• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

محکمہ ریلوے کی غفلت، تھل ایکسپریس بڑے حادثے...

کوٹ سلطان ریلوے سٹیشن سے 4 کلو میٹر کے فاصلے پر پٹڑی ٹوٹ گئی جس کی بروقت اطلاع سے تھل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعہ اڈا حافظ آباد ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں پٹڑی کی مرمت باقاعدہ مرمت کی گئی، تھل ایکسپریس کو حفاظتی اقدامات کر کے پٹڑی سے گزار دیا گیا، ملتان سے آنے والی تھل ایکسپریس راولپنڈی کیلئے روانہ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹڑی صبح سے ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے ملازمین لا علم تھے، ٹوٹی پٹڑی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے محکمہ ریلوے کو اطلاع دی جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث آئے روز چوریوں سمیت دیگر واقعات پیش آتے ہیں، محکمہ ریلوے کے ملازمین ڈیوٹی دینے کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے ہیں، ملازمین کی غفلت کے باعث کسی بھی وقت بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر کروڑوں روپے...

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانے کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے زر مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینو کی بمپر پیداوار کا امکان، وزارت تجارت ن...

اسلا وزارت تجارت نے رواں سال ملک میں بمپر پیداوار کے امکان کے پیش نظر کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کینو کی 27 لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال کینو کی پیداوار محض 13 لاکھ ٹن تک محدود رہی۔ وزارت تجارت نے15 نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی، فیصلہ وزارت تجارت کیجانب سیقائم کمیٹی کی تجویزکی روشنی میں کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹرز کرسمس سیزن سے پہلے ہی کینو کی کنسائنمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزارت تجارت ماضی میں یکم دسمبر کو کینو برآمد کرنے کی اجازت دیا کرتی تھی۔ واضح رہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے اور مخصوص موسمی حالات کے ساتھ ساتھ گریڈنگ، پالشنگ، پیکنگ وغیرہ کی مناسب سہولتوں کے فقدان کے باعث پاکستان میں کینو کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی تھی تاہم رواں سال پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیری رحمان کا پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہو...

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے فلائٹ آپریشنز معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر تشویش ہے، ایک ہفتیمیں 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان تحریک انصاف ( کے دور میں ایوی ایشن انڈسٹری کریش کروائی گئی اور اب فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران وفاقی حکومت اس سنگین بحران کا نوٹس لے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا پوری انڈسٹری کو تباہ کر کے نجکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، لائسنس گیٹ سے اب تک ملکی ایوی ایشن انڈسٹری اپنی پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکی، پی آئی اے اور پاکستان سٹیٹ آئل( پی ایس او ) کے درمیان انتضامی اور معاشی معاملات کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ہماری قومی شناخت ہے لیکن ہمیں پارلیمانی کمیٹی میں ایوی ایشن ڈویزن سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہل...

ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ تیراہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں فورسز کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، نوجوان طالب علم کو قتل کرنے والا ا...

فائرنگ کر کے نوجوان طالب علم کو قتل اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنے والے انتہائی مطلوب اشتہاری عمر ستی عرف کمانڈو کو صادق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان عمر ستی عرف کمانڈو اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے احمد زمام کو قتل اور عمار الطاف ستی کو زخمی کر دیا تھا۔ مقدمہ میں تین اشتہاری مجرمان عبد الرحمان کیانی، وجیہہ الحسن عرف وجی، رمضان عرف پٹھان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج تھا، اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمہ میں ملوث چاروں ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے مجرم کوایک سال تک 50 نیم کے درخت لگ...

جیکب آباد کی مقامی عدالت نے مجرم کوایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے کی انوکھی سزا سنا دی۔ جیکب آباد کی مقامی عدالت نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانہ کی انوکھی سزا سنائی۔ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج حیدر علی بھیو نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم آدم پٹھان کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے کی سزا سناتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دیں گے۔ عدالت نے مجرم پر 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، یاد رہے کہ صدر تھانہ کی پولیس نے 9 مئی 2023 کو گاں خان رند کے قریب ملزم سے ڈھائی من گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قتل کیس،پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر 2 روزہ...

پی ٹی آئی کے سابق ڈپتی اسپیکر محمود جان کو قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ قتل کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا محمود جان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمود جان پر جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے تفتیش کے لیے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا ۔ بدھ کو کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 350 پوائنٹس بڑھ کر 51375 پوائنٹس پر پہنچ گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 51،027.94 پہ بند ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا، جس سے پیسے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہوردنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، بھارتی شہ...

لاہور میں سموگ کا اثر برقرار ہے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح تین سو سے تجاوز کر گئی۔ لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیدیا گیا جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 300 سے زیادہ ہو گئی۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح اپر مال کینال روڈ پر سب سے زیادہ 393 رہی جبکہ مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 340 ہوگئی،گلبرگ میں 379، پولو گرانڈ کینٹ میں306 ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں...

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کے باعث سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اعلی سطح اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جازہ لیا گیا، صورتحال کے پیش نظر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سفارشات مرتب کی گی۔ صوبے کو درپیش مالی بحران کو کنٹرول کرنے کیلے تین آپشنز استعمال کے جاینگے۔ پہلے آپشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں دیا گیا 35 فیصد اضافہ واپس لیا جاے گا جس سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ دوسرے آپشن میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرے گی جس سے ماہانہ 8ارب روپے کی بچت ہوگی۔ تیسرے آپشن میں صوبای حکومت سرکاری ملازمین کو دی جانے والی ایگزیکٹیو الانس ہیلتھ پروفیشنل الانس اور دیگر الانسز کو ختم کرے گی جس سے صوبای حکومت کو ماہانہ 2ارب روپے کی بچت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیرملکی میڈ...

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیرملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیرملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کیلیے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے،کسی بھی غیرملکی صحافی اور مبصرکو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کرانا ہوں گے۔ غیرملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سیکیورٹی کلیئرنس لانا لازمی ہوگی،کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور آبزرور رجسٹریشن نہیں کی جائیگی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 کو کرانیکا اعلان کر رکھاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کو جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، وکیل درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد آفس کوپٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دی تھی جسے انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیالکوٹ،زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے 2 نو...

ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاں میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گری جس کے نیچے دب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عبداللہ اور 16 سالہ حسنین شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں 6 وہیکلز نے حصہ لیا، زیر تعمیر بلڈنگ کی بالائی منزل کا لینٹر گرا جس کے باعث گرانڈ فلور کا بھی لینٹر گر گیا، بلڈنگ ابھی زیر تعمیر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں ایک اور دل کا بڑا ہسپتال بنانے کی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کے رش کے باعث جناح ہسپتال کی ایمرجنسی و ٹراما سینٹر پراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا جبکہ ایمرجنسی و ٹراما سینٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیراعلی نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7 منزلہ اور بیڈز کی تعداد 250 ہو گی، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال ہو گا۔ صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹریز صحت، تعمیرات ومواصلات، سپیشل سیکرٹری صحت، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ،تعلیمی بورڈز کے سربراہان کوعہدوں سے ہٹا...

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اہم تبدیلی کر دی گئی جس کے تحت بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے عدالتی فیصلے پر 5 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، 5 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو دفاتر جانے سے روک دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی ہونے والے چیئرمینوں کی تقرری کوغیر قانونی قرار دیا تھا، بورڈز میں کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ، حیدرآباد بورڈ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ بورڈ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہی کی انٹرا...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرویز الہی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ پرویز الہی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی کو گوجرانوالہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اپیل میں مزید کہا گیا کہ سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے بر عکس ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست، سی سی پ...

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 27 اکتوبر کو سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا، سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا، سی سی پی او لاہور خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پ...

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی بحالی پر سماعت کے دوران نیب کو نوٹس جاری کیا گیا، کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے نوٹس وصول کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائیگا۔ حکم نامے کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ ادارے کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایندھن کی فراہمی معمول پرنہ آسکی، پی آئی اے...

قومی ایئر لائن کا مالی بحران جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، آج بھی پی آئی اے نے مزید 49 پروازیں منسوخ کردیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے شارجہ کے لیے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کے لیے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لیے پی کے 753، پی کے 754 منسوخ کردی گئیں۔ اسی طرح سکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لیے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہے۔ لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔ سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔ پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔ دبئی فیصل آباد کی پی کے 224، ملتان شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے...

جناح ہاوس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بدھ کو ریگولر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔ کاز لسٹ منسوخ ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیسز کی سماعت نہیں ہو ئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا، درخواست میں سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 5 اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی، سزا کے فوری بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے، انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے دوبارہ ن...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔ جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔ جج طاہرعباس سپرا نے مزید کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گل جب بھی نظر آئیں ایس ایچ او گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس،فواد چودھری...

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہیں چودھری صاحب؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے، جج نے کہا اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ بس سر کوشش ہے اپنا خیال رکھنے کی۔ فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دیں۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا فلسطین...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے فلسطینی اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں ان کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، فلسطینیوں کو حق خود ارادیت اور مکمل آزادی کا حق حاصل ہے۔ منیر اکرم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، فلسطینیوں کی ناکہ بندی سے خوراک اور امداد روکنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی کونسل اسرائیل کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی سازگار مستقبل کے لیے اجتماعی تعاون...

تہران(شِنہوا) ایرانی دارالحکومت تہران کے میئر علی رضا زکانی نے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی)ممالک کے لیے سازگار مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زکانی نے کہا کہ بی آر آئی ایک اہم خیال ہے، جو تمام شریک ممالک کے لیے یکساں مفاد کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک "درست خیال" بھی ہے جو شریک ممالک کے درمیان تجارتی لین دین اور نقل و حمل کے لیے درکار وقت اور اخراجات دونوں کو کم کرنے میں مدد کررہا ہے۔

تہران کے میئر نے کہا کہ شاہراہ ریشم اور تجارتی راستے کی بحالی سے تمام براعظموں کے ممالک اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، اس طرح دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  کی دعوت پر 26 سے 28 اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ وانگ امریکہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیی تبادلہ خیال اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ دوستانہ ملاقاتیں کریں گے،اور وہ اپنے دورے کے دوران چین امریکہ تعلقات پر چین کے اصولی موقف اورجائز تحفظات کا اظہار کریں گے۔

چینی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ  امریکہ  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، رابطوں اور مکالمے کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت ، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط ترقی کی راہ پر لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس صوبہ شانشی...

شی آن(شِنہوا)چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں شروع ہوئی۔ کانگریس میں 800 سے زائد ماہرین آثار قدیمہ نے شرکت کی۔

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس کے دوران ایک غیر ملکی ماہر تقریر سن رہا ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس کے ہال سے باہر شرکاء تین جہتی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تصویردیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس سےچائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ریسرچ فیلو گاؤ جیانگ تاؤ اظہار خیال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چینی آثار قدیمہ کی چوتھی کانگریس کے دوران شرکاء ایک اہم تقریر سن رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے...

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر5  ہزار 791 ہو گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کوایک بیان میں کہا کہ ساحلی علاقے میں 16 ہزار297 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملے 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر حماس کے بڑے پیمانےپرحملے کے بعد شروع ہوئے جس میں اب تک اسرائیل میں کم سے کم 14 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-پاکستانی جوہری

پاکستانی جوہری چوہدری سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2023  میں اپنی کمپنی کی جیولری کی مصنوعات متعارف کروا رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیلٹ اینڈ روڈ سے چین اور پاکستان کے کاروباری...

بیجنگ(شِنہوا) 42 سالہ پاکستانی جیولر عقیل احمد چوہدری نے چین اور پاکستان کے کاروباری دوستوں کے ساتھ  اس امید پررابطہ کیا کہ وہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون(بی آر ایف) کے دوران مستقبل کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔ رواں ہفتے منعقد ہونے والےبی آر ایف نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے عمل میں ایک اور سنگ میل کامیابی حاصل کی۔ 

بی آر ایف میں شرکت کرنے کا یہ ان کا پہلا موقع ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بہت سے پرانے دوستوں سے مل کر بہت خوش ہوئے۔"اس فورم کے ذریعے،  محسوس  ہواکہ پاکستانی اور چینی کاروباری ادارے بہت فعال اور مستقبل کے تعاون کے حوالے سے پراعتماد ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔

عقیل چوہدری کا پاکستان میں ایک روایتی خاندانی زیورات کا کاروبار ہے۔ 2019 میں چین میں آنےکے بعد سے، کمپنی نے چین کے مختلف تجارتی میلوں میں شرکت کی ہے، جس میں زیورات کی مصنوعات کی فروخت میں ہر سال 30 فیصد اضافہ ہوتا رہا ہے۔ 

اس وقت عقیل چوہدری کے شنگھائی اور شین یانگ شہروں میں جیولری کے دو اسٹورز ہیں جن میں سے منفرد جیولری مصنوعات کو مقامی صارفین میں کافی پذیرائی حاصل ہے۔ شنگھائی اسٹور کی سالانہ فروخت ہر سال 50سے 60لاکھ یوآن تک پہنچ جاتی ہے۔ چوہدری بیجنگ کے سی بی ڈی میں تیسرا اسٹور کھولنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ فورم کے دوران چین کے ٹک ٹاک اور جے ڈی جیسے کچھ مشہور پلیٹ فارم انٹرپرائززکے ساتھ بھی انہوں نے بات چیت کی اور تعاون کے کچھ  وعدے کیے گئے ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنی جیولری مصنوعات کو فروغ دوں گا۔ 

فورم کے موقع پر، انہوں نے بیجنگ کے کچھ کاروباری علاقوں کا بھی دورہ کیا تاکہ غیر ملکی اداروں کو راغب کرنے کے بارے میں بیجنگ کی پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے ایک چینی کاروباری دوست کو پاکستانی سیاسی اور کاروباری مہمانوں سے متعارف کرانے میں بھی مدد کی، اس امید پر کہ وہ پاکستان میں فیڈ پروسیسنگ فیکٹری کھولنے میں ان کی مدد کریں گے۔

چوہدری نے مزید  بتایا کہ فورم کے دوران گرین انرجی اور عوامی تعمیراتی منصوبوں کے حوالےسے  انہوں نے پاکستان کے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی ہیں جس سے کاروبار کو بڑھانے اور نئے دوست بنانے کی امید میں۔ 

 بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کو دس سال ہوچکے ہیں۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فلیگ شپ پراجیکٹ کے طور پر، سی پیک نے گزشتہ دہائی کے دوران مفید نتائج حاصل کیے ، جس سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے رابطے اور صنعت سازی کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔اس وقت سی پیک کے تحت کچھ اہم منصوبے مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کی تعمیر بہت کامیاب رہی ہے اور تعاون کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں میری  نظر میں، سی پیک کے تحت صنعتی پارکوں کی ترجیحی پالیسیوں سےبہت سے کاروباری اداروں  قائم ہوئے جو نوجوانون کے لیے روزگارکے لیے مواقع لائے ہیں۔ 

عقیل چوہدری نے بتایا کہ بڑے چینی کاروباری ادارے  منظم طریقے سے تعمیرات کے لیے پاکستان میں آئے جس سے مقامی پاکستانی اداروں کے لیے ایک صحت مند صنعتی ماحولیات، بشمول چینی جدید تجربہ، ٹیکنالوجی، سپلائی چین میسر آئی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو تعاون اور ترقی اور پیشرفت کے مزید مواقع فراہم ہوئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ  نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا ہے، اور ایک کمپنی کے طور پر، ہم چینی شراکت داروں کے ساتھ بہتر تعاون کرنے، چینی مارکیٹ میں ضم ہونے اور ترقی حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ 

چوہدری کا خیال تھا کہ کورونا کی وبا کے بعد لوگوں کے کھانے پینے کی عادات اور صارفین کا گروپ تبدیل ہو رہا ہے، جیسے کہ نوجوانوں میں زیورات خریدنے کا زیادہ رجحان ہے اور چینی صارفین رنگین جواہرات  کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

صارفین کے نئے رجحانات کے مطابق چوہدری کی کمپنی نے خود کو ایڈجسٹ  کیا ہے  جیسے کہ زیورات کی کچھ نئی مصنوعات کو ڈیزائن کیا گیا اور مصنوعات کے معیار اور اعلیٰ معیار پر زیادہ توجہ دی گئی ہے تاکہ چینی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنی جانب راغب کیاجاسکے۔ 

عقیل چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے امکانات کافی روشن اور وہ چینی مارکیٹ کی صلاحیت کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ نوجوان دوطرفہ تعاون میں شامل ہوں گے، جس سے کاروباری اداروں کو فائدہ ہوگا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-پاکستانی جوہری

پاکستانی جوہری چوہدری تیسرے "بیلٹ اینڈ روڈ" انٹرنیشنل کوآپریشن سمٹ فورم کے دوران چینی تاجر کے ساتھ ایک تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِںہوا)

سری لنکا نے خواتین کو رات کی شفٹوں میں کام ک...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزراء کی کابینہ نے دکان اور دفتر کے ملازمین (ملازمت اور معاوضے کا ضابطہ) ایکٹ میں ترمیم کی ایک تجویز کی منظوری دے دی ہے تاکہ چند شعبوں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو رات کی شفٹوں میں کام کرنےکی اجازت دی جا سکے۔

سری لنکن حکومت کے محکمہ اطلاعات نے منگل کو کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں، نالج آؤٹ سورسنگ، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ، اور غیر ملکی کاروباروں کے لیے اکاؤنٹس، انتظامی اور تکنیکی سرگرمیاں انجام دینے والے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین اب قانونی طور پر رات کی شفٹوں میں کام کر سکتی ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے اور اسے جلد ہی گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے...

اسلام آباد(شِنہوا)  پاکستان کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مددکررہاہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کی صدر فرحت آصف نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں میں سہولت فراہم کرتے ہوئے، ترقی، امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کی بنیاد پر، بی آر آئی ایک زیادہ معقول اور منصفانہ عالمی گورننس سسٹم میں خاطر خواہ مدد کرنے اور عالمگیریت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پر مبنی ترقی کے لیے ایک ماڈل ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے بنیادی ڈھانچے، اقتصادی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، یا ثقافتی تبادلے سے متعلق کثیر الجہتی کوششوں میں شریک ہونے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

فرحت آصف نے کہا کہ پاکستان میں، بی آر آئی نے اپنے فلیگ شپ منصوبے- چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  کے ذریعے زبردست سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کیے ہیں۔ 

پرامن اور خوشحال ایشیائی وطن کی تعمیرکے لیے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی ہمسائیہ ممالک کے حوالے سے سفارت کاری کے بین الاقوامی سمپوزیم کے لئے پیغام  بھیجا ہے  جو منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔

صدر شی نے اپنے پیغام میں کہاکہ  انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے چین دوستی، خلوص، باہمی مفاد اور شمولیت کے اصول پر عمل  جاری رکھتے ہوئے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستانہ بقائے باہمی کے ایشیائی وطن کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر ایک نیا باب تحریر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  چین کی ہمسایہ سفارت کاری کی بنیادی پالیسی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کو مضبوط بنانا اور ایک دوستانہ، محفوظ اور خوشحال ہمسائیگی کی تعمیر ہے جس میں ہم آہنگی، اخلاص، باہمی مفاد اور شمولیت کے اصول کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، چین نے مذکورہ اصول پر فعال طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمہ گیر طریقے سے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کیے  دونوں فریقوں نے مسلسل سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیا اور مفاد پر مبنی ہم آہنگی کو مستحکم کیا ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی پہلی زوٹوپیا لینڈکا آغاز 20 دسمبر کو...

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ 20 دسمبر کو ڈزنی پارک میں دنیا کی پہلی زوٹوپیا لینڈ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ میں والٹ ڈزنی اینی میشن اسٹوڈیوز کی فلم "زوٹوپیا" پر مبنی تھیم والی یہ آٹھویں لینڈ ہو گی۔

ریزورٹ کے مطابق نئی لینڈ جدید تفریح، تجارتی سامان، کھانے اور مشروبات، تھیم پارک اور کئی پر کشش سرگرمیوں کے ذریعے فلم اور اس کے کرداروں کوزندہ کرے گی۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی بین الاقوامی تعاون میں نئے مرحلے ک...

کوالالمپور (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کاکس فار ایشیا پیسفک کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے لئے منعقدہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے کو تیار ہے اس میں  کم کاربن کی پائیدار خصوصیات شامل ہیں۔

بیجنگ میں فورم میں شرکت کے بعد شِںہوا کے ساتھ ایک  انٹرویو میں اونگ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں ترقی برقرار رہنے کے لئے اعلیٰ معیار کی پائیداری ضروری ہے ۔ چھوٹے لیکن خوبصورت پائیدار منصوبے دنیا بھر میں لوگوں کے طرز زندگی اور فلاح و بہبود کو نئی شکل دینے کی نئی تحریک کے لئے اچھے طریقے سے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت سے باہمی طور پر سیکھنے اور بات چیت کے ذریعے لوگوں کے درمیان رابطے آگے بڑھانے کو اہمیت حاصل ہورہی ہے۔

فائل فوٹو، چین-لاؤس ریلوے کی لین شانگ مسافر ٹرین لاؤس کے لوانگ پربانگ کے دیکھ بھال مرکز سے نکل رہی ہے۔ (شِںہوا)

اونگ ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکر، ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ملائیشین چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

بی آر آئی کی خصوصیات  بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ "وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد" کے اصولوں پر مبنی رابطے کی ایک جامع کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے میزبان ممالک میں ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میزبان ملک کے ذریعے ہی شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی آر آئی میں شمولیت کے لئے کوئی بھی پیشگی شرط نہیں ہے۔

چین کا عوامی مفاد میں پیش کردہ بی آر آئی چین کو میزبان ممالک کی سمت راغب کرسکتا ہے کیونکہ یہ جغرافیائی سیاسی مقاصد یا کسی مخصوص ملک کو متحد کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی  میں رابطے خاص کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے مواصلات کو ترجیح دیتا ہے۔

چین نے دور دراز کے پانیوں میں ماہی گیری کی ت...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "چین کے دور دراز پانیوں میں ماہی گیری کی ترقی"کے عنوان سے منگل کو ایک وائٹ پیپر جاری کیاہے۔وائٹ پیپر میں بنیادی طور پر ملک کےدور دراز پانیوں میں ماہی گیری (ڈی ڈبلیو ایف) کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی، وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال میں ہم آہنگی، ریاستی فرائض کی تکمیل، سخت ضوابط، سائنسی وتکنیکی مدد کو یقینی بنانے اورسیفٹی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کے سات پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک ڈی ڈبلیو ایف صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے راستے پر گامزن  ہے اوراس نے عالمی سطح پر ڈی ڈبلیو ایف صنعت کی ترقی اور آبی مصنوعات کی ترسیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔    وائٹ پیپر کے اعداد و شمار کے مطابق  چین کی آبی زراعت کی پیداوار 2020 میں دنیا بھر میں سرفہرست یعنی5کروڑ22لاکھ ٹن رہی جو مجموعی عالمی پیداوارکا تقریباً 40 فیصد ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ایتھوپیا تعلقات کی بہتری تاریخ میں سنگ م...

ادیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا میں چین کے سفیر ژاؤ ژی یوان نے کہا ہے کہ چین-ایتھوپیا دوطرفہ تعلقات میں بہتری یقیناً تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔

 ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے دورہ چین اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے بارے میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ژاؤ نے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کے حالیہ قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی تعلقات میں بہتری کی اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے اور اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے فروغ دینا چاہیے جس کے لیے  چینی سفارت خانہ ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ ترقی اور باہمی جیت کے تعاون کے لیے دوست بن کر رہنا چاہیے اور جنوبی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ میں شراکت دار ہونا چاہیے۔

چین میں سابق سینئر صوبائی قانون ساز پر رشوت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی چُھن شینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو کہا کہ  لی کا مقدمہ نگران قومی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھن ژو کی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

استغاثہ نے لی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مختلف  عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کرنے کے علاوہ پوچھ گچھ کی وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی بھوٹان کے وزیر خارجہ سے ملا...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے منگل کو بیجنگ میں دورہ پر آئے بھوٹان کے وزیر خارجہ تانڈی دورجی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرحدی حد بندی کے عمل کو تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیاگیا۔ ہان نے کہا کہ چین اور بھوٹان دوست پڑوسی ملک ہیں جن کے پہاڑ اور دریا مشترک  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک نے ابھی تک سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے لیکن  طویل عرصے سے دوستانہ تبادلے جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں سرحدی امور سے متعلق  مذاکرات کی بحالی کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کی  ہے۔ دوستی کو مضبوط کرنا اور تعاون کو وسعت دینا دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اورعوام کی توقعات کے عین مطابق ہیں۔