• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

9 مئی مقدمات،شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ع...

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے درج مقدمات کے خلاف سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ، سرکاری وکلا نے حتمی دلائل کے لیے 4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے حتمی دلائل کے سرکاری وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدما...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، آج 45 سال بعد بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جا رہا ہے، کیا نواز شریف بھی انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے، آج ہم انہی دہشگردی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی، لاڈلے کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا تھا عدالت صبح لگتی تھی اور لاڈلہ کا پیش ہونے کا موڈ نہیں ہوتا تھا۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو 190 ملین روپے کھا جائے وہ صادق اور امین، جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، ہمارے لیے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور ہے اور ان کے لیے اور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانیوالا خود 9...

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہے، دوسروں کو چور کہنے والے نے ملکی خزانے پر 190 ملین پانڈ کا ڈاکہ ڈالا، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے سامنے بند لفافہ لہرایا گیا، 60 ارب کا ڈاکہ ڈالا اور پوچھتے ہیں کہ بجلی مہنگی کیوں ہوئی، یہ اتنے بڑے چور ہیں واردات بھی ڈالتے ہیں اور ڈھٹائی بھی کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کرسی کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسے حاصل کئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب ہم نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست پر حملہ کرنے آ رہے ہیں، جناح ہاس اور شہدا کی یادگاروں کو جلانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاناما کے معاملے پر نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف آج بھی عدالت میں اپنے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہر لگائی کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، پاکستان کے عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب 12 راکٹ...

بغداد(شِنہوا) عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں سخت سیکورٹی  والے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا اور تقریباً 12 راکٹ سفارت خانے کے قریب گرے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ حملہ جمعہ کو  فجر سے پہلے  کیا گیا جس میں راکٹ گرین زون میں واقع سفارت خانے کے قریب گرے، جس میں عراقی حکومت کے کچھ اہم دفاتر بھی واقع ہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ سفارت خانے کے علاقے کے اندرسے  سائرن کی آوازیں سنائی دیں  تاہم  فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کے بیٹے پر آتشین اسلحہ اور ٹیکس چوری...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈن پرکیلیفورنیا میں ٹیکسوں کے حوالے سے محکمہ انصاف کی تحقیقات میں سامنے آنے والے9  الزامات میں فرد جرم عائد  کردی گئی جو رواں سال ان کے خلاف دوسری فرد جرم ہے۔ کیلیفورنیا کے سنٹرل ڈسٹرکٹ کی ضلعی عدالت میں دائر فرد جرم کے مطابق، الزامات میں ٹیکس فائل کرنے اور ادا کرنے میں ناکامی، ٹیکس کی تشخیص سے بچنے اور غلط یا جعلی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا شامل ہے۔نئے الزامات  کے علاوہ ڈیلاویئر میں آتشیں اسلحے کے الزامات  میں فرد جرم عائد کی گئی جن میں الزام ہے کہ  ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں منشیات استعمال کرنے والوں کے لیے  بندوق رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی کی ۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قیادت کا اقتصادی امورتجاویز حاصل کرنے ک...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے رواں سال کی اقتصادی صورتحال اور اگلے سال کے اقتصادی امور کے بارے میں رائے اور تجاویز طلب کرنے کے لیے غیر سی پی سی شخصیات کے ساتھ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نےسمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے اہم خطاب کیا۔ صدرشی نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اہم سال ہے،ہمیں  اقتصادی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھانے کے عمومی اصول پر عمل کرنا چاہیے۔ صدرشی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو مستقل طور پر فروغ دینے، اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر  مضبوط اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور مضبوطی کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔    انہوں نے معاشی طاقت کو مؤثر طریقے سے مضبوط کرنے، خطرات کو روکنے اورکم کرنے، سماجی توقعات کو بہتر بنانے، اقتصادی بحالی کی رفتار کو تیز اور معیشت کو مؤثر طریقے سے اپ گریڈ اور مناسب طریقے سے فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت- جہرہ گورنریٹ- فوجی مشقیں

کویت اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی جزیرہ نما شیلڈ فورس کویت کے جہرہ گورنریٹ میں مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- کمبوڈیا-سوک چھیندا سوفی...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سوک چھنیدا سوفیا سے بیجنگ میں ملاقات  کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین- بیجنگ-شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ- آئی ایس...

چین کی شو آئلی (بائیں) بیجنگ میں آئی ایس یو ورلڈ کپ شارٹ ٹریک اسپیڈ سکیٹنگ سیریز میں خواتین کی 1ہزار میٹر ہیٹس کے دوران مقابلہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 6 فل...

رم اللہ (شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر توباس میں جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم چھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی تباس میں الفارع پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے دوران کم از کم چھ  فلسطینی جاں بحق جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرون ملک چینی سفارتخانے عارضی طور پر ویزا ف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے عارضی اقدام کے تحت  11 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک   ویزا فیس کو موجودہ شرح سے  75 فیصد تک کم کر دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق  متعلقہ ممالک میں چین کے سفارتی اور قونصلر مشن سےمزید معلومات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری 2023  کو کوویڈ کو کلاس بی کی متعدی بیماری قرا دیے جانےکے بعد، چینی حکومت نے عوامی تبادلے کو فروغ دینے کے لیےغیر ملکیوں کے لیے ویزا اور داخلے کی پالیسیوں میں بہتر ی کا عمل  جاری رکھا ہوا ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2023 کے دوران 400 نئے شاپنگ مالز قائ...

بیجنگ(شِنہوا)  چین  میں 2023 کے دوران تقریباً 400 نئے شاپنگ مالز کا افتتاح کیا گیا۔ چائنہ  چین اسٹوراینڈ فرنچائز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران، ملک بھر میں شاپنگ مالز میں صارفین کا اوسط یومیہ حجم 18ہزار500 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے آخر تک، چین میں تقریباً 6ہزار 700 شاپنگ مالزتھے جن میں سے ہر ایک 30ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کی عادات میں مزید تنوع اور پٹرنز کی تبدیلی کے ساتھ گھریلوصارفین کی مارکیٹ کی ورائٹی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ رفح ۔ اسرائیل ۔ فضائی حمل...

غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق افراد پر لوگ سوگ منارہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ کانگ ۔ ایف ایف آئی ترجیحی سربراہ...

چین، جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتطامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) ترجیحی ایشیا سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ غزہ ۔ رفح ۔ بچے

غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں قائم ایک عارضی پناہ گاہ میں بچے رضاکاروں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا) 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ رایونگ ۔ چینی کمپنی ۔ بیٹری مصن...

تھائی لینڈ، رایونگ کے سیام مشرقی صنعتی پارک میں گوٹیون ہائی ٹیک اور نووو پلس کے مشترکہ طور پر قائم کردہ این وی گوٹیون کی پہلی بیٹری مصنوعات پر مہمان دستخط کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ- خان یونس- فضائی حملہ

 جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے باہر لوگ جمع ہیں۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان- ترکیہ- مشترکہ نیوز کانفرنس- رہنما

یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس(دائیں) اور یونان کے دورے پر آئے ترک  صدر رجب طیب ایردوان ایتھنز میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جدیدیت کے ساتھ بھرپور ترقی کی ہے: چیف...

اسلام آباد(شِنہوا) انٹرنیوز پاکستان کے چیف ایڈیٹر  محمد اسلم خان نے کہا  ہے کہ یہ وہ چین نہیں ہے جسے انہوں  نے دو دہائیاں پہلے دیکھا تھا۔ یہ ترقی اور جدیدیت سے بھری ہوئی ایک نئی دنیا ہے۔

اسلم خان نے شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  یہ ان کا چین کا پانچواں دورہ ہے۔ آج کا جدید چین بالکل بدل چکا ہے۔ یہ ایک نئی اور منفرد دنیا ہے جس میں علم کے حوالے سے معیار زندگی نے ترقی کی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جدید چین میں عام چینیوں کے لیے ہر جگہ مصنوعی ذہانت کی سہولت موجود  ہے۔

5ویں ورلڈ میڈیا سمٹ (ڈبلیو ایم ایس) میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 200 اداروں کے 450 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ، جن میں میڈیا کے ادارے، تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔

    اسلم خان نے کہا کہ اے ایف پی، اے پی، رائٹرز اور شِنہوا کا  مواد عالمی آبادی کے تقریباً 75 فیصد تک پہنچ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جعلی خبروں کا شکار ہے اور انہیں امید ہے کہ ڈبلیو ایم ایس جیسے فورمز کی مدد سے اس کا کوئی حل نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چینی میڈیا کے درمیان جاری تعاون نے بہت سے مثبت امکانات پیدا کیے ہیں جن میں چین پاکستان کے میڈیا میں کام کرنے والے کارکنوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ چین میں اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی طلباء کو وظائف دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسلم خان نے کہا کہ  بی آر آئی کے رکن ممالک اور شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع  ممالک کے ساتھ ان کے تاریخی تعلقات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ان کی خارجہ پالیسی اور داخلی امور کو نئے تناظر میں ترتیب دیا جائے گا۔شاہراہ ریشم میں تعاون اور سی پیک اور گوادر کو ترجیح دی جائے گی۔

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ خان یونس ۔ فضائی حملے

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد لوگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاسمندری انتظام مقامی ساختہ ڈرون ہیلی کا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے تیار کردہ اے آر-500 بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو سرکاری طور پر  چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں میری ٹائم مینجمنٹ کے آلے کے طور پر پیش کیاگیا ہے۔

چین کی معروف طیارہ ساز کمپنی  ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی)کے مطابق دواے آر-500 بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو حال ہی میں شان ڈونگ میری ٹائم حکام کے لیے بحری انتظامی آلات کے نظام میں شامل کیا گیا ہے جس سے بحری ٹریفک کے متحرک کنٹرول اور بحری جہازوں کے حادثات پر ہنگامی ردعمل کو بہت فروغ ملے گا۔

یہ ڈرون ہیلی کاپٹرز بحیرہ زرد اور بوہائی سمندر کے پانیوں میں غیر قانونی بحری جہازوں سے متعلق تحقیقات اور شواہد اکٹھا کرنے کے مشن کو انجام دیں گے اور انہیں تلاش اور بچاؤ، تیل کے اخراج کی نگرانی اور دیگر مشنز بھی سونپے جائیں گے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف نے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گو...

واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2023 اور 2024 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی پرنظر ثانی کرتے ہوئے بہتر کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے ایک پریس بریفنگ کے دوران  شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ تازہ ترین پیش گوئی کی بنیاد پر، آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ چینی معیشت "حکومت کے 2023 کے تقریباً 5 فیصد کے نمو کے ہدف کو حاصل کرے گی، جو کوویڈ کے بعد بحالی کی عکاسی ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک ٹیم نے 2023 کے آرٹیکل چہارم  کی  مشاورت پر چینی حکام کے ساتھ بات چیت کی جس کے بعدآئی ایم ایف نے  نومبر کے شروع میں اعلان کیاتھا کہ وہ اکتوبر میں جاری ہونے والے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے مقابلے میں2023 کے لیے چینی معیشت کے لیے اپنی پیش گوئی کو 5.0 فیصد سے 5.4 فیصد اور 2024 کے لیے 4.2 فیصد سے 4.6 فیصد کر دے گا۔

ترجمان نے کہاکہ درمیانی مدت کے دوران، آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ چین میں ترقی کی رفتار مزید سست ہو جائے گی جس کی وجہ عمر رسیدہ آبادی اور ساتھ ہی پیداواری ترقی میں کمی ہے ۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوانوں کی صرف آدھی تعداد موسمیاتی تبدیلیوں...

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ زیادہ تر بچے اور نوجوان موسمیاتی تبدیلی بارے جانتے ہیں تاہم ان میں سے صرف آدھے ہی سمجھتے ہیں کہ یہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈز (یونیسیف) اور گیلپ کے ایک سروے کے مطابق 55 ممالک میں 15 سے 24 برس کی عمر کے اوسطاً 85 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی بارے سنا ہے تاہم صرف 50 فیصد نے درست تعریف کی ہے۔

نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلیوں بارے شعور کا اندازہ لگانے کے لئے ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ہرسال "موسم میں موسمیاتی تبدیلیوں" اور "زیادہ شدید موسمی واقعات اور انسانی سرگرمی سےاوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافے" کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کریں۔

موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے تحت اس کا درست جواب "زیادہ انتہائی تبدیلیاں " تھا ۔ یہ سروے ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب عالمی رہنما رواں سال اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 28) کے لیے دبئی میں جمع ہوئے ہیں۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے بارے اقدامات کرنے میں نوجوان سب سے بڑے ہیرو رہے ہیں۔ وہ سڑکوں پر یا میٹنگ رومز میں اس بارے اقدمات کا کہہ رہے ہیں اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اور بھی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ تمام بچے اور نوجوان اس بحران کو سمجھیں جو ان کے مستقبل پر منڈلارہا ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی توانائی کمپنی چین کی توانائی کی منتقلی...

ریاض (شِنہوا) چین 2060 ء تک کاربن ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے  اور آرامکو یا سعودی عرب آئل گروپ توانائی کی منتقلی کے عمل میں چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

توانائی کی بڑی کمپنی میں ڈاؤن اسٹریم بزنس کے صدر محمد وائی القحطانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا بتایا کہ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس سفر کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک کمپنی کی حیثیت سے ہم نے کاربن اخراج کو مزید کم کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ صنعت میں ہمارے اپ سٹریم کاربن کی شدت پہلے ہی سب سے کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عرب خام تیل کے لئے چین کی مانگ مستحکم ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب خام تیل چین میں کافی مقبول ہےاور ہم چین کو بڑی مقدار میں خام تیل فروخت کررہے ہیں۔

چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب 2022 میں چین کا سب سے بڑا تیل فراہم کنندہ تھا جس نے سال کے دوران 8 کروڑ 75 لاکھ ٹن خام تیل فروخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے رائے میں چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی موجودہ بڑھتی طلب سعودی عرب سے خام تیل کی طلب کو متاثر نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح الیکٹرک گاڑیاں توانائی کی منتقلی میں کردار ادا کریں گی اور ہم اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ اس یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ اس کے لئے مارکیٹیں موجود ہیں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات کے جرائم سے نمٹنے میں نئے سرے سے کوشش...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر وانگ شیاؤ ہونگ نے منشیات کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے اور منشیات پر قابو پانے بارے اعلیٰ معیار کی ترقی آسان بنانے کی ضرورت پر بات کی ہے۔

چائنہ نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے ڈائریکٹر وانگ نے یہ بات منشیات کی روک تھام بارے ایک قومی ٹیلی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

وانگ نے منشیات سے متعلق جرائم پر صفر برداشت کا نقطہ نظر اپناتے ہوئے اس سے نمٹنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور متعلقہ سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ جرائم پیشہ گروہوں، نیٹ ورکس اور منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی مکمل کوششیں کریں۔

انہوں نے سرحدی کنٹرول کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فینٹانل جیسی نئی قسم کی منشیات سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلا...

لاس اینجلس (شِنہوا)امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے  23 مزید سٹار لنک سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑدیا ہے۔

اسپیس ایکس کے مطابق جمعرات کو مشرقی وقت کے مطابق نصف شب 12 بج کر 7 منٹ پرامریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس سٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس کوخلاء میں روانہ کیا گیا۔

فالکن 9 کا پہلا حصہ واپس لوٹا اور بحر اوقیانوس میں تعینات جسٹ ریڈ دی انسٹرکشن ڈرون شپ پر اترا۔

کمپنی نے بعد میں 23 سیٹلائٹس کی تعیناتی کی تصدیق کی۔

اسپیس ایکس کے مطابق سٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی ناپائیدار، مہنگی، یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اقتصادی اثرات نسبتا...

واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے  کہاہے کہ اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اقتصادی اثرات تاحال "نسبتا طور پر محدود  لیکن انتہائی غیر یقینی" ہیں۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اور مغربی کنارے-غزہ کی معیشتیں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی جو تنازعہ کے مرکز ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خدشہ ہے  کہ تنازعہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں میں معاشی سرگرمیوں کو شدید طور پر متاثر کرے گاجہاں تنازعہ سے پہلے بھی وسط مدت کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی کا سامنا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ  حتمی اثرات کا انحصار تنازعہ کی مدت اور شدت پر ہوگا۔

کوزیک نے کہا کہ جہاں تک خطے کے دیگر مقامات کا تعلق ہے توتصادم مختلف حوالوں سے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے جن میں  پڑوسی ممالک میں سیاحت میں کمی ، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، مالیاتی منڈیوں اور علاقائی تجارتی راستوں میں رکاوٹیں اور زیادہ تجارتی لاگت جیسے عوامل شامل ہیں۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چین لاؤس اقتصادی راہد...

وین تیان (شِنہوا) وین تیان میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ لاؤس۔ چین تعاون فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں چین۔لاؤس اقتصادی راہداری میں تعاون کے فروغ بارے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

فورم میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے ماتحت چائنہ اکنامک انفارمیشن سروس نے نئے دور میں چین-لاؤس اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع کے عنوان سے دو زبانوں میں ایک رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں چین اور لاؤس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے چین ۔ لاؤس تعاون کے اہم منصوبوں بابت بتایا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے وسیع مواقع کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اجلاس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی آفیشل ویب سائٹ بیلٹ اینڈ روڈ پورٹل نے چین ۔لاؤس اقتصادی راہداری کے ویب پیج سیکشن کا باضابطہ آغاز کیا گیا اور لاؤ نیوز ایجنسی کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

چائنیز ٹائمز (لاؤس) کے دو زبانوں پر مشتمل کالم سلک روڈ ایکسپریس کا باضابطہ طور پر اجراء کردیا گیا جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں پیشرفت اور چین- آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) کے تعاون بارے گرافک اور ویڈیو معلومات لاؤ اور انگریزی زبان میں مقامی لوگوں کو پیش کرے گا۔

فورم میں شرکت کرنے والے چینی اور لاؤ کاروباری اداروں اور تنظیموں نے مختلف شعبوں جیسے مالیات ، مواصلات، ثقافت اور سیاحت وغیرہ میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔ 

چینی وزیر اعظم کی یورپی یونین کے رہنماؤں کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بیجنگ میں 24ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پرلی چھیانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو تصادم کی بجائے بات چیت، دوغلے پن کے بجائے تعاون اور تصادم کے بجائے امن کے لیے پرعزم رہنا چاہیے تاکہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی درست پوزیشن کو برقرار رکھنے، اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، چین-یورپی یونین تعلقات کو مزید مستحکم، تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند بنانے اور یورپ و ایشیائی براعظموں سمیت بڑے پیمانے پر دنیا کی خوشحالی، استحکام اور ترقی کی غرض سے مزید تعاون کے لیے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ 

لی چھانگ نے نشاندہی کی کہ چین یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے ماڈلز کو فعال طور پر تلاش کرنے کے لیے تیار ہے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی قوت بخشنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 چینی وزیراعظم نےکہا کہ ہم دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں گے، تجارت اور سرمایہ کاری کو لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو اپ گریڈ کرنا جاری رکھیں گے، ماحول دوست شراکت داری کو وسعت دیں گے، فعال طور پر ڈیجیٹل پارٹنرشپ قائم کریں گے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  چین مارکیٹ اکانومی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی  اور اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنے یا سلامتی کے تصور کوضرورت سے زیادہ بڑھاوا دینےکی مخالفت کرتا ہے اوریہ امید کرتا ہے کہ یورپی یونین اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کی منڈیوں کو کھلا رکھے گی۔

چین اور سنگاپور میں تجارتی معاہدے کی اپ گریڈ...

تیانجن(شِنہوا)چین اور سنگاپورنےباہمی آزاد تجارتی معاہدے (سی ایس ایف ٹی اے) کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے کر لیا ہے  جبکہ عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے 30 دن کے باہمی ویزا سے استثنیٰ کے انتظام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ کی تیان جن میں جمہوریہ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

 ڈنگ اور وونگ نے چین-سنگاپور مشترکہ کونسل برائے دوطرفہ تعاون کے 19ویں اجلاس سمیت چین-سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک جوائنٹ سٹیئرنگ کونسل (جے ایس سی) کے 24 ویں اجلاس، چین-سنگاپور تیانجن ایکو سٹی کے 15 ویں اجلاس (جے ایس سی) اور سٹریٹجک کنیکٹیویٹی جے ایس سی پر چین-سنگاپور (چھونگ چھنگ) ڈیموسٹریشن انیشیٹو کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔

 ڈنگ نے کہا کہ یہ سال چین اور سنگاپور کے تعلقات کی ترقی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ چین-سنگاپور تعلقات کی نئی سمت پر توجہ مرکوز کریں، دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے میٹنگ پلیٹ فارم کا اچھا استعمال کریں، موجودہ تعاون کو اپ گریڈ کریں، تعاون کے مزید نئے شعبوں کی تلاش کریں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں۔ 

وونگ نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے تعلقات ترقی کی مضبوط رفتار سے استفادہ کر رہے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ سنگاپور تمام سطحوں پر تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے ہم آہنگی کو وسعت دینے ، دوطرفہ تعاون کے میکانزم  کے لیے کردار ادا کرنے اوردو طرفہ تعلقات میں نئی ترقی کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہے۔ 

دونوں فریقوں نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے، نئی بین الاقوامی زمینی ،سمندری و تجارتی راہداری کی تعمیرکو وسعت دینے و مضبوط بنانے، تیسرے فریق کی منڈیوں میں تعاون کو وسعت دینے کرنے، اہم تعاون کے منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فعال طور پر بڑھانے سمیت ، متنوع عوامی روابط کی مثال قائم کرنے اور مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

  دونوں فریقوں نے تعاون کے 24 نتائج کا اعلان کیا جس میں سی ایس ایف ٹی اے کو مزید اپ گریڈ کرنے کا پروٹوکو اور عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے 30 دن کے باہمی ویزا سے استثنیٰ کا انتظام شامل ہے۔

سی پی سی قیادت اجلاس میں 2024 کے اقتصادی امو...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا جمعہ کو اجلاس ہوا، جس کا مقصد 2024 کے اقتصادی کاموں کا تجزیہ اورمطالعہ کرنا ،پارٹی طرز عمل اور انسداد بدعنوانی کوششوں کو ترتیب دینے کا جائزہ اورسی پی سی کی تادیبی کارروائی کے ضوابط پر نظرثانی کرنا تھا۔

اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال  ملکی معیشت بحال اور ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے ٹھوس پیشرفت کی ہے، اجلاس میں اقتصادی قوت کومؤثر طور سے بڑھانے، خطرات کی روک تھام اور کمی، سماجی توقعات کو بہتر بنانے اور اقتصادیات کی مثبت رفتار کو مستحکم اور2024 کے معاشی امورمیں بہتری کو فروغ دینے کے اقدامات پر زور دیاگیا۔

اجلاس میں ترقی کے ذریعے استحکام کویقینی بناتے ہوئے پیشرفت کو آگے بڑھانے کی کوششوں  اور اگلے سال کی اقتصادی کوششوں کے حوالے سے نئے اقدامات اٹھانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک  میں میکرو پالیسیوں کی کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو مضبوط بنانا چاہئے اور ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی کا نفاذ جاری رکھنا چاہئے۔ اجلاس کے مطابق فعال مالیاتی پالیسی کو مناسب لحاظ سے تیز اور معیار اور کارکردگی میں بہتری لائی جانی چاہیے، جبکہ مالیاتی پالیسی لچکدار، مناسب، اہداف پر مبنی اور موثر ہونی چاہیے۔ 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی کے تحت زرعی تعاون کم ترقی یافتہ مم...

بیجنگ(شِنہوا)بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی) کے لائحہ عمل کےتحت ایک دہائی کے زرعی تعاون کے ذریعے چین نے کئی شراکت دار ممالک میں زرعی پیداوار بڑھانے اور مقامی آبادیوں میں بھوک کے خاتمے میں مدد کی ہے۔

 چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور شِنہوا کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر)کی جانب سے جمعرات کو  "بہتر دنیا کے لیے  انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) پر مشترکہ عمل درآمد کی گزشتہ دہائی پرنظر" کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھوک طویل عرصے سے دنیا کو درپیش سنگین ترین مسائل میں سے ایک ہے اور زرعی تعاون بی آر آئی کے تعاون پر مبنی تعمیر کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے تقریباً 90 شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 100 سے زائد زرعی اور ماہی گیری تعاون پر مبنی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور علاقائی زرعی تعاون کے طریقہ کار کو قائم کیا ہے جن میں  چین-افریقی زرعی تحقیقی اداروں کے لیے "10+10" تعاون کا طریقہ کارشامل ہے جو تحفظ خوراک کے شعبے میں علاقائی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ 2021 تک چین نے 70 سے زائد ممالک اور خطوں میں 2ہزار سے زائد زرعی اور تکنیکی ماہرین بھیجے، کئی ممالک میں 15 سو سے زیادہ زرعی ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا اور اوسطاً 40 فیصد سے 70 فیصد تک پیداوار بڑھانے والے منصوبوں میں تعاون فراہم کیا۔

غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے:اقو...

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر(او سی ایچ اے) کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں موجودہ انسانی پروگرام مکمل طور پر فعال نہیں رہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران مارٹن گریفتھس نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل فوجی حملوں نے  قائم کردہ محفوظ علاقوں کو ختم کر دیا ہے جس سے انسانی ہمدردی کا موجودہ منصوبہ غیر موثر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی ڈیزائن، جس کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا تھا، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں ٹوٹا پھوٹا نظام باقی رہ گیا ہے جو قابل اعتماد اور پائیدارنہیں ہے۔

گریفتھس جو اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، نے  موجودہ وقت میں انسانی امداد کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں مشکلات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ضمانتوں کی عدم موجودگی پناہ گزینوں اور انکےامدادی قافلوں پر حملوں اور روکاوٹوں سے دوچار کر سکتی ہے۔

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے درمیان لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ لوگوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور انہیں زبردستی مزید جنوب کی طرف دھکیل دیا گیا ہے جہاں کوئی محفوظ علاقہ موجود نہیں  ہے اور ایک غیر یقینی مستقبل ہے۔

گریفتھس نے کہا کہ 6 دسمبر کو ایک بے مثال اقدام کے تحت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 99 پر زور دیتے ہوئےغزہ میں صورتحال کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کی اقتصادی و س...

بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) مختلف پیداواری اورضروریاتِ زندگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعاون پر مبنی تعمیر کے ذریعے  شراکت دار ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے والا منصوبہ ہے۔

یہ رپورٹ چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور شِنہوا کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ نے جمعرات کو جاری کی جس کا عنوان ہے"بہتر دنیا کے لیے انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کی گزشتہ دہائی پرنظر"۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی کی تعاون پرمبنی تعمیر شراکت دار ممالک کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کرتی  ہے جبکہ یہ منصوبہ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کرتے ہوئے مقامی آبادیوں کے حالات زندگی بہتر بنانے اور تعلیم، ثقافت اور ماحول جیسے شعبوں میں ترقی کے ان کے حقوق ادا کرنے میں مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ترقی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم حصہ ہے جس کے تحت بہت سے باہمی تعاون پر مبنی منصوبے مقامی آبادیوں کے لیے نقل و حمل، مواصلات اور رہائش جیسی مختلف سہولیات  فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی کامیابیوں سے استفادہ کرنا اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا ثقافتی حقوق کے اہم مظہر ہیں جبکہ عوامی ثقافتی ڈھانچے کی تعمیر، مقامی ثقافتی ورثے کے تحفظ، ثقافتی وسائل کے فروغ اور شراکت دار ممالک کے لوگوں کے ثقافتی حقوق  بہترطور پرپورےکرنے میں مدد کے لیے بہت سے بی آر آئی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان "چین کے خطرے" کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ "چین کے خطرے" کے بیانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے ،فوجی توسیع کے بہانے تلاش کرنے سے باز رہے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے ایشیائی ہمسایوں اور وسیع تر عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں جاپانی وزارت دفاع کے تھنک ٹینک کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ پر چین کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہی ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اپنے اسلحے میں اضافہ کیا ہے اور مستقبل میں چین، روس اور امریکہ کے درمیان محاذ آرائی شدت اختیار کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جاپان کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ چین کو آبنائے تائیوان میں صورتحال تبدیل کرنے سے روکا جاسکے۔

وانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر کاربند ہے اور تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کی رپورٹ میں چین کے داخلی امور ، فوجی جدیدیت اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات پر بے بنیاد تبصرہ کیا گیا ہے جو غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہیں۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخی وجوہات کی بنا پر جاپان کی فوجی اور سیکیورٹی سرگرمیوں پر اس کے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے دفاعی اخراجات بڑھائے اور ہتھیاروں کی حارحانہ انداز میں تیاری کی ہے جس سے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری میں تشویش  پائی جاتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرے، جارحیت کی اپنی تاریخ پر گہری نظر رکھے، فوجی توسیع کے بہانے تلاش کرنے کے لیے "چین کے خطرے" کا بیانہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے اور ٹھوس اقدامات سے اپنے ایشیائی ہمسایوں اور عالمی برادری کا وسیع تر اعتماد حاصل کرے۔

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی برآمدی کنٹرول کے غلط استعمال کی چین ن...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے کہا کہ چین کے خلاف برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے اور باہمی سرمایہ کاری کو محدود کرنے بارے امریکی اقدامات کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے حالیہ بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ اس بیان میں چین کی سیمی کنڈکٹر اور جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیاکہ دونوں سربراہان مملکت نے چین ۔ امریکہ تعلقات کے مسابقتی پہلوؤں کو ذمہ دارانہ طور پر منظم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ امریکی محکمے چین کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے سان فرانسسکو سربراہ اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے۔

ہی نے کہا کہ چین نے متعدد بار نشاندہی کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے کنٹرول اور پابندیوں کے اقدامات قومی سلامتی کا تصور عام معاملہ ہے ان اقدامات سے مارکیٹ کے قوانین اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق کو نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کا استحکام خطرے میں پڑجائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات چین کی ترقی کو نہیں روک سکتے بلکہ صرف امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ سے محروم کرکے ان کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین ان اقدامات کے رجحانات اور اثرات پر گہری نظر رکھے گا اور اپنے حقوق اور مفادات کا سختی سے تحفظ کرے گا۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ اہم سرمایہ کاری کے منصوبوں...

پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کو نافذ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کی دیکھ بھال کے اقدامات شروع کرنے جا رہا ہے تاکہ سپلائی چینز کی حفاظت اور ان کی پرورش میں مدد ملے ۔ویلتھ پاک کے مطابق حکومت سپلائی چین کو محفوظ رکھنے اور تیار کرنے کے لیے اعلی سطح اور مربوط روابط کے ذریعے سرمایہ کاری کے کلیدی منصوبوں اور ان کے سرکردہ مقامی سپلائرز کو ہدف بنائے گئے سرمایہ کاروں کی دیکھ بھال کے اقدامات فراہم کرے گی۔سرمایہ کاروں کی دیکھ بھال کے اقدامات سرمایہ کاروں کو مراعات کا اطلاق کرنے، مسائل کو حل کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو نافذ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکرٹری عنبرین افتخار نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کی پرکشش پالیسیوں اور اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ایک سٹریٹجک محل وقوع، وافر قدرتی وسائل، ایک بڑی اور ہنر مند افرادی قوت اور آزادانہ سرمایہ کاری کے نظام سے مستفید ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی معاونت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی کوششیں کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہیں جو معیشت کو آگے بڑھانے میں سرمایہ کاروں کے اہم کردار کی حوصلہ افزائی اور اعتراف کرتی ہے۔ایک وقف شدہ سپورٹ سسٹم کے ذریعے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو ذاتی مدد، رہنمائی اور سہولت فراہم کرے گا، جو پاکستان میں ان کی طویل مدتی کامیابی اور منافع کو یقینی بنائے گا۔"

انہوں نے کہا کہ مضبوط سپلائی چین کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، خاص طور پر پاکستان کی معیشت کے لیے اہم شعبوں میں، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاروں کی ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد بھی مسلسل مدد کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔عنبرین افتخار نے کہاکہ ان خصوصی اقدامات کو متعارف کراتے ہوئے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مقصد سپلائی چین کو برقرار رکھنا اور تیار کرنا ہے، جو بالآخر ملک کے لیے پیداواری صلاحیت، بہتر کارکردگی اور معاشی خوشحالی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے "سرمایہ کاروں کے بعد کی دیکھ بھال کے اقدامات سپلائی چین کو ترقی اور ترقی کے لچکدار اقتصادی ستونوں میں تبدیل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جس سے پاکستان کو سرمایہ کاری کی ایک اعلی منزل کے طور پر نقشے پر مضبوطی سے رکھا جا سکتا ہے۔ان اسٹریٹجک اقدامات کی نقاب کشائی پاکستان کے لیے مضبوط سپلائی چینز بنانے اور ان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کو محسوس کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ہدف سرمایہ کاروں کو بعد کی دیکھ بھال کے اقدامات فراہم کرنے کا عزم نہ صرف سرمایہ کاری کو راغب کرے گا بلکہ انہیں پروان چڑھائے گا اور اسے برقرار رکھے گا، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے پاکستان کے عزائم کی نشاندہی ہوگی۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا، "ان اقدامات کے ساتھ، پاکستان اقتصادی تبدیلی اور سرمایہ کاری کے منظر نامے میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر عالمی شناخت کی طرف نمایاں چھلانگ لگا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیگاس کے ذریعے بجلی کی پیداوار پاکستان کے لی...

توانائی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورپاکستان کے پاس اپنی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کا موقع ہے۔ پاکستان جرمن قابل تجدید توانائی فورم کے توانائی کے ماہر فراز خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیگاس پر مبنی کوجنریشن کو ترجیح دے کرپاکستان بجلی پیدا کر سکتا ہے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں بجلی اور حرارت کی پیداوار شامل ہوتی ہے۔ بیگاس گنے یا دیگر بایوماس ذرائع سے حاصل کی جانے والی ایک ریشہ دار باقیات ہے۔وزارت توانائی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریبا 83 شوگر ملیں ہیں جو مجموعی طور پر سالانہ تقریبا 3.5 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا کرتی ہیں۔ان ملوں کے پاس 597,900(ٹن کین فی دن کی مشترکہ کرشنگ صلاحیت ہے، جو فصل کے موسم کے دوران اندازا 3,000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان گنے کی پیداوار کرنے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے، اس لیے بیگاس سے بجلی پیدا کرنے کے قابل ذکر امکانات موجود ہیں۔بجلی کی پیداوار میں ان پٹ کے طور پر بیگاس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا تمام شوگر ملوں میں ان ہاوس کوجنریشن پلانٹس موجود ہیں۔

تاہم، یہ پلانٹس بیگاس کے استعمال میں ناکامی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہائی پریشر بوائلر لگانے کا انتخاب کرتے ہوئے بیگاس کے زیادہ موثر استعمال کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا کافی موقع ہے۔فراز نے مزید کہا کہ شوگر مل مالکان اپنے اندرون ملک پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے کے لیے بھرپور آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم، ماضی میں حکومت کے ساتھ ٹیرف پر معاہدے تک پہنچنے میں مشکلات کی وجہ سے ایسا کرنے کی ان کی اہلیت میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اعلی کوجنریشن پاور پلانٹس کے نفاذ کو چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان پاور پلانٹس کے لیے ادائیگی کی مدت کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں میں اس طرح کے اعلی ہم آہنگی کے منصوبوں میں حصہ لینے میں ہچکچاہٹ پیدا کرتی ہے۔ کلین ڈیولپمنٹ میکانزم فنانسنگ کا استعمال اس منصوبے کی شرح منافع کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جیسا کہ توانائی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک کو اپنی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بیگاس پر مبنی توانائی کی پیداوار جیسے متبادل راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکسٹائل سیکٹر کو جی ایس پی پلس سٹیٹس سے فائ...

ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان گیس، بجلی اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے کثیر الجہتی مسائل سے دوچار ہیں۔ تاہم، یورپی یونین کی طرف سے دیا گیا جی ایس پی پلس سٹیٹس صنعت کو کافی ریلیف فراہم کرے گا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے برآمد کنندہ احمد علی نے کہا کہ جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس اسٹیٹس کی مدد سے پاکستانی مصنوعات بغیر کسی سخت مقابلے کے یورپی منڈیوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام طاقتور کاروباری حریف ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے غیر ملکی صارفین کو اپنی گرفت میں رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔جی ایس پی پلس کا درجہ پاکستان کو ٹیکسٹائل کی مصنوعات بغیر کسی ڈیوٹی کے فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ہمارے ٹیکسٹائل طبقے کو یورپی یونین کی منڈیوں میں معیاری مصنوعات متعارف کرانے پر سراہا گیا ہے جس سے بھاری زرمبادلہ کمانے میں مدد ملی ہے۔علی نے کہا کہ برآمد کنندگان کی توقعات بہت زیادہ ہیں کیونکہ نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز جو کہ خود ایک صنعت کار ہیں، جانتے ہیں کہ اپنے دور میں اس حیثیت کی صلاحیت کو کس طرح بڑھانا ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں آفتاب نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ پاکستان کو دوبارہ جی ایس پی پلس کا درجہ مل گیا ہے لیکن یہ ستم ظریفی ہے کہ ملک مختلف عوامل جیسے یوٹیلیٹی قیمتوں، خام مال کی بے قابو قیمتوں اور قیمتوں میں اتار چڑھا وکی وجہ سے اس سہولت کو استعمال کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکار غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور ان کا زندہ رہنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے ٹیکسٹائل یونٹس کام کے قابل رحم حالات کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ تاہم انہوں نے مالی بحران کا سامنا کرنے والے ٹیکسٹائل یونٹس کے نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔جی ایس پی کا درجہ ہمیں اپنے کاروباری حریفوں کو پیچھے چھوڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ناموافق پالیسیوں کی وجہ سے ہم ان دنوں کچھ نہیں کر سکتے۔ موثر پالیسیاں وقت کی ضرورت ہیں جو بالآخر حکومت کو سہارا دے گی، قومی معیشت کو مضبوط کرے گی، ملازمتیں پیدا کرے گی اور انتہائی ضروری فاریکس حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آپ اس اسٹیٹس کو پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ایک لائف لائن ٹیگ کر سکتے ہیں اور اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ راہ ہموار کریں اور آگے بڑھیں یا موقع ضائع کریں،گارمنٹس کے برآمد کنندہ مسٹر حسن نے ویلتھ پاک بتایاکہ ہمیں صرف ایک لیبل کی حیثیت حاصل نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ممالک کو سخت مالی حالات کا سامنا ہے اور وہ یورپی یونین کی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کو سستے داموں ڈمپ کرنے کی کوشش کریں گے۔ دیے گئے حالات میں، حکومت کو آئی ایم ایف کے حکام کو اعتماد میں لینے کے بعد صنعت نواز پالیسیاں متعارف کرانی چاہئیں۔ ہم ٹیکسٹائل سیکٹر کے مستقبل کو نئے سرے سے ترتیب دے سکتے ہیں جو کہ قومی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی بلز کی شرح سود میں کمی پاکستان کے لیے ایک...

حکومت نے اپنی تازہ ترین نیلامی کے دوران ٹریژری بلز پر کٹ آف پیداوار کو کم کرکے ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے، جو شرح سود کے رجحانات میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بل ریٹرن میں 50 بیسس پوائنٹس تک کی نمایاں کٹوتی کی اطلاع دی، جو مستقبل میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی پیش گوئی کرتا ہے۔پچھلے رجحانات کے برعکس، نیلامی میں 12 ماہ کے کاغذات کے لیے سب سے زیادہ بولیاں لگیں، جو اگلے مانیٹری پالیسی کے جائزے کے دوران سٹیٹ بنک پالیسی کی شرح میں آئندہ کٹوتی کے لیے سرمایہ کاروں کی توقعات کو ظاہر کرتی ہے۔اگرچہ کل بولیاں متاثر کن 4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں، 12 ماہ کی مدت میں نصف سے زیادہ توجہ مرکوز کے ساتھ، حکومت نیلامی کے ہدف سے کم رہی۔یہ اقدام مہنگائی کے دبا ومیں کمی کی توقعات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کی وجہ اجناس کی بہتر سپلائی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ اکتوبر کا کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر 26.9 فیصد پر آ گیاجو پچھلے مہینے کے 31.4 فیصد سے کم ہے، جس سے آئندہ جائزے میں ممکنہ شرح سود میں کٹوتی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے سابق ماہر اقتصادیات حامد ہارون نے کہا کہ شرح سود کے موجودہ ماحول نے ملکی سرمایہ کاروں کو نئے منصوبوں کے لیے سرمایہ استعمال کرنے یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے سے روک دیا ہے، جس سے اقتصادی ترقی کے لیے ایک چیلنج ہے۔ مزید برآں، حکومت کو بجٹ کا ایک اہم حصہ قرض کی خدمت کے لیے مختص کرنے، ترقیاتی اخراجات کو محدود کرنے اور کم ترقی اور زیادہ بے روزگاری میں حصہ ڈالنے کے بوجھ کا سامنا ہے۔ٹی بل کی نیلامی کے دوران، 1.5 ٹریلین روپے کے اہداف کے مقابلے میں صرف 1.161 ٹریلین روپے حاصل کیے گئے۔

نیلامی کے دن میچورٹی کی رقم 2.073 ٹریلین روپے تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے اپنے پختہ ہونے والے قرض کو پورا کرنے کے لیے ضرورت سے کم رقم اکٹھی کی۔ حامد نے تجویز پیش کی کہ یہ منظر نامہ اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں فوری کمی کے خیال کی حمایت کرتا ہے۔حکومت نے 12 ماہ کے کاغذات کے لیے 529 بلین روپے کامیابی کے ساتھ اکٹھے کیے، سرمایہ کاروں نے شرح سود میں کمی کی توقع کی اور طویل مدتی مدت میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ 12 ماہ کے پیپرز کے لیے کٹ آف کی پیداوار 50 بیسس پوائنٹس سے 21.5 فیصد تک کم ہو گئی۔مزید برآں، 3 ماہ کے پیپرز کے لیے 21.49 فیصد پر 408.7 بلین روپے اکٹھے کیے گئے، جس میں کٹ آف پیداوار میں 45 بیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ حکومت نے بینچ مارک 6 ماہ کے ٹی بلز کے لیے 21.49 فیصد پر 40.7 بلین روپے بھی حاصل کیے، جو شرح میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے 182.2 بلین روپے اکٹھے کیے گئے۔حامد نے کہا کہ اس حکمت عملی کی کامیابی کا انحصار ایک نازک توازن پر ہے۔ اگرچہ اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، لیکن افراط زر یا مالیاتی استحکام پر کسی بھی منفی اثرات سے بچنے کے لیے اسے چوکس نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ان پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے حکومت کی سمجھداری سے مالیاتی انتظام کا عزم اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد نہ صرف موجودہ معاشی چیلنجوں کو نیویگیشن کرنا ہے بلکہ مارکیٹ کی بدلتی ہوئی حرکیات اور افراط زر کے رجحانات سے ہم آہنگ ہو کر ممکنہ ترقی کے لیے خود کو پوزیشن میں لانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹائیگرز کی ٹیبل پر چوتھی پوزیشن

زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ابوظبی ٹی 10 کے 26 ویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے چنئی بریوز کسی قسم کی کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں دیا اور 27 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رابن اتھپا نے 20 رنز بنا کر تیز آغاز دیا جس کے بعد کوشل مینڈس (32) اور داسن شناکا (34) نے ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کا مضبوط اسکور فراہم کیا۔ محمد نبی نے 15 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں اس کے بعد بریوز کا تعاقب شروع کیا تاہم وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان چریتھ اسلانکا کی بہترین اننگز کھیلی اور 26 گیندوں پر 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 17 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی۔ ٹائیگرز نے بالرز بریوز کو رنز بنانے میں روکنے میں کامیاب رہے اور اسے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز محدود کرکے 27 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔اس جیت کے ساتھ ٹائیگرز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیم ابوظہبی اپنے آخری میچ میں پہلی فتح حاصل...

ابوظہبی ٹی 10 کے 27 ویں میچ میں کائل میئرز کی شاندار 61 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم ابوظہبی نے بلز کو آخری گیند پر سنسنی خیز شکست دیدی۔ بلز نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ یہ ٹیم ابوظہبی کی اس ایڈیشن میں پہلی فتح ہے۔ میئرز کی 30 گیندوں پر 5 چوکے اور 5 چھکوں کی اننگز کے نتیجے میں بلز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی وہ صرف چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ٹیم ابوظبی کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے وسیم اکرم نے پہلی گیند پر کولن انگرام کو ڈوٹ بال دی۔ انگرام نے دوسرے گیند پر دو رنز بنائے اور تیسری گیند پر خطرناک سنگل کے لئے دوڑ لگائی۔ اننگز کا بوجھ اٹھانے والے میئرز نے 61 رنز کے اسکور پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر ایڈم لیتھ کو ہٹ ماری۔ آخری دو گیندوں پر تین رنز درکار تھے اور پانچویں گیند پر ایک رن لیا گیا۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے، انگرام نے آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو فتح دلادی۔ میئرز کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں