• Columbus, United States
  • |
  • ١٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی نہ کرنے...

امریکا کی معروف یونیورسٹی ہارورڈ کی صدر کلاڈین گے صیہونی مخالفت کے بارے میں اپنے بیانات اور ادبی سرقہ کے الزامات پر شدید تنقید اور دبا ئوکے سامنے بے بس ہو کر آخرکار مستعفی ہوگئی ہیں،غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے کلاڈین پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دبائو تھا، انہوں نے اپنے استعفی میں کہا کہ عہدے سے ہٹ جانا ہی ہارورڈ یونیورسٹی کے فائدے میں ہے کیونکہ نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے اور علمی معیار کو بالاتر رکھنے کے ان کے عزم پر شک کرنا ان کیلئے تکلیف دہ بات ہے،یاد رہے کہ دسمبر 2023میں فلسطین کے حامی طالب علموں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے معاملے پر امریکی یونیورسٹی بورڈ کے ادارے کی سربراہ کے حق میں ڈٹ جانے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹر کلاڈین کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مراکش میں 5.1 شدت کا زلزلہ

مراکش کے وسطی علاقے آزیلال میں 5.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مراکش کے نیشنل جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کامرکز عط محمد کا قصبہ بتایا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آزیلال کے علاقے میں آنے والیزلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔تاہم زلزلہ آنے پر لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دنیا کی آبادی 8ارب 7کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا کی آبادی 8ارب 7کروڑ سے تجاوز کر گئی،جرمن ادارے برائے عالمی آبادی کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک انسانی آبادی میں 6کروڑ 6لاکھ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد یہ آبادی بڑھ کر 8ارب 7کروڑ 38لاکھ 9ہزار 407نفوس پر مشتمل ہے ، رپورٹ کے مطابق عالمی آبادی کی رفتار سست پائی گئی ہے جس کی وجہ خواتین کا کم بچے پیدا کرنا ہے لیکن افریقہ میں یہ صورتحال قدرے مختلف ہے جہاں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سال 2080تک دو گنا اضافے کے ساتھ آبادی اڑھائی ارب تک ہو جائے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ ، نئے سال کے موقع پر پٹرول اور...

جنوبی افریقہ میں نئے سال کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں صارفین نئے سال پر پمپس پر ریلیف حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے،آکٹین 93اور اوکٹین 95کی قیمت بالترتیب 62سینٹ اور 76سینٹ فی لیٹر کم ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت R1,18اور R1,26فی لیٹر کے درمیان کم ہو جائے گی، جبکہ پیرافین کی قیمت میں بھی 93سینٹ کی کمی ہو گی،معدنی وسائل اور توانائی کے محکمے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 82.62ڈالر سے 77.35ڈالر تک کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سول سوسائٹی گروپ نے کم ٹیرف کا خیرمقدم کیا اور صدر وسون ریڈی نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں کسی بھی قسم کی کمی انتہائی خوش آئند ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جنوبی افریقہ میں ایندھن کی قیمتوں کو اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے ملک میں اس کے نظام کا کس طرح غلط استعمال کیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم اب بھی پیٹرول کی حد سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بھارت کی ریاست منی پور میں مسلح گروپ کی فائر...

بھارت کی ریاست منی پور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3شہریوں کو قتل اور 11کو زخمی کر دیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تھوبال کے علاقے لیلونگ میں فسادات کا تازہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے بلاامتیاز فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریاست کے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، فسادات کی وجہ سے تھوبال سمیت قریبی 4اضلاع امفال ایسٹ، امفال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنوپور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا۔واضح رہے کہ منی پور 32لاکھ آبادی پر مشتمل بھارت کی چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہے، جس کی سرحد میانمار سے ملتی ہے، مئی 2023 میں مقامی میتی اور کوکی برادری کے درمیان نسلی فسادات شروع ہوئے تھے جہاں اب تک ان فسادات میں 180سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں،ریاست کی آبادی کا 16فیصد حصہ کوکی قبیلہ پہاڑی علاقوں میں مقیم ہے اور اسے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکریوں اور تعلیم کے شعبے میں کوٹہ حاصل ہے جبکہ 53فیصد آبادی میتی قبیلے کی ہے، جس کے قبضے میں زرخیز میدانی علاقہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ جنگ، اسرائیلی وزیر اعظم کی مقبولیت کو بڑ...

غزہ جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ،اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق حماس کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور انکے پاس اب صرف 15فیصد اسرائیلیوں کی حمایت باقی بچی ہے جبکہ 85فیصد لوگ انکے مخالف ہیں،سروے کے مطابق صرف 15فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم اب بھی بہت سے لوگ حماس کیخلاف ان کی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

صالح العاروی کی موت حماس کی قیادت کیخلاف سرج...

اسرائیل نے کہاہے کہ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے سینئر رہنما صالح العاروی کی موت تحریکی قیادت کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک میں ہوئی ہے،منگل کی رات اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف )کی جانب سے لبنان میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروی قتل ہوئے جبکہ جنوبی بیروت میں ہونے والے اس حملے میں العاروی کے ساتھ مزید چھ افراد بھی مارے گئے،لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ العاروی کے ساتھ مارے جانے والے دیگر افراد میں دو فوجی کمانڈر بھی شامل تھے،العاروی حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز کی ایک اہم شخصیت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قریبی ساتھی تھے اور وہ لبنان میں اپنے گروپ اور حزب اللہ کے درمیان رابطے کے لئے کام کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیلگورود پر حملہ دہشتگردی تھا،یوکرین کوسزا م...

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 30دسمبر کو ان کے ملک کے شہر بیلگورود پر ہونے والے حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کی سزا دی جائے گی،کریملن پیلس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیوٹن نے novo ogaryovoکی صدارتی رہائش گاہ پر یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی،روسی صدر نے وِش نیوسکی ملٹری ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے،پیوٹن نے یاد دلایا کہ 30دسمبر کو بیلگورود شہر پر حملہ ہوا تھا وہ یقینا دہشت گردی کی کارروائی ہے،یہ شہری آبادی کے خلاف حملہ ہے،انھوں نے کہا کہ یوکرین میں فوجی عناصر کے خلاف انتہائی درست ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں اورہم اس طرح کے حملوں میں اضافہ کریں گے،روسی صدرنے کہا کہ مغرب یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے وہ یوکرینیوں کے ہاتھوں اپنے مسائل خود حل کر رہے ہیں صدیوں سے ایسا ہمیشہ ہوتا رہا ہے اور اب ہو رہا ہے، یوکرین خود ہمارا دشمن نہیں ہے جو لوگ روس کو تباہ اور سٹریٹجک طور پر شکست دینا چاہتے ہیں وہ مغرب میں ہیں،پیوٹن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مغرب نے یہ مسئلہ پیدا کیا ہے اور وہ یوکرین کے ذریعے روس سے لڑ رہا ہے، اگرچہ ان کا مقصد صدیوں سے روس کو تباہ کرنا ہے، لیکن ہم انہیں تیزی سے تباہ کر دیں گے،اس مسئلے کا حل یوکرین نہیں ہے بلکہ وہ جو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ یقینی طور پر ایسا نہیں کر پائیں گے،پیوٹن نے کہا کہ وہ روس کی شرائط پر تنازعہ کو جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں ،ہم ہمیشہ کے لیے لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن ہم اپنی پوزیشنز ان کے حوالے نہیں کر سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن مہم کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی مح...

چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم ) اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کے دوران حملہ ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاوں تپی میں محسن داوڑ پر حملہ ہوا تاہم، وہ محفوظ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی انتخابی مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی لیکن وہ بلٹ پروف گاڑی میں ہونے کے باعث حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملک کی رگوں میں نفرت کا زہرختم کریں اس پرمرہ...

پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں انتخابات نہیں چاہتیں وہ کھل کربتائیں وہ کیا چایتی ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی کی باتیں ہونا شروع ہو جائیں توآگے کیا ہوگا،چاہتے ہیں 8 فروری سے پہلے خدشات دور ہوں،ملک میں امن و امان ہو کسی کی زندگی نہ جائے،ملک کی رگوں میں نفرت کا زہرختم کریں اس پرمرہم رکھیں۔ پلوشہ خان نے مزید کہا کہ پی پی پی قومی مفادکو ذاتی انتقام پر ترجیح دیتی ہے، ہماری اولین ترجیح عوام کو روزگارفراہم کرنا ہے،پی پی پی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سرتاج عزیز کی وفات سے دِل بہت رنجیدہ ہے،نواز...

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا اثاثہ تھے، روزِ اول سے مسلم لیگ کے ساتھ منسلک رہے، مسلم لیگ کے بہت باوفا اور بااعتماد رکن تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے بیشتر حصے اور قومی ذمہ داریوں میں ان کا ساتھ رہا، دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل علالت کے باعث گزشتہ روز 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

صادق سنجرانی کی صدارت سینٹ اجلاس جمعہ کو ہوگ...

سینٹ کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ' چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے' اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ قانون سازی سمیت اہم امور زیر غور آئین گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ اب لکھنا بند کر دیں، 1976 کے بعد سے سرداری نظام ختم ہو چکا ہے، یا تو پاکستان کا آئین چلائیں یا پھر سرداری نظام، آئین پاکستان کے ساتھ اب مذاق کرنا بند کر دیں۔ سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار اور نوابوں کو چھوڑ دیں، اب غلامی سے نکل آئیں، سردار لکھ کر اپنا رتبہ بڑا کرنے کی کوشش نہ کیا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نائٹروجن پر مبنی منجمد کرنے کا طریقہ پاکستان...

ملک سمندری غذا کو محفوظ کرنے کے روایتی طریقوں سے نائٹروجن بیسڈ فریزنگ تکنیک کی طرف بڑھتا ہے تو معیاری سمندری خوراک کی برآمدات پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس طرح کی تبدیلی اس شعبے کو مزید پیداواری اور پائیدار بنائے گی ۔ پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرفانگ یو لانگ نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ چین پاکستانی سمندری غذا کے لیے ایک بہت بڑی منڈی ہے کیونکہ وہ اپنی سمندری غذا کا 29 فیصد حصہ اس کو برآمد کرتا ہے۔ چین میں کم از کم سات سے آٹھ مختلف قسم کی مچھلیاں کھائی جاتی ہیں۔ سمندری غذا کی پاکستانی برآمدات میں سے زیادہ تر سول مچھلی، ربن مچھلی، میکریل اور اسکویڈ پر مشتمل ہے۔ پاکستان سے برآمد کی جانے والی 70 فیصد سول مچھلی تیانجن شہر میں پکوان کے لیے استعمال ہوتی ہے کیونکہ یہ وہاں بہت مشہور ہے۔انہوں نے کہاکہ سمندری خوراک کی برآمدات کی مقدار کو زیادہ معیاری تحفظ اور منجمد کرکے بڑھایا جا سکتا ہے۔ منجمد کرنے کے باقاعدہ طریقے کسی نہ کسی طرح پرانے ہیں۔ انہیں اب جدید نائٹروجن پر مبنی کوئیک فریز طریقہ میں اپ گریڈ کیا جانا چاہیے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پروڈکٹ صرف چند منٹوں میں منجمد ہو جائے۔ ویلتھ پاک کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حمزہ خالد نے کہا کہ پاکستان سے ویلیو ایڈڈ سمندری غذا کی برآمد سے ملک کو زیادہ منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ عالمی سطح پر تازہ اور منجمد دونوں شکلوں میں سمندری غذا کی مانگ زیادہ ہے۔ منجمد سمندری غذا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے، پاکستانی برآمد کنندگان کو نائٹروجن پر مبنی کوئیک فریز اور محفوظ کرنے کے طریقوں کی طرف جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک کمپنی نے یہ طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

پاکستان میں نائٹروجن پر مبنی کوئیک فریزنگ یونٹس قائم کرنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کراچی میں قائم سمندری غذا برآمد کرنے والی کمپنی لیجنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں سعید فرید نے کہا کہ سمندری غذا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نائٹروجن پر مبنی فریزنگ بہتر ہے۔ روایتی مکینیکل سسٹم سمندری غذا کو منجمد کرنے میں گھنٹے لگتے ہیں۔ ملک میں نائٹروجن دستیاب ہے لیکن یہ مہنگا ہے۔ اس کی قیمت موجودہ طریقوں سے تین گنا پروسیسنگ لاگت کو بڑھاتی ہے۔ تاہم، اگر اسے سبسڈی والے نرخوں پر فراہم کیا جاتا ہے تو اس کاروبار سے متعلق اسٹیک ہولڈرز اس ٹیکنالوجی کو آسانی سے اپنانے کے لیے بہت بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میںکراچی میں قائم سمندری خوراک کی پروسیسنگ اور برآمد کرنے والی کمپنی مکھی نور دین اینڈ سنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امین لاسی نے کہا کہ ان کی کمپنی چین سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کے سمندری غذا برآمد کر رہی ہے۔ پاکستان میں سمندری غذا کی پیداوار کو مزید معیاری بنانے کے لیے نائٹروجن پر مبنی کوئیک فریز طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ طریقہ مصنوعات کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ نائٹروجن پر مبنی جمنا تیز ہے، مائکروبیل کی نشوونما کو کم کرتا ہے، اور ایک بہترین معیار کی مصنوعات تیار کرتا ہے۔ ہماری کمپنی نے 500 کلوگرام سے ایک ٹن سمندری غذا فی گھنٹہ تک منجمد کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ایک نائٹروجن پر مبنی فریزنگ یونٹ قائم کیا ہے۔ یہاں تقریبا ہر قسم کی سمندری غذا محفوظ کی جا سکتی ہے۔ پلانٹ مسلسل فعال نہیں رہتا ہے۔ اسے اب اور پھر صرف ایک کلائنٹ کی مخصوص ڈیمانڈ کے مطابق آپریشنل بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا تاہم یہ طریقہ مہنگا ہے۔ انہوں نے سبسڈی والے نرخوں پر نائٹروجن کی دستیابی کا مطالبہ کیا تاکہ فریزنگ کے جدید طریقہ کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایف بی آر کی وصولی میں اضافہ لیکن قرض کی ادا...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وصولیوں میں رواں سال کے دوران 27.9 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیاجو 2,748 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ نومبر کے لیے ایف بی آرکے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک کے مطابق نان ٹیکس ریونیو، بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی سے، 114.7 فیصد کی حیران کن نمو دیکھی، جو 211 ارب روپے سے بڑھ کر 453 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم زیادہ مارک اپ ادائیگیاں اخراجات کی طرف کافی دباو ڈال سکتی ہیں۔فنانس ایکٹ 2023 نے اضافی ٹیکس لگائے، جن کا تخمینہ 415 بلین روپے ہے۔پیٹرولیم لیوی بھی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے جوائنٹ چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ظفر الحسن نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہا کہ اس اقدام نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے حالیہ دورے کا اشارہ دیا، جس نے پاکستانی حکام سے بات کی اور انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مارک اپ ادائیگیوں میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ٹریلین روپے سے زیادہ کا بجٹ گھریلو قرضہ لیا گیا تھا۔ اس قرضے کا بڑا حصہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلزکے ذریعے لیا جاتا ہے، جس میں قومی بچت کی اسکیموں سے صرف 1.9 ٹریلین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ قرض لینے کا انداز انتہائی افراط زر کے اثرات کے لیے نوٹ کیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر نومبر 2023 کے لیے صارف کی قیمت کے 29.2 فیصد کے اشاریے میں حصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ وزیر خزانہ کی جانب سے سرکاری چینلز کے ذریعے کارکنوں کی ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لیے 80 ارب روپے مختص کرنے کے اعلان کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔23 نومبر 2023 کو زرمبادلہ کے ذخائر 7.2 بلین ڈالر تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں قدرے کم تھے۔ تاہم امیدیں جی سی سی ممالک اور چین کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 25 بلین ڈالر سے زیادہ کی آمد پر قائم ہیں۔ جولائی سے ستمبر تک بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 0.68 فیصد مثبت نمو، پچھلے اسی عرصے کے مقابلے نجی شعبے کو قرضے میں منفی 291.1 فیصد اضافے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ جولائی تا اکتوبر 2022-23 کے 3.1 بلین ڈالر سے 65.9 فیصد کم ہو کر اس سال کے مقابلے کی مدت میں 1.05 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جب پاکستان ان معاشی حالات سے گزر رہا ہے، تزویراتی مالیاتی انتظام اور اصلاحات کی ضرورت اب بھی ضروری ہے۔ ان چیلنجوں کے لیے حکومت کا ردعمل ممکنہ طور پر آنے والے مہینوں میں اقتصادی رفتار کو تشکیل دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے...

چین اعلی پہاڑی ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال کے ذریعے اپنے زرعی شعبے کو جدید بنانے میں گلگت بلتستان کی حکومت کی مدد کرے گا۔ویلتھ پاک کے مطابق گلگت بلتستان حکومت اور چین کے صوبہ گانسو کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت چین پہاڑی زراعتی ٹیکنالوجی اور مشینری کو سابق میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔یہ ایم او یو صوبہ گانسو اور جی بی کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی اور آبپاشی کے جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر خطے میں خوراک کی قلت کو کم کرنے کے لیے جی بی حکومت کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اللہ ثاقب نے کہاکہ منتقلی خطے میں زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس تعاون کا مقصد فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور خطے میں طویل مدتی زرعی لچک کو قائم کرنے کی فوری ضرورت کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی چیلنجنگ ٹپوگرافی اور مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے، گلگت بلتستان میں اونچائی پر زراعت کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ٹیکنالوجی اور مشینری کی منتقلی اونچائی والے علاقوں میں فصلیں پیدا کرنے کی مقامی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس سے کسانوں کو زیادہ اونچائی والی زراعت کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس تعاون کے طویل مدتی اثرات دور رس ہوں گے۔ثاقب نے نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان میں پورے رقبے کا محض دو فیصد رقبہ کاشت کے لیے موزوں ہے۔ اس محدود قابل کاشت زمین کے اندر، کاشتکاری کی سرگرمیاں فی الحال محض ایک فیصد تک محدود ہیں۔ خطرناک بات یہ ہے کہ باقی ایک فیصد کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے جو خطے میں زرعی پیداوار سے وابستہ چیلنجوں کو بڑھا رہا ہے۔تاہم ثاقب نے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا جو ماحولیاتی پائیداری اور خطے کے منفرد ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر غور کرے۔ اگرچہ زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ بہت ضروری ہے، لیکن ماحولیاتی ذمہ دارانہ طریقوں کو اپنانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔اس تعاون کو گلگت بلتستان میں زراعت کی طویل مدتی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے مٹی کے تحفظ، پانی کے انتظام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے حکمت عملیوں کو مربوط کرنا چاہیے۔یہ تعاون خطے کے مخصوص چیلنجوں سے نمٹنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی طاقت کا ثبوت ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کی منتقلی سے آگے ہے ،یہ علم کے تبادلے، صلاحیت کی تعمیر اور ایک لچکدار زرعی ماحولیاتی نظام کی کاشت کو فروغ دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اینگرو فرٹیلائزرز کی فروخت اور منافع میں اضا...

اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں جنوری تا ستمبرمیں بالترتیب 34 فیصد، مجموعی منافع میں 33.7 فیصد اور خالص منافع میں 56.8 فیصد اضافہ ہوا۔ کیلنڈر سال 2023 پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میںکمپنی نے 148.5 بلین روپے کی خالص فروخت اور 43.1 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ خالص منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9.5 بلین روپے کے مقابلے میں 15.04 بلین روپے رہاجس کے نتیجے میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7.19 روپے کے مقابلے میں 11.27 روپے فی حصص آمدنی ہوئی۔2022 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں، اینگرو فرٹیلائزرز کی مالی سال23 میں اپنی آمدنی 35.7 بلین روپے سے 85.1 فیصد بڑھ کر 66.1 بلین روپے تک پہنچ گئی اور 9.7 بلین روپے کا مجموعی منافع 115.2 فیصد بڑھ گیا۔کمپنی نے 9.5 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا، جس میں مجموعی طور پر 129.1 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی منافع کا مارجن پہلے کے 27فیصدکے مقابلے میں 32فیصد پر طے ہواجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی فروخت کردہ اشیا کی قیمت اس کی فروخت کے مقابلے میں بڑھی ہے۔ کمپنی اپنے اخراجات کو زیادہ کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی، جس کی وجہ سے منافع کا زیادہ مارجن ہوا۔کمپنی پروفائلاینگرو فرٹیلائزرز ایک عوامی کمپنی ہے جو پاکستان میں 29 جون 2009 کو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر شامل کی گئی تھی۔

کمپنی کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کی تیاری، خریداری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے اور لاجسٹک خدمات بھی پیش کر رہی ہے۔اینگرو فرٹیلائزر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایفرٹ کی علامت کے تحت درج ہے۔ یہ فرٹیلائزر سیکٹر میں رجسٹرڈ دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 148.1 بلین روپے ہے۔کمپنی کو افراط زر کے دبا واور کرنسی کے اتار چڑھاو سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں کی توقع ہے۔ تاہم، اینگرو فرٹیلائزرز ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے صنعت اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یوریا کی بلاتعطل پیداوار اور ملک کی طویل مدتی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ چار سالوں میں، کمپنی نے 2022 میں سب سے زیادہ ریونیو پوسٹ کیا ہے۔ 2020 میں کمپنی کی فروخت میں ایک ہی کمی آئی تھی۔ 19 میں 79.2 بلین روپے کی فروخت سے، کمپنی کی آمدنی گھٹ کر 75 بلین روپے رہ گئی تھی۔ 20 میں تاہم 90.5 بلین روپے اور 22 میں 96 بلین روپے کی فروخت پوسٹ کی۔خالص منافع کے حوالے سے، کھاد بنانے والی کمپنی کی تاریخی کارکردگی میں سالوں کے دوران اتار چڑھا وآیا۔ پچھلے چار سالوں کے دوران، فرم نے 2021 میں سب سے زیادہ 21 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔ کمپنی نے 2019 میں 18.5 بلین روپے کا خالص منافع کمایا، لیکن 2020 میں اس میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور 2020 میں اس نے سیٹل کیا۔ 2021 میںکمپنی نے 21 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، جو 2022 میں کم ہو کر 15.4 بلین روپے رہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد کو بے حرمتی کے...

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرنے کے بعد اسے دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک خالی مسجد میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور مسجد کے اندر انتہائی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،اسرائیلی فوج مسجد کے اندر ناچتے ہوئے دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں، اس دوران مسجد کی دیواروں پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، آخر میں مسجد کو دھماکے سے شہید کر دیا گیا اور اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ،...

اسرائیلی فوج کی بربریت رک نہ سکی ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،صیہونی فورسز نے غزہ میں 30سے زائد مقامات پر حملے کے دوران گزشتہ 24گھنٹے میں 200سے زائد افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ دیر البلاح میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی تعداد 22ہزار 815ہوگئی ہے جبکہ 57ہزار کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ فلسطینیوں کی سر زمین ہے اور رہے گی،امریک...

امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ فلسطینیوں کی سر زمین کے خلاف اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں،میتھیو ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ امریکا نے اسرائیلی وزرا سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

صالح العاروری کی ہلاکت کے بعد انٹونی لنکن نے...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں ہفتے کیا جانے والا اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا ہے،انٹونی بلنکن کایہ فیصلہ حماس کے لیڈر صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بلنکن نے اپنا دورہ تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا ہے جس کا عاروری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یاد رہے کہ بیروت کے حماس بیورو پر ڈرونز کے ذریعے حملوں میں صالح العاروری سمیت 7افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل حماس کے رہنمائوں پر حملوں کا سلسلہ ش...

امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے ایک سرکاری امریکی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت میں حماس رہ نما صالح العاروری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اسرائیل حماس کے مزید رہنمائوں کو نشانہ بنانے پر کام کررہا ہے،اخبار نے امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے رہنمائوں کے خلاف سلسلہ وار قتل عام کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکی ذرائع نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ العاروری کو نشانہ بنانے سے لڑائی کے قلیل مدتی خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت میں رکاوٹ آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

العاروری کا قتل، حماس نے ثالث ممالک کو غزہ م...

حماس نے بیروت میں صالح العاروری کے قتل کے بعد ثالث ممالک کو غزہ میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی یا قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کے معاہدے کو منجمد کرنے کے بارے میں مطلع کیا ہے،عرب میڈیاکے مطابق کسی بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو بھی "العاروری کے قتل کے بعد تا اطلاع ثانی " ملتوی کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق العاروری غزہ میں ایک بڑی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے زیادہ مفاہمت تک پہنچنے کے لیے ثالثوں کے ساتھ گذشتہ چند دنوں سے بات چیت کر رہے تھے،ذرائع نے تصدیق کی کہ صالح العاروری اگلے ہفتے ثالثوں سے ملاقات کے لیے حماس کے جنگ بندی کے مطالبات پر مزید مشاورت کرنے جا رہے تھے،ذرائع نے کہا کہ ثالث فی الحال ممکنہ بڑی کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں،انہوں نے تل ابیب سے رابطہ کیا ہے، جس نے انہیں بتایا گیاکہ وہ مزید قاتلانہ کارروائیاں کرنا بند نہیں کرے گا۔ تل ابیب نے مزید کہا کہ وہ ان کارروائیوں کو روکنے کے بدلے میں جنگ بندی تک پہنچنے کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری روک دی...

غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ امریکیوں سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جا رہی ہے،برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے،واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کو مزید 10بلین ڈالر امداد دینا چاہتے ہیں تاہم برنی سینڈرز نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس سے ایسی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم برنی سینڈرز کو خود بھی اپنے اتحادیوں کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حماس رہنما کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی کاررو...

بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری کی شہادت کے بعد لبنان کی سرحد پر حزب اللہ نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے،حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے خطرناک حملہ لبنان اور اس کی خود مختاری پر حملہ تھا، اسرائیل کو اسکا جواب دیا جائے گا،جہادی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہر وقت مزاحمت کے لیے تیار ہیں اور ہمارے جنگجو بھرپور تیاری کے ساتھ سرحد پر موجود ہیں،واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 7اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد حماس کے نائب سربراہ صالع العروری نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کرکے جنگ کی حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں اتوار سے چندہ مہم ش...

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں اتوار سے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو مالی مشکلات کا سامنا ہیجس کے پیش نظر پارٹی نے چندہ جمع کرنیکا فیصلہ کیا ہے،چندہ پی ٹی آئِی کیگلوبل بنک اکاونٹس میں جمع کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے جنرل انتخابات کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع کی جائیگی،تحریک انصاف کو پہلے بھی غیرملکی فنڈنگ کے باعث سخت کارروائی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی فنڈ ریزنگ کے نام پرکارکنوں سے چندہ لیتی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد...

پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائر توہین عدالت کی درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔ دستاویزات میں پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ہزارکے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سائلین کی سہولت کیلئے متعدد اضلاع لاہور ہائی...

سائلین کی سہولت کیلئے پنجاب کے متعدد اضلاع کو لاہور ہائیکورٹ کے قریبی بنچوں سے منسلک کردیا گیا۔ عوامی سہولت اور سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ویژن کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد متعدد اضلاع کو قریبی بنچوں کے ساتھ منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھکر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا، ضلع میانوالی کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ ضلع لودھراں کو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ اسی طرح ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ 9 جنوری سے بھکر، میانوالی، ضلع لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے مقدمات متعلقہ بنچوں پر سنے جائیں گے، تینوں اضلاع اور تحصیل سرائے عالمگیر کے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر زیرالتوا مقدمات متعلقہ بنچز پر ٹرانسفر کردیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھکر، میانوالی، لودھراں اور سرائے عالمگیر کے سائلین کو اپنے مقدمات کے لئے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ آنا پڑتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پ...

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ق کے سابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ درخواست گزار کے مرنے کے بعد بہتر ہے کہ مقدمہ نہ چلائیں، جعلی ڈگری کا معاملہ درخواست گزار کے مرنے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا، کیا کیس کا کوئی فوجداری پہلو ہے؟ اگر ہے تو سن لیتے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ لواحقین کا اصرار ہے کہ مقدمہ سن کر جعلی ڈگری کا دھبہ ختم کیا جائے، پوری تعلیم میرے موکل نے محمد اختر خادم کے نام پر حاصل کی، سیاست خادم حسین کے نام سے کی، شناختی کارڈ بھی اسی نام سے بنوایا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار زندہ ہوتے تو کچھ ثابت ہو سکتا تھا، مرنے کے بعد لواحقین درست نام کیسے ثابت کریں گے؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی بیان حلفی یا دستاویزات بطور شواہد دکھا دیں، نام بدلنے کا موقف ہے تو ثبوت پیش کرنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔ واضح رہے کہ محمد اختر خادم عرف خادم حسین 2008 میں این اے 188 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ہائی کورٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری پر محمد اختر خادم عرف خادم حسین کو نااہل قرار دیا تھا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کو بلا واپس دینے پر...

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان عدالتی فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نطرثانی اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل اور تحریک انصاف کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجاز نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ کے دلائل ہم نے سنے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ میں سماعت سننے کے لیے آیا ہوں۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل قاضی انور آ رہے ہیں جو دلائل پیش کریں گے، ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے جب آپ کا مین کونسل آ جائے پھر کیس سن لیں گے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ پیش ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قاضی انور ایڈووکیٹ میرے استاد ہیں، میں نے وکالت کی پریکٹس ان کے ساتھ شروع کی تھی۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اور بیرسٹر گوہر اس کیس میں وکیل ہیں، سیاسی جماعتوں نے عدالت میں کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہیں۔ جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ ہم نے آپ سے سیکھا ہے کہ قانون کے لیے یہ باتیں بے معنی ہیں، عدالت سے باہر کیا ہوتا ہے اس کا سماعت کے ساتھ کچھ کام نہیں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ادھر آتے ہوئے مجھے روکا گیا، میری تلاشی لی گئی، کیا الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت آ سکتا ہے؟ ان کی رٹ ٹھیک نہیں ہے، 26 دسمبر کو فیصلہ آیا، اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے اب تک ویب سائٹ پر انٹرا پارٹی انتخابات سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔ جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی جانب سے کوئی توہین عدالت کا کیس آیا ہے؟ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے کیا کیا؟ جس پر جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ یہ اب ان سے ہم پوچھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ویب سائٹ پر سرٹیفکیٹ ڈالنے سے کیا مسئلہ ہے؟ ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مہنگائی سے متعلق بیان احسن اقبال کی حوصلہ اف...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احسن اقبال سے متعلق مہنگائی سے جڑے بیان کو مخالفین غلط استعمال کر رہے ہیں۔ دانیال عزیز کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی پر میرے 30 نومبر کے بیان کو مخالفین غلط استعمال کر رہے ہیں، مخالفین میرے بیان کو ن لیگ کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دینیکے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میرے بیان کا مقصد احسن اقبال کی بطور سربراہ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی حوصلہ افزائی کرنا تھا، میرا مقصد تھا کہ احسن اقبال مہنگائی کی اصل وجوہات کو منظر عام پر لائیں۔ دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا میرے بیان کا مقصد تھا احسن اقبال مہنگائی سے فائدہ اٹھانے والوں کو منظر عام پر لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جج کی طبیعت ناساز،سائفر کیس کی سماعت بغیر کا...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ بدھ کے روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم، وہ طبعیت ناسازی کے باعث آسکے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی کارروائی پر 11 جنوری تک حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلا...

ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی، ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جج نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اشتیاق احمد نے اپیل دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا سانس انفکشن، انفلوئنزا اور نم...

سردیوں میں سانس کے انفیکشن، انفلوئنزا اور نمونیا کیسزمیں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نیسانس انفیکشن،انفلوئنزا اور نمونیہ کی ادویات کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔فیصلہ ان بیماریوں میں اضافے کیباعث کیاگیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجمال ناصر کے مطابق سردیوں میں چیسٹ انفیکشن،نمونیہ، کھانسی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،اس سے متعلق تمام ادویات چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہیکہ ادویات کی ڈیمانڈ بڑھنے پرکوالٹی خراب ہونیکا شبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ریاستی ادارے، حکومت اور الیکشن کمیشن فضل الر...

جے یو آئی(ف)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باربار سکیورٹی خطرات، بے امنی اور موسم کی بات کرتے ہیں، موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بیامنی، سکیورٹی خطرات ہوں اور لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پر امن ماحول دیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ ہے ووٹر، شہریوں اور جے یوآئی قیادت کو سکیورٹی دیں۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں لیتیں تو ان سے پوچھیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے پوچھیں، اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو یہی پارٹیاں سوال کریں گی لہذا ریاستی ادارے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ، 281.80 روپے کا...

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، کاروبار کے آغاز پر معمولی سستا ہو گیا۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب ا...

قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔ حکام قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے، انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 655 کلو م...

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح مورگاہ بارڈر خیبر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو چرس برآمد کی۔ ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ آر سی ڈی روڈ حب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمد بھی برآمد کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن ٹریبونلز، شاہ محمود، زین قریشی اور دی...

الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر اوز اور آر اوز سے جواب طلب کرلیا۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی اور اسی حلقے سے ان کے بیٹے زین قریشی کی اپیل پر الیکشن کمیشن،آر او اور دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ٹریبونل نے این اے 238 سے پی ٹی آئی امیدوارحلیم عادل شیخ، این اے 241 پیپلزپارٹی امیدوارمرزا اختیار بیگ اور این اے 234 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخارکی اپیل پربھی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس کے علاوہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن ٹریبونلز نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے 5 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھاو کے ساتھ مثبت...

کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے ساتھ مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 64480 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 349 پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بنوں،شمالی وزیرستان میں 6 پنجابی حجاموں کے ق...

شمالی وزیرستان میں چھ پنجابی حجاموں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیاگیا۔ مقدمہ متن میں کہا گیا کہ 6 حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف،عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں ،مقدمہ ایس ایچ او میرعلی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولین کاتعلق ڈیرہ غازی خان سیتھا،میرعلی میں حجام کی دکانیں چلاتے تھے,گزشتہ روزنامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میرعلی بازار سے اٹھا کر قتل کیا، علاقے میں دہشت گرد حیدری آریانہ اورخدری گروپ سرگرم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

گدو پاورپلانٹ پر آنے والی فنی خرابی دور کردی...

گدو پاور پلانٹ پرآنیوالی فنی خرابی دورکردی گئی، این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گدو سوئچ یارڈ میں سرکٹ بریکر کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 500 کیوی گدوسوئچ یارڈ کیمتاثرہ سرکٹ بریکرکی تبدیلی کاکام مکمل کرلیا گیا،تبدیلی کا کام مکمل کرنے کیلئیاضافی عملہ تعینات کیا۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہیکہ گدو مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کو بھی انرجائزکردیا گیا ہے،دھند کی وجہ سے500 کے وی،220 کے وی لائنزٹرپ ہوئیں،سوئچ یارڈ کیسرکٹ بریکر کا ایک پول بھی متاثر ہوا، متاثرہ پول کو سوئچ یارڈ سے آئسولیٹ کر دیا تھا،خرابی کیدوران سوئچ یارڈ کے2 سرکٹ بریکرزفعال رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اور مقدمہ خارج کر...

لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اور مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں قراردیا گیاہیکہ خرم لطیف کھوسہ پر مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خرم لطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا، ایسے مقدمیکو خارج ہونا چاہیے،دہشت گردی کی دفعات کے تحت مزنگ تھانے میں درج مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے اورہتھکڑی کھولنے کا حکم دیا گیا،ہائیکورٹ کے قریب ٹرنرروڈ سے پولیس عام طور پرگرفتاری نہیں کرتی۔ خرم لطیف کھوسہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں،انھیں گرفتار کرنے پر عدالت کو کچھ تحفظات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مس...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان کے وکیل نے اپیل دائر کردی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے )میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کئے تھے جن کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں اور الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 برس کے لیے نااہل کر رکھا ہے۔ میاں نصیر نے استدعا کی تھی کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔ سکروٹنی کے آخری روز میاں نصیر کے اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ منگل کے روز دائر کی جانے والی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی قانون کے برعکس مسترد ہوئے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی سی وی ٹی آئی کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجل...

پی سی وی ٹی آئی کی ایگزیکٹو باڈی نے تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کے لئے طلبا کو شامل کرنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ،ابتدائی طور پر انسٹی ٹیوٹ میں ایک سال پڑھایا جائے گا اور بقیہ 2 سال طلبہ کو ڈپلومہ مکمل کرنے کے لیے شانڈونگ بھیجا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس چیئرمین جی پی اے پسند خان بلیدی کی زیر صدارت جی پی اے آفس میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی((سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین یو بو، گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے عبوری ڈائریکٹر اور شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر منظور احمد نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چاروں فریقوں (سی او پی ایچ سی، جی پی اے، گوادر یونیورسٹی اور شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ) کے درمیان دستخط شدہ ٹیٹرا پارٹ معاہدے کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں اجلاس میں موجودہ کورسز اور تدریسی کورسز کے دائرہ کار میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موسم بہار میں نئے ڈپلومہ کورسز پیش کیے جائیں گے جس کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی تنظیم اور گورننس کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں انتظامی اور تدریسی عملے کے لئے مزید ملازمتیں پیدا کی گئیں۔گوادر پرو کے مطابق باڈی نے 3 سالہ ڈپلومہ پروگرام کے لئے طلبا کو شامل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے مطابق ابتدائی طور پر انسٹی ٹیوٹ میں ایک سال پڑھایا جائے گا اور بقیہ 2 سال طلبہ کو ڈپلومہ مکمل کرنے کے لیے شانڈونگ بھیجا جائے گا۔ جی پی اے نے انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی اخراجات برداشت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔فی الحال انسٹی ٹیوٹ پورٹ اینڈ میری ٹائم مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم مینجمنٹ میں 3 سالہ ڈپلومہ کورسز اور اعلی درجے کی چینی زبان اور ثقافت اور اعلی درجے کی انگریزی میں 1 سالہ ڈپلومہ پیش کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات،عمیر نیازی کے این اے 89 اور 90...

الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف ( (پی ٹی آئی ) کے بانی کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ٹربیونل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران ( (آر اوز )نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟ ٹربیونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چودھری پرویز الہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خر...

سابق وزیرِ اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ جیل ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس پر جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیرِ اعلی پنجاب کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس کا تفصیل...

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ، ٹیکس فراڈ میں گرفتار ملزم کی درخ...

سپریم کورٹ نے ٹیکس فراڈ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ ملزم عمار رفیق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ وائٹ کالر کرائم کوئی عام جرم نہیں ہے، وائٹ کالر کرائم سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، جعلی انوائسز پر اتنا بڑا کلیم کیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کوئی زبردستی کسی کے اکانٹ میں کیسے پیسے گھسا سکتا ہے؟ یہ عام جرم نہیں، ملزم کو ضمانت کس بنیاد پر دیں؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ یہ اربوں کا فراڈ ہے۔ وکیل درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ ملزم نے کچھ نہیں کیا، سب ٹیکس کنسلٹنٹ کا کام ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ نے بھی ہیر پھیر کر کے فائدہ ملزم کو ہی پہنچایا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ ملزم عمار رفیق نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ رجوع کیا تھا جو اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے جرم میں گرفتار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں شدید دھند کے ڈیرے، 2 درجن سے...

اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے 30 پروازیں منسوخ اور 100 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ دھند کے باعث اسلام آباد کے لیے 9 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی میں لینڈ کروایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جدہ سے اسلام آباد جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 842 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ اسی طرح دبئی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 234 کو منسوخ کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے مختلف شہروں کو جانے والی قومی پروازوں کو بھی شدید دھند کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں