• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد د...

 دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ پر تیار فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں،قصور کے سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی زبردست امدادی سرگرمیاں جاری ، متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری، گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، بکرکے اور نجابت شامل۔  تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی آمد سے متعدد بند ٹوٹ گئے، کئی دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، سیلابی ریلے کے باعث علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ متاثرین کی اپنے مدد آپ کے تحت بند باندھنے کی کوششیں جاری ہیں، بابا فرید پل، موضع ببلانہ، فیروز پور چشتیاں، پیر غنی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں، شاہو بلوچ، باقرکی، ماڑی انب، کوٹ بخشا، بھینی نورجہانیاں اور دیگر علاقے سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں، سینکڑوں ایکڑ اراضی ایک بار پھر سے زیرآب آ گئی جس سے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔ ادھر عارف والا میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرکاری سکولز بند کر دئیے گئے ہیں، 6 سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل رہیں گی، بند ہونے والے سکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، بند ہونے والے سکولز میں ٹبی لال بیگ،نورا رتھ، جلال جموں، ماڈھو فیروزکا اور سالم رتھ شامل ہیں۔ ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پہ 2 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج گزرنے کا امکان ہے، اس وقت پانی کی آمد 144135 کیوسک ہے پانی کا اخراج 144135 کیوسک ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اہلکار اور پاک فوج کے دستے امدادی کارورائیوں میں مصروف ہیں، تمام تر امدادی کارروائیوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف خود کر رہے ہیں۔ دوسری جانب قصور کے سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی زبردست امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری، گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، بکرکے اور نجابت شامل ہیں۔ پاک فوج کا ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے، راشن پیکس میں آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ تلوار پل، ٹھٹی بخشی اور نجابت کے مقامات پر راشن کی تقسیم جاری ہے، سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امداد کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے اور معمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے...

 استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر علوی کے گزشتہ روز کے ٹویٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا، صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے اس ٹویٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہائی منفی پیغام گیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجیں ختم، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر...

موج مستی اور سیر سپاٹوں کو بریک لگ گیا، سندھ کے بعد پنجاب بھر میں بھی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول و کالجز میں تدریسی عمل  شروع ہوگیا ہے، طویل چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں، بچوں کے چہرے دوستوں کو دیکھ کر کھل اٹھے ہیں۔ کئی روز بعد سکول آنے والے بچے جہاں خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں موج مستی کے دن ختم ہونے پر مایوس بھی نظر آ رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبا کی تعداد بھی معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے۔ خیال رہے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 6 جون سے 20 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بند تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر علوی نے نیند سے بیدار ہو کر جو کہا اسکی...

 پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ 28 گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے نیند سے بیدار ہو کر جو کہا اس کی حیثیت نہیں، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نظام میں اداروں کی مداخلت ہوئی تو غلط ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ٹوئٹ دیکھ کر حیرت ہوئی۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صدر کا معاملہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن ک...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ نیب رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الہی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہی نے بطور وزیر اعلی خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کیلئے 116 سکیمیں منظور کروائیں، پرویز الہی نے بطور وزیر اعلی اپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دیئے، پرویز الہی نے من پسند کٹریکٹرز کو ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لئے، پرویز الہی نے گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیموں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہی کی بدنیتی تھی، پرویز الہی نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کیلئے مختص کئے، سابق وزیراعلی پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 11ہوائی جہاز...

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 11ہوائی جہاز  گرواؤنڈ ہیں ،گراؤنڈ جہازوں میں سے 3بوئنگ 777بھی شامل ہیں جہاز مرمت کے لیے کھڑے کئے گئے مگر پی آئی اے کی خراب مالی حالت کی وجہ سے پرزے نہیں خریدے جاسکے جس سے طیارے مستقل  گراؤنڈ ہونا شرو ع ہوگئے ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق  پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے دوران ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی  بے قابو اڑان  کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو شدید مالی مسائل کاسامنا کرنا پڑ ا۔پی آئی اے کو پرزے خریدنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ پی آئی اے  کے طیارے گراؤنڈ ہوتے گئے مگر ان کی مرمت کے لیے پروزوں کی خریداری نہ ہوسکی اور مرمت کی غرض سے پہلے سے گراؤنڈ کئے گئے طیارے بھی اڑنے کے قابل نہ بنائے جاسکے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے تین بوئنگ777طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے دو طیارے سال 2020میں گراؤنڈ کئے گئے اس کے بعد ایک طیارہ سال 2021میں گراؤنڈ کردیاگیا۔ا س طرحA320 کے 5 طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے دوسال 2021میں اور 3طیارے2023میں گراؤنڈ کردیئے گئے ۔ATRکے 3طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے ایک طیارہ 2020میں ایک طیارہ 2022اور ایک طیارہ 2023میں گراؤنڈ کردیا گیاتھا ۔یہ تمام طیارے پرزوں کی خریداری کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے چین امریکہ نوجوانوں و طل...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں یو ایس۔چائنہ یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن اور امریکی ریاست واشنگٹن میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ دوستانہ شخصیات کے ایک خط کا جواب دیا۔

چینی صدر نے اپنے جواب میں چھنگ دو میں 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز اور ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات پر خط لکھنے والوں کا چین کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ کھیل ایک ایسا بندھن ہے جو لوگوں میں دوستی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں سے ایک ہموار ، محفوظ اور شاندار چھنگ دو ایف آئی ایس یو کھیلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

صدر شی نے مزید کہا کہ چینی حکومت اور عوام کو ہانگ ژو میں شاندارایشیائی کھیلوں کی میزبانی پرمکمل اعتماد ہے۔

چینی صدر  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں ہے اور اس کا مستقبل نوجوانوں سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ چین اور امریکہ کے مزید نوجوان ایک دوسرے کو جان سکیں گے، ایک ساتھ آگے بڑھیں گے، دو طرفہ دوستی کے سفیر بن سکیں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی مسلسل حوصلہ افزائی کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یوایس۔چائنہ یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ دوستانہ شخصیات چینی اور امریکی نوجوانوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور چین۔ امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں مزید کردار ادا کریں گی۔

ایسوسی ایشن اور امریکی ریاست واشنگٹن میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ دوستانہ شخصیات نے چینی صدر  کو لکھے گئے اپنے خط میں چھنگ دو ایف آئی ایس یو کھیلوں اور ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے چین اور امریکہ کے درمیان نوجوانوں کے تعاون اور عوامی سطح پر تبادلے بڑھانے کا کہا تھا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت م...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران صاف توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ برس کی نسبت 42.9 فیصد بڑھ کر 49 کروڑ کلوواٹ ہوگئی جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 39 کروڑ کلووٹ رہی جس میں سالانہ اضافے کی شرح 14.3 فیصد رہی۔

قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 2.74 ارب کلو واٹس ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 11.5 فیصد بڑھ رہی ہے۔

چین نے  سبز ترقی کی تلاش کی کوششوں کے ضمن میں گزشتہ برسوں کے دوران قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران چین میں بڑی بجلی کمپنیوں کی شمسی توانائی میں مجموعی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 108.7 فیصد اضافے کے ساتھ 161.2 ارب یوآن (22.39 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بجلی کی پیداوار میں 3.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی پیداوار میں جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور جون کے مقابلے میں اضافے کی رفتار میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں جولائی کے دوران بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 27.3 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق تھرمل پاور، نیوکلیئر پاور، ونڈ پاور اور سولر پاور کی پیداوار میں بالترتیب 7.2 فیصد، 2.9 فیصد، 25 فیصد اور 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کی پن بجلی کی پیداوار ایک سال قبل  کے مقابلے میں 17.5 فیصد کم ہوئی جو جون کی نسبت 16.4 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

این بی ایس کے مطابق چین کی بجلی کی پیداوار پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد بڑھ کر 50.1 کھرب کلوواٹ گھنٹے ہوگئی۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جولائی میں شہری ہوا بازی کی نقل و حمل م...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم گرما کے دوران سفری طلب میں تو سیع ہوئی ہے جس کے سبب جولائی میں چینی سول ایوی ایشن نقل وحمل میں اضافہ ہوا۔

سول ایوی ایشن ایڈ منسڑیشن آف چا ئنہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اس شعبے میں ٹرانسپورٹ  کاروبار 11.37 ارب ٹن کلومیٹرز رہا جو ایک برس قبل کی نسبت 67.1 فیصد زائد ہے اور پہلی بار 2019 کی اسی مدت کی سطح سے تجاوز  کر گیا ہے۔

سول ایوی ایشن ایڈ منسڑیشن آف چا ئنہ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں تقریباً 6 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار فضائی مسافر دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 83.7 فیصد زائد اور شہری ہوا بازی شعبے میں ایک نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔

گزشتہ ماہ مجموعی سفر میں مقامی روٹس پر مسافر وں کے دورے تقریباً 5 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار رہے جو جولائی 2019 کے مقابلے میں 12.1 فیصد زائد ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی کی کروز معیشت میں تیزی رفتار ب...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں کروز صنعت نے مارچ کے اختتام سے ملک کی بین الاقوامی کروز خدمات کی پائلٹ بحالی کے بعد سے اب تک 30 کروڑ یوآن (تقریباً 4 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد کی ٹکٹس فروخت کی ہیں۔

بلدیاتی حکومت نے بتایا کہ مارچ کے اختتام پر شنگھائی کی بین الاقوامی کروز خدمات کی آزمائش بحالی کے بعد سے 4 ہزار سے نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

شنگھائی بلدیاتی کمیشن برائے تجارت کے ڈائریکٹر ژومن نے بتایا کہ آزمائشی بحالی کی وجہ سے شنگھائی میں کروز معیشت تیزی سے بحال ہوئی جو لچک کے امید افزا رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

شنگھائی نے حال ہی بین الاقوامی کروز معیشت میں اعلی معیار کی ترقی کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے  جس پر 2023 سے 2025 کے درمیان عملدرآمد ہوگا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مزید فنڈز مخ...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں کے لئے مرکزی حکومت کی معاونت کے طور پر مزید ایک ارب یوآن (تقریباً13 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نئے فنڈ سے بنیادی طور پر قدرتی آفات سےشدید متاثر ہونے والے رہائشیوں کے لئے امدادی کاموں میں مدد کی جائے گی جن میں بیجنگ۔تیان جن۔ہیبے خطہ اور حئی لونگ جیانگ اور جیلن صوبےشامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی فنڈنگ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آفات سے متاثرہ افراد کو مئو ثر  طریقے سے دوبارہ آباد کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پیداوار اور کاروبار زندگی جلد از جلد معمول پر  لایا جائے اور متاثرہ رہائشی موسم سرما سے قبل اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں یا نئے گھروں میں منتقل ہوسکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلابی موسم کے آغاز سے اب تک مرکزی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی روک تھام اور امدادی فنڈز کی مد میں 9.68 ارب یوآن سے زائد رقم مختص کی ہے۔

بیان میں وزارت خزانہ نے صوبائی سطح کے مالیاتی محکموں کو فنڈز کی بروقت تقسیم، فنڈز کے استعمال کی نگرانی کو مضبوط بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ، چینی منگ خاندان کے ملاح ژینگ ہی...

جکارتہ (شِںہوا) انڈونیشیا کے  وسطی صوبہ جاوا کے دارالحکومت سی مارنگ شہرمیں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

ژینگ ہی نے 28 برس کے بحری سفر میں ایک بڑے بیڑے کی قیادت کرتے ہوئے کئی بار انڈونیشیا اور جاوا جزیرے کا دورہ کیا اور مختلف طریقوں سے مقامی لوگوں کے ساتھ معاشی تبادلے کئے۔

ژینگ ہی کے سفر اور سی مارنگ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں نے دونوں ممالک کے درمیان قدیم معیشت اور جدید اقتصادی تعاون دونوں پر مثبت اثرات مرتب کئے۔

سی مارنگ شہر کا ژینگ ہی اور چین کے ساتھ گہرا تاریخی رشتہ ہے ۔ سی مارنگ شہر کا چینی نام "سان باؤ لانگ" ہے جو "سان باؤ" ژینگ ہی کا اصل نام ہے۔

ژینگ ہی کی یاد میں مقامی افراد نے جاوا میں پہلی بار اترنے والی جگہ کو "سی مارنگ " کا نام دیا۔

سیم پو کانگ اور تائی کاک سی دونوں ہی ژینگ ہی کی یادگاریں ہیں جو سارا سال آباد رہتی ہیں، یہ انڈونیشیا اور بیرون ملک سے متعدد سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کرتی ہے جو ژینگ ہی کا احترام کرتے اور ان کی یاد مناتے ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے شہر سی مارنگ کے توگو موڈا میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں لوگ ڈریگن اور شیر رقص کررہے ہیں ۔(شِںہوا)

انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے سی مارنگ کے توگو موڈا میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں شریک ایک شخص نے چہرے تبدیل کرنے والا میک اپ کررکھا ہے۔  (شِںہوا)

انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے سیم پو کانگ مندر میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں لوگ شریک ہیں۔(شِںہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کمپیوٹنگ پاور کانفرنس کا آغاز

ین چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے صدرمقام ین چھوان میں 2023 چائنہ کمپیوٹنگ پاور کانفرنس  شروع ہوگئی۔

وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوآنگ لونگ نے بتایا کہ چین نے حالیہ برسوں میں کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اطلاق کا تیز کرنے کے لئے پالیسیز اور اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی کمپیوٹنگ صنعت میں تیز رفتار ترقی کے فروغ کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔

جن نے بتایا کہ چین کی کمپیوٹنگ طاقت مجموعی طور پر 197 ای ایف ایل او پی ایس ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کی کمپیوٹنگ صنعت نے اپنی سمت اختیار کرنا شروع کردی ہے اور اس کی کمپیوٹنگ مصنوعات جیسے سرورز ، کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کی پیداوار عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔

اس کانفرنس کی میزبانی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ننگ شیا ہوئی علاقائی حکومت کررہی ہے۔

چین نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ برس مجموعی کمپیوٹنگ طاقت کی بہتری کے لئے ایک میگا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا  جس میں 8 قومی کمپیوٹنگ مراکز اور 10 قومی ڈیٹا سینٹر کلسٹرز کا قیام شامل تھا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین. جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی نمائش کنندہ مصنوعات دکھا رہا ہے۔(شِںہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین. جنوبی ایشیا نمائش میں لوگ پاکستان کے بوتھ سے اشیاء کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونٹی نیگرو ۔ پوڈگورشیا۔ چین ۔ شاہراہ

مونٹی نیگرو میں بار- بولجارے شاہراہ کے ترجیحی حصہ کی سرنگیں دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہوبے ۔ این شی ۔ نا ئٹ اکانومی

چین ، وسطی صوبے ہوبے کے این شی توجیا اور میاؤ خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی شوان این میں دریائے گونگ شوئی پر ایک فوارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ پالتو جانور نمائش ایشیا 2023

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں پالتو جانوروں کے 25 ویں ایشیائی میلے میں ایک شخص اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، دارالحکومت کابل میں 104 واں یوم...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 104 واں یوم آزادی منایا گیا ۔ اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب  منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔

افغانستان ، دارالحکومت کابل میں 104 ویں یوم آزادی پر منعقدہ تقریب میں افغان سیکیورٹی فورسز شرکت کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان ، دارالحکومت کابل میں آزادی کی 104 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کرنے والے اراکین تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے تقریباً 30 ہزار سیاحوں کی جانب سری لن...

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ایل ٹی ڈی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے سات ماہ کے دوران تقریباً30 ہزار چینی سیاحوں نے  سری لنکا کا دورہ کیا۔

ایس ایل ٹی ڈی اے نے کہا ہے کہ 2022 کے اس عرصے کے دوران صرف 2 ہزار چینی سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

ایس ایل ٹی ڈی اے نے کہا ہے کہ 2023 میں جنوری سے جولائی کے دوران  7 لاکھ 67 ہزار 913 سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سروس آؤٹ سورسنگ صنعت میں مستحکم ترقی

بیجنگ(شِنہوا) وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سروس آؤٹ سورسنگ صنعت  میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

چینی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران 12.6 کھرب یوآن (تقریباً 175 ارب امریکی ڈالرز) کی مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ معاہدے کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد زیادہ ہیں۔

مجموعی طور پر آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 17.1 فیصد بڑھ کر 719.5 ارب یوآن ہوگئی۔

صنعت نے جنوری سے جولائی کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار نئے افراد کو بھرتی کیا جن میں سے 72.6 فیصد افراد یونیورسٹی کی ڈگری یا اس سے اعلیٰ تعلیم کے حامل تھے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تھائی لینڈ کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈان پرمودونائی سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی بین الاقوامی صورتحال یا تھائی لینڈ کی داخلی صورتحال میں تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوگی ۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تھائی لینڈ استحکام اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین ،تھائی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے چین۔تھائی لینڈ ریلوے اور چین۔لاؤس۔تھائی لینڈ ریلوے کنکشن لائنز کی تعمیر میں تیزی لانے اور ٹیلی کام فراڈ سمیت بین الاقوامی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے آسیان برادری کی تعمیر، آسیان کی مرکزیت کی حمایت اور اقتصادی ترقی کے مرکز کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے میں چین کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین، آسیان ممالک کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق پر مشاورت کو تیز کرنے، مئوثر اور ٹھوس علاقائی قوانین کی جلد تشکیل کی کوشش کرنے اور بحیرہ جنوبی چین کو امن، دوستی اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ علاقائی ممالک کو خطے سے باہر کی قوتوں سے بھی ہوشیار  رہنا چاہیے جو کیمپ کی بنیاد پر محاذ آرائی کے لئے اکساتی ہیں اور سرد جنگ کی ذہنیت کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں جو مشکل سے حاصل کردہ امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہے۔

ڈان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی و علاقائی غیر یقینی موجودہ صورتحال کےپیش نظر تھائی لینڈ، چین کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے ، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے ، چین ۔ لاؤس ۔ تھائی لینڈ ریلوے کنکشن کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 20.4...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال  کی نسبت 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران چین میں تقریباً71 لاکھ 90 ہزار مقامی ۔برانڈ کی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

چینی مارکیٹ میں ایسی گاڑیوں کا مارکیٹ حصہ 53.8 فیصد رہا جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

مقامی  آٹو برانڈز کی فروخت صرف جولائی میں گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

یہ فروخت گزشتہ ماہ ملک کی مجموعی مسافر  گاڑیوں کی فروخت کا 57.2 فیصد تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی میں جولائی کے اختتام پر قرض توا...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں جولائی 2023 کے اختتام پر تمام کرنسیوں سمیت قرض توازن 108.8 کھرب یوآن (15.1 کھرب امریکی ڈالرز) رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد زائد ہے۔

پیپلز بینک آف چا ئنہ شنگھائی کے صدر دفتر کے مطابق جولائی کے اختتام پر چینی یوآن میں قرض توازن گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافے سے 102.6 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔

جولائی کے اختتام پر غیر ملکی کرنسیوں میں قرض توازن 87.6 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ چکا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 17.6 فیصد کم ہے۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پر شنگھائی کا ڈپازٹس توازن گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 199.3 کھرب یوآن ہوچکا تھا۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کوئلے کی پیداوار میں مستحکم اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خام کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں 2.67 ارب ٹن خام کوئلے کی پیداوار ہوئی۔

چین کی خام کوئلے کی پیداوار صرف جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 0.1 فیصد بڑھ کر 38 کروڑ ٹن ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق چین نے جنوری سے جولائی کے عرصے کے دوران 26 کروڑ ٹن کوئلہ درآمد کیا  جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 88.6 فیصد زیادہ ہے۔

۲۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلی ترین سیاسی مشاورتی ادارے کے رہنم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کی ساتویں چیئرپرسن کونسل کا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت اور اظہار خیال کیا۔

وانگ نے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ  تفصیلی تحقیق اور جائزہ کے ساتھ اور فعال طور پر مشاورت اور غور کرتے ہوئے مستحکم اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت اور طاقت سے کام لے۔

ملک کے مجموعی سفارتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرنے، سفارتی تبادلوں میں  سی پی پی سی سی کے فعال کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی پی سی سی کے اراکین کو چین کی کامیابیوں کو بہتر طور سے  پیش کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔

وانگ نے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مزید بہتر تجاویز اور منصوبے پیش کرے۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوریشیا اجناس و تجارتی نمائش میں 68 ارب ڈال...

ارمچی (شِنہوا)چین کے  شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے میں جمعرات سے جاری 2023 (چین) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے دوران کُل 273 مجوزہ منصوبوں پر دستخط کیےجائیں گے۔

نمائش کےمنتظمین کے مطابق493ارب20کروڑیوآن(تقریباً68 ارب49 کروڑ ڈالر)سےزیادہ کے پروجیکٹس ایکسپو کے2021 ایڈیشن میں دستخط کیے گئے پروجیکٹس کی کل مالیت کے مقابلے میں 1.52 گنا زیادہ ہیں۔

ان منصوبوں میں نئی توانائی اور نئے مواد، آلات کی تیاری، تجارتی لاجسٹکس اور ثقافتی سیاحت سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔

اس سال یہ نمائنش 21 اگست تک جاری رہے گی جو70 ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہے۔ نمائش نے 40 ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 300 سے زیادہ کاروباروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جن میں دنیا کی 500 سرفہرست کمپنیوں میں سے 25کمپنیاں شامل ہیں۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے وزرا خارجہ کا فون پر رابطہ،...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے فون پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں وزراخارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ رواں  سال کے آغاز سے،چین اور فرانس کے تعلقات میں ترقی کی مضبوط رفتار برقراررہی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ اپریل میں صدر ایمانوئل میکرون کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے تزویراتی رابطوں پر تفصیلی بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور یہ چین فرانس ثقافت وسیاحت  کے ساتھ ساتھ پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں  ہے تاکہ دونوں رہنماؤں کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، تمام شعبوں اور تمام سطحوں پر جامع لحاظ سے تبادلوں کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے وبا سے ہونے والے نقصانات کی تلافی اور دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھایا جاسکے۔

مغربی ممالک روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار...

ماسکو(شِنہوا)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کے معاملے پر ماسکو کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

لاوروف نے ہفتہ کو بین الاقوامی امور کے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغرب نے روس کو مدعو کیے بغیر جدہ اور کوپن ہیگن میں یوکرین پر کثیرالجہتی اجلاس منعقد کیے جس میں ترقی پذیر ممالک کو یوکرینی صدر کے امن منصوبے کی حمایت کے لیے قائل کرنے کی امید کی گئی تھی جبکہ اس عمل میں اہم روسی مفادات کونظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ ٹھوس بات چیت کے لیے تیاررہا ہے اور اس نے کئی برسوں تک کوشش کی کہ یوکرین منسک معاہدوں پر عمل درآمد کرے جن کا مقصد مشرقی یوکرین میں تنازعہ کو حل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے خصوصی فوجی آپریشن کے ابتدائی دنوں سے ہی مذاکرات شروع کرنے کی یوکرین کی تجویز کا جواب دیا تھا لیکن 2022 میں مغربی دباؤ پر یوکرین نے مذاکرات کو روک دیا۔

گزشتہ سال کے آخر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حکم نامے کے ذریعے روسی قیادت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات پر پابندی لگا دی۔

اعلیٰ روسی سفارت کار نے کہا کہ مغربی سپانسرز نے یوکرین کو صورتحال مزید خراب کرنے کی جانب سے دھکیلا ہے اور اس وقت یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لاوروف نے کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ مذاکرات کے لیے مغربی مطالبات  محظ یوکرین کے تھکے ہوئے فوجیوں کو مہلت دینے کی ایک حکمت عملی ہے۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں ساؤتھ ایشیا پویلی...

کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں جاری ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو دنیا بھر کے لوگوں کو جنوبی ایشیائی ممالک کے تنوع اور انفرادیت کو سمجھنے کا مواقع فراہم کرتی ہے۔ ایکسپو میں جنوبی ایشیا پویلین نے لوگوں کی خصوصی توجہ مبذول کرائی ہے۔

جنوبی ایشیاپویلین میں مجموعی طور پر448 بوتھ ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان اور مالدیپ سمیت 8 ممالک شامل ہیں۔

پویلین میں، جنوبی ایشیائی ممالک کی ہر قسم کی مصنوعات موجود ہیں، جن میں مختلف قسم کے دیدہ زیب زیورات اور شاندار ہینڈی کرافٹس غیر ملکی ماحول کی عکاسی کررہی ہیں۔

پاکستان کے قیمتی پتھر سے بنےزیورات، چمڑے اور لکڑی کی دستکاری، نیپال کا خصوصی  سویا بین آئل، پام آئل، اور اسٹیل کی مصنوعات اور سری لنکا کی کالی چائے نمائش میں شرکا کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

جنوبی ایشیا پویلین کو نہ صرف جنوبی ایشیا کی خصوصیات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے مختلف ادارے نمائش میں شریک ہیں، جس سے انہیں کاروبار سے متعلق تبادلہ خیال اور اپنے وسائل میں اضافہ کے مواقع ملےہیں۔

چین - جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی تاجرایک خریدار کو چمڑے کے کوٹ دیکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

پاکستان سے آئے نمائش کنندہ فرقی مہمانوں کو روانی سے چینی زبان میں خوش آمدید کہ رہے ہیں ہے تاکہ وہ اس کے بوتھ پر رکھی شالوں کو دیکھیں تاکہ وہ ہاتھ سے بنی ان شالوں کی خصوصیات سے  متعارف کراسکیں۔ فرقی نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایکسپو رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔ بہت سے چینی صارفین اور میں وی چیٹ پر ہیں اور میں مستقبل میں ایکسپریس ڈیلیوری کے ذریعے ان کو مصنوعات فروخت کر سکتا ہوں۔

اس کے علاوہ فرقی  نے ایکسپو میں چین کے ٹیکسٹائل کے چند تاجروں سے ملاقات کی ہے اور وہ چینی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔

پہلی بار نمائش میں شرکت کے لیے نیپال سے آئے تاجرگولو کا کہنا ہے کہ  چین مواقع سے بھرا ہوا ملک ہے۔ جب میں نیپال میں تھا تو میں نے محسوس کیا کہ زیادہ سے زیادہ چینی صارفین قیمتی پتھروں سے بنی اشیا کے شوقین ہیں، اس لیے میں نے یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اس نمائش کو چین میں اپنے کاروبار کی شروعات، مزید چینی صارفین سے ملنے اور زیادہ لوگوں کو نیپالی دستکاری اور زیورات سے روشناس کرانےکے خواہاں ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر میں چینی کمشنر دفتر نے یور...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ کے بارے میں یورپی یونین (ای یو) کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت ،"ایک ملک، دو نظام" کی ساکھ کو نقصان اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور انسانی حقوق کی صورتحال اور قانون کی حکمرانی پرتنقید کی گئی۔

دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم یورپی یونین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پابندی اور فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں اپنی مداخلت بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" اور "ہانگ کانگ کے عوام کے ذریعے ہانگ کانگ کےنظم ونسق " کے اصولوں کو مکمل، دیانتداری اور غیرمتزلزل طریقے سے نافذ کیا ہے اور یہ کہ  اعلیٰ خود مختاری اور ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب نفاذ کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ 

ڈی آر کانگو میں گزشتہ 6 سالوں میں بچوں کو بد...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں تنازعات اور نقل مکانی میں اضافہ بچوں کو 2017 کے بعد ہیضے کے بدترین بحران میں دھکیل رہا ہے۔

یونیسیف نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں سال کے پہلے سات مہینوں میں ہیضے کے کم سے کم 31 ہزار342 مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے اور 230 اموات ہوئیں جن میں سے اکثر بچے تھے۔سب سے زیادہ متاثرہ صوبے شمالی کیوو میں  21ہزار 400 سے زیادہ تصدیق شدہ یا مشتبہ کیسز دیکھے گئے جن میں 5 سال سے کم عمر کے 8 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔

2022 کے پورے سال میں 5 ہزار 120کل کیسز تھے جن میں سے 1ہزار 200 شمالی کیوو میں 5 سال سے کم عمر کے بچے شامل تھے۔

یونیسیف نے کہا کہ افریقہ میں نقل مکانی کا بدترین بحران عوامی جمہوریہ کانگو میں ہے جہاں ملک بھر میں 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے نقل مکانی کی جبکہ جنوری 2023 سے ملک کے مشرقی صوبوں شمالی کیوو، جنوبی کیوو اور اتوری میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں سمیت 15 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر  ہوئے ہیں۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جولائی کے دوران فضائی مسافروں کی تعد...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں موسم گرما کے دوران فضائی سفر کی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ نے جولائی کے دوران ترقی کی ہے۔

چین کے سول ایوی ایشن کے ادارے (سی اے اے سی ) کے مطابق گزشتہ ماہ سیکٹر کا مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور11 ارب37کروڑ ٹن کلو میٹر تھا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 67.1 فیصد اور پہلی بار 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کی گئی سطح سے زیادہ ہے۔

سی اے اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق  جولائی میں فضائی سفری دوروں کی تعداد 6کروڑ24لاکھ30ہزار رہی جو گزشتہ سال سے 83.7 فیصد زیادہ اور شہری ہوا بازی کے شعبے کا نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔

گزشتہ ماہ اندرون ملک فضائی سفری دوروں کی تعداد 5کروڑ90لاکھ 80ہزار رہی جو جولائی 2019 کے مقابلے میں 12.1 فیصد زیادہ ہیں۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین برکس تعاون کو بڑھانےمیں اہم کردار ادا کر...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے ماہرین نے کہا ہے کہ چین نے برکس ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

برکس  ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بلاک کا مخفف ہے جو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔

پنوم پن میں قائم آزاد تھنک ٹینک ایشین وژن انسٹی ٹیوٹ (اے وی آئی) کے ریسرچ سپروائزر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے ہفتہ کو کہا کہ چین کا اہم کردار شنگھائی میں قائم نیو ڈیولپمنٹ بینک کی تشکیل اور کنٹیجینٹ ریزرو انتظام جیسے اقدامات سے ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ آزاد تجارت اور کثیر جہتی تجارتی نظام کے لیے چین کی غیر متزلزل وابستگی سے رابطے کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی انضمام اور ترقی میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، عالمی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اقتصادی قوت کے طور پر برکس میں اقتصادی بحالی اور ترقی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی نظم و نسق میں اصلاحات لانے میں کئی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے۔

کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی کے تحت ایک تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے اس حوالے سے کہا کہ چین برکس ممالک کے درمیان کھلے پن، جامعیت اور سب کے فائدہ مند تعاون کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چین برکس ممالک میں ایک بڑا سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار ہے اور چین اور دیگر برکس ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا تعاون ان کی معیشتوں کی ترقی پر بہت مضبوط اثر ڈال رہا ہے۔

کن فیا نے کہا کہ برکس ہمیشہ سے کثیرالجہتی تعاون، عالمی نظم و نسق، ایک کھلی اور تکثیری عالمی معیشت  اور جامع وپائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے برکس ممالک عالمی جامع اقتصادی ترقی کے کلیدی کردار رہے ہیں اور انہوں نے عالمی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات اور بین الاقوامی امن و استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پنوم پن  میں بیلٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر جوزف میتھیوز نے کہا کہ چین کی پرامن ترقی نے زیادہ تر ترقی پذیر ممالک اور برکس کی معیشتوں کو بین الاقوامی میدان میں حصہ لینے اور عالمی سطح پر اثر ڈالنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چین برکس ممالک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھانے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) منصوبوں کے ذریعے رابطے کو بہتر بنانے اور رکن ممالک کے ساتھ اپنے علم، دولت اور خوشحالی کا اشتراک کرنے میں محرک اور سرکردہ قوت کا حامل ملک ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ برکس کے اندر رہ کر چین ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی قیادت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس ایک پرامن، خوشحال اور کثیر قطبی دنیا کے لیے کلیدی محرک کے طور پر ابھرا ہے اور یہ بلاک عالمی حکمرانی اور اقتصادی بحالی کے لیے ایک محرک قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس کھلے پن، جامعیت، تعاون اور سب کے لیے مفید نتائج پر عمل پیرا ہے جس نے ایک متحد، مساوی، متوازن اور جامع عالمی ترقیاتی شراکت داری قائم کی ہے۔

ماہرین ان کے یہ بیان 15ویں برکس سربراہ اجلاس سے چند روز قبل سامنے آئے ہیں جو 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہو گی۔

چین-چھونگ چھنگ-مصر-قاہرہ- رات کی زندگی

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے خوبصورت علاقے ہونگیاڈونگ میں ایک لڑکی نے رات کے وقت لگےبازارمیں آئس کریم پکڑ رکھی ہے۔(شِنہوا)

کویت-جہرا گورنریٹ-گرج چمک کے ساتھ بارش

کویت میں جہرا گورنریٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا منظر۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ژی جیانگ-ہانگ ژو-ثقافتی میلہ-سیاحت

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے چھانگ ہوا ٹاؤن میں ثقافتی میلے کے دوران چین کے روایتی کپڑوں میں ملبوس سیاح  ایک سڑک سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-ٹورنٹو-کینیڈین قومی نمائش-آغاز

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2023 کینیڈین نیشنل ایگزیبیشن(سی این ای)  کے دوران لوگ ہنس کے مجسموں کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-بیت دجان- احتجاج

نابلس کے مشرق میں مغربی کنارے کے گاؤں بیت دجان میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین میں سےایک فلسطینی اسرائیلی فوجیوں سے الجھ رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں مسلح افراد نے عالم دین کو قتل...

محمودِ راقی، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کی ایک مقامی مسجد کے پیش امام عالم دین کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا۔

ہفتہ کو صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کی صبح ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقے خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افرادنے امام مسجد قاری غلام فاروق پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

افغان نگراں حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جنگ سے متاثرہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جولائی میں چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں 7...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں جولائی میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ 18ارب40 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ترقی کی شرح جون کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ  رہی۔

ادارے کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ 1 کروڑ3 لاکھ 10 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ سال کی نسبت18.5 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے جولائی تک چین کی قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد بڑھ کر134 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ ترجمان کی تائیوان کے ڈی پی پی...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس کے ایک عہدیدار نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی طرف سے امریکہ کے ساتھ مزید گٹھ جوڑ کے نئے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ 

امریکہ میں لائی چھنگ تے کے "اسٹاپ اوور" کے  ردعمل میں ہفتہ کو اپنے بیان میں عہدیدار نے اس اقدام کو "تائیوان کی آزادی" کے لیے امریکی حمایت سے چمٹے رہنے کی لائی کی  ہٹ دھرمی پر مبنی کوشش قرار دیا۔ 

حالیہ دنوں میں، لائی نے پیراگوئے کے نئے صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے "اسٹاپ اوور" کے نام پر امریکہ کا دورہ کیا۔ لائی نے بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں "تائیوان کی آزادی" کے بیانات کا پرچار بھی کیا اور پیراگوئے میں سینئر امریکی حکام سے ملاقات کی۔ 

عہدیدار نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے چین کو محدود کرنے کے لیے "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے رہتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لیے امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے مسلسل اشتعال انگیزی کی اور اپنی مرضی سے امریکہ میں چین مخالف قوتوں کے لیے ایک پیغام رساں کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی پی حکام نے "چینی قوم کے مفادات سے غداری کی ہے۔"

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں