نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال کی حالت بہتر کرنے کیلئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔ محسن نقوی ہسپتال پہنچے تو مریضوں کے تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دئیے، تیمارداروں نے مریضوں کے ٹیسٹ اور ادویات باہر سے خریدنے کی شکایات کیں، ہسپتال کے گارڈز کے خلاف بھی مریضوں کے تیماردار پھٹ پڑے، خراب بیڈز، خون آلود بیڈ شیٹس، مریضوں کے علاج میں تاخیر کی شکایات، استقبالیہ پر لمبی قطاروں، وینٹی لیٹرز کیلئے خواری اور بعض وارڈز میں اے سی بندش پر نگران وزیراعلی پنجاب انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی سرزنش کی اور ہسپتال کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی، انہوں نے مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے مسافر خانے کا بھی وزٹ کیا اور قیام و طعام کی سہولتوں کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معیاری اور بروقت علاج ہر مریض کا حق ہے، ہولی فیملی ہسپتال کا دوبارہ دورہ کرونگا، انتظامات میں بہتری نظر آنی چاہئے، دستیاب وسائل میں کارکردگی بہتر بنا کر مریضوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔
پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے بارہ مہینوں کے دوران مختلف ممالک میں مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرکے 2,605.340 ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 2,619.100 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 0.53 فیصد کی معمولی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا جون (23-2022) کے دوران کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ یہ گزشتہ مالی سال کے 2,109.370 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2,110.990 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ کمپیوٹر سروسز ،سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 4.36 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو کہ 795.464 ملین ڈالر سے 760.780 ملین ڈالر تک گر گئی جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات 87.97 فیصد اضافے کے ساتھ، 2.918 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.485 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر سے متعلق خدمات کی برآمدات اور درآمدات میں بھی 5.58 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 566.393 ملین ڈالر سے بڑھ کر 598.020 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کی برآمدات 1.446 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.855 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انفارمیشن سروسز میں خبر رساں ایجنسی کی خدمات کی برآمدات میں 3.94 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 3.448 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3.584 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دیگر معلوماتی خدمات کی برآمدات بھی 8.64 فیصد بڑھ کر 1.782 ملین ڈالر سے 1.936 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں 3.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں سے اس عرصے کے دوران کال سینٹر سروسز کی برآمدات میں 6.32 فیصد کا اضافہ ہوا ، اس کی برآمدات 215.557 ملین ڈالر سے بڑھ کر 229.170 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات 10.13 فیصد کم ہو کر 288.943 ملین ڈالر سے بڑھ کر 259.660 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں (آج) بدھ سے پانچ روز تک مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی انتظامات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں (آج)23اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ دوسری جانب ۔سوات،کوہستان،بونیر،صوابی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،مردان میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاو میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بپھرے دریاوں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے،پنوعاقل کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے باعث فصلیں زیرِآب آگئیں، علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ آب پاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہیں پہنچے۔ دوسری جانب دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث بہاولپور کے قریب سے 76 ہزار مکینوں کو منتقل کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ لودھراں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خیمہ بستیاں بنادی گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیلاب سے قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن، عارف والا میں بھی دریا کنارے بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ادھر پاکپتن میں دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد دیہات زیرآب آگئے، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں، سیلاب کی وجہ سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ شاہو بلوچ کے متاثرین کی جانب سے بند باندھنے کی کوششی کی جارہی ہیں، بابا فرید پل، موضع ببلانہ، فیروز پور چشتیاں، پیر غنی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیلاب کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور بہاولپور میں ریلیف کیمپس لگا دیئے گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور میں 24 ہزار سے زائد افراد اور 16 ہزار سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں سیلاب سے 56 موضع جات اور 30 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں متاثر ہوئیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہاڑی میں 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، انتہائی خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کو خالی کروالیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑنے کے باعث دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے نشیب علاقے زیر آب آگئے۔ پانی چند روز میں چاچڑاں شریف کے مقام سے گزرے کا جس کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر خانپور شبیر ڈوگر نے کہا کہ انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پانی آسانی سے چاچڑاں شریف سے گزر جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ دریائی علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور ہے، دریائی کٹاو کے باعث متعدد بستیاں متاثر ہوئی ہیں جس سے نشب علاقے زیر آب آگئے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، دیگر ادارے 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے(آج) بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔ مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے سمیت 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ جس میں وکیل رانا مدثر عمر نے فواد چوہدری کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پاکستان اسلام آباد میں پیشی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں آج طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظور کرے ۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کی ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔
سپریم کورٹ نے نیب کی چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن) مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔ منگل کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ قومی احتساب بیور (نیب)نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا؟ اسی کیساتھ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کی وزارت اعلیٰ تعلیم کی ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ طالبات کے لیے یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
مقامی طلوع نیوز ٹی وی نے پیر کو ایک رپورٹ میں کہا کہ کمیٹی نے وزارت کی سالانہ رپورٹ بریفنگ کے دوران کہا کہ منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
طلوع نیوز نے اعلیٰ تعلیم کے قائم مقام نائب وزیر لطف اللہ خیرخواہ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کا وقت ابھی تک واضح نہیں ہے۔
افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر تاحال پابندی عائد ہے جبکہ افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے دسمبر 2022 میں خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے امن کارکنوں کے ایک گروپ نے امریکہ کے ساتھ ایک روز قبل شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف پیر کو احتجاجی ریلی نکالی۔
سولیڈیریٹی فار پیس اینڈ ری یونیفیکیشن آف کوریا (سپارک) کے کارکن جزیرہ نما کوریا میں امن کے مطالبے کے لیے وسطی سیول میں صدارتی دفتر کے قریب جمع ہوئے جہاں وزارت دفاع کا ہیڈکواٹر بھی ہے۔
مظاہرین نے "جنگی مشقیں بند کرو" کے نعرے لگائے جنہوں نے "جنوبی کوریا-امریکی جنگی مشقیں بند کرو" اور "جنوبی کوریا-جاپان اتحاد سے انکار" کے نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ( جے سی ایس ) کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان موسم گرما میں ہونے والی یولچی فریڈم شیلڈ (یو ایف ایس ) مشترکہ فوجی مشق میں بڑے پیمانے پر میدانی مشقیں شامل ہیں جو31 اگست تک جاری رہے گی۔
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے وزیر اعظم فومیوکیشیدا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت منگل کو ایک وزارتی اجلاس بلائے گی جس میں ماہی گیری کی صنعت اور مقامی باشندوں کے مسلسل اعتراضات کے باوجود تباہ شدہ فوکوشیما جوہری بجلی گھرسے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے وقت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فومیوکیشیدا کا یہ اعلان پیر کے روز جاپان کی قومی ماہی گیری فیڈریشن کے سربراہ سے بات چیت کے بعد سامنے آیا جس میں امید تھی کہ دونوں فریق جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں خارج کرنے کے حکومتی منصوبے کے بارے میں اتفاق رائے طے کر لیں گے تاہم ماہی گیری گروپ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فوکوشیما اور قریبی علاقوں سےسمندری غذا کی ساکھ ختم ہو جائے گی۔
فومیو کیشیدا نے صحافیوں کو بتایا کہ فوکوشیما پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا ایک مسئلہ ہے جسے قطعی طور پر ملتوی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مارچ 2011 کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں آنے والےسونامی سے متاثرہ علاقوں کی مکمل طور پر بحالی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
ولادیووسٹاک(شِنہوا) روس کا پروگریس ایم ایس -22 کارگو خلائی جہازاپنا مشن مکمل کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے کے بعد بحرالکاہل کے ایک غیرمعروف علاقے میں ڈوب گیا۔
روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن راسکوسموس نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ پروگریس ایم ایس -22 پیر کی صبح اپنے مدار سے نکل کر فضا میں داخل ہوا اور ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔جہاز کے ڈھانچے کے بچے ہوئے حصے بحر الکاہل کے جنوبی علاقے کے ایک غیر معروف علاقے میں گر گئے۔
خلائی جہاز ماسکو وقت کے مطابق اتوار کی رات 2 بج کر50منٹ( پاکستانی وقت صبح4 بج کر50منٹ) پر آئی ایس ایس کے سروس ماڈیول زویزدا سے الگ ہوا اور صبح 5 بج کر58 منٹ ( پاکستانی وقت صبح7 بج کر58 منٹ) پر اس کے بریکنگ انجن کوچلایا گیا۔
پروگریس ایم ایس -22 کو بائیکونور کاسموڈروم سے 9 فروری کو سویوز-2.1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا جس کے دو دن بعد اس نے 2.5 ٹن سے زیادہ سامان آئی ایس ایس پر پہنچایا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ سے پیر کو تھائی لینڈ کے شاریون پوک فانڈ گروپ کے سینئر چیئرمین دھنین شیراوانونت نے ملاقات کی۔جس میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین غیرملکی کمپنیوں کے مطالبات اور تجاویز کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیتے ہوئے ان کی مشکلات اور مسائل کے حل میں فعال مدد کررہاہے۔
لی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چینی اور چینی تاجروں نے اپنے ملک کی اصلاحات اور کھلے پن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت، چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، چینی جدیدیت کو فروغ دینے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری ماحول کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک شاریون پوک فانڈ، بیرون ملک مقیم چینی تاجروں اور پوری دنیا کے کاروباری اداروں کو چین میں فعال سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے سیلاب زدہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر نو کے کام کے لئے 50 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر) کی اضافی رقم مختص کی ہے۔
چینی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ رقم 9 اگست کو مختص کردہ ایک ارب یوآن کے علاوہ ہے اور اسے تیان جن اور ہیبے میں پیداوار اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے استعمال کیا جائے گا۔
اس سے قبل مختص رقم سیلاب کو روکنے اور اسے ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔
بیان کے مطابق اضافی رقم ایسے افراد کو بطور معاوضہ دی جائے گی جن کی املاک کو ان علاقوں میں نقصان پہنچا ہے۔ اس میں فصل ، جانور اور پولٹری فارمز، تجارتی جنگلات، مکانات اور زرعی مشینری کو پہنچنے والے نقصانات شامل ہیں۔

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے وسطی صوبے یوزگات میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔
مقامی ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی نے پیر کو کہا ہے کہ مسافر بس سیواس صوبے سے استنبول جا تے ہوئے صوبہ یوزگات کے ضلع سورگن کے بیرونی راستے پر سڑک سے اترکر کھائی میں جا گری جبکہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
ترک وزیر انصاف یلماز تنک نے کہا ہے کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ریوڈی جنیرو(شِنہوا)برکس پالیسی سینٹر کی جنرل کوآرڈینیٹر اور محقق اینا ایلیسا ساگیورو گارسیا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں توازن اور اتفاق رائے پیدا کرنےمیں برکس ممالک عالمی کردار ادا کر رہے ہیں۔
برازیل کی بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسرگارسیا نے یہ بات منگل سےجمعرات تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والےبرکس سربراہ اجلاس کے حوالے سے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں توازن پیداکرنے اور اقتصادی اور تکنیکی طاقت کے ساتھ ساتھ نئے اتفاق رائے کے لیے فکری، اخلاقی، نظریاتی صلاحیت کو یکجا کرنے میں برکس ممالک عالمی کردارکے حامل ہیں۔
گارسیا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے توانائی اور آب و ہوا کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت عوامی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن کا مقصد انتہائی مشکلات کی شکار آبادیوں کی مددکرنا ہو اوراسی طرح موجودہ دور میں برکس کا کرداراہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کی جانب سے پیش کئے جانے والے مواقع ایسے نتائج دےسکتے ہیں جو سرمایہ دارانہ نظام میں نہ تو پہلے سے دیکھے گئے تھے اور نہ ہی مطلوب تھے تاہم برکس کو جنوبی ممالک کے درمیان تعاون بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اس لحاظ سے انہوں نے روشنی ڈالی کہ چین پہلے ہی افریقی براعظم کوانتہائی اہم امداد فراہم کر رہا ہے۔

چین میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ 2023 کی دوسری سہ ماہی میں شپمنٹ گزشتہ سال کی نسبت 173 فیصد اضافے کے ساتھ 12 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق چین نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 22 لاکھ 70 ہزار فولڈ ایبل موبائل کی شپمنٹ کی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 102 فیصد زیادہ ہیں۔ آئی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سال کی دوسری سہ ماہی میں 43 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ مقامی فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ ویوو 19.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے ،اوپو نے 15.9 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا اور دوسری سہ ماہی میں تیسرے نمبر پر رہا۔ آئی ڈی سی نے کہا ہے کہ فولڈ ایبل فونز کے متعارف ہونے کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور فی الحال یہ واحد شعبہ ہے جو مجموعی طور پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اضافے کا رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ آئی ڈی سی نے مزید کہا کہ ہنج اور اسکرین سے متعلق ٹیکنالوجیز میں بتدریج بہتری اور مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث صارفین میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی تیزی سے مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
چین میں گزشتہ برس پانی اور مٹی کے کٹا کا رقبہ کم ہوگیا ہے جو کہ ملک میں حیاتیاتی ماحول بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ مٹی اور پانی کے ضیاع کے قومی نگرانی نتائج کے مطابق 2022 میں ملک میں پانی اور مٹی کے کٹا کا رقبہ 26 لاکھ 50 ہزارمربع کلومیٹر تھا جو 2021 کی نسبت 20 ہزار 800 مربع کلومیٹر یا 0.78 فیصد کم ہے۔ پانی کے کٹا کا رقبہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 90 ہزار مربع کلومیٹر ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 1.38 فیصد کم ہے جبکہ ہوا کے کٹا کا رقبہ 15 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر ہوچکا ہے جو ایک برس قبل کی نسبت 0.36 فیصد کم ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مستقبل میں پانی اور مٹی کے کٹا سے نمٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
نگران وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف 6/3 میں سرپرائز وزٹ کیا۔وزیر تعلیم نے سکول کی پرنسپل کی غیر موجودگی کا نوٹس لیا۔سکول کی بیسک فیسیلٹیز کی خستہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ مدد علی سندھی نے کہاکہن یہ اسلام آباد کا سب سے پرائم لوکیشن کا سکول ہے اور یہاں آکر یہ پتہ بھی لگنا چاہیے ۔ سکول کا پینٹ ، پلے گراونڈز اور واش رومز کہ حالات دیکھ کر دکھ ہوا۔گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے تھے ۔ ہفتے میں یہ تمام کام مکمل ہونے چاہئے۔ میں سکولوں کے سرپرائز وزٹ جاری رکھونگا ۔امید ہے اسلام آباد کے تمام سکول باقی پاکستان کہ لئے ماڈل بنیں گے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں نیب لاہور نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو عدالت پیش کیا۔ احتساب عدالت نے چوہدری پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتشی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ذاتی معالج اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرلی۔ نیب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پرویز الہی نے بطور وزیراعلی اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کے لیے 116 اسکیمیں منظور کرائیں ۔ اسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیکر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لیے۔ دوران سماعت پرویز اٰلہی کے وکیل نے بتایا کہ پرویزالہی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل اعلی عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔ پرویزالہی کو نیب کے ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالہی نے بتایا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، حالانکہ اس کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت سے 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انہیں 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو عدالت سے سزا کے بعد لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا، وہ تاحال وہیں قید ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقررہ حد سے زیادہ قرض لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئینی درخواست 2020میں دائرکی تھی، حکومتوں نے حد سے زیادہ قرضے لیکر آئینی خلاف ورزی کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ملک شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے، آپ نے جو تجاویز دینی ہیں وفاقی حکومت کودیں، وفاقی حکومت ہی معاشی معاملات دیکھنے کا متعلقہ فورم ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کومعاشی مسائل میں مت الجھائیں، ایکٹ پرعملدرآمدکرانے کیلئے ہائیکورٹ جاناچاہیے، عدالت پہلے ہی بہت سے معاملات میں الجھی رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے، یہ بہتروقت نہیں کہ عدالت اس قسم کی درخواست سنے، آپ کا کیس یہ ہے کہ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005 پر عمل نہیں ہوا؟ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ دیکھیں1947سے آج تک سالانہ کتنا قرض لیا گیا؟ آخر ملک کیلئے اتناقرض کیوں لیا گیا؟ عدالت نے وکیل کودرخواست گزار ڈاکٹرمحمد زبیر سے ہدایات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان سے آموں کی درآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے پیر کو کہا کہ مین لینڈ کے متعلقہ قوانین،ضوابط اور معیارات کے مطابق، کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے یہ فیصلہ سائنسی اور بائیو سکیورٹی کی معقول وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔ ژو نے کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور یہ کہ تائیوان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فائٹو سینیٹری قرنطینہ نظام کو مزید بہتر بنائے۔ 2023 سے،چینی مین لینڈ کے کسٹم حکام نے تائیوان کے آموں میں ایک قرنطینہ کیڑے پلانوکوکس مائنر کا پتہ لگایا ہے یہ کیڑا مین لینڈ پر زرعی پیداوار اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
بیجنگ/جوہانسبرگ(شِنہوا) چین باہمی مفاد پر مبنی برکس تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران مزید پیش رفت متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق، برکس کے کھلے پن، جامعیت اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے جذبے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، رکن ممالک نے کوویڈ کی وبا کے بعد اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کے لیے تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق برکس کے دیگر رکن ممالک برازیل، روس، بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ چین کی غیر ملکی تجارت 2023 کے پہلے سات ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 19.1 فیصد اضافے سے23کھرب 80ارب یوآن(تقریباً330ارب62کروڑ ڈالر)ہو گئی ہے جو اس مدت کے دوران چین کی کل غیر ملکی تجارت کا 10.1 فیصد ہے، جس میں 1.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
خاص طور پر، ان ممالک کے لیے چینی برآمدات گزشتہ سال سے23.9 فیصد اضافے سے 12کھرب 30ارب یوآن رہیں جبکہ اس کی درآمدات 11کھرب50ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں، جس میں گزشتہ سال سے 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایکسپریس وے ٹرانسپورٹ کے لیے سرنگ کی کھدائی مکمل ہوگئی ہے۔ شیلڈ ٹنلنگ طریقہ کار سے بنائی گئی یہ ملک کی سب سے لمبی ایکسپریس وے سرنگ ہے۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے بیجنگ کیپیٹل ہائی وے ڈویلپمنٹ گروپ کے مطابق مجموعی طور پر 7.4 کلومیٹرطویل سرنگ کا منصوبہ درمیانی سطح پر دو طرفہ چھ لین ایکسپریس وے پر مشتمل ہے جس کی بالائی سطح سے دھوئیں کے اخراج اور نچلی سطح پر انخلاء اور بچاؤ کے راستے رکھے گئے ہیں۔
یہ سرنگ بیجنگ کے مشرقی سکستھ رنگ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ سرنگ کا سب سے گہرا حصہ، 75 میٹر زیر زمین ہے، جو بیجنگ کی سب سے گہری زیر زمین سرنگ ہے۔ جون میں، اس منصوبے کی مغربی سرنگ کی سب سے پہلے کھدائی کی گئی تھی،مشرقی سرنگ کی پیر کو کھدائی مکمل ہوئی۔ 16.07 میٹر کھدائی کے قطر اور تقریباً 145 میٹر لمبائی کے ساتھ، منصوبے میں استعمال کی گئی شیلڈ ٹنلنگ مشین چینی کاروباری اداروں نے ڈیزائن اور تیار کی ہے جس کا وزن 4ہزار500 ٹن ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر پیر کو بیجنگ سے روانہ ہوئے۔
شی جن پھنگ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ میں دونوں رہنما چین-افریقہ سربراہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
صدر شی کے وفد میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر تسائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔

جوہانسبرگ (شِنہوا)چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے"سیکنڈ انٹیگریشن" نظریہ پر انگریزی اور فرانسیسی زبان میں دو تحقیقی رپورٹس جاری کی ہیں۔
این سی آر کی جانب سے"جدیدیت کی طرف: شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کی اہمیت" اور "چین کو تبدیل کرنے والے سیکنڈ انٹیگریشن - چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں نظریاتی جدت اور عمل" کے عنوان سے یہ دونوں رپورٹس جوہانسبرگ میں ہفتہ کو شروع ہونے والے چھٹے برکس میڈیا فورم میں جاری کی گئیں۔
دونوں تحقیقی رپورٹس کے اجراء کے موقع پر سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔
صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور"سیکنڈ انٹیگریشن" پر ان کے اہم بیانات نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کی فکر کے اہم حصے ہیں۔ جس میں انہوں نے سی پی سی کی انسانیت کی سماجی و اقتصادی ترقی اور جدیدیت کے حصول کی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خیالات کا احاطہ کرتے ہوئے مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے وضاحت کی ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر اور برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو ہوا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ یہ دونوں رپورٹس نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی کی سوچ کے مطالعہ میں مدد کے لیے شِنہوا کی نئی کامیابیاں ہیں۔
شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر اور برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو ہوا جوہانسبرگ میں چھٹے برکس میڈیا فورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچج نے کہاہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنا ان کے لیے ضروری ہے، ہنگری کے یومِ ریاست کی تقریبات کی مناسبت سے اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان کے نام سے ہیش ٹیگ لگاتے ہوئے ووجچ نے کہا کہ ہمارے لیے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ممکنہ حد تک بہتر ین شکل میں جاری رکھنا ضروری ہے اور یہ ملاقات باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پہلے سے ہی اچھی سطح پر استوار سربیا-ترک تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، سرب صدر نے کہا کہ ترکیہ اپنی تعمیری پالیسیوں کی بدولت خطے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔
صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی حکومت کا مقف ہے کہ دہشت گرد ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو پراپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے ان پر پابندی لگادی گئی ہے،وزارت کمیونیکیشن صومالیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں 24اگست سے ٹک ٹاک،ٹیلی گرام پرپابندی یقینی بنائیں،صومالیہ کی حکومت نے یہ اقدام عسکریت پسند گروپ الشہاب کے خلاف کارروائی سے پہلے کیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اپنے دورے سے قبل، چینی صدرنے جنوبی افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء کے خط کا جواب دیا ہے جس میں انہیں چینی زبان اچھی طرح سیکھنے اور چین-جنوبی افریقہ دوستی کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں تعاون کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنے خط میں صدر شی نے کہا کہ 10 سال قبل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا ان کی موجودگی میں قیام عمل میں لایاگیا اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تعلقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر شی جن پھنگ برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے کو اہمیت دیتے ہیں۔ 2017 میں برکس کے شیامن میں ہونے والےسربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر شی نے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے حوالے سے خصوصی طور سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
ایک قدیم چینی کہاوت "عوام کے درمیان دوستی ریاست سے ریاست کے مضبوط تعلقات کی کلید ہے،" کا حوالہ دیتے ہوئے صدر شی نے کہا تھا کہ برکس ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو بڑھانا اور ان ممالک کے تمام لوگوں کی طرف سے شراکت داری کے جذبے کو قبول کرنا پائیدار عزم کے حوالے سے اہمیت کی مستحق ہے۔ انہوں نے زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں کی گئی بہترکوششیں برکس تعاون کو متحرک رکھیں گی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا،امریکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی عوامی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں ہفتے امریکی ریاست وسکانسن کے شہر میلواکی میں ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا،گزشتہ روز ہونے والے سی بی سی پول میں ٹرمپ کو 62جب کہ ان کے قریبی حریف اور فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹسٹ کو 16اور دیگر امیدواران کو 10فیصد حمایت حاصل رہی تھی،اس کے بعد سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہعوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میں کتنی کامیاب صدارت کرچکا ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا ،دوسری جانب ٹرمپ کے ایک اور مشیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آئندہ ہونے والے مباحثوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
برطانوی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو سات نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جائے گی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی برطانیہ کے کائونٹیز آف چیسٹر اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں کام کرنے والی نرس لوسی لیٹبی پرسات نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے اور مزید 10بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزامات ثابت ہوئے تھے،زیر سماعت مقدمے کے دوران پراسیکیوٹر نے مقف اپنایا تھا کہ 2015-16کے عرصے میں کانٹیز آف چیسٹر اسپتال میں ملازمت کرنے والی 33سالہ نرس لوسی لیٹبی نے پانچ نوزائیدہ لڑکوں اور 2نو زائیدہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کیا،تقریبا 10تک کیس کی سماعت کے بعد سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی پر ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ لوسی لیٹبی کی لیگل ٹیم نے بھی عدالت میں کہا کہ ان کی موکلہ جیل سے ویڈیو لنک پر کارروائی کو نہیں دیکھنا چاہتی،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت دی جائے گی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معصوم بچوں کی قاتل نرس کو سزائے موت کب دی جائے گی۔
سعودی عرب سے بیرون ملک ہنی مون منانے والے جوڑے کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ایک ہفتے قبل رخصتی ہوئی تھی۔ خاتون بثینہ شائع ناصر القباع اپنے شوہر عبداللطیف العامر کے ساتھ ہنی مون منانے بوسنیا گئی ہوئی تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئیں،خاتون کے انتقال کی اطلاع ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر دی جو وائرل ہوگئی۔ صارفین نے عبداللطیف سے اظہارافسوس کرتے ہوئے خاتون کے خاندان سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ نوشتہ تقدیر پر راضی ہوں۔ انمول ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔
سمندری طوفان ہیلری جنوبی کیلیفورنیا سے ٹکرا گیا، جزیرہ نما میکسیکو میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان جزیرہ نما میکسیکو اور لاس اینجلس میں تباہی مچاتا ہوا جنوبی کیلیفورنیا پہنچ گیا ہے، گورنر کیلیفورنیا نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا،طوفان ٹکرانے کے بعد کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں، سکول بھی بند کر دیئے گئے، اعلی حکام نے سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کر دی، طوفان جنوبی کیلیفورنیا کے بعد شمالی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے،دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے، میکسیکو کے دوسرے سب سے بڑے شہر تیجوانا میں زیادہ خطرے والے علاقوں میں لوگوں سے عارضی پناہ گاہوں میں جانے کی اپیل کر دی،امریکی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ 48گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔