• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ، بیمہ اداروں کو سیلاب زدہ علاقوں سے 9.8...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیمہ اداروں کو حالیہ شدید بارشوں ، سیلاب اور ارضیاتی آفات سے متاثرہ 16 خطوں کے رہائش پذیر افراد کی جانب سے بڑی پیمانے پر کلیم موصول ہوئے ہیں۔

چین کی قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ  کے مطابق 16 خطوں میں انشورنس اداروں کو اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 600 کلیم موصول ہوئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 9.78 ارب یوآن (تقریباً 1.37 ارب امریکی ڈالر) کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بیمہ اداروں نے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار کلیم نمٹائے ہیں جن کے ذریعے  1.45 ارب یوآن کی ادائیگی کی گئی۔

انتظامیہ نے بیمہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درست تخمینوں ، ٹھوس تیاریوں، ہموار رابطوں، آسان طریقہ کار، تیز ادائیگیوں اور خصوصی خدمات سے مئو ثرخدمات پیش کریں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال پر قابو پانے کے...

جارج ٹاؤن، ملائیشیا (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے موثر طریقہ تلاش کرنے کے لیے چین کے ساتھ تیزی سے کام کرے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے رکن، وزیر خارجہ  ونگ یی  نے سنگاپور اور ملائیشیا کی اہم شخصیات  کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے دوروزہ  دورے کے دوران چین کے موقف کو واضح کیا۔  چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ان کے ملک نے بارہا فلپائن کے ساتھ اختلافات کو دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، امید ہے کہ فلپائن ماضی میں طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے ذریعے  پیدا ہونے والے باہمی اعتماد کی قدر کرے گا۔ وانگ نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال میں مجموعی طور پر استحکام حاصل ہواہے اور چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی ممالک کی متعلقہ ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال پر قابو پانے کے...

جارج ٹاؤن، ملائیشیا (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے موثر طریقہ تلاش کرنے کے لیے چین کے ساتھ تیزی سے کام کرے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے رکن، وزیر خارجہ  ونگ یی  نے سنگاپور اور ملائیشیا کی اہم شخصیات  کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے دوروزہ  دورے کے دوران چین کے موقف کو واضح کیا۔  چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ان کے ملک نے بارہا فلپائن کے ساتھ اختلافات کو دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، امید ہے کہ فلپائن ماضی میں طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے ذریعے  پیدا ہونے والے باہمی اعتماد کی قدر کرے گا۔ وانگ نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال میں مجموعی طور پر استحکام حاصل ہواہے اور چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی ممالک کی متعلقہ ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صحت و وبائی امراض کی روک تھام کی سہولتیں بہتر بنانے اور زرعی پیداوار کی بحالی کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیوگوژونگ نے ہیبے اور بیجنگ میں اپنے معائنہ کے دورے کے  دوران سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرہ دیہات کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ سیلاب کے بعد بڑی وبائی بیماریاں نہ پھوٹیں اور سال بھر بھرپور فصل حاصل کی جائے۔

لیو نے کہا کہ موسم خزاں کے اناج کی فصل کی پیداوار کے لیے یہ ایک اہم  وقت ہے جبکہ مقامی حالات کے مطابق فصل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے کسانوں کو فوری طور پر متحرک کرنا ضروری ہے۔

لیو نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو امداد میں اضافہ کرنا چاہیے، زرعی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز کا بہتر استعمال کرنا چاہیے اور متاثرہ علاقوں کو تیزی سے زرعی پیداوار دوبارہ شروع کرنے میں مدد کے لیے قرضے اور انشورنس کلیم سیٹلمنٹ سروسز کو مضبوط بنانا چاہیے۔

لیو نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلاب پر قابو پانے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لیے وبائی امراض سے بچاؤ کے اہم اقدامات  اٹھائے جانے چاہیئں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے-لائی شوئی کاؤنٹی-سکول-سیلاب کے بعد...

 چین کے شمالی صوبے ہیبے کی لائی شوئی کاؤنٹی کے چھزہونگ کو ٹاؤن کے ایک سکول میں اساتذہ کلاس رومز صاف کر رہے ہیں جہاں کے پہاڑی علاقوں میں واقع کچھ سکولوں نے حال ہی میں سیلاب کے بعد بحالی کا کام انجام دیا ہے۔(شِنہوا)

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیلین-شولان-سمندری طوفان خانون-رہائشی-عا...

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین کےشہر  شولان کے کائی یوآن ٹاؤن کے ایک سکول میں سمندری طوفان خانون سے متاثرہ مقامی رہائشی عارضی پناہ گاہ میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء حاصل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے-بیجنگ-لیو گوژونگ-معائنہ

چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، ہیبے اور بیجنگ میں اپنے معائنہ جاتی دورے کے موقع پرصحت و وبائی امراض کی روک تھام اورزرعی پیداوار کی بحالی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-تلکرم-جنازہ

مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں فلسطینی سوگوار محمود جراد کی میت تدفین کے لیے لے جا رہے ہیں جنہیں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نےجھڑپوں کے دوران گولی مار کر قتل کیا۔(شِنہوا)

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-ہوائی-ماوئی جزیرہ-جنگل کی آگ-ہلاکتوں...

امریکہ میں ہوائی کے جزیرے ماؤئی کی کاؤنٹی کی جاری کردہ تصویرمیں جنگل میں بھڑکنے والی آگ سے تباہ شدہ مکانات دیکھے جا سکتے ہیں جس سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جولائی میں چین کی گاڑیوں کی فروخت میں 1.4 فی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی گاڑیوں کی فروخت جولائی میں گزشتہ سال کی نسبت 1.4 فیصد کم ہو کر23 لاکھ 90 ہزار یونٹ رہ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی گاڑیوں کی پیداوارجولائی میں گزشتہ سال کی نسبت2.2 فیصد کم ہو کر 24 لاکھ یونٹ رہ گئی۔

رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران ان گاڑیوں کی پیداوار 7.4 فیصد بڑھ کر1 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جو سال کی پہلی ششماہی میں 9.3 فیصد کے اضافے سے کم ہے۔

اسی طرح رواں سال کے پہلے سات ماہ کی مدت کے دوران گاڑیوں کی فروخت 7.9 فیصد بڑھ کر1 کروڑ 56 لاکھ 30 ہزاریونٹ ہو گئی جو سال کی پہلی ششماہی میں 9.8 فیصد کے اضافے سے کم ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کے ساتھ امن ودوستی معاہدے کی ر...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان چین کے ساتھ مل کر اس معاہدے کی روح پر نظر ثانی سمیت معاہدے میں طے شدہ اتفاق رائے کے لیے عزم کا اعادہ کرے گا اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر چین-جاپان تعلقات کی تعمیر میں تعاون کرے گا ۔

ہفتہ کو چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روزایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 45 سال قبل چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا دوطرفہ معاہدہ کیا تھا جو چین اور جاپان کے امن، دوستی اور تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اوردوطرفہ تعلقات کے لیے پائیدار اصولوں اور سمت کا تعین کرتا ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں چین اور جاپان کے تعلقات نے ایک طویل سفر طے کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور خطے اور اس سے باہر کی خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کے ساتھ امن ودوستی معاہدے کی ر...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان چین کے ساتھ مل کر اس معاہدے کی روح پر نظر ثانی سمیت معاہدے میں طے شدہ اتفاق رائے کے لیے عزم کا اعادہ کرے گا اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر چین-جاپان تعلقات کی تعمیر میں تعاون کرے گا ۔

ہفتہ کو چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روزایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 45 سال قبل چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا دوطرفہ معاہدہ کیا تھا جو چین اور جاپان کے امن، دوستی اور تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اوردوطرفہ تعلقات کے لیے پائیدار اصولوں اور سمت کا تعین کرتا ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں چین اور جاپان کے تعلقات نے ایک طویل سفر طے کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور خطے اور اس سے باہر کی خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریلوے سرمایہ کاری میں پہلے سات ماہ کے...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی ریلوے میں فکسڈ اثاثہ جات میں سرمایہ کاری 2023 کے پہلے سات ماہ میں  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 371 ارب 30کروڑ یوآن(تقریباً51ارب 90 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ  ریلوے کے  تزئین و آرائش کےکچھ  منصوبے مکمل ہونے سے  مسافروں کے لیے سفر میں آسانی ہوئی خاص طور پر ملک کے مغربی خطے میں نقل و حمل کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔  

چھنگھائی تبت ریلوے کے شننگ گولمود سیکشن کے  اپ گریڈ پروجیکٹ کے بعد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بلٹ ٹرین کا چلنا ممکن ہوا جس سے شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے  گرم سفری مقامات، گولمود اور دی لنگھا کے سفر میں آسانی ہوئی۔  

لانژو-ارمچی ہائی اسپیڈ ریلوے کے لانژو-شننگ سیکشن کے اپ گریڈ پروجیکٹ سے اب ٹرینیں 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس سے شمال مغربی صوبے گانسو کے دارالحکومت لانژو اور پڑوسی صوبے چھنگھائی کے دارالحکومت شننگ کے درمیان سفری دورانیہ 59 منٹ تک کم ہوگیا ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 1...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن کے مضافاتی علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث چٹان اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے ۔

شی آن میں میونسپل ایمرجنسی مینجمنٹ حکام کے ذرائع کے مطابق حادثہ چھانگ آن ضلع کے مضافات میں واقع لوان ژین ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چٹان اور مٹی کے  تودے گرنے سے دو رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ سڑکوں، پلوں اور بجلی کی فراہمی کی سہولیات کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی کارکنوں نے اب تک پھنسے چار افراد کو بچا لیا ہےجبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن انتظامیہ یوکرینی پائلٹس کوایف-16طیارو...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ یوکرین کے پائلٹوں کوایف-16لڑاکا طیارےاڑانے کے بارے میں تربیت کے لیے ملک آنے کی اجازت دینے کو تیار ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کے ساتھ ایک ورچوئل نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارا یورپی اتحادی اس کوشش کی قیادت کر رہا ہے لیکن اگر یورپ میں تربیت کی صلاحیت پوری ہوگئی  تو ہم یقینی طور پر امریکہ میں یوکرین کے پائلٹوں کوتربیت دینے کے لیے تیار ہیں۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ تربیت ایک وقت طلب  کثیرالمراحل عمل ہے جس کا مقصد بالآخر یوکرین کے دفاع اور فوجی صلاحیتوں کو طویل مدت کے لیے بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جیٹ طیاروں کے آنے اور انہیں فضائی بیڑے میں شامل کرنے میں کچھ وقت لگے گا جوصرف اصل طیاروں کی منتقلی کا کام نہیں ہے بلکہ ایف-16طیاروں کی فراہمی اور چوتھی نسل کے دوسرے طیاروں کے پائلٹوں کے لیے مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ انکی دیکھ بھال اورلاجسٹکس  فراہمی کی تمام کوششیں بھی اس میں شامل  ہیں جو بیڑے میں ایف-16 جیسے جدید طیاروں کو رکھنے کے لیے کی جاتی ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ زبان کی رکاوٹ یوکرینیوں کے لیے رکاوٹوں میں سے ایک ہے جس سے نمٹنے کے لیے تمام ٹیک مینوئل انگریزی میں رکھے گئے ہیں اور لڑاکا طیاروں کے اندر کے تمام کنٹرول انگریزی میں ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو انگریزی زبان میں کم از کم کچھ بنیادی مہارت حاصل ہو گی تاکہ وہ  طیارہ اڑا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے تربیت دینے والے ماہرین نے اس سلسلے میں مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں تیز رفتار ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں جولائی کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق  گزشتہ ماہ پاور بیٹری کی پیداوار 61 گیگا واٹ آورز(جی ڈبلیو ایچ)رہی، جو گزشتہ سال سے28.9 فیصد زیادہ ہے۔

تقریباً 40.5 جی ڈبلیو ایچ لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں تیار کی گئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 35.6 فیصد زیادہ ، اور ماہانہ مجموعی طور پر تیار کردہ بیٹریوں کا66.4 فیصد ہیں۔

رواں سال کے پہلے سات ماہ میں، چین کی پاور بیٹری کی پیداوارگزشتہ سال کے مقابلے میں  35.4 فیصد بڑھ کر 354.6  جی ڈبلیو ایچ تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.6 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ5 ہزار یونٹس جبکہ فروخت 31.6 فیصد بڑھ کر7لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خام لوہے کی درآمد میں رواں سال کے پہل...

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال 2023 کے پہلے سات مہینوں میں چین کی خام لوہے کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمارکےمطابق اس عرصے کے دوران چین نے کل 66 کروڑ 90 لاکھ ٹن خام لوہا درآمد کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں درآمد شدہ لوہے کی اوسط قیمت 785.6 یوآن (تقریباً 109.77 ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.1 فیصد کم ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایور برائٹ بینک کے سابق نائب صدر کورشو...

جینان(شِنہوا) چائنہ ایور برائٹ بینک کے سابق نائب صدر ژانگ ہوایو کو رشوت خوری اور اپنے ذاتی اثر و رسوخ کا ناجائزاستعمال کرنے پر 12 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ میں ہیزی شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ژانگ پر 13 لاکھ یوآن (تقریباً 1 لاکھ 81 ہزار 600 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ان کی سربمہر یا ضبط کی گئیں غیر قانونی رقم اور اشیاء سرکاری خزانے میں جمع کر دی جائیں گی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فروری 2001 اور ستمبر 2021 کے درمیان ژانگ نے قرضوں کی فراہمی، کاروبار اور روزگار کو بڑھانے میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے بینک میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بدلے میں 77 لاکھ30 ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

ژانگ کو جنوری 2019 اور نومبر 2021 کے درمیان قرضوں، کریڈٹ ریٹنگ ایڈجسٹمنٹ اور ملازمت سے متعلق معاملات میں دیگر ریاستی عہدیداروں کی مدد سے بینک میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھانے کا بھی قصوروار پایا گیا جس کے بدلے میں انہوں نے 69 لاکھ یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ مختلف حقائق کی روشنی میں سنایا گیا جس میں  ژانگ کی جانب سے اعتراف جرم، سزا قبول کرنا اور اپنے زیادہ تر غیر قانونی فوائد کی واپسی بھی شامل ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمزمیں چینی زبان بولنے وا...

استنبول (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں میڈیا سوالات کے  چینی زبان میں جواب دیتے ہوئے ایک ترک ووشو ایتھلیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

24 سالہ نصرت کیہان التونکیا نے شِنہوا کو ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ چین میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد وہ ایک مشہور شخصیت بن گئے۔

التونکیانے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گیمز ولیج میں میڈیا کے  افسران ویڈیو بنا رہے تھے جیسے ہی ہم  ان کے قریب سے گزرے  تو ان میں سے کسی  ایک نے مجھ سے انگریزی میں سوال پوچھا، جس کےبعد ہم نے چینی زبان میں گفتگو کی۔  انہوں نے بعد میں ویڈیو کو ایڈٹ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

التونکیانے کہا کہ جب وہ  اگلے دن باہر گئے تو جس نے بھی اسے دیکھا وہ میرے ساتھ تصویر بنوانا اور میرا آٹوگراف لینا چاہتا تھا۔ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔

ترک کھلاڑی کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی چینی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 2 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمزمیں چینی زبان بولنے وا...

استنبول (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں میڈیا سوالات کے  چینی زبان میں جواب دیتے ہوئے ایک ترک ووشو ایتھلیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

24 سالہ نصرت کیہان التونکیا نے شِنہوا کو ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ چین میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد وہ ایک مشہور شخصیت بن گئے۔

التونکیانے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گیمز ولیج میں میڈیا کے  افسران ویڈیو بنا رہے تھے جیسے ہی ہم  ان کے قریب سے گزرے  تو ان میں سے کسی  ایک نے مجھ سے انگریزی میں سوال پوچھا، جس کےبعد ہم نے چینی زبان میں گفتگو کی۔  انہوں نے بعد میں ویڈیو کو ایڈٹ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

التونکیانے کہا کہ جب وہ  اگلے دن باہر گئے تو جس نے بھی اسے دیکھا وہ میرے ساتھ تصویر بنوانا اور میرا آٹوگراف لینا چاہتا تھا۔ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔

ترک کھلاڑی کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی چینی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 2 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمزمیں چینی زبان بولنے وا...

استنبول (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں میڈیا سوالات کے  چینی زبان میں جواب دیتے ہوئے ایک ترک ووشو ایتھلیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

24 سالہ نصرت کیہان التونکیا نے شِنہوا کو ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ چین میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد وہ ایک مشہور شخصیت بن گئے۔

التونکیانے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گیمز ولیج میں میڈیا کے  افسران ویڈیو بنا رہے تھے جیسے ہی ہم  ان کے قریب سے گزرے  تو ان میں سے کسی  ایک نے مجھ سے انگریزی میں سوال پوچھا، جس کےبعد ہم نے چینی زبان میں گفتگو کی۔  انہوں نے بعد میں ویڈیو کو ایڈٹ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

التونکیانے کہا کہ جب وہ  اگلے دن باہر گئے تو جس نے بھی اسے دیکھا وہ میرے ساتھ تصویر بنوانا اور میرا آٹوگراف لینا چاہتا تھا۔ یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔

ترک کھلاڑی کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی چینی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 2 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طلب اور اعتماد کی بحالی کی وجہ سے چین میں مہ...

بیجنگ(شِنہوا) ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت نے اندرون  ملک اور بیرونی چیلنجز کے باوجود، ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور وہ مارکیٹ طلب اور کاروباری اعتماد  کی بحالی کے راستے پر گامزن ہے، جس سے افراط زر کے خطرے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ افراط زر کا ایک اہم پیمانہ ، کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد کی کمی ہوئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے جون میں فلیٹ رہا تھا۔ چینی حکام، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے  کہ قیمتوں میں موجودہ کم سطح عارضی ہے، اور اس کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ قومی ادارہ شماریات  (این بی ایس ) کی طرف سے جاری کردہ جولائی کے سی پی آئی کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ قیمتوں میں سالانہ کمی ممکنہ طور پر ایک مختصر مدتی رجحان ثابت ہو گی۔ این بی ایس کے ماہر شماریات دان ڈونگ لی جوان نے 2022 کی اسی مدت میں کمی کو ایک ہائی بیس  قرار دیا۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ سال سے 1 فیصد کمی ہونے  سے سی پی آئی میں تقریباً 0.18 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ خوراک کی قیمتوں میں کمی بنیادی طور پر گوشت کے ساتھ ساتھ بازار میں موسمی پھلوں اور سبزیوں کی وافر فراہمی کی وجہ سے تھی۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ اورہانگ کانگ سیکورٹیزریگولیٹرز...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) اور ہانگ کانگ سیکورٹیزاینڈ فیوچر کمیشن (ایس ایف سی) نے میوچل مارکیٹ تک رسائی پروگرام کے تحت بلاک ٹریڈنگ، یا مینوئل ٹریڈزمتعارف کرانے کا اعلان کیاہے۔

اسٹاک کنیکٹ کے تحت، آف شور سرمایہ کار شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شین ژین اسٹاک ایکسچینج میں نارتھ باؤنڈ ٹریڈنگ لنک کے ذریعے بلاک ٹریڈز کر سکیں گے، جبکہ مین لینڈ کے سرمایہ کار ہانگ کانگ  اسٹاک ایکسچینج میں ساؤتھ باؤنڈ ٹریڈنگ لنک کے ذریعے مینوئل تجارت کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق یہ اقدام سٹاک کنیکٹ کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے گا جس سے مزید تجارتی میکانزم دستیاب ہوں گے، تجارتی کارکردگی  بہتر ہونے سے دونوں کیپٹل مارکیٹوں کی باہمی ترقی کو فروغ ملےگا۔ 

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ٹی او کے قوان...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکہ کی جانب سے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد وضوابط اور شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے پہلی بار ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر عمل کرنے کے حوالے سے امریکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے  اور امریکہ کے  پالیسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جو کثیر جہتی تجارتی قوانین کو کمزور کرتے ہوئے یکطرفہ پابندیاں عائد اور صنعتی پالیسیوں میں دوہرے معیارات  قائم کررہے ہیں اور عالمی صنعتی وسپلائی چین میں خلل پیدا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں 11 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں، صنعتی سبسڈی، زرعی سبسڈی، سبسڈیز کے جواب میں اٹھائے گئے اقدامات ، معیارات اور تکنیکی ضوابط، خدمات میں تجارت اور املاک دانشورانہ حقوق شامل ہیں۔ امریکہ نے نہ صرف ڈبلیو ٹی او کے احکام پر اپنی پسند کے مطابق عمل درآمد کیا ہے بلکہ اس نے تنظیم کی اپیلٹ باڈی کے نئے ممبران کی تقرری کو بھی روک دیا ، جس کی وجہ سے اپیلٹ باڈی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ٹی او کے قوان...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکہ کی جانب سے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد وضوابط اور شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے پہلی بار ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر عمل کرنے کے حوالے سے امریکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے  اور امریکہ کے  پالیسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جو کثیر جہتی تجارتی قوانین کو کمزور کرتے ہوئے یکطرفہ پابندیاں عائد اور صنعتی پالیسیوں میں دوہرے معیارات  قائم کررہے ہیں اور عالمی صنعتی وسپلائی چین میں خلل پیدا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں 11 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں، صنعتی سبسڈی، زرعی سبسڈی، سبسڈیز کے جواب میں اٹھائے گئے اقدامات ، معیارات اور تکنیکی ضوابط، خدمات میں تجارت اور املاک دانشورانہ حقوق شامل ہیں۔ امریکہ نے نہ صرف ڈبلیو ٹی او کے احکام پر اپنی پسند کے مطابق عمل درآمد کیا ہے بلکہ اس نے تنظیم کی اپیلٹ باڈی کے نئے ممبران کی تقرری کو بھی روک دیا ، جس کی وجہ سے اپیلٹ باڈی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

 
۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور؛ سوشل میڈیا پر پالتو شیروں کی تشہیر او...

سوشل میڈیا پر پالتو شیروں کی تشہیر اور انعام کے اعلان کا معاملہ زیر بحث آنے کے بعد پولیس نے شیروں کو وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا،جبکہ ملزم کو آج ریمانڈ کیلئیعدالت پیش کیا جائے گا۔ لاہورکے رہائشی میاں ثاقب کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہے پالتو جانور بھی عام کتا بلی نہیں بلکہ ثاقب نے خونخوارشیر پال رکھے تھے۔ اس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اعلان کیا کہ جوشخص ان کے شیروں کے پنجرے میں 10منٹ گزارے گا اسے دس لاکھ انعام دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرمیاں ثاقب کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی توپالتوشیروں کی تشہیراورانعام کیاعلان کا معاملہ زیربحث آگیا جس پرپنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میاں ثاقب کو گذشتہ رات گرفتارکرلیا۔ پولیس کے ہمراہ وائلڈ لائف ٹیم بھی موجود تھی ،گرفتاری سے قبل میاں ثاقب وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ گھر کی چھت پرگئے اور اپنے تمام پالتو شیروں کو پولیس کی موجودگی میں وائلڈ لائف ٹیم کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے21 دہ...

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی نے تازرہ کارروائی کی ہے۔جس میں کالعدم تنظیموں کے اکیس دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا کہ ہے کہ گرفتاردہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کے نو اورداعش کے چار اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ناروال،ڈی جی حان، راولپنڈی، جہلم، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ ،سرگودھا، لیہ، اٹک اورساہیوال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گرد خطرناک منصوبہ تیارکرریتھے، انکے کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے رواں ہفتے 700 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، کومبنگ آپریشنز میں29 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی نئی زرعی پالیسی، سری لنکن تاجروں...

سری لنکا کے تاجروں نے پاکستان کی نئی زرعی پالیسی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے مقامی کرنسی استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ کراچی میں خوراک اور زراعت سے متعلق اشیا کی ٹی ڈاپ نمائش میں کئی ممالک نے اسٹالز لگائے ہیں، ان میں سری لنکا بھی شامل ہیجس کیصدر نے پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔ کراچی میں سری لنکا کے قونصل جنرل جگتھ ابیورنا نے نمائش کا دورہ کیا اور اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے عالمی سطح پر تعاون کرتے رہے ہیں۔ یہ تعاون اسپورٹس اورتجارت میں بھی نظرآتا ہے اور لوگوں کا آپس میں ایک دوسرے سے گہرا تعلق بھی اس کاعکاس ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ یہ نمائش اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس سال پاکستان اور سری لنکا باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ قرضوں کیبوجھ تلیدب کرڈیفالٹ کرنیوالے سری لنکا کی اقتصادی صورتحال قدرے بہترہوئی تو اسکیتاجربھی بڑی تعداد میں یہاں نمائش میں موجود تھے۔کسی کوپاکستان کی نئی زرعی پالیسی میں دلچسپی تھی توکسی کو دیگر اشیائیخورونوش میں۔ ان تاجروں کے اعزاز میں سری لنکا کے قونصل جنرل نے عشائیہ بھی دیا جس میں کراچی کی تاجربرادری کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ سری لنکا کی وزارت پلانٹیشن اینڈ ایکسپورٹ ایگری کلچر سے تعلق رکھنے والے کاوندا ایلیپاروما اور چائے کی صنعت سیتعلق رکھنے والیسنال مولیگودا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلون چائے کی طویل عرصے تک بہت مانگ رہی ہے۔ اسی گڈ ویل کی بنیاد پرچائے کی برآمد ایک بار پھر بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ سری لنکا ایک جزیرہ ہے جس کی زمین مختلف وجوہات کی بنا پرمستقل کم ہورہی ہے، تو سری لنکا کی مختلف کمپنیاں میانمار اور انڈونیشیا میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ پاکستان کی نئی زرعی پالیسی کا حوالہ دیتیہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی یہ پاکستان کے لیے گیم چینجنگ ثابت ہوسکتی ہے اور یقینی طور پر سری لنکا بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان کی اینمل فارمنگ بھی سری لنکا کیتاجروں کے لیے کشش کا باعث ہے۔سری لنکا کے محکمہ اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ کے عہدیدار سرجن پی جی سینیورتنا نے بتایا کہ انکی کوشش ہے کہ ساہیوال کے بیلوں اور سری لنکا کی گائے کا کراس کرایا جائے تاکہ سری لنکا میں دودھ کی پیداوار بڑھا کر خود انحصاری کو فروغ دیا جاسکے۔ نامور صنعتکار اورپاکستان سری لنکا بزنس فورم کے چیئرمین مجید عزیز نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ہی کو پڑوسی ممالک سے تجارت بڑھانی چاہیے اور اسکے لیے مقامی کرنسی میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیں تاکہ لین دین میں آسانی ہو۔ ساتھ ہی چائے سے وابستہ سری لنکن کمپنیوں کو کراچی میں ٹی ہاوس قائم کرنا چاہیے۔ تاجربرادری کاکہناہیکہ دوطرفہ تجارت کوبڑھانے کے لیے مقامی کرنسی اوربارٹرکانظام اختیارکیا جائے تو پاک سری لنکا تجارت کاحجم کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی، ماضی کی...

نوازشریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا نواز شریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہوچکی، سابق وزیرعظم سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔جس میں نااہلی 5سال تک محدود کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں ، شہ...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کب کہا کہ میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات نہیں ، 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں۔ 16 ماہ کی حکومت کے سیاسی راز کبھی افشاں نہیں کرونگا۔سینئرصحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے نوازشریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، قانون کے ذریعے نااہلی کی مدت کا تعین 5 سال کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی، چین سے بہترین تعلقات استوار کیے مگر پچھلے الیکشن میں نوازشریف کے ڈیٹ کو چرالیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ 2014 میں چیئرمین پی ٹی آئی کے دھرنے نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ملک کے خلاف ایسی سازشیں ہوں گی تو معیشت کی یہی صورتحال ہوگی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امیر ترین طبقے سے بھی ٹیکس لینے کا راستہ روک دیا گیا ہے، 2 ہزار 600 ارب روپے ارب ٹیکس کیسز کے خلاف حکم امتناعی برسوں سے چل رہا ہے، گزشتہ سال لگائے گئے 190 ارب کے سپر ٹیکس پر بھی حکم امتناع ہے۔ اس معاشی نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھائی تاہم چھوٹے صارفین بجلی کی قیمت میں اضافہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت سے 8 ماہ دھرنے اور افراتفری کی صورتحال کے نکال دیں، یہ بتائیں کہ میں گرفتار ہوا تو میری مدد کیوں نہ ہوئی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست نہیں ریاست بچائی، یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا، اپنی سیاست کو ریاست پر قربان کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی تو سب کچھ بچ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، 16 ماہ میں ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا۔ وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ حساس اداروں کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر ہونے کے واقعات کے باعث منظور کیا گیا، دہشت گردوں کا پیچھا کرنے والے ایک اہلکار کی شناخت ظاہر کیے جانے کے باعث شہادت ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میں 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں۔ ایسا ہے تو متعدد گرفتاریوں پر میری مدد کیوں نہیں کی گئی؟ مزید کہا کہ میں نے کب اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات سے انکار کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے میرے تعلقات کب اچھے نہیں تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سی سی آئی میں گئے ہیں، وہاں ایک فیصلہ ہوا ہے کہ مردم شماری لازمی ہونی ہے، پچھلی مرتبہ طے ہواتھا کہ مردم شماری لازمی ہونی ہے نتائج دینے ہیں۔ مردم شماری کے نتائج سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کا کہا کہ سب سے مل کر جا رہا ہوں، جیسے میں جا رہا ہوں، کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو سرمایہ کاری کونسل بنائی ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم کونسل کے سربراہ ہیں،آرمی چیف اس کے ممبر ہیں، سرمایہ کاری کونسل میں چاروں وزرائے اعلی شامل ہیں۔ شہبازشریف کے مطابق ہمارے کیس پر سپیڈی ٹرائل چلایا گیا، ہماری ضمانتوں پر دو دو سال بعد کیس لگتے تھے کچھ تو ہونا چاہئے۔ رئیل اسٹیٹ میں عمران خان نے لوگوں کو بلیک منی وائٹ کرنے کے مواقع فراہم کئے، ہم نے توکبھی ایسے نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے 1997میں پہلی دفعہ زرعی ٹیکس لگایا، میں اس بات کاحامی ہوں کہ سب پر ٹیکس لگنا چاہئے، کسٹم کے اندر بہت زیادہ ٹیکس چوری ہوتی ہے اگر ٹیکس چوری رک جائے تو بہت سارے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویرات کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے و...

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے شہری بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر 256 ملین فالوورز ہیں، 2023 کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی کو انسٹا گرام پر ہر ایک سپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے ہیں۔ فہرست میں انسٹا گرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی شخصیت بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جنہوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔ عالمی سطح پر انسٹا گرام سے کمائی کرنے میں شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو سر فہرست ہیں جنہوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو ویرات کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر فٹبالر میسی ہیں جنہوں نے ہر انسٹا گرام پوسٹ پر 2.56 ملین امریکی ڈالر رقم حاصل کی۔ یاد رہے کہ رونالڈو کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد 59 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار اور 846 ہے جبکہ میسی کے 47 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار اور 484 فالورز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، شاہد آفریدی نے ٹیم کو بھارت بھجوانے...

شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کیلیے بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے،پاکستان نے مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سٹریٹ چلڈرن انڈر 17 فٹبال ٹیم کی نار...

پاکستانی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، سٹریٹ چلڈرن انڈر17 فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ناروے کپ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ ٹورنامنٹ منعقد کراتا ہے، ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے60 ٹیموں میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسلم ہینڈز فانڈیشن کے مطابق ٹیم کی عمدہ کارکردگی وہاں پاکستانی نوجوانوں کیلئے حوصلے کاباعث بنی، فٹبال میں ایسا اعزاز پاکستان کیلئے نہایت قابل فخربات ہے۔ سربراہ مسلم ہینڈز فانڈیشن نے کہا کہ ایونٹ میں ایسے بچے شریک کئے جاتے ہیں جوعموما محنت مزدوری کرکے خرچہ چلاتے ہیں، سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم میں شمولیت ان کوقومی ہیروز بناتی ہے۔ سربراہ میدان پراجیکٹ نے کہا کہ یہ اس پلیٹ فارم کی خوش آئندبات ہے، ناروے میں موسم کی سختی کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے۔ ٹیم منیجر نے کہا کہ ہرطرح کے حالات اور چیلنجز کامقابلہ کرکے پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان سٹریٹ فٹبال ٹیم کا کہنا تھا کہ میں نے 2 بار پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جو نہایت قابلِ فخر ہے، پاکستانی ٹیم نے بلاشبہ ناروے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئندہ بھی ہماری ٹیم ہمیشہ ایسی کارکردگی کامظاہرہ کرتی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا...

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ویمن پریمیر لیگ میں کپتان ماریہ خان ایسٹرن فلیمس کی نماندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ اس سیزن کے لیے ایسٹرن فلیمس کی پہلی غیرملکی ساننگ بھی ہیں۔ کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالرکو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئرلیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ کلب کے پلیئرزروسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔ یہی نہیں ماریہ سعودی کلب کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی ویمن فٹبالر ہیں۔ سعودی پریمیئرلیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمزصرف دو میچ جیت پائی تھی۔ ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چارملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہرکسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ وہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہوں گی ۔ 2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان ہاجرہ خان نے مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا اور کسی بھی غیرملکی کلب کی جانب سے سائن کی جانے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالربنی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت سے شکست کابدلہ ایشین گیمز میں لیں گے،...

پاکستانی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے ناتجربہ کاری کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن کی وجہ قرار دے دیا۔ ان کا کہناہے کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز کی تیاری کا بہت اچھا موقع ملا ہے، ایشین گیمز میں زیادہ اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سینئر ترین رکن نے موقف اختیار کیا کہ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا پوری ٹیم کو بہت دکھ ہے۔ ہمیں زیادہ بہتر رزلٹ دینا چاہیے تھا، ہر لڑکے نے سو فیصد کارکردگی دکھائی، زیادہ تر لڑکے تو پہلی بار سینئر ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ جتنے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو ملیں گے اتنا ہی پرفارمنس کا معیار بہتر ہوگا۔ عمر بھٹہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کس فارمیشن سے کھیلتی ہے، اس کا پہلے سے اندازہ نہیں تھا، اپنی سرزمین پر ہر ٹیم کا کھیلنے کا مورال زیادہ ہوتاہے۔ چار میں سے بھارت نے ہمیں تین گول پنالٹی پش پر کیے۔ اب ان کے پلان کا اندازہ ہوگیاہے کہ وہ کس طرح کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہی گروپ میں ہے اور یقین ہے کہ وہاں ان کو ٹف ٹآئم دینے میں کامیاب رہیں گے۔ بھارت آنے سے پہلے بہترین فلکر ارباز انجری کا شکار ہوگئے، ہمارے پاس واحد آپشن سفیان ہی رہ گیاتھا،ارباز کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہوجائے گا، اگر اس کے ساتھ چند سینئر لڑکے بھی ٹیم کا حصہ بن جائے تو پھر بہت فرق پڑسکتاہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک رسائی پانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان، بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور، ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا تیس ستمبر کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پھانسی پر چڑھائے جانے کی خبروں میں آنیوالے ج...

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے آرمی چیف پاک سو ٹو کو برطرف کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع کو ملک کا نیا آرمی چیف تعینات کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سات ماہ تک آرمی چیف رہنے والے پاک سو ٹو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری میڈیا پر برطرفی کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سابق وزیر دفاع جنرل ری یونگ گل کو آرمی کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کم جانگ ان کی جانب سے یہ اعلان شمالی کوریا کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں فوج کے دیگر مرکزی کمانڈنگ افسران کو بھی عہدوں سے فارغ کیا گیا یا ان کا تبادلہ کیا گیا۔ جنرل ری یونگ گل اس سے قبل بھی شمالی کوریا کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں اور انہیں 2016 میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور سرکاری تقریبات میں ان کی غیر موجودگی کے باعث یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی اوہا ویمن یونیورسٹی میں بطور انٹرنیشنل اسٹڈیز تعینات پروفیسر لیف ایرک ایسلے کا کہنا ہے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے روس کے یوکرین پر حملے سے یہ سبق سیکھا ہے کہ کوئی بھی اس قدر طاقتور نہ ہو کہ ان کی طاقت کو چیلنج کر سکے جیسا ویگنر گروپ نے ولادمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کا اعلان کر کے کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رشوت لینے کا الزام، یوکرین کے اعلی فوجی افسر...

یوکرین میں رشوت لینے کے الزام میں اعلی فوجی افسران کو برطرف کردیا گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کیلیے رشوت لینے پرتمام چوبیس ریکروٹمنٹس چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اوڈیسا ریجن میں ایک ریکروٹمنٹ آفس میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک سوبارہ فوجداری مقدمات کھولے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعد...

امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے،گورنرکے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اورعمارتیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ طوفانی ہواوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا۔ دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے بھی ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنٹر بائیڈن پر لگے الزامات کی تحقیقات کے لیے...

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فوجداری مقدمے کی سماعت شروع کی جاسکتی ہے،جو صدر بائیڈن کی انتخابی مہم دوہزازچوبیس کیلئے ایک بڑا سیٹ بیک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک طرف امریکی صدر جوبائیڈن اگلے صدارتی انتخابات کیلئے مہم چلا رہے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ممکمہ طور پر کریمینل کورٹ میں سماعت شروع ہوسکتی ہے۔ ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری، ہتھیار رکھنے کیلئے جھوٹ بولنے جیسے جرائم کا الزام ہے، امریکی وزیر قانون نے ہنٹر بائیڈن پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد پراسیکیوٹر کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ ریپبلیکنز کے نمائندوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ بائیڈن نے اپنے بیٹے کے کاروبار سے فائدہ حاصل کیا ہے یہ تمام کریمینل مقدمے بائیڈن کی انتخابی مہم متاثر کر سکتے ہیں ۔ امریکی تجزیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگر میں ہنٹر بائیڈن کی جگہ تو بہت خوفزدہ ہوتا۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی عدالتی کارروائی جاری ہے جس میں ممکنہ طور پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی کا ہندوستان عیسائیوں کیلئے جہنم بن گیا...

مودی کا ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا ، یونائیٹڈ کرسچین فورم کی سالانہ رپورٹ نے مودی سرکار کے سب سے بڑی جمہوریت اور مذہبی رواداری کے دعوں کی قلعی کھول دی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ6 ماہ میں ہندوستان کی 23ریاستوں میں عیسائی برادری کے خلاف پر تشدد واقعات400سے تجاوز کر گئے، اتر پردیش عیسائیوں کے خلاف155پر تشدد واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ صرف جون کے مہینے میں اوسطا 3واقعات روزانہ جبکہ کل88واقعات رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2022 میں عیسائیوں کے خلاف598 پر تشددواقعات رپورٹ ہوئے، مودی سرکار نے مذہب تبدیلی کے قوانین کو ہتھیار بنا کر35عیسائی پادریوں کو 63مقدمات میں جیل میں ڈال دیا۔ 2014میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد عیسائی برادری کے خلاف نفرت انگیز جرائم دگنے ہوگئے، ایونجیلکل فیلو شپ آف انڈیا وشوا ہندو پرشاد، بجرنگ دل اور راشٹریا سوائم سیوک سنگھ پر تشد واقعات کے خلاف پیش پیش ہیں ، ایونجیلکل فیلو شپ آف انڈیا 1964سے1997تک ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف صرف62 پر تشددواقعات رپورٹ ہوئے۔ بی جے پی دورِ حکومت میں 1998سے 2004تک عیسائی برادری کے خلاف 1ہزار سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے، 2014سے2022 تک عیسائی برادری کے خلاف2700سے زائد پر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ یونائیٹڈ کرسچین فورم کا بتانا ہے کہ مودی سرکار سیاسی مقاصد کی خاطر مذہبی جذبات کو ابھار کر ہندو انتہا پسندوں کی خوشنودی چاہتی ہے، عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت2014 میں 28ویں نمبرسے2022میں 10ویں نمبر پر آچکا ہے۔ اوپن ڈورز آرگنائزیشن نے ہندوستان کو عیسائیوں کے لئے شدید خطرناک ملک قرار دے دیا، جنوری1999 کو انتہا پسندوں نیکوڑھ کے مرض کا علاج کرنے والے آسٹریلوی سماجی کارکن گراہم سٹینز کو2کمسن بچوں سمیت زندہ جلا ڈالا تھا۔ اسی طرح 1998میں گجرات میں 10دن تک جاری رہنے والے قتلِ عام میں 25عیسائی گاں جلا دیے گئے، 2008میں اڑیسا میں عیسائی برادری کے600سے زائد گاں اور 400چرچوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 4دن تک جاری رہنے والے قتلِ عام میں 500عیسائی ہلاک ہوئے، 75ہزار بے گھر اور 100سے زائد عیسائی خواتین اجتمائی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ منی پور میں جاری حالیہ فسادات میں بھی150عیسائی جان کی بازی ہارگئے جبکہ400چرچوں کو جلایا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوجرنوالہ میں سوشل میڈیا پرایکٹیو جعلی عامل...

گوجرانوالہ میں پولیس نے جعلی عامل کو گرفتارکرلیا۔ جعلی عامل نے سوشل میڈیا پرآئی ڈیز اورپیج بنار کھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے مبینہ کرامات کی ویڈیوزسوشل میڈیا پراپلوڈ کرتا تھا،ملزم 700 کی مرغی،500 کے کبوتر کے بدلے من کی مراد پوری کرانے کا دعوی کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سادہ لوگوں کو پھنسا کرآئن لائن رقم بٹورتا تھا،جعلی عامل کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ پسند کی شادی کی فرمائش کرتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے میڈیکل، ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئ...

پنجاب کے میڈیکل، ڈینٹل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ستائیس اگست کو ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے گیارہ شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ متعلقہ شہروں کے سی ای اوزہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای اوز ہیلتھ کو کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 11 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے دوران سرکاری اسپتال بھی ہائی الرٹ رہیں گے۔ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ گیارہ شہروں میں قائم 32 مراکز پرلیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، مددگارعملے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ٹیسٹ کے بہتر انعقاد کیلئے میڈیکل اداروں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلزریجنل انچارج نامزد کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس،عملہ موجود رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ہائبرڈ کینولا کی کاشت پاکستان کے غذائی...

چینی ہائبرڈ کینولا کی کاشت پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی ،500,000 ٹن اعلیٰ معیار کا کوکنگ آئل اور 10 لاکھ ٹن اعلیٰ قسم کے ریپسیڈ کھانے کی پیداوار متوقع ہے، جس سے تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے، رواں سال اور آئندہ سال تک ہم 1.2 ملین ایکڑ پر ہائبرڈ کینولا کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چینی سیڈ کمپنی ووہان چنگفاـہیشینگ کے بین الاقوامی کاروباری شعبے کے ڈائریکٹر چاؤ شوشینگ نے کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی تھیم ''گرین پاکستان انیشی ایٹو'' کے سیمینار میں چاؤ نے صحت مند تیل کی صنعت کے قیام کے لیے کینولا ٹیکنالوجی پر پاک چین تعاون کے عنوان سے اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے صحت مند خوردنی تیل کی قلت کو دور کیا جا سکتا ہے۔ چاؤ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کینولا کی بڑی جدید کاشتکاری اور اس کی صنعتوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، یہ قومی غذائی تحفظ کے لیے اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور جانوروں کی خوراک فراہم کرے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی ترقی سے درآمدی بل کا 25ـ30 فیصد کم ہو سکتا ہے اور متعلقہ صنعتوں میں لاکھوں نوکریاں مل سکتی ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کر رہی ہے تاکہ اسے سمارٹ ایگریکلچر میں موثر بنایا جا سکے۔ ''ہم کٹائی کی ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے کاشتکار اپنے ہارویسٹر پر کچھ اٹیچمنٹ استعمال کر سکتے ہیں تاکہ ضیاع کو کم کیا جا سکے۔

چاو نے کہا کہ کمپنی پورے پاکستان میں پروسیسنگ یونٹس بھی متعارف کرائے گی جس کے ذریعے دیہاتوں میں بھی لوگ انہیں انسٹال کر کے تیل پیدا کر سکتے ہیں۔ ووہان چنگفاـہیشینگ نے 2009 سے پاکستان میں ہائبرڈ ڈبل لو ریپسیڈ اقسام کی افزائش کی ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان آب و ہوا اور کاشت میں بڑے فرق کی وجہ سے شروع میں بہت کم پیش رفت ہوئی تھی، اس لیے ہم نے افزائش نسل کی ایک نئی ذہنیت تیار کی۔ مقامی آب و ہوا کی خصوصیات اور تجرباتی اعداد و شمار کے مطابق جینیاتی وسائل کو دوبارہ تخلیق کرنا آخر میں، مالیکیولر ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم نے HCـ021C کو کامیابی سے تیار کیا جو کہ تیل کے بہتر مواد اور معیار کے ساتھ ایک نئی ہائبرڈ کینولا قسم ہے۔ چاو نے ہمیں بتایا کہ -021C HC کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) نے 2019 میں منظور اور رجسٹر کیا تھا، اور اس طرح یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈبل کم ریپسیڈ قسم بن گئی۔ گوادر پرو کے مطابق-021C HC کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے، صوبہ پنجاب نے کاشت کرنے والے کسانوں کو 5,000 روپے فی ایکڑ پر سبسڈی فراہم کی۔ مقامی اقسام کے مقابلے میں، -021C HC کا تیل کم از کم 10 فی صد زیادہ ہے، اور اس کی پیداوار 5 فی صد زیادہ ہے۔ یہ آئل پروسیسنگ پلانٹس میں بہت مقبول ہے۔ چاؤ نے کہا باقی ریپسیڈ کھانے کو اعلی معیار کے فیڈ ایڈیٹیو کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ -021C HC کی کاشت کا فروغ پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار اور پولٹری کے شعبے کے لیے سازگار ہو سکتا ہے، اور اس طرح پاکستان کی خوراک کی حفاظت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پانچ سال بہت مشکل ، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ...

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پانچ سال بہت مشکل تھے، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ صوبائی حکومت نہ چلے لیکن ہم ثابت قدم رہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں ہماری اسمبلی مدت مکمل کرکے تحلیل ہوگئی، جب تک نگراں وزیراعلی نہیں آتا، آئینی طور پر3دن تک میں وزیر اعلی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے نگراں وزیراعلی پر مشاورت ہوئی ہے ، پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2013 اور 2018 میں دونوں بار نگراں وزیراعلی پر متفقہ فیصلہ ہوا تھا، پوری کابینہ کا شکر گزار ہوں۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ اگست 2018 میں آنے کے چند ماہ میں وفاقی حکومت اور اپوزیشن نے غیر جمہوری اقدام کیے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیراعلی کو تقریر نہ کرنے دی جائے، پانچ چھ گندے انڈے آجائیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کو اطلاع ہی نہیں دی جاتی تھی کہ وزیراعظم آرہے ہیں، اس وقت کے وزیراعظم منٹوں کے لیے کراچی آتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ حکومت اور سندھ کو ڈس اون کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ماضی میں سیلاب کے دوران وفاق کی طرف سے مدد صفر رہی، خبریں چلائی گئیں کہ وزیراعلی سندھ گرفتار ہونے والے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہبازشریف کے وزیراعطم بننے کے بعدوفاق سیتعلقات میں بہتری آئی، وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سندھ کے دورے کیے، وہ جب آتے تھے تو کہتے تھے سیلاب کا پانی کیسے نکلے گا، وزیراعظم نے گندم سے متعلق کہا کہ بہت بڑا بحران ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں ڈاکٹرز کی رائے پر اقدامات کیے اور اس دوران شدید تنقید کا سامنا بھی کیا لیکن کورونا میں سندھ کے ڈاکٹرز اور عوام کی کوششوں سے پاکستان کو فائدہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت کی ای او بی آئی کو سکیورٹی گارڈ سے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی)کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشن کے حصول کیلئے سیکورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی۔ واضح رہے کہ سکیورٹی گارڈ ، افتخار حسین ، ایک نجی سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے اور افتخار حسین 2008 میں سروس کے دوران حادثے کی وجہ سے معذور ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں سکیورٹی گارڈ نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا تاہم ای او بی آئی نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین کی مدت ِ ملازمت 15 سال سے کم ہے اس لئے وہ صرف اولڈ ایج گرانٹ کے حقدار ہیں، جس پر ریٹائرڈ سیکورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا اور وفاقی محتسب نے ای او بی آئی کو کیس پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی جسے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عام مزدور (سیکیورٹی گارڈ ) کو انصاف کیلئے کئی سالوں تک انتظار کرنا پڑا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ جان کر انتہائی مایوس ہوا ہوں کہ سیکورٹی گارڈ جب اپنے ینشن کیس کی پیروی کیلئے دفتر گیا تو اس کو ای او بی آئی کے دفتر میں داخلہ تک کی اجازت نہ دی گئی، ایک ریٹائرڈ افسر کی مداخلت کے بعد شہری کو دفتر کے احاطہ میں داخلہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران ای او بی آئی کے نمائندہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی شکایت پر قانون کے مطابق غور کیا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کی اپیل کو نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی پینشن کے معاملہ کو ادارے کے چیئرمین کے بجائے ادارے کی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھاولپور ،نیشنل پارک لال سوہانرہ میںٹمبر ماف...

نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے قاتلانہ حملہ کر کے محکمہ جنگلات کے ملازمین شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے اپنا راج قائم کر تے ہوئے دن رات سر عام غیر قانونی طور پر جنگلات کاٹنے میں مصروف ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے منع کرنے پر ٹمبر مافیا اور ان کے چیلوں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کلہاڑیوں اور آہنی ہتھیاروں سے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ملازمین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوری میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخوست متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی جس کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم...

سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیاجاچکا ہے ، ایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ۔ ہفتہ کو سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے شہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور بات الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی مشہوری کے لئے جتنے مرضی دن لگالیں، پاکستان کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16مہینے تھے جو انہوں نے لگائے ، غریب کو زندہ مار دیا ہے، آٹا ، گھی، چینی ،بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ تک وہ دینے کے قابل نہیں رہا ، شہروں میں لوٹ مار شروع ہوچکی ہے اور خانہ جنگی کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے اور جو یہ نئی تاریخ دیتے تھے کہ نواز شریف کل آ رہا ہے ، پرسوں آ رہا ہے ان کی خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے ، 90دن میں الیکشن کروانے ہونگے اور جو سلوک انہوں نے عوام سے روا رکھا ہے اس کا انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13اگست رات انشااللہ11بجے میں لال حویلی کے باہرقوم سیخطاب کروں گا، اگر ضرورت پڑی توآج شام بھی ایک ٹویٹ جاری کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر کے نزدیک ، میرے رشتے داروں اور ملازموں کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور ان کو لاپتہ کر دیا ہے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے اور جسے انتقامی سیاست کا عروج سمجھاجائے گا لیکن بالاآخر یہ شکست کھائیں گئے اور عوام ووٹ کے ذریعے ان کو شکست فاش دیں گے ۔ شیخ رشید نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پرانہوں نے اقتصادی معاشی اورمالیاتی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے، قوم کی معیشت تباہ کر دی ہے لیکن اپنا بھی ستیا ناس کر دیا ہے، یہ لوگ عوام میں جانے اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں اور الیکشن کے دن انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مک...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانیکی سزا سنائی، فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہ...

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جبکہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔ سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیرا وکیس،خدیجہ شاہ ودیگر کے جوڈیشل ری...

جناح ہاوس جلاو گھیرا وکیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سیمت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈر میں توسیع کر دی گئی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ اور جلاو گھیرا وکیس کی سماعت کی۔ اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں