• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا تائیوان کے گرد م...

نانجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے ہفتے کے روز تائیوان جزیرہ کے ارد گرد بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ فضائی و سمندری گشت اور فوجی مشقوں کا آغاز کیاہے۔

کمانڈ کے ترجمان شی یی نے کہا کہ گشت اور مشقوں کا مقصد فوجی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے درمیان ایک ساتھ کارروائی کی تربیت دینا  اور فضائی اور سمندری مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت کو بہتربناناہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کی حقیقی جنگی حالات میں لڑنے کی صلاحیت کو جانچا جائے گا اور یہ کہ  گشت اور مشقیں "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی عناصر کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیزیوں کے لیے ایک سخت انتباہ ہوگا۔

 
۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ نے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے کو...

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کی ڈیجیٹل معیشت کی اضافی قدر 2023 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 8.7 فیصد اضافے سے 918 ارب5کروڑ یوآن (تقریباً 127ارب50 کروڑ ڈالر)تک پہنچ گئی، جو شہر کی جی ڈی پی کا 44.5 فیصد ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ وانگ لی نے بتایا کہ ڈیجیٹل معیشت بیجنگ کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے سب سے زیادہ متحرک نئی ترقی کا ڈرائیور اورنیا انجن بن گئی ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی ایک پالیسیاں اور ضوابط  جاری کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کیا ہے۔ 2022 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت  بڑھ کر 502 کھرب یوآن تک پہنچ گئی تھی۔ ملک کی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بڑھ کر 41.5 فیصد ہوگیا ہے  جس سے یہ مستحکم ترقی اور تبدیلی کے لیے ایک اہم محرک بن گیا ہے۔

 
۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی حکام نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی م...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی حکام نےاسرائیلی حکومت کی جانب سےمغربی کنارےمیں بےترتیب بستیوں کی مالی اعانت کے ذریعےان کی تعمیر کو وسعت دینے کے لیے 19 کروڑ ڈالرکا فنڈ مختص کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کی طرف سے پیش کئے گئے منصوبے کے جواب میں فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے غیر اعلانیہ بتدریج الحاق کوتیزکرنے کی غرض سے مزید زمین چوری کرنے کے لیے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہم ہر روز قابض حکام اور آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور جرائم میں اضافے کے تناظر میں توسیع پسند استعماری اسرائیلی پالیسی کی بازگشت سن رہے ہیں جواسرائیلی حکومت کے فیصلوں کا عملی اقدام ہے۔

فلسطینی وزارت نے اسرائیلی حکومت کو بستیوں کی تعمیر اور توسیع کےاپنے فیصلوں اور تنازعات سمیت پورے خطے پران کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں رہائش پذیر ہیں۔

 
۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - یوننان - چین - جنوبی ایشیا نمائش

چین - جنوبی ایشیا نمائش میں ایک پاکستانی تاجرکپڑے کی ملبوسات  دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - یوننان - چین - جنوبی ایشیا نمائش

چین - جنوبی ایشیا نمائش میں ایک پاکستانی تاجرکپڑے کی ملبوسات  دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - یوننان - چین ۔جنوبی ایشیا نمائش

چین -جنوبی ایشیا نمائش میں ساؤتھ ایشیا پویلین کا ایک منظر(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - یوننان - چین - جنوبی ایشیا نمائش

چین - جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی تاجرایک خریدار کو چمڑے کے کوٹ دیکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس قاضی فائز عیسی کا اہلیہ کے ہمراہ جڑانوا...

جسٹس قاضی فائز عیسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ جڑانوالہ واقعے کے متاثرین سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں مدد کروں گا، انتظامیہ کو ہدایت کروں گا کہ بحالی کے تمام کام ہنگامی بنیادوں پر کریں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ جڑانوالہ واقعے میں متاثر ہونیوالی کالونی پہنچ گئے، خواتین و مرد متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے فائز عیسی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر آپ کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے ملنے آیا ہوں، یہ میرا آفیشل وزٹ نہیں ہے، انتظامیہ کو ہدایت کروں گا کہ بحالی کے تمام کام ہنگامی بنیادوں پر کریں۔ متاثرین سے گفتگو میں فائز عیسی کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں مدد کروں گا، بہت دکھ تھا اسی لئے ذاتی طور پر ملنے آیا ہوں۔ متاثرین نے جسٹس فائز عیسی سے کہا کہ ہمارے گھر اور املاک جلادی گئیں، ہمیں آپ انصاف دلانے میں مدد کریں، یہاں بچے اور خواتین بھی خوف کا شکار ہیں۔ فائز عیسی نے کہا کہ آپ لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہر ممکن تعاون کروں گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے متاثرین میں کپڑے اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے، چیئرمین...

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نگران حکومتوں آچکی ہے اور جمہوری تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبوں کے دفاع کیلئے سینیٹ کام کرتا رہیگا۔نگراں وزیراعظم بلوچستان سے ہی منتخب ہوئے ہے اور اسی طرح سے بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرینگے لیکن نوے روز میں مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری دی ہے۔الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ قوم مطمئن رہے الیکشن بروقت ہونگے اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔لیکن راجہ ریاض کا معلوم نہیں کس کو بڑا کہہ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پر فر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریارآفریدی کی ایم پی او میں گرفتاری کے خلاف کیس میں ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشنز کا جواب غیر تسلی بخش ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر 28 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔ ڈی سی اسلام آباد نے ہائی کورٹ کے ایم پی او پر پہلے سے جاری فیصلے کی خلاف ورزی کی۔ جون میں شہریار آفریدی کے خلاف جاری ایم پی او ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ کا آرڈر ایگزیکٹو پر لازم نہ ہونے کا تاثر دے کر ڈی سی نے نظام انصاف کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کا جواب بھی غیرتسلی بخش ہے۔ بادی النظر میں ایس ایس پی آپریشنز نے سورس رپورٹ ربڑ اسٹیمپ کے طور پر لی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔ ایس ایچ اور اور ڈی پی او کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی ریاستوں کی نائجر پر حملے کی دھمکی

مغربی افریقی ریاستوں نے جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے نائجر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی، تمام ممالک نے ممکنہ فوجی مداخلت کیلئے ڈی ڈے پر اتفاق کیا ہے۔ مغربی افریقا کے مرکزی علاقائی بلاک کا کہنا ہے کہ وہ نائجر جنتا کے ساتھ طویل مذاکرات کے حق میں نہیں، اس لئے انہوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اعلامیہ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں مغربی افریقی فوج کے سربراہان کے 2 روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہوا۔ انہوں نے ممکنہ فوجی کارروائی کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ نائجر فوج نے 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کو برطرف کردیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے مزید ردعمل آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ کے ہوٹل پر کام کرنے والی ملازمہ سے ساتھ...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرن بیری زیزورٹ پر کام کرنے والی ملازمہ کو ساتھی ملازم نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ساوتھ ایر شائر میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت لگژری ٹرن بیری زیزورٹ میں کام کرنے والی خاتون کی جانب سے ساتھی ملازم پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ 23 جون کو پیش آیا اور پولیس سے پہلے واقعے سے متعلق زیزورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون ملازمہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جسے بعد ازاں ایر شائر کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت اور پراسیکیوٹر کی جانب سے تاحال کیس کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ خاتون ملازمہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ اسٹاف کو دی گئی رہائش گاہ میں پیش آیا جہاں پر ٹرن بیری زیزورٹ کے تقریبا 300 ملازم رہتے ہیں۔ سابق امریکی صدر کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن نے لگژری ٹرن بیری ہوٹل اور گالف زیزورٹ 2014 میں 37.5 ملین پانڈ میں خریدا تھا جس کی تزئین و آرائش پر مزید 200 ملین پاونڈ لگائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایرانی...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے جدہ میں تاریخی ملاقات ہوئی ہے ۔ چین نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے تنازعہ کی وجہ سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات خوشگوار رہی اور سعودی ولی وعہد محمد بن سلمان نے تہران آنے کی دعوت قبول کی ہے۔ سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اورخطے کے موضوعات زیربحث لائے گئے۔ دونوں ممالک نے تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اس سے پہلیایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا تھا کہ دونوں معاملات درست سمت میں ہیں۔ محمد بن سلمان اس وقت سعودی عرب کے حکمران ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں خارجہ پالیسی پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئیڈن میں پولیس کوقرآن پاک کی بیحرمتی روکنے...

سوئیڈن کی حکومت پبلک آرڈر ایکٹ میں ترمیم کے بارے میں غور کر رہی ہے جس کے تحت پولیس کو اس بات کا اختیار ہوگا کہ وہ قرآن پاک کی بیحرمتی کی اجازت نہ دے۔ سوئیڈن نے ملک میں دہشت گردی کا دوسرا بڑا الرٹ جاری کیا ہے ، اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے توہینِ قرآن پاک کے واقعات کے بعد چند حملوں کو ناکام بنایا ہے، قرآن کی بیحرمتی کی وجہ سے شدت پسند عناصر مشتعل ہوکر حملے کرنا چاہتے تھے۔ خیال رہے کہ سوئیڈن میں عوامی شخصیات یا مذاہب کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن اب حکومت انہیں تبدیل کر رہی ہے۔ اس ضمن میں سوئیڈش وزیر انصاف گنر اسٹرومر کاکہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو پولیس کو قرآن کی بیحرمتی روکنے جیسے معاملات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ ایسے احتجاج کی اجازت نہ دے یا پھر اس کا مقام تبدیل کردے۔ قبل ازیں ڈنمارک کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کے واقعات میں انتہا پسندوں کا ہاتھ کارفرما ہے اور حکومت ایسے حالات میں مداخلت کرنا چاہتی ہے جہاں دوسرے ممالک، ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہے اور جہاں اس کے ڈنمارک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سوئیڈن میں پہلی مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ ملک کے سب سے بڑے شہر مالمو میں 28 اگست 2020 کو پیش آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے سنگ میل کا آغاز ، امریکا، جاپان اور جنوب...

کیمپ ڈیوڈ میں امریکا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، سربراہی اجلاس کا مقصد سہ فریقی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کیمپ ڈیوڈ میں جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک تاریخی سہ فریقی سربراہ اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس کا مقصد چین اور جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں سلامتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے جاپان کے وزیر اعظم کیشیدا فومیو اور جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طویل عرصے سے یہ ترجیح رہی ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا سے تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس پہلی بار امریکی صدر کی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ہورہا ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربران مملکت کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تینوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری خطرات اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے قدموں کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں۔ ان ہی خدشات کے پیش نظر تینوں ممالک سلامتی اور اقتصادی تعلقات کو سخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 2015 کے بعد پہلی بار امریکہ-جاپان-جنوبی کوریا کے مذاکرات سفارتی سطح پر طے پائے ہیں اور بائیڈن نے 2021 کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اس جگہ پر کسی بھی رہنما کی میزبانی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہونگے یہ ایک اہم...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہوں گے یہ ایک اہم سوال ہے، آئین واضح حکم دیتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کروانے ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کونسل کی الیکشن کی بابت اپیل سپریم کورٹ میں انتہائی اہم ہے، الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن کو معلوم ہے آئینی ترمیم کے بغیر نشستوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ترامیم الیکشن ایکٹ میں کی گئی ہے، آئین اپنی جگہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری 15 دنوں میں شہباز حکومت نے تمام قانون عوام کی افادیت کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتیات کیلئے بنائے، موجودہ سیاسی حالات میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف جسٹس اپنے آخری دنوں میں کافی اہم فیصلے کر کے جائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 11 مارچ کی رات 12 بجے آدھی سینٹ خالی ہو جائیگی اس سے پہلے الیکشن کروانا ضروری ہو جائیگا، الیکشن اس سے لیٹ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا، سی سی آئی کی میٹنگ میں دو صوبوں کے نگران وزیراعلی نے ووٹ ڈالا جس نے سی سی آئی کے میٹنگ کے فیصلے پر آئینی سوال پیدا کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کردیا۔ کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ واضح رہے کوئٹہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے دونوں بیٹوں کو 6 اگست کو سڑکیں بند اور احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے اپنے عہ...

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جس میں گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے نئی نگران کابینہ سے حلف لیا، اس سے قبل گورنر نے نگران وزیراعلی کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی تھی۔ سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر محمد قاسم جان کابینہ کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلی کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاق نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو عہدے سے ہٹا...

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ شکیل قادر خان صوبے کے نئے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 21 کے شکیل قادر کو چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کردیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر عبدالعزیز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرمملکت نے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ ترمیم...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ 31 جولائی کو آرمی ایکٹ مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا، یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا تھا۔ گزشتہ قومی اسمبلی نے مدت ختم ہونے سے پہلے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز صدر کے دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کر گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی برہم ہوگئے تھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے کئی بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کی گئی تھی، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھاری بھرکم راکھیم کارنویل سست روی کی وجہ سے...

بھاری بھرکم راکھیم کارنویل اپنی سست روی کی وجہ سے رن آٹ ہو ئے ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کرنے والے بیٹر راکھیم کارنویل کیلیے اننگز کی پہلی گیند ہی آخری ثابت ہوئی۔ سینٹ لوسیا کنگز کے کرس سول نے چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار تھرو کرتے ہوئے واضح طور پر ان فٹ نظر آنے والے راکھیم کو کریز تک پہنچنے کی مہلت نہ دی، وہ ٹہلتے ہوئے رن مکمل کر رہے تھے، سوشل میڈیا پر راکھیم کی فٹنس کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے بی ڈویلیئرز کا ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں...

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا ۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر سٹار کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت شامل ہیں تاہم اس فہرست میں حیران کن طور پر پاکستان شامل نہیں ہے۔ اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا، میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور انگلینڈ فائنل میں پہنچ سکتی ہیں تاہم بھارتی ٹیم ہوم گرائونڈ اور کراڈ کا ایڈوانٹج حاصل کرکے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔ سٹار کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقہ کے ساتھ جاں گا، پروٹیز ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر اعظم کوہلی کے مقابلے میں زیادہ تسلسل سے...

قومی ٹیم کے سابق کپتان عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویرات کوہلی کے مقابلے میں زیادہ تسلسل سے رنز کرتے ہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نیکہا کہ بڑے عرصے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی متوازن ٹیم بنی ہے قومی ٹیم کا کمبینیشن اچھا لگ رہا ہے، فاسٹ بولرز، اسپنرز، ٹاپ آرڈر اور پھر مڈل آرڈر بھی سب اچھے ہیں اور فٹ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر کا مسئلہ بھی دکھائی نہیں دے رہا جبکہ پہلے ہوتا تھاکہ دو تین کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرہو جائیں گے اس ٹیم میں ایسا کوئی نہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو اس لیے میں اب ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کی ایسی صورتحال ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی جارہی ہے کہ کون کون ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو گا، میراماننا ہے کہ عمر اور فٹنس کے لحاظ سے پاکستان ٹیم بھارت سے بہت آگے ہے اور پاکستان کے پاس اس مرتبہ بہتر آپشنز ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس اب زیادہ کرکٹ نہیں ہے، ان پر دبا ہے اور ادھر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی قومی ٹیم میں پرفارمنس اچھی ہے اسی وجہ سے بابر اعظم روہت شرما سے بہتر ہیں، روہت شرما کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں کہ وہ کپتان کیوں ہیں جبکہ بابر اعظم کے حوالے سے یہ باتیں نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کا اگربابر اعظم سے موازنہ کریں تو ویرات کوہلی سیزن سیزن میں اچھا کرتے ہیں پھر اس کے بعد رنز نہیں کر پاتے جبکہ بابر اعظم تسلسل کے ساتھ رنز کرتے ہیں ویرات کوہلی میں تسلسل نہیں دوسرا بابر اعظم کی اب ٹیم میں کپتان کی حیثیت سے بھی جگہ پکی ہے وہ اب اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو لیڈ کرتا ہے۔ دوسری جانب عاقب جاوید نے کہا کہ ون ڈے میچز میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کیلئے خطرناک ثابت نہیں ہوسکتی، افغانستان کے بیٹرز کے لیے پاکستان کے فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں ہے جبکہ بیٹرز ون ڈے میں اب بہتر انداز سے کھیل رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ کینڈی میں ہونے والے میچ میں پاکستان کو 3 فاسٹ باولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف کے ساتھ کھیلنا چاہیے، ون ڈے میں نیا بال بڑا اہم ہوتا ہے، شاہین اور نسیم دونوں نیا بال سوئنگ کرتے ہیں اگر شروع میں دونوں وکٹیں حاصل کرتے ہیں تو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر سے دوستی مجھے ہمیشہ مہنگی پڑی ، عثمان ق...

لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ بابراعظم کی دوستی نے مجھے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا، ہم دونوں پر ہی دبا وپڑا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں عثمان قادر نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میرا تعلق آج سے نہیں ہے، ہم دونوں نے انڈر 15 کے ٹرائلز ایک ساتھ دیے، مجھے بابر نہیں مصباح الحق ٹیم میں لائے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے بابر اعظم کی نہیں،میں اگر دوستی کی وجہ سے شامل ہوتا تو کبھی باہر نہ ہوتا، بابر سے دوستی مجھے ہمیشہ مہنگی پڑی، فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا، ہمیشہ ہم دونوں پردبا وپڑا۔ لیگ اسپنر نے کہا کہ مجھے اپنی کارگردگی ثابت کرنے کیلیے مسلسل مواقع نہیں دیے گئے، ٹیم میں اندر باہر ہونا سب کے ساتھ ہوتا آیا ہے، لیگ کرکٹ سمیت جہاں موقع مل رہا ہے، اپنی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں، ڈومیسٹک سیزن میں بہترین پرفارمنس سے ایک بار پھر خود کو قومی ٹیم میں واپسی کا اہل ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ عثمان قادر نے کہا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی موجودگی میں مقابلہ زیادہ ہوچکا، مجھے علم ہے کہ واپسی آسان نہیں ہوگی مگر میرا کام محنت کرکے خود کو سلیکشن کے قابل بنانا ہے، کینیڈا لیگ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، اب نیٹ پریکٹس میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ ہے،میں دعا گو ہوں کہ پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ٹرافی اپنے نام کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک افغان کرکٹ سیریز ، شائقین کیلئے فری انٹر...

پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کر دیا گیا۔ سری لنکا میں افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہو گا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ناموں کا اع...

30 اگست سے پاکستان کے شہر ملتان میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایشیا کپ کے ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واٹس ایپ نے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کا فیچر متع...

میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔ یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔ ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ایچ ڈی آئیکون کے طور پر(ایڈٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عمارت سے چھلان...

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا اور وسطی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.3 بتائی ہے۔ زلزلے کے باعث سائرن بجائے گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زلزے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز بگوٹا کے جنوب مشرق میں 40کلومیٹر کے فاصلے پر ایل کالویریو کے علاقے میں تھا جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر سے کم تھی۔ بگوٹا کی میئر کلائوڈیا لوپیز نے ٹویٹ میں کہا کہ زلزلے کے دوران ایک خاتون نے خوف میں آکر 10منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ فائر فائٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ میئر بگوٹا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ممکنہ آفٹر شاکس پر پرسکون رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کے مرکز کے قریبی شہریوں ویلاویسینکیو ،بوکارامنگا،تنوجا اور ابیگیو میں زلزلے کی اطلاعات دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں خواتین کو سرکاری سکولوں میں پڑ...

سعودی عرب میں خواتین کو سرکاری سکولوں میں پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت وہ چوتھی جماعت تک کے طلبا کو پڑھا سکیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری اسکولوں میں مخلوط تعلیم کے اقدام کو نافذ کرے گی، اس کے تحت خواتین کو سرکاری ایلیمنٹری اسکولوں میں چوتھی جماعت تک کے لڑکے اور لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تعلیم نے اس سے قبل نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے تمام ابتدائی مرحلے میں خواتین کو پڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں اگست 2022 کے دوران وزارت نے ہدایت کی تھی کہ جدہ گورنریٹ میں پرائیویٹ اور غیر ملکی تعلیم کے شعبے میں ابتدائی اسکولوں کے چوتھے درجے میں خواتین کو اساتذہ کے طور پر تعینات کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ،پولیس سیکورٹی میں سیاستدان کیجانب سے...

سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت کی۔ ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی موجود تھے۔ ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھرا وبھی کیا۔ رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔ہالینڈ کے ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ ہالینڈ میں اس طرح کے انتہا پسند مظاہروں اور اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔ اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کے جنگلات میں دہائی کی بدترین آگ، 22...

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو دہائی کی بدترین آگ قرار دیا گیا ہے جب کہ آگ سے متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ویسٹ کیلوونا کا شہر شدید متاثرہوا ہے جہاں گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جب کہ صوبے برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے نے خبردار کیا ہیکہ آتشزدگی کے نتیجے میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم آنے والے دنوں میں شدید چیلنجنگ صورتحال میں ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق مک ڈوگل کے جنگلات میں آگ نے 24 گھنٹوں کے دوران 6800 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث تقریبا 4800 افراد کو علاقے سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریبا 22 ہزار افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے انہیں سڑکوں اورہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے کا کہنا ہے کہ اس سال ہم جنگلات کی بدترین آگ کا سامنا کررہے ہیں جو تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی وجہ سے صوبے میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہم ایسی پوزیشن میں ہوں جس میں لوگوں کو فوری طور پر مدد فراہم کرسکیں۔ ایبے کا کہنا تھا کہ علاقے سے زیادہ سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سفر ترک نہ کیا گیا تو ایمرجنسی کے احکامات میں ان علاقوں کے لیے سفری پابندیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی خان،میٹرک کی پوزیشن لیڈر طالبہ مالی حا...

ڈیرہ غازی خان میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی راجن پور کی عبیرہ غربت کے باعث تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہے۔ عبیرہ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، اس کے پانچ بہن بھائی ہیں جب کہ عبیرہ کا نمبر دوسرا ہے۔ عبیرہ کا کہنا ہے کہ اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے مگر والد کی اتنی آمدنی نہیں، والد ڈرائیور ہیں ، ٹیوشن کے پیسے نہیں نکل سکتے ۔ ہونہار طالبہ نے بتایا کہ بڑی بہن نے بھی ایف ایس سی کرکے چھوڑ دیا ہے۔ عبیرہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر اسے سپورٹ کیا جائے تو وہ اپنے والد کا بازو بن سکتی ہے، اور ملک کا نام بھی روشن کرسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور...

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار کو بھی کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزبھکر میں درجہ حرارت 42، ڈی آئی خان، دادو اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانی پور تشدد کیس، 10 سالہ فاطمہ پھرڑو کا عل...

رانی پور تشدد کیس میں 10 سالہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سندھ کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی 10 سالہ معصوم بچی فاطمہ پھرڑو کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رانی پور میں پیراسدشاہ جیلانی کی حویلی کے اندر فاطمہ پھرڑوکا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسد شاہ جیلانی نے تفتیش کے دوران مقتولہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر امتیاز میراسی کا انکشاف کیا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیاہے۔ رانی پور کا ڈسپنسر امتیاز میراسی حویلی میں فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے کے لیے آتا رہا ہے۔ امتیاز سے تفتیش کے دوران کیس کے سلسلے میں انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس نے ڈسپنسر امتیاز میراسی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سیشن کورٹ نوشہرو فیروز کے حکم پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم ،ریونیو کے عملدار اور رانی پور ،خانواہن پولیس کی نگرانی میں گاؤں علی محمد پھرڑو پہنچ کر آج قبر کشائی کا عمل شروع کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے کے 2 ملازمین منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے...

ریلوے کے دو ملازم منشیات اسمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورسز نے جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو چرس اور افیون سمیت گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بذریعہ ٹرین منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کیا، حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا، ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی اطلاعات ملی تھیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ دورانِ نگرانی اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کا گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی حکام پر رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار ک...

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا گھر فیکٹری سکریٹریٹ اور دیگر جائیداد کو سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر سیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی سیالکوٹ میں رہائش گاہ سیکرٹریٹ فیکٹری اور شو روم کو سیل کر دیا گیا ہے، سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر گھر سمیت دیگر جائیدادوں کو سیل کرکے قرقی کے نوٹسز لگا دئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے گھر کو خالی کراکر جبکہ فیکٹری مین موجود سکیورٹی عملہ اور ورکرز کو باہر نکال دیا گیا اور پھر سیل کیا گیا ہے۔دوران آپریشن ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ حکام کا کہنا ہے ہے رہنما رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار اور ان کے بھائی عمر ڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ کا کم عمر بچوں کی شادیوں کو رو...

لاہورہائیکورٹ نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ۔عدالت نے کم عمر بچوں کی شادیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے بائیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی آئی جی پنجاب ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھجوانے کا حکم دیدیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب آئی جی پنجاب کی معاونت سے کم عمر شادیوں سے متعلق ایس او پیز بنائیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق اغوا ہونے والی لڑکی کی عمر 13 یا 14 سال ہے،ملزم کے مطابق اس نے لڑکی کو اغوا نہیں کیا اس سے شادی کی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے چائلڈ میرج کو روکنے سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے،ملزم شادی کرنے سے پہلے پاکستانی قوانین پر عمل کرنے کا پابند تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف اغوا اور زیادتی کرنے سے متعلق بیان بھی دیا ہے،پولیس تفتیش کے دوران ملزم قصوروار پایا گیا ہے، ملزم شاہد عمران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کے خلاف اغوا ، زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، ملحقہ ع...

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے ملحقہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ بھارت نے دریائے ستلج میں 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جس کے بعد گنڈا سنگھ والا کے مقام سے دو لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہو گیا، 1995 کے بعد سب سے بڑا پانی کا ریلا چھوڑ گیا ہے، سیلابی ریلے سے بچا کیلئے صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بھی تمام ریلیف کیمپس میں پولیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تحصیل دیپالپور کے ہسپتال بشمول ڈسپنسریاں ہائی الرٹ رہیں گی، سیلاب زدہ علاقوں میں سرکاری اور نجی سکولوں میں مقامی تعطیلات ہوں گی، جانوروں کیلئے ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے 9 مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، اب تک 400 سے قریب افراد جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہیڈ سیلمانکی اور اٹاری کے مقام پر ریسکیو ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ایپل کہ اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سرکاری...

اے این ایف نے بذریعہ ٹرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری پیٹی سے منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ انٹیلی جنس اطلاع پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے مختلف جنکشنز اور ٹرینوں کی کڑی نگرانی کی گئی اور اس دوران راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا۔ نگرانی کے دوران اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کرلیا گیا۔ تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وقوعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور راولپنڈی کے رہائشی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیالکوٹ سے جدہ کیلئے ایئر سیال کی پہلی پرواز...

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام چلنے والی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ایئر سیال کی سیالکوٹ سے جدہ کیلئے نئی فلائٹ کا افتتاح کر دیا۔ سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد اور ایئر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے، پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے کیک کاٹ کر فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر یو اے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ایئر سیال ایک بین الاقوامی معیار کی فضائی کمپنی ہے جس نے اپنی اعلی اور معیاری سروس سے بہت کم عرصہ میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیا ہے۔ پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے ایئر سیال کی پوری منیجمنٹ اور ڈائریکٹرز کو نئی انٹرنیشنل فلائٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کیتحت پہلے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اب فضائی کمپنی بنا کر خود کو دنیا میں ممتاز ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے میں اسی طرح ترقی ہو اور پاکستان کے عوام خوشخال ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹریٹ آمد پرنگران وزیراعلیٰ بلوچستان کو گ...

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکرٹریٹ کے افسران و سٹاف سے تعارف کرایا۔ گزشتہ روز ہی علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا تھا۔ تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب انس...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اوروارڈز کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کیپلان کی منظوری دیدی۔ پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گرانڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئے وسائل کواستعمال کیاجائے۔ وزیراعلی نے آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے پراسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے مسل...

بیروت(شِنہوا)فلسطین کےپناہ گزینوں کے لیےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نےجنوبی لبنان میں عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ  میں سکولوں سمیت  اسکی تنصیبات پرمسلح گروہوں کے مسلسل  قبضے کے خلاف بطوراحتجاج اپنی تمام خدمات معطل کردی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے نیشنل نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی اپنی سہولیات کے تقدس اورغیر جانبداری کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرتی جبکہ ماضی میں ہونے والےمسلسل خلاف ورزیوں سمیت اہم نقصان کے باعث اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کیمپ کے سکول اگلے تعلیمی سال کے آغاز میں 3 ہزار 200 بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔

ایجنسی نے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے  کہا کہ مسلح گروہ فوری طور پرایجنسی کی تنصیبات کو خالی کر دیں تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےحئی لونگ جیانگ میں جنوری تاجولائی اشیا...

ہاربن(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے حئی لونگ جیانگ میں سال 2023 کے پہلے سات مہینوں میں اشیاء کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت15.5 فیصد بڑھ کر 167 ارب 4 کروڑ یوآن (تقریباً 23 ارب 20 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ہاربن کسٹمز کے اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران حئی لونگ جیانگ کی درآمدات گزشتہ سا ل کی نسبت 7.5 فیصد بڑھ کر 126 ارب 26 کروڑ یوآن ہو گئیں جبکہ اس کی برآمدات 49.8 فیصد اضافے کے ساتھ 40ارب 78کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

بیلٹ اینڈروڈ کےساتھ واقع ممالک کےساتھ صوبےکی تجارت 131 ارب 25 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زیادہ ہے اورصوبے کے کل غیر ملکی تجارت کے حجم کا 78.6 فیصد ہے۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں کے ساتھ  صوبے کی تجارت 23.8 فیصد بڑھ کر15 ارب 97 کروڑ یوآن ہو گئی۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےحئی لونگ جیانگ میں جنوری تاجولائی اشیا...

ہاربن(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے حئی لونگ جیانگ میں سال 2023 کے پہلے سات مہینوں میں اشیاء کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت15.5 فیصد بڑھ کر 167 ارب 4 کروڑ یوآن (تقریباً 23 ارب 20 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ہاربن کسٹمز کے اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران حئی لونگ جیانگ کی درآمدات گزشتہ سا ل کی نسبت 7.5 فیصد بڑھ کر 126 ارب 26 کروڑ یوآن ہو گئیں جبکہ اس کی برآمدات 49.8 فیصد اضافے کے ساتھ 40ارب 78کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

بیلٹ اینڈروڈ کےساتھ واقع ممالک کےساتھ صوبےکی تجارت 131 ارب 25 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زیادہ ہے اورصوبے کے کل غیر ملکی تجارت کے حجم کا 78.6 فیصد ہے۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں کے ساتھ  صوبے کی تجارت 23.8 فیصد بڑھ کر15 ارب 97 کروڑ یوآن ہو گئی۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا کے نائب صدر کی شِنہواکے صدرسے ملاقات،م...

نیروبی(شِنہوا) کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچھاگوا نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سے ملاقات کی، نیروبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

گاچھاگوا نے کہا کہ رواں سال کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک نے عملی تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہےاوردونوں ممالک کے عوام  کے درمیان قریبی تبادلے موجود ہیں۔

گاچھاگوا نے کہا کہ کینیا  شِنہوا کے ساتھ ڈیٹا رپورٹنگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور اثر انگیز کہانیاں سنانے کے لیے دیگر اختراعات پر شِنہوا کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے اور یہ کہ شِنہوا کے ساتھ تعاون دونوں ممالک میں اقتصادی مواقع کے بارے میں معلومات کے علاوہ علم اور ہنر کی منتقلی کو فروغ دے گا۔

فو نے کہا کہ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کی عالمی سطح تک رسائی  کے ساتھ چین کو افریقہ سے متعارف کرانے اور افریقی خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے، جس سے چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط باہمی افہام و تفہیم اور لوگوں کے درمیان تبادلے میں مدد ملی ہے۔

فو نے کہا کہ شِنہوا کینیا کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی کوریج جاری رکھے گا، کینیا کے میڈیا کے ساتھ میڈیا کوریج میں مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے تجربے کا اشتراک کرے گا اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمزاور ورلڈ میڈیا سمٹ اور برکس میڈیا فورم جیسےمیڈیا تبادلوں کے فریم ورک کے تحت یکساں تعاون کو مضبوط کرے گا۔

کینیا میں چین کے سفیرژوپھنگ جیان بھی  ملاقات میں موجود تھے۔

 

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نیروبی میں  اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل زینب حوا بنگورا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

اسی دن فو نے نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹرجنرل زینب حوا بنگورا سے بھی ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانے اوراقوام متحدہ امورکی  کوریج کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا کے نائب صدر کی شِنہواکے صدرسے ملاقات،م...

نیروبی(شِنہوا) کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچھاگوا نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سے ملاقات کی، نیروبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

گاچھاگوا نے کہا کہ رواں سال کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک نے عملی تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہےاوردونوں ممالک کے عوام  کے درمیان قریبی تبادلے موجود ہیں۔

گاچھاگوا نے کہا کہ کینیا  شِنہوا کے ساتھ ڈیٹا رپورٹنگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور اثر انگیز کہانیاں سنانے کے لیے دیگر اختراعات پر شِنہوا کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے اور یہ کہ شِنہوا کے ساتھ تعاون دونوں ممالک میں اقتصادی مواقع کے بارے میں معلومات کے علاوہ علم اور ہنر کی منتقلی کو فروغ دے گا۔

فو نے کہا کہ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کی عالمی سطح تک رسائی  کے ساتھ چین کو افریقہ سے متعارف کرانے اور افریقی خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے، جس سے چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط باہمی افہام و تفہیم اور لوگوں کے درمیان تبادلے میں مدد ملی ہے۔

فو نے کہا کہ شِنہوا کینیا کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی کوریج جاری رکھے گا، کینیا کے میڈیا کے ساتھ میڈیا کوریج میں مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے تجربے کا اشتراک کرے گا اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمزاور ورلڈ میڈیا سمٹ اور برکس میڈیا فورم جیسےمیڈیا تبادلوں کے فریم ورک کے تحت یکساں تعاون کو مضبوط کرے گا۔

کینیا میں چین کے سفیرژوپھنگ جیان بھی  ملاقات میں موجود تھے۔

 

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نیروبی میں  اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل زینب حوا بنگورا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

اسی دن فو نے نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹرجنرل زینب حوا بنگورا سے بھی ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانے اوراقوام متحدہ امورکی  کوریج کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلیگ شپ چینی خلائی دوربین خلائی اسٹیشن کے سا...

بیجنگ (شِنہوا) چین اس وقت بڑے پیمانے پرخلائی سروے کرنے والی دوربین کی تیاری میں مصروف ہے جسے ملک کے خلائی اسٹیشن کے ساتھ  خلا میں تعینات کرنےکے بعد سائنسی نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔

 چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان اورایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لِن شی چھیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  سروے اسپیس ٹیلی سکوپ جسے چائنیز اسپیس سٹیشن ٹیلی سکوپ (سی ایس ایس ٹی) اورشونتیان اسپیس ٹیلی سکوپ بھی کہا جاتا ہے،سے توقع ہے کہ کاسمولوجی، تاریک مادے ،ڈارک انرجی ، کہکشاوں اور فعال گلیکٹک نیوکلی،ملکی وے  اور پڑوسی کہکشاوں، ستاروں کی تشکیل وارتقاء، اور ایکسپوپلینٹس کےبارے جاننے میں  پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ریزولوشن دوربین 17ہزار500 مربع ڈگری رقبے کے ساتھ گہرے فیلڈ سروے کے مشاہدات کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے آسمانی اجسام کا تفصیلی مشاہدہ کرے گی۔ 

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے چین-جنوبی افریقہ دوستی ا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نےڈربن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء پرچینی زبان کو اچھی طرح سیکھنے اورچین-جنوبی افریقہ دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

اساتذہ اور طلباء کو لکھے گئے ایک جوابی خط میں صدر شی نے کہا کہ  10 سال قبل ان کے سامنے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

صدر شی  نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے چین کی تاریخ اور ثقافت سے واقفیت حاصل کی ہے، اپنے کیریئر کے آپشنز میں اضافہ کیا اور چینی زبان سیکھ کر اپنے خوابوں کو پورا کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ  دونوں اہم ترقی پذیر ممالک نے خصوصی طور پر برادرانہ دوستی قائم کی ہے، ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت کو سیکھنا اور سمجھنا باہمی افہام و تفہیم کو آسان بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان لازوال دوستی کو فروغ دینے میں معاون ہے۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان ہلال احمر سوسائٹی ضرورت مند خاندانوں ک...

کابل(شِنہوا)افغان ہلال احمر سوسائٹی (اے آر سی ایس) کے قائم مقام صدر مولوی مطیع الحق خالص نے کہا کہ ادارہ ملک بھر میں ضرورت مند اور مستحق خاندانوں کی امداد کے لیے کوشاں ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی بختار کےمطابق صوبائی اسمبلی کونسل کے ارکان کے ایک اجلاس میں مولوی مطیع الحق خالص نے کہا کہ اے آر سی ایس کی ذمہ داری ضرورت مند اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا ہے اور اگر اے آر سی ایس لوگوں کے ساتھ خاندان کے افراد جیسا سلوک نہیں کرتی تو پھر تنظیم طویل عرصہ کام جاری نہیں رکھ سکے گی۔

 بختارکےمطابق اہلکارنےکہا کہ اے آرسی ایس نے ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کے لیے ملک کے ہر کونے میں لوگوں کےلیے نمائندے مقرر کیے ہیں۔

 اے آر سی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس نے مشرقی وردک صوبے کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے غذائی امداد پر مشتمل 11 ٹرک بھیجے ہیں جن میں آٹا، چاول، دالیں اور چائے شامل ہیں۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں