• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین میں زلزلے سےہلاکتوں کی تعداد113 تک پہنچ...

جن شی شان (شِنہوا) چین میں پیر کی شب شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کا زلزلہ آیا جس سے گانسو اور ہمسایہ صوبہ چھنگ ہائی میں 113 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

چائنہ زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلہ پیر کی شب 11 بج کر 59 منٹ پر آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز لیوگو قصبے میں تھا جو گانسو کی جی شی شان باؤآن ڈونگ شیانگ سالار خوداختیار کاؤنٹی سے تقریباً 8 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے چھنگ ہائی کے شہروں شی ننگ اور ہائی ڈونگ میں بھی محسوس کئے گئے جہاں کچھ مکانات منہدم ہوئے اور دراڑیں پڑ گئیں۔

شِنہوا کے صحافیوں نے امدادی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو  گانسو میں زلزلے زدہ علاقوں کی طرف تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا۔

چھن جیا دیہات کی ایک مکین ڈینگ شیاؤلونگ زلزلے کے وقت گھر میں سو رہے تھے۔ شدید جھٹکے نے انہیں جگادیا وہ تیزی سے گھر سے باہرنکلے۔

دا ہی جیا مڈل اسکول کی طالبہ ما شی جون ننگے پاؤں اور بغیر کوٹ پہنے ہاسٹل سے باہر نکل گئیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ان کے ہاتھ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے بعد اساتذہ نے فوری طور پر طلباء کے کھیل کے میدان میں پناہ لینے کا انتظام کیا۔

ما نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ ریسکیو اہلکاروں کو دیکھ کر ان کو محسوس ہونے والا  خوف کم ہوا۔

صوبائی فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے 88 فائر انجنز، 12 سرچ اینڈ ریسکیو کتے اور 10 ہزار سے زائد آلات کے ساتھ 580 امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں بھیجے ہیں۔

ریلوے نے زلزلہ زدہ علاقے سے گزرنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو معطل کردیا ہے اور ریلوے پٹریوں کی حفاظتی جانچ کا حکم دیا ہے۔

گانسو کے پارٹی سربراہ ہو چھانگ شینگ اور گانسو کے گورنر رین ژین ہی امدادی کارروائیوں  کی نگرانی کے لیے متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ہائی ۔ ہائی ڈونگ ۔ زلزلہ

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر ہائی ڈونگ کی من ہی ہوئی اور تو خوداختیار کاؤنٹی میں مٹی کے تودوں سے متاثرہ  کاوتان گاؤں کا منظر۔ (شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ ہی لی فینگ ۔ روس ۔ دیمتری چرنی...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ روسی نائب وزیر اعظم دیمتری چرنی شینکو کے ساتھ چین ۔ روس سربراہان مملکت  کی باقاعدہ ملاقاتوں کی کمیٹی کے 27 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت  کے دوران مصافحہ کرتے ہوئے۔ (شِںہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو ۔ لین شیا ۔ زلزلہ

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خوداختیار پریفیکچر کی جی شی شان باؤآن، ڈونگ شیانگ ،سالارخوداختیارکاؤنٹی میں قائم ایک عارضی اسپتال میں ایک زخمی بچہ علاج کے بعد سورہا ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو ۔ لین شیا ۔ زلزلہ

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خوداختیار پریفیکچر کی جی شی شان باؤآن، ڈونگ شیانگ ، سالارخوداختیارکاؤنٹی کے دیہات دا ہی میں امدادی کارکن خیمہ لگارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو ۔ لین شیا ۔ زلزلہ

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خوداختیار پریفیکچر کی جی شی شان باؤآن، ڈونگ شیانگ ، سالارخوداختیارکاؤنٹی کے دیہات دا ہی کی رہائشیوں میں ناشے کے پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی محققین نے دنیا کی مضبوط ترین سمندر...

کینبرا (شِنہوا) بحر انٹارکٹک میں آسٹریلوی جہاز پر سوار محققین نے یہ سمجھنے کے لیے دنیا کی  مضبوط ترین سمندری رو(کرنٹ) کا نقشہ تیار کرلیا ہے  جس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ  انٹارکٹیکا میں برف کی چادروں کو پگھلانے میں اس کا کیا کردار ہے۔

تحقیقی جہاز (آر وی)  پر سوار  آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی ،کا من ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن(سی ایس آئی آراو) کی زیر قیادت ٹیم  نے منگل کو بتایا کہ  انھوں نے کامیابی کے ساتھ انٹارکٹک سرکمپولر کرنٹ (اے سی سی) میں ایک ہاٹ سپاٹ کا نقشہ بنالیا ہے۔

بحر جنوبی یا بحر انٹارکٹک میں انٹارکٹیکا کے گرد گھڑی کی سمت میں مغرب سے مشرق کی طرف چلتی  ہوئی،اے سی سی دنیا کی سب سے مضبوط ترین کرنٹ ہے۔

اس کرنٹ نے تاریخی طور پر گرم پانی کو انٹارکٹیکا تک پہنچنے سے روکا ہوا ہے  لیکن سی ایس آئی آر او کے تحقیقی مشن کے چیف سائنسدان بینوئٹ لیگریسی نے کہا کہ یہ سمجھنے کے لیے جہاز اور سیٹلائٹ کے ذریعے نقشہ سازی کی ضرورت تھی کہ اب اس تاریخی  رکاوٹ کے پار سے نکلنے والی گرمی کس طرح برف کی شیلفوں کو پگھلا رہی ہے  جس سے سطح سمندر میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ ہم ایک ایسے گیٹ وے پر کام کر رہے ہیں جہاں سے گرمی انٹارکٹیکا کی طرف جاتی ہے، جس سے برف پگھلتی ہے اور سطح سمندر میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ گیٹ کیسے کام کرتا ہے، کتنی گرمی گزرتی ہے اور مستقبل میں  اسے کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بجائے فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں کشی...

بیجنگ( شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ فلپائن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ خود کو کسی بڑی طاقت کے ساتھ  منسلک کرنے اور چین کو اس کے بنیادی مفادات سے متعلقہ  امور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے  کہا کہ چین فلپائن اور آسیان کے دیگر  ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ کہ چین کا  اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عزم کمزور نہیں  ہوگا۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس کے حالیہ بیان کے جواب میں کیا جنہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ زیادہ مضبوط چین ایشیا میں اپنے پڑوسیوں کے لیے ایک حقیقی چیلنج ہے، اور یہ کہ بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال دنیا کا سب سے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی چیلنج ہے۔ مارکوس نے یہ بھی کہا کہ فلپائن اور جاپان کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے اور انہیں امریکہ کے ساتھ سہ فریقی تعاون کرنا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ  سے  فلپائن چین کے ساتھ مشترکہ مفاہمت کی خلاف ورزی اور بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ فلپائن ہی ہے جس نے بحیرہ جنوبی چین میں رین  آئی جیاؤ کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور ہر موقع پر چین پر دباو ڈالنے کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا لیا ہے۔ 

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پی ایل اے- ویسٹرن تھیٹر کمانڈ-زلزلہ -ام...

چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کا ہنگامی کمانڈ گروپ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-وینکوور-کرسمس لائٹس اور سجاوٹ

کینیڈا کے شہر وینکوور میں کرسمس لائٹس اور سجاوٹ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ - دار السلام - ہواوے - ایس ایف ٹی ای...

تنزانیہ کے شہردار السلام  میں ہواوے اور تنزانیہ کی وزارت اطلاعات، مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ - دار السلام - ہواوے - ایس ایف ٹی ای...

تنزانیہ کے شہردار السلام  میں ہواوے اور تنزانیہ کی وزارت اطلاعات، مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- چھنگ ہائی-ہائی ڈونگ-زلزلہ

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے زلزلہ سے متاثرہ گاؤں میئی میں امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-کم درجہ حرارت- احتیاطی اقدامات

 چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کےشہر چھانگ ژو میں پروازکے لیے تیارہوائی جہاز پربرف پگھلانے والے کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 415 یوآن (تقریباً 58.47 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 400 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔

ملک میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصنوعی ادویات...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد  منظور کی ہے  جس میں مصنوعی ادویات سے پیدا ہونے والے عالمی صحت عامہ اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مشترکہ ذمہ داری کے اصول کے  تحت ملکی قانون اور حالات کے مطابق، عالمی صحت عامہ اور سلامتی کو مصنوعی ادویات کی غیر قانونی تیاری اور اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ان کی تقسیم، استعمال اور غیر طبی اور غیر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال سے  درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرار داد میں رکن ممالک کی حوصلہ افزائی  کی گئی ہے کہ وہ مصنوعی ادویات سے لاحق خطرات سے زیادہ  موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے جدید اور مستقبل کے حوالے سے  امکانات تلاش کریں، جس میں تمام متعلقہ شعبوں کو شامل کیا جائے، ان خطرات  پر قابو پانے  کے لیے مصنوعی منشیات پر  ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی کنٹرول کو وسیع کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے نظام کی صلاحیت کو بڑھایا جائے، اور منشیات سے متعلق سماجی و اقتصادی عوامل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ  رضاکارانہ طور پر سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کو قائم  کرتے ہوئے اسے مضبوط  کیا جائے۔

قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تمام قابل اطلاق سطحوں پر جامع، متوازن، سائنسی شواہد پر مبنی اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی  وضع کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کریں تاکہ مصنوعی ادویات سے پیدا ہونے والے چیلنجزسے موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی صدر نے"غیر دوست"غیرملکیوں کے حصص کے سات...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے غیر دوست ممالک کے شہریوں کی جانب سے اسٹریٹجک روسی بینکوں اور کمپنیوں میں حصص کی لین دین پر پابندی میں 2025 کے آخر تک توسیع کردی ہے۔

5 اگست 2022 کو پہلی بار جاری  کردہ  حکم نامے میں، یوکرین بحران کے شروع ہونے کے بعد ماسکو پر مغربی پابندیوں کے جواب میں "غیر دوست ممالک" کے سرمایہ کاروں پر بعض روسی بینکوں اور کاروباری اداروں میں حصص فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ پابندی 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی تھی لیکن بعد میں اسے 2023 کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔

حصص کی خریدوفروخت  صدر کی خصوصی اجازت سے ہی ممکن ہے۔ یہ پابندی ملکیتی ڈھانچے، چارٹر کیپٹل، یا روسی کمپنیوں کے سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تبدیل کرنے پر عائد ہے۔ اسٹریٹجک انٹرپرائزز اور کمپنیوں میں "غیر دوست" سرمایہ کاروں کے حصص کے لین دین کے  ساتھ ہی وہ ایندھن اور توانائی کمپلیکس کے لیے سازوسامان تیار کرنے والوں ، سروس ،حرارت اور بجلی فراہم کرنے والوں یا تیل کو صاف کرنے والوں پرعائد ہے۔

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان تاجروں کو وطن واپس آنے کے لیے تمام سہو...

کابل(شِنہوا)  افغان نگراں حکومت نے کہا ہے کہ وہ کاروباری برادری کی مدد اور افغان تاجروں کو وطن واپس آنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

سرکاری خبرایجنسی باختر نے منگل کو ایک رپورٹ  میں قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی کے حوالے سے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے ملک واپس آنے والے  تارکین وطن تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

حنفی نے ان خیالات کا اظہار مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا جو ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

افغان حکام کے مطابق، لاکھوں افغان  دیگر ممالک میں  پناہ گزین کے طور پر قیام پذیر ہیں جن  میں سے کچھ کاروبار اور سرمایہ کاری کمپنیاں چلاتے ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبار...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

منگل کو بھیجے گئے  پیغام میں صدرشی نے کہا کہ چین اور مصر ایک  دوسرے کے اچھے دوست ہیں جو ایک ہی آئیڈیل رکھتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اچھے شراکت دار ہیں جو ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدرشی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور مصر کے تعلقات نے ترقی کی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مفید  نتائج سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبار...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

منگل کو بھیجے گئے  پیغام میں صدرشی نے کہا کہ چین اور مصر ایک  دوسرے کے اچھے دوست ہیں جو ایک ہی آئیڈیل رکھتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اچھے شراکت دار ہیں جو ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدرشی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور مصر کے تعلقات نے ترقی کی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مفید  نتائج سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکساس کے گورنر نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ ک...

ہیوسٹن  (شِنہوا) ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی ریاست  ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے  ملک کی دوسری بڑی ریاست میں غیر قانونی امیگریشن کو ریاستی جرم قرار دینے کے  انتہائی متنازعہ بل پر دستخط  کردیے  ہیں۔

اس قانون کے تحت، جو مارچ میں نافذ ہونے کی توقع ہے، قانون نافذ کرنے والے ریاستی  افسران کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

اس کے بعد، حراست میں لیے گئے تارکین وطن کو   ریاست کے جج کے ملک چھوڑنے کے حکم سے اتفاق  کرنا ہوگا یا بدعنوانی الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا ہوگا  جس کے تحت چھ ماہ تک قید  کی سزا ہو سکتی ہے۔غیر قانونی طور پر دوسری بار سرحد عبور کرنے  والے مجرموں کو دو سے 20 سال قید کی سزا کے ساتھ سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیکساس کے  جنوب مشرقی  سرحدی شہر برانس ویل میں دستخطی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد  ٹیکساس میں غیر قانونی داخلے کی بڑی  لہر کو روکنا ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والو...

لاہور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے اسکواڈ کے ہمراہ کارروائیاں شروع کی، اوور لوڈ نگ کرنے پر 22 گاڑیوں سے سامان اتروا کر گاڑیاں بند کر کے چالان بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف ٹرانسپورٹ سروس کو زائد کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔ ڈی سی لاہور کے مطابق ٹرمینل پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر ٹک شاپ کو بھی سیل کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کا خصوصی اسکواڈ شہر بھر میں ٹرانسپورٹرز پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے...

پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی اپ ڈیڈٹ فہرست جاری کر دی، جس کے تحت نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27 سیکم ہوکر 26 پر آ گئی۔ فہرست کے مطابق توانائی شعبے کے سب سے زیادہ 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4,4 ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں۔ انڈسٹریل سیکٹر کے3 ادارے، ہوا بازی شعبے کا ایک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )بھی نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ فہرست میں بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔ جاری فہرست کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کیجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل آرڈر کے...

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل آرڈر کے خلاف پٹیشن زیر التوا ہے ، کسی قانون قاعدے کے بغیر جیل ٹرائل کا حکم دیا گیا، یہ اوپن ٹرائل کیس ہے، صرف جگہ تبدیل ہوئی ہے، شفافیت کا تقاضا ہے کہ میڈیا موجود ہو، اوپن ٹرائل اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے میڈیا، پبلک، رشتے دار، وکلا موجود ہونے چاہئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں پوری فائلیں لے کر اندر نہیں جانے دیا گیا، آدھے گھنٹے تک ہماری فائلیں چیک ہوتی رہیں اور ہم کھڑے رہے، الیکشن کمیشن اراکین انتظار کرکے واپس روانہ ہوگئے، ہم سمیت ایڈووکیٹ جنرل تک نہیں پہنچ پائے اس لیے فردجرم عائد نہیں ہو سکی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ ہم سابق چیئرمین سے اگر لسٹ ڈسکس نہیں کر سکتے تو لیول پلینگ فیلڈ کہاں ہے، بلے کا نشان اج تک روک کر رکھا گیا ہے، باقی سب جماعتوں کو نشان مل چکے، پری پول دھاندلی کو روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم ورکر کنونشن تک نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن،انتظامیہ اور عدالتوں کہ ذمہ داری ہے کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو، عثمان ڈار کی والدہ کے گھر میں گھس کر اس کا گریبان پکڑا گیا، جو کچھ ہو رہا ہے اس کا نقصان ملک کو ہوگا، فری اینڈ فیئر الیکشن کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان، فواد چوہدر...

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مخر ہوگئی۔ اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے کی۔ تاہم عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، مخالفین کے ساتھ...

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، ہمیشہ عوام کی محبت کی سیاست کی ہے، مخالفین کے ساتھ اصولوں کی جنگ لڑتا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑی ہے ذاتیات کی نہیں، مخالفین کے بزرگوں اور اہل خانہ کا احترام کرتا ہوں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ میں نے پرویز مشرف اور عمرانی ادوار میں سیاسی مخالفین کی درخواستوں پر دو دفعہ 6،6 ماہ قید کاٹی ہے، دونوں دفعہ اللہ نے مہربانی کی اور میں باعزت رہا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی مخالفین نے میری بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمے بنائے اور انہوں نے کم از کم 3 درجن پیشیاں بھگتیں ہیں، میرے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا، مجھ پر آئین کے آرٹیکل 6 کی کارروائی کا عمرانی کابینہ نے آغاز کیا، اس کی سزا موت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور میرا خاندان کبھی مفرور نہیں ہوا، میرا نواز شریف کے ساتھ غیر متزلزل رشتہ ہے، میں کمزور انسان ہوں اللہ عزت سلامت رکھے اور وفا کے رشتے نبھانے کی ہمت عطا فرمائے، آمین۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپورٹس ڈائریکٹریٹ تعمیر نو ، بلاک کے اوپر سی...

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں تعمیر نو کا کام کرنے والے کنٹریکٹر نے پویلین میں شائقین کو سایہ فراہم کرنے والی لوہے کے فریم والے مقامات پر سیمنٹ کے بلاک لگانے شروع کردئیے گئے قبل ازیں انہوں نے زمین کی کھدائی کرکے باقاعدہ اس میں سیمنٹ کے بلاک بنا کر بلٹ لگائے تھے تاہم یہ غیر معیاری کئے گئے جس کی نشاندہی کردی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی ان مقامات پر لوہے کے فریم کو بلٹ کے ذریعے مضبوط کرنے کے بجائے ویلڈ کیا گیا تھا .جس کی نشاندہی کردی گئی اور کنٹریکٹر نے دو ہفتے بعد ان سیمنٹ کے بلاک کو دوبارہ لگانے کے بجائے اس کے اوپری حصے کو کاٹ کر اس میں بلٹ لگانے شروع کردئیے ہیں.دو حصوں میں بننے والے اس بلاک پر لوہے کے فریم لگائے جائیں گے جس پر پویلین میں شائقین کیلئے شیٹس لگائی جائینگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں باسکٹ بال کی تربیتی ورکشاپ مکمل ،...

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے لاہور میں منعقدہ پانچ روزہ باسکٹ بال کوچنگ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوئی ، جس میں ملک بھر سے پندرہ باسکٹ بال کے کوچز نے شرکت کی جس میں دس مرد جبکہ پانچ خواتین باسکٹ بال کوچز شامل تھیں،کوچنگ ٹریننگ کیمپ میں شامل کوچز کا تعلق مختلف ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں سے تھا،کوچنگ ٹریننگ کیمپ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے آرگنائز کیا گیا تھا اورکورس کو کروانے والے باسکٹ بال کے بین الاقوامی میلان کیوٹرک تھے .باسکٹ بال کے بین الاقوامی کوچ نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے کوچز کو باسکٹ بال کی تکنیکی امور سے آگاہ کیا. خیبر پختونخواہ کی جانب سے فیصل بختیار نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا جنہیں ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ بھی دیدی گئی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رشیدہ غزنوی کا ط...

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی خاتون ڈائریکٹر رشیدہ غزنوی کا طارق ودود بیڈمنٹن ہال کا دورہ ، خواتین کھلاڑیوں کی پریکٹس کاجائزہ لیا ، ان کے ہمراہ ایڈمنسٹر یٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے .ایڈیشنل ڈائریکٹرسپورٹس رشیدہ غزنوی نے طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں خواتین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے والی کوچز سے بھی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات چیت کی ،اس موقع پر انہوں نے طارق ودود بیڈمنٹن ہال کے باہر بنائے گئے جم کو خواتین کھلاڑیوں کے پریکٹس کے دوران میوزک نہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کردی،سابق ڈی جی سپورٹس خالد محمود کے دوران ملازمت بننے والے اس پرائیویٹ جم کو طارق ودود بیڈمنٹن ہال کے باہر قائم کیا گیا ہے جہاں پر کھلاڑی بیڈمنٹن کی پریکٹس کرتے ہیں- قبل ازیں یہ جگہ خواتین کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے استعمال ہوتی تھی تاہم بعد میں اسے والی بال خواتین کھلاڑیوں کیلئے مختص کیا گیا لیکن اب وہاں پر جم بنایا گیا ہے جہاں پر لڑکے ٹریننگ کے دوران اونچی آواز میں موسیقی لگاتے ہیں جس کی متعدد مرتبہ خواتین کھلاڑیوں نے شکایت کی تھی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے جم کے مالک کو ہدایت کردی کہ لڑکیوں کی پریکٹس کے دوران موسیقی بالکل نہ لگائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29دسمبر سے شروع...

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ 29دسمبر سے 7جنوری 2024تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،امریکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ، ٹورنامنٹ میں 18مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے،گروپ اے میں پولینڈ،سپین اور برازیل شامل ہیں، گروپ بی میں یونان، کینیڈا اور چلی کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں دفاعی چیمپئن امریکا،برطانیہ اور میزبان آسٹریلیا کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں فرانس اٹلی اور جرمنی شامل ہیں،گروپ ای میں جمہوریہ چیک، چین اور سربیا کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں کروشیا ،نیدرلینڈز اور ناروے کو رکھا گیا ہے،یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے،آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 29دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 7جنوری 2024کو اختتام پذیر ہوگا،ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثنا کا نیوزی لینڈ میں م...

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے نیوزی لینڈ میں معاہدہ کرلیا ہے،فاطمہ ثنا خواتین سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹی بری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی،ان کو ابتدائی 6میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے،فاسٹ بولر فاطمہ ثنا قومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر تھیں،فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی،فاطمہ ثنا اس سے قبل سی پی ایل بھی کھیل چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ آسٹریلیا، پاکستان ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے...

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہوگا جس کے لیے پاکستان ٹیم پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے،قومی ٹیم پرتھ میں شرمناک شکست کے بعد سیریز کے دوسرے ٹیسٹ جس کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے کھیلنے کے لیے پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے جہاں وہ 26 دسمبر کو میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی،قومی ٹیم آج ا آرام کرے گی جب کہ 21دسمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،گرین شرٹس دوسرے ٹیسٹ سے قبل 22اور 23دسمبر کو دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد 24دسمبر کو آرام اور 25دسمبر کو پریکٹس کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے وزارت د...

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور اجراء سے متعلق وزارت داخلہ کی نئی پالیسی کو ہو ا میں اڑ ا دیا، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ فیس جمع کروانے کے باجود عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ،بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے ویزو ں کی مدت ختم ہوجاتی ہے لیکن انہیں پاسپورٹ نہیں ملتا، ڈی جی پاسپورٹ کسی سے ملتے ہیں نہ ہی سائلین کی کوئی داد رسی کرتا ہے ، تفصیلات کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سفید ہاتھی بن گیا ہے، وزارت داخلہ نے 6دسمبر 2023ء کو پاسپورٹ کی پرنٹنگ او ر اجراء سے متعلق ایک تفصیلی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 3جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ 5دنوں میں جاری کیا جاتا ہے ،نارمل پاسپورٹ ایک ماہ میں پرنٹ کیا جاتا ہے ،وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ لیمینیشن پیپر کی بڑی تعداد میں دستیابی کو یقینی بنانے میں کامیابی کے بعد اب نارمل پاسپورٹ 21دن میں جاری کیا جائے گا، دوسری جانب وزارت داخلہ کی اس پالیسی کو بھی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے عوام کو فاسٹ ٹریک، ارجنٹ اور نارمل پاسپورٹ کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے ، ڈ ی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کسی سے ملتے ہیں نہ ہی پاسپورٹ آفس میں سائلین کی داد رسی کی جاتی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین اور بچے پاسپورٹ کے حصول کے اسلام آباد کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اور کئی لوگ ایک ایک ہفتہ سے ڈی جی پاسپورٹ کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن وہ پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکے۔عوام نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری فیسوں کی ادائیگی کے باجودپاسپورٹ نہ دیناعوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنعتکاروں کا سرمائی توانائی پیکج کے اعلان می...

صنعتکار حکومت کی جانب سے سرمائی توانائی پیکج کے اعلان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ایک گارمنٹ ایکسپورٹر حسین نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ان پٹ اور خام مال کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بلند قیمتوں نے برآمد کنندگان کے لیے اپنا کام جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نومبر میں سرمائی توانائی پیکج کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن ابھی تک کوئی تفصیلات اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ پیکج کس قسم کا ہو گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 23 اکتوبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 194 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔ گیس کی نئی قیمتوں کی منظوری، 10 ماہ میں دوسرا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے صنعتی صارفین کے لیے تین انتخاب وضع کیے ہیں۔ پہلا 3.32 روپے سے 7.86 روپے فی یونٹ، دوسرا 8.57 روپے سے 14.13 روپے فی یونٹ اور تیسرا 12.28 روپے سے 17.84 روپے فی یونٹ تک ریلیف ہے۔ ضیا حسین، ٹیکسٹائل ایکسپورٹر نے کہا کہ وہ پیکج کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی پیکج کے پیچھے بنیادی مقصد موسم سرما میں کم ہوتی ہوئی بجلی کی کھپت کو پورا کرنا اور خود مختار پاور پروڈیوسرز کو بقایا جات کی ادائیگی بطور صلاحیت ادائیگی کرنا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے صنعت کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ علاقائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں، اس طرح پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر مسابقتی بنتی ہیں۔انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو واپس لینے پر زور دیا کیونکہ حکومت کو انہیں ادائیگی کرنی ہوتی ہے چاہے بجلی استعمال ہو یا نہ ہو۔ حسین نے کہا کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ متضاد پالیسیوں اور کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت کا شکار ہے۔ ایک اور برآمد کنندہ احمد نے اگرچہ سرمائی توانائی کے پیکج کا خیرمقدم کیا، جس پر ابھی کام جاری ہے، لیکن کہا کہ توانائی اور خام مال کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے لائف لائن ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی بھی حکومت نے اس کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں نہیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی ڈی سی ایپ پاکستان میں سیاحوں کی تعداد...

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی 'سلام پاکستان' موبائل ایپ ملک بھر میں سیاحوں کی تعداد بڑھانے میں مدد کرے گی۔ پی ٹی ڈی سی کے سیاحتی سہولت مراکز کے منیجر مختار علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ ایپ مختلف سیاحتی مقامات، آثار قدیمہ اور ورثے کے مقامات، سفری خدمات، رہائشی اور نقل و حمل کی سہولیات، طبی امداد، ہنگامی مدد کے بارے میں جامع معلومات تک رسائی کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ایپ پر دستیاب مختلف لسانی نقطہ نظر اسے زیادہ صارف دوست بنائیں گے۔ اس سے مقامی کاروبار کو کئی طریقوں سے مربوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی سیاحوں کی ترجیحات، رجحانات اور طرز عمل سے متعلق قیمتی ڈیٹا بھی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس سے پاکستان کے سیاحتی برانڈ کو مضبوط بنانے اور اس کی مارکیٹنگ کے نقطہ نظر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی یہ ایپ فعال ہوگی، پاکستان کا سیاحتی کینوس پوری دنیا میں صرف ایک کلک کی دوری پر ہوگا۔ ایپ کے صوبائی اور وفاقی دونوں سطحوں پر سیاحت سے متعلقہ محکموں کے لنکس ہوں گے جو صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ تمام عوامل سیاحت کے شعبے کو پائیدار بنائیں گے۔ علی نے کہا کہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ایپ کو فعال کرنے کے لیے پی ٹی ڈی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ٹی سی پی ٹی ڈی سی کو ایپ لانچ کرنے کے لیے تمام تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم میں آثار قدیمہ کے مقامات، ان کی تاریخ، منتخب سیاحتی مقامات کے لیے سفر اور رہائش کی سہولیات، بکنگ کی تفصیلات، قریبی طبی سہولیات اور بہت کچھ سے متعلق ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ پاکستان کی سیاحتی مصنوعات کی نمائش بھی کرے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز، کمپنیاں، تجارتی اور کاروباری تنظیمیں بھی ایپ کے ذریعے ان کی تشہیر کر سکیں گی۔علی نے کہا کہ یہ ایپ ایک پائیدار کوشش ہے جس کا مقصد پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ یہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنے گا، تجارت اور خدمات کی ایک نئی منڈی قائم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روئی کے درآمدی بل میں کمی سے ادائیگیوں کے تو...

پاکستان کی اسپننگ انڈسٹری کو مالی سال 23-24 میں ڈرامائی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا، کپاس کا درآمدی بل 2.4 بلین ڈالر کی ریکارڈ توڑ کم ترین سطح پر گر گیا۔ یہ قابل ذکر کامیابی مشکل معاشی حالات کے درمیان حاصل ہوئی۔ تجارت کے سیکرٹری محمد صالح احمد فاروقی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ میکرو اکنامک بحالی کے آثار ابھرتے ہیں، پورے سال کے لیے اوسط قرض لینے کی لاگت 15 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ توانائی کے ٹیرف، ممکنہ طور پر مستقل طور پر صنعت کے چیلنجوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ جاری مالی سال کے تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کپاس کی درآمدات ملک کی 10 اعلی درآمدی کیٹیگریز میں جگہ بھی حاصل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران، قومی کپاس کا درآمدی بل اوسطا 2.25 بلین ڈالر سالانہ رہا۔ گزشتہ سال کے تباہ کن مون سون سیلابوں کے بعد، گھریلو کپاس کی پیداوار میں حالیہ بحالی ایک مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بحالی کے باوجود، مارکیٹنگ سال میں کپاس کی پیداوار کے موجودہ تخمینے مالی سال 18 سے مالی سال 22 تک اوسط پیداوار سے ایک ملین گانٹھیں کم ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی کپاس کی منڈی بھی ایک متضاد تصویر پیش کرتی ہے۔ قیمتیں گر گئی ہیں، جس کی توقع سال کے لیے اوسطا 80 اور 90 سینٹ کے درمیان ہے۔

یہ، اہم برآمدی مقامات پر ممکنہ کساد بازاری کے خدشات کے ساتھ، مالی سال کے بقیہ حصے کے لیے محتاط نیچے کی طرف آرڈر کی جگہ اور خریداری کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ مالی سال 23-24 کے غیر معمولی طور پر کم درآمدی بل نے امید کی کرن پیش کی، قرض لینے کے زیادہ اخراجات، سخت ضوابط، اور غیر مستحکم عالمی منڈی کا امتزاج صنعت کی پائیدار ترقی کے لیے ایک چیلنجنگ ماحول پیدا کرتا ہے۔ سال 21-22 میں، پاکستان نے 4.5 ملین گانٹھیں 170 کلو گرام روئی درآمد کی۔ عالمی کپاس کی قیمتیں 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اوسطا 130 سینٹس فی پاونڈ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔ سازگار حالات کے اس ہم آہنگی نے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی سالانہ برآمدات کو 18.5 بلین ڈالر کی تاریخی بلندی تک پہنچا دیا۔ اگرچہ صنعت کا دعوی ہے کہ گھریلو پیداوار میں بار بار کمی کی وجہ سے درآمدی کپاس کی ضرورت پڑتی ہے،حالیہ برسوں میں گھریلو فیشن اور خوردہ فروشی میں اضافے کی وجہ سے مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فیشن اور خوردہ فروشی پر صوابدیدی اخراجات کو روکناجب کہ یہ پاکستان کے تجارتی خسارے کے لیے مثبت خبر ہے، لیکن اگر برآمدی آمدنی دبا ومیں رہتی ہے تو اس کے حقیقی اثرات پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ کاٹن مارکیٹ آنے والے مہینوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے چیلنجز اور مواقع دونوں پیش کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بنک بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 27 لا...

عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے انٹیگریٹڈ فلڈ ریسیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ سے بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں منتخب کمیونٹیز کے تقریبا 2.7 ملین افراد مستفید ہوں گے۔اس منصوبے کو ان کمیونٹیز کی مدد اور ترقی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جنہیں 2022 میں صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آنے سے بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا، جس سے لوگوں کو بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مویشی ہلاک اور ان کی فصلیں تباہ ہوئیں۔400 ملین ڈالر مالیت کا منصوبہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی میں مدد کرے گا۔اس منصوبے کا تصور اس وقت کیا گیا جب پاکستان نے جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران عطیہ دہندگان سے 10 بلین ڈالر کے وعدے حاصل کیے تھے۔یہ نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کرے گا بلکہ مستقبل میں موسمیاتی خطرات کو سنبھالنے کے لیے مقامی صلاحیتوں کو بھی مضبوط کرے گا۔منصوبے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے منٹس کے مطابق، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکا کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں صوبائی مقامی سڑکوں کی تعمیر نو اور بحالی، سیلاب سے بچا وکی بحالی، آبپاشی نکاسی آب، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ، ہائیڈرو میٹرولوجیکل ارلی وارننگ سسٹم کا قیام، مویشیوں اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی، مویشیوں کی ویکسینیشن، کسانوں کے لیے باغبانی کی معاونت، ہائی ویلیو کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اور ایگری ویلیو چین کی ترقی اور انٹرن شپ شامل ہے۔

1,000 نوجوانوں کے لیے پروگرام تقریبا 35,100 مکان مالکان کو مکانات کی تعمیر نو کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کر سکیںاور چھوٹے ہولڈر کسانوں کو مویشیوں کی مدد کرنے اور موسمیاتی سمارٹ زراعت اور دیگر پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا۔ یہ تباہ شدہ کمیونٹی انفراسٹرکچر اور سہولیات جیسے پانی کی فراہمی، آبپاشی، سڑکوں اور کمیونٹی سہولیات کی بحالی کے ذریعے ضروری خدمات کو بحال کرنے میں بھی مدد کرے گا۔یہ پراجیکٹ سیلاب کے خطرات کو کم کرنے میں لچکدار تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے، قبل از وقت وارننگ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرے گاجبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خواتین کو اس نظام تک رسائی حاصل ہو اور قدرتی آفات کے خطرے کے انتظام کی معلومات ہو۔ یہ تباہ شدہ واٹرشیڈز کو بحال کرے گا اور صوبائی اور مقامی دونوں سطحوں پر ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ اس کا کلیدی مقصد سیلاب زدہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کرنا ہے۔گزشتہ سال پاکستان کو طوفانی بارشوں اور ملک کے بیشتر حصوں میں سیلاب کی وجہ سے بے مثال تباہی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ تباہی کے تناظر میں، حکومت نے بحالی اور بحالی کا فریم ورک تیار کیا۔ حکومت نے فلڈ ریکوری پلان ڈیزائن کیاجو صوبے میں سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ وسط مدتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے اور موجودہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ اس منصوبے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں زندگی، بنیادی ڈھانچے اور ذریعہ معاش کو بحال کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پوپ فرانسس نے پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کو...

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینے کی اجازت دے دی،پوپ فرانسس کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو دعائے برکت کی اجازت ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے،پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پادریوں کو مخصوص حالات میں ہم جنس اور بے قاعدہ جوڑوں کو برکت کی دعا دینے کی اجازت ہونی چاہیے تاہم ویٹیکن کا کہنا ہے کہ یہ چرچ کی باقاعدہ رسومات کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں، ویٹیکن شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی دیکھتا ہے،ویٹیکن کیمطابق یہ اجازت اس بات کی علامت ہونی چاہیے کہ خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ،ٹیکساس پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس...

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس کو گرفتار کرنے کا حق دیدیا گیا،گورنر ایبٹ نے انتہائی متنازع بل پر دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دیدیا جس کے بعد اب ریاست کے ججوں کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایمیگرینٹس کو واپس اس ملک بھیج سکیں گے جہاں سے وہ داخل ہوئے ہوں،نئے قانون کے مطابق مجرموں کو 6ماہ جیل اور 2ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا جب کہ غلطی دہرانے والوں کو 20برس تک قید کی سزا دی جاسکے گی، قانون کا اطلاق اگلے برس کے اوائل سے ہوگا، امریکا کے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس اور میکسیکو کے حکام نے سیٹیلائٹ بل فور کے نام سے مشہور اس قانون کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ریاست میں ہسپانوی اور لاطینی شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دے گا جب کہ انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے تاہم گورنر بضد ہیں کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کا یہ ہی حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی شہریوں نے 7اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے...

اسرائیل کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونے والے فلسطینی شہریوں نے 7اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی حمایت کر دی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف فلسطینی ادارے فلسطین سینٹر فار پالیسی سروے اینڈ ریسرچ (PCPSR)کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہر 4میں سے 3فلسطینی 7اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کی جانے والی حماس کی کارروائی کو درست سمجھتے ہیں،سروے میں 72فیصد فلسطینیوں نے حماس کے حملوں کو درست قرار دیا جبکہ 22فیصد نے اس کی مخالفت کی جبکہ باقی 6فیصد افراد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، فلسطینیوں کی اکثریت نے حماس کے اس دعوے کو قبول کیا کہ یہ کارروائی مسجد اقصی کے تحفظ اور اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کیلئے ہے، 10فیصد افراد نے حماس کی کارروائی کی مخالفت کی اور اسے جنگی جرم کہا،سروے نتائج کے مطابق 7اکتوبر سے قبل ہونے والے سرویز کے مقابلے میں اس مرتبہ غزہ میں حماس کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کی مقبولیت 3 گناہ بڑھ گئی جہاں کافی سالوں بعد تشدد کے واقعات اور تنا میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،سروے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی مقبولیت انتہائی کم سطح پر آ چکی ہے اور سروے میں صرف 11فیصد افراد نے محمود عباس کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور 89فیصد افراد نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، یہ سروے 22نومبر سے 2دسمبرکے دوران کیا گیا، اس دوران غزہ میں عارضی جنگ بندی کے باعث سروے کرنا ممکن ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحری جہازوں پر حملے روکنے کیلئے امریکا کا یم...

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کا جواب دینے کیلئے امریکا نے یمن کے حوثیوں کیخلاف 10ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، سپین، ناروے، نیدر لینڈ، بحرین اور سیشلز شامل ہیں، گزشتہ ماہ یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا تھا جبکہ کئی جہازوں پر حملوں کا دعوی بھی کیا تھا،یمنی حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ڈنمارک، جرمن، فرانس، برطانیہ، ناروے اور تائیوان کی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جن...

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی،نئی جاری ہونے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایا گیا،ویڈیو میں اسرائیلی فوج کو حماس کے راکٹوں سے تباہ ٹینکوں کو کھینچ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیل کی فوج...

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیل کی فوج کا جانی نقصان مسلسل بڑھنے لگا ہے،اسرائیلی افواج نے غزہ کے زمینی آپریشن میں مزید اپنے 5فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17دسمبر بروز اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 14دسمبر کو زخمی ہونے والا فوجی بھی مارا گیا جس کے بعد زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی میں جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج...

غزہ کی پٹی میں جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر الشفا ہسپتال پر بمباری کی ہے، 7اکتوبر سے اب تک صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19453ہوگئی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی خصوصی سرجیکل عمارت پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں، الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے اور اس کے سرجیکل وارڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، خان یونس کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے جبکہ کل سے جبالیہ پر اسرائیلی بمباری میں 100سے زائد افراد شہید ہو گئے اور درجنوں زخمی ہوئے، صیہونی حملوں میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں پرتشدد دھماکوں نے فضا کو ہلا کر رکھ دیا،اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین ہسپتال کا بھی محاصرہ کیا اور ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا، اب تک جنگ کے دوران زخمی ہونیوالوں کی تعداد 52ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی وضاحت ما...

بھارتی لوک سبھا میں حالیہ دنوں ہونے والی ہنگامی آرائی کی وضاحت مانگنے پر بھارتی پارلیمنٹ کے 79اپوزیشن ارکان کو معطل کر دیا گیا،13دسمبر کو نئی لوک سبھا اسمبلی بلڈنگ میں جاری اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری میں موجود دو نوجوان اچانک سے ارکان پارلیمان کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے اور انہوں ارکان کی نشستوں کی طرف سموک بم پھینکے جس کے بعد ایوان میں افراتفری مچ گئی تھی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، واقعے کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے واقعے پر سکیورٹی کی سنگین کوتاہی کی وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 39ارکان کو لوک سبھا اور 45ارکان کو راجیا سبھا سے معطل کر دیا گیا، ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ،بھ...

مودی سرکار کا آزادی صحافت پرایک اور وار ،بھارتی حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023کو منظور کروانے کی تیاری کرلی ،ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023کی منظوری کے بعد ہندوستان میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے اختیارات لے لئے جائیں گے، اس بل کی منظوری کے بعد مودی سرکار کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی سے بند کر سکتی ہے،اس فیصلے سے ٹیلی کام کمپنیاں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، مودی حکومت اس سے پہلے بھی آزادی صحافت پر کئی حملے کر چکی ہے ، جنوری 2023میں ایلون مسک نے دعوی کیا کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر پر مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دبائو ڈالا،اسی طرح فروری 2023میں مودی مخالف ڈاکیومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے جبکہ رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی،2020میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتی جابرانہ ہتھکنڈوں سے تنگ آکر بھارت میں اپنا دفتر بند کر دیا تھا،ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت میں صحافت کا گلہ گھونٹنے کے لئے انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شدید زلزلہ،متعدد رہائشی عمارتیں زمین...

چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے سے100سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور درجنوں لاپتا ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے، یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا،متعدد شہری زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کے نیچے دب گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، رات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے،زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں دال ماش اور سرخ لوبیا کی قیمتوں...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام ابھی تک ریلیف سے محروم ہیں، اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔ ماش کی دال کے نرخوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، فی کلو قیمت میں تیس روپے اضافہ ہو گیا اس طرح قیمت 530 روپے کلو ہوگئی۔ سرخ لوبیا کی قیمت میں بیس روپے اضافہ سے فی کلو قیمت 420 روپے ہو گئی دیگر دالو ں کی قیمت میں بھی کمی نہ ہو سکی، چینی بھی مزید مہنگی ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی،۔ملزمہ ثومیہ عاصم عدالت میں پیش ہو گئی،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی۔ سی سی ٹی وی سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن سے13جنوری کو دلائل طلب کر لیے گئے،سی ڈی آر فراہم کرنیکی درخواست پردلائل بھی اگلی سماعت پر ہوں گے ۔ملزمہ ثومیہ عاصم نے 2 سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سی ڈی آر کی فراہمی کیلئے درخواستیں دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، والدہ سے مب...

ڈار برادران کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور ڈار برادران کی والدہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا، ویڈیو میں عثمان ڈار کی والدہ کا گریبان پھٹا ہوا ہے۔ عمر ڈار نے کہا کہ آج پھر میری بوڑھی والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کر دی گئی۔ والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کے ایما پر میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے ساتھ بد سلوکی کی انتہا کر دی گئی، میرا گریبان پھاڑ کر مجھے زدو کوب کیا گیا، گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے، یہ سب کچھ خواجہ آصف کی ایما پر ہوا، یہ سب کچھ مجھے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کیا گیا، میں ہر صورت الیکشن لڑوں گی، یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں بطور والدہ آپ سے انصاف چاہتی ہوں، مجھے انصاف دیں، میرا گھر بلڈوزر سے بھی گرا دیں تب بھی خواجہ آصف کا مقابلہ کروں گی، ہتھ کڑیاں لگا دیں چاہے جیل بھیج دیں ، ہر صورت الیکشن لڑوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں