• Columbus, -
  • |
  • ٠٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین کا تمام متعلقہ فریقوں سے جزیرہ نما کوریا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے مسائل سے متعلقہ تمام فریق صبروتحمل کا مظاہرہ کریں گے اور یہ کہ وہ مسائل کے سیاسی حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے منگل کے روز ایک جاسوس سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے کہا کہ وہ  سخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ سیٹلائٹ کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے ڈی پی آر کے کے اعلان اور متعلقہ فریقوں کے ردعمل کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال آج ایک وجہ سے  اس مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ماؤ نے کہا کہ جزیرہ نما میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنا اور مسائل کے سیاسی حل کو فروغ دینا تمام علاقائی ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کی آزادی اور آبنائے پار امن آگ اور پ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" اور آبنائے پار امن آگ اور پانی کی طرح ایک نہیں ہوسکتے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان، چھین بن ہوا نے ان خیالات کا اظہار چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چھنگ-تے کے حالیہ بیانات کے جواب میں کیا۔

چھین نے کہا کہ تائیوان میں لائی اور کچھ دوسرے لوگوں نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کی اور تائیوان سے متعلق مین لینڈ کے مستقبل کے منصوبے بارے میں میڈیا رپورٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور "تائیوان کی آزادی" کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیوں کے نقصانات اور خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی۔

چھین نے کہا کہ لائی  نے اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کے پیروکار کے طور پر بنیادی طور پر "مسئلہ پیدا کرنے والا" اور "جنگ پر اکسانے والا" ہے تاکہ زیادہ ووٹوں کو بھڑکا سکے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے...

یروشلم/غزہ/دوحہ (شِنہوا) اسرائیل اور حماس نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں، وہ  فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور محصور علاقوں میں مزید انسانی امداد پہنچانے پر رضامند ہے۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت کم از کم 50 یرغمالیوں، جن میں  بچے اور خواتین شامل ہیں کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے تقریباً 150 خواتین اور نوعمر فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ بیان  میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کو چھوٹے گروپوں میں چار دنوں کے دوران رہا کیا جائے گا، جس کے دوران " مکمل جنگ بندی ہو گی۔"

بیان کے مطابق اسرائیل نے مزید بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کہ  حماس کی طرف سے رہا کیے گئے ہر اضافی 10 یرغمالیوں کے لیے جنگ بندی کو ایک اضافی دن کے لیے بڑھایا جائے گا۔ حماس نے بھی 46 دن تک جاری رہنے والے خونریز تنازعے کے بعد بدھ کو قطر اور مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کی ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پیچیدہ مذاکرات کے بعد، ہم اسرائیل کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر پہنچ گئے ہیں۔ جس کے تحت غزہ کی پٹی میں تمام فوجی کارروائیوں کو روکا جائے گا اور اسرائیلی فوج غزہ کے تمام علاقوں میں اپنی فوجی گاڑیوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت کو روک دے گی۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں مسلسل...

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی ریئل معیشت کی ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کو فروغ دینے  کے لیے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق،ملک میں اکتوبرکے آخر تک تقریباً 32لاکھ 20ہزار فائیو جی بیس سٹیشن تعمیر ہو چکے تھے، جو اس کے تمام موبائل بیس سٹیشنز کا 28.1 فیصد ہیں۔

چین کی تین ٹیلی کام کمپنیاں چائنہ موبائل،چائنہ ٹیلی کام اور چائنہ یونی کام کے اکتوبر کے آخر تک  فائیو جی استعمال کرنے والے مجموعی صارفین کی تعداد 75کروڑ40لاکھ تھی۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں توسیع  ہوئی ہے اور اس شعبے میں فرموں کی مشترکہ کاروباری آمدنی تقریباً14کھرب یوآن(تقریباً 197 ارب 90کروڑ ڈالر) تھی، جو گزشتہ سال سے 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ کسٹمز نےغیر مستند خوراک کی 2ہزار473 ک...

چھانگشا (شِنہوا) چین کے محکمہ کسٹمز نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران غیر مستند زرعی یا خوراک کی درآمدات کی 2ہزار473 کھیپوں کو واپس یا ضائع کیا ہے۔

کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت کسٹمز بیورو نے اس سال درآمدی اور برآمد شدہ کھانے کی مصنوعات کے معائنہ کو سخت کیا ہے۔

زرعی اور غذائی مصنوعات چین کی غیر ملکی تجارت کا ایک اہم حصہ ہیں اور پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ان کی تجارتی مالیت گزشتہ سال کی نسبت  9.5 فیصد اضافے سے 15کھرب  یوآن (تقریباً 210 ارب 51 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران خوراک سے متعلق اسمگلنگ کے 580 کیسز کی بھی چھان بین کی گئی جن کی مجموعی کیس ویلیو12ارب 40کروڑ یوآن تھی۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یوراگوئے تعاون کے نئے مواقع کو فروغ...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یوراگوئے کے کاروباری اداروں کے 260 سے زائد نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے حوالے سے ہونے والے سمپوزیم میں شرکت اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے چینی کونسل برائے فروغ  بین الاقوامی تجارت کے صدر رین ہونگ بن نے کہا کہ  چین اور یوروگوئے کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، دوطرفہ تجارتی حجم 2022 میں 7ارب 44کروڑ  ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ اس وقت سے 60 گنا زیادہ ہے جب دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

رین نے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کے مزید  پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے اشیاء کی تجارت کی صلاحیت کو بروئے کار لا سکتے ہیں، خدمات کی تجارت میں تعاون کے نئے محرکات پیدا اور ڈیجیٹل معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی سیاحت میں تبادلوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو نے سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک مزید طویل مدتی معاہدے کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یوراگوئے تعاون کے نئے مواقع کو فروغ...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یوراگوئے کے کاروباری اداروں کے 260 سے زائد نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے حوالے سے ہونے والے سمپوزیم میں شرکت اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے چینی کونسل برائے فروغ  بین الاقوامی تجارت کے صدر رین ہونگ بن نے کہا کہ  چین اور یوروگوئے کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، دوطرفہ تجارتی حجم 2022 میں 7ارب 44کروڑ  ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ اس وقت سے 60 گنا زیادہ ہے جب دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

رین نے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کے مزید  پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے اشیاء کی تجارت کی صلاحیت کو بروئے کار لا سکتے ہیں، خدمات کی تجارت میں تعاون کے نئے محرکات پیدا اور ڈیجیٹل معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی سیاحت میں تبادلوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو نے سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک مزید طویل مدتی معاہدے کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کمرشل خلائی کمپنی جدید کمیونیکیشن سیٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  کمرشل خلائی کمپنی گلیکسی سپیس ایک نئی نسل کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ تیار کر رہی ہے تاکہ سیٹلائٹ سے براہ راست منسلک موبائل فونز کے براڈ بینڈ کمیونیکیشن کو سپورٹ کیا جا سکے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق  گلیکسی سپیس  کے بانی اور سی ای او شو منگ نے رواں  ہفتے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ایرو اسپیس انفارمیشن انڈسٹری انٹرنیشنل ایکو سسٹم ایونٹ 2023 میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ  سیٹلائٹ کا قالین کی شکل کا ڈیزائن ہے۔

شو نے کہا کہ سیٹلائٹ پر مواصلاتی اینٹینا اور شمسی پینل دونوں نصب کیے جائیں گے یہ مرحلہ وار ارے  اینٹینا اور سولر ونگ انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن سیٹلائٹ کی ایک شکل ہے۔

سیٹلائٹ سگنل ٹرانسمیشن کی سہولت کے لیے ایک مضبوط پاور سسٹم فراہم کرے گا۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پہلی سپر کنڈکٹنگ کیبل بچھادی گئی

نانجنگ (شِنہوا) چین کی پہلی ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ کم وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ڈی سی) کیبل مشرقی صوبے جیانگ سو میں بچھادی گئی ہے  جس سے بجلی کے لائن لاسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

یہ کیبل سوژو سٹی کے ووجیانگ ڈسٹرکٹ کی حکومت، سٹیٹ گرڈ سوژو پاور سپلائی کمپنی اور جیانگ سو ایٹرن کمپنی نے بنائی ہے جس کی لمبائی 180 میٹر ہے۔

سٹیٹ گرڈ سوژو پاور سپلائی کمپنی کے اہلکار  یانگ چھن نے کہا کہ کیبل ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو بہت بہتر اور بجلی کی ترسیل کے عمل میں ہونے والے نقصانات کو کم کر سکتی ہے۔

الٹرنیٹنگ کرنٹ (اے سی) سپر کنڈکٹنگ کیبلز کے مقابلے میں پروجیکٹ کے گرڈ لائن نقصان میں تقریباً 70 فیصد کمی آئی ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنرل اسمبلی نے پیرس2024 کے لیے اولمپک امن م...

نیویارک(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2024 پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے لیے اولمپک  امن معاہدے کی قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد کے حق میں 118 ووٹ جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں  آیا دو ارکان رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

"کھیل اور اولمپک آئیڈیل کے ذریعے ایک پرامن اور بہتر دنیا کی تعمیر" کے عنوان سے یہ  قرارداد حکومت فرانس کی جانب سے پیرس 2024 کے صدر ٹونی ایسٹانگوئٹ نے جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے دوران پیش کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 26 جولائی سے 11 اگست 2024 تک منعقد ہونے والے پیرس اولمپک گیمز سے سات دن پہلے تک اور 28 اگست سے 8 ستمبر2024 تک جاری رہنے والے پیرا اولمپک گیمز کے سات دن بعد تک اولمپک معاہدے کا احترام کیا جائے۔ 

 اولمپک امن معاہدہ "ایکیشیریا"  تمام قسم کی لڑائی کے خاتمے کویقینی بنانے کی ایک طویل روایت ہے، جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اولمپک کھیلوں کے دوران محفوظ سفر اور شرکت کا موقع ملتا ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین کے صاف توانائی کے شعبے ایک دو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چین امریکہ تعاون کے ایک بڑے حامی  نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی صاف توانائی کی صنعتوں کا باہمی ترقی کے لیے ایک دوسرے پر انحصار ہے جو یکساں تعاون کی بنیاد پرفائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔

غیر منافع بخش تنظیم یو ایس چائنہ گرین انرجی کونسل (یو سی جی ای سی) کے چیئرمین وانگ چھی  نے کہا کہ  دوطرفہ تعلقات پر مسابقت کا غلبہ نہیں ہونا چاہیے اور دونوں ممالک کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع تناظر میں سوچنا چاہئے۔

امریکہ کے لیے صرف ملکی سطح پر نئی توانائی کی مصنوعات پر انحصار کرتے ہوئے کاربن غیر جانبداری کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں، جو اب کافی مہنگی اور اقتصادی فائدہ کے قابل نہیں ہیں، وانگ نے کہا کہ قیمت کے مقابلے فوٹو وولٹک اور اس کے بجائے چین سے ونڈ پاور کا سامان امریکی کاربن غیر جانبداری کے لیے ایک اچھا راستہ فراہم کرتا ہے۔

یو ایس چائنہ گرین انرجی کونسل کے چیئرمین وانگ چھی سان فرانسسکو میں گرین انوویشن اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فورم میں تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

مثال کے طور پر انہوں نے کہا، کیلیفورنیا 2045 تک کاربن غیرجانبداری حاصل  کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ کم قیمت مصنوعات کے تعاون کے بغیر اتنے کم وقت میں نہیں ہو گا۔

دونوں ممالک سے  صاف توانائی میں اپنی اپنی صلاحیت کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی سب سے بڑی صلاحیت کے ساتھ ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ برقی گاڑیاں تیار کرتا ہے، جب کہ کیلیفورنیا کاربن فنانس اور کاربن مارکیٹ میں سمارٹ اور بغیر پائلٹ ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز اور تجارتی آلات کی خصوصیات رکھتا ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے عمارتوں میں کولنگ کو بڑھا...

بیجنگ (شِنہوا)چینی سائنس دانوں نے عمارتوں میں کولنگ کو بڑھانے اور ایئر کنڈیشنرز کے ذریعے استعمال ہونے والی توانائی کو بچانے کے لیے ایک نئی قسم کا سرامک مواد تیار کیا ہے۔

جریدے سائنس کے مطابق کولنگ سسٹم کے ذریعے استعمال ہونے والی بجلی دنیا بھر میں بجلی کی کھپت کا تقریباً 10 فیصد ہے۔ اس وجہ سے، توانائی کی بچت اور کاربن غیرجانبداری کو فروغ دینے کے لیے نئی کولنگ ٹیکنالوجیز تیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ریڈی ایٹیو اسکائی کولنگ ایک غیرفعال کولنگ ٹیکنالوجی ہے جو 8 سے 13 مائیکرو میٹر تک کھڑکی کے ذریعے حرارت کو باہر خارج کرتی ہے۔ اگر تابکاری کی حرارت جذب ہونے والی شمسی توانائی سے زیادہ ہے، تو دن کے وقت ریڈی ایٹو کولنگ بغیر کسی توانائی کے حاصل کی جاتی ہے۔

چین کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے سکول آف انرجی اینڈ انوائرمنٹ کے پروفیسر ژاؤ ڈونگلیانگ کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے شمسی اور انفراریڈ بینڈز میں موجود مختلف مواد کی خصوصیات کا ان کے کرسٹل ڈھانچے کی بنیاد پر تجزیہ کیا۔

انہوں نے ثابت کیا کہ سیرامکس بنیادی طور پر ایلومینا اور سلیکا پر مشتمل کچھ ساختی ڈیزائنز کے ساتھ عمارتوں کو سورج کی روشنی کی عکاسی کی شرح اور انفراریڈ شعاعوں کے زیادہ اخراج سے ریڈی ایٹو اسکائی کولنگ حاصل کر سکتے ہیں۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر۔ قاہرہ۔ چین ۔ جی بی اے ۔ سیاحتی ۔ تشہیری...

مصر ، قاہرہ میں چین کے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کے سیاحتی مقامات بارے ایک تشہیری تقریب میں خواتین کاغذ کاٹنے کا فن سیکھ رہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر۔ قاہرہ۔ چین ۔ جی بی اے ۔ سیاحتی ۔ تشہیری...

مصر ، قاہرہ میں چین کے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کے سیاحتی مقامات بارے ایک تشہیری تقریب میں خواتین کاغذ کاٹنے کا فن سیکھ رہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ننگ شیا۔ ین چھوان ۔ روایتی ہنر ۔ لائیو...

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے کے شہر ژونگ وائی کی کاؤنٹی ہائی یوآن میں چھیاؤ یارو کی ورکشاپ میں کڑھائی کے مختلف نمونوں کے ہینڈ بیگز دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ۔ ہاربن ۔ برفباری

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدرمقام ہاربن میں برفباری کے دوران والدین بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ۔ ہاربن ۔ برفباری

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدرمقام ہاربن میں برفباری کے دوران گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِںہوا)

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، دریائے میکانگ پر 135 ویں مشترکہ گشت کا...

کن منگ (شِنہوا) چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے دریائے میکانگ پر  135 ویں مشترکہ گشت کا آغاز کردیا  ہے۔

چین کے قانون نافذ کرنے والے 2 بحری جہاز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں شی شوانگ بان نا دائی خوداختیار پریفیکچر کی گوانگ لائی بندرگاہ سے صبح 8 بجے روانہ ہوئے اور  منگل سے باضابطہ طور پر مشترکہ گشت شروع کردیا۔

چار ممالک سے قانون نافذ کرنے والے 7 بحری جہازوں پر مشتمل ایک بیڑا دریائے میکانگ کے طاس میں مختلف قسم کے سرحد پار جرائم کی روک تھام اور خطے کی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ان ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس لاؤس کے علاقے مونگ مو میں گشت کے دوران دریا میں تلاش اور بچاؤ کی مشق کرے گی تاکہ ہنگامی حالات سے  مئوثر طریقے سے نمٹنے کے طریقے پر عمل کیا جاسکے۔ چینی قانون نافذ کرنے والے ادارے مفت طبی امداد کے لئے ایک میڈیکل ٹیم بھی بھیجیں گے۔

چین میں دریائے میکانگ کو دریائے لان چھانگ کہا جاتا ہے یہ سرحد پار نقل و حمل کا ایک اہم آبی راستہ ہے۔ چاروں ممالک نے دسمبر 2011 کے بعد اس دریا پر گشت کا آغاز کیا ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ میں عظیم نہر ثقافتی عجائب گھر قائ...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں رواں سال کے اختتام تک عظیم نہر کی ثقافت کو اجاگر کرنے والا ایک عجائب گھر عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جس میں بیجنگ اور قدیم نہر سے متعلق تقریباً 6 ہزار اشیاء یا نمونے نمائش کے لئے رکھے جائیں گے۔

کیپیٹل میوزیم میں عجائب گھر مجموعے کے انچارج فینگ ہاؤ نے بتایا کہ بیجنگ کا عظیم نہر عجائب گھر  بیجنگ بلدیاتی انتظامی مرکز میں واقع ہے جس کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 99 ہزار 700 مربع میٹر ہے۔ اسے کیپیٹل میوزیم کی مشرقی شاخ بھی کہا جاتا ہے۔

نئے عجائب گھر کا ڈیزائن بحری جہاز ، جہاز رانی اور پانی کے عناصر کو مربوط کرتا اور عظیم نہری ثقافت کو ظاہر کرتا ہے۔ عجائب گھر میں یومیہ 6 ہزار سیاحوں کی گنجائش ہے۔

فینگ نے بتایا کہ نمائشی علاقہ ، بنیادی نمائش، مو ضوع پر مبنی نمائش، کھلی نمائش اور عارضی نمائش کے حصوں پر مشتمل ہے۔ سیاح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے کھلی نمائش والے حصے میں بیجنگ اور عظیم نہر کے موضوعات کی عکاسی کرتے انٹرایکٹو تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

عظیم نہر چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں بیجنگ اور ہانگ ژو کو جوڑتی ہے اس نے قدیم چین میں نقل و حمل کی ایک اہم شریان کے طور پر کام کیا تھا۔ اس کی تاریخ 2 ہزار 500 برس پر محیط ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سپلائی چین نمائش عالمی نمائش کنندگان کی...

بیجنگ (شِنہوا) پہلی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) 28 نومبر سے شروع ہورہی ہے جس میں سرکاری محکموں، کاروباری اداروں ، عالمی تنظیموں، ماہرین اور اسکالرز کے نمائندوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

چائنہ کونسل برائے عالمی تجارتی تشہیر کے وائس چیئرمین ژانگ شاؤگانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیجنگ میں ہونے والی نمائش میں 515 چینی اور غیر ملکی کاروباری ادارے اور تنظیمیں شرکت کریں گی جس میں سے متعدد نے دوسری نمائش کے لئے نمائشی جگہ مختص کرالی ہے۔

رواں سال کی تقریب میں 20 سے زائد مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں پالیسی کی وضاحت ، تبادلے اور تبادلہ خیال، ڈاکنگ مذاکرات، نئی مصنوعات کا اجراء اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔

نمائش میں اسمارٹ گاڑیوں ، سبز زراعت ، صاف توانائی، صحت مند زندگی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں سپلائی چینز کے لئے نمائشی علاقے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نمائش کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ مربع میٹر ہے۔

چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش دنیا کی پہلی قومی سطح کی سپلائی چین نمائش ہے۔ بیجنگ میں 28 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد کی جانے والی اس نمائش کا موضوع "مشترکہ مستقبل کے لئے دنیا کو جوڑنا" ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا)  چینی ائب صدر ہان ژینگ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین اور ازبکستان قدیم تہذیبیں ہیں اور صدیوں پرانی شاہراہ ریشم کے ذریعے 2 ہزار سے زائد عرصے سے دونوں اقوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

انہو ں نے 31 برس قبل قائم  ہونے والے سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے دونوں فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کو برابر سمجھا ، ایک دوسرے کا احترام کیا اور بھروسہ کیا۔ چین ۔ازبکستان تعلقات کی ترقی دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی اور ذاتی ترقی کے تحت ایک نئے دور میں داخل ہوئی ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ  سطح کے سیاسی تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے وسیع تر فائدے کے لئے ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے۔

ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان۔ چین تعلقات تاریخ کی بہترین اور اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ ازبکستان چین کو اہم ترین جامع اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا)  چینی ائب صدر ہان ژینگ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین اور ازبکستان قدیم تہذیبیں ہیں اور صدیوں پرانی شاہراہ ریشم کے ذریعے 2 ہزار سے زائد عرصے سے دونوں اقوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

انہو ں نے 31 برس قبل قائم  ہونے والے سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے دونوں فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کو برابر سمجھا ، ایک دوسرے کا احترام کیا اور بھروسہ کیا۔ چین ۔ازبکستان تعلقات کی ترقی دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی اور ذاتی ترقی کے تحت ایک نئے دور میں داخل ہوئی ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ  سطح کے سیاسی تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے وسیع تر فائدے کے لئے ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے۔

ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان۔ چین تعلقات تاریخ کی بہترین اور اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ ازبکستان چین کو اہم ترین جامع اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ میں چین ۔ ازبک وزرائے خارجہ میں ا...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں پہلی چین ۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت منعقد ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ازبک ہم منصب بختیار سعیدوف نے شرکت کی۔

فریقین کے درمیان جامع اور تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی مضبوط بنانے پر وسیع اتفاق رائے پایا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے قیام کا مشترکہ اعلان ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین  اور ازبکستان مشترکہ مستقبل کے ساتھ دوست اور ہمسایہ ہیں۔ اس دو طرفہ تعلق نے مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے جو بھرپور اور توانا ہیں اور کسی بھی قسم کی  عالمی صورتحال سے  کو ئی فرق نہیں پڑتا ۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان قریبی بات چیت چین۔ ازبکستان تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ باہمی احترام، اچھے ہمسائے ، یکجہتی اور باہمی فائدے کی نمائندہ دوطرفہ تعلقات کی مختلف خصوصیات کا اظہار بھی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت کے نئے پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کرنے، ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے چین ۔ ازبکستان معاشرے کا قیام تیز کرنے کے لئے چین ، ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ یکجہتی اور باہمی اعتماد کے یقین کو مستحکم کریں، مشترکہ ترقی اور دائمی دوستی کے لئے رائے عامہ کو فروغ دیکر امن و استحکام کا تحفظ کریں۔

اس موقع پر ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد اور چین ۔ ازبکستان درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ چین کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کا حامی ہے اور ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، ایک دوسرے کی اصولی طور پر حمایت کرے گا اور چین کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی اعتماد کو وسعت دے گا۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ میں چین ۔ ازبک وزرائے خارجہ میں ا...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں پہلی چین ۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت منعقد ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ازبک ہم منصب بختیار سعیدوف نے شرکت کی۔

فریقین کے درمیان جامع اور تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی مضبوط بنانے پر وسیع اتفاق رائے پایا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے قیام کا مشترکہ اعلان ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین  اور ازبکستان مشترکہ مستقبل کے ساتھ دوست اور ہمسایہ ہیں۔ اس دو طرفہ تعلق نے مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے جو بھرپور اور توانا ہیں اور کسی بھی قسم کی  عالمی صورتحال سے  کو ئی فرق نہیں پڑتا ۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان قریبی بات چیت چین۔ ازبکستان تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ باہمی احترام، اچھے ہمسائے ، یکجہتی اور باہمی فائدے کی نمائندہ دوطرفہ تعلقات کی مختلف خصوصیات کا اظہار بھی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت کے نئے پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کرنے، ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے چین ۔ ازبکستان معاشرے کا قیام تیز کرنے کے لئے چین ، ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ یکجہتی اور باہمی اعتماد کے یقین کو مستحکم کریں، مشترکہ ترقی اور دائمی دوستی کے لئے رائے عامہ کو فروغ دیکر امن و استحکام کا تحفظ کریں۔

اس موقع پر ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد اور چین ۔ ازبکستان درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ چین کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کا حامی ہے اور ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، ایک دوسرے کی اصولی طور پر حمایت کرے گا اور چین کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی اعتماد کو وسعت دے گا۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پر پرندوں...

نان چھانگ (شِنہوا) چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پرندوں کے تحفظ کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ذہین انتظامی پلیٹ فارم لانچ کردیا گیا ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی میں پویانگ جھیل قومی افزائش گاہ انتظامیہ کے ایک اہلکار سن یو نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے پرندوں کی اقسام فوری طور پر شناخت کی جاسکتی ہیں اور پرندوں کے جھنڈ کے ارتکاز اور تعداد کا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیے سے افزائش گاہ میں گشت کو مئو ثر بناتے ہوئے خوراک کی کمی جیسی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکتا ہے۔

پویانگ جھیل قدرتی افزائش گاہ میں اب 30 نگراں کیمرے نصب ہیں۔

فروری کے اختتام پر قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ نے 2035-2021 کے لئے لائحہ عمل جاری کیا تھا جس میں پویانگ جھیل سمیت 1 ہزار 140 علاقوں کو مہاجر پرندوں کے آرام ، افزائش اور موسم سرما کے اہم مقامات کے طور پر مختص کیا گیا تھا۔

لاکھوں مہاجر پرندے جیسے سارس ، مشرقی سارس اور چھوٹے ہنس ہرسال جھیل پر آتے ہیں اور عروج کے اوقات میں یہ تعداد 8 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دنیا کے 10 جدید ترین ممالک میں شامل

بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار ڈیویلپمنٹ کی جاری کردہ تازہ ترین عالمی اختراع درجہ بندی کے مطابق  چین 10 بہترین اختراعی ممالک میں شامل ہے۔

اکیڈمی کی درجہ بندی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے 40 ممالک کی اختراعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے جن کا مجموعی حصہ عالمی تحقیق و ترقی سرمایہ کاری 95 فیصد اور عالمی جی ڈی پی میں 85 فیصد سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین 2022 کی درجہ بندی سے 3 درجے ترقی کرکے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے اور یہ واحد ترقی پذیر ملک ہے جو صف اول کے15 ممالک میں شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اختراع کی فہرست میں زیادہ بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ عالمی اختراعی منظر نامے کی قیادت کررہے ہیں جبکہ اس میں مشرق کی سمت اختراع میں تبدیلی آئی ہے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شی جن پھنگ ۔ برکس ۔ غیرمعمولی مشترکہ اج...

چین کے صدر شی جن پھنگ مشرق وسطیٰ اور غزہ میں جنگ بندی پر برکس رہنماؤں کے غیرمعمولی مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تحفظ آب منصوبوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تحفظ آب سہولیات کی تعمیر پر ریکارڈ 974.8 ارب یوآن (تقریباً 136.5 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران ملک میں تحفظ آب کے 37 بڑے منصوبوں سمیت 26 ہزار 400 منصوبوں پر کام کیا گیا۔

تحفظ آب منصوبوں نے پائیدار روزگار میں نمایاں کردارادا کیا جس سے اس مدت کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

وزارت نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل تحفظ آب  کے بڑے منصوبوں کی ایک اور کھیپ شروع کرے گا اور تعمیر میں مالی تعاون کے لئے مالیاتی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع پر برکس کے غیر معمولی ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فریقین کو دشمنی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہئے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور حملے بند کریں، یرغمال بنائے گئے شہریوں کو رہا کریں اور مزید جانوں کا ضیاع روکنے اور لوگوں کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

چینی صدر نے کہا کہ انسانی راہداریوں کو محفوظ اور بلا روک ٹوک کھلا رکھا جائے اور غزہ کی آبادی کو مزید انسانی امداد مہیا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس تنازع کو پھیلنے اور مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ میں استحکام کو خطرے سے دوچار ہونے سے روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع  کا واحد  اور قابل عمل راستہ 2 ریاستی حل کے ساتھ فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی اور فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک عالمی امن کانفرنس کے جلد انعقاد کا مطالبہ کرتا ہے جو قیام امن کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جلد حل بارے کام کے لئے زیادہ مستند ، جامع ، منصفانہ اور پائیدار ہو۔

چینی صدر نے کہا کہ برکس کی توسیع کے بعد یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ بہت بروقت اور بہت اہم ہے کہ ہم فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر انصاف اور امن کے لئے ملاقات اور بات چیت کریں۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع پر برکس کے غیر معمولی ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فریقین کو دشمنی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہئے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور حملے بند کریں، یرغمال بنائے گئے شہریوں کو رہا کریں اور مزید جانوں کا ضیاع روکنے اور لوگوں کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

چینی صدر نے کہا کہ انسانی راہداریوں کو محفوظ اور بلا روک ٹوک کھلا رکھا جائے اور غزہ کی آبادی کو مزید انسانی امداد مہیا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس تنازع کو پھیلنے اور مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ میں استحکام کو خطرے سے دوچار ہونے سے روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع  کا واحد  اور قابل عمل راستہ 2 ریاستی حل کے ساتھ فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی اور فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک عالمی امن کانفرنس کے جلد انعقاد کا مطالبہ کرتا ہے جو قیام امن کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جلد حل بارے کام کے لئے زیادہ مستند ، جامع ، منصفانہ اور پائیدار ہو۔

چینی صدر نے کہا کہ برکس کی توسیع کے بعد یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ بہت بروقت اور بہت اہم ہے کہ ہم فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر انصاف اور امن کے لئے ملاقات اور بات چیت کریں۔

 
۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت سندھ کا نوری آباد انڈسٹریل ایریا کے ان...

سندھ حکومت سپر ہائی وے پر کراچی اور حیدرآباد کے درمیان واقع نوری آباد صنعتی علاقے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے جو صنعت کاروں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز کو مربوط کرے۔اس بات کا انکشاف سندھ انڈسٹریز کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر عامر سولنگی نے ویلتھ پاک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون کا مقصد مختلف صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے اور ترقیاتی اقدامات کے لیے ایک ورک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔اس انتظام کے تحت انڈسٹریل ایریا سے جمع ہونے والے پراپرٹی ٹیکس کو ان زونز میں دوبارہ لگایا جائے گا تاکہ مقامی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا سکے۔اس منصوبے کی منظوری پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے دی تھی۔امیر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت علاقے میں ایک صنعتی پارک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق زرعی صنعت کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ نوری آباد صوبے کے فصل اگانے والے علاقے کے قریب واقع ہے۔

یہ پارک ملک کی تجارتی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرے گا۔200 سے زائد پروڈکشن پلانٹس ہیں۔ علاقے میں ٹائر بنانے والی صنعت نے مقامی مارکیٹ کی طلب اور برآمدات کے لیے ایک میگا پروڈکشن سہولت قائم کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔امیر نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی علاقے کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔علاقے کے ایک صنعت کار تیمور جاوید نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا منصوبہ اتنا بڑا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنعتی علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے نظام کے ماحولیاتی معیارات کی تعمیل ضروری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر متعلقہ حکام لاتعلق رہے تو مستقبل میں برآمدات کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی کمی سے پہلے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں رکاوٹ تھی لیکن اب اس میں بہتری لانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے

جس سے امید ہے کہ علاقے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔سندھ کے صنعتی شعبے کی معاشی حالت بدستور خراب ہے۔ بیرونی اور ملکی عوامل کے علاوہ انفراسٹرکچر کی کمزوریاں بھی صوبے میں صنعت کاری کے فروغ میں رکاوٹ ہیں۔سندھ کی اہم صنعتوں میں زراعت، باغبانی، اور مویشیوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل، ٹیننگ، فارماسیوٹیکل، معدنیات، سیمنٹ، نمک، چینی، کپاس، کوئلہ اور چائنا کلے جیسی مصنوعات کی پروسیسنگ شامل ہیں۔ یہ تیل اور گیس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اسٹیل اور آٹوموبائل کی صنعتوں میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں مرچ کی کم پیداوار کے پیچھے جدید ٹیک...

تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی نے سندھ میں مرچ کی فصلوں کی پیداوار اور معیار کو کم کر دیا ہے جس سے کاشتکاروں کو کم منافع حاصل ہو رہا ہے۔سندھ بالخصوص کنری ضلع سرخ مرچ کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ پاکستان مرچ کی پیداوار میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 150,000 ایکڑ 60,700 ہیکٹرفارمز سالانہ 143,000 ٹن پیدا کرتے ہیں۔سندھ مرچ کا ایک اہم برآمد کنندہ ہے جس کی زیادہ تر برآمدات قریبی ممالک جیسے ایران اور افغانستان کو بھیجی جاتی ہیں۔ کچھ کھیپ خلیجی ممالک کو بھی بھیجی جاتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر زاہد میرانی نے کہا کہ مرچ پیدا کرنے والوں کا منافع بین الاقوامی سطح پر اوسط آمدنی سے کم ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ڈھانچے کو بہتر بنانے، مصنوعات کو متنوع بنانے اور قیمتوں میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ بہتر قیمتیں حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کے کسانوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے زرعی شعبے کی ترقی مشکل ہو رہی ہے۔

ان کو درپیش ایک بڑا مسئلہ کاشتکاری کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی تک رسائی کا فقدان ہے۔ پاکستان میں بہت سے کسان اب بھی روایتی کاشتکاری کے طریقوں اور طریقوں پر انحصار کرتے ہیں جو فصلوں کے معیار اور پیداوار کو کم کرتے ہیں اور منافع کم کرتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کی یہ کمی کسانوں کے لیے کیڑوں اور بیماریوں کے حملوں کا انتظام کرنا مشکل بناتی ہے جس سے فصل کی پیداوار پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔ اس مسئلے کو کسانوں کو مناسب تربیت اور تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لیے مالی مدد فراہم کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔میرانی نے نشاندہی کی کہ مناسب ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی کمی مرچ کے کاشتکاروں کو درپیش ایک اور مسئلہ ہے۔ ناقص اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر فصل کی کٹائی کے بعد نقصانات کا باعث بنتا ہے

جس سے منافع کم ہوتا ہے۔ لہذاجدید اسٹوریج اور نقل و حمل کی سہولیات میں سرمایہ کاری کرنے اور موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔مناسب تحقیق اور ترقی کے بغیر، فصل کی پیداوار سب سے زیادہ ہو سکتی ہے اور منافع کم ہو سکتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مرچ کی نئی اقسام پیدا کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحم ہوں، بہتر پیداوار ہوں، اور مختلف آب و ہوا اور مٹی کی اقسام کے لیے زیادہ موزوں ہوں۔کاشتکاروں کو درپیش ایک اور مسئلہ کریڈٹ اور فنانسنگ تک محدود رسائی ہے۔ بہت سے کسانوں کے پاس باضابطہ مالیاتی اداروں سے قرضے حاصل کرنے کے لیے درکار ضمانت کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی فصل کی پیداوار میں سرمایہ کاری کرنا اور بہتر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کو کسانوں کو چھوٹے قرضوں اور دیگر مالیاتی خدمات کے ساتھ مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی فصلوں میں بہتر سرمایہ کاری کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں معدنی ذخائر کی مالیت 1 ٹریلین ڈ...

صوبہ بلوچستان کی معدنی دولت کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے کی دوسری صورت میں خراب معیشت کو تقویت ملے اور رہائشیوں کی بہت سی بہتری لائی جاسکے۔بلوچستان میں ارضیاتی نقشہ سازی پہلے ہی کی جا چکی ہے اور صوبے کے معدنی شعبے کو پائیدار بنانے کے لیے وہاں کان کنی کے آپریشنز شروع کرنے کے لیے مزید پیش رفت کی اشد ضرورت ہے۔اسلام آباد میں قائم مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مختلف معدنیات جیسے تانبا، سونا، کوئلہ، سیسہ اور زنک سے مالا مال ہے۔ ان معدنیات کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ملازمت کے مواقع اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے مکمل طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔یعقوب نے کہا کہ صوبے میں بہت سے بڑے، درمیانے اور چھوٹے معدنی امکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر امکانات کو ایک منظم اور تفصیلی جیو سائنسی تحقیقات، تشخیص، قدر میں اضافے کی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کان کنی کی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے ممکنہ تشخیص، امکانات اور ریزرو اسٹیبلشمنٹ کو انجام دینا ہوگا۔ سب سے پہلے، اگر نقشہ سازی کے دوران کوئی امکان پیدا ہوتا ہے، تو اس کے بعد ایک تفصیلی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ نقشہ سازی امکانات کی صحیح تعداد اور اقسام کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر ایک سے زیادہ یا ایک سے زیادہ امکانات دریافت ہوتے ہیں، تو پھر ترجیح کے مطابق ان کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اس کے مطابق مزید کام کے معیارات طے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترجیحات طے کرنے کے بعد مزید تفصیلی کام ہوتا ہے جس میں خندق، ڈرلنگ اور امکانی تشخیص مقام پر امکانی مقدار، قسم، درجہ اور موجودہ ذخائر کی تعدادشامل ہیں۔اگلا مرحلہ فزیبلٹی اسٹڈی ہے۔ اس میں مختلف اندازے شامل ہیں جیسے کان کنی کا ڈیزائن، کان کنی کی قسم سطح یا زیر زمین، پروسیسنگ، کان کنی، لاگت، کمائی اور منافع، رائلٹی کی ادائیگی، بجلی کی ضرورت اور اس کا ذریعہ، سامان کی قسم، اور کچھ دوسری چیزیں ہیں۔ جب تمام تخمینے منافع بخش ثابت ہوتے ہیں، تب کان کنی آخر کار شروع ہوتی ہے۔یعقوب نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان جس کا صدر دفتر کوئٹہ، صوبے کے دارالحکومت میں ہے،

نے بلوچستان میں معدنیات دھاتوں کے امکانات کے ساتھ ایک وسیع علاقے کا نقشہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبو پلان صوبے میں نقشہ سازی اور تلاش کی کوششوں کے لیے بھی معاون ثابت ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے مطابق غیر ملکی ماہرین ارضیات نے پاکستان کا دورہ کیا اور جی ایس پی حکام کو تربیت دی، اور ان کی حکومتوں نے تلاش کے کام کے لیے ضروری فنڈز بھی فراہم کیے۔کولمبو پلان کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایشیا اور بحرالکاہل میں اقتصادی اور سماجی ترقی کرنا ہے۔ اس کا تصور 1950 میں کامن ویلتھ کانفرنس میں کیا گیا تھا اور اسے باضابطہ طور پر 1951 میں شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے میں امکانات کا پتہ لگانے میں مدد ملی اور ان پر عملی کام شروع کرنے کا باعث بنا، جس میں سیندک میں تانبے کے ذخائر اور دودر میں سیسہ، زنک، فلورائیڈ اور ماربل کے ذخائر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم باغ میں کرومائیٹ، نوکنڈی میں لوہا اور کوہ سلطان میں سلفر کی تلاش کی گئی۔کان کنی کے ماہر نے کہا کہ تمام نقشہ سازی کی جگہوں پر مزید کام سائنسی بنیادوں پر شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معدنیات کی بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بلوچستان میں معدنی ذخائر کی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 2023 میں گیس کی قلت اوربڑھتی ہوئی ق...

کھاد کی صنعت اپنے آپ کو ایک نازک موڑ پر پا رہی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ ابتدائی طور پر فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کی مستقبل کی صلاحیت اب چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔پاکستان میں کھاد کی بڑھتی ہوئی مانگ کا سبب فصلوں کی اقسام، آبپاشی میں اضافہ اور ایک معاون پالیسی فریم ورک جیسے عوامل تھے۔ سپلائی کی طرف، کم لاگت والی گیس اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔تاہم، گیس کی حالیہ قلت اور اجارہ داری کے طریقوں کے نتیجے میں کم استعمال اور درآمدات پر زیادہ انحصار ہوا ہے۔ زراعت کے لیے ایک مشکل سال کے درمیان پاکستان نے مالی سال 2023 کے دوران گیس کی قلت اور آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے کھادوں کی قلت کا سامنا کیا۔ خریف کا موسم شروع ہوتے ہی ملک نے کھاد کے شعبے میں پیش رفت کے ملے جلے بیگ کا مشاہدہ کیا۔ایک اہم کھاد، یوریا کی ملکی پیداوار میں توسیع ہوئی جس سے کسانوں کے لیے امید کی کرن روشن ہوئی۔

اس توسیع سے پچھلے سال کے مقابلے یوریا کی کل دستیابی میں بہتری آئی۔ تاہم، ڈائمونیم فاسفیٹ ڈی اے پی کی فراہمی کم رہی، یہ رجحان کم درآمدات کی وجہ سے ربیع کے پورے سیزن میں برقرار رہا۔ خریف سیزن کے دوران یوریا کی کھپت میں 3.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی لیکن ربیع کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری طرف ڈی اے پی کو اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، خریف کے دوران پیداوار میں 44.7 فیصد اور ربیع کے دوران 23.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے سینئر سائنٹیفک آفیسرایم سجاد نے کہا کہ کھاد کی کم مقدار، خاص طور پر ڈی اے پی کے لیے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا بنیادی سبب ہے۔ بین الاقوامی کھاد کی قیمتیں وبائی مرض کے بعد سے بڑھ رہی ہیں جو جون 2022 تک تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 23 کے آغاز میں کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں میں کچھ اعتدال کا مشاہدہ کیا گیا تھاجس کی بڑی وجہ گیس کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں اور یورپ میں کھاد کے پلانٹس کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے تھی،

قیمتیں وبائی امراض سے پہلے کی سطحوں سے کافی زیادہ رہیں۔ بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں پاک روپیہ میں گراوٹ سے اعتدال کے اثرات کو مزید کم کیا گیا۔ایک خاص طور پر قابل ذکر پیش رفت میں، یوریا کی قیمتیں گیس کے اعلی نرخوں کی وجہ سے جائزے کی پوری مدت کے دوران بلند رہیں جس سے کسانوں اور زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں میں مزید اضافہ ہوا۔پاکستان میں زرعی شعبے کے لیے کھاد کی ان قلت اور بلند قیمتوں کے مضمرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ کھاد فصل کی پیداوار کے لیے ایک اہم ان پٹ ہیں اور ان کی کمی، خاص طور پر ڈی اے پی، فصل کی پیداوار اور غذائی تحفظ کو متاثر کر سکتی ہے۔ چونکہ پاکستان گیس کی قلت کے چیلنجوں سے نمٹنے اور کھاد کی عالمی منڈی کو نیویگیٹ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کو آنے والے سالوں میں کسانوں کے لیے کھاد کی مستحکم اور سستی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی...

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نو...

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مزید دروازے کھلنے لگے۔سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں ملیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن میں ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔ سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا،سعودی کمپنی مہارہ ہیومین رہسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گیا۔ معاہدوں کے تحت  تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی،معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے،سعودی عرب میں روزگار کے دروازے کھلنا ملکی ترسیلات زرمیں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی در...

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کی پی سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کریمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں پی سی ایل میں شامل کیا گیا؟ جس پر پولیس کے وکیل نے جواب دیا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، جن کے پاس کھانا پینا نہیں ہوتا انہوں نے تو بیرون ملک نہیں جانا ہوتا، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔ پولیس کے وکیل نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہوتا جن کی ٹریول ہسٹری نہ ہو یا کھانے پینے کی کمی ہو، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی پی سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باجوڑ میں زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، گ...

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے مامینزو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے ٹکرے ٹکرے ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ،...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا، مرکز میں ناقص انتظامات اور درخواستوں پر تاخیر سے کارروائی کی شکایات پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی پنجاب کی آمد پر پولیس خدمت مرکز میں رش لگا ہوا تھا، شہریوں نے درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کی شکایات کیں، بعض شہریوں نے چار چار گھنٹے کے انتظار کے حوالے سے شکایات کیں جس پر وزیراعلی محسن نقوی نے برہمی کا اظہار کیا اور سی ٹی او کو فوری طلب کر لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی فون کیا اور پولیس خدمت مرکز کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کانٹرز پرعملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، شہریوں کے کام کو جلد نمٹایا جائے تاکہ انہیں بلاجواز انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ محسن نقوی نے گارڈن ٹاون میں قائم پولیس خدمت مرکز کو بھی 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز میں آئے لوگوں سے ملاقات کی اور خدمت مرکز میں درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے تحفظ مرکز، میثاق مرکز، ویٹنگ روم اور کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا، نگران وزیراعلی پنجاب نیعملے کو شہریوں کی درخواستوں پر جلد کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین چیلنج ہے...

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ شہباز شریف نے سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتری ہے، معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے۔ سابق سینیٹر وقار احمد نے 16 ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 499 روپے ہو گئی

 برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ مرغی کا گوشت 499 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، تھوک میں زندہ مرغی 331 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اس کی قیمت میں نو روپے اضافہ ہوا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے اس طرح فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کی قیمت 331 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔ گزشتہ روز زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 322 روپے تھیجبکہ پرچون میں سات روپے کی کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 334 ہو گئی تھی۔ مرغی کے گوشت میں دس روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی، اس طرح گزشتہ روز مرغی کا فی کلو گوشت 484 روپے میں فروخت ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرینگے،...

سعودی عرب نے ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ حج 2024 کے لیے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب ل...

 نگران سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ اوقاف کی تمام پراپرٹی کی سب لیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نگران وزیر اوقاف عمر سومرو کے زیرصدارت اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے،عمر سومرو نے محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جبکہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ انکو ریوائز کرکے کرائے بڑھائے جائیں۔ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی شامل ہیں، کمیٹی10روزمیں محکمہ کی تمام پراپرٹی کے کرایوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے، کمیٹی یہ بھی جائزہ لے کہ محکمے کی تمام پراپرٹی کا نیا ریٹ کتنا ہونا چاہئے۔ وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کا کہنا ہے کہ ہمیں محکمہ اوقاف سندھ میں شفافیت لانی ہے، محکمے میں جہاں  بھی بدعنوانی دیکھی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کی ٹیکسز کا بھی ڈیٹا رپورٹ پیش کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر وفا...

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف   کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت عظمی میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ماتحت عدالت کے سامنے اس دوخواست پر کئی گھنٹے دلائل دیئے ہیں جس پر جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ آپ مقدمات سیاسی طور پر چلائیں گے تو یہی ہوگا، کسی نے کہا تھا کہ اخراج مقدمہ اور ضمانت ایک ساتھ چلائیں، ملزم 60 سال سے کم نہیں، کیس مزید انکوائری کا ہے تو اس طرف لائیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ آپ کے کیس کے مرکزی گراونڈز کیا ہیں؟ جس پر سلمان صفدر نے بتایا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ سائفر کیس بنتا ہی نہیں تھا، جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ جاسوسی جیسے جرائم پر لگتی ہیں، کہیں نہیں بتایا کہ کہاں جاسوسی ہوئی یا کسی دشمن ملک کو فائدہ پہنچا۔ جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں آپ نے سائفر کا کوڈ کمپرو مائز کیا، کوڈ اگرچہ تبدیل ہوتا رہتا ہے،

کئی بار ہفتے بعد بھی بدل سکتا ہے، وکیل نے کہا کہ جو الزام ہے اس پر جرمانہ یا 2 سال قید بنتی ہے مگر دفعات بڑی لگا دیں، سائفر کو قانون کے مطابق ڈی کلاسیفائی کرکے سیکیورٹی کمیٹی میں پیش کیا گیا تھا، کمیٹی میں سائفر آنے اور ڈی مارش کا ذکر سپریم کورٹ فیصلے میں ہے، عدم اعتماد کے معاملے پر عدالتی فیصلے میں اس کا تذکرہ آیا۔ جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ نوٹس ہی جاری کرانا چاہتے ہیں تو اس کی حد تک دلائل دیں۔ عدالت عظمی کی جانب سے درخواست پر وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا اور فریقین سے جواب طلب کیا گیا۔ جسٹس یحیی آفریدی نے استفسار کیا کہ سائفر ایک خفیہ دستاویز تھی یا نہیں؟ جس پر سلمان صفدر نے بتایا کہ ڈی کلاسیفائی ہونے کے بعد سائفر سیکرٹ دستاویز نہیں تھا، جسٹس یحیی نے استفسار کیا کہ کیا ڈی کلاسیفائی ہونے سے پہلے سائفر کو ملزم نے دکھایا؟،

جس پر وکیل نے بتایا کہ اس دوران سائفر کسی کو بھی نہیں دکھایا گیا۔ جسٹس طارق نے استفسار کیا کہ سائفر ہوا میں لہرا کر بتایا جائے اس میں یہ لکھا ہے تو کیا ابلاغ کے زمرے میں نہیں آتا؟۔ جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ سائفر دفتر خارجہ کے پاس ہے تو ملزم سے کیا ریکور کرنا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کے بعد ایک اور وزیر اعظم نے بھی سائفر پر میٹنگ کی، دوسرے وزیراعظم کے پاس بھی سائفرکی کاپی 169 دن رہی، پھر کہا غائب ہوگئی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ تاریخ کھلی عدالت میں مقرر کرنے کی استدعاکی گئی جسے عدالت عظمی کی جانب سے مسترد کیا گیا اور جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ اس کو اسپیشل کیس نہ بنائیں، سادہ ہی چلنے دیں، آئندہ تاریخ آفس ہی مقرر کرے گا، صحافی ابھی لکھ دیں گے پتہ نہیں کیوں تاریخ نہیں دی، نوٹس جاری ہونا لازمی تھا اور وہ کر دیا ہے، نوٹس جاری کئے بغیر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ بعدازاں، عدالت عظمی کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے ب...

 سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرنے بعد رہا کر دیا گیا۔  شوکت یوسفزی کو ایئرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، سابق صوبائی وزیر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔  سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شوکت یوسفزئی کو حراست میں لیا، دو سے تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہا تھا، فلائٹ روانہ ہونے کے بعد چھوڑ دیا گیا، نہ کوئی ایف آئی آر ہے اور نہ کسی کیس میں مطلوب ہوں۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر...

 عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،شیخ رشید عدالت پی...

کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔ شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شیخ رشید کے وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی  ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیلئے قائم وزرا ک...

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیلئے قائم وزرا کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے طلبا کی عدم بازیابی پر وزیراعظم کو 29 نومبر کو طلب کر لیا۔ بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزرا کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو بھی طلب کریں گے اور وزیر انسانی حقوق کو بھی بلائیں گے، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن عدالت کر رہی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں؟، کیا اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم اور وزرا کو طلب نہ کرنے کی استدعا کر دی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں، سب مذاق بنایا جا رہا ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہوگی کہ اس ملک کے لوگوں کے ساتھ جب لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وزارت دفاع سے کون ہے؟،

جس پر وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے کہا کہ وزیر دفاع کو کہیں اگلی سماعت پر پیش ہوں، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم استدعا کر رہے ہیں وزرا کو نہ بلایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، 7 روز کا وقت دیتا ہوں، عمل درآمد کریں، بلوچ طلبا کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ وزیر اعظم پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈز سکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی کے...

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پانڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کا حکم نامہ جاری کر دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 4 دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 5 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی، تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ نیب کے مطابق تفتیش کے حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحویل میں ہیں، ان دستاویزات سے متعلق جرح کے بعد تفتیش مکمل کر لی جائے گی۔ حکم نامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب پہلے ہی کیس سے متعلق تمام دستاویزات تحویل میں لے چکا ہے، نیب کو تفتیش کیلئے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے، نیب کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق دستاویزات سے متعلق جرح کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 کے بجائے 2 روز کی توسیع کی جاتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 23 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرگودھا،گھر کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت 4 افر...

سیدوانہ میں گھر کی چھت گر نے سے والدین اور دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک واقعہ گھر کی بوسیدہ چھت پر اینٹوں کے اوور لوڈ کے باعث پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں مینا فاطمہ، حرم فاطمہ، 35 سالہ باب محمد سلیم اور معراج فاطمہ شامل ہیں۔ واقعے میں ایک زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نیازی میڈیکل منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں