• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین اور سنگاپور کا بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو...

سنگاپور(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے چین ۔سنگاپور تعلقات کی موجودہ مضبوط رفتار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے مطابق وہ چین اور سنگاپور کے تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کے مستقبل پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دونوں فریق رابطے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے مسلسل حصول کو فروغ دیں گے تاکہ اس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔

دونوں فریقین نائب وزیر اعظم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کے میکانزم کے اجلاس کے لئے ٹھوس تیاری کریں گے  جو رواں سال منعقد ہونا ہے ، تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کریں گے اور تعاون کے نئے شعبوں کو وسعت دیں گے۔

سنگاپور ،چین کی جانب سے لوگوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو سراہتا ہے  اور دونوں فریق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، عوامی تبادلوں، سیاحت وغیرہ میں قریبی تبادلے اور تعاون کو تیز کریں گے۔

فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ان میں اتفاق کیا گیا کہ وہ مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں گے، مشرقی ایشیائی  تعاون پر رہنماؤں کے اجلاسوں کی مثبت کامیابیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کریں گے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سنگاپور کا بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو...

سنگاپور(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے چین ۔سنگاپور تعلقات کی موجودہ مضبوط رفتار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے مطابق وہ چین اور سنگاپور کے تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کے مستقبل پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دونوں فریق رابطے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے مسلسل حصول کو فروغ دیں گے تاکہ اس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔

دونوں فریقین نائب وزیر اعظم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کے میکانزم کے اجلاس کے لئے ٹھوس تیاری کریں گے  جو رواں سال منعقد ہونا ہے ، تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کریں گے اور تعاون کے نئے شعبوں کو وسعت دیں گے۔

سنگاپور ،چین کی جانب سے لوگوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو سراہتا ہے  اور دونوں فریق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، عوامی تبادلوں، سیاحت وغیرہ میں قریبی تبادلے اور تعاون کو تیز کریں گے۔

فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ان میں اتفاق کیا گیا کہ وہ مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں گے، مشرقی ایشیائی  تعاون پر رہنماؤں کے اجلاسوں کی مثبت کامیابیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کریں گے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پا کستانی طا لبعلم جیانگ شی کی خوبصورت...

نان چھانگ(شِنہوا) فارم ہاؤس کے پکوان، پہاڑوں پر جنگلی پھل،  پہاڑی ٹھنڈی ہوا، یہ خصوصیات جیانگ شی صوبے کی کاؤنٹی جنگ آن کو گرمی سے نجات کے لئے سیاحوں میں مقبول سہولت فرا ہم کرتی ہیں۔

جیانگ شی میں جیولنگ پہاڑوں کے دامن میں واقع جنگ آن کاؤنٹی کا ژونگ یوآن قصبہ پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی آبادی صرف 7 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں ہرسال تقریباً 30 ہزار سیاح کی آمد متوقع ہوتی ہے۔

نان چھانگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم عبداللہ حسیب تین بر س سے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں مقیم ہیں۔

وہ نان چھانگ میں گرمیوں کے درجہ حرارت سے بخوبی واقف ہیں ۔

حسیب نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا آبائی شہر پاکستان کے جنوب میں واقع ہے جہاں موسم گرما کافی گرم ہوتا ہے اور گرمی سے نجات کے لئے شمال کا سفر ایک روایت ہے۔

حسیب عارضی طور پر  رواں موسم گرما میں  نان چھانگ  جائیں گے اور نان چھانگ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر واقع جنگ آن کاؤنٹی کا رخ کرکے اس کے  دیہی تفریحی مقام میں ایک نئے تجربہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ژونگ یوآن قصبے کی بلندی 1 ہزار 794 میٹرز اور جنگلات کی 90 فیصد شرح ہے ۔ یہاں موسم گرما کے دوران  اوسط درجہ حرارت صرف 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

کچھ برس قبل یہاں کی ٹھنڈی آب و ہوا نے موسم گرما میں گرمی سے نجات کے خواہشمند شہریوں کو اپنی سمت متوجہ کرنا شروع کیا تھا۔

وہ مقامی دیہاتیوں کے گھروں پر تقریباً 2 ہزار آر ایم بی (281 امریکی ڈالرز) ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہوئے رہتے ہیں۔

یہاں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بڑھنے کے ساتھ یہ غیرمعروف گاؤں موسم گرما کے ایک مشہور تفریحی مقام میں بدل گیا۔  متعدد دیہاتیوں نے سیاحوں کے لئے اپنے گھروں کو مہمان خانوں میں تبدیل کرلیا ۔ پھنگ شوئی ہوئی ان میں سے ایک ہیں۔

حسیب جب پھنگ شوئی ہوئی کے مہمان خانے میں داخل ہوئے  تو پہاڑ کے دامن میں 2 نئی تعمیر شدہ تین منزلہ عمارتیں نظر آئیں جن کے سامنے ایک صاف ستھرا چینی طرز کا صحن تھا۔

پھنگ شوئی ہوئی نے حسیب کو بتایا کہ سیاحتی موسم عروج پر ہےاور ان کے گھر کے تمام کمرے بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح نہ صرف ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوکر گرمی سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیہی زندگی جیسے مقامی فارم کے پکوان ، باغ کے آڑو اور انگور وغیرہ کا تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے  مقامی دیہاتیوں کو روزگار ملا اور ان کے لئے ذریعہ آمدن پیدا ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن ہوم اسٹے ایسوسی ایشن کے صدر ژونگ وائی نے حسیب کو بتایا کہ اس وقت ژونگ یوآن قصبے میں 700 سے زیادہ اندراج شدہ ہوم اسٹے ہیں جہاں 30 ہزار بستر دستیاب ہوتے ہیں۔ موسم گرما میں رہائش کی شرح تقریباً 100 فیصد ہوتی ہے  جس سے 3 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملتا ہے۔

حالیہ برسوں میں  ژونگ یوآن ٹاؤن  نے" ہوم اسٹے +دیہی بحال" ماڈل کی اچھی طرح کھوج کی ہےجس میں ہوم اسٹے سیاحت  ایک پیشرفت کے طور پر استعمال ہوئی اور مقامی دیہی بحالی پر درست طریقے سے عمل ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن میں حسیب نے دیہاتیوں کی جانب سے قائم کردہ  ہوم اسٹے کا دورہ کیا، مقامی خصوصی پکوانوں کا ذائقہ چکھا، دیہاتیوں کے ساتھ آڑو چننے کا تجربہ کیا اور اپنے فارغ اوقات میں سیاحوں کے فن کے مظاہرہ سے لطف اندوز ہو ئے۔

حسیب نے رقص میں بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ  شہر کی ہلچل اور گرمی کے برعکس یہاں  ایک منفرد دلکش موسم گرما ہے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پا کستانی طا لبعلم جیانگ شی کی خوبصورت...

نان چھانگ(شِنہوا) فارم ہاؤس کے پکوان، پہاڑوں پر جنگلی پھل،  پہاڑی ٹھنڈی ہوا، یہ خصوصیات جیانگ شی صوبے کی کاؤنٹی جنگ آن کو گرمی سے نجات کے لئے سیاحوں میں مقبول سہولت فرا ہم کرتی ہیں۔

جیانگ شی میں جیولنگ پہاڑوں کے دامن میں واقع جنگ آن کاؤنٹی کا ژونگ یوآن قصبہ پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی آبادی صرف 7 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں ہرسال تقریباً 30 ہزار سیاح کی آمد متوقع ہوتی ہے۔

نان چھانگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم عبداللہ حسیب تین بر س سے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں مقیم ہیں۔

وہ نان چھانگ میں گرمیوں کے درجہ حرارت سے بخوبی واقف ہیں ۔

حسیب نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا آبائی شہر پاکستان کے جنوب میں واقع ہے جہاں موسم گرما کافی گرم ہوتا ہے اور گرمی سے نجات کے لئے شمال کا سفر ایک روایت ہے۔

حسیب عارضی طور پر  رواں موسم گرما میں  نان چھانگ  جائیں گے اور نان چھانگ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر واقع جنگ آن کاؤنٹی کا رخ کرکے اس کے  دیہی تفریحی مقام میں ایک نئے تجربہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ژونگ یوآن قصبے کی بلندی 1 ہزار 794 میٹرز اور جنگلات کی 90 فیصد شرح ہے ۔ یہاں موسم گرما کے دوران  اوسط درجہ حرارت صرف 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

کچھ برس قبل یہاں کی ٹھنڈی آب و ہوا نے موسم گرما میں گرمی سے نجات کے خواہشمند شہریوں کو اپنی سمت متوجہ کرنا شروع کیا تھا۔

وہ مقامی دیہاتیوں کے گھروں پر تقریباً 2 ہزار آر ایم بی (281 امریکی ڈالرز) ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہوئے رہتے ہیں۔

یہاں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بڑھنے کے ساتھ یہ غیرمعروف گاؤں موسم گرما کے ایک مشہور تفریحی مقام میں بدل گیا۔  متعدد دیہاتیوں نے سیاحوں کے لئے اپنے گھروں کو مہمان خانوں میں تبدیل کرلیا ۔ پھنگ شوئی ہوئی ان میں سے ایک ہیں۔

حسیب جب پھنگ شوئی ہوئی کے مہمان خانے میں داخل ہوئے  تو پہاڑ کے دامن میں 2 نئی تعمیر شدہ تین منزلہ عمارتیں نظر آئیں جن کے سامنے ایک صاف ستھرا چینی طرز کا صحن تھا۔

پھنگ شوئی ہوئی نے حسیب کو بتایا کہ سیاحتی موسم عروج پر ہےاور ان کے گھر کے تمام کمرے بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح نہ صرف ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوکر گرمی سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیہی زندگی جیسے مقامی فارم کے پکوان ، باغ کے آڑو اور انگور وغیرہ کا تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے  مقامی دیہاتیوں کو روزگار ملا اور ان کے لئے ذریعہ آمدن پیدا ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن ہوم اسٹے ایسوسی ایشن کے صدر ژونگ وائی نے حسیب کو بتایا کہ اس وقت ژونگ یوآن قصبے میں 700 سے زیادہ اندراج شدہ ہوم اسٹے ہیں جہاں 30 ہزار بستر دستیاب ہوتے ہیں۔ موسم گرما میں رہائش کی شرح تقریباً 100 فیصد ہوتی ہے  جس سے 3 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملتا ہے۔

حالیہ برسوں میں  ژونگ یوآن ٹاؤن  نے" ہوم اسٹے +دیہی بحال" ماڈل کی اچھی طرح کھوج کی ہےجس میں ہوم اسٹے سیاحت  ایک پیشرفت کے طور پر استعمال ہوئی اور مقامی دیہی بحالی پر درست طریقے سے عمل ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن میں حسیب نے دیہاتیوں کی جانب سے قائم کردہ  ہوم اسٹے کا دورہ کیا، مقامی خصوصی پکوانوں کا ذائقہ چکھا، دیہاتیوں کے ساتھ آڑو چننے کا تجربہ کیا اور اپنے فارغ اوقات میں سیاحوں کے فن کے مظاہرہ سے لطف اندوز ہو ئے۔

حسیب نے رقص میں بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ  شہر کی ہلچل اور گرمی کے برعکس یہاں  ایک منفرد دلکش موسم گرما ہے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پا کستانی طا لبعلم جیانگ شی کی خوبصورت...

نان چھانگ(شِنہوا) فارم ہاؤس کے پکوان، پہاڑوں پر جنگلی پھل،  پہاڑی ٹھنڈی ہوا، یہ خصوصیات جیانگ شی صوبے کی کاؤنٹی جنگ آن کو گرمی سے نجات کے لئے سیاحوں میں مقبول سہولت فرا ہم کرتی ہیں۔

جیانگ شی میں جیولنگ پہاڑوں کے دامن میں واقع جنگ آن کاؤنٹی کا ژونگ یوآن قصبہ پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی آبادی صرف 7 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں ہرسال تقریباً 30 ہزار سیاح کی آمد متوقع ہوتی ہے۔

نان چھانگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم عبداللہ حسیب تین بر س سے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں مقیم ہیں۔

وہ نان چھانگ میں گرمیوں کے درجہ حرارت سے بخوبی واقف ہیں ۔

حسیب نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا آبائی شہر پاکستان کے جنوب میں واقع ہے جہاں موسم گرما کافی گرم ہوتا ہے اور گرمی سے نجات کے لئے شمال کا سفر ایک روایت ہے۔

حسیب عارضی طور پر  رواں موسم گرما میں  نان چھانگ  جائیں گے اور نان چھانگ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر واقع جنگ آن کاؤنٹی کا رخ کرکے اس کے  دیہی تفریحی مقام میں ایک نئے تجربہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ژونگ یوآن قصبے کی بلندی 1 ہزار 794 میٹرز اور جنگلات کی 90 فیصد شرح ہے ۔ یہاں موسم گرما کے دوران  اوسط درجہ حرارت صرف 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

کچھ برس قبل یہاں کی ٹھنڈی آب و ہوا نے موسم گرما میں گرمی سے نجات کے خواہشمند شہریوں کو اپنی سمت متوجہ کرنا شروع کیا تھا۔

وہ مقامی دیہاتیوں کے گھروں پر تقریباً 2 ہزار آر ایم بی (281 امریکی ڈالرز) ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہوئے رہتے ہیں۔

یہاں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بڑھنے کے ساتھ یہ غیرمعروف گاؤں موسم گرما کے ایک مشہور تفریحی مقام میں بدل گیا۔  متعدد دیہاتیوں نے سیاحوں کے لئے اپنے گھروں کو مہمان خانوں میں تبدیل کرلیا ۔ پھنگ شوئی ہوئی ان میں سے ایک ہیں۔

حسیب جب پھنگ شوئی ہوئی کے مہمان خانے میں داخل ہوئے  تو پہاڑ کے دامن میں 2 نئی تعمیر شدہ تین منزلہ عمارتیں نظر آئیں جن کے سامنے ایک صاف ستھرا چینی طرز کا صحن تھا۔

پھنگ شوئی ہوئی نے حسیب کو بتایا کہ سیاحتی موسم عروج پر ہےاور ان کے گھر کے تمام کمرے بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح نہ صرف ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوکر گرمی سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیہی زندگی جیسے مقامی فارم کے پکوان ، باغ کے آڑو اور انگور وغیرہ کا تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے  مقامی دیہاتیوں کو روزگار ملا اور ان کے لئے ذریعہ آمدن پیدا ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن ہوم اسٹے ایسوسی ایشن کے صدر ژونگ وائی نے حسیب کو بتایا کہ اس وقت ژونگ یوآن قصبے میں 700 سے زیادہ اندراج شدہ ہوم اسٹے ہیں جہاں 30 ہزار بستر دستیاب ہوتے ہیں۔ موسم گرما میں رہائش کی شرح تقریباً 100 فیصد ہوتی ہے  جس سے 3 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملتا ہے۔

حالیہ برسوں میں  ژونگ یوآن ٹاؤن  نے" ہوم اسٹے +دیہی بحال" ماڈل کی اچھی طرح کھوج کی ہےجس میں ہوم اسٹے سیاحت  ایک پیشرفت کے طور پر استعمال ہوئی اور مقامی دیہی بحالی پر درست طریقے سے عمل ہوا۔

ژونگ یوآن ٹاؤن میں حسیب نے دیہاتیوں کی جانب سے قائم کردہ  ہوم اسٹے کا دورہ کیا، مقامی خصوصی پکوانوں کا ذائقہ چکھا، دیہاتیوں کے ساتھ آڑو چننے کا تجربہ کیا اور اپنے فارغ اوقات میں سیاحوں کے فن کے مظاہرہ سے لطف اندوز ہو ئے۔

حسیب نے رقص میں بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ  شہر کی ہلچل اور گرمی کے برعکس یہاں  ایک منفرد دلکش موسم گرما ہے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آبنائے یوم نوجوانان کی تقریب میں نوجوان...

فوژو (شِنہوا) چین میں جمعرات کو ایک ہزار سے زائد مہمانوں اور نوجوانوں کے نمائندوں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کے درمیان رابطے اور میل جول کا پلیٹ فارم ہے۔

 

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں 11 ویں یوم آبنائے نوجوانان کی تقریب کا منظر۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں 11 ویں یوم آبنائے نوجوانان کی تقریب میں نوجوانوں کے دو نمائندے لوگو کے پاس سے گزر رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔جیانگ شی۔پا کستانی طا لب علم۔ تفریحی مقا...

چین ، پا کستانی طا لب علم عبد اللہ حسیب صوبہ جیانگ شی کی جنگ آن کا ؤنٹی کے ژونگ یوآن ٹاؤن کا دورہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔جیانگ شی۔پا کستانی طا لب علم۔ تفریحی مقا...

چین ، پا کستانی طا لب علم عبد اللہ حسیب صوبہ جیانگ شی کی جنگ آن کا ؤنٹی کے ژونگ یوآن ٹاؤن کا دورہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نیٹا الیکٹرک کار انڈونیشیا میں متعارف...

جکارتہ(شِنہوا) چین کی  الیکٹرک وہیکل (ای وی) بنانے والی کمپنی ہوزون آٹو نے گائی کینڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو شو (جی آئی آئی اے ایس) 2023 میں باضابطہ طور پر نیٹا(این ای ٹی اے) متعارف کرا دی۔

کمپنی نے ایک بیان  میں بتایا ہے کہ جی آئی آئی اے ایس ایونٹ کے دوران نیٹا کے قبل از وقت آرڈر دیئے جا سکتے ہیں اور 2023 کی چوتھی سہ ماہی سے انڈونیشیا میں مصنوعات کی فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

نیٹا آٹو انڈونیشیا کے صدر وانگ چھنگ جی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انڈونیشیا کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پراعتماد ہیں اور یہاں آٹوموٹو صنعت کے درمیان نیٹا کو لاکر آٹوموٹو صنعت کو زیادہ ماحول دوست بنانے کے انڈونیشیا کی  حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہیں امید  ہے کہ نیٹا کو اچھی طرح سے قبول کیا جائے گا اور انڈونیشیا میں ایک اچھے وژن اور مشن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو گی۔

اپنے آغاز پر نیٹا تین مصنوعات، نیٹا ایس، نیٹا یو اور نیٹا وی متعارف کرائے گی۔

وانگ نے کہا کہ نیٹا کے لئے انڈونیشیا میں آٹوموٹو مارکیٹ کے اندر بھرپور امکانات موجود ہیں کیونکہ ملک میں 2021 سے 2022 تک فروخت کی کارکردگی میں 881 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کی حکومت نے پالیسیز اور ترغیبی اقدامات کا اطلاق کیا ہے جو ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ای وی ماحولیاتی نظام کے داخلے میں مدد کرسکتے ہیں۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نیٹا الیکٹرک کار انڈونیشیا میں متعارف...

جکارتہ(شِنہوا) چین کی  الیکٹرک وہیکل (ای وی) بنانے والی کمپنی ہوزون آٹو نے گائی کینڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو شو (جی آئی آئی اے ایس) 2023 میں باضابطہ طور پر نیٹا(این ای ٹی اے) متعارف کرا دی۔

کمپنی نے ایک بیان  میں بتایا ہے کہ جی آئی آئی اے ایس ایونٹ کے دوران نیٹا کے قبل از وقت آرڈر دیئے جا سکتے ہیں اور 2023 کی چوتھی سہ ماہی سے انڈونیشیا میں مصنوعات کی فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

نیٹا آٹو انڈونیشیا کے صدر وانگ چھنگ جی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انڈونیشیا کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پراعتماد ہیں اور یہاں آٹوموٹو صنعت کے درمیان نیٹا کو لاکر آٹوموٹو صنعت کو زیادہ ماحول دوست بنانے کے انڈونیشیا کی  حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہیں امید  ہے کہ نیٹا کو اچھی طرح سے قبول کیا جائے گا اور انڈونیشیا میں ایک اچھے وژن اور مشن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو گی۔

اپنے آغاز پر نیٹا تین مصنوعات، نیٹا ایس، نیٹا یو اور نیٹا وی متعارف کرائے گی۔

وانگ نے کہا کہ نیٹا کے لئے انڈونیشیا میں آٹوموٹو مارکیٹ کے اندر بھرپور امکانات موجود ہیں کیونکہ ملک میں 2021 سے 2022 تک فروخت کی کارکردگی میں 881 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کی حکومت نے پالیسیز اور ترغیبی اقدامات کا اطلاق کیا ہے جو ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ای وی ماحولیاتی نظام کے داخلے میں مدد کرسکتے ہیں۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تباہ شدہ تحفظ آبی ذخائر کی مرمت کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے طوفان ڈوکسوری سے شدید متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ تحفظ آبی ذخائر کی مرمت کے لیے 1.5 ارب یوآن (تقریباً 20 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کردیئے ہیں۔

وزارت خزانہ اور وزارت آبی وسائل کے مطابق یہ فنڈز 13 صوبائی سطح کے علاقوں میں خرچ کئے جائیں گے جن میں بیجنگ، تیان جن، ہیبے ، شنشی ، اندرون منگولیا، لیاؤننگ، جیلن، حئی لونگ جیانگ ، ژے جیانگ، انہوئی، فوجیان، ہینان اور گوانگ ڈونگ شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں کچھ دریاؤں کی سطح انتباہ کے نشان سے تجاوز کرچکی ہے، دریائے ہائی ہی طاس میں طوفان ڈوکسوری سے سیلاب آیا جس سے کچھ علاقوں میں تحفظ آب کے ذخائر کو شدید نقصان پہنچا ۔

رواں ماہ کے اوائل میں دونوں وزارتوں نے طوفان سے متاثرہ افراد کی زندگی اور پیداواری نظام کی بحالی میں مدد کے لیے دو مرتبہ رقم مختص کی تھی۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں طوفان سے فصلوں کی تباہی روکنے کی کوش...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زرعی آفات کی روک تھام اور خزاں میں اناج کی پیداوار پر زوردیا ہے۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے حالیہ اجلاس کے مطابق وزارت نے کہا کہ موسم خزاں اناج کی پیداوار کا ایک اہم وقت ہے۔ چین کے شمال مشرق میں موسلادھاربارش کے ساتھ تیز ہوا سے فصلوں کے لئے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

وزارت نے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ طوفان خانون کے راستے پر گہری نگاہ رکھیں ، ہنگامی خدمات کا عملہ منظم کریں نکاسی آب کی مشینری متحرک کریں اور کھیت سے پانی نکالنے میں تیزی لانے سمیت دیگر اقدامات کریں۔

طوفان سے جمعہ سے اتوار تک جیلن، حئی لونگ جیانگ اور اندرون منگولیا کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ  کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوا کی بھی پیش گوئی ہے۔

مقامی حکام نے طوفان کی روک تھام اور ردعمل میں ہر ممکن کوششیں کی ہیں جن میں ہوا اور بارش کے خلاف زرعی شیڈز کی مضبوطی، مویشیوں اور پولٹری انکلوژرز کی دیکھ بھال اور ماہی گیری کی کشتیوں کی واپسی شامل ہے۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رشوت خور مفرور شخص گر فتاری دینے کے لیے چین...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے حکام نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے انتہائی مطلوب مفرور افراد میں سے ایک ژو چھوان  گر فتاری دینے کے لئے  تقریباً آٹھ سال تک بیرون ملک مفرور رہنے کے بعد چین واپس آ گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے ایک بیان کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دالیان میں واقع سمندری جہاز رانی کمپنی کے سابق عہدیدار ژاؤ پر عوامی فنڈز میں غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ژو مارچ 2015 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور مئی 2016 میں انٹرپول کے ریڈ نوٹس میں اس کا نام درج کیا گیا تھا۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مرکزی اینٹی کرپشن کوآرڈینیشن گروپ کے تحت کام کرنے والے مفرور افراد کی وطن واپسی اور اثاثوں کی بازیابی کے ذمہ دار دفتر نے بدعنوانی کے ہر مفرور کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

 
۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم بھارت سے بہتر، انضمام نے بہترین کھل...

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کمبی نیشن بھارت کے مقابلے میں زیادہ اچھا دکھائی دے رہا ہے،میڈیا سے گفتگو میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اوپننگ اور مڈل آرڈز پوزیشن میں ہر بار تبدیلیوں کی وجہ سے بھارتی ٹیم ابھی تک سیٹ نہیں ہو پا رہی، پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا وہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بڑے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز میں انجریز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ 18کھلاڑیوں کو وہاں بھیجنا درست فیصلہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج...

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا،ایشیا کپ کے حوالے سے روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے، ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں،روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ کا ہونا اچھی بات ہے،انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن کے لیے ہمارے پاس کئی نام ہیں، دیکھتے ہیں کون منتخب ہوتا ہے، مجھ سمیت کوئی بھی آٹومیٹک سلیکشن نہیں ہے،بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ کے لیے گارنٹی نہیں ہے، ہم کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ٹیم میں ہو،روہت شرما نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھے ون ڈے میچز ہوئے اب ایشیا کپ میں اچھی حریف ٹیموں سے مقابلہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی

اے سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کی ٹکٹس آن لائن اور براہ راست خریدی جاسکیں گی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت ایک ساتھ ہی شروع ہونے کا امکان ہے،واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30اگست کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیاں ، سپورٹس ب...

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا،وفاقی حکومت جاتے جاتے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف انکوائری کھول گئی ، ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کے خلاف احتساب کا عمل شروع کردیا ، خط کے مطابق 19 جولائی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر کمیٹی کی وزیراعظم سے میٹنگ ہوئی، کمیٹی کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر چند تجاویز کی منظوری دیدی گئی،خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کے تحت ہاکی کلبس اور انتخابی عمل کی سکروٹنی جلد از جلد کی جائے ، پاکستان سپورٹس بورڈ کی درخواست پر ایف آئی اے کو ہاکی فیڈریشن کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا گیا،خط کے مطابق ایف ائی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لے ، انکوائری کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ تمام قانونی تقاضے پورے کرے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صاف و شفاف انتخابات کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،خط میں وفاقی حکومت کا انکوائری اور انتخابات کو اولین ترجیحات پر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ، پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماع...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 16اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں،واضح رہے کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 17جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد،یوم آزادی پر ہارن اور باجے کے است...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اور باجے کے استعمال پابندی ہوگی، سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور رولر زون کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کی گئیں اور سٹالز پر سینکڑوں ہارن اور باجے قبضے میں لے لیے گئے،ضلعی انتظامیہ نے سٹالز مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت...

عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نا دینے کا کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ مناسب آرڈر پاس کریں گے،چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل شیر افضل مروت کی ڈی پی او اٹک کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ہوگیا شیر افضل صاحب؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ مائی لارڈ وہ ہوگیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، عدالتی آرڈر کے مطابق ہم گئے لیکن انہوں نے ہم پر ایف آئی آر کر دی، 30سال کی وکالت کے بعد سپاہیوں سے اس طرح لڑنا ہماری شان کے خلاف ہے، ہم پر الزام لگایا کہ ہم نے ان کے کپڑے پھاڑے ہیں،عدالت نے مسکراتے ہوئے وکیل شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے آپ دونوں میں سے کون یہ کر سکتا ہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں وکلا کو ملنے کی اجازت ہوتی ہے،وکیل شیر افضل نے کہا کہ میں نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی اس کے باوجود اٹک پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی، عدالتی آرڈرز کے باوجود ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے نہیں دیا گیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ باقی کیسز کے ساتھ یہ کیس بھی سنتے ہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا،وقفے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ درخواست گزار وکلا کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ نے اڈیالہ جیل بھیجا اور آپ نے اٹک بھیج دیا، اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ تھا؟ پنجاب حکومت کی جانب سے اٹک جیل منتقلی کا لیٹر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں بھی لیٹر کی کاپی فراہم کی جائے۔ وکیل پنجاب حکومت کی جانب سے خط پڑھا گیا جس میں اٹک جیل منتقلی سے متعلق وجوہات کا ذکر موجود ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایک چیز بتائیں کیا وکلا ملزمان سے نہیں مل سکتے؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ 7اگست کو ایک وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملے، وکیل صاحب نے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے وکالت نامے دستخط کرائے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا صرف وکالت نامے دستخط کرانے کے لیے وکیل اپنے کلائنٹ سے جیل میں مل سکتا ہے؟ اس طرح اجازت نا دینا تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت میں آ جائے گا۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ 7اگست کو ہم نے ملنے کی اجازت دی لیکن 8اور 9اگست کو یہ دیر سے پہنچے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 180کیسز ہیں ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایڈوائس لینا تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر وکیل کسی اور کیس میں جانا چاہے تو طریقے سے ملاقات ہونی چاہیے پرچے نا ہوں،وکیل نے بتایا کہ انہوں نے کہا میں ساڑھے چار بجے کل وہاں پہنچا آج یہ یہاں پر غلط بیانی کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کا نمائندہ یہاں بیان حلفی دے دے کہ ہم کل ساڑھے چار بجے پہنچے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں اسی لیے اتنی تفصیلات میں جا رہا ہوں تاکہ آئندہ ایسا کچھ نا ہو،وکیل شیر افضل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر بھی تذلیل کی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں، سابق وزیر اعظم ہیں اور ساتھ ہی سزا یافتہ ہیں۔ دونوں چیزوں کو آپ نے اکٹھے لیکر چلنا ہے جو حقوق چیئرمین پی ٹی آئی کے ہیں وہ انہیں ملنے چاہییں،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ 48گھنٹوں میں انہوں نے جیل کلاس کا فیصلہ کرنا تھا جو نہیں کیا، سب سے پہلے مرحلے میں یہ ٹرائل جج کا کام تھا، ٹرائل کورٹ، سپریڈنٹ جیل اور ڈی سی ہے جو اتھارٹی ہیں رولز کے مطابق، یہ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل میں قیدی زیادہ ہیں حالانکہ یہاں سیکیورٹی زیادہ اچھی ہے، اڈیالہ جیل میں بی کلاس ہے اور میڈیکل سہولت اٹک سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل منتقل کیا، پاکستان کی تمام جیلوں میں قیدی جگہ سے زیادہ ہیں، اب یہ کہہ رہے ہیں ایک چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے جیل میں جگہ بھر جائے گی،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے پانچ ڈاکٹرز جیل میں ان کے لیے رکھے ہوئے ہیں، ڈی ایچ کیو میں پہلے معاملہ بھیجا جاتا ہے پھر بورڈ ہوتا ہے وہ دیکھتا ہے۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں ڈاکٹر عدنان روزانہ ان کے پاس جاتے تھے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں تب کے اس ہائی پروفائل کیس میں کیا پوزیشن تھی؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس وقت کا مجھے نہیں پتہ۔ وکیل شیر افضل نے کہا کہ آپ اڈیالہ جیل سے ریکارڈ منگوا لیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کوئی اپنے ذاتی معالج سے چیک اپ کرانا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے؟پنجاب حکومت کے وکیل نے متعلقہ رولز عدالت کے سامنے پڑھے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملاقات اور سہولیات کا معاملہ ہے میں اس متعلق آرڈر کر دوں گا، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اگر عدالت ہفتے میں ایک یا دو دن رکھ دے اور وقت مقرر کر دے تو ٹھیک ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک دو لوگ بھی جا رہے ہیں تو پھر تو کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا نہیں ہوتی،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ساری زندگی ہم اڈیالہ جیل میں جاتے رہے اپنے کلائنٹس سے ملتے رہے، کل انہوں نے بشری بی بی کی ملاقات کرائی پھر مجھے کہا ایک دن میں ایک ملاقات ہو سکتی ہے، روزانہ لوگوں کو یہ گھروں سے اٹھا رہے ہیں آپ کے سافٹ الفاظ سے یہ سمجھنے والے نہیں، ہم قرآن پاک دینا چاہ رہے ہیں، کتابیں دینا چاہ رہے ہیں لیکن یہ وہ بھی نہیں دینے دے رہے ہیں،وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ قرآن پاک بھی ہے اور جائے نماز بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہیں،وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 15اگست کو کیسز ہیں اس کے علاوہ بھی کیسز ہیں، اگر پولیس لائنز کو ہی سب جیل ڈیکلیئر کر دیں تو ویڈیو لنک کی سہولیات مل جائے گی،وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہم نے کھانے کے لیے الگ سے کک رکھا ہوا ہے اور الگ برتن رکھے ہوئے ہیں، ایک میڈیکل آفیسر اور ایک ڈی ایس پی کھانا چیک کرتا ہے پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا دیا جاتا ہے،چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پھر میں کہوں گا ماضی قریب میں ایک اور ہائی پروفائل قیدی تھی کیا ان کو یہ سہولت نہیں تھی؟ میں مناسب آرڈر کر دوں گا،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ روسٹرم پر آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے گیا، وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں جب مل کے آیا اور باہر میڈیا ٹاک کی اسکے بعد انھوں نے مجھے ٹارگٹ کیا، اسکے بعد مجھے مسلسل تنگ کر رہے ہیں کیونکہ میں نے جیل سہولیات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہفتے میں اگر دو تین بار ملنا ہو تو اس میں کیا مضائقہ ہے، ایسا نہیں ہوتا پرچے ہوں وکیلوں پر، جو قید میں ہیں ان کے حقوق ہیں ان کا انکار تو نہیں کر سکتے،نعیم حیدر ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کے دفتر میں ملا ہوں وہاں کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں۔ وکیل شیر افضل نے کہا کہ اس عدالت نے حفاظتی ضمانت مجھے دے رکھی ہے ان سے پوچھ لیں پھر بھی ہمیں گرفتار کریں گے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے سات دن کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے توہین عدالت کی درخواست دیکھ لوں گا،وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کی طرف سےیہ خطرہ ہے کہ ان کو زہر دیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر صاحب یہ یاد رکھیے گا چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی حراست میں ہیں ذمہ داری جیل سپریٹنڈنٹ پر ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ مناسب آرڈر پاس کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت اچھی روایت ن...

نون لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اختیارات میں بار بار مداخلت اچھی روایت نہیں، یہ اداروں کو مضبوط نہیں کمزور کرتی ہے،سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین نے نظام کو چلانے کیلئے ایک طریقہ وضع کیا ہے، عدالت کا کام کیسز کا فیصلہ کرنا ہے، لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے، آئین کہتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کا وکیل رکھ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کل پارلیمان تحلیل ہوا اور اس کے بعدیہ فیصلہ جاری کیا گیا، اس فیصلے پر ریویو کی آپشن بالکل ہے، 30دن کے اندر اندر ریویو فائل کرسکتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا کہ دوسری آپشن یہ ہے کہ آنے والی اسمبلی اس پر دوبارہ قانون سازی کا سوچے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیسز کا معاملہ اس سے بالکل الگ ہے، سیاست میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی سزا پانچ سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62کے تحت سزا پر نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5سال ہوگی، نوازشریف اور دیگر لوگ جن کو 3/184کے کیسز میں تاحیات نااہل کیا گیا تھا وہ الیکشن ایکٹ 232کے تحت 5 سال بعد اہل ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقلیتوں کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرو...

پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین اور لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، وطن عزیز میں اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں جتنی آزاد ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی،الحمد للہ پاکستان میں عیسائیوں ، ہندوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتیں امن طریقے سے مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں اور ان کو تمام تر حقوق پوری طرح میسر ہیں ،قائدا عظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔چوہدری محمد سرور ، شافع حسین اور ندیم پہلوان نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا اٹوٹ انگ اور اس کی شناخت ہیں ، اقلیتوں کا تحفظ پاکستان کے بنیادی اصولوں کا حصہ تھا جسے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فصاحت کے ساتھ بیان کیا تھا اور یہ آئین میں بھی درج ہے۔ اب یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اقلیتوں کے لئے پہلے سے بھی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔جبکہ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی نا اہلی کو اب چیلنج نہیں کیا جا...

ماہر قانون احمد پنسوتا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی نا اہلی کو چیلنج کرنا ممکن نہیں رہا،ایڈووکیٹ احمد پنسوتا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا ریویو کے ذریعے اپیل کا اختیار دینا آئین سے تجاوز ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف 30دن میں اپیل کا حق ہے اگر نگراں حکومت اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرتی تو یہ دوبارہ نہیں سنا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ریویو کے قوانین اور پریکٹس کے تحت سپریم کورٹ کا وہی بینچ اپیل بھی سنے گا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ریویو کے ذریعے اپیل کا اختیار دینا آئین سے تجاوز ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ریویو کے قوانین اور پریکٹس کے تحت سپریم کورٹ کا وہی بینچ اپیل بھی سنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ، اگر اس پی...

جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ، اگر اس پیل میں کوئی گنجائش پیدا کرنی ہے تو اس کے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی ، کوئی قانون آئین سے بالا تر نہیں ، انہوں نے کوشش کی کہ کوئی آئین بنادیں تاکہ اس میں عملدرآمد کیا جاسکے ۔ سپریم کورٹ نے قانونی طور پر صحیح طور پر کالعدم قرار دیا ہے ، اگر پارٹیاں چاہتی ہے کہ اس قانون میں ترامیم کی جائیں تو آئندہ والی حکومت میں جو بھی پارٹی آئے آئینی ترامیم کرکے اس سے نافذ کرائے ، اس قسم کے قوانین کیلئے آئین میں ترامیم کی ضرورت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نا اہلی کے پرانے فیصل...

ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ اس سے نا اہلی کے پرانے فیصلے دوبارہ کھولنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ ایک اور تاریخی فیصلہ ہے جس کے ذریعے غیر آئینی قانون کو ختم کیا گیا ہے، ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد نا اہلی کے پرانے فیصلے دوبارہ کھولنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا خیال تھا نواز شریف سمیت باقی نا اہل لوگوں کیخلاف اپیل کی گنجائش ہوگی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نا اہل لوگوں کی جانب سے اپیل نہیں ہو سکتی۔ اگر یہ ایکٹ کالعدم قرار نہ دیا جاتا تو سزا یافتہ لوگ بھی نا اہلی کیخلاف اپیل دائر کرتے،انہوں نے کہا کہ یہ قانون پاس کرتے وقت بھی کہا تھا کہ یہ آئین کے خلاف ہے کیونکہ آئین میں ترامیم کرکے ہی اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے اور آئین میں ترمیم صرف دو تہائی اکثریت سے ہی ممکن ہے لیکن سینیٹرز نے میری بات نہ سنی اور اس کو منظور کرا لیا گیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کو ہدایت ہے کہ آپ غلط کر رہے ہیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں تاخیر کی باتیں بھی ختم ہو چکی ہیں۔ مردم شماری ہو یا حلقہ بندیوں کا معاملہ، الیکشن میں 90دن سے زیادہ تاخیر نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کو ملک میں 90دن میں الیکشن کرانا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم...

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کوٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے متعلق دیے گئے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جو خلاف آئین ہو،عرفان قادر نے کہا کہ چیف جسٹس اس کیس میں بینچ تشکیل نہیں دے سکتے تھے۔ اس کیس پر بینچ سینئر ممبران کی مشاورت سے بننا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ قابل قبول ہوگا،انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا یہ فیصلہ مِس کنڈکٹ کے زمرے میں تو نہیں آتا کیونکہ قانون آئین کی رو کے مطابق تھا اور پارلیمان نے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین ،موذن کا مسجد میں دوران تلاوت انتقال

دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فلسطین کی ایک مسجد کی ہے جس میں موذن مسجد نماز فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات میں لگے جاتے ہیں،موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔ کرسیوں پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کے لیے ترتیب سے کرسیاں رکھتے ہیں اس کے اذان دیتے ہیں،اذان دینے کے بعد موذن مسجد ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تمام منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے،39سیکنڈ کی اس روح پرور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد پہلے وہ کرسی پر فجر کی سنتوں کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے بعد تلاوت قرآن پاک شروع کر دیتے ہیں کہ اچانک دوران تلاوت اچانک ان کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ہے،ایمان کو تازگی اور توانائی بخشنے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا، مشکلات میں...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا،مذکورہ مقدمے میں مشی گن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کیلیے جعلسازی کی گئی تھی،واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کے لیے وہ ری پبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نشے کے عادی افراد کو اسلحہ رکھنے سے نہیں روک...

امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے ممنوعہ نشے کا استعمال کرنے والے افراد کو اسلحہ رکھنے کی پابندی کے پرانے عدالتی فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو اسلحہ رکھنے سے نہیں روکا جا سکتا،نیو آرلینڈز کی سرکٹ کورٹ آف اپیل کے تین رکنی بینچ نے فیڈرل قانون نے امریکی آئین کے خلاف جاتے ہوئے مسی سیپی سے تعلق رکھنے والے شخص کے اسلحہ رکھنے کے حق کی خلاف ورزی کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسی سیپی سے تعلق رکھنے والے شخص پیٹرک ڈینیئلز کو گاڑی سے اسلحہ اور چرس کے سگریٹ برآمد ہونے پر سزا سنائی گئی تھی،امریکا کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے پیٹرک ڈینیئلز کا نشے کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا تھا کیونکہ اس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کبھی کبھی چرس پیتا ہے جو فیڈرل قوانین کے مطابق ممنوع ہے۔ پیٹرک ڈینیئلز کو اس جرم میں تقریبا 4سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل دائر کی تھی،ابھی کیس زیر التوا تھا کہ 2022میں سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ کہا کہ آئین کی دوسری ترمیم انفرادی طور پر اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت فراہم کرتی ہے،سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نامزد کردہ سرکٹ جج جیری اسمتھ نے اس حوالے سے کہا کہ عوامی سطح پر اسلحہ رکھنے پر پابندی کا فیڈرل قانون کسی بھی طرح سے ڈینیئلز پر لاگو نہیں ہوتا،جج جیری اسمتھ نے کہا مختصرا یہ کہ ہماری تاریخ اور روایات شاید نشہ آور افراد کے حوالے سے کچھ پابند کرتی ہیں لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص ماضی میں نشہ کرتا رہا ہے تو اس پر بھی اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے 47سال بعد اپنا خلائی مشن لونا 25 چاند...

بھارت کے بعد روس نے بھی اپنا خلائی مشن لونا 25 چاند پر بھیج دیا جو جلد چاند کے مدار میں داخل ہوگا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس نے آخری مرتبہ 1976میں خلائی مشن چاند پر بھیجا تھا جس کے 47سال بعد روس نے اپنا پہلا مشن چاند پر روانہ کیا ہے۔ آخری مرتبہ سوویت دور میں لونا-24 چاند کی سطح سے 170گرام مٹی لے کر کامیاب لوٹا تھا،روسی خلائی ایجنسی راسکوسموس کے مطابق چار ٹانگوں والے لینڈر کا وزن تقریبا 800کلوگرام (1,750پائونڈ)ہے اور یہ پانچ دنوں میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔لونا 25کو بھارت کے ساتھ خلائی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد چاند کے قطب جنوبی پر اتر کے نمونے جمع کرنا ہے تاکہ چاند پر پانی کی موجودگی کا سراغ لگایا جاسکے۔ اس سے قبل امریکا، چین اور روس چاند پر مختلف مشنز کامیابی سے اتار چکے ہیں مگر قطب جنوبی میں لینڈنگ کی کوشش نہیں کی گئی تھی،روسی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد لونا 25قطب جنوبی کے علاقے میں اترنے سے پہلے صحیح جگہ کا انتخاب کرنے میں تین سے سات دن گزارے گا۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا جب روسی خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ قطب جنوبی پر کافی مقدار میں برف موجود ہے جس سے انسان کے زندہ رہنے کی امید ملتی ہے،ماہرین کے مطابق اس برف کو پانی میں تبدیل کر کے پینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن بھی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے چاند پر زندہ رہنے سمیت خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کی جا سکے گی،توقع ہے کہ یہ مشن 23 اگست کو چاند کی سطح پر پہنچ جائے گا، اس وقت بھارت کا چندریان 3 بھی چاند کے مدار میں موجود ہے جس کو 14جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مشن چاند کے جنوبی قطب کی طرف جا رہے ہیں جوکہ ایک ایسا ہے علاقہ جہاں اب تک کوئی خلائی جہاز آسانی سے نہیں اتر سکا،روسی خلائی ایجنسی کے مطابق لونا 25 ایک سال تک کام کرے گا اور چاند کی سطح کے مواد اور ماحول پر مٹی کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کرے گا اور طویل مدتی سائنسی تحقیق کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوبائیڈن نے امریکیوں کی رہائی کے بدلے ایران...

امریکا میں اپوزیشن پارٹی ریپبلکنز نے کہا ہے کہ تہران میں قید 5امریکیوں کی رہائی کے بدلے ایران کے 6بلین ڈالرز کے فنڈز غیر منجد کرنا جوبائیڈن انتظامیہ کی بزدلی ہے،امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں قید 5 امریکیوں کی جیل سے رہائی حوصلہ افزا ہے اور اب ان کی امریکا واپسی کی امید کی جا سکتی ہے،امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قیدیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان امریکی شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا تھا،یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز 5 امریکیوں کو جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانچوں کی امریکا واپسی فنڈز کی بحالی سے مشروط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے امریکا کے 5شہریوں کو رہا کردیا

ایران نے امریکا کے 5شہریوں کو رہا کردیا، رہائی پانے والے امریکی شہری ابھی گھروں پر نظربند ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے بات چیت جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ 5امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کا ایران پر عائد پابندیوں سے تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ ایران کو عائد پابندیوں میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا،اس سے قبل کہا گیا تھا کہ امریکیوں کو ایران چھوڑنے کی اجازت ایران کے 6ارب ڈالر غیر منجمد ہونے سے مشروط ہے،معاہدے کے تحت جیل میں بند کئی ایرانیوں کو بھی رہا کیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا ، ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی ، 50 سے...

امریکی سیاحوں کے مرکز ہوائی شہر میں تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ سے کم از کم 53افراد ہلاک ہوگئے، امدادی کارکنان سب سے زیادہ متاثرہ جزیرے ماوئی سے مزید لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائی کے مغربی ساحل پر جنگل کی آگ بھڑک اٹھی جس نے سمندر کے کنارے واقع شہر لاہائنا کو تیزی سے لپیٹ میں لے لیا،ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل جل گئیں، طوفانی ہواوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کے سبب تباہی نہ روکی جاسکی،امریکی صدر جو بائیڈن نے جنگل کی آگ کو ایک بڑی آفت قرار دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کے لیے وفاقی امداد کو غیر مسدود کر دیا ،واضح رہے کہ آگ کے سبب کائونٹی ماوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، آگ لگنے کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں،ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس ارباب محمد طاہر کی شہر یار آفریدی کی تھ...

ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کسی اور بینچ کو کیس مارک کریں گے ،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں۔شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ 8اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیاہے۔ استدعا ہے کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ نے...

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے 9مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کردیں،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں جو 9مئی کوپولیس پرپیٹرول بم پھینکنے اور اداروں کے خلاف نعرے اورگاڑیاں جلانے کے کیس میں رہائی کے لیے دائر کی گئی ہیں،درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہیکہ پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ نمبر 97اور 108میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، درخواستگزاروں کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جاسکتا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

16مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے، کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے، آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،انہوں نے کہاکہ خیبر پی کے کی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسے گھر بھیج دیا، شہباز شریف کہتا ہے نوازشریف واپس آئیں گے قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، یہ سب سوالیہ نشان ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگنے کہا کہ جاتے جاتے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریب کو ملنے والی سبسڈی پر بھی بم مارا ہے، 16مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا، سیاسی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ، شاندانہ گلزار کے اغوا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کے اغوا کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا،پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،شاندانہ گلزار کے والد صباحت گلزار خان کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں بیٹی کے مبینہ اغوا کیخلاف دائر درخواست میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی ایس پی بنی گالہ، ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس بابرستار نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے،صباحت گلزارخان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گھر میں گھس کر بیٹی کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا، ایس ایچ او بنی گالہ کو شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی،والد کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شاندانہ گلزار کسی کیس میں ملوث نہیں تو انہیں فی الفور رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 7مقدمات میں حاضری معافی کی درخو...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 7مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کردیں،انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف کی سات مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی،قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ 9 مئی کو جناح ہائوس جلائو گھیرائو سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے سرکار کی طرف سے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے،دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست پر دلائل کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ عدالت سے چاہوں گا کہ مزید ریکارڈ اکٹھے کرنے کی مہلت دی جائے تا کہ بہتر انداز میں دلائل دے سکوں ۔ اگر آپ پھر بھی کہیں کہ دلائل دو، تو میں موجود ریکارڈ کے مطابق دلائل دے دوں گا ۔

عدالت نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ آپ دلائل دیں،وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے بھی چیئرمین مین پی ٹی آئی کو کوئٹہ کیس میں 24اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری وکیل سے کہوں گا کہ میرے ساتھ پورے 50اوور کا میچ کھلیں۔ وائٹ واش یا پھر بارش کی وجہ سے جیت کا کپ نہ اٹھائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی تو عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں، آپ پروڈکشن آرڈر جاری کردیں ۔ آج میری ٹیم بھی پوری نہیں ہے ،اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے خلاف تو عدالت فائدہ نہیں دے سکتی ۔ عدم پیروی پر اگر ضمانت خارج ہوتی ہے تو وہ درست ہے۔ جب ایک ملزم سزا یافتہ ہے تو پھر ضمانت کیسے چل سکتی ہے۔ مفروضے پر بات نہیں کی جا سکتی ہے۔ قانون کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ سزا یافتہ ملزم کو کیسے عدالت میں عبوری ضمانت پر بلایا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیج پر عدالت پہلے ہی موقع دے چکی ہے۔ عدم پیروی ملزم کی ضمانتیں خارج کی جائیں،بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسے بعد میں جاری کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میپل لیف سیمنٹ نے برآمدی رکاوٹوں کے باوجود ک...

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں کے دوران 47 بلین روپے کا خالص مجموعی کاروبار رپورٹ کیا جو مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 34 ارب روپے تھا۔مقامی مارکیٹ میں فروخت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی ٹاپ لائن 38 فیصد تک چڑھ گئی۔ قیمتوں بالخصوص ایندھن اور بجلی پر گرانی کا نمایاں اثر فروخت کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب تھا۔اس وقت کے دوران، ملک سیلاب کے تباہ کن اثرات سے دوچار تھا، جس نے سیمنٹ کی ترسیل اور تعمیراتی صنعت کی توسیع کو بری طرح متاثر کیا۔اس کے ساتھ اس شعبے کی توسیع میں رکاوٹ بننے والے دیگر عوامل میں بڑے پیمانے پر منصوبوں کا تاخیر سے نفاذ، پی ایس ڈی پی فنڈنگ کا محدود استعمال، اور قرضے کی بلند شرحوں اور کم ڈسپوزایبل آمدنی کے نتیجے میں ہاوسنگ سیکٹر میں کمزور مانگ ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے، حالانکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات کی فروخت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے، معیشت جمود کا شکار ہے، اور بینکنگ پابندیاں ایک اور وجہ ہے کہ برآمدات کی فروخت کم ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں کے مقابلہ میں پاکستان کی زیادہ پیداواری لاگت اور بڑھتی ہوئی شپنگ لاگت کی وجہ سے جو علاقائی منڈیوں میں مسابقت کو محدود کرتی ہے، باقی دنیا کو سیمنٹ کی برآمدات ممکن نہیں تھیں۔کمپنی نے زیر جائزہ مدت کے دوران 12.8 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا، جو کہ پیداواری لاگت کو متاثر کرنے والے متذکرہ بالا متغیرات کی وجہ سے گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.6 بلین روپے سے 49 فیصد زیادہ ہے۔تقابلی مدت میں 5 ارب روپے کے منافع کے مقابلے میں، کمپنی نے رپورٹنگ کی مدت کے لیے 7.5 بلین روپے کا مجموعی قبل از ٹیکس منافع رپورٹ کیا۔

سابقہ مدت کے مقابلے میں، جب مجموعی ٹیکس کا حصہ 1.4 بلین روپے تھا، رپورٹنگ کی مدت کے لیے یہ 2.5 بلین روپے تھا۔مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میں ایم ایل سی ایف کے انکم ٹیکس فری منافع، جو کہ مجموعی طور پر 5 بلین روپے تھے، ایک مستحکم بنیاد پر کم موثر ٹیکس کی شرح کا باعث بنے۔تین ماہ کی مدت کے دوران فروخت 17 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد کی متاثر کن سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ فروخت میں یہ خاطر خواہ اضافہ سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ، مضبوط تعمیراتی سرگرمیوں اور کمپنی کی موثر مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔تین مہینوں کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 4.2 بلین روپے تھا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46فیصد کی قابل ذکر شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مجموعی منافع میں یہ قابل ذکر اضافہ کمپنی کے لاگت کے موثر انتظام اور پیداواری عمل کی اصلاح کو نمایاں کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے آپریٹنگ منافع 2.76 بلین روپے رہا۔ آپریٹنگ منافع میں یہ اضافہ صنعت میں کسی بھی ممکنہ چیلنج کے باوجود اپنے بنیادی کاموں سے مضبوط منافع پیدا کرنے کی کمپنی کی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.27 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ قبل از ٹیکس منافع میں اضافہ کمپنی کی کامیاب آپریشنل کارکردگی اور اس کے مالیاتی امور کے موثر انتظام کی عکاسی کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع 1.50 بلین روپے تھا، جو مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 فیصد کی نمایاں نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹیکس کے بعد کے منافع میں اضافہ کمپنی کے مستقل منافع اور مستحکم مالی کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے فی حصص آمدنی روپے 1.40 رہی۔مالی سال 23 کے جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کی کل فروخت کا حجم 3,276,503 ٹن ہے جو مالی سال 22 کے اسی عرصے کے دوران فروخت ہونے والے 3,568,126 ٹن سے 8.17 فیصد کم ہے۔ گھریلو فروخت کا حجم 3,182,843 ٹن تھا، جو اوپر بتائی گئی وجوہات کی وجہ سے طلب میں 8.51 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے۔کمپنی کی برآمدات کا حجم گزشتہ مدت میں 89,225 میٹرک ٹن سے 4.97 فیصد بڑھ کر اسی مدت میں 93,660 میٹرک ٹن ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو کم کاربن ایندھن کی طرف تیزی لانے...

ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے، پاکستان صنعت کاری سے گزر رہا ہے، لیکن اس سے توانائی کی کھپت اور اس طرح کاربن کے اخراج میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ جیسے کہ سیمنٹ، ٹیکسٹائل اور بجلی کی پیداوار ملک میں کاربن کے اخراج میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔وسیم احمد، اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ صنعتی شعبہ جدید معیشتوں کا ایک اہم جزو ہے، لیکن یہ عالمی اخراج میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔تمام صنعتی اخراج کا 80فیصد سے زیادہ بڑی صنعتوں جیسے سیمنٹ، لوہے اور سٹیل، تیل اور گیس، کیمیکلز اور کان کنی سے آتا ہے۔ وہ پاکستان کے کل اخراج کا 6.5 فیصد بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخراج کو کم کرنے کے لیے کم کاربن ایندھن اور توانائی کی کارکردگی میں بہتری کی طرف تبدیلی ضروری ہے۔صنعتی شعبے میں کم کاربن حاصل کرنے کے لیے، ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ کم کاربن والے مستقبل کی طرف تبدیلی ایک سماجی تکنیکی منتقلی کا مطالبہ کرتی ہے جس میں کئی اہم عناصر شامل ہوتے ہیں۔وسیم احمد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت انسانیت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، اور پاکستان اس رجحان کا خمیازہ بھگتنے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا، جس سے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا۔وسیم احمد نے کہا کہ پاکستان کو گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔

پاکستان میں ڈیکاربونائزیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سنٹر میں زراعت، جنگلات اور زمین کے استعمال کے سیکشن کے سربراہ محمد عارف گوہیر نے کہا کہ پاکستان کو لیکویڈیٹی کی کمی کا سامنا ہے تاکہ ایک سرسبز صنعت کی طرف سیکٹر میں منتقلی شروع کی جا سکے۔ پاکستان ماحولیاتی قوانین کے کمزور نفاذ اور ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی کی کمی کا شکار ہے۔ پاکستان اب بھی قابل تجدید توانائی کے وسائل کو استعمال کرنے اور توانائی کی کارکردگی کے حصول کی کوششوں میں پیچھے ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ملک کے خطرے کو دیکھتے ہوئے، معیشت کو ڈیکاربنائز کرنے کے لیے سرمائے سے متعلق منتقلی شروع کرنے کے لیے بھاری مالی وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے بہتر بین الاقوامی موسمیاتی فنانس تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم عارف گوہیر نے نشاندہی کی کہ پاکستان نے پہلے ہی نیچر پرفارمنس بانڈز، گرین بلیو بانڈز، کاربن پرائسنگ انسٹرومنٹس وغیرہ کے اجرا کے ذریعے فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے میں مدد کے لیے مارکیٹ اور غیر مارکیٹ پر مبنی طریقوں کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں فطرت پر مبنی حل تیار کرنے اور لاگو کرنے میں کردار ادا کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی لچک کو بڑھانے اور معیشت کو ڈیکاربنائز کرنے میں مدد ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت مالی سال 24 میں گوادر ایئرپورٹ پر 5 ار...

حکومت پاکستان نے صوبہ بلوچستان میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اور تکمیل کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2023-24 کے تحت، حکومت نے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گوادر کے اسٹریٹجک بندرگاہی شہر کے اندر اور باہر ہوائی ٹریفک کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک نیا ہوائی اڈہ بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سب سے اہم اسٹریٹجک راستے پر واقع ہے۔ حکومت نے ہوائی اڈے کے ابتدائی مراحل کے لیے 50 ملین روپے کی ابتدائی رقم مختص کی ہے۔ فنڈز ایئر پورٹ کی بنیادی سہولیات کے قیام اور ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول پر خرچ کیے جائیں گے۔حکومت نے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسران اور خواتین کے لیے آرام دہ رہائش کی سہولیات قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان میں گلگت ائیرپورٹ شامل ہیں جس پر کل 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، فیصل آباد ائیرپورٹ 20 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور تربت ائیرپورٹ 60 ملین روپے کی مجموعی رقم سے ہے۔کراچی میں اے ایس ایف کی اکیڈمیوں کو بھی نئی شکل دی جائے گی کیونکہ حکومت نے ان کی اپ گریڈیشن پر 160 ملین روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ مانسہرہ ضلع کی قدرتی وادی کاغان میں موسمیاتی رصد گاہ قائم کرنا ہے تاکہ موسم کے نمونوں اور موسمی تغیرات کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔منصوبے کے لیے مختص کردہ کل فنڈز 50 ملین روپے ہیں، جس میں بالاکوٹ میں آپریشنل اسٹاف کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی شامل ہے۔اسی طرح صوبہ سندھ کے شہر سکھر اور صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں موسم کی نگرانی کے ریڈار بھی لگائے جائیں گے جس پر ملک کے مختلف حصوں سے موسم کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مجموعی طور پر 60 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔مجموعی طور پر حکومت نے ملک کے ایوی ایشن ڈویژن میں جاری اسکیموں کے لیے 5.34 ارب روپے اور نئی اسکیموں کے آغاز کے لیے 110 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ 2023-24 میں ایوی ایشن ڈویژن کے لیے کل مختص رقم 5.45 بلین روپے ہے، جو پاکستان میں ہوائی سفر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی فعال کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔این جی آئی اے کی تکمیل سے صوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہت ضروری فروغ ملے گا کیونکہ لوگ اسٹریٹجک بندرگاہی شہر کے اندر اور باہر آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے۔اسی طرح جدید ترین موسمیاتی سہولیات سے جمع کیے گئے بہتر اور تازہ ترین موسمی اعداد و شمار سے ہوائی سفر کو ہموار اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ مانسہرہ میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سے ملک کے شمال میں سیاحت کی صنعت کو مزید تقویت ملے گی۔ہوائی سفر جدید ہائپرانٹرپرینیوئل معیشتوں میں مواصلات کی سب سے بہترین شکلوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ضروری اور صحت مند ہوائی سفری سہولیات ملک کی مائع سرمائے تک رسائی کو بڑھاتی ہیں جو کہ زیادہ سے زیادہ مختص کرنے کے لیے دنیا میں گردش کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیل فونز کی مقامی تیاری کو فروغ دینے سے روزگ...

پاکستان کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مقامی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ سیل فونز کی مقامی تیاری کو فروغ دینے سے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ہوں گے، فی کس آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔مقامی موبائل مینوفیکچرنگ کا بنیادی وژن پاکستان میں سمارٹ ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فونز، راٹرز، اور 2G، 3G، 4G اور 5G ڈیوائسز کی اسمبلنگ اور تیاری کو فروغ دینا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کا حجم پانچ سالوں میں 12 بلین سے بڑھ کر 26 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔ اس شعبے نے پانچ سالوں میں جی ڈی پی میں 5.7 فیصد حصہ ڈالا ہے ۔وزیر نے کہا کہ حکومتی پالیسی سمارٹ ڈیوائسز کی مقامی تیاری کو خام مال پر درآمدی ڈیوٹی کم کرکے یا مقامی سطح پر خام مال کی تیاری میں مزدوروں کو تربیت دے کر سستی بنا سکتی ہے۔اب تک، اس شعبے نے 7.1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جس سے ریاست کے لیے 1,121 بلین روپے کا حصہ ہے۔وزیر نے کہا کہ کمپنیوں کو 33 لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریبا 16 سے 17 یونٹ اس وقت کام کر رہے ہیں، جبکہ باقی جلد کام شروع کر دیں گے۔"2022 میں مجموعی طور پر 22 ملین سمارٹ فون مقامی طور پر تیار کیے گئے تھے اور توقع ہے کہ پیداوار ایک سال میں 60 ملین ہینڈ سیٹس سے تجاوز کر جائے گی۔

گھریلو طلب 30-35 ملین سیٹ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے پاس بین الاقوامی منڈیوں جیسے افریقہ، وسطی ایشیائی اور بعض یورپی ممالک کو اضافی سیٹ برآمد کرنے کا مارجن ہے، جس سے ریاست کو رقم ملے گی۔مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کے آئی ٹی سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون کی قیمت 18000 روپے سے شروع ہوتی ہے، جو کہ درآمد شدہ سیل فون کے مقابلے میں بہت کم ہے۔امین نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی قیمت سب سے کم ہے اور ان کی وزارت آئی ٹی اور دیگر شعبوں کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے اسے ہمیشہ کم رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔کسی بھی کاروبار کے لیے، کاروبار کرنے کی لاگت اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ کاروبار کرنے میں آسانی۔ لہذا، وزارت ٹیلی کام کا مقصد ہمیشہ یہ ہے کہ بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے قطع نظر کاروبار کرنے کی لاگت کو ہر ممکن حد تک کم رکھا جائے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیلی کام انڈسٹری نے قیمتیں برقرار رکھی ہیں جو شہریوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔سید امین الحق نے کہا کہ گھریلو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صارفین کو راغب کرنے کے لیے ماحول دوست ٹیکنالوجی کا انتخاب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاگھریلو موبائل برانڈز کو تکنیکی، تعلیمی اور مالی مراعات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ پاکستان کو مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں جدت کو فروغ دینے کے لیے تحقیق اور ترقی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،...

ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر انتقال کر گئے،مقامی پولیس کے مطابق کار کے بیقابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کا واقعہ در سمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،پولیس کے مطابق حادثے جاں بحق ایڈووکیٹ سعید شاہ بخاری سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر تھے، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک،حسن ابدال دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے باپ...

اٹک کے دریائے ہرو ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ ڈوب گیا، ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خورٹیم نے بیٹے کو بچا لیا جبکہ باپ جاں بحق ہوگیا،ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ باپ مہتاب قریشی بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوبا،لاش اوربچ جانے والے بیٹے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا پی ٹی آئی کے...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کرکے 57پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این ایف کی ملک گیر کاروائیاں

اے این ایف نے قومی پرچم میں منشیات چھپا کر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ آپریشن میں 8 کارروائیوں کے دوران 78کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،حکام نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد کرلی۔ 800گرام آئس فلیگ اسٹکس میں چھپا کر قطر اسمگل کی جا رہی تھی۔ دوسری کارروائی میں حب میں واقع وندر کے قریب بس سے 4کلوگرام ہیروئن اور ایک کلوگرام آئس برآمد کرکے تربت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،دریں اثنا موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر مسری خان چوک پشاور کے قریب واقع گھر سے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا،مانسہرہ میں بیدری چوک کے قریب مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ 5 کلوگرام ہیروئن سرجیکل آئٹمز میں چھپا کر کینیڈا اسمگل کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ لاہور کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر G-9559سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔گوجرہ انٹرچینج کے قریب ہنڈا کار سے 19کلو 200 گرام افیون اور 20 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے کار میں سوار سوات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈزکی ایک کارروائی میں چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندربلوچستان کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاعات پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں دوران چیکنگ ناکا کھاری چیک پوسٹ پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 129کلوگرام چرس، 30بور پسٹل بمعہ02میگزین اور 14 رانڈز برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا کورونا سے شہید ڈاکٹرز اور طبی عم...

وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا وبا کے دوران خدمات کا اعتراف اور خراجِ تحسین پیش کیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ان بیٹوں اوربیٹیوں نے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وبا سے جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم ان فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی مقروض رہے گی،شہباز شریف نے کہا کہ ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں،خیال رہے کہ پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8 ڈاکٹروں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، آزاد کشمیر سے 4، گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر کو تمغہ امتیاز(بعد ازمرگ)دیا جائے گا،پاکستان بھر سے 59نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی تمغہ امتیاز(بعد ازمرگ)سے نوازا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ ک...

عدالت عظمی نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا،سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 19جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا، پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا، بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے،ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تناظر میں عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ذکر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار...

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی،لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا بہت...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے،اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے حوالے سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلی سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم قائد اعظم نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے،محسن نقوی نے کہا کہ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے،نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید مثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں