• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین میں اکتوبر کے دوران ریلوے کے سفری دوروں...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریلوے کے ذریعے اکتوبر میں سفر کرنے والے مسافروں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمارکے مطابق، گزشتہ ماہ  ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 195.6 فیصد اضافے کے ساتھ 35کروڑ16لاکھ 90 ہزار رہی۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس سال کے پہلے 10 ماہ میں، ریل کے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 119 فیصد اضافے سے 3ارب28کروڑسے زیادہ رہی۔

ریل مال برداری کا حجم جو اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشارہ ہے، اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد بڑھ کر43کروڑ65لاکھ 60ہزار ٹن ہو گیا۔  

اکتوبر میں، ریلوے میں ملک کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری 572 ارب 60کروڑ یوآن (تقریباً 79 ارب 78 کروڑڈالر) تھی، جو گزشتہ سال سے 7.2 فیصد زیادہ ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی شہر حیدرآباد میں آتشزدگی سے مرنے والو...

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

شہر کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے پیر کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جو جلد ہی بالائی منزلوں تک پھیل گئی۔

بالائی منزلوں پر بچوں اور خواتین سمیت 20 کے قریب افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 11 کو بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا۔ جب کہ چھ  موقع پر دم توڑ گئے ،جھلسنے سے زخمی تین افراد  سرکاری ہسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کی مرمت کے دوران لگنے والی آگ گراؤنڈ فلور پر واقع  کیمیکل اسٹور تک پہنچی آتش گیر کیمیکل سے آگ تیز رفتاری سے عمارت کے دیگر حصوں تک پھیل گئی تھی۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ف...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین، کمبوڈین، لاؤ، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر کی صبح چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں شروع ہوگئیں۔

امن اور دوستی-2023 کے کوڈ نام سے ہونے والی ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں اور میری ٹائم سیکورٹی کے تحفظ پر توجہ مرکوز ہے۔ اس کا مقصد حصہ لینے والی افواج کی شہری انسداد دہشت گردی، بحری انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے باہمی فوجی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بناناہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں اس کوڈ نام کے ساتھ مشقوں کا انعقاد کیا جارہاہے، جس میں ریکارڈ تعداد میں ممالک شرکت کررہے ہیں۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی خصوصی ایلچی مالدیپ کے نومنتخب صد...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور ریاستی کونسلر شین یی چھِن 15 سے 18 نومبر تک مالدیپ کا دورہ اور 17 نومبر کو مالے میں منعقد ہونے والی نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو اس حوالے سے بتایا کہ شین کو مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزونے دورے کی دعوت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستی کونسلر سری لنکا کی حکومت کی دعوت پر 18 سے 21 نومبر تک سری لنکا کا دورہ بھی کریں گی۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹر ٹم سکاٹ کا 2024 کی صدارتی مہم سے دستب...

واشنگٹن(شِنہوا)جنوبی کیرولینا سے امریکی سینیٹر ٹم سکاٹ نے 2024 کی صدارتی مہم سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں واحد سیاہ فام ریپبلکن سینیٹر سکاٹ نے کہا کہ واپس آئیووا پہنچنے پر وہ صدارتی امیدوار نہیں ہوں گے اور وہ اپنی مہم کو معطل کررہے ہیں۔

سینیٹر سکاٹ کی جانب سے دستبرداری کا یہ اعلان ان کے بہت سے معاونین اور عطیہ دہندگان کے لیے حیران کن ہے حالانکہ ساؤتھ کیرولینا سے ریپبلکن  کے رہنما پہلے ہی پول نمبروں کے جمود کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔

سی این این کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے تیسرے ریپبلکن صدارتی مباحثے کے بعد، سکاٹ کی حمایت کرنے والی سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے نیا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک...

آواروا(شِنہوا) بحرالکاہل کے جزائر پر ممشتمل ممالک کے امور سے متعلق چین کے خصوصی ایلچی چھیان بو نے کہا ہے کہ  اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بحرالکاہل کے ان  ممالک کی ترقی کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

کوک جزائر میں بحرالکاہل جزائر فورم کے رہنماؤں کے 52ویں اجلاس کے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  چھیان نے بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے حوالے سے چین کی پالیسی اور اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے  فیصلوں سے آگاہ کیا، خاص طور پر چین کے آٹھ بڑے اقدامات پر روشنی ڈالی جو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشترکہ طور پر تعمیر کرنے سے جزیرے کے ممالک کے لیے 2050 کی حکمت عملی برائے بلیو پیسیفک براعظم پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے بڑے مواقع حاصل ہوں گے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ ان کا ملک بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے اقتصادی  کھلے پن کے لیے پرعزم رہے گا اور بی آر آئی فریم ورک کے تحت بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک...

آواروا(شِنہوا) بحرالکاہل کے جزائر پر ممشتمل ممالک کے امور سے متعلق چین کے خصوصی ایلچی چھیان بو نے کہا ہے کہ  اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بحرالکاہل کے ان  ممالک کی ترقی کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

کوک جزائر میں بحرالکاہل جزائر فورم کے رہنماؤں کے 52ویں اجلاس کے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  چھیان نے بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے حوالے سے چین کی پالیسی اور اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے  فیصلوں سے آگاہ کیا، خاص طور پر چین کے آٹھ بڑے اقدامات پر روشنی ڈالی جو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشترکہ طور پر تعمیر کرنے سے جزیرے کے ممالک کے لیے 2050 کی حکمت عملی برائے بلیو پیسیفک براعظم پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے بڑے مواقع حاصل ہوں گے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ ان کا ملک بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے اقتصادی  کھلے پن کے لیے پرعزم رہے گا اور بی آر آئی فریم ورک کے تحت بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے چینی اقداما...

جنیوا (شِنہوا) پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات دیگر ممالک کے لیے ایک معیار اور ماڈل قائم کر سکتے ہیں، جو اقوام متحدہ کے پلاسٹک آلودگی کے عالمی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

پلاسٹک کی آلودگی پر عالمی سطح پر پابندی کے معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی (آئی این سی 3) کا تیسرا اجلاس کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 13 نومبر سے 19 نومبر تک جاری ہے۔

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے عالمی پلاسٹک پالیسی مینیجرایرک لنڈیبگریگ نے نیروبی سے ایک ورچوئل انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چین ان مذاکرات میں ایک بہت اہم ملک اور فریق  ہے اور اس نے پلاسٹک کی پیداوار اور استعمال کو کم کرنے، متبادل تیار کرنے اور پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے بہت سی ملکی پالیسیاں نافذ کی ہیں، جو سفید آلودگی کو روکنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔

اکتوبر میں، مشرقی صوبے ژی جیانگ کے 6ہزارسے زیادہ افراد اور 200 سے زیادہ کاروباری اداروں کے تعاون سے  سمندری پلاسٹک کے فضلے کو پراسیس کرنے کے چینی پروگرام نے 2023 کا چیمپیئنز آف دی ارتھ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی سے متعلق مکمل ویلیو چین کا چینی نقطہ نظر ایک ایسی چیز ہے جو ان مذاکرات میں بہت قیمتی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اپنے سیاحتی شعبے کو متنوع بنائے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت مزید متنوع سیاحتی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

منصوبے کے مطابق طلباء اور بزرگوں کے لیے موزوں نئے سیاحتی منصوبے شروع کیے جائیں گے اور مزید آئس، سمندری، کروز، ایڈونچر، اسٹار گیزنگ اور سٹی واک ٹورز شروع کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد سفر کے دوران چیزوں کے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانا، بہتر عوامی خدمات فراہم کرنا، ورچوئل میوزیم کے دورے شروع کرنا اور مارکیٹ ضابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران2ارب 38کروڑ سے زیادہ گھریلو سفری دورے کیے گئے جس سے 23 کھرب  یوآن (تقریباً 315ارب 20 کروڑ ڈالر) کی سیاحتی آمدنی ہوئی۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی تعاون ناگ...

سان فرانسسکو (شِنہوا)علاقائی اقتصادی فورم،ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن(ایپک) کی رپورٹ کے مطابق  بڑھتے ہوئے قرضوں، موسمیاتی تبدیلیوں، ماحول دوست معیشت کی منتقلی، تحفظ پسند تجارتی پالیسیوں اور سپلائی چین میں رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ہم آہنگی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

ایپک پالیسی سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹرکارلوس کوری یامانے  رپورٹ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں سب کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا گلوبل ہے اور مسائل بھی عالمی ہیں۔ لہذا، اگر ہم انفرادی طور پر کام کریں، سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط نہیں کیا جائے گا تو  کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق،سیاحت کی بحالی، کھپت میں اضافے اور اہداف کے مطابق مالی مدد کے مواقع کے باوجود مجموعی طور پر ایپک کو افراط زر، قرض، موسمیاتی تبدیلی، جغرافیائی تقسیم، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے منفی خطرات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپک کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی 2024 میں 2.8 فیصد اور 2025 میں 2.9 فیصد ہو جائے گی جو 2023 میں 3.3 فیصد تھی جبکہ باقی دنیا کی ترقی 2024 میں 3.1 فیصد اور 2025 میں 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو اس سال 2.6 فیصد سے زیادہ ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی تعاون ناگ...

سان فرانسسکو (شِنہوا)علاقائی اقتصادی فورم،ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن(ایپک) کی رپورٹ کے مطابق  بڑھتے ہوئے قرضوں، موسمیاتی تبدیلیوں، ماحول دوست معیشت کی منتقلی، تحفظ پسند تجارتی پالیسیوں اور سپلائی چین میں رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ہم آہنگی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

ایپک پالیسی سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹرکارلوس کوری یامانے  رپورٹ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں سب کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا گلوبل ہے اور مسائل بھی عالمی ہیں۔ لہذا، اگر ہم انفرادی طور پر کام کریں، سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط نہیں کیا جائے گا تو  کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق،سیاحت کی بحالی، کھپت میں اضافے اور اہداف کے مطابق مالی مدد کے مواقع کے باوجود مجموعی طور پر ایپک کو افراط زر، قرض، موسمیاتی تبدیلی، جغرافیائی تقسیم، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے منفی خطرات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپک کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی 2024 میں 2.8 فیصد اور 2025 میں 2.9 فیصد ہو جائے گی جو 2023 میں 3.3 فیصد تھی جبکہ باقی دنیا کی ترقی 2024 میں 3.1 فیصد اور 2025 میں 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو اس سال 2.6 فیصد سے زیادہ ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی سائنس دان انٹارکٹک کرنٹ پر موسمیاتی...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی سائنس دان کرہ ارض کی سب سے مضبوط سمندری رو(کرنٹ) پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے آئندہ چند دنوں میں مہم پر روانہ ہوں گے۔

کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) نے کہا کہ سائنسدانوں کی ایک ٹیم تحقیقی جہاز پر ایک ماہ سے زیادہ وقت گزارے گی تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ  انٹارکٹک کی سرکمپولر کرنٹ کا برف کے پگھلنے میں کس طرح کا کردار ہے۔

انٹارکٹک سرکمپولر کرنٹ براعظم کے ارد گرد مغرب سے مشرق کی طرف کلاک  وائز چلتی  ہے جو کرہ ارض پر سب سے مضبوط سمندری رو ہے۔

سی ایس آئی آر او کے بحری جہاز کے چیف سائنسدان بینوئٹ لیگریسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس رو نے تاریخی طور پر گرم پانی کو انٹارکٹیکا تک پہنچنے اور برف پگھلنے سے روکا ہوا ہے لیکن یہ گرمی اب انٹارکٹیکا قطب کے قریب آ رہی ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا میں سیلاب سے 38 افراد ہلاک ،30ہزار بے...

نیروبی(شِنہوا) کینیا میں موسمی چکر، ال نینو کے باعث ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم 38 افراد ہلاک اور تقریباً 30ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔

کینیا ہلال احمر (کے آر سی)کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ دریائے تانا، مکوینی، وجیر، اسیولو، مارسابیت اور مانڈیرا کاؤنٹیوں کے بنجر اور نیم بنجر علاقوں کے رہائشی ہیں، جو 40 سال کی بدترین خشک سالی کے اثرات سے ابھی تک باہر نکل نہیں پائے تھے۔

تانا ریور کاؤنٹی میں، دریائے تانا میں آںے والے سیلاب سے  گھر، کھیت، اسکول اور عبادت گاہیں زیر آب آگئی ہیں جس سے سیکڑوں رہائشی بے گھرہوگئے ہیں۔سیلاب متاثرین نے  شاہراہوں کے کنارے پناہ لے رکھی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال گاریسا کاؤنٹی میں بھی ہے، جہاں کاروبار، کھیت اور گھر ڈوب گئے ہیں، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ - فلسطین - اسرائیل تنازعہ

 غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک شخص اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ - فلسطین - اسرائیل تنازعہ

غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک شخص اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے درمیان کھڑا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - شیولونگ - انٹارکٹک سائنسی مہم - ماہی گ...

چین کی 40 ویں انٹارکٹک مہم کی ٹیم کے ارکان بچائی گئی ماہی گیر کشتی کو ریسرچ آئس بریکر شیولونگ2 میں منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ - فلسطین - اسرائیل تنازعہ-

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک شخص فلسطینی اسرائیلی لڑائی میں مارے جانے والے اپنے رشتہ دار کی میت پر نوحہ کناں ہے۔(شِنہوا)

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کراچی - ساحل - روزمرہ زندگی

کراچی میں ایک اونٹ کا مالک ساحل پر اپنے  گاہکوں کا انتظارکرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں اکتوبر کے دوران...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں اکتوبر کے دوران اضافے کا تسلسل برقرار رہا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےاعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ 4لاکھ 88ہزارگاڑیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  44.2 فیصد زیادہ ہیں۔

بریک ڈاؤن میں، اکتوبر میں مسافر گاڑیوں کی برآمدات 4لاکھ 21ہزاریونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.5 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران چین کی تجارتی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال سے 14.5 فیصد بڑھ کر 67ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں۔

 
۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فی کلو آٹے کی قیمتوں میں 75 روپے کا ہوشربا ا...

کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کے ریٹ مقرر کر دیئے۔ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کے ریٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو آٹے کی قیمتوں میں 75 روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 65 روپے سے بڑھا کر 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گندم کا فی من ریٹ 4700 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ 1374 روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم 10 کلو آٹے کے تھیلے کا پرچون ریٹ 1399 روپے مقرر ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے تھا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا ایکس مل ریٹ پر655 روپے میں دستیاب تھا، اسی طرح 2022 میں 10 کلو آٹے کا تھیلا پرچون میں 650 روپے میں فروخت ہوتا تھا جبکہ فی کلو آٹا 65 روپے میں ملتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)ارشد ح...

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ نگران وزیر اعلی کی سیکرٹریٹ آمد پر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعلی نے اپنے دفتر میں عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی، نگران وزیرِ اعلی جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے امور بارے مختصر بریفنگ بھی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیرش...

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت پیش نہ ہوئے، تاہم وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ہفتے تک ملتوی کردی گئی، سول جج قدرت اللہ نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف (آج) 2 روزہ دورے پر...

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف(آج) منگل کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ لیگی قائد نواز شریف سے جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمن کھیتران اور بلوچستان کی دیگر نامور شخصیات ملاقات کریں گی۔ قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے ایاز صادق کوئٹہ پہنچے ہیں، ایاز صادق دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ بلوچستان کی کئی قد آور سیاسی شخصیات نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوششیں کر رہی ہیں، ملاقات کے بعد مذکورہ شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ حال ہی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے والی کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نواز شریف کی ہمراہ بلوچستان جائیں گے، بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی اتحاد تشکیل پانے کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا مختلف تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برس ہا برس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچائو ک...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچائو کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علامات اور اس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچائو کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میںموٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نشئی والد نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کے سینے پر پاوں...

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر نشے کی حالت میں والد نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سینے پر لات مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بچی کی والدہ زرینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بچی کی والدہ کے مطابق اسکا شوہر محمد عمیر نشے کا عادی ہے جس نے اسکو مار پیٹ کرکے ایک ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا اور وہ اپنے والد کے گھر مقیم ہے۔ خاتون کے مطابق گزشتہ روز شوہر نشے کی حالت میں آیا اور ڈیڈھ سالہ بیٹی جنت کے سینے پر پاوں رکھ کر اسکی جان لے لی۔ پولیس حکام کے مطابق کمسن بچی کی والدہ کی مدعیت میں پوسٹ مارٹم کروا کر کارروائی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن ہسٹو پلازم...

انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنیکا انکشاف ہوا ہے۔ پمز اسپتال کے انفیکشن ڈزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیس سامنے آئے ہیں، اس بیماری سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرا صحتیاب ہورہا ہے۔ ڈاکٹرنسیم اختر نے بتایا کہ ہسٹو پلازموسس کے متعلق خیال تھا کہ یہ بیماری پاکستان میں نہیں پائی جاتی، 2 مریضوں کی جانچ کرکے اس مرض کا پتا چلایا گیا، اب تک پاکستان کیکسی اورخطے سے ہسٹو پلازموسس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ پمز میں یورینری ہسٹوپلازما اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولت دی جائے، پمز اسپتال میں دیگر جدید ٹیسٹ اور اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل ادویات بھی دی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمین پر مالک کو بغیر معاوضے کے روڈ بنانے پر...

سپریم کورٹ نے زمین پرمالک کو بغیر معاوضے کے روڈ بنانے پر حکومت پنجاب پر 10لاکھ ہرجانہ عائد کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی استفسار کرتے ہوئے کہا سرکار نے کسی کی زمین پربغیر اجازت،معاوضہ روڈ کیسے بنائی؟درخواستگزار نے سرکار کو زمین گفٹ نہیں کی اور نہ ہی سرکار نے قانون کے مطابق زمین ایکوائر کی۔ ایسے فضول مقدمے کی درخواست آپ نے سپریم کورٹ میں کیوں دائرکی،چیف جسٹس کا اے اے جی پنجاب سے مکالمہ،ہمارا کام یہ رہ گیا کہ ہم ایڈووکیٹ جنرلز کو آئین پڑھاتے رہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکیوں نہ ایسے فضول مقدمہ بازی کیلئے آپ پر جرمانہ لگائیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی ڈیوٹی کیا ہے؟ کیسیاس طرح فضول درخواست دائرکی،حقیقی مقدمات سائیڈ لائن کرکیفضول اور غلط مقدمات فائل کیے جاتے ہیں، فضول مقدمات فائل کرکے عوامی وسائل کے ساتھ ساتھ عدالتی وقت کا ضیاع کیا جارہا ہے۔ بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے زمین مالک کو معاوضے کی رقم ادا کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے حکومت پنجاب کو 30 دن میں زمین کی موجودہ ریٹ کے مطابق رقم ادائیگی کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 25.4 بلین ڈ...

چین اور پاکستان نے اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ 201 سے زائد چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 25.4 بلین ڈالر کی حیرت انگیز سرمایہ کاری کی ہے اور 236,000 سے زائد مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے جو کہ چین پاکستان اقتصادیات کے تحت ایک دہائی کے اہم تعاون کی علامت ہے۔اس یادگار کامیابی کو آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چائنا انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میںسی پیک کے ساتھ ہزاروں میل: پاکستان-چین تعلقات کی علامت" کے عنوان سے خصوصی فیچر رپورٹ کے اجرا کے دوران منایا گیا۔ ۔تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی، آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پاور چائنا کے کنٹری نمائندے یانگ جیانڈو سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، سی پی ای سی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داود بٹ نے کہا کہ یہ سنگ میل پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو مستحکم کرنے کے وسیع تر اقدام کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی اداروں اور تنظیموں کی یادگاری شراکت کو ظاہر کرتا ہے جس میںحکومت سے حکومت کے مضبوط تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دیناشامل ہے۔ علاقائی امن، استحکام اور دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے عزم دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ ان متنوع شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو تقویت ملی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ہزاروں ملازمتیں بھی پیدا ہوئی ہیںجو پاکستانی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی نے کئی شعبوں میں ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے، بشمول قابل تجدید توانائی کے منصوبے اور ٹیکسٹائل کی صنعت، اور ڈیجیٹل معیشت کی توسیع کا باعث بنی ہے۔مزید برآں، سی پیک کی شراکتیں معاشیات سے آگے بڑھی ہیں۔ اس اقدام کے تحت منصوبے علاقائی امن، استحکام اور دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔ شراکت داری آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے لیے متعلقہ اور فائدہ مند رہے گی۔جیسا کہ دہائیوں پر محیط شراکت داری پروان چڑھ رہی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار مستقبل بنانے اور پائیدار ماحول کی پرورش کا عزم غیر متزلزل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آہنی پوش شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے۔ توانائی کے شعبے کے منصوبوں اور پائیداری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں توسیع پر مسلسل توجہ کے ساتھ، سی پیک کا مستقبل امید افزا نظر آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عائشہ اسٹیل ملز کو مالی سال 23 میں 3.2 بلین...

عائشہ سٹیل ملز لمیٹڈ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 3.2 بلین روپے کے خالص خسارے کا اعلان کیا جو پچھلے سال کے 1.14 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر درج کیا گیا تھا۔ کمپنی کو مالی سال 23 میں 4.84 بلین روپے کا حیران کن قبل از ٹیکس نقصان ہوا جبکہ مالی سال 22 میں 1.27 بلین روپے کے قبل از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 479.67 فیصد کی زبردست کمی واقع ہوئی۔ ان نقصانات کی وجہ ہارڈ رولڈ کوائل کی قیمتوں میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور سود کی بلند شرح ہے۔مالی سال 23 میں، کمپنی کی آمدنی مالی سال 22 کے 64.83 بلین روپے سے 52 فیصد کم ہو کر 31.10 بلین روپے پر آگئی جس کی بنیادی وجہ سیلز کے حجم میں خاطر خواہ کمی اور حکومت کی جانب سے خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں ہیں۔ کمپنی نے خام مال کی قلت کی وجہ سے اپنی پیداوار میں کمی کی اور اپنے فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔مجموعی منافع بھی گزشتہ سال کے 5.51 بلین روپے سے 63.5 فیصد کم ہو کر 63.5 فیصد کم ہو کر 2 ارب روپے ہو گیا۔انتظامی اخراجات مالی سال 23 میں 395.4 ملین روپے سے بڑھ کر مالی سال 23 میں 413.2 ملین ہو گئے، جو شرح سود میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہے۔آپریٹنگ منافع مالی سال 22 میں 4.69 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 68.95 فیصد کم ہوکر 1.45 بلین روپے رہ گیا۔کمپنی نے مالی سال 22 میں 1.27 روپے فی حصص کی آمدنی کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 3.56 روپے فی حصص کا خسارہ ظاہر کیا۔چھ سالوں کے منافع کے تناسب کے تجزیہ نے مجموعی منافع کے تناسب میں اتار چڑھا وکا رجحان ظاہر کیا۔ کمپنی نے 2021 میں سب سے زیادہ مجموعی منافع کا مارجن 20.29فیصد ریکارڈ کیا۔ تاہم، مجموعی منافع کا مارجن 2018 میں 17.53فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 6.47فیصد ہو گیا۔ کمپنی نے اس کمی کی وجہ فروخت کے حجم میں کمی، کرنسی کی قدر میں اضافے اور اضافے کو قرار دیا۔ قرض لینے کے اخراجاتکمپنی کے خالص منافع سے فروخت کا تناسب اوور ٹائم میں مختلف تھا۔ اس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اسٹیل کی طلب میں کمی کے ساتھ ساتھ کریڈٹ کے خطوط کھولنے میں دشواریوں کی وجہ سے ہے۔ اس دوران، آپریٹنگ لیوریج کا تناسب 1 سے نیچے رہا اور یہاں تک کہ 2019 میں 1.1 اور 2022 میں 0.65 کی منفی قدریں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی متغیر لاگت زیادہ تھی اور اسے ہر یونٹ کی پیداوار کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے۔ اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپنی نے 2021 میں سب سے زیادہ 56.45فیصد ریٹرن آن ایکویٹی درج کی۔ سالوں کے دوران، عائشہ اسٹیل ملز کا موجودہ تناسب 1 سے نیچے رہا، جو واجبات کو پورا کرنے کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے جبکہ یہ 2021 میں 1.05 کی بلند ترین سطح پر کھڑا تھا۔ اسی طرح، فوری تناسب سالوں کے دوران 1 سے نیچے رہا، جو اس کی کم صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نم...

پاکستان کی معیشت کو 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ایک اہم دھچکا لگا، اس کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو محض 0.3 فیصد تک گر گئی۔ اس مایوس کن کارکردگی نے پاکستان کی تاریخ کی تیسری سب سے کم شرح نمو کی نشاندہی کی جو ملک کو درپیش چیلنجوں کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔ملکی سطح پربڑھتی ہوئی افراط زر سے نمٹنے کے لیے انتظامی اقدامات کیے گئے۔ یہ اقدامات، بیرونی اکاونٹ پر دباو، وسیع بارشوں اور سیلابوں، سپلائی چین میں خلل اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ملک کے اندر اقتصادی سرگرمیوں پر بہت زیادہ وزن رکھتے ہیں۔پاکستان کے معاشی ڈھانچے میں موجود کمزوریاں حقیقی جی ڈی پی کی تشکیل میں واضح تھیں۔ جی ڈی پی کا 90فیصدسے زیادہ کھپت سے منسوب کیا گیا تھاجبکہ سرمایہ کاری مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 13.6فیصدتک گر گئی جو پچھلے چار سالوں میں 15فیصد کے ارد گرد منڈلا رہی تھی۔ اسی طرح برآمدات گزشتہ پانچ سالوں میں جی ڈی پی کے تقریبا 10 فیصد پر جمود کا شکار رہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 23 میں حقیقی سرمایہ کاری میں 15.4 فیصد کی زبردست کمی واقع ہوئی جو بڑھتی ہوئی گھریلو غیر یقینی صورتحال اور مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے بگڑتے کاروباری اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سینئر ماہر معاشیات شاہد جاوید نے کہا کہ جی ڈی پی کی یہ ترکیب، جہاں کھپت ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، اکثر اقتصادی ترقی میں اتار چڑھاو کا باعث بنتی ہے۔ کم سرمایہ کاری، محدود گھریلو بچت کا نتیجہ، اور گھریلو طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت کی کمی کا تعلق کرنٹ اکانٹ خسارے کے بڑھتے ہوئے سے ہے۔

اس صورتحال کے جواب میں پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا جس کا مقصد گھریلو طلب کو کم کرنا تھا، جس کی وجہ سے حقیقی کھپت کی نمو مالی سال 22 میں 5.9 فیصد سے مالی سال 23 میں 0.7 فیصد تک گر گئی۔جاوید نے کہا کہ ان پالیسیوں کا اثر اور مالی سال 23 میں کھپت کی سست شرح نمو پر ان کا اثر بنیادی طور پر صنعتی اور خدمات کے شعبوں نے محسوس کیا۔ حقیقی جی ڈی پی کی نمو میں کمی بنیادی طور پر بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کی قیادت میں صنعت میں بحران کی وجہ سے تھی۔ یہ کمی نہ صرف پالیسی کی وجہ سے مانگ میں سست روی کی وجہ سے تھی بلکہ سیلاب اور درآمدی پابندیوں کے نتیجے میں خام مال کی کم دستیابی کی وجہ سے بھی تھی جس نے صنعتی سرگرمیوں کو منفی طور پر متاثر کیا ۔بنیادی طور پر سپلائی چین میں رکاوٹ کی وجہ سے بہت سی فرموں کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ مزید برآں، سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، خاص طور پر آئی ایم ایف پروگرام کے ارد گرد، کاروباری جذبات پر بہت زیادہ وزن رکھتی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ماہر معاشیات نے زور دیا جیسا کہ پاکستان ان چیلنجوں سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے اس خطرناک معاشی سست روی کا باعث بن رہا ہے، اس لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے جو اقتصادی ترقی اور استحکام کو بحال کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، م...

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں مزید 300 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔گزشتہ شب بھی ایس پی سہراب گوٹھ کی سربراہی میں الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اس موقع پر ایسے تمام افراد جن کے کوائف مکمل تھے، کو رہا کر دیا گیا جب کہ کوائف مکمل نہ ہونے والوں کو کچھ وقت دیا جا رہا کہ وہ کوائف منگوا کر متعلقہ حکام کو چیک کرا دیں ، درست ہونے کی صورت میں انہیں رہا کر دیا جائے گا، ورنہ سلطان آباد کیمپ منتقل کیا جائے گا ۔آپریشن میں لیڈیز پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں ۔ آپریشن کا سلسلہ 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اس دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں تقریبا 500 فلیٹس ( گھروں ) کی تلاشی لی گئی اور تقریبا 300 افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ۔ ایک خاندان کو غیر دستاویزی پایا گیا ، کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات،شیخ رشید کی پٹیشن پر اعتراضات خ...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے 9 مئی کے واقعات کی ایف آئی آر کیخلاف شیخ رشید کی رٹ پٹیشن پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے نمبر لگا کر درخواست فکس کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شیخ رشید کی رٹ پٹیشن پر اعتراضات ختم کئے، رجسٹرار آفس کی جانب سے شیخ رشید کی رٹ پٹیشن پر ڈاکومنٹس کی کمی کے اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔ درخواست میں سابق وزیر داخلہ کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی درج ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان میں نام شامل نہیں، اب 7 ماہ کی تاخیر سے مجھے ان مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے 9 مئی واقعات کی ایف آئی آر سے نام کے اخراج کی استدعا کی گئی ہے۔ شیخ رشید نے اپنی لیگل ٹیم کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا ہے، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر اہم افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی، اس...

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری میں سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر معاون وکیل نے کیس التوا کی استدعا کی۔ کمیشن سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دئیے کہ سکیورٹی خدشات ہیں تو جیل میں سماعت نوٹیفائی کرسکتے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اگر آپ جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں، جیل میں سماعت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ممبر کمیشن نے پوچھا کہ کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لینے کا موقف اپنایا۔ کمیشن کے پوچھنے پر فواد چودھری کے وکیل بولے کہ فواد چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ممبرکمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس کے اپنے رولز ہیں، آئین اور الیکشن ایکٹ کے علاوہ کوئی قانون الیکشن کمیشن پر لاگو نہیں ہوتا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک اہلکاروں کو وزراء کا چالان کرنے میں سی...

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے، ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے۔پیر کے روزاسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹراکبر ناصر خان اوردیگر نے شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا،نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے،اسلام آباد ٹریفک پولیس مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے،اسلام آبادٹریفک پولیس خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاربلاتفریق قانون کی عملداری کیلئے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروںکی خاصیت ہے کہ بدتمیزی کرنے والے افراد سے محبت سے پیش آتے ہیں،ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔سرفرازبگٹی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں کو وزراء کا چالان کرنے میں سیاسی دبائو نہیں ہوگا،ٹریفک اہلکاروں نے اپنے مثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے،اسلام آباد ٹریفک ہیڈکواٹربننے پر بے حدخوشی ہوئی،لوگوں نے دن رات محنت کرکے ادارے کو بنانے کی کوشش کی۔نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ میں ایماندارآدمی ہوں،جھوٹ بول نہیں سکتا،میرے پاس لوگ اپنی شکایات لے کر آتے ہیں،عوام کانسٹیبلز کی تنخواہوں اور دیگر مسائل کی بنا پر میرے پاس آتے ہیں،ملکی مسائل کے باوجود وزارت داخلہ آپ کا ساتھ دے گی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے،وقتی طورپر دبائو آئے گا لیکن گھبرانا نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا...

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس(کل) بدھ کو طلب کر لیا گیا،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی، اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس کے دوران پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023 تا 2024 کیلئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، آغا سراج دران...

آغا سراج درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے، سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہیں اور وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بعدازاں کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کیخلاف...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کے خلاف درخواست پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، ڈی آئی جی عمران کشور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سابق وزیراعلی کی قانونی ٹیم میں موجود جونیئر نے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہیں، عدالت کیس کو ملتوی کردے۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی کی قانونی ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود افسران نے پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہیں پہنچایا، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی جہاں اسد عمر کی وکیل ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں اسد عمر صاحب جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے حاضری سے استثنی دیا جائے۔ جج محمد سہیل نے کہا کہ اگر اسد عمر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کی بازیابی، عدالت پولیس اور صوبا...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لاپتہ شہری کے کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور کہا کہ لاپتہ شہری آسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہے تو ڈھونڈ کر پیش کریں، ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کر لیں گے،شہری بازیاب نہیں ہوتا تو کہہ دیں مر گیا ہے۔ پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا ہے کہ پولیس اور صوبائی حکومت کہتی ہے لاپتہ شہری ہمارے پاس نہیں ہے، اگر وہ صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہے تو پھر کہاں گیا؟ لاپتہ شہری آسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہے تو ڈھونڈ کر پیش کریں۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹیز اجلاس کا کیا فائدہ جب لاپتہ شہری ہی برآمد نہیں کر سکتے؟ عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا لاپتہ شہری پیش کریں ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کر لیں گے۔ لاپتہ شہری کے کیس کی تفتیش کرنے والے ایس پی تھانہ گلشن اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے، سندھ ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر ایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ شہری بازیاب نہیں ہوتا تو کہہ دیں مر گیا ہے اور گھر والوں کو لاش دکھا دیں، بازیاب نہیں کرا سکتے تو پھر لاپتہ شہری کے اہلخانہ کو معاوضہ دیں۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے 2 کمسن لڑکیوں سمیت 4 افراد کو بازیاب کرا کے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر ل...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری، انٹربینک م...

ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیک...

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 736 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رہنما ایم کیو ایم رف صدیقی کی اچانک طبیعت خر...

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( ایم کیو ایم )کے رہنما روف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔پیر کو روف صدیقی ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں موجود تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود روف صدیقی کے سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گر گئے، رف صدیقی کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں روف صدیقی کا آپریشن ہوگا اور انہیں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

4 روز کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے،...

سموگ کے باعث پنجاب کے 8 اضلاع میں بند تعلیمی ادارے 4 روز کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔ سکول کھلتے ہی لاہور شہر میں سموگ نے پھر سے ڈیرے جمانا شروع کر دیئے ہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ایک بار پھر سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ شہر کا مجموعی انڈیکس 285 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 401، عامر ٹاون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 414، مال روڈ کے اطراف میں اے کیو آئی 398 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 24 گھنٹوں میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، فواد چوہدری کی...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران ملزم کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، لہذا پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پرس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے ہی التوا کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ جونیئر وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیرسٹر گوہر شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کو اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا،سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہینان ۔ ژینگ ژو ۔ طالب علم ۔ تعلیمی دو...

چین، وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے چھون ہوا اسکول کے طالب علموں نے ہینان نیچرل ہسٹری میوزیم کا تعلیمی دورہ کیا۔ (شِنہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ برفباری ۔ نظارہ

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں برف سے ڈھکی قدیم شہر کی دیوار کا دلکش نظارہ ۔(شِنہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلغاریہ ۔ صوفیہ ۔ چینی ثقافت اور ٹیکنالوجی...

بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں "چینی ثقافت اور ٹیکنالوجی دن " کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں بچے چینی کاغذ کاٹنے کا ہنر سیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں