• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

غیرقانونی طور پر مقیم مزید 1 ہزار 638 افغان...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ اعداد وشمار کے مطابق 17 دسمبر کو مزید ایک ہزار 638 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 425 مرد، 377 خواتین اور 836 بچے شامل تھے۔ پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 790 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے...

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف مدثر علی ہاشمی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے طلبا وطالبات کو رولز کے برعکس نمبر دیئے گئے، اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے معاملے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

درخواست خارج، سپریم کورٹ کا وزارت دفاع کو لی...

سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کو لیز شدہ 3413 ایکڑ اراضی کی ادائیگی کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ زمینداروں کو پریشانی میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا،عدالت نے کہا اگر حکومت یا محکمہ دفاع کے پاس فنڈز نہیں تھے تو قبضہ لینے سے پہلے زمین مالکان کو بتانا چاہیے تھا۔۔ سپریم کورٹ نے زمینداروں کو معاوضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے 50 سال قبضے کے بعد 3413 ایکڑ اراضی واپس کرنے کے کیس میں وزارت دفاع کی درخواست خارج کر دی،عدالت عظمی نے معاوضے کی ادائیگی کا تعین 2018 میں کیا تھا۔ زمین کے حصول کا عمل 1977 میں شروع ہوا اور اپیل کنندہ (وزارت دفاع )کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تب سے زمیندار اپنے جائز حقوق کے حصول کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جسٹس شاہد وحید کے تحریر کردہ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں وزارت دفاع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ حقائق کی بنیاد پر قانون اپیل کنندہ کی بے حسی کو معاف نہیں کر سکتا اور اراضی سے دستبرداری کی منظوری نہیں دے سکتا، سیکشن 48 کے تحت کسی بھی صورت میں 7 اکتوبر 2019 کے نوٹیفکیشن کو درست نہیں کہا جا سکتا بلکہ اسے اپیل کنندہ کی جانب سے زمینداروں کو دھوکہ دینے کی ایک چال سمجھا جائے گا، حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک کرے۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اراضی سے دستبرداری مسترد کر دی، متنازع زمین ضلع نوشہرہ کے مختلف موضع جات میں واقع ہے اور اس کی پیمائش 3413 کنال 11 مرلہ ہے۔اس زمین کو سب سے پہلے 1955 میں وزارت دفاع نے آرٹلری رینج کے لیے لیز پر حاصل کیا، اس کے بعد اسے حصول اراضی ایکٹ1894 کے تحت حاصل کرنیکا ارادہ کیا گیا، اور اس طرح 13 مئی1977 کو سیکشن 4 کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت کارروائی 22 سال تک جاری رہی۔ اس ایوارڈ کا اعلان 21 اپریل 1999 کو ہوا، اس سے زمینداروں کیلیے آزمائشوں اور مصیبتوں کے ایک اور نئے دور کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں مذکورہ زمین کے مناسب تعین کیلیے طویل قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی،جس کا اختتام سپریم کورٹ کے 15 فروری 2018 کے فیصلے پر ہوا، جس میں 6 فیصد سود اور 15 فیصد لازمی چارجز کے ساتھ 12ہزار روپے فی مرلہ معاوضہ مقرر کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ زمینداروں کو پریشانی میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا،عدالت نے کہا اگر حکومت یا محکمہ دفاع کے پاس فنڈز نہیں تھے تو قبضہ لینے سے پہلے زمین مالکان کو بتانا چاہیے تھا، عدالت نے وزارت دفاع کی درخواست خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن خوش...

پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن تو خوش آئندہے لیکن انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ، ماضی کے بیشتر انتخابات کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم نہیں کیا اس لئے فروری 2024 کا الیکشن ایسا ہوناچاہیے جو سب کے لئے قابل قبول ہو،محض ایک سیاسی جماعت کو آگے لانے کا خفیہ منصوبہ جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لئے نقصان دہ ہوگا، اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا زما ن سعید نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جو بھی الیکشن ہوئے ہیں سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکی ، اس بار بھی اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا جس سے ملکی معیشت مزید زبوں حالی کا شکار ہوئے جائے گی اور اس کی قیمت غریب عوام کو مہنگائی کی صورت میں ادا کرنے پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی بجائے عوام کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے دیں اور عوام کے ووٹوں سے جو بھی منتخب ہوکر آئے حکومت کی باگ ڈور اسے سنبھالنے دی جائے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کے امیر ملک اپنے مضبوط نظام کی وجہ سے ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہم آگے بڑھنے کی بجائے ہر گزرتے دن تنزلی کا شکار ہیںجس کی تمام تر ذمہ داری چور دروازے کے ذریعے اقتدار میں آنے والے مفاد پرست سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوتی ہے اور ایسے لوگ ملک و قوم کے مجرم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں سولر فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہل...

نئی دہلی (شِنہوا)بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں اتوار کو ایک سولر فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگپور رورل  ہرش پودار نے شِنہوا کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے وقت ہوا ۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق جس کمپنی میں دھماکہ ہوا وہ  بھارت کے محکمہ دفاع کے لیے دھماکہ خیز مواد اور دیگر دفاعی آلات کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ڈائیر-1 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

جیوچھوان(شِنہوا)چین نے اتوار کو شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےایس کیو ایکس-1 کمرشل کیریئر راکٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا۔

یہ راکٹ  سہہ پہر 3 بجے  (بیجنگ وقت) پر  لانچ سائٹ سے خلاء میں روانہ ہوا جس کا مقصد ڈائیر-1 سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑنا ہے۔

 یہ ایس کیو ایکس-1کمرشل کیریئر راکٹ کا چھٹا فلائٹ مشن تھا۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین منگولیا سرحد پر سب سے بڑی زمینی بندرگاہ...

ہوہوٹ(شِنہوا)چین اورمنگولیا کی سرحد پر سب سے بڑی زمینی بندرگاہ  ایرن ہوٹ کی ہائی وے بندرگاہ نے آزمائشی بنیادوں پر 24 گھنٹے سامان کسٹم کلیئرنس شروع کر دی ہے۔

یہ چین منگولیا کی سرحد پر پہلی چینی بندرگاہ ہے جس نے چوبیس گھنٹے سروس شروع کی ہے۔

ایک ٹرک ڈرائیور وو یونگ شینگ نے کہا کہ نئی سروس آمد پر کسٹمز کے معائنے کی اجازت دیتی ہے جس سے کسٹم کلیئرنس کے عمل کو تیز تر اور زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔

ایرن ہوٹ میں سرحدی معائنہ اسٹیشن نے ذہین کسٹم کلیئرنس کی سطح کو بلند کرنے کے لیے اقدامات کو نافذ کیا ہے جس سے بندرگاہ پر ایک موثر اور ہموار کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز تک  اس سال ایرن ہوٹ ہائی وے پورٹ سے گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد1 لاکھ 61 ہزارکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے جو کہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےبینکوں کے علاوہ ادائیگی اداروں کی نگرا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بینک کے علاوہ ادائیگی کے اداروں کی نگرانی اور انتظامیہ سے متعلق قوانین  کے اجراء  کے لیے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جو یکم مئی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

ان قوانین کا مقصد ان اداروں اور ان کی کاروباری سرگرمیوں کی قانون پر مبنی نگرانی اور انتظامی صلاحیتوں کو فروغ دینا، اس شعبے کی صحیح اور صحت مند ترقی میں سہولت فراہم کرنا، صارفین کے قانونی حقوق و مفادات کا تحفظ کرنا، اور اداروں کو حقیقی معیشت کی بہتر خدمت کرنے اور متنوع ادائیگی کے طریقوں کے لیے صارفین کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرنا ہے۔

  نئے قواعد میں غیر بینک ادائیگی کے اداروں کی تعریف اور ان کے قیام کی ضروریات اور ادائیگی سے متعلق بہتر قوانین کو واضح کیا گیا ہے۔

قوانین کے مطابق ادائیگی کرنے والے صارفین کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے، ایسے اداروں کو قواعد کے مطابق موثر مستعدی نظام قائم کرنا چاہیے اور رسک مینجمنٹ کو بڑھانا چاہیے۔ اداروں کو ادائیگی کے کھاتوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا چاہیے اور غیر قانونی فنڈ ریزنگ، ٹیلی کام فراڈ، منی لانڈرنگ، جوا اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے بھی حفاظت کرنی چاہیے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان جزیرہ عالمی فلمی میلہ ۔ افتتا...

چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیہ میں 5 ویں ہائی نان جزیرہ عالمی فلمی میلے کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِںہوا)

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان جزیرہ عالمی فلمی میلہ ۔ افتتا...

چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیہ میں 5 ویں ہائی نان جزیرہ عالمی فلمی میلے کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِںہوا)

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رومانیہ ۔ بخارسٹ ۔ روایات اور رسم و رواج میل...

رومانیہ ، بخارسٹ میں موسم سرما کی روایات اور رسم و رواج کے "سیٹاٹا لوئی بکر" تہوار کے دوران روایتی گیت اور رقص بینڈ کے ارکان فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جرمنی ۔ بین الاقوامی بیلے سیزن

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ تیان چھیاؤ تھیٹر میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ جرمنی ۔ بین الاقوامی بیلے سیزن

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ تیان چھیاؤ تھیٹر میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ مقبرہ ۔ دریافت

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں کچھ قدیم مقبروں کی کھدائی کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا کے قریب سمندر میں 61 تارکین وطن ڈوب گئ...

طرابلس (شِنہوا)بین الاقوامی ادارہ برائے ترک وطن(آئی او ایم) نےتصدیق کی ہے کہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 61 تارکین وطن لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر مغرب میں مغربی لیبیا کے شہر زوارا کے ساحل کے قریب سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ 

 آئی او ایم کی ٹویٹ کے مطابق مہاجرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لیبیا کے قریب ایک المناک بحری جہاز کے حادثے کے نتیجے میں ڈوب گئے۔

آئی او ایم نے زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کشتی زوارا سے لیبیا کے ساحلوں سے نکلی تو اس میں تقریباً 86 افراد سوار تھے۔

 آئی او ایم کے مطابق مرکزی بحیرہ روم بدستور دنیا کے سب سے خطرناک نقل مکانی کے راستوں میں سے ایک ہے۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ لیبیا ان ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے روانگی کا ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے جو بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اس سال اب تک مجموعی طور پر15 ہزار 383 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کے نائب چیئر...

ویلنگٹن(شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین گاؤ یون لونگ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔

اتوار کا ختم ہونے والے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران گاؤ یون لونگ جو چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں، نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گیری براؤنلی، نیوزی لینڈ چائنا فرینڈشپ سوسائٹی کے قومی صدر کرس لپ کامبی، اور آکلینڈ کے میئر وین براؤن سے ملاقاتیں کیں۔

گاؤ نے سول اور کاروباری گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کو فروغ دینے، عوام سے عوام کے تبادلوں اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔    نیوزی لینڈ کے سیاست دانوں کا خیال تھا کہ دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد گہری ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ اہلکاروں کے تبادلے کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دینے  اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

گاو نے آکلینڈ میں شاہراہ ریشم کے عوام سے عوام کے رابطے کے بارے میں چین-نیوزی لینڈ کے دوستانہ تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کے نائب چیئر...

ویلنگٹن(شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین گاؤ یون لونگ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔

اتوار کا ختم ہونے والے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران گاؤ یون لونگ جو چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں، نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گیری براؤنلی، نیوزی لینڈ چائنا فرینڈشپ سوسائٹی کے قومی صدر کرس لپ کامبی، اور آکلینڈ کے میئر وین براؤن سے ملاقاتیں کیں۔

گاؤ نے سول اور کاروباری گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کو فروغ دینے، عوام سے عوام کے تبادلوں اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔    نیوزی لینڈ کے سیاست دانوں کا خیال تھا کہ دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد گہری ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ اہلکاروں کے تبادلے کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دینے  اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

گاو نے آکلینڈ میں شاہراہ ریشم کے عوام سے عوام کے رابطے کے بارے میں چین-نیوزی لینڈ کے دوستانہ تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی سائنسدان مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے دنی...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی دماغ کی سرگرمی سے اشیاء اور مناظر کی دنیا کی پہلی دماغی تصاویر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کیوڈو نیوز کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کوانٹم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کیو ایس ٹی) اور دیگر اداروں کے سائنسدانوں کی ٹیم ایک چیتے کی کھردری تصاویر تیار کرنے میں کامیاب رہی جس کے منہ، کان اور نشانات والے نمونے کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز جیسی چیزیں بھی ہیں جن کے پروں پر سرخ روشنیاں لگی ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی  "برین ڈی کوڈنگ" کہلاتی ہے جس سے دماغی سرگرمی کی بنیاد پر تصوراتی مواد کا تصور ممکن ہوتا ہے اور اس کا اطلاق طبی اور فلاحی شعبوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران شرکاء کو اشیاء اور مناظر 1 ہزار 200 تصاویر دکھائی گئیں جن میں ان کے دماغ کے سگنلز اور فنکشنل مقناطیسی ریزوننس امیجنگ ، یا ایف ایم آر آئی کا استعمال کرتے ہوئے تجزیہ اور پیمائش کردہ تصاویر کے درمیان تعلق شامل تھا۔ دماغی سرگرمی کے ساتھ ان کی رابطے جاننے کے لئے انہی تصاویر کو جنریٹیو اے آئی میں ان پٹ کیا گیا تھا۔

محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو مواصلاتی آلات کی ترقی ، ہیلوسینیشن اور خوابوں کے دماغی میکانزم بارے سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کیو ایس ٹی کی محقق کی ماجی ما نے بتایا کہ انسانوں نے مائیکرواسکوپ اور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایسی دنیا کو دیکھا ہے جو کھلی آنکھوں سے نظر نہیں آتی لیکن وہ کسی شخص کے دماغ کے اندر قدم نہیں رکھ سکے۔

یہ نتائج حال ہی میں بین الاقوامی سائنسی جریدے نیورل نیٹ ورکس کے آن لائن ایڈیشن میں شائع ہوئے ہیں۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی اشتعال انگیزی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی تجزیہ کاروں نے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ غیرعلاقائی بڑے ممالک کی پشت پناہی سے ہونے والے اس طرح کے اقدامات سے خطے میں طویل مدتی اور منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

چین کی طرف سے بار بار توجہ دلانے اور انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہوانگ یان ڈاؤ سے محلقہ سمندرمیں 9 دسمبر کو فلپائن کا ایک بحری جہاز داخل ہوگیا تھا۔

اس واقعے کے اگلے روز فلپائن کے بحری جہازوں نے چین کے نان شا چھن ڈاؤ میں رین آئی جیاؤ سے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کی تاکہ ریف پرغیر قانونی طور پر موجود جنگی جہاز پر تعمیراتی سامان مہیا جاسکے۔

چائنہ کوسٹ گارڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق جوابی کارروائی کے لئے ضروری اقدامات کئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہوانگ یان ڈاؤ اور رین آئی جیاؤ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہے ہیں اور چین کو نانہ ائی ژو ڈاؤ (جنوبی بحیرہ چین کے جزائر) اور ان سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین رین آئی جیاؤ کیس میں فلپائن ریف پر قبضہ کرنے کے لئے تعمیراتی سامان بھیجنے کی کوشش کررہا تھا۔

ہوانگ یان ڈاؤ کیس میں فلپائن نے جزیرے کے ملحقہ پانیوں میں ڈھکے چھپے عزائم کے ساتھ دراندازی کی جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے ٹیومر کو ہدف بنانے کا نی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے سیکوئینس کنٹرولڈ گلائیکولیگومرز بنانے ایک ایسا طریقہ تیار کیا ہے جو ٹیومرکو ہدف بنانے کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز، ہائی نان یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ماتحت شین ژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کے محققین کی یہ تحقیق جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق مختلف اقسام کے سرطان صحت مند خلیوں کے مقابلے میں تیزرفتاراور زیادہ کاربوہائیڈریٹ حاصل کرتے ہیں۔یہ بنیادی طور پر واربرگ اثرات اورسرطان کے خلیوں کی سطح پر گلوکوز ٹرانسپورٹرز کے زائد موجودگی جیسے عوامل کے سبب ہے جس سے سرطان کو نشانہ بنانے کے لئے کاربوہائیڈریٹ اجزاء تشکیل پاتے ہیں لہذا ، کاربوہائیڈریٹس پر توجہ مرکوز کرنا سرطان کے منتخب علاج اور تشخیص کے لئے ایک قابل عمل نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا ہے کہ سنتھیسائزڈ گلائیکولیگومرز گلوکوز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ منسلک ہونے کی خاصیت کا حامل ہے اورسرطان کے خلیات کی سمت خاص رجحان رکھتا اور اس نے آزمائش کے دوران ٹیومر کو نشانہ بنانے کی مؤثر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق سرطان کے خلیات کی طرف سے سنتھیسائزڈ گلائیکولیگومرز کی افزائش زیادہ ترصحت مند خلیوں کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی ہے۔ .

اس کے بعد اس تحقیق میں گلائیکولیگومرز کی ٹیومر کو ہدف بنانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ترتیب کو تلاش کیا گیا۔

ایس آئی اے ٹی کے ایک محقق گینگ جن نے بتایا کہ گلائیکولیگومرز بنانے کا طریقہ بائیومیڈیکل استعمال میں بہت حوصلہ افزا ہے جس میں سرطان کی درست تشخیص اور علاج شامل ہے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرمایہ کار چین کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ ک...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کےایک تجربہ کار سرمایہ اور حکمت عملی کے ماہر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو غیر امریکی حصص بازاروں خاص کر چینی سرمایہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرنا چاہیئےکیونکہ عالمی سرمایہ مارکیٹوں میں دوبارہ توازن ، چینی شیئرز  کم قیمت ہونے اور چینی معیشت میں لچک جیسے عوامل موجود ہیں۔

امریکہ میں قائم اثاثہ جات کا انتظام کرنے والی فرم کرین فنڈز ایڈوائزرز ایل ایل سی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر برینڈن اہرن نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی سٹاک میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور بہت سی غیرامریکی سرمایہ منڈیوں خاص کر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں یا چینی سرمایہ منڈی کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ یہ فرم چین، ماحولیات اور دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری پر مہارت رکھتی ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں آہرن نے کہا کہ غیرامریکی اسٹاک کی غیرمعمولی کارکردگی مواقع اور بنیاد مہیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ راتوں رات نہیں ہوگا یہ وقت کے ساتھ ہوگا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کو دوبارہ توازن پیدا کرنے پر غور کرنا چاہئے.

آہرن نے کہا کہ نہ صرف چین اور ابھرتی مارکیٹیں دوبارہ توازن پیدا کررہی ہیں بلکہ وہ یقینی طور پر سمجھتے ہیں آج یہ ایک بہت بڑا انٹری پوائنٹ بن گیا ہے۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی نقطہ نگاہ سے امریکی ڈالر اور طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع پر گہری گراوٹ آئی جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل اوسط انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جاری موسم سرما تجارتی میلے میں عالمی...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں 26 ویں چین (ہینان) بین الاقوامی سرمائی زرعی مصنوعات کے میلے میں تھائی لینڈ سے ڈورین، روانڈا سے کافی اور کمبوڈیا سے چاول سمیت مختلف مصنوعات نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررکھی ہے۔

رواں سال میلے میں 20 سے زائد ممالک کے کاروباری ادارے اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریبا 60 نمائندے شرکت کررہے ہیں جس میں کمبوڈیا بطور اعزازی مہمان شرکت کر رہا ہے۔

کمبوڈیا کا قومی پویلین تقریباً 260 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں روایتی کمبوڈیائی تعمیراتی انداز کے ساتھ جدید نمائشی فکسچر کو یکجا کیا گیا ہے ۔کمبوڈیا کے 4 معروف زرعی اداروں نے کاجو، خشک آم اور انناس، چاول، کالی مرچ اور دیگر زرعی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ سوئے نکری نے چین ۔ کمبوڈیا جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری پر روشنی ڈالی جو 2010 سے جاری ہے۔

ان کے مطابق چین رواں سال کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا اور نومبر کے اختتام تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 11.08 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا تھا جو 2022 کے اسی مدت کی نسبت 4.7 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ یہ نمائش ممکنہ خریداروں یا شراکت داروں کو تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی اور ایک ایسا راستہ تلاش کرے گی جو ایونٹ کے دوران اور بعد میں دونوں فریقوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں موسمی زرعی مصنوعات کے 26 ویں چین (ہائی نان) بین الاقوامی سرمائی تجارتی میلے میں  اعزازی مہمان کمبوڈیا کے بوتھ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

پاکستانی پویلین میں چاول، چائے، بسکٹ، چاکلیٹ اور زعفران سمیت مختلف مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ تاجر محمد وقاص نے بتایا کہ پاکستان چینی مارکیٹ کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوست ہیں اور ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ چینی مارکیٹ بہت بڑی اور آبادی بہت زیادہ ہے لہذا ہم اپنی مصنوعات کو متعارف کرانا چاہتے ہیں پاکستان میں چینی مصنوعات بھی ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہے کہ دونوں ممالک مل جل کر کاروبار کریں۔

وقاص پرامید ہیں کہ پاکستانی کاروباری اداروں کو موسم سرما کے اس تجارتی میلے کے ذریعے کچھ تھوک خریدار مل جائیں گے اور وہ خاطر خواہ آرڈرز حاصل کرسکیں گے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی توانائی کے شعبے میں پیداواری ترقی برق...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران کوئلے، خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں مسلسل توسیع برقرار رہی ۔

چین کےقومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں کان کنوں نے پہلے 11 مہینوں کے دوران 4 ارب 24 کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال کی نسبت2.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران ملک کی خام تیل کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت1.8 فیصد بڑھ کر19 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ٹن ہو گئی جبکہ اس کی خام تیل کی درآمدات 12.1 فیصد بڑھ کر51 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ٹن  تک پہنچ گئیں۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق  سال کے پہلے 11 مہینوں میں قدرتی گیس کی پیداوار 6 فیصد بڑھ کر209 ارب 60 کروڑکیوبک میٹر ہو گئیں جبکہ قدرتی گیس کی درآمدات 8.5 فیصد بڑھ کر 10 کروڑ 74 لاکھ مکعب میٹرریکارڈ کی گئیں۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوانگ شی آزاد ،جدت پسند اورسمندری معیشت کو ف...

نان ننگ (شِہوا) چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے اپنے حالیہ معائنے پرمبنی دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطہ  تمام شعبوں میں نئے ترقیاتی فلسفے پر ایمانداری سے عمل درآمد کرے۔

انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے بنیادی کام کی اہمیت اور ترقی کے ایک نئے نمونے کی تعمیرکے بارے میں اسٹریٹجک مشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوانگ شی کو اپنی سہولیات سے فائدہ فائدہ اٹھانے کے علاوہ چینی قوم کے لئے برادری کے مضبوط احساس کو فروغ دینا اور آزاد ذہن اور تبدیلی کے لئے اختراعیت  پر عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے زور دیا کہ خطے کو سمندر پرمبنی ترقی کے مواقع تلاش کرنے ، کھلی ترقی کے فروغ ، بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے سرحدی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنی چاہیئے تاکہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ گوانگ شی کی تعمیر میں مسلسل پیشرفت ہوسکے اور چینی جدیدیت کے فروغ وہ اپنا باب رقم کرسکے۔

چینی صدر شی جن پھنگ 13 دسمبر کو ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس آئے تھے جبکہ انہوں نے 14 سے 15 دسمبر تک ناننگ، لائی بن اور دیگر مقامات کا معائنہ دورے میں یہاں افتتاحی منصوبوں، رہائشی برادریوں، دیہی علاقوں اور کاروباری اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری لیو ننگ اور علاقائی حکومت کے چیئرمین لان تیان لی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چینی صدر شی نے سب سے پہلے 14 دسمبر کی صبح نان ننگ میں چائنہ آسیان انفارمیشن ہاربر کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے چین- آسیان انفارمیشن ہاربر کی تعمیر اور آپریشن، چین۔ آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے منصوبوں بارے تفصیلات معلوم کیں۔انہیں نقشے کی مدد سے نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے بڑے منصوبوں کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔صدر شی نے نشاندہی کی کہ بندرگاہ کی تعمیر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ اور چین ۔ آسیان ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گوانگ شی کو فعال اقدامات کرنا، اہم کردار ادا کرنا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق کو مضبوط بنانا چاہیئے تاکہ آسیان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور مسلسل تعاون کو فروغ دینے میں نئی تحریک پیدا ہوسکے۔

نان ننگ شہر کے ضلع لیانگ چھنگ کی پان لونگ رہائشی بستی ایک کثیر نسلی محلہ ہے۔

صدر شی نے بستی کے سی پی سی خدمت مرکز کا دورہ کیا اور عملے کی بریفنگ سنی کہ کس طرح مرکز نے نظریاتی مطالعہ پروگرام منعقد کیا رہائشیوں اور کاروباری اداروں کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور نسلی خصوصیات کے ساتھ سرگرمیوں کو منظم کیا۔

انہوں نے پارٹی کی تعمیر کے ذریعے ہم آہنگی مستحکم کرنے اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے ترقی کے فروغ  بارے ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمی کے  مرکز میں بستی کے رہائشیوں کو خطاطی کی مشق کرتے اور لوک گیت گاتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے ہر ایک کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ صحت اور ذہانت کو فروغ دینے والی مزید ثقافتی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے صلاحیت ، مقامات اور دیگر وسائل کو مکمل طور پر استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ مثبت توانائی حاصل کریں۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشی برادری نچلی سطح کی خودمختاری کی بنیادی اکائی اور قومی حکمرانی کی بنیاد ہے۔ یہ رہائشی برادریوں کے لئے بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خدشات دورکرنے کے لئے چین کی مخصوص نچلی سطح کی حکمرانی کا طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار نے اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بستیوں کی تعمیر جہاں مختلف نسلی گروہوں کے رہائشی رہتے ہیں مختلف نسلوں کے لوگوں کے لئے بات چیت، رابطے بڑھانے  اور گھل ملنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گوانگ شی کو چینی قوم کے لئے کمیونٹی کا ایک مضبوط احساس پیدا کرنے میں ایک مظاہرہ زون کے طور پر ترقی دینے میں سب سے پہلے رہائشی برادریوں کو ترقی دینے کی کوشش کرنا چاہیئے جبکہ اس ضمن میں ٹھوس ترقی، رہائشی برادریوں کی مؤثر خدمات اور ان کی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں سے تمام نسلوں کے لوگوں کے درمیان رشتہ داری کا ایک مضبوط ماحول پیدا کیا جائے تاکہ مزید بہتر نسلی اتحاد میں مدد مل سکے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بحری جہاز سازی کے شعبے میں مضبوط توسی...

بیجنگ(شِنہوا)2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی عالمی بحری جہاز سازی کی مارکیٹ میں اعلیٰ حیثیت برقرار رہی جس میں پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں میں  بڑا اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران ملک کی جہاز سازی کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت12.3 فیصد بڑھ کر 3کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو دنیا بھرکا 50.1 فیصد حصہ ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے آرڈرز گزشتہ سال کی نسبت 63.8 فیصد بڑھ کر6 کروڑ48 لاکھ 50 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے جو اس عرصے کے دوران دنیا کے مجموعی آرڈرز کا 65.9 فیصد ہے۔

نومبر کے آخر تک سیکٹر کے ہولڈنگ آرڈرز کل 13 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت  29.4 فیصد زائد ہیں  جبکہ  یہ حجم عالمی مارکیٹ شیئر کا 53.4 فیصد ہے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین کو پِنگ پونگ سفارت کاری سے ت...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفیر شائی فینگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ 5 دہائیوں قبل کی پنگ پونگ سفارتکاری سے ترغیب اور دانشمندی حاصل کریں۔

شائی فینگ نے پنگ پونگ سفارتکاری کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پرامریکہ میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات آج ایک بار نازک موڑ پر ہیں۔

چینی سفیر شائی نے کہا کہ ہمیں اپنے ممالک کے درمیان جمود دوبارہ توڑنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ چین اور امریکہ 52 برس قبل 22 سالہ جمود توڑنے میں کامیاب رہے تھے، اس لیے ہمیں سرد جنگ کی ذہنیت ختم کرنے، "سیاسی درستگی" کا طرز عمل ترک  کرنے اور بڑے ممالک کے تنازعات کے جال سے نکلنے کے  لیے آج اور زیادہ اعتماد کی ضرورت ہے۔

 جمود توڑنے کے لئے 1971 میں چین کا دورہ کرنے والی امریکی ٹیبل ٹینس چیمپیئن کونی سویرس، ان کے شوہر ڈیل سویرس اور 1972 میں امریکہ کا دورہ کرنے والی چینی ٹیبل ٹینس وفد کا استقبال کرنے والی مس جان بریس نے اس موقع پر اپنے تجربات کو یاد کرتے ہوئے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

کونی سویرس نے صحافیوں سے کہا کہ میری رائے میں ٹیبل ٹینس میں تعلقات کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مزید  تبادلے، چاہے وہ تعلیمی ہوں، کھیل ہوں یا موسیقی یا ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کا تبادلہ ہو، اگر ہم ایسا کرنا سیکھ سکتے ہیں تو میری رائے میں ہم رکاوٹیں ہٹاسکتے اور رابطے بحال کرسکتے ہیں جو غیر معمولی پیش رفت ہو گی۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ابھرتی صنعتیں غیر ملکی سرمایہ کاری کے...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں ووکس ویگن انہوئی کے ایم ای بی پلانٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں کیونکہ ایک ہزار سے زائد روبوٹس نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پروڈکشن پلانٹ کے ساتھ  2 سپلائر پارک قائم کئےگئے ہیں جن میں 18 شراکت دار منتقل ہورہے ہیں۔

صرف ڈھائی برس کے دوران ووکس ویگن نے ہیفے میں ایک نیا مرکز تعمیر کیا ہے ، جس میں تحقیق و ترقی سے لیکر نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار ، فروخت اور خدمات تک مکمل ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ووکس ویگن انہوئی کے سی ای او ارون گابارڈی نے کہا کہ وہ خاص طور پر نئی ٹیکنالوجیز اور انہوئی کے شاندار انفراسٹرکچر کو استعمال کررہے ہیں۔ ہم بھی اس اختراعی طاقت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ووکس ویگن ان عالمی کمپنیوں میں شامل ہے جو چین کی ابھرتی صنعتوں میں مسلسل سرمایہ کاری میں اضافہ کررہی ہیں۔

چین تکنیکی اختراع کے ساتھ صنعتی اختراع کو بھی فروغ دے رہا ہے۔  زیادہ اعلیٰ معیار ، اعلیٰ درجے اور تکنیکی طور پر جدید صنعتیں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مقام بن رہی ہیں۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق پیداواری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال گزشتہ برس کی نسبت 1.9 فیصد بڑھ کر 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 283.44 ارب یوآن (تقریبا 39.84 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکا ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں 9.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈیلوئٹ ہیفے برانچ کے ڈپٹی جنرل منیجر وانگ یاپھنگ نے کہاکہ انہوئی اس کی ایک مثال ہے یہاں غیر ملکی کاروباری اداروں نے صنعتوں میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی یقینی خواہش کا اظہار کیا ہے جن میں اعلیٰ درجے کے سازوسامان کی پیداوار ، نئی توانائی اور دیگر متعلقہ شعبے شامل ہیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ کمپنی کے ایک مارکیٹ سروے میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ چین کی صارف مارکیٹ کو اپ گریڈ کرنے اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں اضافے نے غیرملکی کاروباری اداروں کی چین میں نئے کاروبار کی تلاش کی خواہش بڑھادی ہے۔

 
۱۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور، شیر باغ میں نوجوان کی موت کا معامل...

شیر باغ میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت بنگالی شیروں کے حملے سے ہوئی تھی، شیروں کے حملے سے نوجوان کے زخمی ہونے اور دم توڑنے میں 10 سے 15 منٹ کا وقت لگا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے جسم پر حملے سے 10بڑے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کے شیروں کے جنگلے میں داخل ہونے کی وجہ کا پتا نہ چل سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ، 3 نان...

پشاور میں انتظامیہ نے مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 نان بائیوں کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق انتظامیہ نے 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے تاہم نانبائی 80 گرام روٹی کے 20 روپے وصول کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر 3 شیر فروش اور 2 قصائی بھی گرفتار کر لئے گئے، گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کو 7 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک،غازی بھروتھا ڈیم سے 4 افراد کی بوری بند...

پنجاب کے ضلع اٹک میں چار نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں غازی بھروتھا ڈیم سے 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔ جن کی شناخت نہ ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو پولیس نے مقامی قبرستان میں دفن کردیا۔ حکام کے مطابق فرانزک کے لیے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔ مرنے والوں کی عمریں 40 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے ک...

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 1800روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 15 ڈالر کم ہوکر 2020 ڈالر فی اونس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، بیر...

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری استدعا رہی ہے کہ شفاف الیکشن ہوں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، شفاف انتخابات کیلئے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا، پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا، ہماری پٹیشن تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کیلئے کیا جا رہا ہے، جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی...

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ...

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کامران خلیل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے ڈر...

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان (آج)اتوار کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ 9ویں بے نظیر شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر سیاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز اینڈ بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کی 8 ویں پوزیشن

پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی۔ کوالالمپور میں ایونٹ میں 7 سے 8 ویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کیے ، میچ کے پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک، ایک اور دوسرے میں دو ، دو گول سے برابر تھا، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ارجنٹائن نے چار گول کیے ، پاکستان تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں صرف ایک گول کرسکا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرتھ میں نئی گیند کے ساتھ اچھی بالنگ نہیں ہو...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ نئی گیند کے ساتھ اچھی بالنگ نہیں ہو رہی، فاسٹ بالرز کی رفتار میں کمی نظر آ رہی ہے، بالنگ یونٹ نے 10 وکٹیں لیں جس سے ان کی کاکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بالرز کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دونوں نوجوان فاسٹ بالرز نے فائٹ بیک کر کے اچھی باولنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں بالنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں آسٹریلیا کیخلاف بالنگ آسان نہیں ہوتی، فاسٹ بالرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں بالنگ کرتے آ رہے ہیں۔ باولنگ کوچ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بالر ہیں، وائٹ بال سے ریڈ بال میں آکر بالنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے لمبے عرصے سے ٹیسٹ نہیں کھیلے، ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھے ردھم کے ساتھ بالنگ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرتھ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ، قومی ٹیم 271 رنز...

قومی ٹیم پہلی اننگ میں کینگروز کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ لائن فلاپ ہو رہی۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 216رنز کے خسارے سے دوچار ہوئی۔ پاکستان کی طرف سے امام الحق باسٹھ رنز بناکرٹاپ اسکورررہے،جبکہ بابراعظم 21 سعود شکیل 28، سرفراز احمد 3 رنز بنا سکے، عامرجمال دس۔فہیم اشرف نو۔خرم شہزاد 7 رنز بناسکے۔ پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔ فہیم اشرف 9رنز بناکرپیٹ کمنز کا شکار بن گئے۔ واکا کرکٹ اسٹیڈیم ، پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ تاہم، 74 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق سلپ پر کیچ آوٹ ہوگئے ، انہوں نے 42 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری جب وہ 30 رنز کی اننگ کھیل کر کیچ آٹ ہوئے۔ دوسرے روز کے اختتام پر امام الحق 38 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 7 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 487 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی، کھیل کے پہلے روز کینگروز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے، مچل مارش اور الیکس کیری نے دوسرے روز کا آغاز کیا تاہم، آسٹریلیا کو چھٹا نقصان 411 رنز پر اٹھانا پڑا جب عامر جمال کی گیند پر الیکس کیری بولڈ ہوگئے۔ آسٹریلوی ٹیم کی ساتویں وکٹ 449 رنز پرگری جب مچل سٹارک 12 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے ، انہیں بھی عامر جمال نے آوٹ کیا جبکہ میزبان ٹیم کے آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جنہوں نے 90 رنز کی اننگ کھیلی۔ 481 کے مجموعے پر کپتان پیٹ کمنز بھی 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، آسٹریلیا کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے دو، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگ کھیلی، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں کینگروز کے 487 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے،جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 355 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینجھر لیک ریزورٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز،ویل...

سندھ کے تاریخی ٹھٹھہ ضلع میں واقع کینجھر لیک ریزورٹ اعلی درجے کی سہولیات کی ایک رینج پر فخر کرتا ہے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پر اپنے فروغ کا منتظر ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایڈمن آفیسر گل حسن نے رائے دی کہ یہ ریزورٹ کل 6.5 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریزورٹ میں تربیت یافتہ عملہ ہے اور بہترین رہائش اور تفریحی سہولیات تفریحی پارک، ایک آٹ ڈور پول، کشتیاں، اور ماہی گیری کا مزاج رکھتا ہے۔ معذور افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات ہیں۔یہ جھیل مختلف قسم کے آبی پودوں جیسے فریگمائٹس، ٹائیفا، ہائیڈریلا اور کمل سے مالا مال ہے اور سائبیریا سے آنے والے پرندوں کے لیے ایک پناہ گاہ ہے۔اس ریزورٹ کی ایک اور خاص توجہ اس کا تاریخی شہر ٹھٹھہ میں واقع ہے جو کبھی قرون وسطی کا سندھ کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔ 200 سے زائد آثار قدیمہ اور ورثے کے مقامات یہاں واقع ہیں۔ ٹھٹھہ میں مکلی نیکروپولیس دنیا کے قدیم اور بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے جسے 1981 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔حسن نے مزید کہاکہ مختلف سیاحتی کرایوں میں پاکستان پویلین میں کچھ اور پیشکش کی سخت ضرورت ہے۔ اس کی نمائش تاریخی اور جدید دونوں ثقافتوں کا ایک دلچسپ امتزاج ثابت کرے گی۔کینجھر لیک ریزورٹ کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریجنل منیجر مخدوم گلزار احمد نے کہا کہ ریزورٹ میں 39 افراد کا باقاعدہ عملہ تعینات کیا گیا تھا۔گرمیوں کا موسم سیاحوں کی اچھی آمد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جس میں ہفتے میں 8,000 سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔ تاہم، اختتام ہفتہ اور خاص مواقع پر زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ سردیوں میں سیاحوں کا رش تھوڑا کم ہوتا ہے۔

ریزورٹ ایک تفریحی پارک، ایک جاگنگ ٹریک، اور 34 جھونپڑیوں یا خدمت کرنے والے اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جسے تین مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں اقتصادی میلے ہوتے ہیں، جو کبھی کبھار مختلف ہوتے ہیں۔ یہ تمام جھونپڑیاں عام طور پر معمول کے دنوں میں بھری ہوتی ہیں، لیکن ویک اینڈ کے لیے بکنگ 15 سے 20 دن پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ریسٹورنٹ کا نام مشہور ملکہ کے نام پر "نوری ریستوراں" رکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی پکوان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہاں 100 سے زیادہ کھانے پیش کیے جا سکتے ہیں۔ روایتی کھانوں کا باقاعدہ مینو بھی دستیاب ہے۔کینجھر جھیل کی تاریخ بتاتے ہوئے مخدوم گلزار نے کہا کہ اسے کلری جھیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام اور ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ یہ کراچی سے 122 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور تقریبا 54 مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں ایک بے قاعدہ ساحل اور مختلف پانی کی سطح ہے لیکن 26 فٹ سے زیادہ گہرائی نہیں ہے۔یہ آبپاشی جھیل غلام محمد بیراج کے دائیں کنارے سے "کلری بگھار فیڈر اپر" ذریعہ سے پانی فراہم کرتی ہے۔ یہ جھیل دو جھیلوں سونہری اور کینجھر کے ملاپ سے بنی تھی۔ دونوں دو چھوٹے ڈپریشن تھے، جو 1958 میں الگ ہونے والی پہاڑیوں کو متحرک کرتے ہوئے مل گئے تھے۔ یہ کراچی، ٹھٹھہ اور قریبی شہروں کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔جھیل کے وسط میں سندھ میں سما خاندان کے حکمران جام خیر الدین تماچی اور اہلیہ ملکہ نوری کی قبر ہے۔ ان کی محبت کی کہانی سندھ کی ایک لوک داستان ہے، جسے تصوف کے پیروکار شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تحریر کردہ "شاہ جو رسالو" میں اچھی طرح بیان کیا گیا ہے۔گلزار نے کہا کہ سندھ میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں، لیکن یہ اپنے ارد گرد کے تاریخی مقامات کی وجہ سے ان سب میں منفرد ہے۔ یہ جھیل صدیوں پرانا تاریخی اثاثہ بھی ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی حقیقی تشہیر ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- گوانگ شی - شی جن پھنگ - آرمڈ فورسز مع...

چینی صدر شی جن پھنگ  ملک کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے میں تعینات مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے...

دبئی (شِنہوا) دبئی میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ28 کے مندوبین نے چین کو قابل تجدید توانائی کی ترقی کا چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے فریقین کی کانفرنس کے 28 ویں اجلاس (کوپ28) کے دوران، کچھ مغربی سیاست دانوں نے یہ بیانیہ گھڑا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "چین کا فی کس کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔"

چین کے قومی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی حکمت عملی و بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر شو ہوا چھنگ نے کہا کہ اعداد و شمار نے ایسے بے بنیاد الزام کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

اس بات پر عالمی اتفاق رائے ہے کہ ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کے بڑے شراکت دار ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی چھٹی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے گلوبل وارمنگ کی 58 فیصد وجہ  1990 سے پہلے کی انسانی سرگرمیاں ہیں۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے...

دبئی (شِنہوا) دبئی میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ28 کے مندوبین نے چین کو قابل تجدید توانائی کی ترقی کا چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے فریقین کی کانفرنس کے 28 ویں اجلاس (کوپ28) کے دوران، کچھ مغربی سیاست دانوں نے یہ بیانیہ گھڑا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "چین کا فی کس کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔"

چین کے قومی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی حکمت عملی و بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر شو ہوا چھنگ نے کہا کہ اعداد و شمار نے ایسے بے بنیاد الزام کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

اس بات پر عالمی اتفاق رائے ہے کہ ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کے بڑے شراکت دار ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی چھٹی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے گلوبل وارمنگ کی 58 فیصد وجہ  1990 سے پہلے کی انسانی سرگرمیاں ہیں۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان گلاس لمیٹڈ نے مالی سال 23 میں خاطر...

بلوچستان گلاس لمیٹڈ کی خالص فروخت 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 86.2 فیصد کمی کے ساتھ 186 ملین روپے ہوگئی۔زیر نظر مدت کے دوران پاکستان میں مہنگائی کے دباو اور معاشی بدحالی کی وجہ سے دسترخوان کے شیشے کی پیداوار روک دی گئی۔کمپنی کا مجموعی خسارہ مالی سال 23 میں 193.6 ملین روپے تک پہنچ گیا، جو مالی سال 22 میں پوسٹ کیے گئے 170.57 ملین روپے سے 13.55 فیصد زیادہ تھا۔ بلوچستان گلاس لمیٹڈ نے مالی سال 22 میں 12.67 فیصد کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 104.13 فیصد کا مجموعی نقصان کا مارجن پوسٹ کیا۔کمپنی کے انتظامی اور فروخت کے اخراجات مالی سال 22 میں 73.57 ملین سے مالی سال 23 میں 66.71 فیصد کم ہوکر 24.49 ملین روپے رہ گئے کیونکہ اس نے لاگت کے انتظام کی سخت پالیسیوں پر عمل کیا۔تاہم، مالی سال 23 کے دوران، کمپنی نے 5.34 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع کمایا، جو مالی سال 22 میں ریکارڈ کیے گئے 158.56 ملین روپے کے آپریٹنگ نقصان سے 103.37 فیصد زیادہ تھا۔کمپنی نے مالی سال 23 میں 142.14 ملین روپے کے ٹیکس سے پہلے خسارے کا اعلان کیا، جو کہ مالی سال 22 میں رجسٹرڈ روپے کے 261.74 ملین کے نقصان سے 45.69 فیصد کم تھا۔اسی طرح، فرم مالی سال 23 اور مالی سال 22 میں خالص خسارے کا شکار رہی۔ تاہم، اس نے مالی سال 22 میں پوسٹ کیے گئے 269.4 ملین کے مقابلے میں مالی سال 23 میں خالص نقصان میں 49.9 فیصد کی کمی کے ساتھ 135.05 ملین روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی کی فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں منفی 1.03 روپے کے مقابلے FY23 میں منفی 0.52 روپے رہی۔بلوچستان گلاس لمیٹڈ کی خالص فروخت 2018 میں 475.5 ملین روپے سے 2020 میں 1.49 بلین روپے کی چوٹی پر ڈرامائی طور پر بڑھ گئی۔ تاہم فروخت 2022 میں 1.34 بلین روپے تک بڑھنے سے پہلے 2021 میں قدرے کم ہو کر 1.25 بلین روپے ہو گئی۔ اور 2023 میں 186 ملین روپے تک گر گیا، جو کہ سب سے کم رقم تھی۔2021 میں 117.49 ملین روپے کے مجموعی منافع کے علاوہ، کمپنی کو 2018، 2019، 2020، 2022، اور 2023 میں مجموعی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مجموعی مجموعی نقصان اوور ٹائم یہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی اپنی بنیادی سرگرمیوں سے منافع حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا عوام پر مبنی نئی اربنائزیش...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اقتصادی ترقی اور عوام کے ذرائع  معاش کی بہتری کے لیے مضبوط محرک فراہم کرنے کے لیے عوام پر مبنی نئی اربنائزیشن کو مسلسل ترقی دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن،وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار جنوب مغربی صوبے سیچھوان اور چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے معائنہ کے دورے کے دوران کیا۔

سیچھوان کے دارالحکومت چھینگدو میں لی نے ثقافتی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ کھپت کو فروغ دینے اور شہر کی سیکورٹی لچک کو عملی طور پر بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے چھینگدو  اور چھونگ چھنگ کے لیے ایک دوسرے کو بااختیار بنانے کے لیے مزید کوششوں اور بائیو فارماسیوٹیکل اداروں کو نئی اور اچھی ادویات کی تحقیق اور ترقی میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین کا مالی بحران سے نمٹنے کے لیے اخراجات...

ماہرین مالیاتی بحران کو کم کرنے میں مدد کے لیے فعال اقدامات کی وکالت کرتے ہیں جس کا پاکستان کو اس وقت عالمی معاشی سست روی کا سامنا ہے۔مختلف عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی اقتصادی بدحالی، بشمول جغرافیائی سیاسی تناو، تجارتی رکاوٹیں اور کوویڈ 19 کی وبائی بیماری سے پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتیں خاص طور پر ایسے بحرانوں کے منفی اثرات کا شکار ہیں اورپالیسی سازوں کی جانب سے تیز اور موثر ردعمل کی ضرورت ہے۔ سابق چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو آنے والے مالیاتی چیلنجوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نقطہ نظر میں مالیاتی پالیسیوں کو تقویت دینا، ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرنا اور موجودہ معاشی منظر نامے کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کے خلاف لچک پیدا کرنے کے لیے، پاکستان کو اپنی مالیاتی پالیسیوں کا تدبر سے انتظام کرنا چاہیے، ذمہ دارانہ اخراجات اور وسائل کی مثر تقسیم کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس میں بجٹ کی ترجیحات پر نظر ثانی کرنا، اخراجات کو ہموار کرنا اور آمدنی پیدا کرنے کے راستے تلاش کرنا شامل ہے۔مزید برآں، مستحکم اقتصادی ماحول پیدا کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات بہت اہم ہیں۔ ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد پیدا کر سکتا ہے، ملکی اور غیر ملکی، پائیدار اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

بیوروکریٹک رکاوٹوں جیسے مسائل کو حل کرنے اور شفافیت کو یقینی بنا کر، پاکستان انتہائی ضروری سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے اور معاشی سرگرمیوں کو تحریک دے سکتا ہے۔دریں اثنا، حال ہی میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 26 ویں پائیدار ترقی کانفرنس کے دوران گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے مہنگائی کے آغاز کی وجہ بتائی۔ یوکرین کا بحران، جس کی وجہ سے تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کا سامنا کرنے میں پاکستان کو تنہا نہیں کیا جانا چاہئے، کیونکہ ملک کی افراط زر عام طور پر 6 فیصد سے 7 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، یہ غیرمعمولی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس سے ایک مکمل بحث کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔اس موقع پر، پرائم انسٹی ٹیوٹ، ایک اقتصادی تھنک ٹینک سے علی رحمان نے کہا کہ پاکستان میں متواتر حکومتوں کے لیے مہنگائی مسلسل سب سے زیادہ تشویش کا باعث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو روکنے کے لیے پالیسی اور انتظامی اقدامات کے بدقسمتی سے الٹا نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ڈاکٹر عالیہ ہاشمی خان، ماہر اقتصادیات اور قائداعظم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی سابق ڈین نے مانیٹری پالیسی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے رجحانات کو کنٹرول کرنے کے لیے فیصلہ سازی بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی سعودی عرب اور ایران کے و...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ  وانگ یی نے بیجنگ میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باغیری کانی سے ملاقات کی۔

سعودی عرب اور ایران کے نائب وزرا چین سعودی عرب اور ایران سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔

وزیر خارجہ  وانگ یی جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترقی کی راہوں کو اپنے طور پر تلاش کرنے میں مشرق وسطیٰ کے عوام کی حمایت کی ہے، علاقائی سلامتی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات میں بہتری کے عمل کو مسلسل آگے بڑھانے میں سعودی عرب اور ایران کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سہ فریقی اجلاس کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے ہمسایہ ممالک کی دوستی میں نئی تحریک پیدا کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے نئی کوششوں کا ایک موقع سمجھتا ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی سعودی عرب اور ایران کے و...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ  وانگ یی نے بیجنگ میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باغیری کانی سے ملاقات کی۔

سعودی عرب اور ایران کے نائب وزرا چین سعودی عرب اور ایران سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔

وزیر خارجہ  وانگ یی جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترقی کی راہوں کو اپنے طور پر تلاش کرنے میں مشرق وسطیٰ کے عوام کی حمایت کی ہے، علاقائی سلامتی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات میں بہتری کے عمل کو مسلسل آگے بڑھانے میں سعودی عرب اور ایران کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سہ فریقی اجلاس کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے ہمسایہ ممالک کی دوستی میں نئی تحریک پیدا کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے نئی کوششوں کا ایک موقع سمجھتا ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی موسم سرما میں ہنگامی امداد کی ہر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک میں  ہنگامی امدادی کوششوں اور عوام کے لیے موسم سرما کو گرم اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے کم درجہ حرارت، بارش، برف باری اور نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ علاقوں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرخیز زمینیں فروخت ہونے لگیں تو کھاد کم اور...

متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے یوریا اور ڈی اے پی کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی مہنگے داموں فروخت نے تاندلیانوالہ کے کاشتکاروں کو خوردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کی لوٹ مار میں بے نقاب کر دیا ہے۔تاندلیانوالہ کے ایک کاشتکار شیر محمد برسوں سے گندم کی کاشت کر رہے ہیں لیکن ان دنوں وہ ان دو اہم کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال گندم کی فصل کی پیداوار اور معیار ان دو عوامل کی وجہ سے متاثر ہوگی۔حکومت نے یوریا کے تھیلے کی قیمت 3,795 روپے اور ڈی اے پی کے تھیلے کی قیمت 13,950 روپے مقرر کی ہے۔ تاہم، خوردہ فروش اور تھوک فروش انہیں اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ دن کی مسلسل کوشش کے بعد وہ مہنگے داموں کھاد خریدنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائی گئی تھی لیکن ان سے کہا گیا کہ وہ پہلے کھاد خریدیں تاکہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر سکیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سرگودھا روڈ کے ایک کسان فرید اللہ نے کہا کہ ہر سال کسانوں کو سستے نرخوں پر کھاد خریدنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی تھی، لیکن یہ سب بے سود تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان دعوں کے باوجود کہ استحصال کرنے والوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسان سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر کھاد خریدتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر مواد کی خریداری پر اضافی رقم خرچ کرتے ہیں اور سپلائی حاصل کرنے کے لیے کئی دن انتظار کرتے ہیں۔

ایک اور کسان بشیر احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بہتر زندگی کے لیے زمین بیچنے کے لیے ان پر سخت دبا وڈال رہا تھا۔ہم گندم کی اچھی فصل حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں، لیکن بدلے میں ہمیں کچھ نہیں ملتا۔ حکومت ہر سال گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے، لیکن کسانوں کی اکثریت کو اپنی پیداوار پرائیویٹ افراد کو بیچنی پڑتی ہے۔ اس وجہ سے میرا بیٹا چاہتا ہے کہ میں کاشتکاری چھوڑ دوں۔ اگر میں اپنی زرخیز زمین بیچ دوں تو مجھے ایک بھاری رقم ملے گی جو میری اگلی نسل کے لیے کافی ہوگی۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد کے ایک سائنسدان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بیوروکریسی یوریا اور ڈی اے پی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو امریکی ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھا وکے ساتھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ہر سال اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ استحصال کئی دہائیوں سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی بے تحاشا قیمتیں کسانوں کی حوصلہ شکنی کریں گی اور انہیں اپنی روزی کمانے کے متبادل طریقے تلاش کرنے پر مجبور کر دیں گی۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت کی متعدد ٹیمیں مقررہ نرخوں پر یوریا اور ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کے خلاف 28 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 16 کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ نے فیصل آباد ڈویژن میں 3,255 چھاپے مارے اور 1675 یوریا کے تھیلے قبضے میں لے لیے جن کی مالیت 1.6 ملین روپے ہے۔ ایک درجن سے زائد ڈیلرز کی دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون پر تنقید م...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بعض ممالک کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پر کھلم کھلا تنقید کے ساتھ ساتھ خطے میں قانون کی حکمرانی میں مداخلت کی مذمت اور بھرپور مخالفت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے قومی سلامتی کے جرائم کے الزام میں بیرون ملک مقیم پانچ کارکنوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد بعض امریکی اور برطانوی حکام کی مذمت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین مخالف پانچ فسادی جو بیرون ملک فرار ہیں، پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا شبہ ہے ہانگ کانگ پولیس نے قانون کے مطابق گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ضروری اور جائز عمل ہے جو بین الاقوامی قانون اور روایتی طریقوں کے مطابق ہے۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے قومی سلامتی کے قوانین بھی بیرون ملک موثر ہیں۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں