• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق تمام در...

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی مدت کے سوال والے تمام کیس جنوری 2024 کے آغاز پر ایک ساتھ مقرر کیے جائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس زیر التوا ہونے کو الیکشن میں تاخیر کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی آئینی سوال والے کیس پر کم از کم 5 رکنی بنچ ضروری ہے، کیس کمیٹی کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے تھے کہ یا تو پارلیمنٹ کا فیصلہ چلے گا یا پھر عدالت کا حکم، دونوں میں سے کسی ایک کو تو چلنا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران تاحیات نااہلی کی مدت تعین کا معاملہ لارجز بنچ میں مقرر کرنے کے لیے ججز کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ -ریو ٹنٹو-چیئرمین - ملاقا...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ بیجنگ میں کان کنی گروپ ریو ٹنٹو کے چیئرمین ڈومینک بارٹن سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ -ریو ٹنٹو-چیئرمین - ملاقا...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ بیجنگ میں کان کنی گروپ ریو ٹنٹو کے چیئرمین ڈومینک بارٹن سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-عارضی پناہ گاہیں

 مصرکے ساتھ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب عارضی پناہ گاہیں قائم ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں تقریباً 19لاکھ  افراد، یا تقریباً 85 فیصد آبادی اندرونی طور پر بے گھر ہوچکی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام - ہنوئی - شی جن پھنگ - سرکاری دورہ-...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ  ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی بھوک کا شک...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ جنوبی سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی بھوک کا شکارہے۔

 اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق16 لاکھ  بچوں کو جون 2024 تک شدید غذائی قلت کا سامناہوگا۔

 رابطہ دفترنے مزید کہا گیا کہ جنوبی سوڈان میں 74 لاکھ  لوگوں کی مدد کے لیے  رواں سال کی گئی امدادی اپیل کا صرف نصف فنڈ فراہم کیا گیا ، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، امدادی کٹوتیوں کی وجہ سے امدادی راشن کو آدھا اور امداد کم کرنے پر مجبور ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے قحط کی روک تھام اور رسپانس کوآرڈینیٹر رینا گیلانی اور جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام کوآرڈینیٹر مارٹی ہیلین ورنی نے  ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا جنوبی سوڈان میں غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت کی انتہائی صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان- ڈیرہ اسماعیل خان- حملہ

 خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی اہلکاراور امدادی کارکن حملے کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام - ہنوئی - شی جن پھنگ - سرکاری دورہ-...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ 28 میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہو...

دبئی (شِنہوا) متحدہ عرب امارات میں جاری اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں متوقع حتمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے پرمذاکرات کو مقامی وقت صبح 11 بجے کی مقررہ ڈیڈلائن سے آگے بڑھادیا گیا ہے۔

کوپ28 کے ڈائریکٹر جنرل ماجد السویدی نے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال کے  بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ہم سب وقت پرچیزوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم سب سے زیادہ پرجوش نتیجہ چاہتے ہیں۔ السویدی نے کہا کہ ہمیں کوپ کے  سب سے اہم ترین ایجنڈے کا سامنا ہے۔ مسودے کے متن میں معدنی ایندھن کے حوالے سے چیزیں شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ کوپ پریذیڈنسی اورتمام  فریق کچھ  ایسا تاریخی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

  السویدی نے کہا کہ موسمیاتی کوششوں کے حوالے سے  دنیا اس وقت کہاں ہے اور اسے کہاں ہونا چاہیے تھا کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی طرف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ 28 میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہو...

دبئی (شِنہوا) متحدہ عرب امارات میں جاری اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں متوقع حتمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے پرمذاکرات کو مقامی وقت صبح 11 بجے کی مقررہ ڈیڈلائن سے آگے بڑھادیا گیا ہے۔

کوپ28 کے ڈائریکٹر جنرل ماجد السویدی نے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال کے  بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ہم سب وقت پرچیزوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم سب سے زیادہ پرجوش نتیجہ چاہتے ہیں۔ السویدی نے کہا کہ ہمیں کوپ کے  سب سے اہم ترین ایجنڈے کا سامنا ہے۔ مسودے کے متن میں معدنی ایندھن کے حوالے سے چیزیں شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ کوپ پریذیڈنسی اورتمام  فریق کچھ  ایسا تاریخی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

  السویدی نے کہا کہ موسمیاتی کوششوں کے حوالے سے  دنیا اس وقت کہاں ہے اور اسے کہاں ہونا چاہیے تھا کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی طرف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"خطرے کو کم کرنے" کے نام پر تجارتی پابندیوں...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ کچھ ممالک سیکورٹی کی آڑ میں سپلائی چین کو الگ اورمنقطع کرنے کا مطالبہ  اور"خطرے کو کم کرنے" کے نام پر تجارتی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔  وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس سے دنیا مزید غیرمحفوظ ہو جائے گی اور مزید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق  آئی ایم ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ گزشتہ سال تقریباً 3ہزار تجارتی پابندیوں کے اقدامات عائد کیے گئے جو 2019سے تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ اگر عالمی معیشت دو بلاکس میں تقسیم  ہوتی ہے توعالمی نقصانات کا تخمینہ عالمی جی ڈی پی کےتقریباً 2.5 سے 7 فیصد تک ہوگا ۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ تجارتی تحفظ پسندی اشیاء، خدمات اور سرمائے سمیت  دیگر عوامل کے آزادانہ بہاؤ کے لیے سازگار نہیں ،یہ  وسائل کی تقسیم میں بگاڑ پیدا  او صارفین کے مفادات کو مجروح کرتا ہے۔ یہ پیداواری کارکردگی اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے بھی کوئی سود مند نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تشویش کی  بات یہ ہے کہ کچھ ممالک سیکورٹی کے بہانے سپلائی چین کو الگ اور منقطع کرنے پر زور دے رہے ہیں، اور "ڈی رسکنگ" کے نام پر تجارتی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے دنیا مزید غیرمحفوظ ہو جائے گی اور مزید خطرات لاحق ہوں گے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اوراشتع...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی اوراشتعال انگیزحرکتوں سے باز رہے، بے بنیاد الزام تراشی بند اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہاررین آئی جیاؤ کے پانیوں میں حالیہ ہنگامی صورتحال پرایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ 10 دسمبر کو ایک مال بردار جہاز، ایک سرکاری جہاز اور فلپائن کے دو کوسٹ گارڈ جہاز، چینی حکومت کی اجازت کے بغیر،ریف پر غیر قانونی طور پر  موجود جنگی جہازپر  تعمیراتی سامان کی ترسیل کے لیے چین کے نانشا چھونداوجزیرے میں رین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں گھس آئے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے جہازوں کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے، ایک فلپائنی بحری جہاز رین آئی جیاؤ جزیرے کی طرف آیا  اور خطرناک طریقے سے وہاں موجود  سی سی جی جہاز سے ٹکرایا۔  

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی ڈرون حمل...

جنین(شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم چار فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

 جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ  جاں بحق ہونے والے تین نوجوانوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں  جب کہ چوتھے کی لاش کو جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ کے ایک طبی مرکز میں بھیجا گیا ہے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی اور شہر کے پرانے علاقے کے اندر نوجوانوں کے ایک گروپ پر بمباری کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپ سے درجنوں نوجوانوں کو گرفتاربھی کیا۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2024 کی منصوبہ بندی کے لیے مرکزی اقتص...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی امورکانفرنس پیر سے منگل تک بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں رہنماؤں نے 2024 کے لیے اقتصادی امورکے لیے ترجیحات کا فیصلہ کیا ہے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیش رفت کے ساتھ ملکی معیشت بحال ہوگئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملکی معیشت میں مزید بحالی کے لیے  تاحال کچھ مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانا باقی ہے۔

اجلاس میں مضبوط اعتماد کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا گیا کہ مجموعی طور پر، سازگار حالات ملکی ترقی کے ناموافق عوامل سے کہیں زیادہ ہیں اور اقتصادی بحالی کے بنیادی رجحان اور طویل مدتی مثبت نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا غزہ جنگ بندی قرارداد کوامریکہ کی جانب...

بیجنگ (شِنہوا) چین نےغزہ میں انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی کی قرارداد کوامریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے  پرافسوس اورمایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 8 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری  کرائی گئی، لیکن امریکہ کی جانب سے ویٹو کے باعث اسے منظور نہیں کیا گیا۔  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ میں حالیہ تشدد کے آغاز کے بعد سے گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 20 ہزار شہری جاں بحق اور 10لاکھ  سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی اور لڑائی کا خاتمہ فی الحال اولین ترجیح ہے اور یہ وسیع بین الاقوامی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ملکی اورغیرملکی تجارت کی ترقی کے لی...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی ریاستی کونسل نے ملکی اور غیر ملکی تجارت کی مربوط ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی ایک اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ریاستی کونسل کے مطابق،ملکی اور غیر ملکی تجارت کی مربوط ترقی کو تیز کرنا ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے اور یہ کہ  اس کا اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، ملکی طلب کو بڑھانے اور کاروباری اداروں کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ہے۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قومی ہائی ٹیک زونز کی تعداد بڑھ کر 17...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نومبر کے آخر تک قومی ہائی ٹیک صنعتی ترقی کےزونز کی کل تعداد 178 تک پہنچ گئی ہے۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمہ منصوبہ بندی کے ڈپٹی ڈائریکٹروو جیا شی نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہاکہ  اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ان ہائی ٹیک زونز کی اقتصادی پیداوار 123 کھرب 30 ارب یوآن (17 کھرب 30 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 7.11 فیصد زیادہ ہے۔

وو نے کہا کہ قومی ہائی ٹیک زونز پر انحصار کرتے ہوئے متعدد ہائی ٹیک صنعتی کلسٹرز کو  پروان چڑھایا گیا ہے جو نئی صنعت کاری کی ترقی کو فروغ دینے اور صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ایک اہم قوت بن گئے ہیں۔

جاری کردہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں قومی ہائی ٹیک زونز نے اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بن گئے ہیں۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چائے کے پودے کا پہلا پین جینوم نقشہ ج...

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین کے ایک گروپ نے چائے کے پودے کا پہلا پین-جینوم نقشہ بنایا ہے اور 22 اقسام کی پین-جینوم کی ترتیب مکمل کی ہے جس سے جینومکس کی مدد سے فصل کی افزائشِ نسل کو آسان بنایا گیا ہے۔

ڈیلی سائنس و ٹیکنالوجی کےمطابق چائے دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے اور اسے مختلف قسم کے ذائقے دار مشروبات تیار کرنے کے لیے اگایا جاتا ہے تاہم ترتیب دینے والی ٹیکنالوجیز میں ترقی کے باوجود چائے کے کلیدی زرعی خصائص پر مشتمل جینیاتی میکانزم ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

 چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تحت شینزین کے زرعی جینومکس انسٹی ٹیوٹ کے محققین اور دیگر اداروں نے پین جینوم کی ترتیب کے لیے چائے کے پودے کے وسیع جینیاتی تنوع کی نمائندہ 22 اقسام کا انتخاب کیا اور ایک مکمل پین جینوم نقشہ بنایا۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے فینگ یُن سیٹلائٹ کے ذریعے ماحولیاتی ا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ملک کے فینگ یُن موسمیاتی سیٹلائٹ کے ذریعے مشاہدہ کیا گیا ماحولیاتی امونیا گیس(این ایچ 3) کا پہلا  عالمی نقشہ کامیابی سے حاصل کر تے ہوئے عالمی امونیا کی مقدار معلوم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

عالمی این ایچ 3 کی نگرانی بہت اہم ہے کیونکہ یہ ایک کیمیائی طور پر فعال ٹریس گیس ہے جو ماحول اور موسمیاتی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تاہم امونیا کے ارتکاز کے روایتی مشاہدے کے طریقے قطبی علاقوں، صحراؤں، سمندروں اور جنگلات سے متعلقہ اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے محققین نے فینگ یُن-3ڈی  سیٹلائٹ پر موجود ہائپر اسپیکٹرل انفراریڈایٹموسفیرک ساؤنڈر(ایچ آئی آر اے ایس) سے این ایچ 3 کالم اخذ کرنے کے لیے ایک الگورتھم بنایا اورایچ آئی آر اے ایس آلے کے ذریعے پہلا ماحولیاتی این ایچ 3 عالمی نقشہ پیش کیا۔

  یہ الگورتھم ،این ایچ 3کو تلاش کرتے وقت مداخلتی عوامل جیسے اوزون، کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی کے بخارات اور زمین کی سطح کے درجہ حرارت کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت۔ آسام۔ ناگاؤں ۔ دھند

بھارت ، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں ایک سائیکل سوار دکاندار شدید سرد موسم اور دھند میں رواں دواں ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ یروشلم ۔ قدیم شہر۔ بنددکانیں

یروشلم کے قدیم علاقے میں غزہ کے فسلطینی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ہونے والی ہڑتال کے دوران لوگ بند دکانوں کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ یوگیاکارتا ۔ میراپی پہاڑ۔ آتش فشا...

انڈونیشیا ، یوگیاکاتا کے ضلع سلیمان کے دیہات ٹنگلورم سے میراپی پہاڑ سے نکلتے آتش فشاں مواد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیبیا۔ وینڈہوک ۔ ایس او ایس چلڈرن ویلیج ۔ چ...

نمیبیا ،ونڈہوک میں ایس او ایس چلڈرن ولیج میں چینی میڈیکل ٹیم کا ایک رکن ایکوپنکچرکے طبی طریقےکے ذریعے علاج کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیبیا۔ وینڈہوک ۔ ایس او ایس چلڈرن ویلیج ۔ چ...

نمیبیا ،ونڈہوک میں ایس او ایس چلڈرن ولیج میں چینی میڈیکل ٹیم کا ایک رکن ایکوپنکچرکے طبی طریقےکے ذریعے علاج کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےسابق سینئر سیاسی مشیر پر رشوت خوری کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے علاقے دالیان میں سابق سینئر میونسپل سیاسی مشیر ہاؤ ہونگ جون پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے منگل کواعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ہاؤ اس سے قبل چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی دالیان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 نگرانی کے قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چین کے شمالی  صوبے ہیبے کے شہر ہان دان کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے ہاؤ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ میں دائر کیا۔

استغاثہ نے ہاؤ پر  مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور بدلے میں  بڑی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

استغاثہ نے مدعا علیہ کو انکے قانونی حقوق سے آگاہ کیا، ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وفاقی حکومت کا ملکی ریونیو 100 ارب ڈال...

چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما)حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے نگران وفاقی حکومت کے ملکی ریونیو کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی جانب سے سٹیک ہولڈرز کو بھی کسی مشاورتی کونسل میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر صنعت و تجارت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صنعتکار اور کاروباری حضرات کی طرف سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور حکومت کو تجاویز پیش کرنے کیلئے اپپٹما اپنا بھرپورومثبت کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا ہمیشہ سے یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ مشاورت سے پالیسی مرتب کی جائے لہٰذا موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ بزنس کمیونٹی کومتعلقہ مشاورتی کمیٹیوں میں شامل کرکے یہ پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت کے اس اقدام سے پاکستان کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی اور ملک میں جاری بحران کا جلد خاتمہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، رواں موسم میں فلو سے 1600 سے زائد...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں رواں سیزن کے دوران اب تک کم از کم 26 لاکھ افراد بیماریوں کا شکار ہوئے جن میں سے 26 ہزار ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 16 افراد فلو سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امراض کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز(سی ڈی سی)  کے تازہ ترین ہفتہ واراعداد وشمار کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی اور جنوب وسطی علاقوں میں موسمی انفلوئنزا میں اضافہ جاری ہےجہاں وائرس اپنےعروج پر ہے جبکہ ہسپتالوں میں فلو کے مریضوں کی ہفتہ وار  داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5...

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 514780 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 603199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جورواں سال نومبرمیں کم ہوکر 98625 یونٹس ہوگئی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ویتنام تعلقات مشترکہ کوششوں سے نئے مرحلے...

ہنوئی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے چین اور ویتنام کے تعلقات وسیع تر سیاسی باہمی اعتماد،زیادہ ٹھوس سیکورٹی تعاون،مضبوط باہمی فائدہ مند تعاون، مقبول حمایت،قریبی کثیرالجہتی کوآرڈینیشن،اور اختلافات کو بہتر طریقے حل کرنے کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔

اپنے دورہ ویتنام کے دوران  کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگیون پھو تھرونگ سے ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے کہا کہ ان کا ملک ویتنام کی سوشلسٹ تعمیر کے مقصد کی بھرپور  حمایت اور ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو پڑوسی سفارت کاری میں انتہائی ترجیح دیتا ہے۔ قومی ترقی، عوام کی خوشحالی اورانسانیت کی ترقی کے حوالے سے چینی صدر نے  کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سے کہا کہ وہ ان کےساتھ مشترکہ طور پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی پوزیشن کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ  ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے جو چین ویتنام جامع  اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی بنیاد پر تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ 

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سب سے بڑے اناج پیداواری صوبے میں رواں...

ہاربن(شِنہوا)چین کے "اناج کے گودام" کے نام سے مشہور شمال مشرقی صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اناج کی پیداوار 2023 میں تقریباً 77 ارب 88 کروڑ کلوگرام تک پہنچ گئی جو ملک کے کل پیداوار کا 11.2 فیصد بنتا ہے۔

قومی شماریات کے بیورو کے مطابق ہیلونگ جیانگ کی سالانہ اناج کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے25 کروڑ 20 لاکھ کلوگرام کے اضافے کے ساتھ مسلسل 14 سالوں سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس صوبے کا فصل کاشت کا رقبہ کل 1 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر ہے جو ملک کے کل قابل کاشت رقبے کا 12.4 فیصد ہے۔

موسم گرما میں سیلاب نے کچھ فصلوں کو متاثر کیا لیکن متاثرہ فصلوں کے رقبے کا تناسب بہت کم تھا اور اس طرح نقصانات  محدودرہے۔ صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں فصلوں کی کٹائی میں  اوسط  سے زیادہ نمو ریکارڈ کی گئی۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا ع...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن20دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد،دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیںگے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

و لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 52...

پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 52واں یوم شہادت 18دسمبر کو منایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد)میں پیدا ہوئے انہوں نی1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئی18دسمبر1971ء کو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری اعتراف میںپاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزازنشان حیدر سے نوازا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ٹاپ 10 انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات کی ن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی زبان کے وسائل کی نگرانی اور تحقیقی مرکز کی طرف سے منگل کو 2023 کی "سر فہرست 10 چینی انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات" کی نقاب کشائی کی گئی۔

فہرست کی اصطلاحات میں "Future@" شامل ہے جو ہانگژو ایشین گیمز کے انگریزی زبان کے نعرے کا حصہ ہے جبکہ اس کے علاوہ "اسپیشل فورسز اسٹائل ٹریول" بھی اصطلاح میں شامل ہے جو چین میں نوجوانوں میں مختصر چھٹیوں سے فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ دیگر اصطلاحات میں  "ذہین زندگی" اور "ویلج سپر لیگ"بھی شامل ہیں۔

"چائنیز لینگویج ریویو 2023" کے سالانہ ایونٹ کے حصے کے طور پر"سر فہرست 10 چینی انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات" کا انتخاب قومی زبان کے وسائل کی نگرانی کرنے والے کارپس کے انٹرنیٹ حصے کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس سےحروف کی تعداد 8ارب  سے زائد ہو گئی ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن(آج) 13دسمبرکو منایا جائیگا عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف این جی اوز کے زیراہتمام آگاہی واکس اورسیمینارز کا انعقادکیا جائے گا اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 1...

رواں سال عام انتخابات سے قبل ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 11 سے کم ہو کر 10 اور صوبائی حلقوں کی تعداد 22 سے کم ہو کر 21 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ پانچ سال کے دوران فیصل آباد میں ووٹروں کی تعداد آٹھ لاکھ 53 ہزار 879 کے اضافے سے 44 لاکھ 77 ہزار 238 ہو گئی ہے۔ عام انتخابات کے لئے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے لئے مجموعی طور پر 112 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 324 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے زیادہ تر حلقوں میں اپنے سابق امیدواروں کو برقرار رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے نصف کے قریب ٹکٹیں دیگر جماعتوں سے آنے والے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو دی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے اہم رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد نئے چہروں کو آزمانے کے لئے میدان میں اتارا ہے۔فیصل آباد شہر سے قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین ہے۔ این اے 110 کا حلقہ ملت روڈ، گلستان کالونی، بھولے دی جھگی اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل اور تحریک انصاف کے راجہ ریاض مد مقابل ہیں۔ دونوں امیدوار پرانے پارلمنٹرین ہیں اور ان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ اس حلقے کے نیچے صوبائی حلقوں میں بھی دونوں جماعتوں کے امیدواروں میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پی پی 116 میں مسلم لیگ ن کے فقیر حسین ڈوگر اور محبوب عالم سندھو کے درمیان مقابلہ ہے۔ پی پی 117 میں ن لیگ نے مہر حامد رشید جبکہ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر حسن مسعود کو ٹکٹ دیا ہے یہ دونوں اپنا پہلا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ این اے 109 کا حلقہ پیپلز کالونی نمبر ایک، دو اور مدینہ ٹاون سمیت ملحق علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں عبدالمنان اور تحریک انصاف کے امیدوار فیض اللہ کموکا پارٹی ووٹ بنک کے علاوہ اپنی اپنی برادریوں کے بل بوتے پر الیکشن لڑ رہے ہیں عام رائے یہ ہے کہ یہاں جو بھی امیدوار جیتا اس کی فتح کا مارجن انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ذیلی صوبائی حلقوں میں بھی دونوں جماعتوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہاں پی پی 114 سے ن لیگ کے شیخ اعجاز اور پی ٹی آئی کے لطیف نذر جبکہ پی پی 115 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر اسد معظم اور مسلم لیگ ن کے رانا علی عباس مد مقابل ہیں۔ اسد معظم اس حلقے سے دو بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر امیدوار تھے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کے مدمقابل رانا علی عباس اگرچہ پہلی مرتبہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں وہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رہ چکے ہیں علاقہ میں ان کا اپنا خاندانی اثرورسوخ موجود ہے۔ این اے 108 کا علاقہ گھنٹہ گھر، ماڈل ٹاون، سمن آباد، ناظم آباد اور وارث پورہ و دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے فرخ حبیب میں سخت مقابلہ ہے۔ اس کے ذیلی صوبائی حلقے پی پی 113 سے سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ امیدوار ہیں ان کا تحریک انصاف کے امیدوار وارث عزیز کے مابین بھی کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ پی پی 112 میں مسلم لیگ ن کے میاں طاہر جمیل کی پوزیشن بظاہر بہتر اور مستحکم ہے تاہم تحریک انصاف کے امیدوار عدنان انور رحمانی کو اپنی برادری کی بھرپور سپورٹ کے سبب یہاں بھی کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ این اے 107 میں مسلم لیگ ن کے حاجی اکرم انصاری کا مقابلہ تحریک انصاف کے شیخ خرم شہزاد سے ہے۔ یہاں اکرم انصاری اپنے حریف سے بظاہر آگے نظر آتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ حلقے کی سب سے اہم انصاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ پانچ انتخابات میں اسی وجہ سے بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ شیخ خرم 2013 میں اس حلقے کے نیچے پی پی 72 سے ایم پی اے رہ چکے ہیں اور پارٹی کارکنوں کے تعاون سے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ یہاں صوبائی حلقہ پی پی 110 میں بھی مسلم لیگ نواز کے امیدوار ملک محمد نواز کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار خیال کاسترو کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسرے صوبائی حلقے پی پی 111 میں دو آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام اور نجم حسین عوامی پذیرائی میں آگے نظر آتے ہیں اور دونوں ہی کو ان کی پارٹیوں نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ خواجہ اسلام کا کہنا ہے کہ وہ جیت کر یہ نشست مسلم لیگ ن کو پیش کریں گے جبکہ نجم حسین بھی کامیابی کی صورت میں اپنی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔ یہاں ن لیگ کے امیدوار اسرار احمد منے خان ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شکیل شاہد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام۔ ہنوئی ۔ شی جن پھنگ ۔ آمد

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سرکاری دورے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچنے پر انکے طیارے کا منظر۔ (شِنہوا)

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی صنعتی کمپنی کی چینی شاخ کی نئی مصنوعات...

لندن (شِنہوا) سویڈش سوئس الیکٹرکفیکیشن ، توانائی اور آٹومیشن کمپنی اے بی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ چین اختراع اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کی جدید ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

اے بی بی کے موشن بزنس ایریا کے صدر طاراک مہتا نے کہا کہ اے بی بی کی چینی شاخ نے کچھ عالمی معیار کی اختراعات کی ہیں جن کا استعمال عالمی سطح پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کی ضروریات کو مقامی صنعت اور مقامی تکنیکی صلاحیت کے مطابق پورا کرنے  کے لئے تحقیق و ترقی پر اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ہم تحقیق و ترقی میں مزید سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ چین میں ہماری سپلائی چینز مقامی طور پر خود کفیل ہوں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ دسمبر میں شنگھائی میں قائم روبوٹکس میگا فیکٹری کو ایک برس مکمل ہورہا ہے اور یہ کمپنی 15 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت سے قائم کی گئی تھی۔

مہتا نے کہا کہ کمپنی کی افرادی قوت ایک لاکھ سے زائد ہے جس میں 15ہزارافراد چین میں کام کررہے ہیں۔ اے بی بی پہلے ہی اس بات پر غور کررہی ہے کہ چین میں اپنے کام کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔

اے بی بی گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مہتا نے کہا کہ چین ہماری مصنوعات کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کے اعتبار سے دنیا کی جدید ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ آمدن کے اعتبار سے اے بی بی کی دوسری اہم ترین مارکیٹ بھی ہے جو مستقبل میں ترقی کی نمایاں صلاحیت رکھتی ہے۔

مہتا نے کہا کہ اے بی بی سن1800ء کے اوخر میں قائم ہوئی تھی اور اختراع و ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا اس کی روایت کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں ہے تاہم اس کی نسبت چین میں زیادہ تحقیق و ترقی انجینئرز موجود ہیں اورچین میں اے بی بی کی بہت سی ایجادات عالمی سطح پر استعمال ہورہی ہیں۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجیریا، فضائی کاروائی میں 18دہشت گرد ہلاک

نائجیریا کی ریاست نائجر میں فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،نائیجیرین ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آپریشن حیدرین داجی" کے دائرہ کار میں نائجر ریاست کے شیرورو علاقے میں مسلح گروہ کے ارکان کے خلاف ایک فضائی آپریشن کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کارروائیوں کے دوران کے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور ان کا گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینںے آبی تحفط پرسرمایہ کاری میں اضافہ کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر سرمایہ کاری 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصد بڑھ کر 10 کھرب9 ارب یوآن (تقریباً 153 ارب 14 کروڑ ڈالر) ہو گئی۔

چینی وزارت آبی وسائل کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ سرمایہ کاری پورے 2022 میں ریکارڈ کی گئی کل رقم سے زیادہ ہے۔

چین میں پانی کے تحفظ کے منصوبوں نے روزگار کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس سے اس مدت کے دوران ملک بھر میں کل 25 لاکھ 70 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے گزشتہ سال کی نسبت9.1 فیصداضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام اور عراق میں دو امریکی اڈوں کو نشانہ بنا...

عراقی مسلح گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شام اور عراق میں امریکی افواج کے دو اڈوں پر حملہ کیا ہے، گروپوں نے کہا کہ یہ حملے غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم کے جواب میں کئے جارہے ہیں،عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے وابستہ دھڑوں نے کہا کہ انہوں نے مغربی عراق میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا، ڈرون نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،شام میں عراقی دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے الحسکہ کے جنوب میں الشدادی میں امریکی اڈے کو ایک بڑے میزائل سے نشانہ بنایا ہے،عراقی گروپوں نے مزید کہا کہ بمباری غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کی طرف سے کیے گئے جرائم کے جواب میں کی گئی ہے،7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے جواب میں کئی عراقی دھڑوں نے بیانات جاری کیے جس میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ دھڑوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے براہ راست امریکی حمایت سے کیے جا رہے ہیں، اسی بنا پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا،عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس گروپ نے خطے میں امریکی افواج پر مزید حملے کرنے کا تہیہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا مشترکہ مستقبل پر مبنی چین ویتنام...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نےایسی چین ویتنام کمیونٹی کے قیام پرزور دیا ہے جس کا مشترکہ مستقبل اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہو۔

یہ بات انہوں نے ویتنام کے دورے سے قبل ویتنام کے اخبار نہان دان میں منگل کو شائع اپنے ایک مضمون میں کہی جس کا عنوان تھا"مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایسی چین۔ ویتنام کمیونٹی کی تعمیر جو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہو اور ہماری جدیدیت کی مہم میں ایک نیا باب رقم کرے"۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ویتنام کمیونٹی جس کا مشترکہ مستقبل اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، زیادہ سے زیادہ ممالک کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کے قیام کےعظیم مقصد کی سمت راغب کرے گی۔

چینی صدر شی نے مزید کہا کہ اس سے ایشیا میں طویل مدتی ترقی اور اچھے ہمسایوں کے لئے ہماری کوششوں کو مزید مثبت توانائی ملے گی اور یہ دنیا کے امن و ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔

چین ویتنام کمیونٹی کے قیام کو مستحکم کرنے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مشترکہ مستقبل کی تعمیر مسلسل آگے بڑھانے سے متعلق چینی صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو اسٹریٹجک رابطے برقرار رکھنے ،سیاسی اور تعاون کی بنیادیں مستحکم کرنے میں اپنی قوت کا بہتر استعمال کرنے، عوامی تعاون مستحکم کرنے اور اختلافات کو مناسب طریقے سے ختم کرنے اور اتفاق رائے کو وسعت دینے کے لئے دوستانہ تبادلے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، لڑکے سے دوستی پر لڑکی کے گھر والوں نے...

بھارتی ریاست کرناٹکا میں لڑکے سے دوستی پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تشدد کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے آپس میں تعلقات تھے،لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا اور اسے برہنہ کر کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،کرناٹکا کے وزیر اعلی سدارامیا نے بیان میں کہا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا، ہماری حکومت ایسے معاملات پر سختی سے ایکشن لے رہی ہے اور جو کوئی بھی جرم کا ارتکاب کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی،دوسری جانب ریاست کرناٹکا کے وزیر داخلہ جی پرامیشورا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 7افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنامی رہنماوں سے اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خ...

  ہنوئی (شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ویتنامی رہنماؤں کے ساتھ دونوں ممالک اور جماعتوں کے درمیان تعلقات کی سمت کے بارے میں اہم اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ویتنام کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچنے پر جاری ہونے والی چینی صدر شی جن پھنگ کی تحریری تقریر کے مطابق دونوں جانب کے رہنما مشترکہ خدشات کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ اور صدر وو وان تھونگ سے بات چیت کریں گے جبکہ اس کے علاوہ وزیراعظم فام منہ چن اور قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

ہنوئی کے ہوائی اڈے پر ویتنام کے وزیراعظم فام منہ چن اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا پرتپاک استقبال کیا۔ مختلف شعبوں سے وابستہ 400 سے زائد ویتنامی اور چینی شہری بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔

چین کا صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بننے کے بعد شی جن پھنگ کا اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

تحریری تقریر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ویتنام کے ساتھ تعلقات کو چین کی ہمسائیگی پر مبنی سفارتکاری میں ترجیح حاصل ہے وہ اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کو ایک نئے مرحلے پر لے جانے کے منتظر ہیں۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھ رہنمائوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے ک...

ہندوستان کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم کے شواہد منظرعام پر آگئے، انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کردیئے،انٹر سیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل 2023 میں جاری کردہ میمو پیش کردیا، ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے میمو نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کولکھے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ میمو میں سکھ رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایات دی گئیں، کلاسیفائیڈ دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دستخط فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوچکے ہیں،پانچ ممالک کی مشترکہ انٹیلیجنس ایجنسی فائیوآئیز نے بھی امریکی اورکینیڈا کے ہندوستان کیخلاف دعووں کی تصدیق کی،انٹرسیپٹ میں جاری کردہ ہندوستانی دستاویزات میں مودی سرکار اور بین الاقوامی بھارتی قونصل خانوں کے مابین الیکٹرانک گفتگوبھی پیش کی ہے،ان ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے مودی سرکارنے دنیا بھرمیں سکھ رہنمائوں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں،اپریل2023میں میموبھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے، جس کے 2ماہ بعد ہردیپ سنگھ نجرکوکینیڈامیں قتل کردیا گیا اور جون 2023میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونیکاالزام لگایا اور امریکا نے بھی گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی امن کوششوں میں چین کا نمایاں کردار ہے،...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ جین پیئر لیکروئکس نے کہا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ اس وزارتی سطح کے اجلاس میں چین سمیت بہت سے رکن ممالک نے کافی اہم وعدے کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات افریقہ میں  قیام امن پر وزارتی سطح کے ششماہی اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد کہی۔

گھانا کے شہر اکرا میں 2023 میں اقوام متحدہ امن مشن کا وزارتی اجلاس 6 دسمبر کو ختم ہوا تھا ۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز لیکروئکس نے انفنٹری بٹالین، کوئک ری ایکشن فورسز، انجینئرنگ یونٹس اور اینٹی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس یونٹس اور کے شعبوں میں کئے گئے وعدوں پر اطمینان ظاہر کیا۔

اجلاس میں 91 رکن ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے اپنے اجتماعی عزم اور سیاسی تعاون کا اظہار کیا جبکہ 57 رکن ممالک نے امن کے لئے اقدامات اور اے فور پی پلس کے تحت جاری اصلاحات کے مطابق موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز اور ضروریات سے نمٹنے کے لیے نئے وعدوں کا اعلان کیا۔

لیکروئکس نے امن دستوں کے روزمرہ اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا زور دیا کہ امن دستے ہر روز لاکھوں شہریوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ کئی ماحول میں ہمارے امن دستے جنگ بندی برقرار رکھ رہے ہیں، دشمنی دوبارہ شروع ہونے سے روک رہے ہیں زندگیوں کا تحفظ کررہے ہیں اور سیاسی عمل میں تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے تربیت اور دیگر اہم شعبوں میں کئی وعدے کئے ہیں اور ہم ان اہم وعدوں پر رکن ممالک کے بے حد مشکور ہیں۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنقیدی آوازوں کو بدنام کرنے کا مودی کا خفیہ...

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے تنقیدی آوازوں کو بدنام کرنے کے مودی کا خفیہ آپریشن بے نقاب کر دیا،تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی تنقیدی آوازوں کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی، معروف امریکی جریدے نے مودی کی ذاتی تشہیر اور تنقیدی آوازوں کو بدنام کرنے کے خفیہ آپریشن کو بے نقاب کر دیا،واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مودی نے خود کی تشہیر اور مخالف آوازوں کو بدنام کرنے کے لیے ڈس انفو لیب کے نام سے امریکہ میں تنظیم بنائی، ڈس انفو لیب مودی پر تنقید کرنے والے ہر شخص اور تنظیم کا تعلق کسی نہ کسی اسلامی یا سازشی گروہ سے ظاہر کرتی ہے اور تنقیدی آوازوں کو مودی کے خلاف عالمی سازش قرار دیا جاتا ہے،رپورٹ کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مودی پر تنقید کرنے والے امریکی ارب پتی جارج سوروز کا تعلق اخوان المسلمین اور پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے بھی ظاہر کر دیا گیا، ڈس انفو لیب یہ ظاہر کرتی ہے کہ عالمی دنیا مودی کے زیر حکومت ہندوستان کی ترقی سے خائف اور تنقیدی آوازیں عالمی سازش کا حصہ ہیں،معروف امریکی اخبار کے مطابق مودی کے تنخواہ دار صحافی ان جھوٹی تحقیقاتی رپورٹوں کو نیوز چینلز اور عالمی میڈیا پر ذرائع کے طور پر استعمال کرتی ہے، ٹوئٹر پر ڈس انفو لیب کی رپورٹس کو پھیلانے والے 250اکائونٹس میں 35مودی کے وزرا، 14سرکاری اہلکار اور 61مودی کے تنخواہ دار صحافی ہیں،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈس انفو لیب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ستپاٹھی نے 2020میں بنائی ہے ڈس انفو لیب نے اب تک 28رپورٹس شائع کیں، سب کی سب پاکستان مخالف اور مودی کے حق میں ہیں،کرنل ستپاٹھی شکتی کے جعلی نام سے عالمی نشریاتی اداروں کو ہندوستان کے حق میں اور پاکستان اور چین کے خلاف مواد نشر کرنے پر لابنگ کرتا رہا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ را کے ایسے اقدامات سرد جنگ کے دوران کے جی بی کے اقدامات سے مماثلت رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی قریب میں ہونے والے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ مودی سرکار کو بھارت کے اندر یا باہر کہیں بھی تنقید پسند نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی شراکت داروں کی معاشی مسابقت تبدیل...

کوالالمپور(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاکس فار ایشیا پیسفک کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) شراکت دار ممالک کی معاشی مسابقت کو تبدیل کرنے والا "گیم چینجر" منصوبہ ہے۔

ملائشین ماہر نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رابطے بی آر آئی کی توجہ کامرکز ہیں خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے باہمی رابطے پیدا ہوئے جو خطے بھر میں معاشی عدم مساوات کو دوبارہ متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بی آر آئی نے دنیا بھر میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں شریک تقریباً 150 ممالک میں 3 ہزار سے زائد منصوبوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے میں رابطوں سے عالمی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے۔

اونگ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی 2019 کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق بی آر آئی کے شریک ممالک میں حقیقی آمدن میں 1.2 سے 3.4 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے۔

ملائیشیا ، کوان تان میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کے تعمیراتی مقام کا منظر۔ (شِنہوا)

اونگ نے کہا کہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں توسیع جاری رہے گی بلکہ یہ بنیادی طور پر ڈیجیٹل اور ماحول دوست  معیشت کے شعبوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے میں بھی اچھی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید "چھوٹے لیکن شاندار " منصوبوں سے بی آر آئی کی خصوصیات نمایاں ہوں  گی  کیونکہ اس اینشی ایٹو کی دوسری دہائی شروع ہوچکی ہے یہ سب انسانیت کے مفاد میں کئی معاشروں میں طرز زندگی تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کاحماس کو بہانہ بنا کرفلسطینی عوام ک...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے غزہ کے لئے بین الاقوامی مبصر مشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا حماس کو بہانہ بنا کرفلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے،سرگئی لاروف نے مشترکہ مستقبل کی تعمیرکے مرکزی خیال کے ساتھ قطر میں منعقدہ 21ویں دوحہ فورم سے خطاب میں کہا کہ 7اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا، یہ حملہ اصل میں سالوں سے جاری محاصرے اور فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق کھوکھلے وعدوں کے بعد کیا گیا ہے،لاروف نے کہا کہ ہم نے سالوں تک اسرائیل کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہ آنا مشرق وسطی میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والا ایک اہم عنصر ہے، فلسطین کی حکومتی حیثیت کا معلق رہنا علاقے کا خطرناک ترین پہلو ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ، غزہ میں ایک بین الاقوامی مبصر مشن کی ضرورت پر اور غزہ میں انسانی فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے بین الاقوامی دباو ڈالنے کے موضوع پر ، بات چیت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ایس سی جی مل...

بنگلہ دیش نے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023جیت لیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023کا اختتام ایک شاندار ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہوا جس میں شریک ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ایک ایسے ایونٹ کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس نے نہ صرف کرکٹ کی عمدگی کا مظاہرہ کیا بلکہ مختلف ، جامع اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دیا۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی)میں ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023میں کثیر الثقافتی کرکٹ ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ دینے میں آیا ۔ مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والی 8کمیونٹی ٹیمیں اس تاریخی مقام پر ایک پرجوش ٹورنامنٹ کے لئے جمع ہوئیں جس نے سرحدوں کو عبور کیا اور کھیلوں کے ذریعے اتحاد کا جشن منایا۔اس ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر اے ڈی گروپ آف کمپنیز کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ عدیل ملک اے ڈی گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں اور ان کے گراں قدر تعاون کے بغیریہ تقریب ممکن نہ ہوتی۔ اس اسپانسرشپ نے ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023کی کامیاب کیا اور اسے رونق بخشی تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی سمیت معزز مہمان موجود تھے کرکٹ لیجنڈز بریٹ لی اور رسل آرنلڈ بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔نک ہاکلی نے کہا کہ کامل خان کی کاوشوں سے منعقدہ یہ کتنی شاندار تقریب ہے یہ ایونٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرے گا اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔ ایونٹ کے بانی کامل خان نے کہاکہ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح کرکٹ مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے ۔ یہ کھیل کے لئے ہماری مشترکہ محبت کا عکاس ہے اور اس طرح کے ایونٹس اپنائیت اور اتحاد کا احساس پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای کا ایک اور اعزاز، آئی ایل ٹی 20آئی س...

یواے ای کی لیگ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اسے اپنی اے کیٹگری میں شامل کرلیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کو باضابطہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے طور پر تسلیم کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اعداد و شمار کو سرکاریٹی 20اعداد و شمار کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ کیٹگری اے درجے کا باضابطہ نفاذ سیزن 2سے ہوگا جو اگلے ماہ سے شروع ہورہا ہے۔ آئی ایل ٹی 20پہلی آئی سی سی ایسوسی ایٹ رکن ملک کی لیگ ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جمعہ 19جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیزن 2میں شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ وارنر، آندرے رسل، سنیل نارائن، ڈیوڈ ویلی، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، ٹرینٹ بولٹ، نکولس پورن، کرس ووکس، کرس لین اور مہیش تھیکشانا سمیت 100سےز ائد بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے 24کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں