• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین نے کونلون پہاڑوں پربلند ترین موسمی اسٹیش...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی تحقیقی ٹیم نے ملک کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کونلون پہاڑوں پر 5ہزار896میٹر کی بلندی پر خودکار موسمی اسٹیشن تعمیر کیا ہے۔

اتوار کو کام شروع کرنے والا نیا اسٹیشن اب کونلون پہاڑوں میں سب سے اونچائی پر ہے۔ جس سے "دنیا کی چھت" کے نام سے معروف چھنگھائی تبت سطح مرتفع کی شمالی ڈھلوان پر کونلون پہاڑوں کے درمیانی حصے میں مشاہداتی اسٹیشن کے نیٹ ورک کی تکمیل مکمل ہوگئی ہے۔

ٹیم کی قیادت اکیڈمی آف سائنسز اور سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی میٹرولوجیکل سروس کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس نے کی۔ ٹیم نے موسمی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے شدید سرد موسم اور اونچائی پر جسمانی بیماریوں کا سامنا کرتے ہوئے تین ماہ گزارے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سائبر اسپیس میں نابالغ افراد کے تحفظ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سائبر اسپیس میں نابالغ افراد کے تحفظ کے لیے ضوابط کے اجراء کے لیے اسٹیٹ کونسل کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، سات ابواب میں 60 مضامین پر مشتمل ضوابط  یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی نے نابالغ افراد کے رہنے اور سیکھنے کے لیے مواقع کو بڑھا دیا ہے، اس سے سائبر اسپیس میں نابالغ افراد کے تحفظ پر معاشرتی توجہ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق، ضوابط کا مقصد ملک میں نابالغ افراد کے لیے ایک صحت مند آن لائن ماحول پیدا کرنا، ان کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ اور اس سلسلے میں قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم...

میکسیکو سٹی(شِنہوا) میکسیکوکی جنوب مغربی ریاست گوریرومیں ایک مسلح حملے میں کم سے کم 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق یہ واقعہ  کویوکا ڈی بینیٹیز کی میونسپلٹی کے تحت ال پاپائیو قصبے میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کے ایک گروپ نے اکاپولکو-زیہواتانیجو فیڈرل ہائی وے کے قریب حملہ کیا۔

 ایک ویڈیو کانفرنس میں گوریرو کے تحقیقاتی محکمے کے ڈپٹی پراسیکیوٹر گیبریل الیجینڈرو ہرنینڈز مینڈوزا نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں دو پولیس سربراہان بھی شامل ہیں جن میں کویوکا ڈی بینیٹیز کے پبلک سیکیورٹی کے سیکریٹری الفریڈو الونسو لوپیز بھی شامل ہیں۔

 نیشنل پولیس نے کویوکا ڈی بینیٹیز شہر میں اپنی موجودگی اور نگرانی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں رواں برس غیر ملکی تجارت م...

ارمچی(شِنہوا)چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 47.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ارمچی کے محکمہ کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران خطے کی کل درآمدات اور برآمدات کا حجم 252 ارب 84 کروڑیوآن (تقریباً 35 ارب 22 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔

ارمچی کسٹمز نے کہا کہ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رکن ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 49.7 فیصد اضافہ ہوا۔

  اس دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں بھی  53.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شی یان ۔ وو شو ۔ 7 ویں ووڈانگ تائی چی...

چین، وسطی صوبے ہوبے کے شہر شی یان 7 ویں وو ڈانگ تائی چی بین الاقوامی فیلوشپ مقابلے میں پاکستانی ربیعہ مقابلہ کررہی ہیں ۔ (شِںہوا)

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ جکارتہ ۔ فیشن ویک

انڈونیشیا ، جکارتہ میں جکارتہ فیشن ویک 2024 کے دوران ایک ماڈل ملبوسات پیش کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ، وانگ یی ۔ یاسوفوکودا ۔ جاپانی...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے دیاؤیوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چینی  وزیرخارجہ وانگ یی نے سابق جاپانی وزیراعظم یاسو فوکودا کی قیادت میں جاپانی دوستی وفد سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

 
۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ خان یونس ۔ فلسطین ۔ اسرائ...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں رفاہ سرحد سے غزہ میں داخل ہونے والا امدادی سامان سے لدا ٹرک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیانگ سو میں چین کا سب سے بڑا این ای وی گرڈ...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووشی میں چین کے سب سے بڑے وہیکل گرڈ انٹیگریشن نیٹ ورک مظاہرہ زون نے کام شروع کردیا ۔ یہ بیک وقت 50 نئی توانائی گاڑیوں سے بجلی واپس گرڈ میں منتقل کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق نئی توانائی گاڑی کے مالکان اپنی گاڑیوں سے غیراستعمال شدہ بجلی مظاہرہ مرکز پر چارجنگ پوائنٹس کی مدد سے گرڈ میں منتقل کرکے سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔

مرکز اپنی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں مزید چارجنگ پوائنٹس نصب کرے گا جو بیک وقت 144 گاڑیوں کو چارج اور 50 گاڑیوں کو ڈسچارج کرسکیں گے اس کے علاوہ 400 گاڑیوں میں بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور مارکیٹنگ سروس سینٹر سے وابستہ ڈوان می می نے بتایا کہ اسمارٹ نیٹ ورک کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ میں بجلی کے لوڈ کو ایڈجسٹ کرنا اور الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ زیادہ طلب کے اوقات میں گاڑی کی بیٹریوں سے بجلی گرڈ کو فروخت کریں اور کم طلب کے اوقات میں اپنی بیٹریاں چارج کریں۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کم آمدن افراد کی سماجی امداد کا نظام بہت...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کم آمدن والے افراد کی متحرک نگرانی مضبوط بنانے، درجہ بندی اور مخصوص سماجی امداد کا نظام بہتر بنانے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

10 سرکاری اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے ارسال کردہ رہنما اصول کے مطابق اصلاحات و ترقی کے ثمرات کو ضرورت مند افراد تک مساوی طور پر فائدہ پہنچانے اور عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں کی جائیں۔

اس میں ضرورت مند کم آمدن والے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہیں مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تمام سطح پر شہری امور کے حکام کو بتدریج کم آمدن والے افراد کے لئے متحرک نگراں اطلاعاتی پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ، حقیقی وقت میں نگرانی سے ان کی مشکلات کے خطرات کا سراغ لگانااور ایک پیشگی انتباہ کی معلومات کی بنا پر ان سے مخصوص طریقے سے نمٹنا چاہئے۔

رہنما اصول میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی کی معلومات کے ذریعے باقاعدگی سے کم آمدن والے افراد کو درجہ بندی کے تحت مخصوص مدد و معاونت فراہم کریں۔ اس امداد میں بنیادی ذریعہ معاش، طبی دیکھ بھال، تعلیم، رہائش، روزگار، آفات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی  مدد شامل ہے۔

اس میں خدمات، امداد کی دیگر اقسام اور خیراتی امداد کی صورت میں سماجی امدادی ترقی کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی م...

واشنگٹن (شِنہوا) افریقی امور پر امریکی ماہر لارنس فری مین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے ایک دہائی قبل اپنے قیام کے بعد سے عالمی سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے خاص طور پر براعظم افریقہ میں بہتری آئی ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ بجلی کی شدید قلت افریقہ کو درپیش بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جو نہ صرف غربت میں اضافہ کررہا ہے بلکہ افریقیوں کو "ہلاک" بھی کر رہا ہے۔

فری مین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی استعارہ نہیں ہے کیونکہ بجلی کے بغیر صنعتی و زرعی پیداوار اور اسپتال جیسے بنیادی ڈھانچے ناممکن ہے۔ چین اس مسئلے کے حل میں بہت سے افریقی ممالک کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

فری مین نے کہا کہ افریقہ میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں توانائی، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، سڑکوں، ریلوے، اسکولوں اور دیگر پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہےاور یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی میں چین کی شمولیت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

فری مین نے ایک افریقی ماہر کی حیثیت سے سب صحارا افریقہ میں بہت سی حکومتوں کو اقتصادی ترقی کی پالیسیوں پر مشورہ دیا ہے اور براعظم میں بیلٹ اینڈ روڈ کے متعدد منصوبوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ کے ایک وزیر اقتصادیات نے ایک بار بتایا تھا کہ اگر آپ چین کو افریقہ سے نکال دیتے ہیں پھر اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

 
۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل ۔ فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی جنر...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل ۔فلسطین تنازع پر اسمبلی کا 10 واں ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ طلب  کریں گے۔

مندوبین کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ میں اردن کے سفیر محمود حمود اور اقوام متحدہ میں ماریطانیہ کے سفیر سیدی محمد لغظف کا عرب گروپ کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے 19 اکتوبر کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں 10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کو جلد از جلد بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نکاراگوا، روس، شام کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، مشرقی تیمور، ویتنام اور برونائی کے نمائندوں کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں۔

فرانسس نے کہا کہ وہ جمعرات 26 اکتوبر 2023 کو جنرل اسمبلی کے 10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا 39 واں مکمل اجلاس طلب کریں گے۔

دسواں ہنگامی خصوصی اجلاس پہلی بار اپریل 1997 میں بلایا گیا تھا جبکہ خصوصی اجلاس آخری بار جون2018 میں ہوا تھا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیئن پیرا گیمز ۔ وہیل چیئر...

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز میں وہیل چیئر فینسنگ کے مردوں کی سبرے انفرادی کیٹگری اے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد چین کے تیان جیان چھوان جشن منارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلا...

بیجنگ (شِںہوا) چین-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا۔

چینی وزارت خزانہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ چینی وزارت خزانہ اور امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی عہدیداروں کی مشترکہ زیرصدارت اجلاس میں فریقین نے دونوں ممالک اور دنیا کی میکرو اکنامک صورتحال، پالیسیوں، دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون پر تفصیلی ، واضح اور تعمیری بات چیت کی۔

یہ ملاقات جولائی میں نائب وزیر اعظم اور چین۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی اموربارے چینی رہنما ہی لی فنگ اور امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران چین نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ۔

ایک لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ نے سیٹلائٹ یاؤ گان 39 کو لیکر صبح 4 بجکر 03 منٹ پر (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 492 واں مشن تھا۔

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھوٹان کے ساتھ جلد سفارتی تعلقات قائم کرنے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین بھوٹان کے ساتھ سرحدی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات بھوٹان کے وزیر خارجہ ٹنڈی ڈورجی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وہ سرحدی مذاکرات کے لیے چین میں ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور بھوٹان پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہیں اور ان کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔  سرحدی مذاکرات حتمی نتیجہ پر پہچنا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام بھوٹان کے طویل مدتی اور بنیادی مفادات کو مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین اس تاریخی موقع سے اٹھاکر اہم کام کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو قانونی شکل دیکر انہیں فروغ دیا جاسکے۔

وانگ نے یہ بھی کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنے مجموعی سفارت کاری ڈھانچے میں ہمسایہ سفارتکاری کو اولین ترجیح دی ہے اور چین تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

ٹنڈی ڈورجی نے بھوٹان کی بھرپور حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھوٹان ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھوٹان سرحدی تنازع کے جلد حل اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی)، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی) اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو (جی سی آئی) کو بھوٹان سراہتا اس کا حامی ہے ۔ یہ بھوٹان سمیت تمام فریقوں، خاص طور پر ہمسایہ ممالک کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

 
۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین اسرائیل تنازعے کی واحد وجہ امریکہ ہے،...

شمالی کوریا نیکہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان المیہ کا موجب صرف امریکہ ہے،شمالی کوریا کے سرکاریمیڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازع شروع ہونے کے بعد امریکہ نے فوری طور پر اسرائیل کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جنگ کی حمایت کے لیے اسرائیل گئے تھے،امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے جھڑپوں میں "وقفہ دینے" کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا۔بیان میںکہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کے اقدامات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس خطرناک اور احمقانہ اقدام کی بھرپور مذمت اور اسے مسترد کرنا چاہیے۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے،روسی وزیرخ...

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ میں جنگ بندی، انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور پھر ایک وسیع فریم ورک کے اندر امن کی بحالی کے لئے طریقہ کار طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،لاوروف نے کہاکہ مشرق وسطی میں موجودہ امریکی فوجی کمک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو "بڑھانے" کا خطرہ ہے،انہوں نے تہران میں ایک علاقائی سفارتی اجلاس کے دوران امریکا کی طرف سے مشرق وسطی میں جنگی جہاز بھیجنے پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک ایسے ہی پیشگی اقدامات اٹھاتا ہے تواس سے تنازع کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات الٹے پڑ سکتے...

سابق امریکی صدر براک اوباما نے پیر کو کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک اور پانی کی بندش جیسے اقدامات "فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں تک کے لیے سخت" اور اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو کمزور کر سکتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیلی فوجی تدبیر جو جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو نظر انداز کر دے "آخر کار الٹی پڑ سکتی ہے،اوباما نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ میںیرغمال شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے کے فیصلے سے نہ صرف بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ یہ نسلوں کے لیے فلسطینی رویوں کو مزید سخت اور اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کو ختم کر سکتا ہے، اسرائیل کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل سکتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے طویل المدتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرس اسرائیل اور فلسطین دونوں کا دوست ہے، فر...

فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے کہا ہے کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، پیرس اسرائیل اور فلسطینیوں کا دوست ہے۔ دونوں میں سے کوئی ایسا متاثر نہیں ہے جس کے لیے دوسرے سے کم رویا جائے۔ سب متاثرین برابر ہیں اور کسی کی زندگی کسی دوسرے سے کم قیمت نہیں ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ فرانس غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کی اجازت دینے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، رفح گزرگاہ کو کھولنا ابھی بھی بہت محدود ہے۔ ہم رفح گیٹ کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ نئی امداد کو گزرنے کی اجازت دی جاسکے۔ امداد کی تقسیم کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے جو مستقل جنگ بندی کا باعث بن سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

براہ راست حیفا کی طرف میزائل داغ سکتے،پاسدار...

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جانب سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ جاری رہنے کی صورت میں امان کے تمام امکانات پیدا ہونے کی دھمکی کے بعد پاسداران انقلاب نے ایک نئی دھمکی دے دی ہے۔ پاسداران انقلاب نے حیفا کی جانب میزائل داغنے کے امکان کا عندیہ دے دیا،پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈرمیجر جنرل علی فدوی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تو مزاحمت کا محور جواب دے گا۔ مزاحمت کے محور سے انہوں نے فلسطینی دھڑوں اور خطے میں دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مزاحمت کا محور اسرائیل کے خلاف اپنے طور پر منصوبہ بندی کرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اس طرح ان کے ملک کو تنازع میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم براہ راست حیفا کی طرف میزائل داغیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ان کے دعوے کے مطابق مزاحمتی قوتوں کو ہتھیار اور میزائل نہیں دیتا کیونکہ وہ انہیں خود تیار کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناروے نے اسرائیل اور غزہ میں جنگی جرائم کی ت...

ناروے نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی ہے،نارویجن وزیر انصاف ایمیلی اینگر میہل نے اسرائیلی حملوں میں غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتے،انہوں نے کہا کہ جو بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے، کسی بھی تنازعے کے دوران حملوں میں عام شہریوں کی خصوصی حفاظت ہونی چاہیے،ایمیلی اینگر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، غزہ میں جنگی جرائم کی ممکنہ تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گے، خونی تنازعے میں شہریوں کا متاثر ہونا غیرانسانی ہے،نارویجن وزیر انصاف نے کہا کہ شہریوں پر غیرقانونی حملے جو بھی کرے ناروے اس کی مذمت کرتا ہے،نارویجن وزیر انصاف نے اسرائیل اور غزہ جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر جنگ میں بنیادی اصولوں کی پاسداری کروانے کیلئے آگے آنے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی طیارہ کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں...

امریکی طیارے کو کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی کوشش کے 83الزامات عائد کیے گئے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات امریکی ائیرلائن کی پرواز 80مسافروں کو لیکر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی تب آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ جوزف ایمرسن نے پرواز کو گرانے کی کوشش کی تھی،میڈیا رپورٹ کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں واقعے سے متعلق کوئی خبر نہیں تھی نہ ہی جہاز کی پرواز میں کوئی خلل آیا، انہیں بس اتنا پتا چل سکا تھا کہ کسی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کو لینڈ کروایا جا رہا ہے کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے یہی انائونس کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں ایک ہی دن میں 3امریکی فوجی اڈوں پر ح...

شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں،اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی حامی عراقی ملیشیا نے ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،اسرائیلی اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا نے عراق اور اردن بارڈر پر بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا،اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے حزب اللہ کے چار کارکنوں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے،سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب "الحراج" کے علاقے نشانہ بنائے گئے،ادھر حزب اللہ کا دعوی ہے کہ اس نے شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور دیگر دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس نے سعودی عرب کو رافیل طیارے فروخت کرنے...

فرانس نے اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل سعودی عرب کو بیچنے کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع سیبیسٹین لیکورنو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ، طیارے بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سعودی حکام کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ائیر فورس کا جنگی آلات کے حوالے سے زیادہ ترانحصار امریکاپر رہا ہے۔جبکہ سعودی ائیر فورس اب تک امریکی ایف 15کے علاوہ برطانوی ساختہ یورو فائٹرز اور جرمنی، اٹلی اور سپین کے بنے ہوئے طیارے زیر استعمال ہیں،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فرانس سے 54رافیل طیاروں کی قیمت کے بارے میں 10نومبر تک معلومات طلب کی ہیں ،واضح رہے کہ فرانس کا بنا ہوا رافیل طیارہ دوہرے انجن کا حامل کثیر المقاصد ہے،یہ فرانس کی اسلحہ انڈسٹری میں بیسٹ سیلرکا درجہ رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اورغزہ میں لائیو ٹریفک ڈیٹا معطل

اسرائیل اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرگوگل میپ اور ویز نے عارضی طور پر ٹریفک ڈیٹا معطل کر دیا،ترجمان گوگل میپ کے مطابق ماضی میں بھی کشیدہ صورتِ حال میں لائیو ٹریفک کا ڈیٹا معطل کیا گیا تھا،ترجمان کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اور مقامی افراد کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے لائیو ٹریفک ڈیٹا عارضی طور پر معطل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کا اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی...

حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے، جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہوئے ہیں، سرحدی علاقے خان یونس کے قریب زمینی حملے کی پسپائی کے بعد صیہونی فوجی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری پوزیشن کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد 40ٹرکوں کا امدا...

اسرائیل رفاہ کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے دعوے سے مکر گیا، صیہونی فوج نے رفاہ کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ کو نشانہ ڈالا،کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، کھانا، پانی اور دواں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،اسرائیلی حملے کے بعد امدادی سامان کے 40ٹرکوں کا قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی سامان کا قافلہ رفاہ بارڈر پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد سامان روانہ کیا جائے گا،ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق رفاہ بارڈر پر امداد کے 40سے زائد ٹرک غزہ جانے کے منتظر ہیں، غزہ کیلئے یہ تیسرا امدادی ٹرکوں کا قافلہ ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کیلئے روزانہ سو امدادیٹرکوں کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے قیام کو 78سال مکمل، کشمیر کے...

اقوام متحدہ کے قیام کو 78سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کشمیر کے معاملے پر دانستہ خاموشی برقرار ہے، 5قرار دادیں منظور ہونے کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا۔اقوام متحدہ کا قیام اکتوبر 1945 میں ہوا، ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948 میں ناجائز طور پر ضم کرلیا،عالمی ادارہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5قرار دادیں منظور کر چکا ہے، اقوام متحدہ کی ان قرار دادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا،مقبوضہ کشمیر میں اب تک اڑھائی لاکھ کشمیری شہید اور ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں، ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم مشرقی بحی...

امریکا کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کر دیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق تھاڈ میزائل سسٹم ایران سے خطرے کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے، تھاڈ میزائل سسٹم مشرق وسطی میں مختصر اور درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائلوں کیخلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا، گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے تھاڈ میزائل سسٹم تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے ککا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کی کارروائیوں کو حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل کو درکار تمام ضروریات کو یقینی بنائیں گے، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا اور تنازع پر تبادلہ خیال کیا،امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر بات کی اور انہیں کہا ہے کہ جنگ میں شہریوں کی جانوں کا زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جائے، امن سے جینے کی خواہش رکھنے والے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اسی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالدیپ کے نومنتخب صدرنے بھارتی فوج کو ملک سے...

مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا،عالمی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا،مالدیپ کے صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، تمام بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دیا ہے، بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔مالدیپ کے عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا،بھارت نے فروری 2021میں ایک متنازع معاہدے کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی، مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کے جائز مطالبات...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاکہ چین مسئلہ فلسطین کے حل کی جائز کوششوں کی حمایت کرتا ہے،چینی امور خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر کے ساتھ فون بات چیت میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے تمام فریقوں کو مستقل امن کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کو فروغ دینا چاہیے، چین مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے،وانگ یی نے کہا کہ چین ایسے کسی بھی حملے کے خلاف ہے جس سے معصوم شہریوں کو نقصان پہنچے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو ہم ہمیشہ امن، بین الاقوامی قانون اور مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں۔وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی صورتحال پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان اور خلیج تعاون کونسل کے مشترکہ بیان کی حمایت کرتے ہیں،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب جنگ اور امن کی بات آتی ہے تو تمام فریقوں کو جغرافیائی و سیاسی تحفظات کو ایک طرف رکھنا چاہیے، ضمیر پر قائم رہنا چاہیے، اور ایک بین الاقوامی اتفاق رائے حاصل کر کے زیادہ سے زیادہ انسانی آفات کو روکنا چاہیے جس سے جنگ جلد سے جلد ختم ہو جائے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل فلسطینی تنازعہ کی جڑ فلسطینی زمینوں پر جاری قبضے اور فلسطینیوں کے ریاستی مطالبات کو طویل مدتی نظر انداز کرنا ہے، وانگ یی نے کہا کہ تنازع کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین فلسطینی قوم کو جائز حقوق دینے اور مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی طرف واپس لانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے موثر نفاذ کی حمایت کرتا ہے اور وہ ملائشیا اور دیگر امن و امان کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، محبت کرنے والے ممالک مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری نے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی، جنگ کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ، مذاکرات اور امن مذاکرات کے فروغ کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل اور مشرق وسطی میں مستقل امن کے قیام پر متفق ہیں۔ملائیشیا کے وزیر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ چین اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ متضاد فریقین جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری سے مزید 400فلسطینی شہید، مجم...

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، صیہونی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں 320مقامات کو نشانہ بنایا جس سے مزید 400سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں،صیہونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، رفح شہر پر اسرائیل نے ایک اور فضائی حملہ کیا جس میں 18معصوم فلسطینی شہید ہوگئے،صیہونی فورسز نے 24گھنٹوں میں 324مقامات کو نشانہ بنایا جن میں 400سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 15ہزار سے زائد زخمی اور 1ہزار 850شہری لاپتہ ہیں۔اسرائیل غزہ میں پناہ گزین کیمپ، ہسپتال، مساجد اور گھروں کو مسمار کر رہا ہے، حملوں میں اقوام متحدہ کے 13اہلکار بھی مارے جا چکے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر ڈاکٹر سمیت 7فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا، اسرائیل نے شمالی غزہ میں ہسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال خالی نہ کیے تو بمباری کریں گے،دوسری جانب حماس کا دعوی ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے زمینی حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے، جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہوئے، سرحدی علاقے خان یونس کے قریب زمینی حملے کی پسپائی کے بعد صیہونی فوجی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے اعتراف کیا کہ ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری پوزیشن کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 میںپیکجز لمیٹڈ کی آمدنی اور منافع میں ا...

پیکجز لمیٹڈ، پاکستان میں پیکیجنگ اور پیپر بورڈ بنانے والی ایک معروف کمپنی نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے لیے متاثر کن مالی نتائج کی اطلاع دی ہے۔ ششماہی کے دوران پیکجز لمیٹڈ کی آمدنی 75.9 بلین روپے تک پہنچ گئی جونمایاں سال بہ سال نمو ظاہر کرتی ہے۔ خاطر خواہ اضافہ کمپنی کی موثر فروخت، کامیاب مصنوعات کی پیشکش اور مضبوط صارفین کی طلب کا ثبوت ہے۔ چھ ماہ کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 20.3 بلین روپے تھا، جو گزشتہ اسی مدت کے مقابلے میں 56.9 فیصد کی قابل ذکر شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ سال یہ قابل ذکر اضافہ کمپنی کی آپریشنل کارکردگی اور لاگت کے انتظام کے طریقوں کو نمایاں کرتا ہے۔ پیکجز لمیٹڈ کا نصف سال کی مدت کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 11.2 بلین روپے رہا، جو کہ 33.3 فیصد کی سال بہ سال خاطر خواہ نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اضافہ مارکیٹ کے موجودہ چیلنجوں اور معاشی حالات کے باوجود مضبوط آپریٹنگ منافع پیدا کرنے کی کمپنی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ چھ ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع 7.1 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ کی اسی مدت کے مقابلے میں 29.5 فیصد کی متاثر کن نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اضافہ کمپنی کے مستقل منافع اور موثر ٹیکس مینجمنٹ کی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ زیر جائزہ مدت کے لیے فی حصص آمدنی 69.16 روپے رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد کی قابل ذکر شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔\

زیادہ فی شیئر کی بنیاد پر بڑھے ہوئے منافع کی نشاندہی کرتا ہے اور اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی نے جاری کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں 37.1 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.8 بلین روپے تھی، جس میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا۔ تین ماہ کے دوران مجموعی منافع 2022 کی اسی مدت کے 7.2 بلین روپے کے مقابلے میں 10.5 بلین روپے رہا۔ ٹیکس سے پہلے کے منافع اور بعد از ٹیکس منافع میں بھی زیر جائزہ مدت کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔پیکجز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پیکیجنگ مواد اور ٹشو مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی مختلف کاروباروں میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے، بشمول ٹشو اور صارفین کی مصنوعات، صنعتی سیاہی، کاغذات، اور پیپر بورڈ کی مصنوعات، دو طرفہ طور پر مبنی پولی پروپیلین فلمیں اور کاسٹ پولی پروپیلین فلمیں، کیلشیم کاربونیٹ مصنوعات، انشورنس، پاور جنریشن، رئیل اسٹیٹ اور نشاستہ۔مستقبل کا نقطہ نظرایک انتہائی چیلنجنگ اور مسابقتی ماحول کے درمیان، کمپنی اپنی ذیلی کمپنیوں کے کامیاب آپریشنز پر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ذیلی ادارے معیشت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، اپنی ہولڈنگ کمپنی کو آمدنی میں تنوع کا فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے درمیان اس کے غیر ملکی ذیلی ادارے بھاری زر مبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں حب پاور کمپنی کے منافع میں 4...

حب پاور کمپنی لمیٹڈ کا ٹرن اوور مالی سال 2022-23 میں 28.8 فیصد کم ہو کر 44.5 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال 22 میں 62.5 بلین روپے تھا۔کمپنی نے اس کمی کی وجہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے مانگے گئے کم لوڈ کی وجہ سے سب سے کم خالص برقی پیداوار کو قرار دیا۔مالی سال 23 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے مالی سال 23 میں 25.6 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، جو مالی سال 22 کے 23.4 بلین روپے سے 9.56 فیصد زیادہ تھا۔ نتیجے کے طور پر، مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 37.42 فیصد سے بڑھ کر 57.60فیصدہو گیا۔ انتظامی اخراجات میں 37.21 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم، آپریٹنگ منافع مالی سال 23 میں بڑھ کر 40.8 بلین روپے ہو گیا، جو کہ مالی سال 22 کے 29.27 بلین روپے سے 39.37 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے کے منافع میں 41.3 فیصد اور خالص منافع میں سال بہ سال 46.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ سے فی شیئر آمدنی مالی سال 22 میں 16.29 روپے سے بڑھ کر 23.85 روپے ہو گئی۔کمپنی نے اس اضافے کی وجہ اپنے ذیلی اداروں اور ساتھیوں سے زیادہ منافع کی آمدنی کو قرار دیا۔مجموعی منافع کا مارجن 2018 میں 12.78 فیصد سے 2023 میں 57.60 فیصد تک نمایاں طور پر بہتر ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے فروخت کے ہر یونٹ پر کامیابی سے زیادہ منافع کمایا۔ اسی طرح، خالص منافع کا مارجن بھی اسی طرز پر چلتا ہے اور 2023 میں 69.51 فیصد تک پہنچ گیا۔ٹرن اوور کے فیصد کے طور پر کمپنی کی آپریٹنگ لاگت 2018 میں 87.22 فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 42.40 فیصد رہ گئی، جو لاگت کے بہتر انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔ایکویٹی پر واپسی، جو کمپنی کی خالص آمدنی کو اس کے شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی سے تقسیم کرتی ہے، نے 2018 میں 43.56 فیصد سے 2023 میں 50.34 فیصد تک بڑھنے کا رجحان ظاہر کیا، جو کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی ایکویٹی پر زیادہ منافع کی عکاسی کرتا ہے۔

موجودہ تناسب، جو کمپنی کی اپنی قلیل مدتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کی پیمائش کرتا ہے، 1.2 سے نیچے ہے، تو کمپنی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ حب پاور کمپنی کا موجودہ تناسب 2018 اور 2019 میں 1 سے نیچے رہا۔ لیکن بعد کے سالوں میں بہتر ہوا اور 1 سے اوپر رہا، اپنی مختصر مدت کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔کمپنی نے 2021 میں 1.24 کے سب سے زیادہ موجودہ تناسب کا مشاہدہ کیا۔ فوری تناسب کے ساتھ اسی طرح کے پیٹرن کی پیروی کی گئی، جو کمپنی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے استحکام کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ 2020 سے 2023 تک 1 پر یا اس سے اوپر رہی۔ موجودہ واجبات کے لیے کمپنی کی نقدی گزشتہ سالوں میں نسبتا کم تھی، لیکن 2018 میں 0.004 سے قدرے بہتر ہو کر 2023 میں 0.014 ہوگئی۔مالیاتی لیوریج کا تناسب اس قرض کی مقدار کی پیمائش کرتا ہے جو کمپنی اپنے اثاثوں کی مالی اعانت کے لیے رکھتی ہے۔ 1 سے کم تناسب کو اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کمپنی اپنے اثاثوں کی مالی اعانت کے لیے کم قرض لیتی ہے۔ حب پاور کمپنی کا مالیاتی لیوریج کا تناسب کئی سالوں میں 1 سے نیچے رہا، جو کہ اثاثہ جات کے لیے قرض پر کم انحصار کو ظاہر کرتا ہے۔کمپنی کا قرض ایکویٹی تناسب 2018 سے 2023 تک کے سالوں میں 1 سے نیچے رہا جو کم مالیاتی خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔حب پاور کمپنی 1991 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ اس کی بنیادی سرگرمیاں پاور اسٹیشنوں کو تیار کرنا، ان کا مالک بنانا، چلانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ بلوچستان میں اس کا حب پلانٹ پاکستان میں سب سے زیادہ موثر بقایا ایندھن کے تیل سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس میں سے ایک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ڈرائی کارگو سیک...

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے خشک بلک کارگو ٹرانسپورٹیشن کے لیے اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد زیادہ تر پبلک سیکٹر اداروں کے لیے اور بدلتی ہوئی عالمی شپنگ ڈائنامکس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات جیسے مائع طبقے پر انحصار کم کرناہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، پی این ایس سی خشک بلک آپریشنز کو بڑھا کر، خاص طور پر پبلک سیکٹر اداروں سے طویل مدتی معاہدوں کو حاصل کر کے ٹینکر کے حصے پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کل سمندری تجارت کا حجم مالی سال 22 میں 106.82 ملین ٹن کے مقابلے گزشتہ مالی سال میں کم ہو کر 82.95 ملین ٹن رہ گیا۔ مجموعی طور پر، پی این ایس سی نے مالی سال 22 میں 11.21 فیصد 11.97ملین ٹن کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 13.06 فیصد 10.83 ملین ٹن نقل و حمل کیا۔کارپوریشن مقامی طور پر نئی منڈیوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہے، جیسے کنٹینر فیڈر سروس برتھوں سے دور کھڑے بڑے بحری جہازوں تک کنٹینرز لے جانے کے لیے چھوٹے جہاز چلانااور پام آئل کی نقل و حمل ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی مصنوعات کی ترسیل میں 2023 میں دوہرے ہندسے کی نمو متوقع ہے، جبکہ ٹنیج کی طلب میں صرف 4.0 فیصد اضافہ ہوگا۔ یہ رجحان خام تیل کی تجارت کو بھی متاثر کر رہا ہے اور کچھ حد تک خشک بلک شپنگ کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ جون 2023 کو ختم ہونے والے پچھلے مالی سال میں خشک بلک کارگو کا حصہ 17 فیصد رہاجبکہ بقیہ 83 فیصد مائع کارگو کے پاس تھا۔رپورٹ کے مطابق پی این ایس سی نے بحری جہازوں میں کارگو کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی سٹیوڈور خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ذیلی ادارہ قائم کیا ہے اور اس کا مقصد نان ویسل آپریٹنگ کامن کیریئراور سلاٹ بزنس میں مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

پی این ایس سی کا مقصد پاکستان کے ٹینکرز کے لیے کارگو کیریج کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جس کا ہدف ملک میں درآمد کی جانے والی 40 فیصد تک صاف پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی منتقلی ہے۔ کارپوریشن اپنے کارگو کی بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے شیل پاکستان سے معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بحری خدمات کے کاروبار میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک کوشش کا آغاز کیا، جس میں ایک اہم توجہ ضروری سمندری اثاثوں کی تیاری اور انتظام ہے۔ اس توسیع کو آسان بنانے کے لیے کارپوریشن نے پاکستان میرین اینڈ شپنگ سروسز کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے ایک وقف ذیلی ادارہ قائم کیا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ضروری لائسنس حاصل کرنے کے بعداب سٹیوڈورنگ آپریشنز کرنے کے لیے مکمل طور پر لیس ہے ۔پاکستان میرین اینڈ شپنگ سروسز کمپنی نے نمایاں اداروں کے لیے ایجنسی کے آپریشنز میں بھی قدم رکھا ہے۔کووڈکے مقابلے میں زیر جائزہ سال میں فریٹ چارجز میں کافی کمی واقع ہوئی جب لاک ڈان کی وجہ سے چارجز آسمان کو چھونے لگے اور بہت سے ممالک میں کنٹینرز پھنس گئے۔اس نے مالی سال 23 میں 29.99 بلین روپے کا ٹیکس کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 431 فیصد زیادہ ہے جب اس نے 5.6بلین روپے کمائے۔سال کے دوران پی ایس او کی جانب سے قابل وصولی کا نقصان 575 ملین روپے تھا جبکہ کیبور قرض لینے کی لاگت اور جہازوں کی خریداری کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں میں اضافے کی وجہ سے مالیاتی لاگت میں اضافہ ہوا۔کارپوریشن اپنے متنوع اور موثر سمندری اثاثوں کے ساتھ عالمی شپنگ انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ پاکستان اور بیرون ملک سمندری تجارت کے لیے قابل اعتماد اور موثر شپنگ خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ اپنے گاہکوں، شراکت داروں اور ملازمین کے ساتھ ایماندار اور قابل اعتماد تعلقات کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور قومی معیشت، معاشرے اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سستے اور موثر ایندھن کے لیے میٹھے آلو کی کاش...

پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے اور اسے اپنی صنعتوں اور گاڑیوں کو چلانے کے لیے سستے اور موثر ایندھن کی ضرورت ہے۔ ایتھنول، ایک کم قیمت لیکن طاقتور ایندھن، شکرقندی کی نشاستہ دار جڑوں سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ میٹھا آلو جو لوم اور ریتیلی مٹی دونوں میں اگ سکتا ہے تاہم پاکستان میں اس کی بڑے پیمانے پر کاشت نہیں کی جاتی۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر پنجاب، لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید احمد نے ویلتھ پاک کے ساتھ پاکستان میں میٹھے آلو کی کاشت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شکرقندی سے بائیو فیول کی پیداوار فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے لیکن اسے کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک چھوٹے پیمانے پر کسان آزادانہ طور پر بائیو فیول پلانٹ نہیں لگا سکتا اور اسے بڑے پیمانے پر کاشتکاری یا حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ مزید برآںبائیو فیول پروسیسنگ کے لیے خودکار نظاموں کو کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اس پہلو پر ابھی تک کوئی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر حکومت کاشتکاروں کی مدد کرتی ہے، تو ہم پائیدار کمائی کے لیے بائیو فیول کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ شروع میں کچھ مسائل ہو سکتے ہیں لیکن بعد میں اچھی پالیسیاں اپنا کر ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تاجر اور کیمسٹ ممتاز حسین میاں نے کہا کہ خشک ٹکڑوں یا آٹے کے میٹھے آلو کو ایتھنول نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شکرقندی کے آٹے یا خشک چھوٹے ٹکڑوں کو پانی میں ابال لیا جاتا ہے۔ ابلنے کے بعد، مخصوص خامروں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ نتیجے میں نشاستہ کو چینی میں تبدیل کیا جا سکے۔ اس کے بعد اسے الکحل اور ڈسٹل ایتھنول تیار کرنے کے لیے خمیر کیا جاتا ہے۔ شکرقندی کو صنعتی استعمال کے لیے ایتھنول نکالنے کے لیے ایک پرکشش خام مال کہا جا سکتا ہے۔ ایک ہیکٹر میٹھے آلو کے کھیت سے کم از کم 4,800 لیٹر ایتھنول نکالا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایتھنول نکالنے کا پلانٹ مہنگا ہے لیکن اگر میٹھے آلو کی فارمنگ کلسٹر کی بنیاد پر کی جائے تو اسے حکومت کے تعاون سے لگایا جا سکتا ہے۔

کارپوریٹ سیکٹر کو اس قسم کے منافع پر مبنی مصنوعات پر غور کرنا چاہیے۔ یہ سچ ہے کہ فی الحال، اس قسم کا ایندھن پاکستان میں مقبول نہیں ہے لیکن اچھا منافع کمانے کے لیے اسے ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ پرنسپل سائنٹیفک آفیسر اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، ارومیٹک پلانٹس اور ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر رفعت طاہرہ نے بتایا کہ شکرقندی زیادہ تر پاکستان میں 'چاٹ' کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے، جو ایک روایتی لذیذ کھانا ہے۔ . ہم اسے دوسرے ممالک کی طرح سبزی کے طور پر نہیں پکاتے۔ اگر پاکستان میں کاشت کی جائے تو اضافی پیداوار دے سکتی ہے۔ اس کی فصل کو زیادہ دیکھ بھال، حفاظتی سپرے یا کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی اور اچھی پیداوار دیتی ہے۔ کاشتکاروں میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے تاکہ ہماری ریتلی زمینوں کو زیر کاشت لایا جا سکے۔ایتھنول نکالنے کے پلانٹس کی تنصیب کے لیے حکومت کی کوآرڈینیشن یا کمیونٹی کی مشترکہ کوششیں ہمارے زرعی شعبے کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں۔ اگر ہم ان پلانٹس کو لگاتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ لوگ زیادہ معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے شکر آلو اگانا شروع کر دیں گے۔ ایتھانول ملا ہوا ایندھن بہت سے ممالک، یعنی چین، امریکہ، برازیل، یورپ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ ان ممالک میں، اسے باقاعدہ ایندھن کے ساتھ ملایا جاتا ہے ۔ برازیل 1976 سے ایتھنول ملا ہوا ایندھن استعمال کر رہا ہے، جبکہ صاف ایتھنول ایندھن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بائیو ایتھنول بھی قابل تجدید توانائی کی ایک شکل ہے جو آسانی سے فیڈ اسٹاک یا فصلوں کے ذریعے پیدا کی جا سکتی ہے۔پاکستان کے 2021-2022 کے پھلوں، سبزیوں اور مصالحہ جات کے اعدادوشمار کے مطابق شکرقندی کی کاشت 9,727 ہیکٹر رقبے پر کی گئی۔ کاشت کا رقبہ 2018-2019 کے مقابلے میں کم تھا۔ اگر کاشتکار اس کی غذائیت اور دیگر قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ ہوتے تو اس کی کاشت پروان چڑھتی۔ پاکستان کو شکرقندی کی کاشت اور ایتھنول نکالنے کے پلانٹس کے لیے چین کے ساتھ اپنے رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔تھوڑی سی توجہ کے ساتھ پاکستان اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے اور اضافی ایندھن برآمد کرنے کے لیے ایتھنول پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امجد صابری کے قتل میں ملوث خطرناک دہشتگرد گر...

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران خطرناک دہشتگرد قاسم رشید عرف بلال گنجے کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ ، پستول اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے قاسم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے معروف قوال امجد صابری کو قتل کرایا۔ ملزم نے رینجرز کے 4 جوان ، 2 آرمی اہلکاروں سمیت 4 مذہبی فرقے سے وابستہ افراد کو بھی قتل کرایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ایم پی اے رضا حیدر اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل میں قید تھا جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا اور دوبارہ دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کررہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سم...

سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت حتمی دلائل تک 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیلسن منڈیلا پہلے اپنے بھائی سے حساب لیں،پرو...

سابق وزیر اعلی و صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی نے کہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں پہلے اپنے بھائی سے حساب لیں، لوگوں کے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں کہ وہ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ لوگ گیس اور بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں، لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، اساتذہ کو بھی انہوں نے مارنا شروع کر دیا، جو یہ کر رہے ہیں اسکا حساب الیکشن میں دینا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کا معاملہ، پروی...

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پرویز الہی کو ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الہی کی جانب سے وکیل سردار عبدلرازق عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈیوٹی جج نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں سیاست دانوں میں نگران ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں بھی نگران ہوتے ہیں، آج میں بھی نگران جج ہی ہوں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آج تاریخ ہی ہونی ہے؟ وکیل صفائی سردار عبدلرازق نے عدالت کو بتایا کہ جی آج تاریخ ہونی ہے، تاہم پرویز الہی سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیراعلی کو وکلا سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت دے دی۔ بعدازاں عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پرویز الہی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوا...

پنجاب کی نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی۔ نگران پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔عامر میرکے مطابق نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے۔ سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کی سزامعاف کرنیکا اختیار رکھتی ہے،نواز شریف کی 2019 میں لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدر غلام اسحاق خان کی 17ویں برسی 27اکتو...

پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 17ویں برسی 27اکتوبر کو منائی جائے گی۔20جنوری 1915ء کوصوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لے کر 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے چکے ہیں۔ انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انہوں نے منصب صدارت سنبھالا انہیں آئین کی آٹھویں کی شق اٹھاون ٹو بی کے تحت حکومت کو بد طرف کرنے کا بھی اختیار حاصل تھا انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست 1990ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو اوراپریل 1993 ء میںمیاں نواز شریف کی حکومتوں کو بد طرف کیا جس کے بعد ان کی حیثیت متنازع ہو گئی جس کی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا اور آخر کار انہیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔قصر صدارت سے رخصتی کے بعد انہوں نے باقی زندگی گوشہ گمنامی میں گزاری اور آخر کار 27اکتوبر 2006ء خاموشی کے ساتھ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فالج سے آگاہی کا عالمی دن 29 اکتوبر کو منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فالج سے آگاہی کا عالمی دن 29 اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد فالج سے آگاہی اوربچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف تقاریب اور واک کا اہتمام کیا جائے گا ہیں الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈو کا عالمی دن 28 اکتوبر کو منایا جائے گا

ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری اور سابق قومی کوچ غضنفر علی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جوڈو کا عالمی دن 28 اکتوبر کو منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام جوڈو کے عالمی دن کے موقع پر 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں بھی جوڈو کے مقابلے منعقد ہونگے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی2...

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی28ویں برسی27اکتوبر کو منائی جائے گی۔ممتاز مفتی ستمبر1905کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا انہوں نے امرتسر،میانوالی،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ممتاز مفتی کا ''جھکی جھی آنکھیں'' کے نام سے پہلا افسانہ ادبی افق پر ابھراجس کے بعد وہ ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ممتاز مفتی نے ناول،سفرنامے اور خاکہ نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ان کے کئی افسانوی مجموعے منظر عام پر آئے جن میں علی پور کا ایلی،ان کہی،گہما گہمی،روغنی پتلے،سمے کا بندھن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ممتاز مفتی نے اپنی تحریریوں میں مختلف معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا ہے۔ممتاز مفتی27اکتوبر 1995ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل قریشی 26،ریما خان 27 اکتوبر کو سالگرہ م...

نامور اداکار فیصل قریشی 26اور اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی ۔ 26اکتوبر 1974ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے فیصل قریشی کا شمار کراچی کی شوبز انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا اور بعد ازاں فلموں میں بھی اداکاری کی۔جس کے بعد وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے جہاں ان کو بے پناہ کامیاں ملیں۔ریما خان 27اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ''بلندی'' سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ریما نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسالیا تھا۔دونوں اداکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں خواتین اور بچوں کے اغوا کی وارداتو...

پنجاب کے دارالحکومت میں خواتین اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا جب کہ پولیس کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ شیرا کوٹ کے علاقے سے 3 کم سن بہن بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ نورین بی بی کے بچے 11 سالہ عنبرین، 8 سالہ امدادعلی اور 5 سالہ حیدر علی کو گھر سے نامعلوم افراد اغوا کرکے لیے گئے۔ علاوہ ازیں چوہنگ کے علاقے سے خاتون 2 بچوں سمیت اغوا کرلی گئی۔ ایمن بی بی اور اس کے 2 بچے 5 سالہ مزمل اور 2 سالہ مہ جبین چیچہ وطنی سے بس کے ذریعے لاہورٹھوکرنیازبیگ اڈے پراترے، جس کے بعد لاپتا ہوگئے جب کہ خاتون کا فون بھی بند ہے۔فیصل ٹان کے علاقے سے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق نظام دین کی بیٹی حمیرا کو سودا سلف لینے جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ اس کے علاوہ ہنجروال کے علاقے میں 12 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ محمد ارشد ساغر کے 12 سالہ بھانجے اکبر علی کو اسکول سے واپس جاتے اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے سے 7 سالہ بچی اغوا کر لیا گیا۔ افتخار علی کی بیٹی صفیہ بچوں کے ساتھ باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال کسی بھی مغوی کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چارسدہ، بجلی چور کا ریکوری کیلئے آنے والے بز...

چارسدہ میں بجلی چور نے ریکوری کے لیے آنے والے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پیسکو ٹیم کا نستہ سب ڈویژن پڑانگ گاں میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری وصولی کے لیے آپریشن جاری تھا، اس دوران ایک شخص نے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بجلی چور نے بزرگ پیسکو اہلکارکی عمر کا لحاظ کیا نہ سفید ڈاڑھی کا اور سر عام تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیم ملزم حسام باچا ولد کمال باچا سے بقایا جات وصول کرنے گئی تھی۔ سرویلنس کے دوران ملزم بجلی چوری میں بھی ملوث پایا گیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملزم غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا۔پیسکو چیف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چارسدہ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب سکھر نے 1.3 ارب روپے کی 11 سو ایکڑ جنگل...

قومی احتساب بیورو سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع سکھر کے تعلقہ نارا میں 1,312.80 ملین روپے مالیت کی 1094 ایکڑ جنگلات کی اراضی 57 بااثر افراد سے واگزار کرالی۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کی سی پی نمبر 1115/2009 میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سکھر کوجاری ہدایات کے مطابق نیب سکھر نے جنگلات کی زمین پر تجاوزات، غیر قانونی الاٹمنٹ اور ریکارڈ میں غیر قانونی تبدیلیوں کے معاملات کی چھان بین کی ۔ اس ضمن میں محکمہ جنگلات سکھر کے افسران/ اہلکاروں اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ تفصیلی انکوائری کے دوران محکمہ ریونیو اور محکمہ جنگلات سے بااثر افراد کے حق میں جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ حاصل کیا گیا۔نیب سکھر نے تمام متعلقہ وفاقی اور حکومت سندھ کے محکموں کو جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ نیب سکھر کی ان تھک کوششوں کے نتیجے میں ضلع سکھر کے تعلقہ نارا میں1,312.80 ملین روپے مالیت کی 1094 ایکڑ جنگلات کی اراضی 57 بااثر افراد سے واگزار کرا لی گئی۔ ریونیو حکام نے الاٹمنٹ کے اندراجات کو منسوخ کر دیا ہے جو پہلے پرائیویٹ افراد کے حق میں الاٹ کی گئی تھیں اور مذکورہ جنگلات کی اراضی اب محکمہ جنگلات، حکومت سندھ کے نام حقوق کے ریکارڈ میں درج کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں