چھنگ دو(شِنہوا)چین کےصوبہ سیچھوان کے شہرچھنگ دومیں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمرورلڈ یونیورسٹی گیمزکے اختتام پرچین سونے کے 103 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 178 تمغوں کے ساتھ فاتح قرار پایا جبکہ جاپان سونے کے 93 تمغوں سمیت مجموعی93 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبراور جنوبی کوریا سونے کے 17 تمغوں سمیت مجموعی 58 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
چھنگ دو31 ویں ایف آئی ایس یو سمرورلڈ یونیورسٹی گیمزمنگل کوختم ہوئیں جس کے حتمی میڈل ٹیبل پرچین نے سونے کے 103 ،چاندی کے40 اور کانسی کے35 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر178 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا۔
جاپان سونے کے21 ،چاندی کے29 اور کانسی کے 43تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر93 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جنوبی کوریا سونے کے 17 ،چاندی کے 18اور کانسی کے 23تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر58 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبررہا۔
اٹلی میڈل ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہا جس نے سونے کے 17 ،چاندی کے18 اور کانسی کے 21تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر56 تمغے حاصل کیے، جبکہ پولینڈ نے سونے کے 15 ،چاندی کے16 اور کانسی کے 12تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر43 تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ترکیہ چھٹے نمبر پر رہا جس نے سونے کے 11 ،چاندی کے12 اور کانسی کے 12تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر35 تمغے حاصل کیے، جبکہ بھارت سونے کے 11 ،چاندی کے 5 اور کانسی کے 10تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر26 تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔
کھیلوں میں چینی تائپے نے سونے کے10 ،چاندی کے17 اور کانسی کے19 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 46 تمغوں کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی جبکہ لتھوانیا سونے کے6 ،چاندی کے4 اور کانسی کے 2تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ نویں پوزیشن پر رہا۔
اسی طرح فرانس سونے کے 5 ،چاندی کے 8 اور کانسی کے 10تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر23 تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر جبکہ ایران نے سونے کے 5 ،چاندی کے6 اور کانسی کے12 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر23تمغوں کے ساتھ گیارہویں پوزیشن، جرمنی نے سونے کے 4 ،چاندی کے 8 اور کانسی کے12 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 24 تمغوں کے ساتھ بارہویں پوزیشن، یوکرین نے سونے کے 4 ،چاندی کے4 اور کانسی کے3 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر11 تمغوں کے ساتھ تیرہویں پوزیشن، جمہوریہ چیک نے سونے کے 4 ،چاندی کے3 اور کانسی کے 5تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ چودہویں پوزیشن اور انڈونیشیا نے سونے کے4 اورچاندی کے3 تمغوں سمیت مجموعی طور پر7 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر پندرہویں پوزیشن حاصل کی۔
چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے فائنل میڈل ٹیبل پرچین کے ہانگ کانگ نے سونے کے 4 ،چاندی کے1 اور کانسی کے 7تمغوں سمیت مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ سولہویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ہنگری سونے کے 3 ،چاندی کے8 اور کانسی کے 6تمغوں سمیت مجموعی طور پر 17 تمغوں کے ساتھ 17ویں پوزیشن ، ٌپرتگال سونے کے 3 اورچاندی کے 4تمغوں سمیت مجموعی طور پر7تمغوں کے ساتھ 18 ویں ،جنوبی افریقہ سونے کے 2 ،چاندی کے 11 اور کانسی کے7 تمغوں سمیت مجموعی طور پر20تمغوں کے ساتھ 19 ویں جبکہ قازقستان فائنل میڈل ٹیبل پر سونے کے 2 ،چاندی کے7 اور کانسی کے 11تمغوں سمیت مجموعی طور پر20تمغوں کے ساتھ بیسویں پوزیشن پر رہا۔