• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 7.1شدت کے زلزلے...

انڈونیشیا انڈونیشیا کے جزیرے بالی سی میں 7.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلہ منگل کی صبح چین کے مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 55 منٹ پر آیا،رپورٹ کے مطابق زلزلے شدت ریکٹر سکیل پر 7.1ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کامرکز 520کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمرہ کمپنیوں کواعلان کردہ خدمات زائرین کو فر...

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کمپنیوں کے لیے عمرہ زائرین کو طیشدہ ضوابط اور واضح طور پر درج کی گئی تفصیلات کے مطابق لازمی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا،وزارت حج وعمرہ نے ٹوئٹر( ایکس) پر اپنے اکائونٹپر لکھا کہ عمرہ کمپنیوں کو عمرہ کے مناسک ادا کرنے سے پہلے ان خدمات کی تیاری کی تصدیق کرنی ہوگی،بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بنیادی خدمات رہائش کی فراہمی، نقل و حمل کے ذرائع، زمینی خدمات اور اضافی خدمات شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران...

رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو" قسم کا لڑاکا طیارہ پیر کی شام تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کے مطابق یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے،ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، منی لانڈرنگ کے الزام میں دوملزمان...

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں مکینوں پر فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا اور تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے پاس 24لاکھ 80ریال کی نقد رقم موجود تھی۔ اس رقم کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس تجارتی اداروں کے کھاتوں میں منتقل شدہ فنڈز کی نوعیت، اس کے ماخذ اور ملکیت کو چھپایا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ رقم جرائم اور متعدد ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اکٹھی کی گئی تھی۔ دونوں مدعا علیہان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف عام فوجداری مقدمہ دائر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپین میں بوسے کا معاملہ، ریبیلز کی ماں نے چر...

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے معطل صدر لوئس روبیلز کی جانب سے ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ہرموسو کا بوسہ لینے کے معاملہ نے سپین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ روبیلز کو ان کے عہدہ سے معطل کردیا گیا ہے۔ ان سے جنسی ہراسانی کے الزام کے تحت تفتیش کے مطالبات بھی آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب روبیلز کی ماں بھی اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔ روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے خلاف چرچ میں بیٹھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔سرکاری میڈیا کے مطابق روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے خلاف غیر انسانی اور خونی مہم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جنوبی سپین کے اندلس کے شہر موٹرل کے ایک چرچ میں خود کو بند کر لیا ہے۔ غمزدہ ماں نے "انصاف کی فراہمی تک" دن رات بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے ہفتہ کے روز فیفا نے روبیلز پر 90دن کی معطلی عائد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر تجارت کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین کے وزیر تجارت وین تیاؤ اور امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے درمیان بات چیت ہوئی۔ 

چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق دونوں نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کے حوالے سے معقول، واضح اور تعمیری بات چیت کی ۔ جس میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی امور پر مشترکہ تشویش کے معاملات شامل تھے۔

چینی وزیرتجارت وانگ نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ، چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت ان کی اپنی اور عالمی معیشت کے لئے اہم ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون میں سازگار پالیسی ماحول پیدا کرنے،  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے چینی مصنوعات پر امریکی دفعہ 301 کے محصولات، اس کی سیمی کنڈکٹر پالیسیوں، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں، امتیازی سبسڈیز اور چینی کاروباری اداروں پر پابندیوں جیسے امور پر شدید تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تصور کو عمومی شکل دینا معاشی اور تجارتی تبادلوں کے لئے موزوں نہیں ہے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسند اقدامات مارکیٹ قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کے منافی ہیں جو عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

وانگ نے اس بات بطور خاص ذکر کیا کہ امریکہ نے بار بار کہا ہے کہ وہ چین سے علیحدگی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے الفاظ اور عمل ایک جیسا ہونا چاہیئے۔

بیان کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں کھلے اور نتیجہ خیز مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وانگ اور ریمونڈو نے چینی  وزارت تجارت اور امریکی محکمہ تجارت کے درمیان نئے مواصلاتی رابطے قائم کرنے کا اعلان کیا۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر تجارت کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین کے وزیر تجارت وین تیاؤ اور امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے درمیان بات چیت ہوئی۔ 

چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق دونوں نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کے حوالے سے معقول، واضح اور تعمیری بات چیت کی ۔ جس میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی امور پر مشترکہ تشویش کے معاملات شامل تھے۔

چینی وزیرتجارت وانگ نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ، چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت ان کی اپنی اور عالمی معیشت کے لئے اہم ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون میں سازگار پالیسی ماحول پیدا کرنے،  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے چینی مصنوعات پر امریکی دفعہ 301 کے محصولات، اس کی سیمی کنڈکٹر پالیسیوں، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں، امتیازی سبسڈیز اور چینی کاروباری اداروں پر پابندیوں جیسے امور پر شدید تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تصور کو عمومی شکل دینا معاشی اور تجارتی تبادلوں کے لئے موزوں نہیں ہے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسند اقدامات مارکیٹ قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کے منافی ہیں جو عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

وانگ نے اس بات بطور خاص ذکر کیا کہ امریکہ نے بار بار کہا ہے کہ وہ چین سے علیحدگی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے الفاظ اور عمل ایک جیسا ہونا چاہیئے۔

بیان کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں کھلے اور نتیجہ خیز مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وانگ اور ریمونڈو نے چینی  وزارت تجارت اور امریکی محکمہ تجارت کے درمیان نئے مواصلاتی رابطے قائم کرنے کا اعلان کیا۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ، صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر ا...

انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر اسکول ٹیچر نے 14طالبات کے بال ہی کاٹ دیے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے قصبے لامونگن میں ایک سرکاری جونیئر ہائی اسکول کے ایک نامعلوم ٹیچر نے صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر 14مسلم طالبات کے بال کاٹ دیے،اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ طالبات نے اسکارف کے اندر کپڑے کی بنی ٹوپی (جس سے بال ماتھے پر نہیں آتے)نہیں پہنی تھی، جس کے باعث طالبات کے کچھ بال اسکارف سے باہر نظر آرہے تھے،یہ دیکھ کر ٹیچر نے مبینہ طور پر اسکارف سے باہر نظر آنے والے بال کاٹے،رپورٹس کے مطابق طالبات کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے بال کاٹنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ طالبات کو نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی...

عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے،عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9افرادجاں بحق اور 31زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بارے 8 اہدا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بارے 8 اہداف تجویز کئے ہیں جن میں ملکی غذائی تحفظ نظام اور اس کی صلاحیت میں اضافہ، زرعی تحفظ میں تعاون بڑھانا ، جدید خوراک صنعت  اور اس کے گردشی نظام کا قیام تیز کرنا شامل ہے۔ 

یہ بات قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بارے ریاستی کونسل کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جو گزشتہ روز اعلیٰ ترین مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق  زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی اراضی کے پائیدار استعمال  اور زرعی ٹیکنالوجی کے جدید اطلاق کی حکمت عملی کو عملی شکل دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی غذائی پیداوار میں مارکیٹ تک مناسب رسائی اور مستحکم آپریشنز کی بدولت مسلسل اضافہ ہوا ۔ بڑے خطرات اور چیلنجز کی روک تھام اور اس میں کمی بارے ملکی صلاحیت بہتر ہوئی اور غذائی تحفظ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اناج کی سالانہ پیداوار مسلسل 8 برس سے 650 ارب کلوگرام سے زائد رہی ہے۔ 

 گزشتہ برس ملک کی  اناج کی مجموعی پیداوار 686.55 ارب کلوگرام جبکہ فی کس خوراک کی فراہمی 486.1 کلوگرام تھی جو عالمی طور پر تسلیم شدہ 400 کلوگرام کے غذائی تحفظ کی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس عالمی عدم توازن دور کرسکتا ہے ، ماہرین

جوہانسبرگ (شِنہوا) ماہرین نے کہا ہے کہ برکس جامع پن کے ساتھ عالمی جنوب کی ایک آواز ہوکر بات کرسکتا اور اس عالمی عدم توازن کو دور کرسکتا ہے جو طویل عرصے سے دنیا کو پریشان کررہی ہے۔

جامعہ پریٹوریا کے گورڈن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس سائنس کی پروفیسر فرحانہ فاروق نے شِںہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ برکس پلس ممکنہ طور پر بہت زیادہ جامع ہے اور اس کا جامع پن کچھ سیاسی اقدار کی وجہ لوگوں کو خارج یا ختم نہیں کرتا ہے۔  

حال ہی میں اختتام پذیر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں 6 ممالک ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو باضابطہ طور پر برکس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

فاروق نے کہا کہ برکس دنیا کے مختلف خطوں کے ممالک کو مختلف اقدار کے باوجود قریب لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس میں مختلف زبانیں، ثقافتیں اور کام کے طریقے ہیں۔ یہ وہ مختلف چیزیں ہیں جو سوچنے اور دنیا دیکھنے کا نیا نقطہ نگاہ مہیا کرتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کا ہم 2023 میں انتظار کررہے تھے۔

پرائیویٹ سیکٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن یوسف ڈوڈیا نے شِںہوا کو بتایا کہ برکس ان ممالک کو ایک موقع فراہم کرتا ہے جو موجودہ عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام میں بہتری چاہتے ہیں کیونکہ یہ چھوٹی اور کمزور ترقی پذیر معیشتوں کو کمزور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو تلاش کا ایک موقع دیتے یہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا ایک زیادہ منصفانہ طریقہ کار ہے جو چھوٹے ممالک کو ترقی کی اجازت دیتا ہے۔

انہیں یقین ہے کہ برکس اس دنیا میں عدم توازن دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں ممالک کو مساوی عالمی نظام پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

افریقن ٹائمز کی ایڈیٹر ان چیف ماہاشا ریم پیڈی کے مطابق اس طرح کی تبدیلی باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ افریقی عوام مغربی ممالک کی نسبت چین پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور سچ کہوں یہ صرف افریقی نہیں ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح عالمی جنوب اب زیادہ محفوظ محسوس کرتا ہے کیونکہ برکس اور چین عالمی سطح پر تیزی سے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے بات سے قطع نظر کہ کوئی ملک کتنا بڑا یا چھوٹا ہے ایک بار جب آپ چین سے شراکت داری کرتے ہیں۔ تو آپ کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جاتا ہے۔ 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس عالمی عدم توازن دور کرسکتا ہے ، ماہرین

جوہانسبرگ (شِنہوا) ماہرین نے کہا ہے کہ برکس جامع پن کے ساتھ عالمی جنوب کی ایک آواز ہوکر بات کرسکتا اور اس عالمی عدم توازن کو دور کرسکتا ہے جو طویل عرصے سے دنیا کو پریشان کررہی ہے۔

جامعہ پریٹوریا کے گورڈن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس سائنس کی پروفیسر فرحانہ فاروق نے شِںہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ برکس پلس ممکنہ طور پر بہت زیادہ جامع ہے اور اس کا جامع پن کچھ سیاسی اقدار کی وجہ لوگوں کو خارج یا ختم نہیں کرتا ہے۔  

حال ہی میں اختتام پذیر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں 6 ممالک ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو باضابطہ طور پر برکس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

فاروق نے کہا کہ برکس دنیا کے مختلف خطوں کے ممالک کو مختلف اقدار کے باوجود قریب لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس میں مختلف زبانیں، ثقافتیں اور کام کے طریقے ہیں۔ یہ وہ مختلف چیزیں ہیں جو سوچنے اور دنیا دیکھنے کا نیا نقطہ نگاہ مہیا کرتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کا ہم 2023 میں انتظار کررہے تھے۔

پرائیویٹ سیکٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن یوسف ڈوڈیا نے شِںہوا کو بتایا کہ برکس ان ممالک کو ایک موقع فراہم کرتا ہے جو موجودہ عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام میں بہتری چاہتے ہیں کیونکہ یہ چھوٹی اور کمزور ترقی پذیر معیشتوں کو کمزور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو تلاش کا ایک موقع دیتے یہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا ایک زیادہ منصفانہ طریقہ کار ہے جو چھوٹے ممالک کو ترقی کی اجازت دیتا ہے۔

انہیں یقین ہے کہ برکس اس دنیا میں عدم توازن دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں ممالک کو مساوی عالمی نظام پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

افریقن ٹائمز کی ایڈیٹر ان چیف ماہاشا ریم پیڈی کے مطابق اس طرح کی تبدیلی باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ افریقی عوام مغربی ممالک کی نسبت چین پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور سچ کہوں یہ صرف افریقی نہیں ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح عالمی جنوب اب زیادہ محفوظ محسوس کرتا ہے کیونکہ برکس اور چین عالمی سطح پر تیزی سے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے بات سے قطع نظر کہ کوئی ملک کتنا بڑا یا چھوٹا ہے ایک بار جب آپ چین سے شراکت داری کرتے ہیں۔ تو آپ کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جاتا ہے۔ 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفی...

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہیکہ واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا،حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے،حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جب کہ یونیورسٹی حکام نے بھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کا دھمکیوں کے باوجود سفیر کو نائیجر می...

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ نائیجر میں باغی رہنمائوں کی دھمکی کے باوجود فرانس کے سفیر وہیں رہیں گے،سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے نائیجر کے صدر محمد بازوم کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدر کے مستعفی نہ ہونے کا فیصلے جرات مندانہ ہے،واضح رہے کہ ملکی معاملات میں مداخلت پر نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو 48گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ردعمل تھا جو نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن،حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کی جھڑپ میں...

یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 23افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوں نے لحج کے یافائی علاقے میں یمنی فوجیوں پر اچانک حملہ کیا جس کے بعد دونوں فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہوئی،لڑائی کے نتیجے میں 15حوثی باغی اور 8حکومت نواز فوجی ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں، حوثی گروپ کی جانب سے جھڑپ پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو، شدت پسندوںکا شہریوں پر دھاوا، 15افراد...

کانگو میں شدت پسندوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا، حملے میں 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آپریٹوفار دی ڈیویلپمنٹ آف کانگو ملیشیا گروپ کے شدت پسندوں نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15شہری ہلاک ہوئے، نسلی فسادات میں بھی یہی گروپ ملوث رہا ہے،واضح رہے کہ کوڈیکو ملیشیا گروپ ایک نسل پرست گروپ ہے جو ہیما نامی گروپ کا مخالف ہے، کانگو میں نسلی فسادات کی وجہ سے 15لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں شہری اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی صدر نے بھارت میں ہونے والے جی 20سربراہی...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی،روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، جی 20اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے،قبل ازیں روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے برکس کی توسیع اور جی 20اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم سی بی بینک لمیٹڈنے مالی کارکردگی میںمختل...

ایم سی بی بینک لمیٹڈنے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی تین ماہ کی مدت کے لیے اپنی مالی کارکردگی میںمختلف مالیاتی میٹرکس میں مضبوط ترقی کی ہے اور اپنی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران مارک اپ سود کی رقم 81.42 بلین روپے کمائی گئی جو کہ 78 فیصد کی سال بہ سال خاطر خواہ ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ سہ ماہی کے لیے خالص مارک اپ سود کی آمدنی 36.94 بلین روپے تک پہنچ گئی، جس سے سال بہ سال متاثر کن 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ اس کی سود سے متعلق آمدنی کے سلسلے میں پابندی کی مہارت کی نشاندہی کرتا ہے۔ غیر مارک اپ سود کی آمدنی کل 8.14 بلین روپے تھی، جو کہ سال بہ سال اعتدال پسند 13فیصداضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ نمو روایتی قرض دینے کی سرگرمیوں سے ہٹ کر پابندی کے متنوع آمدنی کے ذرائع کو نمایاں کرتی ہے۔ مجموعی طور پر، سہ ماہی کے لیے کل آمدنی 45.08 بلین روپے رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ تین ماہ کے لیے منافع کے بعد ٹیکس کی رقم 13.63 بلین روپے تھی جو سال بہ سال 517 فیصد کی غیر معمولی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ منافع میں یہ اضافہ رسک مینجمنٹ کی حکمت عملیوں اور بدلتے ہوئے معاشی حالات کو نیویگیٹ کرنے میں مہارت پر زور دیتا ہے۔ سہ ماہی کے لیے فی حصص آمدنی 11.50 روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 515فیصدکی متاثر کن نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ 2023 کی پہلی ششماہی میںبینک نے مختلف کلیدی میٹرکس میں قابل ستائش مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے ایک اہم مالیاتی ادارے کے طور پر اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے خالص مارک اپ سود کی آمدنی 67.01 بلین روپے تھی جو سال بہ سال 72 فیصد متاثر کن اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ چھ ماہ کے لیے ایم سی بی بینک کی نان مارک اپ سود کی آمدنی 14.06 بلین روپے رہی جو کہ سال بہ سال 9 فیصد اضافہ ہے۔ یہ اضافہ روایتی قرض دینے کی سرگرمیوں سے ہٹ کر بینک کی آمدنی کے متنوع سلسلوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے بینک کی کل آمدنی 81.07 بلین روپے تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ چھ ماہ کے لیے منافع بعد از ٹیکس 26.69 بلین روپے تھاجو سال بہ سال 140 فیصد کی غیر معمولی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اندرونی نقل مکانی کو روکنے کے لیے جدید شہروں...

سیلاب جیسی قدرتی آفات کی وجہ سے دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں لوگوں کی آمد کو روکنے کے لیے ایک جامع قومی پالیسی کی ضرورت ہے۔ خیراتی ادارے اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم احمد نے کہاہے کہ پالیسی کو دیہی علاقوں میں موسمیاتی لچکدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفات سے بچنے والے شہروں اور قصبوں کو ڈیزائن اور تیار کرنا ایک محفوظ فراہم کر سکتا ہے اور اس طرح غیر ضروری نقل مکانی کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں نے تیزی سے کمیونٹیز کو مستقل ہجرت پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان میں ملک کے مختلف حصوں میں ہجرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پالیسی سازوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ پاکستان شدید بحرانوں میں گھرا ہوا ہے کیونکہ 2022 کے تباہ کن سیلابوں کی وجہ سے اس کا معاشی نقطہ نظر خراب ہوا، جس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے خطرے کے تصورات میں، ترقی کی رفتار میں کمی، تجارتی خسارے میں اضافہ اور آمدنی میں کمی شامل ہے۔ وسیم احمد نے ذکر کیا کہ گزشتہ سال سیلاب سے پیدا ہونے والی نقل مکانی نے شہری انفراسٹرکچر پر بہت زیادہ دبا وڈالاجو اس طرح کے انتظامات سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ آبادی میں اچانک اضافہ اور مون سون کے روایتی انداز بدل چکے ہیں اور اب وہ شمال مشرق کی بجائے جنوب سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے بارش کی شدت، دورانیہ اور حجم مختلف ہے۔

پاکستان میں شہری بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور موثر مائیگریشن پالیسی کا فقدان ہے۔ ہجوم سے بھری بستیاں، ناکافی رہائش ،تارکین وطن اور آباد شہری دونوں کے لیے صحت کے خطرات کو بڑھاتی ہیں۔حکام کو ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو دریاوں کے کنارے مکانات اور دیگر جائیدادیں بناتے ہیں۔ وسیم احمدنے شہری منصوبہ بندی کو اس طریقے سے ترتیب دینے پر بھی زور دیا جس سے جانوں اور املاک کو بچانے کے لیے شہری سیلاب کو روکا جا سکے۔ ایک اچھی طرح سے کام کرنے والے معاشرے کے لیے، حکومت کو قانونی اقدامات اور ایک سوچے سمجھے عمل درآمد کے عمل کے ذریعے اپنی سیٹلمنٹ پالیسی اور چینل ڈویلپمنٹ کو از سر نو تشکیل دینا چاہیے۔ پائیدار ترقی کے لیے، حکومت کو شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عالمی ایڈووکیسی فار اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ کے سربراہ شاہین اشرف نے کہا کہ غیر چیک شدہ اور بڑھتی ہوئی شہری کاری اور داخلی ہجرت سے متعلق کوئی قومی پالیسی پہلے سے دبا وکا شکار صحت، صفائی، رہائش، سیکورٹی، تعلیم، انفراسٹرکچر، شہر کی صلاحیت اور شہری علاقوں میں دیگر سہولیات پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتی۔ آب و ہوا کی وجہ سے نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے حکومت کو کثیر جہتی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔ ابتدائی وارننگ کے جدید نظاموں میں سرمایہ کاری اہم ہے۔ آنے والی آفات کے بارے میں بروقت الرٹ جاری کرنا تیاری اور انخلا میں سہولت فراہم کر سکتا ہے، اس طرح جانوں اور املاک کو لاحق خطرات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نقطہ نظر کے لیے ایک شراکتی اور جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کے قرضوں میں اضافہ سے پاکستان کے بینکن...

پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا ساورن ایکسپوژر مالی سال 2020-21 میں 48 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2022-23 میں 51.8 فیصد ہوگیا جوحکومت کی طرف سے قرض لینے میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ مالی سال 23 میں حکومت کا قرضہ بینکنگ سیکٹر کی کل قرضوں کی وصولیوں کا 50 فیصد تھا۔ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینک اور بین الاقوامی تنظیمیں معیاری نقطہ نظر کے تحت 0فیصدرسک ویٹ حاصل کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مالی سال 23 میں بینکنگ سیکٹر کا کیپیٹل ایکویسی ریشو بڑھ کر 16.3فیصدہو گیا جو کہ 11.5فیصدکی ریگولیٹری حد سے پانچ فیصد زیادہ ہے۔ اس ریگولیٹری کم از کم میں 1.5فیصدکیپٹل کنزرویشن بفر بھی شامل ہے۔سی اے آر اس بات کا اشارہ ہے کہ ایک بینک اپنی مالی ذمہ داریوں کو کتنی اچھی طرح سے پورا کر سکتا ہے۔یہ تناسب سرمائے کا موازنہ خطرے والے اثاثوں سے کرتا ہے۔ بینک کی ناکامی کے خطرے کا تعین کرنے کے لیے ریگولیٹرز اس پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس کا استعمال ڈپازٹرز کے تحفظ اور دنیا بھر میں مالیاتی نظام کے استحکام اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔مارچ 2020 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وبائی امراض کے پیش نظر امدادی اقدام کے طور پر سی سی بی کو 2.5فیصدسے کم کر کے 1.5فیصدکر دیا۔ اس وقت، چار بینک ایسے ہیں جن کے اثاثے بینکنگ سیکٹر کے کل اثاثوں کا 2.2فیصد ہیں جن کی سی اے آرریگولیٹری کم از کم 11.5فیصد سے کم ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان مالی سال 24 کی جاری سہ ماہی میں پرانے سی سی بی کو بحال کرنے کے لیے موجودہ پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔اس کے علاوہ، غیر فعال قرضوں میں 7.8فیصدکا اضافہ ہوا جو 90.7فیصدتک پہنچ گئے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 32 میں سے 11 بینکوں کے غیر فعال قرضوںمیں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ خراب قرضوں کی بڑھتی ہوئی تعدد کی نشاندہی کرتا ہے جو بینکوں نے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کو بھیجے تھے اور جو اب ناقابل واپسی ہیں۔ معاشی بدحالی نے یہ ضروری بنا دیا ہے کہ ریگولیٹری ادارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کریں کہ بینک کم از کم مطلوبہ سرمائے کی سطح کو برقرار رکھیں۔اسی طرح، سرمائے اور ریگولیٹری عدم تعمیل میں کسی بھی کمی کو وقت کے پابند ری کیپیٹلائزیشن کے منصوبوں کے ذریعے یا بدترین صورت حال میں مارکیٹ سے ایک منظم اخراج کے ذریعے دور کیا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ کچھ بینکوں میں غیر فعال قرضوںکا اعلی سطح کا بینک کے مخصوص منصوبوں کے ذریعے خیال رکھا جانا چاہیے اور مکمل طور پر فراہم کردہ قرضوں کو رائٹ آف کرنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ہولڈنگ کمپنیاں مزید سرمایہ کاری...

سرمایہ کاری رکھنے والی کمپنیاں آج کی دنیا میں خاص طور پر پاکستان میں زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہیںجہاں اینگرو، پیکجز، ڈی ایچ کارپوریشن اور ٹی پی ایل جیسے بڑے کاروباری گروپ اپنی ایسی کمپنیاں بنا رہے ہیں۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 کے اختتام تک اس شعبے میں مجموعی سرمایہ کاری تقریبا 390 ارب روپے تک پہنچ گئی جو دسمبر کے اختتام پر 365 بلین کے مقابلے میں تقریبا 6.8 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت میں ریکارڈ کردہ 354 بلین کے مقابلے میں مجموعی طور پر تقریبا 378 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔اجتماعی ڈھانچے کی نگرانی کے لیے ہولڈنگ کمپنیوں کے قیام کا عمل پاکستان میں ایک مضبوطی سے قائم شدہ رجحان ہے۔ دسمبر 2022 کے اختتام تک اس شعبے کے اندر ایک اچھی طرح سے منظم فریم ورک موجود ہے جس میں کافی اثاثے کی بنیاد اور سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی مدد سے، بالترتیب 390 بلین اور 392 بلین روپے کی مالیت ہے۔سرمایہ کاری کے بازار کے حصص کے لحاظ سے ای کارپوریشن اس شعبے میں سب سے بڑے حصے پر مشتمل ہے، جو دسمبر 2022 کے آخر تک سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کے تقریبا 26فیصد پر مشتمل ہے ۔

اس کے بعد حب پاور ہولڈنگز ہے جو دسمبر 2022 کے آخر تک پورٹ فولیو کا تقریبا 24 فیصد حصہ بنتا ہے جو دسمبر 2021 کے آخر تک تقریبا 19 فیصد کے مقابلے میں ہے۔قرضوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے، ہولڈنگ کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری دسمبر 2022 کے آخر تک 50 بلین روپے تک پہنچ گئی۔یہ نمو بنیادی طور پر سرکاری سیکیورٹیز سے منسوب ہے جو سرمایہ کاری کا تقریبا 92فیصدہے اور تقریبا 479فیصدتک پھیلی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر قرضوں کی سرمایہ کاری کا ایک چھوٹا حصہ تقریبا 8فیصدہے۔اس شعبے میں سرمایہ کاری کی تقسیم، دسمبر 2022 کے اختتام تک بنیادی طور پر پاور جنریشن سیکٹر سرمایہ کاری کا تقریبا 56فیصدپر مشتمل ہے۔یہ دوسرے شعبے مختلف صنعتوں جیسے کہ رئیل اسٹیٹ، انشورنس اور بینکنگ، سرمایہ کاری کی خدمات اور انفارمیشن ٹکنالوجی وغیرہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔یہ شعبہ مضبوط سرمائے کی تشکیل اور ایکویٹی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے، ذیلی اداروں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے ضروری مالی مدد فراہم کرتا ہے۔یہ دیکھتے ہوئے کہ ملک کے بڑے کاروباری گروپوں کا ایک اہم حصہ متنوع شعبوں اور متعدد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کو برقرار رکھتا ہے، موثر انتظام، سخت مالیاتی کنٹرول، اور گروپ کے تمام آپریشنز میں ہم آہنگی کے حصول کے لیے ہولڈنگ کمپنیوں کا قیام ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں یوم ختم نبوت 7 ستمبر کو پورے مذہ...

ملک بھر میں یوم ختم نبوت 7 ستمبر کو پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا جس میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیتے ہوئے قادیانیت آرڈینسس جاری ہوا جس کی یاد میں اس دن کو پورے مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے عظمت رسالت کو اجاگر کیا جاتا ہے سرگودھا میں 7ستمبر کو مساجد میں ختم نبوت کانفرنسز ہوں گئیں اور ختم نبوت کارواں نکالا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں د...

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کیا، 3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں سیشن کورٹ سے سپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر دھماکے کے سہولت کار پولیس حراست میں ہلا...

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں علی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں زیر حراست سہولت کار کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایف آئی آر میں انسد دہشت گردی، قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کی نشاندہی پر جمرود میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا، آپریشن کی مذزکورہ جگہ پہنچے پر7دہشتگردوں نے فائرنگ کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ابوذر ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار کو سینے پر گولی لگی۔ متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاربلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے بچ گیا جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جنگلات میں فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور...

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ،ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نیغیرقانونی طورپروارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری ڈالی،نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹیگیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا۔ نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی،لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے۔ استدعا کی گئی کہ عدالت پرویزالہی کی کسی بھی خفیہ مقدمیمیں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کا معاملہ،پرویزالہی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب لاہورکی تفتیشی ٹیم پرویزالہی کوعدالت کے روبرو پیش کرے گی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے تفتیش کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ ملزم پرویزالہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ پرویزالہی کے شریک ملزم سہیل اصغراعوان کو بھی عدالت پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں، شہباز شر...

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ، چیف جسٹس کا گڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ،فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ منگل کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جانے پر ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کیلئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے، نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔ صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے، چور اور ریاستی دہشتگرد کی سہولت کاری ہوگی تو ملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا، 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی سزا معطل کردی،...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، 5 سال نااہلی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا سے کہا کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا اور سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔ ۔ گزشتہ روزدوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آج چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آجائے گا بیرسٹرعلی ظفر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی وضمانت پررہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کی۔ امجد پرویزکے سزا معطلی کی درخواست پردلائل دینا شروع کردئیے۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے دوران سماعت راہول گاندھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کیس میں بھی نجی شکایت پر2 سال قید کی سزا ہوئی تھی،راہول گاندھی نے سزا معطلی کی درخواست دائرکی جوخارج کردی گئی،عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا معطل کرنا کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے ظہورالہی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ امجد پرویزنے کہا میں ابھی ان کی سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کرہی نہیں رہا،میں ابھی یہ کہہ رہا ہوں کہ اس طرف جانے سے پہلے پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس کیا جانا لازم ہے۔ امجد پرویزنے کہا ضابطہ فوجداری میں سزامعطلی کی درخواست میں شکایت کنندہ کو فریق بنانے کا ذکرنہیں، استدعا ہے کہ عدالت درخواست میں ریاست کو نوٹس جاری کرے،ریاست کونوٹس جاری کئے اورمقف سنے بغیرسماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ نیب کیسزمیں کمپلیننٹ کو کبھی پارٹی نہیں بنایا جاتا،ایڈووکیٹ امجد پرویزنے کہا نیب کے قانون میں پراسیکیوٹر کی تعریف کی گئی ہے، نیب کیس میں اسٹیٹ آتی ہی نہیں ہے۔ آپ کا یہ نکتہ نوٹ کرلیا مزید دلائل دیں،چیف جسٹس عامرفاروق کا وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ، وکیل الیکشن کمیشن نیکہا الیکشن کمیشن کی شکایت درست فورم پردائرنہ ہونے کا اعتراض اٹھایا گیا، اگرمجسٹریٹ کی سکروٹنی والی بات مان بھی لی جائے تو ٹرائل سیشن عدالت نے ہی کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ مجسٹریٹ نے تعین کرنا ہیکہ سیشن عدالت کا ہی دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں؟ آپ کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ غلطی ہے بھی تو وہ ٹرائل کو خراب نہیں کرے گی؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ کوئی نیا قانون نہیں بلکہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے،کوئی ایک ایسا فیصلہ موجود نہیں جہاں کرپٹ پریکٹسزکی شکایت مجسٹریٹ کے پاس دائر ہوئی ہو،میں ایک آئینی ادارے کے وکیل کے طور پرعدالت کے سامنے کھڑا ہوں،دوسرے فریق نیکہا کہ شکایت درست فورم پردائرنہ ہونے کے باعث برقرارنہیں رہ سکتی، یہ بات درست نہیں بلکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پرآگئے دلائل میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، کچھ فیصلوں کے حوالے دینا چاہتا ہوں،دفاع کی جانب سے شکایت کی باقاعدہ اجازت کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ وکیل امجدپرویز نے کہا انکے مطابق باقاعدہ اجازت کے بغیرشکایت قابل سماعت نہیں ہے،میں عدالت سے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ پڑھنے کی اجازت چاہتاہوں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا میں دو تین عدالتی فیصلوں کا حوالہ دینا چاہتا ہوں، وکیل الیکشن کمیشن2 گھنٹے گزشتہ سماعت پرلے لیے،1گھنٹہ آج لے لیا۔

چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ جسٹس کھوسہ نے کہاتھا کہ ٹیسٹ میچ کا زمانہ چلاگیا اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا دورہے،لطیف کھوسہ صاحب نے بڑے شائستہ انداز میں کہا ہے کہ مختصر کریں۔ امجد پرویزنے کہا لطیف کھوسہ نے سزامعطلی کی درخواست پردلائل کیلئے تین دن لئے،انہوں نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو مشقِ ستم بنا رکھا ہے۔ نہیں،چھوڑ دیں اس طرف نہ جائیں،چیف جسٹس عامرفاروق کے ریمارکس،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا انہوں نے چھ نکات اٹھائے میں نے ان کا جواب دینا ہے،انہوں نے بیانیہ بنا دیا ہے کہ یہ کوئی پہلا کیس ہے جس میں ملزم کوحقِ دفاع کا موقع نہیں دیا گیا،الیکشن کمیشن کوشکایت دائرکرنے کیلئے اجازت نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا گیا۔ درحقیقت سیکرٹری کمیشن نیالیکشن کمیشن کی ہدایت پرہی شکایت دائرکرنے کی اجازت دی۔ الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نے آفس کو شکایت دائرکرنیکا کہا کسی مخصوص شخص کونہیں،آپ کی دلیل اپنی جگہ لیکن سیکرٹری کمیشن نے خود کو متعلقہ شخص کیسے سمجھا؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نیکیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔کہا میں نے خواجہ حارث کا جمع کرایا بیان حلفی نہیں دیکھا،یہ تاثر نہیں جانا چاہییکہ میں کیس التوا میں ڈال رہا ہوں، خواجہ حارث کا بیان حلفی دیکھنا میرا حق ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس دئیے آپ دلائل جاری رکھیں دو نکات ہیں ،جو سزا معطلی ہوتی ہے اس میں اتنی تفصیل میں نہیں جاتے،اگر دلائل کو اتنا طویل رکھیں تو پھر اپیل کا ہی فیصلہ ہو جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کوہدایت دیتے ہوئے کہا امجد صاحب پانچ دس منٹ میں آپ مکمل کر لیں۔ امجد پرویزنے کہا میں نے عدالتی نظائرآپ کے سامنے رکھ دیں عدالت دیکھ لے۔ عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویزکودلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔ امجد پرویز بیماری کے باعث گزشتہ سماعت پرپیش نہیں ہوسکے تھے۔ چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ریکارڈ دیکھ کرفیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک ہفتے میں واپڈ کی عدالت میں 400 سے زائد ک...

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضاے کے بعد عدالت میں لیسکو کیخلاف کیسز بھی تیزی سے بڑھنے لگے۔ بجلی کے ظالمانہ بلوں کیخلاف دادرسی کیلئے شہری عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے۔ لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف کیسز کے انبار لگ گئے۔ ایک ہفتے میں ہی واپڈ کی عدالت میں 400 سے زائد کیس دائر ہوگئے۔ عدالت نے فوری کاروائی کرتے ہوئیحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کردیے۔ شہری کہتے ہیں عوام کے پاس اب سوائے عدالت کے کوئی چارہ نہیں ہے۔ شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے فوری ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کی پال...

مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما وسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک جس بحرانی صورتحال کا شکار ہے اس سے نکالنے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا۔ملک سے کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے آزادانہ اور شفاف احتساب ضروری ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں احتساب کرنے والے خود قابل احتساب تھے۔ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جس بغض کو احتساب کا نام دیا اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے ایسے فیصلے کریں جو ملکی مفاد میں ہوں۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے ۔ ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کی پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں پارلیمانی طرز حکومت کی ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے صدارتی طرز حکومت کی طرف غور و فکر کرنا چاہیے۔ چھوٹے صوبے بنیں، بلدیاتی نظام مستحکم ہو، اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے تو بے شمار مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کاصدر عاصم صدیق سیکریٹری ثاقب سندھو کی سربراہی میں مطالعاتی دورہ پر نے والے پریس کلب کے اراکین کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں کیا اس موقع پرمسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سابق مرکزی صدر بیگم عشرت اشرف سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری محترمہ زیب جعفر وسابق ایم پی اے چوہدری محمد عمرجعفر کرنل میاں محمد اکرم رفیق شاہدبھی موجود تھے چوہدری محمد جعفر اقبال نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس ملک میں احتساب کرنے والے خود قابل احتساب تھے۔ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جس بغض کو احتساب کا نام دیا اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے ایسے فیصلے کریں جو ملکی مفاد میں ہوں۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے ۔ ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کی پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں پارلیمانی طرز حکومت کی ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے صدارتی طرز حکومت کی طرف غور و فکر کرنا چاہیے۔ چھوٹے صوبے بنیں، بلدیاتی نظام مستحکم ہو، اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے تو بے شمار مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی...

سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں رہائی ملے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کیس سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بہت بدسلوکی کر رہی ہے، نگران حکومت بھی جانبدار ہوگئی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ بھی یہی کیا جاتا رہا کہ ایک طرف سے ضمانت ہوتی تھی تو دوسرے تھانے کی پولیس گرفتاری کیلئے باہر کھڑی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کا کوئی کیس نہیں ہے، کسی وزیراعظم کے خلاف یہ کیس بن ہی نہیں سکتا۔ کوئی بھی وزیراعظم ہو اسے یہ اختیار حاصل ہے کہ سائفر ڈی کلاسیفائی کرے یا کلاسیفائی کرنا چاہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ایک مرتبہ اگر دستاویز ڈی کلاسیفائی کردیا جائے پھر اسکی 40 ہزار کاپیاں بھی بن جائیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان مزاری عدالت میں ماں سے گلے لگ کر جذبات...

شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں،شیریں مزاری نے بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا۔ منگل کو پولیس نے ایمان مزاری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے ایمان مزاری کو ان کی والدہ شیریں مزاری سے ملاقات کی اجازت دی۔ جج نے کہا کہ صرف ماں بیٹی کمرہ عدالت میں ملاقات کریں گی، غیرمتعلقہ افراد کمرہ عدالت سے نکل جائیں۔ اس دوران ایمان کمرہ عدالت میں والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں جب کہ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا اور کہا کہ بیٹھ کر آرام سے کھا لو بیٹا کچھ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،ناظم آباد انڈرپاس پر لگا سائن بورڈ گرن...

ناظم آباد انڈرپاس پر لگا سائن بورڈ گر جانے سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والے انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی زد میں آکر موٹر سائیکلوں پر جانے والے 3 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ بعد ازاں ایک موٹرسائیکل سوار جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق گرنیو الے سائن بورڈ کی زد میں آنے والے ایک موٹر سائیکل پر سوار شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کاشف اور عامر سوار تھے جب کہ دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،بشری بی بی کی 12 ستمبر تک عبور...

سابق خاتون اول بشری بی بی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئیں۔ منگل کو بشری بی بی وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گر...

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے والے کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کے بجائے موقع سے بھگا دی۔ گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی، کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو گرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا، ایک کلو گرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ڈرون کے ساتھ منسلک تھا، گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا اور گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ تحائف نیلامی مخصوص افراد تک محدود...

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے پر اپیل نمٹا دی۔سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی، وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے پر اپیل نمٹا دی۔ توشہ خانہ تحائف نیلامی مخصوص افراد تک محدود رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیا کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کی تما...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعلسازی کے 6 کیسز سے متعلق تمام درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نو مئی واقعات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعلسازی کے 6 کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے تمام درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست پر اعتراضات میں جوڈیشل سائیڈ پر دیکھ لوں گا۔ جس پر وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض کیس کی مصدقہ کاپی نہ لگانے کا ہے، توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے، 3 مقدمات میں ضمانت اخراج کیخلاف درخواست ڈویژن بینچ میں بھی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ڈی بی میں آپ نے آنا ہو تو آجائیے گا، ویسے میں معاملہ سمجھ گیا ہوں۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج فیصلہ ہے، خدشہ ہے کہ ضمانت ملنے پر گرفتاری ہوجائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعتراض میں سوال اٹھایا کہ وہی ضمانت قبل از گرفتاری سنی جائے گی یا نئی؟۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں زیر التوا رہیں گی۔ عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بھی درخواست کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس حوالے سے میں آرڈر پاس کردوں گا، میرے علم کے مطابق فیملی کی منگل اور وکلا کی ملاقات جمعرات کو ہوتی ہے، آج سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گجرات میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے ن...

گجرات میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سینوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لالہ موسی میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی بیوی سسر ساس اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاور ڈویژن بجلی چوری کی روک تھام میں ناکام،...

پاور ڈویژن نے نالائقی کی انتہا کر دی، بجلی چوری کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہا جس سے خزانے کو 520 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی چوری بھی بھاری بلوں کی ایک وجہ بن گئی، چوری شدہ بجلی کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جارہا ہے، مالی سال 22-2021 میں بجلی چوری اور نقصانات کی مد میں قومی خزانے کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 22-2021 میں مجموعی طور پر 520 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، 22 ارب یونٹس بجلی چوری ہوئی، 130 ارب یونٹ خریدے گئے۔ 107 ارب یونٹس بجلی فروخت کی گئی،دستاویز کے مطابق مالی سال 22-2021 میں لاسزز کا ٹارگٹ 13 فیصد تھا، 17.13 فیصد لاسزز رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان مزاری کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد...

اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونیوالی ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ان کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، وہ مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے اور ان کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ ایمان مزاری کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف فیملی کو 16 ارب کے منی لانڈرنگ کی...

شہباز شریف فیملی کو 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو تبدیل کردیا گیا۔ بینکنگ جرائم کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو تبدیل کرکے سیشن جج جھنگ تعنیات کر دیا گیا۔ مزید برآں مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، جج اسلم گوندل کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14...

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ سائفر کیس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیراعظم سائفر کے حوالے سے اپنا جواب ایف آئی اے کو دے چکے ہیں، سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہوتی ہے جو دفتر خارجہ سے باہر نہیں آسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس بھی ہوگی وہ سائفر کی کاپی یا ٹرانسلیشن ہوگی، اصل سائفر تو دفتر خارجہ سے باہر نکلتا ہی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،ٹریلر اور وین میں تصادم، 5 افراد جا...

راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور وین میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلیف دینے کی باتیں کرنیوالا عوام کو تکلیف د...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دینے کی باتیں کرنے والا عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے آئی ایم ایف کا معاہدہ بلاول کے 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہے اور شہباز شریف یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ میں نے آئی ایم ایف کے سربراہ سے 3 ملاقاتیں کر کے یہ معاہدہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی ہے یہ وہی شہبازشریف ہے جو اپنے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتا تھا اور آٹا، چینی مفت بانٹنے کی بات کرتا تھا اور عوام کو تکلیف دے کے لندن بھاگ گیا ہے، جاتے جاتے اپنے نیب اور منی لانڈرنگ کے سارے کیس ختم کرا گیا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 200 روپے ڈالر کرانے والا اسحاق ڈار بھی اپنے گرو کے پاس لندن پہنچ گیا، شہباز شریف نے جو 10 ,10 کروڑ روپے اپنے ممبروں کو ترقیاتی کاموں کیلئے دیئے ہیں ان سے غریبوں کے بجلی کے بل ادا کیے جائیں، 16 مہینے حکومت میں رہے اور سارا کیا دھرا ان کا ہے اب ایک ہفتے کی نگران حکومت پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اب یہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں جو بجلی کے معاہدے ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ کئے وہ امپورٹڈ فیول کے تھے اور ساہیوال میں بھی جا کے کارخانہ لگا دیا اسکی قیمت آج قوم ادا کر رہی ہے، بجلی استعمال نہیں کر رہے لیکن معاہدے کے تحت کارخانے داروں کو مفت پیسے دے رہے ہیں جو غریب کے بل میں وصول کر کے ڈکیتی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ...

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے بند ٹوٹ گئے، س...

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے جلالپور کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو 14 کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔ سیلابی ریلے نے احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 878 اور اخراج 85 ہزار 14 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہا 82 ہزار 916 کیوسک ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پنجاب کے دیگر دریاوں میں پانی کا بہاو نارمل ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق مون سون بارشیں 4 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں اور تمام بڑے دریاوں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پہلے غیرملکی س...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینین صدر کی دعوت پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی تین روزہ دورے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ہوں گے۔ کینیا اور پاکستان کے تعلقات، تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون پر تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جنوبی سماٹرا-پیٹ لینڈ آگ

انڈونیشیا کے جنوبی سماٹرا کے ضلع اوگن الیر کے تنجنگ سیٹیکو گاؤں میں مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا ایک اہلکار  پیٹ لینڈ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق-بغداد-چین-تعلقات-65ویں سالگرہ

عراق میں چین کے سفیر کوئی وی بغداد میں عراق اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق-بغداد-چین-تعلقات-65ویں سالگرہ

عراق میں چین کے سفیر کوئی وی بغداد میں عراق اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-ارمچی-سکول-نیا سمسٹر

چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے کے ارمچی میں واقع سنکیانگ ٹیچرز کالج کے تجرباتی سکول میں چوتھی جماعت کے بچے کلاس میں موجود ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں