• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ افتتاحی تقریب

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی دستے کی ایک رکن قومی پرچم لہرارہی ہے۔  (شِنہوا)

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ افتتاحی تقریب

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ  19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب  کے دوران پاکستانی دستے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدر مقام  ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں پاکستانی دستہ پریڈ میں شریک ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جہاز سازی کے شعبے کی ڈیلیوری اور نئے آ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جہاز سازی صنعت نے رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں میں دو ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے جس کے سبب عالمی سطح پر اس کی سبقت برقرار رہی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف دی نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری کے مطابق اس عرصے میں ملک کی جہاز سازی کی پیداوار 2 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.9 فیصد زائد ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چین کے جہاز سازی شعبے میں نئے آرڈرز میں گزشتہ برس سے 86.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ مجموعی عالمی پیداوار کا 49 فیصد جبکہ نئے آرڈرز کا 68.8 فیصد ہے۔

چین میں 2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بحری جہازوں کی برآمدات نے مستحکم شرح نمو برقرار رکھی اور اس کی برآمدی مالیت گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد اضافے کے ساتھ 16.18 ارب امریکی ڈالر رہی۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پیداواری ذرائع کے نرخ میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیاء کی قیمتوں میں ستمبر کے اوائل کی نسبت ستمبر کے وسط میں اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 50 اہم اشیاء میں سے 34 کے نرخ میں اضافہ جبکہ 16 میں کمی ہوئی۔ ان اشیاء کو 9 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، ایندھن، کوئلہ ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔

ستمبر کے آغاز کی نسبت وسط ستمبر میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت 4.5 فیصد اور سلفورک ایسڈ کی قیمت میں 6.2 فیصد اضا فہ ہوا۔

یہ اعدادوشمار 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنند گان سے سروے کی بنیاد پر تیار کر تے ہو ئے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ نے ہا لینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی ک...

انقرہ (شِنہوا) ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں ترک سفارت خانے سمیت مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

وزارت  نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان اشتعال انگیز حملوں کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہیں جن کا مقصد یورپی ممالک میں ہمارے مذہب اور اس کے ماننے والوں کی توہین کرنا ہےجہاں انہیں برداشت کیا جاتا ہےاور آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیز کارروائیوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے ممالک کو اب ان اشتعال انگیزیوں کے خلاف مئوثر اقدامات کرنے ہوں گے جنہیں اقوام متحدہ مذہبی منافرت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔

وزارت نے ہالینڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے ذمہ دار کے خلاف ضروری کارروائی کریں اور ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترکیہ ہر پلیٹ فارم پر عزم کے ساتھ اس بیمار اور نفرت پر مبنی ذہنیت کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تیان جن کی کروز سیاحتی صنعت نوول کرونا...

تیاجن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیاجن کی ایک بندرگاہ پرباہاماس میں اندراج شدہ ایک کروز جہاز لنگر انداز ہو گیا جو کہ شہر میں کروز سیاحتی صنعت کی امید افزا بحالی کا اشارہ ہے۔

کروز کمپنی اڈورا کروزیز کے مطابق اس جہاز کا نام "میڈیٹیرینیا" ہے  جو 30 ستمبر کو بین الاقوامی کروز روٹ پر روانہ ہوگا جس میں تیان جن ان کی ہوم پورٹ ہوگی۔

مقامی حکام نے بندرگاہ میں داخلے کے لئے تمام ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کرنے میں 900 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی عملے کی مدد کی تاکہ جہاز مئو ثر طریقے سے لنگرانداز ہوسکے۔

تیان جن میں جولائی کے دوران کروز جہاز "ڈریم" لنگر انداز ہوا تھا۔ لائبیریا میں امدراج شدہ اس جہاز میں ایک ہزار سے زائد کیبن تھے اور اس میں 2  ہزار سے زائد مسافروں کی گنجائش تھی۔

تیان جن کی کروز سیاحت کے شعبے میں 2 کروز جہازوں کے سفر وبائی امراض کے بعد بحالی کی علامت ہیں۔

چین کے شمال میں واقع کروز کی سب سے بڑی بندرگاہ تیان جن انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ پر 880 سے زائد بین الاقوامی کروز جہاز لنگرانداز ہوچکے ہیں  جس کے ذ ریعےاندرون و بیرون ملک جانے والے 42 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کو نمٹایا گیا ہے۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے  منگل کے روز ملک کی بندرگاہوں سے بین الاقوامی کروز شپ ٹرانسپورٹ کی مکمل بحالی کا اعلان کیا تھا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا زرعی پیداوار اور دیہی...

ہیفے (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے زرعی پیداوار میں اچھا کام جاری رکھنے اور دیہی علاقوں کی بحالی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 2023 کے چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران کسانوں اور زراعت کے شعبے میں کام کرنے والوں کی محنت سے حاصل کردہ فصل کو یقینی بنانے کے لئے کام کو سراہا۔

لیو نے کہا کہ تمام محاذوں پر غذائی تحفظ کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لئے زرعی پیداوار میں مسلسل اچھا کام کرنے کی خاطرمزید کام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے دیہی احیاکو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ  کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کرنے اور دیہی ترقی میں گہرائی سے کام کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئی طرز کی چائے کی مارکیٹ 200 ارب یوآن...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئے طرز کی چائے  کی مارکیٹ کی مالیت 2025 میں 200 ارب یوآن (تقریباً 27.88 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

چائنہ اسٹور اینڈ فرنچائز ایسوسی ایشن اور ای کامرس پلیٹ فارم می توان کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں مارکیٹ کی مالیت 149.8 ارب یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

نئے طرز کی چائے جیسا کہ کولڈ برو ٹی ، ٹی لاٹے ، فروٹ ٹی اور پنیرٹی میں اکثر تازہ اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں اور انہیں جدید تراکیب اور ٹیکنالوجی سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ چائے نوجوان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں مارکیٹ کی تیزی سے توسیع پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگست 2023 کے اختتام تک چین میں تقریباً 5 لاکھ 15 ہزار نئی طرز کی چائے دکانیں تھیں، ان میں 2020 کے اختتام سے 36 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

می توان اور ڈیان پھنگ سمیت آن لائن پلیٹ فارمز کے مطابق جون 2023 میں چین میں تمام مشروبات کی دکانوں میں نئے طرز کی چائے کی دکانوں کا حصہ تقریباً 57.7 فیصد تھا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اٹلی کے ساتھ سیکورٹی تعاون بڑھانے کے لئے...

روم (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چھن وین چھنگ نے کہا ہے کہ چین اٹلی کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے بارے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سلامتی کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن فار پولیٹیکل اینڈ لیگل افیئرز کے سربراہ چھن نے یہ بات  اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور سنگین عالمی چیلنجزکے پیش نظر چین اٹلی کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں اور تمام سطح پر باہمی تبادلوں اور تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں نیا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

چھن نے کہا کہ چین اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اٹلی کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر اور چین ۔یورپی یونین  تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک مثبت قوت کے طور پر دیکھتا ہے۔

چین اور اٹلی دونوں قدیم تہذ یبیں ہیں جن میں دوستانہ تبادلوں، وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی گہری بنیاد ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی دوستی کی روایت کو وراثت کے طور پر لینا اور اسے آگے بڑھانا چاہئے اور دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مختلف سماجی نظام اور ثقافتی پس منظر والے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال قائم کرنا جاری رکھنا چاہئے۔

تاجانی نے اٹلی اور چین کے درمیان موجودہ قریبی رابطے اور اعلیٰ سطح کےسیاسی تبادلوں کی تعریف کی۔

انہوں نے  اس بات کا ذکر کیا  کہ چین ایک اہم شراکت دار ہے اور اٹلی چین کے ساتھ وسیع اور متنوع تعاون رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی تعاون میں مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بحیرہ جنوبی چین کا مسئلہ خطے کے اندر ہی حل ہ...

نیو یارک (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو خطے کے اندر ہی حل کرنے پر زور دیا ہے۔ 

انور نے یہ بات نیویارک میں بلومبرگ ٹیلی ویژن کو د  ئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر امریکہ کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک بحیرہ جنوبی چین کا تعلق ہے تو ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ آسیان کی مرکزیت میں ہے اور اسے آسیان اور خطے کے اندر ہی حل کیا جانا چاہیے۔

انور نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کے امکان کے بارے میں غیر ضروری طور پر فکر مند ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے تصادم کے امکانات بارے دکھاوا کیا جا رہا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوتا اور میں مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید نقطہ نظر رکھتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ متعلقہ مسئلے پر چین کا رد عمل تسلی بخش ہے۔ چین مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور ایک دوستانہ حل کا خواہشمند ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی ابھرتی...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کی ابھرتی اسٹریٹجک صنعتوں میں 2022 کے دوران بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگرانی و انتظامی کمیشن کے تحقیق مرکز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ مالیت کل سرمایہ کاری کا 20 فیصد سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی توانائی گاڑیوں، مواصلات اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں شرح نمو دو ہندسوں میں برقرار رہی ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیا گیمز ایشیا کو کھیلوں کے ذریعے...

سیول (شِںہوا) جنوبی کوریا کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشیائی کھیل ، ایشیا کو کھیلوں کی طاقت سے متحد کر تے ہو ئے کھیلوں کی دنیا کو نئی زندگی دیں گے۔

جنوبی کوریا کی ثقافت، کھیل اور سیاحت کے دوئم نائب وزیر جنگ می ران نے شِںہوا کے ساتھ ایک ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اولمپکس اور ایشیائی کھیل جیسے بین الاقوامی مقابلوں نے لوگوں کو قومیت، نسل، معذوری اور مذہب سے بالاتر کرکے متحد کیا ہے۔

ویٹ لفٹنگ کی خواتین کی 75 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں اولمپک 2008 میں گولڈ میڈل جیتنے والی جنگ نے کہا کہ کھیلوں کی مربوط قوت سے ایشیائی ممالک ایک دوسرے سے جڑسکتے ہیں اور یہ (ہانگ ژو) ایشیائی کھیل عالمی کھیلوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔

جنگ نے کہا کہ وہ چینی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے زیادہ طاقتور ویٹ لفٹر بننے میں کامیاب رہی ہیں۔ چین نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کو بہتر کیا ہے۔اس کے بعد ہانگ ژو ایشیائی کھیل ایک بڑا مقابلہ ہے جس سے نوول کرونا وائرس وبا کی وجہ سے سکڑنے والی کھیلوں کی دنیا کو فروغ ملے گا۔

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں مشعل بردار دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں امید ظاہر کی کہ یہ ایشیائی کھیل ایشیائی باشندوں کے لیے جشن کا باعث ہوں گے۔

نائب وزیر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی مشترکہ تربیت اور بہترین کوچز کا تبادلہ شامل ہے، اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوگی ۔

چین نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے کشتی رانی م...

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی کشتی سواروں نے 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

چند ہفتے قبل  ورلڈ چیمپیئن شپ 2003 میں چھٹے نمبر پر رہنے والی زو جیا چھی اور چھیو شی پھنگ نے فویانگ واٹر اسپورٹس سینٹر میں 7 منٹ 6.78 سیکنڈ میں بڑی آسان برتری سے کامیابی سمیٹی۔

ازبکستان کی لوئیزاخون اسلومووا اور ملیکا تگماتووا نے 7 منٹ 16.49 سیکنڈز کے ساتھ دوسری جبکہ انڈونیشیا کی چیلسی کارپٹی اور متیرا رہما پتری نے 7 منٹ 17.64 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو  میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران خواتین کے لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز فائنل میں زو جیا چھی (بائیں) اور چھیو شیو پھنگ مقابلہ کررہی ہیں ۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران خواتین کے لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز کا فائنل جیتنے کے بعد زو جیا چھی (بائیں) اور چھیو شیو پھنگ کامیابی کا جشن منارہی ہیں ۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو  میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز کا فائنل جیتنے کے بعد زو جیا چھی (بائیں) اور چھیو شیو پھنگ کامیابی کا جشن منارہی ہیں ۔ (شِنہوا)

چینی صدر اور نیپالی وزیراعظم کی ملاقات

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدرمقام ہانگ ژو میں چینی صدر شی جن پھنگ  اور نیپالی وزیراعظم پشپا کمال دہل پراچاندا کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور نیپال نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوی سلوک اور باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کی ہے۔ دونوں ممالک قومی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں ایک دوسرے کے لئے موقع اور شراکت دار ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ فریقین کو ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے امور پر ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک دوسرے سے تعاون کرنا اور دوطرفہ تعلقات میں سیاسی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا چاہئے۔

 شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کی ہے جس نے ٹرانس ہمالین ملٹی ڈائمینشنل کنکٹیویٹی نیٹ ورک کی شکل اختیار کی ہے۔

انہوں نے روز دیا کہ دونوں فریقین کو بنیادی ڈھانچے میں رابطے کو فروغ اور ٹرانزٹ نقل و حمل میں تعاون کو وسعت دینی چاہیئے تاکہ نیپال زمین سے گھرے ملک سے نکل کر جلد سے جلد زمین سے منسلک ملک میں تبدیل ہوسکے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین ، نیپال کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون مضبوط بنانے، دونوں ممالک اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے فروغ کا خواہش مند ہے ۔

اس موقع پر نیپالی وزیراعظم پراچاندا نے کہا کہ چینی صدر ایک دوراندیش رہنما اور نیپالی عوام کے اچھے دوست ہیں۔

نیپال اور چین کو دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوئےانہوں نے نیپال کی جانب سے ایک چین اصول پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان اور تبت دونوں چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور نیپال کسی بھی طاقت کو چین کی خودمختاری و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

چینی صدر کی جنوبی کوریا کے وزیر اعظم سے ملاق...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبہ ژے  جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو سے ملاقات کی ہے۔

چینی صدر نے کہا  کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی ہمسایہ اور اٹوٹ تعاون کے شراکت دار ہیں، دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور ٹھوس پیشرفت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرتی ہے اور علاقائی امن اور ترقی کے لئے اچھی علامت ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوستی اور تعاون ہمیشہ چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کا مرکزی دھارا رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرتے ہوئے پالیسیز مرتب کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا جو چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کریں، باہمی احترام کو برقرار رکھیں اور دوستی اور تعاون کی سمت پر قائم رہیں۔

چینی صدر کا ملک کی جد ت سازی میں نئی صنعت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نئی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ معیار کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ چین کی جدید کاری کے لئے مضبوط مادی اور تکنیکی بنیاد رکھی جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مر کزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نئی صنعت کاری کو آگے بڑھانے کے بارے میں ایک حالیہ ہدایت میں یہ تبصرہ کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ نئی صنعت کاری کو عملی جامہ پہنانا چین کی جانب سے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور نئے دور میں قومی تجدید شباب  کو آگے بڑھانے کے لیے چینی جدیدکاری کے حصول میں ایک اہم کام ہے۔

چینی جدیدکاری کے لئے ایک مضبوط مادی اور تکنیکی بنیاد رکھنے کے لئے  شی نے سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور کو اپنانے اور اس کی قیادت کرنے ، نئی صنعت کاری کے فروغ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی تلاش کرنے  اور ڈیجیٹل معیشت اور انڈسٹریل انفارمیٹائزیشن کی ترقی کے ساتھ مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس کی تعمیر کو ضم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

شی جن پھنگ کی ہدایات بیجنگ میں جمعہ سے ہفتہ تک منعقد ہونے والے نئی صنعت کاری کو آگے بڑھانے سے متعلق ایک قومی اجلاس میں پڑھ کر سنائی گئیں۔

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں شرکت کی اور صنعتی و سپلائی چین کی لچک اور حفاظت کو بہتر بنانے، چین کی صنعتی جدت سازی کی صلاحیت میں بہتری کو تیز کرنے اور ملک کے صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کو مسلسل فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام اور صنعتی شعبے کی سبز ترقی پر زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے اجلاس میں سائنسی و تکنیکی جدت سازی کو مضبوط بنانے اور صنعتی سلامتی کے تحفظ کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ سب وے پر ایکسپریس پارسل ڈیلیوری س...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں متعدد سب وے لائنز نے ہفتہ کے روز سے کم رش کے اوقات میں ایکسپریس پارسل کی نقل و حمل کے آزمائشی منصوبے میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے جس کا مقصد سڑکوں پر رش اور کاربن اخراج میں کمی لانا ہے۔

بیجنگ ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کے وانگ شولنگ نے بتایا کہ بیجنگ کا شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک حالیہ برسوں میں پھیل رہا ہے جس میں اس وقت 27 لائنز 807 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔

 دارالحکومت میں  ایکسپریس پارسل کی یومیہ تعداد تقر یباً 1 کروڑ 50 لاکھ ہےجس کے بڑے حصے کی ترسیل شہری شاہراہ ٹرانسپو رٹیشن سے ہوتی ہے۔

وانگ کے مطابق یہ ترسیل کم مصروف اوقات کے دوران سب وے سسٹم کی اضافی صلاحیت سے فائدہ اٹھاکر کی جاسکتی ہے، توقع ہے کہ ٹریفک رش کو بتدریج کم کرتے ہوئے کاربن اخراج کم کیا جاسکتا ہے۔

کمیشن کے عہدیدار ژو یوآن نے بتایا کہ آزمائشی لائنز پر محفوظ اور منظم آپریشنز یقینی بنانے کے لئے بیجنگ بلدیاتی کمیشن برائے نقل وحمل نے طے کیا ہے کہ سامان سیکیورٹی جانچ سے گزرے گا اور اس میں بیجنگ سب وے کی ممنوعہ اشیاء فہرست پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے کانگو ک...

برازا ویل (شِنہوا)کانگو کے وزیر برائے معیشت و خزانہ جین بپٹسٹ آنڈے نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) سے جمہوریہ کانگو سمیت دنیا بھر کے ممالک کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں چین ۔کانگو بینک برائے افریقہ کی نئی شاخ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی میں ترقی اور شمولیت کے نمایاں امکانات موجود ہیں ۔

وزیر نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ افریقی ممالک بنیادی ڈھانچے کی کمی کا شکار ہیں اور اس اقدام سے بنیادی ڈھانچے کی تقسیم کو کم کرنے میں مدد ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بینک دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بھائی چارے، دوستی اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

بینک نے کانگو کی اقتصادی ترقی اور اپنے اے ٹی ایم نیٹ ورک جیسی بینکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو متعدددھچکوں کے باوجود بینک کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

 زرعی بینک آف چائنہ نے جون 2014 میں کانگو کی طرف سے بینک کے قیام کےلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس نے 2015 میں کام شروع کر دیا۔

ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہانگ ژو میں شروع

ہانگ ژو(شِنہوا) ہانگ ژو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جاری ہے۔ یہ پروگرام 15 حصوں پر مشتمل ہے جس میں کھلاڑیوں کی پریڈ اورمشعل روشن کرنا شامل ہے۔

ہانگ ژو ایشین گیمز کاافتتاحی دن خزاں  کے موسم ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو چین کے 24 شمسی تہواروں میں سے ایک ہے اور چینی ثقافت میں فصل کی کٹائی اور لوگوں کے آپس میں ملنےکی علامت ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز - افتتاحی تقریب

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران چینی قومی پرچم اٹھائے پرچم بردار ہانگ ژو اولمپک سپورٹس سنٹر سٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران چین کے ہانگ کانگ کا وفدپریڈ کرتے ہوئے ہانگ ژو اولمپک سپورٹس سنٹر سٹیڈیم میں داخل ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز - افتتاحی تقریب

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ہانگژو میں  19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران چینی قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ میں 19ویں ایشین گیمزکی افتتاحی تقریب کے دوران فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران ہانگ ژو اولمپک سپورٹس سنٹرکا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

چین-عرب تعلقات عرب دنیا کے لیے سٹرٹیجک اہمیت...

قاہرہ(شِنہوا)عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی نے کہا ہے کہ  چین عرب تعلقات سٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ چین نے تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دی ہے۔

قاہرہ میں عرب لیگ (اے ایل) سے وابستہ عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی نے یہ بات اگست کے آخر میں ان کی سربراہی میں عرب قانون سازوں کے ایک وفد کے چین کے دورے کے بعد کہی جہاں انہوں نے چین  کے ساتھ بین الپارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

عادل العسومی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ دن پہلے ہمارا چین کا جو دورہ اہم تھااور ہمیں چین میں اپنے دوستوں کی طرف سے ہر طرح کی حمایت اور مثبت رد عمل ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے عرب چین تعلقات کو مزید فروغ دینے خاص طور پر پارلیمانی تعلقات کے لیے کام کرنے کی غرض سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی۔

سپیکر نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات میں چین کے مثبت نقطہ نظر کی وجہ سے ہم عرب ممالک میں چین کی موجودگی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی کنونشنز، قوانین اور اصولوں کا پابند ہے جن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

چین کےشمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے ین چھوان میں چھٹی چین-عرب ریاستوں کی نمائش میں سعودی عرب کے بوتھ کامنظر۔(شِنہوا)

چین اور عرب ریاستوں کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ریاستوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر جمعرات کو  چین کے شمال مغربی نینگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں چین-عرب ریاستوں کی چھٹی نمائش کا آغاز ہوا۔

دو سال بعد منعقد ہونے والی نمائش میں 14 حکومتوں، 13 بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ چین میں غیر ملکی اداروں اور 60 سے زائد غیر ملکی کاروباری انجمنوں اور کاروباری اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

عادل العسومی نے ملک کے نئے انتظامی دارالحکومت کی تعمیر میں مصر کے ساتھ چین کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین عرب عوام کی حمایت کے لیے بہت سے مثبت طریقے پیش کرتا ہے جن میں خاص طور پر ترقی، سرمایہ کاری اور عرب کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

عالمی رہنماؤں کا ایس ڈی جیز کے حصول کی جانب...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی عمومی بحث میں شریک عالمی رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے تیز رفتار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے، کیوںکہ ایس ڈی جیز حاصل کرنے کی جانب نصف مدت کے تخمینہ جات حاصل نہیں ہوسکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایس ڈی جیز رپورٹ2023 کا  خصوصی ایڈیشن ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً 12 فیصد اہداف کی جانب کوششیں درست سمت  پر ہیں۔ آدھے سے زیادہ اہداف کے حوالے سے  اگرچہ پیش رفت ہورہی ہے تاہم یہ معتدل درجے کی ہے  یا شدید طور پر ٹریک سے دور ہیں۔ تقریباً 30 فیصد اہداف کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی  اور2015 کی بیس لائن سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وبا کے طویل اثرات اور موسمیاتی بحرانوں نے ترقی پذیر ممالک میں ایس ڈی جیز  کے حصول کی کوششوں میں نمایاں  رکاوٹیں ڈالی ہیں۔

ایس ڈی جیزکے حصول کے لیے عالمی کوششوں کے از سر نو تعین  کے لیے آئندہ سال ہونے والے مستقبل کے سربراہی اجلاس کی کامیابی کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں سب کے لیے ایک پرامن، خوشحال، اور پائیدار مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انسانیت کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی  کوششیں کرنی چاہیے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین برازیل کے ساتھ ہمہ گیر عملی تعاون کو مض...

برازیلیا (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کےسینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ  چین  برازیل کے ساتھ ہمہ گیر عملی تعاون کو مضبوط بنانے،برکس اور گروپ آف 20 جیسے کثیر جہتی میکانزم کے تحت شراکت کومستحکم کرنے اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے ان خیالات کا اظہاراپنے دورہ برازیل کے دوران صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کے دوران کیا۔

لی نے پیر سے جمعہ تک برازیل کا سرکاری دوستانہ دورہ کیاتھا۔

صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدرلولا کو تہنیتی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لی نے کہا کہ  رواں سال چین اور برازیل کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی نے کہا کہ  دونوں ممالک کے صدور کئی ایک مواقع پرملاقات اور تبادلہ خیال  کرچکے ہیں جس سے نئے دور کے لیے چین-برازیل تعلقات  کے مستقبل میں نئے مواقع پیدا ہوئے ۔

امریکی سینیٹر باب پر رشوت خوری کے الزام میں...

نیو یارک(شِنہوا)امریکی استغاثہ نے ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز اوران کی اہلیہ پرنیوجرسی کے تین تاجروں سےرشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

یہ اقدام اگلے سال ہونے والے انتخابات میں امریکی سینیٹ میں قلیل اکثریت برقرار رکھنے کے لیے ڈیموکریٹس کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

امریکی اٹارنی کے دفتر نے کہا کہ 69 سالہ مینینڈیز نے نیو جرسی کے سینئرسینیٹر کے طور پر اپنے اختیارات اور اثر و رسوخ استعمال کرنے کے عوض لاکھوں ڈالر مالیت کی نقدی اور سونے کی اینٹیں وصول کیں ۔

سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کے طور پرمینینڈیز ساتھی ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے ایسے وقت میں ایک اہم اتحادی رہے ہیں جب صدر نے عالمی سطح پر امریکی اثر و رسوخ کو دوبارہ قائم کرنے، یوکرین کے لیے کانگریس کی امداد  کی حمایت حاصل کرنےاور چین کے عروج کوروکنے کی کوشش کی۔

مین ہیٹن میں اعلیٰ وفاقی پراسیکیوٹر ڈیمیان ولیمز نے اس حوالے سے کہا کہ  سینیٹر مینینڈیز پس پردہ ایسے  چند خاص لوگوں کے لیے یہ کام کر رہے تھےجنہوں نے انھیں اور ان کی اہلیہ کو رشوت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔

نادین مینینڈیز کی56 سالہ  وکیل جنہوں نے 2020 سے سینیٹر سے شادی کر رکھی ہے، نے ان الزامات سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں الزامات کا دفاع کریں گی۔

جاری تحقیقات میں تیسری بار وفاقی استغاثہ نے مینینڈیز سے تفتیش کی ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور تیمورلیسٹے کا دوطرفہ تعلقات کوجامع س...

ہانگ ژو (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور تیمور لیسٹے کے وزیر اعظم ژانانا گوسماؤ نے مشترکہ طور پردوطرفہ تعلقات کو ایک جامع سٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کا اعلان کیاہے۔

یہ اعلان  ہفتہ کودونوں رہنماوں کے درمیان چین کے صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگژو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز کے آغاز سے قبل ملاقات میں کیا گیا۔

صدرشی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بلندی دونوں ممالک کے لیے اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کی ایک عملی ضرورت ہے اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات اس سے وابستہ ہیں۔

شی جن پھنگ نے  کہا کہ چین جدیدیت کے سفر پر تیمورلیسٹے کے ساتھ ہاتھ ملانے کوتیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کومزید فوائد حاصل ہوں سکیں۔

صدرشی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی پختہ حمایت کرنا دوطرفہ تعلقات کی مسلسل بہتری کے لیے ایک اہم سیاسی بنیادہے۔

چینی صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا اورصنعت کی بحالی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خوراک میں خود کفالت اور معاش میں بہتری کے چار اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی کوششوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ شی نے مزید کہا کہ چین تیمور-لیسٹے کو علاقائی ترقی کے سفر میں بہتر طور پرشامل کرنے  کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر  تیمور-لیسٹے کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات نے مسلسل مثبت نتائج حاصل کیے ہیں اور تیمور-لیسٹے کے عوام کوویڈ-19 کے خلاف جنگ کے دوران چینی حکومت کی بروقت اور موثرامداد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے چینی کاروباری اداروں کا تیمور لیسٹے میں سرمایہ کاری کرنے اور ملک کی ترقی میں مدد کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے نئے مرحلے میں داخل کرنے کے لیے کام کرنے کی توقع ظاہر کی۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام پر مشترکہ اعلامیہ بھی  جاری کیا۔

چین کے سینیئر رہنما  کائی چھی ، ڈنگ شوئی شیانگ ، وانگ یی اور شین یی چھن بھی اس موقع پرموجود تھے۔

چینی صدر اور کمبوڈیا کے بادشاہ کی ملاقات

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ  ان کا ملک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدرشی نے ہفتہ کو کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی سے ملاقات کی جو 19ویں ایشیائی گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے  چین کے مشرقی   صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین-کمبوڈیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور چین-کمبوڈیا دوستی کا سال ہے، شی نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے شاہی خاندان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات  میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدرشی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات دوستی، خلوص، باہمی مفاداور جامعیت کے سفارتی اصولوں کےمظہر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کی قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اہم کردار ادا کرنے میں مدد کرتا رہے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کواعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقراررکھتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔