• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سعودی شہزادی نورا بنت محمد بن عبدالعزیز بن س...

سعودی عرب کی شہزادی نورا بنت محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ،سعودی شہزادی نورا بنت محمد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں ادا کی گئی،شہزادی نورا آل سعود کچھ عرصے سے علیل تھیں، صحت کی خرابی کے باعث انہیں ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ ہفتے کے روز خالق حقیقی سے جا ملیں، خلیجی ممالک کے سربراہان نے شہزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،واضح رہے شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی زوجہ شہزادی نورا مملکت سعودی عرب کی سرکردہ اور فعال شخصیات میں سے ایک تھیں، انہوں نے فلاحی کاموں کے علاوہ خواتین کی کامیابی میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر۔ مطروح گورنریٹ ۔ پالتو جانور وں کا میلہ

مصر، مطروح گورنریٹ میں منعقدہ پالتو جانوروں کے  میلے میں لوگوں کا اپنے کتوں کے ساتھ تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

 

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس اپنے شراکت داروں کی ترقی کو فروغ دیتا ہ...

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے ایک سینئر عہدیدار نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برکس ترقی پذیر ممالک کے لیے پرکشش بن گیا ہے اور عالمی تجارتی طریقوں میں انصاف  اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جو موجودہ بین الاقوامی میکانزم اور تنظیموں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ناہموار تعلقات سے براہ راست منسلک ہیں کیونکہ کچھ ممالک نے اپنے فائدے کے لئے مالی اور فوجی طور پر بین الاقوامی نظام پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

متسوانگوا نے کہا کہ افریقہ کئی دہائیوں سے بیرونی سیاسی مداخلت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ اس وقت مغربی افریقی خطے میں علاقائی عدم استحکام کے خطرات کی جانب اشارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید نو آبادیات ایک حقیقی خطرہ ہے کیونکہ یہ سرمایہ کاری کو روکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ غیر قانونی مالی بہاؤ کے ذریعے وسائل کو سپر پاورز تک پہنچایا جائے جس سے ترقی پذیر ممالک کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب صحارا افریقہ کے زیادہ تر ممالک مغربی غلبے والے عالمی قرض دہندگان کے پروگرامز کے کمزور اثرات سے واقف ہیں اور وہ ان بین الاقوامی اداروں سے تب تک قرض حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ ان پر  حصار پر مبنی شرائط عائد نہ کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر دنیا پہلے ہی برکس کے ذریعے سخت شرائط کے بغیر متبادل ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ دیکھنا شروع کر چکی ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس اپنے شراکت داروں کی ترقی کو فروغ دیتا ہ...

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے ایک سینئر عہدیدار نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برکس ترقی پذیر ممالک کے لیے پرکشش بن گیا ہے اور عالمی تجارتی طریقوں میں انصاف  اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جو موجودہ بین الاقوامی میکانزم اور تنظیموں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ناہموار تعلقات سے براہ راست منسلک ہیں کیونکہ کچھ ممالک نے اپنے فائدے کے لئے مالی اور فوجی طور پر بین الاقوامی نظام پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

متسوانگوا نے کہا کہ افریقہ کئی دہائیوں سے بیرونی سیاسی مداخلت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ اس وقت مغربی افریقی خطے میں علاقائی عدم استحکام کے خطرات کی جانب اشارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید نو آبادیات ایک حقیقی خطرہ ہے کیونکہ یہ سرمایہ کاری کو روکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ غیر قانونی مالی بہاؤ کے ذریعے وسائل کو سپر پاورز تک پہنچایا جائے جس سے ترقی پذیر ممالک کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب صحارا افریقہ کے زیادہ تر ممالک مغربی غلبے والے عالمی قرض دہندگان کے پروگرامز کے کمزور اثرات سے واقف ہیں اور وہ ان بین الاقوامی اداروں سے تب تک قرض حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ ان پر  حصار پر مبنی شرائط عائد نہ کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر دنیا پہلے ہی برکس کے ذریعے سخت شرائط کے بغیر متبادل ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ دیکھنا شروع کر چکی ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس اپنے شراکت داروں کی ترقی کو فروغ دیتا ہ...

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے ایک سینئر عہدیدار نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برکس ترقی پذیر ممالک کے لیے پرکشش بن گیا ہے اور عالمی تجارتی طریقوں میں انصاف  اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جو موجودہ بین الاقوامی میکانزم اور تنظیموں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ناہموار تعلقات سے براہ راست منسلک ہیں کیونکہ کچھ ممالک نے اپنے فائدے کے لئے مالی اور فوجی طور پر بین الاقوامی نظام پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

متسوانگوا نے کہا کہ افریقہ کئی دہائیوں سے بیرونی سیاسی مداخلت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ اس وقت مغربی افریقی خطے میں علاقائی عدم استحکام کے خطرات کی جانب اشارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید نو آبادیات ایک حقیقی خطرہ ہے کیونکہ یہ سرمایہ کاری کو روکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ غیر قانونی مالی بہاؤ کے ذریعے وسائل کو سپر پاورز تک پہنچایا جائے جس سے ترقی پذیر ممالک کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب صحارا افریقہ کے زیادہ تر ممالک مغربی غلبے والے عالمی قرض دہندگان کے پروگرامز کے کمزور اثرات سے واقف ہیں اور وہ ان بین الاقوامی اداروں سے تب تک قرض حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ ان پر  حصار پر مبنی شرائط عائد نہ کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر دنیا پہلے ہی برکس کے ذریعے سخت شرائط کے بغیر متبادل ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ دیکھنا شروع کر چکی ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، روبوٹ صنعت سے عالمی معیشت کی بحالی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جاری عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 کے دوران چینی تانگ عہد (907-618) کے شاعروں لی بائی اور ڈو فو کی شکل سے مشابہ انسان نما روبوٹ مقبول ہوئے ہیں۔

ای ایکس روبوٹس کے ایک عہدیدار ژینگ یا شین نے بتایا کہ ان کی جسمانی ساخت اور تاثرات قدرتی نظر آتے ہیں۔ وہ حقیقی افراد کی آوازیں نکالتے، ان کے افعال کی نقل کرتے اور دیکھنے والوں سے بات چیت کرتے ہیں ۔ یہ پہلے ہی ثقافت، سیاحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں استعمال ہورہے ہیں۔

بیجنگ میں سات روزہ ایونٹ کا آغاز بدھ سے ہوا تھا جس میں دنیا بھر سے تقریباً 160 روبوٹ اداروں نے شرکت کی۔ ان کمپنیوں نے روبوٹس کی تقریباً 600 اقسام نمائش کے لئے پیش کیں جن میں سے 60  کو پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے ذریعے پیش کیا گیا۔

نائب وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شین گوبن نے بتایا کہ روبوٹ صنعت جدید مینوفیکچرنگ کی نمائندگی کرتی ہے اور انسانی معاشرے کو ایک ذہین دور میں لیکر جارہی ہے۔ یہ عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دیکر بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود میں بہتری لارہی ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں صنعتی روبوٹس کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار یونٹس تک پہنچ چکی تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

شمالی امریکہ، ایشیا اور یورپ کی معیشتوں میں روبوٹس سماجی زندگی میں ضم ہوچکے ہیں جو ان کی قابل ذکر کارکردگی کا اظہار ہے۔

 

فائل فوٹو، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2023 میں ایک روبوٹ سرجری کررہا ہے ۔ (شِںہوا)

ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں شریک ریئل مین انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے نمائشی علاقے میں لوگوں نے روبوٹ کے ذریعے مساج کا تجربہ کیا  جو کمر اور کندھوں کے پٹھوں کو آرام دیتا ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، اترپردیش میں ہندو لڑکی سے شادی کرنے پ...

بھارتی ہندو مسلمانوں کی دشمنی میں اندھے ہو گئے، ہندو لڑکی سے شادی کرنے کی پاداش میں مسلمان لڑنے کے ماں باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس کے مطابق 2020میں ریاست اترپردیش کے گائوں سیتاپور کا نوجوان شوکت اپنی پڑوسی روبی نامی ہندو لڑکی کے ساتھ فرار ہوا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، شوکت کو گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا گیا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد رواں سال جون میں دوبارہ روبی سے بھاگ کر شادی کر لی،دونوں کے فرار ہونے کے بعد لڑکی کے خاندان والوں نے حملہ کر کے شوکت کے باپ عباس اور ماں قمرالنسا کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے مار مار کر جان لے لی، پولیس نے قتل کرنے والے 3افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرآن بے حرمتی،ایران نے سویڈش اور ڈینش ناظم ا...

ایران کی وزارت خارجہ نے سویڈش اور ڈنمارک کے چارج ڈی افیئرز کو تہران میں طلب کر کے دونوں ملکوں میں قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے اور بے حرمتی کرنے پر احتجاج کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن میں اسلام مخالف افراد نے حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے متعدد نسخوں کو ۔ معاذ اللہ ۔ نذر آتش کیا یا نقصان پہنچایا ہے۔ قرآن کریم کی اس بے حرمتی پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور نورڈک حکومتوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسی کارروائیوں پر پابندی لگائی جائے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں نے ان اقدامات کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ ایسے نئے قوانین پر غور کر رہے ہیں جن کا مقصد ایسی کارروائیوں کو روکنا ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران قرآن پاک کی بے حرمتی کی مکمل ذمہ داری اور سنگین نتائج سویڈش اور ڈنمارک کی حکومتوں پر عائد کرتا ہے،خیال رہے سویڈن میں اس سال چار مرتبہ قرآن کریم کی بے حرمتی کی جسارت کی گئی ہے۔ 21جنوری، 28جون، 20جولائی اور 15اگست کو کی جانے والی ایسی گھنائونی حرکت پر اسلامی دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنشی میں جنوری سے جولائی کے دوران 78 کر...

تائی یوآن(شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خام کوئلے کی پیداوار 78کروڑ 70 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

صوبائی شماریات بیورو کے مطابق جنوری سے جولائی کی مدت کے دوران ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقے شنشی میں کوئلے کی پیداوار چین کی مجموعی  پیداوار کا تقریباً 29.5 فیصد تھی۔

شنشی نے چین کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔  ہر روز تقریباً20 لاکھ ٹن کوئلہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر پہنچایا جاتا ہے۔

صوبے نے 2023 کے لئے تقریباً 1.37 ارب ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے زمینی مشاہدے کے لیے نیا سیٹلائٹ روانہ...

جیو چھوان (شِںہوا) چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے زمین کا مشاہدہ کرنے والا ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ گاؤ فن ۔12 صفر چار  پیر کے روز قبل از سحر 1 بجکر 45 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

اس کا استعمال زمینی سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑک نیٹ ورک ڈیزائن، فصل کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات سے بچاؤ سمیت مختلف شعبوں میں کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس سیریز کا 484 واں پرواز مشن تھا۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو،سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آتشزدگی، 7...

کانگو میں سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آتشزدگی سے7بچے جھلس کر ہلاک جبکہ4شدید زخمی ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مشرقی کانگو میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ میں پیش آیا، مرنے والوں میں ایکسے پانچ سال کی عمر کے 7بچے شامل ہیں، چارشدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، آگ نے تمام قریبی کیمپوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، رواں برس مئی میں کانگو میں سیلاب کی وجہ سے یہ شہری بے گھر ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپین کے جزیرہ ٹینرف میں لگی آگ بے قابو، ہزا...

اسپین کے جزیرہ ٹینرف میں موسم کی بہتری کے باوجود جنگل میں لگی آگ بے قابو، مقامی حکام نے جزیرہ سے ہزاروں افراد کا انخلا کروالیاہے،جزیرہ ٹینرف میں نیشنل پارک میں لگی آگ خشک موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں پھیل گئی۔ مقامی حکام نے 26ہزار افراد کو جزیرہ چھوڑنے کاحکم دیا جن میں سے تاحال صرف 12ہزار لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں،دوسری جانب فائر فائٹرزآگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ دس قصبوں تک پھیلی ہے جب کہ 11قصبے خالی کروائے جاچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ...

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے، میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا موثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا،شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا۔شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلز کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں، امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٰامریکی ریاست کیلیفورنیا میں 5.1شدت کا زلزلہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں 5.1شدت کا زلزلہ آیا ہے، ابھی تک جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاس اینجلس کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، سونامی وارننگ سینٹرامریکا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور دیگر برکس ممالک میں تیزی سے تجارتی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی دیگر چار برکس ممالک کے ساتھ  رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران  تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 19.1 فیصد بڑھ کر 23.8 کھرب یوآن (تقریباً 330.62 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 23.9 فیصد اضافے کے ساتھ 12.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے بعد 11.5 کھرب یوآن رہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران ان ممالک کے ساتھ تجارت چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 10.1 فیصد رہی۔ یہ تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی 2022 میں دیگر برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد بڑھ کر 36.9 کھرب یوآن ہوگئی۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور دیگر برکس ممالک میں تیزی سے تجارتی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی دیگر چار برکس ممالک کے ساتھ  رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران  تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 19.1 فیصد بڑھ کر 23.8 کھرب یوآن (تقریباً 330.62 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 23.9 فیصد اضافے کے ساتھ 12.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے بعد 11.5 کھرب یوآن رہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران ان ممالک کے ساتھ تجارت چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 10.1 فیصد رہی۔ یہ تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی 2022 میں دیگر برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد بڑھ کر 36.9 کھرب یوآن ہوگئی۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور دیگر برکس ممالک میں تیزی سے تجارتی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی دیگر چار برکس ممالک کے ساتھ  رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران  تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 19.1 فیصد بڑھ کر 23.8 کھرب یوآن (تقریباً 330.62 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 23.9 فیصد اضافے کے ساتھ 12.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے بعد 11.5 کھرب یوآن رہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران ان ممالک کے ساتھ تجارت چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 10.1 فیصد رہی۔ یہ تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی 2022 میں دیگر برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد بڑھ کر 36.9 کھرب یوآن ہوگئی۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین زراعت کی سویابین کی کاشت بروقت مکمل ک...

زرعی ماہرین نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آف لائن اور آن لائن بین الاقوامی نمائش میں پ...

چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں منعقد ہونے والی 2023 چین یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے مصنوعات نے دھوم مچا دی ، جس نے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان اجناس میں اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے پاکستانی آموں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ ملتان، پنجاب سے آم کی پاکستانی اقسام جیسے سندھی، چونسہ، انور رٹول وغیرہ نے سائٹ پر آنے والوں کی توجہ حاصل کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معلوم ہوا کہ اس سال 30 ٹن آموں کے ساتھ 12 سپلائرز نے سنکیانگ اور اس سے بھی بڑے علاقے میں جگہ بنانے کے لئے ایکسپو میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ صارفین ان پاکستانی آموں کو آن لائن خرید سکتے ہیں اور انہیں براہ راست اپنے گھروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس وقت چین کے معروف ای چینل پر پاکستان کے آن لائن نیشنل پویلین میں پاکستانی آموں کی نمائش کی جارہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کامرس پلیٹ فارم JD.com (جنگ ڈونگ)ہے ، اور صارفین آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 17 سے 21 اگست تک منعقد ہونے والی اس پانچ روزہ کانفرنس کا آغاز چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ اویغور کے دارالحکومت ارومچی میں ہوا جس میں تجارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایکسپو کی سائیڈ نمائش کے طور پر پاکستان مینگو فیسٹیول 17 سے 21 اگست تک منعقد ہوا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سلک روڈ اسپرٹ کو فروغ دینا، یوریشین تعاون کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے اس سال کی نمائش 70،000 مربع میٹر کے نمائشی علاقے کا احاطہ کرتی ہے اور 40 ممالک اور خطوں سے 1،300 سے زیادہ کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، جس میں دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں میں سے 25 بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ایران بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حما...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایران کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے رواں سال فروری میں چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا اور دونوں سربراہان مملکت دوطرفہ تعاون بارے ایک نئے اہم اتفاق رائے پر پہنچے جو چین ۔ایران تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین، ایران کے ساتھ مل کر بیرونی مداخلت کی مخالفت  کرنے، یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کرنے، دونوں ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دفاع کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ بیجنگ میں ایران ۔سعودی مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہیں جس نے مشرق وسطیٰ میں مصالحت کو متحرک کیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین، ایران کے درست فیصلے کو سراہتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے، مواصلات اور مذاکرات کو مضبوط بنانے، اتحاد اور خود کو بہتر بنانے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی ہمسائیگی  اور دوستانہ تعلق کے احساس میں مدد جا ری رکھے گا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران ،چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشٹیو کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ایران بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حما...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایران کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے رواں سال فروری میں چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا اور دونوں سربراہان مملکت دوطرفہ تعاون بارے ایک نئے اہم اتفاق رائے پر پہنچے جو چین ۔ایران تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین، ایران کے ساتھ مل کر بیرونی مداخلت کی مخالفت  کرنے، یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کرنے، دونوں ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دفاع کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ بیجنگ میں ایران ۔سعودی مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہیں جس نے مشرق وسطیٰ میں مصالحت کو متحرک کیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین، ایران کے درست فیصلے کو سراہتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے، مواصلات اور مذاکرات کو مضبوط بنانے، اتحاد اور خود کو بہتر بنانے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی ہمسائیگی  اور دوستانہ تعلق کے احساس میں مدد جا ری رکھے گا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران ،چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشٹیو کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ سپلائی چین ایکسپو اعلٰی سطح کے کھلے پن...

بیجنگ(شِنہوا) چین اپنی پہلی بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو کو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے۔

پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) 28 نومبر سے 2 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے صدر رین ہونگ بن نے کہا کہ ایونٹ کے لئے 100 دن باقی ہیں اور  تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

رین نے کہا کہ 300 سے زائد چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں نے پہلے ہی ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے  جو ایکسپو اور چینی مارکیٹ کی مضبوط کشش کا عکاس ہے۔

چائنہ نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل مینیجر ژاؤ کائی چھوان نے کہا کہ کمپنی ایکسپو میں اپنی جدید ترین تکنیکی ترقی اور جدید ذہین زرعی مشینری کے آلات کی نمائش کرے گی۔

ژونے کہا کہ سی آئی ایس سی ای کے آغاز کے ساتھ کمپنی سپلائی چین میں بڑے، درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو مربوط کرنے کی امید کرتی ہے  تاکہ عالمی زرعی مشینری صنعتی وسپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ طور پر تعاون حاصل کیا جاسکے۔

جی ای ہیلتھ کیئر چائنہ کے صدر اور سی ای او ژانگ یی ہاؤ نے کہا کہ چین میں کمپنی کے پاس اب پانچ پیداواری بیسز اور تقریباً 7 ہزار ملازمین ہیں اور چین میں مزید جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز اور پروڈکشن لائنز لانے پر غور کر رہی ہے۔

سی آئی ایس سی ای کی پانچ سپلائی چینز میں  اسمارٹ گاڑیاں، سبز زراعت، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت مند زندگی شامل ہیں۔

 اس میں سپلائی چین سروس کے لئے نمائشی علاقہ بھی ہوگا۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیسلے پاکستان نے2023 میں فروخت اور منافع میں...

نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی چھ ماہ کی مدت کے لیے اپنی مالی کارکردگی کی اطلاع دی ہے جس میں مختلف اہم مالیاتی میٹرکس میں متاثر کن نمو دکھائی گئی ہے۔ اس مدت کے دوران کمپنی کی فروخت 101.43 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 26 فیصد کی مضبوط ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس ترقی کو صارفین کی مسلسل طلب، مارکیٹ کی حکمت عملیوں اور کامیاب مصنوعات کی پیشکشوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔چھ ماہ کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 34.40 بلین روپے تھا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد کی ٹھوس شرح نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ مجموعی منافع میں یہ اضافہ کمپنی کی اپنی پیداواری لاگت کو منظم کرنے اور اپنے کاموں کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔چھ ماہ کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا آپریٹنگ منافع 21.39 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 37 فیصد کی قابل ذکر نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ آپریٹنگ منافع میں یہ اضافہ کمپنی کی اپنے بنیادی کاموں سے مضبوط منافع کمانے کی صلاحیت کو نمایاں کرتا ہے۔چھ ماہ کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 17.59 بلین روپے تھا، جو کہ سال بہ سال 35 فیصد کی خاطر خواہ نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ قبل از ٹیکس منافع میں اضافہ کمپنی کی کامیاب مالیاتی انتظامی حکمت عملی اور وسائل کے موثر استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔چھ ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع 10.99 بلین روپے رہا، جو سال بہ سال 43 فیصد کی قابل ذکر نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کمپنی کے منافع کو برقرار رکھنے اور اس کے نچلے حصے پر مثبت نتائج پیدا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

چھ ماہ کے لیے فی حصص آمدنی 242.25 روپے رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 43 فیصد کی مضبوط نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حصص یافتگان کے لیے دستیاب کمپنی کی آمدنی میں فی حصص کی بنیاد پر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جون 2023 کو ختم ہونے والی تین ماہ کی مدت کے لیے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی مالی کارکردگی بھی مختلف اہم مالیاتی میٹرکس میں مضبوط ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 51.84 بلین روپے کی فروخت کی اطلاع دی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سال بہ سال 22 فیصد اضافہ ہے۔تین ماہ کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 17.81 بلین روپے رہا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کی متاثر کن شرح نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ترقی کمپنی کی پیداواری لاگت کو منظم کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔تین ماہ کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا آپریٹنگ منافع 10.51 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 30 فیصد کی قابل ذکر نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ آپریٹنگ منافع میں یہ اضافہ کمپنی کی مضبوط آپریشنل کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 9.29 بلین روپے تھا، جو کہ سال بہ سال 39 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ قبل از ٹیکس منافع میں اضافہ کمپنی کے موثر مالیاتی انتظام اور مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع 5.32 بلین روپے رہا جو 64 فیصد کی متاثر کن سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کمپنی کے مستقل منافع اور مالی استحکام کو نمایاں کرتا ہے۔تین مہینوں کے لیے ای پی ایس 117.40 روپے رہا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے پاکستان انویسٹمنٹ اسپیر...

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے پاکستان انویسٹمنٹ اسپیریشنز پروگرام کی نقاب کشائی کی ہے جو کہ پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کے تحت تجویز کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور معاشی استحکام کو فروغ دینا ہے اور مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھاناہے۔پی آئی اے پروگرام کے تحت بورڈ آف انویسٹمنٹ پورے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر خصوصی زور دے رہا ہے۔ یہ زون سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے متعدد مراعات اور سہولیات پیش کریں گے جن میں ٹیکس فوائد، انفراسٹرکچر سپورٹ، اور منظم ریگولیٹری فریم ورک شامل ہیں۔ خصوصی اقتصادی زونزکی ترقی کو فروغ دے کریہ پروگرام صنعتی ترقی کو فروغ دے گا، بین الاقوامی کاروباروں کو راغب کرے گا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دے گا۔پی آئی اے پروگرام پاکستان کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ایک جامع اسٹریٹجک نقطہ نظر کی نمائندگی کرے گا۔ یہ اقدام ایک اہم وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک عالمی وبائی امراض سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجوں سے واپسی کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک واضح روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، پی آئی اے پروگرام کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔پی آئی اے پروگرام کا مرکز سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی تخلیق ہے جو انٹرپرینیورشپ، اختراعات اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے، بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت اور پیشین گوئی کو فروغ دے کر، پی آئی اے پروگرام سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنا اور پاکستان کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل کے طور پر قائم کرنا چاہتا ہے۔پی آئی اے پروگرام کا ایک اہم مقصد سرمایہ کاری کے منصوبوں کو شروع کرنے سے لے کر تکمیل تک ہر مرحلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مقصد ممکنہ سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ کی شناخت، منظوریوں اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں مدد کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے مدد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ جامع سہولت کاری نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سرمایہ کاری کے منصوبے آسانی سے آگے بڑھیں، اس طرح اقتصادی ترقی کو تحریک ملتی ہے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہوتا ہے۔پی آئی اے پروگرام معاشی استحکام کو آگے بڑھانے میں سیکٹر کے لیے مخصوص سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے توانائی، زراعت، مینوفیکچرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ٹارگٹڈ سپورٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر فراہم کرکے، پی آئی اے پروگرام ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملتی ہے۔پی آئی اے پروگرام میں بیان کردہ سرمایہ کاری کے حصول میں بین الاقوامی تعاون ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے سفارتی مشنوں، بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی کاروباری برادریوں کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ دو طرفہ معاہدوں اور شراکت داریوں کے ذریعے، پی آئی اے پروگرام کا مقصد ایف ڈی آئی کو راغب کرنا اور سرحد پار تعاون کو آسان بنانا ہے جس سے معاشی استحکام اور ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کر کے، سرمایہ کاری کے منصوبوں میں سہولت فراہم کر کے، اور سٹریٹجک سیکٹرز اور خصوصی اقتصادی زونزپر توجہ مرکوز کر کے اس پروگرام پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور اسے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک طویل المدتی وژن اور باہمی تعاون کے ساتھ، پاکستان کا مقصد اپنے معاشی استحکام کو بڑھانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور آنے والے سالوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ایف ڈی آئی 2023 پالیسی پاکستان میں 1993 اور 2013 میں دو دیگر پالیسیوں کے بعد تیسری پالیسی ہے۔ یہ پالیسی عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن، اور صوبائی اور وفاقی مالیاتی اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نجی طور پر پیشکش کردہ فنڈز 208.2 کھ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے اختتام پر نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کی مالیت 208.2 کھرب یوآن (تقریباً 28.9 کھرب امریکی ڈالرز) ہو گئی۔

ایسیٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق یہ مالیت ایک ماہ قبل کے 207.7 کھرب یوآن کی نسبت زائد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایکویٹی انویسٹمنٹ فنڈز سب سے بڑی کیٹگری تھی جس کی مالیت 112.2 کھرب یوآن تھی جس کے بعد اسٹاک انویسٹمنٹ فنڈز اور وینچر انویسٹمنٹ فنڈز کا نمبر آتا ہے۔

جولائی تک اندراج شدہ نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 878 تھی ، جن کا انتظام 21 ہزار 996 اداروں کے پاس تھا۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قومی پارکس کی تصاویر پر مشتمل یادگاری...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے جس میں سن جیانگ یوآن قومی پارک اور دیوہیکل پانڈا قومی پارک کی تصاویر موجود ہیں۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق 6 سکوں کے سیٹ میں 2 سونے ، 2 چاندی اور 2  دو رنگی تانبے کے مرکب سے بنے سکے شامل ہیں۔

سونے ، چاندی اور دو رنگی تابنے کے ایک ایک سکے پر سن جیانگ یوآن قومی پارک کے مناظر اور پارک میں تبتی ہرن جیسے عام جانور اور پودوں بارے تصاویر دی گئی ہیں۔

دیگر 3 سکوں میں دیوہیکل پانڈا اور دیوہیکل پانڈا قومی نیشنل پارک کی منظرکشی کی گئی ہے۔

سونے کے ہر ایک سکے کا وزن 3 گرام ہے جو 99.9 فیصد خالص سونے سے بنا ہے۔ سونے کے سکے کی مالیت 50 یوآن (تقریباً 6.94 امریکی ڈالر) ہے۔

چاندی کے ہر ایک سکے کا وزن 30 گرام ہے۔ 99.9 فیصد خالص چاندی سے بنے  اس سکے کی مالیت 10 یوآن ہے۔

دورنگی تابنے کے مرکب سے بنے سکے کی مالیت 10 یوآن ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضرورت سے زیادہ قرضے متوازن بجٹ میں رکاوٹ ہیں...

پاکستانی حکومت کا اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ملکی قرضوں پر زیادہ انحصار متوازن بجٹ کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔عالیہ ہاشمی، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سابق رکن نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ایک متوازن بجٹ حاصل کرنے میں حکومت کی ناکامی، جہاں آمدنی اخراجات سے ملتی ہے، افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی جڑ ضرورت سے زیادہ گھریلو قرضے اور اس کے نتیجے میں ہر سال سود کی ادائیگی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، مالی سال 22-23 میں مجموعی ملکی قرضہ مالی سال 21-22 کے 31,085 ارب روپے سے بڑھ کر 35,076 ارب روپے ہوگیا۔عالیہ نے کہا کہ بجٹ بناتے وقت حکومت کو ہر مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگیوں کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملکی بینکوں کو واجب الادا ادائیگیوں کے لیے ریونیو کی کافی مقدار مختص کرنے کی وجہ سے محصولات ہمیشہ منصوبہ بند اخراجات سے کم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متوازن بجٹ کے لیے جگہ کم ہونے کی وجہ سے، حکومت کو ترقیاتی اور سماجی شعبے کے منصوبوں، خاص طور پر تعلیم اور صحت سے متعلق مالی اعانت کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے۔عالیہ نے قرض کی خدمت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ محدود مالی صلاحیت کو قرار دیا، جس کی وجہ آمدنی کی تنگی تھی۔انہوں نے کہاکہ محدود ٹیکس دہندگان کے پول کی وجہ سے، حکومت قرض کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے سالانہ بجٹ کا کافی حصہ تفویض کرنے کی پابند ہے۔اعلی پالیسی کی شرح کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ موجودہ پالیسی ریٹ، جو 22 فیصد پر رکھی گئی ہے، بجٹ پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس طرح کی بلند پالیسی شرح کو برقرار رکھنے سے سود کی ادائیگیوں کے کل اخراجات میں قابل ذکر اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ گھریلو واجبات کی مقدار کو کم سے کم کرنے کے لیے پالیسی ریٹ کو کم رکھا جائے۔گھریلو قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت کو اپنے ملکی وسائل کو متحرک کرنے، مالیاتی احتیاط کی پالیسی اپنانے اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ کافی گھریلو ذمہ داریوں کی موجودگی میں متوازن بجٹ کا حصول ایک مشکل کام بن جاتا ہے۔ ملکی قرضوں کو کم کرکے حکومت متوازن بجٹ کا ہدف حاصل کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی فروخت میں 173 ف...

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ 2023 کی دوسری سہ ماہی میں شپمنٹ گزشتہ سال کی نسبت 173 فیصد اضافے کے ساتھ 12 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مطابق چین  نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 22 لاکھ 70 ہزار فولڈ ایبل موبائل  کی شپمنٹ کی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 102 فیصد زیادہ ہیں۔

آئی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سال کی دوسری سہ ماہی میں 43 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ مقامی  فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ ویوو 19.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے ،اوپو نے 15.9 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا اور دوسری سہ ماہی میں تیسرے نمبر پر رہا۔

آئی ڈی سی نے کہا ہے کہ فولڈ ایبل فونز کے متعارف ہونے کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور فی الحال یہ واحد شعبہ ہے جو مجموعی طور پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اضافے کا رجحان ظاہر کر رہا ہے۔

آئی ڈی سی نے مزید کہا کہ ہنج اور اسکرین سے متعلق ٹیکنالوجیز میں بتدریج بہتری اور مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث صارفین میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی تیزی سے مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سوورین ویلتھ فنڈسرمایہ کاری کے لیے ر...

سات اداروں میں حکومت کی پوری شیئر ہولڈنگ جس کی مالیت 2.3 ٹریلین روپے ہے کی پاکستان سوورین ویلتھ فنڈ کو منتقلی سرمایہ کاری کو راغب کرے گی اور معیشت کو متنوع اور وسیع کرے گی۔قومی اسمبلی نے حال ہی میں پاکستان سوورین ویلتھ فنڈ ایکٹ 2023 کی منظوری دی ہے جس کے نتیجے میں سات اثاثوں میں حکومت کی پوری شیئر ہولڈنگ فنڈ میں منتقل ہو گئی ہے۔ فہرست میں شامل اداروں جیسے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی قیمتیں ان کی موجودہ مارکیٹ ویلیو سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے طاہر عباس نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں پر بھی حکومت نے کام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی کی مارکیٹ ویلیو 239.4 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے جبکہ موجودہ مارکیٹ ویلیو 107.7 روپے ہے۔ پی پی ایل کی قیمت 222.5 روپے فی حصص ہے جبکہ موجودہ مارکیٹ قیمت 76.4 روپے فی حصص ہے۔اسی طرح نیشنل بینک کی قیمت کا تخمینہ 173.7 روپے فی حصص لگایا گیا ہے جبکہ موجودہ مارکیٹ ویلیو 25 روپے ہے۔ ماری پیٹرولیم لمیٹڈ کی موجودہ قیمت 1,640 روپے فی شیئر کے مقابلے میں 5,315 روپے ہے۔پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اسٹاک لسٹ نہیں ہیں لیکن حکومتی اندازوں کے مطابق ان کی قیمتیں کافی پرکشش ہیں۔ پاکستان سوورین ویلتھ فنڈکا بنیادی مقصد تنوع کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے دولت پیدا کرنا ہے۔خودمختار دولت کے فنڈز کے حجم اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہ تجویز کرتا ہے کہ یہ مستقبل میں عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔

فنڈ کا مقصد معیشت کی تنوع اور وسعت، ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، پاکستان میں اقتصادی ترقی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کے ماڈل بنانا اور آنے والی نسلوں کے لیے بچت میں اضافہ کرنا ہے۔اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، فنڈ ممکنہ طور پر طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کی تشکیل کے لیے حکومت کے وسائل پر انحصار کم کر دے گا۔فنڈ کا مجاز سرمایہ 100 ٹریلین روپے ہو گا اور اس کا جاری کردہ سرمایہ وفاقی حکومت کی طرف سے نقد یا قسم میں ادا کیا جائے گا۔ فنڈ کے جاری کردہ سرمائے میں اس طریقے سے اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ سپروائزری کونسل کی قرارداد کے ذریعے مجاز سرمائے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔بورڈ سپروائزری کونسل کے منظور کردہ سرمایہ کاری کے مینڈیٹ کے مطابق فنڈ کے وسائل کا اطلاق کرے گا۔منظور شدہ قانون میں کہا گیا ہے کہ فنڈ کے مقاصد اپنے فنڈز اور اثاثوں کے انتظام کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا اور ان کا بہترین بین الاقوامی معیارات اور پالیسیوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ان کی قدر کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔یہ مقصد ہم منصب فنڈز یا دیگر مالیاتی اداروں یا ان میں سے کسی کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر تعاون کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، اس طرح فنڈ کی سرمایہ کاری کی پالیسی کے ذریعے متعین واپسی حاصل کی جا سکتی ہے۔فنڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرمایہ کاری کی پالیسی ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داری اور حکمرانی کے اصولوں کے حوالے سے بہترین طریقوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران پانی اور مٹی کے کٹاؤ کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ برس پانی اور مٹی کے کٹاؤ کا رقبہ کم ہوگیا ہے جو کہ ملک میں حیاتیاتی ماحول بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ مٹی اور پانی کے ضیاع کے قومی نگرانی نتائج کے مطابق 2022 میں ملک میں پانی اور مٹی کے کٹاؤ کا رقبہ 26 لاکھ 50 ہزارمربع کلومیٹر تھا جو 2021 کی نسبت 20 ہزار 800 مربع کلومیٹر یا 0.78 فیصد کم ہے۔

پانی کے کٹاؤ کا رقبہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 90 ہزار مربع کلومیٹر ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 1.38 فیصد کم ہے جبکہ ہوا کے کٹاؤ کا رقبہ 15 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر ہوچکا ہے جو ایک برس قبل کی نسبت 0.36 فیصد کم ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مستقبل میں پانی اور مٹی کے کٹاؤ سے نمٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جا ئے گا۔

 
۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ اڑا...

سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم غلط ہے، سپریم کورٹ اس معاملے کو اڑا کر رکھ دے گی۔  پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹویٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود مان چکی ہے کہ بل پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بل پر صدر مملکت کے دستخط ضروری ہوتے ہیں۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم غلط ہے، سپریم کورٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ اڑا کر رکھ دے گی۔ سینیئر قانون دان نے کہا کہ یہ ترمیم بے اثر ہے، جو مراحل تھے وہ پورے ہی نہیں کیے گئے۔ اسپیکر کا کام تھا کہ فورا بلاتا، اب دونوں ایوان ہی موجود نہیں ہے۔ دوسری طرف ماہرِ قانون اظہر صدیق نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم جاتی ہوئی حکومت کی بدنیتی تھی۔ نگران وزیر قانون نے جو پریس کانفرنس کی وہ ثابت کرتا ہے کہ وہ معاملے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس میں نگران حکومت نے جلدی کی۔ صر ف ایک جماعت کو کچلنے کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے جو واضح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد...

معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی  ۔ آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھاکے  نواحی گاں زاہدکالونی سے تھا،  وہ 1932 میں پاکستان میں پیداہوئے۔ علامہ محمد حسین نجفی محمدحسین ڈھکوکے نام سے مشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامام، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔  اس کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔ علامہ نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ سینٹر کا دورہ، کانس...

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے کانسٹیبل  شاہد زوہیب  سے ملاقات کی۔ مینٹل ہیلتھ سینٹرکے دورے کے دوران  آئی جی پنجاب نے زیرعلاج کانسٹیبل شاہد زوہیب سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کانسٹیبل شاہد زوہیب کو گلے لگایا اور ان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ اس موقع پر  آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی کی بیماری کامذاق بنانا، الزامات لگانا، مریض اوراہل خانہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعوی غلط اور حقائق کے برعکس ہے، شاہد کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیرنگرانی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات کا گ...

نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے انتخابات کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن اور صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔ وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمے داری انجام دیں گے۔ بات چیت کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضی سولنگی کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بننے پر مبارک باد بھی دی۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال...

پنجاب حکومت نے لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا ساتواں اجلاس ہوا، صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، نگران وزیراعلی پنجاب نے وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 10 دن میں امدادی رقوم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد کی واٹر سینی ٹیشن ایجنسی میں بہتری کیلئے فرانسیسی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے معاونت لی جائے گی جبکہ مری میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی جبکہ لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز بھی منظور کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کے اجرا اور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ نے "فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پراجیکٹ تھری" کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 24-2023 میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چکوال اور دیگر مقامات پر سمال ڈیمز کیلئے فنڈز کے ازسرنو اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف ادیب، عظیم افسانہ نگار اشفاق احمد کا(آ...

پاکستان کے معروف ادیب، عظیم افسانہ نگار اشفاق احمد کا 98واں یوم پیدائش(آج)22اگست کومنایا جا رہا ہے۔اردو کے نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمد 22اگست1925ء کو پیدا ہوئے انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”تلقین شاہ“ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے ”گدڑیا“ کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ”ایک محبت سو افسانے“ اور ا ”اجلے پھول“ نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں ”بند گلی، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے وہ 7ستمبر 2004ء کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزارت خزانہ وصوبوں کے سرپلس بجٹ میں کم...

وفاقی وزارت خزانہ وصوبوں کے سرپلس بجٹ میں کمی  کی  دستاویز سامنے آگئے، دستاویز کے مطابق مالی سال 2023میں صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 196ارب روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کا سرپلس بجٹ 155ارب روپے رہا، مالی سال 2022میں صوبوں نے 351ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا، رواں مالی سال 2023میں پنجاب میں 90ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، گزشتہ مالی سال 2022میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 351ارب 54کروڑ روپے تھا، رواں مالی سال 2023میں سندھ نے 50ارب40کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا، گزشتہ مالی سال 2022میں سندھ کا سرپلس بجٹ 48ارب 79کروڑ روپے تھا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2023میں خیبرپختونخوا کا سرپلس بجٹ 16ارب65کروڑ روپے رہا، گزشتہ مالی سال کے دوران خیبرپختونخوا کا بجٹ 49ارب روپے خسارے میں تھا رواں مالی سال میں بلو چستان کے بجٹ میں 2ارب 52کروڑ روپے خسارہ رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان 16کروڑ روپے خسارے میں تھا۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان مزاری والدہ سے ملکر آبدیدہ ہوگئیں

ایمان مزاری کو جب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ اپنی والدہ سے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ اس موقع پر ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، مجھے میری نظموں کی کتابیں نہیں دی گئیں، مجھ سے دوران تفتیش کسی نے کوئی سوال نہیں پوچھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان کو وین میں بٹھایا گیا تو وہ بے ہوش ہوگ...

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا،  ایمان کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی، عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کروانے کا نو...

 الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کروانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست لاہور کے شہری محمد مقسط کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام بند کرے اور مقررہ مدت میں الیکشن کروائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد فوری روکنے کا حکم دے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دیامر،بابوسر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سیاح...

 دیامر کے سیاحتی مقام بابوسر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیاح جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوں کی سیاحوں سیلوٹ مار کی کوشش، ڈرائیور کی جانب سے گاڑی بھگانے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق سیاح کی شناخت پروفیسرا رشد کے نام سے ہوئی۔ مقتول کا تعلق ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش ہو رہی ہے، بیرسٹ...

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے صدر علوی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ  قانون سازی کے لیے صدرِ مملکت کی منظوری ضروری ہے، صدر آرٹیکل 75(1) کے تحت بل کو منظور کیے بغیر واپس بھیج سکتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بل واپس بھیجتے وقت کسی تحریری تبصرے یا رائے کی ضرورت نہیں، آرٹیکل 75(1) کے تحت صرف پیغام دینا ہو گا کہ بل واپس کیا جا رہا ہے، بل مقررہ مدت کے بعد خود بخود قانون نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خود بخود قانون بننا مشترکہ پارلیمانی منظوری کے بعد کا عمل ہے، ان ترامیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، دوبارہ پارلیمانی عمل سے گزارنا پڑے گا، صدر کو اندھیرے میں رکھ کر قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن قانون کا مذاق ہے، سپریم کورٹ کو قانون سازی کے آئینی عمل کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہور ہائیکو...

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدرعارف علوی نے کہا کہ انہوں نیآفیشل سیکرٹ ایکٹ پردستخط نہیں کیے تو یہ ایکٹ درست طریقہ کار کے مطابق پاس نہیں ہوا لہذا عدالت اسے معطل قرار دے۔ درخواست شہری محمد سلیم ایڈووکیٹ نیدائرکی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،وزرات داخلہ سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آفیشنل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق2،چاراور 11کوماورائیآئین قراردیتیہوئیکالعدم کرے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلہ آنیتک قانون پرعمل درآمدروکتیہوئے حکم امتناعی جاری کیاجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں کیلئے...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں سے متعلق ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقرر کیے گئے ہیں۔ ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر میں ایک ہی عدالت ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں ان کیمرہ پروسیڈنگز ہوں گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ابھی صرف ایک ہی عدالت قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے مت...

 سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دیکر خارج کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کرکے ختم ہو چکی ہے، استعفے سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیر موثر قرار دیکرخارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گرفت...

رہنما تحریک انصاف اور سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا۔ راجہ اظہر کو صدر کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق ایم این اے فہیم خان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ سابق ایم این اے فہیم خان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین دن سے چھاپے مارے جا رہے تھے۔ فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔ادھر پولیس نے راجہ اظہرکی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈینگی کے وار تیز، مزید 5 افراد وائرس کا شکار...

 راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار تین سو ساٹھ مقدمات درج کئے گئے۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرتقریبا 24 لاکھ کے جرمانے اور338 مقامات سیل جبکہ 544 چالان کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی وزیر نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو غ...

 انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی وزیر نے جج  کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران علی وزیر روسٹرم پر آگئے، علی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی۔ جناب سپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا، وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے اس لئے سپیکر کہہ دیا، جس پر جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں  سن رہا ہوں، آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، جج ابوالحسنات نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیاراملک ہے  ہمارا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمان...

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عدالت پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  تاہم عدالت نے  3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا، علی وزیر روسٹرم پر آئے اور موقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانون...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے، پاکستان کی سیاسی، آئینی، قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم نہیں لیکن یہ بل اس وقت تک پھنسا رہے گا پہلے خبر چلی کہ دستخط ہوگئے ہیں، کل نگران وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں