• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

روس 2024 کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزا...

ماسکو(شِنہوا) روس 2024 کے دوران  بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایمز) کے سات تجربات کرے گا۔

روسی اخبار ریڈ سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز (ایس ایم ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرگئی کاراکائیف نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، ایس ایم ایف نے نئے میزائل سسٹم کے فلائٹ ٹیسٹ اورروسی مسلح افواج کے لیے تربیتی مشقوں کے تحت  20 سے زیادہ آئی سی بی ایم کے تجربے کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ کمبیٹ ڈیوٹی کےلیے تعینات "ایوانگارڈ" کمپلیکس کا اور ینبرگ کے علاقے میں یاسنی فارمیشن سے پوزیشنل ایریا کے کچھ موجودہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "2024 کے لیے سات تجربات کا منصوبہ ہے۔

کاراکائیف نے کہا کہ روس اور امریکہ بین البراعظمی میزائلوں اور آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں( ایس ایل بی ایمز )کے طے شدہ تجربات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھیں گے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کی ہتھیاروں پر پابندی کا درست ن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر درست طریقے سے عمل درآمد کیا جانا چاہئے تاکہ متعلقہ ممالک میں صلاحیت کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہیٹی کے گروہوں کا مضبوط ہونے کا غیر ملکی ہتھیاروں کی غیر قانونی آمد سے تعلق ہے۔ تمام ممالک، خاص طور پر خطے کے لوگوں کو، ہیٹی کے گروہوں پر سلامتی کونسل کے ہتھیاروں کی پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے۔ کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کا مقصد متعلقہ ممالک کو قومی استحکام اور نارمل سماجی نظم کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور متعلقہ ممالک میں صلاحیت سازی کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل میں امن وامان کی صورتحال پر چھوٹےاور ہلکے ہتھیاروں کے اثرات پر ہونے والی کھلی بحث میں چینی سفیرنے کہا کہ سلامتی کونسل کو زمینی پیش رفت کی روشنی میں اپنے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات میں ٹارگٹڈ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے تاکہ متعلقہ ممالک کو اپنی سیکورٹی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کی ہتھیاروں پر پابندی کا درست ن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر درست طریقے سے عمل درآمد کیا جانا چاہئے تاکہ متعلقہ ممالک میں صلاحیت کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہیٹی کے گروہوں کا مضبوط ہونے کا غیر ملکی ہتھیاروں کی غیر قانونی آمد سے تعلق ہے۔ تمام ممالک، خاص طور پر خطے کے لوگوں کو، ہیٹی کے گروہوں پر سلامتی کونسل کے ہتھیاروں کی پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے۔ کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کا مقصد متعلقہ ممالک کو قومی استحکام اور نارمل سماجی نظم کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور متعلقہ ممالک میں صلاحیت سازی کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل میں امن وامان کی صورتحال پر چھوٹےاور ہلکے ہتھیاروں کے اثرات پر ہونے والی کھلی بحث میں چینی سفیرنے کہا کہ سلامتی کونسل کو زمینی پیش رفت کی روشنی میں اپنے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات میں ٹارگٹڈ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے تاکہ متعلقہ ممالک کو اپنی سیکورٹی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج...

وینچھانگ، ہائی نان (شِنہوا) چین نے  جنوبی صوبے  ہائی نان کی وینچھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدارمیں بھیج دیاہے۔

آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  یاو گان-41 کو کیرئیر راکٹ لانگ مارچ-5 وائی 6 سے گزشتہ روزشام 9 بج کر41منٹ(بیجنگ ٹائم) پر خلا میں روانہ کیا گیا۔

سیٹلائٹ کو ارضیاتی سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ و پیش گوئی اور آفات سے بچاؤ اور ان کے نقصانات میں کمی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ- خان یونس- اسرائیل- فضائی ح...

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- ڈنگ شیوشیانگ- روس- ملاقات

چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ بیجنگ میں  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- ڈنگ شیوشیانگ- روس- ملاقات

چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ بیجنگ میں  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- سفارتی نمائندے- ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا  بیجنگ میں آسیان ممالک کے سفارتی نمائندوں کے ساتھ  گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- سفارتی نمائندے- ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا  بیجنگ میں آسیان ممالک کے سفارتی نمائندوں کے ساتھ  گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا- سڈنی- کرسمس- لائٹ شو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لوگ کرسمس لائٹ شو سے لطف اندوز ہورہےہیں۔(شِنہوا)

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پائلزمیں نو...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر کے دوران  الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پائلز کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.7 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے نومبر میں چارجنگ پائلز کی تعداد میں1لاکھ 1ہزارکا اضافہ ہوا۔

دسمبر 2022 سے نومبر 2023 تک اوسطاً ہر ماہ تقریباً 75ہزار نئے پبلک چارجنگ پائلز کا اضافہ ہوا۔

چین حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ سہولیات میں اضافہ کررہاہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی  مارکیٹ میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال سے 31.7 فیصد اضافے سے72لاکھ 10ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والا...

تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک لچکدار شمسی توانائی سے چلنے والا لباس ڈیزائن کیا ہے جو انسانی جسم کو اس کے ماحول کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود آرام دہ حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق،لچکدار شمسی سیل سے چلنے والے لباس کے اس نظام کو سورج کی روشنی کے علاوہ کسی بیرونی توانائی کے ذریعے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے پہلے موجود تھرمو ریگولیٹری لباس کے برعکس،اس لباس کو نانکائی یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے،جسے  ایک برقی ڈیوائس کی بدولت گرم اور ٹھنڈا رکھا جاسکتا  ہے برقی ڈیوائس  پورے دن دو طرفہ درجہ حرارت کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔

تحقیق  کے مطابق، انتہائی موثر ڈیوائس سے صرف 12 گھنٹے سورج کی روشنی کی توانائی کے ان پٹ کے ساتھ 24 گھنٹے قابل کنٹرول درجہ حرارت کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متعلقہ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعلقہ ممالک سے جنوبی بحیرہ چین میں رین آئی جیاو کے چینی جزیرے پر خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کا اظہار فلپائن اور امریکہ کی جانب سے رین آئی جیاو کے حوالے سے حالیہ اقدامات کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں کیا۔

10 دسمبر کو، فلپائن کی جانب سے، چین کے بار بارکے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے، چینی نانشا چھونداؤ (نانشا جزائر) کے جزیرے رین آئی جیاو کے قریب پانیوں میں گھسنے کے لیے بحری جہاز بھیجے، تاکہ غیر قانونی طور پروہاں موجود فوجی جہاز تک تعمیراتی سامان پہنچایا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ اس عمل کے دوران، فلپائن کی جانب سے خطرناک اقدامات کیے گئے اور جان بوجھ کر چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرانے کی کوشش کی۔

مزید برآں، فلپائنی فوج کے کچھ اہلکار غیر قانونی طور پر وہاں کھڑے بحری جہاز پر چھپ کر سوار ہو گئے اور اس اقدام کو روک دیا۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز جہاز...

شنگھائی(شِنہوا) چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز جہاز ایڈورا میجک سٹی اپنے پہلے سفر کی تیاری کے لیے گزشتہ روز اپنی آبائی بندرگاہ پہنچ گیا۔

جہاز شنگھائی ووسونگ کھو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر جمعہ کی سہ پہر 3 بج کر 40منٹ پر پہنچا۔

دنیا بھر سے عملے کے تقریباً 1ہزار300ارکان پہلے ہی جہاز پر اپنے فرائض سنبھال چکے ہیں، اور تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ کروز جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگا ۔ اس کا پہلا روٹ شمال مشرقی ایشیا کا ہو گا جبکہ چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان روٹ بعد میں شروع کیا جائے گا۔

اس کے بلڈر، سی ایس ایس سی شنگھائی ویگاؤ چھیاؤشپ بلڈنگ کپمنی کے مطابق ایڈورا میجک سٹی کی  لمبائی 323.6 میٹر اور مجموعی وزن 1لاکھ 35ہزار500ٹن  ہے جس کے مجموعی طور پر 2ہزار125 مہمان کمروں میں 5ہزار246 مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس کی 16 منزلیں اور عوامی رہائش اور تفریح کے لیے مجموعی طور پر 40ہزار مربع میٹر کی جگہ ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دنیا میں تحقیق وترقی کے کل وقتی اہلکاروں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کل وقتی تحقیق اور ترقی (آراینڈ ڈی) اہلکاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک  میں کل وقتی (آراینڈ ڈی)  اہلکاروں کی تعداد 2012 کی تعداد32لاکھ 47ہزار سے بڑھ کر 2022 میں 63لاکھ 54ہزار ہو گئی ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین نے اپنے سائنس ٹیک ٹیلنٹ پول کو بڑھاتے ہوئے سائنس ٹیک ٹیلنٹ ٹیم کے ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی اعلیٰ سائنسی تکنیکی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر علمی اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اعلیٰ درجے کے محققین کی عالمی فہرست میں شامل چینی سائنسدانوں کی تعداد 2014 کی 111 سے بڑھ کر 2022 میں 1ہزار169  ہو گئی، جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

قومی سائنس ٹیک کے بڑے کاموں میں نوجوان پیش پیش ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آراینڈ ڈی کے  قومی  اہمیت کے پروگراموں میں حصہ لینے والے 80 فیصد سے زیادہ محققین کی عمریں 45 سال سے کم ہیں۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گیم مارکیٹ کی فروخت سے ہونے والی آمدن...

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کی 2023 کے دوران ڈومیسٹک گیم مارکیٹ کی فروخت سے ہونے والی آمدنی تقریباً303ارب یوآن (تقریباً 42 ارب 70کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 14 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی گیم انڈسٹری سے متعلق سالانہ رپورٹ 2023 چائنہ گیم انڈسٹری کی سالانہ کانفرنس کے دوران جاری کی گئی جو جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کل66کروڑ80لاکھ   گیم پلیئرز ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیار کردہ ترقی یافتہ گیم پروڈکٹس کی 2023 میں بیرون ملک  آمدنی تقریباً16ارب40کروڑ ڈالر رہی  جس سے مسلسل چار سالوں میں 100 ارب یوآن سے زیادہ کی ریونیو کی سطح حاصل کی گئی ہے۔

امریکہ اور جاپان چینی موبائل گیمز کی دو بڑی بیرون ملک مارکیٹس ہیں ، جو مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے بالترتیب 32.5 فیصد اور 18.9 فیصد ہیں اس کے بعد جنوبی کوریا ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کا علاقائی ترقیاتی تعاون سے متعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے شمال مشرقی چین ، مشرق بعید اور روس کے بیکال ریجن کے درمیان تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی روس کے نائب وزیر اعظم اور روس کے مشرق بعید کے فیڈرل ڈسٹرکٹ کے صدارتی ایلچی یوری تروتنیف کے ساتھ  مشترکہ میزبانی کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین-روس "شمال مشرق بعید" تعاون کے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی مشترکہ مفاہمت پر عمل کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط،رابطوں کو اپ گریڈ کرنے، تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے، سیاحتی تعاون کو فروغ اور چین-روس "شمال مشرق - مشرق بعید" تعاون کی ترقی کو اعلیٰ معیار پر فروغ دینے اور ایک نئے دور کے لیے چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر تروتنیف نے کہا کہ ان کے ملک کو روس چین "مشرق بعید شمال مشرقی" تعاون کے امکانات پر یقین ہے اور وہ  مزید خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کا علاقائی ترقیاتی تعاون سے متعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے شمال مشرقی چین ، مشرق بعید اور روس کے بیکال ریجن کے درمیان تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی روس کے نائب وزیر اعظم اور روس کے مشرق بعید کے فیڈرل ڈسٹرکٹ کے صدارتی ایلچی یوری تروتنیف کے ساتھ  مشترکہ میزبانی کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین-روس "شمال مشرق بعید" تعاون کے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی مشترکہ مفاہمت پر عمل کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط،رابطوں کو اپ گریڈ کرنے، تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے، سیاحتی تعاون کو فروغ اور چین-روس "شمال مشرق - مشرق بعید" تعاون کی ترقی کو اعلیٰ معیار پر فروغ دینے اور ایک نئے دور کے لیے چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر تروتنیف نے کہا کہ ان کے ملک کو روس چین "مشرق بعید شمال مشرقی" تعاون کے امکانات پر یقین ہے اور وہ  مزید خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر...

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے چار ماں کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ چار ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد جب کہ آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 26.52 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.55 فیصد، فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 8.91 اور سیمنٹ کی پیداوار میں 7.10 فیصد کا اضافہ بھی ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی قرضوں کی فراہمی کے ہدف میں 431 ارب کا ا...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف 431 ارب کا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے مالی سال 2023 کیلیے ایک ہزار 819 ارب روپے کے زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف رکھا تھا جبکہ اس دورانیے میں 1 ہزار 776 ارب کے قرض دیے گئے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال زرعی قرض فراہمی کا ہدف 431 ارب کے اضافے کے بعد 2 ہزار 250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بینک کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کیلیے قرض دینے کا جائزہ لیا۔ ایس بی پی کے مطابق قرضوں کی تیز پروسیسنگ کے لیے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، دو حلقوں میں الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، الیکشن مہم لال حویلی سے شروع کروں گا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری محمود نے شیخ رشید کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔ اس موقع پر شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد شیخ رشید کو جانے کی اجازت دے دی۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، ک...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرل انتونیر گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یو این سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا۔ جنرل عاصم نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،24 قیراط ایک گرام کی قیمت 245.51 ریال تقریبا 65.47 ڈالر رہی جبکہ 22 قیراط کا فی گرام سونا 225.05 ریال میں فروخت کیا گیا اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.82 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں سب سے کم فروخت ہونے والا 18 قیراط کے فی گرام سونے کے نرخ 184.13 ریال رہے جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 38.19 ڈالر یعنی 143.21 ریال رہی۔ دوسری جانب پاکستان میں پاکستان میں فی تولہ سونا مزید تین سو روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 600 کا ہوگیا۔ ملک بھر میں 24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 300 اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے، محم...

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے اور اسرائیل کی جانب سے اسے یا اس کے کسی حصے کو الگ کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اسرائیل کا دورہ کرکے مغربی کنارے پہنچے، فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعہ کو رام اللہ میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران محمود عباس نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر غزہ کی پٹی میں فوجی جنگ بندی کی جائے تاکہ شہریوں کو اسرائیلی بمباری اور تباہی سے بچایا جا سکے۔ فلسطینی صدر نے غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کھولنے، امدادی سامان، طبی اور کھانے پینے کی اشیا کے داخلے میں اضافے، پانی، بجلی اور ایندھن کی جلد از جلد فراہمی اور ضروری امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مداخلت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکے ، مشرقی القدس اور پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے، یہاں اسرائیل بنیادی ڈھانچے کی تباہی کر رہا ہے اور اسلامی اور عیسائی مقدسات پر حملے بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے بدسلوکی اور جابرانہ اقدامات کو رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔ محمود عباس نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور اس کی روک تھام کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں لوگوں کی جبری بے گھر کیا جارہا ہے اور فلسطینی سرزمین پر دہشت گرد استعمار کا خاموش الحاق کیا جارہا ہے۔ امریکی انتظامیہ کو بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والی پالیسیوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ مداخلت کرنا چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی کلیئرنس فنڈز جاری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس حوالے سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ٹارگٹڈ حملوں میں غزہ پر بلا تفریق بمباری اور بڑے زمینی آپریشن کی بجائے حماس کی قیادت کو ہدف بنائے ۔ دوسری جانب مغربی اور یورپی یونین کے ممالک نے جمعہ کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ،لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت...

کینیڈا کی جانب سے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت مل جائے گی۔ اس فیصلے سے لاکھوں پناہ گزینوں سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ وزیرِ امیگریشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر 3 لاکھ سے 6 لاکھ افراد قیام پذیر ہیں اور ان میں وہ غیر قانونی امیگرنٹس بھی شامل ہیں جن کے ڈیپورٹیشن کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ وزیرِ امیگریشن کے مطابق کینیڈین حکومت کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خان یونس اور رفاہ میں فضائی حملے، متعدد فلسط...

خان یونس اور رفاہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2 صحافیوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 3 شہری مارے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رفاہ میں رہائشی عمارت پر طیاروں کی بے رحمانہ بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے شہیدہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے کئی بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رفاہ میں ابو ضبعہ اور عاشور خاندانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 25 افراد شہید ہوئے، ادھر خان یونس میں حملے کے نتیجے میں فرحانہ سکول میں ریسکیو کے عمل میں مصروف 3 سول ڈیفنس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خان یونس میں ہی الجزیرہ ٹی وی کے کیمرا مین سمیت 2 صحافی شہید ہوئے، الجزیرہ کے کیمرامین سمر ابو داقہ اور فلسطینی نیوز پریس ایجنسی کے رامے بدیر کو کوریج کے دوران براہ راست ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

صحافیوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے کارلوس مارٹینس ڈی لا سرنا نے لوگوں کو غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کیخلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے قتل میں ملوث قوت کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آزاد اور خود مختار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے ) کا صحافیوں کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی افواج کی کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اب یہ پریس فریڈم کا معاملہ بن چکا ہے، ہم جانتے ہیں کہ فلسطینی صحافیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کی قید میں موجود 3 یرغمالی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اسرائیلی فوجی اور ایک شہری شامل ہے، تینوں اسرائیلی شہری حماس جنگجوں کے ساتھ جنگ میں نشانہ بنے، فوجیوں نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر فائرنگ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر سر پر چوٹ لگنے سے زخم...

غریب آباد انڈر پاس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئیں جو نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ غریب آباد انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گرگئیں اور سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی جن کا نجی اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انتقال کرنے والی خاتون ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔ رہنما ایم کیو ایم سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ناظم آباد اور تدفین بلدیہ قبرستان میں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، اسلام...

بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ وادی زیارت اور گرد و نواح میں رات گئے برفباری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ ،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بونداباندی جبکہ دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انقرہ میں اے پی ایس پشاور دہشت گرد حملے کے ش...

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے کیچی اورین میں 2014 میں آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) پشاور پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے طلبا اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی سفیر نے میئر کیسیورین اور دیگر معززین کے ہمراہ شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر رکھی۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں پاکستانی سفیر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، کیسورین میونسپلٹی اور پاکستان ایمبیسی کے عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی، پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کیچی اورین بلدیہ کے مئیر ترگت آلتن اوک نے اے پی ایس دہشتگردانہ حملے کی پرزور مذمت کی۔ ترگت آلتن اوک کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام زندگی کے تمام پہلوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، میئر نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ترکی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والی قیمتی جانوں کی یاد کو زندہ رکھنے پر ترک بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، سفیر کا مزید یہ کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کی وجہ سے بے شمار نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھارتی آئین اور بھارتی عدالتوں کی بالادستی نہیں ہے، ڈاکٹر یوسف جنید نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اصولی مقف اپنانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مقصد کے لیے اپنی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف...

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 14 روز کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے چلڈرن و جنرل ہسپتال کے دو...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب رات گئے چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال، خدمت مرکز اور بند روڈ کے دورے پر پہنچے، محسن نقوی نے لگاتار ساڑھے چار گھنٹے زیر تکمیل پراجیکٹس اور سروسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں ریڈیالوجی، میڈیکل ایمرجنسی، میڈیکل فور، او پی ڈی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے کینسر، ڈینٹل وارڈ اور آپریشن تھیٹر بھی دیکھے۔ وزیراعلی نے ہسپتال میں بائیو گیس پائپ کی انڈر گرانڈ فٹنگ کی ہدایت کی اور اے سی پلانٹ کی انسولیشن بھی دوبارہ کرنے کا حکم دیا، انہوں نے فرشی ٹائلز کا معیار چیک کیا اور دوران تعمیر ڈھاپنے کی ہدایت بھی کی۔ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور مریض بچوں کا حال احوال دریافت کیا، وزیراعلی نے گردوں کی خرابی کی وجہ سے داخل ننھے ابوبکر سے شفقت کا اظہار کیا اور والدہ کو دلاسہ دیا۔ بعدازاں وزیراعلی محسن نقوی جنرل ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زیر تکمیل ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ہسپتالوں کے دورے کے بعد وزیراعلی فورا لبرٹی خدمت مرکز پہنچ گئے اور موجود شہریوں سے صورتحال دریافت کی، محسن نقوی کے دریافت کرنے پر متعدد شہریوں نے عرصہ دراز سے بلا لائسنس گاڑی چلانے کا اعتراف کیا، وزیراعلی پنجاب نے لائسنس اور لرنر بنوانے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلی محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز سے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئے جہاں سائٹ آفس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے بارے بریفنگ دی، محسن نقوی نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے پورے روٹ کا معائنہ کیا اور سگیاں پر داخلی و خارجی ریمپ بنانے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر پلان طلب کر لیا۔ صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، اظفر علی ناصر، صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصور،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ما...

قصور میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے دیپالپور روڈ کوٹ سردار کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت سمیع اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی طور پر مقیم مزید ایک ہزار 854 افغا...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ اعداد وشمار کے مطابق 15 دسمبر کو مزید ایک ہزار 854 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 534 مرد، 394 خواتین اور 926 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کیلئے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 518 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار 431 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد...

نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کاکہنا ہے کہ فواد چودھری پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے تاکہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خرا...

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے 9 سال مکمل ہونے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کی 9 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے، نو سال پہلے آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہم شہدا، ان کے والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع ہوئی، 9 سال پہلے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی تھی، ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج کے دن سکیورٹی فورسز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہادری اور شجاعت سے لڑ رہی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر عمل نہ روکا جاتا تو آج دہشت گردی دوبارہ زندہ نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گرد کسی کے دوست نہیں، دہشت گردی مذمت سے نہیں، پاکستان دشمنوں کی مرمت سے ختم ہوگی، افسوس دہشت گردوں کو واپس لا کر قوم کی زندگی سے کھیلا گیا، ملک کا امن تباہ کیا گیا، معیشت کی بنیادیں ہلا دی گئیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آج پھر سابق وزیراعظم نواز شریف جیسے آہنی عزم و ارادے اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی پبلک سکول سانحہ نے قوم کے عزم کو مضبوط...

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی نویں برسی پر پیغام میں کہا یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔ ہفتہ کو نگران وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،دشمن نے ہمارے مستقبل کوروندکردھشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنیکی ناکام کوشش کی،آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط ترکیا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی،مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جس قوم میں شہیدطاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈرلوگ دوسروں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کریں،اس قوم کو بزدل دھشتگرد کبھی ہرا نہیں سکتے۔دھشتگردوں اورپاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -شیامین-انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول-افتتاح

 چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں لوگ 9ویں جی می ایکس آرلز انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-ایتارون -اسرائیل-بارڈر-تصادم

 لبنان کے شہر ایتارون میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ۔جنین۔ اسرائیل- فوجی آپریشن

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شی ژانگ- شی گاژے- تجارتی میلہ

 چین کے جنوب مغربی  شی ژانگ خود اختیارعلاقے کے شہرشی گاژے کی کاؤنٹی کانگمارمیں ایک خاتون اپنے لیے ٹوپی کا انتخاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- حئی لونگ جیانگ-ہاربن-آئس کولیکشن

 چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں منجمد دریائے سونگھو سے برف جمع کی جارہی ہے جسے ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کی تعمیر میں استعمال کیا جائے گا۔(شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس۔ ڈریگن اور لالٹین تہوار

فرانس، پیرس میں واقع جارڈن ڈی ایکلامیٹیشن میں ڈریگن اور لالٹین تہوار  میں لالٹین کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ لائی بن ۔ شی جن پھنگ ۔ معائ...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر لائی بن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ گنے کی فصل کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا ۔ آرشان ۔ آئس اور سنو س...

چین ، شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی ہنگ گان لیگ کے شہر آرشان میں آرشان ریلوے اسٹیشن کے باہر سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ لائی بن ۔ شی جن پھنگ ۔ معائ...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیارخطےکےشہرلائی بن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ چینی کے  کارخانے کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 
۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ لائی بن ۔ شی جن پھنگ ۔ معائ...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر لائی بن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ایک چینی کے کارخانے کے معائنے کے دوران عملے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فکسڈ اثاثوں پر سرمایہ کاری میں جنوری...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی فکسڈ اثاثوں پر سرمایہ کاری رواں سال 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 فیصد بڑھ کر تقریباً 460 کھرب 80 ارب یوآن (تقریباً 64 کھرب 90 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق یہ شرح نمو اس سال کے پہلے 10 مہینوں کے برابر تھی۔ جنوری سے نومبر کے عرصے میں گزشتہ سال کی نسبت انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں بالترتیب 5.8 فیصد اور 6.3 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری میں 9.4 فیصد کمی آئی ہے۔

مجموعی طور پر نجی سرمایہ کاری گزشتہ  سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہوئی تاہم پراپرٹی  کے شعبے کے علاوہ اس میں 9.1 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

ہائی ٹیک صنعتوں پر سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ایرو اسپیس آلات اور طبی آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری میں بالترتیب 16.2 فیصد اور 14.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی کمرشلائزیشن کے لیے پیشہ ورانہ سائنس ٹیک خدمات کے لیے مختص کی جانے والی سرمایہ کاری میں بالترتیب 34.4 فیصد اور 33.6 فیصد اضافہ ہوا۔

بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے دوبارہ استعمال کے قابل آزمائشی خلائی...

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے دوبارہ استعمال کے قابل آزمائشی خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے ۔خلائی جہازکوشمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیاگیا۔ قابل استعمال ٹیسٹ خلائی جہاز چین میں مقررہ لینڈنگ سائٹ پر واپس آنے سے پہلے کچھ دیر کے لیے خلا میں کام کرے گا۔ خلا میں آپریشن کے دوران، خلائی جہاز دوبارہ قابل استعمال ٹیکنالوجیز اور خلائی سائنس کے تجربات کی تصدیق کرے گا تاکہ خلا کے پرامن استعمال کے لیے تکنیکی مدد فراہم کی جا سکے۔ 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جنوبی سوڈان کی جماعتوں سے انتخابات کے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے جنوبی سوڈان کی جماعتوں سے دسمبر 2024 میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگارحالات پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ جنوبی سوڈان نے تجدید شدہ معاہدے اور انتخابی قوانین کے نفاذ اور ریاستی اداروں کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے۔دسمبر 2024 کو ہونے والے عام انتخابات اس کی قومی ترقی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین جنوبی سوڈان کی تمام جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ملک اور اپنے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، تاکہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جاسکیں۔ 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تبت کے قدیم باشندے یاک اور دیگر جانوروں کی ک...

چھنگ دو(شِنہوا) چین میں آثارقدیمہ کے حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جنوبی چھنگھائی-تبت سطح مرتفع کے اونچائی کے علاقوں میں رہنے والے باشندے کم از کم ڈھائی ہزار سال قبل یاک اور دیگر مویشیوں کے درمیان کراس نسل کشی کرتے تھے۔

پالتو یاک کو مویشیوں کے ساتھ کراس بریڈ کرنے کا یہ عمل ہائبرڈ نسل  پیدا کرنے کے لیے  کیا جاتا ہے جس کا مقصد شدید ماحول کے حوالے سے یاک کی  قوت برداشت اوردوسرے مویشیوں کے گوشت اور دودھ پیدا کرنے کی صلاحیتوں کے حامل جانور پیدا کرنا ہے۔ سیچھوان یونیورسٹی، نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف  یونیورسٹی اور سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے 193 یاک، مویشیوں اوران کے ہائبرڈ کی 2ہزار700 سے 2ہزار350 سال قبل کے درمیانی عرصے کی باقیات جمع کرکے ان کا تجزیہ کیا جو شانان میں بنگا کے مقام پر کھدائی سے حاصل کی گئی تھیں۔ ماہرین آثار قدیمہ نے بنگا کے مقام سے 10ہزار سے زائد ممالیہ جانوروں کی باقیات دریافت کیں ، جو کہ 3ہزار سے 2ہزار200 سال پہلے کے دور کی ہیں۔ بنگا قبل ازتاریخ کا ایک وسیع اور پتھر کی عمارت کا کمپاؤنڈ ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 3ہزار 750 میٹر بلندی پرواقع ہے۔

جینیاتی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگا کے مویشیوں میں پالتو یاک کے ساتھ تقریباً 12 سے 20 فیصد جینیاتی مماثلت پائی جاتی ہے۔

 

 

 

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں