• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بھارت ، عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں...

بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو ملازمت کے لیے پریشان افراد سے فائدہ اٹھاتا تھا،مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے شخص کو عدالت نے 110سال کی سزا سنائی ہے، یہ واقعہ بھارت کے شہر بھوپال کے جبل پور میں پیش آیا جہاں پرشوتم نامی شخص نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ملازمتیں فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے کئی افراد سے فی کس 5 ہزار سے 30ہزار روپے وصول کیے تھے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرشوتم نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نام سے نقلی تقررات نامے بھی تیار کیے ہوئے تھے،رپورٹ میں کہا گیا کہ جب امیدواروں کو اس جعلی نوکوری کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا، اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا،رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بھارت کے جبل پور سیشن کورٹ میں زیر التوا تھا عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے 110سال کی سزا سنائی اور جرمانہ عائد کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، شوہر نے اپنی بیوی کو چائے بنانے میں د...

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک افسوس ناک واقعے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس نے چائے بنانے میں دیر کر دی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں 22سالہ شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے پیٹا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سادھنا راجک نے چائے بنانے میں تاخیر کی تو اس پر ناراض شوہر موہت راجک نے اس سے جھگڑا کیا اور پھر گلا دبا کر اسے مار ڈالا،یہ واقعہ گوالیار کے یونیورسٹی تھانہ علاقے کے تھاٹی پور گاؤں میں منگل کی صبح کو پیش آیا، مقتولہ کے والدین کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،سادھنا کی شادی موہت راجک سے 3 سال قبل ہوئی تھی، لانڈری کا کام کرنے والے موہت کی اپنی بیوی کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے، منگل کی صبح بھی دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی، ایک گھنٹے بعد اچانک سادھنا اپنے گھر میں مردہ پائی گئی،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی گردن پر زخموں کے نشانات تھے، جس پر پولیس نے فارنسک ماہر کو بلایا اور سادھنا کی لاش کا معائنہ کروایا، اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے لاش بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا میں انسانی اسمگلروں کی قید سے 385سے زا...

انسانی اسمگلروں کی قید سے 385سے زائد پاکستانی بازیاب کرالیے گئے،لیبیا میں انسانی اسمگلروں کی قید سے سیکڑوں پاکستانی بازیاب کرالیے گئے، ان پاکستانی تارکین وطن کو انسانی اسمگلروں نے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اپنے قبضے میں کر رکھا تھا، رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،مشرقی لیبیا میں سیکیورٹی حکام نے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے انسانی اسمگلروں کی تحویل سے کم از کم 385پاکستانی تارکین وطن کوبازیاب کرا لیا،لیبیا میں تارکین وطن کی مدد کرنے والے ایک گروپ العبرین کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریبا آٹھ کلو میٹرجنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا،اس تنظیم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بچوں سمیت ان تارکین وطن کو بعد میں قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے لیکن انھیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتو...

ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتورائی قتل عام کو 34سال مکمل ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق 1987میں ہندوستان نے سری لنکا سے جبرا معاہدہ کر کے امن قائم کرنے کے نام پر 80ہزار فوج جافنا میں تعینات کی جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل و غارت، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کی بدولت تامل باغیوں سے بھی جنگ چھڑگئی،2اگست 1989کو تامل باغیوں کے حملے میں ویلویتورائی میں 6بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، ہندوستانی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 200گھروں، 50سے زائد دکانوں اور 200کے قریب ماہی گیر کشتیوں کو نذر آتش کردیا، 2دن جاری رہنے والے قتل عام کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت 100سے زائد قتل جبکہ درجنوں کو تشدد کے ذریعے زخمی اور معذور کردیا گیا،ویلویتورائی قتل عام میں ہندوستانی فوج نے 30سے زائد سری لنکن خواتین کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بھارتی ظلم و ستم کی وجہ سے سری لنکن عوام نے انڈین پیس کیپنگ فورس کا نام انڈین پیپل کلنگ فورس رکھ دیا جبکہ جارج فرنینڈس نے ویلویتورائی قتلِ عام کو بھارت کا مائی لائی قرار دیا،1991میں راجیو گاندھی پر خودکش حملہ کرنے والی راجا رتنم بھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ویلویتورائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی روس سے یوکرین کے ڈرون حملے کا...

یورپی یونین نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے ماسکو کے وسط میں واقع عمارتوں پر ڈرون حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ نہ کرے،روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلہ مصرعلی نے برسلز میں ایک بریفنگ میں کہا کہ روس کواس ڈرون حملے کو مزید کشیدگی کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے،نبیلہ مصرعلی کے مطابق یورپی یونین کے پاس ڈرونز کی اصل اور واقعہ کی تفصیل کے بارے میں کوئی آزادانہ معلومات نہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو یورپی یونین کے مہیا کردہ ہتھیاروں کو صرف اپنے علاقے کے دفاع کے لیے استعمال کرنا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے یوکرین کومہیاکردہ فوجی سازوسامان صرف اس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام، ڈو...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6جنوری 2021کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق 2020کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا،امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،فرد جرم عائد ہونے سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ مجھ پرجعلی فردجرم عائد کریں گے،جعلی فردجرم 2024کے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہے،تاہم فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے اکسایا گیا تھا،صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کیلئے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی باجوڑ حملے کی مذمت، جانی نقصان پر...

امریکا نے باجوڑ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں،انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے،مترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کعبہ کو غسل دینے کی تقریب، بیت اللہ کا درواز...

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے،کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا،نائب گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی،غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے 20لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا،غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوں سے معطر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بح...

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایف سی کالج کے قریب تیز رفتار کار کی سائیکل اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ گاڑی میں سوار تین افراد سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ریسکیو اہلکار کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آ غاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، پی آئی...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے کرایے بڑھا دئیے۔ پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز ائیر بلیو، سرین اور ائیر سیال نے ایجنٹس کو نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ لاہور اورکراچی کا یکطرفہ کرایہ 35سے 70ہزار روپے کردیا گیا۔ اچانک کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کی وجہ سے رش بڑھا ہے ۔ رش معمول پر اتے ہی کرایوں میں کچھ کمی متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ائرپورٹ، تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے...

اے این ایف نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ لاہور ائرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائر کی پرواز کیوآر 621کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی در...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر آئی جی اور ڈی جی امیگریشن سے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں ترمیم کر دی ہے؟، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی، ترمیم بھی کر دی ہے اور اضافی دستاویزات بھی لگا دی ہیں۔ بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ نے کہا کہ آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوس ناک ہے، لگتا ہے ہماری ضمانت کی درخواستیں بھی آپ کے پاس آئیں گی، اس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہماری بھی نہ آ جائیں۔ بعدازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے قانون شہاد ت اور نشہ آور مواد ک...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون شہادت ترمیمی بل 2023 اور نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ترمیمی بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75کے تحت دی۔ بدھ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2بلوں کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے قانون شہادت ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی،بل کا مقصد قانون شہادت 1984میں ترمیم کرنا ہے،صدر مملکت نے نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ترمیمی بل 2023کی بھی منظوری دے دی،بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ 1997میں ترمیم کرنا ہے،صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75کے تحت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہبازشریف اور زرداری کا آئین اور قانون کے مط...

وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کے معاملے پرمتحرک ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اورنگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔دونوں میں آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا۔ نوازشریف اورآصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش رکھنے پراتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوش...

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے توشہ خانہ کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے بھاگے ہوئے سرٹیفائیڈ بھگوڑے ہیں، سپریم کورٹ کا بہانہ کرکے عدالت سے غائب ہیں، آج نہ خود آئے نہ ان کے وکیل آئے نہ گواہان کی فہرست پیش کی گئی۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 40پیشیوں میں سے صرف 3پیشیوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے،توشہ خانہ سے تحائف لیے گئے ان کو ڈکلیئر نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے 35 سوالات پوچھے گئے تو ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا، ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں مانا کہ تحائف بیچے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کل باقاعدہ بڑھکیں ماریں کہ میں نہیں میرے ملٹری سیکریٹری وسیم چیمہ بیچتے تھے، نہ ملزم ہے نہ ان کے وکیل ہیں اور نہ عدالت میں گواہان کی فہرست دی گئی۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عدالت بھی انتظار کر رہی ہے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا، الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کا اف...

پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سے تیار ہونے والا ملجم کلاس جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلی عسکری قیادت شریک ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے نائب صدر کے ہمراہ پی این ایس طارق کی لانچنگ کی۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس طارق کی لانچنگ پر انجینئرز اور ماہرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی این ایس طارق کی شمولیت بحری صلاحیتوں میں بہترین اضافہ ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ منصوبے دفاعی شعبے کو مزید مضبوط کریں گے۔ نیول چیف پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، کراچی شپ یارڈ پاکستان کا واحد شپ یارڈ ہے جو ملکی وسائل سے بحری جہاز تیار کررہا ہے، میری ٹائم ضروریات پوری کرنے کیلئے مربوط بحری صلاحیت ناگزیر ہے، ملجم کلاس فریگیٹ کی تیاری سے پاکستان ترکیہ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔

پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا ہے ، پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT کے ساتھ 06 ستمبر 2018 کو 4 ملجم کلاس کارویٹس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس پروجیکٹ کے تحت استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ میں دو / دو جہاز تیار کیے کیے گئے ، یہ جہاز اپنے سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں اور مین گن سے درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین سینسر سے لیس ہے۔ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جارحانہ اور دفاعی دونوں ہتھیار رکھتا ہے، ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہے۔ اس سے قبل 3 جہازوں کی لانچنگ ہو چکی ہے اور وہ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔ پی این ایس طارق پاکستان میں تیار ہونے والا دوسرا بحری جنگی جہاز ہے۔ اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن اور خصوصی طور پر پاک بحریہ کے لیے بنائے جا رہے جناح کلاس فریگیٹس کے ڈیزائن کی باہمی تعاون سے تیاری بھی شامل ہے۔ ملجم کلاس جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کے لیے ضروری ڈیزائن اور جہاز سازی کے حوالے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم کو جہاز کی تیاری کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ...

سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری ٹرائل پرفوری حکم امتناع نہ مل سکا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری اسٹے آرڈر جاری کرنے کی خواجہ حارث کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل پرسماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ریلیف آپ نے مانگا وہ ہم نے دے دیا تھا، حیرت ہے آپ نے پھربھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ہائیکورٹ میں آپ کا کیس کب سماعت کے لئے مقررہے؟ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کل سماعت کے لئے مقررہے،اصل سوال دائرہ اختیارکا ہے،جسٹس یحیی نے ریماکس دئیے کہ آپ کی درخواست غیرموثرہوچکی تھی پھربھی ہم نے سنا اورآرڈر دیا، ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا تھا آپ کوبہترآرڈر دے گی، حکمنامے میں لکھا تھا کہ ہائیکورٹ درخواستوں کو اکھٹا سنے، ہوسکتا ہے جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں وہ ہائیکورٹ فیصلہ کردے۔ چیف جسٹس نے نے ریماکس دیتے ہوئے کہا پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تو فیصلہ کر لینے دیں، خواجہ حارث نے جواب میں کہاہائیکورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا اس لئے سپریم کورٹ آئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج بھی فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری اسٹے آرڈر جاری کرنے کی خواجہ حارث کی استدعا مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف...

سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے سے متعلق فل کورٹ بنانے کی استدعا کیس سپریم کورٹ نے مسترد کر ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ ستمبر تک دستیاب نہیں ہے، اپنا کام جاری رکھیں گے کوئی پسند کرے یا نہ کرے، ملک میں کون سا قانون چلے گا یہ فیصلہ عوام کریں گے،ہم نے کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پرچھوڑتے ہیں ۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جستس عمرعطا بندیال نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے خلاف فل کورٹ بنانے کی درخواست پرگزشتہ روزمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پراٹارنی جنرل نے کہا گزشتہ روز فیصل صدیقی کی درخواست سنی گئی، جہاں تک اس کیس کا تعلق ہے تمام تریقین دہانیاں کرائی جا چکی ہیں، زیرحراست تمام افراد کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ زیر حراست افراد کو ان کے اہلخانہ سے ملنے اور وکیل کرنے کی اجازت ہے، زیرحراست افراد کو فیئرٹرائل کا حق دیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ ستمبر تک دستیاب نہیں ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریماکس دئیے کہ اپنا کام جاری رکھیں گے کوئی پسند کرے یا نہ کرے، ملک میں کون سا قانون چلے گا یہ فیصلہ عوام کریں گے،ہم نے کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پرچھوڑتے ہیں۔ گزشتہ روزکیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے زیرحراست ایک سو دو افراد کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں اور کہا کہ زیرحراست افراد فوجی تنصیبات میں حملوں میں ملوث ہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ زیرحراست 7 ملزمان جی ایچ کیوحملے میں ملوث ہیں، 4 ملزمان نے آرمی انسٹیٹیوٹ پرحملہ کیا، زیرحراست 28 ملزمان نے کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں حملہ کیا، ملتان سے 5 اور10 ملزمان گوجرانوالہ گریژن حملے میں ملوث ہیں، آئی ایس آئی آفس فیصل آباد پرحملے میں 8 ملزمان اور 5 پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث ہیں، چکدرہ حملے میں 14 ملزمان ملوث ہیں، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں 7 ملزمان نے حملہ کیا، ایبٹ آباد کے 3 اور بنوں گریژن پر 10 ملزمان نے حملے کیے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کمیرے اور دیگر شواہد کی بنیاد پرکی گئی۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ فل کورٹ کے لیے یہ پہلی درخواست آئی ہے،ہم باقی درخواست گزاروں کا مؤقف بھی سننا چاہتے ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا یہ مقدمہ بنیادی حقوق کی وجہ سے بہت اہم ہے۔ درخواست گزاراعتزازاحسن روسٹرم پرآ گئے۔اس مرحلے پرآکربینچ کی تشکیل کو چیلنج کرنا حیران کن ہے، ہم سپریم کورٹ کی تکریم کے لیے جیلوں میں گئے، ہمیں اس بینچ پرمکمل اعتماد ہے ،عدالت نے تمام دستیاب ججوں کو بینچ میں شامل کیا تھا

،دوججوں کے اٹھ جانے کے بعد یہ ایک طرح کا فل کورٹ بینچ ہی ہے، میں خود 1980 میں 80 دیگروکلا کے ساتھ گرفتار ہوا تھا، ہم مارشل لا کے خلاف کھڑے ہوئے تھے دوججزاٹھنے سے کوئی تنازعہ موجود نہیں ،102 افراد کو ملٹری کے بجائے جوڈیشل حراست میں رکھا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا 102 گرفتار افراد کے دفاعی تنصیبات حملے کے ڈائریکٹ شواہد ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ان تمام گرفتارافراد کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ان 102 افراد کا فوجی ٹرائل کیا جائے گا؟ کوئی آزاد ادارہ ہونا چاہیے جو جائزہ لے کہ گرفتاریاں ٹھوس وجوہات پرکی گئیں یا نہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ کیا سویلینز کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے سے پہلے مجسٹریٹ سے اجازت لی گئی یا نہیں۔ جسٹس یحیی آفریدینے استفسار کیا کہ کیا 102 افراد کی حوالگی کی درخواست مجسٹریٹ سے کی گئی تھی؟ جسٹس مظاہرنقوی نے پوچھا کہ کیس چلانے کے لیے شواہد کے طور پر آپ کے پاس صرف تصاویر ہیں؟ عدالت میں ان افراد کیخلاف کیا شواہد پیش کیے جائیں گے؟ بظاہرلگتا ہے ملزمان کیخلاف مواد کینام صرف فوٹوگراف ہیں۔ دوران سماعت اعتزازاحسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پرآ گئے،انہوں نے کہا ہم نے بھی فل کورٹ کا کہا تھا مگر دو ججز بینچ چھوڑ گئے اور ایک پراعتراض کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ہم مشاورت کریں گے جلدی کسی نتیجے پرپہنچے تو دس پندرہ منٹ میں بتا دیں گے، اعتزازاحسن،سلمان اکرم راجہ نے موجودہ بینچ پر ہی اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ جبکہ اعترازاحسن اورسلمان اکرم راجہ نے فل کورٹ کی درخواست کی ٹائمنگ پراعتراض اٹھایا۔اعتزازاحسن نے کہا درخواست تاریخی عدالتی لمحے کورونما ہونے سے روکنے کی کوشش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنزکی میڈ...

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہیکہ میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا، اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنادی گئیں۔ کیٹگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنی بھی ختم کر دیا گیا ہے جب کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی، سماجی، اقتصادی تباہی کے بعد آئین و قا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی تباہی کے بعد آئین اور قانون آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی مارچ کرنے والی آخری 10 دن کی حکومت سے کون غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کرے گا؟، پٹرول بم سے بڑا بم بجلی کے بل کے ساتھ عوام کو ملنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آئندہ 10 دنوں میں عوام کیلئے مزید تباہی اور بربادی کے فیصلے کرکے جائیں گے، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے کر جائیں گے، ایک طرف کانفرنس پر کانفرنس کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب کا گلا کاٹا جا رہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 85 ممبران پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی شاہی کابینہ جو 10 دنوں کی مہمان اداکار ہے جاتے جاتے پٹرول، آٹا، چینی، گیس اور بجلی پر ایسا جھاڑو پھیر کر جا رہی ہے کہ غریب معاشی طور پر زندہ مر گیا ہے، جو حکمران سب اچھا کہہ رہے ہیں وہ بھی شکنجے میں آنے والے ہیں، ان کی خواہشیں اور خبریں 10 دنوں میں دم توڑ جائیں گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونا یا نہ ہونا یہ وقت آنے پر کرنے کی بات ہے، یہ اب غریب کا کیس نہیں رہا، 90 دن تو ایک بہانہ ہے، اصل میں انہوں نے الیکشن کو آگے کہیں اور لے کر جانا ہے اور قانون کی بالادستی کا بھی جنازہ نکالنا ہے، اگر سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کروا سکی تو 25 کروڑ عوام مایوسی کے دلدل میں کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے تمام سیاستدان الیکشن کے حوالے سے مختلف بیانات دے رہے ہیں اور ساری ذمہ داری اب الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں، الیکشن کمیشن کیلئے بہترین موقع ہے کہ تمام قیاس آرائیاں اور الیکشن کمیشن پر اٹھنے والی انگلیاں ختم کر دے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ایسا شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروائے کہ تاریخ میں نام لکھا جائے، یہ الیکشن کمیشن کی عزت، جمہوریت، پاکستان اور غریب عوام کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہینِ الیکشن کمیشن،چیئرمین پی ٹی آئی 22 اگس...

الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو 22 اگست کو طلب کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنا کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال جانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی۔ توہینِ عدالت کیس میں کیسے استثنا کی درخواست منظور کرلیں؟۔ فرد جرم عائد کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لازمی ہے۔

وکیل نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی اور کہا کہ 22 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔دریں اثنا فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ رکن الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری نے تو آج معافی نامہ جمع کرانا تھا۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسد عمر کے وکیل نے طبی بنیادوں پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اسد عمر نے بتایا کہ اس کیس کے قانونی پہلو وکلا بہتر بتائیں گے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک سال سے یہ کیسز چلا رہا ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ فریقین کی جانب سے اسٹے لیے گئے، استثنا کی درخواستیں دیں۔ عدالتوں سے اسٹے واپس لے لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دیں گے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو ایک ماہ میں نمٹا سکتا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرول ، ڈیزل کے بعد سریا بھی مہنگا کر دیا گی...

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسٹیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی قیمتوں اور ڈالر مہنگا ہونے سے لوکل مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے۔ صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی ہوئی قیمت، ڈالر مہنگا ہونے اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیل کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لورالائی، مسافر بس اور پک اپ کے درمیان خوفنا...

لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پرمسافربس اورپک اپ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ مسافرجاں بحق اورچارزخمی ہوگئے ہیں۔ لیویزذرائع کا کہنا تصادم کے نتیجے میں 6مسافر جاں بحق ،4 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راجن پور، بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے کے دور...

راجن پور کے علاقے بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دوسرازخمی ہو گیا۔ ڈی پی اوراجن پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم معمول کے گشت پرتھی کے ڈاکوں نیحملہ کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکومارا گیا،دوسرا زخمی ہوا۔ ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو پولیس کوقتل،ڈکیتی اوراغوا سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھے،پولیس کی جانب سے علاقہ کو گھیرے میں لیکردیگرڈاکوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نق...

ترجمان امریکی دفترخارجہ نے کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ میتھیوملرنے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔ میتھیوملرنے کہا ایسے حملے تمام پرامن اورجمہوری معاشروں کی توہین ہیں،دہشت گردگروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے ملکرکام کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ل...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہیکہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوی نظام نہیں،حالیہ اضافہ سے مہنگای میں مزیداضافہ ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ٹرانسپورٹرز...

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملتان میں ٹرانسپورٹرز نے قیمتوں بھی من مانی کرتے ہوئے تیس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔غریب عوام دو وقت کے کھانے کو بھی ترسنے لگے۔ ادرک 6 سو روپے سے 750 روہے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ بھنڈی کدوٹماٹرسمیت تمام سبزیوں میں 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ ایک ہی دن میں سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے سیعوام پریشان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دفعہ...

ضلعی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر 7 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔ بہاولپور میں 7 اگست تک کشتی میں دریا عبور کرنے، دریا میں آمدورفت اور تیراکی پر پابندی ہوگی، دریا کے پتن پر گھومنے پھرنے اور مجمع لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق بہاولپور ضلع کے 21 مقامات پر ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ تشدد کیس،سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سی...

گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس پر ازخود نوٹس کی درخواست رانا نعمان نامی شہری نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے پر از خود نوٹس لے۔ درخواست کے متن کے مطابق سول جج کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، سول جج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا، یورپ جانے کے خواہشمند 385 پاکستانی با...

لیبیا میں انسانی سمگلروں کے گوداموں پر چھاپوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے385 پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی سمگلرز کے ٹھکانوں پر مارے گئے جہاں پاکستانیوں کو چھپایا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے جہاں انہیں سمگلروں نے اپنی حراست میں لیکر رہائی کے بدلے تاوان مانگا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگی رہنما طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چودھری کی نااہلی کی 5 سالہ مدت ختم ہو گئی ۔ ن لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018 میں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے 5 سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد، نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر 5 سال نااہلی کی سزا بھگتی جو ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری تو 5 سال بعد اہل ہوگئے لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں، آج طلال چودھری اپنے ضمیر ہی نہیں بلکہ وقت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-ڈرون حملہ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرینی ڈرون حملےسے متاثر ہونے والی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-بلخ-تیل ذخیرہ-آتشزدگی

افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں آتشزدگی سے متاثرہ تیل کے ڈپو کا منظر۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-نشانہ بازی

چین کے صوبے سیچھوان کے شہرچھنگ دو میں31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں 25 میٹر پسٹل ٹیم کی ایوارڈ تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی ٹیم(درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی جنوبی کوریا کی ٹیم (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ایرانی ٹیم کی کھلاڑی تصویریں کھنچوا رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-نشانہ بازی

چین کے صوبے سیچھوان کے شہرچھنگ دو میں31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں 25 میٹر پسٹل ٹیم کی ایوارڈ تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی ٹیم(درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی جنوبی کوریا کی ٹیم (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ایرانی ٹیم کی کھلاڑی تصویریں کھنچوا رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-نشانہ بازی

چین کے صوبے سیچھوان کےشہر چھنگ دو میں31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں 50میٹررائفل 3 پوزیشن کی ایوارڈ تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی بھارت کی صفت کور سمرا(درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی آشی چوکسی (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی چین کھلاڑی وانگ زیرو  تصاویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-نشانہ بازی

چین کے صوبے سیچھوان کےشہر چھنگ دو میں31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں خواتین کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں 50میٹررائفل 3 پوزیشن کی ایوارڈ تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی بھارت کی صفت کور سمرا(درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی آشی چوکسی (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی چین کھلاڑی وانگ زیرو  تصاویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-ینگ ڈاکٹرز-چین میں مطالعہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے افغان مرسی ہسپتال میں چین سے تعلیم یافتہ افغان ڈاکٹرشفیع اللہ احمد زئی ایک مریض کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-ینگ ڈاکٹرز-چین میں مطالعہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے افغان مرسی ہسپتال میں چین سے تعلیم یافتہ افغان ڈاکٹرشفیع اللہ احمد زئی ایک مریض کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار نے 7 ہزار سے زائد قیدیوں کومعاف، آنگ...

ینگون(شِنہوا)میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے منگل کو7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کرنے سمیت سابق ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی اور سابق صدر یو ون مائنٹ کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا۔

کونسل کے احکامات کے مطابق سوچی کی چھ سال کی سزا اور یو ون مائینٹ کی چار سال کی سزا بھی کم کر دی گئی ہے۔

 کونسل نے میانمار کے 7 ہزار 749  قیدیوں اور 125 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں بھی معاف کیں جبکہ کچھ قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

اس کے علاوہ کونسل نے نسلی مسلح گروہوں کے 22 ارکان کی سزاؤں کو معاف کیا اور 72 افراد سے متعلق مقدمات کو بھی خارج کر دیا جو نسلی مسلح گروہوں سے تعلق رکھتے تھے۔

کونسل نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بدھ مت کے ایک اہم دھماساکا دن جو میانمار کیلنڈر کے دوسرے وسو قمری مہینے کے پورے چاند پر آتا ہے،کے موقع پر انسانی بنیادوں پر عوام کو خوش کرنا ہے  جبکہ معافیاں نسلی اتحاد اور اندرونی امن کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک اور میانمار کے درمیان تعلقات کے پیش نظردی گئیں۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار نے 7 ہزار سے زائد قیدیوں کومعاف، آنگ...

ینگون(شِنہوا)میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے منگل کو7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کرنے سمیت سابق ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی اور سابق صدر یو ون مائنٹ کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا۔

کونسل کے احکامات کے مطابق سوچی کی چھ سال کی سزا اور یو ون مائینٹ کی چار سال کی سزا بھی کم کر دی گئی ہے۔

 کونسل نے میانمار کے 7 ہزار 749  قیدیوں اور 125 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں بھی معاف کیں جبکہ کچھ قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

اس کے علاوہ کونسل نے نسلی مسلح گروہوں کے 22 ارکان کی سزاؤں کو معاف کیا اور 72 افراد سے متعلق مقدمات کو بھی خارج کر دیا جو نسلی مسلح گروہوں سے تعلق رکھتے تھے۔

کونسل نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بدھ مت کے ایک اہم دھماساکا دن جو میانمار کیلنڈر کے دوسرے وسو قمری مہینے کے پورے چاند پر آتا ہے،کے موقع پر انسانی بنیادوں پر عوام کو خوش کرنا ہے  جبکہ معافیاں نسلی اتحاد اور اندرونی امن کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک اور میانمار کے درمیان تعلقات کے پیش نظردی گئیں۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تائیوان کے لیے امریکی فوجی امداد کی م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے چین کے تائیوان علاقے کو فوجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے منگل کو ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی جانب سے تائیوان کے لیے فوجی امداد کے حالیہ اعلان پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا، فوجی امداد میں آلات، تربیت اور امداد کی دیگر اقسام شامل ہوں گی۔ تان  نے کہا کہ تائیوان کو اس طرح کی فوجی امداد چین کے اندرونی معاملات میں واضح  مداخلت ، اس کی خودمختاری اورسلامتی کے مفادات کے لیے شدید نقصان کا باعث اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچارکرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس ایکٹ کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس معاملے کو امریکہ  کے ساتھ  بھرپور طریقے سے اٹھا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات سے متعلق ہے اوریہ ایک ریڈ لائن  ہے جسے چین-امریکہ  تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تائیوان کے لیے امریکی فوجی امداد کی م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے چین کے تائیوان علاقے کو فوجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے منگل کو ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی جانب سے تائیوان کے لیے فوجی امداد کے حالیہ اعلان پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا، فوجی امداد میں آلات، تربیت اور امداد کی دیگر اقسام شامل ہوں گی۔ تان  نے کہا کہ تائیوان کو اس طرح کی فوجی امداد چین کے اندرونی معاملات میں واضح  مداخلت ، اس کی خودمختاری اورسلامتی کے مفادات کے لیے شدید نقصان کا باعث اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچارکرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس ایکٹ کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس معاملے کو امریکہ  کے ساتھ  بھرپور طریقے سے اٹھا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات سے متعلق ہے اوریہ ایک ریڈ لائن  ہے جسے چین-امریکہ  تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے معمرومخصوص افرادکے لیےکوویڈ-19ویکسینی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کی کوویڈ-19 سے نمٹنے کے بارے میں انٹرایجنسی ٹاسک فورس نے ملک کے بزرگوں اور دیگر مخصوص افراد کے لیے کوویڈ-19  ویکسینیشن کے نئے دور کا منصوبہ جاری کیا ہے۔

اومیکرون کی ایکس بی بی ذیلی اقسام کےملک میں پھیلاو کے پیش نظر اس منصوبے کے تحت آئندہ موسم خزاں اورسرما میں ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی جو ایک بی بی ذیلی اقسام کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں موثر ہیں۔

یہ منصوبہ مخصوص افراد پر لاگو ہو گا جن میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اور سنگین بیماریوں، کمزور قوت مدافعت یا انفیکشن کے خطرہ سے دوچار18 سے 59 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں خ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےصوبہ خیبرپختونخواہ میں اتوار کو ایک سیاسی اجلاس میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حملے میں درجنوں افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ داعش نے پیر کو اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے چاہے اس کا محرک کچھ بھی ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کی کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سپانسرز کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس بیان کے مطابق انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ اس سلسلے میں مربوط تعاون کریں۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں خ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےصوبہ خیبرپختونخواہ میں اتوار کو ایک سیاسی اجلاس میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حملے میں درجنوں افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ داعش نے پیر کو اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے چاہے اس کا محرک کچھ بھی ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کی کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سپانسرز کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس بیان کے مطابق انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ اس سلسلے میں مربوط تعاون کریں۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کاسیلاب اور آفات میں لاپتہ اور پھنس...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو سیلاب سے بچاؤ اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی کاموں کی ہدایات جاری کرتے ہوئےسیلاب اور ارضیاتی آفات میں لاپتہ یا پھنسے ہوئے لوگوں کی ہرممکن تلاش اور بچاؤ پر زور دیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے ہدایات میں  آفات کے دوران ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کی کوششوں کابھی  مطالبہ کیا۔ سمندری طوفان ڈوکسوری سے  ملک کے شمال اور دریائے زرد اور ہوآئی ہی کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سیلاب اور ارضیاتی آفات پیدا ہوئیں اور بیجنگ اور ہیبے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ انہوں  نے کہا کہ زخمیوں کے طبی علاج کو یقینی بنانا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کی دل جوئی  کرنا بہت ضروری ہے۔ صدر شی نے سیلاب اور آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے مناسب انتظامات، ٹرانسپورٹیشن، ٹیلی کمیونیکیشن اور بجلی کی سہولیات سمیت تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی فوری مرمت اور روزگاراور جلد از جلد معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان قائم مقام وزیر خارجہ کا امریکہ سے پابن...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے دوحہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹا دی جانی چاہئیں۔

مقامی طلوع نیوز ٹی وی نے نگران حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا کہ امیر خان متقی نے امریکہ پر یہ زوربھی دیا کہ وہ افغانستان کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ افغان وفد کی قیادت امیر خان متقی کر رہے تھے اور اس میں ملک کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک، وزارت خزانہ کے نمائندوں کے علاوہ دوحہ میں افغان سفارت خانے کے حکام بھی شامل تھے۔ 

افغان وفد افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ سے ملاقات کے لیے ہفتے کے روز کابل سے قطر روانہ ہوا تھا۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ مواقع سے مزید استفادہ کرنا چین...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مواقع سے مزید استفادہ کرنے سے اس کے اور اٹلی دونوں کے مفادات پورے ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اور اس کے معیشت، تجارت اور کاروباری تعاون میں متعدد ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔

اطالوی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کے لیے اٹلی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے  مواقع سے مزید فائدہ اٹھانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

 
۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں