• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

افغان وزیر اور اقوام متحدہ عہدیدار کے درمیان...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے ساتھ ملاقات میں افغان مہاجرین کی قانونی مدد بارے زور دیا ہے۔

افغان ٹیلی ویژن طلوع نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب نمائندہ خصوصی اور افغانستان کے لیے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر ڈینیئل پیٹر اینڈرس کے ساتھ بات چیت کے دوران سینئر عہدیدار نے متعدد دیگر ممالک میں افغان مہاجرین ، افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر افراد کی حالت زار اور امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین آبادیوں میں سے ایک ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں افغان مہاجرین کی تعداد 70 لاکھ ہے جن میں اکثریت پاکستان اور ایران میں مقیم ہے۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب 2030 تک 40 لاکھ چینی سیاحوں کو اپن...

ریاض(شِنہوا)سعودی سیاحتی اتھارٹی (ایس ٹی اے) نے رواں موسم گرما میں 2030 تک سالانہ 40 لاکھ چینی سیاحوں کو راغب کرنے کے ہدف کی جانب کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایس ٹی اے نے جائزہ لیتے ہو ئے کہا  کہ ان اقدامات میں مملکت کے دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ملانے والی ایک نئی براہ راست پرواز کا راستہ بھی شامل ہے جس کا اعلان گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ نے کیا تھا۔

اس کے علاوہ مملکت اور چین نے سیاحت کے فروغ کے لیے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں سعودی عرب کے تیز رفتار ای ویزا پروگرام میں چین کا اندراج اور سعودی عرب کا 96 گھنٹے کا اسٹاپ اوور ویزا پروگرام شامل ہے جو اس کے مسافروں کو مملکت میں ایک رات کے ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

بیان میں چینی سیاحوں کی سہولت کے لیے رواں سال کے اوائل میں پہلے ہی کیے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سیاح اب سرکاری چینی زبان کے سیاحتی پورٹل  تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں  اور ریاض ہوائی اڈے پر بہتر طور  پر نیویگشن حاصل کرسکتے ہیں جہاں مینڈرن سائن بورڈ ، چینی زبان کی ہاٹ لائن ، یونین پے کارڈ اسکیم اور چینی ریسٹورنٹس دستیاب ہیں۔

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مملکت 2030 تک سیاحت کو 10 کروڑ سالانہ سیا حتی دوروں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب 2030 تک 40 لاکھ چینی سیاحوں کو اپن...

ریاض(شِنہوا)سعودی سیاحتی اتھارٹی (ایس ٹی اے) نے رواں موسم گرما میں 2030 تک سالانہ 40 لاکھ چینی سیاحوں کو راغب کرنے کے ہدف کی جانب کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایس ٹی اے نے جائزہ لیتے ہو ئے کہا  کہ ان اقدامات میں مملکت کے دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ملانے والی ایک نئی براہ راست پرواز کا راستہ بھی شامل ہے جس کا اعلان گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ نے کیا تھا۔

اس کے علاوہ مملکت اور چین نے سیاحت کے فروغ کے لیے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں سعودی عرب کے تیز رفتار ای ویزا پروگرام میں چین کا اندراج اور سعودی عرب کا 96 گھنٹے کا اسٹاپ اوور ویزا پروگرام شامل ہے جو اس کے مسافروں کو مملکت میں ایک رات کے ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

بیان میں چینی سیاحوں کی سہولت کے لیے رواں سال کے اوائل میں پہلے ہی کیے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سیاح اب سرکاری چینی زبان کے سیاحتی پورٹل  تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں  اور ریاض ہوائی اڈے پر بہتر طور  پر نیویگشن حاصل کرسکتے ہیں جہاں مینڈرن سائن بورڈ ، چینی زبان کی ہاٹ لائن ، یونین پے کارڈ اسکیم اور چینی ریسٹورنٹس دستیاب ہیں۔

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مملکت 2030 تک سیاحت کو 10 کروڑ سالانہ سیا حتی دوروں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جارجیا میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ، 19 ہلا...

جارجیا کے سیاحتی قصبے شوووی میں گزشتہ ہفتے مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے ،راچالیخومی اور کوویمو سوانیتی نامی علاقے میں موجود اس علاقے میں امدادی کاروائیاں تاحال جاری ہیں،جارجیا کی سرکاری ریسکو ایجنسی کے صدر تیمور میگیبریشویلی نے بتایا کہ بدھ کے روز بھی ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،پولیس جائے حادثہ میں لا پتہ ہونے والے پندرہ افراد کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تودے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس ممالک کے وزرائے تجارت و معیشت کے اجلاس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا ہے کہ برکس ممالک کے وزرائے تجارت اور معیشت نے اتفاق رائے پیدا کرتے ہو ئے حالیہ وزارتی اجلاس کے دوران  اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنس میں وزرا نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں تعاون بڑھانے اور مستحکم سپلائی چین کو فروغ دینے اور مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

وزرا نے متفقہ طور پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور تعمیری رویے کے ساتھ ڈبلیو ٹی او اصلاحات میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

وزرا نے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم اور ٹیکس مراعات سمیت یکطرفہ اور امتیازی اقدامات اپنانے پر کچھ ترقی یافتہ ممالک کی مذمت کی۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی بنانے کا عمل مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں کے اصول اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہونا چا ہئیے۔

انہوں نے غیر برکس ممالک کو ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال کرنے اور دیگر ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعاون تلاش کرنے کے لئے مدعو کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

ہم خیال غیر برکس ارکان کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ترقی کے لئے سازگار مضبوط تجارتی ماحول کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس ممالک کے وزرائے تجارت و معیشت کے اجلاس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا ہے کہ برکس ممالک کے وزرائے تجارت اور معیشت نے اتفاق رائے پیدا کرتے ہو ئے حالیہ وزارتی اجلاس کے دوران  اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنس میں وزرا نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں تعاون بڑھانے اور مستحکم سپلائی چین کو فروغ دینے اور مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

وزرا نے متفقہ طور پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور تعمیری رویے کے ساتھ ڈبلیو ٹی او اصلاحات میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

وزرا نے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم اور ٹیکس مراعات سمیت یکطرفہ اور امتیازی اقدامات اپنانے پر کچھ ترقی یافتہ ممالک کی مذمت کی۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی بنانے کا عمل مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں کے اصول اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہونا چا ہئیے۔

انہوں نے غیر برکس ممالک کو ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال کرنے اور دیگر ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعاون تلاش کرنے کے لئے مدعو کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

ہم خیال غیر برکس ارکان کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ترقی کے لئے سازگار مضبوط تجارتی ماحول کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران،غیر قانونی بلڈنگ غلط طریقے سے گرانے پر...

ایران کے دارالحکومت تہران میں غیر قانونی طورپر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق غلط طریقے سے عمارت گرانے سے ہلاک ہونے والے 5افراد میں 2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ اس دوران 10سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے، گرائی جانے والی عمارت نے دیگرعمارتوں کو بھی اپنے ساتھ گرادیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں،پولیس کے مطابق بلڈنگ کو گراتے وقت تعمیراتی حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں ستمبر2022 کے بعد احتجاج کے دوران 1...

ایران میں جرنلسٹس سنڈیکیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کے آغاز کے بعد سے ایرانی حکام نے 100سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا ہے، گذشتہ سال کے دوران سو سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جسے انہوں نے ایران میں صحافت کے حوالے سے سیاہ دور قرار دیا،عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ سال کے دوران 100سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے گذشتہ دس ماہ کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں 90سے زیادہ صحافیوں کی گرفتاری یا طلبی کے واقعات رپورٹ کئے ہیں،یہ کمیٹی ستمبر میں ان صحافیوں کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی جنہیں احتجاج کی وجہ سے حکام کی جانب سے گرفتار یا ہراساں کیا جاتا ہے،کمیٹی نے تصدیق کی کہ گذشتہ مہینوں کے دوران زیادہ تر صحافیوں کو مشروط طور پر رہا کیا گیا اور دیگر کو عام معافی کا فائدہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی10 مشرقی ریاستوں میں موسم نے تباہی...

طوفانی ہوائوں، بارش اور ژالہ باری نے امریکا کی 10مشرقی ریاستوں میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مشرقی امریکا میں ایک طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے، تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا، سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، نیویارک سے الاباما تک 11لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،مشرقی امریکی ریاستوں میں خراب موسم کے پیشِ نظر ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، طوفانی ہوائیں چوبیس گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت تک چلتی رہیں، اور بجلی منگل کی رات تک منقطع رہی، جب کہ 5 کروڑ افراد طوفانی ہواں اور آسمانی بجلیوں کی زد پر آئے، الاباما کے شہر فلورنس میں ایک پارکنگ لاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 28سالہ شخص کی موت ہو گئی، جب کہ سا ئوتھ کیرولائنا میں 15سالہ لڑکا ایون کرسٹوفر کنلی اس وقت موت کا شکار ہوا جب اینڈرسن کائونٹی میں اس کے دادا دادی کے گھر کے باہر اس پر درخت آ گرا،ریاست میری لینڈ کے شہر ویسٹ منسٹر میں ایک سڑک پر گاڑیوں پر بجلی کے کھمبے اور تاریں گرنے کی وجہ سے پیر کو ساڑھے پانچ گھنٹے تک درجنوں افراد کاروں میں پھنسے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن،ہیری اور میگھن مارکل شاہی لقب سے محروم...

شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے استعمال ہونے والا برطانوی شاہی لقب'ہز رائل ہائینس' ہٹا دیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے،معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے،یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کو چھوڑ کر 2020سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں،جس کے بعد سے شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تنائو کا شکار ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان،طوفان خانون سے معمولات زندگی مفلوج، پر...

جاپان میں طوفان خانون نے معمولات زندگی مفلوج کردیئے، کئی فضائی پروازیں معطل ہوگئیں،جاپان میں تیزہوائوں اور بارشوں کی وجہ سے درخت گرگئے جس سے گاڑیوں کی روانی متاثر ہوئی ہے، ہزاروں شہری گرمیوں کی تعطیلات کیلئے سیاحتی مقامات کی جانب جانے کیلئے تیار تھے،لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں،محکمہ موسمیات نے جنوبی اور مغربی جاپان میں موسم کی خرابی کی پیش گوئی کی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی عبارت استع...

آسٹریلیا نے سرکاری خط و کتابت میں مقبوضہ فلسطینی سر زمین کے استعمال کا اعلان کیا ہے ،وزیرخارجہ پینی ووانگ نے پارلیمان میں خطاب کے دوران کہا کہ یہ فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت برطانیہ،نیوزی لینڈ اور اقوام متحدہ جیسے کلیدی اتحادیوں کے موقف کا ترجمان ہے ،وانگ نے کہا کہ اب ہمارے سرکاری خط و کتابت میں مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا استعمال کیا جائے گا،دوسری جانب فلسطینی امور خارجہ نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے گزشتہ روز پارلیمان سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت ، مقبوضہ فلسطینی سر زمین کی عبارت استعمال کرتے ہوئے عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر اعتراض کی جانب توجہ دلوائے گی،آسٹریلیا میں موجودہ اقتدار نے سابقہ حکومت کے مغربی القدس کو اسرائیلی صدر مقام قرار دینے کے فیصلے کو گزشتہ سال اکتوبر میں کالعدم قرار دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی قیادت کا ٹرین حادثے پر پاکستان سے اظہا...

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو اتوار کے روز ٹرین حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے ،شاہ سلمان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا، واضح رہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے جب یہ نواب شاہ کے قریب صوبہ سندھ کے دیہی علاقے میں پٹری سے اتر گئی،حادثہ کراچی سے تقریبا 250کلومیٹر (160میل)ریل کے ذریعے فاصلے پر پیش آیا۔ حادثے میں 35 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپ ٹائون میں ٹیکسی ہڑتال کے دوران 5افراد ہل...

کیپ ٹائون میں ٹیکسی ہڑتال کے دوران پر تشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک برطانوی شہری بھی شامل ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی دارالحکومت کیپ ٹائون میں ٹیکسی ہڑتال سے متعلق پرتشدد مظاہروں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک شدگان میں ایک 40سالہ برطانوی سیاح بھی شامل ہے،کیپ ٹائون میں ٹیکسی ڈرائیورز کی ہڑتال پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گئی ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے 120افراد کو گرفتار کر لیا ہے،ایک ہفتہ طویل ہڑتال پر جانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کا موقف تھا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام بے جا سختی سے کام لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے معمولی جرائم پر ٹیکسیوں کو ضبط کرنے پر کاروبار متاثر ہوا ہے، اور ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں،حکومت اور ٹیکسی ڈرائیورز کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہو گئے جس پر شہر بھر میں ڈرائیورز نے ٹیکسی آپریشن بند کر دیا ہے، ہڑتال کے دوران کیپ ٹائون کے نواحی علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں،ڈرائیوروں کے مطابق ان کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنا اور ایمرجنسی لین میں غیر قانونی طور پر گاڑی چلانا شامل ہیں، انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ دوسروں کو ان خلاف ورزیوں پر صرف جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیپ ٹائون بھر کے منی بس ٹیکسی آپریٹرز نے بھی شکایت کی ہے کہ حکومت ان کی ٹیکسیوں کو یہ کہہ کر ضبط کر رہی ہے یہ سڑک پر چلنے کے قابل نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار میں نچلی ذات کے ہندوں کا وجود خطر...

بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار میں نچلی ذات کے ہندوں کے خلاف نفرت پرمبنی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021میں دلت ہندوں کے خلاف 60ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 5برسوں میں نچلی ذاتوں کے ہندوں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد نفرت انگیز جرائم سامنے آئے،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست اتر پردیش 13ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے جہاں دلتوں کے خلاف اوسطا روزانہ ہر 10منٹ میں تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے، تقریبا 90فیصد غریب اور 95فیصد ان پڑھ ہندو نچلی ذات کے ہندو ہیں،نچلی ذات کے ہندوں کے خلاف جرائم سے متعلق 71ہزار سے زائد مقدمات ہندوستانی عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور نچلی ذات کے ہندوں کے خلاف جرائم میں سزا کی شرح 15فیصد سے بھی کم ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد دلت ہندوں کیخلاف جرائم میں 66فیصد اضافہ ہوا، تقریبا 45فیصد ہندو کسی دوسرے مذہب یا نچلی ذات کے ہندوں کو بطور ہمسایہ قبول کرنے کو تیار نہیں،2018میں ریاست تامل ناڈو میں 2دلت ہندوں کو اونچی ذات کے ہندوں کے سامنے ٹانگ پرٹانگ رکھ کر بیٹھنے پر قتل کردیا گیا تھا،مارچ 2000میں کرناٹک میں انتہاپسندوں نے دلت خاندان کے 7افراد کو زندہ جلا دیا تھا جبکہ دسمبر 2012میں تامل ناڈو میں ہی دلتوں کے 200سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں...

اقوام متحدہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دگرگوں صورتحال پر ایک بار پھرتشویش کا اظہار کیا ہے،اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے یہ بیان 5اگست 2019کوجموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اقدام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا ،نیویارک میں عالمی ادارے کے صدر دفتر میں معمول کی بریفنگ کے دوران کئے گئے سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دگرگوں صورتحال پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ اب بھی موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ میں ان خدشات کا اعادہ کروں گا جن کا اظہار اس سے پہلے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر اور دیگر ذرائع سے کیا جا چکا ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں جن خدشات کا اظہار ہم نے پہلے کیا وہ اب بھی برقرار ہیں ،واضح رہے کہ5اگست 2019کے یکطرفہ بھارتی اقدام کی چوتھی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اماراتی صدر کا امریکی قومی سلامتی کے مشیرسے...

متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زائد آل نہیان نے امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوئوں اور تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ہونے والی ملاقات جو دارالحکومت ابوظبی میں ہوئی کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال اور خطے میں استحکام کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، الحرمین الشریفین میں مذہبی امور ک...

سعودی عرب نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام کا اعلان کر دیا، جبکہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے ان کا درجہ وزیر کے برابر ہو گا،عالمیمیڈیا کے مطابق یہ اتھارٹی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ کے مذہبی امور کی صدارت کے طور پر کام کریں گی،یہ ایجنسی دونوں مساجد میں آئمہ اور مذنین کی نگرانی کرے گی ،علاوہ ازیں اتھارٹی مذہبی امور کے علاوہ وہاں پیش کیے جانے والے مذہبی اسباق اور سیمیناروں کی نگرانی بھی کریں گی،اس وقت ان امور کی نگرانی کی ذمے دار صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین ہے،کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی)کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور پریذیڈنسی کے نام سے خودمختار ادارہ انتظامی اعتبار سے براہ راست بادشاہ کے ماتحت ہوگا،حرمین شریفین میں آئمہ اور موذن کے امور کی نگرانی اور دونوں مساجد میں مذہبی امور سے متعلق تمام معاملات، اختیارات اور فرائض نئے ادارے کو منتقل ہوجائیں گے۔حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی سے منسلک علمی اسباق اور وعظ و نصیحت کی مجالس کے انتظامات بھی نئے ادارے کے حوالے کیے گئے ہیں،یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ، اس کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر ،چینی آٹو برانڈ نے نئے ایس یو وی ماڈلز ک...

قاہرہ(شِنہوا)چین کے آٹو برانڈ جیٹور آٹو نے چینی آٹومیکرز کے مشرق وسطیٰ میں اپنی توسیع کو تیز کرنے کے سلسلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین نئے ایس یو وی ماڈلز کی رونمائی کر دی ہے۔

"ٹریول ٹو گیدر" کے موضوع کے تحت جیٹور کی جانب سے عظیم الشان اہرام کے سامنے منعقدہ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں آٹو ڈیلرز، آٹو ماہرین، انٹرنیٹ انفلوئنسرز اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب کے دوران جیٹور نے تین ایس یو وی ماڈلز ایکس 70 پلس، ایکس 90 پلس اور ڈیشنگ متعارف کرائے جن کے انتہائی جدید ڈیزائن ان کے پیچھے موجود قدیم اہرام کے بالکل برعکس ہیں۔

جیٹور آٹو کے نائب صدر کے چھوان ڈنگ نے کہا کہ 2018 میں اپنے قیام کے بعد سے جیٹور نے 40 سے زائد ممالک اور خطوں میں 400 سے زیادہ سیلز اور سروس نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔

جیٹور کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر اور جیٹور انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی کے جنرل منیجر چن جیاکائی نے کہا کہ جیٹور مصر میں ایس یو وی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرے گی جس کا مقصد 2027 تک مصری آٹو مارکیٹ کا 10 فیصد حصہ حاصل کرنا ہے۔

چن  نے شِنہوا کو بتایا کہ مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے جیٹور مزید ملازمتیں فراہم کرنے اور مصر کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی آٹوموبائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 75.7 فیصد کا تیزی سے اضافہ ہوا  جس میں 21 لاکھ 40 ہزار  گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر ،چینی آٹو برانڈ نے نئے ایس یو وی ماڈلز ک...

قاہرہ(شِنہوا)چین کے آٹو برانڈ جیٹور آٹو نے چینی آٹومیکرز کے مشرق وسطیٰ میں اپنی توسیع کو تیز کرنے کے سلسلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین نئے ایس یو وی ماڈلز کی رونمائی کر دی ہے۔

"ٹریول ٹو گیدر" کے موضوع کے تحت جیٹور کی جانب سے عظیم الشان اہرام کے سامنے منعقدہ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں آٹو ڈیلرز، آٹو ماہرین، انٹرنیٹ انفلوئنسرز اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب کے دوران جیٹور نے تین ایس یو وی ماڈلز ایکس 70 پلس، ایکس 90 پلس اور ڈیشنگ متعارف کرائے جن کے انتہائی جدید ڈیزائن ان کے پیچھے موجود قدیم اہرام کے بالکل برعکس ہیں۔

جیٹور آٹو کے نائب صدر کے چھوان ڈنگ نے کہا کہ 2018 میں اپنے قیام کے بعد سے جیٹور نے 40 سے زائد ممالک اور خطوں میں 400 سے زیادہ سیلز اور سروس نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔

جیٹور کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر اور جیٹور انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی کے جنرل منیجر چن جیاکائی نے کہا کہ جیٹور مصر میں ایس یو وی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرے گی جس کا مقصد 2027 تک مصری آٹو مارکیٹ کا 10 فیصد حصہ حاصل کرنا ہے۔

چن  نے شِنہوا کو بتایا کہ مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے جیٹور مزید ملازمتیں فراہم کرنے اور مصر کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی آٹوموبائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 75.7 فیصد کا تیزی سے اضافہ ہوا  جس میں 21 لاکھ 40 ہزار  گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین دوستی کے حوالے سےفلم " پا تھیے گرل"...

اسلام آباد (شِنہوا)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے مرکزی آڈیٹوریم میں سینکڑوں افراد کی موجودگی کے باوجود خاموشی چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ لوگوں کا پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی مشترکہ طور پر تیار کرد فلم میں مکمل طور پر مگن ہو نا تھی۔

شائقین ایک نوجوان چینی خاتون کے قراقرم ہائی وے کے ذریعے چین سے پاکستان آنے والے سفر سے محظوظ ہوئے ۔یہ خاتون پاکستان کو سستی اور صاف بجلی فراہم کرنے والے چین کے تعمیر کردہ پن بجلی گھر منصوبے میں بطور مترجم کام کرنے آئی تھی۔

آڈیٹوریم کا پرسکون ماحول اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ایک منظر میں چینی خاتون نے بس کرایہ ادا کرنا چاہا تو پاکستانی ڈرائیور نے گرمجوشی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چینی مسافروں کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں! پاکستان اور چین حقیقی بھائی ہیں۔

اس پر شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے " ہاں یہ سچ ہے"۔

پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی پہلی بڑی مشترکہ فلم "پا تھیے گرل " کی کہانی ایک چینی خاتون اور ایک پاکستانی نوعمر لڑکی کے درمیان دوستی کے گرد گھومتی ہے ،اور یہ دونوں فٹ بال کھیلنا پسند کرتی ہیں۔

جوں جوں کہانی آگے بڑھتی ہے چینی خاتون اپنی پاکستانی دوست کا ایک مضبوط سہارا بن جاتی ہے جس سے اسے اپنی اندرونی قوت دریافت کرنے اور راستے میں آنے والی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور بالآخر ان پر قابو پانے کا حوصلہ ملتا ہے۔

 

فائل فوٹو، اسلام آباد میں شہری پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی مشترکہ پیشکش " پا تھیے گرل " دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

پنجاب کے ضلع اٹک سے فلم دیکھنے  کے لئے آنے والے خالد نے شِںہوا کو بتایا کہ چینی خاتون کے کردار نے انہیں چین کی یاد دلا دی جو ہمیشہ پاکستان کی مدد کرتا اور ہر مشکل وقت میں غیر متزلزل ستون ثابت ہوتا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا آغاز 2013 میں ہوا تھا  جس کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ ملک کو بجلی گھروں کی تعمیر اور ملک بھر میں سڑکوں کا جال پھیلا کر رابطے کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین دوستی کے حوالے سےفلم " پا تھیے گرل"...

اسلام آباد (شِنہوا)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے مرکزی آڈیٹوریم میں سینکڑوں افراد کی موجودگی کے باوجود خاموشی چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ لوگوں کا پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی مشترکہ طور پر تیار کرد فلم میں مکمل طور پر مگن ہو نا تھی۔

شائقین ایک نوجوان چینی خاتون کے قراقرم ہائی وے کے ذریعے چین سے پاکستان آنے والے سفر سے محظوظ ہوئے ۔یہ خاتون پاکستان کو سستی اور صاف بجلی فراہم کرنے والے چین کے تعمیر کردہ پن بجلی گھر منصوبے میں بطور مترجم کام کرنے آئی تھی۔

آڈیٹوریم کا پرسکون ماحول اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ایک منظر میں چینی خاتون نے بس کرایہ ادا کرنا چاہا تو پاکستانی ڈرائیور نے گرمجوشی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چینی مسافروں کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں! پاکستان اور چین حقیقی بھائی ہیں۔

اس پر شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے " ہاں یہ سچ ہے"۔

پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی پہلی بڑی مشترکہ فلم "پا تھیے گرل " کی کہانی ایک چینی خاتون اور ایک پاکستانی نوعمر لڑکی کے درمیان دوستی کے گرد گھومتی ہے ،اور یہ دونوں فٹ بال کھیلنا پسند کرتی ہیں۔

جوں جوں کہانی آگے بڑھتی ہے چینی خاتون اپنی پاکستانی دوست کا ایک مضبوط سہارا بن جاتی ہے جس سے اسے اپنی اندرونی قوت دریافت کرنے اور راستے میں آنے والی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور بالآخر ان پر قابو پانے کا حوصلہ ملتا ہے۔

 

فائل فوٹو، اسلام آباد میں شہری پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستانی اور چینی پروڈیوسرز کی مشترکہ پیشکش " پا تھیے گرل " دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

پنجاب کے ضلع اٹک سے فلم دیکھنے  کے لئے آنے والے خالد نے شِںہوا کو بتایا کہ چینی خاتون کے کردار نے انہیں چین کی یاد دلا دی جو ہمیشہ پاکستان کی مدد کرتا اور ہر مشکل وقت میں غیر متزلزل ستون ثابت ہوتا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا آغاز 2013 میں ہوا تھا  جس کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ ملک کو بجلی گھروں کی تعمیر اور ملک بھر میں سڑکوں کا جال پھیلا کر رابطے کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آفات سے تباہ شدہ زراعت کے لئے 73 کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے آفات سے بچاؤ فنڈز کے لئے 73 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 10 کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں جو کہ زرعی پیداوار کی بحالی پر خرچ کئے جا ئیں گے۔

وزارت خزانہ نے بتا یا ہے کہ یہ فنڈز وزارت خزانہ اور وزارت زراعت و دیہی امور  نے جاری کئے ہیں جنہیں 9 صوبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

 ان میں ہیبے ، جیلن، حئی لونگ جیانگ اور فوجیان  کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے ر زرعی کاروباری گروپس میں سے ایک بائی دا ہوانگ گروپ شامل ہے۔

ان فنڈز کا مقصد سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں اور آفات کے بعد زرعی پیداوار میں مدد فراہم کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق زرعی پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور تباہ شدہ زرعی پیداواری تنصیبات کی مرمت ، زرعی مواد جیسے بیج، پنیری، کھاد، حشرات کش ادویات اور آپریشنل خدمات کی خریداری پر مناسب سبسڈی دی جائے گی ۔

چین کے شمالی حصے میں سمندری طوفان ڈوکسوری کے سبب ریکارڈ توڑ بارش سے فصلوں اور زرعی پیداواری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور شہروں میں سیلاب آ گیا ۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں طوفانی بارشوں سے 33 افراد ہلاک

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی قدرتی آفات کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے۔

بیجنگ کے ڈپٹی میئر شیا لِن ماؤ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 دیگر افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن میں ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے۔

مذکورہ 33 افراد کی ہلاکت بنیادی طور پر سیلاب اور مکانات کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

29جولائی سے 2 اگست تک بیجنگ  ڈوکسوری طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید موسلا دھار بارشوں سے متاثر رہا ہے۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے قدرتی آفات میں کمی بارے نیا سیٹلائٹ...

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے بدھ کے روز  صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے آفات میں کمی کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ روانہ کیا ہے۔

یہ سیٹلائٹ صبح 6 بج کر 53 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 482 واں مشن تھا۔

 
۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ، فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 29...

کراچی کی ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوش ہوگئے۔ ڈاکس پولیس تھانے کے اہلکاروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ وارف میں واقع فشریز میں ایک نجی سی فوڈ کمپنی کا پائپ لیک ہونے سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 14 خواتین کو سول ہسپتال کراچی اور 15 دیگر خواتین اور بچوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی فوڈ کمپنی کے انجینیئرز نے فیکٹری میں پائپ کی مرمت اور لیکج کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی حافظ آباد کے ضلعی عہدیداروں کی است...

تحریک انصا ف حافط آباد کے مختلف ضلعی عہدیداروں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔پارٹی صدرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عوام پر بھرپوراعتماد ہے۔ انتخابی مہم شروع کی تو قطرہ قطرہ مل کرسمندر بنے گا۔ تحریک انصاف حافط آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی عہدیداروں ضلعی سیکرٹری افضال احمد ہنجرا،نائب صدررائے نوازکھرل اورسیکرٹری سکندرحیات تارڑ نے آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اورشمولیت کا اعلان کیا ۔ پارٹی صدرعبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدرنے کہا کہ قصورکے بعد ضلع حافظ آباد سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،منشوردے دیا ہے۔ مزدوراورکسان کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات ٹھیک ہوں گے تو مایوسیوں کے بادل خودبخود چھٹ جائیں گے۔آئی پی پی کیصدرکا کہنا تھا کہ پنجاب ہی نہیں ملک بھر سے اہم شخصیات اس پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں ۔عبدالعلیم خان نیکہا کہ مشکل حالات میں عوامی خدمت کا مشن لیکرنکلے ہیں ۔ہرمحب وطن ساتھ دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریوں سے تاوان مانگنے والا ڈی ایس پی فیاض ر...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ شہریوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان مانگنے والاوفاقی پولیس کا افسر قانون کی پکڑ میں آگیا۔ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی فیاض رانجھا نے اپنے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کرفیصل آباد کے رہائشی سیف الرحمن، مزمل اور دیگرفیملی ممبرز کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان مانگاتھا۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت تھا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی پولیس کے افسر ڈی ایس پی فیاض رانجھا سمیت 11 اہلکاروں کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا جائے ۔ وفاقی پولیس کے کانسٹیبل رانا تسنیم، عدیل احمد،محمد امجد،شکیل اختر،لیڈی کانسٹیبل مبین کوثر،عمر دراز اور 2 دیگر ملزمان کے نام مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ،ڈی ایس پی سی آئی اے کیخلاف بھی توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب لاہور نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر...

نیب لاہورنے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ۔سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔ نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ قانون کیمطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئیملزم سہیل اصغرکا سولہ اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس، ملک کی پہلی م...

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی میوزک پالیسی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ اور نوید قمر شریک ہوئے۔ مولانا اسعد محمود، سید امین الحق، آغا حسن بلوچ، طاہر بشیر چیمہ بھی اجلاس کا حصہ بنے جبکہ مرتضی جاوید عباسی، عون چودھری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مولانا عبدالواسع بھی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل، نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزرا سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے ملک کی پہلی میوزک پالیسی کی منظوری دی، 1970 کے بعد سے اب تک میوزک کے شعبے میں قانونی، انتظامی یا پالیسی لیول کی کوئی تبدیلی نہیں ہوسکی تھی، میوزک پالیسی کے تحت مراعات اور سہولیات سے میوزک انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی۔ نئی میوزک پالیسی سے پائیریسی، کاپی رائیٹس سمیت میوزک انڈسٹری کو درپیش دیگر مسائل حل ہو جائیں گے، پبلک پرفارمنس، پروڈکشن، ڈسری بیونیشن، ایڈیپٹیشن، ڈیوریشن، مکینیکل، کمیونیکیشن رائٹس کو قانونی ڈھانچے میں لایا جا رہا ہے، ان اقدامات میں یوزرز اینڈ لائیسنسز کا مسئلہ بھی حل ہوگا جس سے میوزک انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ پالیسی سے مناپلائزیشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ میوزک ورکرز کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ہوگا، میوزک کی تیاری، گانے والے، لکھنے والے، دھن بنانے والوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا، میوزک کی فروخت، اس کی چربہ سازی اور میوزک چرانے سے متعلق دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔میوزک پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری کی گئی ہے، پرانے میوزک کو محفوظ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بھی پالیسی میں شامل ہیں، مقامی اور فوک میوزک، علاقائی زبانوں میں موسیقی کیلئے بھی اقدامات پالیسی کا حصہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیوٹی کریم میں چھپائ...

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہونے والے اپر دیر کے رہائشی کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان کے پیٹ سے 60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی ٹاون اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 350 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ جبکہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 297 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل نیدرلینڈ سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی ، چیئرمین پی ٹ...

اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق وکلا شیر افضل خان اور عمیر نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلا کو بتایا گیا جس پر وکلا نے مشتعل ہو کر جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1.81روپے...

نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وکیل قتل کیس،عدالت نے 24 اگست تک چیئرمین پی...

کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی اور جسٹس مظاہر نقوی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، وکیلوں کو طلب کیا جا رہا ہے، جس پر جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ہمارے سامنے دوسرے کیس نہیں صرف کوئٹہ وکیل قتل کیس ہے، اسی پر دلائل دیں۔ بعدازاں عدالت نے 24 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا اور کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو گاجر کی اگیتی کاشت کے...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کے لیے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام موجود ہو۔انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کے لیے 3 سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں جبکہ بوقت ضرورت یہ شرح 12 سے15 کلوگرام تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باغبان آم کے نئے پودے لگانے کا عمل فوری شروع...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے شعبہ اثمار کے ماہرین نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل فوری شروع کر کے وسط ستمبر تک مکمل کرنے کامشورہ دیا ہے، جو باغبان و کاشتکار آم کے نئے پودے لگانا چاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگا لیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نئے پودے لگانیکپ لئے انتہائی موزوں ہے، باغات میں لگانے کپ لئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو درمیانے قد کے ہوں اور ان کی عمر 3سال سے زائد نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہونی چاہیے، پودے چھتری نما اور ان کی3سے4شاخیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہو اورپودا نرسری میں تبدیل شدہ ہو یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنا بھی زخمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی گاچی 25 سینٹی میٹر چوڑی اورلمبائی 30سے 35میٹر تک ہو، آم کے پودے کو تھرپس، سکیل، ملی بگ سمیت مختلف کیڑوں سے پاک ہوناچاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ مربع نما طریقے سے پودے سے دوسرے پودے اورایک قطار سے دوسری قطار کا فاصلہ ہمیشہ برابر ہونا چاہیے تاکہ آم کے پودے کی بڑھوتری متاثرنہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیا لوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑ...

ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی خان نے کہا کہ بائیالو جیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں باڑوں میں مرغیاں وبطخیں پالی جائیں جو کہ چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات اور مون سون سیزن میں چیچڑوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہوتا ہے جو کہ جانوروں میں خون کی کمی کے ساتھ بیماریوں کی منتقلی اور پیداوار میں کمی کا اہم سبب ہے لہٰذ ا ادویات کیساتھ قدرتی طریقہ بھی استعمال کیا جائیانہوں نے کہا کہ جانوروں کے باڑوں میں چیچڑ مار سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں سپرے وافر مقدار میں موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو ٹماٹر کی منظور شدہ اق...

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت پر توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور بہتر پیداوار مل سکے۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ موسم برسات کے دوران بینگن، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے۔ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملے کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جون 2023 میں سالانہ...

نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جون 2023 میں سالانہ بنیاد پر15.7فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 میں نیٹ ویئرز کی برآمدات 112.3 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 15.7فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال جون میں 97.1ارب روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چاولوں میں زہریلے سپرے کے بقیہ ذرات کی مقدار...

چاولوں میں زہریلے سپرے کے بقیہ ذرات کی مقدار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کم کیا جائے تاکہ عالمی تجارت میں پاکستان کے حصے کو بڑھایا جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے عالمی منڈیوں کیلئے چاول میں سپرے کے کم از کم زہریلے ذرات کی موجودگی کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے دس بڑے چاول برآمد کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے لیکن مغربی اور خاص طور پر یورپی ممالک خورا ک اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے معیار کے بارے میں بہت حساس ہیں اور وہ ان اشیاء میں زہریلے ذرات کو قطعاً برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چاول کی برآمدات میں اپنے حصے کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری اور کم از کم زہریلے کیمیکل کا سپرے کرنا چاہیے تاکہ اس کے اثرات کھانے کے وقت سے بہت پہلے زائل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں صوبائی اور وفاقی حکومت کی متعلقہ لیبارٹریوں کو جدید آلات سے لیس کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں زہریلے سپرے کے مضر اثرات کے بارے میں بھی کاشتکاروں کو آگاہی دینی چاہیے تاکہ وہ ایسے چاول پیدا کریں جن کو بین الاقوامی منڈیوں میںکسی قسم کی روکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کی سفارشات پر ممنوعہ زہروں کا استعمال مکمل طو رپر ترک کر دینا چاہیے جبکہ چاول کی فصل کو کیڑوں کے نقصانات سے بچانے کیلئے صرف منظور شدہ زہروں کو انتہائی قلیل مقدار میں استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ Residual effectکا مسئلہ ہو تو دنیا بھر میں رواج ہے کہ کمپنی کو banکر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے نیسلے کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وہ تمام عالمی قوائد و ضوابط پورا کر کے اپنے ادارے کو چلا رہے ہیں۔ ہمیں باسمتی چاول میں بھی ایسا ہی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایگری کلچر ریسرچر زپر زور دیا کہ وہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی بھر پور مدد کریںتاکہ رائس کو برآمد کر کے ملکی زرمبادلہ بڑھایا جا سکے ۔انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں اس سیمینار کے انعقاد پر TDAP کا شکریہ ادا کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر TDAPفیصل آباد محترمہ ناہید اختر نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ چاول کی پیداوار کو کیسے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اگر اس سلسلہ میں کوئی مسئلہ ہوتو وہ ہمارے آفس تشریف لائیں ہم اُن کی ہرممکن مدد کریں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر عبداللہ نیاز اور خالد محمود نے چاول کی برآمد بڑھانے کیلئے بعض سفارشات بھی پیش کیں جبکہ آخر میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ڈائریکٹر ٹی ڈیپ فیصل آباد محترمہ ناہید اختر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی ، ایگزیکٹو ممبر آصف اسلم اور حاجی عبدالرئوف بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے موسمی مکئی کی کاشت کیلئ...

محکمہ زراعت کے مطابق موسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی زرخیز زمین میں کاشت کی جاتی ہے۔ ریتلی اور کلر اُٹھی زمین مکئی کیلئے موزوں نہیں ہوتی۔ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ عام اقسام ملکہ 2016،گوہر19 ،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک ،پاپ 1- ،سویٹ 1- اور ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898- ،ایف ایچ 1046- ،وائی ایچ 5427- ،وائی ایچ 5561- اور وائی ایچ 5568- استعمال کریں۔ زمین کی تیاری کیلئے اِس میں تین سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔ اگر زمین کی تہہ سخت ہے تو پہلی دفعہ اِس میں پلٹنے والا ہل چلائیں۔بارانی علاقوں میں مکئی بذریعہ ڈرل کاشت کی جاتی ہے اور اسکا شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔ نہری علاقوں میں مکئی چوپے سے کاشت کی جاتی ہے اور اسکا شرح بیج 8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔ نہری علاقوں میں موسمی مکئی کی کاشت کیلئے کھیت میں اڑھائی فٹ باہمی فاصلے کی شرقاً غرباً وٹیں بنائیں۔ ہلکا پانی لگانے کے فوراً بعد نمی پہنچنے سے پہلے وٹوں کی ڈھلوان پر مکئی کا ایک ایک بیج بذریعہ چوپا لگائیں۔ بیج شمال کی سمت لگائیں تاکہ دھوپ کم پڑے اور نمی کی وجہ سے اُگاؤ اچھا ہو۔ ہائبریڈ اقسام شمالاً جنوباً وٹوں کی ڈھلوان پر ہلکے پانی کے بعد 6 سے 8 انچ پر لگائیں اور بہتر پیداوار کیلئے 4 سے 5 دن کے بعد فصل کو پانی ضرور لگائیں۔ بارانی علاقوں میں مکئی ڈرل، پلانٹر یا کیرا سے کاشت کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں ٹان شپ کے علاقے نجی پلازہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر کال سینٹر کے ملازم نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فائرنگ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں چاول کی برآمدات بلند ترین سطح پر...

ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے چاول کے کنوینر رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان سال کے دوران تقریبا 90 لاکھ میٹرک ٹن چاول پیدا کرے گا، اس سے مزید اجناس برآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم توقع کر سکتے ہیں کہ پچھلے سال حجم میں کمی آ ئی ۔ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران حجم کے لحاظ سے چاول کی برآمد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے مالی سال 23 کے جولائی تا جون کے دوران باسمتی اور دیگر اقسام سمیت 3.717 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 4.97 ملین میٹرک ٹن تھا۔ لیکن اس سال متوقع بمپر فصلیں مجموعی طور پر صنعت کے لئے امید لے کر آئیں گی۔ سلیمان نے کہا کہ ملک کی چاول کی برآمدات نہ صرف پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی بلکہ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان ہے۔ شجرکاری کے علاقے میں توسیع اور ٹیکنالوجی کی بہتری کی بدولت کاشتکار برآمدات میں توسیع سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی سے پاکستانی برآمدات کے لیے نئی برآمدی منڈیاں تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمد سے 2.7 سے 3 ارب ڈالر کمائے گا کیونکہ چاول کا وافر اسٹاک دستیاب ہوگا۔ اور مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت نے برآمدی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مئی میں پاکستانی چاول کی برآمدات اوسطا 503 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 11.0 فیصد اضافہ ہے، جو اگست 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید برآں 15 جولائی تک پاکستان میں چاول کی قیمت 600 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ گوادر پرو کے مطابق کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ 2022 میں چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات 455 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں جس کا حجم 10 لاکھ ٹن سے زائد ہے، یہ چین اور پاکستان کے درمیان چاول کی تجارت کے درمیان پہلی بار ہے۔ چین کی جانب سے پاکستان سے سیمی یا مکمل ملڈ چاول (کموڈٹی کوڈ: 10063020) کی درآمدات 211.88 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دو اقسام کے بروکن چاول (کموڈٹی کوڈ: 10064020، 10064080) بالترتیب 162.78 ملین ڈالر اور 80.74 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی چاول چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں پاکستانی چاول درآمد کرنا شروع کیا تھا اور حالیہ برسوں میں سالانہ درآمدی حجم 2 لاکھ ٹن سے زائد پر مستحکم رہا ہے۔ باسمتی اور غیر باسمتی چاول دونوں ہمارے دائرہ کار میں ہیں۔ چین میں باسمتی چاول کی ایک قسم کے طور پر استعمال کی جاتی ہے، خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ریستورانوں کے لئے. یہ لمبے اناج والے چاول، جس کا ذائقہ چبانے والا ہوتا ہے، پکانے کے وقت کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شینزین ون ٹاپ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایسٹ چائنا ریجنل منیجر ڈنگ یونگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ پکے ہوئے چاول اور ہاتھ سے چنے گئے چاول بنانے کے لئے موزوں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق باسمتی چاول کے بارے میں جاننے کے لئے مزید چائنیز کو فروغ دیا جانا چاہئے، جس سے پاکستانی چاول کی برآمد کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔ باسمتی چاول پاکستان کا بزنس کارڈ ہے لہٰذا مقامی کسٹمز پر زیادہ تشہیر سے مقامی مارکیٹ کو وسعت دینے میں بہت فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق د...

نئی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ نئی مردم شماری کی روشنی میں اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار کے مطابق 1997 کی مردم شماری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، نئی مردم شماری کے نتائج شائع کیے جا چکے ہیں، مردم شماری کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلیوں کی نشستیں بڑھا کر حلقہ بندیاں کی جائیں۔ شہری کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی سے 5 سالہ دور میں 281 بل پاس ہوئ...

قومی اسمبلی سے 5 سالہ دور میں ریکارڈ بل پاس ہوئے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں دوتہائی اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث کوئی آئینی ترمیم نہ لا سکیں جبکہ اسمبلی نے کل 281 بل پاس کئے۔ پہلے پارلیمانی سال میں پی ٹی آئی حکومت نے اسمبلی سے کل 10 بل پاس کروائے جن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کرنے کا بل بھی شامل تھا، پی ٹی آئی حکومت نے دوسرے پارلیمانی سال میں کل 30 بل پاس کئے ان میں سب سے اہم سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 کا ترمیمی بل تھا۔ زینب الرٹ بل 2020 بھی پاس کیا گیا، تیسرے پارلیمانی سال میں پی ٹی آئی حکومت نے کل 60 بل منظور کئے جن میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020 شامل تھا، چوتھے پارلیمانی سال میں کل 56 بل پاس ہوئے، پی ٹی آئی حکومت نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 پاس کروایا جس کے تحت آئی ایم ایف کی ایما پر سٹیٹ بینک کو خودمختاری دے دی گئی۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے نیب ترمیمی بل 2022 پاس کر ایا، 5 ویں پارلیمانی سال میں ریکارڈ 125 بل پاس کئے گئے، صرف 20 جولائی سے شروع ہونے والے الوداعی سیشن میں 75 بل پاس کئے گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023، آفیشل سیکرٹ ایکٹ، توشہ خانہ ترمیمی بل 2023، پیمرا ترمیمی بل کے علاوہ توہین مجلس شوری ایکٹ 2023 ، انتخابات ترمیمی بل 2023 جس کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کی نا اہلی کی مدت تا حیات سے کم ہو کر 5 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پاس کیا گیا جس کے مطابق ازخود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان سے واپس لے کر سپریم کورٹ کے 3 سینئر جج صاحبان کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد سے گہرے زخموں ک...

جنرل اسپتال لاہورمیں زیرعلاج کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد سے گہرے زخموں کی سرجری جاری ہے۔ جنرل اسپتال کی پلاسٹک سرجن ڈاکٹررومانہ کی سربراہی میں رضوانہ کے چہرے اور کمر کی سرجری کی جا رہی ہے ۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اہم سرجری میں زیادہ وقت لگ سکتاہے۔ میو، سروسز اور جناح اسپتال کے پلاسٹک سرجنز بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ رضوانہ کی ایک ماہ تک متعددسرجریزکی جائیں گی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کو رضوانہ کی سرجری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژوب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہ...

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیمی شعبے...

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ چین کی اعلی تعلیم نے حالیہ برسوں میں بہت ترقی کی ہے اور مجموعی طور پر ترقی کی رفتار بہت مضبوط ہے، چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون گہرا ہو رہا ہے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور یونیورسٹیوں میں تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یو اے ایف نے چین کے ساتھ 50 سے زائد مشترکہ منصوبے مکمل کیے ہیں اور اس کے 20 سے زائد منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ چین کی تعلیم سے وابستگی آر اینڈ ڈی، انفراسٹرکچر اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ظاہر ہوئی ہے۔ ''چین کا ایچ آر اور انفراسٹرکچر عالمی سطح پر سب سے زیادہ زمرے میں آتا ہے. اب سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی عالمی رسائی اور تنوع اور مسائل کو حل کرنے اور علم کی کمرشلائزیشن کے لئے صنعت کے ساتھ اس کے روابط ہیں جو سیکھنے کے قابل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ہفتے بیجنگ میں چائنیز ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن، پیکنگ یونیورسٹی اور سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ''تبدیلی کا دور اور یونیورسٹیوں کے مشن'' کے موضوع پر منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی پریزیڈنٹس فورم میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ 65 منتخب یونیورسٹیوں کے سربراہان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور 36 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 500 شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ دنیا بھر میں موجودہ اعلی تعلیم کے منظر نامے اور ابھرتے ہوئے مستقبل کو سمجھنے کا ایک انوکھا موقع تھا۔

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈنگ ژونگلی نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ترقیاتی تجربات کے تبادلے اور اشتراک کے لئے چین کی آمادگی پر زور دیا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔جدت طرازی، معیار اور بین الاقوامیت پر توجہ کے ساتھ، چین اعلی تعلیم کی ترقی میں اہم پیش رفت کر رہا ہے، جو دنیا بھر سے طلباء اور اسکالرز کو راغب کر رہا ہے. پروفیسر ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد 26 ہزار ہے جن میں سے ایک ہزار سے زائد پوسٹ ڈاکس اور وزٹنگ سائنسدان ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین اعلیٰ تعلیمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات، معاشی مواقع، علم کے تبادلے، انسانی ترقی اور تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالے سے باہمی فائدے حاصل ہوئے ہیں۔ چین میں پاکستانی طالب علموں کو راغب کرکے چین پاکستان میں اپنی سافٹ پاور اور اثر و رسوخ کو بڑھا سکتا ہے۔ پروفیسر اقرار نے کہا کہ یہ طلباء دونوں ممالک کی زبان، ثقافت اور اقدار کو فروغ دیتے ہوئے ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگرچہ سینئر سطح کے چینی ماہرین اور زبان کے اساتذہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد نسبتا کم ہے۔ پاکستانی یونیورسٹیوں میں چینی طالب علموں کی موجودگی بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعلیمی تعاون ایک اہم شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔ اس تعاون میں طلباء کے تبادلے کے پروگراموں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تعلیمی اداروں کے قیام سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف نے چین کے ساتھ 50 سے زائد مشترکہ منصوبے مکمل کیے ہیں اور اس کے 20 سے زائد منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یو اے ایف نے چینی اعلیٰ اداروں کے ساتھ باغبانی، کیڑوں کے انتظام اور ماحولیات کے لیے تین نئی مشترکہ لیبارٹریوں پر دستخط کیے ہیں۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی چینی اساتذہ کے اسکالرشپ سیمیناروں کا ایک امیر اور رنگا رنگ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی حکومت نے یو اے ایف کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون (ایس ٹی زیڈ) قرار دے دیا ہے اور پنجاب حکومت ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان میں کیمپس یا ریسرچ سینٹر کھولیں گے اور جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے چینی یونیورسٹیوں میں تکنیکی کامیابیوں کو پاکستان میں تبدیل کرنے کے تجربے کو دہرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان اسمبلی،صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلا...

بلوچستان اسمبلی نے صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ تحائف، زرداری، نواز شریف کیخلاف در...

لاہور ہائی کورٹ نے زرداری، نواز شریف کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پنجاب بار کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ جسٹس راحیل کامران کے زیرسماعت ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا ہوئی ۔ الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ آصف زرداری ، نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے ۔ الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا۔ عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں