• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ رقص میلہ ۔ بیلے

چین شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ چھٹے چائنہ سنکیانگ بین الاقوامی رقص میلے میں چین کے قومی بیلے کے رقاص " دی ریڈ ڈیٹیچمنٹ آف ویمن " پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ رقص میلہ ۔ جارجیا

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ چھٹے چائنہ سنکیانگ بین الاقوامی رقص میلے میں جارجیئن اسٹیٹ نیشنل سنگنگ اینڈ ڈانسنگ اکیڈمک اینسیبل ایریژونی کے فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ رقص میلہ ۔ جارجیا

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ چھٹے چائنہ سنکیانگ بین الاقوامی رقص میلے میں جارجیئن اسٹیٹ نیشنل سنگنگ اینڈ ڈانسنگ اکیڈمک اینسیبل ایریژونی کے فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی نے لال مرچ کی برآمد کے لیے پاکستا...

چینی کمپنی نے لال مرچ کی برآمد کے لیے پاکستانی پارٹنر کا انتخاب کر لیا ، تعاون کا مقصد جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے علاقوں میں زیادہ پیداوار والی ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایک چینی کمپنی لیٹونگ فوڈنے پاکستان میں کاشت کی جانے والی سرخ مرچ کی برآمد کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پاکستان کو اپنا پارٹنر منتخب کر لیا ہے ۔ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شہزاد علی ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کے اسلام آباد کے دورے کے دوران فائیٹو سینیٹری کے پروٹوکول پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد کیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس تعاون کا مقصد جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے علاقوں میں زیادہ پیداوار والی ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ دونوں کمپنیاں 10 سے 12 اگست تک کراچی میں ہونے والی آئندہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو کے دوران ہائبرڈ مرچ اور اس کے نتیجے میں چین کو برآمد کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گی، جہاں گارڈ، لونگپنگ اور لیٹونگ فوڈ کی نمائش ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق چین کا پیپرا سیڈ کمرشل کاشت کے لیے تکنیکی مدد کے ساتھ ہائبرڈ مرچ کا بیج فراہم کرے گا، اور چین کو برآمد کرنے کے لیے خشک مرچ کی واپسی لٹونگ فوڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان یہ زرعی تعاون دونوں ممالک کے لیے اہم فوائد کا حامل ہے، کیونکہ ہائبرڈ مرچ روایتی اقسام کے مقابلے زیادہ پیداوار فراہم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی کاشت کو کامیابی سے فروغ دینے کے بعد جس سے کسانوں میں خوشحالی آئی اور فصل میں اضافہ ہوا، ہم ایک اور چینی فوڈ کمپنی لیٹونگ فوڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ اعلیٰ پیداوار والی ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال گوادر میں 37 آسامی...

گوادر میں پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال ایک جدید ترین طبی سہولت ہے جو نہ صرف مقامی باشندوں کو مفت اور اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرتا ہے بلکہ ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہسپتال ان افراد کو دعوت دیتا ہے جو عمدگی سے کارفرما ہوں اور اس کی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے وژن سے رہنمائی حاصل کریں، اس عظیم کوشش کو آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہسپتال نے مختلف محکموں میں 37 آسامیوں کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں سینئر کنسلٹنٹس، رجسٹرار، ماہرین اور جونیئر ٹیکنیشن جیسے کردار شامل ہیں۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) کا پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کے تحت ایک جدید ترین صحت کی سہولت ہے، جو گوادر اور بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) حکومت بلوچستان کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہسپتال میںتیسرے درجے کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے شعبہ امراضِ اطفال، اطفال اور نوزائیدہ طب، اور فیملی میڈیسن ہیں۔ یہ اسٹریٹجک فوکس ہسپتال کی خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے وقف عزم کو اجاگر کرتا ہے، ان کی منفرد ضروریات کے مطابق خصوصی دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے ۔ سی پیک کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ہسپتال 68 ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ منصوبے کے مطابق، ہسپتال میڈیکل بلاکس، نرسنگ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، ایک میڈیکل کالج، سنٹرل لیبارٹری اور دیگر متعلقہ سہولیات پر مشتمل ہے،فی الحال پیش کردہ ملازمتوں سے پہلے، ہسپتال نے مقامی لوگوں کے لیے پہلے ہی 35 ملازمتیں پیدا کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارتی بھیجنے کا فیصل...

دفتر خارجہ نے ژوب حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کہتی ہیں افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان بھارت کی طرح کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتا، ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کی مثبت سوچ کا عکاس ہے۔ ژوب حملے میں مارے گئے دہشتگرد افغانستان کے شہری نکلے۔ دفتر خارجہ نے پاکستان کی شدید تشویش اور تحفظات سے افغان حکام کو آگاہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حملے کی تحقیقات کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، افغانستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد بڑھانے میں تعاون کی پیشکش بھی کردی۔ پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیوں کیا؟، ترجمان دفتر خارجہ نے وجہ بتاتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی سوچ کا فرق بھی واضح کردیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کے اس مقف کا عکاس ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہئے، پاکستان کی مثبت اور تعمیری سوچ بھارت سے بالکل مختلف ہے، جس نے کھیلوں پر سیاست کرتے ہوئے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قرآن کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا نمائندہ خاص مقرر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دو بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دو بل پاس کرلیے،منظور ہونے والے بلوں میں تجارتی تنظیمات ترمیمی بل2023اور تجارتی تصفیہ بل 2023 شامل ہیں، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے، کے پی کے میں پولیس شہدا کے لیے دعا کرائی گئی، تحریک انصاف کے سینیٹر کالی پٹیاں ہاتھ ہر باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے،مشترکہ اجلاس کل بروز بدھ 9آگست تک ملتوی کردیا گیا ۔پیر کو پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔اجلاس 2بج کر 16منٹ پر شروع ہوا۔اجلاس شروع ہوا تو 50ارکان موجود تھے سپیکر نے کہاکہ تربت میں 7پچیاں ڈوب گئی ہیں، ہزارہ ایکسپریس کے حادثے میں 30افراد جان بحق ہوئے کے پی کے میں پولیس شہید ہوئے ہین ان کے لیے دعا کی جائے مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کرائی ۔ وزیر تجارت نوید قمر نے تجارت تنظیمات ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ مشتاق احمد نے کہاکہ اس بل میں بار بار ترمیم لائی جارہی ہے جو پارلیمنٹ کا مذاق ہے ۔جو باڈی موجود اس کا حق مار کران کی مدت کم کررہے ہیں۔ نوید قمر نے کہاکہ سب کو ایک پٹڑی پر لانا ہوگا آج نہیں توکل یہ کرنا ہوگا ہم اپنی غلطی ٹھیک کررہے ہیں۔چیمبرز اور فیڈریشن کے الیکشن ایک ساتھ کرنے کے لیے یہ بل لائی ہیں۔عبدالقادر مندوخیل نے کہاکہ بل میں ترمیم کی جائے تاکہ جو لوگ منتخب ہوچکے ہیں ان کو مدت مکمل کرنے دیں۔تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2023ترمیم کے ساتھ پاس کرلیا گیا وزیر تجارت نوید قمر نے تجارت تنازعہ تصفیہ بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے بل میں ترمیم جمع کرائیں مگر سپیکر نے کہا کہ آپ نے وقت پر ترمیم جمع نہیں کرائیں ۔جس پر نہیں لی گئیں ۔بل تجارت تنازعہ تصفیہ بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا. مشتاق احمد نے کہاکہ اکثریت کا مطلب آمریت نہیں ہے ۔ سینیٹر ثانیہ نشتر کی ترمیم کو لینا چاہیے تھا جس کے بعد سپیکر نے اجلاس کل برو بدھ 9آگست شام 5بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قبرصی یونانی انتظامیہ میں جنگلات کی آگ پھر ب...

یونانی قبرصی انتظامیہ نے لیماسول کے جنگل میں لگی آگ سے نبرد آزما ہونے کے لیے خطے کے ممالک سے مدد طلب کی ہے،یونانی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق لیماسول کے الاسا گاں کے قریب جمعرات کو لگنے والی اور بجھائے جانے والی جنگل کی آگ پھر سے بھڑک اٹھی،تیز ہوا سے پھیلنے والی آگ جو کہ کچھ بستیوں کے لیے خطرہ بھی بن رہی ہیکو ہوائی اور زمینی راستے سے بجھانے کا کام جاری ہے، حکومتی ترجمان کونستانتینوس نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اسرائیل، لبنان، مصر اور یونان سے مدد کی درخواست کی ہے، اردن کی جانب سے بھیجے گئے 3ہیلی کاپٹروں نے خطے میں جنگلات میں لگی آگ کے خلاف جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آگ لگنے کی وجہ اور اس پر قابو پانے کے بعد دوبارہ بھڑک اٹھنے کی وجوہات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،آگ لگنے کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے 5اگست کو اقوام متحدہ کے ذریعے یونانی قبرصی انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کی تھی، اور یونانی قبرصی انتظامیہ نے آگ پر قابو پا لینے کی وضاحت کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کا شکریہ اد اکیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مزید 8 ممالک سعودی عرب کے ای ویزا وزیٹر پروگ...

سعودی عرب نے حال ہی میں آٹھ اور ملکوں کے شہریوں کے لیے وزیٹر ای ویزا سکیم میں توسیع کا اعلان کیا ہے،وزارت سیاحت نے ایک بیان میں کہا کہ ان ممالک میں البانیہ، آذربائیجان، جارجیا، مالدیپ، کرغیزستان، جنوبی افریقہ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں،بیان میں کہا گیا کہ ان ممالک کیشہری وزیٹر ویزے کے لیے الیکڑانک یا سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر پہنچ کر درخواست دے سکتے ہیں،وہ ویزے کا استعمال مملکت کی سیاحت، عمرہ، خاندان یا دوستوں سیملاقات اور کاروباری مقاصد کیلیے کرسکتے ہیں،وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے آٹھ ممالک تک ای ویزے کی توسیع کرکے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے ساتھ مملکت آنے والے وزیٹرز کے لیے آسان سفری تجربے کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی جیل میں کرد خاتون نے بطور احتجاج اپنے...

ایرانی جیل میں ایک کرد خاتون نے بطور احتجاج ہونٹ سی لیے، عرب میڈیا کے مطابق ایران میں جیل میں بند ایک کرد خاتون نے جیل سے چھٹی نہ ملنے کے خلاف بھوک ہڑتال کے آغاز پر اپنے ہونٹوں کو سی لیا، سہیلہ محمدی نے پانچ سال کی مدت کے تین سال گزار لیے ہیں۔ سہیلہ نے یہ کارروائی شمال مغربی ایران کے شہر ارمیا میں واقع جیل میں کی،خاتون کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے مسلح گروپ کردستان فری لائف پارٹی کی رکنیت پر سزا سنائی گئی۔ یہ گروپ ایران کی کرد اقلیت کے لیے خود ارادیت کے حق پر زور دیتا ہے۔ گروپ پڑوسی ملک ترکیہ میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ ہے،سہیلہ محمدی ایک بچے کی ماں ہیں۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں اپنے سینے میں چھرا گھونپ کر خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔ اس وقت ان کے ساتھی قیدیوں کی مداخلت کے باعث ان کی جان بچ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو اے ای نے پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے بعد...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کا سفر نہ کریں، یہ فیصلہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح دھڑوں کے درمیان ایک ہفتے کی شدید لڑائی کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں دیگر خلیجی ممالک نے بھی اپنے شہریوں پر اسی طرح کی پابندی عائد کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے بھی شہریوں کو تاکید کی،وزارت نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہنگامی نمبر0097180024کا اعلان بھی کیا ہے جہاں کوئی بھی شہری جسے مدد کی ضرورت ہو رابطہ کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ 29جولائی کو لبنان کے عین الحلو پناہ گزین کیمپ میں مرکزی دھارے کے گروپ الفتح اور ایک مخالف انتہا پسند گروپ کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عسکریت پسند تھے،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین برائے فلسطین کے مطابق یہ پناہ گزین کیمپ ملک کے 12فلسطینی کیمپوں میں سب سے بڑا ہے، جس میں تقریبا 80ہزار سے دو لاکھ 50 ہزارفلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں،لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کیمپ کے 80 ہزاررہائشیوں میں سے ایک چوتھائی بے گھر ہو چکے ہیں،خلیجی ممالک کے علاوہ جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روکتے ہوئے ایسی ہی وارننگ جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ہاتھ...

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دو ٹوک زبان الفاظ میں دہشت گردی قرار دیا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں مکمل احتساب اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ایک 19سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے دو آباد کاروں کو جمعہ کے روز رام اللہ کے مشرق میں واقع گائوں رقہ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ دونوں ایک گروپ کا حصہ تھے جس نے پتھر پھینکے ، کاروں کو آگ لگائی اور فائرنگ کی، جس سے ایک 19سالہ نوجوان ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش میں بس حادثہ ، 24افراد ہلاک

مراکش میں موڑ مڑتے ہوئے بس الٹنے سے 24افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، تیز آواز میں میوزک چلانے والے شخص کو...

ترکیہ میں اونچی آواز میں میوزک چلانے والے 38سالہ شخص کو چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سوار کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سنان چلیشکانیل کے نام سے ہوئی ہے جسے راہگیر شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے تاہم وہ دوران علاج چل بسا جب کہ قاتل فرار ہوگیا جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا،سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار سوار کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے جس پر موٹر سائیکل سوار مسلسل چاقو کے وار کر رہا ہے۔ راہگیروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقامی سطح پر ڈرون کی تیاری کے لیے سعودی اور...

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سرپرستی میں فوجی اور دفاعی صنعتوں میں مہارت رکھنے والی متعدد قومی کمپنیوں اور ترکی کی بڑی دفاعی کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد مملکت کے اندر ڈرون کی صنعت اور اس کے اجزا کے نظام کو مقامی بنانا ہے،یہ معاہدہ اور مفاہمت کی دو یادداشتیں دفاعی صنعتوں کے لیے ترکی کی کمپنی "بایکار" کے ساتھ تقریبا دو ہفتے قبل وزارت دفاع کی جانب سے دستخط کیے گئے دو معاہدوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آئے ہیں، جن کا مقصد مملکت کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں اور مسلح افواج کی استعداد کو بڑھانا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی نے ترکی کی کمپنی "بایکار" کے ساتھ دفاعی صنعتوں کے لیے سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد جامع مواد کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک سسٹم، مکینیکل پرزہ جات، اور ہوائی جہاز کے ڈھانچے کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے،معاہدے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او انجینئر ولید بن عبدالمجید اور ترکی کی کمپنی "بایکار" کے سی ای او خلوق بیرقدار نے دستخط کیے،ڈرون سسٹم کے لیے اسلحے اور آپٹیکل سینسرز کی تیاری کو مقامی بنانے اور انہیں مملکت کے اندر تیار کرنے کے لیے نیشنل کمپنی برائے مکینیکل سسٹمز نے ترکی کی کمپنی ایسلسان اور ترک کمپنی روکتسان کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر ونیزویلا کیقرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے و...

ونیزویلا کے صدرِ مملکت نکولا مادورو نے یورپی سربراہان اور بعض میڈیا اداروں کے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کیواقعات پر بے حسی کا مظاہرہ کرنے کی مذمت کی ہے، وینزویلا کے رہنما نے کہا کہ جو لوگ یورپ میں مقدس کتابوں کو جلانے کی اجازت دیتے ہیں اور خاموش رہتے ہیں وہ بالواسطہ طور پر ملوث ہیں اور انہوں نے کہا کہ قرآن کو جلاتے ہوئے دیکھنے والے د نیا بھر کے مسلم عوام کے درد کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں،اس معاملے کی کوریج نہ کرنے پر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور یورپ میں قرآن کو جلانے والے "انتہائی دائیں بازو اور نسل پرست حلقوں" کی سرگرمیوں کی "سختی سے مذمت" کرتے ہیں،مادورو نے کہا کہ میں ایک عیسائی کے طور پر اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر بائبل کو کسی دوسرے ملک میں جلایا جائے تو ہم عیسائی کیسا محسوس کریں گے؟ اگر کسی نے ایسا کیا تو ہمارے دلوں کو دھچکہ لگے گا اور یہ بہت بڑی توہین ہوگی۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان جیلوں میں امریکی شہریوں سمیت کئی غیر م...

کابل (شِنہوا) افغانستان کی جیلوں میں امریکی شہریوں سمیت متعدد غیر ملکی قید ہیں۔

مقامی ٹی وی طلوع نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں قید غیر ملکیوں کی صحیح تعداد ظاہر کئے بغیر کہا کہ انہیں سیکیورٹی اور دیگر امور پر قوانین کی خلاف ورزی بارے حراست میں لیا گیا ہے۔

طلوع نیوز نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد بے گنا ثابت ہوئے تو انہیں رہا کردیا جائے گا جبکہ بے گناہ ثابت نہ ہو نے والوں کے لئے حل تلاش کیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد اور طلوع نیوز دونوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے جولائی کے اواخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان حکام سے امریکی شہریوں کی رہائی پر بات چیت کی تھی۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت کی جانب...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے حالیہ برسوں میں اختراع اور ٹیکنالوجی میں تقریباً 200 ارب ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 25.6 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جس سے یہ شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چھن نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ حکام نے 200 سے زائد کاروباری اداروں کے ساتھ کام کیا ہے جس کے سبب ٹیکنالوجی اور اختراع کمپنیوں کو راغب کرنے میں موجودہ حکومت کو کامیابی ملی ہے۔ ان میں 25 سے زیادہ پہلے ہی قائم ہیں یا ہانگ کانگ میں اپنے کاروبار کو توسیع دے رہی ہیں۔

چھن نے بتایا کہ یہ 25 ادارے مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، روبوٹکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور صحت عامہ جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان کے پاس اپنی متعلقہ صنعتوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیز موجود ہیں اور ان میں سے متعدد کی مارکیٹ مالیت 10 ارب ہانگ کانگ ڈالرزسے زائد ہے۔

ہانگ کانگ میں موجودہ منصوبوں کے تحت ابتدائی مرحلے میں ان کی سرمایہ کاری 17 ارب ہانگ کانگ ڈالر سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ اس سے بنیادی طور پر تحقیق اور ترقی اور سینئر انتظامی عہدوں پر روزگار کے 4 ہزار مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مین لینڈ میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ ساتھ ای کامرس کی بڑی کمپنی میتوان اور JD.com ہانگ کانگ میں فعال طور پر نئے کاروباری منصوبوں کو فروغ دیکر اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں۔

چھن کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجی شعبے میں  سائبر پورٹ پہلے ہی 170 سے زیادہ متعلقہ کاروباری اداروں کو اپنی طرف راغب کرچکی ہے۔ ان میں یونی کورن کمپنیز اور صنعت کے معروف تجارتی پلیٹ فارم شامل ہیں۔ ان کاروباری اداروں کے بانیوں کا تعلق 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے ہے ۔ سائبر پورٹ ہانگ کانگ کے ویب 3.0 مرکز کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔

چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت اس وقت چینی مین لینڈ اور بیرون ملک دونوں کے مزید اہم کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔

توقع ہے رواں سال کی آخری ششماہی میں ہانگ کانگ میں مزید اہم کاروبار قائم ہوں گے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر ملکی سفیروں کی جانب سے سنکیانگ میں...

ارمچی (شِنہوا)  چین میں تعینات 25 ممالک کے سفیروں نے چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر 31 جولائی سے جمعہ تک شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کا دورہ کیا۔ ان ممالک پاکستان، میانمار، ایران، ساموا اور سُری نام کے سفیر شامل تھے۔

سفارتکاروں نے علاقائی دارالحکومت ارمچی کے ساتھ ساتھ کاشغر اور اکسو پریفیکچرز کے دورے میں اس بات کی تصدیق کی کہ سنکیانگ میں لوگ خوشحال زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

انہیں سنکیانگ کی متاثر کن معاشی ترقی اور مختلف ثقافت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا جس سے بعض مغربی ذرائع ابلاغ  کی جانب سے جھوٹ کی بنیاد پر پھیلایا جانے والا تاثر زائل ہوگیا ۔

ارمچی میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے بارے ایک نمائش کے دوران بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات سفارتکار اعجاز احمد نے کہا کہ چینی حکام نے انسداد دہشت گردی کی بڑی کوششیں کرتے ہوئےسنکیانگ کے لوگوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان انسداد دہشت گردی پر تعاون جاری رکھیں گے۔

چین میں ڈومینیکن سفیر مارٹن چارلس نے نام نہاد "انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں" بارے کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ مقامی لوگ  خوش حال اور باوقار زندگی گزاررہے ہیں، مقامی سطح پر کسی بھی قسم کی  جبری مشقت اور انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی موجود نہیں ہے۔

چین میں ساموا کے سفیر لومانوائے میرینر نے کاشغر میں عید گاہ مسجد اور ارمچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرنے کے بعد نشاندہی کی کہ چینی قانون تمام نسلی گروہوں کو مذہبی عقائد کی آزادی دیتا ہے اور چین کے ترقیاتی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

وفد نے کاشغر کی کاؤنٹی جیاشی میں 1.7 ارب یوآن (تقریباً 23 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ پینے کے پانی کے منصوبے کا دورہ کیا۔ غیر ملکی سفیروں نے پگھلتے گلیشیئرز اور برف سے پانی حاصل کرنے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح اس منصوبے نے کاؤنٹی کے تمام رہائشیوں کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی مئو ثر طریقے سے فراہم کیا ہے۔

چین میں نکاراگوا کے سفیر مائیکل کیمبل نے کہا کہ 4 لاکھ 60 ہزار افراد کو ہر جگہ پر پانی مہیا کرنا ہر ایک کی کامیابی ہے۔ نکاراگوا لوگوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے اور تحفیف غربت کی جنگ میں چین کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چھنگ ہائی میں ایک مزید پمپڈ اسٹوریج...

شی ننگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں تقریباً 2 کروڑ کلو واٹ آورز کی زیادہ سے زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے  جو صاف توانائی کے وسائل سے مالا مال چین کے مغرب میں ایک مز ید اہم منصوبہ ہے۔

پاور اسٹیشن ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن ہے جو بجلی کا استعمال کر کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے اونچی جگہ پر پمپ کرتا ہے اور پھر بجلی کی فراہمی ناکافی ہونے پر بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی چھوڑتا ہے۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ  چین کے مغرب میں چھنگ ہائی کی گوئی نان کاؤنٹی میں تقریباً 16 ارب یوآن (تقریباً 2.24 ارب امریکی ڈالرز) کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑی نصب شدہ صلاحیت کا حامل پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن ہو گا۔

نئے اسٹیشن کی مجموعی  نصب شدہ گنجائش 28 لاکھ کلو واٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر اسے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تو اس سے کوئلے کی معیاری کھپت میں تقریباً18 لاکھ 20 ہزار ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 45 لاکھ 50ہزار  ٹن کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

چھنگ  ہائی میں 2030 تک تنصیب شدہ نئی توانائی کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹس سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپی یونین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کو چین ۔یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی اور مضبوط رفتار دینے کے لیے مزید ادارہ جاتی مذاکرات کرنے چا ہئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

بوریل نے چین میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین، چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کوئی حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ضامن ہیں کیونکہ دونوں کا مقصد عالمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد چین کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں اور اس سال یورپی یونین اور چین کے رہنماؤں کے اجلاس کے لئے مشترکہ طور پر تیاری کرنے اور یورپی یونین اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے چینی فریق کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات شروع کرنے کے خوا ہشمند ہیں۔

وانگ نے کہا کہ اس وقت چین اور یورپی یونین کے اعلیٰ سطح  کے  تبادلوں نے اچھی رفتار برقرار رکھی ہے اور دونوں فریقین نے تسلیم کیا ہے کہ شراکت داری چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت رویہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین رواں سال کے طے شدہ چین۔ یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ یہ چین ۔یورپی یونین  تعلقات اور دوطرفہ تعاون میں اسٹریٹجک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپی یونین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کو چین ۔یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی اور مضبوط رفتار دینے کے لیے مزید ادارہ جاتی مذاکرات کرنے چا ہئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

بوریل نے چین میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین، چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کوئی حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ضامن ہیں کیونکہ دونوں کا مقصد عالمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد چین کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں اور اس سال یورپی یونین اور چین کے رہنماؤں کے اجلاس کے لئے مشترکہ طور پر تیاری کرنے اور یورپی یونین اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے چینی فریق کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات شروع کرنے کے خوا ہشمند ہیں۔

وانگ نے کہا کہ اس وقت چین اور یورپی یونین کے اعلیٰ سطح  کے  تبادلوں نے اچھی رفتار برقرار رکھی ہے اور دونوں فریقین نے تسلیم کیا ہے کہ شراکت داری چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت رویہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین رواں سال کے طے شدہ چین۔ یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ یہ چین ۔یورپی یونین  تعلقات اور دوطرفہ تعاون میں اسٹریٹجک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا سیلاب سے ہلاکتوں اور...

ہاربن (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں معائنے کے دوران گزشتہ ہفتے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد ہلاکتوں اور املاک کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے ہفتہ اور اتوار کے روز فرنٹ لائن پر سیلاب پر قابو پانے  کے کام کی ہدایت کی اور  مقامی رہائشیوں کی منتقلی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے پانی کی سطح کا معائنہ کیا۔

ژانگ نے کہا کہ لاپتہ اور پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کے لئے مزید پیشہ ور انہ دستوں کو تعینات کیا جانا چاہئے اور  اس کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہئے۔

ژانگ نے کہا کہ مقامی حکام آبی ذخائر میں پانی کی سطح کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنائیں اور متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر نکالیں۔ مواصلات، نقل و حمل، بجلی اور پانی کی سہولیات کو تیزی سے بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگی جلد از جلد معمول پر آسکے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فوجیان میں آسیان۔ چائنہ ویک 2023 کا آ غ...

فوژو (شِنہوا) چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 شروع ہوگیا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔

آسیان ۔چائنہ ویک 2023 کے دوران فورمز، کنسرٹ، فلم ویک اور خوراک میلے سمیت تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کے ایک فورم میں مہمان شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک2023 کی افتتاحی تقریب سے آسیان کے نائب سیکرٹری جنرل ستویندر سنگھ خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کی افتتاحی تقریب میں مہمان شریک ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کی افتتاحی تقریب میں مہمان شریک ہیں۔(شِنہوا)

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فوجیان میں آسیان۔ چائنہ ویک 2023 کا آ غ...

فوژو (شِنہوا) چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 شروع ہوگیا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔

آسیان ۔چائنہ ویک 2023 کے دوران فورمز، کنسرٹ، فلم ویک اور خوراک میلے سمیت تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کے ایک فورم میں مہمان شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک2023 کی افتتاحی تقریب سے آسیان کے نائب سیکرٹری جنرل ستویندر سنگھ خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کی افتتاحی تقریب میں مہمان شریک ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ آسیان ۔ چائنہ ویک 2023 کی افتتاحی تقریب میں مہمان شریک ہیں۔(شِنہوا)

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ کےسیلاب سے متاثرہ تقریباً 60 فیصد...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے متاثرہ 270 دیہات میں سے 60 فیصد میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جن میں فانگشان، مینٹوگو اور چھانگ پھنگ شامل ہیں۔

بیجنگ میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں فانگشان اور مینٹوگو شامل ہیں۔

فانگشان کے شہری علاقوں کے تمام 16 رہائشی حلقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے جہاں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

اسٹیٹ گرڈ بیجنگ الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق بجلی کے جنریٹرز اور ایمرجنسی  گاڑیوں کے ساتھ تقریباً 4 ہزار 620 کارکنوں کو پاور گرڈ پر مزید مرمت اور بحالی کے کام کے لئے فنگشان اور مینٹوگو بھیجا گیا ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے پر پابندی جرمن ریل آپریٹر کے لیے مہنگی...

برلن (شِنہوا)جرمن خبر رساں ادارے اشپیگل کی جانب سے حاصل کردہ  کمپنی کی ایک اندرونی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگر سرکاری ریل آپریٹر ڈوئچے بان کو ہواوے کی جانب سے اپنے بنیادی ڈھانچے میں فراہم کیے جانے والے تمام آلات کو تبدیل کرنا پڑا تو اسے 40 کروڑ یوروز ( 44 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ڈوئچے بان نے دسمبر 2022 میں اپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں توسیع کا بڑا حصہ ذیلی ادارے ٹیلی کام کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جو ہواوے کے پرزے استعمال کرتا ہے۔

اشپیگل کے مطابق اگر مختصر مدت میں اسے تبدیل کردیا جاتا ہے تو ڈوئچے بان کے منصوبے 5 سے 6 سال تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔ صرف جرمنی کے شمالی حصے میں ریڈیو کے تقریباً 800 بیس اسٹیشنز کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

یہ نیٹ ورک ٹرین عملے اور کنٹرول مرکز کے درمیان رابطے یقینی بناتا ہے۔

ڈوئچے بان 2015 سے چینی پرزے استعمال کررہا ہے۔ اس کے نتائج گروپ کے اندرونی آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے لئے بھی سنگین ثابت ہوں گے اور بنیادی نیٹ ورک کا بڑا حصہ متاثرہوگا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے پر پابندی جرمن ریل آپریٹر کے لیے مہنگی...

برلن (شِنہوا)جرمن خبر رساں ادارے اشپیگل کی جانب سے حاصل کردہ  کمپنی کی ایک اندرونی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگر سرکاری ریل آپریٹر ڈوئچے بان کو ہواوے کی جانب سے اپنے بنیادی ڈھانچے میں فراہم کیے جانے والے تمام آلات کو تبدیل کرنا پڑا تو اسے 40 کروڑ یوروز ( 44 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ڈوئچے بان نے دسمبر 2022 میں اپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں توسیع کا بڑا حصہ ذیلی ادارے ٹیلی کام کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جو ہواوے کے پرزے استعمال کرتا ہے۔

اشپیگل کے مطابق اگر مختصر مدت میں اسے تبدیل کردیا جاتا ہے تو ڈوئچے بان کے منصوبے 5 سے 6 سال تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔ صرف جرمنی کے شمالی حصے میں ریڈیو کے تقریباً 800 بیس اسٹیشنز کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

یہ نیٹ ورک ٹرین عملے اور کنٹرول مرکز کے درمیان رابطے یقینی بناتا ہے۔

ڈوئچے بان 2015 سے چینی پرزے استعمال کررہا ہے۔ اس کے نتائج گروپ کے اندرونی آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے لئے بھی سنگین ثابت ہوں گے اور بنیادی نیٹ ورک کا بڑا حصہ متاثرہوگا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ای کامرس لاجسٹک انڈیکس میں جولائی کے دو...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس 110.9 پوائنٹس پر رہا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹس زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں اطمینان کی شرح کا سب انڈیکس جون کے مقابلے میں 1.5 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 101.2 پر رہا جبکہ لاجسٹکس ٹائم لائنز سب انڈیکس میں جون کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ادارے  کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لاجسٹکس کے حجم پر نظر رکھنے والا سب انڈیکس 121.8 پوائنٹس رہا جو جون کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس کی معمولی کمی ہے۔ جولائی میں یہ کمی جون میں شروع ہونے والی ای کامرس سیلز پروموشن سرگرمیوں کے اختتام کی وجہ سے ہوئی۔

ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس چین کے ایک بڑے آن لائن خوردہ فروشJD.COM کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ بیس لائن انڈیکس 100 پوائنٹس پر قائم کیا گیا تھا۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی پارلیمنٹ...

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال کر دی گئی ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی سزا معطل ہونے اور پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد اب اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی،بعد ازاں جب گجرات ہائی کورٹ نے بھی راہول گاندھی کی سزا کو برقرار رکھا تو انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، عظیم وادی پل کی تعمیر جاری

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہوا جیانگ عظیم وادی پل 2025 میں مکمل ہوگا۔ سطح سمندر سے 625 میٹرز عمودی بلندی پر ہونے کے سبب اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ ملنے کا امکان ہے۔

اس سے وادی میں سفر کے وقت کا دورانیہ ایک گھنٹہ سے کم ہوکر محض چند منٹ رہ جائے گا۔

 

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کے تعمیراتی مقام پر مزدور کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کے تعمیراتی مقام پر مزدور رات کے وقت کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کے تعمیراتی مقام پر مزدور کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ہواجیانگ عظیم وادی پل کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دمشق کے قریب اسرائیلی حملے میں 4شامی فوجی ہل...

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق اتوار کو رات گئے اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے علاقے گولان کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں چار فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے جبکہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو راستے میں تباہ کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی ملک نائیجرمیں فوج نے فضائی حدود بند ک...

افریقی ملک نائیجر میں بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں،عرب میڈیا کے مطابق نائیجر فوج نے مغربی افریقی ممالک کے صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے دی جانے والی ڈیڈلائن کو مسترد کر دیا ہے،یاد رہے کہ نائیجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا ، منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی المعروف جنرل عمر چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا،جنرل عبد الرحمان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا،معزول صدر بازوم 2021میں نائیجر کے پہلے جمہوری سربراہ منتخب ہوئے تھے ، نائیجر نے 1960میں فرانسیسی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاض، عمرہ زائرین کے لئے اہم ہدایات جاری ، ع...

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں،عربمیڈیاکے مطابق مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں اور ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی تصور ہو گا،وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں،علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے تین ہدایات جاری کی ہیں، جن میں موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کرنا، موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب درجہ حرارت جس میں درجہ حرارت معتدل ہواور مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جانا ضروری قرار دیا گیا ہے،اس سے قبل وزرت حج نے عمرہ زائرین سے کہا تھا کہ وہ منتظمین کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات کی پابندی کریں اور عمرہ کرتے وقت اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گ...

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی،جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر بلاجواز اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے،نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں زیر تعلیم تھے،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں، والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس ظلم و بربریت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی،بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا،پولیس کے تشدد سے 8مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ درجن سے زائد کی حالت غیر ہوگئی،واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی کی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،صومالیہ میں امداد کی فراہمی کو فروغ دین...

موغادیشو (شِنہوا) چین نے صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) کو 1 لاکھ 50 ہزار 996 امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا ہے جس کا مقصد ملک میں تنازعات اور قومی آفات کے متاثرین کو ہنگامی امداد کی فراہمی میں معاونت دینا ہے۔

ایس او ڈی ایم اے کے کمشنر محمود مولیم عبدلے نے عطیہ دینے پر چین کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں عبدلے نے کہا کہ چینی حکومت اور صومالیہ کے عوام تاریخی معاون تعلقات اور یکجہتی کے حامل ہیں اور  اس طرح کے عطیات پہلی بار موصول نہیں  ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں چین کے سفیر فی شینگ چھاؤ نے کہا کہ آفات اور تنازعات کے متاثرین کی حمایت موغادیشو کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے بیجنگ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

فی نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ چین اور صومالیہ دیرینہ تعلقات کے حامل ہیں جو خطے اور بین الاقوامی میدان میں ہر آز مائش اور  تبدیلیوں  پر پورا اترے ہیں۔

صومالیہ  میں بے گھر اور چرواہوں کی آبادیوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے قحط کے یقینی خطرے کی تنبیہ کے دوران یہ عطیہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علا قوں کو موصول ہوا ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،صومالیہ میں امداد کی فراہمی کو فروغ دین...

موغادیشو (شِنہوا) چین نے صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) کو 1 لاکھ 50 ہزار 996 امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا ہے جس کا مقصد ملک میں تنازعات اور قومی آفات کے متاثرین کو ہنگامی امداد کی فراہمی میں معاونت دینا ہے۔

ایس او ڈی ایم اے کے کمشنر محمود مولیم عبدلے نے عطیہ دینے پر چین کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں عبدلے نے کہا کہ چینی حکومت اور صومالیہ کے عوام تاریخی معاون تعلقات اور یکجہتی کے حامل ہیں اور  اس طرح کے عطیات پہلی بار موصول نہیں  ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں چین کے سفیر فی شینگ چھاؤ نے کہا کہ آفات اور تنازعات کے متاثرین کی حمایت موغادیشو کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے بیجنگ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

فی نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ چین اور صومالیہ دیرینہ تعلقات کے حامل ہیں جو خطے اور بین الاقوامی میدان میں ہر آز مائش اور  تبدیلیوں  پر پورا اترے ہیں۔

صومالیہ  میں بے گھر اور چرواہوں کی آبادیوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے قحط کے یقینی خطرے کی تنبیہ کے دوران یہ عطیہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علا قوں کو موصول ہوا ہے۔

 
۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان کی جانب سے بیرون ملک حملے کیے گئے تو...

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہو گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان سے ایک تقریر میں کہا کہ افغانستان سے باہر لڑائی مذہبی طور پر منظور شدہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہے جسے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے روک دیا ہے،محمد یعقوب مجاہد کے مطابق سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا کہ اگر کوئی جہاد کے مقصد کے لیے افغانستان سے باہر جاتا ہے تو اسے جہاد نہیں کہا جائے گا،وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امیر المجاہدین جنگجوں کو جنگ میں جانے سے روکتے ہیں اور وہ پھر بھی ایسا کرتے ہیں تو یہ جنگ ہے، جہاد نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آذربائیجان کامسئلہ کشمیر پر دنیا کے ہر فورم...

آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پرپاکستان کا ہر فورم پر ساتھ دینگے،عالمی میڈیا کے مطابق صدر الہام علیئوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرزمینوں پر آرمینیا کا قبضہ ہونے کی وجہ سے آج تک پاکستان نے آرمینیا کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے۔ہم مسئلہ کشمیر پرپاکستان کادنیا کے ہر فورم پر ساتھ دینگے،آذربائیجانی صدر الہام علیئوف نے پاکستان کے ساتھ اپنیدوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا،صدر الہام علیئوف نے پاکستان کا ہرمشکل اور کٹھن وقت میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا،صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جدہ ، یوکرین روس جنگ خاتمے کے لئے امن مزاکرا...

یوکرین کے بارے میں جدہ مذاکرات کے حتمی بیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات نے امن کے لیے مشترکہ بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحران پر مشاورت جاری رکھنے اور مجوزہ آرا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، ملاقات میں مثبت تجاویز اور آرا پر بھی غور کیا گیا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں قومی سلامتی کے مشیروں اور اقوام متحدہ سمیت 40سے زیادہ ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سعودی وزیر مملکت، وزرا کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان نے کی ، شرکا نے اجلاس بلانے اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا،یہ مذاکرات سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کے تسلسل کے نتیجے میں ممکن ہوئے، سعودی ولی عہد مارچ 2022سے اس حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے تھے،سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں جن ملکوں اور تنظیموں نے شرکت کی ان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین، متحدہ کوموروس، چیک، ڈنمارک، مصر، ایسٹونیا، یورپی کمیشن، کونسل آف یورپ، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، اردن، کویت، لٹویا، لتھوانیا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، قطر، کوریا، رومانیہ، سلوواکیہ، جنوبی افریقہ، سپین، سویڈن، ترکیہ، یوکرین، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اقوام متحدہ اور امریکہ شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکار پالک کی فصل کی اچھی پیداوار کے لیے ر...

پنجاب کے آبپاش علاقوں میں اگست میں کاشت کی ہوئی پالک 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداور بھی دیتی ہے جبکہ وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت کی ہوئی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے لہٰذاکاشتکار پالک کی فصل کی اچھی پیداوار کے لیے رواں ماہ کے دوران اس کی کاشت مکمل کرلیں اورایک ایکڑ کے لیے شرح بیج 15تا20کلو گرام کے حساب سے بذریعہ ڈرل کاشت کریں جبکہ فصل کی کاشت کے لیے میرا زمین کا انتخاب کریں تاہم یہ قدرے کلراٹھی زمین کو بھی برداشت کرلیتی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار گوبر کی گلی سڑی کھاد 12تا15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو پانی لگا دیں جس کے بعد وتر آنے پر 2دفعہ ہل اور سہاگہ چلائیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبر کی کھاد گل سڑ جائے۔انہوں نے کہا کہ پالک کی کاشت کے لیے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پٹڑویوں پرپانی چڑھ جانے کی صورت میں اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت کھیت کو 10ـ10مرلہ کی کیاریوں میں تقسیم کریں اور35سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنالیں اوردونوں پٹڑیوں کے کنارے پر لکڑی سے2تا 3سینٹی میٹر گہری لکیر اس طرح کھینچیں کہ باہر کا کنارہ کھڑا رہے تاکہ پانی بیج تک نہ پہنچ سکے پھران لکیروں میں بیج لگائیں۔انہوں نے کہا کہ پالک کی کاشت کے وقت نائٹروجن23کلو گرام،فاسفورس 27کلو گرام،3بوری سنگل سپرفاسفیٹ جمع ایک بوری یوریا یا سوا بوری ڈی اے ہی استعمال کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی ماہرین کی موسم برسات میں امرود کو پھل ک...

زرعی ماہرین کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں پرچون سطح پر پھل اور سبزیوں کی...

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے مختلف مقامات پر دکانداروں نے پرچون سطح پر پھل اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پرفروخت جاری رکھی، سرکاری نرخنامے کی بجائے گراں فروشی کرنے پر خریدار دکانداروں سے الجھتے رہے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت75 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 90سی100روپے تک فروخت کئے، آلو شوگر فری درجہ دوم64کی بجائی75سی80،آلو شوگر فری درجہ سوم54کی بجائی65سی70،پیاز درجہ اول63کی بجائی80، پیاز درجہ دوم52کی بجائی70، پیاز درجہ سوم44کی بجائی50،ٹماٹر درجہ اول125کی بجائی150سی160،ٹماٹر درجہ دوم115کی بجائی130،ٹماٹر درجہ سوم105کی بجائی120،لہسن دیسی250کی بجائی300سی320،لہسن ہرنائی365کی بجائی420سی430،ادرک تھائی لینڈ910کی بجائی1150سی1200،کھیرا فارمی95کی بجائی115سی120،میتھی260کی بجائی300سی320،بینگن135کی بجائی160سی170،بند گوبھی74کی بجائی85،پھول گوبھی135کی بجائی170سی180،شملہ مرچ160کی بجائی190سی200،بھنڈی125کی بجائی160سی170،شلجم120کی بجائی150،اروی136کی بجائی170سی180،کریلا95کی بجائی120،سبز مرچ درجہ اول120کی بجائی150سی160،سبز مرچ درجہ دوم53کی بجائی70،پھلیاں موٹی90کی بجائی120،لیموں دیسی140کی بجائی160،ٹینڈے دیسی130کی بجائی170سی180،گھیا کدو145کی بجائی170سی180،پالک فارمی74کی بجائی90،گھیا توری105کی بجائی140سی150،گاجر چائنہ100کی بجائی120سی130،حلوہ کدو55کی بجائی60جبکہ آم کچا 95روپے کی بجائے 100سی110روپے کلو تک فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول345کی بجائی450سی460، سیب ایرانی درجہ دوم200کی بجائی300سی320، سیب ایرانی درجہ سوم120کی بجائی180سی200،سیب گاچہ درجہ اول175کی بجائی240سی250، سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائی160سی170، سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائی130سی140،سیب وانا درجہ اول115کی بجائی140سی150،سیب وانا درجہ دوم80کی بجائی100سی120،کیلا درجہ اول درجن155کی بجائی240سی250، کیلا درجہ دوم درجن95کی بجائی140سی150، کیلا درجہ سوم درجن60کی بجائی90سی100،انار دیسی نیا200کی بجائی350سی360،آلو بخارا درجہ اول300کی بجائی430سی450،آلو بخارا درجہ دوم165کی بجائی240سی250، گرما75کی بجائی90سی100،امروددرجہ اول135کی بجائی170سی180،امرود درجہ دوم80کی بجائی100،خوبانی امری270کی بجائی340سی350،آڑو درجہ اول175کی بجائی270سی280، آڑو درجہ دوم120کی بجائی150سی160،آم دوسہری درجہ اول175کی بجائی200سی220، آم دوسہری درجہ دوم105کی بجائی140سی150،آم لنگڑا95کی بجائی120،آم فجری110کی بجائی140سی150،آم انور رٹول درجہ اول240کی بجائی300سی320،آم انور رٹول درجہ دوم155کی بجائی200،میٹھا درجہ اول210کی بجائی260سی270، میٹھا درجہ دوم125کی بجائی150،ناشپاتی145،آم چونسہ کالا100کی بجائی140جبکہ کھجور ایرانی540کی بجائی600روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹلائزیشن ٹیکنالوجی معاشی استحکام کی کلید...

کیٹیلسٹ لیبز کی بانی اور سی ای او جہاں آرا نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے معاشرے کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر، پاکستان جدت کو فروغ دے سکتا ہے، کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے، اور جامع ترقی کو فروغ دے سکتا ہے، جو بالآخر ایک زیادہ خوشحال اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ان دنوں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بحالی کے بارے میں بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ کسی ایک شعبے کے لیے اپنے طور پر اس کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم کچھ اہم عناصر پر توجہ مرکوز کریں جو ایک مثبت دھکا کے لیے ضروری ہیں، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی ایک اہم کردار ادا کرے گی ۔ جہاں آرا نے کہاکہ صنعت کاری اور ڈیجیٹل دور کی وجہ سے، دنیا بہت سے طریقوں سے بدل گئی ہے، بشمول اقتصادی توسیع، ترقی، اور باہمی روابط۔ زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور بینکنگ جیسے روایتی شعبوں پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اثرات کو نظر انداز کرنے سے، ہم اس کی مکمل تبدیلی کی صلاحیت سے محروم ہونے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری اور پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ لوگ اس بات سے آگاہ ہوں کہ وہ دستیاب خدمات تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ایک مضبوط ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن بنانے کے لیے، حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی پالیسیاں اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس، قائم شدہ ٹیک کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون کی حمایت کرتی ہیں۔

پالیسی میں استحکام مضبوط شراکت قائم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے علم کا اشتراک، مہارت کی ترقی اور مجموعی طور پر شعبہ جاتی ترقی ہوتی ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، منصوبہ بندی کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہاکہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کو اقتصادی ترقی اور رابطے کے کلیدی محرک کے طور پر اپنا رہا ہے، جس میں حکومت اور نجی شعبے ٹیکنالوجی اور اختراع کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔جیسے جیسے قوم ڈیجیٹل دور میں قدم رکھتی ہے، کلیدی شعبوں کو تبدیل کرنے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات اور منصوبے جاری ہیں۔ منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت نے کاروبار، ترقی، گورننس، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کیا ہے۔"عالمی سطح پر، چین کی جانب سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانا اور ان پر عمل درآمد، اختراع، اقتصادی ڈیجیٹلائزیشن، اور موثر پالیسی حکمت عملی ای سی او کے اراکین سمیت دیگر ممالک کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل صلاحیت کو کھولنے میں چین کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، پاکستان کی وژن 2025 اور ڈیجیٹل پالیسی، جو 2025 تک 20 بلین ڈالر آئی سی ٹی انڈسٹری کا تصور کرتی ہے، ملک کی معاشی تبدیلی کے ضروری ستون ہیں۔ حکومت متعدد پائیدار ترقی اور تیز رفتار ڈیجیٹائزیشن منصوبوں، تحقیق اور اختراعات، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس، سبسڈی یافتہ بینڈوتھ، بین الاقوامی مارکیٹنگ، بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز، انٹرن شپ اور تربیت کے ذریعے آئی ٹی صنعت کی ترقی میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے سرکلر اکانومی...

معروف معاشی ماہر نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک جامع سرکلر اکانومی اپروچ کی ضرورت ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلیری نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی پلاسٹک کی آلودگی ایک سنگین عالمی ماحولیاتی مسئلے کی نمائندگی کرتی ہے جو ماحولیاتی، سماجی، اقتصادی اور صحت کے جہتوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ پلاسٹک بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے، توانائی کی پیداوار کو متاثر کر رہا ہے، ہمارے نالوں کو بند کر رہا ہے، آب و ہوا کو غیر مستحکم کر رہا ہے، سیاحت کی آمدنی کو متاثر کر رہا ہے، اور انسانی صحت کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی رپورٹ جس کا عنوان ہے کہ دنیا کیسے پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کر سکتی ہے اور ایک سرکلر اکانومی تشکیل دے سکتی ہے نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور لاکھوں ٹن پلاسٹک کا فضلہ سمندروں میں چلا گیا ہے۔ یہ 1950 میں 2 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2017 میں 375 ملین میٹرک ٹن ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1950-2017 کے دوران پیدا ہونے والے 9.2 بلین ٹن پلاسٹک میں سے تقریبا 7 بلین پلاسٹک کا کچرا بن گیا، جو لینڈ فلز میں ختم ہو گیا یا پھینک دیا گیا۔ 7 بلین ٹن پلاسٹک کے کچرے میں سے 10 فیصد سے بھی کم کو ری سائیکل کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں ہر منٹ میں 10 لاکھ پلاسٹک کی بوتلیں خریدی جاتی ہیں اور ہر سال 5 ٹریلین تک پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہوتے ہیں۔

مجموعی طور پر، تمام تیار کردہ پلاسٹک کا نصف واحد استعمال کے مقاصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پلاسٹک آلودگی کے بحران کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کی روشنی میں، ڈاکٹر عابد نے متعدد حکمت عملیوں کی سفارش کی۔ ان میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کرنا، اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کے لیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا، بائیو ڈیگریڈیبل متبادل کے استعمال سے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں، کاروباری اداروں اور میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے اور کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم نے ایک حالیہ تقریب میں کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے ایک ہم آہنگ ریگولیٹری فریم ورک اور عمل درآمد کے عزم کی ضرورت ہے، جو کہ ماحولیاتی مسائل میں سب سے زیادہ دبا بن چکا ہے۔'پلاسٹک کا دوبارہ تصور کرنا اور ماحولیاتی انحطاط کے قابل تجدید حل' پر پالیسی ڈائیلاگ کے دوران بات کرتے ہوئے، رومینا نے نشاندہی کی کہ پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے پلاسٹک کی تیاری، استعمال اور ٹھکانے لگانے کے طریقے کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ری سائیکلنگ مارکیٹ کو تیز کرنے اور مشکل پلاسٹک کے محفوظ ٹھکانے کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر پابند قوانین کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایوکاڈو کا گھریلو استعمال پاکستان میں پیداوا...

پاکستان میں ایوکاڈو کا کاروبار ملک کے زرعی شعبے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایوکاڈو پھل کی کامیاب پالنے کے ساتھ، کاشتکار اس کی اعلی قیمت کی فروخت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگرچہ یہ پاکستان میں نسبتا نئی فصل ہے، لیکن غذائیت سے بھرپور خوراک کی صارفین کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ایوکاڈو مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ایک زرعی سائنسدان نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ایوکاڈو نہ صرف قیمت اور غذائیت میں بہت زیادہ ہے بلکہ کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے ساتھ مکمل طور پر نامیاتی پودا بھی ہے۔"اس وقت پاکستان میں منظور شدہ کاشت کی پیداوار 40 سے 60 کلوگرام فی پودا ہے۔ 1,400 روپے سے 1,500 روپے فی کلو گرام کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھتے ہوئے، کاشتکار خاطر خواہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ایوکاڈو کی کاشت دیگر پھلوں کے مقابلے میں ایک منافع بخش کاروبار بن جاتی ہے۔پاکستان میں ایوکاڈو کے متعارف ہونے کا پتہ 1980 کی دہائی سے لگایا جا سکتا ہے جب اسے اطالوی فنڈ سے "فروٹ ویجیٹیبل اینڈ اولیوز" کے ذریعے ملک میں لایا گیا تھا۔ دو اقسام ابتدائی طور پر پاکستان کی آب و ہوا اور مٹی کے حالات کے لیے موزوں ہونے کی وجہ سے متعارف کرانے کی سفارش کی گئی تھی۔بعد ازاں اسلام آباد میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں کی گئی تحقیق کے نتیجے میں ایوکاڈو پودوں کو پالا گیا۔ چار ایوکاڈو ہائبرڈ مدر سٹاک کے باہمی کراس سے تیار کیے گئے تھے، اور ان چاروں کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر کاشت کے لیے منظوری ملی تھی۔زرعی سائنسدان نے کہاکہ ان چار اقسام کو پوٹھوہار کے علاقے، جنوبی پنجاب، بالائی بلوچستان، اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں جیسے ممکنہ علاقوں میں عام کاشت کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ مری، اسلام آباد، لیہ، مظفر گڑھ، سوات، پشاور اور مردان جیسے شہر ایوکاڈو کی کاشت کے لیے موزوں ہیں۔ مزید برآں، حکومت پنجاب مری کے علاقے تریٹ میں کچھ اقسام کو اپنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اگرچہ بہت سے کسان ان پودوں کو کاشت کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، لیکن مادر پودوں کی محدود تعداد ایک چیلنج ہے، کیونکہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرسالانہ صرف 2,000 سے 3,000 پودے پیدا کرتا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پودوں کو درآمد کرنا پیتھوجینز کے متعارف ہونے کے خطرے کی وجہ سے کوئی آسان عمل نہیں ہے۔ نتیجے کے طور پر، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرمیں پودوں کو پالنے کے لیے ایک سخت معیاری طریقہ کار کی پیروی کی گئی جو تقریبا آٹھ سال پر محیط تھی۔ایوکاڈو میں ایک بڑا بیج ہوتا ہے جو مرکز کے چیمبر میں ڈھیلے سے فٹ بیٹھتا ہے اور ہموار، درمیانی پتلی جلد جو آسانی سے چھلک جاتی ہے۔ گوشت کا ایک بھرپور، ہلکا سبز رنگ ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کا ذائقہ نہ میٹھا ہوتا ہے اور نہ ہی کھٹا، لیکن لوگوں کو اپنے ذائقہ کے ریسیپٹرز کو تربیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ منفرد ذائقے کی تعریف کریں۔ مقامی طور پر اگائے جانے والے ایوکاڈو کو سازگار حالات کی وجہ سے ترجیح دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ درآمد شدہ سے برتر ہوتے ہیں۔ صحت کے ماہرین ایوکاڈو کو ایک مکمل ٹانک یا سپر فوڈ کے طور پر بیان کرتے ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کارسنجینک ہے، جو ضروری معدنیات اور وٹامنز سے بھری ہوئی ہے۔ فائبر سے بھرپور، وٹامنز جیسے کے، سی، ای، بی ، فولک ایسڈ، اور معدنیات پوٹاشیم، میگنیشیم، ایوکاڈو صحت کے بے شمار فوائد پیش کرتے ہیں۔ "ایوکاڈو ملٹی وٹامن گولیوں کے قدرتی متبادل کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

ایوکاڈو کو عام طور پر کچا کھایا جاتا ہے، سینڈوچ فلنگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یا سلاد میں شامل کیا جاتا ہے۔ گودا بھی منجمد کیا جا سکتا ہے اور اسے ملک شیک اور آئس کریم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے تیل سے ملتے جلتے اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے نکالا جانے والا ایوکاڈو آئل مارکیٹ میں اعلی قیمتوں کا حکم دیتا ہے۔ تاہم، اس کی زیادہ مانگ کے باوجود، پاکستان اب بھی پھلوں کی طلب کو پورا کرنے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے تیل نکالنے میں رکاوٹ ہے۔ فی الحال، ایوکاڈو یا تو آن لائن فروخت ہوتے ہیں یا پوش علاقوں میں بڑے اسٹورز میں۔بہت سے دوسرے پھلوں کے برعکس، ایوکاڈو کٹائی کے بعد پختہ ہوتے رہتے ہیں۔ انہیں کچھ دنوں کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائیں اور ذائقہ میں بہتری آ جائیں۔ پکے ہوئے ایوکاڈو ہلکے دبا میں آتے ہیں اور ان کی جلد سبز ہوتی ہے۔ ایوکاڈو کے پودوں کو پھل آنے میں کتنا وقت لگتا ہے کے بارے میں جب دریافت کیا گیا تو سائنسدان نے جواب دیا کہ اگر پیوند شدہ پودے اگائے جائیں تو وہ پانچ سے چھ سال میں پھل دینا شروع کر دیتے ہیں اور اگر پودے لگائے جائیں تو وہ آٹھ سے نو سال میں پھل دیتے ہیں۔ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ، ایوکاڈو پودے طویل عمر پا سکتے ہیں۔ 1980 کی دہائی میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرمیں کاشت کیے گئے کچھ پودے اب بھی پیداواری ہیں۔پھلوں کی اعلی قیمت، پیداوار کی سطح، سازگار آب و ہوا اور مٹی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایوکاڈو کا کاروبار پاکستان کے زرعی شعبے میںتوسیع اور نمایاں کردار ادا کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سسٹمز لمیٹڈ نے سال 2023 کے پہلے تین مہینوں م...

آئی ٹی سلوشنز فراہم کرنے والی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ نے رواں کیلنڈر سال 2023 کے پہلے تین مہینوں میں اپنے خالص منافع میں 240 فیصد اضافہ کرکے 3.6 بلین روپے تک رسائی حاصل کی جو کہ اسی عرصے کے دوران 1.06 بلین روپے تھی۔ کمپنی کی فروخت بھی 68.80 فیصد بڑھ کر 6.8 بلین ہو گئی جو 4 بلین روپے تھی۔اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع اسی مدت میں 1.2 بلین روپے سے بڑھ کر 1.9 بلین روپے ہو گیا، جو 57.46 فیصد سالانہ ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی 1.09 بلین روپے سے بڑھ کر 3.7 بلین ہو گیا۔کمپنی کی فروخت 2021 میں 11 ارب روپے سے بڑھ کر 20 بلین ہو گئی، جس میں 73.43 فیصد اضافہ ہوا۔مجموعی منافع گزشتہ سال کے 3.9 بلین روپے سے 69.25 فیصد بڑھ کر 6.7 بلین روپے ہو گیا۔کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع 2022 میں 6.6 بلین روپے تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے 3.3 بلین روپے کے منافع سے 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کا منافع بعد از ٹیکس بھی 2022 میں 3.3 بلین 2021 سے بڑھ کر 6.2 بلین روپے تک پہنچ گیا جس میں 89 فیصد کا اضافہ ہوا۔کمپنی کی آمدنی بنیادی طور پر ڈیجیٹل، منظم، مشاورتی خدمات، آئی ٹی آوٹ سورسنگ اور بزنس پروسیس آٹ سورسنگ سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ جیسے مختلف مقامات پر خدمات کی برآمد سے اپنی آمدنی کا 80فیصد سے زیادہ پیدا کرتا ہے۔

کمپنی مختلف کاروباری عمودی جیسے ٹیلکو، ریٹیل، سی پی جی، فارما، بینکنگ اور پبلک سیکٹر میں اچھی طرح سے متنوع ہے ۔ سسٹمز لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن سب سے زیادہ 128.1 بلین روپے ہے، جبکہ کنورج ٹیکنالوجی سلوشنز کی مارکیٹ کی سب سے کم قیمت 625.2 ملین روپے ہے۔سسٹمز لمیٹڈ نے گزشتہ چار سالوں میں خالص اور مجموعی منافع کے مارجن دونوں میں مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے پچھلے سالوں میں ایک مضبوط اور مسلسل مجموعی منافع مارجن کو برقرار رکھا ہے۔ 2019 میں 33.21فیصد سے شروع ہو کر، مجموعی منافع کا مارجن 2020 میں بتدریج بڑھ کر 37.24فیصد ہو گیا، جس سے کمپنی کی فروخت کردہ اشیا کی لاگت کا انتظام کرنے اور اس کے بنیادی کاموں سے آمدنی پیدا کرنے میں کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اگرچہ 2021 میں 33.53فیصد تک معمولی کمی واقع ہوئی، کمپنی نے 2022 میں 32.72فیصد پر مسابقتی مجموعی منافع کے مارجن کو برقرار رکھ کر لچک کا مظاہرہ کیا۔سسٹمز لمیٹڈ کا خالص منافع کا مارجن بھی اتنا ہی متاثر کن ہے، جو تمام اخراجات اور ٹیکسوں کا حساب کتاب کرنے کے بعد اپنی آمدنی کو منافع میں تبدیل کرنے کی کمپنی کی صلاحیت کی پیمائش کرتا ہے۔ 2019 میں 25.5فیصد سے شروع ہونے والے، خالص منافع کا مارجن 2020 میں بڑھ کر 29.2فیصدہو گیا، جو لاگت کے مثر انتظام اور آپریشنل کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب نارووال پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی ایز ن لیگ خواجہ وسیم بٹ ،رامیش سنگھ اڑوڑہ اور بلال اکبر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے نو منتخب عہیددران سے حلف لیا ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد انہیں مبارکباد پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے صحافت کے ساتھ انکا ذاتی رشتہ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں ریاست کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبہ جات کا آغاز کیا وہیں صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے،اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے احسن اقبال کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می...

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی ،عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئیجواب طلب کرلیا۔ جسٹس سلطان تنویراحمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب مہنگائی سے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس نے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نادرن بائی پاس پر پکنک کیلئے جانیوالی کوسٹر...

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاوس جا رہے تھے جہاں تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا،جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں