• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

تارکین وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی...

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ لوگوں کی اسکیننگ اور غیرملکی افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ ٹیموں کو رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی بھی میسرہے۔ ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے اور ان کیلئے مختلف اضلاع میں کیمپس قائم ہیں جن میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سکیورٹی کے انتظامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپوں میں مرد اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ رہائش گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈرکراسنگ پوائنٹس تک انخلا کے دیگر ضروری اقدامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین کو پناہ دینے والے پاکستانیوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ منگل کے روز مکمل ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی...

بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی، سرکاری ڈسکوز نے اضافی اخراجات کی وصولی کیلئے نیپرا کو درخواست دی۔ ڈسکوز کی ٹیرف میں ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے جبکہ مرمتی اور آپریشن کی مدمیں 4 ارب 61 کروڑ روپیاضافی وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدمیں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی سسٹم کے استعمال کی مدمیں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا حکومتی ڈسکوز کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کیبعد حتمی فیصلہ کریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، چیف ال...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہیکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلی ہاوس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران عام انتخابات کے پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عام انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شین ژو-16 کا عملہ زمین پر واپسی کے لئ...

جیو چھوان (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطا بق شین ژو۔ 16 کے خلا بازوں نے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا کنٹرول شین ژو۔ 17 کے حوالے کردیا  ہے۔

شین ژو -16  کے عملے نے تمام طے شدہ کام کرلیا جس کے بعد حوالگی سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ یہ عملہ 31 اکتوبر کو شین ژو-16 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر شین ژو -16 کی واپسی کی تیاری کی جارہی ہے ۔

یہ اس لینڈنگ مقام پر انسان بردارخلائی جہاز اور عملہ کی واپسی کا پا نچواں مشن ہوگا۔

لینڈنگ سائٹ نے بتایا کہ زمینی عملے نے آمدہ مشن کے لئے تلاش اور امداد کی مختلف مشقیں کی ہیں۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کے معاملے پر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاق کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے الیکٹرانک سرویلنس کیسے ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہے؟ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تو کہہ رہی ہے کہ انہوں نے کسی کو اجازت نہیں دی، وزیراعظم آفس ،سپریم کورٹ کے جج اور سابق چیف جسٹس کی فیملی کی آڈیو لیک ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ایسا کرنا خوفناک فیصلہ ہے۔ آڈیو ٹیپ کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کون ہے ؟ وزیراعظم آفس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ خفیہ اداروں کے روزانہ معاملات نہیں دیکھتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کیس میں پارلیمانی کمیٹی طلبی جبکہ بشری بی بی کی زلفی بخاری کے ساتھ آڈیو لیک معاملے پر ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی ۔ عدالتی معاون رضا ربانی نے تحریری جواب جمع کرایا اور کہا کہ عدالت کو خود اس معاملے کو نہیں دیکھنا چاہیے ، معاملہ واپس کمیٹی کو بھیجنا چاہئے تھا۔اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی کمیٹیز کے سارے آرڈرز غیر مثر ہو جاتے ہیں ۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا جن آڈیوز کا ذکر ہے ان کے حوالے سے ابھی تک کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، معلوم نہیں وہ حکومتی ایجنسی نے ریکارڈ کی ہیں یا نہیں؟ یہ چیز واضح ہو لینے دیں

آڈیوز کس نے ریکارڈ کیں ،جن خفیہ اداروں کے پاس یہ صلاحیت ہے اس سے متعلق ان کیمرہ کاروائی میں بتا سکتے ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے پٹیشنر کے خلاف کارروائی کا آغاز نہیں کیا جانا چاہئے تھا، پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی ،اسے نمٹا دیں۔ جسٹس بابر ستار نے کہا وزیر اعظم سے بات کریں ، کابینہ سے بات کریں ،آڈیو ٹیپنگ متعلق کوئی قانونی فریم ورک ہونا چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمارے دفتروں اور چیمبروں میں ہماری گفتگو بھی ریکارڈ ہو رہی ہو۔میں آپ کو مناسب وقت دوں گا مگر اس حوالے سے قانونی دائرہ کار سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے یہ پاکستان کی تاریخ ہے ، بینظیر بھٹو کیس سے اب تک یہ چیزیں ریکارڈ پر ہیں ، اگر ہمارے فون کی نگرانی کی جارہی ہے تو ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ایسا کون کررہا ہے ؟ ایک لیک آڈیو پر تو ایف آئی اے تفتیش بھی کر رہا ہے، پہلے یہ تو طے ہو جائے کہ وہ آڈیو کہاں سے آئی اور لیک کیسے ہوئی؟ حکومت نے آڈیو لیکس سے متعلق اہم ججز پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دیا، اس کمیشن کے ٹی او آرز میں بھی یہ سوال نہیں تھا کہ آڈیوز لیک کون کرتا ہے؟ عدالت نے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت 17 کروڑ 20 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 93 فیصد زائد ہے ۔ یہ اضافہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں ملک کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار اس مدت کے دوران ملک میں بجلی پیدا کرنے کی نئی شامل کردہ صلاحیت کا 76 فیصد ہیں۔

ستمبر کے اختتام تک ملک میں قابل تجدید توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.38 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ملک کی کل تنصیب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا 49.6 فیصد اور کوئلے سے چلنے والی بجلی سے زائد ہے۔

مجموعی طور پر پن بجلی ، ہوا سے بجلی ، شمسی توانائی اور ایندھن سے  بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت بالترتیب 41 کروڑ 90 لاکھ کلووٹ ، 40 کروڑ کلوواٹ ، 52 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ اور 4 کروڑ 30 لاکھ کلوواٹ تھی۔

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 131 کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز تھم نہ سکے، پنجاب میں ڈینگی کیمزید 131 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کیدوران لاہور سے 55،راولپنڈی سے 32کیس سامنے آئے،گوجرانوالہ سے25،ملتان 6اور فیصل آباد میں 6افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس ڈینگی متاثرین کی تعداد 9180 ہوگئی، واضح رہیکہ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 124 مریض زیر علاج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی پی اے نے گوادر فری زون نارتھ میں واٹر سپل...

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے گوادر فری زون نارتھ کو پانی کی فراہمی منصوبے پر پر شروع کر دیا ہے جو تقریبا 2221 ایکڑ رقبے پر محیط ہے، تکمیل کا ٹائم فریم جنوری 2024 میں مقرر کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پانی دو مختلف ذرائع سے فراہم کیا جائے گا۔ ایک ذریعہ 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو ڈی سیلینیشن پلانٹ سے حاصل کیا جائے گا جو حال ہی میں 30 جون کو گوادر پورٹ کے علاقے میں مکمل ہوا ہے۔ دوسرا ذریعہ پرانے ہوائی اڈے کے واٹر سپلائی لائن نیٹ ورک سے ہوگا جس میں 5.6 ملین ایم جی ڈی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ نیٹ ورک شادی کور ڈیم اور سوار ڈیم سے جڑا ہوا ہے۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے شادی کور اور سواد ڈیمز سے 158 کلومیٹر پائپ لائن مکمل کر لی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پانی کی تقسیم کے منصوبے کی تکمیل کے بعد ایگون اور ہنگنگ سمیت دو صنعتوں کو روزانہ 400 مکعب میٹر پانی ملے گا۔ دیگر مستفید گوادر فری زون نارتھ میں آنے والی صنعتیں ہوں گی۔ ایسٹ سی گروپ کے علاوہ ایکریز مارک، ایسٹیکس انڈسٹریز، ادریس اسٹیل، بلیو مون انڈسٹریز اور باری ٹیکسٹائل پہلے ہی اپنے سرمایہ کاری پلان جمع کرا چکے ہیں۔ جی پی اے حکام نے گوادر پرو کو بتایا کہ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈیزائن کردہ منصوبے کے مطابق دو مقامی فرموں نے مذکورہ بالا دو ذرائع سے پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے)، نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی)کے تعاون سے چین سے 2 ارب روپے کی گرانٹ سے 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ لگایا گیا ہے۔ سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 1.2 ایم جی ڈی ڈی ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کا سینٹرل روم بھی فعال اور چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 90 فیصد افرادی قوت اور انسانی وسائل گوادر اور بلوچستان کی مقامی مارکیٹ سے حاصل کیے جاتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر 0.5 ایم جی ڈی واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ منصوبے پر حکومت پاکستان اور چین کی جانب سے فزیبلٹی اور سروے کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔ بعد ازاں پانی کی موجودہ طلب کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد حکومت نے 5 جولائی 2021 کو گوادر کے لیے 1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ کی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان کیلئے اراضی کی قیمت کے ت...

سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان کیلئے اراضی کی قیمت کے تعین کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان کیلئے اراضی کی قیمت کے تعین کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے زمین کیلئے دس ہزار روپے فی مرلہ قیمت کا تعین کیا ہے لیکن ریفری جج نے قیمت بڑھا کر 30 ہزار کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی 30 ہزار فی مرلہ قیمت برقرار رکھی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریفری جج نے ریکارڈ کا جائزہ لے کر قیمت 30 ہزار روپے فی مرلہ کی اور بظاہر تو قیمت کے تعین میں کوئی غلطی نہیں۔ بعدازاں، عدالت عظمی نے خاتون غزالہ سلیم کے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری...

نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 2023-24کے آئندہ 4 ماہ کیلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ہزار 718 ارب اور جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 170 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار900 ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا، یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کا بجٹ منظور کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورثا کی درخواست پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے...

پولیس نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا، لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا لال حویلی کو...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل )اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدلرازق اور سردار شہباز نے لال حویلی سے متعلق کیس کی پیروی کی۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رف ن فیصلہ سنایا۔ لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئرمین از سر نو سماعت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی د...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے...

سربراہ عوامی مسلم لیگشیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب قانون میں ترامیم ایگزیکٹو معاملہ ہے عدال...

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کیس میں اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ترامیم خالصتا ایگزیکٹو معاملہ ہے لہذا عدالت مداخلت نہیں کرسکتی، عدلیہ قانون سازی کا اس وقت جائزہ لے سکتی ہے جب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو لیکن قانون سازوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ ستائیس صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ ہر ادارے کو دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، جمہوریت کی بقا کے لیے باہمی برداشت اور تحمل لازم ہے۔ جسٹس منصور نے لکھا کہ عوامی ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ نے نیب قانون میں ترامیم کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کی مخالفت یا حمایت کے بجائے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا۔ اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے فیصلے سے متفق نہیں کیونکہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے اور اکثریتی فیصلہ پبلک سرونٹ کی درست تعریف کرنے میں ناکام رہا، تعزیرات پاکستان کے تحت بھی پبلک آفس ہولڈر کے خلاف کارروائی ممکن ہے کیونکہ تعزیرات پاکستان کے تحت پبلک آفس ہولڈر پبلک سرونٹ ہیں۔ اختلافی نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ ممبر پارلیمنٹ کے خلاف ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ، کرپشن یا غیر قانونی طریقے سے دولت بنانے پر ٹیکس قانون، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

نیب کتنی کرپشن پر کارروائی کر سکتا ہے یہ معاملہ پالیسی میٹر ہے، کتنی کرپشن پر نیب کارروائی کرے یہ تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے عدلیہ کا نہیں۔ جسٹس منصور نے لکھا کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کی اسکورٹنی نہیں کر سکتی، کتنی مالیت کی کرپشن ہوگی تو وہ میگا اسکینڈل کہلائے گا، یہ تعین کرنا عدلیہ کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور عدلیہ پارلیمنٹ کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھا سکتی، عدلیہ پارلیمنٹ کو اپنی تجاویز کے ذریعے دبا میں نہیں لاسکتی۔ اختلافی نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ آئین پاکستان نے ریاست کے تینوں ستونوں کو مکمل خود مختاری دے رکھی ہے، اختیارات کی تکون آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا ہے اور منتخب حکومت کا کام پارلیمنٹ کے قانون پر عمل درآمد کرانا ہے جبکہ عدلیہ کا کام پارلیمنٹ کے بنائے قانون کی تشریح کرنا ہے۔ جسٹس منصور نے لکھا کہ اکثریتی فیصلے میں وجہ نہیں بتائی گئی نیب ترامیم کیسے بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، طویل سماعت کے دوران بار بار سوال پوچھا جاتا رہا نیب ترامیم بنیادی حقوق سے کیسے متصادم ہیں، عدالت کے اس سوال کا جواب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل دینے میں ناکام رہے۔ اختلافی نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئین پاکستان نے ایک سیاست دان کے احتساب کا طریقہ کار طے کر رکھا ہے، منتخب سیاست دان کا آئینی طریقہ کار سے احتساب ذریعہ ووٹ ہے، پارلیمنٹ نے جو کیا وہ پارلیمنٹ ہی ختم کر سکتا ہے اور پارلیمنٹ قانون میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ قانون ختم بھی کر سکتا ہے، پارلیمنٹ کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ پورا نیب قانون ہی ختم کر دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی...

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے اپنے بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا،بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے،عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی ۔ مرحوم کے بڑے بھائی نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی اور کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔ مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقا گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔ بھائی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضا...

انٹر بینک میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈریڈانڈیکس200سیزائدپوائنٹس بڑھ کر51ہزار156پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی 20 اکتوبر کو 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز 280.57 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست، پولیس ا...

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے پولیس افسران سے 3 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید کے خلاف دو مقدمات درج ہیں، رہائی کی روبکار کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، عسکری ٹاور کے مقدمے میں گرفتار کیا اور اے ٹی سی نے ڈسچارج کر دیا، پھر ماڈل ٹان کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔ جس پر سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی پیش رفت ہوتی ہے، صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ بعدازاں عدالت نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو متعلقہ پولیس افسران سے جواب طلب کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے مل...

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائیگی۔ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔ 31 اکتوبرکے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادضبط کرلی جائیگی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افرادکی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، مزید...

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، پیر کو پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں پیر کو بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہیں۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہیں۔ سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کی فہرست میں...

لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی روگ بن گئی، باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445 تک جا پہنچا ہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی کینٹ پر 494 ریکارڈ کیا گیا۔ عامر ٹاون کے علاقے میں اے کیو آئی 447 جبکہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 421 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سموگ کے باعث ناک، کان، گلا، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل جنم لینے لگے، طبی ماہرین نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل...

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔ معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی نے ضمانت بعداز گرفتاری کی در...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لیے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لیے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے...

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔ آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی محسن نقوی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپور...

نگران وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کی حالت زار دیکھ کر برہم ہو گئے۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے 18 گھنٹوں کے دوران 5 ہسپتالوں کے دورے کیے، رات گئے محسن نقوی شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں گندی بیڈ شیٹس، مس مینجمنٹ اور گندگی دیکھ کر اظہار برہمی کیا۔ ہسپتال کی انتہائی بری حالت میں وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، نگران وزیر اعلی نے ایم ایس ہسپتال کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو سخت وارننگ بھی دی۔ وزیراعلی نے شکایات کے ازالے کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو تمام شکایات کا جائزہ لے کر فوری ازالہ کر کے وزیراعلی کو رپورٹ پیش کرے گی، محسن نقوی نے باہر سے ادویات منگوانے اور ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کے پیسے واپس کرنے کا حکم دیا اور صحت کارڈ کانٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اور اس ضمن میں ہدایات دیں۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا، وزیر اعلی نے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت کے بارے بھی دریافت کیا۔ نگران وزیراعلی نے لیب کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کا ریکارڈ چیک کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا، اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کے کیفے ٹیریا کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو ۔ گیریرو- سمندری طوفان اوٹس- تباہی

میکسیکو، ریاست گیریرو کے شہر اکاپولکو میں سمندری طوفان اوٹس سے متاثرہ ایک علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی نے عالمی سیاسی کشیدگی کے باوجود ع...

نیویارک (شِنہوا) ایک معروف امریکی اسکالر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی ترقی کے اگلے مرحلے میں ایک کثیر الجہتی رابطے کا نیٹ ورک عالمی تجارت کو بڑھائے گا جو جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ خطرے میں ہے۔

کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ کثیر الجہتی رابطے باہمی فائدے کے لئے مفید ہیں وہ  تجارتی ترغیبات میں اضافہ کریں گے ، صلاحیت بڑھائیں گے اور اخراجات کم کریں گے اس طرح عالمگریت کو فروغ ملے گا۔

ان کی رائے میں کثیر الجہتی رابطے کا مطلب رابطوں کے مختلف عناصر کو جوڑنا ہے۔ کوہن نے کہا کہ اگرچہ بی آر آئی ستونوں میں سے ہر ایک  جیسے سڑک ، ریل ، بندرگاہیں ، ٹیلی کام وغیرہ  بذات خود ایک "رابطہ' میکانزم ہے تاہم اگلا مرحلہ انہیں جوڑنے کا ہوگا۔

کوہن نے کہا کہ ریل اور بندرگاہوں کو جوڑنے کے لیے انٹرنیٹ آف تھنگز کا  استعمال کرنا  اس کی مارکیٹ میں سامان کی ترسیل کو وسیع تر اور وقت اور پیسے کے اعتبار سے زیادہ موثر بنا سکتا ہے۔

کوہن کے مطابق تیز جغرافیائی سیاسی صف بندیوں کا عمل باعث تشویشناک، عالمگیریت کے خلاف، کاکردگی مخالف اور کرہ ارض پر کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کی بی آر آئی کے اگلے مرحلے کے لیے واضح ہدایات کا ذکر کیا جو چین کے "اعلیٰ معیار کی ترقی" کے وژن کے گرد گھومتی ہیں۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نابالغان کے تحفظ کے لئے سائبر اسپیس...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جاری کردہ سائبر اسپیس کے نئے قوانین میں نابالغ کے تحفظ پر نمایاں توجہ دی گئی ہے۔ یہ مثبت آن لائن مواد کی وضاحت کرتے ، نابالغ کے مفادات بارے عدالتی تحفظ میں اضافہ کرتے اور اہداف کے حصول میں سماجی کوششیں تیز کرتے ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں چین کی ریاستی کونسل نے سائبر اسپیس میں نابالغ کے تحفظ بارے نئے ضابطے جاری کیے تھے جن کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ اس دستاویز میں آن لائن مواد کو باضابطہ بنانا، ذاتی معلومات کی حفاظت اور بچوں کو انٹرنیٹ کا عادی ہونے سے روکنے کی کوششوں کا کہا گیا ہے۔

جون کے اختتام تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.08 ارب تھی اور اس میں 19 کروڑ 10 نابالغ تھے۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ سونگ نے بتایا کہ اگرچہ نابالغ افراد انٹرنیٹ کے ذریعہ فراہم کردہ سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم انہیں غیر قانونی اور نقصان دہ مواد ، انٹرنیٹ کی عادت اور سائبر بدمعاشی جیسے خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ دستاویز میں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے آن لائن مواد کو باضابطہ بنانے کا ایک پورا باب موجود ہے جس میں آن لائن معلومات کی اقسام کی وضاحت کی گئی ہے جو نابالغ کی مضبوط ترقی کے لئے سازگار ہیں۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ کے ایک عہدیدار شیان جی نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر استغاثہ اتھارٹیز استغاثہ اور عدالتی تحفظ میں اضافہ کریں گی اور نابالغ کے لئے صاف اور محفوظ سائبر اسپیس ماحول کو فروغ دیں گی۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قازقستان ، کان میں حادثے سے مرنے والوں کی تع...

آستانہ (شِنہوا) قازقستان کے علاقے کاراغندا کی ایک کان میں حادثے سے ہلاک شدگان کی تعداد 36 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔

ملک کی وزارت ہنگامی حالات نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اب تک 36 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 10 لاپتہ کان کنوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح کان کی شافٹ میں میتھین کا دھماکہ ہوا تھا حادثے کے بعد مجموعی طور پر 208 کان کنوں کو نکالا گیا ہے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی امریکی اسٹریٹجک حکام سے ب...

واشنگٹن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی اسٹریٹجک حکام سے بات چیت کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ان کے دورے میں چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے بہت سے امور پر تفصیلی، تعمیری اور ٹھوس اسٹریٹجک بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ۔ امریکہ تعلقات میں استحکام اور بہتری بارے مثبت اشارے دیئے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف اختلافات اور تنازعات کے باوجود بہت سے امور حل ہوئے ہیں۔ فریقین تسلیم کرتے ہیں دو بڑے ممالک کی حیثیت سے بات چیت برقرار رکھنا ان کے لئے فائدہ مند اور ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق جلد از جلد دوطرفہ تعلقات میں استحکام اور بہتری کی امید کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سان فرانسسکو کا راستہ آسان نہیں ہے اور اسے "آٹو پائلٹ" پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے دونوں فریقین بالی سربراہی اجلاس میں طے شدہ معاہدے پر واپس آئیں دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے پر درست طریقے سے عملدرآمد کریں مداخلت کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور کریں ، اتفاق رائے آگے بڑھائیں اور نتائج کو یکجا کریں۔

وانگ نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی ترقی میں شرکاء کی شمولیت اور عزم کو سراہا۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی امریکی اسٹریٹجک حکام سے ب...

واشنگٹن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی اسٹریٹجک حکام سے بات چیت کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ان کے دورے میں چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے بہت سے امور پر تفصیلی، تعمیری اور ٹھوس اسٹریٹجک بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ۔ امریکہ تعلقات میں استحکام اور بہتری بارے مثبت اشارے دیئے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف اختلافات اور تنازعات کے باوجود بہت سے امور حل ہوئے ہیں۔ فریقین تسلیم کرتے ہیں دو بڑے ممالک کی حیثیت سے بات چیت برقرار رکھنا ان کے لئے فائدہ مند اور ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق جلد از جلد دوطرفہ تعلقات میں استحکام اور بہتری کی امید کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سان فرانسسکو کا راستہ آسان نہیں ہے اور اسے "آٹو پائلٹ" پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے دونوں فریقین بالی سربراہی اجلاس میں طے شدہ معاہدے پر واپس آئیں دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے پر درست طریقے سے عملدرآمد کریں مداخلت کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور کریں ، اتفاق رائے آگے بڑھائیں اور نتائج کو یکجا کریں۔

وانگ نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی ترقی میں شرکاء کی شمولیت اور عزم کو سراہا۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،معیشت کی شرح نمو 2023 میں 5.2 فیصد رہنے...

گوانگ ژو (شِںہوا) بین الاقوامی مالیاتی فورم (آئی ایف ایف) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) 2023 میں 5.2 فیصد اور 2024 میں 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ آئی ایف ایف کی 20 ویں سالگرہ اور سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ آئی ایف ایف کی عالمی سرمایہ اور ترقی رپورٹ 2023 کے مطابق رواں سال عالمی نمو مزید سست ہوکر 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے اور 2024 میں اسی سطح پر کمزور رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں مانیٹری سختیاں کی سائیکل 2024 تک ختم ہونے کی توقع ہے۔ تاہم مالی اور مانیٹری سختی جاری رہنے کا امکان ہے طلب کی شرح نمو مزید کم ہونے سے عالمی بحالی سست رو کا شکار ہوجائے گی۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی معیشت 3.1 فیصد بڑھے گی جبکہ ترقی یافتہ معیشتیں 1.3 فیصد اور ترقی پذیر معیشتیں 4.3 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی برادری کو قلیل اور طویل مدتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنا اور ممالک کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ ان میں تخفیف غربت، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی میں ، ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی شامل ہے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ وانگ یی ۔ بات چیت

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی امریکی اسٹریٹجک حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیئن پیرا گیمز۔ اختتامی تق...

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع ۔ جنگ کا...

غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیل  کی بمباری کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہوبے ۔ ہنگامی فضائی امداد ۔ مشق

چین ، وسطی صوبے ہوبے کے جنگ مین شہر میں ایک ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی مشق میں شریک ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے دوران سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق ستمبر کے اختتام تک ملک کی تنصیب شدہ شمسی توانائی کی صلاحیت تقریباً 52 کروڑ کلو واٹ تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 45.3 فیصد زائد ہے جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت گزشتہ برس کی نسبت 15.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 40 کروڑ کلو واٹ ہوگئی تھی۔

چین میں گزشتہ ماہ کے اختتام تک بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.79 ارب کلوواٹ تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد زائد ہے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایشیئن پیرا گیمز توقعات سے کہیں بڑھ...

ہانگ ژو (شِنہوا) ایشیئن پیرالمپک کمیٹی (اے پی سی) کے صدر ماجد راشد نے چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کے اختتام کا اعلان کردیا۔

ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ اب تک کے سب سے بڑے اور بہترین ایشیئن پیرا گیمز ہوں گے تاہم یہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے۔

اے پی سی کے صدر نے مزید کہا کہ جو کچھ کیا گیا وہ لگن، احتیاط اور محنت کے ساتھ ہوا اور دونوں کھیل واقعی مساوی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئے۔

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز 7 روز جاری رہے جس میں 44 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3 ہزار کھلاڑیوں نے 22 کھیلوں کے 501 مقابلوں میں حصہ لیا۔

کھیلوں کے دوران 468 کھلاڑیوں نے کم از کم ایک تمغہ جیتا، 21 نئے عالمی ریکارڈ، 72 نئے ایشیائی ریکارڈ اور 283 کھیلوں کے ریکارڈ بنے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے کی آمدن میں جنوری تا ستمبر 2.4 فیصد اض...

شین ژین (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 456.6 ارب یوآن (تقریباً 63.6 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد زائد ہے۔

کمپنی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران خالص منافع کی شرح 16 فیصد تھی۔

ہواوے کے چیئرمین ہو ہوکن نے بتایا کہ مجموعی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔

سال 2023 کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو 310.9 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد زائد ہے جبکہ خالص منافع کی شرح 15 فیصد تھی۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں دماغی طور پر مردہ عطیہ کنندگان کا...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں دماغی طور پر مردہ افراد کے اعضاء عطیہ کرنے کا 1000 افراد کا اندراج ہو چکا ہے۔ یہ 1000 واں عطیہ 1997 میں ملک میں اعضاء کی پیوند کاری کا قانون نافذ ہونے کے 26 برس بعد تکمیل کو پہنچا ہے۔

جاپان آرگن ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے مطابق عطیہ دینے والا 1000 واں شخص اپنی عمر کی 60 ویں دہائی میں تھا اور جسے قانون کے تحت جاپان کے ایک اسپتال میں دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا گیا تھا۔ اس کے دل، پھیپھڑوں، جگر اور گردوں کی پیوند کاری دیگر افراد کو کی جائے گی۔

اگرچہ دماغی طور پر مردہ افراد کے عطیہ کردہ اعضاء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اب بھی عطیہ دہندگان کی کمی ہے کیونکہ اعضاء کے متلاشی افراد میں سے 3 فیصد سے بھی کم مریضوں کی پیوند کاری ہوسکی ہے۔

اس قانون کے تحت جاپان میں پہلا عطیہ 1999 میں ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر عطیات کی تعداد اکثر سالانہ 10 سے بھی کم ہوتی تھی کیونکہ اعضاء عطیہ کرنے کے لیے عطیہ دہندگان کی جانب سے تحریری ہدایات ضروری تھیں۔

سنہ 2010 میں اس قانون پر نظر ثانی کی گئی جس کے تحت خاندان کے کسی بھی رکن کی رضامندی اور 15 برس سے کم عمر بچوں کو عطیات دینے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے وفد نے جزائر سولومن کا دورہ مکمل...

ہونائیرا (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک وفد نے جزائر سولومن کا 3 روزہ دورہ مکمل کرلیا۔

وفد کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ گو یی ژو نے کی۔

دورے کے دوران وفد نے آور پارٹی کے رہنما اور جزائر سولومن کے وزیر اعظم مانسیہ سوگاوارے، پارٹی کے نائب رہنما اور کان کنی، توانائی اور دیہی بجلی کے وزیر بریڈلی ٹووسیا، وزیر خارجہ اور بیرونی تجارت جریمیاہ منیلے اور پارلیمنٹ میں دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو سراہا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے۔

چین اور جزائر سولومن کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم کرنے کے لئے بھی فریقین تیار ہیں۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ابتدائی 3 سہ ماہی میں 54 سینئر افسرا...

چین (شِنہوا) چین میں نظم معائنہ اور نگراں اداروں نے جنوری سے ستمبر کے دوران تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار مقدمات کا اندراج کیا جن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی سے رجسٹرڈ اور زیر نگرانی 54 اہلکار شامل تھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 5 ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں جن میں صوبائی اور وزارتی سطح کے 34 اہلکار بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق رشوت کی پیشکش کرنے پر تقریباً 12 ہزار افراد کے خلاف تحقیقات ہوئی جس میں سے 2 ہزار 365 کے مقدمات مزید کارروائی کے لئے استغاثہ کو منتقل کردیئے گئے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سافٹ ویئر شعبے میں ابتدائی 3 سہ ماہی می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران آمدن اور منافع میں اضافہ کی شرح 2 ہندسوں میں رہی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس مدت میں شعبے کا منافع 10.1 کھرب یوآن (تقریباً 140.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 18.3 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں شعبے کی مجموعی آمدن 87.6 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت کے دوران کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز میں آمدن گزشتہ برس کی نسبت 15.8 فیصد اضافے سے 875 ارب یوآن اور ای کامرس پلیٹ فارمز میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خدمات کی آمدن 9.4 فیصد اضافے کے ساتھ 799 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگژو ایشین پیرا گیمز ختم ہوگئیں

ہانگ ژو (شِنہوا) چوتھے پیراگیمز 7 روز تک دلوں کو ملانے اور خواب پورا کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز میں 44 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 21 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چین نے دوسری بار براعظم کے اس بڑے پیرا گیمز کی میزبانی کی اس سے قبل ان کھیلوں کا 2010 میں افتتاحی ایڈیشن چین میں ہوا تھا۔ 468 کھلاڑیوں نے کم از کم ایک تمغہ جیتا ، 22 کھیلوں میں 21 نئے عالمی ریکارڈ ، 72 نئے ایشیائی ریکارڈ اور 283 کھیلوں کے ریکارڈ بنے۔

چین کے ریاستی قونصلر شین یی چھن ، ایشین پیرالمپکس کمیٹی (اے پی سی) کے صدر ماجد راشد اور چائنہ ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے چیئرمین چھنگ کائی نے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایشیئن پیرا گیمز ہانگ ژو آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر چھنگ نے کہا کہ تمام فریقین کی انتھک کوششوں سے ہم نے دونوں کھیلوں کا مساوی شان و شوکت سے انعقاد کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہم ان شاندار لمحات کو کبھی نہیں بھولیں گے جہاں ایشیا کے 44 ممالک اور خطوں کے پیرا ایتھلیٹس اپنے خواب پورا کرنے آئے اور اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے اتحاد، دوستی، منصفانہ کھیل ،ثابت قدمی اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے اور یکے بعد دیگرے ریکارڈ قائم کئے۔ ان کے شاندار اسکور بورڈ نے زندگی کو  قدر اور معنی دیئے اور ہمارے دلوں اور روحوں کو چھولیا۔

راشد نے چوتھے ایشین پیرا گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے ان کھیلوں کو "توقعات سے بڑھ کر" قرار دیا۔

راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ اب تک کے سب سے بڑے اور بہترین ایشیئن پیرا گیمز ہوں گے تاہم یہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگژو ایشین پیرا گیمز ختم ہوگئیں

ہانگ ژو (شِنہوا) چوتھے پیراگیمز 7 روز تک دلوں کو ملانے اور خواب پورا کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز میں 44 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 21 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چین نے دوسری بار براعظم کے اس بڑے پیرا گیمز کی میزبانی کی اس سے قبل ان کھیلوں کا 2010 میں افتتاحی ایڈیشن چین میں ہوا تھا۔ 468 کھلاڑیوں نے کم از کم ایک تمغہ جیتا ، 22 کھیلوں میں 21 نئے عالمی ریکارڈ ، 72 نئے ایشیائی ریکارڈ اور 283 کھیلوں کے ریکارڈ بنے۔

چین کے ریاستی قونصلر شین یی چھن ، ایشین پیرالمپکس کمیٹی (اے پی سی) کے صدر ماجد راشد اور چائنہ ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے چیئرمین چھنگ کائی نے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایشیئن پیرا گیمز ہانگ ژو آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر چھنگ نے کہا کہ تمام فریقین کی انتھک کوششوں سے ہم نے دونوں کھیلوں کا مساوی شان و شوکت سے انعقاد کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہم ان شاندار لمحات کو کبھی نہیں بھولیں گے جہاں ایشیا کے 44 ممالک اور خطوں کے پیرا ایتھلیٹس اپنے خواب پورا کرنے آئے اور اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے اتحاد، دوستی، منصفانہ کھیل ،ثابت قدمی اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے اور یکے بعد دیگرے ریکارڈ قائم کئے۔ ان کے شاندار اسکور بورڈ نے زندگی کو  قدر اور معنی دیئے اور ہمارے دلوں اور روحوں کو چھولیا۔

راشد نے چوتھے ایشین پیرا گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے ان کھیلوں کو "توقعات سے بڑھ کر" قرار دیا۔

راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ اب تک کے سب سے بڑے اور بہترین ایشیئن پیرا گیمز ہوں گے تاہم یہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مال بردار ہوائی اڈے سے 10 ویں بین الا...

ووہان (شِنہوا) چینی مال بردار فضائی کمپنی ایس ایف ایئرلائنز نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے ای ژو ہواہو ہوائی اڈے سے جاپان کے شہر اوساکا کے لئے ایک نیا مال بردار روٹ شروع کردیا ہے۔

فضائی کمپنی کے مطابق ای ژو۔ اوساکا روٹ ملک کے مال بردار ہوائی اڈے ای ژو ہوا ہو سے شروع ہونے والا 10 وان بین الاقوامی فضائی مال بردار روٹ ہے۔

ہوائی اڈے جولائی 2022 میں فعال ہوا تھا۔ یہ مال برداری پر مبنی ہوائی اڈہ ہے جو بڑے پیمانے پر مال بردار اور کچھ مسافر پروازوں کو نمٹاتا ہے۔

ایس ایف ائرلائن کے مطابق اپنے بڑھتے ایئر روٹ نیٹ ورک کی بدولت یہ ای ژو ہوا ہو ہوائی اڈہ اب تک ایک لاکھ ٹن سے زائد مال کی نقل و حمل کرچکا ہے جو اس کے بین الاقوامی فضائی مال برداری کے تقریباً 20 فیصد ہے۔

 
۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یادگاری پانڈا سکے جاری کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کا مرکزی بینک 30 اکتوبر کو 14 یادگاری پانڈا سکے جاری کرے گا۔ 

پیپلز بینک آف چائنہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تمام سکوں کے سامنے والے حصے میں اچھی فصلوں کے لئے دعائیہ ہال، ہیکل آف ہیون کا مرکزی ڈھانچہ ، ملک کا نام، اور اجراء کا سال کنندہ ہے۔

جبکہ عقبی حصے پر ماں بیٹا دیوہیکل پانڈا  کنندہ کیا گیا ہے۔ سکے کی قیمت اور وزن ،  سکے میں شامل سونے یا چاندی کی فیصد مقدار کے مساوی ہے۔

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین پیرا گیمز-بیڈمنٹن

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز میں مردوں کےبیڈمنٹن سنگلزایس ایچ6 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے چینی ہانگ کانگ کےکھلاڑی چھو مان کائی (بائیں جانب سے دوسرے)، چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑی کرشنا نگر (بائیں جانب پہلے)، کانسی کا تمغہ جیتنے والے چینی کھلاڑی لِن نائلی (دائیں جانب دوسرے) اورچینی ہانگ کانگ کے وونگ چھون یم  ایوارڈتقریب کے دوران تصویربنوارہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-اسرائیل-فضائی حملے

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے درمیان لوگ نظر آ رہے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 326ہو گئی ہے۔(شِنہوا)

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن-عمان--فلسطین کے حق میں احتجاج

اردن کے شہر عمان میں فلسطینیوں سے حمایت کے اظہار کے لیے لوگ احتجاج میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں