• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

بھارت کابیرون ملک سکھوں کے خلاف "خفیہ میمو"ک...

نئی دہلی (شِنہوا) بھارتی وزارت خارجہ نے مغربی ممالک میں سکھ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے "خفیہ میمو" کی موجودگی کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہ بیان انٹرسیپٹ کی رپورٹ کے جواب میں دیا ،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے شمالی امریکہ میں اپنے قونصل خانوں کو سکھ تنظیموں کے خلاف "جدید ترین کریک ڈاؤن اسکیم" شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 امریکی محکمہ انصاف نےگزشتہ ماہ ایک امریکی شہری،سکھ تارک وطن رہنماگروپتونت سنگھ پنوں   کے قتل کی ناکام سازش میں مبینہ طور پر ملوث ایک ہندوستانی شہری کے خلاف فرد جرم دائر کی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے سیکورٹی خدشات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں کوویڈ کی ذیلی قسم ایکس بی بی سے بچ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی سے بچاو کے لئے شہریوں کے مخصوص گروپس کو کوویڈ ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 بیجنگ سنٹرفار ڈیزیزپریوینشن اینڈ کنٹرول نے پیرکوبتایا کہ  60 سال  اور اس سے زیادہ اور 18 اور 59 سال کےدرمیانی عمر کے افراد جنہیں سنگین بنیادی بیماریوں، کم مدافعتی افعال ، یا انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے اور وہ کوویڈ-19 سے متاثر ہوئے یا نہیں کم سے کم ویکسین کی دو خوراکیں لگی ہیں وہ  اس مرحلے میں  ایکس بی بی ویکسین لگواسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق،کوویڈ کی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی ذیلی قسم ہے۔اس لیے بہتر نتائج کے لیے ایکس بی بی ذیلی قسم کی اینٹی باڈی کی حامل ویکسین کی سفارش کی جاتی ہے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل کی بستی میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو(شِنہوا) برازیل کے ایمیزون میں بے زمین مزدوروں کی تحریک سے تعلق رکھنے والی بستی میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔

فائر فائٹرز کے مطابق برازیل کے شمالی علاقے کی ریاست پارا کی میونسپلٹی کے شہر پیراواپیباس کے لینڈ اینڈ لبرٹی کیمپ میں آگ ایک دھماکے کی وجہ سے لگی جس نے بستی میں چلنے والے برقی نیٹ ورک کو جلا دیا۔

 مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرنیٹ کمپنی کے تکنیکی ماہرین جو نیٹ ورک پر کام کر رہے تھے،نے غلطی سے انٹرنیٹ کیبل کو ہائی وولٹیج کیبل سے جوڑ دیا جس سے دھماکہ ہوا۔

 کیمپ کی دو بیرکوں میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھی  اور وہ مکمل طورجل کر خاکستر ہو گئیں جس کے نتیجے میں تین کارکنوں سمیت کیمپ کے چھ رہائشی ہلاک ہو گئے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیک...

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں آتش بازی کی ایک فیکٹری اور قریبی مکانات میں آتشزدگی  سے 4 افراد ہلاک اور چھ  زخمی ہو گئے۔

شہر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ آگ جو ایک گھنٹے تک جاری رہی، تیزی سے لاپو-لاپو شہر کے ایک گاؤں میں پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں پٹاخے پھٹتے ہوئے دکھایا گیا جہاں آگ اور سیاہ دھوئیں کے بادلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

 متاثرین ممکنہ طور پر فیکٹری کے کارکن ہیں جو مبینہ طور پراندر پھنس گئے  اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ویتنام کا پائیدار دوستی کے لیے مل کر کا...

ہانگ کانگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ ،ویتنام کی دعوت پر 12 سے 13 دسمبر تک ویتنام کا سرکاری دورہ کریں گے۔

صدر شی  ویتنام کے گزشتہ دورے کے چھ سال بعدآئندہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں ایک اعلی نقطہ آغاز پر شروع کرنے کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کرے گا۔

برسوں کے دوران دونوں ممالک نے مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلے اور عملی تعاون میں پیش رفت کی ہے اور ان کے تعلقات کے فروغ کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ان کے خصوصی رشتے کے "بھائی چارے" نے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں سہولت فراہم کی ہے۔

ایک ہی سماجی نظام کے ساتھ دونوں ممالک کے مشترکہ نظریات اور عقائد پر مبنی دوستی  ان کی متعلقہ خارجہ پالیسیوں میں مظہر ہے جو دوطرفہ تعلقات کو ترجیح دیتی ہیں۔

ویتنام  کے شہر ہنوئی میں لوگ کیٹ لِن ہا ڈونگ اربن ایلیویٹڈ ریلوے کی ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مستقبل میں ترقی کے لیے راستہ طے کرنے اور اہم اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد اور وسیع کامریڈ شپ بھی قائم کی ہے۔

اکتوبر میں چینی صدر شی نے ویتنام کے صدر وو وان تھونگ سے ملاقات کی جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم  میں شرکت کے لیے بیجنگ کادورہ کیا تھا۔ ٹھیک ایک سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین پھو ترونگ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے اور انہیں شی جن پھنگ نے عوامی جمہوریہ چین کے دوستی کے تمغہ سے نوازا۔ دونوں رہنماؤں کے باہمی دورے 2017 میں ہوئے جس میں صدرشی کا ویتنام کا سرکاری دورہ 19ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک دورہ تھا۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈورین پھل کی بڑے پیمانے پر درآمدات سےچین ویت...

نان نِنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے میں چین کی سب سے بڑی ڈورین درآمدی بندرگاہ  یوی گوان سے بنیادی طور پر تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ڈورین کے پھل کی نقل و حمل  ہوتی ہے۔ تاہم گزشتہ سال چین  کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ویتنام سے تازہ ڈورین پھل کی درآمد میں اب تیزی آ رہی ہے۔

 گوانگشی کے متحرک زمینی بندرگاہی شہر پنگ شیانگ  میں واقع ایک درآمدی اور برآمدی کمپنی کے جنرل مینیجرنونگ لی چِھنگ نے پڑوسی صوبے گوانگ ڈونگ اور چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ میں اپنے گاہکوں تک ڈورین کی نقل و حمل کو تیزی سے مربوط کیا۔

نونگ نےکہا کہ ہم نےاس سال دسمبر تک 16 سوسےزیادہ ڈورین کے کنٹینرز درآمد کیے تھے۔ تھائی لینڈ کے علاوہ، ہم نے اس سال ویتنام سے ڈورین درآمد کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ اس وقت روزانہ ایک درجن سے زائد ڈورین کے کنٹرینرز درآمد کیے جارہے ہیں۔

 اس مہنگے موسمی پھل کے لیے چین میں بڑی طلب پائی جاتی ہے۔ چینی محکمہ کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین نے 8 لاکھ 25 ہزار ٹن ڈورین درآمد کیے جبکہ ڈورین کی درآمدی قیمت چین کے درآمد شدہ پھلوں میں پہلے نمبر پر ہے جو 4 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 پچھلے سال فصل کی کٹائی کے موسم اور کم قیمتوں کے لیے مشہورویتنامی ڈورین نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی ) فریم ورک کے تحت چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی۔ چین اس وقت ویتنام کی اہم ڈورین برآمدی منڈی ہے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں سائیکلنگ لین متعا...

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )نے اسلام آباد میں سائیکلنگ لین متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کے ممبر آئی ٹی نعمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارکنگ کے مسائل ختم کرنے کے لیے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، اسلام آباد سائیکلنگ لین والا پاکستان کا پہلا شہر ہو گا، پورے اسلام آباد میں سائیکلنگ لینز بنائی جائیں گی جو الگ ہوں گی۔ نعمان خالد نے بتایا کہ میٹرو ٹریک کے ساتھ ساتھ بھی سائیکلنگ ٹریک بنائے جائیں گے، سائیکلنگ لین خواتین ، بچے اور ضعیف العمر شہری استعمال کرسکیں گے، پورے شہر کو سائیکلنگ لین سے جوڑیں گے ، الیکٹرک بائیکس بھی چلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 150 کلومیٹر کا ٹریک بنایا جائے گا، 80 فیصد ٹریک گرین ایریا پر ہوگا، سائیکلنگ لین سے تمام رابطہ سڑکوں کو مین شاہراوں سے جوڑیں گے، 72 سائیکلنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ، 98 کلو میٹر کی لین ایک سائیڈ کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ ٹریک کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، پی سی ون پر کام مکمل ہوچکا ، بورڈ اجلاس میں منظوری دی جائے گی، 3 روٹ پر بسیں چلارہے ہیں ، نئے روٹس کیلئے 160 بسیں آرہی ہیں، سی ڈی اے کے نئے ونگ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی ونگ شہریوں کی آسانی کے لیے نئے منصوبے لارہا ہے، سی ڈی اے بورڈ نے پارکنگ ریگولیشن کی منظوری دے دی گئی ہے، پارکنگ کے لئے شہر میں سمارٹ کارڈ متعارف کرائے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع ک...

مسلم لیگ(ن)نے سندھ بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں لیاری ، کیماڑی ، ملیر اور کورنگی میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔ نوشہر و فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص میں بھی ن لیگ ورکرز کنونشن منعقد کرے گی جبکہ نواب شاہ ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جارہی ہے اور سندھ کے عوام نواز شریف کی ترقی کے وژن کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن...

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی نے بیرسٹر گوہر علی خان کو عمران خان کی جگہ پارٹی چیئرمین جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ چوہدری پرویز الہی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر سمیت دیگر رہنماوں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دیکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین کے بھی خلاف ہیں، نا تو انتخابی فارم جاری کیے گئے اور نا ہی ووٹر لسٹیں جاری کی گئیں، ہم انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں کوئی موجود ہی نہ تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر جواب طلب کیا تھا۔ اب پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چینلج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔ ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف تیار پٹیشن پر مرکزی و صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ سپریم...

سپریم کورٹ کی جانب سے قتل کے کیس میں ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود نے سوال اٹھایا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم پر مردہ خود بتائے گا کہ اسے گولی کس نے ماری ؟۔ پیر کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزم کی جانب سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست کی گئی۔ عدالت عظمی نے ملزمان کی درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سردار طارق نے استفسار کیا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے ؟، جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ تین ملزمان ہیں گولی کس نے ماری تعین کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔ جسٹس طارق نے سوال اٹھایا کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟، انہوں نے ریمارکس دیے کہ پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو، پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کیلئے ہوتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مقتول گولی لگنے سے جاں بحق ہوا اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں، کیوں نہ آپ کو جرمانہ عائد کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور، اسرائیل کی معصو...

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اہم اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے معصوم اور نہتے شہریوں پر فاسفورس بم کے حملوں ' ہزاروں مسلمانوں کی شہادتوں' اقوام عالم کی خاموشی اور امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جنگ بندی کے خلاف قرارداد کو ویٹو کئے جانے کی مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ پیر کے روز پارلیمنٹ لاجز میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹر ہدایت اﷲ خان نے قرارداد پیش کی کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے خلاف فاسفورس بم کے حملوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ اقوام عالم میں اسرائیل کی حمایت کرکے خطے میں ایک نئی جنگ کا سبب بن رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جنگ بندی کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے اور جنگ کی حمایت کرنے پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا گیا۔ ہدایت اﷲ خان نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکہ کو دوسری مرتبہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر پاکستان کے پچیس کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں۔ وہ خطے میں ایک ایسی جنگ شروع کررہا ہے جس کی اسرائیل کو حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں ہزاروں عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے۔ ہدایت اﷲ خان نے کہا کہ یہ جنگ ایک تشویشناک حد تک پھیل چکی ہے اور خطرہ ہے کہ اس میں دیگر ممالک بھی شریک ہوجائیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حماس کے مجاہدین کو یہ کمیٹی سلام پیش کرتی ہے ان کے حوصلے ابھی تک بلند ہیں۔ اسرائیل دنیا کی ایک بڑی طاقت ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنا سر نہیں جھکایا۔ دنیا کی چند بڑی طاقتیں فلسطین کو ملیامیٹ کرکے اسرائیل کا وہاں پر قبضہ کرانا چاہتی ہیں۔ امریکہ ' برطانیہ سمیت دیگر ممالک غزہ اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹا کر وہاں پر یہودیوں کی آباد کاری چاہتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ حماس سمیت تمام مسلمانوں کا خاتمہ کریں۔ اقوام متحدہ ہمیشہ ان قوتوں کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہوئی ہے۔ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے۔ تمام مسلمان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں جہاں دنیا میں مہذب لوگ رہتے ہیں وہاں پر مظاہرے ہورہے ہیں جن کے ضمیر زندہ ہیں وہ معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکتوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

اسرائیل کو امریکہ نے اس لئے بنایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وہ امریکی مفادات کا تحفظ کرے۔ یہ انبیاء کی سرزمین ہے فلسطین کی زمین سے اسرائیل کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اسرائیل ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل کے قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ عالمی طاقتیں منظم سازش کے تحت جنگ کو جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اب ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نے بتایا کہ حاجیوں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حج پیکج میں بھی کمی کی جائے گی۔ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس مرتبہ حج کے لئے حاجیوں کو سہولیات فراہم کرینگے۔ انہیں ایک سم بھی فراہم کی جائے گی جس میں فون کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں حج بہت مہنگا ہے۔ حاجیوں کے لئے حکومت پاکستان اس مرتبہ خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔ مکہ سے پاکستان کے لئے روڈ کے حوالے سے بھی ایک پیکج تیار ہوچکا ہے۔ سعودی وزیر حج سے میٹنگ ہورہی ہے انہوں نے بتایا کہ کراچی' پشاور اور کوئٹہ میں روڈ ٹو مکہ حج کے حوالے سے پروگرام مکمل ہوچکا ہے۔ لاہور میں بھی بذریعہ روڈ حج کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9ذوالحج کو جب حجاج کرام دعائیں کررہے ہوتے ہیں تو اس میں ہم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج میں حاجیوں کو ریلیف دینے کے لئے میں نے یہ معاملہ کیبنٹ میں بھی اٹھایا ہے کوشش کریں گے کہ اس مرتبہ سرکاری حج پر لوگوں کو کم از کم پچاس ہزار کا ریلیف دیا جائے۔ حج درخواستیں جو ہم نے وصول کی ہیں ان کی تاریخ میں بھی توسیع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج عبادت کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں اور ریاست کا کام ہے کہ وہ سہولیات فراہم کرے۔ حجاج کرام کو خصوصی طور پر تربیت دی جائے گی یہ بڑا مشقت کا کام ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدر نے کہا کہ حجاج کی تربیت بہت لازمی ہے حج کے دوران لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں تکالیف سے گزرنا نہ پڑے لوگ دس لاکھ روپیہ دے کر پچیس لاکھ کی سہولیات مانگتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ پورے پاکستان میں حجاج کے لئے ٹریننگ سیشن ہوتے ہیں جس میں حج کے طریقہ کار کے حوالے سے لوگوں کو بریف کیا جائے گا۔ دیہی علاقوں سے آنے والے لوگ بہت زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔ مولانا عبدالکریم نے کہا کہ سعودی عرب حج کے لئے بہت زیادہ رقوم مختص نہیں کرتا لیکن پی آئی اے بہت زیادہ داموں میں ٹکٹ فروخت کرتا ہے حکومت پاکستان کوشش کرے کہ سرکاری حج پر جانے والے لوگوں کو پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئرلائنز پر سفر کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پی آئی اے کا جو خسارہ ہورہا ہے وہ حاجیوں سے پورا نہ کیا جائے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کو جلد خط لکھیں گے جس میں انہیں بتایا جائے گا کہ حجاج کرام کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے اور اتنے مہنگے داموں میں عام آدمی حج نہیں کرسکتا لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ سینیٹر ہدایت اﷲ خان نے کہا کہ حج بہت مشقت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کے حوالے سے حکومت پاکستان خصوصی طور پر سبسڈی کا اعلان کرے۔ مولانا عبدالغفور حیدر نے کہا کہ انڈیا' ایران اور دیگر ممالک میں حجاج کرام کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جاتا ہے تاہم حکومت پاکستان حجاج کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے زائد رقوم وصول کرتی ہے۔ اس کے بعد سینیٹر ہدایت اﷲ خان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک قرارداد پیش کی جسے سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیز فائر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے زیرتعمیر شہرنیوم...

سعودی عرب کے مستقبل کے سب سے بڑے کاروباری اور سیاحتی مرکز نیوم میں 'ٹوپیان ' نامی نئی فوڈ کمپنی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 'ٹوپیان' سعودی عرب میں کھانوں کی ایک نئی شناخت اور پہچان کا ذریعہ بنے گی، کھیت سے لے کر کھانے کی میز تک اور کھانوں کی تقسیم سے لے کر استعمال تک ہر سطح پر ایک نیا انداز سامنے لائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ٹوپیان موسمیاتی اثرات سے پاک خوراک، زراعت کی از سر نو پیداوار، منفرد کھانے، ہر فرد کے ذائقے اور ضرورت و پسند کے مطابق ڈشیں ایک پائیدار خوارک زنجیر کا اہتمام ٹوپیان کے یہ پانچوں بنیادی ستون اور شناختیں ہوں گی۔ٹوپیان کی لانچنگ سعودی محکمہ ماحولیات، سعودی محکمہ پانی و زراعت کے علاوہ سعودی عرب میں بروئے کار ویژن 2030کے مطابق نیز 2060کے حوالے سے ماحولیاتی اہداف کے تقاضوں کے عین مطابق ہو گی۔یہ فوڈ کمپنی خوراک کی پائیداری کے لیے بھی ایک منفرد معیار کو متعارف کرائے گی گویا کھانے پینے کا ایک نیا دور شروع ہو گا،ٹوپیان اپنے طریقہ کار میں جدید تر اور انقلابی انداز میں خوراک سے متعلق حل پیش کرے گی تاکہ جدید دنیا کو خوراک کے حوالے سے جن چیلنجوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں مشکلات ہیں ٹوپیان ان کے حل کے طور پر سامنے آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی کارروائیوں میں 350یوکرینی فوجی مارے گئے...

روس اور یوکرین کے جنگ جاری ہے، روسی وزارت دفاع نے ڈونیٹسک کے محور پر تقریبا 300یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کردیا،جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونیٹسک کے محور پر روسی افواج کے جنوبی گروپ کی اکائیوں نے یوکرینی مسلح افواج کے حملوں کو توپ خانے اور بھاری آگ کے نظاموں کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا،یوکرینی مسلح افواج کے 24ویں میکانائزڈ، 79ویں اور 93ویں ایئر بورن بریگیڈز کے علاوہ 112ویں دفاعی بریگیڈ کے حملہ آور گروپوں کی طرف سے آٹھ حملے کیے گئے۔ ڈونیٹسک کے مختلف قصبوں میں آگ لگ گئی۔ اس دوران یوکرین کی مسلح افواج کے ارتکاز کو نقصان پہنچا،بیان کے مطابق اس محاذ پر لگ بھگ 300یوکرینی فوجی مارے گئے ، ایک بکتر بند جنگی گاڑی، تین کاریں، دو ڈی ٹونٹی آرٹلری، ایک خود سے چلنے والا توپ خانہ بھی تباہ ہوگیا، وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ روسی افواج کے یونٹوں نے زاپوروزئے محور پر یوکرینی افواج سے وابستہ ایک گروپ کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس جھڑپ میں 50یوکرینی فوجیوں کو نقصان پہنچا ہے،دوسری جانب روس کے صوبہ بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلادکوو نے اتوار کو اعلان کیا کہ یوکرین کی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے قصبوں پر 42گولے داغے،تاہم اس گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،زیلنسکی کے دفتر کے مطابق سیاسی طور پر یوکرین کے صدر زیلنسکی اتوار کو ارجنٹائن کے نئے صدر جیویر میلی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بیونس آئرس چلے گئے، یوکرینی رہنما کا لاطینی امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے، کیف روسی افواج کے خلاف 21ماہ سے جاری لڑائی کے لیے ترقی پذیر ملکوں کی حمایت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے مذہبی امور کے سربراہ نے دانشمند...

سعودی عرب کے مذہبی امور کے سربراہ نے دانشمندانہ قیادت میں اسلام کے اصولوں کے مطابق خانہ کعبہ کی اہمیت اور اس کی تطہیر پر زور دیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد کی خدمت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کی عکاسی کرتی ہے کیونکہ مسلمانوں کے لیے ان کی گہری اہمیت ہے۔قرآن میں درج حوالوں اور کعبہ کی حرمت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر زور دیتے ہوئے وہ ان مقدس مقامات کی مسلسل تعظیم کو مسلم قوم کے لیے خیر کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔حرمین شریفین کے متولی اور مکہ مکرمہ کے گورنر کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب شہزادہ بدر بن سلطان کی کاوشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مذہبی امور کے سربراہ نے زائرین کی خدمت میں ان کے اہم تعاون کو سراہا۔مقدس گھر کی تعظیم کے اقدام کو اجاگر کرتے ہوئے وہ حرم کے تقدس کو مضبوط بنانے اور دو مقدس مساجد کی خدمت میں دانشمندانہ قیادت کی خواہشات کو پورا کرنے میں اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔خانہ کعبہ میں مختلف منصوبوں کی نگرانی کے لیے وزارت مالیاتی کے پراجیکٹ مینجمنٹ آفس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی معیارات کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز کاستعمال لائق تحسین ہے۔حرم کی عظمت اور اس کے تقدس کو بہتر بنانے کے لیے مذہبی امور کے اسٹریٹجک منصوبے میں میٹنگز، سیمینارز، مکالمے، اور مذہبی، ثقافتی اور فکری مقابلے شامل ہیں۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی وزارت معتدل مذہبی حکمت عملیوں کو نافذکرتی ہے جو دو مقدس مساجد کے متولی اور ولی عہد کی سے رہنمائی حاصل کرتی ہے اور مقدس مساجد کی مسلسل دیکھ بھال کرتی ہے اور اس کی مقدس حیثیت کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے معروف سیاستدان کے گھر سے 12ارب روپے...

بھارتی عوام جہاں 2وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے وہیں کرپٹ بھارتی سیاستدان عوام کے پیسوں سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق پولیس نے بھارتی سینیٹر کے گھر سے12ارب روپے برآمد کر لئے گئے ہیں،بھارتی سینیٹ کیرکن دھیرج سنگھ کیگھرپرانکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا،دھیرج سنگھ کے گھر سے نوٹوں سے بھرے 176بیگ برآمد ہوئے،کارروائی کیلئے 3بینکوں اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے80لوگوں کی خدمات لی گئیں،40نوٹ گننے والی مشینیں منگوائی گئیں، 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں نوٹ گنے جاتے رہے پھر بھی 4دن لگ گئے،سیاستدان کے گھر سے برآمدرقم ساڑھے3ارب بھارتی روپے نکلی جوپاکستان میں12ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16گر کر تباہ، پائلٹ م...

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا،برطانوی میڈیا نے کے مطابق حادثہ پیر کو گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا ، امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16پیر کو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا، جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹر نے چینی لہسن کو قومی سلامتی کی...

امریکی سینیٹر نے چین سے درآمد ہونے والی لہسن کو امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے امریکی وزیر تجارت کو خط لکھ کر چینی لہسن کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا،اپنے خط میں امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے چینی لہسن اگانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ چین دنیا بھر میں لہسن کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے اور امریکا اس کا سب سے بڑا خریدار ہے،انہوں نے لکھا کہ بیرون ممالک خصوصا کمیونسٹ چین میں لہسن اگانے کے طریقے غیر محفوظ ہیں اور یہ بات امریکا میں صحت عامہ کے مسائل پیدا کرسکتی ہے،اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ فوڈ سیفٹی اور سکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے اسلئے یہ معاملہ ہماری قومی سلامتی، پبلک ہیلتھ اور معاشی خوشحالی کیلئے خطرہ ہے،انہوں نے امریکی وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ چین سے درآمد ہونے والی لہسن کے معیار اور اس کے امریکیوں کی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کشمیریوں کیلیے سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کے...

مقبوضہ کشمیر میں عوام کیلیے سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا، مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مواد شئیر کرنے والے کو دہشتگرد قرار دینے کا قانون نافذ کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کا کشمیریوں سے حق خودارادیت چھیننے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم اور جبر کو دنیا سے چھپانے کے لئے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی تحریک آزادی سے خوفزدہ مودی سرکار نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیکشن 144کا نفاذ کر دیا، سیکشن 144کا نفاذ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس نے واضح کہا کہ بھارت مخالف مواد شئیر کرنے والے کو دہشتگرد مانا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہ مولہ نے سیکشن 144کا قانون پاس کیا ہے۔ قانون کے تحت کسی بھی شخص پر بھارتی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا یا پوسٹ شیئر کرنا قانونا جرم ہے،بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والے شخص کو دہشتگرد سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بھارتی پولیس نے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کے خلاف کوئی بھی ٹویٹ یا ویڈیو شئیر کرنے والے افراد سے نمٹنے کی تیاریوں کا عندیہ دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت جدید ترین کریک ڈائون اسکیم کے تحت سکھو...

امریکی آن لائن نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مغربی ممالک میں ایک "جدید ترین کریک ڈائون اسکیم" کے تحت سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنا رہا ہے،امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ کے مطابق بھارت نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے دو ماہ پہلے ہردیپ سنگھ کے خلاف ٹھوس اقدامات کا خفیہ حکم جاری کیا تھا۔ویب سائٹ کی خبر کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اپریل 2023میں ایک خفیہ میمو کے ذریعے شمالی امریکا میں اپنے قونصل خانوں کو مغربی ممالک میں سکھ تنظیموں کے خلاف "جدید ترین کریک ڈائون اسکیم" شروع کرنے کی ہدایت کی تھی،ویب سائٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر سمیت کئی سکھ رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست دی گئی تھی، بھارتی وزارت خارجہ کے میمو میں ان افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی،خبر کے مطابق میمو جاری ہونے کے دو ماہ بعد جون میں ہر دیپ سنگھ نجر کو قتل کر دیا گیا تھا، کینیڈا کی حکومت نے تحقیقات کے بعد بتایا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا حکم بھارتی انٹیلی جنس نے دیا تھا،امریکی نیوز ویب سائٹ کی خبر پر بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھوں اور مسلمانوں کیخلاف جرائم پر مودی پر م...

سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر نے تحقیقات کے لیے بھارت جانے پر سکھوں کا خیر مقدم کیا ہے،دوسری جانب سان فرانسسکو کیگولڈن برج پرسکھوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جہاں ایف بی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 28جنوری سے ہوگا، مودی سرکاری استثنی کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے، سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف جرائم پرمودی پرمقدمہ چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ح...

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحالی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کیلئے دائر اپیلوں پر متعصبانہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا 5اگست 2019کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، آرٹیکل 370عارضی تھا، ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدر کا حکم آئینی طور پر درست ہے، بھارتی صدر کے پاس اختیارات ہیں، آرٹیکل 370مقبوضہ کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، جموں کشمیر اسمبلی کی تشکیل کا مقصد مستقل باڈی بنانا نہیں تھا،بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات 30ستمبر 2024تک کرانے کے احکامات جاری کر دیئے،واضح رہے کہ بھارت نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی، مودی حکومت نے بھارتی آئین کی شق 370کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، بھارت نے اس دوران کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کیں،2019سے قبل ریاست جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے، کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے ہنگامی سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے حوثیوں کیخلاف کثیرالقومی بحری فوج...

امریکا حوثیوں کی طرف سے بحری جہازوں کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے بحیرہ احمر میں کثیر القومی بحری فوج کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہت سے ممالک دنیا کے اس حصے میں تجارتی جہاز رانی میں خلل کو روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق امریکا اس حوالے سے کئی دوسرے ممالک سے بھی بات کررہا ہے،اہلکار نے امریکی کوششوں کو بڑے پیمانے پر پرعزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس کی کوئی واضح ٹائم لائن نہیں ہے کیونکہ اتحادی اور شراکت دار اس بات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کس طرح حصہ لیں گے،امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر اہلکار نے کہا کہ فورس کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت "فعال طریقے سے ہو رہی ہے،یمن میں حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی ملک کے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو گزرنے سے روک دیں گے۔ انہوں نے اسرائیل کے بحری جہازوں کی آمدورفت کو غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی روک تھام اور غزہ کو ادویات اور خوراک کی سپلائی سے مشروط کیا۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ اگرغزہ میں ادویات اور خوراک لے جانے کی اجازت نہ دی گئی تو اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہاز ان کے لیے جائز ہدف بن جائیں گے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل حملے نہ صرف اسرائیل اور امریکا کے لیے بلکہ درجنوں ممالک کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ حوثیوں کے لیے مالی امداد کو کمزور کرنے کے لیے پابندیاں موثر طریقے سے لاگو کی گئی ہیں اور انھوں نے مستقبل میں فوجی کارروائی کو مسترد نہیں کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے 20ہزار گو...

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16رائفل کے لیے 5.56 ایم ایم کی 20 ہزار سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں، ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60,000ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے،یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع "تسلیم" فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔سی سی ٹی وی کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور "تسلیم" اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے،جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ خون میں نہا گیا،سفاک صیہونی فورسزکی وحشی...

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری جاری ہے،شمالی،وسطی اورجنوبی غزہ میں صیہونی فوج نے بارود کی بارش کردی،متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے،غزہ خون میں نہا گیا،سفاک صیہونی فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،اسرائیلی فورسزکی جانب سے نوصیرات کیمپ، دیرالبلاح ،رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے،شمالی غزہ میں پناہ لینے والے سیکڑوں معصوموں کوگرفتارکرلیاگیا۔فورسز کی جانب سے مسلسل حملوں سے جنوبی غزہ بھی کھنڈر بن گیا،جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں اورالقسام بریگیڈز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے،القدس بریگیڈ کیمطابق دس دن میں 180اسرائیلی بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں،بیس سے زائد اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے،جنوبی کنارے میں چھاپوں اور حراست میں لینے کا سلسلہ بھی کم نہ ہوسکا،رام اللہ ،جنین ،یعبید،البریح اور نابلس میں درجنوں بکتربند گاڑیاں داخل ہوگئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای ۔ دبئی ۔ کوپ 28 ۔ چین ۔ توانائی منتق...

متحدہ عرب امارات، دبئی میں جاری کوپ 28 کے دوران ایک تقریب سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی شیی ژین ہوا خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ بیجنگ ۔ برفباری نظارے

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ میں طالب علم برفباری کے دوران اسکول بس میں سوار ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچھ قیدیوں کو صیہونی فورسز نے زندہ دفن کیا ،...

اسرائیل کی جانب سے جنگجو قرار دیے جانے والے غزہ کے معصوم فلسطینیوں نے زیادتیوں کی روداد سنادی،فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں، جسم پر نمبر درج کیے، کپڑے اتروائے اور تشدد کا نشانہ بنایا،اسرائیل کی قید سے رہائی ملنے کے بعد فلسطینیوں کا غزہ کے اسپتالوں میں علاج کیا گیا، بچوں پر بھی بدترین تشدد کیا گیا،ایک فلسطینی نے کہا کہ گڑھے میں کچھ قیدیوں کو پھینک کر اوپر سے مٹی ڈال دی گئی، زندہ دفن کیا گیا،دوسری جانب غزہ کے معصوم بچوں نے دنیا سے فریاد کی اور کہا مسلسل بمباری ہورہی ہے، کوئی جگہ محفوظ نہیں، سب تباہ ہوچکا، جنگ ختم کرائیں، ہمیں گھروں کو جانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارجنٹائن ۔ بیونس آئرس ۔ ہاویئر میلائی ۔ انتخ...

ارجنٹائن ، بیونس آئرس میں ارجنٹائن کے نئے صدر ہاویئر میلائی ہاتھ ہلاکر اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مذاکرات کے بغیر اسرائیل اپنے یرغمالی بازیاب...

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر اسرائیل اپنے یرغمالی کبھی بازیاب نہیں کروا سکتا،القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑے گی، ہزاروں مجاہدین لڑنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں،ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ پچھلے 10دنوں میں 180سے زیادہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے،حماس کے رہنما نے عرب میڈیا کو بھیجے گئے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی اپنی ساکھ ثابت کرچکی ہے، مکمل جنگ بندی کیلئے اسرائیل کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے تک مزید ایک بھی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ بیجنگ ۔ برفباری نظارے

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے جنگ شان پارک میں ایک مزدور مشین کی مدد سے برف صاف کررہا ہے ۔ (شِںہوا) 

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ مغازی مہاجر کیمپ ۔ فضائی...

غزہ کی پٹی کے وسطی مغازی مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لوگ تباہ شدہ عمارتیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی فوجی کارروائیوں...

قطری وزیراعظم عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدی اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ مذاکرات کی وجہ سے رہا ہوئے ہیں،قطر کے دارالحکومت میں دوحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری مزید قیدیوں کی رہائی کے امکانات کو محدود کر رہی ہے تاہم قطر تمام مشکلات کے باوجود جنگ بندی اور مزید قیدیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گا،دوسری جانب جنگ بندی کے تمام مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ جاری رہے گی،حماس کے جنگجوں کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹیم دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ حال ہی حماس کے کئی جنگجوں نے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں، یہ تو ابھی حماس کے انجام کی ابتدا ہے،کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو انسانیت کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مزید اجازت نہ دے اور غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، برفباری کے باعث اسکولوں میں آن لائن تعل...

جیلن (شِنہوا) چین مشرقی صوبے شان ڈونگ کے دارالحکومت جی نان میں برفباری کے سبب  پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ ساتھ کنڈرگارٹن نے بھی اپنی کلاسیں آن لائن کردی ہیں۔ یہاں برفباری کا آغاز پیر کی صبح سے ہوا ہے۔

جی نان میں برفباری اور تیز ہوا کا سلسلہ پیر کی علی الصبح شروع ہوا تھا اور صبح 3 بجے سے 10 بجے کے دوران شہر میں 7 ملی میٹر برف پڑچکی تھی۔

جی جان کے محکمہ تعلیم نے آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاکہ تاکہ تدریس کا سلسلہ جاری رہے اور اس میں کوئی خلل نہ پڑے ۔

شہر کے ضلع تیان چھاؤ کے اسکولوں نے اتوار کو آن لائن تدریس کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔  ژی جن شی اسٹریٹ پرائمری اسکول کی ٹیچر لی یی روئی نے بتایا کہ انہوں نے آن لائن کلاس کے دوران اپنے طالب علموں کو تعلیمی کھیلوں میں مصروف کیا۔

انہوں نے گھر پرکام دیا طالب علموں کو برف سے متعلق گیت پڑھنے ، برف کے ٹکڑوں سے ڈیزائن بنانے اور اپنے والدین کے ساتھ  گھر سے باہر برف سے متعلق سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کو کہا۔

اسکولوں نے کیمپس کے داخلی راستوں اور کھیل کے میدانوں سے برف صاف کرنے کی ذمہ داری کچھ اساتذہ کو کو سونپی ہے تاکہ منگل کو طلباء کی محفوظ واپسی ہوسکے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ملکوں نے اسرائیل پ...

جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ملکوں نے اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دبائو بڑھا دیا ہے، تاہم اسرائیل نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا،غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک سامنے آگئے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک حماس کے خاتمے کی اسرائیلی حمایت کر کے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کر سکتے،نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کیلئے اسلحہ دینے پر امریکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بھی مظاہرے جاری ہیں، سوئیڈن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ سڑکوں پر آگئے،جاپان میں مظاہرین نے غزہ میں امن کا مطالبہ کیا جبکہ سپین اور مراکش میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین میں قیام امن کیلئے احتجاج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ٹی ٹی ایف سنگلز ورلڈ کپ 2024 چین میں ہوگ...

بیجنگ (شِنہوا) مردوں اور خواتین کا سنگلز ورلڈ کپ اپریل 2024 میں چین کے مکاؤ میں ہوگا ۔

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) نے اس بات کا اعلان چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں افتتاحی مکسڈ ٹیم ورلڈ کپ کے اختتام پر کیا۔

ورلڈ کپ کا انعقاد مکاؤ کے گلیکسی ایرینا میں کیا جائے گا جو سب سے بڑے انڈورمقام ہے۔

ایک اخباری اعلامیہ میں آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ ورلڈ کپ کی بحالی کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو آئی ٹی ٹی ایف کے کھیل کے بھرپورورثہ کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ 2026 میں عالمی گورننگ باڈی ایک صدی مکمل کرلے گی ۔ یہ اقدام اس کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے تاکہ اس کی تقریبات میں نئی روح پھونکی جاسکے۔

پہلا آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ کپ چین کے ہانگ کانگ میں 1980 میں ہوا تھا۔  جبکہ تازہ ترین ایڈیشن کا انعقاد مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وائی ہائی میں 2020 میں ہوا۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کو غزہ میں جنگ مہنگی پڑگئی، بجٹ خسار...

اسرائیل کو غزہ میں جنگ مہنگی پڑگئی، بجٹ خسارہ نومبر میں بڑھ کر 4.5بلین ڈالر تک پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے نومبر میں 4.5بلین ڈالر کا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ گزشتہ 12ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6فیصد تھا، وزارت نے بتایا کہ 2023کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریبا 4فیصد تک ہونے کی توقع ہے،وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔ اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9بلین شیکل تک پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمیں صاف و شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے...

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں صاف و شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ کراچی میں پاکستان ہاوس میں مصطفی کمال، امین الحق، روف صدیقی سمیت دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات کے نتائج کس طرح مرتب ہوئے دنیا کو پتہ ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اپنی حقیقی نمائندگی سے محروم ہوا ہے، ان لوگوں نے اس شہر کی نمائندگی کی جو اس شہر کے نہیں تھے، جلد سے جلد انتخابات کی اس شہر کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم جلد لیکن شفاف، غیر جانبدارانہ اور قابل قبول انتخابات چاہتے ہیں، سندھ میں نگران حکومت 15 سال کی حکومت کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کو بتانا چاہتے ہیں ہمیں انتخابات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انتخابات صاف شفاف صرف ہونے نہیں بلکہ نظر بھی آنے چاہئیں، اس وقت انتخابات صاف و شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے انتخابات کو یہ شہر کسی طور قبول نہیں کرے گا، ہم سڑکوں پر آ کر اپنا مینڈیٹ منوائیں گے، نگران وزیرِ اعظم آپ کا کام ہے کہ شفاف انتخابات کرائیں، کمیشن ممبر نثار درانی پیپلز پارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں، اعجاز انور چوہان اور نثار درانی کے ہوتے ہوئے انتخابات تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدر آباد اور کراچی کی بلدیاتی حکومتیں شہروں کی نمائندگی نہیں کرتیں، پری پول رگنگ ہو چکی ہے، اسے ٹھیک نہ کیا گیا تو عوام خود بتائیں کہ کیا کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا البم: ویتنام کے ہنوئی میں پُر جوش روزم...

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے شہر ہنوئی کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے آپ ہمیشہ اس شہر کی  زندگی کے جوش اور سادگی سے ملے والی خوشی کو محسوس کر سکتے ہیں۔

ہنوئی، ویتنام کا دوسرا سب سے بڑا اور ایک قدیم شہر ہے جس کی تاریخ 1 ہزار سال سے زیادہ ہے اور یہ 11ویں صدی عیسوی سے شمالی ویتنام کا سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی مرکز رہا ہے۔

 

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر میں لوگ ایک چوراہے پر انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر کے ایک چوک پر لوگ اسٹریٹ پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر میں لوگ ایک اسٹریٹ اسٹال پر کھانا کھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر میں لوگ سڑک پر چل رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر کے ایک ایرینا میں لوگ ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اولڈ کوارٹر کے ایک چوک پر لوگ ایروبکس ڈانس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لاز...

وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کو اسلام آباد پولیس تربیت دے گی۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امیدواروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائے گی، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذوالفقار بھٹو ریفرنس، بلاول کی کیس کی براہ ر...

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست بلاول بھٹوکی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ (آج) منگل کو ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹوک...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ کی 7 ویں ضلع کونسل کے عام انتخابات میں منتخب شدہ 264 ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

لی نے کہا کہ ضلع کونسل (ڈی سی) کا یہ انتخاب ضلعی حکمرانی کا نظام بہتر بنانے اور ضلع کونسلز میں اصلاحات کے بعد بڑے پیمانے پر منعقدہ پہلا انتخاب تھا۔

لی نے انتخابات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ضلع کونسلز کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 97 کے تحت ضلعی مشاورت اور خدمات کے اداروں کی حیثیت سے اپنی پوزیشن پر واپسی اور "ہانگ کانگ کا انتظام محب وطن کے ہاتھ" کے اصول پر مکمل طور پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک اعلیٰ معیار کا انتخاب تھا جس نے شفاف ، منصفانہ، صاف ستھرے، محفوظ اور منظم انداز میں انعقاد کے مجموعی مقاصد کو پورا کیا۔ اس سے بہترین انتخابی ماحول اور اصلاحات شدہ ضلع کونسل نظام کی افادیت سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول جاندار تھا اور تمام حلقوں میں مقابلہ ہوا ۔ امیدواروں نے ووٹ کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی ،اپنی بصیرت ، کامیابیوں اور کارکردگی پر ایک دوسرے سے مقابلہ کیا اور عوامی مسائل کا عملی حل پیش کیا۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیص...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سول جج کی عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی، درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کر لیے۔ درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے شادی سے پہلے تعلقات پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دو افراد آئے ہیں جنہوں نے آنکھوں سے دیکھا اورایک وہ جسے بتایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، وکیل رضوان عباسی نے جواب میں کہا کہ اس کیس میں 203 سی لاگو ہوتی ہے۔ جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہ ضروری ہیں، میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ یہ شرائط پوری ہوں، اگرآپ کو دلائل کے لیے وقت چاہیے تو میں وقت دے دیتا ہوں۔ عدالت نے مزید کہا کہ قانون واضح ہے اسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے، ججمنٹ کی تب ضرورت ہوتی ہے جب قانون واضح نہ ہو۔ وکیل نے استدعا کی کہ میرے دلائل سن لیں میں تیار ہوں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے اس لیے ابھی سن لیں، جج نے جواب میں کہا کہ آپ مشورہ کر لیں پھر دلائل دے دیں۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ گھرمیں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آسکتا ہے اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔ وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر وزارت...

سابق وزیرقانون اور رہنما ایم کیو ایم فروغ نسیم نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پانڈ منتقلی کے معاملے پر وزارت قانون سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ عموما جب بھی کوئی کیس ہوتا ہے تو وزارت قانون سے رائے لی جاتی ہے تاہم اس معاملے پر رائے نہیں لی گئی۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ معاملے پر سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر کابینہ اجلاس میں کچھ لائے تھے مگر کیس سے متعلق یاد نہیں کہ کابینہ میں کیا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں 50،50 ایجنڈے آتے تھے اب کیا یاد کب کیا ہوا ، میں نے خالد مقبول سے پوچھا انہوں نے بھی بتایا مجھے یاد نہیں، جو بھی ہوتا ہے تحریری شکل میں ہوتا ہے زبانی کچھ نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ فروغ نسیم بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر قانون تھے تاہم ریفرنس میں ایم کیو ایم کے کسی وزیر کو بطور گواہ شامل نہیں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے گودام ذخیرہ شعبے میں مسلسل 10 ماہ سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گودام ذخیرہ صنعت کی کارکردگی نومبر میں بہتر رہی جس میں  مسلسل 10 ماہ سے توسیع کا رجحان برقرار ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ مشترکہ سروے کے مطابق اس شعبے کی ترقی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 52.2 فیصد پوائنٹس تھا جو اکتوبر کی نسبت 1.3 فیصد زائد ہے۔

انڈیکس میں 50 فیصد سے اوپر ریڈنگ توسیع اور 50 فیصد سے نیچے کی ریڈنگ سکڑن کو ظاہر کرتی ہے۔

نومبر میں اس شعبے کے تمام بڑے ذیلی اشاریے توسیعی زون میں تھے خاص طور پر نئے آرڈرز ناپنے والا انڈیکس 53 فیصد پر آگیا جو ایک ماہ قبل کی نسبت 3.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے ۔ اس کی توسیع زون میں واپسی ہوئی ہے جو مارکیٹ طلب میں بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔

سروے کے مطابق کاروباری نفع کا ذیلی انڈیکس بھی گزشتہ ماہ کی نسبت 2 فیصد پوائنٹس بڑھ کر توسیعی زون میں واپس آگیا جو اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی علامت ہے۔

سروے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کاروباری اداروں نے مارکیٹ بارے ایک مستحکم نقطہ نظر کو برقراررکھا ہوا ہے۔  کاروباری توقعات ریڈنگ گزشتہ ماہ 55.2 فیصد رہی جس سے گودام ذخیرہ صنعت کی مستقبل میں پائیدار اور مستحکم شرح نمو برقرار رہنے کی توقع ہے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اقتصادی حل کے ساتھ عالمی ماحولیاتی اقدام...

جنیوا (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کے ایک معروف ماہرماحولیات نے دبئی میں جاری کوپ 28 کے دوران کہا ہے کہ چین قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور اس میں سرمایہ کاری کے فروغ میں عالمی موسمیاتی اقدامات کی ایک بڑی قوت ہے۔

سولر امپلس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین برٹرینڈ پکارڈ نے کوپ 28 یا موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 28 ویں اجلاس کے دوران شِنہوا کو بتایا کہ ہمیں شمسی توانائی سمیت ہوا، بائیو ماس، بائیو گیس، پن بجلی، جیوتھرمل جیسے ذرائع  سے سستی ترین قابل تجدید توانائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی محققین اور چینی صنعتیں قابل تعریف ہیں کہ وہ سستے داموں اس کی پیداوار کررہے ہیں۔

اس وقت ایسے ماحولیات نظام کی فوری ضرورت ہے جو اقتصادی اور مؤثر ہو اور کا حل موجود ہے۔ ہمارے پاس وہ تمام حل موجود ہیں جو مؤثر اور ہر شعبے سے کچرہ کم کرنے کے قابل ہیں۔

پکارڈ خود بھی ایک مہم جو ہیں ۔ انہوں نے 1999 میں برائن جوزن کے ساتھ بریٹلنگ آربیٹر 3 غبارے میں دنیا بھر میں نان اسٹاپ بیلون پرواز کرنے والے پہلے شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے انہیں 2012 میں "چیمپیئن آف ارتھ" قرار دیا تھا۔

پکارڈ اور شریک پائلٹ آندرے بورشبرگ نے 2016 میں ہوائی جہاز سولر امپلس میں دنیا بھر میں شمسی توانائی سے چلنے والی اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد واقعی سستی توانائی کا حصول ہے جو دنیا کے لئے صاف ہو۔ اس ضمن میں انہوں نے چین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بچانے کا یہی واحد راستہ ہے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایف-16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گ...

سیئول(شِنہوا)ایک امریکی ایف -16 لڑاکا طیارہ مغربی جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی اور مقامی نشریاتی ادارے وائے ٹی این  نے پیر کو رپورٹ کیا کہ امریکی فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران دارالحکومت سیول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں گنسن کے کنسان ایئر بیس کے قریب صبح کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پائلٹ ہنگامی اخراج کے ذریعے بچنے میں کامیاب رہا۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی صورتحال پر پوتن اور نیتن یاہو کے درمی...

ماسکو (شِںہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں غزہ کی انسانی صورتحال پر بات چیت ہوئی

کریملن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازع میں خطے کی نازک صورتحال خاص طور پر غزہ کی پٹی میں خراب انسانی صورتحال پر  گفتگو ہوئی۔

روسی صدر پوتن  نے ہرقسم کی دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت بارے اپنے اصولی مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کرنے والی شہری آبادی کو اس کے سنگین نتائج سے بچانا ضروری سمجھتے ہیں۔

کریملن کے مطابق روس عام شہریوں کی مشکلات میں کمی اور کشیدگی کے خاتمے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے روسی شہریوں اور ان کے اہلخانہ کے انخلا اور غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی میں مزید تعاون میں باہمی دلچسپی بھی ظاہر کی۔

کریملن نے کہا ہے کہ پوتن اور نیتن یاہو نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سردی کی لہر کے پیش نظر بلیو انتباہ ج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کے پیش نظردوبارہ بلیو انتباہ جاری کردیا ہے جس میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق پیر سے منگل تک دریائے یانگسی کے جنوبی علاقوں، مشرقی صوبے گوئی ژو اور جنوبی چین کے شمالی حصوں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

ہونان اور گوئی ژو صوبوں اور گوانگ شی ژوآنگ خوداختیارخطے کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں کو سرد موسم سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عوام سے کہا ہے کہ وہ خود کو گرم رکھیں، ٹراپیکل فصلوں اور آبی مصنوعات کی حفاظت کا بندوبست کریں۔

چین میں سرد لہروں کے لیے 4 سطح کا موسمی انتباہی نظام موجود ہے جسے مختلف رنگ دیئے گئے ہیں۔ اس میں سرخ رنگ سب سے زیادہ شدید موسم کے انتباہ کی علامت ہے اس کے بعد نارنجی، زرد اور نیلے رنگ کا انتباہ ہوتا ہے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی 7 ویں ضلع کونسل کے عام انتخابات...

ہانگ کانگ (شِںہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے 7 ویں ضلع کونسل کے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 176 ضلعی کمیٹیوں کے حلقہ کونسلر اور 88 جغرافیائی حلقہ کونسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

انتخابی امور کمیشن کے چیئرمین ڈیوڈ لوک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جغرافیائی حلقوں میں 11 لاکھ 90 ہزار سے زائد رائے دہندگان نے حصہ لیا ۔ رائے شماری اور ووٹ کے گنتی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہوا اور تمام انتخابی انتظامات شفافیت، ایمانداری اور منصفانہ اصولوں کے تحت ہوئے۔

نئی مدت کی ضلع کونسلز (ڈی سیز) نامزد کردہ ، ضلعی کمیٹیوں کے حلقے، ضلعی کونسل کے جغرافیائی حلقہ اور عہدے دار ممبران پر مشتمل ہوں گی۔ ضلع کونسلر کی مجموعی تعداد 470 ہے ۔

ضلع کونسلز (ترمیمی) بل 2023 گزٹ کرنے کے بعد 10 جولائی سے نافذ کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ضلع کونسل نظام میں اصلاحات کا مقصد ضلعی حکمرانی کی سطح پر "ہانگ کانگ کا انتظام محب وطن کے پاس " کے اصول پر عمل درآمدکرنا ہے۔

اس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطےکے بنیادی قانون کی دفعات پر سختی سے عملدرآمد اور ڈپٹی کمشنرز کے مشاورتی اور خدمات بارے امور کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اتوار کی صبح اپنا ووٹ ڈالا تھا ۔ 

لی نے کہا کہ اصلاحات شدہ انتخابی نظام کے تحت ضلع کونسل کے تمام منتخب ارکان محب وطن ہوں گے جو اضلاع، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور ملک کی سلامتی و مفادات کا اجتماعی طور پر تحفظ کریں گے رہائشیوں کو سکون سے رہنے اور کام کی اجازت دیں گے اور ہانگ کانگ میں خوشحالی و استحکام یقینی بنائیں گے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اندرون ملک سب بڑی ونڈ پاور بیس نے پور...

شینزین (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار میں ہوا سے سالانہ 10 ارب کلو واٹ گھنٹے (کے ڈبلیو ایچ) بجلی پیدا کرنے  کی صلاحیت کے حامل بجلی گھر کو مکمل پیداواری صلاحیت سے فعال کرکے  گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے جو ملک کا سب سے بڑا ونڈ پاور بیس ہے۔

چین کے معروف نیوکلیئر پاور آپریٹر چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن (سی جی این) کا یہ  ونڈ پاور پراجیکٹ اندرونی منگولیا کی ہنگ گان لیگ میں تعمیر کیا گیا جو  صحرائی علاقوں کے لیے  بڑے پیمانے پر ہوا اور شمسی بجلی گھروں کی ملک کی پہلی کھیپ میں سے ایک ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں واقع کمپنی کے مطابق پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ماحول دوست ہے اور یہ  کوئلے کی کھپت کو تقریباً 29 لاکھ 60 ہزار ٹن کم کرنے اور تقریباً 80 لاکھ20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنے میں مدد دے گی۔

سی جی این نیو انرجی ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین ژانگ ژی وو نے کہاکہ اس ونڈ پاور بیس کی بدولت چین میں سی جی این کی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبوں کی نصب صلاحیت اس سال کے آخر تک 4 کروڑ 50 لاکھ کلو واٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں