• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ملائیشیا میں جاپان کی جانب جوہری آلودہ پانی...

سیلان گور، ملائیشیا (شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست سیلان گورمیں لوگوں نے فوکوشیما دائی چی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

مظاہرین میں تمام عمر کے افراد شامل تھے جنہوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے جاپان کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ممکنہ طویل مدتی ماحولیاتی آلودگی پر اپنی بڑھتی تشویش کا اظہار کیا۔

مظاہرے میں ملک بھر سے ہزاروں دستخط حاصل کردہ بڑے بڑے بینر بھی پیش کئے گئے ۔ جس کا مقصد سمندری تحفظ بارے عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔

 

ملائیشیا، ریاست سیلان گور میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف لوگ احتجاجی ریلی میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، ریاست سیلان گور میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف لوگ احتجاجی ریلی میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، ریاست سیلان گور میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف لوگ احتجاجی ریلی میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، ریاست سیلان گور میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف لوگ احتجاجی ریلی میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، ریاست سیلان گور میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف احتجاجی ریلی میں ایک شخص پوسٹر پر دستخط کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سیچھوان میں ہرممکن امدادی کاررائ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں حالیہ سیلاب سے لاپتہ افراد کی تلاش اور بحالی کے کام کے لئے  ہرممکن اقدامات کا حکم دیا ہے۔

شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  بھی ہیں نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے، اس کی جامع تحقیقات اور حفاظتی نگرانی مضبوط کرنے کا بھی کہا ہے ۔

سیچھوان کے لیانگ شان یی خود اختیار پریفیکچر میں گزشتہ ہفتے موسلادھار بارش سے دریا کے کنارے ایک شاہراہ کے تعمیراتی مقام کو قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سیچھوان میں شدید بارش سے 4 افراد ہلاک،...

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے لیانگ شان یی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی جن یانگ میں موسلادھار بارش سے 4 افراد کی ہلاکت اور 48 دیگر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ موسلادھار بارش 21 اگست کو ہوئی تھی۔

صوبائی محکمہ عوامی تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یوآن گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بارش سے ایک شاہراہ کے تعمیراتی مقام پر سیلاب آ گیا تھا۔ 

تعمیراتی کمپنی اور ایک لیبرسروس کمپنی کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر حادثے کی اطلاع دینے میں ناکامی یا جان بوجھ کر حادثے بارے غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پولیس تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ آفت کے وقت تعمیراتی مقام پر 201 افراد موجود تھے جن میں سے 149 خطرے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران غیر روایتی آبی وسائل کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران غیرروایتی آبی وسائل کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جو پانی کے تحفظ کی ضمانت دینے کی ملکی کوششوں کا حصہ ہے۔ 

وزارت آبی وسائل کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران ملک میں غیر روایتی آبی وسائل کا  سالانہ مجموعی استعمال  17.58 ارب مکعب میٹر رہا جو 2021 کی نسبت 3.75 ارب مکعب میٹر زائد اور مجموعی پانی کی فراہمی کا 2.9 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار 2012  کی نسبت 2.9 گنا اور 2020 کی نسبت 37 فیصد زائد ہے۔ 

غیر روایتی آبی وسائل میں ری سائیکل شدہ پانی، بارش کا پانی اور سمندری پانی کو میٹھا بنانا شامل ہے۔ یہ زمینی سطح ، زیر زمین اور نلکے سے پانی کی فراہمی کے پائیدار ذرائع سمجھے جاتے ہیں۔ 

دنیا کی تقریباً 20 فیصد آبادی رکھنے والے ملک چین کے پاس دنیا کا صرف 6 فیصد میٹھا پانی ہے۔ اس نے غیرروایتی آبی وسائل کا استعمال آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ 

جولائی میں جاری ایک رہنما اصول کے مطابق چین میں 2025 تک غیر روایتی آبی وسائل کا سالانہ استعمال 17 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

وزارت نے کہا کہ وہ غیرروایتی آبی وسائل کی تلاش اور استعمال کے فروغ بارے مزید اقدامات کرے گی اور اس طرح کے پانی کی تقسیم کے لئے آزمائشی منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ آبی آلودگی کی روک تھام اور ان پر قابو پایا جاسکے اور ساتھ ہی ان وسائل سے فائدہ اٹھاکر پانی کی قلت دور کی جاسکے۔ 

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ، حسن علی کی مداحوں سے کھلاڑیوں کو س...

ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،حسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ نتیجہ جو بھی ہو اپنے لڑکوں کو سپورٹ کریں'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انڈر 16فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ کی...

پاکستان انڈر 16فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کی رات کو وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا جو فٹبال ٹیم کیلئے امید کی کرن ہے،قومی انڈر 16 ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کوششیں جاری ہیں، این او سی کا اجرا سابق معاون خصوصی شزا فاطمہ کی کوششوں سے ہوا،متعلقہ وزارتوں سے این او سی کے بعد پی ایف ایف ٹیم کو بھیجنے کیلئے پھر کوشاں ہے،پی ایف ایف ذرائع کے مطابق قومی انڈر 16ٹیم کیلئے بھوٹان کی فلائٹس کا بندوبست کیا جارہا ہے ، ایک ساتھ فلائٹس ملنا مشکل ہے کیوں کہ بھوٹان کے آپشن محدود ہیں،پاکستان انڈر 16ٹیم کو منگل کے روز بھوٹان روانہ ہونا تھا، پی ایف ایف کو کل شام تک این او سی نہیں ملا تھا، این او سی نہ ملنے پر پی ایف ایف نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا،ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد ٹیم کی این او سی کیلئے کوششیں کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو ایس اوپن ٹینس، اینڈی مرے سمیت 6برطانوی کھ...

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے، کیمرون نوری، ڈین ایونز اور جیک ڈریپر برج سمیت تمام برطانوی کھلاڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مرد وخواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ،میگا ایونٹ میں دوسرے روز مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اینڈی مرے نے فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو، کیمرون نوری نے روسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو ، ڈین ایونز نے کولمبین حریف کھلاڑی دانیال گیلان ریوروس کو اور جیک ڈریپر نیمالڈووا کے رادو البوٹ کو شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اینڈی مرے نے فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو2-6، 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ انگلینڈ کے ہی کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 2-6 سے مات دی،ڈین ایونز نے کولمبین حریف کھلاڑی دانیال گیلان ریوروس کو سیدھے سیٹس میں 4-6، 2-6 اور 5-7 سے پچھاڑ دیا اور جیک ڈریپر نیحریف مالڈووا کے رادو البوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سے انگلینڈ کی کیتی بولٹر اور جوڈی برج نے بھی ابتدائی رائونڈ میں فتح سمیٹ لی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو ایس اوپن ٹینس ، کارلوس الکاراز کا فاتحانہ...

شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف ، آندرے روبلوف ،کیرن خچانوف اور جینک سنرفاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ،مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں ان کے جرمن حریف ڈومینک کوپفر پہلے سیٹ میں 2-6کی شکست کے بعد دوسرے سیٹ کے دوران جبکہ دفاعی چیمپئن کو 2-3کی برتری تھی ، جرمن کھلاڑی ڈومینک کوپفر فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور کارلوس الکاراز نے بآسانی دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف سمیت روس کے ہی آندرے روبلوف اور کیرن خچانوف نے بھی ابتدائی رائونڈ میں فتح حاصل کر لی،ڈینیئل میدویدوف نے ہنگری کے حریف کھلاڑی اٹیلا بالزکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 1-6 اور 0-6سے مات دی، روس کے ہی آندرے روبلوف نے فرانسیسی حریف آرتھر کازاکس کو 4-6، 6-7(5-7)اور 1-6سے ہرا کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا،روس کے ہی کیرن خچانوف نے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف مائیکل موہ کو سیدھے سیٹس میں 2-6، 4-6 اور 2-6 سے ہرا دیا،ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنرنے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو 3-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دے کردوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس آج ہوگا،فی...

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرنس کا اہم اجلاس آج(جمعرات)کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ہاکی فیڈریشن کے عہدداران اعتماد کا ووٹ لینگے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے کانگرنس کا اجلاس بنا کسی وجہ کے ملتوی کر دیا تھا جسے کانگرنس ممبران کی اکثریت نے مسترد کرتے ہوئے کانگرس اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیڈریشن ، چاروں صوبوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدوں سے معطل کے جانے کے بعد صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے تمام فیڈریشن عہدداران کو معطل کرتے ہوئے کانگرس سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈنے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ڈیری کمپنی یِلی کی آمدن میں پہلی ششماہی...

چینی ڈیری کمپنی یلی انڈسٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ کو 2023 کی پہلی ششماہی میں تقریبا 66.2 ارب یوآن(تقریبا 9.22 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.31 فیصد زائد ہے ۔ کمپنی کی شمشاہی مالی رپورٹ کے مطابق اس کا خالص منافع 6.31 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 2.85 فیصد زائد ہے۔ اس مدت کے دوران کمپنی کو مائع دودھ کے کاروبار سے 42.42 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جبکہ دودھ پاڈر اور ڈیری مصنوعات سے 13.52 ارب یوآن کمائے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی بیرون ملک کاروباری آمدن میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 7 ماہ میں سرکاری کاروباری ادار...

چین میں 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں اور سرکاری سرمایہ کاری اداروں کی آمدن اور نفع میں اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس عرصے میں آمدن 477.2 کھرب یوآن(تقریبا 66.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد زائد ہے جبکہ منافع 27.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل سے 3.9 فیصد زائد ہے۔ اس مدت کے دوران ان اداروں نے محصولات اور فیس کی مد میں 34.4 کھرب یوآن ادا کئے جو گزشتہ برس سے 2.9 فیصد کم ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ جولائی کے اختتام تک سرکاری کاروباری اداروں کے اثاثوں اور واجبات کے درمیان تناسب 64.7 فیصد تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں نومولود، بچوں کی 93 قبریں دریافت

کینیڈا کے شہر ساسکا چیوان کے ایک سابق رہائشی اسکول سے بچوں کی 79 قبروں کے مشتبہ مقامات اور نوزائیدہ بچوں کی ممکنہ 14 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ سی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلش ریور فرسٹ نیشن کی سربراہ جینی وولورائن نے بتایا کہ یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے وسطی کینیڈا میں ساسکی چیوان کے دارالحکومت ساسکا ٹون میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اس سے میرے دل کو دھچکا لگا ہے۔ کیونکہ اس سے بھی زیادہ کے امکانات موجود ہیں۔ رپورٹ میں وولورائن نے کہا ہے کہ ہمیں یقین نہ تھا کہ ہم کس بات کی توقع کریں گے اور ہمیں کیا ملے گا۔ لیکن ہم ان داستانوں بارے جانتے ہیں جو نسلوں سے ان طالب علموں اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک سے متعلق بیان کی جاتی رہی ہیں جو گھر واپس کبھی نہیں لوٹے۔ رپورٹ کے مطابق انگلش ریور کی سربراہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ نیشن کی تلاش بارے کوششوں کے لیے وسائل مہیا کرے۔ انگلش ریور نے اگست 2021 میں سابقہ بیووال انڈین ریزیڈنشیل اسکول کے مقام پر تلاش کا کام شروع کیا تھا۔ اس کام میں زمین کے اندر سرائیت کرجانے والے ریڈار کا استعمال کیا گیا۔ تحقیقی ٹیم اب تلاش کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ یونیورسٹی آف ریجینا کے مطابق بیووال انڈین ریزیڈنشیل اسکول 1860 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ 100 برس سے زائد عرصے تک چلتا رہا۔ سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں اسکول کی رہائشگاہ کے ایک سابق نگراں کو 1959 سے 1967 کے درمیان نوجوان لڑکوں سے نازیبا حرکات اور بے حیائی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 75 افغان قیدی رہا کر دیئے

پاکستان نے 75 افغان قیدیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ انہیں طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا گیا۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "باختر" کے مطابق اب تک پاکستان نے جیلوں میں قید تقریبا 2 ہزار 516 افغانیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔ چند ہفتے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ 52 افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس آچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام بہتر بنائ...

چین اپنے مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام مزید بہتر بنائے گا۔ چین میں مالیاتی ادائیگی کے منتقلی نظام بارے ریاستی کونسل کی رپورٹ گزشتہ دنوں چین کی اعلی قانون ساز ادارے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چین مالی ادائیگیوں کی منتقلی بارے قانونی نظام کو بہتر بنانے ، ادائیگیوںکی منتقلی کے لئے کلاسیفائیڈ مینجمنٹ میکانزم قائم کرنے اور اسے بہتر بنانے ، ادائیگیوں کا منتقلی بجٹ بہتر کرنے ، ادائیگیوں کی تقسیم اور منتقل شدہ رقم کا استعمال مضبوط کرنے ، منتقل شدہ ادائیگیوں کا کارکردگی انتظام مستحکم کرنے اور صوبائی سطح سے نیچے کی سطح تک ادائیگیوں کے منتقلی نظام میں اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا ۔ وزیر خزانہ لیو کن نے کہا کہ مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام بہتر بنانا ملک کے مالیاتی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے کا حصہ ہے اور یہ ملک کی اہم پالیسیوں کے نفاذ کا ضامن بھی ہے ۔ مالی ادائیگی کی منتقلی سے مراد وہ رقم ہے جو اعلی سطح کی حکومتوں کی جانب سے نچلی سطح کی حکومتوں کو بغیر کسی معاوضہ دی جاتی ہے ۔ یہ ایک اہم پالیسی طریقہ کار ہے جو بنیادی طور پر علاقائی مالیاتی عدم توازن کا مسئلہ حل کرنے اور خطوں کے درمیان بنیادی عوامی خدمات کو برابری کی سطح پر فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کوئلہ کان منہدم ہونے بارے تحقیقاتی رپو...

چین نے ایک کھلی کھائی میں کان منہدم ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ یہ کان شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے الک شا لیگ میں فروری میں منہدم ہوئی تھی۔ ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں منظور کردہ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 53 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے اور اس سے 20 کروڑ 43 لاکھ یوآن(تقریبا 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر)کا براہ راست معاشی نقصان ہوا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ کوئلہ کان کی غیر قانونی تعمیر اور پیداوار، ٹھیکہ دینے والی تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی، درمیانی ایجنسی اور نگراں کمپنی کی غلط سرگرمیوں، متعلقہ محکموں کی ناقص نگرانی ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی جانب سے انتظام اور نگرانی میں لاپرواہی برتنے سے پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس مزید طاقت ، مضبوط اور اہم ہوگیا ہے ، بر...

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لالو ڈی سلوا نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک میں مزید ممالک کی شمولیت کے اعلان کے بعد سے برکس "زیادہ طاقتور، مضبوط اور اہم" ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی باقاعدہ ہفتہ وار نشریات "صدرلولا کے ساتھ گفتگو"میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ بلاک رہنماں کے سربراہ اجلاس کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں لگتا ہے کہ برکس میں توسیع کے بعد دنیا کم از کم اقتصادی بات چیت میں پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ بلاک اپنے ارکان کے درمیان تجارت میں آسانی کے لئے ایک مشترکہ کرنسی لانچ کرسکتا ہے کیونکہ ہمیں ڈالر کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی دقت اپنی کرنسیوں میں لین دین کرسکتے ہیں اور ہمیں ایسا کرنا ہوگا اور سال بھر کے دوران اس معاملے پر ہونے والی وزرائے خزانہ بات چیت کو منظوری دینا ہوگی تاکہ جب ہم اگلے سربراہ اجلاس میں جائیں تو برآمدات کے لئے ایک مشترکہ کرنسی مقرر کرنے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ڈالر کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد برازیل کی معیشت کو تقویت دینا ہے ۔ اس سے برازیل اور اس کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس ممالک نے سربراہ اجلاس سے توسیع کا عمل شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت جنوری 2024 سے ارجنٹائن، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ایران سمیت متعدد ممالک اس بلاک کا حصہ بن جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا میں جاپان کی جانب جوہری آلودہ پانی...

ملائیشیا کی ریاست سیلان گورمیں لوگوں نے فوکوشیما دائی چی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین میں تمام عمر کے افراد شامل تھے جنہوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے جاپان کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ممکنہ طویل مدتی ماحولیاتی آلودگی پر اپنی بڑھتی تشویش کا اظہار کیا۔ مظاہرے میں ملک بھر سے ہزاروں دستخط حاصل کردہ بڑے بڑے بینر بھی پیش کئے گئے ۔ جس کا مقصد سمندری تحفظ بارے عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سیچھوان میں ہرممکن امدادی کاررائ...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں حالیہ سیلاب سے لاپتہ افراد کی تلاش اور بحالی کے کام کے لئے ہرممکن اقدامات کا حکم دیا ہے۔ شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے، اس کی جامع تحقیقات اور حفاظتی نگرانی مضبوط کرنے کا بھی کہا ہے ۔ سیچھوان کے لیانگ شان یی خود اختیار پریفیکچر میں گزشتہ ہفتے موسلادھار بارش سے دریا کے کنارے ایک شاہراہ کے تعمیراتی مقام کو قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سیچھوان میں شدید بارش سے 4 افراد ہلاک،...

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے لیانگ شان یی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی جن یانگ میں موسلادھار بارش سے 4 افراد کی ہلاکت اور 48 دیگر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ موسلادھار بارش 21 اگست کو ہوئی تھی۔ صوبائی محکمہ عوامی تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یوآن گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بارش سے ایک شاہراہ کے تعمیراتی مقام پر سیلاب آ گیا تھا۔ تعمیراتی کمپنی اور ایک لیبرسروس کمپنی کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر حادثے کی اطلاع دینے میں ناکامی یا جان بوجھ کر حادثے بارے غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ پولیس تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ آفت کے وقت تعمیراتی مقام پر 201 افراد موجود تھے جن میں سے 149 خطرے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران غیر روایتی آبی وسائل کے...

چین میں 2022 کے دوران غیرروایتی آبی وسائل کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جو پانی کے تحفظ کی ضمانت دینے کی ملکی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارت آبی وسائل کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران ملک میں غیر روایتی آبی وسائل کا سالانہ مجموعی استعمال 17.58 ارب مکعب میٹر رہا جو 2021 کی نسبت 3.75 ارب مکعب میٹر زائد اور مجموعی پانی کی فراہمی کا 2.9 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار 2012 کی نسبت 2.9 گنا اور 2020 کی نسبت 37 فیصد زائد ہے۔ غیر روایتی آبی وسائل میں ری سائیکل شدہ پانی، بارش کا پانی اور سمندری پانی کو میٹھا بنانا شامل ہے۔ یہ زمینی سطح ، زیر زمین اور نلکے سے پانی کی فراہمی کے پائیدار ذرائع سمجھے جاتے ہیں۔ دنیا کی تقریبا 20 فیصد آبادی رکھنے والے ملک چین کے پاس دنیا کا صرف 6 فیصد میٹھا پانی ہے۔ اس نے غیرروایتی آبی وسائل کا استعمال آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جولائی میں جاری ایک رہنما اصول کے مطابق چین میں 2025 تک غیر روایتی آبی وسائل کا سالانہ استعمال 17 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ وزارت نے کہا کہ وہ غیرروایتی آبی وسائل کی تلاش اور استعمال کے فروغ بارے مزید اقدامات کرے گی اور اس طرح کے پانی کی تقسیم کے لئے آزمائشی منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ آبی آلودگی کی روک تھام اور ان پر قابو پایا جاسکے اور ساتھ ہی ان وسائل سے فائدہ اٹھاکر پانی کی قلت دور کی جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی کے ح...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں نوکریوں پر پابندی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالتی حکم امتناع کے بعد اپوائنٹمنٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ پچھلی تاریخوں میں اپوائنٹمنٹ لیٹر بنائے گئے اور دس دن یہ کام ہوتا رہا، قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ اس دوران فروغ نسیم نے چیف سیکرٹری سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اے جی پی آر کو تنخواہیں اور مراعات روکنے کا حکم دیا جائے کیونکہ انہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے اسی لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سے واک ان انٹرویو کی بنیاد پر نوکری دی جارہی ہے، اسپتالوں میں پچھلی تاریخوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے گئے، کسی فریق کو نوٹس اور درخواست کی کاپی نہیں ملی اگر ادارے کے پاس درخواست کی کاپی نہیں ہوگی تو کیسے جواب دیں گے، اتنے سارے فریق ہیں سب کو نوٹس کریں تو اتنے پیسے لگیں گے۔ دوران سماعت جناح سندھ میڈیکل کالج کی جانب سے فیضان میمن نے وکالت نامہ جمع کروایا اور کہا کہ ہم نے سیبا کے ذریعے کوئی ملازمت نہیں دی، جو ملازمتیں دی ہیں سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد دی ہیں اور نہ ہی کوئی واک ان انٹرویو ہوئے ہیں، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کی جمع دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا اور ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں کشمیر...

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کی ملاقات ،کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں کشمیر ی پاکستان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں ،نگران حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں اس وقت عوام بہت مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کو وفاقی حکومت سے امیدیں ہیں ، امید ہے نگران حکومت بھی ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،وزارت داخلہ میں کشمیری عوام کے جو معاملات ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کو حل کریں گے ،عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو بہت جلد دور کریں گے،سرفرازبگٹی ان کا کہنا تھا عوام کے اور کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ ہیں مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو اوور سیز کشمیریوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے آگاہ کیا ،بیرون ملک کشمیریوں کے مسائل حل طلب ہیں ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،نگران وفاقی وزیر نے طاہر کھوکھر کو یقین دلایا کہ اوور سیز کشمیریوں کے مسائل کو حل کریں گے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،اوور سیز کشمیری کشمیر کے سفیر ہیں ،اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اوور سیز کشمیری ملکی ترقی خوشخالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑ سکتے ہیں ،ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ،ملکی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے ،ہم سے عوام کے لیئے جتنا ہو سکتا ہے ہم عوام کو ریلیف کے لیئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ان مشکلات سے نکالا جا سکے ،طاہر کھوکھر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا اوورسیز کشمیریوں اور کشمیری عوام کے مسائل کو حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ،طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہم سب مل کر کردار ادا کریں اور مل کر اس کو ان مشکلات سے نکالیں اور پھر سے ترقی کی راہ پر ڈالیں ہم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی صنعتی صلاحیتوں سے پاکستانی گوشت کی صن...

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پاکستان نے 3 کروڑ 48 لاکھ 66 ہزار ڈالر مالیت کا گواشت اور گوشت کا بنا کھانا برآمد کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات کا حجم 2 کروڑ 54 لاکھ 9 ہزار ڈالر تھا جو 37.22 فیصد اضافے اور 8 ہزار 910 میٹرک ٹن ہے۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2022-23 میں پاکستان نے 426,708,000 ڈالر مالیت کا گوشت اور اور گوشت کا بنا کھانا برآمد کیا جو مالی سال 2021 -22 کے 341,006,000 ڈالر کے مقابلے میں 25.13 فیصد اضافہ ہے۔ برآمد کے اہم مقامات متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب، قطر اور بحرین تھے۔گوادر پرو کے مطابقآل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان)اے پی ایم ای پی اے( کے رکن بلال ٹاٹا نے برآمدات میں اضافے کی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی اور موجودہ جی سی سی ممالک اور اردن، ازبکستان جیسی نئی مارکیٹوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا۔مویشیوں کی بڑی آبادی کی وجہ سے برآمد کی وسیع صلاحیت نے اسے پروسیسڈ گوشت مارکیٹ سیگمنٹ سمیت اپنی گوشت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اچھی پوزیشن میں چھوڑ دیا ہے۔ ایک زیادہ موثر سپلائی چین جو گوشت پروسیسرز کے لئے جانوروں کی سورسنگ کے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرتی ہے وہ برآمدی آمدنی اور زرعی آمدنی میں نمایاں اضافے کے لئے زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوشت کی تمام برآمدات میں بیف کی برآمد نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کے کمٹریڈ، 2020 کے مطابق، 2020 میں تقریبا 300 ملین ڈالر کی برآمدی آمدنی کے ساتھ، جس میں سے 245 ملین ڈالر مالیت کے بیف کی برآمدات، گوشت اور خاص طور پر گائے کا گوشت آہستہ آہستہ ایک اہم زرعی برآمدی مصنوعات کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔ ٹاٹا بیسٹ فوڈز لمیٹڈ ان تین پروسیسنگ پلانٹس میں سے ایک ہے جو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، پاکستان کی جانب سے چین کو برآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی کے مالک بلال ٹاٹا نے کہا کہ چین میں بہت زیادہ کھپت ہے اور یہ پاکستانی گوشت کی برآمد کا ایک نیا مقام بن رہا ہے۔ پاکستان میں سرکاری نگرانی میں جانوروں کی بیماریوں کے انتظام، پروسیسنگ شرائط، اسٹوریج، سرٹیفکیشن، پیکیجنگ، نقل و حمل اور لیبلنگ سے متعلق وسیع ضروریات کی تعمیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ چین اور پاکستان دونوں میں ویٹرنری ہیلتھ اور پبلک ہیلتھ ریگولیشنز پر عمل کیا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت پاکستان گوشت کی مصنوعات کی برآمد کے طریقہ کار کو ہموار کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور گوشت کے کاروباری اداروں کو ضروری معاونت فراہم کرکے اس کی برآمد کو فعال طور پر سپورٹ اور فروغ دے رہی ہے۔ خاص طور پر چینی مارکیٹوں کے لئے پروسیسڈ گوشت کی مصنوعات کے لئے مشترکہ گاڑیوں کے ذریعہ ٹکنالوجی کی منتقلی کے امکانات موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ہائیکورٹ نے بسوں کو شہر میں داخلے س...

بلوچستان ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ لوکل بسوں کو پشین اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشن سے آگے کوئٹہ شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کے گزشتہ احکامات کی تعمیل میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن / چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایس پی ٹریفک پولیس نے الگ الگ رپورٹیں جمع کرائیں۔ عدالت عالیہ نے گزشتہ احکامات میں شہر میں قریب ترین ممکنہ مقامات پر عارضی بس اسٹاپ کے قیام کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی رپورٹ میں شہر میں 7 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے اس ضمن میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ایک بار پھر حکم دیا کہ کسی بھی لوکل بس کو پشین اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشن سے آگے شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور عارضی بس اسٹاپس پہلے سے کئے گئے انتظامات کے مطابق ہی رہیں گے۔ کمشنر کوئٹہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقامی بسوں کا روٹ وائز فزیکل معائنہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ بین الصوبائی مسافر ٹرانسپورٹ / بسوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیا جارہا ہے اور فی الحال کوئٹہ تا کراچی مسافر بسوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ دوسرے شہر جیسا کہ لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی مسافر بسوں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی تعمیل میں بسوں کے ڈرائیوروں اور نئے درخواست دہندگان کے میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے جانچ کی جارہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی نشے کے عادی ڈرائیور کو بس چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ رکشوں کیلئے کمپیوٹرائزڈ روٹ پرمٹ ڈیزائن اور منظور کر لئے گئے ہیں اور ان نئے روٹ پرمٹس کا اجرا کیا جانیووالا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو غیر قانونی رکشوں کی شناخت اور انہیں قبضہ میں لینے کی آسانی ہوگی۔ معزز عدالت کو ایس ایس پی (ٹریفک) کوئٹہ اور ایس پی (ٹریفک) کی جانب سے بھی رپورٹس جمع کرائی گئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق کوئلہ پھاٹک پر شمال اور مغرب سے شہر میں داخل ہونیوالی بسوں کے اسٹاپ کیلئے 2 پلاٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا تعلق کنٹونمنٹ بورڈ یا ملٹری اسٹیٹ آفیسر سے ہوسکتا ہے، جیسا کہ کوئٹہ کے شہری ٹریفک کے مسئلہ کا بری طرح سامنا کر رہے ہیں اور ٹریفک کا اژدھام کوئٹہ کے شہریوں کیلئے ایک عفریت اور ڈرانا خواب بن چکا ہے۔ معزز عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 2016 سے زیر التوا ہے چونکہ یہ کوئی سیاسی بنیادوں پر مبنی مسئلہ نہیں ہے اس لیے اس کا سیاسی محرکات و مقاصد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جو کہ خالصتا عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ عدالت نے حکم نامے کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، ایڈشنل اٹارنی جنرل کے آفیسز، درخواست گزار، چیف سیکریٹری، پی ایس ٹو وزیراعلی، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈی جی کیو ڈی اے، ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ بیورو، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی، ایس ایس پی ٹریفک، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ اور ڈائریکٹر سول ورکس سدرن کمانڈ کوئٹہ کینٹ کو اطلاع اور تعمیل کیلئے بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم...

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دیے کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے مقدمات واپس لے لیے،کس قانون کے تحت یہ تفریق بنائی گئی ہے؟ اس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کا محافظ نیب ہے۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ احتساب کے قوانین میں سب سے سخت قانون نیب کا ہی ہے، نیب کے دائرے سے نکلنے والیکسی اورقانون کے تحت احتساب کے عمل میں شامل ہوں گے، کیا 50 کروڑ کی حد اس لیے مقررکی گئی کہ بڑی مچھلی کو پکڑا جائے؟ کیا 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کرنے والوں کی عزت افزائی کی جارہی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ٹرائل کی رفتاربہت سست ہوتی ہے، نیب ترامیم 2022 میں انکوائری کے وقت ملزم کی گرفتاری کو نکالا گیا، جولائی2023 میں نیب قانون میں دوبارہ انکوائری سطح پرگرفتاری کوشامل کیا گیا، نیب کیسز میں انکوائری کی سطح پرگرفتاری کے نقص کونکال کردوبارہ شامل کیا گیا، انکوائری سطح پرگرفتاری نیب کی گرفت اور سیاستدانوں کیگردگھیرا تنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ملکی قرض کی ادائیگی کے لیے ٹیکس ک...

کسی ملک کی اپنے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت مختلف ذرائع سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت میں مضمر ہے۔پاکستان بڑھتے ہوئے قرضوں سے نبرد آزما ہے جو ملکی قرض کی ادائیگی کے لیے ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ندیم الحق نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکس کی تنگ بنیاد نے گھریلو قرض دہندگان کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی حکومت کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست کے مطابق، اگست 2022 تک کل 3,376,699 ٹیکس دہندگان نے کامیابی کے ساتھ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ 241.49 ملین کی آبادی میں سے محض 3.37 ملین ٹیکس دہندگان کی موجودگی نے ملک کے ٹیکس بیس کی تشویشناک صورتحال کو اجاگر کیا۔ محدود ٹیکس کی بنیاد حکومت سے کاروباروں اور افراد پر اضافی مالی ذمہ داریاں عائد کرنے کا تقاضا کرتی ہے جو پہلے سے ٹیکس نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان میں ٹیکس کی ایک تنگ بنیاد، اکثر حکومت کے مختلف اخراجات، گھریلو قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لیے ناکافی محصولات کی وصولی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ حکومت باقاعدگی سے اپنی محدود آمدنی کا ایک بڑا حصہ قرض ادائیگی کی طرف موڑ دیتی ہے جس سے اہم عوامی خدمات، ترقیاتی منصوبوں، اور دیگر ضروری سرکاری کاموں کے لیے کم فنڈز دستیاب ہوتے ہیں۔

ورلڈ بینک کی کاروبار کرنے میں آسانی رپورٹ کے تازہ ترین ایڈیشن میںپاکستان نے "ٹیکس ادا کرنے" کے لحاظ سے 190 ممالک میں 161 ویں پوزیشن حاصل کی۔ ندیم الحق نے ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے غیر دستاویزی شعبوں کی دستاویزات پر زور دیا۔غیر دستاویزی معیشت پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ایک موثر انتظامی منصوبے کے ذریعے غیر دستاویزی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ریونیو سائیڈ کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکس کو بعض شعبوں کی طرف متوجہ کیا گیا تھا جبکہ دیگر کو چھوٹ حاصل تھی۔مینوفیکچرنگ کا شعبہ کارپوریٹ ٹیکس کی بلند شرحوں کا مقابلہ کرتا ہے جبکہ زرعی اور رئیل اسٹیٹ کے حصے ٹیکس کے بوجھ میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ انصاف پسندی کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کی ٹیکس کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ فلیٹ ٹیکس سسٹم کے نفاذ پر غور کرے، اس طرح امتیازی سلوک کے تاثرات کو کم کیا جائے اور ٹیکس کی ادائیگی میں شرکت میں اضافہ کو فروغ دیا جائے۔ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ملکی قرضوں کی ادائیگی اور محصولات اور اخراجات کے درمیان توازن کے حصول کے دوہرے مقصد کو پورا کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے...

وزارت موسمیاتی تبدیلی میں حیاتیاتی تنوع پروگرام کے ڈائریکٹر نعیم اشرف راجہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کا باہمی تعلق سنگین خدشات کو جنم دے رہا ہے جن کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میںبجلی اور قدرتی گیس کے وسائل کی کمی نے ایندھن کی لکڑی کے استحصال کی غیر پائیدار شرح کو فروغ دیا ہے جس کے نتیجے میں خطرناک حد تک جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے۔ یہ ماحولیاتی تباہی بہت زیادہ غیر پائیدار زرعی طریقوں کی وجہ سے بڑھ گئی ہے جس سے پاکستان کی حیاتیاتی تنوع کو اجتماعی طور پر کافی خطرات لاحق ہیں۔پاکستان وسیع اقسام کا گھر ہے، جن میں 198 ممالیہ جانور، 700 پرندے، 177 رینگنے والے جانور، 22 ایمفیبیئن، 198 میٹھے پانی کی مچھلیاں اور 6000 سے زیادہ پھولدار پودوں کی انواع شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سی نسلیں اپنی بقا کے لیے جنگلات پر منحصر ہیں۔قومی موسمیاتی لچک اور موافقت کے منصوبے 2023-2030 کے مطابق اس کے صرف 5.7 فیصد رقبہ جنگلات سے ڈھکنے کے باوجودپاکستان تیزی سے جنگلات کی کٹائی کا سامنا کر رہا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اہلکار اشرف راجہ نے کہا کہ درختوں اور پودوں کا غائب ہونا ان انواع کے نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے گلہری، لکڑہارے، گھونگے، فرن اور مشروم جیسی نسلیں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی کٹائی کے اثرات بلوچستان کے جونیپر کے جنگلات اور دریائے سندھ کے طاس کے مینگرو کے جنگلات میں پہلے ہی دیکھے جا رہے ہیں۔ اشرف راجہ نے حیاتیاتی تنوع پر براہ راست دبا وکو کم کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اپنے قدرتی وسائل پر دبا کو کم کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوگی۔سول سوسائٹی کے ایک کارکن قمر نسیم نے ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شہری اور دیہی دونوں طرح کی مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔مقامی کمیونٹی اکثر موسمیاتی تبدیلیوں اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں۔ ہمیں انہیں اپنے ماحول کی حفاظت کے لیے کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ انہیں تعلیم اور تربیت فراہم کر کے اور فیصلہ سازی میںشریک کر کے کیا جا سکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 نافذ کیا، جس میں موافقت اور تخفیف کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایک ماحولیاتی تبدیلی کونسل اور اتھارٹی قائم کی گئی۔ آرٹیکل 8 موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کو قابل تجدید اور غیر قابل تجدید وسائل، رہائش گاہوں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے رہنما اصول وضع کرنے کا اختیار دیتا ہے۔بڑھتی ہوئی انسانی آبادی حیاتیاتی تنوع کے وسائل پر دباو ڈال رہی ہے۔ اس طرح پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ضروری ہے

۔نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اسٹریٹجی اینڈ ایکشن پلان جس کی 2018 میں توثیق کی گئی تھی ماحولیاتی نظام کی بحالی کرتا ہے۔حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے لیے 5ویں قومی رپورٹ کی تیاری میں، پاکستان نے 2018-2030 کی مدت کے لیے کے اہداف پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو مشغول کیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے اشرف راجہ نے تحقیق اور علمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اصولوں کو متنوع شعبوں میں ضم کرنے، اطلاقی تحقیق کرنے اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی تجویز پیش کی۔ یہ حکمت عملی حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان تعلق کو بہتر طور پر سمجھنے، تحفظ کی زیادہ موثر حکمت عملی تیار کرنے اور پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کے مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ثمر حسین، کنزرویٹر آف وائلڈ لائف وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن نے کہا کہ جنگلات کا نقصان پاکستان کی حیاتیاتی تنوع کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ دیگر اہم خطرات، جیسے کہ شکار، حد سے زیادہ چرانا، مٹی کا کٹاو، کھارا پن، آبی ذخائر اور غیر پائیدار زرعی طریقوں، بھی ہمارے قدرتی وسائل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعمیراتی سرگرمیوں کی سست روی نے متعلقہ صنعتو...

پاکستان میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سست روی نے متعلقہ صنعتوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ملازمت کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین خاور منیر نے تجویز پیش کی کہ حکومت تعمیراتی سامان کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبہ بندی کرے۔منیر نے کہا کہ تقریبا 70-80 فیصد زیر تعمیر منصوبے تعمیراتی لاگت اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے رک گئے ہیںجس کی وجہ سے زیادہ تر متعلقہ صنعتیں بند ہو گئی ہیں اور تقریبا 20 ملین افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے نئے ہاوسنگ یونٹس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تعمیراتی شعبہ کل لیبر فورس کا 9 فیصد سے زیادہ کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں میں درآمدی پابندیوں کی وجہ سے تعمیراتی سامان بالخصوص سٹیل، سیمنٹ، ماربل اور لکڑی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کیے گئے سروے کے دوران سیمنٹ، سٹیل، سرامکس، ماربل ٹائلز، پلاسٹک کے پائپ، لکڑی کے کام، بجلی کے آلات، شیشے اور اینٹوں کے ڈیلرز اور ریٹیلرز کا خیال تھا کہ کاروباری سرگرمیاں تقریبا ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے نمائندے واجد بخاری نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسٹیل بارز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ٹیرف نے اسٹیل کی صنعت کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

بجلی کی قیمتیں 78 فیصد بڑھ گئیں۔ راولپنڈی کے ایک اینٹوں کے خوردہ فروش خان گل ولی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اینٹوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پچھلے چھ ماہ کے دوران فروخت کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ اے کلاس اینٹ کی قیمت 14 روپے اور بی کلاس کی اینٹ کی قیمت 13.50 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے تعمیراتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ نئے مکانات کی تعمیر میں کم سے کم دلچسپی لے رہے ہیں۔ تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں بھی گزشتہ تین ماہ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 کے دوران مقامی سیمنٹ کی ترسیل 3.487 ملین ٹن رہی جو جون 2022 میں 4.979 ملین ٹن تھی۔پاکستان میں پینٹ اور کوٹنگ کی صنعت کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان پینٹس اینڈ کوٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری افتخار راحت نے کہا کہ تعمیراتی اور گاڑیوں کی صنعتوں کی سست روی نے صنعت کو شدید متاثر کیا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک ایجنسی 21 انٹرنیشنل کی سیلز منیجر صائمہ سلیم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ تعمیراتی شعبہ مہنگائی اور مٹیریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، اس طرح تعمیراتی سرگرمیاں سست روی کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مواد کی بڑھتی ہوئی لاگت نے ڈویلپرز اور تعمیراتی کمپنیوں کے لیے منافع کا مارجن کم کر دیا ہے جس میں تاخیر اور عوامی سرمایہ کاری کو محدود کرنے والے منصوبوں کی منسوخی ہے۔صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، حکومت اور تعمیراتی کمپنیوں کو تعمیراتی سرگرمیوں کی سست روی کے ذمہ دار ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی نقطہ نظر کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے الیکٹرک کو گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہین...

کراچی الیکٹرک لمیٹڈجسے کے الیکٹرک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی آمدنی میں 18.2 فیصد کی قابل ذکر اضافہ ہوالیکن اسے گزشتہ مالی سال 2022- کے پہلے نو مہینوں میں بہت زیادہ خالص نقصان اٹھانا پڑا۔ کمپنی کی فروخت 18.2 فیصد بڑھ کر 368.14 بلین ہو گئی جو 311.57 بلین روپے تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اپنے کاروباری آپریشنز میں اضافہ کیا جس کی بنیادی وجہ کسٹمر بیس میں اضافہ، توانائی کے استعمال میں اضافہ اور ٹیرف میں تبدیلی ہے۔ فروخت میں اضافے کے باوجود، کمپنی کا مجموعی منافع 43.69 بلین روپے سے 36.71 بلین روپے تک 16 فیصد کم ہو گیا۔ یہ کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی کی بنیادی کارروائیوں کی لاگت اس مدت کے دوران پیدا ہونے والی آمدنی سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔کمپنی کو 39.38 بلین روپے کا خالص نقصان ہوا جو 1.49 بلین کے خالص منافع کے مقابلے میں 2742.8 فیصد کی بڑی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ فی حصص آمدنی 1.43 میں منفی 1.43 روپے تک گر گئی۔ استحکام حاصل کرنے کے لیے کمپنی کو اسٹریٹجک مداخلت کی ضرورت ہے۔کمپنی کی فروخت 94.22 بلین روپے سے 8.8 فیصد بڑھ کر 102.51 بلین روپے ہوگئی۔ مجموعی منافع 10.51 بلین روپے سے 18.08 بلین روپے تک نمایاں طور پر بہتر ہوا، جو کہ صحت مند 72فیصدکی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح، مجموعی منافع کا مارجن بڑھ کر 17.64فیصد ہو گیا، جو اخراجات کے انتظام میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

تاہم، کمپنی کا خالص نقصان مزید بڑھ کر 12.23 بلین روپے ہو گیا جو کہ 1.82 بلین کے خالص نقصان سے 577.8فیصد کی زبردست منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے اس زبردست کمی کی وجہ شرح مبادلہ میں اضافہ، بلند افراط زر، صارفین کے ٹیرف میں اضافہ اور بگڑتے ہوئے معاشی حالات کو قرار دیا۔کمپنی کے غیر موجودہ اثاثوں میں پراپرٹی، پلانٹ اور آلات میں طویل مدتی سرمایہ کاری، غیر محسوس اثاثے، طویل مدتی قرضے اور ڈپازٹس شامل ہیں۔ اس طرح کے اثاثوں نے جون 2022 سے مارچ 2023 میں مثبت رجحان دکھایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اپنی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور کمپنی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے طویل مدتی اثاثوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ غیر موجودہ اثاثے مارچ 2023 میں 5.38 فیصد بڑھ کر 536.69 ارب روپے ہو گئے جو جون 2022 میں 509.31 بلین روپے تھے۔ کمپنی کے موجودہ اثاثوں میں قلیل مدتی اثاثے انوینٹریز، تجارتی قرضے، قرضے اور ایڈوانسز، ڈپازٹس اور قلیل مدتی اثاثے شامل ہیں۔ یہ مارچ 2023 میں 3.14 فیصد اضافے کے ساتھ 568.80 بلین روپے ہو گئیں جو جون 2022 میں 550.81 بلین روپے تھیں۔

کل اثاثے مارچ 2023 میں 4.21 فیصد بڑھ کر 1.10 ٹریلین روپے ہو گئے جو جون 2022 میں 1.06 ٹریلین روپے تھے۔کمپنی کی نان کرنٹ واجبات، بشمول طویل مدتی فنانسنگ، لیز کی واجبات، طویل مدتی ڈپازٹس، ڈیفرڈ ریونیو ویلیو وغیرہ، مارچ 2023 میں 11.85 فیصد بڑھ کر 225.86 بلین روپے ہو گئیں جو جون 2022 میں 201.94 بلین روپے تھیں۔ کمپنی نے اس مدت کے دوران مزید طویل مدتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ موجودہ واجبات 9.87 فیصد بڑھ کر مارچ 2023 میں 668.14 بلین روپے ہو گئے جو جون 2022 میں 608.09 بلین روپے تھے۔ اس توسیع سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2022 کے مقابلے مارچ 2023 میں زیادہ اخراجات اور قلیل مدتی قرضے لینے کی وجہ سے کمپنی پر زیادہ ذمہ داریاں تھیں۔جون 2022 میں 1.06 ٹریلین روپے سے مارچ 2023 میں ایکویٹی اور واجبات میں 4.21 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 1.10 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔کمپنی صنعتی اور دیگر صارفین کے لیے برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم میں مصروف ہے۔ یہ کراچی، سندھ میں دھابیجی اور گھارو، اور بلوچستان میں اتھل، وندر اور بیلہ میں 3.4 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی فون 15 کی لانچنگ تقریب 12 ستمبر کو امریک...

ایپل(آئی فون) نے 12ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی، ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں،صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15سمیت دیگر پروڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے، اس ایونٹ میں آئی فون 15، ایپل واچز کی سیریز 9اور واچ الٹرا 2بھی لانچ کی جائیں گی،ایونٹ کے دوران آئی فون 15، آئی فون 15پلس، آئی فون 15پرو اور آئی فون پرو میکس بھی لانچ کیے جائیں گے، ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران سے خطرہ ہے، مشرق وسطی میں فوج موجود رہ...

امریکا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرے کے باعث مشرق وسطی میں ہزاروں امریکی فوجی موجود رہیں گے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نائب پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مشرق وسطی میں حال ہی میں تعینات کیے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے میں موجود اس وقت موجود رہیں گے جب تک ضرورت رہے گی،شام یا عراق میں امریکی فوجیوں یا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی خطرات میں کمی سے متعلق سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ ہفتوں سے ایران کے پاسداران انقلاب(آئی آر جی سی)کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب تک ایرانی خطرہ تبدیل نہیں ہو جاتا امریکی فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،امریکا نے رواں ماہ کے اوائل میں خطے میں اضافی فوجی اور دفاعی سازوسامان بھیجا تھا اور وہ پہلے سے اعلان کردہ تعیناتی کا حصہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،مسلم بچے کو ہندو طلبا سے پٹوانے والی ٹ...

بھارتی ریاست اترپردیش میں دیگر طلبہ سے مسلمان بچے کوپٹوانے والی متعصب استانی آزاد ہے لیکن خبرکی تشہیر کرنے والے صحافی محمد زبیر کے خلاف ریاست حرکت میں آگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی محمد زبیر کے خلاف ضلع مظفر نگر کے اسکول میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو شیئرکرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،چند روز قبل مظفر نگر کے اسکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہندو خاتون ٹیچر کو مسلمان بچے محمد التمش کو ہندو طلبا سے باری باری تھپڑ لگواتے دیکھا گیا تھا ، اس دوران بچہ کلاس کے سامنے خوف زدہ کھڑا روتا رہا تھا،ویڈیو میں ٹیچر کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ 'میں نے کہہ دیا جتنے مسلمان بچے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں'،ویڈیو میں کیمرے کے پیچھے سے ایک مرد کی بھی آواز آتی ہے جو ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہتا ہے 'اس سے تعلیم خراب ہورہی ہے'،طالب علموں کی جانب سے ساتھی طالب علم التمش کو مارے جانے پر ترپتا تیاگی انہیں مزید زور سے مارنے کا مشورہ دیتی ہے،اس معاملے پر بھارتی خاتون استانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مذکورہ انسانیت سوز واقعے کو بھارتی باشندوں کی منافقت قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے د...

چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا جس پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے جاری کیے گئے 2023 کے ملک کے سرکاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کے علاقے تبت کا حصہ دکھایا گیا ہے،نئے چینی نقشے میں ہمالیہ کے مغربی علاقے اکسائی چن اور مشرقی حصے اروناچل پردیش کو چین کا سرکاری علاقہ قرار دیکر زنگنان کا نام دیا گیا ہے،چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کو تبت کا حصہ دکھانے پر بھارت تلملا اٹھا ہے اور اس نے چین کے اس اقدام کیلئے شدید احتجاج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں پیغمبراسلام ۖ کی ہجرت کے واقعا...

سعودی عرب میں پیغمبراسلام کی ہجرت کے واقعات پرمبنی پہلی منفرد نمائش کا آغازکر دیا گیا ہے جس سعودی اوردیگرغیرملکیوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے نیشنل میوزیم پہنچ رہی ہے،سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیزسنٹرفار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغازکردیا گیا ہے جس میں آنحضرت ۖ کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلزاورتھری ڈی سکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے،ہجرت مدینہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دھارا بدل کررکھ دیا اوراسلامی ریاست کی بنیاد رکھی اسی اہم واقعے کے بعد سے ہجری تقویم کا آغازہوا،نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جوعمومی طورپراسلامی تہذیب کی فراوانی اورخاص طورپرپیغمبر اسلامۖ کے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے نمائش 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ نے تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے ا...

برطانیہ نے سمندر کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والوں کا کھوج لگانے کیلئے الیکٹرانک سسٹم متعارف کروا دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پناہ کی تلاش میں برطانیہ آنے والوں کو روپوشی سے روکنے کیلئے الیکٹرانک ٹیگ لگایا جائے گا، کشتیوں پر برطانیہ آنے والوں کو سیاسی پناہ کے دعوے سے روکا جائے گا اور انہیں پکڑ کر ملک سے نکال دیا جائے گا،واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال ہزاروں پناہ گزین انگلش چینل سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرٹیکل 370کیخلاف گواہی دینے والا کشمیری لیکچ...

مودی سرکار اور انصاف کا قتل عام ، بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ کی سماعت کے دوران گواہی دینے والے سینئر لیکچرارکو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرینگر کے سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کو آرٹیکل 370کے خلاف گواہی مہنگی پڑ گئی ، جموں و کشمیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوکری سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامے میں ظہور احمد بھٹ کے نام کیساتھ مجرم بھی لکھ دیا گیا، بھارتی چیف جسٹس نے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس گوائی نے کہا کہ ایسی آزادی کا کیا کرنا، نوکری سے نکالنا انتقامی کارروائی ہے،ظہوراحمدبھٹ نے بیان دیا تھا کہ 19اگست 2019کے بعد طلبہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک جمہوریت ہیں،آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ بھارتی وفاقیت اورآئینی بالادستی کے خلاف تھی،سینئر لیکچرار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل تین سو سترکی تنسیخ سے قبل کشمیری عوام سے رائے نہیں لی گئی تھی اس لئے یہ غیرآئینی ہے،عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مودی سرکار کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پرقبضہ کر...

افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کردیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور الیکشن کو معطل کردیا ہے،گبون کی عسکری قیادت کاکہنا تھا کہ حالیہ انتخابات قابل بھروسہ نہیں تھے، اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے،عسکری قیادت نے کہا کہ وہ ملک کی تمام سکیورٹی اور دفاع فورسز کے نمائندے ہیں جبکہ گبون کے لوگوں کے نام پیغام ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ کرکے امن کا دفاع کریں گے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گبون کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ملک میں ہونے والے متنازع الیکشن میں علی بونگو کی تیسری مرتبہ کامیابی کا اعلان کیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کی اپوزیشن نے ملک میں ہونے والے الیکشن کو فراڈ قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4طیاروں میں آ...

روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا جس نتیجے میں چار طیاروں میں آگ لگ گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مغربی شہر پسکوف کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں روسی ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ائر پورٹ پر بھی دھماکے، آگ لگنے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،روس کے سرکاریمیڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں یوکرین کی سرحد سے تقریبا 800کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پسکوف کے ہوائی اڈے پر چار آئی ایل-76ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہراہ فیصل پر شیر کے آنے کا معاملہ، مالک سم...

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز فٹ پاتھ پر شیر کی چہل قدمی کے معاملے پر محکمہ جنگلات نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شیر کے مالک سمیت 5 افرد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں شیر کے کھلے عام سڑک پر گھومنے کے معاملے پر مقدمہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی دفعہ 21 اور 39 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ شیر کے مالک کی گرفتاری کے بعد شیر کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ شیر اور کچھوے کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا جاچکا ہے، اب تک مجموعی طور پر واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک شیر شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کی فٹ پاتھ پر گھومتا ہوا پایا گیا تھا، شہریوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف، پولیس اور رضا کاروں کی کوششوں کے بعد شیر کو پنجرے میں قابو کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شیر نے ایک شہری پر حملہ بھی کیا تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں، ریاست کے استحک...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس ) پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی ، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہے اور بلآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی ۔ انہوں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا ، اب 8 دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے، نہ باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ اور نہ ہی دوکان ، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا ؤگھیرا ؤ کیس،حلیم عادل شیخ نے وارنٹ گرفت...

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات کے بعد منظر عام پر آ گئے۔ جلا وگھیرا وکے الزام سے متعلق وارنٹ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ حلیم عادل شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔ عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں تو آنا تھا، عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے۔ ابھی جو ڈیڑھ سال میں ہوا ہے پاکستان میں، میرے ساتھ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاتے ہوئے کسی اور کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہ رہی تھی۔ اب ہم عدالتوں میں آگئے ہیں۔ ملک کا محب وطن لیڈر جیل میں ہے۔ بھاگنا چاہتے تو جاسکتے تھے۔ بہت سارے لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں، دبئی چلے جاتے ہیں لیکن قوم کے لیے وہ جیل میں پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کی...

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری شیخ لطیف کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ بھی مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی روکے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب حکومت نے بجلی کے بلوں سے بلبلاتے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے آئی ایم اایف سے رابطہ کرلیا، بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کردیں۔ پاکستان بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف عوام کے غصے کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے حکومت ریلیف دینے کو تیار ہوگئی مگر آئی ایم ایف کی اجازت کا انتظار ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان مانگ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں جواب...

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں جواب جمع کرادیا گیا ۔ الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی انٹرا پارتی الیکشنز کے حوالے سے جواب جمع کرادیا۔ بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ تفصیلی جواب میں تمام حقائق کو واضح کیا گیا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب کی روشنی میں دلائل آج دینا چاہیں گے؟، جس پر بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو دلائل کے لیے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے۔ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر چکا ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانوالی ،شادی سے انکار پر باپ کے ہاتھوں ڈاک...

میانوالی میں باپ کے ہاتھوں زخمی ہونیوالی بیٹی ڈاکٹر سدرہ راولپنڈی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ میانوالی مسلم کالونی میں دس روز قبل باپ نے کزن سے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر بیٹی پر فائرنگ کردی تھی، جس سے لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ خان کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہاسپٹل ریفر کیا گیا، جہاں و دس روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں، راولپنڈی اسپتال میں مقتولہ کے سر کا آپریشن کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئی۔ ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے والد عبدالصمد سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی پڑھے لکھے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے، سفاک باپ نے مشتعل ہوکر کزن سے شادی سے انکار پر اپنی بیٹی رپ فائرنگ کردی تھی۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد سے ملزم عبدالصمد مفرور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر کی براہ راست ٹیکسوں کی وصولیوں میں...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی براہ راست ٹیکسوں کی وصولیوں میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 43فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 3.272ٹریلین روپے کی محصولات حاصل ہوئیں جو مالی سال 2022کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2.280ٹریلین روپے کی محصولات حاصل ہوئیں۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 963ارب روپے حاصل ہوئے جو مالی سال 2022کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022کی آخری سہ ماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو 702ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کے محاصل میں سالانہ بنیادوں پر17فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں ایف بی آرکی مجموعی محصولات کا حجم 7.169 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022میں 6.143ٹریلین روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ بل میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 132 کے سب سیکشن 3 میں لفظ انسپکٹر کا اضافہ کیا جائے گا اور سیکشن 136کے سب سیکشنز کے تحت تعینات کردہ انسپکٹرز کو 50ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔ایک ہی فرد کی جانب سے بارہا اسی جرم کے ارتکاب پر انسپکٹرز متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز ہوگا، متعلقہ عدالت کو 5لاکھ روپے تک جرمانہ اور تین سال تک قید کی سزا یا دونوں سزائیں دینے کا اختیار ہوگا۔ اس ایکٹ کے تحت مقدمات 30 دن کی مدت کے اندر چلائے جانا لازمی ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں خود...

ملتان میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملتان میں دودھ دہی کی قیمتوں میں ہو شربا آضافہ ہو گیا۔ شہر میں دودھ 150 سے 180 روپے جبکہ دہی180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیری فارم مالکان نے سارا ملبہ پیٹرول بجلی سمیت جانوروں کی مہنگی خوراک پر ڈال دیا۔ جس کے باعث قیمتوں میں خود ساختہ آضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوکانداراروں کا کہنا ہے کہ دودھ مہنگا ہونی کی وجہ یہ ہے کہ جانوروں کا چارہ مہنگا، دودھ لانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی ہے، ہم کیا کریں مجبوری میں ریٹ بڑھائیں ہیں۔دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ سے دودھ دہی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی تو بنیادی ضرورت ہے، حکومت کو چاہیے ان کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہ...

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے بھی عوام کی بھرپور نمائندگی کی ہے آئندہ بھی میدان میں مقابلہ کے لیے موجود ہیں، اس وقت آزاد کشمیر کے 29 انتخابی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، پبلک سروس کمیشن معطل ہے، این ٹی ایس بند ہے، لوگ آٹے کے لیے ترس رہے ہیں، بجلی کے بلات نے غریب کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے 13 ارب روپے مخلوط حکومت نے مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال کیے ہیں، برنالہ، نیلم، ہجیرہ اور چکار کے علاوہ ہر جگہ مسلم لیگی کارکنوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے، مرکزی قیادت نے بہت جلد اہم اجلاس بلا کر مخلوط حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلے کی یقین دہانی کروائی ہے، تنظیمی معاملات پر بھی جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کے بعد میڈیا کے لیے جاری اپنے پیغام میں چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نے جس انداز میں 15 ویں ترمیم کی اس پر تحفظات ہیں، کچھ شرائط کے تابع میاں شہباز شریف نے ترمیم کی اجازت دی تھی مگر ہمارے لوگوں نے ان شرائط پر توجہ دیئے بغیر جلدی میں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور ان شرائط کا خیال نہیں رکھا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے، وزرا کی تعداد پر پابندی کے قانون میں ترمیم کے باوجود آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام نہیں آ سکا، اس وقت آزاد کشمیر میں عملا سول نافرمانی جاری ہے،

آٹا، بجلی کے بحران نے عوام کے اندر اشتعال پیدا کر رکھا ہے اس سول نافرمانی کی قیادت غیر سیاسی تنظیموں کے ہاتھ میں ہے جس کے باعث قومی مفادات کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں، حکومت کا طرز عمل غیر ذمہ دارانہ ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ تختہ مشق بنے ہوئے ہیں اور حکومت آزاد کشمیر نے مزید ٹیکس بڑھا دیئے ہیں، وزیراعظم کا یہ دعوی کہ آئندہ بجٹ خسارے کا نہیں ہو گا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکس در ٹیکس لگا کر غریب لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل بنا دیا گیا ہے، اساتذہ کے ساتھ جو کچھ اس حکومت نے کیا وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں مخلوط حکومت کے مستقبل اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور میاں شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وطن واپس پہنچتے ہی آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں گے کہ مخلوط حکومت کا حصہ رہنا ہے یا نہیں، فقط چند ممبران اسمبلی کے مفادات کے لیے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو کسی صورت حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے اور نہ ہی پارٹی کو عوام سے الگ کر سکتے ہیں۔ چوہدری طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جاری سول نافرمانی کی تحریک درست اور بروقت ہے جس کی ذاتی حیثیت میں حمایت کرتا ہوں،

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسمبلی اور اپوزیشن کا کردار کہیں نظر نہیں آتا، جس اسمبلی کا اجلاس چار چار مہینے بغیر کسی وقفے کے چلتا تھا موجودہ سپیکر اور اس وقت کے قائد حزب اختلاف اس وقت کے سپیکر اور موجودہ وزیراعظم کو آج کچھ بھی نظر نہیں آ رہا، اپوزیشن کا کوئی وجود نہیں، اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انارکی پھیل چکی ہے، بعض لوگ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، اسمبلی کے اندر اور باہر پارٹی کے چند لوگ حکومت کا حصہ ہیں دیگر پارٹی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے اور لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، میاں محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کی انتقامی کارروائیوں اور مسلم لیگ ن کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد ان کی داد رسی ہو گی، آزاد کشمیر کے معاملات کے حوالے سے میاں شہباز شریف مکمل طور پر آگاہ ہیں اور انہیں مختلف ذرائع سے پارٹی کارکنان کے تحفظات کا علم ہے، چوہدری طارق فاروق نے مزید کہا کہ اگر چہ نجی دورے پر فیملی کے ساتھ برطانیہ میں ہوں مگر آزاد کشمیر کے معاملات سے نہ تو بے خبر ہوں اور نہ ہی لاتعلق ہوں، ہر طرح کے حالات کا مقابلہ ماضی میں بھی کیا ہے اور اب بھی مقابلے کے لیے تیار ہوں، خصوصا بھمبر کے اندر پیدا کیے گئے حالات میں کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں، وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق بہترین حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔ چوہدری طارق فاروق ایک ماہ کے نجی دورہ برطانیہ سے آئندہ ہفتے واپس آزاد کشمیر پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...

تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جے ایس ریسرچ کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ تعمیراتی شعبہ جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بحران کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قتل کیس میں ناقص تفتیش، سپریم کورٹ نے آئی جی...

قتل کیس میں ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کو (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔ شہری سانول یوسف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے متعلقہ آئی او اور ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نے کس بنیاد پر ملزم کا نام تفتیش میں شامل نہیں کیا؟، زخمی کہہ رہا ہے کی فائرنگ سانول یوسف نے کی، کیا اس طرح سے تفتیش ہوتی ہے؟۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نا آئی او اور ڈی ایس پی کو یہاں سے جیل بھیج دیں، بعدازاں عدالت نے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر اعلی پولیس افسران کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ تھانہ شیخوپورہ میں سانول یوسف پر اکبر کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا، سانول یوسف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں