• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

افراط زر مخالف امریکی قانون کی ای وی سے متعل...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ افراط زر میں کمی کے امریکی قانون سے چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو مکمل ٹیکس چھوٹ  دینے سے روکا گیا ہے جو نان مارکیٹ پالیسی اور امتیازی طرزعمل ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یادونگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سبسڈی کے حوالےسے امتیازی امریکی پالیسی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس سے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری شدید متاثر اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان  نے کہا کہ چین سمیت ڈبلیو ٹی او کے کئی ارکان نے ڈبلیو ٹی او کونسل فار ٹریڈ ان گڈز کے علاوہ مختلف مواقع پر اس پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکنالوجی کی معروف صنعت کا حصہ ہیں، اور مناسب  مسابقت تکنیکی ترقی کی کلید ہے۔امریکہ نے منصفانہ مسابقت کو روکنے کے لیے مصنوعی طور پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، جو ای وی ٹیکنالوجی اور ای وی صنعت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پانچواں بیلٹ اینڈ روڈ ویمنز فورم چین میں شرو...

سانیا (شِنہوا) خواتین کی ترقی اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے  پانچواں بیلٹ اینڈ روڈ ویمنز فورم چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں جمعرات کو شروع ہوگیا۔ "شی پاور: ایک خوبصورت زندگی  کی مشترکہ تعمیر اوراشتراک" کے عنوان سے جمعہ تک جاری رہنے والے اس فورم میں تقریباً400 شرکاء شریک ہیں جن میں چین میں تعینات سفارتی ایلچی اور کاروباری نمائندے شامل ہیں۔

تقریب میں یوتھ لیڈر شپ فورم اور تھیمڈ فورمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جو خواتین کے تبادلوں اور تعاون، سائنس ٹیکنالوجی کی اختراع وترقی، صنفی مساوات اور بیلٹ اینڈ روڈ میں شریک ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں پر مرکوز ہیں۔ چائنہ پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے سربراہ ہی دان کے مطابق چین نے ایک ایسا قانونی نظام قائم کیا ہے جو خواتین کے حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ کرتا ہے، جس میں 100 سے زائد قوانین اور ضوابط شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی خواتین کے تعلیمی معیارکے ساتھ ساتھ  ان کی سیاسی اور معاشی حالت میں بہتری آئی ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ہنگامی رسپانس فنڈ نے 2024 کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) 40 عطیہ دہندگان ممالک نے اقوام متحدہ کے 2024 کے ہنگامی رسپانس فنڈ کے لیے 41 کروڑ90 لاکھ  ڈالر سے زیادہ کے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی امور کے رابطہ کار کے دفتر (او سی ایچ اے)کے مطابق سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف ) کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں جمع کی گئی رقم گزشتہ سال کی تقریب میں  اکھٹی کی گئی 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے تھوڑی زیادہ ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ 2024 کے دوران اضافی فنڈنگ متوقع ہے اور کئی عطیہ دہندگان اس حوالے سے مزید اعلانات بھی کرنے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای آر ایف  ایک واضح فرق پیدا کرنے والا پلیٹ فارم ہے  اور میں نے ذاتی طور پر اس فرق کو دیکھا ہے۔انہوں نے  عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ اس اہم فنڈ نگ کے لیے آگے بڑھتے رہیں  کیونکہ سی ای آر ایف اس وقت مدد اور امید فراہم کرتا ہے جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

او سی ایچ اےکے مطابق اس سال اب تک سی ای آر ایف نے تقریباً 40 ممالک اور خطوں  کے لیے 64 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم مختص کی ہے جس میں غزہ اور سوڈان میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کرنے اور ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے تناظر میں امداد کے لیے فنڈز شامل ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر ویتنام کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چینی صدر شی جن پھنگ 12 سے 13 دسمبر تک ویتنام کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جمعرات کو بتایا کہ  صدرشی جن پھنگ کا یہ دورہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگیون پھو تھرونگ  اور ویتنام کے صدر وو وان تھونگ کی دعوت پر کریں گے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - لیاؤننگ- شین یانگ-طلبہ - بی آر آئی - م...

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں شین یانگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء  روس کی ارکتسک اسٹیٹ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباءکو  آپریشن کے حوالے سے آگا کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ امن فوج کا وزارتی اجلاس گھانا می...

اکرا (شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) امن فوج کا وزارتی اجلاس  2023 گھانا کے دارالحکومت اکرا میں شروع ہوگیا،جس کا مقصد اقوام متحدہ کی امن فوج کو درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنا اور دنیا بھر میں قیام امن کی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹھوس نتائج کی جانب کام کرنا ہے۔ اجلاس میں 600 سے زائد مندوبین، جن میں دفاع اور خارجہ امور کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکومتی اورفوجی حکام شریک ہیں۔ گھانا کے نائب صدر مہامودو باومیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں  کہا کہ اس سال کا اجلاس ایک نازک وقت پر ہو رہا ہے۔ امن مشنز جو اقوام متحدہ کا سب سے جدید اور طاقتور عنصرہے  جس سے افریقی براعظم سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں امن اور استحکام قائم ہوا ہے  کو آج  نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ تنازعات کی روک تھام کے لیے مضبوط موقف  اختیار کریں، جس میں ایسے اقدامات بھی شامل ہوں جو کسی بھی انسانی معاشرے کے استحکام کو متاثر کرنے والے تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے میں معاون ہوں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اپنے کاروباری اداروں کے خلاف برطانوی...

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے  تین چینی کمپنیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے برطانیہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے بدھ کو تین چینی کمپنیوں سمیت افراد اور گروہوں پر 46 نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

ان پابندیوں پر چینی سفارت خانے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ برطانیہ کی جانب سے کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، یکطرفہ پابندیوں کا غلط استعمال، اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے یوکرین کے معاملے پر ایک اصولی  اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھا ہے اور وہ امن مذاکرات اور سیاسی تصفیہ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

تاہم برطانیہ کی حکومت نے اندرون و بیرون ملک  عوامی رائے کو نظر انداز کیا ہے اور آگ میں ایندھن ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ برطانیہ کی حکومت نے امن کو مزید  مشکل بنا دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں پر لگائی گئی اس طرح کی پابندیاں برطانیہ کی منافقت کا مظہر ہیں۔

ترجمان نے برطانوی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان پابندیوں کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر چینی حکومت چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

اقوام متحدہ -عرب گروپ - آئی سی سی -استغاثہ-...

 اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور (سامنے) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- شی جن پھنگ- یورپی رہنما - ملاقات

چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - نابلس - جھڑپیں

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قریب بلاتا پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- تھائی لینڈ- پرن پری بہد...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پرن پری بہددھا نوکارا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز نے یوکرین و اسرائی...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ کےریپبلکنزنے ایک بل کے ووٹ کو روک دیا جس میں یوکرین اور اسرائیل کے جاری تنا زعات کے تناظر میں انہیں فنڈز کی فراہمی سمیت امریکہ اور میکسیکو سرحد پر سیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات میں پالیسی تبدیلیوں کی کمی کاذکرشامل تھا۔

ریاست ورمونٹ سے ایک آزاد سینیٹر برنی سینڈرز امریکی سینیٹ کے تمام 49 ریپبلکنز کے ساتھ ووٹ دینے کے عمل میں شامل نہیں ہوئے جس سے 111 ارب ڈالر کا پیکج سینیٹ میں آگے بڑھنے سے رک گیا۔

بِل کی منظوری کے لیے حق میں 60 ووٹوں کی حد درکار تھی تاہم حتمی نتیجہ 51-49 رہا جبکہ نیویارک کے ڈیموکریٹ اورسینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے اپنا ووٹ "ہاں" سے "نہیں" میں پلٹ دیا تاکہ وہ مستقبل میں بل کو دوبارہ متعارف کروا سکیں۔

بل میں یوکرین کے لیے 61 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد اور اسرائیل کے لیے 14 ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی اہم معاملات پر خرچ بھی شامل ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی تائیوان کے کاروباری افراد س...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ  کے ایک عہدیدار نے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری افراد سے آبنائے کراس مربوط ترقی میں پیش  رفت کرنے اور چینی معیشت کو مضبوط بنانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے جمعرات کو ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کی بحالی کی پیش رفت تمام شعبوں میں ہو رہی ہے۔ جدیدیت کا چینی راستہ تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری افراد کے لیے اہم تاریخی مواقع پیش کررہا ہے۔

سونگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تائیوان کے ہم وطن اور کاروباری افراد  آبنائے پار تعلقات کو پرامن ترقی کے صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

ایسوسی ایشن آف تائیوان انویسٹمنٹ انٹرپرائزز آن دی مین لینڈ (اے ٹی آئی ای ایم) کے صدر لی چھینگ ہونگ نے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعاون میں فعال طور پر حصہ لیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محققین نے لچکدار اور زیادہ چست روبوٹک ماؤس...

گوانگژو(شِنہوا) جرمنی اور چین کے محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے لچکدارریڑھ کی ہڈی والا  روبوٹ تیار کیا ہے جو پیچھے مڑنے کی صلاحیت کے ساتھ  موجودہ چار ٹانگوں والے روبوٹس کے مقابلے میں زیادہ چستی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ حقیقی ماوس کی شکل اور لچکدار سسٹک پر مشتمل ہے،  این ای آرمو نامی 40 سینٹی میٹر لمبے اس روبوٹ بارے تحقیق جمعرات کو سائنس روبوٹکس جریدے میں شائع ہوئی۔ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ اور سن یات سین یونیورسٹی کے محققین نے اس نیوروروبوٹک، ماؤس کی شکل کے روبوٹ کو مصنوعی نائلون ٹینڈنز کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے، جو ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہموارحرکت  کرسکتا ہے۔ 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین شہری ترقی کی صورتحال کا جائزہ لے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنے شہروں کے ماحول کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے لیے پریفیکچر کی سطح  اور اس سے اوپر کے شہروں میں ایک چیک اپ مہم چلائے گا۔

چین کی ہاؤسنگ اور شہری ودیہی ترقی کی وزارت کے جاری رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ اس مہم سے شہری ڈھانچے،شہری سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ رہنے کے قابل، لچکدار اور سمارٹ شہروں کی تعمیر  میں مدد ملے گی۔

دستاویز کے مطابق ایسی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے جو شہری مسابقت اور پائیدار ترقی کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ اضلاع اور محکموں کو جائزہ مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل خاص طور پر حفاظت، صحت اور عوامی تشویش کے مسائل  کوحل کرنے کے لیے مخصوص اور فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تیار کردہ پہلی میٹرو ٹرین نے پرتگال...

پورٹو، پرتگال (شِنہوا) یورپی یونین میں چین کی تیار کردہ پہلی میٹرو ٹرین  نے گزشتہ روز پرتگال کے شہر پورٹو  میں کمرشل آپریشن شروع کردیا۔ پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے آپریشن کا افتتاح کرتے ہوئے ٹرین میں سفر کیا، انہوں نے حکومت کی جانب سے یورپی یونین کےبحالی فنڈ سے تقریباً 5کروڑ یورو (تقریباً 5کروڑ40لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے وسیع سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے لزبن، پورٹو اور براگا جیسے اہم شہروں میں عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 1 ارب یورو (1ارب 7کروڑ80لاکھ ڈالر) سے زیادہ اضافی مختص کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

چین میں سابق سینئر قانون سازکے خلاف رشوت ستا...

تیانجن(شِنہوا)  چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز لی جی شیانگ کے خلاف شمالی شہر تیانجن کی ایک عدالت میں رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ لی پر 2004 سے 2021 تک پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، ملازمتوں کی ترقیوں، مالی سبسڈیز اور دیگر شعبوں میں دوسرے لوگوں کو نوازنے  کے لیے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں اپنے سابقہ عہدوں اور اپنی حیثیت سے فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔ فرد جرم کے مطابق بدلے میں، انہوں نے مبینہ طور پر8کروڑ82لاکھ 30ہزاریوآن(تقریباً1کروڑ24لاکھ ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور تحائف قبول کیے،  استغاثہ نے لی کو رشوت لینے کا مجرم قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران، لی نے اعتراف جرم اور اپنے کئے پر پشیمانی کا اظہار کیا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے امونیا ایندھن سے چلنے والے پہلے ہائی...

دالیان (شِنہوا) چین کے امونیا ایندھن سے چلنے والے پہلے ہائی پاور درمیانی رفتار کے انجن کا شمال مشرقی صوبے  لیاؤننگ کے شہردالیان میں کامیاب آزمائشی تجربہ کیا گیا ہے۔

امونیا ایندھن سے چلنے والا انجن، جس میں کم کاربن، بہترین حفاظت اور تبدیل ہونے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، کو چین کی  سی آر آر سی دالیان کمپنی نے اپنی خود ساختہ ڈیزل انجن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔

یہ ماحول دوست انجن کاربن اخراج کو 80 فیصد تک کم اور ایک سلنڈر سے 208 کلو واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے، جس میں امونیا کی توانائی 85 فیصد ہے۔

یہ امونیا ایندھن سے چلنے والے انجن کے اجزاء، مکمل مشین  اور ایپلیکیشن کے ساتھ  پوری انڈسٹری چین کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس کی طاقت ، اقتصادی کارکردگی، اخراج، ٹیکنالوجی اور قابل اعتماد ہونے کی سطح اندرون اور بیرون ملک اعلی درجے پر ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووکس ویگن کے سنکیانگ پلانٹ میں جبری مشقت کا...

برلن(شِنہوا)جرمن کار ساز کمپنی ووکس ویگن کی جانب سے مقرر کردہ بیرونی آڈیٹرز کو چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں کمپنی کے پلانٹ میں جبری مشقت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

لوئی نِنگ ہیومن رائٹس اینڈ ریسپانس ایبل بزنس کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر مارکس لوئی نِنگ نے کہا کہ ہمیں ملازمین سے جبری مشقت کا کوئی اشارہ یا ثبوت نہیں ملا۔

یہ پلانٹ ووکس ویگن اور اس کے چینی شراکت دار کمپنی سائیک موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

ماکس لوئی نِنگ نے کہا کہ  ہم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران تمام 197 ملازمین کے ملازمت کے معاہدوں اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کو چیک کیا، 40 انٹرویوز کیے اورہم آزادانہ طور پر فیکٹری کا معائنہ کرنے کے مجاز تھے جبکہ حاصل کردہ اعداد وشمار خوش اسلوبی سےاکھٹےکئےگئے۔

چین کے مشرقی شنگھائی میں20ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں سائیک ووکس ویگن کی آئی ڈی سکس ایکس کارکی نمائش کی جا رہی ہے ۔(شِنہوا)

ووکس ویگن کے مطابق ایم ایس سی آئی  ای ایس جی کی ایک رپورٹ جس میں سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات  "حقیقی طور پر غلط اور مکمل طور پر گمراہ کن ہے۔" ووکس ویگن نے کہا کہ وہ ایم ایس سی آئی کے ساتھ اس مسئلے کو فعال طور پر حل کر رہا ہے۔

یورپی یونین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین (ای یو) اس کے ساتھ مل کر آئندہ چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کےلیے ٹھوس ماحول پیدا کرے گی اور چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرے گی۔ 

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےکہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی یونین اپنے اور چین کے درمیان وقت اور تجارتی تعلقات میں عدم توازن کو برداشت نہیں کرے گی اور ہماری مارکیٹ کی حفاظت کے لیے  طریقہ کار موجود ہے تاہم ہم  بات چیت کے ذریعے  حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

وانگ وین بن نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ چین نے کبھی بھی جان بوجھ کر تجارتی سرپلس کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کے برعکس چین نے مسلسل اعلیٰ سطحی کھلے پن کو آگے بڑھایا ہے اور تمام ممالک کو دعوت دی کہ وہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی میزبانی کرنے والے 1 ارب 40 کروڑ آبادی کے حامل ملک چین کی بڑی منڈی کے ساتھ اشتراک کریں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور لاؤس کا بدعنوانی کے خلاف تعاون بڑھان...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن کے سیکرٹری لی شی نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی (ایل پی آر پی) کی پارٹی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن، پارٹی سینٹرل کمیٹی کی انسپکشن کمیٹی کے چیئرمین اور اسٹیٹ انسپیکشن اتھارٹی کے صدر کھمفنہ فومتھاتھ کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پر لی شی نے کہا کہ چین اور لاؤس دوستانہ سوشلسٹ پڑوسی ملک ہیں جو ایک ہی تقدیر سے جڑے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے تحت رہنمائی کرتے ہوئے لاؤس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو تیز کرنے، سٹریٹجک روابط کو بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر اعلیٰ معیار کے تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ 

لی شی نے کہا کہ چین آسیان اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کرنے میں لاؤس کی حمایت کرتا ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل، بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، اور عالمی ترقیاتی اقدام ، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیش ایٹوکو نافذ کرنے کے لیے لاؤس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

پارٹی گورننس کو سختی سے نافذ کرنے اور بدعنوانی کے خلاف جامع طریقے سے لڑنے کے لیے سی پی سی کی کوششوں کے بارے میں لاؤ فریق کو بریفنگ دیتے ہوئے لی شی نے کہا کہ سی پی سی پارٹی طرز عمل کو بہتر بنانے، شفاف حکومت کی تعمیر اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ایل پی آر پی کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے کوبڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کثیرالطرفہ انسداد بدعنوانی کے طریقہ کار کے تحت رابطے اور ہم آہنگی کووسعت دینے، ایک شفاف شاہراہ ریشم کی تعمیر کے فروغ کے لیے لاؤس کے ساتھ کام کرنے سمیت سرحد پار بدعنوانی کے جرائم سے نمٹنے میں تعاون کرے گی اور چین اور لاؤس کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی تعمیرکو فروغ دینے کی مضبوط ضمانت فراہم کرے گی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تبلیسی میں جارجیا ۔ چین سنکیانگ اجناس نمائش...

تبلیسی (شِنہوا) جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جارجیا ۔ چین سنکیانگ اجناس نمائش 2023 شروع ہوگئی۔

اس میلہ کی میزبانی چائنہ کونسل برائے تشہیر بین الاقوامی تجارت کی سنکیانگ ذیلی کونسل کررہی ہے۔ اس کا نمائشی رقبہ 2 ہزار مربع میٹر ہے اور یہ 3 روز جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں جارجیا کے ماحولیاتی تحفظ اور زراعت کے نائب وزیر ایوری نوزادزے نے حالیہ برسوں میں جارجیا اور چین کے درمیان قریبی شراکت داری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نمائش جارجیا اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گی اور دونوں ممالک میں ترقی کو فروغ دینے میں معاون ہوگی۔

جارجیا میں چینی سفیر ژو چھیان کے مطابق چین کے سنکیانگ خوداختیارخطے اور جارجیا کے درمیان تجارتی حجم میں تقریبا 4 گنا اضافہ ہوچکا ہے اور گزشتہ دہائی میں سرمایہ کاری کا حجم دوگنا ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ اب یورپ اور ایشیا کو جوڑنے والا ایک جامع ترسیل مرکز کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے جو سنکیانگ اور جارجیا اور ہمسایہ ممالک کے درمیان نقل و حمل ، ترسیل، توانائی ، نئے مواد ، زراعت ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

نمائش میں سنکیانگ کے 7 علاقوں اور شہروں کے علاوہ اعلیٰ ٹیکنالوجی، صحت عامہ ، توانائی، ٹیکسٹائل اور ملبوسات ، زرعی مصنوعات اور خوراک جیسے شعبوں سے وابستہ کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

چینی سفارتخانے کا ضرورت مند مصری طلباء کیلئے...

قاہرہ(شِنہوا)مصر میں چینی سفارت خانے نے حکومت کی حامی مصری سیاسی جماعت حمات الوطن (قوم کے محافظ) کے تعاون سے قاہرہ میں ضرورت مند طلباء کوسکول کا سامان عطیہ کیا ہے۔

منگل کو قاہرہ گورنریٹ میں الاسمرات ڈسٹرکٹ کے سروس سینٹر میں منعقدہ ایک عطیہ کی تقریب میں سکول بیگز اور اسٹیشنری کے تقریباً 400 سیٹ طلباء کے حوالے کیے گئے۔

اس تقریب میں مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ ، مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر اور الاسمرات کے ضلعی سربراہ احمد ابراہیم نے شرکت کی۔

مصرمیں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ ( پچھلی جانب بائیں سے چوتھے) مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر (پچھلی جانب بائیں سے تیسرے) اور دیگر مہمان قاہرہ گورنریٹ میں الاسمرات کے ضلعی سروس سنٹرمیں منعقدہ عطیہ کی تقریب کے دوران طلباء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں ۔(شِنہوا)

تقریب سے خطاب میں چینی سفیر لیاؤ لی چھیانگ  نے کہا کہ عطیہ کا مقصد مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے شروع کیے گئے شانٹی ٹاؤن کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے حمایت کا اظہار کرنا اور دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر ناصر نے اپنی پارٹی کی طرف سے مصر کی معیشت میں بہتری کے منصوبوں کی حمایت کرنے پر چینی فریق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ مصر اور چین دوستی کا مظہر ہے۔

ناسا کے سائیکی مشن نے پہلی تصاویر بھیج دیں

لاس اینجلس (شِنہوا) ناسا کے سائیکی مشن نے دور دراز کے ستارے کے میدان کی پہلی تصاویر فراہم کردی ہیں۔

ناسا کے مطابق سائیکی مشن دھات سے مالا مال سیارچے کا مطالعہ کرنے والا پہلا امریکی مشن ہے جسے 13 اکتوبر کو فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔

ناسا نے بتایا کہ پیر کو مشن ٹیم نے سائیکی کے جڑواں کیمروں کو آن کرکے پہلی تصاویر حاصل کیں۔ یہ ایک سنگ میل ہے جسے " پہلی کرن" قرار دیا گیا ہے۔

ایک جیسے کیمروں پر مشتمل ایک جوڑی نے مجموعی طور پر 68 تصاویر بنا کر بھیجی ہیں جو ستاروں کے مجموعہ میں ستارے کے میدان کی ہیں۔

امیجر ٹیم اعداد و شمار کو مناسب کمانڈنگ ، ٹیلی میٹری تجزیہ  اور تصاویر کی درستگی کے لئے استعمال کررہی ہے۔

ناسا کے مطابق 13 اکتوبر کو سائیکی کے زمین سے روانگی کے 8 ہفتے بعد آربیٹر نے ایک کے بعد ایک کامیاب آپریشن کئے ہیں، سائنسی آلات کو تقویت دی ، ڈیٹا کی ترسیل کا رخ درست کیا اور اپنے الیکٹرک تھرسٹرز کے ساتھ گہرا خلائی رابطہ قائم کیا۔

توقع ہے کہ یہ مریخ اور مشتری کے درمیان مرکزی سیارچے کی پٹی کے دور دراز علاقے میں دھات سے مالا مال سیارچے تک 3.5 ارب کلومیٹر کا سفر کرے گا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور انگولا کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور انگولا نے دوطرفہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور اس کے تحفظ بارے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ دستخط کی یہ تقریب بیجنگ میں ہوئی۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ اور انگولا کے وزیرخارجہ ٹیٹے انتونیو نے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ باہمی طور پر فائدہ مند، اور اعلیٰ معیار کا سرمایہ کاری معاہدہ ہے جس میں تنازعات کے تصفیے کا طریقہ کار اور فریقین کی سرمایہ کاری کو تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔

رواں سال چین اور انگولا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو زیادہ مستحکم ، آسان اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔

وزارت کے مطابق دونوں فریق معاہدے کے جلد نفاذ کے لئے اپنے اپنے ملک کا مروجہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔

یوکرین کے سابق سیاستدان ماسکو کے قریب قتل

ماسکو (شِنہوا) یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن ایلیا کیف کو ماسکو کے قریب ایک ہوٹل کے پارک میں قتل کردیا گیا۔

ایک نامعلوم حملہ آور نے کیف کو سائلینسر لگی شارٹ بیرل گن سے قتل کیا۔ خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ان کی لاش ہوٹل کے پارک سے ملی جہاں وہ قیام پذیر تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) نے کیف کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

جی یو آر کے ترجمان آندرے یوسف نے ٹیلی ویژن پر سیاست دان کے قتل میں جی یو آر کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ماسکو ریجن کے تفتیش کاروں نے ضلع اوڈنٹسوو کے دیہات سوپونیوو کے ایک ہوٹل سے کیف کی لاش ملنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس افسران جائے وقوع پر تفتیش کرکے تمام شواہد  کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں  نے نگراں کیمروں سے ریکارڈنگ بھی تحویل میں لے لی ہے۔

کیف  2019 میں یوکرین کی صدارتی دوڑ میں شامل تھے تاہم بعد میں انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ بعدازیں وہ یوکرین کی پارلیمنٹ ورکھوونا راڈا کے رکن منتخب ہوئے اور قومی سلامتی و دفاع کی کمیٹی کے رکن بن گئے۔

کیف کو 2022 میں یوکرین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم کردیا تھا نومبر 2023 میں ان کی غیرموجودگی پر ان پر غداری کا مقدمہ چلا اور  14 برس قید کی سزا سنا کر جائیداد ضبط کرلی گئی تھی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا یورپی یونین کے ساتھ سیاسی باہمی...

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی فائدے مند تعاون، دو طرفہ سیاسی اعتماد مضبوط کرنے ، اسٹریٹجک اتفاق رائے قائم کرنے، مشترکہ مفادات کے رشتے مضبوط بنانے، مختلف قسم کی مداخلتوں سے دور رہنے، اپنے عوام کی بھلائی کے لئے مکالمے اور تعاون تیز کرنے میں شراکت دار بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کے دوران کیا جو 24 ویں چین ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور یورپی یونین کے 24 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مائیکل اور صدر وان ڈیر لیئن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام سے دونوں صدور نے چین کا دورہ کیا ہے اس کے علاوہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور تجارتی، سبز اور ڈیجیٹل شعبوں میں چین ۔ یورپی یونین اعلیٰ سطح مذاکرات کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں استحکام اور ترقی کی اچھی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ یہ دونوں فریقوں کے مفادات کی ضروریات پوری کرتا اور دونوں عوام کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ دونوں فریقوں کو چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ دنیا میں ایک صدی کے دوران نظر نہ آنے والی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور یورپ دو بڑی طاقتیں ہیں جو کثیر قطبیت کو آگے بڑھا رہی ہیں اور یہ عالمگریت میں تعاون کی دو بڑی مارکیٹیں اور مختلف اقدار کی حامل دو بڑی تہذیبیں ہیں۔

چینی وزیراعظم کی سنگاپور کے نائب وزیراعظم سے...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کہا ہے کہ چین سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی نوعیت کو سمجھنے اور علاقائی استحکام و خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے یہ بات بیجنگ میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ لارنس وانگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

چینی وزیراعظم نے اس بات کا بطور خاص ذکر کیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے رواں سال کے اوائل میں چین ۔ سنگاپور تعلقات کو اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون آگے بڑھا ہے جس میں نئی رفتار ، نئی توانائی اور نئی قوت آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرکے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھا اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے والے اعلیٰ معیار اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ سنگاپور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے بڑھانے، معیشت و تجارت، سرمایہ کاری، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

چین، نومبر میں بیرونی تجارت میں 1.2 فیصد اضا...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں نومبر کے دوران اشیاء کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ملک کی بیرونی تجارت 37 کھرب یوآن (تقریباً 519.84 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 1.7 فیصد اضافے سے 21 کھرب یوآن جبکہ درآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.6 فیصد بڑھ کر 16 کھرب یوآن رہیں۔

جنوری سے نومبر کے دوران ملک کی بیرونی تجارت میں ایک برس قبل کی نسبت کوئی کمی بیشی  نہیں ہوئی اور یہ 379.6 کھرب یوآن رہی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای ۔ دبئی ۔ کوپ 28۔ چینی پویلین

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں منعقدہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے فریقین کی کانفرنس کے 28 ویں سیشن (کوپ 28) میں چینی پویلین میں عملہ کی ایک رکن چینی خطاطی کا نمونہ پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی...

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال برقرارہے نگران حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودمہنگائی میں کمی نہیں آئی بجلی کے بعدگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیاہے ملک کی داخلی سیکورٹی کی صورتحال بھی دن بدن خراب ہورہی ہے چیف الیکشن کمیشن اورعدلیہ انتخابات کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کاخاتمہ کریں ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش دیگررہنمائوںحاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں اورعوام بے یقینی کی صورتحال کاشکارہیں اگرچہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ فروری کوعام انتخابات کااعلان کیاگیاہے مگرابھی تک الیکشن شیڈول جاری نہیں کیاگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہرسیاسی جماعت لیول پلینگ فیلڈکامطالبہ کررہی ہے الیکشن کمیشن کے اقدامات سست روی کاشکارہیں سیاسی آزادیوں کاگلاگھونٹاجارہاہے ہرطرف افراتفری اورغیریقینی ہے ایسے میں دہشت گرددندناتے پھررہے ہیں سیکورٹی اداروں اورعوام کونشانہ بنایاجارہاہے نگران حکمران موج مستیوں میں مصروف ہیں ایسے حالات میں یہ ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی ،معاشی استحکام ،ترقی وخوشحالی کے لیے فوری طورپرالیکشن کرواکراقتدارنئی منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے اورصاف وشفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں

انہوں نے مزیدکہاکہ ووٹرزکوآزادنہ طریقے سے اپنے ممبران منتخب کرنے کاحق دیاجائے تمام سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں الیکشن کمیشن مکمل طورپرغیرجانب داری کاثبوت دے ،ایساضابطہ اخلاق مرتب کیاجائے کہ کسی سیاسی جماعت کوشکایت نہ ملے ہرالیکشن کی طرح اب کی باربھی انتخابات پردھاندلی کاٹھپہ ملک کے لیے خطرناک ہوگا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے پہلے بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام پریشان تھے اب گیس کے بل ان پربم بن کرگررہے ہیں غریب لوگ دووقت کی روٹی کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں ،ملک میں عملاآئی ایم ایف کی حکومت ہے آئی ایم ایف کی ایماء پرپاکستانی عوام کوکچلاجارہاہے حکمران صرف عیاشیاں کررہے ہیں اورپروٹوکول انجوائے کررہے ہیں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کاکم نہ ہونااس حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ،ہرشہراورہرمحلے میں مہنگائی مافیازہیں جوعوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والانہیں ہے مقامی انتظامیہ غائب ہے پولیس چوروں کی محافظ بن چکی ہے ایسے حالات میں عوام ایک غیریقینی اورخوف کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں مقتدرحلقے اورعدلیہ اس صورتحال سے عوام کونکال سکتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ چھڑپیں

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قریب بلاتا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ جنین ۔ تباہی

مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک شخص اسرائیلی حملے سے تباہ شدہ عمارت دیکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنوں کے تھانہ صدر کے قریب نصب شدہ 10کلو دھما...

بنوں پولیس نے تھانہ صدر کے پاس نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے،خیبر پختون خوا پولیس نے بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تھانہ صدر کے ساتھ نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا،پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ صدر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا،حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ یھنگ تانگ ۔ عظیم پل ۔ سیاحت

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کاؤنٹی پھنگ تانگ کے "اسکائی برج" کے خوبصورت مقام پر سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ بینکاک ۔ گاڑیوں کی نمائش ۔ چینی...

تھائی لینڈ، بینکاک میں 40 ویں تھائی لینڈ بین الاقوامی گاڑیوں کی نمائش میں لوگ ایک اورا 07 گاڑی دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین میں دنیا کی گہری ترین سب سے بڑی زیرزمین...

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں 2 ہزار 400 میٹر گہری فزکس لیبارٹری فعال ہوگئی۔ یہ دنیا کی گہری ترین اور سب سے بڑی زیر زمین لیبارٹری بھی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق لیبارٹری انہیں ایک "صاف" جگہ مہیا کرتی ہے تاکہ وہ ڈارک میٹر نامی غیر مرئی مادے پر تحقیق کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی گہرائی زیادہ تر ان کائناتی شعاعوں کو روکنے میں مدد کرتی ہے جو مشاہدے میں گڑبڑ کرسکتی ہیں۔

فرنٹیئر فزکس تجربات کے لئے گہری زیرزمین اور انتہائی کم تابکاری کا پس منظر رکھنے والی سہولت (ڈی یو آر ایف) سیچھوان کے لیانگ شان یی خوداختیار پریفیکچر میں جن پھنگ پہاڑ کے نیچے واقع ہے۔

ڈی یو آر ایف کی مجموعی گنجائش 3 لاکھ 30 ہزارمکعب میٹر ہے۔ یہ چائنہ جن پھنگ زیرزمین لیبارٹری کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اس کی تعمیر دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور اسے سنگھوا یونیورسٹی اور یالونگ ریور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔

سنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر یو چھیان نے بتایا کہ ڈی یو آر ایف ایک عالمی معیار کا انٹرڈسپلنری ڈیپ انڈرگراؤنڈ سائنسی تحقیقی مرکز بنے گا جس میں ذراتی طبیعیات، نیوکلیئر ایسٹروفزکس اور لائف سائنسز سمیت متعدد مضامین شامل ہوں گے تاکہ متعلقہ فرنٹیئر شعبوں میں چین کی تحقیقی ترقی میں سہولت مہیا کی جاسکے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈائون جاری

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈائون جاری ،26نومبر سے تین دسمبر کے دوران بھاری مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی قبضے میں لی گئی،حکومتی احکامات کے تحت ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوا،26نومبر سے تین دسمبر کے دوران پانچ سو آٹھ میٹرک ٹن کھاد اور ایک سو تیرہ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی،ملک بھر سے سگریٹ کے نواسی ہزار پانچ سو اسی اسٹاکس اور کپڑے کے دو ہزار چھ سو انہترتھان بھی ضبط کیے گئے،یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر نو ہزار ایک سو ننانوے میڑک ٹن چینی،دو سو دو میٹرک ٹن آٹا،دو ہزار پانچ سو انیس میٹرک ٹن کھاد اور ایک اعشاریہ تراسی ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں