• Columbus, United States
  • |
  • ٠١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

مشرق وسطیٰ - غزہ - اسرائیل - تنازعہ

 وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مقامی لوگ نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ - اسرائیل - تنازعہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لوگ زخمیوں کولے جاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - سردی کی لہر

 چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ  کے شہر ہاربن میں لوگ برف پرچل رہے ہیں۔موسمیاتی حکام نے جمعرات کو سردی کی لہر کے لیے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ - ژاؤ لیجی - یوراگوئے صدر- ملاقات

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - کینیڈا- بارڈر- گاڑی دھماکہ

 امریکہ کا ایک سرحدی گشتی افسر ریاست نیو یارک میں  نیاگرا فال میں کینیڈا کے ساتھ رینبو برج  کی سرحدی کراسنگ پر ڈیوٹی دیتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نویں چائنہ انٹرنیشنل کاپی رائٹ ایکسپو چھِنگ...

چھِنگ دو (شِنہوا) نویں چائنہ انٹرنیشنل کاپی رائٹ ایکسپو جمعرات کو جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھِنگ دو میں شروع ہوگئی ،جس میں ایکسپو کی سائیڈ لائن پر ایک فورم کا انعقاد کیا گیا۔

 تین روزہ ایکسپو آن لائن اور آف لائن نمائشوں پر مشتمل ہے جس میں چین کی کاپی رائٹ انڈسٹری میں تازہ ترین کامیابیوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو پیش کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ فورم میں چین-افریقہ کاپی رائٹ تعاون اور ثقافتی ورثے میں کاپی رائٹ کے کردار کے موضوعات پر مشتمل دو ذیلی فورمز کابھی انعقاد کیاجائے گا۔ اس نمائش کو نیشنل کاپی رائٹ ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (این سی اے سی) نے سپانسر کیا ہے اور اس کا اہتمام سیچھوان کی صوبائی کاپی رائٹ انتظامیہ اورچھِنگ دو میونسپل حکومت نے کیا ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ٹیکنالوجی تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھی...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے  ایک ٹیکنالوجی تجرباتی سیٹلائٹ  کو کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔

جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے تجرباتی سیٹلائٹ کوجمعرات کو شام 6 بجے(بیجنگ ٹائم)پر  لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوا۔

لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 498 واں مشن ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ووشو ٹیم کا ہیوسٹن میں مارشل آرٹس کا...

ہیوسٹن(شِنہوا) امریکی ریاست  ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں 16ویں عالمی ووشو چیمپئن شپ میں 15 طلائی تمغے جیتنے کے دو دن بعد چین کی قومی ٹیم نے ہیوسٹن میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ پیش  کیا۔

امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے پرفارمنس کے اختتام پر اسٹیج پرآکرچینی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ال گرین نے تماشائیوں سے کہا کہ انہوں نے آج رات چین کی قومی ٹیم کی پرفارمنس سے حقیقت میں لطف اٹھایا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ چینی کھلاڑی دوبارہ یہاں آئیں  جس پرہجوم نے جوش و خروش سے جواب دیا۔

شو سے پہلے، چینی ٹیم نے مقامی شائقین کے ساتھ ووشو کی مشق بھی کی،جس  کے بارے میں ایک شخص محمد اللہ نے اسے "ایک مختصر تربیتی سیمینار" قرار دیا۔

ہیوسٹن میں مارشل آرٹس ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے دوران مقامی ووشو کے شائقین اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 ہیوسٹن کے وکیل محمد اللہ جنہوں نے نو سال پہلے ووشو سیکھنا شروع کیا تھا، نے شِنہوا کو بتایا کہ کھلاڑیوں نے ہمیں دکھایا کہ ہر فرد کن مخصوص چیزوں پر کام کر سکتا ہے نہ کہ صرف وہ چیزیں جو ہم معمول کے مطابق سیکھتے ہیں۔

محمد اللہ نے کہا کہ چینی کھلاڑی  آپ کو بالکل وہی بتائیں گے کہ آپ کو اپنی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس بات کو بہت واضح طور پر بتا سکتے ہیں۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایکسپریس وے شاہراوں کی لمبائی 1لاکھ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ایکسپریس وے شاہراوں کی لمبائی  2022 کے آخر تک 1لاکھ 77 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی جس سے چین دنیا میں سب سے طویل ایکسپریس وے شاہراہیں رکھنے والا ملک بن گیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے عہدیدار گو شینگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 کے آخر تک، ملک میں شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 53لاکھ 50ہزارکلومیٹر تک پہنچ گئی تھی اورشاہراوں کی لمبائی میں 10 سالوں میں 11لاکھ 20ہزار کلومیٹر کا اضافہ ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین کے ہائی وے نیٹ ورک کی لمبائی اور معیاردونوں میں  مسلسل بہتری آئی ، جس میں ہائی وے کے متعدد بڑے منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ گو نے مزید کہا کہ مستقبل میں،چین اپنے ہائی وے نیٹ ورک کومزید بہتربناتے ہوئےلوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید ہائی وے انفراسٹرکچر سسٹم بنانے کی کوشش کرے گا۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے کالی مٹی کے علاقوں کے لیے نام...

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے دنیا کی کالی مٹی کے علاقوں کے لیے مٹی کے نامیاتی کاربن مواد کا نقشہ جاری کیا ہے،جس میں ریموٹ  زرعی نظام اورعالمی غذائی تحفظ کی مقدار پر روشنی ڈالی گئی۔

ریموٹ سینسنگ آف انوائرمنٹ نامی جریدے کے حالیہ شمارے کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاربن سائیکل زرعی مٹی سے متاثر ہوتا ہے۔ ایس او سی مواد کی درست طریقے سے نقشہ سازی سے کاربن صلاحیت واضح کرنے،زرعی نظام کی پیداوار  اور عالمی غذائی تحفظ میں تعاون میں مدد مل سکتی ہے۔ لیکن قابل اعتماد نامیاتی کاربن مواد کا نقشہ مواد ڈیٹاسیٹس حاصل کرنا اب بھی مشکل ہے۔جریدے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق  چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نارتھ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی اینڈ ایگروکولوجی کے محققین نے کی۔ جریدے کے مطابق محققین نے ریموٹ سینسنگ امیجز اور ایلیویشن ماڈل ڈیٹا کے1لاکھ 91ہزار سے زیادہ مناظر اکٹھے کیے اور میٹا لرننگ کنولوشنل نیورل نیٹ ورک ماڈل کا استعمال کیا تاکہ  دنیا بھر میں کالی مٹی کے علاقوں کے لیے ہائی ریزولوشن ڈیٹا میپ تیار کیا جا سکے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے 46 نئےغیر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے  46  نئےغیر ملکی سائنسدانوں کا ماہرین تعلیم کے طور پرانتخاب کیا گیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) نے 30 نئے غیر ملکی ماہرین تعلیم جبکہ اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای ) نے 16غیر ملکی ماہرین تعلیم کو منتخب کیا۔

سی اے ایس کے نو منتخب غیر ملکی ماہرین تعلیم کا تعلق 22 ممالک سے ہے، جن میں سے پانچ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک  ممالک سے ہیں۔سی اے ای کے نو منتخب غیر ملکی ماہرین تعلیم کا تعلق برطانیہ اور امریکہ سمیت آٹھ ممالک سے ہے۔

ہر دو سال بعد، سی اے ایس اور سی اے ای سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئے غیر ملکی ماہرین تعلیم کا انتخاب کرتے ہیں۔ سی اے ایس اور سی اے ای میں اس  انتخاب کے بعدغیر ملکی ماہرین تعلیم کی تعداد بالترتیب 154 اور 124 تک پہنچ گئی ہے۔ 

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے نےبین الکوریائی فوجی معاہدے کے ت...

سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ  کوریا (ڈی پی آر کے) نےبین  الکوریائی فوجی معاہدے کے تحت معطل تمام فوجی اقدامات فوری بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوزایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق ڈی پی آرکےکی وزارت دفاع نے یہ بیان جنوبی کوریا کی جانب سے ڈی پی آر کے کےجاسوسی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد فوجی حد بندی لائن کے ساتھ مسلح تصادم کے خطرے کو کم کرنے کے معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرنے کے ایک دن بعد دیا۔

ڈی پی آر کے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیٹلائٹ لانچ اپنے دفاع کے حق اور خودمختاری کے جائز اور منصفانہ استعمال سے متعلق ایک قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈی پی آر کے  فوجی اقدامات کو واپس لے گا، جو زمینی، سمندری اور فضائی سمیت تمام شعبوں میں فوجی کشیدگی اور تصادم کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور ملٹری ڈیمارکیشن لائن کے ساتھ خطے میں زیادہ طاقتور مسلح افواج اور نئے قسم کے فوجی ہارڈویئر کو تعینات کرے گا۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا صومالیہ میں سیلاب زدگان کی امداد کے ل...

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ میں چینی سفارت خانے نے سیلاب سے متاثرہ صومالی شہریوں کی مدد کے لیے تقریباً 1لاکھ 40 ہزارڈالر کا عطیہ دیا ہے ، سیلاب سے ملک بھر میں 17لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

صومالیہ میں چین کے سفیرفیی  شینگ چھاو نے کہا کہ  یہ رقم ملک میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ  افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

سفیر نے کہا کہ  ہم نے صومالیہ کے شہریوں کو متعدد بار شدید سیلاب سے دوچار ہوتے دیکھا ہے۔  اکتوبر کے اوائل میں ملک میں شدید سیلاب آنے کے بعد چین صومالیہ کی براہ راست مدد کرنے والا پہلا ملک ہے۔

موغادیشو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیی نے کہا کہ چین نے صومالیہ کو ہنگامی امداد کے طور پر 10 لاکھ یوآن نقد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، صومالیہ کی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے 1ہزار  ٹن سے زیادہ ہنگامی خوراک کی امداد جلد پہنچ جائے گی۔یہ اقدامات بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ٹھوس اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا انسانی وسائل کی ترقی کے محر...

شینژین (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک  کی تعمیر کے لیے ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دینے اور انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے میں نئی کامیابیوں کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن وزیراعظم لی چھیانگ  نے انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے اپنی حالیہ ہدایات میں کہا کہ انسانی وسائل کی خدمات مارکیٹ پر مبنی روزگار کو بہتر بنانے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کی پہلی حکمت عملی سے رہنمائی حاصل کرنا، اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو مضبوط بنانا اور انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے کے لیے پالیسی سپورٹ کو بڑھانا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منظم مسابقت کے ساتھ ایک منظم اور متحد انسانی وسائل کی مارکیٹ  بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے، تاکہ مارکیٹ اور انسانی وسائل کے موثر استعمال کو تقویت ملے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک...

ویانا(شِنہوا)  چین نے مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈیز) سے پاک علاقہ بنانے  کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے  یہ خطے کے ممالک کا مشترکہ مطالبہ ہے۔

لی نے کہا کہ چین جوہری ہتھیاروں اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام کے لیے خطے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

لی نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ریاست  کے طور پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی "جلد از جلد" توثیق اور  اپنی تمام جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کے جامع سیف گارڈز کے تحت رکھے۔

انہوں نے خطے کے متعلقہ ممالک اور جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر جوہری ہتھیاروں اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز سے پاک مشرق وسطی کے قیام کے عمل میں حصہ لیں۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز لبریشن آرمی بحیرہ جنوبی چین میں امن او...

بیجنگ(شِنہوا) پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے )  نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

پی ایل اے کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ21 نومبر سے، تھیٹر کمانڈ کا ایک فریگیٹ بحیرہ جنوبی چین میں معمول کا گشت کر رہا ہے، جس کے دوران فلپائن نے بیرونی افواج کو علاقے میں گشت کرنے کی ترغیب دی اوراپنی سرگرمیوں میں اضافہ  کیا جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا اوربحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔  ترجمان نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ ہائی الرٹ ہے اور قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ چین کے سمندری حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرملکی تجارتی کمپنیوں کو مارکیٹ وسعت کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی تجارتی کونسل نے کہا ہے کہ ملک کی درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار میں مثبت رجحان کے ساتھ  اس نے غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کو مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان ژانگ شن نے جمعرات کو  پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے 10 ماہ اور اکتوبر میں چین کی اشیا کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی سالانہ نمو میں اضافہ ہوا ہے  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شعبے میں مثبت عوامل جمع ہو رہے ہیں۔

ژانگ کے مطابق، تجارتی کونسل متنوع اقتصادی اور تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کے ذریعےاپنی رفتار کو تیز کرے گی۔

ژانگ نے پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں 20 سے زیادہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان میں پالیسی تشریح، تبادلے وبات چیت اور ڈاکنگ مذاکرات شامل ہیں جن کا مقصد  50 سے زائد ممالک اور خطوں کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ تجارتی کونسل کمپنیوں کو مختلف ذرائع سے بیرون ملک نمائشوں میں شرکت کرنے یا منعقد کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ جکارتہ ۔ ہواوے۔ بگ ڈیٹا خدمات

انڈونیشیا، جکارتہ میں چینی انفارمیشن اور کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی ڈھانچہ فراہم کرنے والی کمپنی ہواوے اور انڈونیشیا کی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی ٹیلکومسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -جیانگ شی-کاشتکاری

چین ، مشرقی صوبے جیانگ شی  کے شہر ین چھون کی کاؤنٹی جنگ آن کے دیہات تان یوآن میں ایک خاتون کاشتکار سنگترے جمع کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا۔ انچون۔ کوریا جنگ ۔ چینی سپاہی ب...

جنوبی کوریا ، اِنچون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنوبی کوریا میں چینی سفیر شینگ ہائی مینگ  شہید ہو نے والے چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات کے تابوت کو چین کے قومی پرچموں سے ڈھانپ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ جوز جان ۔ پانی کی قلت

افغانستان کے صوبے جوزجان میں بچے پانی کے سرکاری پمپ سے صاف پانی لیکر آرہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےپر 30 ا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت اگلے 15 سے 20 سال کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات دور کرنے اور موافق اقدامات  کے لئے تقریباً 30 ارب امریکی ڈالر مختص کرے گی۔

سیکرٹری خزانہ پال چھن نے ایشیا بحرالکاہل  کاروباری فورم 2023 میں بتایا کہ ہانگ کانگ کاربن خاتمے کی 4 بڑی حکمت عملیوں کو اپنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جن میں خالص صفر بجلی کی پیداوار ، عمارتوں میں توانائی کی بچت، سبز نقل و حمل کا فروغ اور کچرے میں کمی شامل ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت کے ماحولیاتی بجٹ سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا کیونکہ کمپنیاں سبز طریقوں سے حاصل شدہ فوائد بارے تیزی سے آگاہی حاصل کررہی ہیں۔

چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ نے کاربن کے خاتمے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے ۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہانگ کانگ میں اندراج شدہ 60 فیصد سے زائد نجی گاڑیاں الیکٹرک تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت 2024 کے اوائل میں ہائیڈروجن کی ترقی بارے ایک حکمت عملی تیار کرے گی تاکہ ہائیڈروجن ایندھن کو صفر کاربن توانائی کے طور پر اپنایا جاسکے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین صدر کا ارجنٹائن کے ساتھ ملکر کام کرنے کا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ہاویر مائلی کو ارجنٹائن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی معیشتیں ہیں جو  باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے لیے پرعزم اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے۔  چین ۔ ارجنٹائن دوستی نے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں جڑیں گہری کردی ہیں اور انہیں آگے بڑھانے میں دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔

چینی صدر نے کہاکہ وہ چین ۔ ارجنٹائن تعلقات کی ترقی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے  ہیں اور مائلی کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہیں تاکہ دوستی کو فروغ دیا جا  سکے۔ دونوں ممالک باہمی تعاون سے ترقی اور تجدید شباب کو فروغ دیکر چین ۔ ارجنٹائن تعلقات کو مضبوط اور پائیدار طریقے سے آگے بڑھاسکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اچھے طریقے سے مستفید ہوسکیں ۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بغیر پائلٹ موسمیاتی بحری جہاز طویل مد...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ساختہ بغیر پائلٹ جہاز نے بادل اور سمندری دھند کے مشاہدے کے لیے  بحیرہ زرد میں اپنا پہلا طویل مدتی سفر شروع کردیا ہے اور یہ اب تک 110 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرچکا ہے۔

یہ بحری جہاز مشرقی صوبے جیانگ سو کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا اور سمندر میں مسلسل 16 گھنٹے تک کام کر تا رہا، اس دوران سہ جہتی دھند اور بادل سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے گئے۔

چینی موسمیاتی انتظامیہ نے بتایا کہ اس کامیاب لانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز سمندر میں وسیع پیمانے پر موسمیاتی اور ہائیڈرولوجیکل مشاہدات کی صلاحیت کا حامل ہے۔

چین میں موجودہ سمندری دھند کا مشاہدہ کرنے والے اسٹیشن ساحل کے قریب واقع ہیں جن کا سراغ لگانے کا دائرہ کار صرف چند کلومیٹر ہے  تاہم بغیر پائلٹ جہاز ساحل سے 180 ناٹیکل میل (330 کلومیٹر) تک مشاہدہ کرسکتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بغیر پائلٹ جہاز موسمیاتی سیٹلائٹس اور ساحل پر موجود ریڈارز کے ساتھ ملکر آپریشن بھی کرسکتا ہے، مشاہدے کا علاقہ بڑھاسکتا اور درستگی کو بہتر کرسکتا ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-امریکہ سربراہی ملاقات سے موسمیاتی تبدیلی...

جنیوا(شِنہوا) عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کوششوں پر مثبت اثر پڑے گا۔

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پیٹری ٹالاس نے شِنہوا کو دیے گئے  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت میں مثبت پیش رفت اہم ہے، کیونکہ دونوں بڑے ممالک عالمی سطح پر خاطر خواہ تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کی کانفرنس آف دی پارٹیز (کوپ28) کے 28ویں اجلاس سے قبل انہوں نے کہا کہ گرین انرجی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کا عزم 2015 کے پیرس معاہدے کے تعاون پر مبنی جذبے سے مطابقت رکھتا ہے۔

گزشتہ  ہفتے، ڈبلیو ایم او نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں ماحول میں گرمی کی وجہ بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔

ٹالاس  نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ سمیت کلیدی گرین ہاؤس گیسز ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں سے کاربن اخراج میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اس کو کم کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی فوری ضرورت ہے۔

پیٹری ٹالاس  نے کہا کہ دنیا  کے پاس اب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز موجود ہے، جن میں شمسی اور ہوا کی توانائی کی طرف منتقل ہونا شامل ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ سستی بھی ہیں۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹ مدار...

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکہ کی  نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیے ہیں۔

اسپیس ایکس کے مطابق،گزشتہ  روزمشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر47 منٹ

پر فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس کو لانچ کیا گیا۔

فالکن 9 راکٹ کی پہلی سٹیج واپس بحراوقیانوس میں گراویٹاس ڈرون شپ کے اے  شارٹ فال پر اترگئی۔

کمپنی نے بعد میں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں کامیابی سے پہنچنے کی تصدیق کی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ڈیجیٹل تجارت میں2022 کے دوران غیر معم...

 ہانگژو (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل تجارت نے 2022 کے دوران غیر معمولی ترقی کے ساتھ  اپنی عالمی مسابقت کو مسلسل بہترکیا ہے۔

وزارت تجارت (ایم او سی) کے عہدیداروانگ ڈونگ تانگ نے جمعرات کو مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ2022 میں چین کی ڈیجیٹل خدمات کی تجارتی مالیت گزشتہ سال سے 3.4 فیصد بڑھ کر372ارب 71کروڑ ڈالر کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

وانگ نے 2022 میں چین کی ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں، سرحد پار ای کامرس کی درآمد اوربرآمد کا مجموعی حجم 21کھرب 10ارب یوآن (تقریباً296ارب30کروڑ ڈالر) تھا، جس میں  گزشتہ سال سے9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2022 کے آخر تک، چینی ڈیجیٹل سروس پلیٹ فارم انٹرپرائزز کی تعداد جن کی انفرادی مارکیٹ ویلیو 1 ارب  ڈالرسے زیادہ ہے، 200 سے تجاوز کر چکی تھی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق سینئر سیاسی مشیر پر رشوت ستانی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژو جیان چھون کے خلاف رشوت کے الزام میں مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان کے مطابق ژاؤ کا مقدمہ جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے استغاثہ  نے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں شہر کی ثانوی عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

ژو پر الزام ہے کہ اس نے گوئی ژو  میں اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا اور بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی چیزیں قبول کیں۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی، اور وکیل  صفائی کی رائے سنی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سینئرقانون ساز کی یوراگوئے کے صدر سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئرقانون ساز ژاؤ لیجی نے جمعرات کو بیجنگ میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیاگیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ ژاؤ نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والے تبدیلیوں کے ہرامتحان میں پورا اترے اور پرامن بقائے باہمی  اورمختلف سیاسی نظاموں اور معاشی سائز والے ممالک کے درمیان یکساں مفاد  پر مبنی تعاون کا ایک نمونہ بن گئے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے بدھ کو مشترکہ طورپر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا، جوایک اہم سنگ میل ہے،دونوں ممالک کو دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل  کرتے ہوئے احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت اور مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کو اعلیٰ معیار میں تعمیر کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان قانون سازی تبادلوں کی 65 ویں سالگرہ منائی جائے گی، ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی روایتی دوستی کو جاری رکھنے اور یوراگوئے کی جنرل اسمبلی کے ساتھ گہرے تبادلوں کے لیے تیار ہے، اور دو طرفہ عملی تعاون کے لیے ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کرے گی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سینئرقانون ساز کی یوراگوئے کے صدر سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئرقانون ساز ژاؤ لیجی نے جمعرات کو بیجنگ میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیاگیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ ژاؤ نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والے تبدیلیوں کے ہرامتحان میں پورا اترے اور پرامن بقائے باہمی  اورمختلف سیاسی نظاموں اور معاشی سائز والے ممالک کے درمیان یکساں مفاد  پر مبنی تعاون کا ایک نمونہ بن گئے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے بدھ کو مشترکہ طورپر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا، جوایک اہم سنگ میل ہے،دونوں ممالک کو دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل  کرتے ہوئے احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت اور مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کو اعلیٰ معیار میں تعمیر کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان قانون سازی تبادلوں کی 65 ویں سالگرہ منائی جائے گی، ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی روایتی دوستی کو جاری رکھنے اور یوراگوئے کی جنرل اسمبلی کے ساتھ گہرے تبادلوں کے لیے تیار ہے، اور دو طرفہ عملی تعاون کے لیے ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کرے گی۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی ن...

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش شروع ہوگئی جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل تجارتی تعاون کا فروغ ہے۔

نمائش میں 68 بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ 800 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں، اس میں فن لینڈ اور جنوبی افریقہ مہمان ممالک کی حیثیت سے مدعو ہیں۔ نمائش کا موضوع " ڈیجیٹل تجارت، عالمی رسائی" ہے۔

اپنی نوعیت کی اس دوسری نمائش کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ مربع میٹر ہے جس میں ایک جامع پویلین، دو خصوصی پویلین اور 4 ڈیجیٹل صنعت پویلین قائم کئے گئے ہیں ۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد پیشہ ور خریداروں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ نمائش ڈیجیٹل تجارت کے قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات پر توجہ مرکوز کرے گی اور اس میں فورمز، صنعتی رابطہ اجلاس اور خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

نمائش 5 روز جاری رہے گی جس میں سرحد پار ڈیٹا بہاؤ، ڈیجیٹل مالیات اور ڈیجیٹل تحفظ حکمرانی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نمائش میں 100 سے زائد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تجارت میں 100 سے زائد کٹنگ ایج مصنوعات اور خدمات کا اجراء متوقع ہے۔

افتتاحی تقریب میں  نائب وزیر تجارت گو ٹنگ ٹنگ نے بتایا کہ ڈیجیٹل تجارت حالیہ برسوں میں چین کے تجارتی ذرائع میں اہم ستون کے طور پر ابھری ہے۔ 2022  کے دوران ڈیجیٹل خدمات کی تجارت 372.7 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی۔

ژے جیانگ کی صوبائی حکومت اور چینی وزارت تجارت نمائش کی مشترکہ طور پر میزبانی کررہی ہیں۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، حئی لونگ جیانگ کی تجارت میں زبردست اضاف...

ہاربن (شِنہوا) چین کے انتہائی شمالی صوبے حئی لونگ جیانگ میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران اشیاء کی بیرونی تجارت 14.5 فیصد اضافے سے 241.94 ارب یوآن (33.83 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

ہاربن کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران حئی لونگ جیانگ کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد اضافے سے 182.08 ارب یوآن رہیں جبکہ برآمدات 46.5 فیصد بڑھ کر 59.86 ارب یوآن رہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 204.37 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔یہ گزشتہ برس کی نسبت 14.5 فیصد زائد ہے جو کہ صوبے کے مجموعی بیرونی تجارتی حجم کا 84.5 فیصد ہے۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ اس کی تجارت 19.3 فیصد اضافے سے 21.62 ارب یوآن رہی۔

اس عرصے میں میکینکل اور الیکٹریکل مصنوعات، مزدوری سے متعلق مصنوعات اور زرعی مصنوعات کی برآمد میں مضبوط ترقی برقرار رہی جبکہ  صوبے میں زرعی مصنوعات، دھات اور خام لوہے کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 133 نئے ماہرین تعلیم کا اعلان کردیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے 133 سائنسدانوں کو نئے ماہرین تعلیم کے طور پر منتخب کرلیا ہے جو ملک کے سائنس ٹیکنالوجی شعبوں میں سب سے بڑا تعلیمی اعزازی خطاب ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سائنس (سی اے ایس) نے 59 نئے ماہرین تعلیم جبکہ چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ (سی اے ای) نے 74 نئے ماہرین تعلیم منتخب کئے ہیں۔

ماہرین تعلیم کا تازہ ترین انتخاب ان محققین میں سے کیا گیا ہے جو بنیادی سائنسی شعبوں، بنیادی و ابھرتے مضامین اور بین المضامین شعبوں میں کام کرتے ہیں اور جن کی ملک کو فوری ضرورت ہے۔

اس میں قومی دفاع اور سلامتی میں نمایاں کردارادا کرنے والوں، بڑے قومی تحقیقی کاموں اور سائنس ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچے کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے والے سا ئنسدانوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اس انتخاب کے بعد چینی اکیڈمی برائے سائنس اور چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ (سی اے ای) کے ماہرین تعلیم کی تعداد بالترتیب 873 اور 978 ہوگئی ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شان ڈونگ ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ کروز سیاحت

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کے چھنگ ڈاؤ کروز ٹرمینل پر کروز جہاز "میڈ یٹیر ینیا" لنگر انداز ہے۔ (شِںہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یوراگوئے کے صدور کے درمیان بات چیت ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لا کلے پو سے بیجنگ میں بات چیت کی  ہے۔

اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

 

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو سے بات چیت کی۔ (شِںہوا)

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یوراگوئے کے صدور کے درمیان بات چیت ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لا کلے پو سے بیجنگ میں بات چیت کی  ہے۔

اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

 

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے شمالی ہال میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو  کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکلے پو سے بات چیت کی۔ (شِںہوا)

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے جو کہ مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں 23 سے 27 نومبر تک منعقد ہو  رہی ہے۔

چینی صدر   نے خط میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل تجارت میں تیزی سے اضافہ عالمی تجارت کا ایک روشن پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طریقے سے ہم آہنگی پیدا کی ہے، اپنا ڈیجیٹل تجارتی حکمرانی نظام قائم کیا اور اسے بہتر کرکے ڈیجیٹل تجارت میں اصلاحات اور اختراع کو فروغ دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین ایسا کر تے ہوئے اپنی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے تعاون، مشترکہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دینے، مشترکہ ترقی میں ڈیجیٹل تجارت کو ایک نئے انجن میں تبدیل کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک پیدا کرنے میں نمائش کا بھرپور استعمال کرنے پر زور دیا۔

نمائش کی میزبانی ژے جیانگ کی صوبائی حکومت اور وزارت تجارت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔ نمائش کا موضوع " ڈیجیٹل تجارت، عالمی رسائی" ہے۔

 
۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کرکٹ بورڈخود اپنی جگ ہنسائی کا سبب بن...

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)خود اپنی ہی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگا،آئی سی سی ورلڈکپ کے محض 3روز بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20سیریز کیلئے پری میچ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف 2صحافیوں نے شرکت کی،آسٹریلوی ٹی20ٹیم کے کپتان میتھیو ویڈ کی پریس کانفرنس بدھ کو شیڈول تھی تاہم صحافیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس کی بھارتی بورڈ نے تصدیق نہیں کی تھی،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کیلئے آئے تو وہ محض 2رپورٹرز (صحافیوں)کو دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف 2 لوگ؟میگا ایونٹ کے دوران کپتانوں کی پریس کانفرنس میں 100سے زائد صحافی شریک ہوئی لیکن ہوم سیریز میں محض دو صحافی آئے،واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ہندوستان صدمے سے دوچار ہے جبکہ کچھ سابق کرکٹرز آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ...

 افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے،بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور بیک انجری کی وجہ سے راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے،ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشد خان سرجری کرائیں گے، ان کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکاہے،اس کے علاوہ  میلبرن اسٹارز کے ہیری بروک بھی بی بی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان گر...

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے عرصہ دراز سے روپوش جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کافی عرصہ سے روپوش تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے بار بار چھاپے مارے جاتے تھے لیکن وہ رفو چکر ہوجاتے تھے،ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے بعد ان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع خیبر،چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں شہ...

ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،دہشت گردوں کے حملے میں گزشتہ روز جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکارمجیب الرحمن کی نماز جنازہ خیبر پولیس لائین میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں پولیس ضلعی انتظامیہ سمیت سیکورٹی حکام موجود تھے،شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی،جسد خاکی کو تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ کردیاگیا،پولیس ترجمان کے مطابق خیبر کی تحصیل جمرود میں واقع لالا کنڈاؤ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے،  پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحریہ ٹاؤن کراچی کے زیر قبضہ زمین کی سروے رپ...

کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم دس رکنی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے زیر قبضہ زمین کی سروے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون کراچی نے معاہدے سے تین ہزار اکتیس ایکڑ زائد زمین پر قبضہ کررکھا ہے،سروے رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت بحریہ ٹاون کراچی کا 16ہزار 896ایکڑ زمین کا معاہدہ ہوا لیکن اس وقت بحریہ ٹاون کے پاس 19ہزار 931ایکڑ زمین کا قبضہ ہے،رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاون معاہدے سے 3ہزار 31ایکڑ زائد زمین پر قابض ہے جبکہ ضلع ملیر کی 813ایکڑ اور جامشورو کی 2222ایکڑ زائد زمین پر قبضہ ہے،بحریہ ٹاون نے محفوظ کئے گئے جنگل کی زمین پر بھی قبضہ کررکھا ہے،سروے رپوٹ سپارکو، سروے آف پاکستان اور محکمہ جنگلات کی مدد سے تیار کی گئی،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر بحریہ ٹاون کی زمین کا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کیس، وزارت قانون کی جیل ٹرائل س...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت قانون کی جیل ٹرائل سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کر دی،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی اور دوران سماعت فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری، اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اسد عمر پیش نہ ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل سے متعلق فیصلہ دیا ہے جبکہ ٹرائل کورٹ نے انہیں اوپن کورٹ کے لیے طلب بھی کرلیا ہے۔ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دئیے یہ جیل میں پہلا ٹرائل نہیں ہے، اس سے پہلے ولی خان کا بھی جیل ٹرائل ہوا جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ولی خان کا ٹرائل کسی نے قبول نہیں کیا،ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دئیے ہم وزارت داخلہ کی رپورٹ دیکھ کر جیل ٹرائل  سے متعلق آرڈر کرتے ہیں،فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل جیل میں ہیں اور استدعا کی کہ وہ ہر سماعت پر پیش ہوتے ہیں، ان کا کیس مختلف ہے لہذا کیس ختم کیا جائے،ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ اب تو کیس چل رہا ہے، کیس کیسے ختم کرسکتے ہیں،کیس کی سماعت تیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں مقیم پاکستانی بزنس مین تنویر احمد...

امریکا میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9ملین ڈالر (2.5بلین روپے)پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کردیے،پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے عطیہ رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی،تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200طلبہ اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے،تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9ملین ڈالر کو عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کا دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے،اس حوالے سے تنویر احمد نے کہا کہ اسکالرشپ کی اسکیم کو دیگر یونیورسٹیز تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے، آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں اسکالر شپ اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گی،انہوں نے کہا کہ توقع ہے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں، تنویر احمد نے 2022میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکا گئے تھے اور ریسٹورینٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری جدوجہد کا محور آزاد فلسطین کا قیام ہے،...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا محور آزاد فلسطین کا قیام ہے، ہم ظلم کے مقابلے میں مل کر لڑیں گے،اسلام آباد میں بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بچوں کا اجتماع پیغام دے رہا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ ہیں، فیصل مسجد کے سامنے ہزاروں کا اجتماع ظالموں کیلئے موت کا پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل کی وجہ سے پورا غزہ ملبے کا ڈھیر اور بچوں کا قبرستان بن گیا ہے، غزہ میں بغیر کفن کے نعشیں پڑی ہوئی ہیں، تمام ظالموں اور وحشی درندوں کو اس دنیا میں سزا ملنی چاہیے،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ترکی اور استنبول کے عوام بھی اسرائیلی ظلم کے خلاف کھڑے ہیں، لندن، واشنگٹن اور دنیا کے باضمیر انسان اہل غزہ کی سپورٹ میں کھڑے ہیں، افسوس ہے کہ عوام غزہ کے ساتھ ہیں جبکہ حکمران بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کیا حکمرانوں کو کفن کے بغیر نعشیں نظر نہیں آ رہیں؟ صدر نے تجویز دی ہے اسرائیل کو تسلیم کیا جائے جبکہ ہمارے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہاں دو ریاستیں قائم ہوں، صدر اور نگران وزیراعظم کو یہ مینڈیٹ کس نے دیا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر دو ریاستی حل کی بات کریں، انہوں نے کہاکہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے وہاں اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، صدر پاکستان، وزیراعظم یا کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی قومی پالیسی کو تسلیم کرے، اگر ساری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے تو پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلے کا نشان برقرار،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئ...

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کرانے کے بعد 7دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی رپورٹ کمیشن میں جمع کرائی جائے۔ پی ٹی آئی  نے  الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق ای سی پی نے فیصلے میں تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، پاکستان تحریک انصاف 20روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروائے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 20دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں جائیں تب تک بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا، ورنہ واپس لے لیا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، اس نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئے بلکہ کہا تھا کہ دستاویزات پورے نہیں ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کوچیلنج کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے برکس بلاک 2024میں شمولیت کیلئے در...

   انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے کیلئے پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، پاکستان نے برکس بلاک 2024میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی،اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40فیصد ہیں،انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، غزہ بچوں کے لیے سب سے مشکل جگہ بن چکی ہے،ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے پاکستان ڈنمارک، فن لینڈ اور سوئیڈن سے سیاسی مشاورت کر رہا ہے،ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ سیاسی مشاورت 21نومبر کو منعقد ہوئی، سوئیڈن کے ساتھ سیاسی مشاورت منعقد ہو رہی ہے جبکہ فن لینڈ کے ساتھ مشاورت  جمعہ کو(آج) ہو گی،ترجمان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم یکم اور 2دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کاپ 28میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے،ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کے لیے ایک شدید صدمہ ہے،ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر برکس میں شمولیت کی درخواست دی ہے، پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے،دوسری جانب روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے،برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور  اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا...

نگران وزیراعظم نیوفاقی کابینہ کا اجلاس  جمعہ کو(آج)طلب کرلیا ہے، انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج  وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں  وفاقی کابینہ ملکی معاشی، امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قت...

امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن  عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے،غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں،خادمین الحرمین الشریفین اور علما سعودی عرب کا  پاکستانی عوام کو سلام آپ کو پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں " شریعہ و قانون کی روشنی میں انسانی جان کی حفاظت" کے موضوع پر بین الاقوامی الاقوامی کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔ فیصل مسجد کیمپس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے امام حرم نے کہا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام  انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔انہوں نے کہا کہ رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں۔ امام حرم نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامی میں  دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص  اہمیت ہے۔ انسانی جان کے تقدس کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے اور دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے۔

ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کرتا ہوں کہ اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کیا،اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا جاری تعاون اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے تعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور پاکستان مہمان نواز ملک ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ  کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم  تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی۔اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر مدد علی سندھی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پورا پاکستان دورے پر امام کعبہ کا مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہیگا. فلسطین کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے،انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پر امن بقاے باہمی اور امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہیں اور یہ کانفرنس ایسے ہی اہم موضوعات پر جامعہ کے اقدامات کی غماز ہے۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مسلسل تعاون پر خادمین الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا۔  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کہا کہ آج مبارک دن ہے کہ امام کعبہ ہماری دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے لیے آے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کا تعاون جامعہ کے ساتھ جاری ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے،جامعہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے پروگراموں اور کانفرنس کا انعقاد تواتر سے کرتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر ھذال نے کہا کہ اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ کی جانب سے کانفرنس میں اشتراک پر ممنون ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات تعمیری مباحثہ کے فروغ میں کردار ادا کریں۔ اس تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، جامعہ کے نائب صدور اور کء ایک ممالک کے سفارت کاروں سمیت جامعہ کے اساتذہ و طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ یاد رہے کہ امام کعبہ  خصوصی طور پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔ وہ جمعہ کے روز(آج) فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی بھی امامت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے اوماگ کے...

شمالی آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے اوماگ کے لوگ ایک پراسرار مدھم سی گنگنانے والی آواز کو لے کر شش و پنج میں مبتلا ہیں جو رات کو سنائی دیتی ہے اور ان کی نیند میں خلل ڈالتی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اوماگ ڈسٹرکٹ کونسل رات کے وقت گنگنانے کی آواز کے ماخذ کی نشاندہی کیلئے کوشش کر رہی ہے جس کے بارے میں شمالی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے کے متعدد رہائشی شکایت کر رہے ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے کی سیکورٹی اہلکاروں کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں،اہلکاروں کے پاس اس پراسرار آواز کا پتہ لگانے کیلئے اب صوتی ماہرین کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ مقامی لوگ لوگ اس آواز کو عام طور پر اسے ایک مستقل گونج کے طور پر بیان کرتے ہیں جو گزرنے والی گاڑیوں کی آواز سے مختلف ہے۔مزید برآں یہ صرف رات گئے سنائی دیتی ہے یعنی رات 12:00بجے سے 1:00بجے تک۔  کچھ لوگ اگرچہ اس کے عادی ہو چکے ہیں تاہم دوسروں کا دعوی ہے کہ یہ ان کی رات کی نیند میں خلل ڈالتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کیا جائے،مقامی کونسل کے ایک ترجمان نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ افسران فی الحال آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے ماہر آلات کے استعمال یا کسی ماہر کمپنی کی جانب سے کی گئی مخصوص آلات کی خریداری کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیونکہ آواز کی درست سمت کی نشاندہی کرنا فی الحال مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں