• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-بائیڈن-چین-وزیر خارجہ-م...

امریکی صدر جو بائیڈن ، چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-بائیڈن-چین-وزیر خارجہ-م...

امریکی صدر جو بائیڈن ، چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ - جنرل اسمبلی-غزہ-انسانی ہمدردی...

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کا منظر۔(شِنہوا)

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قازقستان میں کان میں آتشزدگی سے کم از کم 21...

آستانہ(شِنہوا)قازقستان کے کاراگنڈا ریجن میں کوسٹینکو کان میں آتشزدگی  سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ18 زخمی کان کن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 ہفتہ کومقامی میڈیا نے کان کی مالک کمپنی آرسیلر متل تیمرٹاؤ  کے حوالے سے رپورٹ کیا  کہ  اب تک 21 کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں اور23 کان کن اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 اس سے پہلے ہفتے کے روز گورنر یرماگنبیت بلیک پائیف نے کہا  کہ کان میں آگ صبح کے وقت لگی۔

واقعہ کے وقت کان میں 252 افراد موجود تھے جبکہ208 کان کنوں کو نکالا جا چکا ہے۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی کی بدولت اعلیٰ معیارکی ترقی ممکن ہ...

سٹاک ہوم(شِنہوا)سویڈن کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کی عظیم کامیابیوں کی بنیاد پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آرآئی) صرف نئی توانائی اور متنوع محرکات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

بیلٹ اینڈ روڈ  انسٹی ٹیوٹ (بی آر آئی ایکس)کے وائس چیئرمین حسین عسکری جوتیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف )میں شرکت کے بعد سویڈن واپس آئے ہیں،نے شِنہوا کوبتایا کہ یہ منصوبہ صاف ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ماحول دوست ہو گا جس سے تمام اقوام استفادرہ کریں گی۔

گزشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقدہ اعلیٰ فورم نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کی 10ویں سالگرہ منائی جس کی تجویز چین نے 2013 میں پیش کی تھی اور اس کا مقصد ایشیا کو یورپ، افریقہ اور اس سے آگے کے ممالک ساتھ جوڑنے والا تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کا نیٹ ورک بنانا ہے۔

عسکری نے کہا کہ دنیا میں دوسری جگہوں پر جنگوں، تباہی اور انسانیت کے لیے موجود خطرات کے بارے میں بات ہو رہی ہے  جبکہ  یہاں تمام اقوام کے لیے امن، تعمیر اور خوشحالی کے بارے میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عسکری نے کہا کہ پیش کردہ تصورات جیسے کہ "چین تب ہی اچھا کر سکتا ہے جب دنیا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہو" اور "جب چین اچھا کرے گا تو دنیا اور بھی بہتر ہو جائے گی،" نے تمام جغرافیائی سیاسی تصورات کو الٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایف ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی اکثریت بی آر آئی کو دنیا کے سب سے اہم ترقیاتی اقدام میں مشترکہ طور پر تعمیر کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتی ہے۔

چین کامیانمار میں متعلقہ فریقوں سے جلد از ج...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے میانمار میں متعلقہ فریقوں سے جلد از جلد فائر بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ تنازعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے گزشتہ روز کہا کہ چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں، حالات کو مزید خراب کرنے سے گریز  اور چین میانمار سرحدی علاقوں کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

ترجمان نے یہ بیان ایک پریس کانفرنس میں میانمار کی فوج اور میانمار کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی (ایم این ڈی اے اے) کے درمیان حالیہ فوجی تنازعے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔ 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و امریکی وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت،...

واشنگٹن(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کی۔

دو مختلف ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت میں دونوں فریقوں نے سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال  تبدیلی اور ہنگامہ خیزی سے گزر رہی ہے اور چین-امریکہ  تعلقات بھی ایک نازک موڑ پر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو  بڑی معیشتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو نہ صرف اپنے متعلقہ ترقیاتی کاموں بلکہ مشترکہ چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات اور تنازعات سے بالاتر ہیں، ان کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے چیلنج کے بجائے ایک موقع ہے اوربڑے ممالک کے ساتھ چلنے کا راستہ تعاون پر مبنی بات چیت ہونا چاہیے۔ 

 انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ چین اور امریکہ کو جلد از جلد اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کی راہ پر لانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی فائدہ ہوسکے۔

وانگ یی نے کہا کہ رواں سال چین امریکہ تعلقات کی راہ میں نشیب و فراز سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں فریقوں کو مندرجہ ذیل "پانچ شرائط" پر عمل کرنا چاہیے جن میں دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا ، مواصلاتی راستے کھلے رکھنا، اختلافات، تنازعات کا مناسب طریقے سے انتظام کرنا  اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم اور مزید بہتر بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے سٹریٹجک ارادوں کے بارے میں معروضی خیالات رکھنے چاہئیں، دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں میں مسابقتی عوامل کو درست طریقے سے بروئے کار لانا چاہیئے اور قومی سلامتی کے تصور کی وضاحت کرنی چاہیے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور چین نے حالیہ مہینوں میں رابطوں اور ملاقاتوں کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیری رابطے کیے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک مستحکم اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے اور چین کے ساتھ رابطے بڑھانے، غلط تاثر کے خاتمے،  تعاون کے شعبوں میں  بات چیت کرنے اور اعلیٰ سطحی مصروفیات کے اگلے مرحلے کے لیے بہترطور پر تیاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے بی آر آئی دنیا می...

استنبول(شِنہوا) ترکیہ کی سابق سفارت کار اور خارجہ پالیسی کی ماہر گلرو گیزرنے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) سے حاصل ہونے والے توسیعی رابطے یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دنیا بھر میں خوشحالی کا باعث بن رہے ہیں۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، بی آر آئی  کھربوں ڈالر کا منصوبہ بن گیاہے ۔ یہ منصوبہ تین براعظموں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ لاطینی امریکہ تک پہنچ گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ 150 سے زیادہ ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت سے، بی آر آئی دنیا بھر کے ممالک کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔

سابق ترک سفارتکار نے کہاکہ ترکیہ بھی، بی آر آئی  میں شامل ہے اور ہم اسے خاص طور پر اہم سمجھتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے ذریعے، خوشحالی پروان چڑھ سکتی ہے۔  اس طرح کے منصوبے کے ذریعے آپس میں منسلک ہونے سے دنیا میں خوشحالی اور امن آئے گا۔

چین ملک میں پائے جانے والے ثقافتی آثار کا س...

بیجنگ(شِنہوا) چین قومی ثقافتی آثار کے بارے میں چوتھا سروے اگلے ماہ نومبر میں شروع کرے گا۔

 ریاستی کونسل کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق اس سروے کا مقصد ملک میں زمین کے اوپر، زیر زمین اور زیرآب تمام غیر منقولہ ثقافتی آثار کے بارے میں معلومات بشمول ثقافتی آثار کے نام، تاریخیں اور تحفظ کی صورتحال اکٹھا کرنا ہے۔پہلے سے شناخت شدہ ثقافتی آثار کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نئے دریافت شدہ آثار کا مطالعہ  اور ان کی فہرست بنائی جائے گی۔

   سرکلر میں کہا گیا کہ سروے کے ذریعے، ملک میں ثقافتی آثار کا ایک جامع کیٹلاگ اور ان کی معلومات پر مشتمل ڈیٹا بیس بنیا جائے گا۔

   یہ سروے رواں سال نومبر سے جون 2026 تک  کیا جائے گا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں فضائی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپرفضائی مسافروں کے 18 کروڑسفری دورے ریکارڈ کیےجوسہ ماہی کے لحاظ سے ایک ریکارڈ ہے۔

 چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے آفس آف ایوی ایشن سیفٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی یونگ نے   بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مارکیٹ کی مضبوط طلب کے باعث دوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت108.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لی نے کہا کہ تیسری سہ ماہی میں شہری ہوابازی کے نقل و حمل کے شعبے میں بہتری آئی اور صنعت کی سرگرمیاں بنیادی طور پر کوویڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئیں۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی منصوبوں...

تیانجن(شِنہوا)چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں رواں سال اپریل سے ستمبر تک یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی دوسری و آخری اسمبلی لائن  کو فعال کرنے میں تقریباََ صرف پانچ مہینے لگے۔

ایئربس کے سی ای او گیلوم فیوری نے کہا کہ یہ چین میں ہوابازی کے مستقبل پر اعتماد کا مظہر ہے جو چین میں شراکت داروں کے ساتھ ایئربس کے طویل، بھروسہ مند اور کامیاب تعلقات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

چین میں بڑے پیمانے پر مکمل صنعتی نظام، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے لیے سازگار ماحول اور مسلسل کھلے پن کی حامل چینی مارکیٹ کے جامع فوائد نے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کوراغب کیا ہے۔

مئی میں ریفریجریشن انڈسٹری کی بڑی کمپنی ڈین فاس نےتیانجن میں اپنے عالمی ریفریجریشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) اور ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ مرکزتقریباً 7 ہزارمربع میٹر کے کل رقبے اور تقریباً 14 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ90 لاکھ ڈالر) کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ  دنیا بھر میں کمپنی کا سب سے جدید اور سب سے بڑا مرکز ہے۔

ڈین فاس چائنہ کے صدر آرتھر شو نے کہا کہ گروپ کے لیے چین میں "پیداوار" سے  "تخلیق" کی طرف بڑھنا اہم ہے جو چین کی ماحول دوست ترقی اور چینی معیشت کے طویل مدتی امکانات پر کمپنی کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایکویٹک پروڈکٹس الائنس نے جبری مشقت کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں آبی مصنوعات کے اتحاد نے نام نہاد "جبری مشقت" کے الزام کی تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیاہے۔

چائنہ ایکویٹک پروڈکٹس پروسیسنگ اینڈ مارکیٹنگ الائنس نے ایک بیان میں کہا کہ 'جبری مشقت' ایک من گھڑت کہانی ہے۔

الائنس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دی آؤٹ لا اوشین پروجیکٹ کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بے بنیاد طور پر  قیاس کیا گیا کہ ویغور مزدوروں کو ملازمت دینا جبری مشقت کے مترادف ہے  اوراس میں امریکہ اور یورپی یونین کی کمپنیوں کو متعلقہ چینی آبی مصنوعات پراسیسنگ پلانٹس سے سمندری خوراک کا بائیکاٹ کرنے پراکسایا گیا۔

الائنس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی خبروں کے مسلسل  پھیلنے کے نتیجے میں کچھ خریداروں نے چینی پروسیسنگ پلانٹس سے ترسیل بند کر دی ہے۔ اس سے نہ صرف چینی پروسیسنگ پلانٹس کا معمول کا کام  براہ راست خطرے سے دوچار ہوا ہے ، بلکہ عالمی سمندری غذا کی سپلائی چین میں بھی شدید رکاوٹ آئی ہے۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکی زیر صدارت ملک کے شمال مشرقی حصے ک...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت گزشتہ روزسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نئے دور میں ملک کے شمال مشرقی حصے کے مکمل احیاء میں نئی پیش رفت کو مزید فروغ دینے کے لیے پالیسیوں اور اقدامات سے متعلق رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے شمال مشرقی حصے  کا احیاء سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے کیا گیا ایک بڑا سٹریٹجک فیصلہ تھا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اپنے بھرپور وسائل،ٹھوس صنعتی بنیادوں، منفرد جغرافیائی محل وقوع   اور ترقی کی بے پناہ صلاحیت کے ساتھ، شمال مشرقی حصہ  ملک کی مجموعی ترقی میں ایک اہم اسٹریٹجک حیثیت  رکھتا ہے۔

رواں سال ملک کے  شمال مشرقی حصے  کی بحالی کی حکمت عملی کے نفاذ کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے صنعتی جدت کو فروغ دینے، روایتی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تبدیل  اور اپ گریڈ کرنے اور اسٹریٹجک لحاظ سے  ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کو فعال طور پر فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین آئندہ سال غیر ریاستی کمپنیوں کو 24 کروڑ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں غیر ریاستی کمپنیوں کو 2024 کے دوران مجموعی طور پررواں سال کے برابر24 کروڑ30 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

 وزارت تجارت نے ایک بیان میں غیر ریاستی کمپنیوں کے لیے درخواست کے معیار اور متعلقہ طریقہ کار بھی جاری کیا ہے جو ملک کی  اشیا کی درآمدات اور برآمدات کے انتظامی ضوابط اور متعلقہ عالمی تجارتی تنظیم کی شرائط کے مطابق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی  دستاویزات رواں سال 15 نومبر سے پہلے وزارت تجارت کو جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی کم...

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی کمرشل گاڑیوں کی فروخت  گزشتہ سال کی نسبت 18.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 29 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

 چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق ملکی سطح پر کمرشل گاڑیوں کی  فروخت گزشتہ سال کی نسبت 15.9 فیصد بڑھ کر تقریباً23 لاکھ 90 ہزار یونٹ تک پہنچ گئیں۔

اس عرصے کے دوران تقریباً 5 لاکھ 49 ہزارکمرشل گاڑیاں برآمد کی گئیں جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.2 فیصد زیادہ ہیں۔

 خاص طور پررواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کوچز اور ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 22.4 فیصد اور 17.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کاربن مارکیٹ دوہرے کاربن اہداف کے حصو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی کاربن مارکیٹ نے اپنے دوہرے کاربن اہداف کے حصول کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزارت ماحولیات کےموسمیاتی تبدیلی کے شعبے کے ڈائریکٹر شیا ینگ شیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کاربن مارکیٹ نے دو سال قبل اپنے آغاز کے بعد سے اخراج کو کم کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی آگاہی اور صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

شیا نے کہا کہ 16 جولائی 2021 کی اس کے آغاز کی تاریخ سے اس ہفتے بدھ تک کاربن اخراج کا کل  حجم 36 کروڑ 50 لاکھ ٹن تھا جس کی کل مالیت تقریباً 19 ارب 44 کروڑ یوآن (تقریباً2 ارب 71 کروڑ ڈالر) ہے۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین نے ٹی سی ایم میں جڑی بوٹیوں کی تاثیر...

بیجنگ(شِنہوا) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایک ایسا فریم ورک تیار کیا ہے جس سے متعدد بیماریوں کی مختلف علامات کو دور کرنے میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم ) کےموثرہونے کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 سائنس ایڈوانسز جریدے میں ہفتہ کے روز شائع ہونے والی اس تحقیق کے نئے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا ہے جو انسانی پروٹین نیٹ ورکس اور ٹی سی ایم میں استعمال ہونے والی عام جڑی بوٹیوں کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں۔

ہسپتال میں زیر علاج  مریضوں کے ڈیٹا کے ساتھ یہ مصدقہ فریم ورک ٹی سی ایم  جڑی بوٹیوں کی علاج کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اولین  سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ تحقیق  کے مطابق، قدرتی اور روایتی ادویات کو سمجھنا دنیا طب میں تبدیلی لانے والی ادویات کی دریافتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی صدر کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملا...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے دورے پر موجود  چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صدر بائیڈن کو چینی صدرشی جن پھنگ کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

  وانگ نے مزید کہا کہ ان کے دورے کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی مشترکہ مفاہمت پرعمل کرنا اور شی بائیڈن بالی سربراہی اجلاس سے سان فرانسسکو سربراہی ملاقات  میں پیش رفت کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا ہے، تاکہ  دوطرفہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے بچایا اور جلد سے جلد چین امریکہ تعلقات کومستحکم ترقی کے ٹریک پرلایا جاسکے۔

وانگ نے کہا کہ ایک چین کا اصول اورچین امریکہ تین مشترکہ بیانات  دوطرفہ تعلقات کی سب سے اہم سیاسی بنیاد ہیں، جنہیں مداخلت کے بغیر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

   انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ  امریکہ اسکے ساتھ تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے پر توجہ دے گا،اور یہ کہ دونوں ممالک کودنیا، تاریخ اور لوگوں کے لیے ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کام کرنے اورصدرشی کے مجوزہ  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پر مبنی تعاون کےتین اصولوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات  میں مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے۔

   وانگ نے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک اور دو ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔    اس موقع پر صدر بائیڈن نےچینی صدر کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکہ عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ رابطے میں رہنے کا خواہاں ہے  صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ وہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

 واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران، وانگ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے دو دور اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کی۔ 

لنکا ٹی 10 کی نیلامی 10 نومبر 2023 کو ہوگی

ٹی 10 لیگ اب کولمبو میں جادو بکھیرنے آرہا ہے ۔ لنکا ٹی 10 کے افتتاحی سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی جمعہ 10 نومبر 2023 کو ہوگی جبکہ مقابلے سیزن 12 دسمبر 2023 سے 23 دسمبر 2023 تک ہوں گے۔ لنکا ٹی 10 کا انعقاد ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس اینڈ انوویشن پروڈکشن گروپ کا کنسورشیم کررہا ہے۔ مردوں کے ٹی 10 کے علاوہ کولمبو میں پہلی بار ویمنز ٹی 10 کی میزبانی کا بھی منصوبہ ہے جو سری لنکا ٹی 10 کے متوازی چلے گا جس میں دنیا کی چند بہترین خواتین کھلاڑی شامل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کا نام سری لنکا کے چھ مشہور شہروں کے نام پر رکھا جائے گا جنہوں نے سری لنکا میں کرکٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔لنکا ٹی 10 کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن پہلے ہی شروع ہوچکی ہے جو 5 نومبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آوٹ نہ دینے پ...

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بول اٹھے۔ ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ ایسے میں حارث رف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آٹ ہی رہا۔ اگر آن فیلڈ امپائر حارث کی اس گیند پر آٹ دے دیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی آٹ ہی قرار دیا جاتا۔ اس حوالے سے میچ کے دوران ایوشمان نے بھی اس متنازع آٹ پر تبصرہ کیا اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا 'یہ شمسی آوٹ تھا'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کے ٹی 20 سکواڈ کا...

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ آسٹریلوی سکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کے بعد پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 میچز کی سیریز نومبر اور دسمبر میں ہو گی، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ آشٹن آگر انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ مچل مارش اور کیمرون گرین ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیسٹ سیزن کی تیاری کے لیے وطن واپس جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامن...

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹرسپورٹس میڈم فوزیہ معروف نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ کی نگرانی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ممتازالحق کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے،...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے۔جنوبی افریقا کے خلاف شکست پر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس نے کہا کہ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، آج جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ بقیہ 3 میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں، ہم نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آخری 5 اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے، اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا، ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بابر اعظم یا انضمام الحق یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور اسٹاف نے پوری کوشش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین اقتصادی تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کے...

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کے لئے چائنیز رینمن بی (آر ایم بی) کو استعمال کرنے سے پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے چین کے آئی سی بی سی بینک کے زیر اہتمام "سرحد پار تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے" کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور پائیدار معاشی اور مالیاتی روابط پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کے لئے چینی رینمن بی(آر ایم بی)کو فروغ دینے سے ان تعلقات کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔ اس تقریب میں پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی)کی جانب سے آئی سی بی سی بینک کو پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ ایجنٹ کے طور پر نامزد کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ بینک نے تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں آر ایم بی کے استعمال کو آسان بنانے کے لئے ضروری ریگولیٹری فریم ورک قائم کیا ہے۔ اس میں لیٹر آف کریڈٹ (ایل / سی) کھولنے اور آر ایم بی میں فنانسنگ سہولیات تک رسائی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے ریگولیٹری منظر نامے میں آر ایم بی دیگر عالمی کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کے برابر کھڑا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اداروں کو اپنے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات میں آر ایم بی کا انتخاب کرنے کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کی بدولت ، چین سے آر ایم بی کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جو مالی سال 18 میں تقریبا 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریبا 18 فیصد ہوگئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مقامی آر ایم بی کلیئرنگ سسٹم اور آر ایم بی میں تجارتی لین دین کے فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان فوائد میں مقامی بینکاری نظام کے لئے تیزی سے تبدیلی کا وقت اور لاگت میں کمی، آر ایم بی تصفیے تک آسان رسائی، دوطرفہ تجارت کے لئے بہتر اور زیادہ مسابقتی قیمتوں کا آغاز اور پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے نئی مارکیٹوں کا افتتاح شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے چین کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پالیسی اور ریگولیٹری معاونت فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جس سے بالآخر دونوں ممالک کے صارفین اور کاروباری اداروں کو فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائ...

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کا لعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت پکڑا گیا جبکہ رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا سے بھی 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگرد قاسم افغانی تخریب کاری کی منصوبہ بندی بناچکا تھا۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرینیڈ، اسلحہ، موبائل فون اورنقدی برآمد کرلیا گیا، گرفتاردہشتگرد اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے359 کومبنگ آپریشنز کے دوران225مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاوگھیرا وکیس،عمر سرفرازچیمہ سمیت 153 ملزما...

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ اعجاز چودھری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعظم (کل)2 روزہ دورے پر لاہور پہن...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ (کل)پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلی پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ مخالف تقاریر،نوازشریف کیخلاف توہین عدا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 2018 سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حضرت نظام الدین کا عرس، بھارت نے پاکستانی زا...

حضرت نظام الدین اولیا کے 720 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک پاکستانی زائرین کو ویزے نہیں مل سکے ہیں۔ عرس کی تقریبات بھارتی دارالحکومت میں شروع ہو گئی ہیں جو 5 نومبر تک جاری رہیں گی، جس میں شرکت کے لیے 250 پاکستانی زائرین نے ہفتہ کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہونا تھا لیکن انہیں ابھی تک بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ویزا نہیں مل سکا ہے۔ پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حاجی کیمپ لاہور پہنچیں اور یہاں سے اپنی سفری دستاویزات وصول کرلیں۔ گزشتہ روز زائرین کی بڑی تعداد حاجی کیمپ لاہور میں پہنچی اور رات گئے تک پاسپورٹ ملنے کا انتظار کرتی رہی لیکن بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاسپورٹ واپس نہیں بھیجے گئے۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ زائرین کے ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کے توسط سے بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے یا ان کی درخواستیں مسترد ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے ۔ تمام زائرین کو پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ ابھی حاجی کیمپ لاہور نہ پہنچیں۔جب ویزے مل جائیں گے تو تمام زائرین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کردی جائے گی۔ ادھر بھارتی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں ابھی تک پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے متعلق نئی دہلی سے اجازت نہیں مل سکی۔ واضح رہے کہ 1974 کے پاک بھارت مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت بھارت حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کے لیے 250 پاکستانی زائرین کو ویزے دینے کا پابند ہے لیکن بھارتی سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی زائرین کو ویزے فراہم کرنے میں اکثر تاخیر کی جاتی ہے یا پھر عین موقع پر ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مذہبی سیاحت کے اسی معاہدے کے تحت نومبر میں 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو باباگورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پورٹ پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے جانی...

مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافروں کو24 گھنٹے سے زیادہ تحویل میں نہیں رکھا جائے گا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے دونوں طرح کے مسافروں اور ڈی پورٹ پاکستانیوں کو اب ایف آئی اے امیگریشن کی تحویل میں 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا۔ ایسے افراد جو ڈی پورٹ ہو کر کراچی لائے جاتے ہیں یا کراچی سے کسی بھی ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روکے جاتے ہیں اور وہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب ہوں گے ایسے افراد کو 24 گھنٹے میں متعلقہ ملزم کی کسٹڈی لینا لازم قرار دی گئی ہے اور کسٹڈی نہ لینے کی صورت میں ان ملزمان کو 24 گھنٹے بعد کراچی ائیرپورٹ پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب مختلف ملزمان کو کراچی ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کیا جائے گا، ائیرپورٹ پولیس سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی کرے گی اور کراچی کے رہائشی ڈی پورٹ افراد یا ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافر کو حسب سابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سپرد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے،عمران خان نے...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلا نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی جس میں کہا گیا ہیکہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانیکا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتے کی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانیکا حکم دیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست عدالتی عملیکوجمع کرادی تاہم جج ابوالحسنات کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کور...

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں اعتماد صرف نوازشریف پر کیا جا سک...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلی کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ...

گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن(ر)صفدر پر بغاوت کے کیس کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ کیپٹن(ر)صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020 کو درج کیا گیا تھا، ان کیخلاف درج ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ر)صفدر نے کہا کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں، فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا شیڈول تاحال ٹھیک نہ ہوسکا، مزید...

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ہفتہ کو بھی ملک بھر میں 40 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے تربت، اسلام آباد، لاہور، جدہ، کوئٹہ اور سکھر کی دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے کی پشاور سے ابوظہبی، ریاض، دبئی اور دوحہ کی دوطرفہ 10 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ کی پی کے 760، گلگت کی پی کے 601، 602، 605 اور 606، سکردو کی پی کے 451، 452، کوئٹہ کی پی کے 325، 326، تربت کی پی کے 509، 510، مسقط کی پی کے 291، القسیم کی پی کے 168، ابوظہبی کی پی کے 262 شامل ہیں۔ ملتان سے القسیم کی پی کے 169، دبئی کی پی کے 221، 222 اور مسقط کی پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ لاہور سے شارجہ کی پی کے 185، 186، دبئی کی پی کے 203، 204، جدہ کی پی کے 731، 839، باکو کی پی کے 159، دمام کی پی کے 248 منسوخ ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد بازیابی کیس،سیکرٹری داخلہ سندھ ذ...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں سیکرٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں 2 بچوں سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس امجد علی سہتو نے سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 2 نومبر کو سیکرٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے بھی جبری گمشدگی کی نشاندہی اور اہل خانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون نے عدالت میں کہا کہ 8 سال سے شوہر لاپتہ ہیں، کوئی نہیں سنتا، ہماری کوئی سفارش بھی نہیں جس پر جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم کسی کی سفارش سنتے بھی نہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عدالت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کو ہر ممکن صورت بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنیوالے...

چیئرمین پی ٹی آئی سے کون سے 10 وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق منگل اور جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا میں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، سلمان صفدر، بیرسٹر عمیر نیازی کے نام شامل ہیں۔ سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، برہان معظم، لطیف خان کھوسہ بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابی...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے (کل)پیر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حفظان صحت کے اہلکار ذہنی تناو کا شکار...

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے (سی ڈی سی) کے محققین نے ملک بھر میں حفظان صحت کے کارکنان کی ذہنی حالت کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ 2018 اور 2022 کے درمیان ملک گیر سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ تقریبا نصف ہیلتھ ورکرز نے 2022 میں ذہنی، جسمانی اور جذباتی تنا کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ حفظان صحت کے کارکنان کی جانب سے کام پر ہراساں کیے جانے کی رپورٹس بھی پہلے سے دگنی ہیں۔حال ہی جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحت کے کارکنوں کو دیگر صنعتوں کے ملازمین کے مقابلے میں دماغی صحت کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ نتائج امریکی تاریخ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی سب سے بڑی ہڑتال کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں 75,000 ہیلتھ کیئر ملازمین نے پانچ ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں واک آؤٹ کے دوران حد درجہ جسمانی ذہنی بڑھتا تنا اور عملے کی دائمی کمی کا حوالہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو قتل کی...

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ روپے نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکیشن امبانی کو ای میل پر موصول دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔ مکیشن امبانی کے سکیورٹی انچارج کی درخواست پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ،برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ...

کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ پر چلنے والی گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہونگی۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسی گوردوارہ میں 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔ اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے فیصلہ سنائیں گے۔ کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے تحریک خالصتان میں نئی روح پھونک دی ہے، کینیڈین وزیراعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کردی ہے کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی کے مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پوری دنیا پر عیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے، ہردیپ سنگھ نجر کے ریاستی قتل پر دنیا بھر کے سکھ غم و غصے سے دو چار ہیں، ہردیپ کو لگنے والی گولی ہر سکھ کو چھلنی کرگئی، یہ گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے سکھ بھارت سے آزادی حاصل کرکے اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے ہردیپ سنگھ کو قتل کرکے اپنے پاں پر کلہاڑی ماری ہے، ہم ہردیپ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں'، صح...

اسرائیل غزہ کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں ، زمینی فوج غزہ میں داخل ہوچکی ہے اور سمندر میں موجود بحریہ کی کشتیوں اور طیاروں سے اب تک کی سب سے زیادہ تباہ کن بمباری جاری ہے۔ غزہ پراسرائیلی بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 53 اہلکاروں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 15 اہلکار صرف ایک ہی روز میں مارے جا چکے ہیں جب کہ اب تک مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔ اسی دوران عرب ٹی وی کے صحافی کی متاثرہ ترین علاقے خان یونس سے سیٹیلائٹ کے ذریعے رپورٹنگ جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ غزہ کے شہری تنہا ہیں، بمباری ہی بمباری ہے۔ رپورٹر کے مطابق لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امریکی اور فرانسیسی خبررساں اداروں کوبھی خبردار کردیا ہیکہ ان کے صحافیوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حص...

ورلڈکپ میچز کی میزبانی سے قبل ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرگیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ایک ارتھ موونگ مشین دیوار سے ٹکرائی جس وہ ٹوٹ گئی، یہاں پر ورلڈکپ کے 5 میں سے پہلا میچ ہفتے کے روز بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دیوار کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ لکھن میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران ایکانا اسٹیڈیم میں تیز ہوائیں چلنے سے ہورڈنگز اسٹینڈز پر گر پڑے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، غیرملکی سیاح خاتون نے آوارہ کتے کا نی...

بھارت کی سیاحت پر آنے والی ایک ڈچ خاتون واپس اپنے وطن لوٹ رہی تھیں جب انہوں نے ایک آوارہ کتیا کو اسکا ویزا بنوا کر اپنے ساتھ لے کر جانے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم کی رہنے والی میرل بونٹنبل وارانسی میں چہل قدمی کر رہی تھیں جب ان کے پیچھے جیا نامی کتیا آئی۔ خاتون نے کہا کہ جب کتیا نے ہر جگہ ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا تب انہوں نے کتیا کے ساتھ دوستی کرلی۔ ایک دن جیا پر ایک اور آوارہ کتے نے حملہ کر دیا تاہم ایک سکیورٹی گارڈ نے مداخلت کر کے اسے بچا لیا۔ میرل نے ابتدائی طور پر کتیا کو گود لینے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ محفوظ اور سڑکوں سے دور رہے۔میرل کو جیا کے پاسپورٹ اور ویزا کے بندوبست کے لیے بھارت میں اپنا قیام چھ ماہ تک بڑھانا پڑا۔ انہوں نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں پرجوش ہوں کہ آخر کار اسے اپنے ساتھ لے جارہی ہوں۔ یہ ایک طویل عمل تھا لیکن مقصد کے آگے کچھ نہیں تھا۔ میں ہمیشہ سے ایک کتیا رکھنا چاہتی تھی اور جب پہلی بار جیا مجھ سے ملی تو مجھے اس سے پیار ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دعا ہے 3 ہفتوں سے غزہ میں پھنسے خاندان والے...

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ دعا ہی کرسکتے ہیں کہ غزہ میں پھنسے خاندان والے حیات ہوں۔ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ غزہ پر شدید بمباری جاری ہے۔ غزہ میں مواصلاتی رابطے کاٹ دئیے گئے ہیں اس لیے خاندان والوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ تین ہفتوں سے غزہ میں پھنسے خاندان کے افراد کے لیے اب صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ حمزہ یوسف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو جھنجھوڑنے اور غزہ کی صورتحال پر کارروائی کرنے کے لیے مزید کتنے بچوں کو اپنی جان قربان کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں