• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا ، میاں بیوی...

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکا غلام خان کے علاقے سیدگی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں راہ گیر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون...

سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اعظم سواتی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ تمام بنیادی حقوق اور اصولوں کو تباہ کیا گیا۔ ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی ہماری آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کا مقبول ترین لیڈرجعلی کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیر...

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے منہدم کرنے کی کارروائی آرکیٹیکچر انجینئر کی نگرانی میں کی جائے۔ عمارت منہدم کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے۔درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود غیر قانونی تعمیرات جاری ہی تھی۔ سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں تھیں۔ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کے حوالے سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو اس حوالے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قر...

عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی، لازمی طریقہ کار دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، دو...

گورنر پنجاب سے چینی قونصل جنرل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، چینی قونصل جنرل ژا شیریں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلیم، زراعت، غربت کے خاتمے، صحت کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کو بڑھایا جائے گا، زرعی تحقیق میں پاکستان اور چین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے چینی قونصل جنرل ژا شیریں کی قیادت میں چینی قونصلیٹ کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی، چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو اکتوبر میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر مدعو بھی کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور باہمی احترام، اعتماد اور محبت پر مبنی ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جب پاکستان کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا تو چین نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کی۔ بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاک چائنہ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ چینی قونصل جنرل ژا شیریں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلیم، زراعت، غربت کے خاتمے، صحت کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کو بڑھایا جائے گا، زرعی تحقیق میں پاکستان اور چین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ، چینی قونصل جنرل کی اہلیہ، ڈائریکٹر پولیٹیکل سیکشن یان یانگ، سیکنڈ سیکرٹری چن بو، اتاشی اور چینی قونصلیٹ کے دیگر اراکین موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے لیگی رہنما سردار نسیم کی ملاقات،...

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق میئر راولپنڈی اور ن لیگی رہنما سردار نسیم شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقامی لوگوں کا عال...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقامی لوگوں کا عالمی دن 9 اگست2023 (بدھ) کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا کی مقامی آبادی کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔ مقامی لوگوں کا عالمی دن ہر سال 9 اگست کو منایا جاتا ہے تاکہ 1982 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ آن انڈیجینس پاپولیشن کے پہلے اجلاس کو تسلیم کیا جا سکے۔اپریل 2000 میں،اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقامی مسائل پر اقوام متحدہ کے مستقل فورم کے قیام کے لیے ایک قرارداد منظور کی جس کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے توثیق کی تھی۔ فورم کا مینڈیٹ ثقافت، اقتصادی اور سماجی ترقی، تعلیم، ماحولیات، صحت اور انسانی حقوق سے متعلق مقامی مسائل پر بات کرنا ہے۔ مقامی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان زراعت او...

پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان زراعت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ، اس کا مقصد زراعت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان سے بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (بی آر سی ) اور چین کے شہر شانڈونگ سے ہواچن انٹرنیشنل گروپ، رن چنگ فنگہوا(چھنگڈاو) کمپنی لمیٹیڈ ایک اہم شراکت داری کے قیام کا فخر سے اعلان کیا ہے جس کا مقصد زراعت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ تعاون کی مفاہمتی یادداشت (ایم او سی) پر دستخط دونوں اداروں کے درمیان ایک متحرک تعاون کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان اور چین کے شانڈونگ کے درمیان علم کے تبادلے کو آسان بنانے کے مشترکہ وژن کے ساتھ کمپنیاں تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی جن میں ہائبرڈ سیڈ ڈویلپمنٹ، زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری، تعلیم اور اسکالرشپ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او محمد آصف نور نے اس اسٹریٹجک اتحاد کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہواچن انٹرنیشنل گروپ کے ساتھ ہاتھ ملانے پر بہت پرجوش ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں زرعی طریقوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور اپنی اجتماعی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہمارا مقصد جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروانا ہے جو صنعت میں انقلاب برپا کریں گی اور غذائی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق ہواچن انٹرنیشنل گروپ، رن چنگ فنگہوا(چھنگڈاو) کمپنی لمیٹیڈکے سی ای او، نیو ڈپینگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے پوئے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ زراعت کے شعبے میں پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمار ا باہمی عزم اور تعلیم کے ذریعے اگلی نسل کو بااختیار بنانا بالکل درست ہے۔مل کر، ہم نئی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے اور دونوں ممالک میں دیرپا اثرات پیدا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیکسٹائل مینوفیکچرر لاہور میں ڈرائی ڈائ...

چینی ٹیکسٹائل مینوفیکچرر لاہور میں ڈرائی ڈائینگ پلانٹ نصب کرے گی ،ڈرائی ڈائینگ ٹیکنالوجی پانی، توانائی اور ماحول کو بچاتی پانی کی آلودگی کو روکتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق لاہور میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں شامل چینی کمپنی چیلنج فیشن لمیٹڈ، 2024 میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں حال ہی میں منظور شدہ چیلنج فیشن اکنامک زون میں اپنا پہلا ڈرائی ڈائینگ پلانٹ نصب کرے گی۔ چیلنج گروپ کے سی ای او نے پاکستانی میڈیا کے ساتھ گروپ کے دورے کے دوران چینی قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کے حکام کو آگاہ کیا کہ یہ پلانٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہو گا ۔گوادر پرو کے مطابق ڈرائی ڈائینگ ٹیکنالوجی پانی، توانائی اور ماحول کو بچاتی ہے، اور زیادہ پیداوار اور رنگ کی مستقل مزاجی فراہم کرتے ہوئے پانی کی آلودگی کو روکتی ہے۔کمپنی کی طرف سے ایک اپ ڈیٹ کے مطابق وفد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی کامیابیوں کو دوہرانے اور صنعت کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں چینی سرمایہ کاروں کی شدیدکوششوں اور پاکستان میںزرمبادلہ کی ترسیلات زر کے ذریعے معیشت میں ان کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے چیلنج گروپ کا دورہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے گروپ کی کامیابیوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقدامات اور مستقبل کے لیے اس کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیلنج گروپ کے سی ای او نے ٹیکسٹائل کی صنعت اور پالئییسٹر اور مارینو اون جیسے غیر روایتی اور مصنوعی کپڑوں کے استعمال میں اپنے تعاون کو شیئر کیا۔ سی ای او نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرخیل بننے اور ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، جس سے ملک میں اس شعبے میں انقلاب آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کی قیمت کے تعین کا اختیار کین کمشنر کو...

لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے نگراں پنجاب حکومت کے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کے خلاف دائر متفرق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کیخلاف دائر متفرق درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کین کمشنر چینی کی قیمتوں سے متعلق ملز مالکان کے تحفظات کو سنے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کرے، عدالت سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کرتی ہے۔ عدالت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انوار حسین نے شوگر ملز کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ نگران پنجاب حکومت کے پاس چینی سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات نہیں ہیں، کین کمشنر نے 9 محرم الحرام کو بدنیتی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے (آج) منگل کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کو نظر بند کرنے کا اختیار ہے اور ریاست ہی کا قانون ہے کہ رشتے داروں کو ملاقات کی اجازت ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کہ شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے ، آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ ملاقات کیلئے بنائی گئی لسٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار نے ملاقات کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے پرویز الہی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

  چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے رو...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہو، چینی صدر شی جن پھنگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم جز ہے ، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30بلین ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری ، ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ، آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے ۔پیر کے روز اسلام آباد میں سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں خدمات انجام دینے والی چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور چینی حکام نے بھی شرکت کی ، تقریب کا آغاز کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کمپنیوں اور بنکوں میں کام کرنے والے افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معروف چینی کمپنیاں سی پیک اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے ، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم جز ہے ، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30بلین ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری ، ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں چینی صدر کی قیادت میں چینی حکومت نے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ۔چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا ،ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کا روڈ میپ ہے ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ۔ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سی پیک منصوبوں کیساتھ ملکر ملکی معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا ، آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے ، سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے تمام ماہرین اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں دونوںدوست ممالک تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں ، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے نیا سازگار ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامعلوم افراد نے نایاب انڈس ڈولفن کو گولیاں...

بلوچستان کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے نایاب بلائنڈ انڈس ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق راستہ بھٹک کر دریائے سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والی اندھی ڈولفن کو گولیاں مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کو محکمہ انہار کے عملے کی جانب سید ریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب انڈس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو انڈس ڈولفن کے جسم پر گولیاں لگنے سے دو سراخ بنے ہوئے تھے اور وہ مرچکی تھی۔ جاوید مہر کے مطابق بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کر کیرتھر کینال کے ذریعے گینگ ریگولیٹر سے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوگئی تھی جسے نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ گینگ ریگولیٹرز سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال سے پانی بلوچستان کی حدود میں لے جاتا ہے۔ ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر تقریبا 16 سے 20 ماہ کے درمیان تھی۔ حکام کے مطابق وہ بلوچستان وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں اور وقوعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیرونی...

قرضوں کے دلدل میں پھنسی قومی ایئر لائن کی بحالی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ،حکومت نے جاتے جاتے پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بیرونی سرمایہ کاری سے چلانے کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ہولڈنگ کمپنی بنا کر تمام اثاثے اور قرض نئی کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی میں قرض سے پاک سبسڈری کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔حکومت کی جانب سے تیار فریم ورک کو 2025 تک مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کی تنظیم نو کے فریم ورک کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔ پی آئی اے بحالی منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ قومی ایئر لائن کو خسارے اور قرض سے پاک ایئر لائن کے طور پر دوبارہ کھڑا کیا جائے گا۔ ایس ای سی پی میں ہولڈنگ کمپنی بنا کر پی آئی اے کا خسارہ اور واجب الادا قرض ہولڈنگ کمپنی بنا کر تمام اثاثے اور قرض کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔ فریم ورک کے مطابق قومی ایئر لائن کے 40فیصد شیئر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کیے جائیں گے اور 40 فیصد شیئرز کے ساتھ مینجمنٹ بھی آوٹ سورس کی جائے گی۔ پی آئی اے تنظیم نو کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ اور قرض 742 ارب تک پہنچ چکا ہے، ساڑھے 3سو ارب کے گارنٹی لون اور 4سو ارب ایئرلائن اثاثے گروی رکھ کر قرض لیے گئے۔ قومی ایئر لائن کے اثاثوں کی مالیت 130ارب روپے ہے اور رواں سال کے آخر تک مالیاتی خسارہ ساڑھے 8سو ارب تک پہنچ کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں پی آئی اے کو 110 کا نقصان ہوا۔ گزشتہ سال 2022 میں پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 80 ارب رہا جبکہ رواں سال مزید اضافے کے بعد 112 ارب متوقع ہے۔ 2030 تک پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 259 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ برطانیہ یورپ فلائٹس پر پابندی سے قومی ایئر لائن کو مجموعی نقصان 215 ارب تک پہنچ گیا، پروازوں پر پابندی سے قومی ایئرلائن کو سالانہ 71ارب روپے کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ تشدد کیس، جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاص...

مقامی عدالت نے کم عمر گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ کے روبرو ملزمہ پیش ہو گئی جب کہ پولیس نے بھی عدالت کے سامنے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ بچی کی والدہ بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ سومیہ عاصم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی ۔ میں نے آج صبح اعتراض عدالت کے سامنے رکھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منگوا لیں ۔ ہم نے پورا کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا ۔ میں نے بھی پولیس ریکارڈ دیکھا ۔ انہوں نے ہمارا بیان صرف یہ لکھا کہ میں نے تشدد نہیں کیا ۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے بار بار ان کو کہا بچی واپس لے جائیں ۔ ہمارے پاس ویڈیوز کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔ بچی ادھر بس اسٹینڈ پر رہی، وہاں جوس پیا، بیٹھی رہی، ٹھیک رہی ۔ یہ ثبوت تفتیشی افسر کی جانب سے ریکارڈ پر نہیں رکھے گئے ۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دفاع میں جو بھی ثبوت ہیں وہ آپ تفتیش میں سامنے لا سکتے ہیں ۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا ملزمہ کا بیان ریکارڈ پر لکھا ہے ؟ ، جس پر ملزمہ کا لکھا ہوا بیان عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دلائل دیتے ہوئے ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ویڈیو میں آپ دیکھیں بچی ٹھیک نظر آرہی ہے ایف آئی آر میں جو لکھا ایسا کچھ نہیں ۔ 3 گھنٹے بچی اڈے پر بس کے انتظار میں رہی۔ جج نے استفسار کیا کہ بچی کب گئی، میڈیکل کب ہوا ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ بچی 23 جولائی کو گئی اور میڈیکل 24 کو ہوا ہے۔ 25 جولائی کی ایف آئی آر ہے۔ 3 گھنٹے بچی ٹھیک ٹھاک تھی سر کو بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔

یہ بچی یہاں ہمارے پاس رہی تو اس دوران گھر بھی گئی ہے ۔ ایف آئی آر کا 70 فیصد میں پڑھ چکا ہوں یہاں کچھ بھی ثبوت نہیں ۔ ہم نے میاں جی ہوٹل کی بھی ایک ویڈیو لی ہے جہاں اور ایک کریکٹر بھی ہے ۔ وکیل نے مطابق جہاں بچی کی ماں ماتم شروع کرتی ہے اور یہ کہانی وہاں سے شروع ہوتی ہے ۔ کورٹ سے پہلے میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، ہمارا میڈیا ٹرائل ہوا ہے۔ عدالت ریکارڈ منگوا لے میں کل دلائل دے دوں گا ۔ ملزمہ کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل کا آغاز کیا اور عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کہا ہمیں تفتیش کا حصہ نہیں بنایا گیا حالانکہ خود ہی انہوں نے بتایا ان کا بیان ریکارڈ ہوا ۔ تفتیش افسر کو ہدایات نہیں دی جا سکتیں کہ اس طرح تفتیش کریں اس طرح نہ کریں ۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کو تفتیش کا حصہ نہ ا ہونے کے حوالے سے یہ متعلقہ فورم پر جا سکتے ہیں ۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جو ویڈیو انہوں نے جو فرضی دکھائی یہ سب خود ہی کہہ رہے ہیں یہ ہو رہا ہے یہ نہیں ہو رہا۔ جتنے کرمنلز ہیں وہ کہیں گے کہ خواتین سے جرائم کرائیں ضمانتیں ہو جائیں گی۔ یہ الزام لگا رہے ہیں ہم بلیک میل کیوں ہوئے ؟ یہ پڑھی لکھی فیملی ہے کیوں پیسے دیے ؟ ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ شواہد بتائے جائیں، جس پر وکیل مدعی نے کہا کہ انہوں نے آج تک میڈیکو لیگل رپورٹ چیلنج نہیں کی۔ اتناظلم کوئی والدین نہیں کر سکتے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کردی۔ جس کے بعد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے عدالت کے باہر پولیس موجود ہے، تاہم وکلا کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا ہے، آپ گرفتار نہ کریں۔ اس دوران پولیس اور وکلا کے درمیان بحث ہوئی۔ ملزمہ سومیہ عاصم کمرہ عدالت میں وکلا سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔ بعد ازاں جج نے کمرہ عدالت خالی کرنے کا حکم دیا جب کہ اسلام آآباد پولیس نے مزید نفری طلب کرلی اور ملزمہ سومیہ عاصم کو عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع...

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل پر 10 اگست کو سماعت کرینگے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار سے...

نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے، سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 افراد پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے جبکہ بلوچستان کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 نفوس پر مشتمل ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر مشتمل ہے جبکہ دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے، لاہور ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 ہے، کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ہے۔ اسی طرح پشاور ڈویژن میں کل آبادی 1 کروڑ 35 ہزار 171 ہے اور کوئٹہ ڈویژن کی کل آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 افراد پر مشتمل ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53، سندھ میں 2.57، بلوچستان میں 3.20، خیبر پختونخوا میں 2.38 فیصد اور اسلام آباد میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.80 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثنا ا...

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثنا اللہ کا استحقاق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئربخاری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کو بات نہیں کرنی چاہیے تھی، یہ پارٹی ہیڈ کا کام ہے، نگران وزیر اعظم کے لئے سول سرونٹ کا نام بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا اور رانا ثنا اللہ کو بھی حفیظ شیخ کے نام سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، نگران وزیراعظم کیلئے ایک نہیں کئی ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد ایک بات واضح ہے سیٹیں نہیں بڑھ رہیں، سیٹیں بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم ضروری ہے۔ مرکزی رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا ہوا کہ آبادی بڑھنے سے سیٹیں بڑھیں گی، الیکشن آگے بڑھتے ہیں تو کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا جس نے کام کیا ہوگا ووٹ اس کو ملیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خسارہ 742 ارب، پی آئی اے کی نجکاری کے بغیر ح...

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا خسارہ 742 ارب تک پہنچ گیا لہذا نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، پروڈکشن یونٹ کو پرائیویٹ سیکٹر میں لے کر نہیں جائیں گے تو یہ ادارہ دم توڑ جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں افسران کے ہمراہ اپنے 15ماہ کے دور میں ہوا بازی اور ریلوے میں کی گئی اصلاحات پر صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے نام لئے بغیر سابقہ حکومت پر پی آئی اے کو80 ارب کا نقصان پہچانے کا مبینہ الزام لگایا۔ انہوں نے کہا ائیرپورٹس کو آئوٹ سورس کرنے سے ان کا معیار بہتر ہوگا، اب ہمارے پاس لیز پر طیارہ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، ہمارے ائرپورٹس بس اسٹینڈ اڈے بن چکے ہیں، ایم ون منصوبہ ریلوے کا مستقبل ہے ۔چینی صدر کی موجودگی میں ایم ایل ون کا معاہدہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملازمہ تشدد کیس، سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت...

ملازمہ تشدد کیس میں رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے ملزمہ کی درکواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے ملزمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی سماعت کی، ملزمہ سومیہ عاصم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جج کی اہلیہ و ملزمہ سومیہ عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سومیہ نے کم سن بچی کو صحیح سلامت اس کی ماں کے حوالے کیا تھا۔ عدالت نے سومیہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا ریکارڈ کدھر ہے؟ جس پر وکیل ملزمہ نے کہا کہ سومیہ عاصم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنی بے گناہی کا اظہار کیا۔ وکیل ملزمہ نے کہا کہ ریکارڈ میں پولیس نے لکھا کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے تشدد نہیں کیا، سومیہ عاصم نے ملازمہ کو واپس بھیجنے کا بار بارکہا، ڈھائی گھنٹے بچی بس سٹاپ پر بیٹھی رہی جو اس وقت اٹھ نہیں پا رہی۔ سومیہ عاصم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سومیہ عاصم نے کم سن بچی کو اس کی ماں کو صحیح سلامت دیا، آج دوپہر کو جی آئی ٹی نے بچی کی ماں اور ڈرائیور کو بلایا ہوا ہے، شام تک انتظار کر لیا جائے تو بہتر ہو گا، جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہو جائے گی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک کیس ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے یو ایس بی میں ویڈیو عدالت کے سامنے پیش کی گئی، جج نے ویڈیو دیکھ کر استفسار کیا کہ کیا لڑکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی، اس پر وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ جی لڑکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی۔ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا بیان ہے کہ جج کی بیوی نے رضوانہ کو دھکا مارا حالانکہ ایسا کچھ نہیں، عدالت نے کہا کہ ہم نے میڈیا کو نہیں بلکہ ایف آئی آر کو دیکھنا ہے۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ سومیہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، صفائی کی غرض سے مین ہول میں اترنے وال...

لاہور کے علاقے غازی روڈ پر صفائی کی غرض سے مین ہول میں اترنے والے واسا کے دو اہلکارجان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق مین ہول میں زہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے واساکے دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچیں اور واسا اہلکاروں کی لاشیں مین ہول سے نکال کرقریبی ہسپتال پہنچادی گئیں۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ واسا اہلکارجومین ہولزمیں اتر کر صفائی ستھرائی کا کاکام کرتے ہیں واسا کی جانب سے انہیں کوئی حفاظتی کٹ تک مہیا نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے ایسے افسوسناک حادثات پیش آتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جب سے شروع ہوا ہے لاہور میں مین ہولز کی صفائی پرزیادہ توجہ نہیں دی جا رہی اس لئے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں ۔ غازی روڈ پرجہاں حادثہ پیش آیا وہاں مین ہول کے قریب ہی کوڑے کرکٹ اورغلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی و جہ سے بدبو پورے علاقے میں تعفن پھیلا رہی ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے برسات کی وجہ سے کوڑے کرکٹ کی بدبو نے ان کا جینا محال کر رکھاہے ،بچے، بڑے اوربوڑھے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوجرہ ،موٹروے ایم فور پرٹریفک حادثہ ، نوجوان...

موٹروے ایم فور پر گوجرہ انٹرچینج کے قریب ڈالے اورمسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ک ہو گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈالہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ میں...

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں انتہا کا اضافہ کردیا گیا، بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کا ہوگیا۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ بجلی مہنگی ہونے سے غریب آدمی خودکشیاں کررہے ہیں، عدالت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری ختم کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں تین روپے سے 7.50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد بجلی کے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ نرخ 50 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس سہولیات...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خاندان اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلاء ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات موجود ہیں۔ نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ رات جیل سپرنٹنڈنٹ کا فون آیا کہ دن 12 بجے آئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط لیں، میں نے کہا آپ جتنی دیر کریں گے ہمارا آرڈر چیلنج کرنے میں بھی تاخیر ہوگی، ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ بارہ بجے جیل آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوابشاہ،ہزارہ ایکسپریس حادثہ، ڈاؤن ٹریک بحال

نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈان ٹریک تقریبا 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں نوابشاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، رینجرز، ریسکیو ٹیموں، پولیس اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہ...

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کے مقام سے 2 لاکھ 44 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ، چشمہ ہیڈ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 71 ہزار324 اور اخراج 2 لاکھ 56 ہزار 124 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ دریائے ستلج میں اسلام ہیڈ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اسلام کے مقام سے 62 ہزار 751 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا، دریائے راوی میں پانی کا بہا نارمل ہے، دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام بڑے دریاں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا، اگست کے دوسرے ہفتے میں بارشوں کے سلسلے میں کمی کا امکان ہے، شہری سیلاب اور موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کاکہنا ہے کہ شہری بارشوں کے دوران کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، عوام دریاں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ بھی شامل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے،(آج) منگل یا (کل)بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی پتن...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا، اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو 440 وولٹ کا کر نٹ لگایا ہے، مولانا فضل الرحمان اپنا سمدھی گورنر تو لگوا سکتے ہیں اپنی پارٹی کو الیکشن نہیں جتوا سکتے، اگلی سیاست بھی ان کی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 8 دنوں میں قومی اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے، جمہوریت مجبوریت ہے اور چابی کا کھلونا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی واضح خدوخال بتا دی ہیں، آئی ایم ایف کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مشروط ہے اور نگرانوں کو ملے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بے شک نئی مردم شماری ہو الیکشن کمیشن کو اسی بانڈری کے اندر کھیلنا ہے، بردار یوسف شہبازشریف اور نواز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں، نعرے نواز شریف کے لگوا رہے ہیں اندر اندر سے کام اپنا ڈلوا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی سے ملاقات کیلئے درخواست پر ایڈیشن...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے(آج) منگل کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نظربندی سزا کے طور پر نہیں ہوتی، ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کے رولز ملاقات کی اجازت دیتے ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں شوہر سے بیوی کی ملاقات سے حکومت کو کیا خطرہ ہے، آپ ملاقات کیلئے بنائی گئی لسٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار نے ملاقات کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے پرویز الہی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت(آج) منگل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی کھیل۔ فن کا م...

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز ویلج میں "بی ٹو گیدر" کے عنوان سے منعقدہ تقر یب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی کھیل۔ فن کا م...

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز ویلج میں "بی ٹو گیدر" کے عنوان سے منعقدہ تقر یب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی کھیل۔ فن کا م...

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز و یلج میں "بی ٹو گیدر" عنوان سے منعقدہ تقر یب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی کھیل۔ فن کا م...

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز و یلج میں "بی ٹو گیدر" کے عنوان سے منعقدہ تقر یب میں فنکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ۔ سیلاب ۔ امدادی کام

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کی کاؤنٹی یان شو میں امدادی عملہ ایک مریض کو منتقل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ پھنگ یوآن ۔ زلزلہ

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی کاؤنٹی پھنگ یوآن کے قصبے وانگ ڈا گوا میں زلزلے کے بعد لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ا...

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے بیجنگ، تیان جن، ہیبے اور چین کے شمال مشرقی صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے اضافی 35 کروڑ یوآن (تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالرز) مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظام کے مطابق اب تک مرکزی حکومت نے مذکورہ بالا علاقوں کے لئے مرکزی قدرتی آفات ریلیف فنڈز میں 52 کروڑ یوآن مختص کیے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں ان فنڈز کو قدرتی آفات سے نمٹنے، ہنگامی ردعمل، رہائشیوں کی منتقلی، سیلاب سے متعلق خطرات کی تلاش اور تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

چین کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی لڑاکا طیارے نے امریکی جاسوس ڈرون کو حصا...

ماسکو(شِنہوا)روس کے ایک ایس یو ۔30 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود پر  امریکی جاسوس ڈرون کو حصار میں لے لیا۔

روسی خبر ر ساں ادارے تاس نے روس کے نیشنل ڈیفنس کنٹرول سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2023 کو روسی ریڈار سسٹم نے بحیرہ اسود کے پانیوں کے اوپر  روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد کے قریب آنے والے ایک فضائی ہدف کا سراغ لگایا۔

سینٹر  نے کہاکہ فضائی دفاعی یونٹس کے ایک ایس یو -30 لڑاکا طیارے نے فضائی ہدف کی نشاندہی کرنے اور روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے فوری پرواز  کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی ہدف کی شناخت امریکی فضائیہ کے ایم کیو 9 اے ریپر ڈرون کے طور پر کی گئی ہے۔

سینٹر  نے کہا کہ جیسے ہی روسی لڑاکا طیارہ غیر ملکی جاسوس ڈرون کے قریب پہنچا تو وہ روس کی ریاستی سرحد سے  واپس چلا گیا اور لڑاکا طیارہ بحفاظت اپنے اڈے پر واپس آ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس یو-30 کی پرواز بین الاقوامی فضائی حدود کے قواعد کے مطابق کی گئی تھی اور اس میں روس کی ریاستی سرحد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ، ڈینگی سے 300 سے زائد افراد ہلاک...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں مزید 10 افراد ڈینگی کے سبب لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق رواں سال ملک میں تصدیق شدہ انفیکشن کی تعداد 63 ہزار 968 ہوچکی ہے جبکہ جنوری سے اب تک 303 اموات ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی ملک میں گزشتہ ماہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جہاں 43 ہزار 854 نئے انفیکشن اور 204 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بنگلہ دیش میں جون سے ستمبر مون سون کا دورانیہ ہے جس کے دوران مچھر سے ہونے والی اس بیماری کے پھیلنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیمبیا،چینی کمپنیز کی جا نب سےملازمت کے متل...

لوساکا(شِنہوا) زیمبیا میں چینی کمپنیز نے 95 ویں زرعی وتجارتی شو کے موقع پر  روزگار نمائش کا انعقاد کیا جس کا مقصد ممکنہ ملازمت کے متلاشی افراد کو راغب کرنا تھا۔

زیمبیا میں چائنیز چیمبر آف کامرس (سی سی سی زیڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں مجموعی طور پر 16 چینی کمپنیز نے شرکت کی۔ 

پہلے دن سینکڑوں ممکنہ ملازمت کے متلاشی چینی پویلین میں جمع ہوئے جہاں کمپنیز  نے روزگار کی فراہمی  کے لئے نمائش کا انعقاد کیا۔

سی سی سی زیڈ کے صدر لی ٹائی نے کہا کہ  روزگار نما ئش ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد زیمبیا میں آجروں اور ملازمت کے متلاشی افراد کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہماری معزز مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کو بلا امتیاز خصوصی انداز میں ٹیلنٹ کی تلاش کے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افرادی قوت کی طرف سے پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے معاشی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 نمائش  کے انعقاد کا مقصد تنظیم کی جانب سے رواں سال کے شو کو تفصیل سے بیان کر نا تھا جسے جامع اقتصادی تبدیلی کا نام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیمبیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے لئے بے روزگاری ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نے زیمبیا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیمبیا،چینی کمپنیز کی جا نب سےملازمت کے متل...

لوساکا(شِنہوا) زیمبیا میں چینی کمپنیز نے 95 ویں زرعی وتجارتی شو کے موقع پر  روزگار نمائش کا انعقاد کیا جس کا مقصد ممکنہ ملازمت کے متلاشی افراد کو راغب کرنا تھا۔

زیمبیا میں چائنیز چیمبر آف کامرس (سی سی سی زیڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں مجموعی طور پر 16 چینی کمپنیز نے شرکت کی۔ 

پہلے دن سینکڑوں ممکنہ ملازمت کے متلاشی چینی پویلین میں جمع ہوئے جہاں کمپنیز  نے روزگار کی فراہمی  کے لئے نمائش کا انعقاد کیا۔

سی سی سی زیڈ کے صدر لی ٹائی نے کہا کہ  روزگار نما ئش ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد زیمبیا میں آجروں اور ملازمت کے متلاشی افراد کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہماری معزز مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کو بلا امتیاز خصوصی انداز میں ٹیلنٹ کی تلاش کے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افرادی قوت کی طرف سے پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے معاشی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 نمائش  کے انعقاد کا مقصد تنظیم کی جانب سے رواں سال کے شو کو تفصیل سے بیان کر نا تھا جسے جامع اقتصادی تبدیلی کا نام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیمبیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے لئے بے روزگاری ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نے زیمبیا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یونیورسٹی کھیلوں میں جڑواں بھائیوں کا ن...

چھنگ دو (شِنہوا)  چھنگ دو کے یونیورسٹی کھیلوں کے و یلج میں گھومتے ہوئے جامعہ پیکنگ کے چینی فیلڈ ایونٹ ایتھلیٹس شنگ جڑواں بھائیوں کو بھلانا مشکل عمل ہے۔

چین کے شمالی اندرون منگولیا کے خوداختیارخطے کے جڑواں بھائی شنگ جیاڈونگ ، اور جیا لیانگ کی تاریخ پیدائش 26 مئی 2001  ہے ،دونوں صرف 30 منٹ کے وقفے سے پیدا ہوئے تھے تاہم کھیلوں میں ان کے مشترکہ جذبے نے ان کا رشتہ مزید مضبوط بنادیا ہے۔

یونیورسٹی کھیلوں میں جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں جبکہ جیالیانگ نے شاٹ پٹ میں حصہ لیا۔ جڑواں بھائی زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں ایک دوسرے کا عکس ہیں۔

 

چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں چین کے شنگ جیاڈونگ نے حصہ لیا۔ (شِنہوا)

ایک جیسی جسامت اورایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا، ان کی مماثلت ان کی شخصیت تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان سے بات کریں تو آپ کو لگے گا کہ دونوں متضاد ہیں۔  اکثر نظروں کا تبادلہ کرتے ہیں تاکہ جھجک دور کرنے میں ایک دوسرے مدد حاصل کرسکیں۔

ایتھلیٹکس میں ان کے سفر کا آغاز2015 کے نیشنل مڈل اسکول ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپیئن شپ میں زبردست طریقے سے ہوا ۔ جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ جیالیانگ نے اسی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سنگھوا یونیورسٹی سے وابستہ ہائی اسکول کوچز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

بیجنگ میں ان کی نئی زندگی چیلنجز سے بھرپورتھی، انہوں نے صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک طویل  تعلیم  کے بعد رات 9 بجے تک بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں سخت تربیت حاصل کی۔ اس دوران یہ جڑواں بھائی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے اور ایک دوسرے کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ 

 

چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کے مینز شاٹ پٹ فائنل میں شنگ جیالیانگ ایکشن میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔(شِنہوا)

ان کی سخت محنت بالآخر 2020 میں رنگ لائی اور انہیں جامعہ پیکنگ میں داخلہ مل گیا  جہاں ان کے مضامین بالترتیب قانون اور صحافت تھے تاہم انہوں نے ایونٹس میں اپنی مہارت کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھا ۔

چھنگ دو یونیورسٹی کے  بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی جامعہ اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے فخر کا اظہار کیا۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یونیورسٹی کھیلوں میں جڑواں بھائیوں کا ن...

چھنگ دو (شِنہوا)  چھنگ دو کے یونیورسٹی کھیلوں کے و یلج میں گھومتے ہوئے جامعہ پیکنگ کے چینی فیلڈ ایونٹ ایتھلیٹس شنگ جڑواں بھائیوں کو بھلانا مشکل عمل ہے۔

چین کے شمالی اندرون منگولیا کے خوداختیارخطے کے جڑواں بھائی شنگ جیاڈونگ ، اور جیا لیانگ کی تاریخ پیدائش 26 مئی 2001  ہے ،دونوں صرف 30 منٹ کے وقفے سے پیدا ہوئے تھے تاہم کھیلوں میں ان کے مشترکہ جذبے نے ان کا رشتہ مزید مضبوط بنادیا ہے۔

یونیورسٹی کھیلوں میں جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں جبکہ جیالیانگ نے شاٹ پٹ میں حصہ لیا۔ جڑواں بھائی زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں ایک دوسرے کا عکس ہیں۔

 

چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں چین کے شنگ جیاڈونگ نے حصہ لیا۔ (شِنہوا)

ایک جیسی جسامت اورایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا، ان کی مماثلت ان کی شخصیت تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان سے بات کریں تو آپ کو لگے گا کہ دونوں متضاد ہیں۔  اکثر نظروں کا تبادلہ کرتے ہیں تاکہ جھجک دور کرنے میں ایک دوسرے مدد حاصل کرسکیں۔

ایتھلیٹکس میں ان کے سفر کا آغاز2015 کے نیشنل مڈل اسکول ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپیئن شپ میں زبردست طریقے سے ہوا ۔ جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ جیالیانگ نے اسی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سنگھوا یونیورسٹی سے وابستہ ہائی اسکول کوچز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

بیجنگ میں ان کی نئی زندگی چیلنجز سے بھرپورتھی، انہوں نے صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک طویل  تعلیم  کے بعد رات 9 بجے تک بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں سخت تربیت حاصل کی۔ اس دوران یہ جڑواں بھائی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے اور ایک دوسرے کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ 

 

چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کے مینز شاٹ پٹ فائنل میں شنگ جیالیانگ ایکشن میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔(شِنہوا)

ان کی سخت محنت بالآخر 2020 میں رنگ لائی اور انہیں جامعہ پیکنگ میں داخلہ مل گیا  جہاں ان کے مضامین بالترتیب قانون اور صحافت تھے تاہم انہوں نے ایونٹس میں اپنی مہارت کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھا ۔

چھنگ دو یونیورسٹی کے  بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی جامعہ اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے فخر کا اظہار کیا۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا تیان جن میں ڈیموں کی م...

تیان جن (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے حفاظتی پشتوں اور بند کو مضبوط بنانےاور سیلاب سے بچاؤ کے راستے صاف رکھنے کے کام پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن ژانگ نے تیان جن میں پانی کی سطح اور ڈیم کی مضبوطی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے سیلاب سے بچاؤ کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ، تیان جن اور ہیبے میں حال ہی میں شدید بارش ہوئی جس سے سے دریائے ہائی ہی کے طاس میں واقع نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کے اخراج سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اپ سٹریم میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر اہم یا نسبتاً کمزور ڈیموں کو مضبوط بنانا ضروری ہے  جبکہ  مرکزی اور مقامی سرکاری ملکیتی اداروں کو اس وقت پیشہ ورانہ کردار ادا کر نا چاہئیے۔

انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کا سامان مکمل طور پر تیار رکھنے ،حفاظتی پشتوں پر 24 گھنٹے گشت اور رہائشیوں کی مناسب منتقلی پر بھی زور دیا۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیہانگ یونیورسٹی کے نائب صدر کے خلاف تح...

بیجنگ(شِنہوا) بیہانگ یونیورسٹی کے نائب صدر ژانگ گوانگ کے خلاف پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ژانگ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ،تخار میں پانی کی فراہمی کے نیٹ ور...

تالوقان (شِنہوا) دیہی بحالی اور ترقی کے صوبائی ڈائریکٹر ملا عظمت نور محمد نے کہا ہے کہ حکام نے افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار میں پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک کھول دیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ 2 کروڑ 4 لاکھ  افغانی (2 لاکھ 41 ہزار 220  امریکی ڈالرز) کی لاگت سے یہ نیٹ ورک متعدد دیہاتوں میں 700 خاندانوں کو صاف پانی فراہم کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتی رہے گی۔

افغانستان برسوں سے خشک سالی کا شکار ہے جبکہ دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں اور صوبوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے نگران انتظامیہ دیہی علاقوں میں کنویں کھودنے کے علاوہ دریائے پنج شیر کے کچھ حصے کو کابل کی جانب موڑنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،ریلوے مسافروں کے دوروں میں 124.9 فیصد اض...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریلوے مسافروں کے دوروں میں گزشتہ برس کی نسبت 124.9 فیصد اضافہ ہوا۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران چین میں ریلوے کے ذریعے 1.77 ارب سے زائد مسافر دورے ہوئے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے تقریباً 2.5 ارب ٹن کارگو کی نقل و حمل ہوئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.6 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران ریلوے میں چین کی فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد اضافے سے 304.9 ارب یوآن (تقریباً 42.69 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شان ڈونگ میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 21 افراد...

جینان(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر ڈی ژو کی پنگ یوان کاؤنٹی میں اتوار کی علی الصبح 2 بج کر 33 منٹ پر آنے والے 5.5 شدت کے زلزلے میں مجموعی طور پر 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے علاقے میں مجموعی طور پر 126 عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ وہاں نقل و حمل، مواصلات اور بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہی اور تیل اور گیس پائپ لائنز میں کوئی لیکج نہیں پایا گیا۔

چائنہ ریلوے بیجنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق بیجنگ، تیان جن اور تسانگ ژو سے روانہ ہونے والی 20 سے زائد ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے اور شیجیاچوانگ-جینان ہائی اسپیڈ ریلوے کے راستے میں آنے والی تقریباً 30 ریل گاڑیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے ریسکیو کو منظم کرنے اور ممکنہ خطرات کا اندازہ لگانے کے لئے ہنگامی ردعمل کا آغاز کیا ہے۔

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمال مشرقی علاوں میں موسلادھار بارش سے...

شین یانگ / ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبوں لیاؤننگ اور حئی لونگ جیانگ میں طوفان کے سبب ہونے والی موسلادھار بارش سے درجنوں دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کا نشان عبور کرگئی ہے۔

پراونشل  فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف  ہیڈکوارٹرز کے مطابق لیاؤننگ میں ہفتے کی صبح 6 بجے تک ملک کے بڑے دریاؤں میں سے ایک دریائے لیاؤہی کے مرکزی دھارے میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے 33 سینٹی میٹر زائد تھی۔

لیاؤننگ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں جمعہ کی صبح 8 سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

لیاؤننگ میں 37 بڑے آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں گزشتہ برسوں کی اسی مدت کی نسبت 3.66 ارب مکعب میٹر سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

صوبے کے 6 آبی ذخائر سیلاب کی حد سے تجاوزکرچکے ہیں جہاں سے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔

لیاؤننگ کے 8 شہروں اور 45 کاؤنٹی سطح کے علاقوں نے سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ردعمل کا آغاز کردیا ہے۔ ان میں فوشن اور ڈان ڈونگ شہروں نے تیسرے در جے کا ہنگامی ردعمل فعال کیا ہے۔

چین میں سیلاب پر قابو پانے کا ہنگامی ردعمل نظام 4 سطح پر مشتمل جس میں پہلا درجہ سب سے شدید ہے۔

لیاؤننگ کے صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت نے منگل سے جمعہ تک جن ژو ، ینگ کو اور پن جن شہروں میں 117گروپس کے سیاحتی دورے منسوخ کردیئے ہیں۔

دریاؤں اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں آبی ذخائر پر لیاؤننگ کا صوبائی محکمہ آبی وسائل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان میں دریائے لیاؤہی کا مرکزی دھارا بھی شامل ہے

حکام سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات میں کمی کی کوششوں میں قابل قدرمدد فراہم کرنے کے لئے موسلادھار بارش سے مزاحمت کی صلاحیت کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر 371 اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے جنہوں نے 29 مقامی رہائشیوں کو بحفاظت نکالا ہے۔

۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں چینی نیوز سر...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے چینی نیوز سروس کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیا ن دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

اس سروس کا بنیادی مقصد چینی عوام کو پاکستان، اس کی ترقی، ثقافت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پیشرفت سے آگاہ کرنا ہے۔

 

اسلام آباد میں مہمان سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ڈیٹا سینٹر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد ، سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی چائنہ نیوز ڈیسک میں ایک ایڈیٹر کام کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

اسلام آباد ، سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی چائنہ نیوز ڈیسک میں ایڈیٹرز کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 
۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں