• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سی پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت می...

اسلام آباد (شِنہوا)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری اور آئندہ  ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو تبدیل کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کا علمبردار منصوبہ سی پیک صرف بنیادی رابطوں بارے نہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔

سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر 'سی پیک اور بی آر آئی کی دہائی، وژن سے حقیقت تک' کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد پاکستان کی خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید وسعت دینا اور تیز کرنا ہے۔

وزیر نے سی پیک کے تحت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں بشمول پاور پلانٹس اور ٹرانسمیشن لائنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لئے سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی اور بندرگاہوں کی جد ت سازی جیسے سی پیک کے نقل و حمل و رابطے کے منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سی پیک کے تحت اسٹریٹجک منصوبے گوادر بندر گاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندرگاہ پاکستان کو باقی دنیا سے جوڑنے والی ایک اہم میری ٹائم گیٹ وے بننے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

احسن اقبال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا  کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور شفافیت پورے ترقیاتی عمل کی بنیاد رہے گی۔

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت می...

اسلام آباد (شِنہوا)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری اور آئندہ  ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو تبدیل کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کا علمبردار منصوبہ سی پیک صرف بنیادی رابطوں بارے نہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔

سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر 'سی پیک اور بی آر آئی کی دہائی، وژن سے حقیقت تک' کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد پاکستان کی خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید وسعت دینا اور تیز کرنا ہے۔

وزیر نے سی پیک کے تحت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں بشمول پاور پلانٹس اور ٹرانسمیشن لائنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لئے سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی اور بندرگاہوں کی جد ت سازی جیسے سی پیک کے نقل و حمل و رابطے کے منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سی پیک کے تحت اسٹریٹجک منصوبے گوادر بندر گاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندرگاہ پاکستان کو باقی دنیا سے جوڑنے والی ایک اہم میری ٹائم گیٹ وے بننے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

احسن اقبال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا  کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور شفافیت پورے ترقیاتی عمل کی بنیاد رہے گی۔

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت می...

اسلام آباد (شِنہوا)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری اور آئندہ  ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو تبدیل کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کا علمبردار منصوبہ سی پیک صرف بنیادی رابطوں بارے نہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔

سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر 'سی پیک اور بی آر آئی کی دہائی، وژن سے حقیقت تک' کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد پاکستان کی خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید وسعت دینا اور تیز کرنا ہے۔

وزیر نے سی پیک کے تحت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں بشمول پاور پلانٹس اور ٹرانسمیشن لائنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لئے سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی اور بندرگاہوں کی جد ت سازی جیسے سی پیک کے نقل و حمل و رابطے کے منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سی پیک کے تحت اسٹریٹجک منصوبے گوادر بندر گاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندرگاہ پاکستان کو باقی دنیا سے جوڑنے والی ایک اہم میری ٹائم گیٹ وے بننے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

احسن اقبال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا  کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور شفافیت پورے ترقیاتی عمل کی بنیاد رہے گی۔

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، موسم گرما کے دوران بیجنگ کے نظارے

 

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کا وسطی حصہ یا ژونگ ژو شیان شہر کے جنوب میں یونگ ڈینگ دروازے اور شمال میں ڈرم ٹاور اور بیل ٹاور کے درمیان 7.8 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اسے سب سے پہلے یوآن خاندان (1368-1271) نے تعمیر کیا تھا۔

بیجنگ کے پرانے شہر کی زیادہ تر اہم عمارتیں اسی محور کے ساتھ واقع ہے۔

پرانے شہر کے دروازے، محلات، مندر، چوک اور باغات سب اسی حصے میں واقع ہیں۔ اس علاقے نے پرانے ادوار سے لیکر نئے دور تک کی لوک سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسے دیکھ کر ہر وقت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شہر ممنوع کا ایک ٹاور دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ٹیمپل آف ہیون میں اچھی فصل کے لیے مخصوص ہال کا ایک نظارہ۔(شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں لوگ تیان آن من اسکوائر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے یونگ ڈینگ دروازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شہر ممنوع کا ایک ٹاور دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے یونگ ڈینگ دروازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فولورز بڑھانے کا شوق، سانپ کے کاٹنے سے سعودی...

سوشل میڈیا پر فولورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کو بھاری پڑگیا جس کو ویڈیو بنانے کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔ نائف المالکی سعودیہ کے سانپ پکڑنے والے سپیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اس شوق کی وجہ سے ایک سانپ کے کاٹنے سے ان کی جان پر بن آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔ ایک انٹرویو میں نائف المالکی نے طائف کے پہاڑ پر زہریلے سانپ سجادہ کے کاٹنے کی کہانی بتائی۔ نائف المالکی نے بتایا کہ طائف کے پہاڑ پر مجھے سجادہ سانپ دکھائی دیا، اس سانپ کو دیکھتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جائے تاکہ بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے فولورز بڑھائیں جاسکیں۔ نائف المالکی کے مطابق میں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے اپنے دانت میرے ہاتھ پر گاڑھ دیے، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اس کا زہر مہلک ہے ۔ سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے اسے ہاتھ سے دور کرکے بھاگا اور پھر طبی مدد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دوران ایک دوست کی مدد سے میں بروقت اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں...

ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد کی لہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی،جبکہ فوج نے کنٹرول واپس لے لیا۔حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔ جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔ یادرہے کہ ایکواڈورکی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ نے پہلا تجرباتی ٹوکامک آلہ چین کے...

ناکورنیوک، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ کا پہلا تجرباتی ٹوکامک آلہ چین کے تعاون سے مشترکہ طور پر لانچ کر دیا  گیا ہے۔

یہ آلہ انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مشترکہ تعاون سے جنوری میں تھائی لینڈ پہنچا جس کی آزمائش مئی میں شروع ہوئی۔

تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھاواچائی اونجن کے مطابق یہ آپریشن تھائی لینڈ کی نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز میں پیشرفت آگے بڑھائے گا اور تعلیمی تحقیق، انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے نکھار پر اثرات مرتب کرے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ڈائریکٹر سونگ یون تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز کے شعبے میں چین کی تحقیق ایک کھلے اور دوستانہ نقطہ نظر کے تحت ہے۔

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ نے پہلا تجرباتی ٹوکامک آلہ چین کے...

ناکورنیوک، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ کا پہلا تجرباتی ٹوکامک آلہ چین کے تعاون سے مشترکہ طور پر لانچ کر دیا  گیا ہے۔

یہ آلہ انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مشترکہ تعاون سے جنوری میں تھائی لینڈ پہنچا جس کی آزمائش مئی میں شروع ہوئی۔

تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھاواچائی اونجن کے مطابق یہ آپریشن تھائی لینڈ کی نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز میں پیشرفت آگے بڑھائے گا اور تعلیمی تحقیق، انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے نکھار پر اثرات مرتب کرے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ڈائریکٹر سونگ یون تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز کے شعبے میں چین کی تحقیق ایک کھلے اور دوستانہ نقطہ نظر کے تحت ہے۔

 
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے ان...

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے ،عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل،کوویڈ19،عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تا خیریا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔ پالیسی کے ذریعے سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ انشورنس پالیسی کے 13 فوائد ہیں ان میں ہسپتال میں علاج، ہنگامی زچگی، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور اندرون و بیرون ملک فضائی ایمبولینس کی سہولت حاصل ہو گی۔ اس حوالے سے عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طورپرمعذوری،عارضی معذوری،موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی آفات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ،عدالتی فیصلے سے مقررکی جانے والی دیت شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی پورمیں خواتین پرتشدد اورنسلی فسادات پرام...

امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری خواتین پر تشدد اور نسلی فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین پر پر جنسی تشدد شرمناک ہے،بھارتی حکام عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں، امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خواتین پر پر جنسی تشدد شرمناک ہے، منی پور میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران کن اور صدمے سے بھرپور تھی، ہم متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرمناک ہے، بھارتی حکام عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔ ویدانت پٹیل نے پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماں نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کے بارے میں اظہار کرتے رہتے ہیں، آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈنمارک میں تیسری بار قرآن پاک کو جلانے کی نا...

ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراق کے بعد مصر کے سفارت خانے کے سامنے بھی ہونے والے مظاہرے میں دو انتہا پسندوں نے قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران قرآن کی بے حرمتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جب کہ اس قبل سویڈن میں بھی رواں ماہ تین بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مکروہ حرکت کی گئی۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مصر کے سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت ڈینش پیٹریاٹس نامی انتہاپسند جماعت نے کی جب کہ اس سے قبل دو بار عراق کے سفارت خانے کے باہر بھی یہی گھناونی حرکت کی گئی تھی۔ڈنمارک کی حکومت نے قرآن مجید کو جلانے کے عمل کو شرم ناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی تاہم یہ روایتی راگ بھی الاپا کہ آزادی اظہارِ رائے کے قانون کے تحت کسی بھی غیر متشدد مظاہرے کو روکنے کا ان کے پاس کوئی جواز نہیں۔ قرآن کی تیسری بار بے توقیری پر ڈنمارک کی طرح سویڈن نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن آزادیِ اظہارِ رائے کے قوانین کے باعث اسے روک نہیں سکتے۔ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے قانون کے پروفیسر ٹرائن بومباخ نے کہا کہ اظہار رائے کی وسیع آزادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف نعرے نہیں بلکہ مختلف طریقوں جیسے اشیا کو جلانے کے ذریعے بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات سے مسلم ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ عراق میں گزشتہ ہفتے مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگادی تھی اور سفیر کو ملک کو بدر کردیا گیا تھا۔ او آئی سی نے بھی سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ترکیہ نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک سے مقدس کتاب کی گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ عراق کی وزارتِ خارجہ نے یورپی یونین سے اظہارِ رائے کی نام نہاد آزادی اور مظاہرے کے حق کے نام پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،12 ممالک کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ...

سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالے سے چارٹ جاری کیا ہے۔ پاکستان 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر 2023 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں پاکستان، لبنان، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گے ساتھ ہی کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی، بیان میں کہا گیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ویزوں کے مثر ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس...

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس گزشتہ روز مظفرآباد میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس آذاد کشمیر، مہربان حسین چوہدری تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آذادکشمیر، افتخار صادق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان،پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈی جی شاید اسلام، پی ایس بی انسٹرکٹر نصراللہ رانا بھی موجود تھے۔کورس میں 80کوچز شرکت کی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈی جی شاید اسلام، پی ایس بی انسٹرکٹر نصراللہ رانا اور آزاد کشمیر سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان کورس کے شرکا کو مختلف امور پر لیکچرز دیئے ۔کورس پانچ روز تک جاری رہا۔ یہ کورس وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی خصوصی ہدایات پر مظفرآباد میں منعقد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو م...

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27 اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 15 ستمبر سے شروع ہ...

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 15 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ گز شتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں 18 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے جن میں اتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ سال، جمناسٹک، نیٹ بال، روپ سکیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھروبال، تائیکوانڈو، کیچ بال، سوئمنگ، رسہ کشی، روئنگ اور والی بال شامل ہیں۔ گیمز کی اختتامی تقریب 23 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان وویمنز اسکواش پریمیر لیگ کا ٹاٹل ٹیم...

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پاکستان وویمنز اسکواش پریمیر لیگ کا ٹاٹل ٹیم پینتھرز نے جیت لیا ۔ مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ لیگ میں چار ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوے جنہیں پینتھرز، واررز، شاہین اور ٹایگرز کے نام دیے گے ۔ٹیم پینتھرز نے گیارہ پوانٹس کیساتھ پریمر لیگ جیتی جبکہ ٹیم ٹایگرز نو پوانٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ لیگ کے آخری روز پاکستان کی نمبر 1رینکنگ پلیر اور ٹیم واررز کی کپتان نور العین نے ٹیم ٹایگرز کی کپتان مہوش علی کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 11-13، 8-11، 11-6 اور 8-11سے شکست دی۔ ٹیم شاہین کی طیبہ عباس نے ٹایگرز کی معازیہ منظور کو 8-11، 5-11، 6-11 سے شکست دی جبکہ واررز کی زانا زبیر کو ٹایگرز کی زمل ظفریاب کے ہاتھوں 1-3کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم شاہین کی کپتان رشنا محبوب فنٹس مسال کے باعث کسی میچ میں حصہ لینے میں ناکام رہی ۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ظفریاب اقبال نے لیگ کے اختتام پر قومی وویمن ٹیم کی کوچ سعدیہ گل کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے ۔ وویمنز لیگ میں کوٹہ سے بھی پہلی بار خواتین سکواش پلیرز کی شرکت کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت 2 میچز کی...

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو دو انٹرنیشنل میچز کے لیے معطل کردیا۔ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ وکٹوں پر مارا تھا۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورامپائرنگ کوغیر معیاری قرار دیا تھا ۔ٹرافی فوٹوشوٹ کے دوران بھی ہرمن پریت نے بنگلا دیشی پلیئرزکو طنز کا نشانہ بنایا۔ آئی سی سی نے انہیں اگلے دومیچز کے لیے معطل کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پہلی بار خواتین کی انٹرنیشنل والی با...

پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کی شراکت سے ملک میں خواتین کی پہلی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن وویمنز وونگ کی چیرپرسن ملیکہ جنید کیمطابق پاکستان میں لڑکیوں میں والی بال کھیل میں دلچسپی بڑھانے اور معیار کو بہتر بنانے کیلے فیڈریشن ایمپاور سپورٹس کیساتھ ملکر کوشاں ہے اور ملک میں پہلی بار خواتین کے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ خواتین والی بال کے مقابلوں میں امریکہ اور یورپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ملیکہ جنید نے کہا کہ اسلام آباد خواتین کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا ممکنہ میزبان شہر ہوگاجس کے انعقاد کیلے اگلے سال جنوری میں پلاننگ کی جارہی ہے جبکہ ایونٹ کے لیے پانچ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کی توقع کر رہے ہیں ۔دوسری جانب ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کی بانی علیشا جنید بھی دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف ہیں جبکہ ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کیایڈوازر ٹم کیلی بھی قومی وویمنز والی بال ٹیم کی تیاریوں اور تربیتی کیمپ کا مشاہدہ کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ امریکہ میں مقیم ٹم کیلی نیدورہ کے دوران ان مقامات کا جائزہ بھی لیا جہاں ایمپاور اسپورٹس اکیڈمی پاکستان والی بال فیڈریشن کی زیر سرپرستی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ منعقد کرے گی۔ ملیکہ جنید کا کہنا تھا کہ بیچ گیمز سے قبل ہم اس سال وویمنز ٹیم کو تربیتی دورے کے لیے ترکی بھیجنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) مزید تین میچ کھی...

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔ پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور نائیجیریا کی ٹیمیں لینگ پارک، برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں دفاعی چیمپئن امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں بھی گروپ ای کی ٹیمیں پرتگال اور ویتنام مدمقابل ہوں گی اوریہ میچ نیوزی لینڈ میں وائیکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ 5 اگست سے شروع ہو گا جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ہندوں کا تہوار نوراتری 15 اکتوبر کو شروع ہونا ہے جبکہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان میچ بھی 15 اکتوبر کو ہی احمد آباد میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ادراوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شائقین کے سفری پروگرام میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جبکہ شائیقن نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پہلے ہی ہوٹل بک کروا لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہن اگر بھارت سے غداری کرے تو واپس آنے کی ضر...

بھارت سے آئی خاتون انجو کے بھائی ڈیوڈ نے کہا ہے کہ اگر میری بہن بھارت سے غداری کرچکی ہے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں وہیں رہے، نصر اللہ نے میری بہن کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر لالچ دیا جب ہی وہ پاکستان گئی ۔ بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیاہے گزشتہ روز مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ نے بہن کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو گھر سے دوست سے ملنے کا کہہ کر گئی تھی لیکن پھر ہمیں انجو نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، انجو نے اپنے آفس سے گھومنے کی خاطر ایک ہفتے کی چھٹی لی تھی اس کا ارادہ اس دوران خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا تھا لیکن پھر بجٹ کے باعث انجو کا پروگرام خاندان کے ساتھ نہیں بن پایا اور پھر بالاخر انجو نے ہمیں بتایا کہ وہ امرت سر جارہی ہیں۔ بہن اور بہنوئی کے درمیانی ازدواجی تعلق سے متعلق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دونوں اچھی زندگی گزار رہے تھے، میں بہن کے ساتھ رہتا تھا ان کے دو بچے ہیں وہ اچھی خوشگوار زندگی گزاررہی تھی لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ انجو نصر اللہ سے رابطے میں ہے، ہم انجو کے پاکستان جانے اور پھر نکاح کی خبروں کے بعد پریشان ہیں کہ پاکستان جیسا ملک جو ہم سے ناراض رہا ہے وہاں کیسے، سب انجو سے واپس آنے کا کہہ رہے ہیں آخری بار جب بات ہوئی تو بہن نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، میں 2 سے 4 دن میں بھارت واپس آجاؤں گی، نصر اللہ نے میری بہن کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر لالچ دیا جب ہی وہ پاکستان گئی ہیں۔ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ اگر انجو پاکستان میں شادی کرچکی ہے تو ہمارا فیصلہ یہی ہوگاکہ ہم انجو کو قبول نہیں کریں گے جو ہمارے ملک بھارت سے غداری کرے تو اسے واپس آنے کی ضرورت نہیں وہ وہیں(پاکستان )میں رہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا رشتوں کو خراب کررہا ہے اور معاشرہ بگاڑ کی طرف جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ بنان...

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ بنانے کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ پنجاب کی نگران حکومت کو پیش کر دی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ کے قیام کی صورت میں تمام اضلاعی بورڈز اپنی خودمختاری کھو بیٹھیں گے انہوں نے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا رانگ پارکنگ گاڑیوں کو تھان...

ہائیکورٹ نے لاہور میں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف وزری پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جائیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہو رہا ہے، اس معاملے پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے سی بی ڈی کی لیگل ٹیم کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز خٹک چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام لگاکر ا...

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف بیان سراسر لغو، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، پرویز خٹک چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جو سراسر جھوٹ ،بے ہودہ اور بے بنیاد ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز خٹک پارٹی کے عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ان الزامات سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ وہ بطور صوبائی صدر پارٹی کے تمام فیصلوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے غلط نظر آنے لگے، اگر انہیں پارٹی کے کئے ہوئے فیصلوں سے اختلاف تھا تو اسی وقت عہدے اور پارٹی رکنیت سے مستعفی کیوں نہ ہوئے؟ ، کیا وجہ ہے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے 9 مئی کا انتظار کیا۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ نو مئی کے ہنگاموں کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کی قید میں تھے اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا، پرویز خٹک کو پارٹی رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کیلئے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے فیصلہ کریں کہ انہوں نے پارٹی میں رہنا ہے کہ نہیں، شاید پرویز خٹک اس قسم کے الزامات کے ذریعے نئی کنگز پارٹی میں اپنے لیے کسی مرکزی عہدے کی راہ ہموار کر رہے ہیں، پرویز خٹک اچھی طرح جانتے ہیں کہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر بے بنیاد الزمات لگا کر یہ اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال نہیں کر سکتے ، پاکستانی قوم تمام لوٹوں کو پہلے ہی یکسر مسترد کر چکی ہے، ان جھوٹ پر مبنی بے ہودہ ہتھکنڈوں سے پرویز خٹک سمیت تمام منحرف اراکین قوم میں اپنی رہی سہی عزت بھی گنوا دیں گے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواجہ آصف کے نازیبا بیان پر وہاں بیٹھی شیری...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حیرانگی ہوئی کہ خواجہ آصف کے نازیبا بیان پر وہاں بیٹھی شیری رحمان ہلکا ہلکا مسکراتی رہی، جماعتی وابستگی سے ہٹ کر باقی خواتین پارلیمئنٹرینز نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟ یہ وہی شخص جو امریکہ میں مغربی لباس پہن کر خود کو لبرل کہہ رہا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا اخلاق سے گرا ہوا شخص ہے جو متعدد بار اسمبلی کے فلور پر خواتین کے بارے اخلاقیات سے گری ہوئی بدزبانی کرچکا ہے پہلے بھی اس نے شیری مزاری سے متعلق گھٹیا گفتگو اس اسمبلی کے فلور پر کی تھی یہ وہی ہی شخص جو امریکہ میں ایک فورم پر ویسٹرن لباس پہن کر اپنے آپکو لبرل کہہ رہا تھا اور اندر سے اس تنگ نظری اور غلیظ سوچ کا اظہار بار بار خواتین پر حملہ کرکے کرتا ہے۔ایسی منافقت پر کوئی شرم ہے کوئی حیا ہے؟ حیرانگی اس بات پر ہوئی پیچھے بیٹھی شیری رحمان ہلکا ہلکا مسکرانے کی بجائے اور جماعتی وابستگی سے ہٹ کر دیگر خواتین پارلیمئنٹرینز نے اس شخص پر احتجاج کیوں نہیں کیا؟ اسی شخص کے حکم پر عثمان ڈار کی والدہ پر سیالکوٹ کی پولیس نے حملہ کیا تھا۔ یاد رہے وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ اس شخص کی باقیات رہ گئی ہیں جس نے چیف آف سٹاف کو اپنا باپ کہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات بھی بھی موجود ہیں۔ایسی باتیں کرتے تھوڑی شرم تھوڑی حیا ہونی چاہیے، اس بات کا حامی ہوں کہ قانون سازی کا عمل ضرور فالو ہونا چاہیئے، جب اس شخص نے قانون سازی کی، اسمبلیاں تحلیل کیں اس وقت انہیں شرم نہیں آئی، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔ جن لوگوں کی تاریخ بھیانک ہو، وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔یہ خواتین ہیں اگر میں نے جواب دیا تو کہیں گی ہم خواتین ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی ارا...

سپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد محمد اسلم بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کو اراضی سکینڈل میں 31 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ریجن میں ضلع جھنگ میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی اپنے نام منتقل کروانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، عظمیٰ خان نے ضمانت کیلئے سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد اسلم بھٹی کی عدالت میں ضمانت دائر کی جس پر فاضل جج نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 31اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔یاد رہے کہ عظمیٰ خان قبل ازیں اینٹی کرپشن کی طرف سے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی 43وی...

برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی 43ویں برسی 31جولائی کو منائی جائے گی۔محمد رفیع بھارت کے شہر امرتسر کے گائوں کوٹلہ سلطان سنگھ میں 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے اور شاید اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا یہ بچہ ایسا نام پیدا کرے گا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد رفیع نے 13 سال کی عمر میں لاہور ریڈیو سے پنجابی گانے گا کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا جبکہ 17 برس کی عمر میں موسیقار شیام سندر کی دعوت پر بمبئی (ممبئی)چلے گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی انہوں نے ایسے لازوال گیت گائے جو ان کی پہچان بن گئے۔ محمد رفیع کی آواز کی خوبی تھی کہ اگر وہ کوئی غمگین گیت گاتے تو سب کو افسردہ کردیتے اوررومانوی گیت گاتے تو سننے والے کا موڈ رومینٹک ہوجاتا۔ان کے گائے گئے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ 3 دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے محمد رفیع نے دلیپ کمار، دھرمیندر، دیوآنند، رشی کپور، شمی کپور، جتیندر اور امیتابھ جیسے بڑے اداکاروں کیلئے پسِ پردہ گائیکی کی۔ محمد رفیع کو 6 فلم فیئرایوراڈز کے ساتھ بھارت کے اعلی ترین اعزاز پدماشری سے بھی نوازا گیا۔موسیقی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 31 جولائی 1980 کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جا...

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 150 افراد کی جان لے لی جبکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کری۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 مرد، 25 خواتین، 63 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں، بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 41، بلوچستان میں 6 اموات ہوئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں 15 اور آزاد کشمیرمیں6 افردا زندگی کی بازی ہار گئے، مون سون بارشوں سے اسلام آباد میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 99 مرد، 62 خواتین، 72 بچے شامل ہیں، اس عرصے کے دوران بارشوں سے ملک بھر میں کل 468 گھروں کو نقصان پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے ک...

سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنامناسب نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اورتمام درخواستوں کاایک ساتھ فیصلہ کرے۔جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل نمٹادی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل پر اسٹے آرڈر کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنامناسب نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اورتمام درخواستوں کاایک ساتھ فیصلہ کرے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس ٹرائل کورٹ کو دوبارہ بھیجا تھا، ٹرائل کورٹ دوبارہ سماعت کرکے کیس قابل سماعت قرار دے چکی، چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ قابل سماعت ہونے کو بھی چیلنج کرچکے۔ ہائیکورٹ میں ان کی دوبارہ اپیل (آج) جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہماری گزارش کچھ اور ہیں، کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ نے ہماری ان 2 درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا۔ جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ دائرہ اختیار والا معاملہ تو پہلے طے ہونا چاہئے تھا، ہائیکورٹ سے گزارش کریں گے سب درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کرے۔ دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت کے باہر شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ خواجہ حارث آپ باہر جاکر معاملات دیکھیں، ہم ایسے مقدمے کو نہیں سن سکتے۔ عدالت کی عزت و احترام سب پرلازم ہے، عدالت کی تکریم یقینی بنانا آپ کی اور درخواستگزار کی ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسا...

قومی ایئر لائن نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے چین کے 16 شہروں تک بیک وقت فضائی آپریشن چلانیکااعلان کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے نے بیجنگ اورشنگھائی کے بعد مزید14 شہروں تک فلائٹس چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ، پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائیگی۔ چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانے سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جج ابو الحسنات کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے بل سے دور...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کے بل سے دور رکھا جا رہا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بل پر آج کل چرچہ ہو رہا ہے جس پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات ہیں، رضا ربانی نے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگران حکومت سے منتخب حکومت کا کام لیا جانا ہے تو پھر بے ایمانی ہو جائے گی، ن لیگ کے اندر سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر تحفظات آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی گفتگو کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ اجلاس، ای سی ایل سے 55 مختلف شخ...

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی، احتساب عدالتوں کی تنطیم نو کی بھی منظوری دیدی گئی، کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری موخر، بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، وفاقی کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظورکرلی گئی جبکہ ای تحفظ بل 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی اصولی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی جبکہ احتساب عدالتوں کی تنطیم نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی ۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کے فیصلوں کی توثیق جبکہ کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔ کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری موخرکردی گئی ، قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی ، قومی بھنگ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا 4 آر فریم ورک کے تحت سیلاب سے مت...

وزیراعظم شہباز شریف نے مخلوط حکومت کے 4 آر فریم ورک کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا۔ گروپ کا اجلاس، جو کہ جنیوا میں ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اس تباہ کن سیلاب کے ایک سال کے موقع پر منعقد کیا گیا اس سیلاب نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام بین الاقوامی ترقیاتی عطیہ دہندگان، شراکت داروں اور دوست ممالک کو ان کی بروقت اور فراخدلانہ امداد کے لیے سراہا اور انہیں عالمی شہرت کے تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ کی جانے والی غیر ملکی امداد کے شفاف، موثر اور موثر استعمال کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں یو این ڈی پی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیملیز کو ہراساں کرنے پر ڈولفن فورس کے 4 اہل...

اسلام آباد پولیس کی ڈولفن فورسز کے 4 اہلکاروں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ اہلکار عوامی مقامات پر فیملیز کو ہراساں کرتے تھے۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں ڈولفن فورسز کے 4 اہلکاروں عنصر عباس، احسان اللہ، غلام رسول اور نعیم اسحاق کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن فورس کے چاروں اہلکار مختلف پبلک مقامات پر فیملیز کو ہراساں کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈولفن فورسز کا افتتاح چند روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا کیس، 2 درخواستیں مسترد، ش...

افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ شہباز گل کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور نادرا کی جانب سے شہباز گل کی جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی 2 درخواستیں مسترد کردیں۔ شہباز گل کی جانب سے کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔ شہباز گل نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کارروائی تب ہی منسوخ ہوتی ہے، جب ملزم ذاتی طور پر عدالت پیش ہو۔ شہبازگِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئیتھے۔ شہبازگِل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیاہے۔ شہبازگِل کو ملک سے بھگا دیاگیاہے۔ وکیل صفائی نے دوران سماعت عدالت سے کہا کہ شہبازگِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں، بھاگے نہیں۔ بعد ازاں عادلت نے کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریل تھری مبینہ زیادتی کیس،چھوٹا مقدمہ کروان...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں جھوٹا مقدمہ کروانے پر سدرہ نامی لڑکی اور اس کے ساتھیوں پر اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گرفتار ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عدنان رسول نے ملزم نعمان رزاق کی پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔ زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی لڑکی سدرہ نے اپنے بیان میں فراڈ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض یہ مقدمہ درج کروایا تھا اور اس رقم کے عوض 10ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے۔ لڑکی کے اعترافی بیان کی روشنی میں عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی سدرہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سنا دیا۔ پولیس تفتیش میں پہلے ہی مقدمے کو جھوٹا قرار دے چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپرا نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا،بجلی ایک...

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔ نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔ واضح رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے کے لیے نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ منظوری کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون...

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے کے لئے صوبائی حکومت محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 9 محرم الحرام کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بندرکھی جائے ۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون، انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل وی سروس بند رکھی جائے ۔ دوسری جانب کوئٹہ کے حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سبی،نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ اور گلگت بلتستان کسٹمز کا اجلاس، تجا...

سنکیانگ اور گلگت بلتستان کسٹمز کا اجلاس، تجارتی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ،۔ گلگت بلتستان کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سید فواد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، دونوں اطراف سے کسٹم کلیئرنس کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے سنکیانگ اور پاکستان کے گلگت بلتستان کسٹم حکام نے پیر کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا ۔ چین کی جانب سے ارمچی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل ہاؤ ویمنگ نے اجلاس کی قیادت کی جبکہ گلگت بلتستان کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سید فواد علی شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی شراکت داری رہی ہے۔ سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے کسٹم محکمے دونوں ممالک کے درمیان ہموار سرحد پار تجارت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اجلاس کے دوران، دونوں اطراف کے حکام نے کسٹم کے طریقہ کار کو ہموار کرنے، سرحدی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کوششوں کا مقصد موثر تجارتی سہولت کو فروغ دینا اور چین پاکستان سرحد کے پار سامان کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی فریق نے بتایا کہ 2022 میں سنکیانگ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 2.92 ارب یوآن تھی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 248.2 فیصد زیادہ ہے جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات 1.90 ارب یوآن تھی جن مین گزشتہ سال کے مقابلے میں 247.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گلگت بلتستان کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سید فواد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں اور دونوں اطراف سے کسٹم کلیئرنس کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار حکمت عملی تعاون پر مبنی شراکت داری، چین اور پاکستان کے سرحدی رسم و رواج کے ساتھ، اور بندرگاہوں پر تجارت کے بہاؤ کو فروغ دینے میں مواصلات اور قریبی تعاون کو برقرار رکھنے ، اہلکاروں کے داخلے اور باہر نکلنے اور بین الاقوامی امداد میں حصہ لینے میں سہولت فراہم کر نیمیں کا ایک منفرد کردار ہے۔ ۔ اجلاس نے اسٹیک ہولڈرز کو بین الاقوامی تجارت میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے اور مستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ اجلاس چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تجارتی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔ یہ بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار لین دین کو آسان بنانے اور علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں موثر کسٹم مینجمنٹ کی اہمیت کو تقویت د ے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت کے اختیارات میں اضافہ الیکشن کو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے اختیارات کو طاقتور بنانے کے لیے ترمیم الیکشن کی شروعات کوہی مشکوک بنارہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا نواز شریف کا فیصلہ ہے تاکہ اپنی من مانی اور دھاندلی کو جاری رکھ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا سیٹ اپ طویل بھی ہوسکتا ہے، سیکشن 203 میں ترمیم آئین اور قانون اور صاف الیکشن کی موت ہوگی، پیپلز پارٹی سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور اتحادیوں میں دال بٹنے والی ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نگران وزیراعظم بھی آسکتا ہے جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو، عدلیہ بھی اگست کے مہینے میں اہم فیصلے کرے گی جبکہ ستمبر ستمگر ہوگا اور سیاست شدید تنازعات میں بھی الجھ سکتی ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی پی پی اور نون لیگ ایک ہفتے میں آمنے سامنے ہوں گے، بہت ساری امیدیں دھری کی دھری رہ جائیں گی ، سندھ بھی پیپلز پارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایک نیا سیاسی جوڑتوڑ سامنے آئے گا جو اتحادیوں کی سیاست کا نقشہ بدل دے گا ، جب اتحادی اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو اتحادیوں میں فاصلے بڑھیں گے اور ان کیووٹ بھی تقسیم ہوں گے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ ساری سیاسی گانٹھیں کھول دے گا اور آئندہ آنے والی سیاست کا تعین بھی کردے گا، آنے والے 2 ہفتیسیاست کے اہم ہوں گے اور ساری اکھاڑ پچھاڑ عوام کیسامنے آجائے گی اس سارے کھیل میں عوام کو بے خبر رکھا جا رہا ہے جبکہ آخری فیصلہ باشعور عوام ہی کرے گی، وقت ثابت کرے گا کہ عوام کو جاہل سمجھنے والے خود بہت بڑے جاہل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بین...

امریکی ڈالرکی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت دیدی۔ نئی پالیسی کے تحت منی چینجرز غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے، ایکس چینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی۔ برآمدکردہ کرنسیز کا باقی50فیصد بینکوں میں ایکس چینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکانٹ میں لاناہوگا۔ اس سے قبل پہلے ایکس چینج کمپنیز کوبرآمد غیرملکی کرنسیزکیع وض ڈالرزبینک اکانٹ میں لاناہوتا تھا۔ فارایکس ایسوسی ایشن نے مرکزی بینک کے اہم فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے، ڈالر کیش کی صورت میں بحرین، سنگاپور، دبئی سیب ذریعہ سیکیورٹی کارگو درآمد ہوںگے۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بینکس باہر سے آنے والے ہمارے ڈالرز دے نہیں پارہے تھے، اسٹیٹ بینک نے اچھا فیصلہ کیا اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ، ملکی سیا...

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔ وفاقی کابینہ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو سرمایہ کاری بورڈ کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دی ۔ وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری نہ ہوسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن سرگرمیوں اور سائبر کرائم پر نظر رکھن...

حکومت نے آن لائن سرگرمیوں اور سائبر کرائم کی مانیٹرنگ کیلئے پی ٹی اے طرز کی الگ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت آئی ٹی نے بل وفاقی کابینہ کو بھجوادیا۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آن لائن سر گرمیوں اور سائبر کرائمز کے معاملات کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت نے پی ٹی اے طرز کی الگ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی ریگولیٹری اتھارٹی کا نام ای سیفٹی اتھارٹی ہوگا، وزارت آئی ٹی نے بل وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی۔ بل کے مطابق ویب سائٹس کے اجازت ناموں اور قانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اتھارٹی کے پاس ہوگا، اتھارٹی ٹی وی چینلز، اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی، اتھارٹی کے پاس ویب چینلز کو لائسنس دینے کا اختیار بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا، پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو حاصل اختیارات کو بھی ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ ای سیفٹی اتھارٹی بل کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا رولز بنے وہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوئے، پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر مواد کو بلاک کرنے کی رسائی نہیں، پیکا ایکٹ کے مطابق سائبر کرائمز کے تدارک کیلئے الگ اتھارٹی نہیں بنائی گئی، ٹاسک ایف آئی اے کو دیا گیا جس پر پہلے ہی دیگر معاملات کے باعث بوجھ ہے۔ وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب چینلز اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا ہے، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز کے اختیارات اتھارٹی کو منتقل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاؤس حملہ کیس، صنم جاوید کے شوہر عتیق ر...

پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلا ؤگھیرا ؤکیس میں جیل میں قید ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر کے پی نے شاہد خٹک کے استعفے کی سمری پر...

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفے کی سمری پر دستخط کردیے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی سمری کے مطابق نگران وزیراعلی نے گورنر کو نگران وزیر شاہد خٹک کا استعفی منظور کرنے کی سمری بھیجی تھی جس کے پیش نظر گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفیٰ کی سمری پر دستخط کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری...

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔ عدالت نے اس سلسلے میں پہلے سے جاری احکامات منسوخ کردیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی تھی۔ تفتیشی افسر کے اس بیان پر عدالت نے دونوں بہنوں کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔ عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل،فیصل مسجد پارکنگ میں ق...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ اگر چارج فریم ہو تو ہی یہ عدالت شوکاز نوٹس جاری کرسکتی ہے۔ دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو مجرم قرار دیا گیا۔ درخواست گزار اپنا گھر چلانے کے لیے فیصل مسجد کی پارکنگ میں ریڑھی لگاتا ہے۔ بنیادی الزام لگایا گیا کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی۔ اسلام آباد میں تجاوزات کون کر رہے ہیں یہ پورے شہر کو معلوم ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کون لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں ؟ قانون کی بات کریں کیوں کہ ابھی تک چارج فریم ہی نہیں ہوا۔ سزا معطل کرنے کے لئے چارج فریم کا ہونا ضروری ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار ابھی جیل میں ہے یا ضمانت پر؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار تاحال جیل میں ہے، ٹرائل کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔ عدالت نے قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحقق من صحة الحديث بسهولة

أنَّ أبيَّ بنَ كعبٍ أمَّهم - يَعني - في رمضانَ وَكانَ يقنُتُ في النِّصفِ الآخِرِ ...
الراوي:بعض أصحاب محمد المحدث:الألباني المصدر:ضعيف أبي داود الجزء أو الصفحة:1428 حكم المحدث:ضعيف
أنِّي [ يعني سعرَ بنَ ديسمٍ ] كنتُ في شِعْبٍ من هذه الشعابِ على عهدِ ...
الراوي:مصدقا رسول الله المحدث:الألباني المصدر:ضعيف أبي داود الجزء أو الصفحة:1581 حكم المحدث:ضعيف
عن أبي حمزةَ الثُّماليِّ قال : يعني بالنَّاسِ في هذه الآيةِ نبيُّ اللهِ صلَّى اللهُ ...
الراوي:أبو حمزة الثمالي المحدث:ابن حجر العسقلاني المصدر:العجاب في بيان الأسباب الجزء أو الصفحة:2/889 حكم المحدث:إسناده ضعيف
أَخَذَ ابْنُ مسعودٍ قَوْمًا ارْتَدُّوا عَنِ الإسلامِ من أهلِ العراقِ ، قال : فَكتبَ فيهِمْ ...
الراوي:عبدالله بن عتبة المحدث:ابن تيمية المصدر:الصارم المسلول الجزء أو الصفحة:3/605 حكم المحدث:إسناده صحيح
إذا مات العبدُ واللهُ عزَّ وجلَّ يعلم منه شرًّا وقال الناسُ خيرًا إلا قال اللهُ ...
الراوي:عامر بن ربيعة المحدث:ابن حجر العسقلاني المصدر:تسديد القوس الجزء أو الصفحة:1/348 حكم المحدث:أسنده البزار وفي مسنده محمد بن عبد الرحمن القشيري، وهو ضعيف
أنَّ أبا عبيدةَ بنَ الجرَّاحِ, ومعاذَ بنَ جبلٍ وأبا طلحةَ معهم كانوا يشربون بالشام من ...
الراوي:أنس بن مالك المحدث:ابن حجر العسقلاني المصدر:تغليق التعليق الجزء أو الصفحة:5/25 حكم المحدث:إسناده صحيح
إذا ذَبَحَ أحدُكم فلْيُجْهِزْ.
الراوي:عبدالله بن عمر المحدث:الألباني المصدر:التعليقات الرضية الجزء أو الصفحة:52/3 حكم المحدث:على ضعفه قد اضطرب في إسناده
أصحابي كالنُّجومِ بأيِّهم اقتديتُم اهتديتُم
الراوي:جابر بن عبدالله المحدث:ابن حزم المصدر:الإحكام في أصول الأحكام الجزء أو الصفحة:2/251 حكم المحدث:موضوع
أمَّني جبريلُ [ عليهِ السلامُ ] عند البيتِ مرتين, فصلى الظهرَ في الأولى منهما حين ...
الراوي:عبدالله بن عباس المحدث:أحمد شاكر المصدر:تخريج سنن الترمذي الجزء أو الصفحة:1/279 حكم المحدث:صحيح
إنَّ اللهَ إذا حرَّم على قومٍ أكلَ شيءٍ حرَّم عليهم ثمنَه
الراوي:عبدالله بن عباس المحدث:ابن الملقن المصدر:الإعلام بفوائد عمدة الأحكام الجزء أو الصفحة:7/110 حكم المحدث:إسناده صحيح
أنَّ رجلًا قدِمَ على عُمَرَ بنَ الخطَّابِ وهو بجمعٍ بعدما أفاض من عرفاتٍ فقال : ...
الراوي:الأسود بن يزيد المحدث:ابن تيمية المصدر:شرح العمدة (المناسك) الجزء أو الصفحة:2/614 حكم المحدث:إسناده صحيح
أنَّ رجلًا منَ الأنصارِ أعطى أمَّهُ حديقةً من نخيلٍ حياتَها ، فماتت ، فجاءَ إخوتُهُ ...
الراوي:جابر بن عبدالله المحدث:الألباني المصدر:التعليقات الرضية الجزء أو الصفحة:534/2 حكم المحدث:صحيح
أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم وأبا بَكرٍ وعُمرَ حرَّقوا مَتاعَ الغالِّ وضرَبوه
الراوي:[جد عمرو بن شعيب] المحدث:ابن حجر العسقلاني المصدر:تغليق التعليق الجزء أو الصفحة:3/465 حكم المحدث:ضعيف مضطرب
أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ علَيه وسلَّم كان في ظِلِّ حُجرَةٍ مِن حُجَرِه وعنده نفَرٌ ...
الراوي:عبدالله بن عباس المحدث:ابن تيمية المصدر:الصارم المسلول الجزء أو الصفحة:2/48 حكم المحدث:إسناده صحيح
إذا كانَ لإحداكُنَّ مُكاتَبٌ ، وَكانَ عندَهُ ما يؤدِّي ، فلتَحتَجِبْ منهُ
الراوي:أم سلمة أم المؤمنين المحدث:الألباني المصدر:التعليقات الرضية الجزء أو الصفحة:508/2 حكم المحدث:لا يصح
 
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھینگ ڈوورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ایتھلیٹس کے ل...

چھنگ ڈو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 31ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق "نوجوانوں کی ترقی" کے نام سے تبادلے کی سرگرمیاں بدھ کو سیچھوان یونیورسٹی میں شروع ہوںگی جس میں چھنگ ڈو یونیورسیڈ ٹارچ رونگ ہوو کے ڈیزائنرشو لیاو یوان،معروف مصنف اے لائی اور سکالر پھینگ فینگ سمیت طلباء کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ان سرگرمیوں میں یونیورسیڈ تصویری پروگرام، نمائشیں اور چینی ثقافتی ورثے سے آگاہی پروگرام شامل ہیں۔

چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ایتھلیٹس کے لیے "یوتھ ان ٹائم" کے نام سے ایک جشن پر مبنی تقریب 29 جولائی کو ایتھلیٹس ولیج میں منعقد ہوگی۔

 
۲۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں