• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سینئر چینی عہدیدار کی فرانسیسی صدر کے سفارتی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عہدیدار ہی لی فینگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون سے ملاقات کی۔

ملاقات میں 9ویں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی و مالیاتی مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیاگیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی اموردفتر کے ڈائریکٹر  ہی لی فینگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین اور فرانس کے تعلقات کو ترقی کی ایک اعلیٰ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اگلے سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اس موقع کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

 
۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے ٹیومر کو کنٹرول کرنے کے ل...

شنگھائی(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان اوران کو دوبارہ صحیح حالت میں لانےکا ایک اعلیٰ تھرو پٹ سیکوینسنگ اٹلس تیار کیا ہے، جو ٹیومر کی روک تھام اور علاج میں پیش رفت میں مدد کر سکتا ہے۔

ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان اور اس کاصحیح طریقے سے ازالہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی انسانی بیماریاں، خاص طور پر کینسر کی وجہ بننے والی جینومک تبدیلیوں کا بڑا ذریعہ ہیں۔ اس سے پہلے شائع شدہ ڈیٹاسیٹس کے باوجود اس حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس کا فقدان تھا۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور گوانگ ژو میڈیکل یونیورسٹی کے تحت مالیکیولر سیل سائنس کے سنٹر فار ایکسیلنس کے محققین نے ڈی این اے ڈیمیج اٹلس (ڈی ڈی اے) پیش کیا ہے جو ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان اور اس کوواپس درست حالت میں لانے سے متعلق معلومات کا پہلا بڑے پیمانے پر ذخیرہ ہے۔

نیا اٹلس 59 ٹیکنالوجیز کے ذریعے 262 ڈیٹاسیٹس کے 6ہزار 30نمونوں پر مشتمل ایک معیاری ورک فلو ہے، جس میں جانوروں کی 16 اقسام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نیوکلک ایسڈ ریسرچ جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس میں ڈی این اے کو پہنچنے والے 10 قسم کے نقصانات اوران کے علاج کے 135 طریقے شامل ہیں۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں سمندری طوفان اوٹس سے ہلاکتوں کی...

میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کی ریاست گوریرو میں سمندری طوفان اوٹس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی جبکہ 36 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

ریاستی گورنر ایولین سالگاڈو نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو فون پر بتایا کہ یہ ابھی بھی ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔

درجہ 5 کا  سمندری طوفان  اوٹس بدھ کے روز بحرالکاہل کے ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرا گیا جس نے خاص طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک، اکاپولکو کے سمندر کنارے واقع تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچایا۔

صدر لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ سرکاری فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے 10 ہزار میں سے 3 ہزار 211 بجلی کے کھمبوں کو بحال کردیا ہے جواکاپولکو کی بندرگاہ پر گرے تھے۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی کارروائیوں میں...

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے پیر کی صبح جاری کردہ ایک بیان  میں کہا کہ ساحلی علاقے میں حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آئی ڈی ایف کے فوجیوں نے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا جو عمارتوں اور سرنگوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک واقعے میں آئی ڈی ایف کے ایک طیارے نے زمینی دستوں کی رہنمائی کرتے ہوئے حماس سے تعلق رکھنے والی عمارت کے اندر ایک اسٹیجنگ پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے اندر عسکریت پسند گروپ کے 20 سے زائد کارکن موجود تھے۔

 بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران آئی ڈی ایف نے حماس کے 600 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جن میں ہتھیاروں کے ڈپو، درجنوں اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوزیشنز،  حماس کے زیر استعمال ٹھکانے اور اسٹیجنگ گراؤنڈ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ڈی ایف کے دستوں نے رات گئے الازہر یونیورسٹی کے علاقے میں مسلح حماس کے عسکریت پسندوں اور ٹینک شکن میزائل لانچنگ پوسٹ کی نشاندہی کی جسے ایک لڑاکا طیارےکے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ملک کی جنگی کابینہ اور سیاسی کابینہ نے متفقہ طور پر غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا جب علاقائی ممالک نے اسرائیل کو مزید زمینی کارروائیوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔

تل ابیب میں دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اب جنگ کے دوسرے مرحلے میں جا رہا ہے جس کے دوران ان کا ملک حماس کی فوج اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنے اوریرغمالیوں کی واپسی کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ 

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو غزہ کی حکمران حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر کیے گئے اچانک حملے کے جواب میں غزہ پربڑے پیمانےپرفضائی حملےاورزمینی کارروائیاں شروع کیں جس میں اسرائیل میں کم سےکم14 سو افراد ہلاک ہوئے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق حماس کے حملے کے دوران کل 229 یرغمالیوں کو یرغمال بنایا گیا جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی تباہ کن سمندری طوفان پرمیکسیکو ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدر شی جن پھنگ نےمیکسیکوکےصدراینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو سمندری طوفان کے باعث تباہی پرتعزیت کا پیغام بھیجا ہے ،طوفان کے باعث میکسیکو میں بھاری جانی نقصان ہوا۔

اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ وہ میکسیکو کی ریاست گوریرو اور دیگر مقامات پر سمندری طوفان کی تباہی کے بارے میں جان کرافسردہ ہیں جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اورعوام کی جانب سےصدرشی نےمتاثرین سے اظہار تعزیت کیااورمتاثرہ خاندانوں و متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

 شی جن پھنگ نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ یقیناً مشکلات پر قابو پالیں گےاوراپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے پالیسی بینک نے انفارمیشن بنیادی ڈھانچ...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران انفارمیشن اور سائنسی و تکنیکی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں 13.1 ارب یوآن (تقریباً 1.82 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کا قرض مہیا کیا ہے ۔ 

بینک قرض انفارمیشن بنیادی ڈھانچے میں  5 جی نیٹ ورک، فکسڈ براڈ بینڈ نیٹ ورک اور صنعتی انٹرنیٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پیداواری صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لئے دیئے گئے تھے۔

سائنسی اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے میں بینک نے تحقیقی اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی سہولیات بارے منصوبوں کو مالی مدد فراہم کی۔

بینک نے کہا ہے کہ وہ ملک میں صنعتی اپ گریڈیشن میں تعاون میں اضافہ جاری رکھے گا، ڈیجیٹل و حقیقی معیشت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا اور صنعتی چین کو جدید بنانے میں تعاون کرے گا۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے مسافر طیاروں سے مال بردارہوائی جہازوں...

شنگھائی(شِنہوا)چین میں کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) نے پیر کو اے آر جے 21 مسافر طیاروں سےتبدیل ہونے والے دو فضائی مال بردارطیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کی جو چین کے مقامی علاقائی جیٹ لائنر کے تبادلوں کے پروگرام میں ایک سنگ میل ہے۔

کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق تبدیل شدہ ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 10 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتاہےاوراس کی پرواز کی حد 2 ہزار 778 کلومیٹر ہے۔  یہ بنیادی طور پرمقامی راستوں اور مختصر فاصلے کے بین الاقوامی راستوں پر سامان، ڈاک اور ایکسپریس ترسیل کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔

اے آر جے 21 فریٹر کنورژن پروگرام کا باضابطہ طور پر مئی 2020 میں آغاز کیا گیا تھا۔ ابتدائی اور تفصیلی ڈیزائن کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے مراحل سے گزرنے کے بعد ہوائی جہاز نے جنوری 2023 میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے فضائی قابلیت کی منظوری حاصل کی۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گوئی ژو میں 39 بڑے ڈیٹا سینٹرز فعال یا...

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں اس وقت 39 بڑے ڈیٹا سینٹرز فعال ہیں یا پھر زیرتعمیر ہیں ۔ پراونشل بگ ڈیٹا ڈیویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن بیورو کے مطابق گوئی ژو اپنے سپر بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعداد کے اعتبار سے چین کے صف اول کے علاقوں میں شامل ہوچکا ہے۔ گوئی ژو نے حالیہ برسوں میں صنعتی مواقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعتوں ، جیسے ڈیجیٹل معیشت ، نئی توانائی کی بیٹریوں اور مواد کو فروغ دیا اور مسلسل نئے معاشی ترقی کے پوائنٹس میں اضافہ کیا ہے۔ گوئی ژو میں گوئی ژو نیو ایریا پہلے ہی ہواوے اور ٹینسینٹ سمیت ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے متعدد ڈیٹا سینٹرز کا مرکز ہے اور اس نے تقریبا 500 کاروباری اداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لو سونگ نے بتایا کہ صوبائی ڈیجیٹل معیشت کی مرکب شرح نمو گزشتہ 5 برس میں 18.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں اول نمبر پر ہے۔ صوبے نے ڈیجیٹل تبدیلی اور کاروباری اداروں کی اپ گریڈیشن کو بھی فروغ دیا اور اس کے جی ڈی پی میں گوئی ژو کی ڈیجیٹل معیشت کا تناسب 2017 کے 23.6 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 39.1 فیصد ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی چین کانفرنس عالمی ترقی اورسلامتی پر توج...

چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے)کے عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم کی دوسری کانفرنس شروع ہوگئی۔ کانفرنس 3 روز جاری رہے گی جس کا موضوع "عالمی ترقی، مشترکہ سلامتی" ہے۔ اس میں افتتاحی تقریب، ذیلی فورمز، گول میز اور نمائشوں سمیت 30 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، کاروباری نمائندے اور اسکالرز عالمی ترقی اور سلامتی کے جدید ترین مسائل جیسا کہ غذائی ، مالی اور توانائی تحفظ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کانفرنس کی میزبانی بوآ فورم برائے ایشیا اور ہونان کی صوبائی عوامی حکومت مشترکہ طور پرکر رہی ہے۔ بوآ فورم برائے ایشیا کا پہلا عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم چھانگ شا میں 2021 میں منعقد ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 3.67 ارب مق...

چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 3.67 ارب سے زائد مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے۔ چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے بتایا کہ ان اعدادو شمار میں 1.58 ارب سیاحوں کے دوروں کا اضافہ ہوا یا یہ گزشتہ برس کی نسبت 75.5 فیصد زائد ہے۔ وزارت کے مطابق ان دوروں میں سے تقریبا 2.85 ارب دورے شہری سیاحوں نے کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 78 فیصد زائد ہے جبکہ دیہی باشندوں کے دورے 67.6 فیصد اضافے سے 82 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس مدات میں سیاحوں نے 36.9 کھرب یوآن (تقریباً 514.06 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کئے جو 19.7 کھرب یوآن یا 114.4 فیصد زائد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ستمبر میں زرمبادلہ مارکیٹ میں 190 کھرب...

چین میں ستمبر کے دوران زرمبادلہ مارکیٹ 191.2 کھرب یوآن (تقریبا ً26.6 کھرب امریکی ڈالر) کا لین دین ہوا۔ ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق بینکس اور ان کے صارفین کے درمیان زرمبادلہ کا مجموعی لین دین 32 کھرب یوآن رہا جبکہ بینکس کے درمیان اس کا مجموعی کاروبار 159.2 کھرب یوآن رہا۔ مصنوعات کے اعتبار سے اسپاٹ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم 58.5 کھرب یوآن اور اس کی ذیلی مارکیٹ کا کاروباری حجم 132.7 کھرب یوآن تھا۔ چین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں جنوری سے ستمبر کے دوران 1929 کھرب یوآن کا مجموعی کاروبار ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 11 افراد ہ...

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق پیر کے روز آندھرا پردیش کے بڑے شہر وشاکھاپٹنم سے تقریبا 68 کلومیٹر شمال میں ضلع وجے نگرام ہاوڑہ- چنئی لائن پر ایک مسافر ٹرین نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری ٹرین کو پیچھے سے ٹکرماردی۔ حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں ۔ فوری طور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا جنہوں نے رات بھر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے افسر تعلقات عامہ بسواجیت ساہو نے بتایاکہ اب تک 11 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ساہو نے کہا کہ حادثے کے سبب 18 ٹرینوں کو منسوخ کرتے ہو ئے 22 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ بھارت کے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ ، شدید اور معمولی زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں رواں ماہ یہ دوسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے ۔اس سے قبل مشرقی ریاست بہار میں 12 اکتوبر کو مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی تھی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شین ژو-16 کا عملہ زمین پر واپسی کے لئ...

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطا بق شین ژو۔ 16 کے خلا بازوں نے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا کنٹرول شین ژو۔ 17 کے حوالے کردیا ہے۔ شین ژو ۔16 کے عملے نے تمام طے شدہ کام کرلیا جس کے بعد حوالگی سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ یہ عملہ 31 اکتوبر کو شین ژو۔16 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔ چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر شین ژو۔ 16 کی واپسی کی تیاری کی جارہی ہے ۔ یہ اس لینڈنگ مقام پر انسان بردارخلائی جہاز اور عملہ کی واپسی کا پا نچواں مشن ہوگا۔ لینڈنگ سائٹ نے بتایا کہ زمینی عملے نے آمدہ مشن کے لئے تلاش اور امداد کی مختلف مشقیں کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت...

چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت 17 کروڑ 20 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 93 فیصد زائد ہے ۔ یہ اضافہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں ملک کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار اس مدت کے دوران ملک میں بجلی پیدا کرنے کی نئی شامل کردہ صلاحیت کا 76 فیصد ہیں۔ ستمبر کے اختتام تک ملک میں قابل تجدید توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.38 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ملک کی کل تنصیب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا 49.6 فیصد اور کوئلے سے چلنے والی بجلی سے زائد ہے۔ مجموعی طور پر پن بجلی ، ہوا سے بجلی ، شمسی توانائی اور ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت بالترتیب 41 کروڑ 90 لاکھ کلووٹ ، 40 کروڑ کلوواٹ ، 52 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ اور 4 کروڑ 30 لاکھ کلوواٹ تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پا کستان سمیت 59 مما لک کی امپورٹ ایکسپ...

چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ تاحال 3400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000 پیشہ ور وزیٹرز نے اندراج کروایا ہے۔ پا کستان سمیت 59 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ ان میں سے 11 ممالک پہلی بار نمائش میں حصہ لیں گے اور 34 ممالک پہلی بار آف لائن نمائش میں شرکت کریں گے ۔ نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289 تک پہنچ چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ سی آئی آئی ای کے "دوستوں کے حلقے" کی مسلسل توسیع دنیا کے لئے اس کی کشش کو ظاہر کرتی ہے ، اور سی آئی آئی ای واقعی ایک بین الاقوامی پبلک پروڈکٹ بن چکی ہے ۔ گزشتہ پانچوں ایڈیشنز کے نتائج ناقابل فراموش ہیں ، اور اس سال کی ایکسپو واقعی توقعات سے بھر پور ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لا ہور، اورنج لائن میٹرو پروجیکٹ شہر یوں کے...

بیلٹ اینڈ روڈ مما لک میں تر قی کی دہا ئی کے عنوان سے بننے والی دستا ویزی فلم میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے گئے لاہور اورنج لائن میٹرو پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں میٹرو لائن کے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کاروباری اداروں کی جانب سے تعمیر شدہ لاہور میٹرو اورنج لائن کا افتتاح سال 2020 میں کیا گیا ۔ پاکستان کے پہلے جدید میٹرو سسٹم کی نمائندگی کرنے والے اس منصوبے کو چین اور پاکستان کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے مشترکہ وژن کے تحت ایک فلیگ شپ پروجیکٹ قرار دیا جاتا ہے۔لاہور میں شمال سے جنوب تک 27 کلومیٹر پر محیط اورنج لائن نہ صرف شہر کے ذرائع آمد و رفت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ لاہور کے بہت سے ثقافتی اور تاریخی مقامات کو بھی ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے۔ سیاحوں اور مقامی شہریوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی میٹرو اورنج لائن نے آسان نقل و حمل کی سہولت فراہم کی ہے، جبکہ 40 روپے کے سستے ٹکٹ نے یقینا لاہوریوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ایک مقامی کہاوت ہے کہ لاہور میں زندگی نہ گزاری گئی تو زندگی کو بھرپور زندگی نہیں کہا جاسکتا لاہور، جو کبھی مغلیہ سلطنت کا دارالحکومت تھا، ایک متحرک ثقافت اور بہت سے تاریخی مقامات کا امین ہے۔ موجودہ وقت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مشترکہ وژن کے ساتھ اورنج لائن پروجیکٹ نے قدیم شاہراہِ ریشم کے اس تاریخی اور ثقافتی مرکز میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے معاملے پ...

سندھ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے منعقدہ ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کیے جانے اور دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے طلبا کی درخواست پر سماعت کی،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبا نے کہا جو لوگ پیپر لیک میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے اعلان کیخلاف پاس ہونے والے طلبا کی درخواست پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے،فریقین سے یکم نومبر کو تفصیلات طلب کرلیں۔ محکمہ صحت سندھ نے ڈا یونیورسٹی کو 19 نومبر کو دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کی تاریخ دے دی ہے،متاثرہ طلبا کہتے ہیں تیاری کرکے ٹیسٹ پاس کیا اب دوبارہ ٹیسٹ کی تیاری کیسے کریں؟دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد طلبا کے ساتھ زیادتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کلیئرنگ بینک پاکستان اور چین کے درمیان تجارت...

آر ایم بی کلیئرنگ بینک پاکستان کے بینکنگ اور کاروباری شعبوں میں دوطرفہ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال میں شامل اہم عوامل کے بارے میں آگاہی اور تفہیم کو فروغ د ت گا ۔گوادر پرو کے مطابق انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کراچی برانچ نے اسلام آباد میں آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی گرینڈ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جو پاک چین مالیاتی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا بنیادی مقصد پاکستان کے بینکاری اور کاروباری شعبوں میں باہمی تجارت میں آر ایم بی کے استعمال میں شامل اہم عوامل کے بارے میں آگاہی اور تفہیم کو فروغ دینا، سرمائے کی گردش کے معیار کو بڑھانا اور ہموار ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جس میں آئی سی بی سی پاکستان کے جنوبی ایشیا کے پہلے آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی حیثیت سے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا جس سے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کو تقویت ملی۔ اس موقع پر آئی سی بی سی نے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے جس سے مالی تعاون اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو تقویت ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورمیں 5افراد قتل کیس،تین ملزمان کو 5،5 با...

لاہور کے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنادی گئی ۔ برکی میں 5 افراد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ، لاہور کی سیشن عدالت کے جج شعیب انور قریشی نے مقدمہ میں ملوث دس ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 6 ملزمان ہیرا ، ذوالفقار علی عرف سوہنی ، عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی ، جہانگیر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان فرمان علی ، رحمت علی ، وقاص علی اور قدیر علی عرف چن ضمانت پر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا، ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان ہیرا ، ذوالفقار ، جہانگیر کو پانچ پانچ بار موت کی سزا سنا دی جبکہ ملزمان عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی ، قدیر ، رحمت علی اور فرمان علی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چھے سال قبل 2018 میں تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کا فیصلہ ملکی ق...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ خودمختار ملکی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے۔ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر(یو این ایچ سی آر ) کے ایک بیان کے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے خودمختار ملکی قوانین اور قابل اطلاق بین الاقوامی اقدار اور اصولوں کے مطابق ہے۔ یو این ایچ سی آر نے پاکستانی حکام سے اپیل کی تھی کہ یکم نومبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک بدری کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کا پریس بیان دیکھا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ (آئی ایف آر پی) ان کی قومیت اور اصل ملک سے قطع نظر، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم یا رجسٹرڈ تمام غیر ملکی شہری اس منصوبے کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ حکومت پاکستان ان لوگوں کے تحفظ اور حفاظت کی ضروریات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیتی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ لاکھوں افغان بھائیوں اور بہنوں کی میزبانی میں ملک کا گزشتہ 40 سالوں کا ریکارڈ اس کا ثبوت ہے۔ ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ترجیحی معاملے کے طور پر پائیدار حل کے سلسلے میں مہاجرین کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغرب روس یوکرین جنگ کو ایشیا پیسیفک تک پھیلا...

روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کہا ہے کہ مغرب روس۔یوکرین جنگ کو ایشیا پیسیفک تک پھیلانا چاہتا ہے،بیجنگ میں ژیانگ شان عسکری فورم کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کے دوران روسی وزیر خارجہ نے مغرب پر تنقید کی ،سرگی شوئیگو نے کہا کہ مغرب یوکرینی جنگ کو ایشیا پیسیفک پر پھیلانا چاہتا ہے،نیٹو نے خطے میں اس حوالے سے عسکری مشقوں میں اضافہ کر دیا ہے،شوئیگو نے اس حوالے سے کہا کہ امریکہ نے چین اور روس کو اشتعال دلوانے کیلیے جاپان اورجنوبی کوریا کے ساتھ مل کر میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی،15افراد ہلا...

نائیجیریا کے صوبے ترابہ میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، مایو رینیرو علاقے میں واقع ایک مچھلی بازار سے ترابہ جانے والی مسافر کشتی دریائے بونیو میں ڈوب گئی جس پر سو سے زائد افراد سوار تھے، حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، مسافر بردار ٹرینوں میں تصادم 13ہلاک،...

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے،بھارتی ریلوے حکام کے مطابق المانڈہ اور کنٹاکپلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان مسافر بردار ٹرین وساکاپٹنم پالسا اور وساکا پٹنم ریگدا کے درمیان کسی ممکنہ انسانی غلطی کے باعث ٹکر ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امراوتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا آکاش میزائل پروگرام مودی سرکار کی ر...

بھارت کا آکاش میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا، زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل پر 1990میں کام شروع ہوا ، 1ملین ڈالر سے بننے والا ایک میزائل صرف 30کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،2017میں مودی سرکار اور گودی میڈیا نے میزائل کو جدید ترین، کم قیمت اور میڈ ان انڈیا کا ٹیگ لگا کر پروپیگنڈا کیا تھا،بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ سوڈان، فلپائن، بحرین اور کینیا نے آکاش میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے جبکہ ویتنام، انڈونیشیا، عرب امارات اور مصر نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے،بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ڈیل کرنے کے بعد سے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی ،انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق آکاش میزائل ابھی تک ڈویلپمنٹ فیز میں ہے اور ایکسپورٹ کے قابل نہیں ، میزائل کو ریڈار، الیکٹرانک کنٹرول یونٹ اور سنسرز کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا ہے،انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق لائیو ٹیسٹ کے دوران 43فیصد میزائل فائر ہی نہ ہوئے، مودی سرکار نے ہزیمت سے بچنے کی خاطر 2019میں ڈیفیکٹ انویسٹیگیشن بورڈ تشکیل دیا، 2019سے 2023تک ڈیفیکٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے 16اجلاسوں کے باوجود آکاش میزائل کو درپیش مسائل دور نہ کیے جا سکے،2001میں شروع ہونے والا تیجا فائٹر ایئرکرافٹ پراجیکٹ بھی ناکامی کا شکار ہے،انڈیا ٹوڈے کے مطابق ناکامی پر ناکامی کی وجہ سے تیجا کی قیمت تین گنا بڑھ چکی ہے، 178پراجیکٹس میں سے 119ناکام ہوئے،بھارتی آڈیٹر جنرل کے مطابق 2010سے 2019تک ڈی آر ڈی او نے 86ناکام پراجیکٹس کو کامیاب قرار دیا، ڈی آر ڈی او کا بنایا گیا بیشتر اسلحہ استعمال کے قابل ہی نہیں، ڈی آر ڈی او نے 2011تک 46منظور کروائے گئے پراجیکٹس میں سے صرف 13مکمل کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلادیش،حکومت مخالف مظاہرے، اپوزیشن لیڈر سا...

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت مخالف مظاہروں پر اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں حکومت مخالف مظاہروں پر بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی)کے سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کیمطابق گزشتہ ہفتے ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس دوران وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ایک پولیس افسر اور ایک شہری ہلاک ہوگیا،مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ 75سالہ اپوزیشن لیڈر مرزا عالمگیر کو ملک کے چیف جسٹس کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے ساتھ بی این پی کے 164افراد کو ایک شہری اور پولیس افسر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کیمطابق اتوار کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے،بنگلادیش کے اپوزیشن لیڈر مرزا عالمگیر بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی گرفتاری اور 5سالہ سزا کے بعد سے پارٹی کی سربراہی کررہے ہیں،بنگلادیش میں آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے اور ایسے میں بی این پی ملک بھر میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کررہی ہے اور غیر جانبدار حکومت کی سربراہی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں خالصتان کیلیے ریفرینڈم ،آزاد ریاس...

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتان سے متعلق ریفرینڈم منعقد کیا گیا،ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا جس میں 65ہزار سے زائد سکھوں نے حق رائے دہی استعمال کیا،29اکتوبر کو صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو 10ستمبر کو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے،انڈیپینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق وینکوور میں ہونے والے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک دو لاکھ سے زائد سکھ حق رائے داہی استعمال کر چکے ہیں۔ اسی گردوارہ میں 10ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا،گرو نانک سکھ گردوارہ میں دوںوں مراحل میں آزاد خالصتان کے حق میں دو لاکھ ووٹ ڈالے گے۔ ریفرینڈم کے دوران گرونانک سکھ گروارہ خالصتان آزادی کے جزباتی فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ریفرینڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان...

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا،افغانستان کے ایما پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے،المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت المرصاد کو 20لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے۔اردو،پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشرکرتا ہے، حالیہ مشن پاکستان کے غیرقانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے، عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے،ذرائع کے مطابق افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پرمشہورشخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صحافیوں کی تنظیم نے 'رائٹرز' کے رپورٹر کی ہل...

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم 'سرحدوں کے بغیر رپورٹرز' نے قرار دیا ہے کہ بین القوامی خبر رساں ادارے رائٹرز سے وابستہ صحافی اعصام عبداللہ کی ہلاکت اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے نشانہ لے کر فائر کرنے کا نتیجہ ہے،اعصام عبداللہ کی ہلاکت کا واقعہ 13اکتوبر کو اسرائیلی سرحد کی طرف سے ٹارگٹڈ حملوں کو نتیجہ تھا۔ نشانہ لے کر مارنے کی 'آر ایس ایف' اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ صرف 30سیکنڈز کے دوران دو حملے اسی جگہ کیے گئے جہاں صحافی اپنی پیش ورانہ سرگرمیوں کے لیے موجود تھے،واضح رہے ڈیڑھ سال قبل غزہ میں امریکی شہریت کی حامل خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کو بھی اس طرح کے واقعے میں اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ جب وہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کے خلاف ایک کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں مری بریوری کے منافع میں کمی،...

مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کا منافع بعد از ٹیکس مالی سال 22 کے 1.29 بلین روپے سے مالی سال 2022-23 میں قدرے کم ہو کر 1.27 بلین روپے رہ گیا۔ فروخت کی لاگت میں 29 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی منافع مالی سال 23 میں سالانہ بنیاد پر 3.50 بلین روپے تک گر گیا۔ اسی طرح، ٹیکس سے پہلے کے منافع میں بھی سال کے دوران 3 فیصد کمی ہوئی جو کہ 2.12 بلین روپے تک پہنچ گئی۔کم منافع کی بنیادی وجہ ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود میں زبردست اضافہ اور اب تک کی بلند ترین افراط زر کی وجہ سے مشکل اور منفی معاشی حالات تھے۔تاہم، کمپنی کی خالص آمدنی نے 18.5 بلین روپے تک 22.3 فیصد کی سال بہ سال مناسب اضافہ کیا۔فروخت میں 'متاثر کن' نمو کو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور کمپنی کے اسٹریٹجک مارکیٹنگ کے اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔سال کے لیے فی حصص آمدنی 46.04 روپے رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.6 فیصد کمی کی نمائندگی کرتی ہے۔ گرتی ہوئی ای پی ایس کمپنی کی فی شیئر ہولڈرز کے لیے دستیاب آمدنی میں کمی کی تجویز کرتی ہے۔مزید برآں، کمپنی نے اپنی سرمایہ کاری سے مالیاتی آمدنی حاصل کی، جس نے مالیاتی لاگت کو مالی سال 23 میں خالص مالیاتی آمدنی میں بڑے مارجن سے پورا کیا۔زیر نظر سال کے دوران، کمپنی نے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں سرکاری خزانے میں 6.6 بلین روپے کا حصہ ڈالا۔2018-23 سے کارکردگی2018 سے 2023 تک کمپنی نے 2020 کے علاوہ خالص فروخت میں مسلسل اضافہ دکھایا۔ کمپنی نے 2023 میں 18.5 بلین روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ خالص فروخت پوسٹ کی لیکن 2021 میں اس نے ایک ریباونڈ پوسٹ کیا اور پھر اس کے بعد کے سالوں میں اتار چڑھاو آیا۔ان چھ سالوں میں مجموعی منافع میں بھی اتار چڑھاو آیا۔مری بریوری کو فروری 1861 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی اس وقت تین ڈویژن چلا رہی ہے۔مستقبل کا نقطہ نظرآنے والے مہینوں میں مسلسل سیاسی عدم استحکام، شرح مبادلہ میں اتار چڑھا، اور بلند افراط زر کے ساتھ بے مثال چیلنجز اور غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔ غیر متوقع اقتصادی ماحول کے پیش نظر، کمپنی کی انتظامیہ اپنے حصص یافتگان کے لیے بہترین ممکنہ قیمت لانے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیرپور اسپیشل اکنامک زون سندھ میں صنعت کاری...

خیرپور اسپیشل اکنامک زون پاکستان میں بالعموم اور سندھ میں بالخصوص صنعت کاری کو تیز کرنے میں مدد کرے گا۔ سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعظیم عقیلی نے کہااسپیشل اکنامک زون کا تصور مقامی اور غیر ملکی صنعت کاروں کو بہترین درجے کا بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ منصوبہ ٹنڈو نظر علی کے قریب واقع ہے جو نیشنل ہائی وے پر نیا خیرپور ٹاون، صوبہ سندھ میں ہے۔کے ایس ای زیڈ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیرپور میں مسابقتی فوائد تھے جنہوں نے اسے خاص طور پر زراعت پر مبنی صنعت میں سرمایہ کاری کے لیے مثالی بنا دیا ۔ یہ فوائد بنیادی طور پر زراعت پر مبنی معیشت، جیو اسٹریٹجک محل وقوع، ہنر مند مزدوروں کی دستیابی، ایک اچھی طرح سے ترقی یافتہ روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر، بڑھتی ہوئی امیر آبادی اور دیگر اہم شہروں سے قربت ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیرپور صوبہ کے شمال میں واقع سندھ کا دوسرا بڑا ضلع ہے۔ اس کے شمال میں شکار پور اور سکھر کے اضلاع، مشرق میں ہندوستان، جنوب میں سانگھڑ اور نواب شاہ کے اضلاع اور مغرب میں نواب شاہ اور لاڑکانہ کے اضلاع ہیں۔ خیرپور، گھمبٹ، کوٹ ڈیجی، ٹھری میرواہ اور فیض گنج کے اضلاع پر مشتمل، خیرپور ضلع نہری آبپاشی کے نظام سے بڑے پیمانے پر مستفید ہوتا ہے جو دریائے سندھ سے نکلتا ہے۔ اگرچہ اس گنجان آبادی والے خطے میں آنے والی صنعتوں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی افرادی قوت موجود ہے، ایک مکمل ہوائی اڈے، ہائی ویز اور موثر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک اسے یقینی بناتا ہے۔

پاکستان تقریبا سال بھر پھلوں اور سبزیوں کی ایک بڑی قسم پیدا کرتا ہے اور یہ اپنے ذائقے کے لیے پوری دنیا میں پسندیدہ ہیں۔ ان پھلوں میں بنیادی طور پر لیموں کے پھل، آم اور کھجور شامل ہیں۔ سندھ پاکستان کا سب سے بڑا کھجور پیدا کرنے والا صوبہ ہے کیونکہ یہ ہر سال لگ بھگ 350,000 ٹن کھجور پیدا کرتا ہے جو کہ ہر سال پیدا ہونے والی کل کھجوروں کا 52 فیصد بنتا ہے۔ سندھ میں تقریبا 279,855 ہیکٹر رقبے پر کھجور کی پیداوار ہوتی ہے۔ خیرپور اور سکھر وہ اہم اضلاع ہیں جہاں سب سے زیادہ پیداوار ان کی موزوں ترین آب و ہوا اور مٹی کے حالات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان دو اضلاع میں تقریبا 80فیصدکھجوریں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اور علاقے ایسے ہیں جو سندھ میں پیدا ہونے والی کل کھجور کا تقریبا 15 فیصد پیدا کرتے ہیں۔ سی ای او عبدالعظیم نے کہا کہ کھجور کے شعبے نے سندھ میں سرمایہ کاروں کو کاروبار کا ایک دلچسپ موقع فراہم کیا ہے۔ سب سے زیادہ پیداوارنے دو اضلاع، خیرپور اور سکھر کو کامیاب کاروباری وینچر کے لیے مرکزی مقام بنا دیا ہے۔"انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار اس زون میں ڈیٹ پراسیسنگ پلانٹس اور صنعتیں لگا سکتے ہیں تاکہ خطے میں پیدا ہونے والی کھجور کے اعلی معیار کی وجہ سے 'بہت زیادہ' منافع حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھجوروں کے علاوہ اس علاقے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی لگائی جا سکتی ہے کیونکہ سندھ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑاکپاس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں کاٹیج انڈسٹریز کی بھی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گدون ٹیکسٹائل ملز نے مالی سال 23 میں اب تک ک...

گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے گزشتہ سال کے مقابلے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران آمدنی میں 5 فیصد کا معمولی اضافہ درج کیا۔ تاہم، مالی سال 23 میں 57.99 بلین روپے کی خالص فروخت اب تک کی سب سے زیادہ تھی۔کمپنی نے مالی سال 23 میں 6.16 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، مجموعی منافع کا مارجن 10.63 فیصد حاصل کیا۔کمپنی نے فروخت میں اس اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی کے ساتھ سوت کی فروخت کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا۔مالی سال 22 میں، کمپنی نے 54.82 بلین روپے کی خالص فروخت اور 8.34 بلین روپے کا مجموعی منافع ریکارڈ کیا، جو کہ مجموعی منافع کا مارجن 15.21 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 23 میں مجموعی منافع کے مارجن میں کمی واقع ہوئی کیونکہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، خاص طور پر گیس اور بجلی، اور دیگر تبادلوں کے اخراجات ہیں۔مالی سال 23 کے دوران، اعلی افراط زر نے خام مال، تبادلوں اور مالیاتی اخراجات کی لاگت کو متاثر کیا، جس سے انتظامی اخراجات مالی سال 22 کے 361.49 ملین روپے سے 32.28 فیصد بڑھ کر 478.19 ملین روپے ہو گئے۔ مالی سال 22 کے مقابلے میں، مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 30.87 فیصد کم ہو کر 4.78 بلین روپے رہ گیا۔اسی طرح، بعد از ٹیکس منافع مالی سال 22 میں 5.7 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 42.4 فیصد کم ہو کر 3.29 بلین روپے رہ گیا۔ خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 10.42 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 23 میں 5.68 فیصد رہ گیا۔

کمپنی کی فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں 203.84 روپے سے کم ہو کر مالی سال 23 میں 117.44 روپے رہ گئی۔مالی سال 23 کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران، کمپنی کی فروخت بالترتیب 12.8 بلین روپے اور 13.24 بلین روپے رہی۔ دریں اثنا، صارفین کی طلب میں اضافے اور یارن کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں 16.6 بلین روپے کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا۔ تاہم چوتھی سہ ماہی میں فروخت گر کر 15.24 بلین روپے رہ گئی۔گدون ٹیکسٹائل ملز نے اپنے مجموعی منافع میں پہلی سہ ماہی میں 2.1 بلین روپے سے تیسری سہ ماہی میں 850.7 ملین روپے تک مسلسل کمی دیکھی۔ تاہم چوتھی سہ ماہی میں یہ منافع بڑھ کر 1.9 بلین روپے ہو گیا۔نتیجے کے طور پر، مجموعی منافع کے مارجن نے اسی طرز پر عمل کیا۔کمپنی کے انتظامی اخراجات پہلی سہ ماہی میں 105.15 ملین روپے سے بڑھ کر چوتھی سہ ماہی میں 129.96 ملین روپے ہو گئے۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے سے کم ہو کر تیسری سہ ماہی میں 554.5 ملین روپے رہ گیا۔ تاہم، چوتھی سہ ماہی میں یہ بڑھ کر 1.6 بلین روپے ہو گیا۔کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں ٹیکس سے پہلے 1.57 بلین روپے کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، اس کے بعد تیسری سہ ماہی میں 1.45 بلین روپے، چوتھی سہ ماہی میں 1 ارب روپے اور دوسری سہ ماہی میں سب سے کم 748.8 ملین روپے .تاہم، پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ 1.24 بلین روپے سے چوتھی سہ ماہی میں سب سے کم 457.04 ملین روپے کے ساتھ، خالص منافع نے سہ ماہیوں کے دوران فرق ظاہر کیا۔فی حصص آمدنی بالترتیب 44.42 روپے، 20.50 روپے، 36.22 روپے اور 16.31 روپے رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصنوعی ذہانت پاکستان میں زراعت میں انقلاب لا...

مصنوعی ذہانت کسانوں کو زرعی ان پٹ کو کم کرنے اور وسائل کے کم استعمال سے پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حل پیش کرتی ہے ۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسرمحمد عظیم طارق نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ایگریکلچر انفارمیشن بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2050تک مصنوعی ذہانت مزید دو بلین لوگوں کو انسانیت کے سب سے بڑے آنے والے چیلنجوں میں سے ایک کا مقابلہ کرنے میں مدد کر سکتی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق صرف 4 فیصد اضافی زمین کاشت کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ شعبہ طویل عرصے سے اس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جو لاکھوں لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے اور جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈالتا ہے۔ تاہم، موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی، اور فرسودہ کھیتی کے طریقوں جیسے عوامل نے اس شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو چیلنج کیا ہے۔ اس منظر نامے میںمصنوعی ذہانت زراعت کے مستقبل کو نئی شکل دے سکتا ہے۔ صحت سے متعلق زراعت مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اس انقلاب میں سب سے آگے ہے۔ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیز کسانوں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے اور ان کے کاموں کے مختلف پہلوں کو بہتر بنانے کے قابل بنا رہی ہیں۔ مثال کے طور پرمصنوعی ذہانت سے چلنے والے کیمروں سے لیس ڈرون فصلوں کی صحت کی نگرانی کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ وہ کھیتوں کی اعلی ریزولیوشن تصاویر کھینچتے ہیں، جن کا تجزیہ کیا جاتا ہے تاکہ بیماریوں، کیڑوں یا غذائیت کی کمی کی علامات کا پتہ لگایا جا سکے۔ لہذا، کسان فوری طور پر اصلاحی اقدامات کر سکتے ہیں، جس سے پیداوار کے نقصان اور کیمیائی استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سینسرز اور موسم کا ڈیٹا کسانوں کو آبپاشی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سمارٹ آبپاشی کے نظام اس بات کا تعین کرنے کے لیے پیشین گوئی کرنے والے تجزیات کا استعمال کرتے ہیں کہ فصلوں کو کب اور کتنے پانی کی ضرورت ہے، فصلوں کی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے پانی اور توانائی کی بچت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اے آئی کسانوں کو منڈیوں سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موبائل ایپس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے، کسان حقیقی وقت کی مارکیٹ کی معلومات، قیمتوں، اور مانگ کی پیشن گوئی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انہیں اپنی پیداوار کی مناسب قیمت مل جائے جس میں ٹیکنالوجی تک رسائی، قابل استطاعت، اور کسانوں میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خواندگی شامل ہے۔ حکومت، پرائیویٹ سیکٹر اور این جی اوز کو مل کر ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مصنوعی ذہانت کے فوائد وسیع پیمانے پر ہوں۔ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں، ڈاکٹر کوثر ملک نے پیداوار اور ذخیرہ اندوزی کو بہتر بنانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے آخر کار ملک میں غذائی تحفظ کا باعث بنتا ہے۔ وزیر نے زراعت کے شعبے میں اے آئی کے استعمال میں وزارت کی مدد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تعاون طلب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کی یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ہلاکت...

فرانس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔ یہ بیان یہودی آباد کاروں کی طرف سے ساویہ اور قصرہ کے علاقوں میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف تازہ حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ مذمتی بیان کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ غزہ پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے کے باوجود فرانس بھی مغربی کنارے میں اسی اسرائیلی 'کھیل ' کو خطرناک سمجھتا ہے،یاد رہے کہ ایک تازہ واقعے میں یہودی آباد کاروں نے 40سالہ فلسطینی کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ اپنے زیتون کے باغ میں کام کر رہا تھا۔ اس سے قبل ایک ہی واقعے میں یہودی آباد کاروں نے حملہ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کیا تھا،پچھلے تین ہفتوں میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مجموعی ہلاکتیں ایک سو سے بڑھ چکی ہیں، تاہم مغربی کنارے میں اسرائیل بمباری کے واقعات اکا دکا ہی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر شہادتیں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داغستان میں ہزاروں افراد کا غزہ میں اسرائیلی...

داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سیکورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے اور اسرائیل سے آنے والیروسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین نے تل ابیب سے آنے والی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور فون چیک کیے اوریہودی ہونے کے شبے میں ایک مسافر کو گھیر لیا، پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

7اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو س...

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے مطالبات کو سختی سے مسترد کردیاہے ،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 7اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی،اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نشاندہی کی کہ "اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں ہمیشہ کے لیے موجود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، لیکن ہم حماس کو ختم کرنے کے لیے مقاصد پورے ہونے تک وہیں رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیلی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہ...

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہوگیا،غزہ میں صہیونی افواج کی بمباری سے ہر روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں ، بمباری میں شہید ہونے والے شیر خوار بچوں کی تصاویر نے انسانی ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اتوار کے روز ایک دن کا بچہ بھی شہید ہوگیا، فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کی،انہوں نے بتایا کہ یہ بچہ عدی ابومحسن ایک روز قبل اس دنیا میں آیا اور برتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے سے قبل ہی اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے ،غزہ سے کئی شیر خوار بچوں کی میتیں اٹھائے فلسطینیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، ایک والد اپنے دو شیر خوار بچوں کی میتیں اٹھائے میڈیا کو بیان دے رہا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مقصد بچوں کا قتل عام کرنا ہے ، غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے،غزہ میں کام کرنے والی عالمی انسانی امدادی تنظیموں نے اسرائیل کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا اسرائیلی ڈر...

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے میں پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 7اکتوبر کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی افواج کے ساتھ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے ایسا دعوی کیا گیا ہے،حزب اللہ نے دعوی کیا کہ اسرائیلی سرحد سے 5کلومیٹر فاصلے پر لبنانی علاقے خیام میں اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جو کہ اسرائیلی علاقے میں جا کر گرا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ جکارتہ ۔ فیشن ویک

انڈونیشیا، جکارتہ میں منعقدہ  جکارتہ فیشن ویک 2024 کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگ شی - نان چھانگ -فضائی مظاہرہ - پائ...

چین ، مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر نان چھانگ میں منعقدہ چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری کانفرنس اور نان چھانگ ایئر شو میں اٹلی کی پائنیئر ٹیم فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ نی ینگ چی ۔ موسم خزاں نظارہ

چین ، جنوب مغربی تبت خود اختیار علاقے کے شہر نی ینگ چی کی کاؤنٹی گونگ بو گیامڈا کی ایک وادی میں برفباری کے بعد موسم خزاں کا دلکش منظر ۔ (شِںہوا)

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ پشاور ۔ مونگ پھلی فروش

پشاور میں ایک دکاندار مونگ پھلی کو ترتیب دے رہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ رین من بی کلیئرنگ بین...

اسلام آباد میں رین من بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گوئی ژو میں 39 بڑے ڈیٹا سینٹرز فعال یا...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں اس وقت 39 بڑے ڈیٹا سینٹرز فعال ہیں یا پھر زیرتعمیر ہیں ۔

 پراونشل بگ ڈیٹا ڈیویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن بیورو کے مطابق گوئی ژو اپنے سپر بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعداد کے اعتبار سے چین کے صف اول کے علاقوں میں شامل ہوچکا ہے۔

گوئی ژو نے حالیہ برسوں میں صنعتی مواقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعتوں ، جیسے ڈیجیٹل معیشت ، نئی توانائی کی بیٹریوں اور مواد کو فروغ دیا اور مسلسل نئے معاشی ترقی کے پوائنٹس میں اضافہ کیا ہے۔

گوئی ژو میں گوئی ژو نیو ایریا پہلے ہی ہواوے اور ٹینسینٹ سمیت ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے متعدد ڈیٹا سینٹرز کا مرکز ہے اور اس نے تقریباً 500 کاروباری اداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔

بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لو سونگ نے بتایا کہ صوبائی ڈیجیٹل معیشت کی مرکب شرح نمو گزشتہ 5 برس میں 18.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں اول نمبر پر ہے۔

صوبے نے ڈیجیٹل تبدیلی اور کاروباری اداروں کی اپ گریڈیشن کو بھی فروغ دیا اور اس کے جی ڈی پی میں گوئی ژو کی ڈیجیٹل معیشت کا تناسب 2017 کے 23.6 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 39.1 فیصد ہوگیا تھا۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی چین کانفرنس عالمی ترقی اورسلامتی پر توج...

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کے عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم کی دوسری کانفرنس شروع ہوگئی۔

کانفرنس 3 روز جاری رہے گی جس کا موضوع "عالمی ترقی، مشترکہ سلامتی" ہے۔

اس میں افتتاحی تقریب، ذیلی فورمز، گول میز اور نمائشوں سمیت 30 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، کاروباری نمائندے اور اسکالرز عالمی ترقی اور سلامتی کے جدید ترین مسائل جیسا کہ غذائی ، مالی اور توانائی تحفظ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کانفرنس کی میزبانی بوآؤ فورم برائے ایشیا اور ہونان کی صوبائی عوامی حکومت مشترکہ طور پرکر رہی ہے۔ بوآؤ فورم برائے ایشیا کا پہلا عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم چھانگ شا میں 2021 میں منعقد ہوا تھا۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 3.67 ارب مق...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 3.67 ارب سے زائد مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے۔

چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے بتایا کہ  ان اعدادو شمار  میں 1.58 ارب سیاحوں کے دوروں کا اضافہ ہوا یا یہ گزشتہ برس کی نسبت 75.5 فیصد زائد ہے۔

وزارت کے مطابق ان دوروں میں سے تقریباً 2.85 ارب دورے شہری سیاحوں نے کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 78 فیصد زائد ہے جبکہ دیہی باشندوں کے دورے 67.6 فیصد اضافے سے 82 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مدات میں سیاحوں نے 36.9 کھرب یوآن (تقریباً 514.06 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کئے جو 19.7 کھرب یوآن یا 114.4 فیصد زائد ہیں۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی...

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے واضح کیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے،سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،دوسری جانب مصر کی رفاح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10ٹرک غزہ روانہ کردیے گئے،فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94ٹرک آچکے ہیں جبکہ 7اکتوبر سے قبل ان ٹرکوں کی یومیہ تعداد 4سو سے زیادہ تھی،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے، عالمی خوراک ایجنسی نے غزہ میں سول آرڈر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ستمبر میں زرمبادلہ مارکیٹ میں 190 کھرب...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے دوران زرمبادلہ مارکیٹ 191.2 کھرب یوآن (تقریباً 26.6 کھرب امریکی ڈالر) کا لین دین ہوا۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق بینکس اور ان کے صارفین کے درمیان زرمبادلہ کا مجموعی لین دین 32 کھرب یوآن رہا جبکہ بینکس کے درمیان اس کا مجموعی کاروبار 159.2 کھرب یوآن رہا۔

مصنوعات کے اعتبار سے اسپاٹ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم 58.5 کھرب یوآن اور اس کی ذیلی مارکیٹ کا کاروباری حجم 132.7 کھرب یوآن تھا۔

چین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں جنوری سے ستمبر کے دوران 1929 کھرب یوآن کا مجموعی کاروبار ہوا۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فور...

اسرائیل نے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی دی ہے ، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دوسرے بڑے القدس اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے،اسپتال کے اطراف میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے باعث اٹھنے والے بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گھٹنے لگا ہے،غزہ کے القدس اسپتال میں 14ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھی بھرے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 11 افراد...

نئی دہلی (شِںہوا) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق  پیر کے روز  آندھرا پردیش کے بڑے شہر وشاکھاپٹنم سے تقریباً 68 کلومیٹر شمال میں ضلع وجے نگرام ہاوڑہ- چنئی لائن پر ایک مسافر ٹرین نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری ٹرین کو پیچھے سے ٹکرماردی۔

حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں ۔ فوری طور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا جنہوں نے رات بھر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ایسٹ کوسٹ ریلوے کے افسر تعلقات عامہ بسواجیت ساہو نے بتایاکہ اب تک 11 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ساہو نے کہا کہ حادثے کے سبب 18 ٹرینوں کو منسوخ  کرتے ہو ئے 22 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ ، شدید اور معمولی زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں رواں ماہ یہ دوسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے ۔اس سے قبل مشرقی ریاست بہار میں 12 اکتوبر کو مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی تھی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فوجی دستے غزہ یا اسرائیل بھیجنے کا کو...

امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دے دیا،غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں،انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے کہ کسی خاص مدت کے لیے اسرائیل ہا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے،امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے بعد اب تک 1400اسرائیلی مارے گئے ہیں، بغیر کسی سوال و جواب کے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ اسرائیلیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،کمالہ ہیرس نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری حفاظت، سکیورٹی اور حق خودارادیت کے لیے یکساں اقدامات کے حقدار ہیں جب کہ ہم بہت واضح ہیں کہ جنگی اصولوں پر ہر صورت عمل کیے جانا چاہیے، انسانی امداد کی ترسیل بھی ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں