• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سوئٹزرلینڈ-انٹرلاکن-2023انسپونن فیسٹیول

سوئٹزرلینڈ کے شہر انٹرلاکن میں 2023 کے انسپونن فیسٹیول کے دوران لوگ روایتی ملبوسات کی پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا امریکی قونصل خانے کے سابق ملازم پر جا...

ماسکو(شِنہوا)روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نےکہا ہے کہ اس نے امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم پر یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں معلومات کی جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

 ایف ایس بی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ایک مخبر، روسی شہری رابرٹ شونوف کی "غیر قانونی سرگرمیوں کو روک دیا" جو ولادی ووستوک میں امریکی قونصلیٹ جنرل میں سابقہ ملازم تھا۔

شونوف پریوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران امریکی سفارت خانے کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام ہے جس کے تحت اس نے مبینہ طور پر روس کے علاقوں میں متحرک ہونے کے عمل، اور ممکنہ "مسائل والے پہلوؤں" کے بارے میں معلومات جمع کی ہیں جوصدارتی انتخابات سے قبل ملک میں احتجاجی جذبات کو ابھار سکتے ہیں۔

ایف ایس بی نے شونوف پر روسی ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 275.1 کے تحت جرم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے تحت  کسی غیر ملکی ریاست کے ساتھ خفیہ بنیادوں پر تعاون کی سزا دی جاتی ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تبت-لہاسا-ہالف میراتھن

چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کےلہاسا میں لہاسا ہاف میراتھن کے دوران دوڑمیں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے صدر شی کی سوچ پرمبنی اعلیٰ تعلیم کی ن...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی فکر پرمبنی اعلیٰ تعلیمی نصابی کتاب شائع کر دی ہے جو اب ملک بھر میں دستیاب ہے۔

چین کےہائر ایجوکیشن پریس اور پیپلز پبلشنگ ہاؤس کی طرف سے مشترکہ طور پر شائع ہونے والی یہ کتاب ایک ایسا پہلا تدریسی مواد ہے جو نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کو جامع اور منظم انداز میں بیان کرتی ہے۔

یہ کتاب چینی خصوصیات کےساتھ فلسفے اورسماجی علوم کے لیے تدریسی مواد کی ترقی میں ایک اہم کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس کتاب میں مارکس اِزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں تازہ ترین کامیابیوں اور نئے دور کے نمایاں طریقوں اور گہری تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

نظریاتی شعبوں کے ماہرین اور سکالرز نےاس نصابی کتاب کو مرتب کرنے کے لیے نوجوان اور درمیانی عمر کے اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بات کو یقینی بنایا کہ مواد نوجوان طلبہ کی علمی خصوصیات اور سیکھنے کی عادات کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت اپنا پہلا شمسی مشن 2 ستمبر کو بھیجے گا

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے پیر کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ سورج کا مطالعہ کرنے والا پہلا خلائی مشن "آدتیہ-ایل1"  2 ستمبر کوخلیج بنگال سے جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہرسری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکزسے خلاء میں روانہ کرے گا۔

اسرو کے مطابق "آدتیہ-ایل1" سورج کی پر اسرار حیثیت پر تحقیق کرنے والا پہلا بھارتی خلائی شمسی مشن ہوگا۔

بھارتی خلائی ایجنسی کےمطابق مشن کا فاصلہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر ہوگا جوچاند سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے  جبکہ خلائی جہاز بطور مبصرسورج کا مطالعہ کرے گا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصریمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی...

قاہرہ(شِنہوا)مصرکےوزیرخارجہ سامح شکری نےکہاہےکہ مصریمن کے بحران کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

پیر کومصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شوکری نے یہ بات مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران شکری نے یمن کے اتحاد واستحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام جماعتوں کے لیے ایک جامع سیاسی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نےیمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت اور یمنی عوام کی مشکلات کےخاتمےکےلیےمصرکےعزم پربھی زوردیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمن میں بحران کے حل کے لیے مصری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مصر کی جانب سے تنازع شروع ہونے کے بعد سے بڑی تعداد میں یمنیوں کی میزبانی کا خیرمقدم کیا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو مہم شروع

کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ، سمنگان، جوزجان، فاریاب اور سر پل میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع  ہوئی ۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کمال شاہ سید نے کہا کہ چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کی ویکسین دی جائے گی ۔

افغانستان کی وزارت صحت  کے ترجمان شرافت زمان امر نے کہا کہ افغان نگران حکومت جنگ سے متاثرہ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ نےقائمہ کمیٹی کااجلاس شرو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی نے مختلف قانونی مسودوں اورقوانین پر نظرثانی کے لیے پیر کو اپنا پانچواں اجلاس شروع کیا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں انتظامی امورکےقانون پرنظرثانی کے مسودے کا جائزہ لینا،غیرملکی ریاستوں کے استثنیٰ کے قانون کا مسودہ، سول پروسیجر قانون میں ترمیم کا مسودہ، کمپنی قانون میں ترمیم کا مسودہ، اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کا مسودہ شامل ہے۔

قانون ساز پری اسکول ایجوکیشن قانون کے مسودے، اکیڈمک ڈگریوں کے قانون کے مسودے اور پبلک سیکیورٹی کے انتظام کے لیے سزاؤں کے قانون کے مسودے سمیت دیگر رپورٹس اور بلوں پربھی نظرثانی کریں گے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبےگانسوسےوسطی ایشیا کے لیے بین الاقوا...

لانژو(شِنہوا)چین کےشمال مغربی صوبہ گانسو کے لانژو ژونگ چھوان بین الاقوامی ہوائی اڈے سےمشین کے پرزوں اور16 ٹن وزنی تازہ پھولوں پرمشتمل سامان کی ایک کھیپ قازقستان کے شہرالماتے کے لیے روانہ کر دی گئی ہےجووسطی ایشیا کے لیےصوبہ کی پہلی مال بردار پروازہے۔

گانسوپورٹ لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے ایک عہدیدار چِھن منگ یوان نے کہا کہ گانسو اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت انتہائی خوش آئند ہے۔

چِھن کے مطابق نئے کارگو روٹ کے آغاز سے گانسواوروسطی ایشیا کے درمیان پروازوں کا آپریشنل استحکام مزید بہترہو گا جبکہ الماتے کو اجناس کی تقسیم کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا تاکہ غیر ملکی تجارت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا سکے۔

لانژو ژونگ چھوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کے ساتھ کام کرنےوالے فینگ لیجی نے کہا کہ اس راستے کا افتتاح گانسو کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید بڑھانے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرےگا۔

حالیہ برسوں میں لانژونےدیگرمقامات کےعلاوہ بنکاک، لاہور، پنوم پن،کوپن ہیگن اور ماسکو کے لیے بین الاقوامی ہوائی مال بردارروٹس شروع کیے ہیں۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان نے ایچ ٹو اے راکٹ لے جانے والے چاند ل...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے ایچ ٹو اے راکٹ خلاءمیں لے جانے والے چاند لینڈرمشن کی پہلی مرتبہ ہونے والی لانچنگ ملتوی کر دی ۔

مشن کی تاخیر کا اعلان راکٹ بنانے والی کمپنی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے تیزہواؤں کے باعث پیرکےروزکیا۔

مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کو پیر کی صبح کاگوشیما کے جنوب مغربی پریفیکچر میں تانیگاشیما جزیرے پر تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کیا جانا تھا۔ مٹسوبشی کے نمائندے نے بتایا کہ لانچ ونڈو 15 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ لانچنگ کے لیے ایک نئی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کا عالمی برادری سے اسرائیل پرآباد کار...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےحکام نے مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی سرپرستی روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کیاہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نےیہ اپیل مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی  کھیتوں پر حملے کے بعد ایک پریس بیان میں کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو ان حملوں کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فلسطینی وزارت نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اپنے تحفظ اور استثنیٰ کے مقصد سے فلسطینیوں پرحملوں اوربستیوں کے لیے ان کی زمین چوری کرنے سمیت مغربی کنارے کے بتدریج الحاق کو مزید وسعت مل رہی ہے ۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1 ارب 7 کروڑ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنزکی مسلسل ترقی کی بدولت انٹرنیٹ صارفین کی تعدادجون2023 تک کل 1 ارب 7 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں دسمبر 2022 کے بعدسے1 کروڑ10 لاکھ 90 ہزارصارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

 چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی طرف سے پیر کوجاری کردہ چین کی انٹرنیٹ کی ترقی پر شماریاتی رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کی رسائی 76.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جون 2023 تک چین میں 3 کروڑ2 لاکھ 40ہزار رجسٹرڈ ڈومین صارفین، 76 کروڑ70 لاکھ فعال آئی پی وی 6 صارفین  ریکارڈ کئے گئے جبکہ براڈ بینڈ تک رسائی پوائنٹس کی مجموعی تعداد 1 ارب 11 کروڑ تک پہنچ گئی۔

ملک میں فائبر آپٹک کیبلز کی کل لمبائی 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق اور چین کے مابین تعلقات کی 65 ویں سال...

بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے چین اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

عراق کے نائب وزیر برائے دوطرفہ تعلقات محمد حسین بحر العلوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق اور چین کی دوستی تاریخی ہے جس کی جڑیں صدیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے 65 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بڑی پیشرفت حاصل کی ہے۔

عراق میں چین کے سفیر کوئی وی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے،قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین دو ہزار سال قبل تعلق قائم کیا ۔

کوئی نےکہا کہ گزشتہ 65 سال کے دوران چین اور عراق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا، اعتماد کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے تحت چینی کمپنیزعراق میں تیل اور بجلی کے منصوبوں میں وسیع پیمانے پر اور زبردست طریقے سے شامل ہیں ۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی اور اس کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق اس وقت مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین عراقی تیل کا سب سے بڑا غیر ملکی خریدار ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق اور چین کے مابین تعلقات کی 65 ویں سال...

بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے چین اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

عراق کے نائب وزیر برائے دوطرفہ تعلقات محمد حسین بحر العلوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق اور چین کی دوستی تاریخی ہے جس کی جڑیں صدیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے 65 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بڑی پیشرفت حاصل کی ہے۔

عراق میں چین کے سفیر کوئی وی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے،قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین دو ہزار سال قبل تعلق قائم کیا ۔

کوئی نےکہا کہ گزشتہ 65 سال کے دوران چین اور عراق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا، اعتماد کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے تحت چینی کمپنیزعراق میں تیل اور بجلی کے منصوبوں میں وسیع پیمانے پر اور زبردست طریقے سے شامل ہیں ۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی اور اس کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق اس وقت مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین عراقی تیل کا سب سے بڑا غیر ملکی خریدار ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقیں شروع

لانژو(شِنہوا)چین اور پاکستان نے پیرکو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزیدوسعت دینا ہے۔

شاہین (ایگل) - ایکس کے عنوان سے یہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان 10ویں مشترکہ تربیتی مشق ہے۔ اس مشق  میں مشترکہ دفاع و جوابی اقدامات جیسے معمول کے جنگی منظرناموں میں تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں فریق لڑاکا  طیارے، ابتدائی انتباہی طیارے اور کئی دیگر قسم کے طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی افواج جیسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ،ریڈار اور سگنل والے دستے بھیجیں گے۔ چینی بحریہ کے ایوی ایشن یونٹ بھی تربیت میں شریک ہوں گے۔

 دونوں ممالک کے درمیان "شاہین (ایگل)" سیریز کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا تھا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقیں شروع

لانژو(شِنہوا)چین اور پاکستان نے پیرکو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزیدوسعت دینا ہے۔

شاہین (ایگل) - ایکس کے عنوان سے یہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان 10ویں مشترکہ تربیتی مشق ہے۔ اس مشق  میں مشترکہ دفاع و جوابی اقدامات جیسے معمول کے جنگی منظرناموں میں تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں فریق لڑاکا  طیارے، ابتدائی انتباہی طیارے اور کئی دیگر قسم کے طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی افواج جیسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ،ریڈار اور سگنل والے دستے بھیجیں گے۔ چینی بحریہ کے ایوی ایشن یونٹ بھی تربیت میں شریک ہوں گے۔

 دونوں ممالک کے درمیان "شاہین (ایگل)" سیریز کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا تھا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی حملےکےبعد شام کے حلب ہوائی اڈے پر س...

دمشق(شِنہوا)شام کےشمالی صوبےحلب میں حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیرکی صبح اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سروس بند کر دی گئی۔

شامی فوج نےایک بیان میں کہاکہ یہ فضائی حملہ صبح تقریباً 4 بج کر30 منٹ(پاکستانی وقت صبح6بج کر 30 منٹ) پرشامی صوبے لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سےکیا گیا۔

بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ حملے سے ہوائی اڈے کے رن وے کو نقصان پہنچا جس کے باعث ہوائی اڈہ بند کیا گیا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ تیان جن ۔ سمندری عجائب گھر ۔ ڈیجیٹل ٹیک...

چین، شمالی بلدیہ تیان جن میں چائنہ قومی سمندری عجائب گھر میں لوگ  وہیل کے موضوع پر منعقدہ نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ تیان جن ۔ سمندری عجائب گھر ۔ ڈیجیٹل ٹیک...

چین، شمالی بلدیہ تیان جن میں چائنہ قومی سمندری عجائب گھر کی وہیل کے مو ضوع پر  منعقدہ نمائش میں لوگ ورچوئل وہیلز کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ ہائیکو ۔ چھی لو قدیم گلی ۔ س...

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں چھی لو قدیم گلی میں سیاح دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ ہائیکو ۔ چھی لو قدیم گلی ۔ س...

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں سیاح چھی لو قدیم گلی کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ گوئی لین ۔ چٹان سر کرنے وال...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطےکے شہر گوئی لین کی کاؤنٹی میں لیو یونگ بانگ کی طالبہ چٹان پر چڑھنے کی تربیت حاصل کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہا نگ کانگ کی جاپان کے آلودہ جوہری پانی کے ا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگز یکٹو جان لی نے کہا ہے  ایچ کے ایس اے آر حکومت جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا معاملہ قریب سے دیکھ رہی ہے اور اس نے اس سے پیدا شدہ خوراک کے تحفظ اور عوامی صحت کو لاحق فوری اور طویل مدتی خطرات کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے۔

 جان لی نے میڈیا کو بتایا کہ جوہری آلودگی بہت زیادہ ہے ۔ سمندری ماحولیات پر جوہری آلودہ پانی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ایچ کے ایس اے آر حکومت پہلے جاپان کے 10 علاقوں کی تمام آبی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ جاپان کے دیگر مقامات کی آبی مصنوعات کا یومیہ بنیادوں پر جامع ٹیسٹ کرتا ہے اور غیر آبی مصنوعات کے نمونے بھی جانچے جاتے ہیں۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت خوراک کے تحفظ اور صحت عامہ کو اولین ترجیح دے اور اسے جاپانی جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکنے سے پیدا شدہ فوری اور طویل مدتی خطرات پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

ہانگ کانگ کی درآمدی پابندی سے متاثرہ جاپانی علاقوں میں ٹوکیو شہر اور فوکوشیما، چیبا، توچیگی، اباراکی، گنما، میاگی، نیگاٹا، ناگانو اور سیتاما پریفیکچرز شامل ہیں۔

درآمدات پر پابندی کا اعلان جاپان کی جانب سے فوکوشیما ڈائچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ فضلہ بحر الکاہل میں چھوڑنے سے ایک روز قبل 24 اگست کو کیا گیا تھا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہا نگ کانگ کی جاپان کے آلودہ جوہری پانی کے ا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگز یکٹو جان لی نے کہا ہے  ایچ کے ایس اے آر حکومت جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا معاملہ قریب سے دیکھ رہی ہے اور اس نے اس سے پیدا شدہ خوراک کے تحفظ اور عوامی صحت کو لاحق فوری اور طویل مدتی خطرات کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے۔

 جان لی نے میڈیا کو بتایا کہ جوہری آلودگی بہت زیادہ ہے ۔ سمندری ماحولیات پر جوہری آلودہ پانی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ایچ کے ایس اے آر حکومت پہلے جاپان کے 10 علاقوں کی تمام آبی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ جاپان کے دیگر مقامات کی آبی مصنوعات کا یومیہ بنیادوں پر جامع ٹیسٹ کرتا ہے اور غیر آبی مصنوعات کے نمونے بھی جانچے جاتے ہیں۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت خوراک کے تحفظ اور صحت عامہ کو اولین ترجیح دے اور اسے جاپانی جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکنے سے پیدا شدہ فوری اور طویل مدتی خطرات پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

ہانگ کانگ کی درآمدی پابندی سے متاثرہ جاپانی علاقوں میں ٹوکیو شہر اور فوکوشیما، چیبا، توچیگی، اباراکی، گنما، میاگی، نیگاٹا، ناگانو اور سیتاما پریفیکچرز شامل ہیں۔

درآمدات پر پابندی کا اعلان جاپان کی جانب سے فوکوشیما ڈائچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ فضلہ بحر الکاہل میں چھوڑنے سے ایک روز قبل 24 اگست کو کیا گیا تھا۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔شمالی مشرقی ایشیا نمائش ریکارڈ سرمایہ کا...

چھانگ چھون (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چھانگ چھون میں منعقدہ 14 ویں چین۔شمال مشرقی ایشیا نمائش میں 84.48 ارب یوآن (تقریباً 11.59 ارب امریکی ڈالر) کے سرمایہ کاری معاہدے ہوئے۔

نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو ہائی چھیانگ نے بتایا کہ اتوار کے روز ختم ہونے والی 5 روزہ نمائش میں مجموعی طور پر 99 منصوبوں پر دستخط ہوئے جس میں سرمایہ کاری کی مالیت کے اعتبار سے نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

لیو نے کہا کہ یہ منصوبے نئی توانائی، جدید زراعت، سازوسامان کی تیاری، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال اور جدید خدمات سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

اس نمائش کا موضوع " مستقبل کے لئے تعاون سے شمال مشرقی ایشیا کی مشترکہ ترقی" تھا ۔ اس میں 123 ممالک اور خطوں کے 20 ہزار تاجروں نے آف لائن شرکت کی۔

نمائش نے ان 1 ہزار 840 سے زائد نمائش کنندگان کو آن لائن  پلیٹ فارم فراہم کیا جو شمال مشرقی ایشیا میں تعاون کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ یہ خطہ دنیا کے سب سے متحرک خطوں میں سے ایک ہے۔

چین۔ شمال مشرقی ایشیا نمائش ، چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے اور اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا کی برکس رکنیت سے معیشت اور علاقائی...

ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ برکس میکانزم میں ایتھوپیا کی شمولیت سے ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہونے اور باہمی فائدہ مند علاقائی تعلقات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

ایتھوپیا کی سول سروس یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر مکرم مفتاح نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اقدام کئی وجوہات کی وجہ سے بنیادی ہے۔

 اس سے ایتھوپیا کو برکس خاندان کے ساتھ مضبوط، پائیدار اقتصادی اور سیاسی تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی جس سے موجودہ اور نئے ارکان کے ساتھ بہتر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات میں سہولت میسر ہو گی۔

مفتاح نے اس بات پر زور دیا کہ برکس میں ایتھوپیا کی رکنیت مشرقی افریقی ملک کو ادارہ جاتی اور باہمی فائدہ مند انداز میں خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا نسبتاً غریب ملک ہونے کے باوجود ایک مضبوط اور مہذب ملک ہے جس کی آبادی بہت زیادہ ہے۔

یہ مشرقی افریقہ اور مجموعی طور پر افریقہ میں ایک سیاسی قائد کے طور پر کام کرتا ہےجس سے برکس کو براعظم افریقہ میں مغرب کے غلبے کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس نے ایتھوپیا کو رکن کے طور پر تسلیم کرنے میں باہمی فائدے کو دیکھا ہوگا۔ اس اقدام سے ایتھوپیا کے چین اور روس جیسے ممالک کے ساتھ پہلے سے مضبوط اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور یہ تعلقات ادارہ جاتی، دیرپا اور اعتماد و قانونی شرائط پر مبنی ہوں گے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا کی برکس رکنیت سے معیشت اور علاقائی...

ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ برکس میکانزم میں ایتھوپیا کی شمولیت سے ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہونے اور باہمی فائدہ مند علاقائی تعلقات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

ایتھوپیا کی سول سروس یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر مکرم مفتاح نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اقدام کئی وجوہات کی وجہ سے بنیادی ہے۔

 اس سے ایتھوپیا کو برکس خاندان کے ساتھ مضبوط، پائیدار اقتصادی اور سیاسی تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی جس سے موجودہ اور نئے ارکان کے ساتھ بہتر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات میں سہولت میسر ہو گی۔

مفتاح نے اس بات پر زور دیا کہ برکس میں ایتھوپیا کی رکنیت مشرقی افریقی ملک کو ادارہ جاتی اور باہمی فائدہ مند انداز میں خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا نسبتاً غریب ملک ہونے کے باوجود ایک مضبوط اور مہذب ملک ہے جس کی آبادی بہت زیادہ ہے۔

یہ مشرقی افریقہ اور مجموعی طور پر افریقہ میں ایک سیاسی قائد کے طور پر کام کرتا ہےجس سے برکس کو براعظم افریقہ میں مغرب کے غلبے کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس نے ایتھوپیا کو رکن کے طور پر تسلیم کرنے میں باہمی فائدے کو دیکھا ہوگا۔ اس اقدام سے ایتھوپیا کے چین اور روس جیسے ممالک کے ساتھ پہلے سے مضبوط اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور یہ تعلقات ادارہ جاتی، دیرپا اور اعتماد و قانونی شرائط پر مبنی ہوں گے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سائنس و ٹیکنالوجی میں نوجواںوں کی صلاحی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے فروغ اور اس کا انتظام کرنے بارے متعدد اقدامات کا اعلان کیا  ہے جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں خود انحصاری اور قوت کے حصول کی ملک گیر مہم کو آسان بنانا اور اسے تقویت دینا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر کی جاری کردہ دستاویز میں نوجوان ٹیلنٹ کو اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے اور انہیں اصل اختراع کرنے، کامیابیاں حاصل کرنے اور تحقیقی نتائج کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے بڑے قومی منصوبوں ، اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور ہنگامی سائنس و ٹیکنالوجی تحقیق میں نمایاں کردار  دینے کو کہا گیا ہے ۔

اصولی طور پر ان منصوبوں میں 40 برس سے کم عمر کے سائنس دانوں  کی قائدانہ  اور بنیادی ار اکین کی سطح پر مو جودگی  کم سے کم 50 فیصد ہونی چا ہئیے۔

دستاویز میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی بارے فیصلہ کن مشاورت میں نوجوان ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھایا جائے ۔

اس میں بین الاقوامی تبادلے و تعاون آسان بنانے، مالی تعاون مستحکم کرنے ، نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پر غیر تحقیقی بوجھ میں کمی اور ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شدید بارشوں کے بعد تین ہزار سے زائد افر...

چھانگشا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں ہفتے سے اتوار تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز سے چین کے  شمال مغربی ہونان میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سانگ زی، شیمین ، یونگ شن اور ژانگ جیاجی شہر میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر د ئیے گئے ہیں۔

دریائے لیشوئی پر واقع سانگھی اسٹیشن میں پانی کی سطح 259.21 میٹرز ریکارڈ کی گئی جو ا نتباہی سطح سے 2.71 میٹرز زیادہ ہے اور 10.85 میٹر کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سانگ زی کاؤنٹی سیٹ کے شہری نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے  جس سے کچھ دیہی مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔

 دریائے لیشوئی کے کنارے سڑکیں سیلاب کی وجہ سے ناقابل رسائی ہو گئی ہیں اور شدید بارش کی وجہ سے متعدد  کاؤنٹی اور ٹاؤن شپ سطح کی سڑکیں مختلف درجے کی تباہی کا شکار ہیں۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، میگا فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی تعمیر ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ  سیچھوان میں ایک نئے میگا فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے جو صاف توانائی کی ترقی کے فروغ کے لئے ملک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

لیانگ شان یی خود اختیار پریفیکچر میں 3 ہزار 200اور 4 ہزار200 میٹرز کے درمیان بلندی پر واقع ژ الا شان فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن میں 11 لاکھ 70 ہزار کلو واٹ کی نصب شدہ صلاحیت ہو گی جس کے تحت اوسط سالانہ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ   2.15 ارب کلو واٹ ہو گا۔

6 ارب یوآن (تقریباً 82 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ پاور اسٹیشن 2025 تک مکمل طور پر گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔

ایک مرتبہ فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریباً 18 لاکھ ٹن کمی آئے گی اور تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہو گی۔

ژالاشان فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن یالونگ دریا کے طاس میں صاف توانائی کی بنیاد کا حصہ ہے۔

طاس  میں فی الحال پن بجلی اور نئی توانائی کے لئے تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ کلو واٹ کی مجموعی فعال نصب شدہ صلاحیت موجود ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کی میانمار...

ینگون (شِنہوا)  ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کو 4 روز کے دوران میانمار سے چین واپس لایا گیا ہے۔

میانمار میں چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ میانمار پولیس نے ان افراد کو ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس کے حوالے کیا۔ ان میں 6 افراد 23 اگست کو ،  5 افراد 24 اگست ، 8 افراد 25 اگست جبکہ 5 افراد 26 اگست کو حوالے کئے گئے۔

میانمار پولیس کی حراست میں موجود ان افراد نے مبینہ طور پر چینی مین لینڈ میں لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ٹیلی کام فراڈ کیا تھا۔

چینی وزارت عوامی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں پولیس کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے ٹیلی کام فراڈ کرنے والے گروہ کی بڑی تعداد نے اپنے ٹھکانے چین سے باہر منتقل کرلئے ہیں۔

وزارت کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چینی پولیس نے فلپائن، کمبوڈیا، میانمار اور لاؤس کی پولیس فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرکے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحرینی صارفین چینی مصنوعات بارے مثبت خیالات...

ریاض (شِنہوا) بحرین کے وزیر صنعت و تجارت عبد اللہ فخرو نے کہا ہے کہ بحرینی صارفین چینی مصنوعات کے بارے میں مثبت تاثر رکھتے ہیں جس کی وجہ ان کی قدر، تنوع اور دستیابی ہے۔

حال ہی میں شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ صارفین مناسب قیمتوں اور اعلیٰ اقسام کے معیار و خصوصیات کو بھی سراہتے ہیں جو چینی مصنوعات پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحرین میں گھریلو لوازمات، برقی اشیا، باغبانی کے اوزار، بجلی کے اوزار اور بچوں کے کھلونے سب سے زیادہ مقبول چینی مصنوعات میں شامل ہیں۔

فخرو نے واضح  کیا کہ اپنی مرضی کے مطابق چینی مصنوعات نئی تعمیراتی عمارتوں کے مالکان کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں  اور  بحرینی صارفین کو بھی راغب کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر چینی مصنوعات کی کفایت شعاری، وسیع پیمانے پر انتخاب اور معیار بحرینی صارفین کی خریداری کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فخرو نے دوطرفہ تجارتی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ چینی مصنوعات اپنے فوائد کے باعث بحرینی مارکیٹ میں انتہائی مسابقتی بن چکی ہیں۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحرینی صارفین چینی مصنوعات بارے مثبت خیالات...

ریاض (شِنہوا) بحرین کے وزیر صنعت و تجارت عبد اللہ فخرو نے کہا ہے کہ بحرینی صارفین چینی مصنوعات کے بارے میں مثبت تاثر رکھتے ہیں جس کی وجہ ان کی قدر، تنوع اور دستیابی ہے۔

حال ہی میں شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ صارفین مناسب قیمتوں اور اعلیٰ اقسام کے معیار و خصوصیات کو بھی سراہتے ہیں جو چینی مصنوعات پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحرین میں گھریلو لوازمات، برقی اشیا، باغبانی کے اوزار، بجلی کے اوزار اور بچوں کے کھلونے سب سے زیادہ مقبول چینی مصنوعات میں شامل ہیں۔

فخرو نے واضح  کیا کہ اپنی مرضی کے مطابق چینی مصنوعات نئی تعمیراتی عمارتوں کے مالکان کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں  اور  بحرینی صارفین کو بھی راغب کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر چینی مصنوعات کی کفایت شعاری، وسیع پیمانے پر انتخاب اور معیار بحرینی صارفین کی خریداری کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فخرو نے دوطرفہ تجارتی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ چینی مصنوعات اپنے فوائد کے باعث بحرینی مارکیٹ میں انتہائی مسابقتی بن چکی ہیں۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی، پہلی ششماہی کے دوران ثقافتی سیاحتی...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نقل وحمل اور آمدن دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق ابتدائی 6 ماہ کے دوران شنگھائی میں 13 کروڑ 90 لاکھ مقامی سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے155 ارب یوآن (تقریباً 21.56 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی آمدن ہوئی ۔ دونوں میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

کارڈ ادائیگی کرنے والی بڑی کمپنی چائنہ یونین پے کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران شنگھائی میں سیاحت سے آمدن 478.45 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 77 فیصد زائد ہے۔

شنگھائی میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار سے زائد تجارتی پر فا رمنسز کا انعقاد کیا گیا جسے تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا ۔ باکس آفس کی آمدن 83 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی جو نوول کرونا وائرس سے قبل کی سطح سے قابل ذکر اضافہ ہے۔

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ٹیلی کام شعبے کی جانب سے زبردست کارکردگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت نے رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے  جبکہ ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں اور فائیو جی سروسز میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے کی کمپنیزنے اس عرصے کے دوران 10.1 کھرب یوآن (تقریباً 140.51 ارب امریکی ڈالرز) کی مجموعی آمدنی حاصل کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد ز ائد ہے۔

چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیز چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کو ابھرتے ہو ئے کاروبار سے 212.9 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد زائد اور مجموعی آمدن کے 21.2 فیصد کے مساوی ہے ۔ ان ابھرتے ہوئے کاروبار میں  انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، بِگ ڈیٹا، کلاؤڈکمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگ شامل ہیں۔ 

فائیو جی ٹیکنالوجی کو اپنانے سے اسی عرصے میں مسلسل توسیع جاری رہی جبکہ جولائی کے آخر تک چین میں 30 لاکھ 60 ہزار ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز تھے۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پر ملک کی تین ٹیلی کام کمپنیزکے پاس فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد  69 کروڑ 50 لاکھ تھی جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں13 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ہے جو ان کے تمام موبائل فون صارفین کا  40.6 فیصد بنتا ہے۔

وزارت کے مطابق چین کی فائیو جی ایپلی کیشنز کو معیشت کی 60 اقسام میں ضم کر دیا گیا ہے۔

 
۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کی میانمار...

ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کو 4 روز کے دوران میانمار سے چین واپس لایا گیا ہے۔ میانمار میں چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ میانمار پولیس نے ان افراد کو ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس کے حوالے کیا۔ ان میں 6 افراد 23 اگست کو ، 5 افراد 24 اگست ، 8 افراد 25 اگست جبکہ 5 افراد 26 اگست کو حوالے کئے گئے۔ میانمار پولیس کی حراست میں موجود ان افراد نے مبینہ طور پر چینی مین لینڈ میں لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ٹیلی کام فراڈ کیا تھا۔ چینی وزارت عوامی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں پولیس کریک ڈان سے بچنے کے لیے ٹیلی کام فراڈ کرنے والے گروہ کی بڑی تعداد نے اپنے ٹھکانے چین سے باہر منتقل کرلئے ہیں۔ وزارت کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چینی پولیس نے فلپائن، کمبوڈیا، میانمار اور لاس کی پولیس فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرکے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی، پہلی ششماہی کے دوران ثقافتی سیاحتی...

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نقل وحمل اور آمدن دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق ابتدائی 6 ماہ کے دوران شنگھائی میں 13 کروڑ 90 لاکھ مقامی سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے155 ارب یوآن(تقریبا 21.56 ارب امریکی ڈالر)سے زائد کی آمدن ہوئی ۔ دونوں میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ کارڈ ادائیگی کرنے والی بڑی کمپنی چائنہ یونین پے کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران شنگھائی میں سیاحت سے آمدن 478.45 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 77 فیصد زائد ہے۔ شنگھائی میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار سے زائد تجارتی پر فا رمنسز کا انعقاد کیا گیا جسے تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا ۔ باکس آفس کی آمدن 83 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی جو نوول کرونا وائرس سے قبل کی سطح سے قابل ذکر اضافہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ٹیلی کام شعبے کی جانب سے زبردست کارکردگ...

چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت نے رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں اور فائیو جی سروسز میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے کی کمپنیزنے اس عرصے کے دوران 10.1 کھرب یوآن (تقریبا 140.51 ارب امریکی ڈالرز) کی مجموعی آمدنی حاصل کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد ز ائد ہے۔ چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیز چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کو ابھرتے ہو ئے کاروبار سے 212.9 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد زائد اور مجموعی آمدن کے 21.2 فیصد کے مساوی ہے ۔ ان ابھرتے ہوئے کاروبار میں انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، بِگ ڈیٹا، کلاڈکمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگ شامل ہیں۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کو اپنانے سے اسی عرصے میں مسلسل توسیع جاری رہی جبکہ جولائی کے آخر تک چین میں 30 لاکھ 60 ہزار ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز تھے۔ گزشتہ ماہ کے اختتام پر ملک کی تین ٹیلی کام کمپنیزکے پاس فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 69 کروڑ 50 لاکھ تھی جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں13 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ہے جو ان کے تمام موبائل فون صارفین کا 40.6 فیصد بنتا ہے۔ وزارت کے مطابق چین کی فائیو جی ایپلی کیشنز کو معیشت کی 60 اقسام میں ضم کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتنے بڑے بلنڈر پر صدر پاکستان کو اپنے عہدہ س...

مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ اتنے بڑے بلنڈر پر صدر پاکستان کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے،سیاستدان خواہ کسی بھی جماعت کا ہو اسے انصاف ملنا چاہئے، چئیرمین نیب جسٹس جاوید کے دور میں نیب نے سیاسی مخالفین کو پابند سلاسل کیا،سینیٹ کے الیکشن ماہ مارچ میں ہونا ہیں،اس سے قبل جنرل الیکشن ہونے ہیں، عجلت میں بل پاس کرنا بھی اچھی روائت نہیں، کسی ایک پارٹی کو اکثریت حاصل ہوگی تو ہی ملکی معاملات احسن طریقے سے چل سکتے ہیں، مسلم لیگ ن اور نواز شریف ہی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، نظام انصاف اتنا بوسیدہ ہوگیا ہے کہ کسی کو بھی انصاف نہیںمل رہا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کے مقامی ہوٹل میں شعیب ہمیش کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور بعد ازاں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ موجودہ خرابیوں کے ذمہ دار سب ہیں،انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیتی ادارے قرض دیتے ہیں اس پر سود لگاتے ہیں،ان تمام عوام کے باعث حالات بد تر ہوئے ہیں،لیکن ہمیں امید ہے کہ پاکستان جلد اس مشکل وقت سے نکل جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو اسے سنجیدہ انداز میں لینا چاہئے،بجلی کے اتنے بل ہوں جو لوگوں کی بساط کے مطابق ہوں،یہ تمام معاملات آئی ایم ایف سے انڈر سٹینگ کے زریعے حل کئے جائیں وگرنہ وہ کل پھر مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں،سیاسی افراد ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے کیونکہ انھوںنے کل پھر ووٹ کے لئے اسی عوام کے سامنے جانا ہوتا ہے یہ ضرور ہے کہ سیاسی زعما سے بھی کچھ غلطیاں سر زد ہوئیں ہیں،لیکن جو لوگ اسے ہوا دے رہے ہیں کہاب تو ملک میںبلوے ہونگے اس ماحول کو ہم نے کول ڈاون کرنا ہے،پاکستان مضبوط ہے اور ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے اس مشکل وقت سے پاکستان جلد نکل جائے گا،انکا کہنا تھا کہ صحافی ہو یا سیاستدان یا کوئی بھی شہری ہر کیس کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے اور سب کو انصاف ملنا چاہئے،

نواز شریف ہو یا عمران خان سب کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ہونا چاہئیں،گزشتہ ادوار میں جو خرابی ہمار ی لیڈر شپ کے ساتھ ہوئی اللہ نہ کرے وہ کسی اور کے ساتھ ہو،ایکس وال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ فوری الیکشن نظر نہیں آرہے حد بندیاں اپ ڈیٹ کرنا بھی آئینی تقاضا ہے،دو چار ہفتوں میں کسی پارٹی کا گراف نہ گرے گا نہ چڑھے گا،آل پارٹیز کانفرنس میں تمام معاملات ایڈریس کرنے چاہئیں،الیکشن آئین کے مطابق ضرور ہونا چاہئیں،عباسی کے سوال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جس نے پیسے دیئے اور جس نے لئے اگر اسکا پروف ہے توسب کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ میں رہا ہوں عجلت میں بل پاس کرنا بھی ٹھیک عمل نہیں،سولہ ماہ ایک پارٹی کی حکومت نہیں تھی ،یہ پی ڈی ایم کی حکومت تھی جس کے اپنے مسائل تھے،ہر پارٹی وزارتیں مانگتی تھی ، اللہ کرے ملک میںکسی ایک پارٹی کی حکومت ہو جب مخلوط حکومت ہوتی ہے تو اس میں بلیک میلنگ کا عنصر نمایاں ہوتا ہے، تمام پارٹیوں کا سوچنا ہوگا کہ سسٹم میں کیسے تبدیلی ممکن ہے ہمارا نظام انصاف اتنا بوسیدہ ہوچکا ہے کہ کسی کو بھی انصاف نہیں ملتا،نیب کا کردار گزشتہ ادوار میں کیا تھا کوئی مسلم لیگ ن کا لیڈر ایسا نہیں بچا جسے جیل یاترا نہ کرائی گئی ہو،نیب کو سیاسی انتقامی کاروائی کے لئے استعمال کیا گیا،کورٹ سے تمام لیڈر مسلم لیگ ن کے سرخرو ہوئے،انکا کہنا تھا کہ عوام بہتر سمجھتے ہیں کہ اس ملک کو اگر کوئی بحرانوں سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف قائد مسلم لیگ نواز شریف ہے ،لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ن لیگ کے پاس واضح اکثریت ہو،صدر پاکستان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے جنرچل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو اپنی ٹیم پر ہی کنٹرول نہیں ہے،انکا یہ کہنا ہے میں نے سائن نہیں کئے، بڑا بلنڈر ہے یہ قصور لوگوں کا تو نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کا ہے،صدر کو چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوںوہ اس پر پروٹیسٹ کریں،اور اگر ان معاملات میں جنہوں نے انھیں ڈس اوبے کیا ہے انھیں سزا بھی ملنی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کی قومی و صوبائ...

چیف الیکشن کمشنر سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی، متحدہ کے وفد نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، جس میں کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی نشستوں میں اضافیکا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی بڑھنے سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی زیادہ بنتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ان کا آئینی اور قانونی حق دیا جائے۔ متحدہ پاکستان نے مزید کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 2، صوبائی اسمبلی کی 4 سے 6 نشستیں بڑھتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بھی تسلیم کیا کہ محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی ایک صوبائی کی 3 نشستیں بڑھتی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں رد و بدل نہیں ہوسکتا، صوبے کی آبادی کے تناسب سے سیٹوں کا رد و بدل ہوسکتا ہے، ایم کیو ایم نے کراچی کی مردم شماری کی چوکیداری کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن سے پہلے دھاندلی روکنے پر بھی بات چیت ہوئی، آر ٹی ایس سسٹم چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کا نیا سسٹم زیادہ معتبر ہے، ہم انتخابات سے متعلق نئے سسٹم کا جائزہ لیکر مقف دیں گے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے اس موقع پر مزید کہا کہ قومی اسمبلی نہیں ہے تو آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی، سیٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوسکتا، بین الصوبائی سیٹوں میں رد و بدل بھی ممکن نہیں، یہ مسئلہ 5 مردم شماریوں سے بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری آبادیوں کو کم کرکے کم گنا جاتا ہے، ہمیں ہماری آبادی کے مطابق نمائندگی نہیں دی جاتی، من پسند ضلعوں اورشہروں کی آبادی کو جان بوجھ کر زیادہ گنا جاتا ہے، کراچی کا گروتھ ریٹ 4.10 فیصد جبکہ پاکستان کا 2.5 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین سینیٹ سے برطانیہ میں تعینات پاکستانی...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے بطور پاکستانی ہائی کمشنر پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر فیصل کو ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوگا۔ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر محمد فیصل اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ...

آفیشلسیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کر دی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاںجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل مکمل ہونے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاجکستان میں طوفانی بارشیں، 13افراد ہلاک

تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 13ہو گئی ہے،تاجکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے وحدت شہر میں 11اور روداکی شہر میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،بیان کے مطابق صدر امام علی رحمن نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، ہنگامی حالات و سول ڈیفنس کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی مدد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاپوا نیو گنی کا اگلے ہفتے یروشلم میں سفارت...

پاپوا نیو گنی آئندہ ہفتے یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے فروری میں کہا تھا کہ پاپوا نیو گنی 2023میں کسی وقت ملک میں اپنا پہلا سفارت خانہ کھولے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم بچے کو ہندو طلبا سے تھپڑ لگوانے پر کوئی...

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو ساتھی ہندو طلبا سے تھپڑ لگوانے والی خاتون ٹیچر ترپتا گیتی نے ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے عمل پر کسی قسم کی شرمندگی نہیں ہے،چند روز قبل سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے اسکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہندو خاتون ٹیچر کو مسلمان بچے محمد التمش کو ہندو طلبا سے باری باری تھپڑ لگواتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں ٹیچر کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ میں نے کہہ دیا جتنے مسلمان بچے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں، ویڈیو میں کیمرے کے پیچھے سے ایک مرد کی بھی آواز آتی ہے جو ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہتا ہے 'اس سے تعلیم خراب ہورہی ہے،طالب علموں کی جانب سے ساتھی طالب علم التمش کو مارے جانے پر ترپتا تیاگی انہیں مزید زور سے مارنے کا مشورہ دیتی ہے،اس معاملے پر بھارتی خاتون استانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مذکورہ انسانیت سوز واقعے کو بھارتی باشندوں کی منافقت قرار دیا،سوارا بھاسکر نے نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو ووٹ دینے والے بھارتیوں کو اس واقعے پر حیرانی کی ضرورت نہیں ہے، وہ نفرت اور تعصب پر ایک دہائی سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں،پہلے بھارتی ٹیچر نے بچے کو مارنے کے واقعے کو ایک معمولی سا واقعہ قرار دیا تھا لیکن اب اس معاملے پر ہندو خاتون ٹیچر نے بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلمان بچے کو ساتھی بچوں سے مار لگوانے پر کسی قسم کی شرمندگی نہیں ہے، میں نے گائوں کے بچوں کی خدمت کی ہے اور پورا گائوں میرے ساتھ ہے،بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترپتا تیاگی کا کہنا تھا بچوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے اور ہم انہیں اسی طرح قابو کرتے ہیں اور بچے کے والد نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ میرے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنا چاہتے،دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چندریان تھری کی کامیابی، بھارتی نجومی پاگل پ...

بھارتی سیاسی جماعت ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعوی کرے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو سلطنت قرار دیا جائے جب کہ چندریان 3خلائی جہاز کی لینڈنگ سائٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دیں،رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوامی چکراپانی ایک نجومی کے ساتھ سیاستدان ہیں جو اپنے نامناسب اور غیر معمولی بیانات کے باعث مشہور ہیں،آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعوی کرنے کا کہا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرے،گزشتہ ہفتے چاند کے جنوبی قطب پر بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)کے چندریان 3 کی لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ لینڈر نے جس جگہ کو چھوا اسے 'شیو شکتی پوائنٹ' کے نام سے جانا جائے گا،اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوامی چکراپانی مہاراج نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ وہاں کوئی دہشتگرد نہ پہنچ سکے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوامی چکراپانی عجیب و غریب حرکات کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس نے سکولوں میں مسلمان لڑکیوں کے عبایہ پ...

فرانس نے سکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، پابندی کے اطلاق کا آغاز 4ستمبر سے ہو گا،فرانس کے وزیر تعلیم آئن گیبریل اٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تمام سکولز میں عبایہ پہننے پر پابندی لگائے گی، عبایہ ایک مذہبی علامت ہے اس لیے تعلیمی اداروں میں اس کو پہننے پر پابندی ہونی چاہیے، تعلیمی اداروں میں عبایہ پہننے سے فرانس کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے،واضح رہے فرانس کی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی تمام سیاسی پارٹیاں عبایہ پر پابندی لگانے کیلئے زور ڈال رہی ہیں، فرانس کے سکولوں میں مسلمان لڑکیاں اکثریت میں عبایہ پہن کر آتی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ اور والدین کے درمیان معاملہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیک...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے،روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ ہم نے پہلے ہی یوکرین کے لیے ایک نتیجہ خیز ستمبر کی تیاری شروع کر دی ہے ، ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ،ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے مل...

لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے،برطانوی میڈیا کے مطابق لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلا منگوش نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک میں احتجاج اورہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ، دارالحکومت طرابلس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات پر خاتون وزیر خارجہ کو معطل کردیا ہے، لیبیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کاز کی کھل کر حمایت کرتا ہے جس وجہ سے لیبیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبریں سامنے آنے پر ملک میں اشتعال پھیلا اور ہنگامے پھوٹ پڑے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منگوش سے ہونے والی اس ملاقات کو تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا تھا،لیبیا کے تین صوبوں پر مشتمل صدارتی کونسل نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو غیر قانونی قراردیا ہے،علاوہ ازیں لیبیا کے سپیکر آفس نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والی نجلا منگوش کو ملک کا سب سے بڑا غدار قرار دیا ہے جبکہ وزیراعظم عبدالحامد نے سابق خاتون وزیر خارجہ کے خلاف تحقیقات کی بھی ہدایت کردی ہے، لیبیا کی ہم منصب سے ملاقات سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اٹلی میں ہونے والی ایک سمٹ میں لیبیا کی وزیر خارجہ سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت نے مقبول ترین نیشنل پارکس میں س...

افغانستان میں طالبان حکومت نے مقبول ترین نیشنل پارکس میں سے ایک میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد عوامی مقامات پر خواتین کی رسائی کم کرنے کیلئے پابندیوں کی ایک طویل فہرست میں اضافہ ہوا ہے،افغان صوبے بامیان میں بند امیر کو 2009میں پہلے نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا، یہ علاقہ اپنی فطری خوبصورت، قدرتی جھیلوں اور منفرد ارضیاتی خصوصیات کے باعث ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین پر عائد کردہ پابندیوں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے خواتین کے بامیان کے بند امیر نیشنل پارک میں گھومنے پر پابندی عائد کر دی،افغان وزیر شیخ محمد خالد حنفی نے صوبہ بامیان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مطالبے پر فی الحال بے حجاب خواتین کو پارک جانے سے منع کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جس کو بھی کسی انچارج کے خلاف شکایت ہے وہ اس وزارت سے رجوع کرے، شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو)نے اس پابندی کو افغان خواتین پر عائد پابندیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں تازہ ترین قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں