• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

غیرقانونی افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 699 ب...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 جنوری کو مزید 699 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 57 ہزار 261 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

وزیراعلی کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ، ف...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ وزیراعلی پنجاب رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے، محسن نقوی نے خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کے دوران آن لائن ٹیسٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی پنجاب نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پر شہری کو دوبارہ تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل اور وقت کے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کے سسٹم کو سراہا اور خدمت مرکز میں موجود عملے کے رویے اور کام کی بھی تعریف کی۔ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اب لائسنس بنوانے میں تاخیر نہیں ہوتی اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے ، خدمت مرکز کا عملہ بھی رہنمائی اور بہت تعاون کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے خدمت مرکز میں ٹوٹی ہوئی ٹائلز کو فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی ٹائلز کی جگہ فوری طور پر نئی ٹائلز لگائی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سرتاج عزیز اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، کمی پ...

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرتاج عزیز اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، انکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کی وفات پر دلی دکھ اور رنج ہے، وہ نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے، سرتاج عزیز نے تمام عمر قیادت، جماعت اور نظریے کے ساتھ اٹوٹ وابستگی نبھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز ایک محب وطن، سچے، کھرے پاکستانی اور نہایت شریف انسان تھے، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، انہوں نے خزانہ اور معاشی محاذوں پر نہایت قابل قدر خدمات انجام دیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات، معاشی، زرعی اور آبی پالیسیوں سمیت گورننس کے مختلف شعبوں میں انہوں نے خلوص اور دیانت سے ملک وقوم کی خدمت کی، ملکی معیشت کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا جس سے معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف ملا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس بھی شعبے کی ذمہ داری انہیں ملی انہوں نے اخلاص و محنت کے جذبے سے اس کو نبھایا، سرتاج عزیز نے پوری عمر پاکستان کی تعمیر وترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی۔ صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپ...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشانہ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور کیلئے بلے کا نشان دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ حکم جاری کر سکتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلے کا نشان ہوگا اور پنجاب میں یہ نشان نہیں ہو گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے الیکشن کے معاملات میں دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف کو ایک ریسرچ ونگ بنانا چاہیے جو ریسرچ کر کے کیس فائل کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، یہ درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر نہیں ہوئی، وکیل نے اپنے طور پر دائر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے معاملات میں دخل اندازی سے روک رکھا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا۔ دریں اثنا عدالت نے درخواست گزار سے اہم سوالات کے جواب مانگ لئے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ ان معاملات میں دخل اندازی کر سکتی ہے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوں؟ کیا جو ریلیف کسی اور عدالت سے ملا ہے یہی ریلیف لاہور ہائیکورٹ دے سکتی ہے؟ کیا سیاسی جماعت نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 ( 5) کو چیلنج کیا ہے؟عدالت نے درخواست گزار کو اِن سوالات کے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان- ٹوکیو-ہوائی جہاز۔ تصادم

جاپان کے شہر ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر جاپان ایئر لائن کے مسافر طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار تمام379 مسافروں کو بحفاظت نکال لیاگیاتھا۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-مغازی پناہ گزین کیمپ-اسرائیل-...

 وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعدایک شخص تباہ ہونے والے مکان کا جائزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ -کیلیفورنیا-پاساڈینا-روز پریڈ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرپاساڈینا میں یکم جنوری کو 135 ویں روز پریڈ کے دوران ایک فلوٹ گزررہا ہے۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-چھنگھائی-زلزلہ-آف لائن کلاسز- بحالی

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے شہر ہائی ڈونگ میں زلزلہ متاثرہ  گوان تھنگ ٹاؤن شپ کے سنٹرل اسکول میں کھیل کے میدان میں عارضی کلاس رومزمیں تعلیمی سلسلہ بحال کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-رفح-اسرائیل-حماس تنازعہ -فوڈ...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں لوگوں میں کھانا تقسیم کیاجارہاہے۔(شِنہوا) 

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار...

غزہ(شِنہوا) اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ سال 7 اکتوبر کو لڑائی شروع ہونے کے بعد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو ایک پریس بیان میں کہا کہ  اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 207 فلسطینی جاں بحق  اور 338 زخمی ہوئے۔

   بیان کے مطابق، تازہ ترین ہلاکتوں سے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار185 اور زخمیوں کی تعداد 57ہزار35 ہو گئی ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئ...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ۔

 قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے منگل کوبتایا  کہ اشیکاوا، نیگاتا، فوکوئی، تویاما اور گیفو کے پریفیکچرزمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جاپانی وزیراعظم کشیدا فومیو نے منگل کوایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں۔ 

این ایچ کے   کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بھاری مشینری بھیجنا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم راستوں کو محفوظ بنانے کے طریقوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور بحری جہازوں کا استعمال ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کےوسطی صوبے میں ٹریفک حادثے میں 4افراد ہ...

چھانگشا(شِنہوا) چین کےوسطی صوبے ہونان کےشہر لیو یانگ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی سیکورٹی بیورو کے مطابق، منگل کودن تقریباً ساڑھے گیارہ بجے  ایک ٹرک صوبائی شاہراہ پر مخالف لین میں داخل ہوکرسامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔

 زخمیوں کا ہسپتال میں علاج  معالجہ جاری ہے اور ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ 

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں 3ہزارسال قدیم شہر کے کھنڈرات سے نئے...

ہانگ ژو(شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں 3ہزار سال قدیم ایک شہر کے کھنڈرات میں نئے آثار دریافت کئے ہیں۔

یہ کھنڈرات صوبائی دارالحکومت ہانگژو کے یوہانگ ڈسٹرکٹ کی جنگشان ٹاؤن شپ میں واقع ہیں۔ آثار قدیمہ کے صوبائی محکمہ کے مطابق یہ علاقہ شانگ عہد(1600قبل مسیح سے1046قبل مسیح) کے دوران ایک اہم علاقائی مرکزتھا۔

یہ کھنڈرات تقریباً 3لاکھ 50ہزارمربع میٹرکے کل رقبے پرمحیط ہیں، جس میں شہرکا رقبہ تقریباً 2لاکھ50ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ آثار قدیمہ ٹیم کے سربراہ لوو روپھینگ نے کہا کہ یہ علاقہ 7ہزارسال سے آباد ہے، جو اختتامی شیا عہد(2070قبل مسیح سے1600قبل مسیح)سے لے کر شانگ عہد تک ترقی کرتا رہا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی باکس آفس کا ریکارڈ آمدنی کے ساتھ نئے سا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے باکس آفس نے 2024 کا آغازنئے سال کی پہلی تین روزہ تعطیلات کے دوران تقریباً1ارب53کروڑ یوآن(تقریباً21کروڑ60لاکھ ڈالر)کی ریکارڈ زیادہ آمدنی کے ساتھ کیا۔

فلم ڈیٹا پلیٹ فارمز ماویان اینڈ بیکن کے مطابق، یہ اعداد و شمار 2021کی 1ارب30کروڑ یوآن کی گزشتہ کمائی کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔

2024 کے نئے سال کی چھٹیوں کے چارٹ میں سرفہرست رومانس سے بھرپورفلم  "شائننگ فار ون تھنگ" تھی جس نے60کروڑ80لاکھ یوآن کمائے ،جو مجموعی آمدنی کا تقریباً40فیصد ہے۔

کامیڈی فلم "جانی کیپ واکنگ!" اور کرائم ایکشنر "دی گولڈ فنگر" تقریباً23کروڑ40لاکھ یوآن اور22کروڑ یوآن کےساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہی۔

چینی دوربین فاسٹ سے فاسٹ ریڈیو برسٹ میں سنٹی...

بیجنگ(شِنہوا) ماہرین فلکیات نے چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفئیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ ) کا استعمال کرتے ہوئےپہلی بار فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بی) کے سپیکٹرم میں ایک سنٹیلیشن آرک کا پتہ لگایا، جو دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش اور انتہائی حساس ریڈیو دوربین ہے۔

ایف آر بیزپراسرار ریڈیائی لہریں ہیں جو ایک سیکنڈ کے صرف چند ہزارویں حصے پر مشتمل ہیں جن کی 2016 میں کائنات سے اخراج کی تصدیق کی گئی تھی۔ ان کی اصلیت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی نیشنل آسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے محققین کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی گروپ نے 2022 میں اپنے انتہائی فعال ایپیسوڈ کے دوران فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آربی) 20220912اے  کا انٹرسٹیلر سنٹیلیشن تجزیہ پیش کیا تھا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین امریکہ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین امریکہ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ سال 2024 چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ ہے۔ یکم جنوری کو صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سفارتی تعلقات کا قیام دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ 45 سالوں سے، چین امریکہ  تعلقات نے نشیب وفراز کا سامنا کیا اورایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دوطرفہ تجارت 1979 میں 2ارب50کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی جو2022 میں760 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔دو طرفہ سرمایہ کاری تقریباً صفر سے بڑھ کر 260 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور جڑواں صوبوں، ریاستوں اور شہروں کی تعداد 284ہوگئی ہے۔

پاکستان ، دسمبر میں مہنگائی میں 29.7 فیصد اض...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں دسمبر 2023 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)  کے حساب سے افراط زر میں گزشتہ سال کی نسبت 29.7 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس ) کے مطابق دسمبر 2023 میں سی پی آئی افراط زر میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں اس سے گزشتہ ماہ  کی نسبت بالترتیب 0.7 فیصد اور 1 فیصد اضافہ ہوا۔مہنگائی کے یہ اعداد و شمار حکومت کے پہلے تخمینوں سے زیادہ ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ کا یکم مارچ سے چینی شہریوں کے لیے...

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ یکم مارچ سے چینی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر  ختم کر دے گا۔

تھائی وزیر اعظم سٹریتھا تھاوسین نے منگل کو    گورنمنٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تھائی لینڈ نے پہلے چین سے آنے والے سیاحوں کو عارضی ویزا چھوٹ دی تھی  جو 29 فروری 2024 کو ختم ہونی ہے تاہم  متعلقہ چینی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد تھائی لینڈ حکومت نے اب مارچ سے چینی شہریوں کے لیے مستقل ویزا فری پالیسی اپنانے کا انتخاب کیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تھائی لینڈ کی سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری بھی ہوگی۔

چین-منگولیا سرحدی بندرگاہ سے2023 میں سامان...

ہوہوٹ(شِنہوا)چین اورمنگولیا کی سرحد پر سب سے بڑی ہائی وے بندرگاہ گان چھموڈ  پورٹ کے ذریعے 2023 میں سامان کی ترسیل کا حجم3 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال  کی نسبت 98.54 فیصد زیادہ ہے  اور پورٹ فعال ہونے کے بعد سے ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

 بندرگاہ کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھن روی چھیا نگ کے مطابق 2023 میں بندرگاہ  پر ذہین کسٹم کلیئرنس، سرحد پار بغیر پائلٹ گاڑیوں کے لیے خصوصی گزرگاہوں اور کسٹم کے خصوصی نگرانی کے زون کی تعمیر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس میں نمایاں بہتری بھی جاری رکھی گئی۔

 چھن نے کہا کہ 2023 میں گان چھموڈ پورٹ  پر اصل سڑکوں کو وسیع کرنے کے لیے4 کروڑ یوآن (تقریباً 56 لاکھ 50 ہزار ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی اور کسٹم کلیئرنس کی صلاحیت کو دوگنا کیا گیا اور ٹریفک کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا گیا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کےشی ژانگ میں انتہائی بلندی پر دنیا کا س...

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی ژا نگ خود مختار علاقے میں اوسطاً 4 ہزار 650 میٹر کی بلندی پر  بڑے پیمانےپر ہواسے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا  منصوبہ فعال ہو گیا ہے۔

سی ایچ این انرجی انویسٹمنٹ گروپ ( سی ایچ این انرجی)کےمطابق ناگ چھو میں 25 ونڈ ٹربائنز کے گروپ سے سالانہ تقریباً 20 کروڑ کلو واٹ بجلی فراہم کرنے کی توقع ہےجس سے تقریباً 60 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ٹن کمی ہوگی۔

بلندی کی وجہ سے سخت حالات کے باوجود یہ منصوبہ 64 کروڑ یوآن (تقریباً9.36کروڑ  ڈالر) کی سرمایہ کاری سے 260 دنوں سے زائد عرصے میں مکمل ہوا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی ای کامرس شعبے میں نیوزی لینڈ کی ایس ایم...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو چینی مارکیٹ میں سنہری مواقع مل رہے ہیں ۔ نئے سال کے موقع پرصارفین کے اخراجات میں اضافے سے  نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کو منافع بخش مارکیٹ کے مواقع ملتے ہیں۔

 شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، یونیورسٹی آف آکلینڈ کے مینجمنٹ اینڈ انٹرنیشنل بزنس کے سینئر لیکچرر اینٹجے فیڈلر اور لیکچرر سیہونگ وو نے نیوزی لینڈ کے ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات کی۔    ڈیجیٹل فاصلہ، صلاحیت اور لاجسٹک چیلنجز 

جہاں ای کامرس نیوزی لینڈ کے سپلائرزکوعالمی صارفین کے قریب لارہا ہے وہیں کاروبار کرنے کے فاصلے کو کم کررہا ہے،  نیوزی لینڈ کے ایس ایم ایز کو انٹرنیشنلائزیشن کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

   فیڈلر اور وو کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارمز کے درمیان فاصلہ نیوزی لینڈ کے ایس ایم ایز کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ علی بابا جیسے ای کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنا زبان کی رکاوٹوں کی وجہ سے جزوی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ، چینی ای کامرس پلیٹ فارمز میں لائیو سٹریمنگ جیسے جدید فیچریا سنگل ڈے اورمقامی لحاظ سے موثر شاپنگ ایونٹس سے متعلق سیاق و سباق کے علم کی ضرورت ہے۔ فیڈلر اور وو نے کہا کہ صلاحیت اور کمیونیکیشن کی رفتار بھی چیلنج ہے کیونکہ بہت سی کیوی کمپنیاں ایس ایم ایز ہیں جو 50 سے کم لوگوں کو ملازمت دیتی ہیں اور ان کا اسٹاک بہت محدود ہے۔ ای کامرس کے لیے چینی صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ گنجائش کو پورا کرنا نیوزی لینڈ کی ایس ایم ایز کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ اس دوران، چینی صارفین کی جانب سے ڈیجیٹل چینلز پر اپنے سوالات کے بروقت جوابات  اکثر نیوزی لینڈ کی فرموں کے لیے چیلنج ہے، جن کے پاس وسائل اور عملہ محدود ہے۔

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ برف سلائیڈ

چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر باربن کے ہاربن آئس ۔ سنو ورلڈ میں سیاح برف کی سلائیڈ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ برف کی سلائیڈ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر باربن کے ہاربن آئس ۔ سنو ورلڈ میں سیاح برف کی سلائیڈ کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان۔ ایشی کاوا ۔ زلزلہ ۔ تباہ کاریاں

جاپان میں ایشی کاوا پریفیکچر کے علاقے ہاکوئی میں زلزلے سے تباہ شدہ ایک سٹرک کا منظر۔ (شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ بوسان ۔ حزب اختلاف جماعت۔ لی ج...

جنوبی کوریا کے بوسان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لی جے میونگ کو قاتلانہ حملے بعد اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا۔ ہوہوٹ ۔ بلٹ ٹرین ۔ دیک...

چین کے شمالی اندرون منگولیا خودمختارخطے میں ہوہوٹ کے ایک دیکھ بھال اسٹیشن پر عملہ تیزرفتار ٹرین کی مرمت کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے قومی اقتصادی مردم شماری شروع کردی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی پانچویں قومی اقتصادی مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

   قومی شماریات کے بیورو (این بی ایس) کے مطابق تقریباً 21 لاکھ شمار کنندگان اگلے تقریباً چار ماہ کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار مردم شماری والے علاقوں میں معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور رجسٹر کرنے کے لیے کاروباری اداروں  اور کمیونٹیز میں جائیں گے۔    چین کی قومی اقتصادی مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہوتی ہے۔

این بی ایس نے گزشتہ سال کے دوسرے نصف میں اپنا ابتدائی کام انجام دیا اور مردم شماری 2024 میں مکمل عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس میں اہم امور شامل ہیں جن میں سائٹ پر رجسٹریشن، ڈیٹا کے معیار کی اسپاٹ چیک اور بڑے ڈیٹا کا اجراء شامل ہیں۔

این بی ایس  کے سربراہ کانگ یی کے مطابق پانچویں قومی اقتصادی مردم شماری میں چین کی ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں کی ترقی کی حالت، ترتیب اور کارکردگی کا جامع طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی ویزا فری پالیسی میں چھ ممالک سے سفر ک...

بیجنگ(شِنہوا)دسمبر 2023 میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا سے تقریباً 2 لاکھ 14 ہزارافرادچین میں داخل ہوئے جو نومبر کے مقابلے میں 28.5 فیصد زیادہ  تعداد ہے۔

قومی امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق  ان ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی یکم دسمبر سے لاگو ہوئی اور  اندرون ملک سفر کی سہولت فراہم کی۔

 چین کے سفری دوروں میں سے 1 لاکھ 18 ہزار عام پاسپورٹ ہولڈرز نے بغیر ویزے سفر کیا جو اس عرصے کے دوران چھ ممالک کے تمام ان باؤنڈ دوروں کا 55.1 فیصد بنتے ہیں۔ سفر اور کاروبار کے لیے تقریباً 91 ہزار  ویزا فری سفری دورے ریکارڈ کیے گئے۔

 ویزہ فری پالیسی کی بدولت چین کے جنوبی شہر نان ننگ کی بندرگاہوں نے آنے والے بہت سے مسافروں کا خیر مقدم کیا ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 2 ہزار 8سو افراد کے 121 ان باؤنڈ ٹریول گروپس دسمبر میں نان ننگ کی بندرگاہوں کے ذریعے چین میں داخل ہوئے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے زلزلہ متاثرہ صوبے چھنگھائی کے تمام اس...

شننگ (شِنہوا) چین کے زلزلے سے متاثرہ شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے تمام 371 اسکولوں میں آف لائن تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہےاور1لاکھ 26ہزار300طلباء تعلیمی اداروں میں واپس آگئے ہیں۔

 صوبائی محکمہ تعلیم نے منگل کوبتایاکہ طلباء نہ صرف اپنے اصل اسکولز میں کلاسز میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ عارضی رہائش گاہوں اور گھروں میں بھی  کلاسز لے رہے ہیں جو ہیٹر سمیت ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، اسکول کیمپس میں سیکورٹی کو بہتر بنانے، تدریسی معمولات کو معیاری اور نفسیاتی مشاورت اور حفاظتی تعلیم کے ذریعے طلباء کی مدد کررہے ہیں۔

گزشتہ سال 18 دسمبر کو صوبہ گانسو کے علاقے جی شی شان میں 6.2 شدت کے زلزلے سے گانسو اور پڑوسی صوبے چھنگھائی میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران مسافروں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نئےسال کی تعطیلات کے دوران ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے  ذریعےمسافروں کی تعداد 12 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ دوروں تک پہنچنےکاامکان ہےجو گزشتہ سال پہلے کےمقابلے میں 78.4 فیصد زیادہ ہے۔

 چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق  پیر کو ختم ہونے والی تین روزہ تعطیلات کے دوران چین کے ریلوے نیٹ ورک میں4 کروڑ 42لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے جوگزشتہ سال پہلے کی اسی  کی مدت کے مقابلے میں 177.5 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت کےمطابق ہفتہ سے پیر تک فضائی سفر کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت 51 لاکھ 90 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال کی نسبت140.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ ہائی ویز اور آبی گزرگاہوں کے اعداد و شمار میں بالترتیب 46.1 فیصد اور 72.9 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عراق کی مغربی قرنا 1 آئل فیلڈ کا ٹھیکہ امریک...

بغداد (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی تیل و گیس کمپنی چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) نے امریکی تیل کمپنی ایگزون موبل سے عراق کی مغربی قرنا  1 آئل فیلڈ کا چارج لے لیا ۔ چینی کمپنی کو اس آئل فیلڈ کا مرکزی ٹھیکیدار مقرر کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں عراق کےجنوبی صوبے بصرہ میں ایک حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عراقی حکام، چینی سفارت کاروں اور سی این پی سی، بصرہ آئل کمپنی، ایگزون موبل اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

شِںہوا سےگفتگو کرتےہوئے  عراقی نائب وزیر برائے تیل باسم محمد خدیر نے سی این پی سی کو نئی شراکت داری کو مبارکباد دی            ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سی این پی سی کی افرادی قوت، حکمت عملی اور وژن پر مکمل بھروسہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

بصرہ میں چینی قونصلیٹ میں قونصلر جی گانگ نے توقع ظاہر کی کہ چین اور عراق مغربی قرنا 1 آئل فیلڈ منصوبے کو دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کی بہترین مثال بنانے کے لئے ملکر کام کریں گے۔

منصوبے کے جنرل منیجر چھن مینگ ژو نے بتایا کہ سی این پی سی باہمی فائدہ مند تعاون کے اصول ، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے وژن پر عمل کرکے ہموار حوالگی اور منظم منتقلی کو یقینی بنائے گی۔

مغربی قرنا 1 آئل فیلڈ صوبے بصرہ کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے یہ عراق کی بڑی آئل فیلڈز میں سے ایک ہے جس کی سالانہ خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 2 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد ہے۔

افغانستان کی برآمدات 2023 میں تقریباً 2 ارب...

کابل(شِنہوا)گزشتہ سال 2023 میں جنگ  سے متاثرہ افغانستان کی برآمدات تقریباً 2 ارب  ڈالر تک پہنچ گئیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے افغان وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا کہ "گزشتہ سال 2023 میں افغانستان کی برآمدات کا حجم 1 ارب 90 کروڑ  ڈالر تک پہنچ گیا تھا اور یہ اعداد و شمار 2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں  جو 2022 میں برآمدات کے حجم کے مقابلے میں 4 کروڑ 10 لاکھ  ڈالر کے برابر ہے۔"

 میڈیا آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ زیادہ تر سامان پاکستان، بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، قازقستان اور ازبکستان کو برآمد کیا گیا۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 91میں انتخابی عمل میں تعطل کے معاملے پر مذکورہ حلقے کے لیے نظر ثانی پروگرام جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 91میں کاغذات کی جانچ پڑتال 5جنوری تک ہو گی، امیدوار اپیلیں 9جنوری تک دائر کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نظرِ ثانی پروگرام میں قرار دیا کہ ٹریبونل کیسز پر فیصلہ 16جنوری تک کریں گے ، جبکہ اس حلقے کے امیدوار 18جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18جنوری کو لگے گی،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ پی کے 91میں انتخابی نشان 19جنوری کو دیے جائیں گے، جبکہ پولنگ 8فروری کو ہی ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث پی کے 91میں انتخابی عمل تعطل کا شکار ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ، سال نو کی تعطیلات میں 84 ہزار گاڑی...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں ہفتہ سے پیر تک سال نو کی تعطیلات کے دوران چین کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے پر تقریباً 83 ہزار 900 گاڑیوں نے سفر کیا۔

کمبوڈیا کی وزارت پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آف ٹیکنالوجی اینڈ پبلک ریلیشنز ہینگ سوتھ یوتھ نے بتاکہ ایکسپریس وے سے ہفتہ کو 21 ہزار 900 ،اتوار کو 28 ہزار 900 اور پیر کو 33 ہزار 100 گاڑیاں گزریں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایاکہ تعطیلات کے دوران ایکسپریس وے پر بڑی تعداد میں گاڑیوں نے سفر کیا  جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایکسپریس وے معیشت، سیاحت اور تجارت کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔ ایکسپریس وے کی بدولت سیہانوک ویل سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے اس کی تعمیر پر 2 ارب  ڈالر کی سرمایہ کاری کی  اور 187 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے دارالحکومت نوم پنہ کو گہرے پانی کے بین الاقوامی بندرگاہی شہر سیہانوک ویل سے جوڑتی ہے۔

یہ ایکسپریس وے نومبر 2022 میں باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھولی گئی تھی۔

نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے کا انتظام سنبھالنے والے کمبوڈیا کے ادارے پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تجارتی آپریشن کے پہلے برس تقریباً 52 لاکھ گاڑیوں نے اس ایکسپریس وے سے سفر کیا تھا۔

چھنگ ہائی۔ تبتی سطح مرتفع میں ماحولیاتی تبدی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے حال ہی میں چھنگ ہائی - تبتی سطح مرتفع پرموسمیاتی تبدیلی کے ردعمل میں ویٹ لینڈ پودوں کی فینولوجیکل تبدیلیاں دریافت کی ہیں۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے نارتھ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی اینڈ ایگرو ایکولوجی کے محققین کی سربراہی میں ہونے والی یہ تحقیق حال ہی میں جرنل گلوبل چینج بائیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق چھنگ ہائی- تبتی سطح مرتفع کے ویٹ لینڈ علاقائی کاربن سائیکل میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ دلدلی پودوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جانچنے کے لئے فینولوجیکل تبدیلیاں کی جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ چین کے 20 فیصد ویٹ لینڈز چھنگ ہائی- تبتی سطح مرتفع پر واقع ہیں۔

محققین نے اپنی تحقیق کے دوران سیٹلائٹ سے حاصل شدہ اعداد و شمار اور مشاہداتی موسمیاتی اعداد و شمار کا استعمال کیا تاکہ 2001 سے 2020 تک چھنگ ہائی - تبتی سطح مرتفع میں مارش ویٹ لینڈ پودوں کے نشوونما کے موسم کے اختتام پر موسمیاتی کی تبدیلی کے اثرات پر تحقیق کی جاسکے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران دلدلی پودوں کی علاقائی اوسط ای او ایس میں ہر دہائی کے دوران 4.1 دن کی نمایاں تاخیر ہوئی۔

محققین نے دریافت کیا کہ سیزن کے قبل درجہ حرارت میں اضافہ دلدلی پودوں کے ای او ایس میں تاخیر کا بنیادی سبب تھا جبکہ سیزن سے قبل ہونے والی بارش نے کم اثرات مرتب کئے۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور مکاؤ خصو صی انتظامی خطوں کے چی...

ہانگ کانگ/ مکاؤ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو ایٹ سینگ نے دونوں خصوصی انتظامی خطوں کے رہائشیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے آمدہ سال اور نئی ترقی میں پیشرفت کی توقع ظاہر کی ہے۔

لی نے اپنے سال نو کے پیغام میں کہا کہ 2023 میں ہانگ کانگ نے افراتفری سے نظم و نسق کی بحالی کے بعد بہتری کی طرف ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے جس میں بہت سے مثبت موڑ آئے۔

چیف ایگزیکٹو لی نے کہا کہ انہوں نے ایک برس قبل دو اہداف مقرر کئے تھے جو دونوں حاصل کرلئے گئے ہیں ان میں ہانگ کانگ کو کوویڈ 19 وبائی مرض سے پیدا شدہ مشکلات سے نکالنا اور پالیسی امور میں بیان کردہ اقدامات پر مکمل عمل درآمد شامل تھا۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت 2024 میں دو بڑے اہداف کے ساتھ کام کرے گی۔ پہلا ترقی کی رفتار تیز کرکے ہانگ کانگ کی معیشت کو بحال کرنا اور دوسرا لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا ہے۔

جنوبی چین کے مکاؤ میں سیاح سیناڈو اسکوائر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹیو ہو ایٹ سینگ نے 2023 پر نگاہ ڈالتے ہوئے کہا کہ مکاؤ نے معاشی بحالی کو تیز کیا، قومی سلامتی کے تحفظ کو مضبوط بنایا ، انتخابی نظام بہتر بنانے کا عمل جاری رکھا، معیشت کے مختلف شعبوں میں مسلسل پیشرفت کرکے لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری اہم نتائج حاصل کئے اس کے علاوہ منظم انداز میں علاقائی تعاون اور عالمی تبادلوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ 2024 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ، اور مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے ۔ یہ ہینگ چھن میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ وسیع ترتعاون زون کے پہلے مرحلے کے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کا سال ہے۔ہو نے کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت معاشرے کے تمام شعبوں کے جوش و خروش اور تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی اور بڑے تہواروں کی تقریبات کی منصوبہ بندی اور اہتمام کرے گی۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا،باڑہ میں فائرنگ، سکھ شہری شدید...

خیبر پختونخوا کی تحصیل خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے تلویندر سنگھ نامی سکھ شہری شدید زخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اشتہاری ملزم...

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اشتہاری ملزم علی نواز اعوان نے انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں خود کو سرنڈر کردیا،علی نواز اعوان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کچھ وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہوسکا،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے درخواست گزار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا، درخواست گزار پہلے بھی شامل تفتیش ہوتا رہا اب بھی شامل ہونے کو تیار ہے،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے،ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے 50ہزارکے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرلی اور کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل،مجرم کی والدہ کی بریت کیخلاف...

سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،مقتولہ سارہ انعام کے والد نے مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی، انعام الرحیم نے وکیل راو عبد الرحیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت کا ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے،اس موقع پر عدالت کے باہر مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ والے روز فارم ہاوس پر 3افراد تھے،انہوں نے کہا کہ شاہنواز امیر نے قتل کیا جبکہ اس کی والدہ ثمینہ شاہ بھی وہاں موجود تھی، ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہو، مجرم شاہنواز امیر کو جو سزا سنائی گئی اس سے مطمئن ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند،...

اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا،قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے،اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی بھی تاخیر شکار ہوئی ہے،ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دوسال میں دہشتگردی کے 1560واقعات، فورسز سمیت...

ملک میں مئی 2022سے اگست 2023 تک ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں،وزارت داخلہ نے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی جس میں بتایاگیا ہے کہ ملک میں 2سال میں دہشتگردی کے 1560 واقعات ہوئے جس میں قانون نافذ کرنے والے 593اور 263شہری شہید ہوئے جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں 1365سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 773دیگر زخمی ہوئے،وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022میں دہشتگردی کے 736واقعات رونما ہوئے جس میں227 سکیورٹی فورسز اہلکار اور97دیگر شہید ہوئے جب کہ سال 2022میں 520سکیورٹی فورسز اہلکار اور 401دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق یکم اگست 2023میں دہشتگردی کے 824واقعات میں366سکیورٹی فورسز اہلکار اور 166دیگر افراد شہید ہوئے،اس کے علاوہ یکم اگست 2023تک دہشتگردی کے واقعات میں845سکیورٹی فورسز اہلکار اور 372دیگر افراد زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایتھوپیا برکس کے نئے رکن کی حیثیت سے تعمیری...

ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کی حکومت نے برکس میکانزم میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کردی ہے ۔

ایتھوپیا یکم جنوری 2024سے برکس کا باضابطہ رکن بن چکا ہے۔

ایتھوپیا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق برکس تنظیم میں اس کی رکنیت جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کے خاکے میں اس مشرقی افریقی ملک کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

وزارت نے کہا کہ رکنیت عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے  ملک کے کثیر الجہتی کردار کے ساتھ ساتھ جنوبی ممالک کے مابین تعاون میں اس کے مسلسل عزم اور رہنمائی کے اعتراف کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی معیشت اصلاحات سے گزررہی ہے اور اسے برکس میکانزم میں شمولیت کی دعوت دینے کا تاریخی فیصلہ ایتھوپیا کی معیشت کی موجودہ حیثیت اور صلاحیت کو تسلیم کرنا ہے۔

بیان کے مطابق ایتھوپیا اپنے دیرینہ اصولوں اور کثیرالجہتی کی بھرپور تاریخ کی بنیاد پر اپنے تمام ارکان کے تعاون سے برکس تنظیم کے ایک نئے رکن کی حیثیت سے امن و خوشحالی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم اور تیار ہے۔

وزارت نے کہا کہ ایک قومی وزارتی کمیٹی اور ایک سینئر سرکاری رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ بلاک میں ایتھوپیا کی فعال شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

برکس ابھرتی مارکیٹ کوآپریٹو میکانزم کا مخفف ہے جس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل تھے۔

اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ یکم جنوری 2024 سے یہ ممالک باضابطہ طور اس تنظیم کے رکن بن گئے ہیں۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی " تائیوان کی آز...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان میں رہنے والے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرے کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی کے طرز عمل و پالیسیوں کے نقصانات سے پوری طرح آگاہ رہیں جس پر "تائیوان کی آزادی" کی ضد غالب ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات تائیوان کی رہنما سائی انگ وین کے سال نو کے خطاب پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

چھن نے کہا کہ 2016 کے بعد سے ڈی پی پی اتھارٹی "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پر سختی سے عمل پیرا ، ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو تسلیم کرنے سے انکار کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس نے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملکر "آزادی" کے حصول کے لئے اشتعال انگیزی کی، آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیشرفت کو نقصان پہنچایا، آبنائے پار رابطے اور تعاون میں کھلم کھلا رکاوٹ پیدا کی اور آبنائے تائیوان میں کشیدہ اور غیر مستحکم صورتحال کو بڑھاوا دیا۔

چھن نے اس بات کا تذکرہ کیا نام نہاد "سائی انگ وین راہ " دراصل "تائیوان کی آزادی" اور تصادم کا راستہ ہے جو تائیوان کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ تائیوان کی سلامتی اور اس کے عوام کے مفادات و علاقائی استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

چھن نے کہا کہ یہ راستہ تائیوان کو امن و خوشحالی سے دور اور تنازعات و کساد کی سمت لے جائے گا۔

انہوں نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ڈی پی پی کے منصوبے کی تباہ کن نوعیت کو مکمل طور پر سمجھیں، آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیشرفت کی صحیح راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت اور فلاح و بہبود کا تحفظ کریں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں