• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

میکسیکو ، کرسمس پارٹی میں فائرنگ سے 12 افراد...

میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو کی میونسپلٹی سالواتیرا میں کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم 12 افراد  ہلاک ہو گئے۔

گواناجواتو اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق سان ہوزے ڈیل کارمین کی کمیونٹی میں میکسیکو کے روایتی جشن کرسمس پوساڈا کے دوران خونریزی کا یہ واقعہ پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

میونسپل گورنمنٹ کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ غیر متوقع طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور پوساڈا کے شرکاء پر ٖفائرنگ کی جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی  جس کے نتیجے  میں 12 ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو میونسپلٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

خطے میں حالیہ برسوں میں  مختلف علاقوں پر کنٹرول کے خواہاں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کوریا کی امریکہ ۔ جنوبی کوریا...

سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے امریکہ ۔ جنوبی کوریا کے جوہری مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کی مذمت کی ہے جس سے جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات پر دونوں ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں فریقوں کے اعلان کے مطابق وہ "نیوکلیئر اسٹریٹجک پلان اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں رہنما  اصول " اور "توسیعی ڈیٹرنس سسٹم" کو اگلے سال کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا اور اگلے سال اگست میں بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں "الجی فریڈم شیلڈ" کے دوران نیوکلیئر آپریشن مشق کی جائے گی۔

امریکہ ۔ جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری محاذ آرائی کےکھلا کھلم اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے ذریعے جزیرہ نما کوریا اور اس کے اطراف کشیدگی میں اضافہ کررہے ہیں۔

عوامی جمہوریہ کوریا نے واشنگٹن اجلاس کے فوراً بعد جزیرہ نما کوریا میں اپنی جوہری توانائی سے چلنے والی مسوری  آبدوز تعینات کرنے پر امریکہ کو  تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے رواں سال اپریل میں واشنگٹن اعلامیے میں جوہری مشاورتی گروپ کے قیام کا اعلان کیا تھا تاکہ نام نہاد "توسیعی ڈیٹرنس" کو مضبوط کیا جا سکے۔ اس ضمن میں پہلا اجلاس جولائی میں سیئول میں ہوا تھا۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک سے اقتصادی ترقی اور علاقائی رابطے بڑھ...

اسلام آباد (شِنہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے لئے مواقع کی راہداری ثابت ہوئی ہےجس سے اقتصادی ترقی، علاقائی رابطوں اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد ملی ہے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین  نے کہا کہ سی پیک نے چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی انضمام اور مجموعی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

سی پیک پر کام کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، یہ چین کے تجویز کردہ بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ،یہ رہداری پاکستان کے جنوب مغربی بندرگاہ گوادر کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر کاشغر سے ملاتی اور توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اور آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود نے کہا کہ سی پیک نے گزشتہ 10 برس میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی اور باہمی احترام، اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے بنیادی مفاد کے بارے میں امور پر باہمی تعاون قابل ستائش ہیں۔

صوبہ سندھ میں تھر کول بلاک ون کول الیکٹریسٹی انٹیگریشن منصوبےکا منظر۔ (شِنہوا)

سی پیک کے تصوراتی خاکے سے ٹھوس حقیقت کی جانب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہر نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں توانائی کے تحفظ، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت، صنعت، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں خصوصی توجہ دی جائے گی۔  ان منصوبے پر ملکر کام کرنے کے علاوہ، پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تیسرے فریق کی شرکت کا بھی خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سی پیک " پاکستان کا جغرافیائی معاشی محور" سے ہم آہنگ ہے۔

چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے اس موقع پر  کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو زبردست سماجی و اقتصادی فوائد ملے ہیں اور مقامی افراد کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین نے بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں مدد کی جس سے سفر کا دورانیہ کم ہوا ، مقامی کاروباری اداروں کو سہولت ملی جس کی بدولتے جنوبی ایشیائی ملک کی تجارتی اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے متعدد منصوبوں نے 8 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جس سے پاکستان کو توانائی کے شدید بحران پر قابو پانے میں مدد ملی۔ سی پیک صلاحیت سازی، ٹیکنالوجی کی منتقلی ، کارکنوں اور مقامی کمپنیوں کی مہارت کی ترقی کے حوالے سے بھی موثر رہا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار محمد عامر خان نےاپنے خطاب میں  کہا کہ سی پیک پاکستان ۔ چین گہری دوستی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستان کو اپنے عوام کے مزید خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک سےغیر ملکی سرمائے کے انخلا کے بارے میں خدشات مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہےکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے متعدد سازگار حالات موجود ہیں۔

چین کی مالیاتی اور اقتصادی امورکے بارے میں مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایک عہدیدار نے  کہا کہ ملک کی سپر بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی  اور نئے ترقیاتی نظام  میں عالمی کاروباری اداروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ چین کی فی کس جی ڈی پی 12 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہوچکی ہے اور اس کا درمیانی آمدن والا گروپ 40 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے  جس سے وسیع امکانات کے ساتھ ایک بڑی مقامی مارکیٹ تشکیل دی گئی ہے۔

چین واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی  تمام صنعتی درجہ بندیاں موجود ہیں اور اس کے صنعتی فوائد کی دوسرے ممالک میں نظیر نہیں ملتی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے ایک ہفتہ قبل اپنی سالانہ سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس منعقد کی تھی جس میں 2024 میں اقتصادی سرگرمیوں کی ترجیحات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چینی رہنماؤں نے کانفرنس میں اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کا عہد کیا۔

چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کےبارے میں میڈیا رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ ابتدائی 10 ماہ میں کمی کے باوجود سرمایہ کاری کا حجم بلند سطح پر ہے۔ خدمات اور اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

عہدیدار نے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار میں حالیہ اتارچڑھاؤ کی وجہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات کے ساتھ تیزی سے بدلتے ہوئے بیرونی ماحول، وبائی مرض کے باعث چین کی حقیقی صورتحال سے متعلق غلط فہمی اور بدلتے ہوئے تقابلی فوائد کے تناظر میں کچھ مزدوروں پر مبنی صنعتوں کی منتقلی کو قرار دیا۔

عہدیدار نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ جاتی کھلے پن کے مسلسل فروغ ، پیداوارای شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے، ٹیلی کمیونیکیشن اور طبی خدمات میں کھلے پن کو وسعت دینے اور سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ اور سرکاری خریداری میں مساوی شرکت جیسے مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ غیرملکیوں کے لئے چین میں کاروبار، تعلیم اور سفر کو آسان بنانے کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی معیشت عالمی مشکلات کے باوجود متحرک ہے،...

استنبول (شِنہوا)ترکیہ کے شہر انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوغلو نے کہا ہے کہ عالمی مشکلات کے باوجود چینی معیشت متحرک ہے۔

کولاکوغلونے چین کی مضبوط معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نے کم افراط زر کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں عالمی اوسط سے زیادہ اقتصادی شرح نمو حاصل کی ہے۔

انہوں نے چین کی متحرک اقتصادی کے ترقی بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن بات نہیں ہوگی کہ چین 2024 میں عالمی اوسط سے زیادہ مثبت نتائج کے ساتھ دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

چین کے وسطی صوبے ہونان کی کاؤنٹی ڈاؤ شیان میں چائنہ پوسٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایکسپریس ڈاک تقسیم مرکز میں عملہ پارسل چھانٹی کررہا ہے۔ (شِںہوا)

کولاکوغلو نے کہا کہ چین  نے افرادی قوت  کے ذیعے مصنوعات سازی سے ویلیو ایڈیڈ اور اعلیٰ ٹیکنالوجی ترقی پر مبنی ترقی کی جانب سفرکے تناظر میں بہتر معاشی تبدیلی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ چین اس ضمن میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ماحول دوست ترقی اور صنعتوں کی منتقلی  ماحولیاتی اعتبار سے زیادہ سازگار انداز میں ہو گی۔

کولاکوغلو نے کہا کہ چین میں آٹوموبائل انڈسٹری کو الیکٹرک گاڑیوں میں کامیابی سے تبدیل کیا گیا ہے  اور چین نے اپنی شمسی توانائی صنعت کی ترقی میں اہم پیشرفت کی ہے۔ اس سلسلے میں چینی تجربہ بہت اہم ہے کہ معاشی تبدیلی کے لئے کیسے زیادہ قابل تجدید توانائی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ چین اپنا یہ تجربہ ، معلومات اور ٹیکنالوجی عالمی سطح پر شمالی اور جنوبی  خطے میں دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں منتقل کرسکتا ہے۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی نئے امیر کویت کو مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دی ہے اور دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کا وعدہ کیا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ اپنے اپنے بنیادی مفادات  کے بارے میں امور پر ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون سے مثبت پیشرفت ہوئی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مسلسل مستحکم اور گہری ہوئی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین ۔ کویت اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لئے شیخ مشعل کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے برآمدات کو 100 بلین ڈالر تک بڑھان...

اسٹریٹجک منصوبے کے تحت جس کا مقصد ملک کی برآمدات کی صلاحیت کو بلند کرنا ہے، وزارت تجارت نے باضابطہ طور پر دو مضبوط برآمدی مشاورتی کونسلیں قائم کی ہیں جو ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل دونوں مصنوعات کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لیے وقف ہیں۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پلاننگ کمیشن میں ترقیاتی منصوبوں کے ایک رکن رفیع اللہ کاکڑ نے کہا کہ وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، ان کونسلوں کو برآمدات کے حجم کو بڑھانے کے لیے مخصوص شعبے کی حکمت عملی تیار کرنے کا اہم کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی ٹائم لائن آٹھ ہفتوں پر رکھی گئی ہے جس کے بعد مجوزہ پالیسی گائیڈ لائنز کو منظوری کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ متحرک ماحول میں یہ گراونڈ بریکنگ اقدام ایک وسیع تر حکمت عملی کے ایک اہم جزو کے طور پر کھڑا ہے جس میں 100 بلین ڈالر کی برآمدات کا زبردست ہدف حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرپرسن یا کنوینر کے پاس صوابدیدی اختیارات ہیں کہ وہ ضرورت کے مطابق سرکاری یا نجی شعبے سے اضافی افراد کو شامل کریں۔ ان مشاورتی کونسلوں کو ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل دونوں برآمدات کو متاثر کرنے والے معاملات پر وزارت تجارت کی رہنمائی کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔رفیع اللہ نے کہا کہ ان کونسلوں کے لیے انتظامی تعاون وزارت خود فراہم کرے گی۔ باقاعدہ ماہانہ اجلاس، یا ضرورت پڑنے پر زیادہ کثرت سے اجلاس، وزیر تجارت کی صدارت میں منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل فار ٹیکسٹائل میں پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ممبران کی ایک شاندار لائن اپ شامل ہے جس میں انٹرلوپ ہولڈنگز کے مصدق ذوالقرنین، الکرام ٹیکسٹائل کی نمائندگی فواد انور، سورٹی ٹیکسٹائل سے شاہد سورتی، یو ایس گروپ سے میاں محمد احسن، یعقوب احمد شامل ہیں۔ آرٹسٹک ملنرز کے، کوہ نور ملز کے عامر فیاض شیخ، سیفائر ٹیکسٹائل ملز کے شاہد عبداللہ، کمال ٹیکسٹائل ملز کے احمد کمال اور ٹی بی سی کمپنی کے اشرف مکاتی بھی اس کا حصہ ہیں۔دریں اثنا ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل برائے نان ٹیکسٹائل پروڈکٹس پرائیویٹ سیکٹر کی ممتاز شخصیات پر مشتمل ہے جس میں گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کے شہزاد علی ملک، افتخار احمد اینڈ کمپنی سے وحید احمد، کے اینڈ این لمیٹڈ کے خلیل ستار، ذوالفقار شامل ہیں۔ ملک اسپورٹس سے ملک، حنیف جیولری اینڈ واچز کی نمائندگی کرنے والے سلمان حنیف، ہیرانی فارماسیوٹیکلز کے عدنان ہیرانی، طفیل کیمیکلز کے زبیر طفیل، امیکا انٹرپرائزز کے جہانگیر باجوہ، انفینٹی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ سے عبدالرزاق گوہر، پاپولر ماربل انڈسٹریز کے شعیب سلطان، ذوالفقار حسین اور دیگر شامل ہیں۔ لیدر لمیٹڈ، گیٹرون انڈسٹریزلمیٹڈ کے شبیر دیوان، غنی گلاس سے انور غنی، اور فواد غریب گیریبسنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔رفیع اللہ نے کہا کہ یہ دو خصوصی گروپ پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے تیار ہیں جو ملک کو اپنے 100 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کے قریب لے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو خوراک کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے...

پاکستان غذائی اشیا کے خالص درآمد کنندگان کے طور پر درجہ بندی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ 240 ملین سے زیادہ کی آبادی کے ساتھ، ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک نرم ریگولیٹری نظام کی ضرورت ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار تجارت کو فروغ دیتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں قائم ایک فاونڈیشن، گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن کے سینئر پالیسی ایڈوائزر، فیض رسول نے کہا کہ پاکستان کے لیے اشیائے خوردونوش کی آزاد تجارت کی ضرورت اس لیے زیادہ ہو گئی ہے کہ اس کی آبادی کے تناسب سے خوراک کی فراہمی کی کمی ہے۔2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 241.49 ملین ہے جو کہ عالمی آبادی کا تقریبا 2.4 فیصد ہے۔ پاکستان میں تجارتی رکاوٹوں کی جڑ ادائیگی کے توازن کے بحران کے بنیادی مسئلے میں ہے۔کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر اور آئی ایم ایف کے ساتھ کشیدہ تعلقات ملک کو ایک منظم تجارتی نظام پر انحصار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں اس طرح درآمدات کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی ملک کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا بشمول جانوروں کی چربی، سبزیاں، زندہ جانوروں اور کھانا پکانے کے تیل کی درآمد میں پچھلے چند سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس تناظر میں، حل تجارتی پابندیوں میں نہیں بلکہ زراعت کے شعبے کو جدید بنانے میں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غذائی فصلوں کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات بھی متعارف کرائی جائیں۔ایک آزاد ریگولیٹری تجارتی نظام خوراک کی درآمد کے متنوع ذرائع کی اجازت دے گا۔

یہ تنوع کسی ایک ذریعہ پر انحصار کو کم کرے گا، جغرافیائی سیاسی یا موسمی عوامل کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ کے خطرے کو کم کرے گا۔کھلے تجارتی ماحول نے ملکی اور بین الاقوامی سپلائرز کے درمیان مسابقت کی حوصلہ افزائی کی۔ مقابلے میں اضافہ کارکردگی میں بہتری، اختراع اور کم قیمتوں کا باعث بن سکتا ہے، جس سے پاکستانی عوام کے لیے خوراک زیادہ قابل رسائی ہو سکتی ہے۔ایک وسیع تر بین الاقوامی منڈی تک رسائی سے کھانے کی قیمتوں کو مقامی سطح پر مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ گھریلو قلت کے وقت، درآمدات مانگ کو پورا کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، اس طرح قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کو روکا جا سکتا ہے۔ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر آزاد تجارتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کا اقدام زرعی شعبے میں ایف ڈی آئی کو راغب کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری سرمایہ، ٹیکنالوجی اور مہارت لائے گی، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مجموعی طور پر غذائی تحفظ میں مدد ملے گی۔ ایک آزاد ریگولیٹری تجارتی نظام پاکستان میں مسابقت کو فروغ دے کر، خوراک کے ذرائع کو متنوع بنا کر، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کر کے، قیمتوں میں استحکام لا کر، خطرات کو کم کر کے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور غذائی مصنوعات کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کر کے پاکستان میں غذائی تحفظ کو بڑھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سولر ٹیوب ویل اقدام موسمیاتی سمارٹ زراعت کی...

پائیدار زراعت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے حبیب بینک لمیٹڈ نے شمسی ٹیوب ویلوں کے لیے 1 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کر کے صنعت کا معیار قائم کیا ہے۔ اس اقدام کو کسانوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو سستی اور کم لاگت والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مدد ملے، جو موسمیاتی سمارٹ زراعت کی طرف ایک اہم پیش رفت کو نشان زد کرتی ہے۔ حبیب بینک کی طرف سے شروع کی گئی فنانسنگ کی سہولت، بینک کے وسیع دیہی اثرات کے ذریعے قرض تک آسان اور فوری رسائی کی پیشکش کر کے کسانوں کو بااختیار بناتی ہے۔ یہ اسٹریٹجک نقطہ نظر حبیب بینک کے پائیدار اور موسمیاتی سمارٹ زراعت کے ساتھ ساتھ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے 2030 کے نیٹ زیرو گول کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرطارق سلطان نے کہا کہ شمسی ٹیوب ویلز کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے حبیب بینک کا حالیہ عزم پاکستان میں پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کی جانب ایک قابل ستائش اور اہم قدم ہے۔ یہ اسٹریٹجک اقدام نہ صرف مالیاتی شعبے میں حبیب بینک کی قیادت کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ عالمی پائیداری کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہوتا ہے۔پائیدار ترقی پر عالمی زور اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر اس اقدام کا وقت خاص طور پر اہم ہے۔ سولر ٹیوب ویل فنانسنگ اس کردار کی بڑھتی ہوئی شناخت کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتی ہے جو مالیاتی ادارے پائیدار زراعت کو آگے بڑھانے میں ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کو کم کرنے اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے والی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرکے حبیب بینک نہ صرف انفرادی کسانوں کی مدد کر رہا ہے بلکہ ایک لچکدار اور پائیدار زرعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے وسیع مقصد میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔زرعی سائنسدان نے اس کثیر جہتی اثرات کو سراہا جو شمسی ٹیوب ویل فنانسنگ اقدام سے زرعی منظر نامے پر پڑے گا۔ یہ سبسڈی کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹائے گی اور انہیں بہت سی سہولیات اور خدمات پیش کرے گی جو پیداوار بڑھانے اور کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔سولرائزنگ ٹیوب ویلوں کو ایک سرمایہ کاری کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے جو صحیح مقدار میں آبپاشی کے پانی کی بروقت اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ ان ٹیکنالوجیز کو اپنا کر، کسان پیداواری لاگت کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں، جس سے زرعی پیداوار اور منافع میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سائنسدان نے مزید کہا کہ اس سنگ میل نے نہ صرف حبیب بینک کی کمرشل بینکوں کے درمیان زراعت کی مالی اعانت میں ایک رہنما کے طور پر پوزیشن کو تقویت بخشی بلکہ اس نے زراعت کے منظر نامے میں پائیدار طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پاکستان کا زرعی شعبہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کو اپنا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکسٹائل سیکٹر نے یونٹس کو چلانے کے لیے چینی...

توانائی کی زیادہ قیمت اور اس کی غیر متوقع سپلائی ٹیکسٹائل کے شعبے کو توانائی کے موثر، محفوظ اور قابل اعتماد چائنا کے بنے بوائلرز کو اپنی مشینری کو توانائی بخشنے کے لیے منتخب کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چینی بوائلر جس کا مقصد مکئی کا کوب استعمال کرنا ہے کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ حکومت کی جانب سے مالی امداد نہ ملنے کے باعث ملرز کے پاس جدید مشینری کی طرف جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ایک گارمنٹ ایکسپورٹر ضیا حسین ایک چینی کمپنی کے ساتھ جدید بوائلر کی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے چند دنوں بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔فیصل آباد پاکستان کا ٹیکسٹائل کا دارالحکومت ہے جہاں درجنوں ملیں برآمدی مصنوعات جیسے گارمنٹس، بیڈ شیٹس، تولیے اور دیگر اشیا تیار کر رہی ہیں۔ گیس اور بجلی مینوفیکچرنگ یونٹس کو بجلی فراہم کرتی ہے لیکن ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں خلل نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ماضی میں ملرز فرنس آئل سے چلنے والے بوائلر اور گیس بوائلر لگاتے تھے لیکن اب وہ کارن کوب سے چلنے والے چینی بوائلرز کی خریداری کے آرڈر دے رہے ہیں۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا حسین نے کہا کہ توانائی بحران کے آغاز سے ہی ملرز نے جدید آلات کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ کیے لیکن گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس کی افادیت ختم ہو گئی اور اب وہ جدید ترین مشینری خریدنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ ان کی پیداواری اکائیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کی موجودہ اکثریت پرانے بوائلرز استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں جدید بوائلرز کی طرف جانا پڑتا ہے۔میں نے چند روز قبل چین کا دورہ کیا تھا اور ایک جدید بوائلر خریدنے کے لیے ایک معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔ اس بوائلر کو خاص طور پر مشینوں کو توانائی بخشنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ماضی میںہم نے مختلف قسم کے بوائلرز پر کروڑوں خرچ کیے تھے لیکن اب ہم' اس طرح کی سرمایہ کاری کرنے سے تنگ آ گئے ہیں۔ایک اور برآمد کنندہ علی نے بتایا کہ ایک زمانے میں ان کے لیے مکئی کا کاب تقریبا مفت دستیاب تھا لیکن اب ملرز کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔برآمد کنندگان کو تنقید کا سامنا ہے کہ وہ ماضی میں سبسڈی سے فائدہ اٹھاتے تھے لیکن اب وہ بحران کا شکار ہیںکیونکہ حکومت نے سبسڈی روک دی ہے جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں متعدد مسائل کی وجہ سے بحران کا سامنا ہے۔ عوامل اور توانائی کا موجودہ بحران اور اس کی مہنگی قیمتیں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔ہمارے کاروباری حریف، جن میں بھارت، بنگلہ دیش اور ویت نام شامل ہیں جدید خطوط پر کام کر رہے ہیں لیکن اس کے برعکس، ہم ابھی تک توانائی کی قلت کے دہائیوں پرانے مسئلے سے پریشان ہیں۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملرز مناسب طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ اپنے کاروبار کو چلتے رہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ نئے بوائلرز پر کی گئی ان کی سرمایہ کاری چند سالوں بعد بیکار ثابت ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد نبوی ۖ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی...

مسجد نبویۖکی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 8سے 15دسمبر کے دوران 51لاکھ 19ہزار زائرین نے مسجد نبوی پہنچنے کی سعادت حاصل کی،رپورٹ کے مطابق 15ہزار 295بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں،گزشتہ ہفتے پانچ لاکھ ایک ہزار 938زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34ہزار341زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی،مسجد نبوی آنے والے زائرین کو 42ہزار 125تحائف دیے گئے جبکہ 8ہزار 638نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے استفادہ حاصل کیا،87ہزار 446زائرین نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584تک دیکھی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس ، تاریخی دیواروں کا ایک حصہ گرنے سے تی...

تیونس کے قدیم شہر کیروان کے ارد گرد تاریخی دیواروں کا ایک حصہ گرنے سے تین افرادہلاک ہو گئے،برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز کیروان کے ارد گرد بنائی گئیں تاریخی دیواروں کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ، خیال کیا جا رہا ہے کہ زمین بوس ہونے والے حصہ بارش سے متاثر ہوا ہے،یاد رہے کہ کیروان شہر کی بنیاد 670عیسوی میں رکھی گئی تھی اور یہ شمالی افریقہ کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے،یہ چار صدیوں تک شمالی افریقہ میں مسلم دنیا کا دارالحکومت رہا،1988میں شہر کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا جبکہ شہر میں تین دروازوں والی ایک تاریخی مسجد بھی موجود ہے جو کہ قدیم ترین ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملہ ، دو شامی...

دمشق کے قریب اہداف پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شامی فوجی زخمی ہو گئے،شام کی وزارتِ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فضائی جارحیت کی جس میں دارالحکومت دمشق کے قریب کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،وزارت نے کہا کہ اسرائیلی فورسس کے حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے طیارہ شکن دفاع نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی کے بعدحماس کا احتساب ہوگا،...

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ نے کہا ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن فلسطینی عوام کے لیے واحد حوالہ ہے،حماس کا احتساب کیا جائے گا تاہم ایسا غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بعد ہی ہوگا،انہوں نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ اب ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، اس کے بعد احتساب کی بات آتی ہے، انہوں نے کہا کہ مصر میں العلمین کے اجلاس کے بعد سے حماس کے ساتھ کوئی سنجیدہ اور باضابطہ رابطے نہیں ہوئے ہیں۔ حماس ہی نے تنظیم سے رابطے منقطع کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ایل او نے جدوجہد کی شکل کے حوالے سے حماس کو ایک معاہدے کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا، ہم نے حماس کو کہا تھا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ہی فلسطینی عوام کا واحد حوالہ ہے، انہوں نے تمام فلسطینی دھڑوں کی شمولیت کا خیرمقدم کرنے پر بھی زور دیا، تاہم انہوں نے پی ایل او کے ایجنڈے اور پالیسیوں کے تحت فلسطینی فیصلے کے اس دارالحکومت پر منحصر نہ ہونے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا،انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کے خلاف کسی بھی تصادم کے حوالے سے تمام فلسطینیوں کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ آبادکاری کی سرگرمی اور اس آباد کاری سے متعلق امریکی رواداری نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کو کمزور کیا، اسی طرح اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو فلسطینی تقسیم کو ہوا دینے کے لیے غزہ کی پٹی میں پیسہ لائے،انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی ریاست فلسطین کا حصہ ہے اور ہمیں اس میں واپس جانے کا حق ہے،تمام فلسطینیوں کو متحد ہونا چاہیے اور مستقبل کے لیے ایک جامع وژن تیار کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی غزہ کی پٹی سے غائب نہیں ہے اور ہم اس کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ فلسطینی اتھارٹی ہر ماہ غزہ کی پٹی کے لیے 140ملین ڈالر مختص کرتی ہے،انہوں نے کہا اتھارٹی غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کر رہی ہے،فلسطینی گروپوں کے درمیان تصفیہ کا نقطہ نظر کامیاب نہیں ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر ا...

ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے رک سکیں،ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے بلینکن کو غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال کے بارے میں بتایا، ترک وزیر خارجہ نے بلینکن پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور اس سے پہلے مکمل جنگ بندی کی جائے، تاکہ پائیدار امن کا رستہ کھلے اور دو ریاستی حل نکل سکے،عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ دہائیوں پرانے تنازعے کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے اور اسرائیل کے شدید ناقدین میں شامل ہوتے ہوئے مسلسل مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، ترکیہ اسرائیل کیحامی مغربی ملکوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرم ابوسالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں کوئی امد...

غزہ کی پٹی میں کرم ابو سالم راہداری سے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے داخلے کے آغاز کے اعلان کے بعد مصری ہلال احمر کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ابوسالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی ہے، اس سے قبل دو ماہ میں پہلی مرتبہ کرم ابو سالم کے ذریعہ غزہ میں امداد بھیجنے کی بات سامنے آئی تھی، مصر کے ایک سرکاری سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی کہ انسانی امداد کے ٹرک مصر، اسرائیل اور غزہ کے درمیان کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق کرم ابو سالم گزرگاہ سے اتوار کی شام تک کوئی امدادی ٹرک غزہ نہیں گیا ہے، تمام امداد بدستور رفح کراسنگ سے ہی گزر رہی ہے،ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک کرم ابو سالم گزرگاہ کو اسرائیل کی طرف سے امدادی ٹرکوں کا معائنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور پھر ٹرک مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ سے داخل ہونے کے لیے واپس لوٹ جاتے ہیں،شمالی سینا میں مصری ہلال احمر کے سربراہ نے تصدیق کی کہ انسانی اور طبی امداد کے تقریبا 100ٹرک اتوار کو رفح گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے اور کرم ابو سالم گزرگاہ سے کوئی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"فارم ب" کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی ن...

ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے "فارم ب" کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔ ترجمان کے مطابق "فارم ب" کے حصول کے لئے کسی طرح کی کوئی ڈیڈلائن بھی مقرر نہیں کی گئی،بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیر افضل مروت کی نظربندی، حکومت نے عدالت میں...

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔ حکومتی جواب میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔ اپنے جواب میں حکومت نے استدعا کی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی کی جی...

سابق چیرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بنچ کو آگاہ کر دیا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم اڈیالہ جیل روالپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار جب لاہور میں تھا اس وقت نوٹسز زمان پارک میں وصول کروائے گئے، البتہ کیس کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فکس ہے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا توہینِ عدالت کا نوٹس ابھی تک م...

ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا توہینِ عدالت کا نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن اس کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، البتہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے ان کو تو پکڑیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔ عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیا الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔ واضح رہے کہ ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نادرا نے 18 پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ...

نادرا نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 پی ٹی آئی رہنماں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے۔ پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی نادرا سے درخواست کی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کر سکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان جن کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاہو سے استعفی...

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے،انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی برادری اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سکیورٹی حکام نے 7اکتوبر کے حملوں میں ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے،7اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا اور آسٹریلیا ،سوئیڈن، لندن سمیت مخ...

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا،آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے اسٹیٹ لائبریری سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا،اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف تل ابیب میں بھی احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری معاہدے کا مطالبہ کردیا،ادھر شمالی لندن میں احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطین آزاد کرو اور غزہ میں جنگ بند کرو کے نعرے لگائے،سوئیڈن میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا اور دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کے قافلے میں شامل گاڑی کو کار کی...

امریکی ریاست ڈیلا ویر (DELAWARE)میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے کی گاڑی سے کار ٹکرا گئی،امریکی میڈیا کے مطابق ڈیلا ویر میں پیش آئے حادثے میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن محفوظ رہے،حادثے کے وقت جو بائیڈن انتخابی مہم کی تقریب میں شریک تھے اور حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے قافلے سے کار کے ٹکرانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجزیرہ کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدال...

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنے صحافی کے قتل پر اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الجزیرہ کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے صحافی کے قتل پر عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے اور کیمرا مین ثمر ابوداقہ کے قتل کا معاملہ ہیگ کی عدالت بھجوانے کیلئے قانونی ٹیم کو ہدایت کر دی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کا کیمرا مین ثمر ابوداقہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گیا تھا، ثمر ابوداقہ کیساتھ الجزیرہ غزہ کے بیورو چیف وائل دحدود بھی زخمی ہوئے، ان کا پورا خاندان اکتوبر میں ہونے والے حملے میں شہید ہو گیا تھا،غزہ میں 7اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19ہزار 76سے تجاوز کر چکی جبکہ 50ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی شہریوں کے قتل...

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی شہریوں کی ہلاکت پر ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے رد عمل سامنے آ گیا،ہیومن رائٹس واچ کے اسرائیل و فلسطین کیلئے ڈائریکٹر عمر شاکر نے بیان میں کہا ہے کہ پہلے گولی مارو، پھر پوچھو، اسرائیلی فوج کا اقدام ان کی دیرینہ مشق کی نشاندہی کرتا ہے، یرغمالیوں کے قتل کا واقعہ غیر مسلح لوگوں پر اسرائیل کے گولی چلانے کا ٹریک ریکارڈ ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو،تقریب کے دوران حملہ، 12افراد ہلاک

میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں چھٹیوں کی ایک تقریب میں ہونے والے حملے میں 12افراد جان کی بازی ہارگئے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک مسلح گروپ نے کرسمس سے پہلے منعقد ہونے والی ایک روایتی پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی،اس حوالے سے میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں میں 12افراد مارے گئے ہیں، تاہم حکام نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی، ریاست گواناجواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور رہائی کیلئے تی...

مصری حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصری حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے، حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی لسٹ یکطرفہ بنانے پر اصرار کیا ہے ، حماس نے اسرائیلی فوج سے پہلی کی متعین کردہ حدوں سے پیچھے ہٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل آخر تک جنگ لڑے گا، ہم حماس کے حوالے...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ لڑے گا، ہم حماس کے حوالے سے اپنے تمام اہداف حاصل کریں گے بشمول یرغمالیوں کی رہائی کے،اسرائیل نے اتوار کے روز بھی اپنی جنگی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید فلسطینی شہید کیے ہیں ، دس ہفتے سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیل نے قتل و غارت گری کا طوفان برپا کیا اور گھروں کو تباہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے ، جبکہ 14دسمبر سے مواصلاتی رابطے بھی منقطع کر دیے گئے ہیں ،دوسری جانب مصری حکام نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی کیلئے اسرائیل، قطر اور مصری حکام کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے،خیال رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 50ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری، مزید...

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 90فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 100زخمی ہوگئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا،اس سے قبل صہیونی فورسز نے خان یونس میں ناصر ہسپتال پر ٹینکوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13سالہ بچی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،دوسری جانب رفاح میں عمارت پر فضائی حملے میں 4فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، ادھر مغربی کنارے میں بھی 5شہری اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے، دونوں حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، غزہ کا الشفا ہسپتال مکمل طور پر مریضوں سے بھر گیا، بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ ختم کردیا تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال کے غیرفعال ہونے سے 8افراد شہید ہوئے ہیں،ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے بعد اسرائیلی افواج کی جانب سے نورالشمس کیمپ پر جارحانہ کارروائی کی گئی، اسرائیلی طیارے کے حملے میں مزید 5فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 226 واں...

''ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے، کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور'' اردو زبان کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 226 واں یوم پیدائش 27دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میںانسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز کی برآمدات کو م...

نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کے لیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی اور اس کے بعد گزشتہ ہفتے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ 2024 تک پابندی عائد کردی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

6 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپ...

اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کیمطابق پاکستان کیکرنٹ اکانٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی دیکھی گئی، نومبر میں ملکی کرنٹ اکانٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کیمطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکانٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا،رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکانٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رہائشی ثنا اللہ کی پراسرار گمشدگی کیس کی سما...

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے وزیرستان کے رہائشی ثنا اللہ کی پراسرار گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ درخواستگزار کو کسی کیس میں ملوث کردیں تو کورٹ آپ سے نہیں پوچھے گی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ثنا اللہ مارچ 2013 سے لاپتہ ہے لیکن پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ درخواست گزار مقدمہ درج کرانے پولیس کے پاس جائے اور اگر پولیس سمجھتی ہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانی ہے تو مزید کارروائی کریں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ سے آئندہ سما...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس افسران سے استفسار کیا کہ لاپتا شہری کی کتنی جے آئی ٹیز ہوچکیں، اس پر حکام نے بتایا کہ 16 جےآئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشن ہو چکے ہیں۔ لاپتہ شہری کے والد نے عدالت کو بتایا کہ چھ سال ہو گئے میرا بیٹا لاپتا ہے، 9 سال سے لاپتا ریاست اللہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ریاست اللہ کا کیس جبری گمشدگی کی کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا۔ دوران سماعت لاپتا شہری کے اہل خانہ نے کہا کہ 9 سال ہو گئے واجد حسین لاپتہ ہے جب کہ ہمارے حالات بہت خراب ہیں، نوکری بھی نہیں مل رہی، خدارا کچھ تو کیجئے۔ لاپتہ شخص کی والد نے عدالت میں کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں واجد ایجنسیوں کے پاس ہے، قانون موجود ہے تو اغوا کیوں کرکے لے جاتے ہیں۔ عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن، وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سوشل میڈیا پرہانگ کانگ پولیس فورس میں ش...

ہانگ کانگ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے دو پاکستانی بھائیوں کی چینی سوشل میڈیا پر دھوم، ایک بھائی ، توین من ڈسٹرکٹ یونیفارمڈ پٹرول ٹیم 3 اور دوسرا بھائی یوئن لانگ ڈسٹرکٹ یونیفارمڈ پٹرول ٹیم 1 میں تعینات ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی انٹرنیٹ کی حالیہ توجہ دو پاکستانی بھائیوں ہی شوین اور شی ژشین کی کہانی پر مرکوز ہے جنہوں نے ہانگ کانگ میں اپنے ابتدائی سال گزارے۔ کینٹونی، انگریزی، مینڈارن اور اردو میں عبور رکھنے والی یہ جوڑی ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کی حکومت اور ہانگ کانگ پولیس فورس کی مدد سے کامیابی کے ساتھ پولیس فورس میں شامل ہو گئی۔ اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں اور اپنے کثیر الثقافتی اور کثیر لسانی پس منظر سے مالا مال، بھائی بلا تعطل کاموں کو انجام دیتے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں نسلی اقلیتوں کا ارتکاز ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (چین)کی حکومت کی حمایت سے، مقامی پولیس فورس نے "ہمالیہ پروگرام" متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد غیر چینی نسلی نوجوانوں کو کمیونٹی میں ضم کرنے اور پولیس افسر بننے کے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، جبکہ ان کی چینی زبان کی مہارت اور پولیس فورس کی تفہیم کو بھی بہتر بنانا ہے. بھائیوں نے اس پروگرام کے ذریعے کامیابی کے ساتھ ہانگ کانگ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی ہے ، ہی شوین (سائمن) توین من ڈسٹرکٹ یونیفارمڈ پٹرول ٹیم 3 میں تعینات ہے اور اس کا بھائی شی ژشین (سام) یوئن لانگ ڈسٹرکٹ یونیفارمڈ پٹرول ٹیم 1 میں تعینات ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شی ژشین کا کہنا تھا کہ 'ہمارا خواب بچپن سے ہی پولیس افسر بننا رہا ہے۔ اپنے ہائی اسکول کے سالوں کے دوران ، بھائیوں نے ایک لیکچر میں شرکت کی جہاں وہ پہلی بار ہانگ کانگ کے پہلے غیر چینی انسپکٹر ، لو وینڈی سے ملے۔ "لو وینڈی نے کہا، 'کوشش کرنے سے مت ڈریں. کامیابی اکثر ناکامی کے بعد آتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ ناکام ہوجاتے ہیں تو اپنے اصل ارادے پر قائم رہیں اور اپنے مقصد کی طرف جاری رکھیں۔ گوادر پرو کے مطابق "ہانگ کانگ ایک متنوع معاشرہ ہے، جو مختلف ممالک اور نسلوں کے لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے. ہانگ کانگ میں غیر چینی افراد کو درپیش مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے شی ژشین نے وضاحت کی کہ "غیر چینی افراد کے لئے سب سے بڑا چیلنج زبان ہے، جو انہیں مقامی لوگوں کے ساتھ مثر طریقے سے بات چیت کرنے اور معاشرے میں بہتر طور پر ضم ہونے سے روکتی ہے۔

"اس وقت، ہانگ کانگ پولیس فورس نے 'ہمالیہ پروگرام' متعارف کرایا، جس سے ہم جیسے امیدواروں کو بھرتی کے عمل کے لئے ہمیں بہتر طور پر تیار کرنے کے لئے چینی زبان کے کورسز کے ساتھ ساتھ پولیس کے مختلف محکموں کے بارے میں ہماری تفہیم کو گہرا کرنے میں مدد ملی۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ سال اگست میں انہوں نے ہانگ کانگ پولیس کالج میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے غیر معمولی جسمانی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2400 میٹر طویل فاصلے کی دوڑ 7 منٹ اور 14 سیکنڈ میں مکمل کرکے اکیڈمی میں 28 سال سے قائم ایک ریکارڈ توڑ دیا۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی خوشی میں بہت زیادہ ڈوبے رہنے کے بجائے ، دونوں بھائیوں نے اپنی قابلیت کو تلاش کرنا اور اپنے نئے کرداروں میں اپنی حدود کو آگے بڑھانا جاری رکھا۔ گوادر پرو کے مطابق "ہم کینٹونی، انگریزی، اردو اور مینڈارن بول سکتے ہیں، جس سے ہمیں نیپال اور ہندوستان جیسے ممالک کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت ملتی ہے. ہم ہانگ کانگ میں رہنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے سماجی حلقوں میں تنوع پیدا کریں اور مقامی دوستوں کے ساتھ مشغول رہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق کم آمدنی والے پس منظر کی نشاندہی کرتے ہوئے جامع سماجی تحفظ معاونت اسکیم کے تحت آنے والے خاندان سے ہے۔ ان کے والد بیماری کی وجہ سے کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے باوجود ، یہ نہ صرف بھائیوں کو روکنے میں ناکام رہا بلکہ اس کے بجائے ان کی پرعزم کوششوں کے پیچھے ایک محرک قوت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پس منظر سے قطع نظر ، اپنی صلاحیتوں کو کبھی بھی کم نہ سمجھیں۔ گوادر پرو کے مطابق ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ غیر مقامی افراد کے بارے میں ایک جامع اور حوصلہ افزا رویہ رکھتے ہیں۔ "پولیس فورس کے نقطہ نظر سے، ہم اقلیتی مقامی شہریوں کے لئے ترجمہ کی خدمات فراہم کرتے ہیں. مجھے امید ہے کہ ہم دو بھائیوں نے جو مثال قائم کی ہے وہ ہانگ کانگ میں نسلی اقلیتوں یا مقامی نوجوانوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر...

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم)سے متعلق جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 112.33 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.4 فیصدکم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) کا اشاریہ 112.82 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 111.06 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 4.1 فیصدکم ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں خوراک کے شعبہ میں 0.6 فیصد، کوک اینڈپیٹرولیم مصنوعات 0.5 فیصد، کیمکلز 0.2 فیصد، ملبوسات 4فیصد، فارما 1.7 فیصد، غیردھاتی معدنیات 0.3 فیصد، مشنیری وآلات 0.2 فیصد، اوردیگرمینوفیکچرنگ کی پیداوارمیں 0.1 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اس کے برعکس ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوارمیں 3.1 فیصد، آئرن وسٹیل 0.1 فیصد،آٹوموبائل 1.5 فیصد، تمباکو0.8 فیصد، برقی آلات 0.5 فیصد، پیپراینڈبورڈ0.1 فیصد، اورٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں 0.1 فیصدکی کمی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کچہری،وکیل کے کوٹ کی جیب میں موبا...

اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ کی جیب میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں وکیل کیساتھ موبائل کے پھٹنے کا واقعہ پیش آیا،موبائل فون جلنے سے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتارکر پھینکا،کوٹ کی جیب اورموبائل فون مکمل طور پر جل گیا۔ اس موقع پرمتاثرہ وکیل نے کہا رات کو موبائل چارج کیا تھا،پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا،موبائل جیب میں تھا،اچانک محسوس ہوا کہ دھواں اٹھ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمر ایوب مقدمات کیس،پنجاب حکومت کورپورٹ جمع...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک کی مہلت دیدی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، ایف آئی اے ،نیب ،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس نے جواب جمع کرادیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمر ایوب کیخلاف خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے تاحال مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انتخابات میں حصہ لینا ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انہیں خدشہ بھی یہی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سامنے آئیں تو گرفتار نہ کرلئے جائیں ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے (آج) منگل تک کی مہلت دے دی۔ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ کو عدالت طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ظالمانہ بربریت اور موسیقی کا جوش و خروش ایک...

سنکیانگ مقام آرٹ تھیٹر کے ڈائریکٹر دلشاد فرحت نے کہا ہے کہ ظالمانہ بربریت اور موسیقی کا جوش و خروش ایک ساتھ نہیں رہ سکتا، ا ارمچی میں مقام موسیقی کی پھلتی پھولتی ترقی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایغور مسلمان حیرت انگیز موسیقی اور پرامن زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اگر مغرب اور دنیا کے دیگر حصوں سے کوئی ایغور مسلمانوں اور ان کی مصروف زندگی کو دیکھنا چاہتا ہے تو "مقام" جسے " ایغور موسیقی کی ماں" کہا جاتا ہے، بیرومیٹرز میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ کے پرامن اور پرسکون سماجی ماحول میں مقام کی فنکارانہ کشش کھلتی ہے۔ کیا یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ایک طرف ظلم بڑھ رہا ہے اور دوسری طرف موسیقی پھل پھول رہی ہے؟ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مغربی میڈیا کو اپنی تخلیق کے انفارمیشن کوکون سے باہر نکلنا چاہئے اور حقیقت کو قبول کرنا چاہئے - نام نہاد قومی حکومت ایغور مسلمانوں کو دبانے کی حمایت کرتی ہے یہ محض ایک مضحکہ خیز تصور ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان جرنلسٹس اور تھنک ٹینک کے وفد کے کچھ ارکان نے حال ہی میں سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنکیانگ مقام آرٹ تھیٹر کا دورہ کیا اور براہ راست گانا، رقص اور موسیقی کی پرفارمنس دیکھی۔ خوبصورت گائیکی، رقص اور موسیقی میں ڈوبے نام نہاد "ایغور مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے" کے بارے میں افواہوں کی تردید کی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ مقام آرٹ تھیٹر کے ڈائریکٹر دلشاد فرحت نے خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ظالمانہ بربریت اور موسیقی کا جوش و خروش ایک ساتھ نہیں رہ سکتا۔ لہذا ارمچی میں مقام موسیقی کی پھلتی پھولتی ترقی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایغور مسلمان حیرت انگیز موسیقی اور پرامن زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گیت، رقص اور لوک موسیقی کو یکجا کرتا ہے اور قدیم شاہراہ ریشم پر واقع سنکیانگ کی ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ سن 2005 میں سنکیانگ کے بارہ مقام کو یونیسکو کی ناقابل فہم ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ نے مقام آرٹ تھیٹر کا خصوصی دورہ کیا اور لوک پرفارمنس کی تعریف کی۔ "ظاہر ہے، صدر شی کا دورہ ایغور موسیقی کو فروغ دینے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صحت سہولت پروگرام،اسٹیٹ لائف کی وفاقی علاقوں...

اسٹیٹ لائف نے صحت سہولت پروگرام سے متعلق وفاقی علاقوں میں پینل اسپتالوں کو خط لکھ دیا۔ اسٹیٹ لائف کی جانب سے وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کے تحت نئے مریض داخل نہ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیٹ لائف کے خط میں کہا گیا ہیکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے پونے 2 کروڑ افراد صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، پنجاب حکومت کی وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کی فنڈنگ ناکافی ہے، وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے لیے کئی مہینوں سے فنڈ جاری نہیں کیے۔ اسٹیٹ لائف کاکہنا ہیکہ صرف انتہائی ایمرجنسی کے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے، جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کو بدستور علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔ اسٹیٹ لائف کے مطابق پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج کی سہولیات جاری رہیں گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہیکہ ہم نے اسٹیٹ لائف سیکہا ہے کہ وفاق کے مریضوں کا بوجھ ہم پرنہ ڈالیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حلقہ بندی تبدیل کرنے کا بلوچستان ہائیکورٹ کا...

سپریم کورٹ نے حلقہ بندی تبدیل کرنے کا بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پرحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل بھی منظور کرلی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے کہ 8 فروری کو انتخابات شفاف ہوں۔ جب الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو سب کچھ رک جاتا ہے۔ اگر اس درخواست پر فیصلہ دیا تو سپریم کورٹ میں درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔ جو اختیار قانون نے الیکشن کمیشن کو دیا اسے ہائیکورٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق تمام مقدمے بازی غیر موثر ہوچکی ہے۔ کسی انفرادی شخص کو ریلیف دینے کیلیے پورے انتخابی عمل کو متاثرنہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں اس حوالے سے لکیر کھینچ کر حد مقرر کرنی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ سب کیوں چاہتے ہیں کہ الیکشن لمبا ہو۔ الیکشن ہونے دیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی 2 صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 72.78 فیصد اضا...

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 72.78 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور چینی مارکیٹ میں سازگار قیمتیں ہیں۔ رواں مالی سال کے جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان نے چین کو 1307.89 ملین ڈالر (1.31 ارب ڈالر)کی برآمدات ریکارڈ کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران رجسٹرڈ 756.98 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 72.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کو چاول کی برآمدات: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان نے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو 1.4 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا ہے۔ پاکستان ٹریڈ پرسپیکٹو سہ ماہی تجارتی تجزیے (پہلی سہ ماہی) کے مطابق پاکستانی چاول کے لیے چین، فلپائن اور نائجیریا بنیادی خریدار ہیں۔ پاکستانی چاول مکمل طور پر مل اور ٹوٹا چاول کی طرح چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہا ہے۔ 2022 میں پاکستان نے چین کو 455 ملین ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا۔ اس سال پاکستانی برآمد کنندگان کی نظریں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کے لیے چینی مارکیٹ پر ہیں۔گوادر پرو کے مطابق کاٹن یارن اور ریفائنڈ کاپر: رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں کاٹن یارن کی برآمدات میں 49.77 فیصد اضافہ، 480.01 ملین ڈالر تک پہنچنا اور ریفائنڈ تانبے کی برآمدات میں 49.89 فیصد اضافہ شامل ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 300.56 ملین ڈالر ہے۔ چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور چینی مارکیٹ میں اچھی قیمتوں کی وجہ سے ان اجناس کا ایک بڑا حصہ چین کو برآمد کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کو تل کے بیج کی برآمدات: پاکستان بنیادی طور پر تل کے بیج برآمد کرتا ہے، جو اس کی کل تیل بیج کی برآمدات کا 99 فیصد ہے۔ دسمبر کے اوائل میں چینی کمپنی سی ایم ای سی کی جانب سے شروع کیے گئے ایک پروگرام کے ذریعے کاشت کیے جانے والے پہلے 50 ٹن تل کے بیج چین روانہ ہوگئے تھے۔ 2023 کے اوائل میں شروع ہونے والے اس جدید زرعی تعاون کا مقصد چین کو 10000 ٹن کے متوقع برآمدی حجم کے ساتھ 30،000 ایکڑ تک توسیع کرنا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق تل کی کل برآمدات میں سے 80 فیصد سے زیادہ چین کو برآمد کیا گیا ۔ پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور چینی مارکیٹ میں اچھی قیمتوں کی وجہ سے مالی سال 2023 اور مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کی تل وں کی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 148 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو سہ ماہی بنیادوں پر 405.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نومبر میں چین کو تل کے بیج کی برآمدات 64,711 ٹن کی غیر معمولی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جن کی مالیت 113.66 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 25.57 ملین ڈالر مالیت کے 16,728 ٹن کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ ماضی میں چین کی جانب سے پاکستانی تل کی مارکیٹ کھولنے سے قبل پاکستان اپنے زیادہ تر تل مشرق وسطی کو فروخت کرتا تھا۔ چینی مارکیٹ پاکستانی تل برآمد کنندگان کے لئے وسیع مواقع پیش کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کو گوشت کی برآمدات: پاکستان، ایک بڑا عالمی گوشت پیدا کرنے والا ملک، بنیادی طور پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے چھ ممالک کے ساتھ ویتنام، افغانستان، انڈونیشیا اور چین کو برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے گوشت اور بائی پروڈکٹ کی برآمدات 25 فیصد اضافے کے ساتھ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے چین کو پکا ہوا / گرمی سے علاج شدہ منجمد گائے کا گوشت برآمد کرنے کے لئے جی اے سی سی (عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز) سے منظوری حاصل کرکے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔ چین میں اس طرح کی مصنوعات کی زیادہ مانگ کو دیکھتے ہوئے اس منظوری سے پاکستان کے لیے اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کو ہاتھ سے بنے قالین کی برآمدات: پاکستان کا اہم دستی قالین مینوفیکچرنگ سیکٹر آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کے ذریعے چین کو برآمدات میں اضافے سے فائدہ اٹھائے گا۔ ابتدائی طور پر فریٹ کرایوں میں اضافہ، ٹیکس ڈیوٹیوں میں اضافہ اور کسٹم کلیئرنس اور گودام کے اخراجات جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے، چین-پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ میں ہاتھ سے بنے قالینوں کو شامل کرنے سے ممکنہ تبدیلی کا امکان ہے۔ یہ شمولیت چین کو ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرتی ہے اور پاکستانی قالین برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیش کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، درجہ...

مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہوتے ہی کراچی میں بھی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی کے عقب میں موجود کولڈ ایئر سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں تاہم مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں اتوار کی درمیانی شب سے چلنا شروع ہوئیں اور اس وقت ہواں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ آج ہواں کی رفتار 38 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔ پیر کی صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی اور حدنگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آج شہر کا کم سے کم پارہ 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی(بلوچستان)کی ہواوں کے اثرات کے نتیجے میں (آج)منگل اور (کل)بدھ کو درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 18 دسمبر سے سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت...

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا مگر پولیس نے دہشت گردوں کو حملہ کرنے سے پہلے ہی پسپا کردیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ درابن میں چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 25 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارسلونا میں ''اوورسیز کا پیغام، پاک فوج کے...

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں اوورسیز کا پیغام پاک فوج کے نام سے ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان تھے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ مقررین نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور مسلح افواج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔ شرکا نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے، ان کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کے لئے اور ہمارے امن وسکون کے لئے ہیں اور ہم ان قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ دوران سیمینار پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاروباری ہفتے کا پہلا روز،اسٹاک مارکیٹ میں ت...

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انڈیکس 66335 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 130 پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقی...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہید ہیڈ کانسٹیبل اور اس کا بیٹا آبائی گاوں...

اسلام آباد میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کو آبائی گاوں موضع عدلانہ چنیوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں ڈی پی او عبداللہ احمد سمیت پولیس افسران، رشتے داروں اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد کیا گیا۔ یاد رہے کہ پولیس اہلکار محمد اشرف ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے ذیشان کے ہمراہ گھر جا رہا تھا جب تھانہ رمنا کی حدود میں 3 ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 36 پیسے کی کمی ہوگی، جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے پرآگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں