• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، چھنگ دو ایف آئی ایس یو گیمز کے دوران مخ...

چھنگ دو (شِنہوا) سنگاپور وفد کے سربراہ نے کہا کہ چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز مختلف پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کو یکجا کرنے کے لئے ایک پل کا کام کررہے ہیں۔

سنگاپور یونیورسٹیز اسپورٹس کونسل کے صدر جمی یی نے کھیلوں بارے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے چھنگ دو یونیورسٹی کیمپس کے دلکش مناظر کی تعریف کی جہاں کھلاڑیوں کے لئے ایک و یلج قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شٹل بس میں کیمپس کے ارد گرد گھومتے ہوئے ہم کھیلوں کے لئے مہیا کردہ بے شمار سہولیات دیکھ کر حیران ہوئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ اور فن تعمیر انتہائی خوبصورت ہے جسے دیکھ کر ہم ششدر رہ گئے۔

یی نے کھیلوں کے اعلیٰ معیار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ و یلج میں خاص طور پر سبز ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال متاثر کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ و یلج میں سفر کے لئے دستیاب بسیں الیکٹرک ہیں اور انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ طالب علموں کی رہائش گاہیں  بھی شمسی توانائی سے چلتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے کے ہال میں کچرے کی ری سائیکلنگ کا انتظام حیرت انگیز ہے۔

کھیلوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے انضمام نے سنگاپور کے دستے کی روزمرہ زندگی اور سرگرمیاں آسان بنادی ہیں۔

منتظمین نے کھیلوں کے لئے ایک ایپ تیار کی ہے جس میں مختلف افعال ہیں۔ مثلاً آپ پانڈا دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے اسمارٹ فون سے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سفرکے لئے سہو لت حاصل کر سکتے ہیں۔

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔سول جج قدرت اللہ نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پردلائل طلب کرلیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی آج استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شنسی میں 43 کان کنوں کی ہلاکت چھپانے ک...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنسی کی کاؤنٹی ڈائی شیان میں پولیس نے 43 کان کنوں کی ہلاکتوں اور 40 حادثات چھپانے کے الزام میں 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تمام ہلاکتیں اور حادثات تقریباً 2 دہائیوں کے دوران ہوئے تھے۔

صوبے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ شنسی کی کاؤنٹی ڈائی شیان میں "جنگ چھنگ " کان کنی کمپنی نے کان کنی کے دوران ہونے والے حادثات کی مبینہ طور پر کم اطلاعات فراہم کیں جس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نظم ونسق معائنہ اور نگراں حکام نے نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں 16 سرکاری افسران سے تفتیش کی اور انہیں حراست میں رکھا۔

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، ایک بار پ...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں ایک بار پھر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مفاد عامہ کا ہے، ماضی میں بھی کیس 9 ممبرز بنچ یا فل کورٹ نے ہی سنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے بھی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی، حکومت کے کئی وزرا بھی موجودہ بنچ پر تنقید کر چکے ہیں۔ فل کورٹ کے حوالے سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ فل کورٹ کے فیصلے پر آج تک اسٹیبلشمنٹ سمیت سب نے عمل کیا، بنچ کے رکن جسٹس یحیی آفریدی بھی فل کورٹ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ضروری نہیں کہ تمام ججز پر مشتمل ہی فل کورٹ ہو، چیف جسٹس دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ بنا کر کیس سنیں۔ درخواست کے مطابق اٹارنی جنرل پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ کسی سویلین کا ٹرائل شروع نہیں ہوا، فل کورٹ سے سویلین کا خصوصی عدالت میں ٹرائل کا معاملہ ایک بار حل ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس رکوانے کی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعطم نے کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نسلہ ٹاور کیس،سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول ا...

کراچی میں نسلہ ٹاور کا غیرقانونی نقشہ پاس کرنے میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر عرف کاکا کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کی تعمیر غیرقانونی قرار دی تھی جس کے بعد بلڈنگ کو عدالتی حکم پر 2022 میں گرادیا گیا۔ اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں نسلہ ٹاور کی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر ملزم سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر عرف کاکا کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے مقف اپنایا کہ منظور کاکا نے نسلہ ٹاور کا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا تھا، منظور قادر کاکا اور دیگر ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 مربع گز کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل نے کہا منظور قادر عرف کاکا پر لگائے الزامات غلط ہیں، ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان منظور قادر عرف کاکا اور خیر محمد کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لینے کی ہدایت کردی۔ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیر کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس فاروق کی تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو تحریم الہی کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی، جس میں مونس الہی کی اہلیہ نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی استدعا کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے درخواست اس سفارش کیساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بینچ میں پیش کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ تحریم الہی کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کے بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، جن سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ مونس الہی کی اہلیہ کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریم الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام تجویز کروں گا،...

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کر وں گا ، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کردی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان سمیت جماعت اسلامی اور جی ڈی اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ راجا ریاض نے مزید کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام تجویز کریں گے، بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کے ارکان کے ساتھ مشاورت ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاوس آمد، معز...

چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کا وزیراعظم ہاوس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چینی نائب وزیراعظم نے وفاقی وزرا سے مصافحہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لیفینگ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے کے بعد شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں ان کا تو وزیر اعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاوس کے مرکزی داخلی دروازے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم کو خوش آمدید کہا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی معزز مہمان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔بعد ازاں چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقاتیں ہوئیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت اور اس گیم چینجنگ انیشی ایٹو سے ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفا...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، یہ بزنس ٹو بزنس، سرمایہ کاری، زراعت اور آئی ٹی پر مرکوز ہوگا ،سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اور چین نے اس معاہدے پر 10 سال قبل دستخط کئے تھے، اس کی سیاہی سوکھنے سے قبل ہی اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا تھا، ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہو رہے ہیں، آج ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں، یہ دونو ں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے،میں چین کے نائب وزیراعظم کو بطور خصوصی سفیر پاکستان بھیجنے پر شی جن پنگ کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کے درمیان یہ دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی اور اس میں ہم کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ پیر کو پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے خصوصی شرکت کی۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے 10 سال مکمل ہونے پر میں چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک معاہدے پر دستخط آج سے 10 برس قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوئے تھے اور اس کی سیاہی سوکھنے سے قبل ہی اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں شعبہ توانائی، روڈ، انفرااسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہورہے ہیں، آج ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، یہ بزنس ٹو بزنس، سرمایہ کاری، زراعت اور آئی ٹی پر مرکوز ہوگا تاکہ چین کے تعاون سے پاکستان اپنی مصنوعات چینی حکومت کے معیار اور ضروریات کے مطابق برآمد کرسکے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں چین کے نائب وزیراعظم کو بطور خصوصی سفیر پاکستان بھیجنے پر شی جن پنگ کا شکر گزار ہوں، اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ چین اور پاکستان ایک ایسے تعلق میں جڑے ہیں جو دنیا میں منفرد ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان یہ دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی اور اس میں ہم کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ تقریب میں وزیراعظم کے خطاب سے قبل چین اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کی دستاویز پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان ، وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے علاوہ چینی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کو فلائیٹ منسوخ کرنے کی وجہ سے ایک...

 پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو ایک سال میں شیڈول فلائیٹ منسوخ کرنے کی وجہ سے 19ارب روپے کا نقصان ہوا ہے 4ہزار 305ملکی و غیر ملکی فلائیٹ منسوخ کی گئیں۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق آڈٹ کرنے پر انکشاف ہوا کہ سال 2021میں 1سال کے دوران پروازیں منسوخ ہونے سے پی آئی اے کو19ارب نقصان ہوا۔پی آئی اے کو یہ نقصان چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ہوا۔فلائیٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے2021 کے آڈٹ کے دوران دیکھا گیا کہ پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی شیڈول پروازیں 23ہزار 636تھیں۔23 ہزار 636 میں سے 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہوئیں،جو کہ کل شیڈول پروازوں کا 18فیصد بنتی ہیں ۔سب سے زیادہ مئی 2021میں 538پروازیں منسوخ کی گئیں۔مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے کارپوریشن کو 19 ارب 37 کروڑ کانقصان ہوا،اس معاملے کی اطلاع نومبر 2022 میں انتظامیہ کو دی گئی،انتظامیہ نے بتایا کہ پروازیں مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ کی گئیں، ڈی اے سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ دستاویزات آڈٹ کو فراہم کریں، جنوری 2023میں ڈی اے سی کے دوران انتظامیہ کو مناسب احتسابی طریقہ کار قائم کرنے کی ہدایت کی گئی، آڈٹ رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھنگ دو یونیورسٹی گیمز کے ٹکٹس کی بھرپ...

چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو  یونیورسٹی گیمز میں مقامی شائقین نے وبائی امراض کے بعد منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ کے لیے اپنے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔

یونیورسٹی گیمز میں 18 کھیلوں کے اور 269 دیگر مقابلے ہوں گے جن کے ٹکٹس رواں سال جون سے خاص طور پر باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ووشو کے لئے بھرپور فروخت ہو رہے ہیں۔

چھنگ دو  سے تعلق رکھنے والا چھیان  نامی مقامی شخص جمعہ کے روز ہونے والے ٹیبل ٹینس میچ کے لیے فیملی ٹکٹ خریدنے کی جلدی میں تھا جس نے اس دوران کہا کہ مجھے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے بارے اپنے آبائی شہر پر فخر ہے اور اس کے مقامات پر جوش و خروش بھی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی بچپن سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہے لیکن اس نے کبھی اعلیٰ سطح کے مقابلوں کو براہ راست نہیں دیکھا۔ اس بار اسے موقع ملے گا۔ 

باسکٹ بال کے ایک مداح لیو کو اب تک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی مایوسی کے باوجود میں ٹی وی پر میچ دیکھوں گا اور چینی ٹیم کی حمایت کروں گا۔

چھنگ دو  میں یونیورسٹی گیمز کا 2 کروڑ سے زائد افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم اور دنیا بھر سے آ نے والے شرکا نے گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔

کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ٹکٹس کی مانگ بہت زیادہ ہے اور ہم نے ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

چین، چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں زیمبیا کی ج...

چھنگ دو(شِنہوا) زیمبیا سے تعلق رکھنے والی کوئین سکالا نے رواں موسم گرما میں چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے سے قبل بیرون ملک  کا سفر نہیں کیا تھا۔

اپنی ساتھی کھلاڑی پیٹریشیا سزمبلے کے ساتھ مل کر دونوں نے ٹینس کے لیے اپنے مشترکہ جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی اسٹیج پر مقابلہ کرنے کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کیا۔

چھنگ دو کا سفر اس کی رکاوٹوں کے بغیر نہیں تھا۔

سکالا نے کہا کہ ہمیں یہاں کی آب و ہوا کے مطابق ڈھلنے میں کچھ وقت لگا۔ آپ جانتے ہیں زیمبیا جنوبی نصف کرہ میں واقع ہے اور فی الحال وہاں موسم سرما ہے۔

تاہم  دونوں کھلاڑیوں کے مابین مضبوط تعلق اور ٹینس کے لئے ان کی باہمی محبت نے انہیں نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے قابل بنایا۔

وہ جلد ہی سیچھوان  کے مقامی کھانوں کی گرمائش کے مطابق ڈھل گئیں اور اپنے آس پاس کے رضاکاروں سے کچھ چینی سیکھنے کا موقع حاصل کیا۔

سکالا نے کہا کہ ہم اکثر انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

دونوں ایتھلیٹس نے اپنے شروعات کے سالوں میں مختلف کھیلوں کا جائزہ لیا لیکن یہ ٹینس ہی تھا جس نے واقعی انہیں اپنی طرف متوجہ کیا۔

سکالا نے کہا کہ میں نے فٹ بال، والی بال اور بیڈمنٹن جیسے بہت سے کھیلوں میں حصہ لیا ہے لیکن ٹینس سے جو خوشی ملتی ہے وہ دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں بے مثال ہے۔

چین ، ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستانی خواتی...

چھنگ ڈو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان نے کہا کہ پاکستان سے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والی تمام ایتھلیٹس خواتین ہیں، جو خواتین کے کھیلوں کی صلاحیت اور پاکستانی نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔ آغا حنین عباس خان نے گوادر پرو کو بتایا کہ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی قوم کا نام روشن کر رہی ہے بلکہ یہ نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک یاد دہانی کا کام بھی ہے جو کھیلوں کو آگے بڑھانے کی خواہشمند ہیں۔ تمام خواتین کاسٹ کا انتخاب پاکستان کے حال ہی میں منعقد ہونے والے قومی کھیلوں کے دوران بہترین کار کردگی کی بنیاد پر کیا گیا، جہاں ان سبھی نے اپنے منتخب کھیل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چین کے شہر چھنگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پانچ کھلاڑیوں سمیت دس رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی جڑواں بہنیں منیشا اور ملیحہ تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی فضا ووشو میٹ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔ فیصل آباد میں زیر تعلیم عظمیٰ ہیمرتھرو کا مقابلہ کر یں گی ، جبکہ امتول، جو کہ قومی کھیلوں کی سٹار تھیں، اس سے پہلے چار تمغے (دو گولڈ، ایک سلور اور ایک براونز) حاصل کر چکی ہیں، اس میں اپنی ذاتی بہترین کارکردگی سے چھنگ ڈو میں لانگ ٹرپل جمپ میں اپنی حریف کو ہرانے کی کوشش کریں گی۔

آغا نے ذکر کیا کہ چونکہ پاکستان اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے، اس لیے مناسب وسائل فراہم کرنا اور کھلاڑیوں کے ارد گرد ایک سپورٹ سسٹم بنانا بہت ضروری ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن طلباء اور کھلاڑیوں کے لیے مکمل اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے بہت اچھا کام کر رہا ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ مختلف ادارے پاکستان کے ٹیلنٹ کی عکاسی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابی اور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر تیار کر سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران، چینی سامعین کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا، جس میں پاکستان کے لیے چین کی گہری محبت کا اظہار کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور بعد میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ''پاکستانی وفد کا ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز چھنگ ڈو کی افتتاحی تقریب میں زوردار تالیوں اور کھڑے ہو کر خوش آمدید کہتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہونا باعث فخر ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں 113 ممالک اور خطوں کے 6,500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کا آغاز جمعہ کو جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چھنگ ڈوکے ڈونگان اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوا اور گیمز 8 اگست کو اختتام پذیر ہوں گی ۔ چھنگ ڈو چٹ پٹے کھا نوں اور پانڈا کے لیے مشہور ہے جو دنیا بھر میں چینی ثقافت کی علامت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان تعلیمی تعاون میں فروغ ، ایس سی ا...

تعلیم کے دائرے میں تعاون، چاہے وہ یونیورسٹی سے یونیورسٹی کے روابط ہوں، اکیڈمی اور انڈسٹری میں تعاون ہو یا چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی تعداد، یہ سب اعتماد اور استحکام کے عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان منفرد تعلقات کے بارے میں،'' چین میں پاکستانی سفارت خانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شاجیہ اویس نے روشنی ڈالی۔گوادر پرو کے مطابق 2023 جنجراب سے آگے ، مشترکہ امنگیں کے عنوان سے پاکستان تھیم ڈے چین پاکستان ایجوکیشن کوآپریشن پروموشن کانفرنس چھنگ ڈو میں ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا (SCODA) میں پاکستان چائنا سینٹر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، عفیفہ شاجیہ اویس نے نوٹ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات میں دونوں ممالک نے تعلیم کے شعبے میں شراکت داری کی بنیاد رکھی ہے۔ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی تعداد 26,000 ہے اور ان میں سے 25 فیصد چینی حکومت کی طرف سے پیش کردہ مختلف قسم کے وظائف حاصل کرنے والے ہیں۔ یہ طالب علم طب، انجینئرنگ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کی ایک وسیع رینج میں تعلیم ، اور مخصوص ڈومینز میں ذیلی تخصصات اور ہائپر اسپیشلائزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر وظائف اور سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نہ صرف اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں، مفید ہنر فراہم کر رہے ہیں بلکہ ہمارے لیے ایک منفرد ثقافتی تجربہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوان جو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق دونوں ممالک کی وزارت تعلیم ایک دوسرے کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل ہے اور تعلیمی اداروں کو باہمی تعاون کے ایک جال میں لا رہی ہے۔ عفیفہ شاجیہ اویس نے کہا کہ سی پیک یونیورسٹی کنسورشیم ایکسچینج میکانزم کا حالیہ قیام دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز کے مترادف ہے۔ اس نے تعلیمی اداروں کی مثبت اور ترقی پسند ہم آہنگی کے لیے ایک تنظیمی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اس کی چھتری کے نیچے، پچھلے 5 سالوں میں پاکستان اور چین دونوں کی 100 سے زیادہ یونیورسٹیوں کی حیرت انگیز رجسٹریشن ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی اقتصادی اہمیت عالمی سطح پر بڑھی ہے اور اسے عالمی سیاست میں ایک اہم کھلاڑی بنا دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی حیرت انگیز ترقی اور ترقی کی کہانی کے لیے چین کی طرف دیکھتا ہے کیونکہ وہاں بہت کچھ سیکھنے کو ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ایس سی او اکانومی اینڈ ٹریڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ژینگ شی نے بتایا کہ چائناـایس سی او انسٹی ٹیوٹ آف اکانومی اینڈ ٹریڈ کے افتتاح کے بعد سے پاکستان سمیت 43 ایس سی او ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک سے 11,800 افراد نے تربیت میں شرکت کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ چین پاکستان ایجوکیشن کوآپریشن پروموشن کانفرنس کے ذریعے، ہم افہام و تفہیم کو مزید گہرا کر سکتے ہیں، اتفاق رائے پیدا کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کے لیے ایک عملی شکل اور حقیقت پسندانہ ماڈل تشکیل دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا ایکسپیریمنٹل پرائمری اسکول اور پاکستان ہاک انٹرنیشنل اسکول نے فریقین کے درمیان دوستی اسکولوں کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ایس سی او ایکسپیریمینٹل پرائمری سکول کے طلباء نے موقع پر پاکستانی گانے پیش کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی نئی تیار شدہ این...

پاکستان میں سی جی جی سی سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے کھول دی گئی ہے ۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے پرانی این 15 ہائی وے کی جگہ لے لے گی اور مقامی نقل و حمل اور سیاحت کی صنعت کے فروغ کو یقینی بنانے کے مشن کو جاری رکھے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پراجیکٹ کے مقام پر این 15 ہائی وے ٹریفک اور سیاحت کے لیے اہم ہے لیکن آبی ذخائر کے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کی وجہ سے پراجیکٹ کے پروڈکشن میں آنے کے بعد سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے کی تکمیل نہ صرف مستقبل میں آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ کی ضمانت دے گی بلکہ ہموار نقل و حمل کو بھی یقینی بنائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں دریائے کنہار پر واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ''ابتدائی مکمل ہونے والے '' منصوبوں کا حصہ ہے۔ اب تک یہ منصوبہ 90.73 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.21 بلین کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی پیدا کرے گا، 1.28 ملین ٹن کوئلے کی جگہ لے گا اور سالانہ 2.52 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرے گا۔ یہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانی گھرانوں کو سستی صاف بجلی فراہم کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین ہائبرڈ مرچ کی برآمد اور تکنی...

پاکستان اور چین جلد ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت ہائبرڈ مرچ پر تکنیکی تعاون اور اس کے بعد چین کو مرچ کی برآمد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان ہائیٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن (پی ایچ ایچ ایس اے) کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گارڈ ایگری اور چین کے لونگ پنگ کے درمیان جاری ہائبرڈ چاول کے تعاون کے علاوہ، ہائبرڈ مرچ کی کاشت اور اس کے نتیجے میں چین کو مرچ برآمد کے لیے ایک اور معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستخط کی تقریب پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کے دوران 10 تا 12 اگست 2023 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی جہاں گارڈز لانگپنگ اور لیٹونگ فوڈ کے ساتھ نمائش کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ مرچ کا بیج پیپارا سیڈز کے ذریعے کمرشلکاشت کے لیے تکنیکی معاونت کے ساتھ فراہم کیا جائے گا اور چین کو برآمد کرنے کے لیے خشک مرچوں کی واپسی لیٹونگ فوڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ پاکستان اور چین کا زرعی شعبے میں تعاون بالخصوص پرائیویٹ سیکٹر میں ہائبرڈ بیجوں کی نئی اقسام کی تیاری کے دونوں ممالک کے لیے اہم فوائد ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چیئرمین پی ایچ ایچ ایس اے جو چین کا دورہ بھی کر رہے ہیں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے تیار شدہ ہائبرڈ بیج کی اقسام کی تخلیق کا باعث بن سکتے ہیں جو پاکستانی کسانوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور ملک کے زرعی طریقوں اور آب و ہوا کے مطابق ہوتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک کی زرعی تنظیموں کے درمیان نتیجہ خیز ملاقاتیں بیج کی ترقی اور زراعت کے شعبے میں علم، ٹیکنالوجی اور مہارت کے تبادلے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ہائبرڈ بیجوں کی نشوونما کا فصل کی پیداواری صلاحیت، لچک اور خوارک کی قیمت میں اضافہ اور غذائی تحفظ پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ اس کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے، تحقیق، بنیادی ڈھانچے اور توسیعی خدمات میں مسلسل سرمایہ کاری کی جانی چاہیے تاکہ ملک بھر کے کسانوں کے لیے ہائبرڈ سیڈ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں آسانی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یقین ہے پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجا...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائیگی۔ بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد کی، ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر سستا ، روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ، ا...

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 287 روپے پر پہنچ گیا ۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

او آئی سی اور سعودی وزارت خارجہ کا باجوڑ دھم...

اسلامی تعاون تنظیم نے باجوڑ میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم دہشتگردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ سعودی عرب نے بھی باجوڑ میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں کہیں بھی پرتشدد کارروائیوں اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مقامی کنونشن میں دھماکے میں جے یو آئی ف خار کے امیر سمیت 46 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، جوڈیشل کمیشن بنانے...

لاہور ہائیکورٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت کے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں ایف آئی اے، آئی جی پنجاب ، نگران وزیر اعلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعلیمی درسگاہ ہے جہاں فحش ویڈیوز کا افسوسناک سکینڈل سامنے آیا ہے، فحش ویڈیوز کے سکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملہ انتہائی حساس ہے لاہور ہائیکورٹ معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن یا ٹریبونل بنانے کا حکم دے، عدالت اس معاملے کی پراگریس رپورٹ طلب کر کے خود تحقیقات کی نگرانی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باجوڑ دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی...

باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 90 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اسپتال میں رکھی ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک زخمی کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مقامی افراد لاپتہ پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، واقعہ کے بعد باجوڑ کی فضا سوگوار ہے، ہر طرف غم کا سماں ہے، جاں بحق متعدد افراد کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک، خورہ خیل کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 ب...

صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں خورہ خیل کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے تین گھنٹوں تک تلاش کیا لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی تو اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 18، 20 اور 22 سال جبکہ لڑکے کی عمر 15 سال ہے۔ اس سے قبل ہفتے کو بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی تھے جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہر پارٹی کی جیب میں نگران وزیراعظم موجود لیک...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ہر پارٹی کی جیب میں موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 8 روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعیناتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ ن لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کا کھلونا ہو، فرمائشی پروگرام ہو، خواہش پر خبر بنائے، جب بیٹھنے کا کہیں تو بیٹھ جائے اٹھنے کا کہیں تو اٹھ کھڑا ہو، ہر پارٹی کی جیب میں ایک نگران وزیراعظم موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو 15 مہینے میں سفارتی پاسپورٹ کے باوجود اپنے بھائی کو پلاننگ کے تحت ملک نہیں لاسکے وہ غریب کے مسائل کیا حل کریں گے، جب پی ڈی ایم بغیر پروٹوکول کے عوام میں جائے گی تو ان کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، جس ملک میں ایک دن میں 60 لوگ دہشگردی سے شہادت پائیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کون لائے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز اور آصف زرداری کی خاموشی بے معنی اور بے مقصد نہیں، جب دوسروں کی شطرنج کے مہرے بنتے ہیں تو ان کی چالوں پر بھی کھیلنا پڑتا ہے، ن لیگ کے بھی فاصلے بڑھ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کے دال میں کالا ہے، جو کچھ ہونا ہے ان ہی 10 دنوں میں سامنے آجانا ہے ہاتھ کرنے والوں کے ساتھ بھی ہاتھ ہو جاتا ہے اور یہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مطلع ابرآلود ہے، سیاسی ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے، نہ خواص میں عزت ملی نہ عوام میں مقام پا سکے، جی کا جانا ٹھہر گیا، صبح گیا یا شام گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد آب...

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیر آب آ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ رپورٹس کے مطابق دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے بیراجوں سے گزرنے لگے ہیں۔ ادھر بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر ہونے والے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 27 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرے، درخواست گزار وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بک پوسٹیں عدالت کو دکھائی گئیں، بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس فیس بک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے، ایف آئی اے تحقیق کرکے آئندہ تاریخ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پرعدالت کی معاونت کرے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے سے پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ ہونا چاہیے، وکیل نے کہا طے شدہ قانون ہے دائرہ اختیار طے کیے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ حکم نامے کے مطابق کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راونڈ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظور کر چکی۔ عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپیل منظور کر کے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست دوبارہ مسترد کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا 14 سالہ بچی پر تشدد کا نوٹس، نگر...

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کا تعلقات اور تعاون کو فروغ دی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے  فرانس کے وزیر معیشت، مالیات اور صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری برونو لی مائرےکے ہمراہ نویں چین۔ فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی مذاکرات کی  مشترکہ صدارت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین ۔فرانس اقتصادی اور تجارتی تعلقات نے زبردست لچک اور ترقی کی ٹھوس رفتار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، فرانس کے ساتھ پالیسی مواصلات کو مزید مستحکم کرنے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے ، بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور پر تعاون بڑھانے اور چین ۔فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے تیار ہے۔

لی مائرے نے کہا کہ فرانس، چین کے ساتھ معیشت اور مالیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

مذاکرات آن لائن اور آف لائن منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پر 22 آرٹیکلز اور 57 تعاون کے نتائج حاصل ہوئے۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کا تیزانداز ایف آئی ایس یو گیمز میں اس...

استنبول / چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ ڈو میں منعقدہ 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والے ترکیہ کے تیرانداز صمد آک کھیلوں کے دوران استعمال ہونے والی جدید ترین اسمارٹ ٹیکنالوجیز سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران انہوں نے روزمرہ زندگی کی  متعدد دلچسپ ایجادات کا ایک خوشگوار تجربہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ ریستوران میں ایک روبوٹ چینی پکوان تیارکررہا ہے جس میں نوڈلز اور میٹھے ڈمپلنگز شامل ہیں جو غیرملکی مہمانوں کو پیش کئے جارہے ہیں۔

ایک اور روبوٹ صارفین کی ترجیحات کے تحت مشروبات تیار کرکے انہیں درستگی سے پیش کررہا ہے۔

آک نے کہا کہ آپ واقعی اس سے بات چیت کرسکتے ہیں، یہ واقعی میرے لئے دلچسپ ہے۔

ترک کھلاڑی شہر کے دوستانہ ماحول اور گرمجوش مہمان نوازی سے بھی متاثر ہیں۔

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں منعقدہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں ایک کا رکردگی کا مظاہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

آک کوہوٹل پہنچنے پر اپنے کمرے میں خوبصورت تحائف ملے جو چھنگ ڈو کی دلکشی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک سے متعلق اپنے پہلے تاثر بارے بتایا کہ چینی عوام ناقابل یقین حد تک قابل احترام، دوستانہ اور مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی عملہ اور رضاکار ترک ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی معمولی پوچھ گچھ پر بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔

آک نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں اوراس بات کو یقینی بناتے کہ ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک مکمل ٹیم ہماری دیکھ بھال کے لئے وقف ہے۔

ترک تیزانداز اپنی رہائش گاہ سے تربیتی مقام تک بس میں سفر کرتے ہیں ، نقل وحمل کے اس مثبت نظام نے بھی ان پر خوشگوار اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار سفر ہے، ہمیں آس پاس جانے سے متعلق فکر کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ہم بہت آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔

آک کے لئے سیچھوان کے پکوان اپنے لذت سے بھرپور ذائقے اور مصالحوں کے امتزاج کے ساتھ ایک اور تجربہ ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کھانا میری توقع سے بڑھ کر بہتر ہے۔ عملہ سوچ سمجھ کر مختلف براعظموں کے پکوان فراہم کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مستند چینی ذائقے بھی مہیا کئے جارہے ہیں جو میرے لئے جوش کا باعث ہیں۔

اعلیٰ معیار کے سی پیک سے بیلٹ اینڈ روڈ کی اہ...

اسلام آباد (شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے اعلیٰ معیار کی ترقی کی ہے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی جیت کے اقتصادی تعاون سے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے میں کردار ادا کیا ہے جس سےچین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی اہمیت  مزید اجاگر ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک گلوبل سلک روٹ ریسرچ الائنس کے بانی چیئرمین ضمیر احمد اعوان نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویومیں بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون نے مضبوط تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا ہے جس سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچا۔

بی آر آئی کے علمبردار منصوبے سی پیک کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔ یہ پاکستان کی جنوب مغربی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے شہر کاشغر سے جوڑتا ہے۔ یہ توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

ضمیر احمد اعوان نے مزید بتایا کہ بنیادی ڈھانچے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے سی پیک نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا، ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے اور مقامی افراد کی سماجی و اقتصادی زندگی کو بہتر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے آغاز اور پاکستان کے سی پیک میں شامل ہونے سے پاکستانی معیشت میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور تمام معاشی ا شا ریے بہتر ہوئے ۔

ضمیر احمد اعوان نے کہا کہ سی پیک کے آغاز سے قبل پاکستان کے کچھ علاقوں میں بجلی کی شدید قلت تھی اور موسم گر ما  میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی۔ سی پیک نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لئے اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی منصوبوں سے پاکستان بجلی کے بحران سے نکل گیا ہے اور اس وقت ملک کی طلب پوری کرنے کے لئے کافی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

چین، ثقافتی آثارقدیمہ کی حفاظت میں اہم پیشرف...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے اپنے ثقافتی آثار اور ورثہ میں اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے۔

قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آثار قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی آثار قدیمہ اور ورثے کا تحفظ واستعمال، تکنیکی اختراع اور ہنرمند صلاحتیوں کو یکجا کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس وقت چین میں آثار قدیمہ کے 18 بڑے اقدامات بارے کام جاری ہےاور 268 آزادانہ منصوبوں کا کامیابی سے آغاز ہوچکا ہے۔

ملک میں 55 قومی آثار قدیمہ پارک اور 6 ہزار 565 عجائب گھر ہیں ۔ اس وقت ملک کے 90 فیصد سے زیادہ عجائب گھروں میں عوام کا داخلہ مفت ہے۔

چین نے انقلابی ثقافتی آثار کا تحفظ اور اس کا استعمال مضبوط بنانے میں پیشرفت کی ہے۔ چین میں اب 36 ہزار سے زیادہ غیر منقولہ آثار اور انقلابی وراثت کے علاوہ 10 لاکھ سے زائد منقولہ باقیات موجود ہیں۔

ملک نے ثقافتی ورثہ کے شعبے میں تکنیکی اختراع مضبوط بنانے کے لئے رہنما اصول مرتب کئے اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ بارے معیاری انتظام کے مروجہ طریقہ کار پر نظر ثانی کی ہے۔ چین میں اب قومی سطح کے اہم ثقافتی ورثہ تحقیقی مراکز کی تعداد 40 ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ثقافتی آثار قدیمہ پر نیا قومی سروے شروع کیا جائے گا اور ثقافتی آثاربارے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نا ئب وزیر اعظم سی پیک کی ایک دہائی کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی ہی لی فنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک اسلام آباد میں  چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم ہی حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ انیشی ایٹو کا اہم ترین منصوبہ ہے جس نے گزشتہ ایک دہائی میں مفید نتائج حاصل کیے ہیں یہ چین۔ پاکستان دوستی کا ایک نیا معیاربن چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرحکومت پاکستان دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کررہی ہے جس میں ہی شرکت کریں گے اور وہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ۔ پاکستان ہرقسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست ہیں ۔ دونوں ممالک میں اس دوستی کا احترام کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پرامید ہے کہ یہ دورہ فریقین کے درمیان اہم اتفاق رائے پر  مشترکہ طور پر عملدرآمد ، روایتی دوستی کی تجدید ، ماضی کی کامیابیوں کے فروغ اور سی پیک کی ترقی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کر ے گا۔

اس سے چین اور پاکستان میں ہر قسم کے حالات کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری مستحکم اور گہرا کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان معاشرے کا قیام آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

چین کا پانڈا سرحد پار ہم آہنگی اور دوستی کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں منعقدہ 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ساتھ ساتھ دیوقامت پانڈا نے نہ صرف چڑیا گھر میں مہمانوں کا استقبال کیا بلکہ ٹرینوں میں کارٹون تصاویر، پانڈا شکل کی آئس کریم اور پانڈا گڑیا سے بھی مہمانوں کا استقبال کیا گیا ہے۔

ان کا پیارا اور ملنسار چہرہ ہمیشہ سے مقبول رہا ہے، یہ دنیا کا ایک حقیقی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔ 

چینی پرانی کہاوت ہےکہ دور سے دوستوں کی آمد خوشی کی بات ہے۔

دیوقامت پانڈا نہ صرف چین کا قومی خزانہ ہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

فرانسیسی خاتون اول برگیٹ میکرون اور فرانس میں پانڈا کے مداحوں نے حال ہی میں فرانس میں پیدا ہونے والے پہلے دیوقامت پانڈا یوآن مینگ کو چین واپسی پر ہوائی اڈے پر گرم جوشی سے رخصت کیا۔

خاتون اول نے کہا کہ دیوقامت پانڈا یوآن مینگ دونوں ممالک کے درمیان "مکمل اٹوٹ دوستی" کی نمائندگی کرتا ہے۔

جنوبی کوریا میں دیوہیکل پانڈا آئی باؤ نے ایورلینڈ تھیم پارک میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے کانگ چیول ون اور سونگ ینگ کوان نے بتایا کہ نوزائیدہ جڑواں پانڈا دونوں ممالک کے مداحوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔  انہیں امید ہے کہ یہ پیارا پانڈا خاندان جنوبی کوریا اور چین کے لوگوں کو دل اور افہام و تفہیم کے اعتبار سے قریب لائے گا۔

گزشتہ برسوں میں دیوقامت پانڈا نے امن و دوستی کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور دنیا کے ساتھ ثقافتی تبادلوں میں چین کی نمائندگی کی ہے۔ پانڈا چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کا گواہ ہے اور یہ دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں چین کی کوششوں میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات میں "پانڈا جنون" نے انسانی لمس کا اضافہ کیا ہے۔ آج کل زیادہ سے زیادہ دیوقامت پانڈا بیرون ملک جارہے ہیں اور بیرون ملک آباد ہورہے ہیں۔ یہ چینی عوام کے دوستانہ جذبات کو دنیا کے مختلف حصوں میں لیکر جاتے ہیں جس کے جذباتی بازگشت سرحدیں پارکرتی ہیں۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جا نب سے اعلیٰ معیار کی ترقی م...

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک معائنہ جاتی دورے کے دوران چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی بنیادیں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مر کزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبے پر زور دیا کہ وہ چین کی جدت سازی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نیا باب لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے فلسفے کو لاگو کرنا، ترقی کا ایک نیا نمونہ تشکیل دینا اور ملک بھر میں  مشترکہ خوشحالی اور معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی بنیادیں قائم کرنے کے لئے نمونے کی تبدیلی، ڈرائیونگ فورس، علاقوں اور ترقی کے معیار کو آگے بڑھانے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا۔

سیچھوان دورے کے دوران چینی صدر نے 25 سے 27 جولائی تک گوانگ یوآن اور دیانگ شہروں کا دورہ کیا۔

منگل کی سہ پہر چینی صدر گوانگ یوآن پہنچے اور ایک قدیم سڑک کے نظام کے ایک حصے کا دورہ کیا جو شوداؤ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

شی نے قدیم سڑک کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے قدیم سائپرس جنگل کا  قریب سے جائزہ لیا  جو اچھی طرح سے محفوظ ہے۔

شی نے ادارہ جاتی فریم ورک کی تعمیر اور ان کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ میں کامیابیوں کو استحکام اور وسعت دینے کے لئے لوگوں کے جذبے، اقدامات اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی تیرانداز اورملکہ حسن یونیورسٹی کھیلوں...

چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں شریک 23 سالہ چینی امریکی کھلاڑی کیتھرین وو 3 مختلف شناخت رکھتی ہیں۔ وہ نیورو سائنس گریجویٹ کے ساتھ ساتھ ملکہ حسن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں گوژینگ (گٹار کی طرز کا روایتی چینی ساز) بجانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ 

وو محض ایک تیر انداز ہیں جو ماڈرن پینٹاتھلون سینٹر ایکسٹرین ایرینا میں اپنے ملک کا نام بلند کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

ریکرو ویمنز کے انفرادی ناک آؤٹ میں وو کو چین کی تیرانداز لی شین شین نے 0۔6 سے شکست دی تاہم انہوں نے اس شکست کا زیادہ اثر نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً میں دیگر حریفوں کی طرح گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں لیکن میں اپنی پوری کوشش کے دوران مطمئن رہوں گی۔

وو نے مقابلے سے قبل ہی اپنی حریف کے ساتھ دوستی کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شین شین کو جب علم ہوا  کہ وہ مقابلے میں میرا سامنا کرے گی تو اس نے مجھ سے مذاق میں کہا کہ 'اوہ، نہیں! یہ تم ہو! ۔

یونیورسٹی کھیلوں سے قبل ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے  تھے لیکن اب ہم دوست ہیں۔

وو نے 13 برس کی عمر میں تیر اندازی سیکھنا شروع کی۔ فلم دی ہنگر گیمز ان کی تیرانداز ی میں دلچسپی کی وجہ بنی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تیر اندازی کا کوئی انتظام نہ تھا اس لئے مجھے خود سے تربیت حاصل کرنا پڑی ۔ سان فرانسسکو میں میرے ایک کوچ ہیں لیکن میری یونیورسٹی ٹیکساس میں ہے۔ میں نے مو سم گر ما اور موسم سرما کی تعطیلات میں تربیت کے لیے سفر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میری مصروفیت کا وقت تھا لیکن مجھے سفر کرنا پسند ہے۔ اسکول میں یومیہ اوسطاً 3 سے 4 گھنٹے  تر بیت حاصل  کی، تاہم گزشتہ 2 ماہ میں یونیورسٹی گیمز کے لئے یومیہ 8 گھنٹے تربیت حاصل کی۔

اگرچہ وو ایک امریکی شہری ہیں تا ہم وہ روانی سے چینی بول سکتی ہیں جس کے لئے وہ اپنے والدین کی معترف ہیں۔ والدین کی دوراندیشی کے سبب انہیں دو زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

وو نے بتایا کہ انہوں نے چین-امریکہ بین الاقوامی اسکول میں پہلی سے 8 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ میرے والدین ہمیشہ مجھے بتاتے ہیں کہ چینی سیکھنا کتنا ضروری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ زبان مجھے مختلف ثقافتوں کو جوڑنے میں مدد کرسکتی ہے۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شدید بارشیں، 20 ہزار سے زائد افراد م...

شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ میں رواں سال کے پانچویں سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث جمعے سے مسلسل موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مجموعی طور پر  20 ہزار 656 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کی رات 8 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک ہیبے کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ صوبے میں بعض موسمیاتی مشاہدے کے اسٹیشنز پر بارش 400 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

صوبائی محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کی صبح 5 بجے بھی موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کے پیش نظر پراونشل فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف ہیڈ کوارٹر نے اتوار کی رات ایک بجے  سیلاب پر قا بو پا نے اور سمندری طو فا ن با رے ہنگا می رد عمل کو  تیسرے درجے سے دوسرے درجے تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تائی ہانگ ماؤنٹین کے دور افتادہ علاقے میں واقع فوپنگ کاؤنٹی نے پہاڑی سیلاب اور ارضیاتی آفات کے خطرے سے دو چار 601 گھروں سے 1901 افراد کو دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی ششماہی کے دوران ارضیاتی آفات میں ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ارضیاتی آفات میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت کمی ہوئی ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے ایک عہدیدار یو ہائی فینگ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 665 ارضیاتی آفات رپورٹ ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 86.4 فیصد کمی ہے۔ اسی طرح یہ گزشتہ 5 برس کے اوسط سے 70 فیصد کم ہیں۔

یو نے بتایا کہ ان آفات سے ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں بھی گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 48.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک نے پہلی ششماہی میں 59 ارضیاتی آفات کی درست اور بروقت پیشگوئی کر تے ہوئے 676 افراد کے ممکنہ جانی نقصان کو بچایا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے ارضیاتی آفات اور موسمیاتی خطرات کی نگرانی کا ایک قومی سطح کا میکانزم شروع کیا ہے جس کے لئے 2 لاکھ 67 ہزارافراد کو آفات کی نگرانی اور قبل از وقت انتباہ میں حصہ لینے کے لئے متحرک کیا ہے۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج عالمی امن و استحکام کے لیے ثابت قدم...

بیجنگ(شِنہوا)چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج ہمیشہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ثابت قدم رہی ہے۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے جاپانی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے 2023 کےدفاعی وائٹ پیپر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کی فوجی قوت نے کبھی بھی کسی کے لئے چیلنج پیدا نہیں کیا اور نہ ہی دوسروں کو دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے جاپان کے لیے ایک بے مثال اور سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج پیش کیا ہے۔

تان نے کہا کہ جاپانی دفاعی وائٹ پیپر چین کے بارے میں اپنے غلط تصور پرقائم ہے، جان بوجھ کر نام نہاد چینی فوجی خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، چین کی جائز فوجی ترقی اور سرگرمیوں کو بدنام کرتا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں غیر مہذب مداخلت کرتا ہے اور علاقائی تناؤ کو فروغ دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور پہلے ہی جاپان کے سامنے سنجیدہ نمائندگی کر چکے ہیں۔

تان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے دفاعی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور اپنی فوجی توسیع میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

۳۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک سے پاکستان میں پائیدار ترقی ہوئی ہے،...

اسلام آباد (شِنہوا)ایک پاکستانی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کو بنیادی ڈھانچہ، تجارت اور روزگار فراہم کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں پائیدار ترقی ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے معاشی مشیر بد یع شوکت نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سڑکوں، ریلوے اور ہوائی اڈوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے میں اضافے سے نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ خطے اور اس سے باہر بھی رابطہ قائم ہوگا۔

چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کا علمبردار منصوبہ سی پیک 2013 میں  شروع کیا گیا تھا جو  پاکستان کے جنوب مغرب  میں واقع گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارخطے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے جس سے توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون اجاگر ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے پاکستان دیگر وسطی ایشیائی ممالک اور دنیا کے مغربی حصے کے ساتھ اپنے علاقائی رابطے کو فروغ دے سکتا ہے۔ سی پیک حقیقی معنوں میں پائیدار ترقی کا نمونہ ہے۔

بد یع شوکت نے کہا کہ اس منصوبے سے سماجی مساوات میں اضافہ ہوا اور مالی آمدنی کے علاوہ اس سے معاشرے کے مختلف طبقوں کو سماجی فروغ ملا۔

ماہر  اقتصادیات  نے کہا کہ سی پیک موجودہ چیلنجزکے باوجود ملک کو مضبوط امید د یتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے اور رابطے میں اضافہ کر رہا ہے  جو معاشرے کے مساوی ماحول کے لئے کافی اہم ہے۔