• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بیلٹ اینڈ روڈ مواقع سے مزید استفادہ کرنا چین...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مواقع سے مزید استفادہ کرنے سے اس کے اور اٹلی دونوں کے مفادات پورے ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اور اس کے معیشت، تجارت اور کاروباری تعاون میں متعدد ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔

اطالوی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کے لیے اٹلی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے  مواقع سے مزید فائدہ اٹھانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلائی جہاز شین ژو-15 کے عملے کی قرنطینہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے خلائی جہاز شین ژو-15 کے عملے کے تین خلابازوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، جون میں زمین پر واپس آنے کے بعد یہ ان کی  پہلی عوامی ملاقات تھی۔ بیجنگ میں خلا بازوں کے مرکز میں پریس کو بتایا گیا کہ قرنطینہ اور صحت یابی مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد، خلاباز اب مشاہدے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اس وقت تمام عملہ جسمانی اور ذہنی لحاظ سے ٹھیک ہے اور وہ صحت اور تندرستی کے تمام جائزہ مراحل  پاس کرنے کے بعد باقاعدہ تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔ چین نے گزشتہ سال  29 نومبر کو انسان بردار خلائی جہازشین ژو-15 کو لانچ کیا تھا جس کے ذریعے ڈینگ چھنگ منگ،فیی جون لونگ اور ژانگ لو کو اپنے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا۔

اپنے چھ ماہ کے مشن کے دوران، عملے نے 40 سے زیادہ سائنسی تجربات اور ٹیسٹ کیے اور چار بار خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کرسرگرمیاں انجام دیں ، جو کسی بھی دوسرے چینی خلائی عملے سے زیادہ تھیں۔ وہ اسپیس سٹیشن پر اسپرنگ فیسٹیول  گزارنے والے پہلے خلابازبھی ہیں۔ 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے ٹرمپ کی 2020 کے انتخابات کی تحقیقات...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کو روکنے کی  کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔

فلٹن کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج رابرٹ میک برنی نے ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے جارجیا کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ان کے خلاف مقدمہ چلانے اور اس کیس کی تفتیش میں جمع کیے گئے کچھ شواہد کو استعمال کرنے سے روکنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔اپنے فیصلے میں، میک برنی نے کہا کہ فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کو تحقیقات کے لیے نااہل قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں۔ ولیس نے کہا  ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اس کیس میں فرد جرم عائد کرسکتی ہیں۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے چاند پر برف کے تحقیقاتی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ملک کا قمری مشن چھانگ ای- 7 ایک ہوپنگ ڈیٹیکٹر کی مدد سے چاند کے قطب جنوبی میں موجود سایہ دار گڑھے میں پانی کی برف کی تحقیقات کر سکتا ہے۔

چین چاند کے جنوبی قطب میں موجود وسائل کی دریافت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 2026 کے آس پاس چھانگ ای- 7 مشن بھیجنے سے پہلے چاند کے دوردراز کے علاقے سے نمونے جمع کرنے کے لیے 2024 کے قریب چھانگ ای-6 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جریدے اسپیس: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ایک تجزیاتی مضمون کے مطابق چاند کے جنوبی قطب کے مستقل سایہ دار علاقوں میں ریموٹ سینسنگ اور ان سیٹو ڈٹیکشن دونوں پانی کی برف کے ماخذ، مواد اور تقسیم کا تحقیقاتی عمل انجام دیں گے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نیشنل اسپیس سائنس سنٹر اور چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے چائنہ لونر ایکسپلوریشن اینڈ اسپیس انجینئرنگ سنٹر کے محققین نے اس تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ  منی فلائنگ مشن پر چاند کی سطح کی ٹھنڈی  تہہ سے پانی کے مالیکیولز حاصل کرنے کے لیے ایک اینالائزر نصب کیا جائے گا۔ 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو یونیورسٹی گیمز: ایتھلیٹکس مقابلے شرو...

چھنگ دو(شِنہوا) ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا چھنگ دوکے شوآنگ لیو اسپورٹس سنٹر اسٹیڈیم میں منگل کو آغاز ہو گیا، اتوار تک ان مقابلوں میں مجموعی طور پر50 گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔

چینی سپرنٹرچھین گوآن فینگ مردوں کے 100 میٹر کے سیمی فائنل میں 10.37 سیکنڈز کے ساتھ کوالیفکیشن راونڈ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

چھنگ دو پہنچنے پر 23 سالہ چھین نے کہا تھا کہ انہوں نے رواں سال سوبنگتیان کی ٹیمم (ایشیا کے 100 میٹرسے زیادہ تیزترین شخص)کی ٹیم میں شمولیت کے بعد اپنی تکنیک میں کچھ ردوبدل کیاہے، اس لیے ان کی کارکردگی کے معمول سے ہٹ کر ہونے کی توقع نہیں،لیکن وہ 10.10 سیکنڈ میں یہ فاصلے طے کرسکتے ہیں۔چھین کے ساتھی کھلاڑی  ڈینگ ژیجیان بھی اپنی ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

پولینڈ کے میٹیوز سیوڈا نے 10.34 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ پری ٹورنامنٹ کے فیورٹ جمیکا کے کیڈرین گولڈسن 10.48 سیکنڈ کے ساتھ نویں نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے ریس ہولڈر 46.10 سیکنڈ کے ساتھ مردوں کے 400 میٹرکے سیمی فائنل میں پہنچے، ملائیشیا کے عمر عثمان اور نائیجیریا کے سیوکان تھوویتھن دونوں نے کوالیفکیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ امریکہ کی کورسیا پیری نے 15 دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ خواتین کے 400 میٹر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زیر تعمیرسڑک پر کر...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں زیرتعمیر سڑک کے مقام پر کرین گرنے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 71 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع تھانے کے علاقے شاہ پورکے قریب پیش آیا جہاں بھارتی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

این ڈی آر ایف کے ایک سینئر اہلکار سارنگ وی کروے نے کہا کہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

این ڈی آر ایف کے مطابق جائے حادثہ سے 17 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز ۔ جماسٹک

چین، جنوبی مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں جمناسٹک انفرادی کلبز کے فائنل میں چین کی ژاؤ یو مقابلہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ بارش

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع مینتوگو میں لوگ کیچڑ زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھنگ دو۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز۔ تائیکوانڈ...

چین ، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں جاری 31ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں قازقستان کی ریتا باکیشیوا تائیکوانڈو میں خواتین کے 46 کلوگرام کے فائنل میں کامیابی کا جشن منارہی ہے۔ (شِںہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ارمچی۔ تاجک فنکار۔ رابطے

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر میں تاجکستان کے ایک گروپ کی فنکارہ موسیقی کے ساتھ رقص کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ دو ۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز ۔ جماسٹک

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ردھمک جمناسٹک گروپ 3 ربنز اینڈ 2 بالز فائنل میں ٹیم چائنہ مقابلہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین اور عرب ممالک کی چھٹی ایکسپو چین کے شمال...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ چھٹی چین ۔عرب ریاستوں کی نمائش ستمبر میں چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے کے دارالحکومت ین چھوان میں منعقد ہوگی۔

21 ستمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ دو سالہ ایونٹ میں 14 حکومتوں، 13 بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ چین میں غیر ملکی اداروں کے نمائندے اور 60 سے زائد غیر ملکی کاروباری ا یسوسی ایشنز اور کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔

نائب وزیر تجارت لی فی نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلی مرتبہ 2013 میں منعقد ہونے والی چین۔ عرب اسٹیٹس ایکسپو چین اور عرب ریاستوں کے لئے عملی تعاون کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

لی کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین-عرب اسٹیٹس ایکسپو نے 112 ممالک اور خطوں سے 4 لاکھ سے زائد شرکا اور 6 ہزار کاروباری اداروں کو راغب کیا ہے۔

انہوں نے جدید زراعت، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیسن جیسے شعبوں میں 1 ہزار 200سے زیادہ تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔

چین اب عرب ریاستوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2012 کی سطح سے تقریباً دوگنا ہو کر گزشتہ سال 431.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔

چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تجارت رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  199.9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آسیان اور چین کے درمیان 12.1 ارب یوآن کے اقت...

شینزین(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر شینزین میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا اور آسیان ممالک کے درمیان 12.1 ارب یوآن (تقریباً 1.7 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے سات اقتصادی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ان معاہدوں پر دستخط 2023 آسیان ۔چین گریٹر بے اکنامک کوآپریشن (چھیانہائی) فورم کے دوران  کئے گئے جو 29 سے 30 جولائی تک جاری رہا جس میں صنعتی پارک کی تعمیر ، ڈیجیٹل معیشت اور زرعی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔

فورم میں گریٹر بے ایریا-آسیان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس الائنس اور چین۔ آسیان تھنک ٹینک پارٹنرشپ قائم کی گئی۔

اس فورم کے نتیجے میں گریٹر بے ایریا-آسیان اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے بھی شروعات ہوئی ہے۔

اس اقدام میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور لوگوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ٹھوس اقدامات میں شینزین میں ایک نمائندہ دفتر قائم کرنے کے لئے چین-آسیان مرکز کی معاونت کرنا، گریٹر بے ایریا-آسیان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کی تلاش، گریٹر بے ایریا-آسیان یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلے کا انعقاد شامل ہے۔

اس طرح دونوں اطراف کی یونیورسٹیز، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کے لئے ایک نیٹ ورک قائم کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔

فورم میں 150 سے زائد غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی جن میں تمام 10 آسیان ممالک کی حکومتوں، چین میں سفارتی ایجنسیز، چیمبرز آف کامرس، تھنک ٹینکس اور کاروباری اداروں  کے نمائندے شامل تھے۔

چین-جارجیا فورم کا اقتصادی، تجارتی مواقع تلا...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور جارجیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں 230 شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ فورم چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور جارجیا کی وزارت معیشت اور پائیدار ترقی نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

سی سی پی آئی ٹی کے صدر رین ہونگ بن نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور جارجیا کے مڈل کوریڈور منصوبے کی اسٹریٹجک صف بندی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سرمایہ کاری اور دیگر کلیدی شعبوں کی بنیاد پر باہمی فوائد کے لئے مزید اعلیٰ معیار کے پلیٹ فارم لانچ کرسکتے ہیں۔

جارجیا کے  وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی نے کہا کہ وہ جارجیا میں مزید چینی کمپنیز کی سرمایہ کاری اور تجارت ، نقل و حمل اور لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچے اور قابل تجدید توانائی میں وسیع تعاون کے منتظر ہیں۔

چین اور جارجیا نے حالیہ برسوں میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔ چین، جارجیا کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اور تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

یکم جنوری2018 کو چین ۔جارجیا آزاد تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہوا۔ یہ چین اور یوریشین خطے کے کسی ملک کے درمیان دستخط ہونے والا پہلا آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔

چین، شمالی جہاز رانی مرکز میں مضبوط تجارتی ب...

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کے ایک صنعتی پارک میں کولڈ اسٹوریج شیلف کے درمیان اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن مشینیں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں گھومتی رہتی ہیں۔ یہ درآمد شدہ گوشت مصنوعات کو چین بھر میں مختلف مقامات پر پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔

صنعتی پارک 26 جون سے فعال ہوا تھا جس کے بعد یہاں اسپین ، آسٹریلیا اور برازیل جیسے ممالک سے منجمد گوشت مصنوعات کی درآمدات یومیہ ہورہی ہیں۔ درآمد کے بعد انہیں چھانٹا جاتا ہے اور آرڈر پورے کرنے کے لئے ملک بھر میں بھیج دیا جاتا ہے۔

اوپٹیما انٹیگریشن گروپ سے وابستہ اور منجمد مصنوعات درآمد کرنے کے حوالے سے کمپنی یونیورسل کولڈ زی لین  ٹیکنالوجی (تیان جن) کمپنی لمیٹڈ کے تیان جن پارک میں جنرل منیجر لی چھوانگ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 اسمارٹ کولڈ اسٹوریج یونٹس زیراستعمال لا ئے گئے ہیں۔ اب تقریباً 15 ہزار ٹن مال ہے اور اس کے استعمال کی شرح 50 فیصد سے زائد ہے۔

لی نے کہا کہ کمپنی نے چینی صارفین کی مختلف اور اعلیٰ معیار کے گوشت مصنوعات کی بڑھتی طلب پوری کرنے کے لئے رواں سال درآمد شدہ گوشت مصنوعات کی اقسام میں اضافہ کیا ہے۔

اوپٹیما انٹیگریشن گروپ انسٹی ٹیوٹ کے نائب ڈائریکٹر فینگ گوان نے بتایا کہ کسٹم کلیئرنس کی لاگت اور وقت میں کمی کرکے کاروبار کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

تیان جن چین کے شمالی خطے میں جہازرانی کے بڑے مرکز کے طور پر ایک عالمی معیار کے بندرگاہ شہر کی تعمیر تیز کررہا ہے۔

تیان جن پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تیان جن بندرگاہ سے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 24 کروڑ 10 لاکھ ٹن مال کی آمدورفت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔ اس عرصے میں 1 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار بیس فٹ مساوی کنٹینرز کو نمٹایا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زائد اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔

تیان جن میں قائم سرحد پار تجارتی خدمات مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے حال ہی میں یورپ اور امریکہ سے بیوٹی کاسمیٹکس کی ایک کھیپ درآمد کی ہے۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے نمائندہ خصوصی کا سی پیک کی ترقی...

اسلام آباد (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی پر زور دیا ہے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین پاکستان برادری کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک کی ایک دہائی کی تقریبات میں شرکت کے دوران کہی جس میں انہوں نے صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھا اور تقریر کی۔

ہی نے کہا کہ چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں سی پیک کی تعمیر کی مثبت کامیابیوں اور عظیم اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کیا جس نے راہداری کی ترقی کے ساتھ ساتھ چین ۔ پاکستان کے درمیان عملی تعاون میں اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی۔

نمائندہ خصوصی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران سی پیک کی تعمیر شاہراہ ریشم کے جذبے پر کاربند رہی ہے اور اس کے نتیجہ خیز، باہمی مفید اور باہمی فائدہ مند نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے کامیاب عمل کا مظاہرہ ہوا۔

انہوں نے چینی صدر کے تہنیتی خط کی روح پر سنجیدگی سے عملدرآمد، سی پیک کا اپ گریڈ ورژن تیار کرنے اور مشترکہ طور پر ترقی ، روزگار بڑھانے ، اختراع ، سبز اور کھلی راہداری کی تعمیر پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پاک چین تعلقات اور سی پیک کو انتہائی اہمیت دینے اور پاکستان کے لئے چینی حکومت اور عوام کے تعاون پر صدر شی کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کی قابل ذکر کامیابیوں نے پاکستان کے معاشی اور سماجی منظر نامے کو گہرائی سے تبدیل کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ،خود انحصاری اور استحکام کی راہ پر گامزن ہونے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پیر کو ہی سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھی۔

فریقین نے دیگر امور کے علاوہ روایتی دوستی کو گہرا کرنے اور عملی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

چین کے قومی پارکس کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نیشنل پارک کے تحفظ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے ایک حصے کے طور پر سنجیانگ یوآن اور وویشان نیشنل پارکس میں مرکزی انواع کی آبادی میں بہتری ہوئی ہے۔

نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن (این ایف جی اے) کے نیشنل پارک سینٹر کے ڈائریکٹر تیان یونگ چھن نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان قومی پارکس میں ماحولیاتی نظام کی صداقت اور سالمیت مئوثر تحفظ کے تحت ہے۔

چین نے 2021میں 2 لاکھ 30 ہزار مربع کلومیٹر کے محفوظ زمینی علاقے کے ساتھ قومی پارکس کی پہلی کھیپ تیار کی ہے۔

ان میں سنجیانگ یوآن نیشنل پارک، دیوہیکل پانڈا نیشنل پارک، نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ نیشنل پارک، ہینان ٹراپیکل رین فاریسٹ نیشنل پارک اور وویشان نیشنل پارک شامل ہیں۔

یہ  ملک میں پائے جانے والے تقریباً 30 فیصد اہم زمینی جنگلی حیات کی اقسام کا مسکن  ہیں۔

قومی پارکس کی مقامی ترتیب کے بارے میں ایک سابقہ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے تیان نے کہا کہ 11 لاکھ  مربع کلومیٹر پر محیط 49 نیشنل پارکس کے نامزد علاقے ہیں جو چین کے زمینی رقبے کا 10.3 فیصد ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ ماسٹر پلان کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور 28 صوبائی سطح کے علاقوں میں 400 سے زائد کاؤنٹیز کو اس سے فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

تیان نے کہا کہ این ایف جی اے دیگر محکموں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے تاکہ جلد از جلد نیشنل پارکس سے متعلق قانون سازی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

تیان کے مطابق مستقبل کے اہم کاموں میں نیشنل پارکس کے قیام، تعمیر اور آپریشن سے متعلق قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا، صوبائی قواعد و ضوابط کے نفاذ کی رہنمائی کرنا اور متعدد محکموں کے ذریعے متحدہ قانون کے نفاذ کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک سسٹم کی تعمیر کی کوشش کرتے ہوئے  چین 19 اگست کو صوبہ چھنگ ہائی کے دارالحکومت شیننگ میں دوسرا نیشنل پارک فورم منعقد کرے گا۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ میں طوفانی بارش سے 11 افراد ہلاک،...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارشوں سے 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

شہر کے  فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ  ریلیف ہیڈ کوارٹرز  نے منگل کے روز بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مینٹوگو میں 4 اور فانگ شان میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ضلع چھانگ پھنگ میں 4 اور ضلع ہائی ڈیان ایک ہلاکت ہوئی۔

لاپتہ 27 افراد میں سے 13 مینٹوگو ، 10 چھانگ پھنگ اور 4 فانگ شان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہیڈ کوارٹرز کے مطابق طوفان ڈوکسوری کے باعث شہر خاص طور پر مغربی ، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں 29 جولائی سے مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی۔

منگل کی صبح 6 بجے تک بیجنگ میں اوسطاً 257.9 ملی میٹرز بارش جبکہ شہری علاقے میں اوسطاً 235.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مینٹوگو اور فان شان میں اوسطاً بارش بالترتیب 470.2 ملی میٹرز اور 414.6 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔

بارش کے سبب شہر سے اب تک  تقریباً 1 لاکھ 27 ہزار رہائشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے یو اے وی برآمدی کنٹرول کی وضاحت کردی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے وزارت اور تین دیگر محکموں کی جانب سے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی برآمد پر قابو پانے بارے اقدامات کی وضاحت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی سلامتی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس نے ہمیشہ فوجی مقاصد کے لیے سویلین ڈرونز کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈرون سے متعلق آلات پر برآمدی کنٹرول کے دائرہ کار میں معتدل توسیع ایک اہم اقدام ہے جو گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو پر عمل پیرا اور عالمی امن کے تحفظ کے ذریعے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق ان اقدامات میں کسی مخصوص ملک یا خطے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

چین نے ڈرون سے متعلق آلات پر برآمدی کنٹرول کی تصدیق کی ہے  جس میں یو اے وی کے کچھ خصوصی انجن اور ریڈیو مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

 اس نے کچھ کنزیومر گریڈ یو اے وی پر برآمدی کنٹرول بھی عائد کیا ہے جو دو سال کے لئے نافذ العمل ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ برآمدات پر قابو پانے کے اقدامات کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ریاستی کونسل کے اجلاس میں معاشی بحالی پ...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل نے معاشی اہداف متاثر کرنے والے اقدامات کی روک تھام اور اس ضمن میں مزید پالیسیاں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ریاستی کونسل کے مطابق بحالی کا رجحان مستحکم کرنے اور چینی معیشت کی مزید ترقی کے فروغ کے لئے یہ درست وقت ہے۔

وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت اسٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے مطابق نجی سرمایہ کاری اس کی روح کے مطابق متحرک کرنے، سرمایہ مارکیٹ کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹریٹجک ابھرتے شعبوں کی انکیوبیشن تیز کرنے ، نئے صنعتوں کا فروغ ،عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں چین کی مسابقت اور اثر و رسوخ میں اضافہ بھی لازم ہے۔

اجلاس میں جائیدادوں کی مارکیٹ بارے پالیسیاں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہری خصوصیت کی حامل مخصوص پالیسیاں پیش کرنے کو کہا گیا ہے جو مختلف ضروریات پوری کرسکیں اور اس شعبے کی مستحکم اور پائیدار ترقی میں سازگار ہوں۔

روزگار پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہئے جبکہ روزگار اور انٹرپرینیورشپ بڑھانے کی پالیسیاں مربوط اور بہتر بنانی چاہئے تاکہ زیادہ ملازمتیں پیدا کی جاسکیں۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اور اگلے سال ختم ہونے والی پالیسیوں بارے معلومات حاصل کرنا کاروباری توقعات کو مستحکم کرنے اور اعتماد بڑھانے میں اہم ہے۔

اجلاس نے نئے انتظامات پر مکمل عملدرآمد بارے بھی زور دیا۔

اجلاس میں 3 جوہری توانائی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جو صوبہ فوجیان میں ننگ ڈے، صوبہ لیاؤننگ میں شو دا پو اور صوبہ شان ڈونگ میں شی ڈاؤ خلیج میں قائم کئے جائیں گے۔

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا ستمبر کی فیفا ونڈو...

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)ستمبر کی فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہ کھیلنے پر غور کررہی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کا فوکس انڈر 23اسکواڈ پر رہے گا، اے ایف سی انڈر 23کوالیفائیرز کی وجہ سے پاکستان فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہیں کھیل پائے گا،پاکستان 6سے 12ستمبر کے دوران بحرین میں اے ایف سی انڈر 23کوالیفائیرز میں حصہ لے گا، کوالیفائیرز میں پاکستان بحرین، فلسطین اور جاپان سے کھیلے گا،اس سال ستمبر کی فیفا ونڈو 4سے 12ستمبر کے درمیان ہے، قومی سینئر ٹیم کے اکثر پلیئرز انڈر 23ایج گروپ میں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے ورلڈ کپ کوالیفائیرز کیلئے سینئر ٹیم کو ٹیم کو جلد جمع کرلیا جائے گا،واضح رہے کہ پاکستان کو اکتوبر میں کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ کھیلنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشز سیریز کے دوران پیٹ کمنز انجری کا شکار ،...

اوول کرکٹ گرائونڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے،ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی،تاہم اس دوران کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے جس کے بعد بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے،انجری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئیآسٹریلوی کپتان پی کمنز کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گیا تھا ، اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کرائوں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ میچل اسٹارک کو کندھے کی تکلیف ہے، تکلیف کے باوجود وہ شاندار کھیلے،بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز ساتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل3ہفتے مکمل آرام کریں گے، ممکنہ طور پر پیٹ کمنز ساتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام کر سکتے ہیں،واضح رہے کہ آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ اگست کے آخر میں شروع ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسکواش ہیروحمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپ...

قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گے،اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پرحمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی اسپورٹس ڈاریکٹوریٹ اورپاکستان سپورٹس بورڈ حکام نے استقبال کیا۔اسکواش فیڈریشن کے عہدیدار،کوچ آصف خان بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے،حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیر اسکواش کا ٹاٹل جتوایا۔ جان شیرخان نے آخری بار1986میں پاکستان کیلے ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا،وزیراعظم شاندارکارکردگی پرحمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے، قومی ایتھلیٹ...

قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہمیں مقابلے بہت کم ملتے ہیں، ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآونگا،قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہر مقام پر سرخرو کیا ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ سیزن کا پہلا مقابلہ تھا جس میں اپنا ریکارڈ بھی بہترکیا۔ایشین ایتھلیٹک کے بعد سیدھا ایشین گیمز کا مقابلہ ہوگا اگراس سے پہلے بھی مقابلے مل جاتے تو تیاری بہتر ہوتی ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کے لئے میڈل لے کر آونگا،شجرعباس کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایتھلیٹ کو تمام ترین سہولیات مہیا کی جائیں اسکا خیال رکھا جانا چاہئیے، ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں اچھے رزلٹس آئیں گیمیرے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہیکہ میں اپنے آپ کو مزید بہتر بنا سکوں،جمائیکا اورامریکہ کے ایتھلیٹ بہترین ہیں اگر ٹریننگ کے لئے مجھے وہاں بھیجا جائے تو بہتری آسکتی ہے،اگرفیڈریشن مجھے جمائیکا یا امریکہ ٹریننگ کے لئے بھیجتی ہے تومیں ایشیا کا گولڈ بھی پاکستان کے لئے لاسکتا ہوں اوراولمپکس کے لئے کوالیفائی بھی کرسکتا ہوں،پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کو بجٹ کم ملتا ہے لیکن جتنا ملتا ہے وہ ہمیں سہولیات مہیا کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ...

انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی،معین علی 2021کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش سپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا،ٹیم منیجمنٹ سے رابطے کے بعد معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی،تاہم گزشتہ روز انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 49رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کر دی،اس میچ میں معین علی نے پہلی اننگز میں 34اور دوسری اننگز میں 29رنز سکور کیے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں انہوں نے کھیل کے آخری دن 3وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی،میچ جیتنے کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہوں، اگر بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا، میں نے واقعی ٹیسٹ کرکٹ سے بہت لطف اٹھایا ہے اور اسے جیت کے ساتھ ختم کرنا اچھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیوڈمیلا سیمسونوا کی واشنگٹن اوپن کے دوسرے ر...

روس کی معروف ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن لیوڈمیلا سیمسونوا نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،دفاعی چیمپئن نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رانڈ میں آسٹریلوی حریف ڈینیئل کولنز کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی،ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں لیوڈمیلا سیمسونوا نے ڈینیئل کولنز کے خلاف 1-6اور 3-6سے کامیابی سمیٹی،دوسری جانب ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں روسی ٹینس سٹار اسلان کاراتسیو نے کیویز کھلاڑی کرن پال پنو کو شکست دی جبکہ روسی کھلاڑی الیگزینڈر شیوچینکو نے فرانسیسی ٹینس سٹار میکسم کریسی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیفا ویمنز ورلڈ کپ ، جاپان پری کوارٹر فائنل...

جاپان نے فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023کے پری کوارٹر فائنل رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،جاپان نے اپنے گروپ سی کے تیسرے اور آخری میچ میں ہسپانوی ٹیم کو 0-4گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں رسائی یقینی بنائی، فاتح ٹیم کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے،گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں جاپان اور سپین کی ویمن ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن کے مقام پر آمنے سامنے تھیں جس میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹیم کو 0-4گول سے ہرا دیا،جاپان کی حناتا میازاوا نے دو جبکہ مینا تنکا اورریکو یوکی نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،گروپ سی کے ایک اور میچ میں زیمبیا کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم بھار...

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے روانہ ہوئے تھے، قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور براستہ امرتسر چنئی پہنچی،ایشین چیمپئنز ٹرافی 3اگست سے شروع ہو رہی ہے، پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9اگست کو شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوراگوئے کے دفاعی کھلاڑی ڈیاگو گوڈن نے ریٹائ...

وراگوئے کے دفاعی کھلاڑی ڈیاگو گوڈن نے پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،37سالہ گوڈن نے اپنے 20سالہ کیریئر کے دوران چار ورلڈ کپ کھیلے اور اپنے کلب کیریئر کا زیادہ تر حصہ سپین میں گزارا،گوڈن نے اپنے کیرئیر میں 600سے زائد پروفیشنل میچز کھیلے اور 38گول سکور کیے جبکہ انہوں نے 10ٹائٹل اپنے نام کیے جن میں دو یوروپا لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں،انہوں نے اپنے سوشل اکائونٹس پر جاری پیغام میں کہا کہ پیارے فٹ بال، آج میں اپنی زندگی کا ایک مرحلہ مکمل کر رہا ہوں، ایک مرحلہ جو میری زندگی تھا، میں اب اپنے خاندان کے ساتھ گھر واپس آ رہا ہوں، یہ وہ چیز ہے جو میں ہمیشہ چاہتا تھا،ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور اپنے خاندان سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سمندری طوفان ،سڑکیں تالاب کا منظر پی...

چین میں سمندری طوفان کے زیراثر طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، منہ زور سیلابی ریلے گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے، ہوائی اڈوں پر200سے زائد پروازیں منسوخ اور 600سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد شیلٹرز ہوم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں،طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، تیز رفتار پانی سب کچھ بہا لے گیا، منہ زور سیلابی ریلوں میں گاڑیاں تنکوں کی طرح بہہ گئیں، سیکڑوں افراد پانی میں گھرے علاقوں میں پھنس گئے،رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں جاری طوفانی بارشوں کے ریڈ الرٹ کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر200سے زائد پروازیں منسوخ اور 600سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں،اس کے علاوہ شہر کی 350سے زائد شاہراہیں شدید بارش سے متاثر ہوئیں ہیں،واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسری جمعے کو چین سے ٹکرایا تھا، چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،کرین زیر تعمیر پل پر گر گئی ،17افراد ہ...

بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی، کرین گرنے کے نتیجے میں 17افراد موقع پر ہلاک ہوگئے،بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کرین گرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری،پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیںجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا د...

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیاگڑگائوں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی، گروگرام میں گزشتہ رات انتہا پسندوں نے مسجد پرحملہ کردیا حملے کے نتیجے میں نائب امام شہید ہوگئے ، بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی،ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے، گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں،ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی ہے،امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی...

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے اپنے اعلامیہ میں حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،سکیورٹی کونسل نے تمام متعلقہ ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیا، سکیورٹی کونسل نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،یو این سکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا طالبان کے درمیان دوحہ میں ملاقات ، فر...

امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی وفد نے کہا ہے کہ طالبان انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کیلئے اپنی پالیسیاں واپس لیں،اعلامیہ کے مطابق امریکا نے اقتصادی استحکام کے مسائل کے حوالے سے جلد تکنیکی بات چیت کے آغاز کا اظہار کیا جبکہ افغان سر زمین کو امریکا اور اتحادیوں پر حملہ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا بھی نوٹس لیا گیا،دونوں فریقین نے سکیورٹی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے طالبان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، زیر حراست امریکی شہریوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کیلئے طالبان پر دبا ڈالا گیا جبکہ امریکی وفد کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،ملاقات میں امریکی حکام نے افغان عوام کی حمایت میں اعتماد سازی کیلئے مختلف امور کی نشاندہی کی، امریکی وفد نے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا،علاوہ ازیں امریکی وفد نے افغان مرکزی بینک اور افغان وزارت خزانہ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے...

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی منظر نامے کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا،چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 2013میں سی پیک کے افتتاح سے لے کر اب تک دونوں ملک مشترکہ تعمیر اور شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں،شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی بدولت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت ملی ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گیا ہے، یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر چکی ہے،اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے، چینی صدر نے کہا کہ چین سی پیک کو اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک مثالی منصوبے میں مزید تعمیر کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا،انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی پوش دوستی کو آگے بڑھانے، ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنے، اعلی معیارات، وسیع تر دائرہ کار اور زیادہ گہرائی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اور یکجہتی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجر، بازوم انتظامیہ کے بعض وزرا کو حراست م...

نائجر میں حکومت پر قابض جتھے نے صدر محمد بازوم انتظامیہ کے بعض وزرا اور حکام کو حراست میں لے لیا ہے، ترک میڈیا کے مطابق صدر بازوم کی ڈیموکریسی اینڈ سوشلزم پارٹی نے جاری کردہ تحریری بیان میں مارشل لا جتھے کی طرف سے نصف شب کے وقت بعض پارٹی حکام اور وزرا کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا ہے،بیان کے مطابق وزیر داخلہ حاما آمادو سولے، وزیر معدنیات ہادیزا اوسینی اور وزیر رسل و رسائل اومارو مالام آلما کو حراست میں لے لیا گیا ہے،مارشل لا جتھے اور صدر بازوم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق صدر محمدو ایسافو کے بیٹے اور وزیر پیٹرول ثانی ایسوف محمدو بھی حراست میں لئے جانے والے وزرا میں شامل ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرِ حراست وزرا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا اورمن پسند گرفتاریاں کر کے جمہوریت کے حامیوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری میں سویڈن کی نیٹو رکنیت پر رائے دہی مل...

ہنگری میں اپوزیشن کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں شرکت کی منظوری کے لیے شروع کردہ خصوصی پارلیمانی اجلاس میں کورم پورا نہ ہو سکنے کی وجہ سے رائے دہی نہیں ہو سکی،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن پارٹی کے ممبران اسمبلی کی جانب سے سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری کے لیے منعقدہ ہنگامی پارلیمانی اجلاس کے خلاف احتجاجی طور پر حکمران جماعت کے اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی،نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری پر رائے دہی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکمران جماعت کے ارکان کے اجلاس میں نہ آنے کے بعد ملتوی کر دی گئی،ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارتو نے 11جولائی کو کہا تھا کہ سویڈن کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی منظوری فی الحال صرف ایک تکنیکی معاملہ ہے،ہنگری نے 28جون کو اعلان کیا تھا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے توثیق کا اجلاس موسم خزاں تک ملتوی کر دیا گیا ہے،فن لینڈ 4اپریل کو نیٹو کا 31واں رکن بنا تھاجب کہ ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری نہیں دی ،ہنگری کے وزیر سیجارتو نے 5جولائی کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ انقرہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اس بات پر زور دیا کہ اگر اتحاد میں سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کے موقف میں تبدیلی آتی ہے تو ہنگری کسی بھی ملک کو نیٹو میں شمولیت سے نہیں روکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ،پولیس سے فرار ہونے والا شخص گاڑی کے ن...

امریکی ریاست کولوراڈو اسٹیٹ پولیس نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں ریاست میں چند ماہ قبل ایک پولیس اہلکار کی جانب سے نشے میں دھت ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ملزم کی ہلاکت کا منظر دکھایا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی کار کو رات کے وقت روکا۔ ملزم نے کار روک کر پولیس کا سامنا کرنے کے بجائے فرار کی راہ اختیار کی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی،ملزم خوفزدہ ہو کر اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اندھیرے کی آڑ میں بھاگ گیا، پولیس اہلکار نے اس کا تعاقب کیا، اس نے اپنی سٹن گن سے فائر کر کے اسے پکڑنے کی کوشش کی،فرار ہونے والا نوجوان بھاگتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار اس کے اوپر چڑھ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18فروری کو پیش آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکام کی سعودی عرب میں ہونے والے یوکری...

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکار سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ مذاکرات 5اور 6اگست کو جدہ میں ہوں گے جس میں تقریبا 30ممالک شرکت کریں گے،یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے تصدیق کی کہ سعودی عرب یوکرین کی صورتحال پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس کے دوران امن منصوبے پر بات چیت متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی اینٹی ایئر کرافٹ یونٹس نے ماسکو کو نشان...

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ "روسی اینٹی ایئر کرافٹ یونٹس نے منگل کی صبح ماسکو کو نشانہ بنانے والے کئی ڈرون مار گرائے لیکن ایک ڈرون نے اسی بلند و بالا ٹاور کو نشانہ بنایا جس پر ہفتے کے شروع میں حملہ کیا گیا تھا،ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ ماسکو اڑنے کی کوشش کرنے والے کئی ڈرون طیارہ شکن حملے میں مار گرائے گئے،ایک ڈرون ماسکوا سٹی کمپلیکس کے اسی ٹاور پر حملہ آور ہوا جہاں پہلے حملہ کیا گیا تھا۔ اکیسویں منزل پر عمارت کی پیشانی کو نقصان پہنچا ہے۔ گلیزنگ 150مربع میٹر سے زیادہ تباہ ہو گئی تھی،تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا،ڈرون حملوں کی خبریں ان رپورٹس سے مطابقت رکھتی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ ماسکو کے ونوکووو بین الاقوامی ایئر پورٹ کو منگل کی صبح تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا تھا،ریسکیو حکام کے مطابق ونوکووو کو عارضی طور پر آمد اور روانگی کے لیے بند کردیا گیا اور طیاروں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا تھاجس نے بعد میں اطلاع دی کہ ایئر پورٹ پر معمول کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خطروں کا کھلاڑی ہانگ کانگ میں 68منزلہ عمارت...

فرانس سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے،ریمی لوسیڈی 68منزلہ عمارت کی چھت سے کودنے کے خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوئے،برطانوی میڈیا کے مطابق لوسیڈی ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارت سے کودنے کا اسٹنٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ بنانے کیلئے کر رہے تھے، 30سالہ ریمی لوسیڈی گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں