• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے ہندوں کو بھی لپ...

مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے ہندوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ہریانہ میں انتہا پسند ہندو گروپوں سے تصادم میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے، تصادم وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی رسومات کے دوران پیش آیا،دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے واقعے کو ہندو مسلم تصادم کا رنگ دے کر ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے علاقے میوات میں انتہا پسند ہندو گروپوں میں گزشتہ روز تصادم کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق تصادم وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی رسومات کے دوران پیش آیا، مشتعل انتہا پسندوں نے درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کر ڈالا،حکام نے ریاست ہریانہ میں اگلے 3روز کیلئے انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور میڈیا سروسز معطل کردیں، مودی سرکار نے ریاست بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی،دوسری ریاستوں سے بھی ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار بذریعہ ہیلی کاپٹر ہریانہ کی طرف روانہ کئے گئے ہیں، پولیس کی طرف سے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی،دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے واقعے کو ہندو مسلم تصادم کا رنگ دے کر ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا شروع کردیا،تجزیہ نگار کے مطابق تصادم کو ہندو مسلم فساد کا رنگ دینا بی جے پی اور مودی کی طرف سے 2024 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ یونیورسٹی گیمز، پیگ نیسکی کی سب سے بڑی...

چھنگ دو (شِںہوا) ہنگری کی اسٹار جمناسٹ فینی پیگ نیسکی نے کہا ہے کہ وہ مقابلے کے بعد پانڈا دیکھنے جائیں گی۔ انہوں نے پیر کو بال کے ساتھ سونے کا تمغہ جبکہ اتوار کو چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں انفرادی آل آراؤنڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

23 سالہ جمناسٹ نے کہا کہ انہوں نے چھنگ دو اسپورٹس یونیورسٹی جمنازیم میں تین دن کے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا ہے، یہ کھیل ان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے اتنے بڑے مقابلے میں ایسا تمغہ کبھی نہیں جیتا۔ یہ انہیں حیران کن لگتا ہے، انہیں شائقین سے بھرپور حوصلہ ملا  جو کہ  ایک مختلف لیکن شاندار تجربہ تھا۔

پیگ نیسکی نے بلغاریہ کے شہر ورنا میں 2021 کی یورپی چیمپیئن شپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کیا تھا، وہ ہم وطن وکٹوریا فریٹر کے سڈنی 2000 میں شرکت کے بعد اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی ہنگری کی پہلی جمناسٹ بن گئی تھی ۔

پیگ نیسکی کا اب سب سے بڑا عزم پیرس 2024 میں شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ میں پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کے کوالیفائنگ مقابلہ میں شرکت کریں گی، وہ  واقعی کوالیفائی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

 

طلائی تمغہ جیتنے والی فینی پیگ نیسکی (درمیان) کا ایوارڈ کی تقریب میں تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

پیگ نیسکی ایک اسپورٹس گھرانے میں پیدا ہو ئیں۔ ان کے دادا لازلو پیگ نیسکی نے ٹیبل ٹینس میں ہنگری کی نمائندگی کرتے ہوئے 1959 کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے والد ہنگری کی جونیئر قومی ٹیبل ٹینس ٹیم میں کھیلتے تھے۔

پیگ نیسکی نے 5 برس کی عمر میں جمناسٹک کی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کیا۔ وہ اس وقت یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور اسکا کہنا ہے وہ میڈل جیتنے سے زیادہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر زور دیتی ہے۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ یونیورسٹی گیمز، پیگ نیسکی کی سب سے بڑی...

چھنگ دو (شِںہوا) ہنگری کی اسٹار جمناسٹ فینی پیگ نیسکی نے کہا ہے کہ وہ مقابلے کے بعد پانڈا دیکھنے جائیں گی۔ انہوں نے پیر کو بال کے ساتھ سونے کا تمغہ جبکہ اتوار کو چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں انفرادی آل آراؤنڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

23 سالہ جمناسٹ نے کہا کہ انہوں نے چھنگ دو اسپورٹس یونیورسٹی جمنازیم میں تین دن کے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا ہے، یہ کھیل ان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے اتنے بڑے مقابلے میں ایسا تمغہ کبھی نہیں جیتا۔ یہ انہیں حیران کن لگتا ہے، انہیں شائقین سے بھرپور حوصلہ ملا  جو کہ  ایک مختلف لیکن شاندار تجربہ تھا۔

پیگ نیسکی نے بلغاریہ کے شہر ورنا میں 2021 کی یورپی چیمپیئن شپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کیا تھا، وہ ہم وطن وکٹوریا فریٹر کے سڈنی 2000 میں شرکت کے بعد اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی ہنگری کی پہلی جمناسٹ بن گئی تھی ۔

پیگ نیسکی کا اب سب سے بڑا عزم پیرس 2024 میں شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ میں پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کے کوالیفائنگ مقابلہ میں شرکت کریں گی، وہ  واقعی کوالیفائی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

 

طلائی تمغہ جیتنے والی فینی پیگ نیسکی (درمیان) کا ایوارڈ کی تقریب میں تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

پیگ نیسکی ایک اسپورٹس گھرانے میں پیدا ہو ئیں۔ ان کے دادا لازلو پیگ نیسکی نے ٹیبل ٹینس میں ہنگری کی نمائندگی کرتے ہوئے 1959 کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے والد ہنگری کی جونیئر قومی ٹیبل ٹینس ٹیم میں کھیلتے تھے۔

پیگ نیسکی نے 5 برس کی عمر میں جمناسٹک کی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کیا۔ وہ اس وقت یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور اسکا کہنا ہے وہ میڈل جیتنے سے زیادہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر زور دیتی ہے۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور...

کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک برس بیت گیا

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سمیت 5افسران و جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔منگل کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 5افسران و جوانوں کی شہادت کو ایک برس بیت گیا،مجھ سمیت پوری قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،تاریخ گواہ ہے کہ دہشتگردی کا ناسور کا خاتمہ ہویا قدرتی آفات، پاک فوج نے ہمیشہ اپنے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ تشدد کیس،جج کی اہلیہ کی اسلام آباد کی...

جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔ کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کا بیان سامنے آگیا۔ سومیا عاصم نے کہانی من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر میں ملازمہ تھی ، ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی درست نہیں۔ سومیا عاصم نے عدالت میں دائر درخواست میں دعوی کیا کہ رضوانہ پر کبھی بھی تشدد نہیں کیا، تفتیش میں اپنے مقف کو درست ثابت کروں گی، رضوانہ کی عمر سترہ سال سے زائد ہے۔ ملزمہ سومیا عاصم نے کہا کہ رضوانہ کیساتھ اپنے نو سے بارہ سال کے تین بچوں کی طرح ہمیشہ نرمی سے پیش آتی رہی ہوں ، مبینہ وقوع سے پہلے جب سے رضوانہ میرے پاس کام کررہی ہے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی، حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ ملزمہ سومیا عاصم نے درخواست میں کہا کہ میں بھی منفی مہم کی متاثرہ ہوں جو میرے اچھی شہرت کے حامل شوہر سول جج کیخلاف چلائی جارہی ہے، اس ذہنی ٹراما کی وجہ سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے، تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہوں، بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جارہا ہے، پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ، میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملٹری ٹرائل کیس، فل کورٹ بنے گا یا نہیں؟ فیص...

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران فل کورٹ تشکیل دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ (آج) بدھ کو سنایا جائے گا، اعتزاز احسن نے کہا کہ اس طرح کی درخواستوں کا تاخیر سے آنا کیس کے مقصد کو مکروہ کرنے کے مترادف ہے، مجھے اس بینچ اور سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، مارشل لا میں بھی عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہوں، پہلے 7 ججزکے معاملے میں چار تین کا تنازع بنایا گیا، عدالت کو اس کیس کا فوری فیصلہ کرکے تنازعات کا راستہ بند کردینا چاہیے۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بنچ نے مذکورہ درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فیصل صدیقی صاحب نے ملٹری کورٹس کے معاملے پر فل کورٹ کا مطالبہ کیا ہے، ہم جواد ایس خواجہ کے وکیل کو سنیں گے۔ جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل سابق چیف جسٹس ہیں، میرے موکل کی ہدایت ہے کہ عدالت میرے ساتھ خصوصی برتا کے بجائے عام شہری کی طرح برتا کرے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے نام کے ساتھ چیف جسٹس نہ لگایا جائے۔ اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم اسی وجہ سے ان کی عزت کرتے ہیں، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ گوشہ نشین انسان ہیں، ان کی آئینی درخواست غیر سیاسی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا فیصل صدیقی صاحب چھپ رہے ہیں؟ وکیل شاہ فیصل نے بتایا کہ فیصل صدیقی کمرہ عدالت سے باہر ہیں، کچھ دیر میں آتے ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ پک اینڈ چوز کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتا، اگر انکوائری ہوئی تو ریکارڈ پر کیوں نہیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پک اینڈ چوز نہیں کیا، بہت احتیاط برتی گئی، جو لوگ براہ راست ملوث تھے انہیں ہی ملٹری کورٹس بھیجا گیا، کور کمانڈر ہاوس میں جو لوگ داخل ہوئے انہیں ملٹری کورٹس بھیجا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی فورم پر مواد ہوگا تو پتہ چلے گا کہ آپ کا دعوی درست ہے یا نہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کا سوال ہے کہ دیگر افراد کو کیوں چھوڑا، بہت سے لوگ ملوث تھے لیکن شواہد کی روشنی میں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ اگر کوئی انکوائری ہوئی ہے تو ریکارڈ پر کیوں نہیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انکوائری ریکارڈ پر موجود ہے سر۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ صرف ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کور کمانڈر ہاوس کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے فوج کی تحویل میں موجود 9 مئی واقعات میں ملوث 102 ملزمان کی فہرست عدالت میں پیش کر دی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ زیر حراست 7 ملزمان جی ایچ کیو حملے میں ملوث ہیں، 4 ملزمان نے آرمی انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کیا، 28 ملزمان نے کور کمانڈر ہاوس لاہور میں حملہ کیا، 5 ملزمان ملتان، 10 گوجرانوالہ گریژن حملے میں ملوث ہیں، 8 آئی ایس آئی آفس فیصل آباد، 5 ملزمان پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث ہیں، 14 مچکدرہ حملے میں ملوث ہیں، 7 نے پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں حملہ کیا، 3 ملزمان ایبٹ آباد، 10 ملزمان بنوں گریژن حملے میں ملوث ہیں، ایک ملزم آئی ایس آئی حمزہ کیمپ حملے میں ملوث ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زیر حراست ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کمیرے اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کی گئی، فوجی ٹرائل کا سامنا کرنے والے زیر حراست افراد سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ہے، تحریری جواب میں پورا چارٹ ہے کہ کتنی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، صرف 102 افراد کو گرفتار کیا گیا، بہت احتیاط برتی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یعنی حکومت ان 102 افراد کا کورٹ مارشل کرنا چاہتی ہے؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ افراد کی گرفتاری کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا گیا ہے، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی روشنی میں افراد کو حراست میں لیا، کور کمانڈر ہاس لاہور میں داخل ہونے والے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ مجسٹریٹ کے آرڈر میں ملزمان کو ملٹری کورٹس بھجینے کی وجویات کا ذکر نہیں ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر لگتا ہے کہ ملزمان کے خلاف مواد کے نام پر صرف فوٹو گراف ہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ ایسا لگتا آپ ان سوالات پر پوری طرح تیار نہیں، ہمارے سامنے ابھی وہ معاملہ ہے بھی نہیں، ہم نے معاملے کی آئینی حیشت کو دیکھنا ہے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ وکیل فیصل صدیقی نے ایک درخواست اپنے موکل کی طرف سے فل کورٹ کی دی ہے، ہم پہلے فیصل صدیقی کو سن لیتے ہیں۔ دریں اثنا فیصل صدیقی نے فل کورٹ بنچ کے تشکیل دینے کی درخواست پر دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنچ پر جو اعتراضات اٹھائے گئے اس سے ہماری درخواست کا تعلق نہیں ہے، پہلے میں واضح کروں گا کہ ہماری درخواست الگ کیوں ہے۔ فیصل صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے فل کورٹ تشکیل دینے کی 3 وجوہات بیان کیں، فوجی آمر پرویز مشرف بھی فل کورٹ فیصلے کی مخالفت نہ کر سکا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی نے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کی بات کی، اٹارنی جنرل بتا چکے ہیں کہ کسی شخص کو سزائے موت یا عمر قید نہیں ہوگی، اٹارنی جنرل یقین دہانی بھی کروا چکے ہیں کہ عدالت کے علم میں لائے بغیر ملٹری ٹرائل شروع نہیں ہوگا۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے عدالتی فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے، جب اداروں کے درمیان تصادم کا خطرہ ہو تو فل کورٹ بنانا چاہیے، فل کورٹ کا بنایا جانا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کچھ ججز نے کیس سننے سے معذرت کی ہے تو فل کورٹ کیسے بنائیں۔ اس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ اس کا جواب ایف بی علی کیس میں ہے، سپریم کورٹ ایک فیصلے میں قرار دے چکی ہے اگر ایک جج کیس سننے سے انکار کرے تو اسے وہ کیس سننے کا نہیں کہا جا سکتا ہے، عدالتی تاریخ میں ملٹری کورٹس کیسز فل کورٹ نے ہی سنے ہیں، حکومت کا سپریم کورٹ کیلئے توہین آمیز رویہ ہے۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جن 3 ججز کی آپ بات کر رہے ہیں انہوں نے ملٹری کورٹس کیس سننے سے انکار نہیں کیا، جواب میں فیصل صدیقی نے کہا کہ جس انداز میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کا حل نکالنا چاہیے۔

فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ میں صرف اپنی بات کر رہا ہوں، اگر کچھ ماہ کی تاخیر ہو جائے تو مسئلہ نہیں، یہ مقدمہ بنیادی حقوق کی وجہ سے بہت اہم ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فل کورٹ کے لئے یہ پہلی درخواست آئی ہے، ہم باقی درخواست گزاروں کا موقف بھی سننا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزار اعتزاز احسن روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے لئے حیران کن ہے کہ اس مرحلے پر آ کر بنچ کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا، ہم سپریم کورٹ کی تکریم کیلئے جیلوں میں گئے، ہمیں اس بنچ پر مکمل اعتماد ہے، عدالت نے تمام دستیاب ججوں کو بنچ میں شامل کیا تھا، 2 ججوں کے اٹھ جانے کے بعد یہ ایک طرح کا فل کورٹ بنچ ہی ہے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میں خود 1980 میں 80 دیگر وکلا کے ساتھ گرفتار ہوا تھا، ہم مارشل لا کے خلاف کھڑے ہوئے تھے، 2 ججز اٹھنے سے کوئی تنازع موجود نہیں، 102 افراد کو ملٹری کے بجائے جوڈیشل حراست میں رکھا جائے۔ دریں اثنا اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فل کورٹ کا کہا تھا مگر 2 ججز بنچ چھوڑ گئے اور ایک پر اعتراض کیا گیا۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں کو سننے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں جلد کسی رائے پر آجاتے ہیں تو 15 منٹ میں آگاہ کر دیا جائے گا، اگر فیصلہ میں تاخیر ہوئی تو وکلا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ بعدازاں کورٹ ایسوسی ایٹ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ (آج) بدھ کوسنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس 4اگست کو منایا...

ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس 4اگست کو منایا جائے گااس موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے ایک اور ٹکٹ ہولڈر نے سیاست سے ع...

پی پی 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا نے پارٹی چھوڑنیکا اعلان کردیا۔ بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا۔ بیان میں بلال اشرف بسرا نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیاہے۔ بلال اشرف بسرا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا...

ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے،امیگریشن سے متعلق معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہیں۔ اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے ایئر لائنز کو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اس سلسلے میں مجاز ادارہ ہے اور اس نے اپنے ایک خط کے ذریعے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باتیں بہت ہوگئیں، اب عمل سے ترقی کے اہداف حا...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں بہت ہوگئی ہیں کریدنے کا فائدہ نہیں، اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز سمٹ ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سعودی وزیر نے معدنی وسائل کی اہمیت پر بہترین باتیں کیں، سعودی وزیر کے پاکستان سے متعلق جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا، کرپشن اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا ہم نے پاکستان کے ساتھ 75 سال ظلم کیا ہے، غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کو حق نہیں دیا، بدقسمتی سے آج معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے، آج معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، میں نے ماضی میں بھی ہمیشہ ان ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی داستان سامنے رکھی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ ہم نے اپنی مدت پوری کرکے گھر جانا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں اپنا وقت،توانائی عوام کی بہبود کیلئے خرچ کرنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نجی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز نے گزشتہ ماہ ایک عمومی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد نجی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں میں کمی اور ریڈ ٹیپ میں کمی سمیت متعدد تفصیلی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق منصفانہ مارکیٹ تک رسائی سے لے کر مضبوط مالی معاونت اور بہتر سرکاری خدمات تک کے اقدامات نجی کاروباری اداروں کو درپیش نمایاں مسائل سے نمٹنے اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے تر تیب دئیے گئے ہیں۔

نجی کمپنیز کو بڑے قومی منصوبوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی جو منافع بخش اور پختہ ہیں تاکہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی مصنوعات جاری کر تے ہو ئے صنعتی سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت جیسے کلیدی شعبوں میں تکنیکی پروگرامز کی قیادت کریں۔

پلیٹ فارم معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے گرین لائٹ سرمایہ کاری کے معاملات شائع ہوتے رہیں گے۔

کمپنیز تحقیق اور ترقیاتی اخراجات میں ٹیکس کمی، کم وقت  میں بر آمداتی ریبیٹس اور جامع مالی مدد کے آسان عمل سے لطف اندوز ہوں گی۔

قانونی ضمانتوں کے لحاظ سے نجی معیشت کی ترقی کے تحفظ کے لئے مختلف قسم کی ملکیت کے اداروں کے لئے مساوات کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے قواعد و ضوابط اور سرکاری دستاویزات کو ختم کردیا جائے گا۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی کی ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں زبر...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی میں موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے بعد سے ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق یکم سے 25 جولائی تک شنگھائی کے 162 عجائب گھروں کا 24 لاکھ 50 ہزار سیا حوں نے دورہ کیا۔ توقع ہے کہ اگست میں مجموعی طور پر 28 لاکھ 50 ہزار سیاح شنگھائی کے عجائب گھروں  کا دورہ کریں گے۔

جولائی میں یومیہ اوسطاً 19 ہزار سیاحوں نے اورینٹل پرل ٹاور کا دورہ کیا جبکہ یویوآن گارڈن شاپنگ مال کا دورہ کرنے والے صارفین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد تھی۔ یہ  شنگھائی کے خوبصورت اہم مقامات میں شامل ہیں۔

شنگھائی ہائی چھانگ اوشن پارک اور تفریحی پارک ہیپی ویلی میں جولائی کے دوران  2019 کے اسی عرصے کی نسبت بالترتیب 35 فیصد اور 73 فیصد زائد سیاحوں نے دورہ کیا۔

شنگھائی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 162 عجائب گھروں اور 98 آرٹ گیلریوں میں 670 سے زائد نمائشیں ہوئیں۔ان میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ شہر میں 22 ہزار کمرشل تقاریب منعقد ہوئیں جسے تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا۔ اس سے 83 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 11 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالرز) کی باکس آفس آمدن ہوئی۔

شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ میں جنوری سے جون تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد سیاح آئے  جبکہ 66 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے شنگھائی شیشان نیشنل ٹورسٹ اینڈ ہالی ڈے ریزورٹ کا دورہ کیا۔

2019 کی پہلی ششماہی کی نسبت سیاحوں کی تعداد اور دونوں ریزورٹس کی مجموعی سیاحتی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت 1...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جون کے اختتام تک قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت 1.32 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی تھی جو کوئلے سے  پیدا شدہ بجلی کی صلاحیت سے زائد ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے اختتام تک یہ صلاحیت ملک کی پیداواری صلاحیت کا 48.8 فیصد حصہ ہوچکی تھی جو  کہ تا ریخی صلاحیت ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے اختتام تک چین میں بجلی کی تنصیب شدہ مجموعی پیداواری صلاحیت 2.71 ارب کلوواٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.8 فیصد زائد ہے۔

پن بجلی ، ہوا سے بجلی ، شمسی توانائی اور بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت مجموعی طور پر بالترتیب 41 کروڑ 80 لاکھ کلو واٹ، 38 کروڑ 90 لاکھ کلوواٹ، 47 کروڑ کلوواٹ اور 4 کروڑ 30 لاکھ کلو واٹ رہی۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا 21.56 ارب سے زائد...

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا 21.56 ارب سے زائد سر پلس بجٹ منظور کرلیا گیا۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا مالی سال 2023-24 کے لیے 21 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافی بجٹ منظور کر لیا گیا ہے، جس میں انتظامی اخراجات کم کرکے ورکرز کی فلاح و بہبود، ترقیاتی کاموں اور تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، یہ بجٹ سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کے چیئرمین سعید غنی کی صدارت میں ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ مالی سال 2023-24 کے لیے بورڈ کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 38 ارب 10 کروڑ 75 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 16 ارب 54 کروڑ 57 لاکھ روپے لگایا ہے، اس طرح بورڈ کا سرپلس بجٹ ریکارڈ 21 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پاب...

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی، مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مراسلے میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے ، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی سکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بع...

صوبہ سندھ میں بچوں کی موجیں ختم، کراچی اور حیدرآباد میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری سکول کھل گئے۔منگل کو کراچی اور حیدر آباد کے سکولز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے دن مختلف سکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ شاہ خرچ کابینہ کا آ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کا جانے سے قبل عوام کیلئے آخری بڑا تحفہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب نے معاشی طور پر مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہو چکی ہیں، ستمبر غریب کے لئے مزید ستمگر ہوگا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہا تو قوم ان پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے، سیاست کا دل نہیں ہوتا دکان ہوتی ہے اور دل کی بات دل والا سمجھتا ہے دکان والا نہیں، باجوڑ میں 50 آدمیوں کی شہادت نے دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے مزید ڈرا دیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کے درمیان سرمایہ کاری کا مقابلہ ہے لیکن پاکستان میں ڈر اور خوف کی فضا ہے، پاکستان کا اپنا سرمایہ کار بنگلہ دیش اور افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، 10 لاکھ بلاصلاحیت نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں، آئین و قانون کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے اتنا ہی الیکشن کا ہونا مشکوک قرار پا رہا ہے، جتنا الیکٹرانک میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا اتنا ہی سوشل میڈیا مقبول اور مضبوط ہو جائے گا، جس فلم میں صرف ہیرو کو دکھایا جائے اور ولن کے شارٹ پر پابندی ہو وہ فلم کبھی نہیں چلتی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آج یکم اگست ہے اور سیاست کے آخری 5 اوورز کا میچ شروع ہوگیا ہے، عوام باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی چہروں کو پڑھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، 15 مہینے حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور یہ بھول گئے کہ انہیں لوٹ کر عوام میں ہی جانا ہے اور عوام نے ہی آخری فیصلہ سنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم زاہد اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جسے ریاض سے گرفتار کرکے پہلے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے زاہد کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا۔ زاہد اقبال کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے...

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سے گزرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کی عوام آنے والی نئی بسز سے جلد مستفید ہو سکیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کامقصد شہریوں کو آسان اور آرام دہ سفری سہولیات دینا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئے روٹ سے ٹریفک کا دبا کم ہوگا، ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر انکوائری کیخلاف د...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور وکیل کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے نے سائفر انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر رکھا ہے، ہماری درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو اعتراضات عائد کئے ہیں، مرکزی اعتراض ہے کہ ایسی ہی ایک درخواست پہلے بھی دائر کی جا چکی ہے، ہماری وہ درخواست بالکل الگ نوعیت کی تھی، اعتراض نہیں بنتا، ایف آئی اے نے طلب کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوگئے، ہم نے تو نیک نیتی کیلئے کہا تھا کہ بھاگ نہیں رہے پیش ہوں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سائفر کا معاملہ اٹھایا ہی نہیں جا سکتا، وزیراعظم کو استثنی حاصل ہوتا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلوں کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنی حاصل ہوتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اب آپ ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کر رہے ہیں؟ سینئر وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل، چیئرمین پی ٹی آئی جس دن ایف آئی اے میں پیش ہوئے اسی دن نیا نوٹس بھیجا گیا، اس سے زیادہ بدنیتی کیا ہو سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی، اسی دن نیا نوٹس بھیج دیا گیا، ایسی کونسی بات رہ گئی تھی جو بعد میں یاد آئی اور دوبارہ نوٹس کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی تو ہم آپ کی درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سن رہے ہیں، میں ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں پھر اعتراضات دور کر دیتا ہوں۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پہلی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی تھی، اس درخواست پر ہمیں اس عدالت سے ریلیف بھی نہیں ملا تھا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخ...

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اتنی تلخیوں میں ہم آگے کیسے بڑھیں گے کیونکہ اس وقت صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے اس لیے الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پرلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور اسٹیبشلمنٹ کی دوریوں اور تلخیوں کو کم کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی اورنواز شریف کی تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ تلخیاں کم نہیں ہوتیں پاکستان میں الیکشن ہونا کیسے ممکن ہوگا، الیکشن ہو بھی گئے تو اس کے نتیجے میں کوئی بھی مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اور انتخابات کا ماحول ہی نہیں ہے، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کو کیسے نارمل کرنا ہے اس لیے الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کیا جائے، میثاق جمہوریت سے چیئرمین پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف میں دوریاں کم ہوں، ایسے الیکشن کا کیا فائدہ، اس سے بہتر ہے کہ مجلس شوری بنالیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور راجہ ریاض کی مرضی سے حکومت بنے گی اور وہ الیکشن کرائے گی، پاکستان کے مسائل پر تو ہم بات ہی نہیں کر پارہے، ہماری آپس کی جو لڑائیاں ہیں ہم ان سے ہی باہر نہیں نکل رہے، ان اپاہج حالات میں پاکستان کا الیکشن کی جانب جانا یا نا جانا غیرمتعلقہ ہے اس لیے پہلے تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو مکئی کیلئے سنگل رو کاٹن ڈرل سے...

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو ا2سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سے15کلوگرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج 8سے10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے تاہم شرح بیج کاانحصار بیج کے اگاؤ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ مکئی کیلئے پودوں کی تعداد27 سے33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ وغیرہ کو منظور شدہ اقسام قراردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میراذرخیز زمین انتہائی موزوں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی فوری کاشت کرلیں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توریا اے، اوریا انمول زائد خریف جبکہ پیلا را...

ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اورملکی ضروریات پوری کرنے سمیت اس کی درآمد میں کمی لانے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر تیلدار اجناس کی کاشت کی ہدایتکرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار تیلدار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ توریا اے، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا، سرسوں، ڈی جی ایل، چکوال رایا، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کی فصل فوری کاشت شروع کرکے وسط ستمبر تک کاشت کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار جن کھیتوں میں گندم سے پہلے رایا انمول کاشت کرنا چاہتے ہیں وہ اس کی کاشت اگست میں مکمل کر لیں۔ انہوں نے بتایاکہ20سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اس کے اگاؤ کیلئے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رایا انمول ایک کم دورانیہ کی فصل ہے جو دوسری تیلدار اجناس کی نسبت زیادہ پیداوار اور منافع دیتی ہے اور اس میں تیل کی مقدار 39فیصد کے قریب ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ رایا انمول کی کاشت کیلئے 2کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بوائی کے بعد 15سے 20دن کے اندر فصل کو پہلا پانی لگائیں جبکہ دوسرا پانی پھول نکلتے وقت اور تیسرا پانی بیج بنتے وقت لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ اوسط ذرخیز زمین میں 23کلوگرام نائٹروجن، 23کلوگرام فاسفورس اور 12کلوگرام پوٹاش بوقت کاشت ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ تروتر میں بذریعہ پور یا ڈرل کاشت کریں لیکن احتیاط رکھیں کہ بیج زیادہ گہرائی میں نہ جائے ورنہ روئیدگی کم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈر ل سے کاشت کی صورت میں لائن سے لائن کا فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھیں اور اگر ڈرل یا پور میسر نہ ہو تو ہل چلانے کے بعد چھٹہ دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لائنوں میں کاشت کی صورت میں جب پودے 4پتے نکال لیں تو فصل کی اس طرح چھدرائی کریں کہ پودے سے پودے کا فاصلہ 10سے 15سینٹی میٹر ہواور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے پہلا پانی لگانے سے پہلے گوڈی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکار گاجرکی بہترپیداوارکے حصول کیلئے فی ا...

جامعہ زرعیہ فیصل ١باد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوسفارش کی کہ وہ گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحتمند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں تاہم بوقت ضرورت یہ شرح 12سے15کلوگرام فی ایکڑ تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے 3سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کوسورج مکھی کی بہتر پیداوار کیلئے...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے کاشتکاروں کوسورج مکھی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی، چھدرائی اور کھادوں کے بروقت استعمال کامشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی، چھدرائی اور کھادوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار پر اثرانداز ہونیوالے عوامل میں زیادہ توجہ طلب امر جڑی بوٹیوں کی موجودگی ہے کیونکہ ان کی کثیر تعداد اور تیز روئیدگی فصل کو خوراک، پانی اور روشنی سے محروم کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل کے پہلے8ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے گوڈی کی جائے یا پھر محکمہ زراعت کے مشورے سے بوٹی مار زہریں استعمال کی جائیں نیز اگر افرادی قوت موجود ہو تو گوڈی بہترین طریقہ ہے تاہم اگر گوڈی کی سہولت میسر نہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگاؤ کے بعد جب فصل چار پتے نکال لے تو فصل کی چھدرائی کی جائے اور چھدرائی کے وقت پودے سے پودے کا فاصلہ9انچ رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا اور پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کسان بورڈ کی زرعی اجناس کو ضائع ہونے...

پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے نائب صدر میاں ریحان الحق نے بتایاکہ زرعی فارمز پر ویئر ہاؤسز اور گودامز نہ ہونے کے باعث40 سے 55فیصدکے قریب زرعی اجناس ضائع، 98فیصد کی کوالٹی متاثر اور90فیصد فارم لاسزسے کسانوں کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتاہے جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کو بھی بھاری اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتاہے لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زرعی فارمز پر سبسڈی پر ویئرہاؤسز اور گودامز تعمیر کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائے تاکہ غذائی خود کفالت سمیت اضافی زرعی اجناس برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اجناس کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے تمام بڑے شہروں کے زرعی فارموں پر چھوٹے وئیر ہاؤس تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے سبسڈی دیتی ہے اسی طرح اگر کسانوں کو گندم، کپاس، چاول، مکئی اور دیگر زرعی اجناس سٹور کرنے کیلئے 50فیصد سبسڈی پر سٹورز تعمیرکرکے دیدیئے جائیں تو نہ صرف زرعی اجناس کو خراب ہونے سے بچایاجا سکتا ہے بلکہ ان کی مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں آسانی سے دستیابی بھی یقینی ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ جدید نظام آبپاشی ڈرپ اریگیشن ملک میں زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی یقینی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطرہ قطرہ آبپاشی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جبکہ اس سے ہم دستیاب پانی سے 4گنا زیادہ استفادہ بھی کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3.56ف...

پھلوں کی برآمدات میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 3.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2022 کے دوران 9.78 ارب روپیکے پھل برامد کیے گئے جبکہ جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 10.13ارب روپے رہا۔ اس طرح پھلوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوریا کی درآمد میں رواں سال کے پہلے نصف میں...

ملک میں یوریا کی درآمد میں جاری کلینڈرسال کے پہلے نصف میں سالانہ بنیاد پر 89 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔این ایف ڈی سی کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے جون کے اختتام تک ملک میں 217048 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 114606 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے مقابلے میں جون میں یوریا کی درآمدمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مئی میں 239 ٹن یوریا کی درآمد ریکارڈکی گئی جبکہ جون میں یوریا کی درآمد نہیں ہوئی۔ گزشتہ سال جون میں 14143 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری کلینڈرسال کے پہلے نصف میں یوریا کی ملکی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارکھان میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 6 افرا...

بارکھان میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں پیش آیا جہاں کوچ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کیباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس سیشن عدالت منتقل...

انسداد دہشتگردی عدالت نے(ن)لیگ کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان کی جانب سے ملک عشرت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزمان میاں حسیب وکی، اسد حامد، حامد محمود، محسن منظور، معروف علی اور ذولفقار سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مقدمہ میں ملوث کرائے کے قاتل ماجد اور قاصد عرف کاشی کو بھی جیل سے پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ہماری اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تھی جو منظور ہو چکی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے، ملزمان پر لیگی رہنما بلال یاسین ہر قاتلانہ حملہ کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باجوڑ حملہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، مولانا ف...

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کیا یہ مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اورجان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی(ف)کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے اور نہ ہی یہ آج ممکن ہو گا۔ اتوار کو جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 10کلو سے زائد آئس منش...

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام سے زائد آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سری لنکن باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوحا جانے والی پرواز نمبر کیو آر 613 کی بریفنگ جاری تھی کہ سری لنکن مسافر مسڑ رمویش چٹہارنگا پنٹو سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچا۔ بیگج سرچ کانٹر پر اے این ایف و ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے جوائنٹ کانٹر پر عملے نے مسافر کا سامان چیک کیا تو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کو منشیات سمیت تحویل میں لے لیا ہے، ملزم دوحا کی پرواز کے راستے سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔ ادھر اے این ایف نے کراچی کے علاقے منگوپیر میں گاڑی سے 5 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کرکے کراچی کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے محسن نقوی کا ٹیلیفونک رابطہ، رضو...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ متاثرہ بچی کے والدین نے ملاقات میں انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے بچی کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا، قیمت...

حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب 272.95 اور 273.40 روپے ہوجائیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لئے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہ جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 60...

ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں برس گئیں، رواں ماہ کے دوران بھی بارشوں کا غیرمعمولی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، دریاوں میں پانی کے بہا ومیں بھی اضافہ ممکن ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر ماہ جولائی کے دوران ملک میں اوسطا 49ملی میٹر بارشیں برستی ہیں، اندازہ تھا کہ رواں سال کے دوران بھی ماہ جولائی کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں برسیں گی لیکن صورت حال کافی مختلف رہی۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزرنے والے مہینے کے دوران اب تک 79 فیصد بارشیں برس چکی ہیں جو معمول سے 60 فیصدزیادہ رہیں، اگست کے دوران بھی کچھ ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا، اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریاں میں پانی کے بہا پر بھی اثر انداز ہوگی۔ موسم کے حوالے سے یہ عنصر بہرحال ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ اِس کی ہلکی سی کروٹ بھی تمام پیش گوئیوں کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل پر بارش، درجہ ح...

سندھ کے تفریح مقام گورکھ ہل اسٹیشن سمیت دادو میں تیز بارش ہوئی، جس کے باعث سیاحتی مقام پر درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سندھ کے تفریح مقام گورکھ ہل پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت گر کر 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تحصیل میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو میں بھی تیز بارش نے موسم کی شدت کو کم کردیا تاہم بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال برقر...

دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کمی ہوگئی، پنجاب کے کئی علاقے سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں ایک درجن سے زائد دیہات، فصلیں، گھر اور زرعی مشینری پانی میں ڈوب گئے، کئی مقامات سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ ننکانہ صاحب میں دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے، ایک درجن سے زائد دیہات کو دریا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگوں کی فصلیں اور گھر پانی میں ڈوب گئے، کئی مقامات سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ مقامات سے مکینوں نے نقل مکانی سے انکار کردیا، آبادیوں میں پانی آجانے سے معلومات زندگی بری طرح متاثر ہیں، حاجی ملکے، ٹھٹھہ مہراں، کوٹ ہدایت، مچھوڑا، بونگی سیلابی پانی میں ڈوب گئے جبکہ چیڈو، موہلاں، ہلا پیراں، بگا ڈوگراں، اعوان ٹالی بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے۔ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث کاشت کی گئیں تل، مکئی، جوار، چاول اور گنے کی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ ٹیوب ویلز، ڈیروں، حویلیوں اور زرعی مشینری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی سی کے مطابق ہیڈ بلوکی کے مقام پر 39 ہزار 250 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، سینکڑوں افراد اور ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، لوگوں کی مدد کیلئے لگائے کیمپس میں مفت کھانا اور ادویات دی جا رہی ہیں، متاثرہ علاقوں اور گھروں تک پہنچ کر لوگوں کی خاص مدد کر رہے ہیں۔

میلسی میں دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال ہے، سائیفن کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بڑھتی جارہی ہے، سیلابی پانی نے فصلوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آگئیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیرپور ٹامیوالی میں دریائے ستلج پر موضع بھنڈا چدھڑ کے قریب بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں، سیلاب کے شدید خطرات کے پیش نظر یہ بند تعمیر کیا گیا تھا۔ بورے والا میں ہیڈ اسلام ورکس پر پانی کا بہاو 54 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا، دریائے ستلج کی بیلٹ میں واقع بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، متاثرہ علاقوں سے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا، ان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، پنجاب حکومت کی ہدایات پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، نشیبی علاقوں سے 1700 افراد کو ریسکیو کرچکے ہیں۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی، سکھر بیراج پر پانی کی سطح 4 لاکھ 44 ہزار 40 کیوسک تک پہنچ گئی جبکہ گڈو بیراج پر مزید 11 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا، جس کے بعد پانی کی آمد 4 لاکھ 69 ہزار 899 کیوسک ریکارڈ کی گئی، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح ایک لاکھ 81 ہزار 956 کیوسک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماک...

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی باجوڑدھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہرقسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کونسل حکومت پاکستان اورجاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دھماکے میں زخمی افرادکی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سیکیورٹی کونسل نے تمام ممالک سے باجوڑکے مجرموں کیخلاف کارروائی پرزوردیا۔ واقعے میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، تمام متعلقہ ممالک مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانیمیں پاکستان سے تعاون کریں۔ دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ،بلاجواز،قابل مذمت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،سائفر کے اہم کیس پر فیصل...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری درخواست پر 2 اعتراضات عائد کئے گئے ہیں، مرکزی اعتراض ہے کہ ایسی ہی ایک درخواست پہلے دائر ہوچکی، ہماری وہ درخواست بالکل الگ نوعیت کی تھی، اعتراض نہیں بنتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طلب کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی وہاں پیش ہوگئے، سائفر کا معاملہ اٹھایا ہی نہیں جاسکتا، وزیراعظم کو استثنی حاصل ہوتا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلوں کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پوچھا تو کیا اب آپ ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کر رہے ہیں؟۔ جس پر لطیف کھوسہ کا جواب تھا کہ جی بالکل، چیئرمین پی ٹی آئی جس دن ایف آئی اے پیش ہوئے اسی دن نیا نوٹس بھیجا گیا، عمران خان سے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی، اسی دن نیا نوٹس بھیج دیا، اس سے زیادہ بدنیتی کیا ہوسکتی ہے؟۔ وکیل صفائی نے مزید کہا کہ ایسی کونسی بات رہ گئی تھی جو بعد میں یاد آئی اور دوبارہ نوٹس کر دیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ابھی تو آپ کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سن رہے ہیں، ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں پھر اعتراضات دور کر دیتا ہوں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی تھی، اس درخواست پر ہمیں اِس عدالت سے ریلیف بھی نہیں ملا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اعتراضات دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ دیکھ کر اعتراضات دور کرنے کا فیصلہ کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-جینان-کتب میلہ

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جینان میں 31ویں نیشنل بک ایکسپو کے دوران کتب بینی کے شوقین لوگ کتابیں دیکھ رہے ہیں جہاں مختلف اقسام کی7لاکھ سےزیادہ اشاعتیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-تیر اندازی

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31 ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں خواتین کےتیر اندازی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی  امریکی کھلاڑی ایلیسا گریس سٹرگل تقریب کے دوران تصویر کھنچواتے ہوئےپوز دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-تیر اندازی

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31 ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں خواتین کےتیر اندازی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی  امریکی کھلاڑی ایلیسا گریس سٹرگل تقریب کے دوران تصویر کھنچواتے ہوئےپوز دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-لیوژو-نئی توانائی گاڑیوں کی مقبو...

چین کےگوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہرلیوژومیں لوگ ایک نئی توانائی گاڑی (این ای وی) کے بارے میں معلومات لےرہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-ٹیبل ٹینس

چین کےصوبہ سیچھوان کےشہرچھنگ دومیں31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں چین اورجنوبی کوریا کے درمیان خواتین کے ٹیبل ٹینس کے پہلے کوارٹر فائنل کے دوران  چین کی  وانگ شیاوتونگ،جنوبی کوریا کی اوہمنجی (تصویر میں نہیں)کےساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-ٹیبل ٹینس

چین کےصوبہ سیچھوان کےشہرچھنگ دومیں31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں چین اورجنوبی کوریا کے درمیان خواتین کے ٹیبل ٹینس کے پہلے کوارٹر فائنل کے دوران  چین کی  وانگ شیاوتونگ،جنوبی کوریا کی اوہمنجی (تصویر میں نہیں)کےساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلن عن جاهزية الرئاسة للمناسبة الاسلامية ا...

اعلن عن جاهزية الرئاسة للمناسبة الاسلامية الكبيرة .واشاد بجهود خادم الحرمين و ولي العهد غسلاً وتطهيرا ونظافة وتطييبا ..الرئيس العام : غسل الكعبة المشرفة مناسبة اسلامية وسنة نبوية وريادة سعودية.. العناية بقبلة المسلمين وتكريس التسامح

اعلن الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس عن جاهزية رئاسة الحرمين وتكامل استعداداتها لمناسبة غسل الكعبة المشرفة الاسبوع الحالي في منظومة من الخدمات المتطورة
واكد معالي الرئيس العام أن غسل الكعبة المشرفة مناسبة اسلامية وسنة نبوية وريادة سعودية مشيدا بمناسبة غسل الكعبة المشرفة بجهود المملكة منذ تأسيسها وإلى عهد خادم الحرمين الشريفين وسمو ولي عهده الأمين غسلاً وتطهيرا ونظافة وتطييبا
وشدد الرئيس العام على أن مناسبة غسل الكعبة مناسبة تستلهم عناية الدولة بقبلة المسلمين وتكريس قيم الاجتماع والتآلف والتسامح والاعتدال .
ورفع السديس شكره وتقديره لخادم الحرمين الشريفين وسمو ولي العهد حفظهما الله وذلك بمناسبة غسل الكعبة المشرفة وعلى رعايتهم الدائمة للمسجد الحرام وتقديم كافة الخدمات للمصلين والمعتمرين، واهتمامهم وعنايتهم بالمسجد الحرام والكعبة المشرفة على وجه الخصوص، ودعمهما المستمر في كل ما يخص التسهيل والتيسير على زوار البيت العتيق.
كما قدم الرئيس العام الشكر لسمو امر منطقة مكة المكرمة صاحب السمو الملكي الأمير خالد الفيصل، ولسمو نائبه صاحب السمو الملكي الأمير بدر – حفظهما الله لدعهمها لاعمار الحرمين وخدمة الزوار والقاصدين .
وتابع الرئيس العام قائلا : إن سنة تطهير وغسيل الكعبة المشرفة عنوان تعظيم لبيت الله الحرام ومفخرة للوطن وقيادته وشعبه.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-ریتھمک جمناس...

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31 ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں ریتھمک جمناسٹک گروپ 5 ہوپس کی ایوارڈ تقریب کے دوران یوکرین کی ٹیم کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں کا تصویرکھنچواتے ہوئے مخصوص انداز۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-ریتھمک جمناس...

چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دومیں 31 ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں ریتھمک جمناسٹک گروپ 5 ہوپس کی ایوارڈ تقریب کے دوران یوکرین کی ٹیم کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں کا تصویرکھنچواتے ہوئے مخصوص انداز۔(شِنہوا)

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی محققین نے خون کے کینسرمائیلوما کے س...

یروشلم(شِنہوا)  اسرائیلی محققین نے  آر این اے  پر مبنی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خون کے کینسرمائیلوما کے خلیات تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے،  یہ دوائی ٹارگٹڈ لپڈ نینو پارٹیکلز کے ذریعے خلیوں تک پہنچائی گئی۔

تل ابیب یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں اس طریقہ کار کو پہلی بار ستعمال کرتے ہوئے لیبارٹری کے اندر90 فیصد سے زیادہ مائیلوما کینسر کے خلیات جبکہ اسرائیل کے رابن میڈیکل سنٹر کے مریضوں سے لئے گئے انسانی ٹشوز میں 60 فیصد خلیات کوختم کیا گیا۔

جریدے ایڈوانسڈ سائنس میں شائع تحقیق کے مطابق محققین نے کوویڈ-19 کی ویکسین میں استعمال کیے گئے  لپڈ پر مبنی نینو پارٹیکلز تیار کیے جن میں آر این اے مالیکیولز شامل تھے جنہوں نے سی کے اے پی 5جینز کو بے اثر اور سائٹوسکلٹن سے منسلک پروٹین کو انکوڈنگ کردیا۔ اس طرح سے پروٹین کی افزائش رکنے سےکینسر سیل مزید تقسیم ہونے کے قابل نہ رہے اور بنیادی طور پر ختم ہوگئے۔

 
۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں