• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاس...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیرصدارت 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ای سی پی نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان دے دیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کر دیا۔ ای سی پی نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے اے پی ایم ایل کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ای سی پی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التوا ہے، استحکام پاکستان پارٹی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جمعیت علما اسلام (ف) کو کتاب، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی، کسان اتحاد کو بالٹی اور ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند جبکہ پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کے انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کر دیا جس پر پارٹی نے 40 روز کے اندر انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں چائنیز تلوں کا آزمائشی فارم کٹائ...

چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) نے لاہور کے قریب ایک تلوں کی جانچ کا فارم قائم کیا ہے جہا اگلے ہفتے تلوں کی پہلی فصل کی کٹائی متوقع ہے ۔ آزمائشی پیداوار 850 سے 1000 کلوگرام فی ایکڑ ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی نے جانچ کے مقاصد اور کارکردگی کے لیے 20 ایکڑ پر تل کی کاشت شروع کر دی ہے۔ اس سال کے شروع میں ہونے والا آزمائشی فارم دونوں ممالک کے درمیان اختراعی کاشتکاری اور زرعی تعاون کو فروغ دے گا۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے سی ایم ای سی پاکستان کے وائس جنرل منیجر ڈائی باو نے کہا کہ ہم بیج اور فیلڈ مینجمنٹ کی جانچ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تل کی پیداوار اور تجارتی حجم کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں تل کی تجارت اور کنٹریکٹ فارمنگ شروع کرنے کی امید ہے۔ تل کئی قسم کی مٹی کے لیے موافق ہے۔ تاہم، یہ اچھی طرح سے نکاسی والی مٹی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور عام طور پر اوپری میدانی علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ فی ایکڑ پیداواری لاگت سویابین کی پیداوار کی لاگت سے معمولی اور تقریباً موازنہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کھاد کی لاگت بنیادی طور پر نائٹروجن کے لیے ہوتی ہے، جسے نامیاتی ذرائع سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ فصل کی لاگت دوسرے اناج کی طرح ہے۔ تل کے بیجوں کی عالمی مانگ گزشتہ برسوں سے بڑھ رہی ہے۔ فصل صحت بخش خوراک کے طور پر زور پکڑ رہی ہے، جو بہت سے پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈائی نے کہا کہ اگر جانچ اچھی رہی تو مستقبل میں ہم پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے اور چین کو مزید تل برآمد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شینزین میں چین پاکستان اکانومی اینڈ ٹریڈ بی...

چین کے شہر شینزین میں سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریب اور چین پاکستان اکانومی اینڈ ٹریڈ بی ٹو بی فورم کا انعقاد کیا گیا، فورم میں پاکستانی نمائندے نے 2013 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے آغاز کے بعد سے دو حکومتوں کے درمیان کیے گئے 50 سے زائد معاہدوں کا تفصیل سے تعارف کرایا گوادر پرو کے مطابق شینزین میونسپل گورنمنٹ اور چائنہ پاکستان ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کی دعوت پر مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ محمد آصف نور ، چائنہ اوشین گروپ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فو چاویانگ، چائنا پاکستان یونائیٹڈ (شینزین) اکانومی اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈکی صدر زو یانیان، چین میں پاکستان کے حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے ٹریڈ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر چنگ مینگ شنگ نے فورم میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق فورم میں پاکستانی نمائندے نے 2013 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے آغاز کے بعد سے دو حکومتوں کے درمیان کیے گئے 50 سے زائد معاہدوں کا تفصیل سے تعارف کرایا، جس نے سی پیک پر مرکوز 14 تعاون کی ترتیب کا تعین کیا۔ گوادر پورٹ، توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتی تعاون چار ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان بیانات کے جواب میں، تمام مہمانوں اور پاکستانی نمائندوں نے پاکستان کے قومی وسائل کی تشکیل، اقتصادی صورتحال، سرمایہ کاری کی پالیسی، مالیاتی نظام، سلامتی کی صورتحال اور فریقین کے درمیان مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

گوادر پرو کے مطابق اس کے بعد، مقامی کاروباری اداروں کے خصوصی مہمانوں نے پاکستانی وفد کے ساتھ ٹارگٹڈ پروجیکٹ ایکسچینج کیے، جس نے چینی کاروباری اداروں کے لیے پالیسی کی تشریح، مارکیٹ کا تجزیہ، پروجیکٹ کی تشخیص اور وسائل کی ڈاکنگ کی۔ گوادر پرو کے مطابق جہاں تک کانفرنس کے نتائج کا تعلق ہے، چینی نمائندوں نے اس فورم کو معمول پر لانے اور گوانگ ڈونگـہانگ کانگـمکاؤ گریٹر بے ایریا کی صنعتی خصوصیات کو یکجا کرکے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون (SEZs) کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لیے مجموعی طور پر صنعتی بیلٹ اور کلسٹرز کی شکل میں ہمہ جہت طریقے سے تعاون کرنے کی امید ظاہر کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، معروف پاکستانی کاروباری اداروں کو دو طرفہ تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کے لیے چین کا دورہ کرنے کی دعوت د ی کہ پاکستانی خصوصی مصنوعات کی برآمد کو فروغ اور چین کی صنعتی صلاحیت کی منتقلی کا آغاز کریں۔ اسی مناسبت سے، پاکستانی وفد نے شینزن میں بے ایریا ہیڈ کوارٹر بیس کے قیام کے ذریعے پاکستان، مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطوں کے نمایاں کاروباری اداروں کی چین میں ترقی کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شینزن کے ساتھ فعال تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس فورم کی میزبانی چائنہ پاکستان ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کے ساتھ ساتھ چائنہ پاکستان یونائیٹڈ (شینزین) اکانومی اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کی ہے جس نے مستقبل میں دو طرفہ کاروباری اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے سائٹ پر پاکستان ایفندی گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار رضوان...

اسلام آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی 14 سال کی بچی کی حالت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی صحت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے اور اس کے پلیٹ لیٹس 12 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار ہو گئے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ رضوانہ کی سانس میں بہتری پر آکسیجن کی سپلائی کم کردی ہے اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رضوانہ کے جسم میں موجود انفیکشن میں کمی ہو رہی ہے اور امید ہے اس کی صحت آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بہتر ہوگی جب کہ انفیکشن میں مزید کمی کے بعد بازو کی سرجری کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریار آفریدی اور انکے بھائی سمیت 10 پی ٹی آ...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل کر دئیے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کے لیے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ...

لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 ہو گئی ہے ۔لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے اور 2277 مقدمات زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سالانہ قریباً4 ارب ڈالر کا خوردنی تی...

پاکستان سالانہ قریباً4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کر رہا ہے جو ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تیلدار اجناس کے زیرِ کاشت رقبہ میں اضافہ کر کے ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے آج یلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے لئے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ تیلدار اجناس کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے۔صوبہ پنجاب میں تیلدار اجناس کے زیرِ کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے نہ صرف ہم اپنی ضرورت کا تیل خود پیدا کرسکتے ہیں بلکہ اس کی برآمد سے کثیر زرِ مبادلہ کا حصول بھی ممکن کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹرجنرل کراپ رپورٹنگ پنجاب ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت دیگر افسران ،ترقی پسند کاشتکاروں اورتیلدار اجناس کی انڈسٹری سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان اپنی ضرورت کا قریباً88 فیصد خوردنی تیل درآمد کرتا ہے ۔تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے لئے 5 ارب11کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سورج مکھی اور کینولہ کی کاشت پر5 ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ تل کی کاشت پر2 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اس منصوبے کے تحت تیلدار اجناس کی مشینری بھی50 فیصد کاشتکاروں کو فراہم کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کے مابین صحتمندانہ مسابقت کے لئے پیداواری مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ان تمام ترغیبات کے نتیجے میں سورج مکھی اور کینولہ کے زیر کاشت رقبہ میں 35فیصد تک اضافہ ہواہے جبکہ تل کے زیرِ کاشت رقبہ میں40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ تیلدار اجناس رقبہ میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی غذائی ضروریات کا خوردنی تیل خود پیدا کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ کے لئے ایسے علاقوں کا انتخاب کیا جائے جس سے دوسری فصلات کے زیرِ کاشت رقبہ میں کمی واقع نہ ہو۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع کو تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ کے لئے ایک جامع منصوبہ بناکر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میںترقی پسند کاشتکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے سیکرٹری زراعت کو اپنے مسائل کے متعلق بتایا جسے انھوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تجارت ک...

پاکستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات پاکستان میں ویتنام کے سفیر مسٹر نگیوین ٹائن پونگ نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس سلسلہ میں کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ ویتنام پاکستان کو خام مال کی فراہمی کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی بھی مہیا کر سکتا ہے لیکن اس کیلئے دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ویتنامی سفیر نے ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوںملکوں کے متحرک اور فعال کاروباری افراد کو باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ فیصل آباد ملک کے وسط میں واقع اہم ترین صنعتی، تجارتی اور کاروباری شہر ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی منظم انڈسٹریل اسٹیٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنامی سرمایہ کاریہاں صنعتیں قائم کر کے نہ صرف 220ملین کی مقامی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ فاضل پیداوار کو وسط ایشیائی ریاستوں تک برآمدی بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویتنامی سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ اس شہر کے صنعتی پوٹینشل کو سمجھ سکیں اور مقامی تاجروں سے براہ راست تبادلہ خیال بھی کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فضائی آلودگی کا خاتمہ اور ماحول کا تحفظ ہم س...

فضائی آلودگی کا خاتمہ اور ماحول کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے لیکن نئے صوبائی قوانین کی آڑ میں پہلے سے ہی بحران زدہ صنعتی شعبہ کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیاتی تحفظ کی زیر قیادت ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں ممنوعہ اور مضر رساں ایندھن کو جلانے کے سب مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کے پاس وسائل نہیں اور وہ صرف پاکستان پورٹل یا دوسرے ذرائع سے ملنے والی شکایات پر ایکشن لیتا ہے جبکہ اسے اپنے سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے مگر بوجہ اس شعبے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور اگر کارروائی کی بھی جاتی ہے تو یہ محض دکھاوے کیلئے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آلودگی کی وجہ سے خاص طور پر موٹر سائیکل چلانے والے سانس اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکار ہیں جس کو روکنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے صنعتکاروں اور محکمہ کے درمیان قریبی رابطوں پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہم مل بیٹھ کے بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں تاہم قانونی سقم کو دور کرنے کیلئے بھی پالیسی سازوں سے بات چیت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو نئے قانون کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے بہت جلد الگ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ نئے قانون کو چیمبر کے ممبروں میں سر کولیٹ بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل محکمہ تحفظ ماحولیاتی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نواز خاں سیال نے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلے صنعتکار ٹائر، پرانے جوتے ، پلاسٹک اور اس قسم کی دیگر مضرر رساں اشیاء جلاتے تھے جبکہ اب صنعتوں میں میڈیکل ویسٹ جلانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو ماحول کے ساتھ ساتھ انسانوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے حالیہ بل کی بعض شقوں کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ وہ کسی قسم کی تعزیری کارروائی سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو ضروری سمجھتے ہیں اور فیصل آباد چیمبر آنے کا مقصد بھی یہی ہیکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی ، سائزنگ ایسوسی ایشن شکیل احمد انصاری اور فونڈری ایسوسی ایشن کے میاں اشفاق اشرف ، حاجی عبدالرئوف اور دیگر ممبران بھی موجود تھے جنھوں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں...

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.54 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔جون میں 1.34 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جوجولائی میں بڑھ کر1.35 ملین ٹن ہوگئی، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 فیصد اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر59 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 41 اقسام کے پھل پیدا ہورہے ہیں،م...

پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے انتہائی خوش ذائقہ، خوش شکل،لذت و تازگی سے بھرپور پھل پیداکئے جارہے ہیں جن کی سالانہ پیداوار8ارب ٹن کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن ان میں سے بہت سا پھل مناسب دیکھ بھال اور سٹوریج کی مطلوبہ سہولیات دستیاب نہ ہونے سے ضائع ہوجاتا ہے تاہم بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ اثمار کے ماہرین نے بتایاکہ پاکستان میں جن41مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ان پھلدار پودوں اورباغات میں فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے، رنگ، وٹامنز، خوردنی معدنیات، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تع...

بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 3 ، پنجگور، ژوب اور نصیر آباد میں 2 ، 2 جبکہ آواران، قلعہ سیف اللہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، پشین،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں ، صوبے بھر میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 1330 مکانات مکمل اور579 جزوی طور پر تباہ ہوئے، 628 مویشی ہلاک ہوئے اور 486 ایکڑ پر تیار فصلیں متاثر ہوئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 24 کلو میٹر سڑکیں بہہ گئیں ، سب سے زیادہ 1007 مکانات خاران میں سیلابی ریلے کی نذر ہوئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، ٹی بی سمیت مختلف امراض میں استعم...

اسلام آباد میں مختلف امراض کیعلاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت ہوگئی۔ مارکیٹ میں مقامی اور درآمد شدہ ادویات کی قلت ہے، ٹی بی،خون پتلا کرنے والی ادویات، مختلف ویکسینز اور بائیولوجیکل پروڈکٹس مارکیٹ میں نہیں مل رہی ہیں۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے کے سبب درجنوں ادویات نہیں بنائی جارہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرزبھی بیرون ملک سے ادویات نہیں منگوا رہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں اسمگلڈ اور جعلی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈ شپ کیسزکے طور پر 220 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانیکی تجویز وزارت صحت کو دی ہے، نئی ادویات کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن دے کر اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔ مختلف وجوہات کی بنا پرامریکا اور یورپی ممالک میں ادویات کی عدم دستیابی معمول کی بات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت(آج) ہو...

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیے گئے، کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے، آئندہ سماعت پر کسی اور بنچ کے سامنے کیس مقرر ہو سکتا ہے،سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیے گئے، کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے۔ حکمنامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر کسی اور بنچ کے سامنے کیس مقرر ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت(آج) 4 اگست کو ہو گی۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 2 اگست کو کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ممکن ہے یہ بنچ آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی درخواست غیر مثر ہو چکی تھی پھر بھی ہم نے سنا اور حکم دیا، ہم صورتِ حال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا تھا ہائی کورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں پھر سپریم کورٹ میں کیس لگالیں گے، ممکن ہے کل ہائی کورٹ ٹرائل ہی روکنے کا حکم دے دے، ہائی کورٹ سے آرڈر آنے کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقررکریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طعنے دیے گئے کہ اسٹیبلمنٹ کا آدمی ہوں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ذاتی مفاد کیلئے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں ،مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج سے دس بارہ ماہ پہلے بارہ کہو انڈرپاس منصوبے کا پلان بنایاگیا تھا، پہلے بارہ کہو کا منصوبہ سی ڈے اے کے حوالے کیا، پھر این ایل سی کے حوالے کردیاگیا، بارہ کہوبائی پاس کے منصوبے کے لیے پہلا چیلنج زمین کا حصول تھا، یہ منصوبہ بہت پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا کیونکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بارہ کہو سے گزرنا محال تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، یہ منصوبہ بھی نوازشریف کا وژن تھا اور ہے لیکن نوازشریف کی حکومت کو بدترین سازش کے ذریعے ہٹا یا گیا، جب ہماری حکومت گئی تو ہر منصوبہ رک چکا تھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تو یہ کام مکمل نہیں ہوتا، آرمی چیف نے بڑی کمٹمنٹ دکھائی ہے، سیاست کی دشت میں 38 سال گزر گئے ہیں، بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی،حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دل میں ایک ہی بات سمائی ہوئی ہے کہ ہمیں غریب ملک کا خیال کرنا ہے، کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں لے کر جاں گا، ملک میں وسائل کی بندربانٹ آپ کے سامنے ہے، آج وقت ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے، کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، فلاں ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما افتخار درانی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعوی ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے ح...

توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روز کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا کل کا حکم کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دفاع میں گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے آج حتمی دلائل طلب کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اس...

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا، بائی پاس اسلام آباد سے مری، آزاد کشمیر، گلیات اور ہزارہ کا سفر کرنے کیلئے استعمال ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا۔ بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی کو مکمل ہوا۔ بہارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا راستہ سیاح اور مقامی افراد استعمال کریں گے۔ بھارہ کہو بائی پاس سے سیاحوں کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا دبا ؤبھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے اجلاس بل...

وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے 2023 میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل آبادی اور ہاسنگ مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی )کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (محکمہ شماریات) نے مردم شماری مکمل کر کے اس کے نتائج بھی مکمل کر لئے ہیں جنہیں اب منظوری اور رہنمائی کیلئے سی سی آئی کو بھیجا گیا ہے۔ اعلی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے ذریعے سی سی آئی سیکرٹریٹ / کیبنٹ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سرکاری سمری تیار کرنے اور پھر ارسال کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل سی سی آئی کا اجلاس بلانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سرینا چوک انڈر پاس کا ٹھیکہ ریلوے ک...

وزیراعظم شہباز شریف نے سرینا چوک انڈر پاس کا ٹھیکہ ریلوے کی کمپنی کو دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکریٹری ریلوے کو کھری کھری سنادیں،وزیراعظم شہباز شریف سرینا چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی بریفنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو غصہ دلا دیا، وزیراعظم ٹھیکہ وزارت ریلوے کو دینے کا سن کر حیران رہ گئے، سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگ بنیاد منسوخ کردیا، نیا ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سرینا چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو سی ڈی اے چیئرمین نے انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سرینا چوک انڈر پاس ریلوے کی کمپنی تعمیر کرے گی، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کیا اور اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور ریلوے حکام کو جھاڑ پلادی۔ شہباز شریف نے پوچھا کہ ریلوے کا کیا کام کہ سڑکیں اور انڈر پاس بنائے، ریلوے کی اپنی کارکردگی سب کے سامنے ہے یہ ان کا کام نہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکریٹری ریلوے کو آگے کیا تو وزیراعظم نے انہیں بھی جھاڑ پلادی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ وزارتوں کا کام کب سے ہوگیا کہ سڑکیں بنائیں۔ شہباز شریف نے سنگ بنیاد منسوخ کر دیا، منصوبے کا دوبارہ ٹینڈرز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیا ٹینڈر ہو تو اس کی روشنی میں بہترین کمپنی کا انتخاب کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف سرینا چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ب...

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں رائفل رینج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، مقتولین کی شناخت محمود شفیع اور تصور کے نام سے ہوئی جو کہ کباڑ کا کام کرتے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر 2021 میں تھانہ سبزہ زار میں قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس سے بظاہر باپ بیٹے کا قتل ان کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کی غرض سے متاثرہ خاندان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک موسلا دھاربارشوں...

لاہورکے مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سات اگست تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں کوئی اور نہیں صرف بل پاس کرنے کی فیک...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 85 رکنی کابینہ نے قومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر 2 دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے اور اس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی کے شکنجے میں آنا ہے، انہیں بہانے تلاش کرنے اور ایک پارٹی کو دیوار میں چننے کے بجائے برملا اقرار کرنا چاہیے کہ ہم الیکشن میں جانے کے قابل اور عوام میں شکل دکھانے کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ نئی مردم شماری پر الیکشن دو تہائی اکثریت سے ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے لیکن جس دن انہوں نے عوام کو سچ بتایا اس دن ان کی ڈرامہ بازی کا آخری دن ہوگا، ان کی الٹتی گنتی شروع ہو چکی ہے، اپنا بستر بند باندھ کر رکھیں کیونکہ ان کا سابقہ ریکارڈ ہے یہ 50 روپے کے اشٹام پر بھی بھاگ جاتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے پولیس افسران صرف سیاسی کارکنوں اور ان کے اہلخانہ بچوں اور خواتین کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا سکتے ہیں لیکن قبرستانوں میں جوئے اور منشیات کے اڈے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھتہ خوری، پولیس فنڈ کا ناجائز استعمال ان کو ابھی دکھائی نہیں دے رہا وقت آنے پر بخوبی دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب چادر چاردیواری کو نسیت ونبود کرتے ہیں تو کہتے ہیں اوپر سے حکم ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے، اداروں کی طرف سے کوئی حکم نہیں مقامی سیاسی ورکروں کی خواہش پر اور اپنی پوسٹنگ کی لالچ میں یہ سب کچھ کر رہے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں وہ اداروں کی شہرت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اور حکومت کی سیاست کا قبرستان بنا رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے کھیل تماشے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، نگران حکومت اور اس کا نگران وزیراعظم اسی چابی سے چلے گا جس سے موجودہ حکومت چل رہی ہے، غریب کو مہنگائی مار گئی، آخری سات دن جتنا ظلم کر سکتے ہیں کر لیں سیاہ دور ختم ہونے جا رہا ہے، الیکشن میں دیر کر کے بھی دیکھ لیں یہ عوام کی نظروں میں نفرت کا نشان بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات کے ذر...

امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، دونوں ممالک کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہئیں ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتیوں سے پرامن اور فسادات سے گریز کی درخواست کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کسی ملک کے سیاسی رہنما یا جماعت کی طرف داری نہیں کرتے، امریکا آزاد، صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے سالانہ 4 ملین ڈالرز فراہم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کی 10سالہ تقریبات پر صدر شی جن پنگ کے...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے موقع پرصدرشی جن پنگ کے پیغام کا شکر گزار ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدرشی جن پنگ نے پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اہم پیغام دیا،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح بہبود سے متعلق چینی صدرکے عزم کاعکاس ہے۔ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اورسماجی واقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آرآئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-الخلیل -اسرائیل-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہرالخلیل کےقریب حلول قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-ٹرمپ-2020صدارتی انتخابا...

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ای بیریٹ پریٹی مین کورٹ ہاؤس کےسامنے ایک خاتون ڈونلڈ ٹرمپ پرعائد فرد جرم کے بارے میں ایک بینر پکڑے کھڑی ہے جہاں ٹرمپ کوجمعرات کوپیش کیا جائے گا۔(شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دوگیمز تبادلہ خیال کے فروغ کے لیے اہمیت...

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے صدر گیانی میرلو نے کہا ہے کہ چین مختلف ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان بات چیت اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑی  ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں شریک ہیں،یہ گیمز مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان رابطے کاکام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کررہی ہیں جہاں مختلف ثقافتوں اور مختلف روایات کے حامل نوجوان ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔آہستہ آہستہ  وہ ایک دوسرے کو مزید جانیں گے اورانہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رابطوں ، خیالات کے تبادلوں کے ذریعے، وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر جان سکیں گے اوروہ اپنے تعلق کی نوعیت کوسمجھ سکیں گے۔

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دوگیمز تبادلہ خیال کے فروغ کے لیے اہمیت...

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے صدر گیانی میرلو نے کہا ہے کہ چین مختلف ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان بات چیت اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑی  ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں شریک ہیں،یہ گیمز مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان رابطے کاکام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کررہی ہیں جہاں مختلف ثقافتوں اور مختلف روایات کے حامل نوجوان ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔آہستہ آہستہ  وہ ایک دوسرے کو مزید جانیں گے اورانہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رابطوں ، خیالات کے تبادلوں کے ذریعے، وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر جان سکیں گے اوروہ اپنے تعلق کی نوعیت کوسمجھ سکیں گے۔

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آنکھ کا کامیاب 5جی ریموٹ مائکرون آپر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں سرجیکل روبوٹ کی مدد سےآنکھ کی  5جی ریموٹ مائکرون سرجری کامیابی سے کی گئی ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق سن یات سین یونیورسٹی کے ژونگشان آپتھلمک سنٹر کے پروفیسر لِن ہاوتیان نے بتایا کہ یہ سرجری 23 جون کو کی گئی تھی جس کے ایک ماہ کی نگہداشت کے بعداس کے محفوظ اور مستحکم ہونے کی تصدیق کی گئی۔

آنکھوں کی سرجری کے لیے ضروری ہے کہ  ماہرین امراض چشم اعلیٰ درجے کی درستگی اورمعیارکامظاہرہ کریں۔ تاہم، جسمانی تھرتھراہٹ اور انسانی ہاتھوں کے لرزنے کی وجہ سے مائکرون سطح کا آپریشن کرنا اب بھی مشکل ہے۔ سرجیکل روبوٹ 5جی ریموٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بدولت وقت اورمقام کی پابندیوں سے ماورا دستی آپریشنز کی جگہ لے سکتا ہے جس سے دوران آپریشن ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور ہلنے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-نشانہ بازی

چین کے شہرچھنگ دو میں31ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں نشانہ بازی مقابلوں میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کےفائنل میں طلائی تمغہ جیتنے والے چین کے ژانگ چھی(بائیں)اورہوکائی کا انعامی تقریب میں تصویر کیلئے ایک انداز۔(شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاجی 20 اجلاس میں اعلامیہ منظور نہ ہونے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے جغرافیائی سیاسی مسائل اٹھانے کی وجہ سے جی 20 ماحولیات وموسمیاتی وزراء کے اجلاس کے اعلامیہ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا ہوئی جوافسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نےان خیالات کااظہار بھارتی شہر چنئی میں اختتام پذیر جی 20 ماحولیات وموسمیاتی  وزراء کے اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے، اخراج میں کمی، فوسل فیول کا استعمال روکنے اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے جیسے اہم امور پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں اجلاس کے دوران رکاوٹ ڈالی۔ متعلقہ رپورٹس کو مکمل طور پر حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے  ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں حتمی دستاویز اور چیئر سمری تیار کی گئی اور مثبت اور متوازن اتفاق بھی کیا گیا لیکن کچھ ممالک کی جانب سے جغرافیائی سیاسی مسائل کو ایک رکاوٹ کے طور پر پیش کیے جانے کی وجہ سےاعلامیہ کی منظوری نہ دی جاسکی۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے لیے یہ افسوسناک ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاجی 20 اجلاس میں اعلامیہ منظور نہ ہونے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے جغرافیائی سیاسی مسائل اٹھانے کی وجہ سے جی 20 ماحولیات وموسمیاتی وزراء کے اجلاس کے اعلامیہ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا ہوئی جوافسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نےان خیالات کااظہار بھارتی شہر چنئی میں اختتام پذیر جی 20 ماحولیات وموسمیاتی  وزراء کے اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے، اخراج میں کمی، فوسل فیول کا استعمال روکنے اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے جیسے اہم امور پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں اجلاس کے دوران رکاوٹ ڈالی۔ متعلقہ رپورٹس کو مکمل طور پر حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے  ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں حتمی دستاویز اور چیئر سمری تیار کی گئی اور مثبت اور متوازن اتفاق بھی کیا گیا لیکن کچھ ممالک کی جانب سے جغرافیائی سیاسی مسائل کو ایک رکاوٹ کے طور پر پیش کیے جانے کی وجہ سےاعلامیہ کی منظوری نہ دی جاسکی۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے لیے یہ افسوسناک ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں گزشتہ 140 سالوں میں سب سے زیادہ با...

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں گزشتہ چند دنوں میں 140 سالہ مدت کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے بدھ کو بتایا کہ شہر میں 744.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جوچھانگ پھنگ ضلع کےوانگ جیایوان آبی ذخائرمیں ہفتے کورات 8 بجے سے بدھ کی صبح 7 بجے کے درمیان ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش ہے۔

چینی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے کے آخر سے شروع ہونے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث طوفانی بارشوں  کے نتیجے میں منگل کی صبح تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شہر میں بڑے دریاوں میں پانی کا بہاؤ انتباہی نشان سے نیچے جانے پر بدھ کی صبح سیلاب کے خطرے کے لیے جاری ریڈ الرٹ ختم کر دیا گیا ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوراردن کےدرمیان کلاسیکی ادب کے تراجم کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین اوراردن نے اپنے کلاسیکی ادب کاایک دوسرےکی زبان میں ترجمہ کرنے کے منصوبے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیےہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق چین کی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن اور اردن کی وزارت ثقافت کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت  کی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کی اشاعت، ثقافت اور ماہرین تعلیم کی کمیونٹیز کی جانب سےعالمی تہذیبی اقدام کونافذ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو فروغ دیا جا ئے گا۔

ایم او یو کے مطابق چین اور اردن مشترکہ طور پر پانچ سالوں میں دونوں ممالک کی 25 کلاسیکی ادب کی کتابوں کے تراجم شائع کریں گے۔

2019 میں چین کی جانب سے ایشیائی کلاسیکی ادب کا چینی زبان میں ترجمہ اور چینی کلاسیکی ادب کا متعلقہ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد سے یہ منصوبہ چین اور ایشیائی ممالک کے درمیان اپنی نوعیت کا 12واں منصوبہ ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوراردن کےدرمیان کلاسیکی ادب کے تراجم کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین اوراردن نے اپنے کلاسیکی ادب کاایک دوسرےکی زبان میں ترجمہ کرنے کے منصوبے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیےہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق چین کی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن اور اردن کی وزارت ثقافت کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت  کی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کی اشاعت، ثقافت اور ماہرین تعلیم کی کمیونٹیز کی جانب سےعالمی تہذیبی اقدام کونافذ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو فروغ دیا جا ئے گا۔

ایم او یو کے مطابق چین اور اردن مشترکہ طور پر پانچ سالوں میں دونوں ممالک کی 25 کلاسیکی ادب کی کتابوں کے تراجم شائع کریں گے۔

2019 میں چین کی جانب سے ایشیائی کلاسیکی ادب کا چینی زبان میں ترجمہ اور چینی کلاسیکی ادب کا متعلقہ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد سے یہ منصوبہ چین اور ایشیائی ممالک کے درمیان اپنی نوعیت کا 12واں منصوبہ ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چھوٹی فرموں کے لیے ٹیکسوں میں کمی اور...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مائیکرو اور چھوٹی فرموں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قرض کی صورت میں مدد اور ٹیکسوں میں کمی سمیت کئی سازگار اقدامات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ ٹیکسیشن کے ادارے کی طرف سے بدھ کومشترکہ طورپر جاری بیان کے مطابق،ایسےٹیکس دہندگان جن کی فروخت کی ماہانہ آمدنی1لاکھ یوآن(تقریباً 14 ہزار ڈالر) سے زیادہ نہیں وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے۔ اس کے علاوہ  مائیکرو اور چھوٹی فرموں اور خود روزگار گھرانوں کے لیے جن کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح 3 فیصدسے کم کرکے1فیصدکی گئی تھی ان کے لیے یہ پالیسی نافذ رہے گی۔

متعلقہ مالی امداد بھی برقرار رکھی جائے گی۔ ایسے چھوٹے کاروباری اداروں سے متعلق قرضوں پرسود اور گارنٹی فیس سے حاصل ہونے والی قرض دہندہ کی آمدنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی  اور ان کے قرض معاہدے اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ رہیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پالیسیاں 2027 کے آخر تک موثررہیں گی۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کے منتخب کام 7 اقلیتی لسانی زبانو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے منتخب کاموں کی کتابی سیریز کی پہلی دو جلدوں کا چین کی سات اقلیتی لسانی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ان سات لسانی زبانوں میں منگول، تبتی، ویغور، قازک، کورین، یی اورژوانگ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترجمہ شدہ کتب شائع اور ملک بھر میں تقسیم کی گئی ہیں جس کا مقصد نسلی اقلیتی گروہوں کے لوگوں کو نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ کتابیں اپریل میں چینی زبان میں شائع ہوئی تھیں۔

 
 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں ہنگ...

بیجنگ(شِنہوا)طوفان ڈوکسوری سے متاثرہ چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں بغیر پائلٹ کے ایک بڑی سول ہوائی گاڑی(یواے وی)ونگ لونگ-2ایچ کو ریسکیو سرگرمیوں میں مدد کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ وزارت ہنگامی انتظام کی جانب سےذمہ داری سونپے جانے کے بعد  ونگ لونگ-2 ایچ یو اے وی موسمیاتی اور آفات کی نگرانی کے مشن کو انجام دینے کے لیے فوجیان پہنچ گئی ہے۔

ونگ لونگ-2 نے فوجیان کے متعدد شہروں میں سمندری  طوفان کی وجہ سے پانی کی سطح، عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر حالات کی نگرانی کی۔ اے وی آئی سی نے کہا کہ اس نے ریئل ٹائم میں ہائی ڈیفینیشن امیجز اور موسمیاتی معلومات کا تصویری ڈیٹا اکٹھا کیا اور واپس بھیجا، جس سے ہنگامی ریسکیو اداروں کو موثر کمانڈنگ اور درستگی کے ساتھ  انتظامات کرنے میں مدد ملی۔ 

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر کی روسی ہم منصب سے بحریہ اسود اناج م...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر بحیرہ اسود اناج معاہدے کو جاری رکھنے  پر زور دیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق صدر ایردوان نے ایک فون کال کے دوران پیوٹن کے ساتھ  اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا جسے انہوں نے "امن کا پل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی طویل مدتی بندش سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور اناج کے ضرورت مند کم آمدنی والے ممالک کو بہت نقصان پہنچے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اناج کی قیمتیں، جو اناج کے معاہدے کے نفاذ کے دوران 23 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ دو ہفتوں میں 15 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پیوٹن کے جلد ترکیہ کے دورے پر اتفاق کیا۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کو فوجی امداد کی فراہمی کا معاملہ ام...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے تائیوان علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی کی شدید مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایاگیاہے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پراس اعلان کہ امریکہ چین کے تائیوان علاقےکوتقریباً34کروڑ 50لاکھ ڈالرکی فوجی امداد فراہم کرے گا سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے تائیوان کے علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ  تین مشترکہ بیانات، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو  چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہیں۔ چین اس کی بھرپور مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کو فوجی امداد کی فراہمی کا معاملہ ام...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے تائیوان علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی کی شدید مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایاگیاہے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پراس اعلان کہ امریکہ چین کے تائیوان علاقےکوتقریباً34کروڑ 50لاکھ ڈالرکی فوجی امداد فراہم کرے گا سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے تائیوان کے علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ  تین مشترکہ بیانات، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو  چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہیں۔ چین اس کی بھرپور مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبی-ژوژو- سیلاب

چین کے شمالی صوبے ہیبی کے شہرژوژو میں امدادی کارکن سیلاب میں پھنسے لوگوں کومنتقل کرنےجارہے ہیں جہاں طوفانی بارشوں کے باعث نو افراد ہلاک اورچھ لاپتہ ہیں۔(شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبی-ژوژو- سیلاب

چین کے شمالی صوبے ہیبی کے شہرژوژو میں عملے کے ارکان ایک عارضی پناہ گاہ میں نقل مکانی کرنے والے مکینوں کے لیے کھانا تیار کر رہے ہیں جہاں طوفانی بارشوں کے باعث نو افراد ہلاک اور چھ لاپتہ ہیں۔(شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فوسل کی دریافت سے پرندوں کے پودوں کے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین حیاتیات نے ملک کے شمال مشرق میں پائے جانے والے 12کروڑسال پرانے فوسل بنے ہوئے پرندے کے پیٹ میں موجود سبزیوں کی خوراک کی باقیات کی نشاندہی کرکے ایک اہم دریافت کی ہے۔جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی یہ تحقیق  براہ راست غذائی ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ ہمارے سیارے پر قدیم ترین پرندے جیہولرنیس ان پودوں(انجیو اسپرم) کے پتے کھاتے جن پر پھول لگتے اور پھران کے پھل میں بیج پیدا ہوتے۔پرندوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انجیو اسپرم کی ابتدا میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو زمین کے جدید ماحولیاتی نظام میں موجود تمام معروف زندہ سبز پودوں میں سے تقریباً 80 فیصد کی نمائندگی کرنے والا سب سے بڑا اور متنوع پودوں کا گروپ ہے۔زندہ پرندوں اور بیج پیدا کرنے والے ان پودوں کے درمیان پولی نیشن اور بیجوں کے پھیلاؤمیں ایک مضبوط تعلق پایا جاتا ہے، لیکن ان کے ابتدائی ارتقاء میں غذائی ریکارڈ بہت نایاب ہیں۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد ۔ چین ۔ ہی لی فینگ ۔ سی...

اسلام آباد میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور نائب وزیراعظم ہی لی فینگ چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ایک دہائی  کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد ۔ چین ۔ ہی لی فینگ ۔ سی...

اسلام آباد میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور نائب وزیراعظم ہی لی فینگ چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ایک دہائی  کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد ۔ چین ۔ ہی لی فینگ ۔ سی...

اسلام آباد میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور نائب وزیراعظم ہی لی فینگ چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ایک دہائی  کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سماعت سے محروم چینی تیراک کا چھنگ دو یو...

چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں تیراکی  کے مقابلوں کے پہلے روز چینی ٹیم کے کئی ارکان نے   صبح کے وقت گرم موسم میں ہونے والے 9 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ژانگ یوفائی اور نئے عالمی چیمپیئن چھن ہائی یانگ بھی شامل تھے۔

تاہم پھنگ ہوئی دی اس اول درجے کی ٹیم کا حصہ نہیں تھی۔ وہ خواتین کی 400 میٹر انفرادی دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔

صبح کے وقت تقریباً تمام ترتوجہ چھن اور ژانگ پرمرکوز تھی جو فوکوکا ورلڈ ایکویٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے صرف ایک دن بعد ایکشن میں واپس آئیں۔

تاہم چینی تیراک ٹیم کے نائب سربراہ لیو ژین چھنگ نے سماعت سے محروم کھلاڑی ایتھلیٹ  پھنگ کا کئی بار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مضبوط قوت ارادی ہے اور وہ ہمیشہ خود کو چیلنج کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

نا ئب سر براہ کے طور پر وہ واقعی ان کے جذبے سے متاثر ہو ئے ہیں۔

خواتین کی 400 میٹر انفرادی میڈلے ہیٹ کے دوران پھنگ نے اپنے دو بھارتی حریفوں کو شکست دی اور 5:15.49 کے وقت کے ساتھ 15 ویں نمبر پر رہیں تاہم وہ کوالیفائی نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔  دوسری دو تیراک سست تھیں اور وہ پریشان اور ان کے زیراثر تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم  اولمپک چیمپیئنز کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کھیلوں میں مقابلہ کرنے کے قابل ہونا ان کے لئے کافی دلچسپ تجربہ رہا ۔ یہ ایک خواب کی مانند ہے۔ انہوں نے  3 روز قبل ایف آئی ایس یو گیمز و یلج میں ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی۔

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں پیدا ہونے والی پھنگ اب سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی میں نئی طالبہ ہیں۔ 2 برس کی عمر میں بیماری کے باعث وہ سماعت سے محروم ہوگئیں۔

جب وہ 6 برس کی ہوئی تو ان کے والد انہیں ایک سوئمنگ پول لے گئے جہاں اس نے کھیل میں بہت دلچسپی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور تب سے ایک پیشہ ور ایتھلیٹ بننے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔

شروع میں یہ آسان نہ تھا وہ کوچ کی بات سن نہیں سکتی تھی اور بولنے کی صلاحیت بھی دوسروں بچوں کی نسبت کم تھی۔ اس سب کے باوجود اس چھوٹی بچی نے نہ شکایت کی اور نہ ہی ہار مانی ۔

انہوں نے کوچ کے ہونٹ اور اشارے دیکھ کر بات سمجھنے کی کوشش کی اور تالاب کی تہہ میں غوطہ لگا کر دیکھا کہ دوسرے بچے کیسے تیرتے ہیں۔

انہوں نے ہائی اسکول میں داخل ہونے کے بعد اسکول کی تعلیم اور تیراکی کے توازن کو اچھے طریقے سے برقرار رکھا۔ انہیں ہر مقابلے سے قبل تربیت کے لئے ہر روز اسکول سے 35 کلومیٹر کا سفر طے کرکے جانا پڑتا تھا ۔ ان کے والد ہر روز انہیں تربیتی مرکز سے اسکول واپس چھوڑتے تھے تاکہ وہ زیادہ اسباق سے محروم نہ ہوجائیں ۔ 

انہوں نے کبھی بھی اپنی تھکا وٹ کو غالب نہیں آ نے دیا۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سماعت سے محروم چینی تیراک کا چھنگ دو یو...

چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں تیراکی  کے مقابلوں کے پہلے روز چینی ٹیم کے کئی ارکان نے   صبح کے وقت گرم موسم میں ہونے والے 9 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ژانگ یوفائی اور نئے عالمی چیمپیئن چھن ہائی یانگ بھی شامل تھے۔

تاہم پھنگ ہوئی دی اس اول درجے کی ٹیم کا حصہ نہیں تھی۔ وہ خواتین کی 400 میٹر انفرادی دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔

صبح کے وقت تقریباً تمام ترتوجہ چھن اور ژانگ پرمرکوز تھی جو فوکوکا ورلڈ ایکویٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے صرف ایک دن بعد ایکشن میں واپس آئیں۔

تاہم چینی تیراک ٹیم کے نائب سربراہ لیو ژین چھنگ نے سماعت سے محروم کھلاڑی ایتھلیٹ  پھنگ کا کئی بار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مضبوط قوت ارادی ہے اور وہ ہمیشہ خود کو چیلنج کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

نا ئب سر براہ کے طور پر وہ واقعی ان کے جذبے سے متاثر ہو ئے ہیں۔

خواتین کی 400 میٹر انفرادی میڈلے ہیٹ کے دوران پھنگ نے اپنے دو بھارتی حریفوں کو شکست دی اور 5:15.49 کے وقت کے ساتھ 15 ویں نمبر پر رہیں تاہم وہ کوالیفائی نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔  دوسری دو تیراک سست تھیں اور وہ پریشان اور ان کے زیراثر تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم  اولمپک چیمپیئنز کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کھیلوں میں مقابلہ کرنے کے قابل ہونا ان کے لئے کافی دلچسپ تجربہ رہا ۔ یہ ایک خواب کی مانند ہے۔ انہوں نے  3 روز قبل ایف آئی ایس یو گیمز و یلج میں ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی۔

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں پیدا ہونے والی پھنگ اب سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی میں نئی طالبہ ہیں۔ 2 برس کی عمر میں بیماری کے باعث وہ سماعت سے محروم ہوگئیں۔

جب وہ 6 برس کی ہوئی تو ان کے والد انہیں ایک سوئمنگ پول لے گئے جہاں اس نے کھیل میں بہت دلچسپی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور تب سے ایک پیشہ ور ایتھلیٹ بننے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔

شروع میں یہ آسان نہ تھا وہ کوچ کی بات سن نہیں سکتی تھی اور بولنے کی صلاحیت بھی دوسروں بچوں کی نسبت کم تھی۔ اس سب کے باوجود اس چھوٹی بچی نے نہ شکایت کی اور نہ ہی ہار مانی ۔

انہوں نے کوچ کے ہونٹ اور اشارے دیکھ کر بات سمجھنے کی کوشش کی اور تالاب کی تہہ میں غوطہ لگا کر دیکھا کہ دوسرے بچے کیسے تیرتے ہیں۔

انہوں نے ہائی اسکول میں داخل ہونے کے بعد اسکول کی تعلیم اور تیراکی کے توازن کو اچھے طریقے سے برقرار رکھا۔ انہیں ہر مقابلے سے قبل تربیت کے لئے ہر روز اسکول سے 35 کلومیٹر کا سفر طے کرکے جانا پڑتا تھا ۔ ان کے والد ہر روز انہیں تربیتی مرکز سے اسکول واپس چھوڑتے تھے تاکہ وہ زیادہ اسباق سے محروم نہ ہوجائیں ۔ 

انہوں نے کبھی بھی اپنی تھکا وٹ کو غالب نہیں آ نے دیا۔

 
۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں