• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی ت...

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اعلی پالیسی چیف نے یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن عیاف المقرن سے ٹیلی فون پر گفتگوہوئی ہے ،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن مینرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈر سیکریٹری بیکر نے اپنے ہم منصب کو ان کے حالیہ تقرر پر مبارک باد دی اور امریکا کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا،لیفٹیننٹ کرنل مینرز کے مطابق دونوں عہدے داروں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 80سال پر محیط تزویراتی شراکت داری کی پائیداری اور اہمیت پر بھی زور دیا،رواں سال کے اوائل میں امریکا اور سعودی عرب نے الریاض کی ایک نئے فوجی تجربہ گاہ میں اپنی پہلی مشترکہ انسداد ڈرون مشق مکمل کی تھی ، مئی کے آخر میں دونوں افواج نے سعودی عرب میں ایک مشترکہ مشق کی،عرب میڈیا کے مطابق عزم شاہین (ایگل ریزولیوشن)23کے نام سے امریکا، سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے شراکت دار ممالک کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیارکیا گیا تھا، ان مشقوں کو مسلح افواج کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جس سے علاقائی استحکام میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے بوسان سے طوفان خا...

جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے بوسان سے طوفان خانون ٹکراگیا۔ طوفانی بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،طوفان خانون ٹکرانے کے بعد جنوبی کوریا میں وارننگز جاری کردی گئیں۔ تین سو تیس پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دس ہزارافراد کو محوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،خانون جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو سے گزرا،جوجزیرہ نما کوریا سے پانچ سو تیس میل فاصلہ پر ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان بائیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے شمال کی جانب جارہا ہے۔ حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنیمیں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں شہری...

جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کی کوشش کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت تھامس ایچ کے نام سے کی گئی۔ اسے جرمن رازداری کے قوانین کے تحت کوبلنز کے مغربی شہر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے اپارٹمنٹ اور کام کی جگہ کی تلاشی لی گئی،جرمن وفاقی پراسیکیوٹر نے ایک مختصر تحریری بیان میں کہا یہ شخص جرمن فوج کے لیے دفتر میں آئی ٹی آلات اور آن ڈیوٹی سپورٹ کے لیے کام کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مئی سے کام شروع کرنے والے اس شخص نے کئی مواقع پر مغربی شہر بون میں روسی قونصل خانے اور برلن میں روسی سفارت خانے سے رابطہ کرنا شروع کیا اور ان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی۔ ایک موقع پر مشتبہ شخص نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران حاصل معلومات کو روسی انٹیلی جنس سروس تک پہنچانے کے مقصد سے منتقل کیا،یہ تحقیقات وفاقی دفتر برائے ملٹری کائونٹر انٹیلی جنس اور جرمنی کی گھریلو انٹیلی جنس سروس اور آئین کے تحفظ کے لیے وفاقی دفتر کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت انجام دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں 10جاسوس ڈرونز کی س...

اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی کے لیے ایریز بارڈر کراسنگ پر تعینات اسرائیلی فورسز کی جانب سے 10جاسوس ڈرونز کو فلسطینی ساحلی علاقے میں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا نے کا دعوی کیا ہے،وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات ایک منی بس میں رکھے ہوئے ایک سیاہ بیگ کے اندر چھپائے گئے تھے جو کراسنگ سے گزر کر غزہ جانے کی کوشش کر رہی تھی،عرب میڈیا کے مطابق جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ شبہ ہے کہ ان ڈرونز کا مقصد غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی دھڑوں کے لیے جاسوسی کرنا تھا،یہ آلات سکیورٹی گارڈز اور غزہ کی پٹی کو جنوبی اسرائیل سے ملانے والے ایریز کراسنگ پر تعینات کے نائن یونٹ کو ملے۔ گاڑی کے معائنے کے دوران ایک خصوصی تربیت یافتہ کینائن نے مشکوک پیکج کا پتہ لگایا اور اس پر بیٹھ کر اس کی موجودگی کا اشارہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب دنیا کے ساتھ اپنے ملک کے نئے تعلقات کے ح...

شام کے صدر بشار الاسد نے مئی میں دمشق کی عرب لیگ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں عرب دنیا کے ساتھ اپنے ملک کے نئے تعلقات کے حوالے سے توقعات کو کم کردیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد نے کہا کہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام سے انقرہ کی فوجوں کے انخلا پر تنازع کی وجہ سے ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات نہیں ہو سکی،57سالہ بشار الاسد 2011میں اپنے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کی وجہ سے بڑے پیمانے پر الگ تھلگ ہو گئے تھے لیکن فروری میں شام اور ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے عرب دنیا اور انقرہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو تیز کر دیا۔ بدھ کے روزبشار الاسد ایردوان کے ساتھ سربراہی ملاقات سمیت دیگر امور پر توقعات کو کم کرتے نظر آئے،بشار الاسد نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کا شامی سرزمین سے انخلا ہے۔ جب کہ ایردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا ہے۔ اسی لیے یہ ملاقات ایردوان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا میں اور اردگان کیوں ملیں گے؟ مشروبات پینے کے لیے؟واضح رہے مئی میں جدہ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بشار اسد کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ عرب دنیا سے کیا توقع رکھتے ہیں بشار الاسد نے کہا کہ میں توقع نہیں کر سکتا میں امید کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ توقع کرنا غیر حقیقی ہے، یہ تعلقات جو معمول کے قریب نظر آنے لگے ہیں مہینوں کے اندر معاشی نتائج کا باعث بنیں گے،شام کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے، بشار الاسد نے کہا کہ حالات زندگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے لاکھوں بے گھر شامیوں کو اپنے وطن واپس جانے سے روک رکھا ہے،واضح رہے عرب ریاستوں نے قریبی تعلقات کے بدلے شام پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ شام کے ذریعہ سے ہونے والی منشیات کی بڑھتی ہوئی تجارت پر قابو پائیں،بشار الاسد نے کہا کہ شامی ریاست پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگانا "غیر منطقی" ہے۔ منشیات کے خلاف جنگ میں شام کا عرب ریاستوں کے ساتھ "مشترکہ مفاد" ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈانی حکومت کی اقوام متحدہ کے مشن کو ملک بد...

واشنگٹن نے سوڈان پر الزام لگایا کہ اگر اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندے نے جسے خرطوم کی جانب سے نان گراٹا قرار دیا گیا تھا نے سلامتی کونسل کے سامنے تنازع کے دوران ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کی تو جنگ میں پھنسے ملک سے اقوام متحدہ کے مشن کو نکالنے کی دھمکی دی گئی ہے،سوڈان اور جنوبی سوڈان کے لیے وقف سیشن کے دوران امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ وولکر پیریٹز کی عدم موجودگی کی مذمت کی،امریکی سفیر نے اپنے سوڈانی ہم منصب الحارث ادریس الحارث محمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم جو سمجھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ سوڈانی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے اس اجلاس میں شرکت کی تو یہ معاملہ ایک تنازع کی شکل اختیار کرگیا۔ اس نے یہ بھی زور دیا کہ یہ معاملہ ناقابل قبول ہے،سوڈانی سفیر نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ "سوڈانی مشن (اقوام متحدہ)نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے والا پیغام نہیں بھیجا لیکن تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے سامنے اپنا الزام دہرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماسکو،برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں دھماکے...

ماسکو میں برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک 45افراد زخمی ہوگئے،مقامی حکام کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے گودام میں ہوا جس میں آتشبازی کا سامان موجود تھا۔ فیکٹری روسی فوج کیلئے آپٹیکل اور برقی آلات تیار کرتی ہے ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں،ریسکیو حکام نے 30زخمیوں کو فوری طورپراسپتال پہنچا دیا جن میں سے چھ افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پرشئیرکی گئی وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلندو بالا عمارت کے شیشوں سے سیاہ دھوئیں اٹھ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، گرل فرینڈ کے لیے پیزا لے جانے والا ن...

بھارت میں گرل فرینڈ کے لیے پیزا لے جانے والا نوجوان چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کے رہائشی 20سالہ محمد شعیب کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی تھی۔ محمد شعیب آدھی رات کو پیزا لے کر لڑکی سے ملنے اس کے گھر کی چھت پر پہنچا۔ شعیب ایک بیکری میں کام کرتا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زینے پر قدموں کی آہٹ سنائی دینے پر محمد شعیب یہ سمجھا کہ لڑکی کے والد آ رہے ہیں اور اس نے گھبراہٹ میں چھت کے ایک کونے میں چھپنے کی کوشش کی اور پیر پھسلنے کے باعث چوتھی منزل سے نیچے گرگیا،محمد شعیب کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کردیا۔ محمد شعیب کے والد نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکواڈور کے صدارتی امیدوار انتخابی ریلی کے د...

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا،ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے ، فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے،رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروپوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں،جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20اگست کو شیڈول ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی ، 6...

امریکی ریاست ہوائی کی کائونٹی ماوی کے جنگلات میں آگ لگنے سے کم ازکم 6افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی کے جنگلات میں سمندری طوفان ڈورا کے باعث چلنے والی ہوائوں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ سے6افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں،آتشزدگی سے کائونٹی ماوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، آگ کے باعث کم از کم 29بجلی کے کھمبے گر گئے،میئر کائونٹی ماوی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ سے متعدد املاک مکمل تباہ ہوگئیں، اس حوالے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ لوگوں کی نقل مکانی بھی شروع ہوگئی ہے،میئر کائونٹی ماوی کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹر ٹیم کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے،ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں، امریکی کوسٹ گارڈز نے 12افراد کو بچا لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے وال...

امریکی صدر بائیڈن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو ایف بی آئی نے ہلاک کردیا،امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی صدر اور دیگر حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص یوٹاہ میں ایف بی آئی کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا، گریگ رابرٹ سن نے فیس بک بندوقوں کے ساتھ بائیڈن اور کی تصاویر لگائیں تھیں، رابرٹ سن نے ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ الزامات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر کو بھی قتل کی دھمکیاں دیں، رابرٹ سن نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کو بھی دھمکیاں دی تھیں ،ایف بی آئی ایجنٹس یوٹاہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے سے چند گھنٹے قبل سالٹ لیک سٹی میں متعلقہ شخص کے گھر وارنٹ کی تعمیل کے لیے پہنچے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر علی مسجد دھماکا، خود کش بمبار افغانستان...

خیبر کی علی مسجد دھماکے کی تحقیقات میں گرفتار ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش بمبار افغانستان سے آیا تھا۔ ہینڈلر ابوزر نے بتایا کہ میں نے خود کش بمبار انصار کے ساتھ دو راتیں لنڈی کوتل میں گزاریں اور لنڈی کوتل سے ایک ہزار روپے میں کیری ڈبہ کروا کر علی مسجد آئے۔ گرفتار ساتھی نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور شلمان پہاڑی سے چھپ کر سرحد پار کر کے آیا جبکہ بمبار کو جیکٹ لنڈی کوتل میں ملی، ہدف پولیس موبائل اور خیبر پولیس تھی۔ ہینڈلر ابوزر کے مطابق خود کش بمبار انصار کی 20 دن بعد شادی طے تھی۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی ایک مسجد میں چھپے دہشت گرد نے گرفتاری کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شہید ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے...

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، غیر ملکی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی سرفہرست ہیں، انہوں نے پاکستان کی خیر خواہی بھی نظر انداز کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، ہم نے دیانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کو 2017 کا پاکستان بنا سکیں لیکن ہم ناکام رہے۔ ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں جس کا سی وی بہتر ہوگا عوام اسی کو منتخب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت،وزیراعظم نے اپوز...

نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم نے خط میں کہا کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے، نگران وزیر اعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں۔ خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 224 کا حوالہ بھی دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا خط اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو موصول ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کی دعوت دی ہے، راجہ ریاض وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومئی جلا ؤگھیراؤکیس،پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں...

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلا گھیرا کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 21 کارکنوں کی عبورتیں ضمانتیں کنفرم کردی، ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلا وگھیرا وکے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔ اے ٹی سی کجے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد احتجاج ہوا، لاہور میں جناح ہاوس پر بھی جلا گھیرا کیا گیا، جس پر درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں نے 9 مئی جلا وگھیرا وکیس میں گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھی، ملزمان میں علی، شاہد، محمد منشا سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کی د...

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ و دیگر کو تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کا افسر مقرر کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے سے 11 سال سے لاپتا شہری علی کی اہلیہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ خاتون کی تکلیف دہ داستان پر عدالت کا ماحول رنجیدہ ہوگیا۔ خاتون نے آبدیدہ ہوکر کہا کہ شوہر 11 سال سے لاپتا ہے۔ آخر کونسا جرم کیا ہے اس کی سزا ہی ختم نہیں ہو رہی؟ اکیلی عورت کا اس معاشرے میں رہنا کتنا مشکل ہے، کسی کو اندازہ ہے؟ اگر مدد بھی کسی مانگوں تو وہ بدلے میں کچھ نہ کچھ مانگتے ہیں۔ خاتون کے بیان پر عدالت نے پولیس اور محمکہ داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس بالاخر کرتی کیا ہے؟ کیا سب لوگ صرف تنخواہ لینے کے لئے ڈیوٹی کرتے ہیں؟ 11، 11 سال تک لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگا سکتے تو کام چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ عدالت نے لاپتا افرادکی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کا افسر مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئی جی اور دیگر کو لاپتا افرادکی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے پولیس اور تحقیقاتی اداروں سے 5 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کے اہلکار کا ڈی آئی جی آفس پر حم...

پنجاب پولیس کے افسران کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کی رائفل چھین کر ڈی آئی جی دفتر پر حملہ کیا اور شیشے توڑ دیئے، اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس کے افسران اپنے ہی افسران اور دفاتر پر حملے کرنے لگے، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار نے ساتھی سے بندوق چھینی اور ڈی آئی جی دفتر پر حملہ کردیا، شیشے بھی توڑ دیئے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں ملوث اہلکار کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹریفک پولیس لائن مناواں میں ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے آفس کے باہر پیش آیا، حملہ کرنیوالے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل ساجد سلطان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل عمیر سے سرکاری رائفل چھینی، کانسٹیبل عمیر نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے رائفل تان کر موبائل فون اور پرس چھین لیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑا، ملزم کانسٹیبل ساجد سلطان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے نے لال حویلی کیس میں چئیرم...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے معزز جسٹس جواد حسن نے لال حویلی کیس میں چئیرمین متروکہ وقف املاک کو فوری فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ جمعر ت کو ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے معزز جسٹس جواد حسن کے روبرو لال حویلی کیس کی سماعت ہوئی۔جہاں شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ صدیق کی طرف سے سردار عبدالرازق خاں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔دوسری جانب متروکہ وقف املاک اور وفاقی حکومت کی طرف سے بھی ان کے وکلا پیش ہوئے ۔سردار عبدالرازق ایڈووکیٹٹ نے انے دلائل میں کہا کہ لال حویلی 1964 میں ہندو خاتون بدھاں بی بی کو الاٹ ہوئی جومختلف ہاتھوں فروخت ہوتے ہوئے 1987 میں شیخ صدیق نے بذریعہ رجسٹرڈ ڈیڈ خرید کی ۔لال حویلی سائل کے بھائی شیخ رشید کا سیاسی ہیڈ کوارٹر ہے۔حکومت سیاسی انتقام میں جانے سے پہلے شیخ رشید اور ان کے بھائی سے لال حویلی غیر قانونی طور پر چھیننا چاہتی ہے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک کو کارروائی کا کوئی اختیار نہیں۔چئیرمین کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جس کے فیصلے تک چئرمین کو کارروائی سے روکا جائے ۔چئیرمین کو فیصلے میں کیا جلدی ہے جسٹس جواد حسن نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا جس پر سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ کوئی پراپرٹی متروکہ وقف املاک کی ہے یا نہیں اس کا اختیار صرف چئیرمین کو ہے رٹ پیٹشن قابل سماعت نہیں ہے۔جس پر فاضل جسٹس نے کہا کہ سائل کو اعتراضات داخل کرنے اور اپنا موقف سنانے کا پورا موقع دیا جائے۔فئیر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔فاضل جسٹس جواد حسن نے اس دوران وفاقی حکومت اور محکمہ متروکہ وقف املاک ہائیکورٹ میں تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کی اور شیخ صدیق کی رٹ پیٹشن کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت قبل ا...

احتساب عدالت نے 190ملین پانڈ بیضابطگی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کی190 ملین پانڈ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بشری بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے؟ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ ادھر کھڑے ہوجائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی اسٹیج پر ہے؟ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ابھی گرفتارکرنے کیکوئی آرڈر نہیں ہیں۔ بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے جب کہ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ مستقبل سیمتعلق کوئی ضمانت دے دیں۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتارکرلیتے ہیں تویہاں سے تو اچھاہی ہوگاناں، بشری بی بی کو نیب نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو انہیں پکڑلیں۔ عدالت نے 190 ملین پانڈاسکینڈل کیس میں بشری بی بی کوگرفتارنہ کرنیکاحکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران بشری بی بی حاضری لگا کر عدالت سے روانہ ہوگئیں اور عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جج ہمایوں دلاورکی فیس بک پوسٹوں سے متعلق مزی...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ہمایوں دلاورکی فیس بک پوسٹوں سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم دیدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکم نامے کے پیرا 18کی وضاحت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزارکا کہنا ہیکہ عدالت نے ایف آئی اے کو فیس بک پوسٹس پرمزید انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا،عدالت نے اس معاملے میں متعلقہ افراد کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈرکو بنیاد بناتے ہوئے ایف آئی اے میری لیگل ٹیم کو ہراساں کررہی ہے،درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ عدالت اپنے آرڈر کے پیرا 18 کی وضاحت کردے۔ عدالت حکم جاری کرے کہ میری لیگل ٹیم کو ہراساں نہ کیا جائے۔ درخواست پر فیصلے تک ایف آئی اے کومیری لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کرنے سے روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کو لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے ا...

حکومت کو لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ٹیکس چوری کو کم سے کم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے، یہ بات بورڈ آف انویسٹمنٹ بلوچستان کی ریسرچ کوآرڈینیٹ ریحانہ کاسی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ریحانہ نے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے ملک میں مزید تحقیقی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ عمل اقتصادی سرگرمیوں میں شفافیت کو بہتر بنائے گا، کم ٹرانزیکشن فیس ادا کرے گا، کاغذی کرنسی کی پرنٹنگ اور ہینڈلنگ کی لاگت کو بچائے گا، افراد کی حفاظت اور رازداری میں اضافہ کرے گا، اور ہر لین دین کی فوری اطلاع فراہم کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، مالی سال 23-23 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے مالی سال 23-23 کی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے ای بینکنگ لین دین کے حجم اور قدر میں اضافہ ہوا۔ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کا حجم مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں 513.1 ملین سے بڑھ کر مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 535.0 ملین ہو گیا، جبکہ لین دین کی مالیت 39.8 سے 44.3 ٹریلین تک بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں پوائنٹس آف سیل مشینوں کی تعداد بڑھ کر 112,302 ہو گئی جبکہ یہ تعداد 96,975 تھی۔پی او ایس والیوم کے ذریعے لین دین میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا اور پی او ایس ویلیو میں بھی 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ریحانہ کے مطابق، ڈیجیٹل اقتصادی سرگرمیاں مالیاتی آڈیٹنگ اور اس کے مطابق پالیسی سازی کے لیے تیز تر تجزیہ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔کاروبار ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے دھوکہ دہی، غیر قانونی سرگرمیوں اور مالی تنازعات سے آسانی سے نمٹ سکتے ہیں، کیونکہ سافٹ ویئر کی ترقی کے ساتھ اسے آسانی سے ہٹایا یا ہیرا پھیری نہیں کیا جا سکتا۔ ایک بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ یا غیر رسمی شعبہ ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے سے ہر ٹرانزیکشن کو ٹریک ایبل بنا کر ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بدعنوانی کی شرح میں بھی کمی آئے گی، کیونکہ یہ عمل احتساب کو یقینی بنائے گا، ٹیکس چوری کو کم کرے گا اور حکومت کو ٹیکسوں سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ڈیجیٹلائزیشن لین دین کے عمل میں بیچوانوں کے کردار کو ختم کر دے گی اور بالآخر لین دین کی لاگت کو کم کر دے گی۔ یہ صارفین کو ذاتی طور پر کسی مالیاتی ادارے کا دورہ کیے بغیر مالی مسائل یا فنانسنگ کی ضرورت سے نمٹنے کے قابل بنائے گا۔"یہ ریئل ٹائم سیٹلمنٹس کو فروغ دے گا اور لین دین میں تاخیر کو کم کرے گا۔ مجموعی طور پر، یہ سرکاری اور نجی شعبے کے اخراجات یا کسی بھی اقتصادی سرگرمی دونوں میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت مالی سال 23-24 میں فوڈ سیکیورٹی پر 8.8...

حکومت نے رواں مالی سال 2023-24 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لیے 8.85 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ویلتھ پاک کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، حکومت قومی خوراک اور سلامتی کی وزارت کے تحت نئے منصوبوں پر 250.53 ملین روپے خرچ کرے گی۔ان منصوبوں میں 100.53 ملین کی کل مختص رقم کے ساتھ تصدیق شدہ سیڈ پوٹاٹو پروڈکشن سسٹم پر پاکستان کوریا مشترکہ پروگرام، 100 ملین مختص رقم کے ساتھ زراعت میں پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر نیشنل ریفارمز پروگرام اور باغبانی سپورٹ پروگرام شامل ہیں۔ان تینوں نئی سکیموں کی منظوری کی صورتحال زیر عمل ہے، اور متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ان پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔اسی طرح، جاری سکیموں کے لیے مختص کی کل رقم 8.6 بلین ہے۔ جاری سکیموں کی فہرست میں سب سے زیادہ رقم قومی پروگرام فار امپروومنٹ آف واٹر کورسز ان پاکستان فیز II کو دی گئی ہے۔ مذکورہ منصوبے کے لیے کل مختص 2.8 بلین ہے۔اسی طرح پاکستان کے بارانی علاقوں میں کمانڈ ایریا بڑھانے کے قومی پروگرام کے لیے 900 ملین مختص کیے گئے ہیں۔پاکستان میں کمرشل پیمانے پر زیتون کی ثقافت کے فروغ کے لیے 700 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے ، اس کے بعد 500 ملین ٹڈی دل کی ایمرجنسی اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے اور 500 ملین قومی تیل کے بیجوں کو بڑھانے کے پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔دیگر منصوبے جن کے تحت مختص کیے گئے ہیں ان میں کے پی کے بارانی علاقوں میں پانی کا تحفظ، دالوں میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا، پائلٹ کیکڑے فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ، جنوبی بلوچستان میں سیڈ سرٹیفیکیشن سروسز کا قیام، اور بیٹر کاٹن انیشیٹو شامل ہیں۔جاری سکیموں کے تحت ٹڈی دل کی ایمرجنسی اور فوڈ سیکورٹی پراجیکٹ کے لیے فنانسنگ کا ایک حصہ غیر ملکی امداد سے حاصل کیا جائے گا، جیسا کہ پاکستان کوریا کے مشترکہ پروگرام برائے تصدیق شدہ آلو کی پیداوار کے نظام اور زراعت میں پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کے معاملات میں۔ باقی منصوبوں کے لیے، پوری فنانسنگ وفاقی حکومت کے خزانے سے آئے گی، جو کہ قومی غذائی تحفظ کے انتہائی ضروری منصوبوں پر رقم خرچ کرنے میں وفاقی مالیاتی اور ترقیاتی اداروں کی لچک کو ظاہر کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حب پاور کمپنی نے گزشتہ مالی سال 2022-23 کے پ...

حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میں مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔کمپنی نے 21.6 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ مجموعی منافع 9.4فیصد بڑھ کر 18.8 بلین روپے ہو گیا جو 17.2 بلین روپے تھا۔ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کی آمدنی 16.2 فیصد کم ہو کر 35 بلین روپے ہو گئی۔کل فروخت کے سلسلے میں کمپنی کا مجموعی منافع کا مارجن 53.71فیصد ہو گیا۔خالص منافع کا تناسب بھی 61.80فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ منافع میں اضافہ نارووال انرجی لمیٹڈ کی تقسیم شدہ آمدنی سے ہوا۔حبکو کی فی حصص آمدنی 16.71 روپے رہی جو 11.14 روپے تھی۔پچھلے چار سالوں میں سب سے زیادہ فروخت 62 ارب روپے تھی اور مالی سال 20 میں سب سے کم 27 ارب روپے تھی۔اسی طرح مالی سال 21 میں سب سے زیادہ منافع بعد از ٹیکس بھی 21.4 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد مالی سال 22 میں 21.1 بلین روپے اور مالی سال 19 میں سب سے کم 8 ارب روپے رہا۔

غیر موجودہ اثاثوں میں 2.35 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، جو جون 2022 میں 70.1 بلین روپے سے مارچ 2023 میں 71.7 بلین روپے ہو گیا۔ اس کے برعکس موجودہ اثاثے مارچ 2023 میں گھٹ کر 74.6 بلین روپے ہو گئے جو جون 2022 میں 83.8 بلین روپے تھے، جو کہ 10.95 فیصد کی کمی ہے۔ اس طرح مارچ 2023 میں کل اثاثے 146.4 بلین روپے ریکارڈ کیے گئے جو جون 2022 میں 154 بلین روپے تھے۔ جون 2022 کے مقابلے مارچ 2023 میں کل اثاثوں میں 4.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔ایکویٹی اور اور واجبات میں جون 2022 کے مقابلے مارچ 2023 میں 4.90فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ جون 2022 کے 21.9 ارب روپے سے غیر کرنٹ واجبات کم ہو کر 16.1 ارب روپے رہ گئے۔ اسی طرح مشترکہ سرمایہ اور ذخائر مارچ 2023 میں 55.3 بلین روپے جون 2022 میں 61.4 بلین روپے تھے۔کمپنی کی بنیاد 1 اگست 1991 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رکھی گئی تھی۔ کمپنی کا مقصد پاور اسٹیشنوں کو تیار کرنا، ان کا مالک بنانا، چلانا اور برقرار رکھنا ہے۔ اس میں 3,581 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔کمپنی متعدد پلانٹس چلاتی ہے، جیسے کہ بلوچستان میں حب پلانٹ، پنجاب میں نارووال پلانٹ اور تھر انرجی لمیٹڈ پلانٹس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینوفیکچرنگ کو مالی سال 23 میں کمی کا سامنا...

بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ نے گزشتہ مالی سال 2022-23 کے جولائی تا مئی کے دوران منفی رفتار کا تجربہ کیا، جس میں 9.87 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اس کمی کو مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے جیسے سپلائی چین میں خلل، افراط زر کا دبا وجس کی وجہ سے ان پٹ کی قیمتیں بلند ہوتی ہیں۔سال بہ سال کی بنیاد پر، مئی 2023 میں مینوفیکچرنگ میں 14.37فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ تاہم، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، اسی مدت کے دوران 5.88فیصد کی نمو ہوئی۔اس عرصے کے دوران، چار شعبے مثبت ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جن میںملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، فرنیچر، اور فٹ بال ہیں۔ اس کے برعکس، آٹوموبائل سیکٹر کو ناموافق معاشی ماحول کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مالی سال 23 میں آٹوموبائل سیکٹر کی کل پیداوار میں 37.4 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ کل فروخت میں بھی 37.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔خاص طور پر، کاروں، ٹریکٹروں، اور ٹرکوں اور بسوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروں کی پیداوار اور فروخت میں 55فیصد اور 58.7فیصدکی کمی، ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 46.1فیصد اور 47.5فیصد، اور ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور فروخت میں 40.3فیصد کی کمی واقع ہوئی۔پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال 23 میں 26 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 22.6 ملین ٹن سے کم ہوکر 16.6 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ خاص طور پر، جون 2023 میں، تیل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کی مقدار 1.3 ملین ٹن تھی۔مزید برآں، مالی سال 23 میں سیمنٹ کی کل ترسیل 15.7 فیصد کم ہو کر 44.579 ملین ٹن رہ گئی۔ جون 2023 میں، سیمنٹ کی ترسیل کی مانگ بھی 22.8 فیصد کم ہو کر 4.063 ملین ٹن رہ گئی ۔ صنعت کے ذریعہ مقامی سیمنٹ کی فروخت میں جون 2023 میں 30 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی، جس کی مقدار 3.487 ملین ٹن تھی۔ اس کے برعکس، اسی مدت کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 102.6 فیصد بڑھ کر 284,471 ٹن سے بڑھ کر 576,309 ٹن ہوگئیں۔درآمدات میں نمایاں کمی، ایل ایس ایم میں سست روی، اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے اپنی وسائل کو متحرک کرنے کی حکمت عملی کو مثر طریقے سے نافذ کرتے ہوئے ٹیکس وصولی میں 16.6 فیصد کی شرح نمو کو کامیابی سے برقرار رکھا۔ مزید برآں، نان ٹیکس ریونیو میں بھی 31 فیصد کی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں 3 شدت کا زلزلہ، گہرائی 30 کلومی...

کوئٹہ کے نواحی ضلع ژوب کے گردو نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک...

پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعائیت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہو گی ، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں ۔رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے موثر ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں جلد از جلد الیکشن میں جانا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ناموں پر مشاورت سے نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ ہوگا، ہو سکتا ہے کہ سائرہ بانو نے اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیرِ اعظم کیلئے نام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کا نام دیا تھا شاید اس لیے یہ نام زیادہ گردش کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تگڑا وزیرِاعظم ہو جو شفاف اور آزاد انتخابات کرا سکیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں کمیٹی کا ممبر نہیں مجھے نہیں علم کہ نگراں وزیرِ اعظم کیلئے پیپلز پارٹی نے کیا نام دیئے، نگراں وزیرِ اعظم سیاستدان ہو اس کو علم ہوتا ہے کہ کیسے الیکشن کرانا ہے، کیا سسٹم ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسا نگراں وزیرِ اعظم آئے کہ الیکشن کے بعد یہ نہ کہے کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیڑھ سال میں 6 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کر...

پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے ڈیڑھ سالہ دور کا مختصر جائزہ پیش کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم مجرموں سے نجات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈیڑھ سالہ دور میں بدترین حکومت کی گئی، ڈیڑھ سالہ دور میں سیاسی انتقام کی سیاہ ترین مثالیں قائم کی گئیں۔ الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی سمیت اداروں کو سیاسی کر دیا گیا،پی ڈی ایم دور میں سیاسی کارکنوں کو گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ڈیڑھ سال میں 6 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا،پیٹرول، بجلی سمیت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیاگیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ شفاف الیکشن سے نمائندے منتخب کرنے کا آئینی اختیار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں ب...

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 140 سے زائد محکموں میں سندھ حکومت کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتیاں کررہی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو نوکریوں سے نوازا جارہا ہے۔ درخواست گزار میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہورہی ہے اور ان کا یہ عمل الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے سلسلے کو روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق جاری مختلف اشتہارات کو بھی معطل کردیا۔ عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو 30 اگست کے لیے نوٹس بھی جاری کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کے تحفظ کے لئے کاشتکاروں کی فنی راہنمائ...

سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ،سرویلنس،نگرانی اور ضرررساں کیڑوں کے حملہ کا بروقت کنٹرول کیلئے تمام ڈائریکٹرزفیلڈ انسپکشن کو بڑھائیں اور ڈویژنل ایکسپرٹ گروپس کے ہمراہ فیلڈ میں جاکر کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کریں ۔ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے ماہ اگست خاص طور پر اہم ہیں کیونکہ گرمی اور حبس کی وجہ سے اس ماہ کیڑوں کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیںاس لئے کپاس کی بہتر مینجمنٹ کے لئے ترجیحاً اقدامات کئے جائیں ۔ وہ آج کاٹن کراپ مانیٹرنگ و مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس ) پنجاب محمد شبیر احمد خان ،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت(پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر احمد،ڈائریکٹر جنرل زراعت کراپ رپورٹنگ پنجاب ڈاکٹر عبدالقیوم و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ بہاولپور ملتان ،ڈی جی خان ،بہاولپور، فیصل آباد،ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ترقی پسند کاشتکاروں و نمائندہ آپٹماڈاکٹر جاوید ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا گیاکہ صوبہ میں کپاس کی مجموعی صورتحال اچھی ہے ۔کپاس کی فصل کی چنائی کا عمل جاری ہے اور امسال گزشتہ سال کی نسبت بہتر پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ پنجاب بالخصوص ڈی جی خان، بہاولپور اورملتا ن میںسفید مکھی اورتھرپس کا حملہ کہیں کہیں مشاہدہ میں آیا ہے لیکن وہ نقصان کی معاشی حد تک نہیں آیا ہے اور رپورٹ ملنے پر زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کی ٹیمیں اس کا فوری تدارک کر رہی ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ کپاس کے جن علاقوں میں ہاٹ ائیریا رپورٹ ہوئے ہیں وہاں ڈویژنل ڈائریکٹرزاپنی نگرانی میں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے سپرے کروائیں۔ کپاس کے تحفظ کے لئے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کی جائے اور جن علاقوں میں گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے وہاں اس کے کنٹرول کے لئے جنسی پھندوں کا استعمال کیا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز رواں ماہ کاٹن ایمرجنسی کے طور پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور زراعت توسیع کا تمام فیلڈ سٹاف کھیتوں میں کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہو تاکہ کپاس کی پیداوار کا ہدف یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دھان کے کاشتکاروں کو فصل کو نقصان پہنچانے وا...

پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ دھان کے کاشتکاروں کو فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ ان کے زیادہ حملہ کی صورت میں فصل بالکل تباہ ہو جاتی ہے اور کٹائی کے قابل بھی نہیں رہتی۔انہوں نے بتایاکہ حملہ آور کیڑوں میں سب سے زیادہ نقصان دہ کیڑے تنے کی سنڈی، پتہ لپیٹ سنڈی، ٹوکا اور سفید پشت والا تیلہ ہیں۔انہوں نے بتایاکہ تنے کی سنڈی زیادہ تر باسمتی اقسام پر حملہ آور ہوتی ہے جبکہ پتہ لپیٹ سنڈی اری اور باسمتی دونوں اقسام پر یکساں حملہ آور ہوتی ہے نیز سفید پشت والا تیلہ عموماً اری اقسام پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے اسی طرح ٹوکا دھان کی پنیری اور فصل دونوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ان کیڑوں کے انسداد کیلئے کھیتوں کے اندر اور اطراف میں اُگی ہوئی جڑی بوٹیاں تلف کریں اور ان کیڑوں کو دستی جالوں سے پکڑ کر تلف کردیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پتوں پر انڈوں کی ڈھیریوں کو تلف کردیں اور رات کو روشنی کے پھندے لگائیں کیونکہ روشنی کے پھندے ان کیڑوں کے پروانوں کو تلف کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ان کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حدسے تجاوز کرجائے تو کیمیائی انسداد کیلئے زرعی توسیعی کارکن کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال یقینی بنایاجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے2، ستمبرو اکت...

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبر تا اکتوبر فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کو کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکارشکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت جلد ش...

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگیتی فصل کی برداشت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے، عام فصل نومبر و دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلوں کو کاٹ کر شکر قندی کو کسی وغیرہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برداشت سے 15سے 20 دن کے بعد تک شکرقندی کو 27سے29درجہ سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شکر قندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی 70فیصد ہونی چاہیے اور شکر قندی کو محفوظ کرنے کے دو تین ماہ بعد اس کی مٹھاس میں اضافہ ہو جا تا ہے کیونکہ اس میں نشاشتہ ہوتا ہے جو شکر میں تبدیل ہوجا تا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ م...

صنعتکار و ں وایکسپور ٹرز کی ملک گیر تنظیم پاکستان بزنس فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری اورملک کے معروف صنعتکار و ایکسپور ٹر عارف احسان ملک نے کہاکہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں دنیا کا لیڈر بنانے کیلئے ٹیکسٹائل فوکسڈپالیسی ناگزیر ہے اوراگر واقعی ملک کومعاشی طور پر مستحکم کرناہے تو ہمیں پہلی فرصت میں قیمتی زرمبادلہ کمانے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنیوالے ٹیکسٹائل سیکٹرکے مسائل کو حل اور اس کی مشکلات کا تدارک کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کو بڑھانے،بجلی،گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورشرح سود میں کمی لانے سمیت زیر التواری فنڈ کلیمز فوری طور پر ادا کرنے ہونگے کیونکہ ملکی برآمدات بڑھیں گی تو زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا اورملکی معیشت بہتر ہوگی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسوقت ٹیکسٹائل سیکٹرکی پیداواری لاگت زیادہ ہونے سے ہم عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کرپارہے جس سے جہاں ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے وہیں زرمبادلہ کا حصول بھی کم ہورہا ہے۔عارف احسان ملک نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرہی ملک کی مستحکم اور پائیدار معیشت کی اساس ہے جسے زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچاکر ہم اپنے ایکسپورٹ کے اہداف کا حصول یقینی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرون ملک ٹیکسٹائل انڈسٹری اورسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززسیکٹرکو مناسب ریلیف فراہم کرکے جہاں برآمدات میں اضافہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے وہیں بیروزگاری کے خاتمہ سے غربت میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رینٹ اے کار کے دفتر میں تشدد سے شہری جاں بحق...

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں بدترین تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا، متاثرہ شخص پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی شہر میں بااثر افراد کا اپنی عدالت لگانے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں ایک شخص پر بدترین تشدد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، متعدد افراد ایک شخص پر تشدد کررہے ہیں، متاثرہ شخص کو ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارا جارہا ہے، پولیس کو اطلاع ملی تو موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق ملزمان تشدد کے بعد متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئے، متاثرہ شخص بند دفتر میں تشدد کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اور بااثر افراد میں مبینہ طور پر پیسے کے لین دین کا تنازع تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امام زین العابدین کا یوم شہادت ہفتہ کو نہایت...

سیّد الشہداء حضرت امام حسین کے فرزند حضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت 25محرم الحرام13اگست ہفتہ کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ بڑے بڑے شہروں میں علم و ذوالجناح اور تعزیہ کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔اس روز پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔حضرت علی ابن الحسین جو کہ امام زین العابدین کے نام سے مشہور تھے آپ شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پوتے اور حضرت امام حسین کے فرزند تھے آپ کے مشہور القاب میں زین العابدین اور سیّد سجاد شامل ہیںآ پ کا نام آپ کے داد ا حضرت علی کے نام نامی پر علی رکھا گیا جبکہ کنیت ابوالحسن اور ابوالقاسم رکھی گئی آپ زہد و تقویٰ میں مشہور تھے آپ کی شادی آپ کے چچا حضرت امام حسن کی بیٹی حضرت فاطمہ سے ہوئی۔واقعہ کربلا میں حضرت امام زین العابدین اپنے والد حضرت امام حسین کے ہمراہ مدینہ سے کربلا آئے تھے آپ کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو او ایس اور دو چینی یونیورسٹیوں کے درمیان...

یونیورسٹی آف سرگودھا ( یو او ایس) نے دو چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے تاکہ علم کے تبادلے، علمی تعاون، علمی معیشت اور باہمی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق یو او ایس نے چین کی شین یانگ اربن کنسٹرکشن یونیورسٹی کے ساتھ تعاون پر مبنی معاہدہ قائم کرکے اپنی عالمی رسائی کو بڑھایا۔ اس شراکت داری کا مقصد دونوں اطراف میں مشترکہ کیمپس کے قیام کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ تعاون کا معاہدہ فیکلٹی ایکسچینجز، باہمی تعاون کے ساتھ تحقیقی منصوبوں، اور ممکنہ مشترکہ ڈگری پروگراموں کا خاکہ پیش کرتا ہے تاکہ تیزی سے شہری کاری اور تعمیراتی ارتقاء کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ مزید برآں، یو او ایس نے چین کی لیاؤننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس میں علمی تبادلے، فیکلٹی تعاون، اور مشترکہ تحقیقی کوششوں کا تصور کیا گیا ہے تاکہ متنوع نقطہ نظر اور ایک بین الثقافتی تعلیمی ماحول سے استفادہ کیا جا سکے جو دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء کے تعلیمی تجربات کو تقویت بخشے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر یو او ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا تعاون کے یہ معاہدے ہمارے تعلیمی فضیلت اور عالمی شراکت داری کے سفر میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان معزز بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ہاتھ ملا کر، ہم توسیع کر رہے ہیں۔ ہمارے طلباء کے لیے علم کے افق اور عالمی تعلیمی منظرنامے میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز،...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر گئے ، جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین ویلڈنگ اسکول مقامی افراد کے روشن مست...

گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کراچی میں قائم ''ویلڈنگ اسکول'' سے 124 طلباء تربیت حاصل کر چکے ہیں ، ان میں سے 61 طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں،سبھی کامیابی سے ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ ''روزگار کی شرح 100 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم جسے کے فور بھی کہا جاتا ہے اس کے تحت کراچی میں قائم ایک ''ویلڈنگ اسکول'' نے مقامی طور پر کئی تکنیکی صلاحیتوں کو تربیت دی ہے، جس سے مقامی لوگوں کو تربیت اور ملازمت دونوں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔اسکول کے مطابق ، اسے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (سی سی سی سی ) نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا اور ہر تربیتی سیشن سات دن تک جاری رہتا ہے۔ اب تک 124 طلباء تربیت حاصل کر چکے ہیں جن میں سے 61 طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور سبھی کامیابی سے ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ ''روزگار کی شرح 100 فی صد تک پہنچ گئی ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کے فور کراچی کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، کیونکہ یہ پاکستان کے کسمپولیٹن شہر اور اقتصادی حب کو پانی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

تاہم، شہر کو تربیت یافتہ ویلڈرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے کے فور کی انتظامیہ نے خاص طور پر مقامی ملازمین کے لیے ایک ''ویلڈنگ اسکول'' قائم کیا۔ یہ سکول نہ صرف مقامی مارکیٹ میں ویلڈرز کی کمی کو پورا کر سکتا ہے بلکہ مقامی ملازمین کو چین کی طرف سے جدید تکنیکی مدد بھی فراہم کر سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ''ویلڈنگ سکول'' ایک تکنیکی تربیتی مرکز ہے جس کی قیادت پیشہ ور چینی ویلڈنگ ماسٹرز کرتے ہیں، خاص طور پر مقامی ملازمین کو عملی تربیت اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسکول مقامی لوگوں کی ویلڈنگ کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔ تربیت کے بعد، پراجیکٹ بقایا ٹرینیز کے روزگار کو اس منصوبے میں شامل ہونے کی اجازت دے کر سبز روشنی دے گا یا وہ دوسری کمپنیوں کے لیے کام کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کے فور منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں پانی کی قلت کو مؤثر طریقے سے دور کیا جائے گا، اور اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور خطے میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کے فور پاکستان میں آج تک کا سب سے بڑا ذریعہ معاش منصوبہ ہے، اور مکمل ہونے پر، یہ کراچی کے 20 ملین سے زائد لوگوں کے لیے پانی کا مسئلہ حل کر دے گا۔ رپورٹر کو معلوم ہوا کہ یہ منصوبہ ایک سال سے جاری ہے اور 39 فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان مشترکہ تح...

انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (آئی پی پی سی اے اے ایس) اور زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینٹولوجی نے بیجنگ میں ٹرم برادر ایڈمنسٹریشن' کے لیے پاک چین مشترکہ تحقیقی کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ پر آئی پی پی سی اے اے ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لو یانہوئی اور یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریق پاکستان اور چین میں فصلوں کے کیڑوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مشترکہ تحقیقی مرکز قائم کریں گے۔ اس تعاون میں عام فصلوں کی بیماریوں کے لیے بیماریوں پر قابو پانے کی مربوط حکمت عملیوں پر ٹیسٹ، مظاہرے اور مشترکہ تحقیق شامل ہے۔ اس میں افرادی قوت کی تربیت اور تبادلہ پروگرام بھی شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن میں ڈویژن آف ریسرچ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈپٹی ایگزیکٹو ٹیان ٹوتھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی طرف سے یو اے ایف کی بنیادی صورتحال کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کپاس، ترشاوا پھلوں اور امرود جیسی فصلوں پر سفید مکھی کے اثرات جیسی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کیڑوں کے مسائل کے ساتھ پاکستان کے چیلنجز پر زور دیا۔ انہوں نے پھلوں کی مکھیوں، گلابی بول ورم اور سفید مکھی جیسے کیڑوں سے لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتخانہ پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زن...

چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، سی پیک کی معیاری ترقی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں سی پیک کے ذریعے مشترکہ خوشحالی میں حصہ ڈالنے والوں کے لیے ایک شاندار تعریفی تقریب میں پاکستانی حکومت نے سی پیک سے مشترکہ خوشحالی کا عزم پر سمندر پار چینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بیرون ملک مقیم چینیوں کی جانب سے پاکستان میں کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سی پیک نے ایسی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہوں نے نہ صرف پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا اور بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کیں، بلکہ دونوں کے درمیان 'آہنی ' دوستی کو مزید بڑھایا۔ چین اور پاکستان، اور پاکستان اور جنوبی ایشیا میں 'گیم چینجر' ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری اور غیر متزلزل حمایت پر چینی حکومت اور چینی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ سی پیک کی معیاری ترقی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر 29 چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔شہباز شریف نے لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن (ایل او سی اے ) کے صدر لو و جیان شوئے کو سی پیک کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے لیے ایسوسی ایشن کے عزم کو سراہتے ہوئے ایک ایوارڈ پیش کیا۔ لوو نے گوادر پرو کو بتایا چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے، ایل او سی اے ہمیشہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے گا، جس سے دونوں معیشتوں کے لیے مزید مواقع اور صحیح فوائد حاصل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے268 روپوش کا...

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ لاہور پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کی، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشگردی عدالت کے خصوصی جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا، ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سٹڈی پروگرام کے دو...

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا، جس میں عدالت نے سٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمے سے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا ہے۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو معیاری تعلیم، ادویات کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کر دیا، پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیر اعلانیہ فیسیں وصول نہ کریں، پی ایم ڈی سی یقینی بنائے کہ کالجز صرف وہی فیسیں وصول کریں جو 2022 کے سیشن شروع ہوتے وقت مقرر کی گئی تھیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی مشاہدہ ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کا فیصلہ انگریزی میں ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد سمجھنے سے محروم رہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ایل ون منصوبے پر اکتوبر میں چینی صدر دست...

وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر چینی صدر اکتوبر میں ہونے والے بی آرآئی اجلاس میں دستخط کردیں گے اور امید ہے جنوری میں کام شروع ہوجائے گا،ایم ایل ون پر لون پر انٹرسٹ کے حوالے سے طے نہیں ہوا اس کو سٹیٹیجک پروجیکٹ قراردیا گیا ہے سی پیک کے کمرشل پروجیکٹ سے کم ہی انٹرسٹ ریٹ ہوناچاہیے اگر چین ہمیں کمرشل لون دیتاہے تو ہمیں نہیں لینا چاہیے کیوں کہ کمرشل لون ریلوے واپس نہیں کرسکے گا ۔اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ پندرہ سال کے لئے ہوگی، پی آئی اے کو بھی پرائیویٹائز کرنا پڑے گا خراب معاشی حالت کی وجہ سے ہمیں کوئی کرائے پر جہاز دینے کوتیار نہیں ہے،روزویلٹ ہوٹل کو تین سال کے لیے کرائے پر دے کر محفوظ بنادیا ہے اب تین سال کے اند رہمیں انویسٹر کو لانا ہوگا کہ وہ اس کوگرا کر40منزلہ ہوٹل بنادے ۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہاکہ یورپ میں پابندی کی اب ایک ہی وجہ باقی رہے گئی تھی کہ سی اے اے کودوحصوں میں تقسیم کیاجائے سابقہ حکومت میں آرڈیننس آگیاتھا مگر وہ قانون نہیں بن سکا اب قانون بن گیا ہے ریگولیشن اور سروسز الگ ہوگئیں ہیں امید ہے جلد یورپ میں فضائی پابندی ختم ہوجائے گی ۔ بدھ کووزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت ایوی ایشن اور وزارت ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ایم ایل ون کا 6.8 بلین ڈالر کا منصوبہ تھا،ہمارے بعد آنے والوں نے اس پر کچھ نہیں کیا،اس کی کاسٹ بڑھ گئی،سیاست پر بات 10تاریخ کے بعد کروں گا،ریلوے کا کام ریلوے کرے گا، ریلوے کو 20 سال تسلسل کے چاہئیں،ڈیڑھ سو سال پرانی ٹیکنالوجی ہم استعمال کرتے ہیں، ریلوے کو ترجیح دینی پڑے گی،

پٹڑی پر لکڑی کی پھٹی نہیں لگی ہوئی تھی،اس کو پرمالی ووڈن فش پلیٹ کہتے ہیں،سیلاب آیا ہے، ہمیں ایک ٹکا نہیں ملا، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پندرہ سال کے لئے ہوگی، بھارت کے چھ سے سات ایئرپورٹ آٹ سورسڈ ہیں،جو آپریٹر آئے وہ وہ وہاں سارے برینڈز لائے گا،یہ پوری دنیا کر بیٹھی ہے ہم ہر کام میں پیچھے ہیں،ریلوے میں بے شمار ریفارمز بھی ہوئے ہیں،لوگ سوال پوچھتے ہیں زمینیں پڑی ہیں استعمال کیوں نہیں کرتے، اب ریلوے کی زمین سے پیسے آئیں گے،جو حادثہ ہوا، یہ ریلوے کی افسران کی غفلت ہے،جب انجن کے دو پہیے نہیں چل رہے تھے تو جس نے جانے دیا وہ مجرمانہ فعل تھا،غفلت کو معاف نہیں کیا، 6 لوگوں کو معطل کیا،یہ تخریب کاری نہیں ہے، بعض جگہوں پر نجکاری کرنی پڑے گی،ایم ایل ون اکتوبر میں سائن ہونے جارہا ہے،آپ کو باقی لائنیں بھی سیدھی کرنی ہیں، مجھے یقین ہے ایم ایل ون بنے گی،روزویلٹ ہم نے تین سال کے لئے محفوظ کر دیا،ہم نے اسے کرائے پر دیا ہے، 220 ملین ڈالر تین سال میں آنا ہے،18 ملین ڈالر منافع ہو گا باقی اخراجات ہیں،ہم پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی بنانے جارہے ہیں،تمام ملازمین کو تنخواہیں مراعات ملیں گی،ترکش ایئر لائن نے دوست ہونے کا مظاہرہ کیا ہے، پی آئی اے کے ملازمین کو کہا ہے آپ بے روزگار نہیں ہوں گے،پی آئی اے نے پونے دو سو ارب سول ایوی ایشن کے دینے ہیں، سیاستدانوں کو سچ بتانا چاہئے،مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکالیں مجھے کوئی پرواہ نہیں،یہ اتحادی حکومت ہے ہر فیصلے میں سب کو شامل کیا، ہم نے درجن سے زیادہ ایئرلائنز کو اجازت دی ہے کہ وہ پاکستان میں لینڈ کریں، ہم نے ڈکٹیشن نہیں لینی،ابھی تک کسی نے پی آئی اے میں دلچسپی نہیں دکھائی،چین کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ریلوے ہے

بلٹ ٹرین آج پاکستان کی ضرورت نہیں ہے، ریل کاپ ریلوے کی کمپنی ہے،سی ڈی اے کو وزیراعظم کو پہلے آگاہ کرنا چاہئے تھا کہ ریل کاپ ہے کیا، مسئلہ تقریبا حل ہو گیا ہے۔سیکرٹری ریلوے نے کہاکہ پہلے ٹرین کی اسپیڈ کی 160 کلومیٹر پر بات کررہے ہیں،اب آپریٹنگ سپیڈ 120 سے 140کلومیٹر ہو گی،کوہاٹ تک ہماری فعال ریلوے لائن ہے،ٹرینوں کو اپگریڈیشن کے ساتھ لاکررہے ہیں،46 نئی کوچز ریلوے میں شامل کر چکے ہیں،ورکشاپس کی اپگریڈیشن پر کام ہو رہا ہے،گورننس کے کافی ریفارمز کئے ہیں، جو بھی فیصلہ ہوتا وہ میرٹ پر ہوتا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے بورڈ میں کوئی سیاسی تعیناتی نہیں ہے، تینوں پرائیویٹ سیکٹر سے جو لوگ آئے ہیں وہ ریلوے کے لوگ ہیں۔سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کی بہتری کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں،ہماری کوشش ہیطیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،ایئربس 320 کی نشستوں کو آرام دہ بننا ترجیح تھی، کھانے کا مینیو ہم نے بہتر کیا ہے،اسٹاف کو پروفیشنل کورسز کروا رہے ہیں، کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا گیا،ڈسپلنری معاملات پر زیرو ٹالرنس ہے،14اگست کو دبئی سے اسکردو فلائیٹ چلائی جائے گی،742 ارب کا قرضہ ہمیں ورثے میں ملا،2022 میں خسارہ 80 ارب سے بھی تجاوز کر گیا، اس سال 112ارب روپے متوقع ہے ۔تنظیم نو نہ کی گئی تو 2030 میں سالانہ خسارہ 259 ارب تک پہنچ جائے گا ، پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں،روزویلٹ ہوٹل اہم ترین اثاثہ ہے،حکومت نے سٹی حکومت کے ساتھ اہم انگیجمنٹس کیں،1019 کمرے تارکین وطن کو کرائے پر فراہم گے ہیں ۔(محمداویس )

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد اور کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن ب...

کراچی کے بعد اسلام آباد اور کوہاٹ میں بھی سڑکوں پر باجے بجانے اور خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 14 اگست پر سڑکوں پر باجے بجانے پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سڑکوں پرہارن کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب کوہاٹ میں کھلونا پریشر ہارن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک انچارج فہیم بنگش نے ایڈیشنل انچارج عرب جان کے ہمراہ کوہاٹ شہر میں کھلونا پریشر ہارن استعمال کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پریشر ہارن سرکاری تحویل میں لے لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژوب میں طوفانی بارشوں سے 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں طوفانی بارشوں سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کی وجہ سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر شیرانی کے مقام پر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون محفوظ رہے ، متاثرہ خاندان کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ سیلابی ریلے سے کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ کے درمیان شیرانی کے علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہراہ کے کلیئر ہونے تک لوگ اس پر سفر سے گریز کریں ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، علاوہ ازیں سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں انتخابات کے دوران ممکنہ تشدد پر...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران تشدد کے امکان کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں جو ملک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یقینی طور پر ہم کسی بھی پرتشدد کارروائی کے حوالے سے فکر مند ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں ایسی پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے کافی فکرمند ہیں جہاں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس تمام معاملے کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر جب بات دنیا کے اس حصے میں انسداد دہشت گردی کے خطرے کی ہو تو پاکستان ہمارا شراکت دار ہے اور ہمیں پوری توقع ہے کہ وہ ہمارے پارٹنر برقرار رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

16 ماہ کی اسمبلی غریب اور عوام دشمن کے طور پ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین غریب دشمن، جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کر کے 16 ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی، آج سندھ ہاوس میں ممبروں کی خریدوفروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ سابق وفاقی وزیر نے شہباز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن فرد جرم لگنی تھی اسی دن وزیراعظم بن گئے، جنہوں نے صرف اپنے کیسز ختم کرائے، تقریروں، تصویروں اور تعریفوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، میڈیا کو پابند سلاسل کیا، ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا اور جیلوں کو بیگناہ کارکنوں سے بھر دیا، عوام پر بجلی اور آٹے کی مہنگائی کے بم گرائے، سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اس کو حقیقت مانا، آج سائفر کی دستاویزات پر امریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے کپڑے بیچ کر غربت اور مہنگائی ختم کرنے آئے تھے، انہوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دیئے، آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی...

وزیراعظم نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی ۔گریڈ 20 اور 21 میں بڑے افسران کو ترقیوں سے نواز دیا گیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ اس کے علاوہ پولیس سروس کے 9 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیہ، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے ایک خاند...

لیہ کی تحصیل چوبارہ میں مسافروین ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے میں سات افراد جاں بحق گئے۔ ریسکیوکے مطابق مسافر وین ٹائی راڈ کھلنے کے باعث ٹرک سے ٹکرائی۔جس کے باعث سات افراد موقع پرجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد قل خوانی کیلیے بھکرسے میاں چنوں جارہے تھے۔ریسکیو نے میتوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں