• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فیصل آباد، کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کو ملی ب...

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کے لیے پیسٹ سکاؤٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد اقبال نے کہا ہے کہ کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں نیز ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آور نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت سمیت محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کررہا ہے تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش کا استعمال کریں۔ا نہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بوقت ضرورت ماہرین زراعت کو اپنے کھیتوں کا دورہ بھی کروائیں تاکہ وہ کپاس کی فصل بارے انہیں بہتر مشورے فراہم کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی کا...

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ کاشتکار مکئی کے لیے بھاری میرا ذرخیز زمین کا انتخاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام صدف، ساہیوال2002، اگیتی 2002، ہائبرڈ ایف ایچ 810وغیرہ کی کاشت بر وقت مکمل کر لیں تا کہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کی بہتر پیداوار کے لیے ڈرل کاشت کی صورت میں 12سے 15کلو گرام، کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8سے 10کلو گرام اور بطور چارہ 40سے 50کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی بہترین کاشت کے لیے 10سے15گڈ ے یا 4سے5ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین کی تیاری کے وقت ضرور ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار اور نائٹروجن کا پانچوا ں حصہ بوائی کے وقت ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں ساری کھاد بوائی کے وقت ڈال دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کی بھرپور پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سوا2سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کی جاسکتی ہے تاہم موسمی مکئی کے لیے پودوں کی تعداد 28سے 30ہزار فی ایکڑ اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات، مشاورت یا رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں زرعی ادویات کا 93.34فیصدحصہ کیڑے...

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے بتایاکہ پاکستان میں زرعی ادویات کا 93.34فیصدحصہ کیڑے مارنے کیلئے استعمال ہوتاہے اورفصلات کی چھپی دشمن جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے صرف.3 4فیصد ادویات استعمال کی جاتی ہیں جبکہ عالم اقوام میں جڑی بوٹی مار ادویات کی فروخت کا تناسب 45.3فیصد تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں کیڑے مکوڑوں سے زیادہ خطر ناک ہیں جو فصلوں سے خوراک، پانی، روشنی چھین کر ان کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ عالم اقوام میں زرعی ادویات کی فروخت میں جڑی بوٹی مار ادویات کی فروخت کا حصہ سب سے زیادہ یعنی 45.3فیصد تک ہے جبکہ کیڑے مار ادویات 28.8، پھپھوندی کش ادویات 20.9اور دیگر ادویات 6.1فیصد کے تناسب سے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس کے برعکس یہاں پر کیڑے مار ادویات 93.3فیصد، جڑی بوٹیاں تلف کرنے والی ادویات4.3فیصد اور پھپھوندی کش ادویات 2.3فیصد کے تناسب سے استعمال کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چارہ جات کی فصلوں میں جڑی بوٹیوں کے موجود ہونے کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ تقریباً ہر قسم کی جڑی بوٹی بطور چارہ استعمال ہو جاتی ہے لیکن دیگرفصلات پر جڑی بوٹیاں بہت زیادہ منفی اثرات ڈالتی ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بھی ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غذائی ضروریات اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نم...

پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں، آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث یہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائے گی، تیزی سے بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پو ری کرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ...

پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد8کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کے 80فیصد یعنی 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے25لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کی طرز پرافرادی قوت میں سرمایہ کاری...

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ملائیشیا کی طرز پرافرادی قوت میں سرمایہ کاری کرکے پائیدار معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ اس ضمن میں ملائیشیا بھی پاکستان کی بھرپور معاونت کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری و تجارتی روابط کے فروغ کے امکانات کے جائزہ کے سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد کی معاشی قوت کے بارے میں آگاہ کرنے سمیت انہیں فیصل آباد کاباضابطہ دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ علامہ اقبال اور ایم تھری انڈسٹریل سٹیٹس میں ملائیشیا کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پرملائیشین ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ اس ملک میں سرمایہ کاری سے آسیان بلاک کے 15ملکوں کی وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تیزی سے ہائی انکم اکانومی کی طرف سے بڑھ رہا ہے اور اس کے فوائد ملائیشیا کے عوام کو بھی مل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کی حکومت نے افرادی قوت میں زبردست سرمایہ کاری کی ہے جس سے پائیدار معاشی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ آسیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کی 39فیصد آبادی اس معاشی بلاک سے وابستہ ہے جس سے پاکستانی سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں جون 2023 کے د...

استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ برائے شماریات کیاعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں 4.4 فیصد کمی ہوئی،جون 2022 کے دوران 7.3 ارب روپے کے استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے گئیجبکہ جون 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 6.9 ارب روپے رہا۔ اس طرح استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ کو گھر سے بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی...

ملزمہ ثومیہ عاصم کے ہاتھوں تشدد کی شکارہونے والی رضوانہ کی بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کوبس اسٹینڈ پروالدہ اپنے ساتھ لیتی ہے۔جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کو بس اسٹینڈ پروالدہ اپنی تحویل میں لیتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات 8 بج کر 9 منٹ پر گاڑی نجی بس اسٹینڈ پر پہنچتی ہے ،8 بج کر 9 منٹ پرملازمہ رضوانہ کی والدہ بس اسٹینڈ پر موجود نظرآتی ہیں۔ سی سی ٹی وی کے مطابق رضوانہ کی والدہ شمیم کے کہنے پربس کوبینچ کے قریب لایا جاتا ہے،کم عمربچی کوایک شخص اٹھا کرگاڑی میں سوار کراتا ہے،جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے،بچی کی والدہ شمیم اسی گاڑی میں بیٹھتی ہیں پھر10 منٹ بعد گاڑی سے باہر نکلتی ہے۔ 1 گھنٹہ 37 منٹ کے بعد رضوانہ اور اس کی والدہ شمیم بس اسٹینڈ سے روانہ ہوتی ہیں بس اسٹینڈ موجودگی کے دوران کم عمر ملازمہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی ایف آئی آرکے متن کے مطابق کمسن ملازمہ کی والدہ بیٹی کو لینے جج کے گھر گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت...

وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل محمد شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہدا پر فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حریت رہنما کی رہائی کیلئے اہلیہ اور بیٹی نے...

بھارت میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے ان کی اہلیہ اور بیٹی مظفر آباد پہنچ گئیں، رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرائی، جس میں اقوام متحدہ سے یاسین ملک کو انصاف دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رضیہ سلطانہ اپنی والدہ مشال ملک کے ہمراہ مظفر آباد پہنچیں، یاسین ملک سے اظہار یک جہتی کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، لوگوں نے یاسین ملک کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ مشال ملک نے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا میں اپنے بابا سے ملنا چاہتی ہوں، ان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہوں، سب ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں ایک اور قرار داد جمع کرائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں، بھارت کا چہرہ مزید بدنما اور بد کردار ہو چکا ہے، مودی نے گجرات میں جو کیا وہی کشمیر میں بھی کرنا چاہتا ہے، دنیا کو چاہیے کہ رضیہ سلطانہ کی آواز سنے۔ رکن آزاد کشمیر اسمبلی پیر محمد مظہر نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل چاہتے ہیں، کشمیریوں کی تین نسلیں وعدے کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہیں، بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے علاقے خالی کرا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس،پی ٹی آئی نے ضمنی جوا...

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی، پی ٹی آئی نے ضمنی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کرانے کے حق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور ضمنی جواب جمع کرایا۔ معاون وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کتنے ضمنی جواب جمع کرائیں گے؟۔ معاون وکیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہم مجبور ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا ہم پھر آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیں؟۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کیلئے حتمی وقت دیا گیا تھا، اس کیس میں پہلے متعدد مرتبہ جواب کیلئے موقع دے چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور شدید بیمار ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکے، حالات کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیر ہورہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آخری موقع کا مطلب آخری موقع ہی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت کے آرڈر پر کیا کرے؟، عام انتخابات سے قبل کمیشن تمام کیسز کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے، آپکا جواب جمع کرانے کیلئے بھی 8 سالہ پروگرام لگ رہا ہے۔ معاون وکیل نے کہا کہ ہمارے دفاتر پر دھاوے بولے گئے، سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور نے آج سے قبل اپنے تمام وعدے پورے کئے، اس کیس میں مزید کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی روشنی میں کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کرانیکے حق پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل محفوظ فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے۔ کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے برآمدے کی خ...

ہربنس پورہ کے علاقے قلندرپورہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے برآمدے کی خستہ ہال چھت گرگئی۔ خوش قسمتی سے یہ واقعہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پیش آیا اور اسی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول قلندرپورہ کی 2 منزلہ عمارت کے برآمدے کی خستہ ہال چھت کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا البتہ برآمدے کی چھت کی مرمت کا کام جلد کرادیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سے نیب کے دو جعلی افسران گرفتار

نیب لاہور کے انٹیلی جینس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب لاہورکے مطابق گرفتار ملزمان میں بلاول ہارون اور اکمل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری میں موصول ہونیوالی شکایت پرکارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان لوگوں کو ان کے کام کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے، گرفتار ملزمان سے حساس اداروں نے جعلی مہریں، لیٹرپیڈز، جعلی سروس کارڈز اور متاثرین سے بٹوری گئی رقم برآمد کرلی۔ خیال رہے اس سے قبل بھی جعلی نیب افسران کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں ، شاہ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو مایوسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے۔ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے جو فیصلہ آیا اس پر بہت تحفظات ہیں۔ اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی معاملات پر نظر رکھنی ہے اور سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔ مردم شماری کے رزلٹ جو مئی میں آ چکے تھے تو تمام کام کیوں نہیں کیا۔ کیا یہ سب الیکشن کو ملتوی کرنے کی حکمت عملی تو نہیں ہے۔اسمبلیاں 9 تاریخ کو تحلیل ہو رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشاورت جاری ،(آج) تک نگران وزیراعظم کا نام ف...

وفاقی وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ(ن)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے، امید ہے آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے حلقہ بندیاں کروائے گا، حلقہ بندی میں تقریبا 120 دن لگتے ہیں، اس میں کوئی کئی ماہ والی بات نہیں، جیسے ہی حلقہ بندی کا آئینی تقاضا مکمل ہوگا تو الیکشن ہوں گے، جہاں تک حفیظ شیخ یا دوسرے ناموں والا معاملہ ہے اس پر بات چیت ہو رہی ہے، ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی آج کی نہیں پہلے کی ہے، پچھلے سال جو دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات ہوئی اس کے کوئی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے، امن و امان کی صورتحال ایک صوبے میں ایسی ہے کہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، الیکشن کے دوران کسی حادثے کی توقع ہو سکتی ہے، آج سے کچھ دن قبل سیاسی جلسے میں ایک بہت بڑا حادثہ ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اس وجہ سے آگے نہیں جائیں گے یا ملتوی نہیں ہوں گے، نگران حکومت اور سکیورٹی ادارے اس کو مینج کریں گے کہ الیکشن بروقت ہوں، باقی معاملات بھی آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا افغانستان کے حوالے سے پیغام سخت بیان نہیں ہے، آرمی چیف کا بڑا مدلل اور حالات کے مطابق بالکل صحیح جواب ہے، پوری قوم آرمی چیف کے جواب کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے امن و امان میں مداخلت ہو رہی ہے، ہمارے امن و امان میں ہمسایہ ملک کی ایما پر دہشتگردی ہو رہی ہے، ایک ہمسایہ ملک سے لوگ دہشتگردی کر رہے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، مسلح افواج، ہمارے جوان شہادتیں قبول کر رہے ہیں، دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،بیوی کا قاتل شاطر شوہر بالآخر پکڑا گی...

لاہور میں شاطر شوہر نے بیوی کو قتل کیا اور خود مقدمہ درج کروا کے پولیس کو ایک سال تک بے قوف بناتا رہا، مقتولہ کے موبائل فون کا استعمال کرکے ملزم نے چالاکی سے قتل کو چھپایا۔ لاہور میں شاطر ملزم نے اپنی بیوی دوسری بیوی کو 4 کروڑ روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ہتھوڑی کے وار کرکے قتل کیا اور لاش بہاولنگر کے قریب دریا برد کردی۔ نائلہ کو قتل کرکے 56 سالہ ملزم شاہد اپنی ہی بیوی کے اغوا کا مدعی بھی بن گیا۔ پولیس کے ساتھ مل کر بیوی کو ڈھونڈنے کیلئے ملزم نے تفتیش کا رخ ایسا موڑا کہ تفتیش کار بھی چکرا گئے، مقتولہ بیوی کا موبائل دوست کے ہاتھ کراچی بھجوایا اور رضا مندی سے گھر چھوڑنے کے پیغامات اپنے نمبر سمیت تعلق داروں کو بھجوا دیئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آخر کار ایک سال بعد تفتیش کاروں نے مقتولہ کی جائیداد اور حالات و واقعات کو مدنظر رکھ کر نئے سرے سے تحقیقات کیں تو سب کچھ سامنے آگیا۔ پولیس نے ملزم سے جائے وقوعہ کی نشاندہی کروا کر معاونت کرنیوالے دوست کو بھی حراست میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد دونوں ٹریکس بحال...

ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد دونوں ٹریکس بحال کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نوابشاہ میں سر ہاری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے میں ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈان ٹریک تقریبا 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا تھا اور ٹرینوں کی روانگی بھی شروع ہوگئی تھی لیکن اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری تھا۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے علی محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا، تاہم اب ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹریکس بحال کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق حادثے کی جگہ لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں، ٹوٹی پٹری کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق انجنیئرنگ اور مکینکل انجینیئرنگ کے شعبے کی ذمہ داری بھی بنتی ہے، حادثے کے شکار انجن کے ویل بھی خراب تھے، تخریب کاری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، 23 سالہ لڑکی سے سوتیلے باپ کی زیادتی

کورنگی چکرا گوٹھ میں 23 سال کی لڑکی کو سوتیلے باپ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ قریبی تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ دوسری جانب طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طلبہ تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی بند، ہا...

کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کیلئے بند رہے گی۔ ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق تمام طلبا کو یونیورسٹی ہوسٹل خالی کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جشن آزادی قریب آتے ہی بازاروں میں جوش وخروش،...

14 اگست کے قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات اور اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پرچم والی شرٹ بچوں بڑوں میں مقبول ہوگئیں۔ انارکلی سمیت شہر کی دیگرمارکیٹوں میں سٹال سج گئے۔ پرچم ،جھنڈیوں اور یوم آزادی کے حوالے سے سامان کی خریداری میں تیزی اگئی۔ خریداروں میں بچے، بڑے سبھی شامل ہیں پاکستانی پرچم والی شرٹ بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے 14 اگست کو ہمارا وطن عزیزآزاد ہوا تھا اپنی آزادی بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔ بچوں کو خریداری کے ساتھ ساتھ آزادی کی اہمیت سے بھی اگاہ کر رہے ہیں۔ بچوں اوربڑوں کے ملبوسات میں پینٹ ،شرٹ ،شلوار،قمیض اجرک اورویسٹ کوٹ کا ٹرینڈ کافی زیادہ دیکھا جا رہا ہے خریداری کے لیے آنے والیکہتے ہیں پچھلے سال کی نسبت قمیتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں...

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس میں جلا ؤگھیراؤسمیت 9 مئی کے 6 مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹڑ نے جناح ہاوس میں جلا وگھیرا وسمیت 9 مئی کے 6 مقدمات پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علیمہ خان اور عظمی خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پہنچے، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی گئی۔ ایڈووکیٹ رانا مدثر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں، عدالت ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔ وکیل نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی، علیمہ خان، عظمی خان اور اسد عمر کسی بھی واقعے میں ملوث نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلاس شہر اور مضافات میں شدید بارش، شاہراہ قر...

چلاس شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چلاس شہر اور مضافات میں بارش کے بعد شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے جبکہ بابو سر روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا 2 اساتذہ پر زیادت...

ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 2 اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، دونوں اساتذہ کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کو رخصتی سے 48 گھنٹے پہلے میثاق جمہوری...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کو آخری دن سمجھ آئی ہے کہ حکومت اداروں کو اپنی حدود میں کام کروانے میں ناکام رہی ہے، رخصتی میں 48 گھنٹے رہ گئے ہیں تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ڈالر اور سرمایہ کاری لائیں گے انہوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کی ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ 24 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کی نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے اور کتنے عرصے کیلئے ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ مزید خاموش رہی تو سب کچھ بہہ جائے گا، چلمن کے پیچھے والے چہرے سامنے آجائیں گے، آئین اور قانون ہاتھ جوڑ کر باادب کھڑا ہو جائیگا، اتحادی پارٹیوں میں اتحاد کیعلاوہ ہر چیز موجود ہے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ بھی پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح چلایا جا رہا ہے، الیکشن میں جا رہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر اور نئی مردم شماری پر ابھی تک واضح اعلان سامنے نہیں آیا، حکومت بجلی صارفین پر مزید 144 ارب روپے کا بوجھ ڈال سکتی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر عنقریب 300 کراس کر جائے گا، غریب چیختا چلاتا رہ جائے گا، جب تک عوام کو قومی معاملات میں شامل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ملک کے سیاسی، اقتصادی، معاشی اور مالیاتی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاؤگھیراؤ،توڑ پھوڑ مقدمات،چیئرمین پی ٹی آئی...

جناح ہاؤس میں جلاؤگھیرا ؤاورتوڑ پھوڑ کے مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، عدالت میں آج اپیل دائرکررہے ہیں،امید ہے چیرمین پی ٹی آئی کی سزا ایک ہفتے تک معطل ہوجائیگی۔فاضل جج نے ریماکس دئیے کہ آپ اپیل کی سماعت کے لیے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پرامید کیوں ہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہونا چاہتے ہیں، حالات ایسے ہیں کہ وہ نہیں آسکتے،وکیل برہان معظم نے کہا آپ درخواست گزارکیپروٹیکشن آرڈرجاری کریں۔ فاضل جج نے کہا اس پرسرکارکیا کہتی ہے؟ اسپیشل پراسکیوٹر فرہادعلی شاہ قانون بڑا کلئیر ہے، آپ انکی ضمانتیں مسترد کریں۔ بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی جلد اپنی آزادی کوانجوائے کرینگے،وہ باقاعدگی کیساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت...

پاک فوج نے میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا، میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی گئی پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبی-ژوژو-سیلاب کے بعد بحالی

چین کے شمالی صوبے ہیبی کےشہر ژوژو کی لن جیاتون ٹاؤن شپ میں سیلاب کے بعد بحالی کے لیے نکاسی آب کی کارروائیاں جاری ہیں۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبی-ژوژو-سیلاب کے بعد بحالی

چین کے شمالی صوبے ہیبی کےشہر ژوژو میں سیلاب کے بعد بحالی کے لیے ایک امدادی کارکن نکاسی آب کی کارروائیوں کے دوران  پمپ کے ارد گرد کوڑا کرکٹ صاف کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-والی بال

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہرچھنگ دو میں 31ویں ایف آئی ایس یو سمرورلڈیونیورسٹی گیمز میں چین اور ایران کے درمیان کانسی کے تمغے کے لیے مردوں کے والی بال مقابلےکےبعدچین کے لی یونگ ژین(درمیان) اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-والی بال

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہرچھنگ دو میں 31ویں ایف آئی ایس یو سمرورلڈیونیورسٹی گیمز میں چین اور ایران کے درمیان کانسی کے تمغے کے لیے مردوں کے والی بال مقابلےکےبعدچین کے لی یونگ ژین(درمیان) اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-سالنگ پاس-تعمیر نو

افغانستان کے صوبہ بغلان کے ضلع سالنگ میں کابل کو نو شمالی صوبوں اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کی تعمیر نو جاری  ہے۔ (شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-غوطہ خوری

چین کے صوبہ سچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں مردوں کی غوطہ خوری کے 10 میٹر پلیٹ فارم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والےچین کے ہوانگ ژیگان (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والے چین کے یانگ لنگ (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے جنوبی کوریا کے شن جنگوی ایوارڈ تقریب میں تصویربنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-غوطہ خوری

چین کے صوبہ سچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں مردوں کی غوطہ خوری کے 10 میٹر پلیٹ فارم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والےچین کے ہوانگ ژیگان (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والے چین کے یانگ لنگ (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے جنوبی کوریا کے شن جنگوی ایوارڈ تقریب میں تصویربنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عدالتوں نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے د...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی عدالتوں نے 2023 کی پہلی ششماہی میں 1 کروڑ52 لاکھ 60 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا اور 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار مقدمات کو قابل سماعت قراردیا۔

چین کی سپریم کورٹ (ایس پی سی ) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق  اس عرصے کے دوران 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں ملک بھر میں فوجداری، دیوانی اور انتظامی مقدمات بہت کم تعداد میں بے نتیجہ رہے۔

رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں مقدمے سے پہلے ثالثی کو فروغ دینے میں پیش رفت دیکھنے میں آئی اور ملک بھر کی عدالتوں نے 36 فیصد مقدمات نمٹاتے ہوئے 77 لاکھ10 ہزار قانونی تنازعات قانونی چارہ جوئی سے پہلے ثالثی کے ذریعے حل کیے جس سے 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.5 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 8 ا...

ہنوئی(شِنہوا) ویتنام کے شمالی علاقے میں 2 سے 6 اگست تک طویل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے  کل آٹھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ویتنام کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے چار کا تعلق صوبے لائی چاؤ، دو کا ین بائی ، ایک تھائی نگوین  اور ایک کا تعلق سون لا صوبے سے ہے  جبکہ لائی چاؤ میں تین افراد زخمی ہوئے۔

کمیٹی کے مطابق آفات سے 24 مکانات تباہ اور 128 کو نقصان پہنچا جبکہ 30 ہیکٹر رقبے پر چاول اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زرعی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ ہوگ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی زرعی پیداوار کی تھوک قیمتوں میں 28 جولائی سے 3 اگست تک کے ہفتے کے دوران اضافہ ہواہے۔ وزارت زراعت ودیہی امور کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران، ملک کی زرعی پیداوار کی تھوک قیمت کا اشاریہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.01 پوائنٹ اضافے سے 118.25 پر رہا اور اس میں گزشتہ سال سے 5.08 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گوشت کی اوسط تھوک قیمت میں  ہفتے میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد کمی ہوئی۔ انڈوں کی قیمت میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 5.1 فیصد اور گزشتہ سال سے 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں، 19 سبزیوں کی اوسط تھوک قیمت ہفتہ وار بنیادوں پر 1.4 فیصد کم اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہوئی۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی نااہلی کو...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (جسے مقامی طور پر لوک سبھا کہا جاتا ہے) نے پیر کو انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) سے تعلق رکھنے والے ملک کی ممتاز اپوزیشن پارٹی رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کو کالعدم قرار دے دیا۔

لوک سبھا سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے راہول گاندھی کی رکنیت  مودی نام پر ان کےتوہین آمیز تبصرے پر2019 کے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق حکم امتناع جاری کرنے کے دو دن بعد بحال کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے مورخہ4 اگست2023  کے حکم کے پیش نظر راہول گاندھی کی نااہلی آئین ہند کے آرٹیکل 102(1) (ای) کی دفعات اور عوامی نمائندگی کے ایکٹ1951 کے تحت کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف  مزید عدالتی کارروائی کو روک دیا گیا ہے۔

اس اقدام سے 24 مارچ کو کیس میں نااہل قراردیئے جانے کے بعد پہلی بار راہول گاندھی کی قانون سازادارے میں واپسی کی راہ ہموارہو گئی ہے۔بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی ایک مقامی عدالت نے اس مقدمے میں راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بھارتی قانون کے مطابق دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا قانون ساز کو خود بخود نااہل قرار دے دیتی ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین تعلیمی تعلقات کو توڑنا انتہائی خط...

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کے ایک پروفیسر اورمنتظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کومنقطع کرنا امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہل(یو این سی) کے کینان فلیگلر بزنس اسکول میں گلوبل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینیکل پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک ہفتے بعد ڈینس سائمن نے کہا مجھے یقین ہے کہ یو این سی جیسی بہت سی امریکی یونیورسٹیوں کی طرف سے پابندیوں پر مبنی جو پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں وہ غلط  ہیں اور یہ امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کی اور چین کو امریکہ کی ضرورت ہے، ہو سکتا ہے ہمیں اس طرح کے شدید باہمی انحصار کا خیال پسند نہ آئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین کا عروج ایک حقیقت ہے جس سے ہمارے ملک کو نمٹنا سیکھنا چاہیے۔

2016 سے 2020 تک چین کی ڈیوک کنشن یونیورسٹی میں ایگزیکٹو وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے والےسائمن نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن میں بہت سارے لوگ چین کے عروج کو امریکہ کے لیے ایک نام نہاد "وجودی خطرے" کے طور پر دیکھ سکتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں چین کی بہتر صلاحیتیں حقیقی باہمی مفاد کے لیے بات چیت اور تعاون کا ایک دلچسپ موقع فراہم  کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ  تعلق کو ختم کرنے سے، امریکی ماہرین تعلیم کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت اوردنیا بھر میں آر اینڈ ڈی  پر دوسرے سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ملک تک رسائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین تعلیمی تعلقات کو توڑنا انتہائی خط...

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کے ایک پروفیسر اورمنتظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کومنقطع کرنا امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہل(یو این سی) کے کینان فلیگلر بزنس اسکول میں گلوبل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینیکل پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک ہفتے بعد ڈینس سائمن نے کہا مجھے یقین ہے کہ یو این سی جیسی بہت سی امریکی یونیورسٹیوں کی طرف سے پابندیوں پر مبنی جو پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں وہ غلط  ہیں اور یہ امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کی اور چین کو امریکہ کی ضرورت ہے، ہو سکتا ہے ہمیں اس طرح کے شدید باہمی انحصار کا خیال پسند نہ آئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین کا عروج ایک حقیقت ہے جس سے ہمارے ملک کو نمٹنا سیکھنا چاہیے۔

2016 سے 2020 تک چین کی ڈیوک کنشن یونیورسٹی میں ایگزیکٹو وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے والےسائمن نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن میں بہت سارے لوگ چین کے عروج کو امریکہ کے لیے ایک نام نہاد "وجودی خطرے" کے طور پر دیکھ سکتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں چین کی بہتر صلاحیتیں حقیقی باہمی مفاد کے لیے بات چیت اور تعاون کا ایک دلچسپ موقع فراہم  کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ  تعلق کو ختم کرنے سے، امریکی ماہرین تعلیم کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت اوردنیا بھر میں آر اینڈ ڈی  پر دوسرے سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ملک تک رسائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے ذیابیطس سے بچاؤ کی نئی ممکنہ...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے محققین نے ذیابیطس کے علاج کو مزید موثربنانے کے لیے ایک نئی ممکنہ دوا کا ماخذ دریافت کیا ہے۔

محققین کے مطابق گٹ مائکروبیوٹا سے حاصل شدہ بیکٹیرائڈز ایس پی پی۔ مائکروبیل ڈیپپٹائڈیل پیپٹائڈیس 4 (ڈی پی پی 4) کو ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کا ہدف سمجھا جارہاہے۔ پیکنگ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سنٹر، پیکنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال اور پیکنگ یونیورسٹی کے کالج آف کیمسٹری اینڈ مالیکیولر انجینئرنگ کی جانب سے کی گئی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  ڈی پی پی 4 مریض کے گلوکاگون کو کم اورخوراک سے گلوکوز بنانے میں جگرکے افعال کوبہتر کرسکتا ہے۔

دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ  مریض کے جسم میں پیپٹائڈیس کا اضافہ  سیٹاگلیپٹن کی طبی افادیت کو نمایاں طور پر کم کر دے گی، جو کہ ذیابیطس کے علاج میں عام طور پر استعمال ہونے والی دوا ہے، کیونکہ سیٹاگلیپٹن ڈی پی پی 4 کے افعال کو مؤثر طریقے سے روک نہیں سکتا۔

ڈی پی پی 4 کی انزائم کی سرگرمی کو روکنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جو موجودہ ادویات کی افادیت کو بڑھانے اور علاج کے نئے طریقوں کو بھی دریافت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 شامی فوجی ہلاک

دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں رات گئے اسرائیلی میزائل حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

شام کے سرکاری نشریاتی ادارے الیخباریہ نے پیر کی صبح رپورٹ میں  کہا کہ ملک کے فضائی دفاعی نطام نے حملے کا مقابلہ کیا جس سے دمشق کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شروع ہونے والے اس حملے میں مالی نقصان بھی ہوا۔

شامی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کا حملہ ناکام بنا کر انہیں مار گرایا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے فاسٹ ٹیلی سکوپ کی دیکھ بھال کے لیے ذہ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی انجینئرز کی ایک ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش اور انتہائی حساس ملک کی پانچ سو میٹراپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کی صفائی،مرمت اور آلات کی تبدیلی کا کام کرنے کے لیے  ایک ذہین روبوٹک کار ڈیزائن کی ہے۔

30 فٹ بال کے میدانوں کے مساوی ایک بڑی اسفیریکل ڈش پر 2ہزار225  لیزر اہداف کو برقرار رکھنا کافی چیلنجنگ کام ہے۔ دوربین کی ریفلیکٹو سطح ایک ملی میٹر پتلی ایلومینیم پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک عام بالغ شخص کا وزن برداشت نہیں کرسکتی۔

روبوٹ کو ڈیزائن کرنے والے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے مطابق نئی تیار کردہ روبوکار تمام سمتوں میں حرکت کرنے اور 56 ڈگری کی ڈھلوان پر بھی متبادل کام خود بخود انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان سے آبی مصنوعات کے لیے درآمدی کنٹرول کا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاورپلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کے پیش نظر جاپان سے آبی مصنوعات کے لیے درآمدی کنٹرول کے اقدامات کا نفاذ بالکل مناسب ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن - وان نے اپنے بلاگ میں کہا کہ جاپان کا تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبہ کی پہلے کوئی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فکر کرنے کی وجوہات موجود ہیں کہ جاپانی حکومت کس طرح اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ 30 سالہ منصوبہ غلط نہیں ہو گا اور سمندری ماحول میں تابکار مواد کے جمع ہونے سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی منصوبے سے ہانگ کانگ کے لوگوں میں جاپان سے کھانے پینے کی درآمدات  کے محفوظ ہونے کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس سے ہانگ کانگ میں بہت سے جاپانی ریستورانز کا کاروبار متاثر ہواہے، جاپانی آبی مصنوعات کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو سخت کرنا ہانگ کانگ کےلوگوں کے تحفظ کے لیے سب سے اہم ہے  اور یہ کہ ہانگ کانگ اپنی فوڈ سیکورٹی اور عوامی صحت کے تحفظ کوپس پشت نہیں ڈال سکتا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان سے آبی مصنوعات کے لیے درآمدی کنٹرول کا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاورپلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کے پیش نظر جاپان سے آبی مصنوعات کے لیے درآمدی کنٹرول کے اقدامات کا نفاذ بالکل مناسب ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن - وان نے اپنے بلاگ میں کہا کہ جاپان کا تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبہ کی پہلے کوئی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فکر کرنے کی وجوہات موجود ہیں کہ جاپانی حکومت کس طرح اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ 30 سالہ منصوبہ غلط نہیں ہو گا اور سمندری ماحول میں تابکار مواد کے جمع ہونے سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی منصوبے سے ہانگ کانگ کے لوگوں میں جاپان سے کھانے پینے کی درآمدات  کے محفوظ ہونے کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس سے ہانگ کانگ میں بہت سے جاپانی ریستورانز کا کاروبار متاثر ہواہے، جاپانی آبی مصنوعات کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو سخت کرنا ہانگ کانگ کےلوگوں کے تحفظ کے لیے سب سے اہم ہے  اور یہ کہ ہانگ کانگ اپنی فوڈ سیکورٹی اور عوامی صحت کے تحفظ کوپس پشت نہیں ڈال سکتا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے کالوگا کے علاقے میں ڈرون تباہ کردیا

ماسکو(شِنہوا)روس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے علاقے کالوگا میں ایک بغیر پائلٹ  ڈرون طیارہ مار گرایا۔

علاقے کے گورنر ولادیسلاو شاپشا نے پیر کو ٹیلی گرام ایپ پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرون حملے میں مقامی آبادی یا انفراسٹرکچرکو کوئی نقصا ن نہیں پہنچا ہے۔

کالوگا کے علاقے کی سرحد شمال میں ماسکو سے ملتی ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کاتابکاری سے آلودہ پانی اگست کے آخر سے...

ٹوکیو(شِنہوا)  جاپان تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں سمندر میں چھوڑنے پر غور کر رہا ہے۔

کیوڈو نیوز نے پیر کو سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جاپانی حکومت وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے دورہ امریکہ کے بعد تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں بہانے کی مخصوص تاریخ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کابینہ کے متعلقہ وزراء کا اجلاس منعقد کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  حکام سے توقع ہے کہ وہ اگست کے آخر سے15  ستمبرکے درمیان تابکاری سے آلودہ  پانی سمندرمیں چھوڑنے پرغور کریں گے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایوان نمائندگان کی عمارت کے سامنے تابکاری سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف عوامی ریلی نکالی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جولائی کے اوائل میں جاری حتمی رپورٹ کے بعد سے جاپان نے تابکاری سے آلودہ  پانی سمندر میں چھوڑنے کی حتمی تیاریاں شروع کردی تھیں، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جاپان کا منصوبہ "متفقہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔"

 
 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بجلی کی ترسیل لائنوں پر کام کرنے وال...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں شدید گرمی میں پاور گرڈپر کام کرنے والے الیکٹریشنز کو  ایئر کنڈیشنڈ حفاظتی واسکٹ فراہم کی گئی ہیں۔ موسم گرما کے وسط سے جیانگ سو میں بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت سے گرڈ پر بہت زیادہ پریشر آجاتا ہے، جس کی وجہ سے کبھی کبھاربجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوتاہے۔ شہریوں کو بجلی کی بغیر کسی رکاوٹ کے  فراہمی کے لیے، الیکٹریشن ایسے وقت بجلی کی سپلائی بند کیے بغیر کام کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں حفاظتی لباس پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، تقریباً 3.5 کلو گرام وزنی حفاظتی لباس کے ساتھ زمین سے 10 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر کام کرنا تھکاوٹ اور یہاں تک کہ ہیٹ اسٹروک کا باعث بن سکتا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ نانجنگ پاور سپلائی کمپنی کے ایک کارکن فان فان نے کہا کہ یہ ایک موٹے برساتی لباس  کی طرح ہے۔ہر بار جب ہم کام ختم  کرکے حفاظتی کوٹ اتارتے ہیں، تو ہمارا پورا جسم پسینے سےشرابور ہوتا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ نانجنگ پاور سپلائی کمپنی نے اس سال اپنے فرنٹ لائن الیکٹریشنز کے لیے ایئر کنڈیشنڈ واسکٹ کے چھ سیٹ فراہم کیے ہیں۔ 

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہوائی اڈے پربوئنگ 747 مال بردار طیارہ...

ننگبو(شِنہوا)چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ننگبو لیشی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کلیتا ایئر کا ایک بوئنگ 747 مال بردار طیارہ پیر کی سہ پہر لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسل گیا۔

ہوائی اڈے کے منتظم کے مطابق عملے کے تمام ارکان کو نکال لیا گیا جبکہ طیارے کو کوئی واضح نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی موت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھونگ چھنگ ۔ دیہات ۔ انٹرپرینیورشپ مرک...

چین ، جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ضلع چھی جیانگ کے قصبے سان جیاؤ کے دیہات پھنگ شیانگ میں واقع ایک شجرکاری مرکز میں آؤ چھن گوئی کالج طلبا کو باغ بارے بتارہی ہے۔ (شِںہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہونان ۔ ویٹ لینڈ ۔ خوبصورت منظر

چین ، وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھن ژو کی کاؤنٹی گوئی یانگ میں چھونگ لینگ نیشنل ویٹ لینڈ پارک کا ایک خوبصورت  نظارہ۔ (شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں