• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہ...

اسلام آ باد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کا حکم دے دیا۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری عدالت پہنچیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجا اور قیصر امام پیش ہوئے۔ وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں ۔ 2 درخواستیں ایمان مزاری کے خلاف درج ہوئیں، دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات لگائی گئیں ۔ 2 کیسز میں گرفتاری ہوئی دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔ ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی، میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں ۔ ایمان مزاری نے یقین دہانی کرائی، پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنٹرول نہیں کی ۔ 2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے ۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے ۔ یہ جو مقدمہ درج کیا گیا یہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔ ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں ۔ ایمان مزاری کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے ۔ اس وقت ہم نارمل حالات سے نہیں گزر رہے ۔ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر کسی اور مقدمے میں لے جانے سے روکا جائے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر کتنے مقدمات درج ہیں ؟ عدالت نے حکم دیا کہ کل تک سیکرٹری داخلہ صوبوں سے رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا اور حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہیں لے جایا جائے گا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت(آج ) جمعرات تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفرکیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 14...

سائفرکیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع کردی گئی،سابق وزیراعظم 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔بدھ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے ا چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے اٹک جیل پہنچے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل اٹک کے دفتر میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ سماعت ختم ہوتے ہی جج ابوالحسنات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ دوران سماعت جیل کے باہرسیکیورٹی سخت رہی۔ اٹک پولیس اورایلیٹ فورس کے دستے جیل کے اطراف تعینات کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، خاتون ٹیچر پر تشدد اور ڈکیتی کا مل...

تھانہ وارث خان کے علاقہ حکمداد میں دو روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں، ایک زخمی گرفتار جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خاتون کے ساتھ سنگین واردات میں ملوث ڈاکوں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقے میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی اس کا بھائی تھا۔ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکا بندی و سرچنگ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق صادق آباد کے علاقے سے ہے۔ ملزمان نے تھانہ نیو ٹان کے علاقے میں بھی بزرگ خاتون سے بالیاں نوچی تھیں۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے کھنہ میں بھی خاتون سے واردات کی تھی۔زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ...

انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ، کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے ڈالر 303 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر برقرار ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ،...

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہو گئی۔ حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85 ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد اور شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی نائب سیکرٹری کا نگران وزیر خارجہ سے ر...

قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمان...

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ سے لاعلم نکلے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا رات گئے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ جلاس میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لے لیا گیا؟ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔ قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود سائفر کیس پر ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی آڈٹ کرنے...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں حکام نے بڑی خوشخبری سنادی ،یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی آڈٹ کرنے پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی جلد تاریخ کااعلان کیاجائے گا ،آڈٹ کرنے کے بعد پاکستان پر یورپی ممالک میں لگی پروزوں پر پابندی ختم ہوجائے گی۔قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے کمیٹی سفارشات پر عمل نہ کرنے کے خلاف معاملہ استحقاق کمیٹی کوبھیج دیا،کمیٹی نے سی اے اے کے پنشنرز کے مسائل حل کرنے کے لیے سب کمیٹی بنادی،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایاکہ پاکستان میںہم نے نئی ائیرلائن لانے کے لیے مرعات دیں مگر اس کا غلط استعمال شروع کردیا گیا ،جیسے ہی آپریٹر کو انٹرنیشنل لائسنس ملتاہے وہ مقامی روٹس بندکردیتے ہیں اب ہم یقینی بنائیں گے کہ وہ تین ہوائی جہازوں سے لازمی ڈومیسٹک فلائیٹس چلائیں گئیں،میا ں رضا ربانی نے کراچی میں پی آئی اے یونین کے ممبران پر ایف آئی آر کرنے اور ان کو گرفتارکر نے پر احتجاجا کمیٹی سے واک آوٹ کیا۔سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ برائے ایوی ایشن کااجلاس چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سول ایوی ایشن کے ملازمین نے پنشن نہ بڑھانے کے حوالے سے موقف پیش کیا سی اے اے حکام نے کہاکہ ان کی پنشن ہر تین سال بعد بڑھنی تھی مگر ان کی ہر سال بڑی ہے جو کہ رولز کے خلاف تھا کمیٹی نے معاملے کو تفصیلی دیکھنے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی جو کہ اس معاملے کو دیکھے گی۔کمیٹی میں سلیم مانڈوی والا ،سینیٹرفیصل سلیم رحمان اور سینیٹر عمر فاروق شامل ہوں گے ۔

کمیٹی میں ائیرلائنز کی جانب سے مسافروں کا سامان تاخیر سے پہنچانے کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ سامان تین تین گھنٹے تاخیر سے ملتاہے جس پر ڈی جی ائیرپورٹ سروسز نے بتایاکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے 52 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔دیگر ممالک اور پرائیویٹ کمپنیوں کی ائیرلائن کو 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا سول ایوی ایشن نے چھوٹے جہازوں کے مسافروں کا بیگ آن لوڈ کرنے کے لیے 45 منٹ کا وقت مقرر کر رکھا ہے ۔بوئنگ جہاز کا سامان آن لوڈ کرنے کے لیے 50 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے ۔تاخیر ہونے والی فلائٹس میں حج فلائٹس کی تعداد زیادہ ہے جس میں سامان زیادہ ہوتاہے حج فلائٹس میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا ہے ائیرپورٹ پر سٹاف کم ہونے کے باعث بھی مسافروں کا سامان تاخیر کا شکار ہوتا ہے ۔کمیٹی نے مکمل تفصیلات لے کرالگے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرانٹرنیشنل فلائیٹ کی رونگی کی جگہ ہے وہاں پر واش رومز گندے ہوتے ہیں ان کو صاف کیاجائے ۔ائیرپورٹ پر واش روم میں صفائی کی حالت پر اراکین کمیٹی کا اظہار برہمی کیا۔آمد اور روانگی پر واش روم کی حالت انتہائی ناگفتہ با ہے ۔ٹریفک حادثہ میں کیبن کرو کے جان بحق ہونے کامعاملہ بھی کمیٹی میں اٹھایا گیا۔سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے میں کیبن کریو کے مسائل سب سے زیادہ ہے کیبن کریو کے لیے ہم بھرتیاں کر رہے ہیں نوجوان اور سمارٹ لوگوں کو بطور کیبن کریو بھرتی کریںگے۔جانحق ہونے والے خاتون کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور جو زحمی ہوئی ہے ان کابھی اعلاج کررہے ہیں

کروڈیوٹی کے لیے لاہورسے سیالکوٹ جاتاہے اس حادثے کے بعد کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا ہے پولیس واقعے کی مکمل تحقیق کررہی ہے۔سینیٹر صابرشاہ نے کہاکہ جہاز میں بوڑھی خواتین سروسز فراہم کرتی ہیں جن پر ترس آتا ہے ۔سینیٹر صابر شاہ کے بوڑھی خواتین کہنے پر شیریں رحمان نے کہاکہ اگر کوئی صحت مند ہے تو اس کوکام کرناچاہیے تجربہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے خواتین بوڑھی نہیں ہوتی جس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے ،سینیٹرصابر شاہ نے کہاکہ میں یہ نہیں کہہ رہاکہ خواتین کونکال دو میں کہہ رہاہوں کہ ان سے کوئی اورکام لے لیں تمام ائیرلائن میں سب سے عمر میں زیادہ کیبن کرو پی آئی اے کا ہے اس سے سروس فراہمی میں فرق پڑتاہے ۔ خواتین کے بڑھاپے پر بات کرنے پر شیریں رحمان نے پھر اعتراض کیاکہ ایسا نہ کہاجائے جس پر صابر شاہ نے کہاکہ آپ تو جوان ہیں میں نے آپ کو نہیں کہاہے ۔سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ ہمیں اپنے سروس رولز کو بہتر بنا کر کیبن کریو کو بہتر کرنا چاہیے ۔ اگر کوئی کیبن کریو اپنی فٹنس برقرار رکھتا ہے تو ساٹھ سال تک سروس کر سکتا ہے۔سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ ہرسال کیبن کرو کو فٹنس ٹیسٹ ہوتاہے جو پاس کرتاہے وہ ہی کام کرسکتاہے نئے رولز بنارہے ہیں جس میں عمر کی حد 45سال کررہے ہیں اب ہم جوان 25سال کے کرو کوبھرتی کررہے ہیں

۔میا ں رضا ربانی نے کراچی میں پی آئی اے یونین کے ممبران پر ایف آئی آر کرنے اور ان کو گرفتارکر نے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے احتجاجا کمیٹی سے واک آوٹ کیا۔جس پر سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ جوقانون ہاتھ میں لے گااس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اب ہمارا آڈٹ ہونے جارہاہے اگر نرم رویہ رکھیں گے تو ہماری ساری محنت ضائع ہوجائے گی،کمیٹی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کیسز بنانے کے حوالے سے ایف آئی اے کودی گئی سفارشات پر ایف آئی اے کے نمائندے نے بتایاکہ کمیٹی کے کہنے پر ہم نے کسی کے خلاف کیس نہیں بنایاہے کیس وزارت داخلہ کوبھیج دیاہے جس پر کمیٹی ارکان نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ فائل پڑھ کرہی نہیں آئے ہماری سفارشات یہ نہیں تھیں یہ تو مندوخیل کمیٹی کی سفارشات ہوں گئیں جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے نمائندے کو ڈی جی ایف آئی اے کو دس منٹ میں کمیٹی میں بلانے کی ہدایت کردی ۔اس دوران کوئٹہ سے اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر پراوزیں نہ ہونے کے معاملے پر بحث کی گئی ۔سینیٹر عمر فارق نے کہاکہ ہمارے شور کرنے کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمت کم ہوئی ہے ٹکٹس ملتی نہیں ہیں ایک اور ائیر لائن نے سروس شروع کی ہے باقی ائیرلائن بھی بتائیں کہ وہ کب سروس شروع کریں گئیں ۔سول ایوی ایشن حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ کوئٹہ روٹ پر مسافر زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے فلائیٹس کم ہوتی ہیں ۔پی آئی اے بلوچستان میں ماہانہ بیس فلائٹس چلا رہی ہے ۔ پرائیوٹ ائیر لائنز کو کوئٹہ لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ۔اب ایک پرائیوٹ ائیرلائن آئی ہے وہ فلائٹ چلارہی ہے فلائی جناح کوئٹہ کی پرواز چلا رہی ہے

مگر وہ کہے رہے ہیں کہ ہم خسارے میں ہیں ۔سینیٹر عمر فاروق نے کہاکہ کوئٹہ دارالخلافہ ہے مگر وہاں فلائٹس نہیں ہیں سیرین ائیر کی ایک مہینہ میں 19 فلائٹس کینسل ہوئی ہے ۔ ایوی ایشن حکام پرائیوٹ ائیرلائنز کو پروازیں منسوخ کرنے پر پوچھتے ہی نہیں ۔ایک نجی ائیرلائن سیال کے حکام نے بتایاکہ خسارہ میں فلائٹس نہیں چلاسکتے ہیں اورنہ ہی ہمیں فلائٹس چلانے پر مجبورکیاجاسکتاہے ۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایاکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان نے نئی ائیر لائن کو مراعات دیں کہ پاکستان میں ایوی ایشن سیکٹر ترقی کرئے مگر نجی ائیرلائن نے اس کا غلط استعمال شروع کردیا وہ تین جہازوں کے ساتھ سروس شروع کرتے ہیں مگر جیسے ہی ان کو انٹر نیشنل لائسنس ملتاہے وہ ڈومیسٹک فلائٹس بندکردیتے ہیں اب ہم یقینی بنائیں گے کہ جوجہاز ڈومیسٹک کے لیے لائے گئے تھے وہ تین جہاز ڈومیسٹک روٹ پر ہی چلیں باقی جہاز لے کر یہ انٹر نیشنل فلائٹس چلائیں ۔اس کے ساتھ اندرون ملک سروس دینے کے لیے ضروری ہے کہ چھوٹے جہاز ہوں اب ہم نے پالیسی میں ترمیم کردی ہے کہ اگر ویٹ لیز بھی ہوگی تو آپ کو لائسنس مل جائے گاتاکہ چھوٹے شہروں میں بھی فلایٹس شروع ہوسکیںپاکستان کی خراب معاشی حالت کی وجہ سے کوئی ڈارئی لیز پر جہاز نہیں دے رہاہے۔

ایک سوال کہ امریکہ یورپ کے لیے پاکستان کی فلائٹس کب بحال ہوں گئیں پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہاکہ یورپ میں اس حوالے سے بڑی بریک ترو ہوئی ہے۔یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی آڈٹ کرنے پاکستان آنے پر رضامند ہوگیا جلد تاریخ کااعلان کیاجائے گا ،آڈٹ کرنے کے بعد پاکستان پر یورپی ممالک میں لگی پروزوں پر پابندی ختم ہوجائے گی اس کے لیے ہم تیار ہیں سی اے اے کے سروسز ااور ریگولیشن کو الگ کرنا ان کی شرط تھی جس کو ہم نے پورا کردیاہے پہلے ہم نے ان سے بات کی مگر اسی دوران 2022میں وہ بل لیپس ہوگئے تھے جس پر انہوں نے کہاکہ آپ اس کو الگ نہیں کررہے ہیں صرف ہم سے پابندی ہٹانے کے لیے آڈیننس لائے ہیں مگر اب ہم نے ان کو بل دیکھادیئے ہیں کہ ہم نے قانون سازی کرلی ہے ۔کمیٹی نے سول ایوی ایشن کو ہدایت کہ وہ اس معاملے کو حل کراور اس کے لیے رولز میں ترمیم کرئے جس کے لیے ضروری ہوجائے کہ کوئٹہ اور دیگر شہروں کے لیے سروس مہیا کی جائے ۔کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی اے آئے تو کمیٹی نے کہاکہ ہر بار نیا بندہ کمیٹی میں بھیج دیاجاتاہے اور کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں ہورہاہے اس پرآج کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ اس معاملے کو استحقاق کمیٹی میں بھیج دیاجائے اس لیے ہم اس معاملے کو استحقاق کمیٹی بھیج رہے ہیں وہاںپر جواب دے دیں۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا امریکی وزیر تجارت سے ملاقات...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  دورے پر آئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سےمنگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ،جس میں باہمی  مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاگیا۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات باہمی مفاد اوریکساں تعاون کی نوعیت کے ہیں۔ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنا اور سلامتی کے تصورکو وسعت دینے سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد متاثر ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا اوراس کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر اور امریکہ سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، چپقلش اور تصادم میں کمی اور عالمی اقتصادی بحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ 

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا امریکی وزیر تجارت سے ملاقات...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  دورے پر آئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سےمنگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ،جس میں باہمی  مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاگیا۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات باہمی مفاد اوریکساں تعاون کی نوعیت کے ہیں۔ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنا اور سلامتی کے تصورکو وسعت دینے سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد متاثر ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا اوراس کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر اور امریکہ سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، چپقلش اور تصادم میں کمی اور عالمی اقتصادی بحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ 

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیراعظم کامغربی کنارے میں اسرائیلی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیراعظم محمداشتیہ نےعالمی برادری سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ایک سرکاری بیان کےمطابق محمداشتیہ نےیہ اپیل مغربی کنارے کےشہررم اللہ میں منعقدہ فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر کے بیان کے جواب میں کی۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کواسرائیلی وزیراتماربین گویر کے بیان پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اسے نسل پرستانہ خیالات کے بارے میں قائل ہونا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ان عناصرکا پتہ لگائے جوآج قابض ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراتمار بین گویر نے بدھ کے روز ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے جبکہ بیان میں فلسطینیوں کو "مظاہرین" قرار دیا تھا۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مساوی املاک حقوق کے تحفظ بارے کمپنی قو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں کے سامنے کمپنی قانون پر نظر ثانی کا مسودہ تیسری خواندگی کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

چین کی اعلیٰ ترین مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردہ مسودے میں جائیداد حقوق میں مساوی تحفظ کو مضبوط بنانے ، کٹرولنگ شیئر ہولڈرز اور کمپنی کے اصل کنٹرولرز کی ذمہ داریوں کو باضابطہ بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

اس نظرثانی مسودے میں کہا گیا ہے کہ اگر کنٹرولنگ شیئر ہولڈرز اپنے حقوق کا غلط استعمال کریں یا کمپنی یا دیگر شیئر ہولڈرز کے مفادات کو شدید نقصان پہچائیں تو چھوٹے شیئر ہولڈرز کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ کمپنی کے کنٹرولنگ شیئر ہولڈر کے شیئر مناسب قیمت پر خرید لیں۔

نظر ثانی مسودے میں سرمائے اور ادارے بارے دھوکہ دہی پر سزائیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

چین کا موجودہ کمپنی قانون 1993 میں نافذ ہوا تھا جس پر کئی بار نظرثانی ہوئی ۔ اس پر سب سے بڑی نظرثانی 2005 میں کی گئی تھی۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں زچگی کی وجہ سے روزانہ 24مائیں...

کابل(شِنہوا)افغانستان میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)نےکہا ہےکہ فنڈنگ کی موجودہ صورتحال میں قابلِ علاج زچگی کے باعث ہر روز 24 مائیں موت کا شکار ہو جاتی ہیں اور یہ تعداد ڈرامائی طور پر بڑھنے کا امکان ہے۔

ڈبلیو ایچ او افغانستان نے سابقہ ٹویٹر کے نام سے مشہورسوشل میڈیا ایپ ایکس پر پوسٹ سے منسلک ایک حالیہ رپورٹ میں ملک میں صحت کےتباہ حال نظام سے خبردارکیا جہاں لاکھوں افراد کو خوراک کے عدم تحفظ اور غذائی قلت سے خطرہ لاحق ہے اور متعدی بیماریوں اور جاری وباوں سمیت شدید خشک سالی کے خطرات بھی مزید بڑھ گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2023 میں انسانی امداد کے ضرورت مند افراد کی تعداد 2 کروڑ80 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ دو سال قبل یہ تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ تھی۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امن دستوں کے انخلاء کے بعد مالی کی حم...

اقوام متحدہ (شِنہوا)  چین نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طے شدہ انخلاء کے بعد افریقی ملک مالی کے لیے بین الاقوامی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن ایم آئی این یوایس ایم اے کے ملک سے نکلنے کے باعث مالی میں سیاسی اور امن عمل ایک نازک موڑ پر آگیا ہے۔  بین الاقوامی برادری کو مالی اور خطے کے مجموعی امن و استحکام کو فوقیت دیتے ہوئے اسے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے اور نئے تناظر میں اقوام متحدہ اور مالی کے درمیان گہرے تعاون کو آسان بنانا چاہیے۔ چینی نمائندے  نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مالی میں سیاسی اور امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مالی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکام عام انتخابات کی تیاری، سیاسی اصلاحات کو فروغ دینے اور امن معاہدے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے اور اس کی حقیقی ضروریات کی بنیاد پر تعمیری مدد فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  چین علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امن دستوں کے انخلاء کے بعد مالی کی حم...

اقوام متحدہ (شِنہوا)  چین نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طے شدہ انخلاء کے بعد افریقی ملک مالی کے لیے بین الاقوامی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن ایم آئی این یوایس ایم اے کے ملک سے نکلنے کے باعث مالی میں سیاسی اور امن عمل ایک نازک موڑ پر آگیا ہے۔  بین الاقوامی برادری کو مالی اور خطے کے مجموعی امن و استحکام کو فوقیت دیتے ہوئے اسے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے اور نئے تناظر میں اقوام متحدہ اور مالی کے درمیان گہرے تعاون کو آسان بنانا چاہیے۔ چینی نمائندے  نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مالی میں سیاسی اور امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مالی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکام عام انتخابات کی تیاری، سیاسی اصلاحات کو فروغ دینے اور امن معاہدے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے اور اس کی حقیقی ضروریات کی بنیاد پر تعمیری مدد فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  چین علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کا جوہری آلودہ پانی ، بحرالکاہل کے بھر...

سڈنی (شِںہوا) جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا فیصلہ نہ صرف ایک غلط پالیسی بلکہ بحرالکاہل جزائر اور جاپان کے درمیان بھروسہ توڑنے کے مترادف ہے۔

پیسیفک آئی لینڈز نیوز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک مضمون میں سولومن آئی لینڈز نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹرانسفارم اکوراؤ نے کہا کہ یہ سمندرصرف جغرافیائی اکائیاں نہیں ہیں بلکہ بحرالکاہل جزائرکی زندگی ہیں جو اس کی ثقافت، معاش اور ماحولیاتی نظام کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فوری معاشی نقصانات کے علاوہ جاپانی فیصلے کے گہرے سیاسی اثرات کو دیکھا جانا چاہیئے۔

جاپان بحرالکاہل کے جزائر پر تسلط کی کوشش کررہا ہے ایسے میں خطے میں بڑھتی جغرافیائی سیاسی رقابت کے سبب یہ اقدام اس کی سفارتی کوششوں کے قطعی برعکس ہے۔

اکوراؤ نے کہا کہ اگرچہ اس فیصلہ پر "ری سائیکل" کا لیبل چسپاں ہے تاہم یہ اس بارے ایک واضح پیغام ہے کہ جاپان قومی مفادات پر ان تعلقات کو کس طرح اہمیت دیتا ہے ۔ یہ جاپان کے بحرالکاہل ہمسایوں کے ساتھ وابستگی کی صداقت پر سوالات بھی اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف "ماحولیاتی تشویش" بلکہ "اعتماد اور بھائی چارے کے لئے ایک دھچکا " بھی ہے ۔ اس کے نتائج کے بازگشت آمدہ کئی سال تک سنائی دیتی رہے گی۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں چینی سفارتخانے کا جوہری آلودہ پانی...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں چینی سفارتخانے نے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے سمندرمیں اخراج کی اپنے ملک کی جانب سے سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے جاپانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اقدام کو فوری طور پر روکے۔

 جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ نے گزشتہ روز جاپانی نائب وزیر خارجہ مساتکا اوکانو کے ساتھ ملاقات کے دوران چین کے اس حوالے سے پختہ موقف کی وضاحت کی۔  جاپان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو لاحق پریشانی کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے، انہوں نے  بتایا کہ جاپان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو حال ہی میں جاپان سے بڑی تعداد میں فون کالز کے ذریعے ہراساں کیا گیا ہے جس سے ان کے معمول کے فرائض کی ادائیگی میں شدید خلل پڑا ہے۔

   وو نے کہا کہ جاپان اس معاملے کو قانون کے مطابق حل کرے اور جاپان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں، اداروں، کاروباری اداروں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں آنے والے چینی سیاحوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ  اقدامات کرے۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان میں موسم گرما کی سیاحتی رونق...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے ریزوٹ جزیرے کا لاکھوں سیاحوں نے جولائی کے آغاز سے دورہ کیا ہے جس کا مقصد اپنی موسم گرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہونا تھا۔ 

ہائی نان میں طویل عرصے سے رہائش پذیر وانگ شاؤ نے ایک ماہ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 دوستوں کی میزبانی کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ میرے بہت سے سابق ہم جماعت اور ساتھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیوں گزارنے ہائی نان آئے تھے۔ میرا سوشل میڈیا ان دوستوں کی اپ ڈیٹس سے بھرا پڑا ہے جو رواں موسم گرما میں دوسری علاقوں سے ہائی نان کا دورہ کررہے ہیں۔

شنگھائی میں رہائش پذیر وانگ کی کالج کی ہم جماعت تاؤ ژو  نے گزشتہ ہفتے اپنے شوہر کے ساتھ 5 دن ہائی نان میں گزارے۔ 

تاؤ نے ایک مہم جو تجربے کی تلاش میں  ایک کار کرایہ پر لی اور صوبے کے مشرقی ساحل کے ساتھ سفر شروع کیا جس میں ان کا منصوبہ  خوبصورت راستے کے ساتھ سانیا اور وین ننگ  شہروں سمیت دیگر اہم  مقامات پر ٹہرنے کا تھا۔ 

تاؤ  اپنی چھٹیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں ، سرفنگ اور غوطہ خوری جیسی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا ۔ سرکہ ہاٹ پاٹ اور سمندری غذا جیسے مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھا۔

 انہوں نے سانیا میں رکنے کے لئے ایک مہنگے ہوٹل کا انتخاب کیا یہاں ان کے علم میں یہ بات آئی کہ مہنگے ہوٹلزمیں بھی رہائش کی شرح زیادہ ہے۔

تاؤ نے بتایا کہ رش کے سبب  بعض اوقات رہائش کے لئے کمروں کے تیار ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا عرب پارلیمنٹ کے سا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی قانون ساز ژاؤ لی جی نے  بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے بات چیت کی اور دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان  تبادلے  بڑھانے پر زور دیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین ۔عرب  تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین ۔عرب ریاستوں کے پہلے سربراہ اجلاس کے نتائج پرعملدرآمد کے لئے چین ،عرب کے ساتھ ملکر کام کو تیار ہے۔ چین باہمی تعاون، مساوات، باہمی فائدے، جامع پن اور باہمی سیکھنے پر مشتمل چین ۔عرب دوستی کا جذبہ آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب معاشرے کے قیام میں ہرممکن کوشش کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے  امور پر ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔  چین ،عرب ممالک کے ساتھ عملی تعاون گہرا کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کا بھی خواہش مند ہے۔ 

ژاؤنے امید ظاہر کی کہ فریقین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر شفافیت  اور انصاف کا تحفظ کریں گے۔

اس موقع پر عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکیورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کے حامی ہیں۔ 

 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا عرب پارلیمنٹ کے سا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی قانون ساز ژاؤ لی جی نے  بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے بات چیت کی اور دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان  تبادلے  بڑھانے پر زور دیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین ۔عرب  تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین ۔عرب ریاستوں کے پہلے سربراہ اجلاس کے نتائج پرعملدرآمد کے لئے چین ،عرب کے ساتھ ملکر کام کو تیار ہے۔ چین باہمی تعاون، مساوات، باہمی فائدے، جامع پن اور باہمی سیکھنے پر مشتمل چین ۔عرب دوستی کا جذبہ آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب معاشرے کے قیام میں ہرممکن کوشش کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے  امور پر ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔  چین ،عرب ممالک کے ساتھ عملی تعاون گہرا کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کا بھی خواہش مند ہے۔ 

ژاؤنے امید ظاہر کی کہ فریقین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر شفافیت  اور انصاف کا تحفظ کریں گے۔

اس موقع پر عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکیورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کے حامی ہیں۔ 

 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس دہندگان کا نظام بہتر...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کے ایک مسودے پر غور کررہے ہیں جو چھوٹی سطح کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دہندگان کا نظام بہتر بنانے بارے ہے ۔ یہ ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مسودہ قانون گزشتہ روز چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اس کی پہلی خواندگی دسمبر 2022 میں ہوئی تھی۔

مسودے میں ان اداروں کو چھوٹے درجے کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دہندگان قرار دیا گیا جن کی سالانہ قابل ٹیکس سیل آمدن 50 لاکھ یوآن (تقریباً695836 امریکی ڈالر) سے کم ہو۔

مسودے کے مطابق ریاستی کونسل سماجی و معاشی ترقی کی ضروریات کی بنیاد پر ایسے ٹیکس دہندگان کی تعریف میں مزید ترمیم کرسکتی ہے۔

مسودے میں ٹیکس تخمینے کا آسان طریقہ کار اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی واپسی بارے  تفصیلات بھی موجود ہیں۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس مجموعی ٹیکس کا 30 فیصد ہے۔ یہ چین کی ٹیکس آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

بیجنگ نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر لی شوہونگ نے کہا کہ یہ مسودہ کاروباری اداروں پر بوجھ کم کرنے اور مارکیٹ توقعات بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے شانشی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں...

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ سال کی نسبت  26.4 فیصد بڑھ کر 88 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

 منگل کو صوبائی محکمہ تجارت کے مطابق تیسرے درجےکی صنعت میں ایف ڈی آئی گزشتہ سال کی نسبت39.13 فیصد بڑھ کر 53 کروڑ70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

لیزنگ اور کاروباری خدمات کےشعبوں نے ایف ڈی آئی  میں19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا حصہ ڈالا جبکہ ہول سیل اور ریٹیل سیلز سیکٹرز کا حصہ 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

اس عرصے کے دوران غیر ملکی فنڈز سے چلنے والی مجموعی طور پر 215 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 35.22 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے 180 کمپنیاں تیسرے درجے کی صنعت سے تھیں جس سے گزشتہ سال کی نسبت  33.33 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

صوبے کے ایف ڈی آئی کے بڑے ذرائع میں سنگاپور، برطانیہ، فرانس اور جمہوریہ کوریا  نمایاں رہے۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین 2025 تک مینوفیکچرنگ سیکٹرکے لیے تکنیکی ن...

بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 تک مینوفیکچرنگ سیکٹر کی تمام اہم صنعتوں کے لیے ابتدائی تکنیکی نظام قائم کرے گا۔

 صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم آئی آئی ٹی) کی طرف سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے منگل کوٹیکنالوجی کے جدید نظام کی تعمیراورنفاذ سے متعلقہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ گائیڈ لائن تکنیکی مسائل سے نمٹنے اور تکنیکی ایپلی کیشنز کو وسعت دینے کے لیے ملک کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارت کے مطابق 2027 تک، ایک جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی نظام قائم کیا جائے گا، جو اعلی درجے کی  آر اینڈ ڈی اور سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی رہنمائی کرے گا، جس سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی تکنیکی خود انحصاری اور مضبوطی کے لیے اہم بنیاد فراہم ہوگی۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بین الاقوامی آمد کےلیے کوویڈ-19 ٹیسٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےکسٹم حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک  میں آنے والے  تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے کوویڈ-19  نیوکلک ایسڈ یا اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

منگل کوکسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کے مطابق 30 اگست سے چین آنے والے مسافروں کو صحت سے متعلق48 گھنٹوں کے اندراپنے نیوکلک ایسڈ یا اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج  چین کے کسٹمز کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین فعال مالیاتی پالیسی کے نفاذ کو فروغ دے گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میکرو نظم ونسق اور فعال مالیاتی پالیسی کے مؤثر طریقے سے نفاذ کی کوششیں تیز کرے گا۔

یہ بات ریاستی کونسل کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رواں سال کے بجٹ پر اب تک عملدرآمد بارے ریاستی کونسل کی یہ رپورٹ چین کی اعلیٰ قانون ساز ادارے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 ویں اجلاس میں پیش کردی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک میں مالیاتی اصلاحات اور ترقی کو ٹھوس بنیادوں پر آگے بڑھایا گیا ہے۔ مالیاتی انتظامات مجموعی طور پرمستحکم رہے اور بجٹ پر مؤثر عملدرآمد ہوچکا ہے۔

چینی وزیر خزانہ لیو کون نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین ملکی طلب  اور اعتماد بڑھانے، خطرات کی روک تھام اور معاشی کارکردگی میں مسلسل بہتری پر توجہ دے گا۔

رپورٹ کے مطابق حقیقی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے، لوگوں کے ذریعہ معاش کے مؤثرانداز میں تحفظ اور اس میں بہتری اور مقامی حکومت کے قرض خطرات کی روک تھام  اور اس میں کمی کی کوشش کی جائے گی۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کےہوائی سفرمیں خلل کئی دنوں تک برقرا...

لندن(شِنہوا)برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری مارک ہارپر نے کہا ہے کہ فضائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کے بعد وسیع پیمانے پر سفری خلل کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے منگل کو بی بی سی کو بتایا کہ"بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور لوگوں کوان کی منازل تک پہنچانے میں کچھ دن لگیں گے۔

ایوی ایشن اینالیٹکس کمپنی کے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ اے ٹی سی سسٹم کو مینوئل بیک اپ سسٹم پر واپس جانے کے لیے مجبور کیے جانے کے بعد پیر کو برطانیہ کے اندر اور باہر جانے والی 15 سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جوتمام پروازوں کے ایک چوتھائی کے برابر ہیں۔

منگل تک برطانیہ کے ہوائی اڈوں پرآنے اور جانے والی شیڈول پروازوں میں سے 5 فیصد مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستانی وقت دن 1 بجے) تک منسوخ کر دی گئیں۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری مارک ہارپر نے کہا کہ اس شدید نوعیت کے مسئلے پر ایک آزادانہ جائزہ لینا  ہو گا تاہم انہوں نے کسی بھی سائبر حملے کا امکان رد کر دیا۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیر اعظم کی امریکی وزیر تجارت س...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے  بیجنگ میں دورے پر آئی امریکہ کی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی۔منگل کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر بھی واضح، عملی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔چینی نائب وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے سیکشن 301 ٹیرف، ایکسپورٹ کنٹرول اور دو طرفہ سرمایہ کاری پابندیوں جیسے اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیر اعظم کی امریکی وزیر تجارت س...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے  بیجنگ میں دورے پر آئی امریکہ کی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی۔منگل کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر بھی واضح، عملی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔چینی نائب وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے سیکشن 301 ٹیرف، ایکسپورٹ کنٹرول اور دو طرفہ سرمایہ کاری پابندیوں جیسے اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں خاتون کے دماغ سے زندہ کیڑا نکال...

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی ڈاکٹروں نے دنیا  میں پہلی بار ایک خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت کیا ہے۔ منگل کو شائع ہونے والی نئی تحقیق میں، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) اور کینبرا ہسپتال کے محققین نے خاتون کے دماغ میں پائے جانے والے گول کیڑے کی تفصیل دی ہے۔ آٹھ سینٹی میٹر لمبا اوفیڈاسکارس رابرٹسی راؤنڈ ورم، عام طور پر اژدھا میں پایا جاتا ہے،جسے سرجری کے بعد 64 سالہ خاتون کے دماغ سے نکالا گیا ہے،خاتون آپریشن کے بعد زندہ اور روبہ صحت ہے۔

 اے این یو اور کینبرا ہسپتال کے متعدی امراض کے ماہر سنجایا سینانائیکے نے میڈیا ریلیز میں کہا کہ یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے۔  

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آرکے سربراہ کی بحریہ کو جنگی صلاحیت بڑ...

سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آرکے) کے سرکردہ رہنما کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی (کےپی اے ) بحریہ کو اپنی جنگی صلاحیت کو تیزی سے بڑھانےاورجنگی تیاریوں کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ میں کہا کہ کم نے یہ ہدایات ملک کے یوم بحریہ سے ایک دن قبل اتوار کو کےپی اے نیوی کمانڈ کے مبارکبادی دورے کے دوران دی جس کا مقصد ملک کی بحریہ کے مورال کو بلند کرنا تھا۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ قومی سلامتی کے نام پرچینی طلباء کا پ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے نام پراپنے ملک میں چینی طلباء کا پیچھا کرنا بند کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے بغیر کسی وجہ کے چینی طلباء کو حراست میں لیا، پوچھ گچھ کی اور ملک بدر کیا اور ان کے خلاف الزامات عائد کیے، یہ سیاسی مقاصد کے لیے چینی طلباء پر بے دریغ دباؤ اور ظلم ہے۔ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایف بی آئی  کی جانب سے حال ہی میں ایک چینی طالب علم کی اس کی سٹڈی ایپلی کیشن کے مواد سے ذاتی معلومات چرا کر اسے گرفتار اوراس پر "ویزہ فراڈ" کےالزام سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ اس کے علاوہ، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی طرف سے تین چینی طلباء کو بغیر کسی ثبوت یا حقائق کے حراست میں لیا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ وانگ نے کہا کہ عوام سے عوام کے تبادلے چین امریکہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کی بنیاد ہیں جن میں علمی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی تبادلے ایک اہم حصہ ہیں۔

 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ قومی سلامتی کے نام پرچینی طلباء کا پ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے نام پراپنے ملک میں چینی طلباء کا پیچھا کرنا بند کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے بغیر کسی وجہ کے چینی طلباء کو حراست میں لیا، پوچھ گچھ کی اور ملک بدر کیا اور ان کے خلاف الزامات عائد کیے، یہ سیاسی مقاصد کے لیے چینی طلباء پر بے دریغ دباؤ اور ظلم ہے۔ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایف بی آئی  کی جانب سے حال ہی میں ایک چینی طالب علم کی اس کی سٹڈی ایپلی کیشن کے مواد سے ذاتی معلومات چرا کر اسے گرفتار اوراس پر "ویزہ فراڈ" کےالزام سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ اس کے علاوہ، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی طرف سے تین چینی طلباء کو بغیر کسی ثبوت یا حقائق کے حراست میں لیا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ وانگ نے کہا کہ عوام سے عوام کے تبادلے چین امریکہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کی بنیاد ہیں جن میں علمی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی تبادلے ایک اہم حصہ ہیں۔

 

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ صاف توانائی

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں شمسی توانائی (فوٹو وولٹک ) کے تعمیراتی منصوبے کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ زندگی

چین ، شمالی مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں لوک فنکار دریائے سونگ ہوا کے کنارے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ زندگی

چین ، شمالی مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیاحتی مقامات کی سیر کرانے والی کشتی دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیلن ۔ چھونگ چھون۔ فلم میلہ

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون میں منعقدہ 18 ویں چھونگ چھون فلم میلے کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ہائی ۔ قدیم مقبرہ ۔ دریافت

چین ، شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کی دولان کاؤنٹی کے قصبے بولانگ میں واقع کھنڈرات سے دریافت کانسی سے  بنی اشیا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ فٹ بال ٹیمیں زلزلہ دگان...

ترکیہ میں رواں سال 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ترکیہ اورسوئٹزرلینڈ کی فٹبال ٹیموں کے درمیان 9 ستمبر کو سوئس شہر لوزان میں امدادی میچ کھیلا جائے گا، امدادی میچ سے قبل کانسرٹ منعقد ہو گا جس میں ترک پاپ گلوکار رین مین، ریحان قاراجہ ،لارا اور رابعہ تنج بیلیکاپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ امدادی میچ سے حاصل ہونیو الی آمدنی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں استعمال ہوگی ، امدادی میچ کی آمدنی سے تباہ کن زلزلہ سے تباہ ہونے والے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر بھی کی جائے گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دوسری ششماہی میں طلب اور اعتماد میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران ملک میں طلب و اعتماد بڑھانے اور خطرات کی روک تھام کی کوششیں کررہا ہے۔

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جی یہ بات قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی کارکردگی، داخلی محرک قوت ، سماجی توقعات مسلسل بہتر بنانے اور خطرات میں کمی کے لئے مزید کام کیا جائے گا۔

ژینگ نے کہا کہ یہ پالیسیاں آمدن و کھپت بڑھانے ، مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز کا اجراء اور استعمال تیز کرنے ، نجی سرمایہ کاری کے فروغ ، کاروباری ماحول میں بہتری ، غیر ملکی تجارت اور سرمائے کو مستحکم کرنے میں معاونت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جائیداد مارکیٹ میں مستحکم ترقی کے معاون اقدامات میں بہتری لائی جائے گی اور مزید سستی رہائش گاہیں تعمیر کرکے انہیں فراہم کیا جائے گا۔

ژینگ نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کو خاص اہمیت حاصل ہے۔  روزگار، عوامی خدمت، سماجی تحفظ کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے بچاؤ اور مدد میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیانجن میں سائبر سیکیورٹی سربراہ کانفر...

تیان جن (شِںہوا) چین کے شمالی شہر تیان جن میں پہلی سائبر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس شروع ہوگئی۔ 

 

چین ، شمالی شہر تیان جن میں منعقدہ پہلی سائبر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس (تیان جن) کے مقام کا بیرونی منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمالی شہر تیان جن میں منعقدہ پہلی سائبر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس (تیان جن) کی افتتاحی تقریب میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، نیرج چوپ...

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے سوال کیا کہ نیرج کیلئے ایک پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟، جس پر نیرج کی والدہ نے کہا کہ میں ارشد ندیم کیلئے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں، میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں،نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ میدان میں جا تے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس پر بھی خوش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کسٹمز نے ہاتھی دانت سے بنی 114 مصنوعات...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ شنشی میں کسٹم حکام نے ہاتھی دانت سے بنی 114 مصنوعات ضبط کی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کے مقامی ہوائی اڈے کے کسٹمز نے بتایا کہ ضبط شدہ ہاتھی دانت مصنوعات کا وزن تقریباً 2.1 کلوگرام جبکہ  سرخ مرجان کی 4 مصنوعات کا وزن 70 گرام ہے۔ یہ اشیاء ملک میں آنے والے پارسلز سے ضبط کی گئیں۔

چین نے 2015 میں ہاتھی دانت اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمد معطل کردی تھی۔ اس نے 2017 کے اختتام پر جنگلی جانوروں کے تحفظ کے عزم کے تحت ہاتھی دانت کی تجارتی پروسیسنگ اور فروخت بھی ختم کردی تھی۔

 
۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارشد ندیم کی وطن واپسی ، ایئرپورٹ پر شاندار...

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپس پہنچنے پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ایئرپورٹ پر استقبالیہ بینر بھی لگائے گئے،اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے، عالمی ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ارشد ندیم پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، قوم کی دعاں سے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا، سپورٹ کرنے پر قوم، میڈیا اور پنجاب سپورٹس بورڈ کا شکر گزار ہوں، مکمل فٹ ہوں ایشین گیمز کیلئے بھرپور تیاری کروں گا، بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا اچھا دوست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں ل...

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بالر قرار دے دیا،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے،انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اس کے ساتھ وقت گزارا ہے،ویوین رچرڈز کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے اور وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین اس وقت نئی بال کا سب سے بہترین بالر ہے...

انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو نئے بال کا بہترین بالر قرار دے دیا،انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی 20)کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین بالر ہیں،ایلیکس ہیلز نے کہا کہ 6فٹ کی قدامت، بائیں ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کیلئے خوفناک ہے، پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین کا سامنا کیا ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہیں،انگلش کرکٹر نے آل رائونڈر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹر ہیں، شاداب جادوئی لیگ سپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس سے لیکر آرمی چیف تک سب کو بجلی کے ب...

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر فرید اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے لیکر چیف آف آرمی سٹاف تک سب کو بجلی کے بل ادا کرنے چاہیئے ، اشرافیہ کو 220ارب پٹرول کی مد میں جبکہ 505ارب کی مفت بجلی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے دو ستمبر کو پورے پاکستان میں دما دم مست قلندر ہوگا عوام گھروں سے باہر نہ نکلے تو بجلی 90روپے یونٹ تک چلی گئی۔ آئی این پی کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پاکستان کے 25کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے چغل میں پھنسا گئے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے بجلی کے ٹیرف میں ظلمانہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں پاکستان کے کلمے کے نام پر بنا تھا اور تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہے ،قرآن اور آئین سے بالاتر کوئی نہیں اس میں سب کو بل ادا کرنے چاہیئے اشیاء خوردونوش میں مہنگائی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے پر لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں سوشل میڈیا پر آئے روز دل سوز واقعات سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فل الفور جو اضافی بجلی کے نرخوں میں قیمتی جو بڑھائی گئی ہے وہ واپس لی جائے انہوں نے کہا کہ دو ستمبر کو عوام گھروں سے باہر نکلیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنی...

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر17 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 88 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 75ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر23فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جون میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 114ملین ڈالر کا حجم ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں کم ہوکر88 ملین ڈالر ہوگیا۔مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر81فیصد کی نموریکارڈ کی گئی۔ جولائی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 110ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 61ملین ڈالر تھا۔جون کے مقابلے میں جولائی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جون میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 111ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں کم ہوکر110 ملین ڈالر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولی...

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو دریائے سندھ کے کنارے پاکستان کے نہری نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا، یہ دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے جو 48 ملین ایکڑ رقبے کو سیراب کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر یانگژو میں منعقدہ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے تنظیم میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے تجارت، ثقافت اور رابطے کے ذرائع کے طور پر کینال کے کردار پر روشنی ڈالی۔ یانگژو کے قدرتی مناظر اور ثقافت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے گرینڈ کینال کے ساتھ ایک بڑے شہر کے طور پر یانگژو کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کیا۔گوادر پرو کے مطابق سفیر پاکستان نے حاضرین کو دریائے سندھ کے کنارے پاکستان کے نہری نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے جو 48 ملین ایکڑ رقبے کو سیراب کرتا ہے۔ انہوں نے ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت میں پاکستان کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا جس کا صدر دفتر یانگژو میں ہے۔گوادر پرو کے مطابق سفیر نے یانگژو کی ترقیاتی صلاحیتوں کی تعریف کی اور چینی ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس نے نچلی سطح سے چینی عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ جیانگسو اور پنجاب کے درمیان پہلے سے موجود سسٹر صوبے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے یانگژو کے ساتھ عملی اور نتیجہ خیز سسٹر سٹی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد سائفر کیس...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت، سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے تحریری حکمنامہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا ۔عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریماکس دئیے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزم کوجیل میں ہی رکھا جائے،30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجیریا میں خناق کی وبا سے 26 ہلاکتیں

نائجیریا کی باوچی ریاست میں خناق کی وبا سے 26افراد ہلاک ہو گئے،نیشنل فرسٹ ایڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے باوچی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رلوانو محمد نے بتایا کہ ریاست میں خناق کی وبا پھیلتی جارہی ہے، ملک میں اب تک خناق کے 180کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 26افراد ہلاک ہو چکے ہیں،واضح رہے کہ اس وبا میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں