• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

شاہین کے آسٹریلیا میں باولنگ سپیل انتہائی اہ...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی کے باولنگ اسپیل انتہائی اہم ہوں گے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا 14دسمبر کو آغاز ہونے جا رہا ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی اس سیریز میں کافی سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں پاکستان کے سابق کپتان نے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی سیریز میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین دنیا کے کسی بھی بیٹر کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتا ہے جبکہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں بالنگ ان کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے،سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں روایتی طور پر ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہے اور اس کا سامنا کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ہے اور مجھے ایک اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹر...

قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے،کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل پینل کرکٹر کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریگا،ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں ابتک کل 27اوورز کرائے ہیں، جس میں انہوں نے 80رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ہے،واضح رہے کہ چار روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کیلئے پریکٹس میچ تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پھنسنے والے وارنر کو...

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور سابق آسٹریلوی فاسٹ مچل جانسن ایک دوسرے کے خلاف تنقید کے نشتر چلادیئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے ایک کالم میں ڈیوڈ وارنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی ریٹائرمنٹ اور فیئر ویل دینے پر سوالات اٹھائے تھے،مچل جانسن کا کہنا تھا کہ تاریخی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پھنسنے والے کرکٹر کو انکی خواہش کے مطابق کیوں فیئر ویل دیا جا رہا ہے،اس کالم کے سامنے آنے کے بعد سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا،اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سابق ساتھی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں، یہ سیزن ہیڈلائن کے بغیر نہیں ہو گا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں،ایک ٹی وی پروگرام میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں، ہم سالہا سال سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور آسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 12برس ہو گئے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور قلندرز کے فخر زمان کو ریلیز کرنے پر بح...

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی چیمپئین لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ریلیز کرنے کے معاملے پر بحث زور پکڑ گئی،پی ایس ایل قوانین کے مطابق فرنچائزز زیادہ سے زیادہ 8کھلاڑیوں کو ری ٹین کر سکتی ہیں،گزشتہ روز لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 8کھلاڑیوں میں ری ٹین نہیں کیا تھا جس کے بعد فخر زمان اب پی ایس ایل 9کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے،ذرائع کے مطابق ریلیز کرنے کے باوجود فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں، لاہور قلندرز پی ایس ایل ڈرافٹ میں فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گی،ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کرتے ہو ئے فخر زمان کو پک کر لے گی، ڈرافٹ میں لاہور قلندرز کی پلاٹینم کے پہلے راونڈ کی چھٹی پک ہے،لاہور قلندرز سے پہلے اگر کسی نے فخر زمان کو پک کر لیا تو لاہور قلندرز رائٹ ٹو پک کارڈ کا استعمال کرے گی اور پلاٹینم میں پک ہو جائے گی،جس فرنچائز نے فخر زمان کو پک کیا ہو گا وہ دوبارہ اس راونڈ میں کھلاڑی پک کرے گی، لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کے لیے پلاٹینم کیٹگری کی فیس بھی ادا کرے گی، پلاٹینم کیٹگری میں رائٹ ٹو میچ کی فیس 10ہزار ڈالرز ہے،سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے فخر زمان لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، فخر زمان کو ریلیز کرنا ہماری پلاننگ کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چار روزہ میچ، آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے...

چار روزہ ٹور میچ میں آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے بیٹرز نے پاکستانی بالرز کو آئینہ دکھا دیا، نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں کے نقصان پر 367رنز بنا لیے، انہیں شاہینوں کی برتری ختم کرنے کیلئے محض 24رنز درکار ہیں،کینبرا میں کھیلے جارہے چار روزہ میچ میں کے تیسرے روز پرائم منسٹر الیون کے کیمرون گرین 46اور کپتان ناتھن میک سوینی 40رنز بناکر آئوٹ ہوئے، میٹ رینشا 136اور بیو ویبسٹر 21رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،میچ کے دوسرے روز پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 60اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے تھے، اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ہیرس 49رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بینکرافٹ 53رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے،پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،قبل ازیں دوسرے روز قومی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 324رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور محض 67رنز کے اضافے کے بعد اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 391رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی،کپتان شان مسعود نے ڈبل سینچری سکور کرتے ہوئے ناٹ آئوٹ 201رنز بنائے، انکی اننگز میں 14چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال 5، میر حمزہ 8اور خرم شہزاد 6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے،پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5جبکہ مارک سکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی،میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق بھی صرف 38رنز ہی بنا سکے،کپتان شان مسعود اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، سعود شکیل 13اور سرفراز احمد 41رنز بنا کر نمایاں رہے، پہلے روز کھیل کے اختتام سے محض 2بال قبل فہیم اشرف 17رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی،...

ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 473 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔ گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 284 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 416,925 تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خصوصی خراج تحسین،...

پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے کیلیے شہدا کی یاد میں خصوصی نظم جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خصوصی خراج تحسین کرنے کیلیے "شاد و آباد رہے میرا وطن" کے عنوان سے خصوصی نظم جاری کردی گئی۔ یاد رہے کہ قیام پاکستان سے اب تک دشمن نے کئی وار کئے مگر پاک فوج نے ہر بار دشمن کو دھول چٹائی، پاک وطن کی مٹی کا ہر ایک ذرا اپنے شہدا کے لہو کا مقروض ہے۔ پاک فوج نے ملک کی ترقی اور استحکام میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ پاک فوج کی کاوشوں سے جلد کامیابی کی نوید لیکر سورج طلوع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو اتحاد نہ بن...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو اتحاد بناتے نہ مددگاری کے محتاج ہوتے۔ اپنے بیان میں نئیر بخاری کا کہنا تھا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو عوام میں موجود اور خوفزدہ مخالفین گھروں میں مقید ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے جو آئین کی بالادستی کیلئے لازم ہے، پارلیمانی جمہوری نظام کا تسلسل ہماری جدوجہد وقربانیوں کا مرہون منت ہے، دیرپا پائیدار سیاسی استحکام، شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین ،ووٹرز اور امیدواروں کی سیکیورٹی کی فراہمی ضروری ہے، سیکیورٹی دینا سرکاری اداروں اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام آئین ، پارلیمنٹ، وطنیت ، پاکستانیت اور جمہوریت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ کمزور جماعتیں اتحاد بناتی ہیں، اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو نہ اتحاد بناتے اور نہ ہی مددگاری کے محتاج ہوتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرف...

لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ جسٹس علی باقرنجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی،سیکریٹری داخلہ میاں شکیل اسپیشل سیکرٹری فضل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواستگزار نیکہا حکومت کو جو بیان حلفی چاہییدینے کیلئے تیارہیں،جس پر سیکرٹری داخلہ نیکہا یہ جو بھی بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دیں دے میں حکومتی کمیٹی کو بھیج دوں گا۔حکومتی کمیٹی کا اس پرفیصلہ آئے گا انکو آگاہ کردیا جائے گا۔ وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کوعدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست گزار نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکش...

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر 14 درخواستوں پر ابتدائی سماعت ہوئی جس کے دوران اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ درخواستوں پر مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن اکبر ایس بابر کے وکیل کی جانب سے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی انتخابات کا کوئی شیڈول نہیں دیا گیا اور پارٹی آئین کے تحت چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی بھی نہیں بنائی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا حکم دیا تھا۔ وکیل اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ نہیں بنی، نامزدگی کا طریقہ کار نہیں تھا، پارٹی آئین میں الیکشن پروگرام کا ذکر نہیں ہے ، پارٹی کے الیکشن کمشنر نے ڈیٹا بیس اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔ وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ دوبارہ پارٹی الیکشن کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد دو دن کے اندر الیکشن کروا دیا گیا، نہ ووٹر لسٹ بنی نہ کوئی اور انتظامات کئے گئے، بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنا دیا گیا، نہ کاغذات نامزدگی ہوئی نہ اسکروٹنی اور نہ ہی فائنل لسٹ لگی۔ ممبر خیبرپختونخوا نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے، آپ کی تو ممبرشپ ختم نہیں ہوچکی؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ نہیں ختم ہوئی اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل مرکزی آفس معلومات بھی لینے گئے لیکن کسی نے مجھے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کرنے دیئے، ماضی میں ہزاروں لوگوں نے نامزدگی فارمز جمع کروائے تھے، الیکشن میں غلطیوں کی نشاندہی کی تو قصور وار ٹھہرا کر لوگوں کو نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات 2002 میں ہوئے، دوسرے انتخابات 2011 میں ہوئے جس کی تکمیل میں ایک برس لگا، ایک برس لگنے پر بھی خامیاں سامنے آئیں لیکن حالیہ انتخابات فورا ہوگئے، 2011 کے انتخابات میں خامیاں سامنے آنے پر ٹریبونل بنایا گیا تھا۔ چیف الکیشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے نامزدگی فارم حاصل کرنے کیلئے کیا کوشش کی جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم مرکزی دفتر گئے ویڈیو ثبوت بھی جمع کیے گئے ہیں، ہم نے تحریری شکایت نہیں کی لیکن خود وہاں گئے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ وڈیو ثبوت دکھا دیں۔ بعدازاں، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی دفتر میں کاغذات نامزدگی نہ ملنے کے حوالے سے ویڈیو دکھائی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ یہ ویڈیو کون سی جگہ کی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ پی ٹی آئی کا جی ایٹ کا مرکزی دفتر ہے، اگر الیکشن کمیشن ویڈیو فرانزک کروانا چاہتی ہے تو کرسکتی ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ الیکشن کو چیلنج کررہے ہیں یا پی ٹی آئی کے آئین کو؟۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق انتخابات نہیں کروائے، دوبارہ انتخابات کا حکم دیا جائے تاکہ سب کو موقع مل سکے، الیکشن کمیشن نئے پارٹی انتخاب کی مانیٹرنگ کروائے۔ ممبر الیکشن کمیشن کی جانب سے ریمارکس دیئے کہ قانون یہ نہیں کہتا کہ ہم بار بار انٹرا پارٹی انتخابات کا حکم دیں۔ دوران سماعت اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کی گئی جسے الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے مسترد کر دیا۔ ممبر کمیشن اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے، دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں۔ دوران سماعت درخواست گزار راجہ طاہر نواز عباسی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، پشاور میں نامعلوم جگہ پر انٹرا پارٹی الیکشن کرائے گئے، کچھ لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جیل میں موجود لوگ اور مفرور لوگ پارٹی عہدیدار منتخب ہورہے ہیں۔ وکیل راجہ طاہر نواز نے استدعا کی کہ پورا انتخابی عمل جعلی تھا، اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینک سے نکلنے والے بزرگ شہری سے ڈاکو 4 ہزار...

نجی بینک سے امریکی ڈالر لے کر نکلنے والے بزرگ شہری سے ڈاکو لوٹ مار کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ عزیز بھٹی تھانے کے علاقے بلاک 13/C گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان بزرگ شہری عقیل الدین ولد بدرالدین سے 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کے دفعہ 397/34 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 944/2023 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ بزرگ شہری عقیل الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بلاک 13/A گلشن اقبال کے رہائشی اور ملازمت سے ریٹائرڈ ہیں۔ ان کا بیٹا عدنان عقیل سعودی عرب میں مقیم ہے، جس نے نجی بینک میں4 ہزار امریکی ڈالر بھیجے تھے جو پاکستانی تقریبا 11 لاکھ روپے بنتے ہیں۔بیان کے مطابق 6 دسمبر کو دن تقریبا سوا 12 بجے نجی بینک سے چیک کے ذریعے مذکورہ رقم نکلوا کر رکشہ میں آ رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان جس میں سے ایک پینٹ شرٹ اور دوسرا شلوار قمیض میں تھا، آئے اور اسلحہ کے زور پر ان سے 4ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو عہ...

صوبائی حکومت نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق آغا سہیل کو قواعد کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پر درسی کتابوں کی چھپائی میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ صوبائی حکومت نے اختر بگٹی کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ واضح رہے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو پہلے بھی کرپشن کے الزامات کے باعث عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونا مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا، عالمی سطح...

سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں مستحکم ہے، تاہم مقامی سطح پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔ جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 218600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 187414روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کے ایک اور پیداواری لائسنس کیلئے نیپرا...

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے بجلی کے ایک اور پیداواری لائسنس کی درخواست دے دی۔ محکمے نے میانوالی کے نئے پلانٹ کے بجلی پیداواری لائسنس کے لیے نیپرا میں درخواست دی۔ میانوالی سی فائیو سے 1117میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیپرا نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سی فائیو پروجیکٹ پر شراکت داروں اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے 15 روز میں تجاویز مانگی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی...

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تحریک انصاف ہنگو کے صدر یوسف خان کی جانب سے کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید سکندرحیات شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہنگو میں پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو این او سی کے لیے درخواست دی لیکن اس کو مسترد کردیا گیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے جواب جمع کیا ہے کہ وہاں پر امن و امان کاایشو ہے کسی پارٹی کو کنونشن، جلسے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہنگو میں کسی پارٹی نے جلسہ کیا ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ 26 نومبر کو جمعیت علمائے اسلام نے ہنگو میں جلسہ کیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ ایک کو اجازت دیں اور دوسرے کی درخواست مسترد کریں۔ ڈپٹی کمشنر آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔ وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جب سے درخواست دی ہے، تب سے انہیں ہراساں کیا جارہاہے۔ کل بھی ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا، جس پر عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر ہنگو سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورکا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر، آلودہ...

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر صحت ہے اور شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیچھے نہ رہا اور دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے جو 190 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں کویت تیسرے نمبر پر رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 188 رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کیمطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بیلٹ اینڈ روڈ تعا...

بیجنگ (شِنہوا) شِںہوا کے تھنک ٹینک چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ اور نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے  "ایک بہتر دنیا کے لئے ، انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے کی گزشتہ دہائی پر نگاہ " کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور دنیا میں انسانی حقوق کی ترقی کے درمیان تعلقات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ مقامی افراد کو بقا اور ترقی کے حقوق کا بہتر احساس دلانے اور گزشتہ دہائی میں وسیع ترانسانی حقوق کے تحفظ کے حصول میں مدد دینے میں بی آر آئی کا مثبت کردار ظاہرکرتی اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں بی آر آئی کی ترغیب کا خلاصہ پیش کرتی ہے۔ رپورٹ بڑی تعداد میں واقعات اور اعداد و شمار کا مشاہدہ کرتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے تجویز کردہ بی آر آئی تعاون کے تحت اقتصادی عالمگیریت کے تاریخی رجحان، عالمی حکمرانی نظام میں تبدیلی کے لیے وقت کے تقاضوں اور شراکت دار ممالک میں لوگوں کی بہتر زندگی گزارنے کی مضبوط خواہش کے عین مطابق ہے۔

یہ مشترکہ ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کا اینشی ایٹو ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مشترکہ طور پر بی آر آئی پر عمل درآمد تعاون کے ذریعے ترقی کے فروغ اور ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے، بنیادی ڈھانچے میں کمی جیسی ترقیاتی رکاوٹیں دور کرنے میں پسماندہ ممالک کی فعال مدد کرنے، مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کی معاشی و سماجی ترقی میں اضافے ترقی کے عمل میں لوگوں کا ذریعہ معاش یقینی اور بہتر بنانے، انسانی حقوق کی ترقی کی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنانے کا ایک عملی نمونہ فراہم کرکے انسانی حقوق کا بہتر تحفظ کرتا اور انہیں فروغ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران، بی آر آئی ایک بہت مقبول بین الاقوامی عوامی مفاد، ایک عالمی تعاون پلیٹ فارم اور خوشی کا راستہ بن چکا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے اور بہتر زندگی کے حصول میں شراکت دار ممالک کی مدد کررہا ہے۔

فائل فوٹو، تنزانیہ کے موانزا ریجن کے علاقے میسونگوی کے رہائشی کیلون جوزف کیتوروکا (سامنے) نے میسونگوی میں مقامی دیہاتیوں کو پینے کے پانی تک رسائی میں مدد کی۔ وہ چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن میں کوالٹی انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ (شِنہوا)

رپورٹ میں بنیادی ضروریات زندگی اور صحت کی دیکھ بھال تک لوگوں کی رسائی کو بہتر بنانے، کام کا حق کو فروغ دینے، رہائشیوں کی آمدن بڑھانے، معیار زندگی میں بہتری ، تعلیمی معیارمیں اضافہ ، ثقافتی ترقی میں تعاون ، مذہبی روایات کا احترام کرنے، حیاتیاتی ماحول کا تحفظ اور خصوصی گروہوں کے حقوق و مفادات کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

رپورٹ میں درجنوں عام واقعات کا انتخاب کیا گیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون شراکت دار ممالک اور مقامی لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے۔

حقیقی کامیابیوں اور لوگوں کو فوقیت دینے ، تعاون پر مبنی ترقی کے فروغ ، کھلے اور جامع پن کو اپنانے اور بی آر آئی کے فریم ورک میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے تصور نے عالمی انسانی حقوق کا مقصد آگے بڑھانے میں چین کی کوششوں میں حصہ ڈالا ہے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے چینی دانش مندی پیش کی ہے۔

رپورٹ کا مکمل متن متعلقہ ویب سائٹس، جرائد، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں عالمی سطح پر جاری کردیا گیا ہے۔

 
۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بیلٹ اینڈ روڈ تعا...

بیجنگ (شِنہوا) شِںہوا کے تھنک ٹینک چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ اور نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے  "ایک بہتر دنیا کے لئے ، انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے کی گزشتہ دہائی پر نگاہ " کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور دنیا میں انسانی حقوق کی ترقی کے درمیان تعلقات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ مقامی افراد کو بقا اور ترقی کے حقوق کا بہتر احساس دلانے اور گزشتہ دہائی میں وسیع ترانسانی حقوق کے تحفظ کے حصول میں مدد دینے میں بی آر آئی کا مثبت کردار ظاہرکرتی اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں بی آر آئی کی ترغیب کا خلاصہ پیش کرتی ہے۔ رپورٹ بڑی تعداد میں واقعات اور اعداد و شمار کا مشاہدہ کرتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے تجویز کردہ بی آر آئی تعاون کے تحت اقتصادی عالمگیریت کے تاریخی رجحان، عالمی حکمرانی نظام میں تبدیلی کے لیے وقت کے تقاضوں اور شراکت دار ممالک میں لوگوں کی بہتر زندگی گزارنے کی مضبوط خواہش کے عین مطابق ہے۔

یہ مشترکہ ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کا اینشی ایٹو ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مشترکہ طور پر بی آر آئی پر عمل درآمد تعاون کے ذریعے ترقی کے فروغ اور ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے، بنیادی ڈھانچے میں کمی جیسی ترقیاتی رکاوٹیں دور کرنے میں پسماندہ ممالک کی فعال مدد کرنے، مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کی معاشی و سماجی ترقی میں اضافے ترقی کے عمل میں لوگوں کا ذریعہ معاش یقینی اور بہتر بنانے، انسانی حقوق کی ترقی کی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنانے کا ایک عملی نمونہ فراہم کرکے انسانی حقوق کا بہتر تحفظ کرتا اور انہیں فروغ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران، بی آر آئی ایک بہت مقبول بین الاقوامی عوامی مفاد، ایک عالمی تعاون پلیٹ فارم اور خوشی کا راستہ بن چکا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے اور بہتر زندگی کے حصول میں شراکت دار ممالک کی مدد کررہا ہے۔

فائل فوٹو، تنزانیہ کے موانزا ریجن کے علاقے میسونگوی کے رہائشی کیلون جوزف کیتوروکا (سامنے) نے میسونگوی میں مقامی دیہاتیوں کو پینے کے پانی تک رسائی میں مدد کی۔ وہ چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن میں کوالٹی انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ (شِنہوا)

رپورٹ میں بنیادی ضروریات زندگی اور صحت کی دیکھ بھال تک لوگوں کی رسائی کو بہتر بنانے، کام کا حق کو فروغ دینے، رہائشیوں کی آمدن بڑھانے، معیار زندگی میں بہتری ، تعلیمی معیارمیں اضافہ ، ثقافتی ترقی میں تعاون ، مذہبی روایات کا احترام کرنے، حیاتیاتی ماحول کا تحفظ اور خصوصی گروہوں کے حقوق و مفادات کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

رپورٹ میں درجنوں عام واقعات کا انتخاب کیا گیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون شراکت دار ممالک اور مقامی لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے۔

حقیقی کامیابیوں اور لوگوں کو فوقیت دینے ، تعاون پر مبنی ترقی کے فروغ ، کھلے اور جامع پن کو اپنانے اور بی آر آئی کے فریم ورک میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے تصور نے عالمی انسانی حقوق کا مقصد آگے بڑھانے میں چین کی کوششوں میں حصہ ڈالا ہے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے چینی دانش مندی پیش کی ہے۔

رپورٹ کا مکمل متن متعلقہ ویب سائٹس، جرائد، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں عالمی سطح پر جاری کردیا گیا ہے۔

 
۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت مزید...

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283.75 روپے پر آگیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 284 روپے 12 پیسے تھا۔ دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر285 روپے کی سطح پرمستحکم رہا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کو مالیاتی مرکز بنانے کی مہم میں 4 بڑے ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے "بگ فور" تجارتی بینک قومی معیشت کو بہتر طور سہارا دینے کی کوشش تیز کرکے ملک کو مالیاتی قوت کا مرکز بنانے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے خطرات سے نمٹنے کا انتظام بھی بہتر کیا ہے۔ یہ تجارتی بینک دنیا کے سب سے بڑے قرض دہندگان میں سے ایک ہیں۔

چار سرکاری قرض دہندگان انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی)، ایگریکلچرل بینک آف چائنہ (اے بی سی)، بینک آف چائنہ (بی او سی) اور چائنہ کنسٹرکشن بینک (سی سی بی) کے سربراہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

بینک آف چائنہ کے چیئرمین گی ہائی جیاؤ نے کہا کہ چین کو ایک مالیاتی پاور ہاؤس کے طور پر ترقی دینے کے لئے  اس کی مالیاتی صنعت کو "بڑے" سے "مضبوط" میں تبدیل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے چیئرمین چھن سی چھنگ نے کہا کہ میکرو سطح پر چینی خصوصیات کے ساتھ ایک قابل قبول ، مسابقتی اور جامع جدید مالیاتی نظام قائم کرنا چاہیئے۔ تاکہ اس شعبے کی جامع طاقت اور عالمی اثرورسوخ کو بڑھایا جاسکے۔

چھن نے مزید کہا کہ مائیکرو سطح پر دنیا کے معروف جدید مالیاتی اداروں کی ایک بڑی تعداد کو فروغ دینا ہوگا۔

گی نے کہا کہ مالیاتی اداروں خاص طور پر بڑے سرکاری ملکیتی ادارے اپنی مارکیٹ اور عالمی اثرورسوخ مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو انہیں قومی ہدف کے مطابق اپنے کاروبار کی منصوبہ بندی اور انہیں ایڈجسٹ کرنا چاہئے۔

 
۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات کے خلاف کریک ڈاون، ملک بھر سے 40764 ک...

ملک بھر میں یکم ستمبر سے منشیات کے خلاف کریک ڈان کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سالمیت کے پیش نظر حکومت پاکستان نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کیا اور 26 نومبر تا 3 دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 716 کلو منشیات ضبط، 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں ہوئیں۔ آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، کے پی سے 28 کلوگرام، گلگت سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اسلامک سکوک بانڈ...

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز ہوگیا ۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکس چینج میں پہلے سکوک بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کیا۔ فروری تک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔ بین الاقوامی اسلامی بینک، مالیاتی ادارے، غیرملکی سرمایہ کار، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ ہولڈر سبھی نیلامی میں بولی لگانے کے اہل ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق سکوک کا اجرا ملک میں اسلامی بانڈ مارکیٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کی طرف راغب کرے گا۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرتی رہیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات...

خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جہاں مجموعی طور پر دہشتگردی کے 1050 واقعات رونما ہوئے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے رواں سال دہشتگردی کے واقعات پر اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاک افغان سرحد کے قریب خیبرپختونخوا کے7 علاقے دہشتگردوں کے نشانے پر رہے۔ دستاویز کے مطابق دہشتگردی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پشاور، خیبر، باجوڑ اور ٹانک شامل ہیں جب کہ ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان بھی دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں شامل رہے ہیں۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بندوبستی اضلاع میں دہشتگردی کے 419، ضم اضلاع میں631 اور پشاور میں 61 واقعات رونما ہوئے جب کہ دہشتگردی کے سب سے زیادہ 201 واقعات شمالی وزیرستان میں ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر 169، جنوبی وزیرستان 121، ڈی آئی خان 98، باجوڑ 62 اور ٹانک میں دہشتگردی کے 61 واقعات رونما ہوئے ۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی میں 470 سکیورٹی اہلکار اور شہری جاں بحق ہوئے۔ دستاویز کے مطابق پشاور میں رواں سال سب سے زیادہ 106 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے، باجوڑ 4، خیبر 28، شمالی وزیرستان 36، جنوبی وزیرستان 29، ڈی آئی خان 21 اور ٹانک 13 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ دستاویز کے مطابق باجوڑ میں سب سے زیادہ 73 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ شمالی وزیرستان میں 28، جنوبی وزیرستان6، ڈی آئی خان5، ٹانک 7، پشاور اور خیبر میں دہشتگردی کے واقعات میں 2،2 شہری جاں بحق ہوئے۔ نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا کہ پولیس دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جس کیلئے پولیس کو مزید مضبوط کریں گے اور دہشتگردی کو صوبے سے ہر صورت ختم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کی نقل مکانی بارے حماس کے بیانات غ...

تحریک فتح نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے حماس کے رہ نما اسامہ حمدان کے بیانات کی مذمت کی ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے،تحریک فتح کے ترجمان حسین حمایل نے فلسطینی میڈیا کی طرف سے رپورٹ کیے گئے بیانات میں کہا کہ حمدان کے بیانات "ناقابل قبول ہیں۔ یہ بیان ہماری قیادت اور نقل مکانی کو مسترد کرنے والے لوگوں کے موقف کی خدمت نہیں،حمایل نے مزید کہا کہ حماس کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فلسطینی شہری کی جان متعصبانہ مفادات سے زیادہ اہم ہے۔ انہیں ایسی سمت میں بات کرنی چاہیے جو فلسطینی عوام کی خدمت کرے اور یہ معاملہ فلسطینیوں کے خون کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائ...

فرانسیسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان این کلیئر لوگاندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک(فرانس) مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف سخت اقدامات مسلط کرنا چاہتا ہے، ان اقدامات میں انہیں فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالیاتی اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں،عرب میڈیا کو دیے گئے بیانات میں لوگاندے نے کہا کہ فرانس مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے گروپوں کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کی مکمل مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور تشدد کی ان کارروائیوں کو روکنے اور ان کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کام کرے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں اٹھائیں گے۔ فرانس قومی سطح پر ایسے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ان لوگوں کو فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپی سطح پر بھی اسی طرح کے اقدامات کو اپنانے پر زور دینے کے لیے کام کریں گے، یہ وہ موضوع ہوگا جس پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری رہائشگاہ کا دروازہ نہ کھلا، برطانوی و...

سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا،رشی سونک نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھولا گیا،دروازہ نہ کھلنے کی وجہ سے رشی سونک اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم پہلے دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے، 10سیکنڈ تاخیر سے دروازہ کھلا تو دونوں وزیراعظم اندر داخل ہوئے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے والے بعض افراد کا کہنا تھا کہ شکر ہے دروازہ کھل گیا ورنہ ایسا لگتا تھا کہ دونوں وزیراعظم دیوار پھاند کر 10ڈائوننگ اسٹریٹ میں داخل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلاموفوبیا بڑھنے سے برطانوی مسلمان ملک چھوڑ...

پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے باعث برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، لوگ بچوں کے مستقبل سے پریشان ہیں،انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت برطانوی مسلمان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، مسلمانوں پر حملوں کے اعداد و شمار چیخ چیخ کر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے پر بھی تیار نہیں ہے،برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا سے متعلق آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی تجویز کردہ تعریف اپنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم ممالک کی درخواست منظور، افطار کو عالمی...

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کے خاص عمل افطار کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا،ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر یونیسکو میں مسلمانوں کی سماجی روایت افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے یونیسکو نے افطار کو intangibleثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے،خصوصی فہرست میں ایسے عوامل کو شامل کیا جاتا ہے جن کی کوئی ٹھوس شکل نہیں ہوتی، مگر وہ برادریوں یا اقوام کی ثقافت یا پہچان سمجھے جاتے ہیں، مثال کے طور پر لوک داستانوں، روایات، عقائد، رسوم و رواج، علم اور زبانوں کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے،یونیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر روز سورج غروب ہونے پر دنیا بھر میں مسلمان افطار کرتے ہیں، اس دوران لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جس سے خاندان اور برادری کے درمیان تعلق مضبوط ہوتا ہے جبکہ یکجہتی، سخاوت اور سماجی بھلائی کو فروغ ملتا ہے،یونیسکو کی انٹر گورنمنٹل کمیٹی فار دی سیف گارڈنگ آف Intangibleکلچرل ہیرٹیج نے افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیویارک میں یہودی معبد کے باہر فائرنگ، ملزم...

امریکی ریاست نیویارک کے شہر البانی میں ایک مسلح شخص کی جانب سے یہودی معبد کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا،البانی پولیس کے مطابق فائرنگ ٹیمپل اسرائیل کے باہر کی گئی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، فائرنگ کے واقعے میں ملوث 28برس کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم بتایا گیا ہے کہ ملزم مقامی شہری ہے،پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ملزم نے فائرنگ سے پہلے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا،ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ انہوں نے معبد کے راہب سے بات کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ یہودی کمیونٹی کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ یہودی جشن چراغاں کی تقریبات میں مصروف ہیں اس موقع پر نیشنل گارڈز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر بمباری کو جلد از جلد بند کیا جانا چاہ...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کو جلد از جلد روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے،ماسکو میں روسی صدر پوتین کے ساتھ بات چیت کے دوران ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ غزہ کی پٹی پر بمباری کو جلد از جلد بند کیا جانا چاہیے،ایرانی صدر نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے نسل کشی کے مترادف ہیں اور یہ بمباری جلد از جلد بند ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی اتھارٹی کو غزہ پر حکومت کے لیے تیار...

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے مغربی کنارے میں برطانوی فوجی ٹیم کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے،شیپس نے جمعرات کو رام اللہ کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنا جاری تنازع کا حل ہو سکتا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اتھارٹی کو بہت زیادہ بین الاقوامی امداد اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم...

ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ڈسٹرکٹ لیہ کے طلبا نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں طلبا کو ریڈار اور میزائل سسٹمز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق طلبا نے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر یاد گارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی۔ طلبا کو کمبٹ ایفشنسی ٹیسٹ کا عملی نمونہ بھی دکھایا گیا جس سے طلبا خوب محظوظ ہوئے۔ طلبہ و طالبات کو جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاع کے بارے میں بھی بتایا گیا جس میں انہوں نے کافی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ طلبا کو فائرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے وطن عزیز کے جذبے نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے، ہم پاک فوج کے تربیتی معیار اور حربی طریقوں کو خوب سراہتے ہیں۔ ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے جوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جب وہ سرحد پر لڑنے کے لیے جاتے ہیں وہ اکیلے نہیں ہوتے ان کے پیچھے پوری قوم کی دعا ئیں ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں پاکستان کی جنوبی...

گوانگچو میں پاکستانی قونصلیٹ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عرفان نے کہا کہ ایک اہم اقتصادی پیش رفت میںرواں سال جولائی سے اکتوبر تک پاکستان کی جنوبی چین کو برآمدات میں 65 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو خطے میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عرفان نے کہا کہ تجارت میں اضافہ خاص طور پر اہم صوبوں بشمول فوجیان، گوانگ ڈونگ، گوانگسی، ہینان اور ہنان میں قابل ذکر ہے، جہاں بالترتیب 194 فیصد، 3 فیصد، 64 فیصد، 53 فیصد اور 117 فیصد کی قابل ذکر شرح نمو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2022 سے اکتوبر 2023 تک پاکستان کی جنوبی خطے کو برآمدات 334.88 ملین ڈالر تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 202.71 ملین ڈالر تھیں جو گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کے جنوب مشرقی ساحل پر اپنی مضبوط معیشت اور اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے مشہور صوبہ فوجیان میں اس عرصے کے دوران پاکستان سے درآمدات میں 194 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ اس غیر معمولی ترقی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے معاشی تعلقات اور فوجیان میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے درآمد کی جانے والی اہم مصنوعات میں بغیر کنگڈ سنگل سوتی دھاگے، تل اور سمندری غذا شامل ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی چین کو برآمدات میں بھی جولائی 2022 سے اکتوبر 2023 تک 41 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 1.23 ارب ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 876.8 ملین ڈالر تھی۔ گوانگ ڈونگ، جو ایک اہم اقتصادی پاور ہاس اور چین کے برآمدی منظر نامے میں ایک اہم کھلاڑی ہے، نے پاکستان سے درآمدات میں مسلسل 3 فیصد اضافہ دیکھا۔ یہ ترقی دونوں خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی لچک کا ثبوت ہے ، جس میں ان کے معاشی تعاون سے حاصل ہونے والے باہمی فوائد پر زور دیا گیا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عرفان نے کہا کہ گوانگسی صوبے میں پاکستان سے درآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے تجارتی مواقع میں تنوع اور دوطرفہ تجارتی معاہدوں کی تاثیر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ویتنام کی سرحد سے متصل اور جنوب مشرقی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے والے گوانگسی کی اسٹریٹجک پوزیشننگ پاکستان کے لئے ایک اہم شراکت دار کے طور پر اس کے کردار کو مزید بڑھاتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبہ ہینان، جو اپنی ٹراپیکل آب و ہوا اور سیاحت کی بڑھتی ہوئی صنعت کے لئے جانا جاتا ہے، نے پاکستان سے درآمدات میں 53 فیصد کا قابل تعریف اضافہ دیکھا ہے۔ یہ ترقی اس جنوبی ترین صوبے میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی نشاندہی کرتی ہے، جو مختلف شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کی متنوع صلاحیت اور اپیل کو ظاہر کرتی ہے۔ جنوب وسطی چین میں واقع صوبہ ہنان نے اس عرصے کے دوران پاکستان سے درآمدات میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق محمد عرفان نے کہا کہ جنوبی چین کو برآمدات میں مجموعی طور پر اضافہ پاکستان کی اسٹریٹجک تجارتی پالیسیوں کی کامیابی، اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم اور اس کی برآمدی اجناس کے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ چونکہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مستحکم کر رہے ہیں ، ان کلیدی صوبوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ مزید تعاون کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے ، جس سے پاکستان متحرک جنوبی چینی مارکیٹ میں ایک لازمی کھلاڑی کے طور پر کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے چین درآمد کی جانے والی مصنوعات میں کاٹن یارن، تل ، زنک کرومیم اور سی فوڈ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رات گئے کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہ...

لاہور ہائیکورٹ نے رات گئے کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران انہوں نے حکم دیا کہ رات گئے کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ بغیر اجازت کیفے چلانے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔ سماعت کے دوران لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش 25 دسمبر تک مکمل ہوگی جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اس کو جلدی مکمل کریں 25 دسمبر تو بہت دور ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ 9 انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے، اگر دن میں بھی انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی اجازت دیں تو پھر کتنے دن لگیں گے، اس پر پیر تک مشاورت کریں اور انڈر پاسز کی آرائش جلد مکمل کرنے کی تاریخ دیں۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ( سی بی ڈی ) نے کوئی ایک گرین پراجیکٹ شروع کیا ہے؟ ، یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پراجیکٹ کوئی شروع کیا ؟۔ بعدازاں، عدالت نے سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپ...

سپریم کورٹ نے مونس الہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔اسپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ خارج کردیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا ح...

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی تھا اس لئے اس کو چیلنج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا آرڈرغیرآئینی اورغیر قانونی تھا، اس لئے اس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے کو مانتے ہوئے ہم نے الیکشن کروائے لیکن اس کو چیلنج کرنا ہمارا حق ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ لارجر بینچ کے پاس اب تین آردڑز زیر سماعت ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالے سے کوئی کیس دائر نہیں کیا گیا، اگر کیا گیا ہے تو میرے علم میں نہیں ہے۔ علی ظفر نے بتایا کہ کسی ایڈووکیٹ نے از خود انٹرا پارٹی والے معاملے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کہا تھا توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی معطلی تک عمران خان کی جگہ کسی اور چئیرمین کو منتخب کرنا ہے اور جب یہ نااہلی ختم ہوگی تو بانی پی ٹی آئی ہی دوبارہ پارٹی الیکشن کے ذریعے چیئرمین بنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے والد شفقت اعوا...

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس حادثہ کیس کے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ کے ملزم افنان کے والد شفقت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔ تاہم عدالت کی جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور بعدازاں عدالت نے وکیل مدعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،احد چیمہ بری

لاہور کی احتساب عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت لاہور نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت پر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نگران وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔ نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی اداروں نے ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔ احتساب بیورو نے کہا کہ سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکانٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔ نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔ قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب...

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف باضابطہ طور پر درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک کیس کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے آڈیو کو سوشل میڈیا پرلیک کرنے والے کی شناخت کیلئے آئی ایس آئی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام دستیاب ٹیکنالوجیزبروئے کار لا کر پتا لگایا جائے کہ آڈیو سب سے پہلے کس نے لیک کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی لا پیمرا اور ڈی جی لا پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈی جی پیمرا میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے سوال کیا کہ بتایا جائے کیا اس طرح کی آڈیوز قومی میڈیا پر نشرکی جاسکتی ہیں؟ ڈی جی آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے 10 دن میں اپنی رپورٹس دیں، پی ٹی اے اس اکانٹ کو ٹریس کرے جہاں سب سے پہلے آڈیو ریلیز ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست اور عدالتی حکم نامہ ڈی جی آئی ایس آئی، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھجوائی جائے۔ عدالت نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس کے زیر سماعت ہونے کے دوران ایک اور آڈیو لیک ہوجانا پریشان کن امر ہے، آڈیو لیکس کے عمل سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید ریاست کے پاس لیکس روکنے کی صلاحیت نہیں، یہ بھی تاثر ملتا ہے کہ ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی تو اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ،پی پی 35 اور 59 وزیر آباد، گ...

لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گکھڑمنڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے۔ اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور ایسا کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک حلقے کی آبادی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی کم کردی گئی جبکہ قانون میں دیئے گئے حلقوں کی آبادی تناسب سے زیادہ یا کم نہیں کی جا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گھکڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں اور عدالت نے لاہور کے حلقہ این اے 123 اور این اے 120 کی حلقہ بندیوں کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کو دوبارہ دیکھنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہ...

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیئے۔ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کردیئے گئے ہیں۔ ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 190 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشری بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر شرعی نکاح کیس، وکیل درخواستگزار کی ثبوت...

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں درخواست گزار کے وکیل کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سینئرسول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں، عدالت پیر تک کا وقت دے دے، دستاویزات جمع کروا کر اسی روز دلائل بھی دے دیں گے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، کیا آپ چاہتے ہیں عدالت مقدمات کی تفتیش بھی کرے جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اس کی جانب پڑتال کرے۔ وکیل سردار عبدالرازق نے سوال اٹھایا کہ شیخ رشید کو 6 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے 10 مقدمات کی تفصیل آ گئی ہے جس کی کاپی آپ کو فراہم کر دی گئی ہے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا چلہ کاٹا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے بعد ٹویٹ کرنا بھی چھوڑ دیا، صرف اخبار پڑھتا ہوں، میرے ساتھ کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی، میں نے کسی کے خلاف شہادت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہا جس دن الیکشن شیڈول آگیا انتخابی مہم شروع کر دوں گا، الیکشن نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، حلقہ 56 اور 57 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا، اداوں کا احترام سب پر لازم ہے، سب کو ساتھ لے کر اور امن سے چلنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ...

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، پاکستان...

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔ پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست لاہو...

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کو بھیج دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کیا۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لارجر بنچ کو بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ تدارک کیس،خلاف ورزی کرنیوالے ریسٹورنٹس...

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے جوہر ٹان کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا اور سموگ تدارک اقدامات کی خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہو گی جس پر عدالت نے کہا کہ اس کو جلدی مکمل کریں، 25 دسمبر بہت دور ہے، 9 انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دیئے کہ پیر تک آپ مشاورت کر کے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہو سکتی ہے، اگر میں دن میں بھی انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کرنے کی اجازت دیتا ہوں تو پھر کتنے دن لگیں گے، اس پر مشاورت کریں اور انڈر پاسز کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پروجیکٹ شروع کیا ہے؟ یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کر رہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کوئی شروع نہیں کیا۔ جوڈیشل واٹر کمیشن نے موقف اپنایا کہ سی بی ڈی سے جب پہلی میٹنگ ہوئی تھی تو انہوں نے کہا تھا گرین پروجیکٹ شروع کریں گے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر گرین پروجیکٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے،ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے، حکومتی پیپرز کی سٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی۔ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اجارہ سکوک اجرا تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج گونگ کی آواز صرف یہاں نہیں پاکستان کی کیپٹل راہداریوں میں گونجی ہے، ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔ نگران وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھا ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے ترقی کا ماحول ساز گار رہے اور معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، حکومتی پیپرز کی سٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں نیلامی لاگت کم کرے گی اور شفافیت لائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں