• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر...

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اوراسدعمر کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست گزاروں نے دلائل کے لیے مہلت مانگی، درخواست گزاروں کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل 18 اگست کو عبوری ضمانتوں پر دلائل دیں،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پر جناح ہاس حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف کسی ساز...

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھرالزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے نیوزکانفرنس میں کہا سابق پاکستانی سفیربھی کہہ چکے ہیں کہ الزامات جھوٹے ہیں ۔ پاکستانی سفارتکاروں کیساتھ ہونے والی نجی گفتگو سے متعلق بات نہیں کرسکتا۔ میتھیو ملز نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا ،سابق وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق تشویش کا اظہارکیا تھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔ سامنے آنے والی دستاویزات پرتبصرہ نہیں کروں گا۔ پاکستانی حکومت کیساتھ بات چیت جاری رہیں گے۔ سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنیوالی دستاویز...

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہا ہے کہ اس اطلاع کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بظاہر یہ کام بہت شرانگیز ہے، یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، مخ...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور دل کے مریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا، وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں سے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت کے بارے دریافت کیا، وزیراعلی پنجاب نے بہتر ہونیوالے مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈ میں شفٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے پوچھا، مریضوں اور تیمارداروں نے پی آئی سی میں فراہم کردہ طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی نے ڈاکٹرز اور نرسز کو مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں، مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پی آئی سی میں نئے بیڈز کا اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے استقبالیہ کانٹر کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی سہولت کے لئے نظام کا جائزہ لیا، پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر احمد نعمان اور ایم ایس ڈاکٹر تحسین نے وزیراعلی محسن نقوی کو پی آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شانشی -شی آن -چھن چھیانگ اوپرا آرٹ میوز...

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہرشی آن میں یسوشی تھیٹر کلچرل بلاک میں واقع چھن چھیانگ اوپرا آرٹ میوزیم میں لوگ ایک نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش-چٹوگرام- سیلاب

بنگلہ دیش کے شہرچٹوگرام میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں لوگ امدادی سامان حاصل کرنے کے لیے چھینا جھپٹی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویت نام-شمالی علاقہ-مٹی کے تودے-سیلاب-تباہ ک...

ویتنام کے صوبے کاو بنگ میں ایک کھدائی کرنے والی مشین سڑک  صاف کر رہی ہے جہاں طویل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے باعث مزید تین ہلاکتیں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں لوگ سیلاب زدہ سڑک عبورکر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ10 اگست سے سنگاپور، ملائیشیا...

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیرخارجہ وانگ یی 10 سے 13 اگست تک سنگاپور، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن، ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ امورو بین الاقوامی تعاون پراک سوکھون کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ 

ماؤ نے مزید کہا کہ اس سال بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے وژن اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکی 10 ویں سالگرہ ایک ہی دن منائی جارہی ہے  جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اس وژن کو آگے بڑھانے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شراکت دار کے طور پر سب سے آگے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سنگاپور، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے ساتھ چین کے تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور سنگاپور نے مستقبل پر مبنی ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ چین اور ملائیشیا نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر کمیونٹی کی تعمیر کے بارے میں مشترکہ مفاہمت طے کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیاراور اعلیٰ سطحی چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے نئے دور کے آغاز کے لیے کام کر رہے ہیں۔

چین کاپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کااع...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں جمعرات سے اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 240 یوآن (تقریباً 33.53 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 230 یوآن فی ٹن کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ چین میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی تیونس کے نئے وزیر اعظم کو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے احمد ہاچانی کو تیونس کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں لی چھیانگ نےکہا کہ چین اورتیونس کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے اوردونوں ممالک کے درمیان 59 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے دوران تیونس کے صدر قیس سعید کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی جس سے چین-تیونس تعلقات کے لیے ایک نیا خاکہ وجود میں آیا۔

ایران کا سپرسونک کروز میزائل ٹیکنالوجی حاصل...

تہران(شِنہوا)ایران نے سپرسونک کروزمیزائل بنانے کا"تکنیکی طریقہ" جاننے کا دعویٰ کیا ہے جواس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔

نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایسے موقع پرکیاگیا ہے جب آبنائے ہرمزمیں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے سے گزشتہ ہفتوں میں خلیج میں امریکہ کے ساتھ  اس کی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئی کامیابی سے ایران کی کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں ردعمل کی طاقت اور حملہ آور قوتوں کو بروقت کارروائی سے روکنے کی قوت میں بہت اضافہ ہواہے۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائٹ مارکیٹوں میں ٹہلتے، فن کے مظاہرے دیکھتے...

نان چھانگ (شِنہوا) جیسے ہی رات ڈھلتی ہے اور روشنیاں مدھم ہونا شروع ہوتی ہیں، چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ  میں واقع تاریخی اورثقافتی علاقے وانشو پیلس میں لوگوں کی ہلچل شروع جاتی ہے۔ اکتوبر 2021 میں اپنے افتتاح کے بعد سے، یہ علاقہ نان چھانگ میں 2کروڑ سے زیادہ زائرین کی آمد کے ساتھ ایک ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ جیانگ شی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم طاہرعباس خان اپنا پہلا موسم گرما  چین میں گزار رہے ہیں۔ وہ وانشو پیلس کے علاقے میں چینی موسم گرما  کے دوران ایک مختلف قسم کی رات سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے ہیں۔ 

طاہرعباس جیانگ شی زرعی یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہیں اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں چین آئے تھے۔ 

نان چھانگ، جسے چین کے چار گرم ترین شہروں میں سے ایک کہا جاتا ہے،گرمیوں میں یہاں کا درجہ حرات40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ جب کہ دن کا وقت گرم اور مرطوب جبکہ  راتیں نسبتاً ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ طاہرعباس اور اس کے دوست اکثر رات کو خریداری کے لیے جاتے ہیں، وانشو پیلس ڈسٹرکٹ کا یہ ان کا تیسرا دورہ ہے۔ 

وانشو محل کا علاقہ نان چھانگ کے پرانے شہر کے مرکز میں واقع ہے، جو اپنے ہزار سال پرانے تاؤسٹ ٹیمپل کے لیے مشہور ہے۔ روایتی چینی فن تعمیر اور رنگ برنگی روشنیوں سے مزین اس علاقے   میں 110 سے زائد دکانیں موجود ہیں  جن میں 30 سے زائد ریستورانز اور اسنیک بار بھی شامل ہیں۔عباس مختلف قسم کے مقامی اسنیکس اورخاص کھانوں کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔ 

طاہرعباس اس علاقے میں واقع ایک چائے خانے پر جاتے ہیں۔ ہنفو (روایتی چینی لباس) میں ملبوس، وہ ایک چوکور میز پر بیٹھ کر خوشبودار چائے پیتے ہیں۔ سٹیج پر ایک لڑکی پیپا بجا رہی ہوتی ہے۔ ٹی ہاؤس کی مالک کائی کائی عباس کو بتاتی ہے کہ ٹی ہاؤس اس سال جون میں کھولا گیا تھا اوراس کا  کاروبار چمک اٹھا ہے، بہت سے نوجوان چائے پینے اور فن کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ "یہ تقریباً ہر رات گاہکوں سے بھرا رہتا ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس علاقے کی طرف کھچے چلے آتے ہیں۔

اس علاقے کے آپریشنز مینیجر ژانگ کی نے بتایا کہ موسم گرما کے آغاز سے، ضلع میں یومیہ سیاحوں کی تعداد ہفتے کے دنوں میں 50ہزار اور اختتام ہفتہ پر 90ہزار سے تجاوز کر جاتی ہے۔ 

ژانگ نے بتایا کہ اس سال یوم مئی کی تعطیل کے دوران، یومیہ 2لاکھ 50ہزار سے زیادہ سیاحوں کی تعداد نے ریکارڈ توڑ دئے تھے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، اس علاقے میں آنے والوں کی تعداد 2کروڑ سے زیادہ ہے۔ گرمیوں میں، لوگ رات کو باہر جانا پسند کرتے ہیں۔ رات کو لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔ 

چینی حکومت رات کی کاروباری سرگرمیوں کی ترقی کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اور اس نے نائٹ اکانومی کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ 

اب تک چین نے نائٹ اکانومی کے لیے قومی سطح کے ثقافتی وسیاحتی استعمال کے 243 کلسٹر قائم کیے ہیں، جن میں نان چھانگ میں وانشو پیلس کلچرل ڈسٹرکٹ بھی شامل ہے۔ رات کے بازاروں کے علاوہ، شہر میں رات کے وقت دیکھنے کے لائق بہت سے دوسرے مقامات ہیں، جن میں فاؤنٹین لائٹ شو، شہر کے رات کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے دریائی سفر اور شاندار آتش بازی کے مظاہرے شامل ہیں۔ 

طاہرعباس نے کہا کہ  وہ سمجھتے ہیں کہ چین میں راتوں کی زندگی بہت بھرپورہے۔ چینی لوگ واقعی 8 گھنٹے کام کرنے کے بعد نفیس کھانوں، خریداری اورفن کے مظاہروں کے ساتھ  اپنے تفریحی وقت سے لطف اندوز ہوتے ہیں، صارفین کی جانب سے یہ مضبوط طلب چین کی اقتصادی ترقی کومزید فروغ دے گی ۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔جیانگ شی۔نائٹ اکانومی

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ  میں تاریخی اور ثقافتی علاقے وانشو پیلس میں  لوگ سیر کررہے ہیں۔پاکستانی طالبعلم طاہرعباس بھی ایک چائے خانہ میں چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورشاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے ممالک پر م...

ارمچی(شِنہوا) چین اورشاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان ماحولیاتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کے دارالحکومت ارمچی میں 18 سے 19 ستمبرتک ایک فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔

فورم کے منتظم چین کی اکیڈمی آف سائنسزکےذیلی ادارے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے مطابق"ترقی کے لیے ہم آہنگی کا قیام،ایک خوبصورت شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر" کےعنوان سے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی  میں حیاتیاتی ماحولیات اور ماحول کی پائیدار ترقی پر بین الاقوامی فورم ایکس آئی ای جی،علاقائی سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اورسائنس اور ٹیکنالوجی کے لیےعلاقائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔

اس فورم کا مقصد چین اور شاہراہ ریشم اقتصادی  پٹی  کے ساتھ  واقع ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کےآغازکے دس سالوں میں حاصل کردہ  حیاتیاتی ماحولیات، وسائل اورماحولیاتی شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کی کامیابیوں کومختصراًپیش کرنا اوران کے درمیان معیاری سائنس ٹیک تعاون کو اعلیٰ سطح پرفروغ دینا ہے۔  

جاپانی سیاست دان کے تائیوان کے دورہ کی شدید...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپانی سیاست دان کے اپنےعلاقےتائیوان کا دورہ کرنے اورغیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاپان سے سخت احتجاج کیا ہے،وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس سے آبنائے پار کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق  لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر اور جاپان کے سابق وزیر اعظم تارو آسو نے تائیوان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تسائی انگ وین، ولیم لائی اور دیگر سے ملاقات کی اور کہا کہ آبنائے تائیوان سمیت خطے میں جنگ نہیں ہونی چاہیے انہوں نے مضبوط ڈیٹرنس اور "جنگ کے لیے تیار" رہنے پر بھی زور دیا۔ اپنے ردعمل میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی شدید مخالفت کے باوجود، جاپانی سیاست دان نے اسکے تائیوان کے علاقے کا دورہ کیا اور غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس سے آبنائے پار کشیدگی، دشمنی اور تصادم کو ہوا دینے اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ون چائنہ اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی معاہدوں کی روح کی سنگین خلاف ورزی ہے اس سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین نےاس معاملے کو جاپان کےساتھ بھرپورطریقےسے اٹھایا ہے اور اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

جاپان میں ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 78 ویں...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے بدھ کو اپنے مغربی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 78 ویں برسی منائی جبکہ اس موقع پر شہر کے میئر نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری دفاع پر انحصار کرنا چھوڑ دیں اور جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کی جانب مستقل بنیادوں پر پیش رفت کریں۔

اس سال کی یادگاری تقریب شدید سمندری طوفان خانون کے علاقے کے قریب آنے کی وجہ سے نمایاں طور پرمحدودرکھی گئی۔ ناگاساکی ڈیجیما میسی کانفرنس سینٹر میں ہونے والی تقریب 1963 کے بعد پہلی تقریب تھی جو ایٹم بم دھماکے کے مقام کے پیس پارک میں ہائپو سینٹر کے قریب ہونے کی بجائے چار دیواری کے اندر منعقد ہوئی۔

 مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر تقریب میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی کیونکہ یہ وہ وقت تھا جب 9 اگست 1945 کو امریکی بی-29 بمبار طیارے نے پلوٹونیم کور ایٹم بم گرایا تھا جسے فیٹ مین کا نام دیا گیا تھا جس کے باعث 1945کے آخر تک ناگاساکی میں تقریباً 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

 شہر کےمیئر شیرو سوزوکی نے اپنے امن اعلامیے میں جوہری دفاع کے اصولوں کے خلاف بات  کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ہمت کا مظاہرہ کریں اور جوہری دفاع پر انحصار سے آزاد ہونے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ انسانیت کی سلامتی کے تصورکی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے راستے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھیں اورمحاذ آرائی  سے اجتناب کریں۔

 میئر نے جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جاپانی آئین میں بیان کردہ امن کے اصول کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے علاوہ خطے میں تخفیف اسلحہ اورکشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں فعال طورشامل ہو۔

 تقریب میں پڑھے گئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ اورجوہری ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا امداد کی ترسیل کے ل...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےشام میں امداد کی ترسیل کے لیے باب الحوا سرحدی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جولائی میں ترکیہ کی سرحد پر باب الحوا کے ذریعے سرحد پارسے انسانی امداد کی ترسیل میں ناکام رہی تھی۔ شامی حکومت نے اس کے بعد سرحدی گزرگاہ کے ذریعے امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کی پیشکش کی تھی جبکہ اجازت کی تفصیلات پر اقوام متحدہ نے  شام کے ساتھ  مذاکرات کئے۔

انتونیوگوتریس  کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اورشام کی حکومت کے درمیان اس مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں  جس سے شمال مغربی شام میں لاکھوں لوگوں کو جان بچانے والی انسانی امداد پہنچانے کے لیے باب الحوا سرحدی راہداری اگلے چھ ماہ تک کھلی رہے گی۔ 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں تعاون جا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کےبحران کے سیاسی حل کے لیے تمام فریقوں کےساتھ بات چیت اور رابطے بڑھانےمیں اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

چینی وزارت خارجہ کےترجمان نےیہ بات چینی حکومت کےنمائندہ خصوصی برائےیوریشین امور لی ہوئی کی جدہ میں یوکرین کے معاملے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بارے میں مزید معلومات طلب کرنے پربتائی۔

ترجمان نے کہا کہ 5 اگست کولی نے مدعو کیے جانے پر یوکرین کے معاملے پر اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا جہاں لی نےشریک ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت میں چین کے موقف اور تجاویز کو واضح کرنے کے علاوہ مختلف فریقوں کی آراء اور مشورے سنے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے کے لیے مزید مشترکہ مفاہمت کے لیے کوشش کی جبکہ اجلاس میں امن کے لیے مذاکرات کے فروغ میں چین کے مثبت کردار کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین چار اصولوں و چار شعبوں میں مشترکہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ تین مشاہدات کی روح کے مطابق کام جاری رکھے گا جبکہ اس کے علاوہ یوکرین کےبحران کےسیاسی حل پرچین کےموقف کی دستاویزکی بنیادپرکام اورتمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اوررابطوں میں اضافہ کیا جائے گا اور چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں اپنا کردارادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چینی محققین نے چاول کی پیداوارمیں اضافہ کرنے...

ووہان(شِنہوا) چینی محققین نے چاول کی پیداوارمیں اضافہ کرنے والا ایک کلیدی جین دریافت کیا ہے،جو چاول کی اعلیٰ پیداواری نسل کی افزائش کے لیے ایک جین کا ایک اہم وسیلہ فراہم کرتا ہے۔

 ہواژونگ زرعی یونیورسٹی کے مطابق جی وائی 3 جین پودے کے ایک خوشے چاول کے دانوں کی تعداد میں نمایاں طور پر اضافہ کرسکتا ہے اور چاول کی اقسام کی پیداوار کو سائیٹو کنین میں خوراک بنانے کے عمل کو ریگولیٹ کرتے ہوئے تقریباً 10 فیصد تک بڑھاسکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ  یونیورسٹی کے شنگ یونگ ژونگ نے کہا کہ تقریباً 98 فیصد جاپونیکا چاول اور انڈیکا کے 21 فیصد چاول میں جی وائی 3جین پایا جاتاہے۔ 

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ثقافتی ورثے کےحامل مقامات کا قومی سر...

بیجنگ(شِنہوا) چین ملک کے ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کے سروے اور اس کو دستاویزی شکل دینےکا نیامرحلہ شروع کرے گا۔

قومی ثقافتی ورثہ کے ادارے کی جانب سے جاری سرکلر میں 2023 کے آغاز سے ملک کے غیر منقولہ ثقافتی ورثے کا تین سے چار سالوں میں مکمل جائزہ لینے کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیاہے۔

ادارے کے مطابق، سروے میں 2012 سے دریافت ہونے والے ثقافتی مقامات کا احاطہ کیا جائے گا، جن میں زمین، زیر زمین اور پانی کے اندر موجود مقامات شامل ہیں۔ سروے کا مقصد ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کی تعداد، ارضیاتی تقسیم، تحفظ کی صورت حال اور سائٹس کے بارے میں دیگر معلومات حاصل کرنا ہے۔

ادارے نے کہا کہ  ملک کے ثقافتی ورثے کی ایک قومی فہرست بنائی جائے گی،جس میں شامل ہر سائٹ کو تحفظ کی ایک مخصوص سطح تفویض کی جائے گی۔

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ٹرین حادثے پر پاکستان سے اظہارتعزیت

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 6 اگست کو پاکستان میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اورزخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں اتوارکوایک مسافرٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم سےکم 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ چین اس حادثے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر غمزدہ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہے۔

چین کا فلپائن پر وعدوں کی پاسداری کرنے اور ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

تر جمان نےفلپائن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کا احترام کرے اور اشتعال انگیز سرگرمیاں بند کرے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات رینائی جیاؤ کے قریب پانی میں ری سپلائی مشن پر فلپائن کی سپلائی کشتیوں سے نمٹنے میں چین کے اقدامات پر فلپائن اور امریکہ کے رد عمل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ چین کو نانشا چھن داؤ پر خودمختاری حاصل ہے جس میں رینائی جیاؤ بھی شامل ہے جو  ایک ایسی حقیقت ہے جس کی متعدد تاریخی اور قانونی شواہد سے تائید ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فلپائن نے رینائی جیاؤ میں غیر قانونی طور پر "گراؤنڈ" کیے گئے ایک فوجی جہاز کو رسد بھیجنے کی کوشش کرکے اپنے متعلقہ وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان نے اس اقدام کو چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چین کے کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے قانون کے مطابق فلپائن کی کشتیوں کو روکا اور مناسب قانون نافذ کرنے والے اقدامات کے ذریعے انہیں خبردار کیا۔

وو نے کہا کہ ان کے اقدامات جائز، قانونی، پیشہ ورانہ اور معیاری تھے۔

انہوں نے چین کے قانون نافذ کرنے والے جائز اقدامات کے بارے میں امریکہ کے بے بنیاد بیانات کی بھی شدید مخالفت کی۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات کے بیج بونا بند کرے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین پر چین کی علاقائی خودمختاری، اس کے بحری حقوق اور مفادات اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے خطے کے ممالک کی کوششوں کا احترام کرے۔

وو نے مزید کہا کہ چینی فوج چین کی قومی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے ادا کرے گی۔

چین، چھنگ دو یونیورسٹی کھیل " خوابوں کی تکمی...

چھنگ دو (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کے اوپن ایئر میوزک پارک میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

28 جولائی سے 8 اگست تک 113 ممالک اور خطوں کے مجموعی طور پر 6 ہزار 500 کھلاڑیوں نے 18 کھیلوں کے 269 مقابلوں میں حصہ لیا، 12 روزہ مقابلوں میں ایف آئی ایس یو کے  22 ریکارڈ ٹوٹے۔

 چینی خاتون تیراک ژانگ یوفائی اپنے تمام مقابلوں میں 9 طلائی تمغے جیت کر یونیورسٹی کھیلوں کی سب سے کامیاب کھلاڑی بن گئی۔

چینی دستہ 411 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جس میں نصف سے زائد طلبا  کھلاڑی قومی ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ چین 103 طلائی تمغوں سمیت 178 تمغے جیت کرسرفہرست رہا۔

تمغوں کی فہرست میں 53 ممالک اور خطوں نے اپنے نام کا اندراج کیا جن میں سے 35 نے کم از کم ایک طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے ریاستی قونصلر شین یی چھن ، ایف آئی ایس یو کے قائم مقام صدر لیونز ایڈر اور چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر ہوانگ چھیانگ نے شرکت کی۔

ایڈر نے یونیورسٹی کھیلوں کے 31 ویں ایڈیشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے چھنگ دو کھیلوں کے تنظیمی کام کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ چین میں سفر کے آغاز میں ہی ہمیں گرمجوشی اور مہمان نوازی کے ساتھ گلے لگایا گیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

وہ چھنگ دو 2021 انتظامی کمیٹی، فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس آف چائنہ، حکومت عوامی جمہوریہ چین ، صوبہ سیچھوان اور چھنگ دو شہر اور اس کے عوام کے تعاون پر واقعی ان کے شکر گزار ہیں۔

ایڈر نے مزید کہا کہ آپ کی کامیابیاں اور یہاں تک کہ آپ کی جدوجہد بھی ہمیں یاد دلا رہی ہے کہ یہ سفر صرف تمغے جیتنے کا نہیں تھا بلکہ اس دوستی کا سفر ہے جو طویل عرصہ چل سکتی ہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب میں ہوانگ نے یونیورسٹی کھیلوں کی کامیابی میں شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

ویتنام کے صوبے کاو بنگ میں طوفانی بارشوں سے سیلاب زدہ سڑکیں دیکھی جا سکتی ہیں جہاں طویل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے باعث مزید تین ہلاکتیں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔(شِنہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ فینگ تائی ۔ شاچھینگ ریلوے۔ بحا...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عملہ فینگ تائی-شا چھینگ ریلوے کے سیلاب سے تباہ شدہ حصے کی مرمت کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے۔ لائی شوئی کاؤنٹی ۔ سیلاب ۔ اثرات

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی لائی شوئی کے قصبے سان پو کے دیہات لیو جیا ہی میں رضاکار کیچڑ صاف کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو۔ جیا یوگوان ۔ سیاحت

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر جیایوگوان میں درہ جیایو کے باہر سیاح اونٹ کی سواری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ مارکیٹ

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ کے ضلع شینان کی فوشان سو مارکیٹ میں لوگ خریداری کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ۔ ڈھاکہ ۔ چینی ۔ وظائف ۔ قبل از رو...

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ایک  الوداعی استقبالیہ میں بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین وظیفہ حاصل کرنے والی ایک خاتون کو پیشکشی خط دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، ہیبے میں شہری سطح کے پانی کے پلانٹ کی...

ژو ژو (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے وسطی شہری علاقے ژوژو میں شہری سطح کے پانی کے پلانٹ میں نل سے فراہم کرنے والے شہری پلانٹ کو حالیہ سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پلانٹ کی بجلی پہلے ہی بحال کی جاچکی ہے۔ عملہ کیچڑ صاف کرنے اور سہولیات کی مرمت میں مصروف ہے تاکہ یہ جلد سے جلد کام شروع کرسکے۔

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد  شہری سطح کے پانی کے پلانٹ  کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو میں عملہ کا ایک رکن  شہری سطح کے پانی کے پلانٹ  کی پیداواری سہولیات کی مرمت کررہا ہے ۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو میں عملہ کا ایک رکن  شہری سطح کے پانی کے پلانٹ  کی پیداواری سہولیات کی مرمت کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو میں عملہ کا ایک رکن شہری سطح کے پانی کے پلانٹ کی پیداواری سہولیات کی مرمت کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پاک چین صنعتی تعاون...

اسلام آباد(شِنہوا) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں رشکئی خصو صی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون کے حوالے سے گیم چینجر یا  تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے۔

کے پی کے محکمہ بلدیات، انتخابات اور دیہی ترقی کے وزیر ساول نذیر نے کے پی کی مقامی پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم ہونے والا رشکئی تجارت اور رابطے کے لحاظ سے اسٹریٹجک طور پر تیار کیا گیا ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی مارکیٹ کی دہلیز پر واقع ہے۔

ساول نذیر نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لاتا ہے اور یہ ممکنہ طور پر افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے تجارتی راستے کھو لتے ہوئے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ہو گا ۔

ساول نذیر نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی صنعتوں کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے انہیں بین الاقوامی کاروباری اداروں سے بہترین طریقوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر کے پی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید خٹک نے شِنہوا کو بتایا کہ رشکئی بہت اہم ہے۔ یہ ایک ایسے صوبے میں قائم کیا جا رہا ہے جسےسیکیورٹی  اور قدرتی آفات سے متعلق سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

 جاوید خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانی وسائل کی پیداوار، لیبر فورس کے لئے مواقع اور کے پی کی معاشی ترقی کے حوالے سے اہم تبدیلی لائے گا۔

اخبارات کے آڈٹ کے جائزہ کیلئے پی اے سی میٹنگ...

لاہور ڈویژن اور دیگر شہروں سے شائع ہونے والے اخبارات کے آڈٹ کے جائزہ کے لئے پی اے سی میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میںاخبارات کے آڈٹ سمیت گزشتہ برس کے شمارہ جات کی تعداد، سرکولیشن اور آئندہ سال کی سرکولیشن سے متعلق تجاویز اورلائحہ عمل تریب دیا گیا ،بدھ کو یہاں ہونے والی پی اے سی میٹنگ میں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کی جانب سے ریجنل ہیڈ لالہ رخ واحد چیمہ، ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹر جاوید حامد اعوان اور پی آئی ڈی لاہور کی نمائندگی انفارمیشن آفیسر کنزہ اشرف نے شرکت کیـ میٹنگ میں لاہور ڈویژن اور دیگر شہروں میں شائع ہونے والے اخبارات کے آڈٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیاـ اخبارات میں گزشتہ سال کے شمارہ جات کی تعداد اور سرکولیشن کو زیر غور لایا گیا اور آئندہ سال سرکولیشن سے متعلق تجاویز اور لائحہ عمل ترتیب دیا گیاـ اس موقع پر آڈٹ بیورو لاہور کی آڈٹ ٹیم کی ممبران ماریہ خان اور فائزہ تنویر ظیغم بھی موجود تھیںـ میٹنگ میں شعبہ اشاعت سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-ـ

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں ملکی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی لاٹ...

امریکہ میں ملکی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی لاٹری میگا ملینز جس کی مالیت 1.55بلین ڈالر دوبارہ فروخت شروع ہوگئی ہے،مذکورہ گرائونڈ پرائز کی رقم مہینوں میں بتدریج بڑھتی گئی ہے کیونکہ اب تک 31قرعہ اندازی میں کوئی فاتح نہیں ہوا ہے،ایک اندازے کے مطابق 1.55بلین امریکی ڈالر جیک پاٹ کے ساتھMega Millionsکی جیت کی شرح 302.6ملین میں سے ایکہے،جیک پاٹ جیتنے والے کو پوری رقم ملے گی اگر وہ 30سال تک ادائیگی کرنے پر راضی ہوں، یا اگر پھر پیشگی ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ،امریکہ کی 45ریاستوں، دارالحکومت واشنگٹن اور ورجن آئی لینڈز میں کھیلا گیا میگا ملینز آخری بار 18اپریل کو ایک شخص نے جیتا تھا،امریکی تاریخ میں سب سے بڑی لاٹری جیک پاٹس نومبر 2022میں 2.04بلین ڈالر اور جنوری 2016میں 1.586بلین ڈالر کی پاور بال لاٹریز تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی ایئرپورٹ پر ریچھ طیارے سے فرار ہوگیا، و...

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئرپورٹ پر بغداد جانے والے عراقی مسافر طیارے میں ایک ریچھ فرار ہو گیا اور رن وے پر چہل قدمی شروع کر دی جس کے بعد عملے کی دوڑیں لگ گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر عراق جانے والا مسافر طیارہ پرواز کے لیے تیار تھا لیکن دلچسپ ہنگامی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب اس طیارے سے ایک ریچھ فرار ہوگیا اور رن وے پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافر طیارہ عراق کا تھا جو بغداد جا رہا تھا اور اس میں ریچھ کو مال برداری کے سیکشن میں بے ہوش کرکے رکھا گیا تھا تاہم جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ہی وہ ہوش میں آگیا اور وہاں سے نکل کر رن وے پر مٹر گشت شروع کر دی،جہاز کے اڑنے سے چند لمحے قبل جب پائلٹ نے رن وے پر ریچھ کو یوں آزادانہ گھومتے دیکھا تو حیران رہ گیا جب کہ طیارے میں سوار مسافر اور دیگر عملہ بھی ہکا بکا رہ گیا،صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایوی ایشن کے عملے کو طلب کیا گیا جس نے بڑی کوششوں کے بعد ریچھ کو پکڑا اور دوبارہ بے ہوش کرکے طیارے میں پہنچایا۔

تاہم دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا،عراق کے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا،ان تمام کوششوں کے باعث پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی جس نے مسافروں کو مشتعل کر دیا اور وہ عملے سے جھگڑنے لگے اور واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،عراقی طیارے کے عملے نے خود کو اس واقعے سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریچھ کو دبئی ایئریورٹ کے عملے نے بے ہوش کرکے جہاز میں سوار کرایا تھا،مذکورہ واقعے پر عراقی ایئرویز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریچھ کو دبئی سے بغداد منتقل کیا جا رہا تھا تاہم انہوں نے ریچھ کے مالک کا نام نہیں بتایا،دوسری جانب امریکی میڈیا نے عراقی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مذکورہ طیارے میں ایک نہیں دو ریچھ تھے۔ ان میں سے ایک اپنا کریٹ توڑ کر باہر نکل آیا جسے اماراتی حکام نے بے ہوش کرکے طیارے سے اتارا،اسی حوالے سے ایک مسافر کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں ریچھ کو کارگو ہولڈ میں اپنے مخصوص کریٹ سے باہر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ایئر ویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کے بعد جاری بیان میں کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ہماری دسترس سے باہر تھا۔ پنجرے سے ریچھ کے فرار ہونے سے مسائل پیدا ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، تحفظ اجور نظام متعارف

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تحفظ اجور نظام متعارف کروا دیا،عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اس نظام کے تحت نجی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مدد پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہیں بروقت بینکوں میں جمع کروائیں گے،وزارت نے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا کہ جن نجی اداروں نے تحفظ اجور نظام کی خلاف ورزی کی انہیں مقررہ سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا،سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت اور منظم طریقے سے ادائیگی کیلیے اٹھایا گیا ہے۔