• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین ، سابق سینئر سیاسی مشیر کو سزائے موت سن...

جینان(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی لیاؤننگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی وین شی کو رشوت خوری کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

صوبہ شان ڈونگ میں تائی آن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے مطابق لی کو تاحیات ان کے سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے اور ان کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

عدالت میں قرار پایا کہ 2004ء سے 2021ء کے درمیان لی وین شی نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری کارروائیوں اور مقدمات کو نمٹانے میں دوسروں کی مدد کی۔ 2006ء سے 2021ء تک لی وین شی نے 54 کروڑ یوآن(تقریباً 7 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کے برابر رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

عدالت نے بتایا کہ لی وین شی کی وصول کردہ رشوت کی مالیت بہت زیادہ ہے اور اس کے جرائم نے ریاست اور عوام کے مفادات کو نمایاں طور پر بھاری نقصان پہنچایا۔

عدالت نے بتایا کہ لی وین شی کی جانب سے اپنے تمام جرائم کو قبول کرنے ، توبہ کرنے ، اپنے غیر قانونی فوائد واپس کرنے میں تعاون کرنے اور نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزی کے دیگر کیسز کی تحقیقات میں مدد کرنے کی بنا پر اسے نرم سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے بتایا کہ سزائے موت کیلئے 2 سال کی مہلت کے بعد لی کی سزا کو قانون کے مطابق عمر قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن مزید کوئی کمی یا پیرول نہیں دی جائے گی۔

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اعدادوشمار کیساتھ...

سابق وزیر خزانہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت ترین کا معیشت کی بدحالی اور اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا، پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اعدادوشمار کیساتھ اسحاق ڈار کے موقف کو مسترد کر دیا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وائٹ پیپر سروے، آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعداد و شمار پر مبنی ہیں ، وائٹ پیپر میں ہماری توجہ ورثے میں ملی تباہ حال معیشت پر مرکوز تھی، کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی صورتحال میں حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی کی، بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا گیا، اسحاق ڈار معیشت کو بچانے کیلئے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے، ہم اخراجات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ 9 ماہ میں ہونیوالی تباہی کا جواب مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے روڈ میپ پیش کرنے میں بھی ناکام رہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر صرف5.8 ارب ڈالرز تک سکڑ چکے، اسحاق ڈار بتائیں 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟، حکومت کے پاس 76 رکنی کابینہ کیلئے پیسے ہیں مگر عوام کیلئے نہیں، دسمبر میں بنگلہ دیش کی برآمدات 5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستان کی 16.6 فیصد کم ہو کر صرف 2.3 ارب ڈالر رہ گئیں۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی، مارچ تا جولائی میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت مہنگائی اوسطا 10.8 فیصد رہی، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے ممکنہ طور پر 4 سے 5 ملین افراد بیروزگار ہوئے، ہم ہر سال اوسطا18 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کو ن لیگ کے دور میں ہی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا،ن لیگ کی معاشی نااہلیوں سے بلیک لسٹ ہونے کے خطرات نے جنم لیا، 2013 سے 2018 کے دوران ن لیگ کے دور میں مالیاتی خسارہ اپنی حدوں کو چھو رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیری آٹوموبائل پاکستان میں نیا برانڈ اور نیا...

چیری آٹوموبائل نے اپنے طویل المدتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انرجی گاڑیاں 2024 میں پاکستانی مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی، چیری آٹوموبائل پاکستان میں نیا برانڈ اور نیا ماڈل لانچ کرے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چیری میڈیا کنیکٹ کے عنوان سے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ایک ویب کاسٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنی 2022 کی مرحلہ وار کارکردگی کی تفصیل بیان کی ۔ 2023 میں دو اہم اپ ڈیٹس، ایک نیا ویرینٹ، اور ایک نیا ماڈل سبھی چیری برانڈ کے تحت جاری کیے جائیں گے۔ ایک اور اہم پیش رفت میں چیری اس سال اپنا نیا برانڈکموڈا( OMODA C)سیریز شروع کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چیری نے 19 سالوں سے چینی مسافر کار برانڈز کی برآمد میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، 10 بیرون ملک کے ڈی پلانٹس اور 80 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمدات کے ساتھ ساتھ 1,500 بیرون ملک فروخت اور سروس آؤٹ لیٹس ہیں۔ جنوری سے نومبر 2022 تک چیری کی مجموعی گاڑیوں کی فروخت 1,127,300 یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 32.6 فیصد زیادہ ہے۔ یورپی یونین، شمالی امریکہ اور دیگر مارکیٹوں میں داخل ہونے سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کی بیرون ملک (چین سے باہر) فروخت کا حجم 2030 تک 2 ملین تک پہنچ جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق 2022 میں، دو ماڈلز، یعنی pro Tiggo8 اور proSOP Tiggo4 پاکستان میں بنائے اور لانچ کیے گئے، جس نے تقریباً چھ ماہ میں 3,000 سے زائد صارفین کا اعتماد حاصل کیا۔ چیری پاکستان کی مارکیٹ کو ابتدائی اسٹریٹجک بنیاد کے طور پر استعمال کرے گا اور چیری ایس اے حکمت عملی کو مزید حاصل کرنے کے لیے بتدریج طویل مدتی آپریشنز کے ذریعے پوری جنوبی ایشیائی مارکیٹ کا احاطہ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چیری آٹوموبائل کے کنٹری ڈائریکٹر فیلکس ہُو کے مطابق اپنے فیز 1 پلان میں جو کہ پاکستان کی مارکیٹ پر مرکوز ہے، چیری 20,000 یونٹس کی فروخت تک پہنچنے کے لیے اپنی تازہ ترین پروڈکٹ لائن اپ بشمول ICE، NEV، PHEV وغیرہ کو متعارف کرائے گی۔ اور 2024 تک ایگزاسٹ پروڈکشن صلاحیت کو بڑھا کر 50,000 یونٹس تک لے جائے گا اور پاکستان کو 2024 سے 2026 تک جنوبی ایشیا کے کچھ دوسرے ممالک جیسے بنگلہ دیش اور سری لنکا کا احاطہ کرنے والے برآمدی اڈے کے طور پر قائم کرے گا۔ اپنے فیز 3 پلان میں چیری '' جنوبی ایشیا میں آر اینڈ ڈی سینٹر کی منتقلی، اور 2027 میں 100,000 یونٹس کی فروخت کے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کر ے گی ۔

گوادر پرو کے مطابق سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستانی میڈیا کی جانب سے 2023 میں مجموعی پاکستانی گاڑیوں کی مارکیٹ کے لیے چیری کی توقعات، مقامی سپلائی چین پر کریڈٹ پابندیوں کے درآمدی خط کے اثرات، اور پاکستان میں چیری کے ماڈل اپ ڈیٹس کی فریکوئنسی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کے امکانات اور اس سلسلے میں چیری کے تحفظات کے بارے میں گوادر پرو کے سوال کے جواب میں جنوبی ایشیا کی مارکیٹ میں چیری آٹوموبائل کے ڈائریکٹر کیو جی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چیری ہمیشہ ایک صنعت کے لیے معروف ای او ایکس پلیٹ فارم بنانے اور نئی توانائی، انٹیلیجنس ٹیکنالوجی اور خودکار ڈرائیونگ کے اہم تکنیکی فوائد کے لیے پرعزم رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نئی انرجی گاڑیاں 2024 میں پاکستانی مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ، گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے ب...

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے، جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی عروج پر، احتجاج شروع ہوگئے تو انتشار...

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟۔ سابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی ختم،...

احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاونٹس اور اثاثے بحال کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاونٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے، پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قاون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے۔ احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثے ضبط کرنے کا 2017 کا حکم واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکانٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا، اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت...

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ تفتیشی وکیل نے کہا کہ سلیمان شہباز کل شامل تفتیش ہوئے،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ 15 دن آپ کیا کرتے رہے؟، تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز کل ایف آئی اے پیش ہوئے، سوالنامے کا جواب دیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نوٹس کب دیا ؟ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے اس میں بہت سی چیزیں ہیں۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تھورا وقت مل جائے تو بہتر ہوگا، بعدازاں عدالت نے سیلمان شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 24 کیسز مثبت، 22 مریضوں کی حا...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 کیسز مثبت، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت ( (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں بیروزگاری کا سیلاب، حکمران نیرو کی ط...

ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہ...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئی، فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزرا موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کو بطور وزیر اعلی ڈی نوٹیفائی کرن...

پرویز الہی کو بطور وزیر اعلی ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں 11 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف در...

توشہ خانہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

يا ودود يا ودود يا ودود.. ياذا العرش المجيد....

يوم_الجمعة
يا ودود يا ودود يا ودود.. ياذا العرش المجيد.. يا مبدئ يا معيد.. يا فعالا لما يريد.. أسألك بنور وجهك الذي ملأ أركان عرشك.. وأسألك بقدرتك التي قدرت بها على جميع خلقك.. وأسألك

برحمتك التي وسعت كل شيء.. لا إله إلا أنت.. يا مغيث أغثني يا مغيث أغثني يا مغيث أغثني..

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تطرف نتنياهو يقود المنطقة لحرب دينية.. العال...

تطرف ‎#نتنياهو يقود المنطقة لحرب دينية..‎#العالم يتفرج..‎#المسجد_الاقصى..خط أحمر..
Natinyahu s Fundamentalism will lead to religious war in the region .. Masjid Alaqsa .. is red line for Muslim..

جاء بيان وزارة الخارجية السعودية الذي ندد بالممارسات الاستفزازية التي قام بها أحد المسؤولين الإسرائيليين باقتحام باحات المسجد الأقصى الشريف، متسقا ومتناغما مع مواقف المملكة التاريخية، وهو ليس بالأمر الجديد حيث وقفت المملكة مع الحقوق الفلسطينية منذ تأسيس المملكة لأن هذا من طبيعتها وتمليه عليها أصالة عروبتها ومبادئها ومواقفها الراسخة تجاه قضية القدس وفلسطين والمسجد الأقصى.

وليس غريبا أن تهتم المملكة بقضية المسجد الاقصى قبلة المسلمين الثالثة فقد ظلت قضيتها الأولى التي لم تدخر جهدا في سبيلها عبر تاريخها الطويل، حيث تجسد قضية القدس ذروة الاهتمام بالجانب الإسلامي الفلسطيني واحد الثوابت الراسخة في السياسة السعودية الخارجية.

وكون اقتحام وزير الأمن القومي الإسرائيلي إيتمار بن غفير، المسجد الأقصى بشرق القدس والتجول في ساحاته يعد صارخا وتحديا للشعب الفلسطيني، وللأمة العربية والمجتمع الدولي واستفزازا لمشاعر واحد ونصف مليار مسلم، فإن الموقف السعودي جسد مشاعر الأمة الإسلامية لما تقوم به سلطات الاحتلال الإسرائيلية من ممارسات تقوض جهود السلام الدولية وتتعارض مع المبادئ والأعراف الدولية في احترام المقدسات الدينية فضلا عن التأكيد على “موقف المملكة الراسخ بالوقوف إلى جانب الشعب الفلسطيني الشقيق، ودعم جميع الجهود الرامية إلى إنهاء الاحتلال والوصول لحل عادل وشامل للقضية الفلسطينية بما يمكن الشعب الفلسطيني من إقامة دولته الفلسطينية المستقلة على حدود عام 1967، وعاصمتها القدس الشرقية”.

فالمملكة لا تساوم إطلاقا على قضايا مصيرية مثل قضية القدس والأقصى وتبني مواقفها منها على قواعد الدين والأخلاق والمسؤولية التاريخية لها كدولة رائدة للعمل العربي والإسلامي، ورائدة في الدفاع عن تلك القضايا التي يرتبط بها حاضر ومستقبل ومصير الأمة العربية والإسلامية.

وتُظهر الخطوط العريضة لائتلاف حكومة بنيامين نتنياهو الجديدة المتطرفة التي حظيت بثقة 63 من أعضاء الكنيست الإسرائيلي وعارضها 54 نائبا، مخططات مكشوفة لاستهداف مباشر للشعب الفلسطيني في كافة مجالات الحياة.

ويؤشر توزيع الحقائب واتفاقيات الائتلاف إلى مرحلة جديدة من شرعنة العنصرية وتكريس سياسات التمييز عبر عدة مستويات خصوصا ضد فلسطينيي 48 لسلبهم أبسط الحقوق المدنية وانتهاك وطمس هويتهم الوطنية، وشيطنة نضالهم وترهيبهم لسلخهم عن القضية الفلسطينية وأكدت الخطوط العريضة للحكومة الإسرائيلية الـ37، التي تقوم على اليمين الديني المتطرف وأحزاب المستوطنين وتحالف "الصهيونية الدينية"، العداء للشعب الفلسطيني، والتشدد فيما وصفته بـ"الحق الحصري للشعب اليهودي في أرض إسرائيل غير القابل للتفاوض" وتكريس ما أسمته الحكومة "الفوقية اليهودية"، والسماح بسيطرة اليمين الديني المتطرف على صناعة القرار الأمني تجاه الفلسطينيين عامة، وتحويل عقيدة أحزاب اليمين الديني المتطرف إلى سياسات ضد الفلسطينيين كما تنص الخطوط العريضة لحكومة نتنياهو، وهي السادسة في سنوات حكمه، على توسيع المشروع الاستيطاني في الضفة والقدس والنقب والجليل، بمنح الأفضلية لليهود في الأرض والمسكن مع تهميش الفلسطينيين من البرنامج الحكومي والتعامل معهم من خلال مكافحة ما أسمته "الإرهاب".

ويُستدل من تشكيلة الحكومة الجديدة، أنها تتحضر للتصعيد ضد الأرض والسكن خاصة في كل فلسطين التاريخية بعد أن سمحت بتولي رئيس حزب "عظمة يهودية"، إيتمار بن غفير، منصب وزير الأمن القومي. بينما تولى عرّاب الاستيطان وزعيم حزب "الصهيونية الدينية"، بتسلئيل سموتريتش، حقيبة المالية وسيكون مسؤولا عن الإدارة المدنية وتنسيق أعمال الحكومة في الأراضي الفلسطينية المحتلة عام 1967. من جانبه اعتبر الناطق باسم الرئاسة نبيل أبو ردينة إن خطوة بن غفير “تحد للشعب الفلسطيني، وللأمة العربية والمجتمع الدولي مشددا

على ان استمرار هذه الاستفزازات بحق مقدساتنا الإسلامية والمسيحية سيؤدي إلى المزيد من التوتر والعنف وتفجر الأوضاع”.

وأكد خبراء عرب للرياض أن محاولات سلطات الاحتلال الاسرائيلي لتغيير الواقع التاريخي والقانوني القائم في الأقصى عبر تكريس تقسيمه الزماني على طريق تقسيمه مكانيا، مرفوضة ومصيرها إلى الفشل، والقدس الشريف والمقدسات خط أحمر لا يمكن تجاوزه مطالبين الأمم المتحدة والإدارة الأمريكية والاتحاد الاوروبي، إلى تحمل مسؤولياتها وإجبار إسرائيل على “وقف تصعيدها واقتحامات المسجد الأقصى قبل فوات الأوان”. وأكد الخبراء أن المملكة تبنت قضية القدس الأرض والشعب والمقدسات نصرا ودعما ودفاعا منذ عهد المؤسس الملك عبدالعزيز آل سعود -رحمه الله- إلى عهد خادم الحرمين الملك سلمان بن عبدالعزيز، ووقفت بكل صلابة في مواجهة المؤامرات الصهيونية ضد المدينة ومقدساتها ومحاولات طمس تاريخها الإسلامي واغتصاب أرضها وتهجير أهلها وصولا إلى إحداث تغيير ديمغرافي يرجح الكفة اليهودية. وانطلقت المواقف السعودية بشأن القدس من اقتناع راسخ بأن القدس هي صلب القضية الفلسطينية التي هي محور الصراع العربي الإسرائيلي. ولا تمر أي مناسبة محلية أو عالمية تكون لها صلة بالأمة العربية والإسلامية دون أن تؤكد المملكة قولا وفعلا وتجدد موقفها المبدئي والثابت من قضية الشعب الفلسطيني وحقوقه المشروعة.

وقامت المملكة بدعم ومساندة القضية الفلسطينية في مختلف مراحلها وعلى جميع الأصعدة (السياسية والاقتصادية والاجتماعية)، وذلك من منطلق إيمانها الصادق بأن ما تقوم به من جهود تجاه القضية الفلسطينية إنما هو واجب يمليه عليها عقيدتها وضميرها وانتماؤها لأمتها العربية والإسلامية.

وبحسب محللون فلسطينيون تحدثوا للرياض فإن مركّبات الائتلاف الحكومي اليميني المتطرف تهدف لتشريع رزمة قوانين وإجراءات أبرزها، تجريم رفع العلم الفلسطيني في المؤسسات الممولة من قبل الحكومة الإسرائيلية، إتاحة سحب الجنسية الإسرائيلية أو الإقامة من كل فلسطيني أدين بـ"الإرهاب" وبالعمل ضد أمن إسرائيل وتغيير أنظمة وقوانين تفريق المظاهرات، وإلغاء ما عُرف بـ"استخلاص العبر" أو توصيات "لجنة أور" بعد أحداث هبة القدس والأقصى في عام 2000، والتي حثت الشرطة الإسرائيلية على تخفيف سياسة "الضغط على الزناد"، وطالبت بدمج المواطنين العرب وسد الفجوات وتقليص الفوارق مع اليهود إلى جانب السماح لجهاز الأمن العام "الشاباك"، وتحت ذريعة مكافحة العنف والجريمة بالبلدات العربية داخل الخط الأخضر، بالتدخل في قضايا جنائية ومراقبة المواطنين العرب وشبكات التواصل الاجتماعي بتشريع قانون ينص على إقصاء وفصل المعلمين الأكاديميين في الجامعات والكليات، على خلفية آرائهم أو مواقفهم المناهضة لإسرائيل ودعمهم لما تسميه حكومة نتنياهو "الإرهاب". وبحسب مصادر موثوقة فإن المملكة تعمل بهدوء مع القوى الكبرى لوقف ممارسات الحكومة الجديدة الإسرائيلية ضد المسجد الأقصى كون أي تصعيد من الجانب الإسرائيلي ستكون له تداعيات سلبية لتأجيج الصراع في الداخل الفلسطيني والأمة العربية والاسلامية لن تسمح بالمساس بالقدس والاقصى كونهما خطا أحمر..

إن اقتحام الوزير المتطرف للاقصى يعتبر قرارا خطيرا له عواقبه على استقرار المنطقة بأسرهاء، ويستوجب صحوة الضمير العالمي للوقوف ضد هذا الإجراء الإجرامي الذي يهدف إلى تدنيس القدس الشريف والوصول لسلام عادل وشامل لقضية القدس بأن لا سلام ولا استقرار في المنطقة ما لم يتحقق السلام العادل الذي يعطي الفلسطينيين حقهم في تقرير مصيرهم وإقامة دولتهم المستقلة على أرضهم ووطنهم وعودة الأراضي العربية إلى ما كانت عليه قبل عام 1967م. وتمثل خرقاً فاضحاً ومرفوضاً للقانون الدولي، وللوضع التاريخي والقانوني القائم في القدس ومقدساتها”. إن “الانتهاكات والاعتداءات المتواصلة على المقدسات بالتزامن مع الاقتحامات الاسرائيلية المتواصلة للأراضي الفلسطينية المحتلة، تنذر بالمزيد من التصعيد وتمثل اتجاهاً خطيراً يجب على المجتمع الدولي العمل على وقفه فوراً”.

ووجوب امتثال دولة إسرائيل، بصفتها قوة قائمة بالاحتلال، لالتزاماتها وفقاً للقانون الدولي ولا سيما القانون الدولي الإنساني، بشأن مدينة القدس المحتلة ومقدساتها وخاصة المسجد الأقصى المبارك والامتناع عن أي إجراءات من شأنها المساس بحرمة الأماكن المقدسة ووضع حد لمحاولات تغيير الوضع التاريخي والقانوني القائم”.

وأضاف المجالي أن “مذكرة الاحتجاج أكدت على أن المسجد الأقصى المبارك، الحرم القدسي الشريف بكامل مساحته البالغة 144 دونماً مكان عبادة خالص للمسلمين، وطالبت حكومة الإسرائيلية إنهاء كافة الإجراءات الهادفة للتدخل غير المقبول في شؤونه”.

حذرت من أن الانتهاكات والاعتداءات المتواصلة على المقدسات تُنذر بالمزيد من التصعيد وتُمثل اتجاهاً خطيراً يجب العمل على وقفه فوراً”.

“السياسة التصعيدية التي تتبناها الحكومة الإسرائيلية في الأراضي الفلسطينية المحتلة”، وأكدت أن “محاولات المساس بالوضع الديني والتاريخي للمسجد الأقصى ليست اعتداء على الفلسطينيين فحسب، بل على ملايين المسلمين حول العالم”.

وكوزير الأمن القومي الإسرائيلي إيتمار بن غفير ومجموعة من المستوطنين - باحات المسجد الأقصى الشريف تحت حماية مشددة من شرطة الاحتلال، وفي حين أكدت واشنطن أنها تعارض الإضرار بالوضع القائم في القدس المحتلة حذرت الفصائل الفلسطينية من حرب دينية في المنطقة.

وهذه أول عملية اقتحام لبن غفير زعيم الصهيونية الدينية المتطرفة بعد توليه حقيبة الأمن القومي.

وقال بن غفير -أثناء الاقتحام- إن حكومته لن تستسلم لتهديدات حركة حماس وإن الحرم القدسي هو المكان الأهم لشعب إسرائيل، على حد قوله.

وبحسب مصادر في المسجد الأقصى، فقد استغرقت مدة اقتحام بن غفير 13 دقيقة، منذ دخوله المسجد الشريف إلى خروجه منه.

ويأتي اقتحام بن غفير رغم الإعلان عن تراجعه عن اقتحام المسجد الأقصى هذا الأسبوع بعد اتصال من رئيس الحكومة بنيامين نتنياهو، وتهديدات الفصائل الفلسطينية.

لكن مصادر إعلامية إسرائيلية أكدت أن الاقتحام المفاجئ لوزير الأمن القومي، للأقصى، جاء بالتنسيق مع القيادة السياسية العليا والجهات الأمنية في إسرائيل.

وبحسب مصادر إعلامية فإن القرار بالسماح لابن غفير بتنفيذ وعيده واقتحام الأقصى صباح اليوم قد جاء بعد أن سمح له جهاز الأمن العام (الشباك) بذلك، إثر تقديرات بأنه لن تكون هناك ردود فعل فلسطينية غاضبة قد تفجر مواجهة مسلحة مع قطاع غزة.

وسبق أن اقتحم بن غفير المسجد الأقصى مرارا في الماضي لكن بصفته الشخصية، ثم بصفته نائبا في الكنيست، ووعد خلال حملته الانتخابية باقتحام المسجد الشريف في حال أصبح وزيرا.

وتعقيبا على اقتحام حرم الأقصى، قال مفتي القدس والديار الفلسطينية الشيخ محمد حسين إن المسجد المبارك يشكل جزءا من عقيدة كل مسلم وحضارة كل عربي، وإن المساس به يدفع بالأمور إلى حافة المخاطر.. وعلمت الرياض أن مفتي القدس أعلن النفير إلى الأقصى اليوم لصلاة الجمعة.

۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سورج مکھی کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے پاکس...

سورج مکھی کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے روس 9.69ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے، یوکرین 8.67 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 0.4 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ17 ویں نمبرپر آگیا ہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب سے ایک لاکھ 27ہزار 755ایکڑ رقبہ سے92ہزار240ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کے حوالے سے جنوبی علاقوں ملتان، بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں موزوں ترین وقت 10فروری، ساہیوال، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں 15فروری جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری تک ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کاشت کریں جس سے انہیں 110 سے 120 دن میں فصل مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا اور بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں ہے نیز مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 33اور بیرون ملک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج ہر علاقہ میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے 2سے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈالیں اور بوائی کیلئے ایسا ڈبلر استعمال کریں جس میں کھیلیوں کا درمیانی فاصلہ 23سینٹی میٹر (9انچ)ہواسی طرح ایک سوراخ میں کم از کم 2بیج ڈالے جائیں اور بیجوں کو ہاتھوں سے ہلکی سی مٹی کی تہہ ڈال کر ڈھانپ دیاجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کے تاجروں کا بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے...

کراچی کے تاجروں نے بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے پر عمل سے انکار کردیا،صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے توانائی کا بحران کم نہیں ہوسکتا، حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید توانائی پیدا کرے،انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کو پروموٹ کیا جائے اور ڈیوٹی ختم کرکے مقامی کمپنیز کو پروموٹ کیا جائے، اس وقت توانائی بحران سے زیادہ ضروری معاشی بحران سے نمٹا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات میں پہلی بار ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی ترب...

پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں خاتون سمیت 174پولیس اہلکاروں کو ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت دی گئی،پولیس ٹریننگ اسکول سے تربیت حاصل کرنے والے اہلکار سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی مدد کریں گے،اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، ایک وفاقی وزیر ہماری پولیس پر بے جا تنقید کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے خراب ہے، وزیر دفاع ایک مسخرہ ہے، کل انہوں نے ہمارے پولیس اور سی ٹی ڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب ویرینٹ ایکس بی...

پنجاب میں کرونا وائرس کے سب ویرنٹ ایکس بی بی اومی کرون کا نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا،اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں،محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ مثبت 3ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے، متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں، ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلا ئوتیز ہے،نئے ویرینٹ کی اطلاعات سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کرونا کے ممکنہ پھیلائو کے پیش نظر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت جاری کی تھیں، جبکہ ڈاکٹروں اوربیرون ملک سفرکرنے والوں کو بھی بوسٹرڈوز لگائی جائے گی،قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے، اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24کیسز سامنے آچکے ہیں،واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں 3ماہ سے اومیکرون کے ایکس بی بی ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ این سی او سی کرونا صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کو آئینی طور پر اعتماد کا ووٹ لین...

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے،گورنر پنجاب سے لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ،ایم این اے نواب شیر وسیر ،ایم این اے ملک محمد ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی سلیم بٹ ،حنا پرویز بٹ سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا، اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون آور مدد کا عندیہ دے چکے ہیں،محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امورکا فاٹا...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امورنے فاٹا ہاؤس اسلام آباد پر وزارت داخلہ کے قبضے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو فاٹا ہاؤس اسلام آباد صوبہ خیبر پختونخوا کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کو وفاق المدارس کے ساتھ مل کر دینی مدارس کے بچوں کو بھی لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے طریقہ کار بنا نے کی ہدایت کردی ۔ قائمہ کمیٹیوں میں ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کورم کا سنگین مسائل پید اہونا شروع ہوگئے کورم نہ ہونے کی وجہ سے سیفران کمیٹی 45منٹ تاخیر سے شروع ہوئی ۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکاندارروں کو معاضہ دینے کے لیے فنڈز ہی نہیں ہیں فنڈز ملیں گے تو تقسیم کردیں گے ۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کہاکہ مدارس والے بھی ہمارے بچے ہیں ان کو مین سٹریم میں لانا چاہئے، ان کے لئے لیپ ٹاپ کے لیے اگلے مالی سال میں علیحدہ پراجیکٹ بناتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور( سیفران) کااجلاس چیئرمین محمد جمال الدین کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس کے مقرہ وقت پر صرف ایک رکن محمدافضل کھوکھر اجلاس میں آئے ۔ کورم نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس شروع کرنے میں 45منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سیفران، ای ڈی ایچ ای سی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، کے پی کے حکام نے شرکت کی ۔پہلے ایجنڈے کے محرک محسن داوڑ کمیٹی میں آئے تو کورم نہیں تھا جس پر انہوں نے کہاکہ آدھی پارلیمنٹ باہر بیٹھی ہوئی ہے اور باقی آدھے وزیر بن گئے ہیں کمیٹی میں شرکت کے لیے کوئی نہیں بچا ہے۔ وفاقی سیکرٹری سیفران نے کمیٹی کوبتایاکہ وزیر سیفران عمرے پر گئے ہوئے ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی جمال الدین نے کہاکہ عمرے کے پیسے ہمارے اوپر تقسیم کرتے تو زیادہ ثواب ہوتا۔اس دوران رکن آفرین خان کمیٹی میں آئے جس کے بعد 11بج کر 15منٹ پر رکن نصیبہ چنا،چوہدری محمداشرف اور نوید عامر جیو آئے تو کورم مکمل ہوا اور اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی اس دوران اجلاس تاخیر سے شروع کرنے پر رکن کمیٹی محمدافضل کھوکھر کمیٹی سے چلے گئے ۔کمیٹی میں محسن داوڑ کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران متاثر ہونے والی تاجر برادری میں فنڈز کی تقسیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکام نے بتایاکہ دکانیں تباہ ہونے والوں کو معاوضہ دینے کے لیے 6.7 ارب روپے کی درخواست بھیجی ہوئی ہے،فاٹا کے لئے 17 ارب روپے سالانہ مختص ہوتے تھے، گزشتہ سال 17 ارب مختص ہوئے لیکن12 ارب ریلیز ہوئے، اس سال وہ پیسے مختص ہی نہیں ہوئے، تو کس طرح معاوضہ دے سکتے ہیں ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں اس لئے معاوضوں کی ادائیگی روکی ہوئی ہے۔

ایجنڈے کے محرک محسن داوڑ نے کہاکہ ہمارا ایجنڈا پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے ہے اگر پیسے ہی نہیں تو تقسیم کے طریقہ کار پر بات کرنا وقت کا ضائع ہے اس لیے جب تک پیسے نہیں ملتے اس وقت تک یہ ایجنڈا موخر کیاجائے ۔ کمیٹی نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ موخر کردیا۔ا جلاس میں فاٹا ہاؤس اسلام آباد پر وزارت داخلہ کے قبضے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کوبتایاکہ فاٹا ہاوس میں ہمارے دفاتر بنے ہوئے ہیں وہاں کام ہورہاہے ہم نے بھی فاٹا ہاوس میں 6ملین روپے خرچ کئے ہیں فاٹا ہاوس کے حوالے سے جو کمیٹی فیصلہ کرے گی ہم اس کو مانیں گے،فاٹا ہاوس ہمارے زیر استعمال ہے ۔محسن داوڑ نے کہاکہ آپ نے 6ملین خرچ کرکے اربوں کی جائیداد پر قبضہ کرلیاہے فاٹا کے پی کے میں ضم ہوگیاہے تو فاٹا ہاؤس بھی کے پی کے کو دیا جانا چاہیے آپ نے بلڈنگ ہڑپ کر لی ہے، پوری بلڈنگ پر قبضہ کر لیا ہے، کس قانون کے تحت یہ عمارت آپ نے قبضے میں لی ہے، کس نے لکھ کر دیا ہے کہ آپ نے اس پر قبضہ کرلیاہے ۔صوبہ کے پی کے کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ فاٹاہاوس کا قبضہ واپس لینے کے لیے ہم نے باقاعدہ خط لکھا ہے مگر ابھی تک اس کا جواب وزارت داخلہ نے نہیں دیاہے ۔ چیئرمین کمیٹی جمال الدین نے کہاکہ آپ فاٹا ہاؤس صوبے کو واپس کریں، اسے کے پے کے ہاؤس2ٹو کا نام دیا جائے، آدھا اسلام آباد انہی لوگوں کے پاس ہے، ہمیں فاٹا ہاؤس واپس کریں ۔محسن داوڑ نے کہاکہ کمیٹی کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک خط بھی بھیجا جائے،کہ فوری طورپر فاٹاہاؤس کو واپس کیاجائے ۔

کمیٹی نے وزارت داخلہ کو فاٹا ہاؤس اسلام آباد صوبہ خیبر پختونخوا کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی ۔دینی مدارس کے طلباء کو وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل نہ کئے جانے کامعاملہ زیر بحث آیا۔چیئرمین کمیٹی نے ایچ ای سی حکام کو کہاکہ سابقہ فاٹا اوردینی مدارس کو لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے بتائیں۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 9500لیپ ٹاپ پہلے بھی سابقہ فاٹا کے طلبہ کو ملے ہیں اب بھی سابقہ فاٹا کے بچوں کو ملیں گے۔دینی مدارس کا مینڈیٹ ہمارا نہیں ہے ۔ہم ان کو بھی لیپ ٹاپ دینے کے حق میں ہیں ۔مدارس کے طلبا کا ڈیٹا ایچ ای سی کے پاس نہیں ہے مدارس کے بچوں کو بھی مین سٹریم میں لایا جائے ۔اس وقت جو لیپ ٹاپس آرہے ہیں وہ پورے پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لئے ہیں،ہم نے کوشش کی کہ دینی مدارس کا ڈیٹا مل جائے،ہم سپورٹ کرتے ہیں کہ ان کو بھی آن بورڈ کیا جائے،وہ ہمارے بچے ہیں ان کو مین سٹریم میں لانا چاہئے، ان کے لئے اگلے مالی سال میں علیحدہ پراجیکٹ بناتے ہیں، اس وقت سکیم صرف یونیورسٹیوں کے بچوں کے لئے ہے، میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ کمیٹی نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وفاق المدارس کے ساتھ مل کر دینی مدارس کے بچوں کو بھی لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے طریقہ کار بنایا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، پارلیمنٹ...

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی،اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے،مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہو گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا، اگر صدر مملکت 10دن میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہم آپ کو اکیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، باقی دوست ممالک سے بھی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نون کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کو آپریشنل کرنے کے ضروری اقدامات کو جلد مکمل کریں گے،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کمپنی ہزارہ کے عوام کے لئے ہے اور آپ اس کے مالک ہیں، جب میں مئی میں ہزارہ آیا تھا تو اس کا مطالبہ کیا گیا تھا جو کہ سردار یوسف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور امیر مقام نے کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ سمیت پورے پاکستان میں شروع کئے گئے اربوں روپوں کے سوئی گیس کے منصوبوںکو مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ گیس کی فراوانی کرکے ہم پائپ کے ذریعے عوام تک گیس پہنچائیں گے۔ ان منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے مختص فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔

میاں محمد نواز شریف پاکستان اور ہزارہ کے معمار ہیں۔ 2017 میں میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 2013 میں انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مربوط منصوبہ بنایا پاکستان مسلم لیگ نون کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیسک کو آپریشنل کرنے کے و ضروری اقدامات کو جلد مکمل کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں زبان تراشی اور گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں تھی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عمران خان سے بڑا محسن کش پیدا نہیں ہوا۔ عمران خان نے پاک فوج کی ملک کی ترقی کے لئے کاوشیں ضائع کیں۔ عمران خان عوامی ترقی کے لئے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔ دوست ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا عمران خان نے اپنے دور میں دیرینہ دوست ممالک کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان نے سی پیک کو نقصان پہنچا کر چین کو ناراض کیا۔ عمران خان نے سی پیک کا صرف جنازہ نہیں نکالا بلکہ چینی کمپنیوں پر الزامات بھی لگائے، انہوں نے کہا کہ دنیا کا نظام ہے معاشرے میں یہ اقدار ہے کہ ایک دوسرے کے کام کریں دنیا میں یہی اقدار ہے کہ کوئی احسان کرے تو اس کا شکریہ ادا کرے۔ برادر ممالک نے پچھتر سالوں میں ہمارا ساتھ دیا چاہے جنگ ہو یا امن زلزلہ ہو یا سیلاب ہمیشہ پاکستان کا ہاتھ پکڑا۔ دوست ممالک نے پچھتر سال میں اربوں ڈالر کے قرضے بغیر شرائط دیئے۔ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین معاشی اور فوجی طاقتہے، ہم باقی دوست ممالک سے بھی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی صدر کا اسرائیلی خلاف ورزیوں کیخلاف ق...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اسرائیلی حکومت کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کیلئے بین الاقوامی جواز کے ساتھ قانونی اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اپنی زیر صدارت منعقدہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن(پی ایل او) ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کا مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونا بنجمن نیتن یاہو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پالیسی کے نفاذ کا آغاز ہے۔

محمود عباس نے مزید کہا کہ ہم واضح طور پر (اسرائیلی) حکومت کی اس پالیسی کو مسترد کرتے ہیں لیکن ہمیں دنیا کے مختلف ممالک اور اسرائیل کے اندر سے بھی اس پالیسی کو مسترد کرنے کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔

دریں اثنا، ایک سرکاری بیان میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اس سنگین جرم کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کیلئے عرب لیگ کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ عہدیدار کا اسرائیلی وزیر کے مسجد...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ ، ایشیا و بحرالکاہل خالد خیری نے اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطہ کا دورہ کرنے کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ عہدیدار نے متنبہ کیا کہ ہم ماضی میں بھی متعدد بار دیکھ چکے ہیں ، بیت المقدس کے مذہبی مقامات انتہائی حساس ہیں اور وہاں رونما ہونیوالا کوئی بھی واقعہ یا کشیدگی مقبوضہ فلسطینی علاقے، اسرائیل اور خطے کے دیگر مقامات تک پھیل کر تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سیکرٹری جنرل کے اس مطالبہ کی حمایت کرتا ہوں جس میں تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ اردن کی ہاشمی بادشاہت کے خصوصی کردار کی روشنی میں مذہبی مقامات کی مستقل حیثیت کو ہمیشہ برقرار رکھنے ، مذہبی مقامات اور ان کے اردگرد تناؤ میں اضافہ کا باعث بننے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔

مسجد اقصی کا احاطہ جسے یہودی ٹیمپل ماونٹ کے نام سے جانتے ہیں مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کیلئے مقدس مقام ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پہلے ہولوگرافک ڈیجیٹل پاور گرڈ کی ت...

نانجنگ (شِنہوا) چین نے مشرقی صوبے جیانگسو میں اپنا پہلا ہولوگرافک ڈیجیٹل پاور گرڈ کامیابی سے تیار کر لیا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ (اسٹیٹ گرڈ) کے مطابق، اس سے گرڈ کے سمارٹ آپریشنز اور انسپیکشنز میں بہت بہتری کی توقع ہے۔ ورچوئل پاور گرڈ میں بے ڈو سیٹلائٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ  مقامی پاورگرڈ کی سہ جہتی بحالی کا کام کرسکے گا جس میں 1لاکھ  کلومیٹر اوور ہیڈ ٹرانسمیشن لائنز اور 2لاکھ 80ہزار الیکٹرک ٹرانسمیشن ٹاورز شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے بلڈر جیانگ سو فانگ تیان پاور ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر جیانگ ہائی بو کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرانسمیشن ٹاورز کی آٹومیٹک ٹرانسمیشن لائنز کا معائنہ کرنے کے لیے بغیر پائلٹ کے ڈرون بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ ڈرون روٹ کی خودکار طریقے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے بیک وقت  نگرانی جیسے کاموں کوانجام دے سکتے ہیں۔

جیانگ نے کہا کہ ڈرون میں سینٹی میٹرسطح تک اعلیٰ درستگی کی پوزیشننگ کی صلاحیتیں ہیں اور اس کی کارکردگی  دستی معائنے کے مقابلے میں تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 24کروڑ40لاکھ سال قدیم رینگنے والے سم...

کنمنگ(شِنہوا) قدیم حیاتیات کے چینی ماہرین نے ملک کے جنوب مغربی صوبے  یوننان کی لوپھنگ کاؤنٹی میں 24کروڑ40لاکھ سال پرانے رینگنے والے ایک سمندری جانور کا فوسل دریافت کیا ہے۔

لوپھنگوسار نامی یہ جانور،چھپکلی نما رینگنے والا سمندری جانور ہے۔ یہ ایک لمبے اور  نوکدار منہ کے ساتھ   پیچیپلیوروسور نام سے جانا جاتاہےجس کی لمبائی آدھے میٹر سے زیادہ ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کے محقق شانگ چھنگ ہوا نے کہا کہ لمبی تھوتھنی، جو اس کے سر کے نصف سے زیادہ حصے پر مشتمل ہے، رینگنے والے اس جانور کو شکار پکڑنے میں سہولت فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ پانی میں شکار کا پیچھا کرنے کے دوران مزاحمت کو بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔ 

شانگ نے مزید کہا کہ اس دریافت نے  پیچیپلیوروسور کے ابتدائی ارتقاء کو سمجھنے میں نئی معلومات فراہم کی ہیں۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، رشوت خوری کے جرم میں سابق سینئر صوبائی...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں استغاثہ نے مبینہ رشوت خوری کے جرم میں جنوب مغربی صوبہ یوننان کے سابق سینئر سیاسی مشیر ہوانگ یی پر فرد جرم دائر کر دی گئی۔

یہ مقدمہ نگران قومی کمیشن کی جانب سے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی یوننان صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ہوانگ یی کے کیس کی تحقیقات ختم ہونے کے بعد دائر کیا گیا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق ہوانگ یی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ا س نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو نفع پہنچایا اور بدلے میں بھاری رقوم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

ہوانگ یی کا مقدمہ بلدیہ چھونگ چھنگ کی فرسٹ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں چلایا جائیگا۔

پراسکیوٹرز نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا ، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکلاء کی رائے سنی۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ترکمانستان کے صدور کی ملاقات،دوطرفہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے دورہ پر آئے ہوئے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی ہے۔

جمعہ کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت نے چین اور ترکمانستان کے تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

چین-امریکہ مستحکم رشتے پر "سیارہ زمین کے مست...

واشنگٹن(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع  اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ایک مستحکم چین-امریکہ رشتے پر سیارہ زمین کے مستقبل کا انحصار ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے طور پر تعینات ہونے سے پہلے، چھن نے جولائی 2021 سے امریکہ میں چین کے سفیر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ اپنےسفارتی تجربہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ان کی اہم یادیں وابستہ ہیں۔ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے رواں ہفتے کے شروع میں چین واپس آئے تھے۔

امریکہ میں اپنے دوروں کے ساتھ ساتھ عہدیداروں، اسکالرز، کاروباری افراد، میڈیا اور عام امریکیوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، چھن نے کہا کہ امریکہ میں ان کا سفارت کاری کا دورانیہ ایک سفارت کار کے طور پر ان کے لیے ناقابل یقین طاقت فراہم کرے گا۔ میری نئی ذمہ داریوں میں چین امریکہ تعلقات ایک اہم مشن رہے گا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ امریکہ سے اس یقین کے ساتھ واپس آئے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے دروازے کھلے رہیں گے جنہیں بند نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے اس بات پر بھی زیادہ یقین ہے کہ چینی لوگوں کی طرح امریکی بھی وسیع النظر، دوستانہ اور محنتی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کا مستقبل، درحقیقت، پورے سیارے کا مستقبل ایک صحت مند اور مستحکم چین-امریکہ تعلقات پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں  گزرا ہوا وقت انہیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات کو کسی ایک کے نقصان اور دوسرے کے فائدہ پر مبنی نہیں ہونا چاہیے  جس میں ایک  ملک دوسرے سے مقابلہ کرے یا ایک ملک دوسرے کی قیمت پر ترقی کرے۔

چین نے کوویڈسے متعلق معلومات اور اعدادوشمار...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس نے ہمیشہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے قانون کے مطابق بروقت، کھلے اور شفاف طریقے سے وبا سے متعلق معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی کوویڈ رسپانس پالیسی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ  ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تکنیکی تبادلے اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

ماؤ نے کہا کہ جب سے کوویڈ کی وبا شروع ہوئی ، چین نے کھلے اور شفاف طریقے سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک کیا ہے۔ جلد سے جلد وائرس کے جینوم کی ترتیب کو شیئر کیا، جس سے دنیا بھر کے ممالک میں دوا اور ویکسین کی تحقیق اور ترقی میں اہم مدد ملی۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ قریبی تعاون کیا ، ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر، اس کے چین میں مغربی بحرالکاہل کے علاقائی اور نمائندہ دفتر کے ساتھ تین سطحوں پر قریبی رابطوں کے دروازے کھلے رکھے گئے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے  مطابق  پہلی بار کوویڈ رپورٹ ہونے کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان وبا پر قابو پانے، علاج، ویکسین کی تحقیق وترقی اور ماخذ کا سراغ لگانے کے حوالے سے60 سے زیادہ تکنیکی تبادلے ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں چینی قمری سال نو کے دوران آتش بازی...

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں 2023ء کے چینی قمری سال نو کے دوران شہر بھر میں آتش بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

آتش بازی کے حفاظتی انتظام سے متعلق بیجنگ کے ضوابط کے مطابق پانچویں رنگ روڈ کے اندر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پانچویں رنگ روڈ سے باہر ضلعی حکام مخصوص علاقوں کا تعین کر سکتے ہیں جہاں آتش بازی پر پابندی یا اسے ممنوع قرار دیا جائیگا۔

 بیجنگ میں دفتر برائے میونسپل فائر ورکس سیفٹی مینجمنٹ کوآرڈینیشن گروپ نے بتایا کہ  2020ء کے بعد سے پانچویں رنگ روڈ کے باہر ممنوعہ علاقوں کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ بیجنگ نے 2022ء کے آغاز سے ہی شہر بھر میں آتش بازی پر پابندی لگا دی تھی۔

ستمبر کے بعد سے بیجنگ پولیس نے آتشبازی کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے خصوصی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں 147 افراد کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور آتش بازی کے 3 ہزار 410 ڈبے ضبط کیے جا چکے ہیں۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی افریقہ باہمی اعتماد کا اشتراک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ اور جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نالیدی پنڈور نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ منانے  کے حوالے سے تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چھن نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کامریڈ اور بھائی ہیں جو مخلص دوستی اور باہمی اعتماد کا اشتراک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے سربراہان مملکت کی مستحکم  رہنمائی کے تحت دونوں فریقوں نے عملی تعاون میں مفید نتائج حاصل کیے ہیں۔

ثقافتی اور عوام کے مابین  تبادلوں کو مسلسل وسعت دی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں قریبی ہم آہنگی پیدا کی ہے جس سے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان فائدہ مند تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی گئی ہے۔

چھن نے کہا  کہ چین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ چین سفارتی تعلقات کی 25ویں سالگرہ اور دونوں ملکوں  کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے نفاذ کے لیے جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے باے تیار ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اس سے  سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین۔جنوبی افریقہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری  کو مزید ترقی دینے کا موقع میسر آئے گا۔

اس حوالے سے پنڈور نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں  کے دوران جنوبی افریقہ اور چین کے تعلقات کو مسلسل مضبوط کیا گیا اور ترقی دی گئی ہے جس میں دونوں فریقوں کے درمیان تمام سطح پر قریبی تبادلے ہوئے ہیں۔

 دونوں ملکوں  کے رہنماؤں کا مشترکہ طور پر مضبوط بنانے بارے سیاسی عزم دوطرفہ تعلقات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ملکوں  کے عوام کے  مثبت رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

پنڈورنے کہا کہ جنوبی افریقہ اور چین کے تعلقات دو طرفہ دائرہ کار سے بالاتر  ہو گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے علاقائی اور کثیر الجہتی امور میں قریبی تعاون کیا ہے جس سے ترقی پذیر ملکوں  کے مشترکہ مقصد کو فروغ ملا ہے۔

بھارت ، تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث اس میں سوار ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تقریباً 400 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع ریوا میں گزشتہ شب نجی کمپنی کا طیارہ ایک مندر سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ تربیتی سفر کے دوران چورہٹہ کی فضائی پٹی سے 3 کلومیٹر کی دوری پر ایک مندر کے گنبد اور درخت سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم اور علاقے میں چھائی دھند کو قرار دیا گیا ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ ترکمانستانی صدر۔...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ سے ملک کے دورے پر آنیوالے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کے لیے مذاک...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات اور بات چیت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے منسٹر قونصلر سن ژی چھیانگ نے کہا کہ شامی حکومت اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے تکنیکی سیکرٹریٹ کو تعاون اور رابطے کو مضبوط کرتے ہوئے بقیہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے ملنا چاہیے۔ چینی ایلچی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شامی حکومت، ٹیکنیکل سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جہاں تک او پی سی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل اور شام کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا تعلق ہے، چین شامی حکومت اور ٹیکنیکل سیکرٹریٹ کے درمیان مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

چین نے تکنیکی سیکرٹریٹ سے شام کو درپیش حقائق پر مکمل غور کرنے اور تکنیکی مشاورت کے 25 ویں دور میں شرکت کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل سیکرٹریٹ کو شامی حکومت کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں کے پاس کیمیائی ہتھیار رکھنے اور استعمال کرنے کے بارے میں پہلے سے فراہم کردہ معلومات کو مکمل طور پر مدنظر رکھنا چاہیے۔

یوگنڈا، ٹرک اور بس کے میں تصادم، 16 افراد ہ...

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے شمالی ضلع اویام میں رات کے وقت ایک بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ متاثرہ افراد دارالحکومت کمپالا سے گولو جانیوالی مسافر بس میں سفر کر رہے تھے اور بس آدیبے تجارتی مرکز کے مقام پر سامان سے لدے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ٹریفک اور جنرل ڈیوٹی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور موقع پر ہی 11 افراد کی موت کی تصدیق کی جبکہ 4 افراد بعد ازاں ہسپتال میں ہلاک ہوئے ہیں ، مزید بتایا کہ نامعلوم تعداد میں زخمیوں کو بھی مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق بعد میں بس کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی جانب سے غلط پارکنگ کے باعث پیش آیا اور کوئی انتباہی نشان بھی نہیں لگائے گئے تھے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں