• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چینی سرمایہ کاری سے زمبابوے میں نئی توانائی...

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے وزیر نے کہا کہ نئی توانائی ٹیکنالوجی میں چینی مہارت اور زمبابوے میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری عالمی سطح پر  ماحول دوست منتقلی میں زمبابوے کو بڑا حصہ دار بنانے کی مہم کو تقویت دے رہی ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زمبابوے کے ویٹرنز آف دی لبریشن اسٹرگل کے وزیر کرسٹوفر متسوانگوا نے کہا کہ زمبابوے چین کی صنعتی پیداوار کی قوت سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح پر نئی توانائی منتقلی کا مرکز کی سمت بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے لیتھیم پروسیسنگ کے بڑے منصوبوں کی بدولت زمبابوے عالمی لیتھیم ویلیو چین میں اہم کردار ادا کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

زمبابوے کی حکومت نے مقامی پروسیسنگ صنعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ دسمبر میں خام لیتھیم کی برآمد پر پابندی لگادی تھی جبکہ اس نے ملک کی فائدہ مند حکمت عملی کے استحکام کے لئے لیتھیم دھات پالیسی منظوری بھی دی تھی۔

افریقہ میں لیتھیم کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر زمبابوے کے پاس ہیں اور وہ اپنے کان کنی شعبے کے فروغ کے لئے عالمی  سطح پر ماحول دوست منتقلی کی عالمی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کی جدوجہد کررہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زمبابوے کی لیتھیم برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 2018 کے 18 لاکھ  ڈالر سے بڑھ 2022 میں 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

 
۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی سرمایہ کاری سے زمبابوے میں نئی توانائی...

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے وزیر نے کہا کہ نئی توانائی ٹیکنالوجی میں چینی مہارت اور زمبابوے میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری عالمی سطح پر  ماحول دوست منتقلی میں زمبابوے کو بڑا حصہ دار بنانے کی مہم کو تقویت دے رہی ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زمبابوے کے ویٹرنز آف دی لبریشن اسٹرگل کے وزیر کرسٹوفر متسوانگوا نے کہا کہ زمبابوے چین کی صنعتی پیداوار کی قوت سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح پر نئی توانائی منتقلی کا مرکز کی سمت بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے لیتھیم پروسیسنگ کے بڑے منصوبوں کی بدولت زمبابوے عالمی لیتھیم ویلیو چین میں اہم کردار ادا کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

زمبابوے کی حکومت نے مقامی پروسیسنگ صنعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ دسمبر میں خام لیتھیم کی برآمد پر پابندی لگادی تھی جبکہ اس نے ملک کی فائدہ مند حکمت عملی کے استحکام کے لئے لیتھیم دھات پالیسی منظوری بھی دی تھی۔

افریقہ میں لیتھیم کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر زمبابوے کے پاس ہیں اور وہ اپنے کان کنی شعبے کے فروغ کے لئے عالمی  سطح پر ماحول دوست منتقلی کی عالمی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کی جدوجہد کررہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زمبابوے کی لیتھیم برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 2018 کے 18 لاکھ  ڈالر سے بڑھ 2022 میں 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

 
۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عمر ڈار مبینہ اغوا کیس، لاہور ہائیکورٹ کی پن...

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کے مبینہ اغوا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ، عدالت نے پولیس کو بدھ تک (آج) دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس علی باقر نجفی نے عثمان ڈار کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی، دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولیس رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے،درخواست گزار عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہاں سے عمر ڈار کو اٹھایا گیا ہے وہ ایک مصروف علاقہ ہے، وہاں پر سی سی ٹی سی کیمرے بھی موجود ہیں، 36لوگ پولیس یونیفارم میں تھے جنہوں نے عمر ڈار کو اٹھایا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جمعے والے دن 10سے 12بجے کے درمیان کی وہاں سے فوٹیج نکالیں، سب سامنے آجائے گا،عدالت نے وکیل درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آئی جی صاحب سے کہیں درست رپورٹ آنی چاہیے، آپ سرکاری وکیل کو فوٹیج کی یو ایس بی فراہم کریں،جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ابھی سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج نکالنے کی ہدایت نہیں دے رہا، میں چاہتا ہوں کہ پولیس ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے،خیال رہے کہ عمر ڈار کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے،درخواست میں کہا گیا کہ مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے،لاہور پائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ڈار کی والدہ نے کہا کہ اگر میرا بیٹا نہ ملا تو میں ایف آئی آر کرواں گی،عمر ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا ؟ اگر میرے بیٹے کو کچھ ہوا تو میں آئی جی پنجاب پر مقدمہ درج کرواں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملک میں معاشی، سیاسی اور خارجہ سطح پر غیر یق...

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پلے بوائے کے لیے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ برقرار رکھا جا رہا ہے،ملک میں معاشی، سیاسی اور خارجہ سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے، پالیسیاں بنانے والے اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کر رہے، سوشل میڈیا پر بیانیہ بنانے والوں پر کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے، کوئی تحقیق کرتا تو پتہ چل جاتا 9اور 10مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں، کیا ملک کی مسلح افواج کو ڈرایا دھمکایا جا سکتا ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 9مئی کا حملہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، دوسروں کے لیے گڈ ٹو سی یو اور نواز شریف کے کاغذات چیلنج کر دیے جاتے ہیں18،2017کے منصوبہ سازوں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ سات آٹھ ماہ گزر گئے، مٹی ڈالو پروگرام اب نہیں چل سکتا، 2018 میں ظلم کا سورج سوا نیزے پر تھا، کیا ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف نے دفاعی اداروں پر حملہ کیا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ انتخابی نشان کے معاملے پر آج تو بہت شور مچایا جاتا ہے، ہمارے لیے تو کوئی نہیں بولا تھا، بری ہونے والے کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکائی جا رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوال کی ایک شخصیت نے مجھ پر بھی بہت تشدد کروایا تھا، میں نے تو آج تک چکوال کی اس شخصیت کا نام نہیں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

باجوڑ میں پاک افغان سرحد پارکرنیوالے دہشتگرد...

31دسمبرکوباجوڑ میں پاک افغان سرحد پارکرنے والے 3 دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساخت کا نکلا،دہشتگردوں سے ایم فور کاربائین امریکی ساخت کا اسلحہ بر آمد ہوا جب کہ 29دسمبرکو بھی میرعلی میں دہشتگردوں سے ایم فورکاربائین، اے کے47اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا، میرعلی آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے،پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے، بلوچ لبریشن آرمی نے فروری 2022میں نوشکی اورپنجگور میں ایف سی کیمپ حملے میں غیرملکی ہتھیار استعمال کیے،4نومبر کو میانوالی ائیربیس حملے میں دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جب کہ 12دسمبرکو ڈی آئی خان درابن حملے میں دہشتگردوں نے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز استعمال کی، 15دسمبر کوٹانک میں دہشتگردی کے واقعے میں دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی اسلحہ پایا گیا، دہشت گردوں نے ایم 16/A2، گرنیڈ، اے کے-47استعمال کیے،اس کے علاوہ 13دسمبر کو افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے پیازکی بوریوں سے بھی امریکی ہتھیار برآمد کیے اس اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ ک...

سپریم کورٹ نے کوہاٹ کے ریٹرنگ افسر(آر او)کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مجھے لگتا ہے الیکشن روکنے کیلیے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،سپریم کورٹ نے پی کے 91ریٹرننگ افسر کوپشاور ہائیکورٹ سے معطل کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے27دسمبر کو الیکشن کمیشن کو نوٹس کیے بغیر آر او کو معطل کیا، کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر نے طبی وجوہات پر خود رخصت مانگی، پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں نئے آر او کے خلاف کچھ تحریر نہیں کیا،چیف جسٹس نے شکایت گزار سے سوال کیا کہ آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسر لگوانا چاہتے ہیں؟ لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں، ایک ریٹرننگ افسر بیمار ہوا دوسرا لگا دیا گیا، پشاور ہائیکورٹ نے ٹھک کر کے تقرری کینسل کردی، ہم آپ کو جرمانہ کیوں نہ کریں کہ نوٹس کیے بغیر ہی تقرری کینسل کر دی،چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے جج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا، یہ ہائیکورٹس سے کس قسم کے آرڈر جاری ہو رہے ہیں؟ آر او کوئی بھی ہو کیا فرق پڑے گا، بلاوجہ کی درخواستیں کیوں آرہی ہیں؟عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی یا غیرآئینی اقدام نہیں کیا، الیکشن کمیشن فوری طور پر سکروٹنی کا عمل شروع کرے،سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی الیکشن کمیشن کو سنے بغیر کیسے عدالتیں فیصلے کر رہی ہیں۔ یہ بڑی عجیب بات ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں پورا الیکشن ہی رک جائے۔ سمجھ نہیں آتی غیر ضروری درخواستیں کیوں دائر کی جاتی ہیں،الیکشن کمیشن کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ پی کے 91کوہاٹ میں 31امیدوار تھے جن میں سے 12امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوئی۔ 19میدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہونی ہے،بعدازاں عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرنگ افسر(آر او)کی معطلی کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سابقہ عراقی ملکہ حسن کا دورہ اسرائیل

عراق کی سابقہ ملکہ حسن سارہ ایدان نے اسرائیل کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے لیے انتخابی امیدوار سارہ ایدان کی عراقی شہریت 2019 میں اسرائیل کی حمایت کرنے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی،سارہ ایدان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کفار عزہ کا دورہ کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں حماس کی دراندازی کی وجہ سے دل دہلا دینے والا قتلِ عام اور دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا،انہوں نے لکھا کہ حماس نے اپنے گھروں میں موجود بے گناہ اسرائیلی خاندانوں کی جانیں لیں،سارہ ایدان نے لکھا کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں اور اپنی حالت بیان کرنے سے قاصر ہوں، میں نے اپنی زندگی میں ایسی سفاکیت کبھی نہیں دیکھی یہاں تک کہ داعش کی دہشت گردی میں بھی،غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے پر عراق کی سابق ملکہ حسن سارہ ایدان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر عراقی فالوورز نے انہیں اسرائیل نواز بھی قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتیں 30ہو گئیں، 50آفٹر ش...

جاپان جاپان کے صوبے اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 30ہو گئی،مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے نصف اموات اشیکاوا کے شہر وجیما میں ہوئیں،مقامی حکام نے بتایا کہ وجیما میں زلزلے کے بعد ایک بڑی آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا تھا،سرکاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز زلزلے کے بعد سے اب تک 50آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں،میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے،واضح رہے کہ پیر کے روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400کلو میٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.6تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک...

بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش پائی جارہی ہے،برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ بھارت روس کے عزائم کی توثیق کر رہا ہے، مغربی ممالک بشمول برطانیہ میں روس اور بھارت کے بڑھتے مراسم پر شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں،برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارت روس کے عزائم کی حمایت کر رہا ہے،برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میٹنگ میں بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ میں ایک غیر معمولی ڈیل ہوئی، اس ملاقات میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام پر بھارت اور روس نے اتفاق کیا،اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ نے میٹنگ کے بعد ایک قریبی اور خصوصی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا، بھارتی وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور صدر پیوٹن کے عالمی ڈیزائن کی توثیق بھی کی،برطانوی اخبارکا مزیدکہنا ہے کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ کی جانب سے مغرب کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر ساتھ کھڑے بھارتی وزیر خارجہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی، دونوں ممالک نے نئے ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا،اخبار کے مطابق یہ اعلان یوکرین کے لیے شدید خطرے کی گھنٹی ہے اور روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں نیا حامی مل چکا ہے، بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ نے عندیہ دیا کہ روس کے یوکرین پر غیر قانونی حملے سے بھارت اور روس کے مثبت تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پارلیمنٹ کو استعمال کرکے بھارتی قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہی ہے جسے مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کی بدترین لہر آنیکا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا،اپوزیشن لیڈرچاقو بردار شخص کے حم...

جنوبی کوریا میں اپوزیشن لیڈر پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا،تفصیلات کے مطابق حملہ آور نیلی جیمیونگ کی گردن پر چاقو کا وارکیا، حملے میں اپوزیشن لیڈر شدید زخمی ہوگیا،لی جیمیونگ کو ہیلی کاپٹر میں اسپتال منتقل کیا گیا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر...

مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی،بھارت میں تقریبا تین ہزار غیرقانونی ایجنسیوں کا انکشاف ہوا ہے،ٹائمز آف انڈیا کیمطابق 2020سے اب تک ہندوستانی باشندوں کے غیرقانونی طور پر بیرون ملک فرار کے 680سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے۔بھارتی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سب سے زیادہ 1832غیرقانونی ایجنسیاں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہیں،ایجنٹس سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی باشندوں کو برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا جیسے ملکوں میں بھیج کر ان کو بدترین زندگی گزارنے پرمجبورکرتے ہیں، ایک رپورٹ کیمطابق 2023میں تقریبا ایک لاکھ ہندوستانیوں نے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بھارتی بحریہ کے جہازموت بانٹنے لگے

بھارتی بحریہ کے جہاز موت بانٹنے لگے،بھارتی بحریہ گزشتہ کچھ سالوں سے 26بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے،انڈیا ٹوڈیکی رپورٹ کیمطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسریاجوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔ حادثات غیرمعیاری دیکھ بھال اور کپتانوں کی ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014کے 11حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے،رپورٹ کیمطابق 8مارچ2023کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا،2022میں 18جنوری کو رنویر پردھماکے کے نتیجے میں 3سیلرز ہلاک ہوئے،اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلئیرسب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، فروری 2014میں بھارتی سب میرین سندھورتنا میں آگ لگنے سے 2افسران سمیت 7سیلرزجان سے ہاتھ دھو بیٹھے،بھارتی نیول چیف کو سب میرین حادثے کے نتیجے میں استعفی دینا پڑا تھا،گزشتہ 6سالوں کے دوران پاکستان 4مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لبنان میں سدرن بارڈر پر حزب اللہ اور اسرائیل...

لبنان میں سدرن بارڈر پر حزب اللہ اور اسرائیلی افواج میں جھڑپیں جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 2لبنانی دیہات پر شدید بمباری کی جس میں لبنان کے 4شہری جاں بحق ہوگئے، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 2ٹھکانوں کا نشانہ بنایا،دوسری جانب مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج زمینی آپریشن میں ناکام ہوگئی،مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرینڈلی فائر میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،2اسرائیلی فوجی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 9ٹینکوں کے نیچے آ کر کچلے گئے،مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے بڑی تعداد میں اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ویزا قوانین میں تبدیلی ،برطانیہ نے غیر ملکی...

برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکی طلبہ کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے سے روک دیا،وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں،نئے قوانین کے مطابق بین الاقوامی طلبہ اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں داخلہ نہ لے لیں،برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اب نئے بیرون ملک مقیم طلبہ اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے،برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ سکالرشپس کے طلبہ اس پابندی سے مستثنی ہوں گے،برطانوی حکومت کے فیصلے سے ان طلبہ کو دھچکا پہنچا جو اپنے والدین یا شریک حیات کو عارضی طور پر برطانیہ بلاتے تھے،اگرچہ برطانوی ہوم افس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے تاہم ماضی میں پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلا کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں،اس صورت حال کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا کا بحیرہ روم سے اپنا جنگی بحری بیڑہ ہ...

مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا نے بحیرہ روم سے اپنا جنگی بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا،عالمی میڈیا کے مطابق امریکا جلد یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم کے پانیوں سے نکال لے گا،دوسری جانب حوثی رہنمائوں نے تہران آمد کے موقع پر سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران یمنی حوثی رہنمائوں اور ایرانی حکام کی غزہ میں تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا جنگی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں بھیج دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حماس کا گزشتہ 4روز میں 16اسرائیلی فوجی ہلاک...

حماس نے گزشتہ 4روز کے دوران 16اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے،ترجمان حماس ابوعبیدہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 4روز کی جنگ کے دوران 16اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی کر دیئے،ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ حماس کے جنگجوں نے اسرائیلی فوج کے 42آپریشنز کو ناکام بنایا، مختلف حملوں میں 71اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، اسرائیلی ڈرونز بھی مار گرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، حملوں میں...

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر 6فلسطینیوں کو شہید کر دیا، خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میں بھی حملے جاری ہیں، حملوں میں غزہ کی 70فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 319افراد کو شہید کر دیا جبکہ 3800سے زائد زخمی ہوئے،عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پر ہجوم جگہ بن گیا،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف 9ہسپتال آپریشنل ہیں، باقی 17ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے، فوری ابتدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں،واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800سے زائد فلسطینی شہید اور 56ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریبا 23لاکھ ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غنی گلوبل ہولڈنگز کا منافع 48.9 فیصد بڑھ گیا...

غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ نے مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 259.17 ملین روپے کا مجموعی خالص منافع رپورٹ کیاجو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 174.07 ملین روپے سے 48.9 فیصد زیادہ ہے، یہ اضافہ اس مدت کے دوران اعلی خالص محصولات کی وجہ سے ہوا ہے۔ کمپنی نے  1.88 بلین روپے کا خالص ریونیو پوسٹ کیا، جو کہ  1.52 بلین روپے سے 23.8 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی منافع  612.3 ملین روپے تک پہنچ گیا۔  انتظامی اخراجات میں  78.514 ملین روپے اور  78.512 ملین روپے کے ساتھ معمولی اضافہ دکھایا گیا۔جبکہ، آپریٹنگ منافع 36.49 فیصد بڑھ کر  515.3 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع  243.68 ملین روپے سے بڑھ کر  372.25 ملین ہو گیا، جس میں 52.76 فیصد کی نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی نے  0.32 روپے کے مقابلے  0.43 روپے فی حصص کمائی پوسٹ کی۔طویل مدتی اثاثوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ، جیسے کہ پراپرٹی، پلانٹ، اور آلات، جزوی طور پر کمپنی کی بہتر مالی کامیابی کی وجہ سے تھا۔ 0.78 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ، غیر موجودہ اثاثے جون 2023 میں 10.65 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 10.73 بلین روپے تک بڑھ گئے۔جون 2023 میں 6.75 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 7.438 بلین روپے تک، موجودہ اثاثوں میں ڈرامائی طور پر 10.20 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ قلیل مدتی اثاثوں جیسے نقد، قابل وصول اکانٹس، اور انوینٹریز میں زیادہ سرمایہ کاری کرکے، کمپنی نے اپنی لیکویڈیٹی پوزیشن کو بڑھایا ہے۔

موجودہ اور غیر موجودہ دونوں اثاثوں میں اضافے کے نتیجے میں، کمپنی کے کل اثاثے جون 2023 میں 17.405 بلین روپے سے بڑھ کر ستمبر 2023 میں 18.176 بلین روپے ہو گئے، جو کہ 4.43 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ایکویٹی اور واجبات کا تجزیہ2.20 فیصد کے اضافے کے ساتھ، ستمبر 2023 تک کل ایکویٹی 12.03 بلین روپے تھی، جو جون 2023 میں 11.77 بلین روپے تھی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے اس دوران زیادہ رقم اکٹھی کی ہے۔جون 2023 میں 2.41 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 2.49 بلین روپے تک، نان کرنٹ واجبات میں 3.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اضافہ دوسرے اخراجات کے ساتھ ساتھ سرمائے کی سرمایہ کاری کے لیے طویل مدتی میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔موجودہ واجبات جون 2023 میں 1.667 بلین روپے سے 119.12 فیصد بڑھ کر ستمبر 2023 میں 3.65 بلین روپے ہو گئے۔ اس وقت کے دوران بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور آپریشنل سرگرمیاں اس اضافے کا سب سے زیادہ ذریعہ ہیں۔ زیر غور مدت کے دوران مجموعی طور پر ایکویٹی اور واجبات میں 54.84 فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کو پاکستان میں 19 نومبر 2007 کو قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی اس کی تجارتی سرگرمیوں اور الحاق شدہ اور ذیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی نگرانی کرنا ہے۔ کمپنی کا مجاز حصص سرمایہ 4 ارب روپے ہے، جبکہ اس کا جاری کردہ، سبسکرائب شدہ اور ادا شدہ حصص کیپٹل 3.541 بلین روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کی آمدنی اور مناف...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے جاری کیلنڈر سال 2023 کی تیسری سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 25.01 ملین روپے کا خالص ریونیو حاصل کیا جو کہ 16.9 ملین روپے کے مقابلے میں ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت میں، اس طرح 48 فیصد کا بھاری اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ فروخت کے حجم میں اضافہ تھا۔غیر مستحکم مالی حالات، تیل اور ایندھن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں، بڑھتی ہوئی افراط زراور کرنسی کی غیر مستحکم شرحوں کے باوجود  بعد از ٹیکس منافع بڑھ کر 2.6 ملین روپے تک پہنچ گیا۔اخراجات بڑھ کر 291,808 روپے ہو گئے۔فرم کے بنیادی کام پولی ونائل کلورائد، ونائل کلورائیڈ مونومر اور کاسٹک سوڈا کی پیداوار اور کمرشلائزیشن ہیں۔ مزید برآں، کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو اپنے پاور پلانٹس سے اضافی بجلی فراہم کرتی ہے۔آپریٹنگ منافع  5.67 ملین روپے رہا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.99 ملین روپے سے 41.79 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع  4.43 ملین روپے تک پہنچ گیا۔  فی حصص کی کمائی 2.18 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.89 روپے تھی۔کمپنی کی خالص آمدنی معمولی طور پر 0.4 فیصد کم ہو کر 62.03 ملین روپے ہو گئی۔ مجموعی منافع  15.56 ملین روپے رہا جبکہ  انتظامی اخراجات میں 13.44 فیصد اضافہ ہوا۔مزید برآں آپریٹنگ منافع میں 20.59فیصدکی کمی اور ٹیکس سے پہلے کے منافع میں 35.43فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ 

5.47 ملین روپے کا خالص منافع  9.34 ملین کے مقابلے میں 41.4 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔  فی حصص کمائی 4.53 روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 7.73 روپے تھی۔ غیر موجودہ اثاثے دسمبر 2022 اور ستمبر 2023 کے درمیان 7.97 فیصد بڑھ کر 48.509 ملین روپے سے 52.37 ملین ہو گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروبار نے طویل مدتی اثاثوں میں سرمایہ کاری کی ہے، موجودہ اثاثوں میں 10.19 کی قابل ذکر کمی دیکھی گئی، ایک نمایاں تبدیلی واضح تھی۔ قلیل مدتی اثاثوں میں کمی، جیسا کہ تجارتی وصولی اور قلیل مدتی سرمایہ کاری، اس کمی سے ظاہر ہوتی ہے۔ نتیجتا، کل اثاثے دسمبر 2022 میں 83.957 ملین روپے سے 0.30 فیصد بڑھ کر ستمبر 2023 میں 84.21 ملین روپے ہو گئے۔ کل ایکویٹی دسمبر 2022 میں 27.13 ملین روپے سے 1.76 فیصد بڑھ کر ستمبر 2016 میں 27.6 ملین ہو گئی۔ دوسری طرف نان کرنٹ واجبات، 24.14 ملین سے 9.50 فیصد کم ہو کر 21.85 ملین روپے ہو گئے۔ ستمبر 2023۔ اس کے برعکس، کمپنی کی موجودہ ذمہ داریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جو دسمبر 2022 میں 32.67 ملین روپے سے بڑھ کر ستمبر 2023 میں 34.74 ملین روپے ہو گیا۔ نتیجے کے طور پر، کل ایکویٹی اور واجبات میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں ای کامرس میں تیزی سے ترقی ہوئی...

دیگر بڑے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ای کامرس میں شاندار ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ہزاروں لوگ آن لائن اپنی مصنوعات بیچتے ہیں جن میں جوتے، زیورات، کپڑے، بیگ، گھر کی سجاوٹ، بستر، کپڑے، کاسمیٹکس اور گیجٹس شامل ہیں۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2021 میں پاکستان کی ای کامرس ریونیو 4.2 بلین ڈالر رہی۔اس میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 49.2 ملین لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں اور کئی کمپنیاں اپنی خدمات اور مصنوعات کی تشہیر کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں۔فروری 2022 کے آخر تک پاکستان میں 3جی اور 4جی صارفین کی تعداد 111.38 ملین تھی۔آن لائن شاپنگ بڑے شہروں میں مقبول ہو رہی ہے جہاں ٹریفک کے رش اور ایندھن کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے لوگ روزانہ بازاروں میں جانے سے گریز کرتے ہیں۔ایک تیز رفتار ترسیل کا نظام ای کامرس کے کاروبار کی ترقی کے لیے اہم ہے کیونکہ لوگ اپنے آرڈرز کی فوری اور بروقت فراہمی چاہتے ہیں۔احسن علی جو چند سالوں سے آن لائن ملبوسات فروخت کر رہے ہیں، نے کہا کہ آن لائن کاروبار پاکستان کی معیشت میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے کپڑے اور کپڑے بیچنے والے دوسرے اضلاع کے اپنے ہم منصبوں سے آگے ہیں۔خواتین کے ملبوسات کے ایک اور بیچنے والے محسن علی نے کہا کہ معاشی سست روی نے ان کے آن لائن کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے

لیکن دیر سے یہ زور پکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ شپنگ کمپنیوں نے ای کامرس کی وجہ سے اچھی خاصی کمائی کی۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ جیسی سرکاری تنظیمیں اگر اپنے سسٹمز کو ڈیجیٹائز کریں تو ڈیجیٹل تجارت کی نمو کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی ہے جہاں پرائیویٹ کمپنیوں تک رسائی نہیں ہے کیونکہ وہ زیادہ تر بڑے شہروں میں کام کرتی ہیں۔ تاہم، پاکستان پوسٹ اب بھی ہر پارسل کی دستی اندراج کے کئی دہائیوں پرانے طریقہ پر عمل پیرا تھاجو آن لائن فروخت کنندگان کے لیے ممکن نہیں تھا، جنہیں اپنے پارسل کے ساتھ ایک رسید منسلک کرنا ہوتی ہے۔پاکستان پوسٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ وہ ای کامرس کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا انفراسٹرکچر ملک کے کونے کونے پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹلائزیشن کو اپنائے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔ایک نجی شپنگ کمپنی کے لیے کام کرنے والے نعیم احمد نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر ای کامرس کے کاروبار کے حجم کو غیر معمولی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پرائیویٹ کمپنیاں بڑے شہروں میں صرف سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کی وجہ سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے مسائل کو حل کیے بغیر ملک آن لائن فروخت کے کاروبار کو فروغ نہیں دے سکتا۔احمد نے دعوی کیا کہ ضروری اشیا کی ہموار اور تیز ترسیل لوگوں کی زندگی کو آسان بنائے گی اور قومی کٹی کے لیے آمدنی پیدا کرے گی۔تاہم، انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ڈیلیوری مہنگی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ای کامرس کے کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو متعدد چیلنج...

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، مچھلی کے ذخائر میں کمی، بڑے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری اور مچھلی پکڑنے کی زیادہ قیمت حاصل کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی کمی شامل ہے۔سمندر پاکستان میں ماہی گیری کی کل پیداوار میں 34 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ماہی گیری کے آٹھ بڑے شہروں میں سے چار یعنی گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑہ سب سے بڑے لینڈنگ سائٹس ہیں جو کل تجارتی مچھلی کی پیداوار کا تقریبا 80 فیصد، ماہی گیروں کی کل پیداوار کا 58 فیصد اور کل بحری جہازوں کا 59 فیصد ہے۔بلوچستان کی لاگت سے پکڑی جانے والی کل مچھلی کا تقریبا 80 فیصد مشرق وسطی کو برآمد کرنے کے لیے جاتا ہے۔ گوادر اور پسنی سے پکڑی جانے والی زیادہ تر مچھلی کراچی پہنچائی جاتی ہے جہاں سے اسے سری لنکا، چین اور جنوبی کوریا جیسے دیگر ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔بلوچستان کا ماہی گیری کا شعبہ ایک اندازے کے مطابق 400,000 لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کرتا ہے، اور شاید اتنی ہی تعداد میں ذیلی صنعتوں جیسے مارکیٹنگ، بوٹ بلڈنگ میں ہے۔ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری مقامی روزگار کا 70فیصدحصہ بن سکتی ہے۔تاہم، بلوچستان کا ماہی گیری کا شعبہ ایک مثالی ماحول میں کام نہیں کر رہا ہے

اور اسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔صوبے کی فشریز سیکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے رمضان رند نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ہمیں بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندری خوراک کے وسائل میں کمی، جھینگا کلچر کی کمی، مچھلی منڈیوں میں ناکافی سہولیات، پائیدار ماہی گیری کی پالیسی کا فقدان اور سمندری خوراک کی کم برآمدی قیمتیں ماہی گیری کی پیداوار اور برآمدات کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ بندرگاہوں پر اتری ہوئی تقریبا 80 فیصد مصنوعات مچھلی کے کھانے کے پلانٹس میں جاتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی جال استعمال کیے جاتے ہیں جس سے مچھلیوں کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر فیاض موسی نے کہا کہ بلوچستان حکومت ماہی گیروں کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور معاونت کے ساتھ ماہی گیری کے شعبے کو بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ماہی گیروں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔گوادر فش پروسیسنگ پلانٹ، فشرمین کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی، سمندری ایمبولینسز، اور کشتیوں کی نگرانی کے نظام جیسے بہت سے منصوبے جاری ہیں جو بالآخر اس شعبے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہے ہیں تاکہ مقامی ماہی گیروں کو اپنی مچھلیاں منڈیوں تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔حکومت صوبے میں کاشتکاری کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کو مزید بہتر بنائے گی۔ ماہی گیری کے غیر قانونی ٹریلرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ محکمہ ماہی پروری اور دیگر اداروں نے گوادر کے پانیوں میں غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے گشت بڑھا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر نے دنیا کو  خوشخال مستقبل کا نظریہ...

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف نعروں تک محدود نہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نہایت روشن ہے، صدر شی کے عالمگیر ترقی کے نظریہ کی دنیا معترف ہے، اور انھوں نے ہمیشہ انسانی فلاح کے ان اصولوں کو فروغ دیا جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔ چائنہ میڈیا گروپ اردو سروس کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار ہیں، کوئی بھی حکومت یا موسم ہو، چین پاکستان کے تعلقات میں ہمیشہ بہار رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے انسانیت کے لازوال اصولوں کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہوا پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تجارت کو فروغ ملا ہے۔ سی پیک نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جس پر عوامی جمہوریہ چین اور چین کی قیادت کے مشکور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ ترقی کا نظریہ کسی جزیرے کی ترقی نہیں بلکہ عالمگیریت پر مبنی نظریہ ہے کہ کوئی ملک باقی دنیا سے الگ رہ کر ترقی نہیں کر سکتا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی ایک ملک امیر ہو جائے اور باقی دنیا ترقی پذیر رہے، ترقی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے ثمرات اور فوائد اسی صورت عام ہو سکتے ہیں جب ترقی محدود نہ رہے۔ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے ترقی کے ایک نئے نظریئے کو جنم دیا ہے جس کی دنیا اب قدر کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عوامی جمہوریہ چین کا نظریہ دنیا کے بہت سے ممالک نے قبول کیا ہے، افریقہ کے بہت سے ممالک کے ساتھ چین کا تعاون جاری ہے، ہمارے خطے جنوب مشرقی ایشیاء میں بھی اجتماعیت اور عالمگیریت پر مبنی ترقی کا یہ نظریہ فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیاء کے بہت سے ممالک پہلے ہی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں جبکہ یورپ میں بھی اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ صدر شی جن پھنگ کا سانجھے خوشخال مستقبل کا یہ نظریہ مزید فروغ پائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا جب آغاز ہوا تو زیادہ توجہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر تھی، اس وقت سی پیک کے تحت بہت سے نئے شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائننگ، اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، ایگرو بیسڈ انڈسٹری اور ٹورازم کے شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، تعاون کی نئی شاہراہیں کھلتی جا رہی ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہزاروں پاکستانی طلباءو طالبات چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ طلباء اپنے تجربات ساتھ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ہمارے پروفیشنلز چین گئے تو وہ خوشگوار تجربات اپنے ساتھ لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی صرف نعروں تک محدود نہیں، اس کی بنیادیں دوطرفہ بھائی چارے کے جذبے کے تحت تعمیر ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مستقبل بہت روشن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہونے والی ترقی نے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے، میڈیا اس ضمن میں لوگوں کی زندگیوں پر سی پیک کے مثبت اثرات کو سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی سے بہاولپور جانے والی مسافر بس حادثے ک...

شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونے لگا،احمد پورشرقیہ میں کوٹ خلیفہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی،کراچی سے بہاولپور جانے والی مسافر بس حدنگاہ کم ہونے کے باعث روڈ سے نیچے الٹ گئی،حادثے میں 2افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق  جاں بحق افراد جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منقتل کردی گئیں ہیں،جبکہ حادثے میں 11زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کیبعد ہسپتال ریفر کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے بہاولپور جارہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے وال...

شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے 6حجاموں کو قتل کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موسکی سے 6غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے،فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشوں کو میرعلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

گڈو پاور ہاوس، نیا بریکر خریدنے میں 15روز لگ...

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی،گڈو تھرمل پاور ہاوس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15روز لگ سکتے ہیں،پاور ہاوس حکام  کے مطابق  متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی،مذکورہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی 5گھنٹے سے معطل ہے،گڈو تھرمل پاور ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

9مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے،پی ٹی...

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جمہوریت کی بات ہو تو پی ٹی آئی سے اتحاد پر اے این پی مشورہ کر سکتی ہے، 13جنوری تک انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں بنے گی، کے پی اور وفاق میں مخلوط حکومتیں بنیں گی،امیر حیدر ہوتی  نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سارے لوگوں کو ناکام بنایا گیا تھا، 2013 اور 2018 انتخابات میں ہمیں تو کوئی فیلڈ فراہم ہی نہیں کی گئی تھی،اے این پی کے رہنما نے کہا کہ 2013 اور 2018 انتخابات میں ساری مہربانیاں پی ٹی آئی پر تھیں، مجرم اور سزا یافتہ لوگوں کو الیکشن کی اجازت نہیں ملنی چا ہیے، ان کا مزید کہنا  تھاکہ جتنی غیر یقینی کی صورت حال اس انتخابات سے پہلے بنی، اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سندھ پولیس کا مقصد صرف حلیم عادل شیخ کو سلاخ...

سندھ ہائی کورٹ  نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا مقصد صرف حلیم عادل شیخ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے،تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی،سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح قانون پر عملدرآمد کرنا چاہیے اس طرح عملدرآمد نہیں کر رہی،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو جس طرح گرفتار کیا، دوبارہ گرفتار کرنا غیرمعمولی ہے، حلیم عادل شیخ ضمانت کراتے ہیں سندھ پولیس دوبارہ گرفتار کرلیتی ہے،سندھ ہائی کورٹ کا فیصلے میں کہا کہ سندھ پولیس کا حلیم عادل کو زیادہ سے زیادہ سلاخوں کے پیچھے رکھنا ٹھیک نہیں ہے، سندھ پولیس کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک عام آدمی کریمنل جسٹس سسٹم پر یقین رکھتا ہے، سندھ پولیس کا یہ طرز عمل عام آدمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس قانون پر عملدرآمد کرے، پولیس کو ایک آزاد ادارہ بنائیں تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکے، حلیم عادل شیخ کو درج تمام مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے،عدالت نے حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پشاور، پولیس تھانے اور چوکی پر دہشت گرد حملے...

 پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے تھانے اور چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کی سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس تھانے اور چوکی پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے الرٹ رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا،ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کے سرحدی علاقے میں نصب تھرمل ویپن نے دہشت گردوں کی نقل و حمل کو مانیٹر کیا۔ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند پولیس تھانہ اور چوکی پر حملے کے لیے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے  کہ تھرمل ویپنز سے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا،8سے 10دہشت گرد پولیس  تھانے اور چوکی پر حملہ کرنا چاہتے تھے، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا  کر فرار ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جما...

 ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری  رہا، آج  اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن ہے۔ ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات مسترد کرنے کے تحریری فیصلوں میں مسلسل تاخیر سے امیدوار پریشان ہیں،الیکشن ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعتیں ہوئیں،راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 89میانوالی سے عمیر نیازی کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو کل مکمل ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیا،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کئے؟ ڈی پی او اٹک ریٹرننگ آفیسر کی عدالت پیشی یقینی بنائیں، یہاں سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اس ملک کو ایسے ہی برباد کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں پراپرٹی کا 65ہزار روپے ٹیکس جمع نہیں کرانے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کو( آج) کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،محکمہ ایکسائز کے واجبات کی عدم ادائیگی پر این اے 55سے پیپلز پارٹی امیدوار بابرجدون کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے اپیل سماعت کیلئے منظور کرکے الیکشن کمیشن، آر او اور محکمہ ایکسائز کو نوٹس جاری کردیا،لاہور میں بھی آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں 20سے زائد اپیلیں دائر ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حلقہ این اے 127سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزد...

لاہور کے حلقے این اے 127سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،ریٹرننگ افسر نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز متعلقہ فورم پر رجوع کرے،ریٹرننگ افسر نے کہا کہ شکایت کنندہ ایاز این اے 127سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے،واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی ہونے پر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی کل...

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،01جنوری 2024کو جانے والے 917افغان شہریوں میں 301مرد، 214خواتین اور 402بچے اپنے ملک چلے گئے،01جنوری 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 456,562تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے،افغانستان روانگی کے لیے 46گاڑیوں میں 84خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے میدانی عل...

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج  رہا،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند ہے، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند  رہی،سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند  رہی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یوسف رضاگیلانی سمیت 28سینیٹرز کے اثاثوں کی ت...

28سینیٹرز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جن میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، شاہین خالد اور عون عباس نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،اس کے علاوہ سیف اللہ نیازی، نزہت صادق، محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، فیصل سبزواری، تاج حیدر، نثار کھوڑو، خالدہ عطیب اور شوکت ترین نے تفصیلات جمع نہیں کرائی،لیاقت خان ترکئی، ہدایت اللہ خان، عطا الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، عبدالقادر، محمد قاسم، ثمینہ ممتاز، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی کی6اور بشری بی بی کی ایک مقدم...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی،ڈیوٹی جج احمد ارشد محمودنے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 6اور بشری بی بی کیخلاف ایک مقدمہ پر سماعت کی، بشری بی بی وکلا خالد یوسف چودھری،عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشری بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی،دوران سماعت ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس اور بانی پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع نہیں کروائی جاسکی۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلے کے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی...

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا آرڈر دیا کہ کیا ایک ہائی کورٹ کا حکم پورے ملک کیلئے ہوتا ہے، اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسے کوئی حکم ہے بھی؟سکندر مہمند نے کہا کہ بالکل، سپریم کورٹ نے آر اوز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا، پہلا پوائنٹ یہ ہے کہ یکطرفہ کارروائی کے تحت فیصلہ معطل کیا گیا، دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ انٹرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سنا جو صوبائی و وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں،جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ کیس میں اصل درخواست گزار کہاں ہے؟ سکندر مہمند نے جواب دیا کہ مجھ معلوم نہیں، شاید وہ خود پیش نہیں ہوئے،جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کر سکتے، 9جنوری کو کیس ڈویژن بنچ کیلئے لگا ہے،وکیل الیکشن کمیشن سکندر مہمند نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا ہے کہ کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، پھر ڈویژن بنچ کے سامنے کیس پر دلائل دیں گے، 9جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائیوایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لئے تمام پارٹی ایک برابر ہے، ہماری حاضری اس میں نہ لگائی جائے، ہم نگران حکومت ہیں ہمیں اس میں شامل نہ کیا جائے دریں اثنا دلائل کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فلپائن میں بڑے سولر پروجیکٹ کی تعمیر شروع

منیلا(شِنہوا) فلپائن کی توانائی فرم ایس پی نیو انرجی کارپوریشن (ایس پی این ای سی) نے  وسطی لوزون میں ایک بڑے شمسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

 کمپنی نے پیر کو ایک بیان میں بتایاکہ ٹیرا سولر پراجیکٹ نیوا ایکیجا اور بلاکان صوبوں میں تقریباً 3ہزار500 ہیکٹر پر محیط ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 2026 کے اوائل تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

کمپنی کے مطابق اس ٹائم لائن کو پورا کرنے کے لیے، ایس پی این ای سی پروجیکٹ کی قومی گرڈ کے ساتھ انٹر کنکشن سہولیات کی تعمیراور 50لاکھ سے زیادہ سولر پینلز کی تنصیب سے پہلے تیزرفتاری سے سائٹ صاف کرنے میں مصروف ہے۔

200ارب  پیسو (3 ارب 60کروڑ ڈالر) لاگت سے شمسی توانائی فارم کو3ہزار500 میگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز اور4ہزار میگاواٹ آور (میگا واٹ آور) بیٹری اسٹوریج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ  سالانہ 5 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے صومالیہ کے جنوب مغرب میں عوا...

موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے صومالیہ کی جنوب مغربی ریاست کے سب سے بڑے شہر بیدوا میں کلیدی اسٹیک ہولڈرزکی کوششوں میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ کمیونٹی کی شرکت کو فروغ اور عوامی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ یو این ڈی پی نے کہا کہ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی وزارت اور بیدوا کی میونسپلٹی کے ساتھ شراکت کامقصد ایک صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں، اداروں، تنظیموں اوراسٹیک ہولڈرز کا شہر کی ترقی میں فعال کرداریقینی بنایا جاسکے۔

یو این ڈی پی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں  گزشتہ روز جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فیصلہ سازی اور عوامی خدمات میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر ایک کا موقف سنا اور ایک زیادہ جامع اور شراکتی طرز حکمرانی کے ماڈل کو فروغ دیا جائے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سری لنکا 2026-2027 تک 5 فیصد جی ڈی پی نمو حا...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے صدررانیل وکرما سنگھےنے کہا ہے کہ اگر موجودہ اقتصادی پالیسیاں جاری رہیں توملک 2026-2027 تک جی ڈی پی کی 5 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔

 پیرکو فضائیہ کے نئے ہیڈکوارٹرکے افتتاح کے موقع پر صدر وکرما سنگھے نے کہا کہ 2024 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی ،ملک کو ایک ترقی پذیر ملک بنانے کے لیے 2027 کے بعد جی ڈی پی کی شرح نمو 8 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں حکومت کا ریونیو بڑھ کر 31کھرب روپے(9ارب59کروڑ ڈالرسے زائد)ہو گیا ہے جو ملک کی جی ڈی پی کا 12 فیصد ہے۔ صدر نے کہا کہ 2026 تک حکومت کی آمدنی جی ڈی پی کے 15 فیصد تک بڑھنے کی امیدہے۔ 

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی شہر بہتر ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی ٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہر اعلیٰ معیار کی ترقی  کے لیے متنوع طریقوں کو اختیارکر رہے ہیں، لیکن نئی ٹیکنالوجیز ایک مستقل انتخاب ہیں جن سے  ترقی کے ماحول دوست اور زیادہ جدید راستے تلاش کرنے میں مددملی ہے۔

ملک کے وسطی صوبے ہوبے کے صنعتی شہر ہوانگشی نے ذہین ٹیکنالوجی سے کئی ایک فوائد حاصل کیے ہیں۔

کان کنی کو بہت سے لوگ ایک گندی، محنت کش اورخطرناک صنعت خیال کرتے ہیں۔ لیکن ہوانگشی میں یہ خیال حقیقت نہیں ہے صوبے میں کان کنی بغیر پائلٹ مشینوں، ریموٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز اور ذہین کوآرڈینیشن سسٹمز سے کی جارہی ہے۔

نیلے سوٹ اور سفید ٹی شرٹ میں ملبوس،آئرن مائن ڈائی میں کام کرنے والا یوآن جیان جون ایک وسیع کمانڈ سنٹر میں کئی کمپیوٹرز کے سامنے بیٹھا ہے۔ اس کی آنکھیں اسکرینوں پر جمی ہوئی ہیں، جو زیر زمین کان کنی کی مشینوں کی لائیو تصاویر اور کان کے اندر موجود  سینسرز اور استعمال میں آنے والے آلات کا ایک ہی وقت میں ڈیٹا دکھاتی ہیں۔

ماضی میں، گرجدار آواز والی مشینوں کے درمیان انتہائی دھول آلود ماحول میں زیر زمین کام  کرنے والے یوآن کا کہنا ہے کہ  یہ جسمانی اور ذہنی طور پر ایک مشکل کام ہوا کرتا تھا۔

کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے یوآن نے اضافی تربیت حاصل کی اور پھر وائٹ کالر ورکر کے طور پر اپنا کیریئر دوبارہ شروع کیا۔ اب، معدنیات جمع کرنے کے لیے مشینوں کوایک فاصلے سے دفتر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے ہائی پرفارمنس ہائیڈروجن ف...

تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے انتہائی اعلیٰ والیومیٹرک پاور کثافت کا حامل پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل تیار کیا ہے، جس کی کارکردگی اس وقت موجود فیول سیلز کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ تیانجن یونیورسٹی کے سکول آف مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر جیاؤ کوئی اور ان کی ٹیم نے پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل کو  نئے سرے سے ڈیزائن کرتے ہوئے  نئے اجزاء کو شامل اور گیس-پانی-الیکٹرک-ہیٹ ٹرانسفرچینلز کا موثر استعمال کیاہے۔

 ٹیم نے ایک انتہائی پتلا اور انتہائی ہائی پاور ڈینسٹی فیول سیل تیاراور الیکٹرو اسپننگ ٹیکنالوجی اور دھاتی فوم کے ذریعہ تیار کردہ انتہائی پتلی کاربن نینوفائبر فلم کا استعمال کرکے روایتی گیس ڈی فیوژن لیئرز اور فلوچینلز کو ختم کیاہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ -نیویارک-ٹائمز اسکوائر-نیا سال - تقری...

امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں نئے سال کی تقریبات کے لیے  سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ۔(شِنہوا)

 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر کی ساتویں مدت کے ڈسٹرکٹ کون...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی ساتویں مدت کے ڈسٹرکٹ کونسلز (ڈی سیز) کے تمام 470 نو منتخب اراکین نے پیر کو ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون کے تحفظ اورایچ کے ایس اے آر سے وفاداری کا  حلف اٹھاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔    ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ڈی سی ممبران پر ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون کے تحفظ،ایچ کے ایس اے آرسے وفاداری،ایچ کے ایس اے آرحکومت اور عوام کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنانے،ضلعی گورننس کی سطح پر اور قومی سلامتی کے تحفظ کے اہم فریضےکو پورا کرتے اورعوام پر مبنی  کمیونٹی میں ٹھوس بہتری لانے کے ساتھ ہانگ کانگ کے محب وطن انتظام کے اصول پر عملدرآمد کے چار اصولوں سے وفادار رہنے پر زوردیا۔

سیکرٹری برائے داخلہ وامور نوجوانان ایلس ماک نےچیف ایگزیکٹو کی طرف سے ڈی سی ممبران سے حلف لیا۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان-تویاما پریفیکچر-زلزلہ

جاپان کے پریفیکچر تویاما کے شہر اویابے میں زلزلے  کے باعث  ایکسپریس وے پر گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔(شِنہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات-دبئی-نئے سال کا جشن

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کی ریاست دبئی میں نئے سال کے موقع پر برج خلیفہ پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔(شِنہوا)

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملائیشیا- کوالالمپور- نیاسال - جشن

ملائیشیا کے شہرکوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز کے قریب "ہیپی نیو ایئر 2024" کے الفاظ جگمگا رہے ہیں۔(شِنہوا) 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

میکسیکو-میکسیکو سٹی-نیا سال -جشن

میکسیکو سٹی  میں ایک خاتون نئے سال کی خوشی منا تے ہوئے۔(شِنہوا) 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں حب الوطنی کا قانون یکم جنوری2024 سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حب الوطنی کی تعلیم کے منظورشدہ نیا قانون یکم جنوری2024 سے نافذ العمل ہوگیا،حب الوطنی کی تعلیم بہتر ترقی کو یقینی بنائے گی۔

قانون سازی کے مطابق حب الوطنی کی تعلیم میں نظریہ وسیاست، تاریخ وثقافت، قومی علامتیں، مادر وطن کی خوبصورتی، آئین وقانون، قومی و نسلی یکجہتی، قومی سلامتی و دفاع اور ہیروز اور رول ماڈل کے کارناموں جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ حب الوطنی کی تعلیم کا مقصد تمام شہریوں کے لیے ہونا چاہیے، اس قانون کے ذریعے اسکولوں اور گھروں میں نوجوانوں اور بچوں کے لیے حب الوطنی کی تعلیم کو اجاگرکیا گیا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نئی توانائی چین کے شمال مغربی خطے میں بجلی...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی خطے میں نئی توانائی کے ذرائع بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا50 فیصد سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

ریاستی گرڈ کی نارتھ ویسٹ برانچ کے مطابق،شانشی صوبے میں گزشتہ روز2لاکھ 50ہزارکلوواٹ فوٹو وولٹک ماڈیولز کے حامل یی چھین فوٹو وولٹک پاور سٹیشن کوگرڈ سے منسلک کیا گیا،جس سے شمال مغربی علاقے میں  نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 21کروڑکلو واٹ تک پہنچ گئی۔اس کے بعدنئی توانائی خطے میں بجلی کی پیداوار کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

ریاستی گرڈ کی نارتھ ویسٹ برانچ کے اہلکار ما شیاؤ ویی نے کہا کہ اس وقت تک خطے میں تقریباً 400 ارب کلو واٹ گھنٹہ ماحول دوست بجلی پیدا کی جاچکی ہے، جس سے مقامی علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر میں زلزلے کے شدید...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے مغربی ساحل پر آنے والے شدید زلزلے سے اشیکاوا پریفیکچر میں متعدد سڑکوں اور مکانات کو نقصان پہنچاہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق، پیر کی سہ پہرملک کے وسطی وسیع ساحلی علاقے میں 7.6 شدت کے بڑے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 مقامی حکام اور فائر فائٹنگ محکموں کی رپورٹس کے مطابق اشیکاوا پریفیکچر کے نوٹو کے علاقے اور ہاکوئی شہر میں متعدد مکانات منہدم  ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اشیکاوا پریفیکچر میں تقریباً 32ہزار500 گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ 

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تھری گورجز ڈیم کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دریائے یانگ ژی کی بالائی سطح پر دنیا کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے تھری گورجز ڈیم کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و رفت 2023 میں 17 کروڑ 40 لاکھ  ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس  اعداد و شمار سے پچھلے سال کے مقابلے میں 8.77 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

ڈیم کے شِپ لاکس سے بحری جہازوں کے ذریعے 16 کروڑ 90 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی  جبکہ ڈیم کے شِپ لفٹ پر ریکارڈ کیا گیا حجم  تقریباً47 لاکھ 90 ہزار ٹن رہا۔

وزارت کے مطابق پورے سال کے دوران5 لاکھ 74 ہزار 100 ٹن اہم مواد ڈیم کے ذریعے پہنچایا گیا اور22 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے اس مقام کا دورہ کیا۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں