• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش چینی دوربین کی مرم...

گوئی یانگ (شِنہوا) دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ ،چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کی دیکھ بھال کے لیے پانچ ذہین روبوٹ سسٹمزاور پلیٹ فارمزنے انسپیکشن کا مرحلہ کامیابی سے پاس کرلیا ہے،جنہیں اب استعمال میں لایاجائے گا۔

ذہین روبوٹ بنیادی طور پر فاسٹ کی فیڈ کی سپورٹنگ کیبلز اور پلیوں کی جانچ، اس کے ایکچیوٹرز کی خودکارمرمت اور ریفلیکٹر پر لیزر اہداف، فیڈ ریسیورز کوالگ کرنے اور انسٹال کرنے، ریڈیوانٹرفیرنس کی مانیٹرنگ اوراس کے30 ٹن فیڈ کیبن کی موسمی صورتحال کی پیمائش میں استعمال کیے جائیں گے۔

عملے کا ایک رکن چین کے جنوب مغربی  صوبے گوئی ژو میں ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ ) کے لیے ڈیزائن کیے گئے مینٹیننس روبوٹ پلیٹ فارم سسٹم کو ایڈجسٹ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

فاسٹ کے چیف انجینئر جیانگ پھینگ کے مطابق، ذہین روبوٹس سائنسی نتائج کو فروغ دیتے ہوئے  ٹیلی سکوپ کے آپریشن کو محفوظ بنانے میں مدد کرتے ہوئے اس کے مشاہدے کے دورانیے اور کارکردگی میں اضافہ کریں گے۔ جیانگ نے کہا کہ ذہین روبوٹس سے توقع ہے کہ وہ دوربین کے مشاہدے کی مدت میں سالانہ 30 دن کا اضافہ کریں گے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرمی کی شدید لہروں سے یورپ اوروسطی ایشیامیں...

اقوام متحدہ (شِنہوا) یورپ اوروسطی ایشیامیں نوجوان آبادی کےنصف پرمشتمل 9کروڑ20لاکھ بچوں کوگرمی کی شدید لہروں کا باربار سامنا ہے،جو عالمی اوسط سے دوگنا ہے۔

 اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی علاقائی ڈائریکٹربرائے یورپ ووسطی ایشیا ریجینا ڈی ڈومینیس نے جمعرات کوایک نئی پالیسی بریف میں بتایاکہ دنیا کے ان حصوں کے ممالک موسمیاتی بحران کی گرمی محسوس کر رہے ہیں اور بچوں کی صحت اور بہبود سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2050 میں تمام بچوں کے گرمی کی لہروں سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔موجودہ اور مستقبل میں خطے کے بچوں کی اتنی بڑی تعداد کی صحت پر منفی اثرات کی کثرت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ان ممالک کی حکومتیں فوری طورپر تخفیف اورموسمی  موافقت کے اقدامات میں سرمایہ کاری کریں۔ 

پالیسی بریف میں بتایا گیا ہے کہ  بچے ہیٹ ویوز کے اثرات کے لیے غیرمعمولی طور پر حساس ہیں، ان کا بنیادی درجہ حرارت بڑوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ اور تیزی سے بڑھتا ہے، جس سے انہیں ہیٹ اسٹروک سمیت بیماریوں کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ووہان کے زلزلے کی نگرانی کے مرکز پرسا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ووہان کے زلزلے کی نگرانی کے مرکز پر سمندر پار ہیکر گروپ کے سائبر حملے کی مذمت کی ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بیان باقاعدہ نیوزبریفنگ میں ووہان زلزلہ مانیٹرنگ سنٹر پرسائبرحملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔ ووہان میونسپل ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی جانب سے جاری کردہ  بیان اورووہان پبلک سیکورٹی بیورو کے ایک بلیٹن کے مطابق، ملک کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سنٹر اور چینی کمپنی 360 نے اس حملے کا پتہ لگایا۔ کچھ میڈیا اداروں نے ابتدائی شواہد کے حوالے سے بتایا  کہ یہ سائبر حملہ امریکہ سے ہوا تھا۔

ماؤ نے کہا کہ متعلقہ چینی ایجنسیوں کے بیانات کے مطابق، بیرون ملک حکومتی پس منظر کے حامل ایک ہیکر گروپ نے ووہان کے زلزلہ کی نگرانی کے مرکز پر سائبر حملہ کیا، جو قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ترجمان  نے مزید کہا کہ ہم غیر ذمہ دارانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ چین  اپنی سائبر سیکورٹی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرچھنگ ڈوعالمی یونیوسٹی گیمزکی افتتاحی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں جمعہ کوایف آئی ایس یوورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر شی کھیلوں کے آغاز کا اعلان کریں گے۔

تقریب کو چائنہ میڈیا گروپ براہ راست نشر کرے گا، اورشِنہوانیٹ تصاویر اورتحریری صورت میں براہ راست نشریات چلائےگا۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ایم پاکس بیماری کی روک تھام کے لیے من...

بیجنگ(شِنہوا)چینی میں صحت کےحکام نےمنکی پاکس بیماری کی روک تھام کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا ہے۔

چین کی بیماریوں کی روک تھام کی قومی انتظامیہ اورنیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جمعرات کومشترکہ طور پرجاری کی گئی اس دستاویزکامقصدچین میں ایم پاکس کیسزکےپھیلاؤ پربروقت اورموثرردعمل کویقینی بناناہے۔

اس منصوبے میں ایم پاکس بیماری کی روک تھام سے متعلق اصول وضع کیے گئے ہیں جو بیماری کی تشخیص، وبا کی نگرانی اوررپورٹنگ اورمریضوں کے علاج جیسے پہلوؤں سے متعلق ہیں۔

منصوبے میں وبا کی روک تھام کے لیےملک بھر میں صحت کے حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان ٹھوس تعاون اور معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہات...

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ شہر کے رہائشی 14 سالہ فارس ابو سمرہ کی موت سرمیں اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ہوئی جنہوں نےشہر کے النقر محلے پر دھاوا بولا۔

مزید تفصیلات بتائے بغیر بیان میں کہا گیا کہ گولی لگنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قلقیلیہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایمرجنسی روم پہنچنے کے فوراً بعد ہی وہ دم توڑ گئے۔

ابھی تک اسرائیلی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے محلے میں دھاوا بولا  جس کا مقصداسرائیلی فوج کو اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنا تھا ۔

عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نےنے آنسو گیس پھینکی اورربڑکی گولیاں مارنے سمیت فائرنگ کی۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی انڈونیشیا کے صدرسے ملاقات

چھنگ ڈو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے جنوب مغربی صوبےسچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں ملاقات کی۔ ویدودو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزکے 31 ویں سمرایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور چین کا دورہ کرنے کے لیے چھنگ ڈو میں ہیں۔ ملاقات میں صدر شی نے گزشتہ سال ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے باب کے آغازکا ذکر کیا۔ رواں  سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ چین اس کوانڈونیشیا کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، ترقی پذیر ممالک کے لیے ہم نصیب مستقبل، یکجہتی ،تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے ،دنیا اور خطے میں مزید امید اور مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک موقع سمجھتا ہے۔

روس کے جمہوریہ الٹائی میں ہیلی کاپٹر گر کر ت...

ماسکو(شِنہوا)روس کےجمہوریہ الٹائی میں جمعرات کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تاس نےطبی خدمات کے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیاکہ الٹائی ایویا کمپنی کا ایک روسی ساختہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جمہوریہ الٹائی کےیوسٹ کوکسنسکی ضلع کےگاؤں ٹیونگورمیں لینڈنگ کے دوران بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

 روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 12 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان میں سے 6 افراد ہلاک اور  کم سے کم سات زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 زخمیوں  کی حالت تشویشناک ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبےجیانگ سوکےسابق سینئرپارٹی عہدیدارپر...

ووہان(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جیانگ سوصوبائی کمیٹی کےسابق ڈپٹی سیکرٹری ژانگ جِنگ ہواکےخلاف جمعرات کوچین کےوسطی صوبہ ہوبے میں ووہان کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ژانگ پر 2008 سے 2021 کے درمیان 4 کروڑ 98 لاکھ40 ہزاریوآن (تقریباً 69لاکھ90 ہزارڈالر)کی رقم اورقیمتی اشیاء وصول کرنے کا الزام عائد ہے۔

انہوں نے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ سو میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کی ترقی اور ان کے ٹھیکے دینے  سمیت نوکریوں میں ترقی جیسے شعبوں میں مبینہ طور پردوسروں کے لیے منافع حاصل کیا۔

عدالتی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن پر مدعا علیہ اور اس کے وکلا نے جرح کی۔

ژانگ نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔

مقدمے کا فیصلہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر سنایا جائے گا۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان ۔ چھنگ ڈو ۔ صدر گیانا۔ آمد

چین ، گیانا کے صدر عرفان علی ایف آئی ایس یو ورلڈ یو نیورسٹی گیمز میں شر کت کے لئے جنو ب مغر بی صو بہ سیچھوان کے چھنگ ڈو پہنچے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، آکرہ ۔ روایتی چینی ادویات

گھانا کے  آکرہ میں  چین ۔ گھانا دوستی اسپتال میں ایک مریض کا روایتی چینی ادویات سے علاج کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آکرہ ۔ روایتی چینی ادویات

گھانا کے  آکرہ میں  چین ۔ گھانا دوستی اسپتال میں ایک مریض کا روایتی چینی ادویات سے علاج کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ طوفان ڈوک سوری ۔ احتیاطی تدابیر

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شیامن میں ماہی گیر کشتیاں ایک بندرگاہ پر کھڑی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ چھٹی سی آئی آئی ای ۔ نیوز بر...

چین، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش و کنونشن مرکز میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش بارے بریفنگ دی جارہی ہے۔(شِنہوا)

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ترکیہ کے ساتھ باہمی اسٹریٹجک اعتماد ، تع...

انقرہ (شِنہوا) چین کے سینئر سفارتکار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین باہمی اسٹریٹجک  اعتماد کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ترک حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں نئی رفتار پیدا کی جاسکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے یہ بات ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ملاقات کے دوران کہی۔

وانگ نے کہا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور بڑے ترقی پذیر ممالک کے نمائندوں کی حیثیت سے چین اور ترکیہ وسیع تر مشترکہ مفادات اور گہرے تعاون کے امکانات کے حامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے اور قومی آزادی ، خودمختاری اور جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ترکیہ کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں ترکیہ کی حمایت کرتا ہے  اور اس  کے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

فدان نے کہا کہ ترکیہ، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ترکیہ کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ ترکیہ اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ چین کی اقتصادی و تکنیکی ترقی ایک خطرہ ہے۔

 ترکیہ،  چین کی ترقی کو بدنام کرنے اور روکنے کی مخالفت کرتا ہےاور ترکیہ میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا جو چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

چین۔ سیچھوان ۔ چھنگ ڈو ۔ وزیراعظم جارجیا۔ آم...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ (شِنہوا)

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جینان میں قومی کتب میلے کے دوران 7 لا...

جینان (شِنہوا) چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ کے دارالحکومت جینان میں منعقدہ 31 ویں قومی کتب میلے کے دوران مختلف مضوعات پر 7 لاکھ سے زائد مطبوعات پیش کی گئی ہیں۔ نمائش آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقدہ ہورہی ہے۔

نمائش گاہ میں 8 پویلین قائم کئے گئے جس کا مجموعی رقبہ 1 لاکھ مربع میٹرز ہے۔ اس میں ملک بھر سے 1 ہزار 700 سے زائد اشاعتی ادارے شرکت کررہے ہیں۔

اس نمائش میں تقریباً 750 سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں منتخب کتابوں کی نمائش، جدید اشاعت ، پینٹنگز اورانٹرویوز وغیرہ شامل ہیں جس کا مقصد نئے دور میں اشاعتی صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں حاصل کامیابیوں کو ظاہر کرنا ہے۔ نمائش 31 جولائی تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایپلی کیشنز بھی پیش کی جائیں گی تاکہ قارئین اور سامعین ایک نئے تجربے سے روشناس ہوسکیں۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے چھنگ ڈو میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز اپنے...

چھنگ ڈو (شِنہوا) 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں جمعہ سے شروع ہورہے ہیں۔ یہ کھیل نوول کرونا وائرس کے سبب 2 مرتبہ ملتوی کئے گئے۔

چین کا شہر چھنگ ڈو ان کھیلوں کا انعقاد کرنے والا تیسرا شہر ہے ۔اس سے قبل ان کھیلوں کا بیجنگ میں 2001 اور شین ژین میں 2011 میں انعقاد ہوچکاہے۔ یہ کھیل 2 سال میں ایک بار منعقد کئے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی کھیل 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے جس کے دوران 18 کھیلوں کے 269 ایونٹس ہوں گے ۔ ان میں 15 کھیل لازمی اور 3 اختیاری کھیل، کشتی رانی ، نشانہ بازی اور ووشو شامل ہیں۔

چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں میں چین کا دستہ 700 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جس میں ملک بھر کی 100 سے زائد جامعات کے 411  کھلاڑی شامل ہیں جو تمام کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

وبائی مرض کے اثرات میں کمی اور طلباء کی شرکت یقینی بنانے کے لئے  ایف آئی ایس یو نے شرکاء کی عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 25  سے بڑھا کر 27 کردی ہے۔

اس کے علاوہ  ضابطہ کار میں بھی نر می کی گئی ہے جس کے تحت موجودہ طلباء اور ایک سال کے اندر گریجویشن کرنے والے طلبہ بھی شرکت کے اہل ہوگئے ہیں ۔ اس سے 2020، 2021 اور 2022 میں گریجویشن کرنے والے طلباء فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

چھنگ ڈو نے 49 مقامات اور  مراکز کی تعمیر کے ساتھ تزئین و آرائش اور توسیع مکمل کی ہے جہاں اعلیٰ درجے کا بنیادی ڈھانچہ اور خدمات میسر ہیں۔

افتتاحی تقریب جمعہ کی شام ڈونگ آن لیک اسپورٹس پارک میں منعقد ہوگی۔

چھنگ ڈو کو بڑے پانڈا کا آبائی شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی جاری ہے جس میں بڑے پانڈا اور سیچھوان اوپرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فن لینڈ کی چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں سے بڑی ا...

ہیلسنکی (شِنہوا) فن لینڈ کے 100 سے زائد طالب علم کھلاڑی اور عہدیدار 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت کے لئے چین کے شہر چھنگ ڈو پہنچ گئے ہیں۔

فن لینڈ اسٹوڈنٹ اسپورٹس فیڈریشن (او ایل ایل) کے ایونٹس اور ٹریننگ اسپیشلسٹ مارکو رنتاہالواری نے شِنہوا کو تایا کہ فن لینڈ ان کھیلوں کا منتظر ہے اور وہ بہترین کا میا بی کے لئے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال میں فن لینڈ کا پہلا یونیورسٹی گیمز کا تمغہ جیتنا ممکن ہے۔ فن لینڈ نے تاریخی طور پر سرمائی یونیورسٹی کھیلوں میں بہتر نتائج دیئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سمر یونیورسٹی کھیلوں کے دوران ٹریک اور فیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

رنتاہالواری نے کہا کہ فن لینڈ ان کھیلوں کے 11 مقابلوں میں حصہ لے گا۔ نیشنل اولمپک کمیٹی (این او سی) نے کھلاڑیوں کا انتخاب متعلقہ ڈسپلن فیڈریشنز کی تجاویز کی بنیاد پر ان کی متوقع کارکردگی کے پیش نظر کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چھنگ ڈو میں فن لینڈ کی ٹیم میں 23 برس سے کم عمر 3  یورپی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں 5 ہزار میٹر سلور میڈلسٹ ایمل ہیلینڈر، جیولین سلور میڈلسٹ ٹوپیاس لین اور ٹرپل جمپ کانسی کا تمغہ جیتنے والی جیسیکا کہارا شامل ہیں۔

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ لانچ کر...

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے تین سیٹلائٹس پر مشتمل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ کو خلا میں بھیجنے کے لیے لانگ مارچ ۔2 ڈی کیریئر راکٹ لانچ کردیا۔

یاؤ گان -36 کے تین سیٹلائٹس کو جمعرات کی صبح 4 بج کر 2 منٹ پر بیجنگ وقت کے مطابق جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا جو پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوئے۔

یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 480 ویں پرواز ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ زرعی شراکت داری بہت مثبت ہے ، بر...

بوجمبورا (شِنہوا) برونڈی کے ایک سینئر زرعی عہدیدار نے کہا ہے کہ برونڈی، چین کے ساتھ اپنے زرعی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملک کے زرعی منصوبوں کے لیے مزید حمایت کی امید رکھتا ہے۔

برونڈی کی ماحولیات، زراعت اور لائیو سٹاک کی وزارت کے مستقل سیکرٹری پراسپر ڈوڈیکو نے کہاہے کہ برونڈی اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کا لگا یا جا نے والا تخمینہ بہت مثبت ہے ۔ اس تعاون سےدونوں فریقین تجربات کا اشتراک کرنے کے حامل  ہیں۔یہ خصو صی طور پر اس لئے تسلیم کیا جاتا ہے کہ چین کے پاس آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پیداوار بڑھانے میں مہارت اور تجربہ موجود ہے۔

انہوں نے ملک کے تجارتی دارالحکومت بوجمبورا میں ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتا یا کہ ہم مثبت نتائج خصوصاً چاول کی پیداوار میں اضافے کے گواہ ہیں ۔ ہمارے مقامی ماہرین نے چاول کی اقسام کے انتخاب سے فائدہ اٹھایا تاکہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام پیدا کی جا سکیں جس سے بڑے پیما نے پر فصل کی کا شت ہو سکے۔

صوبہ بوبنزا کے ضلع کیہنگا میں چینی زرعی ماہرین نے ایک کثیر الجہتی تحقیقی مرکز قائم کیا ہے جہاں چاول کی ہائبرڈ اقسام کی کامیابی سے کاشت کی گئی ہے۔

برونڈی کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل تین سے چار ٹن چاول پیدا کر نے والا دھان کا ایک ہیکٹر کھیت  اب چینی ٹیکنالوجی سے 10 سے 11 ٹن چاول پیدا کر سکتا ہے۔

ڈوڈیکو نے کہا کہ دوطرفہ زرعی تعاون میں مکئی، مچھلی کی کاشت اور پولٹری بھی شامل ہیں۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جون کے دوران صنعتی منافع میں معمولی کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں   جون 2023 کے دوران  معمولی کمی ہوئی  ہے۔

2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لا کھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) سالانہ کاروباری آمدن رکھنے والے صنعتی اداروں نے  گزشتہ ماہ  719.76 ارب یوآن کا مشترکہ منافع کمایا جو ایک برس قبل کی نسبت  8.3 فیصد کم اور مئی کی 12.6 فیصد گرواٹ کی نسبت خاصا کم ہے۔ 

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان سن شیاؤ نے بتایا کہ  معاشی ترقی کے فروغ کی پالیسیوں کے سبب صنعتی پیداوار میں بہتری کا عمل اور کاروباری منافع کی بحالی کا رجحان جاری رہا جس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ 

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چینی صنعتی اداروں کے منافع میں گزشتہ برس  کی نسبت 16.8 فیصد کمی ہوئی جو پہلی سہ ماہی سے 4.6 فیصد پوائنٹس کے قریب تر ہے۔ 

جنوری سے جون کے عرصے کے دوران پیداواری شعبے  نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 9.4 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

سازو سامان بنانے والی کمپنیز کے مشترکہ منافع میں ابتدائی 6 ماہ کے دوران 3.1 فیصد اضافہ ہوا جو  پہلی سہ ماہی کی نسبت 20.8 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے اور اس نے گرواٹ کے رجحان کو پلٹ دیا ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی جا نب سے سیچھوان کا د...

چھنگ ڈو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کا معائنہ جاتی دورہ کیا۔

انہوں نے گوانگ یوآن شہر میں "شوڈاؤ" نام سے مشہور قدیم سڑک کے ایک حصے کا دورہ کیا اور دیانگ شہر میں سان شینگ دوئی عجائب گھر بھی دیکھا۔

چینی صدرنے تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے ماحولیاتی تحفظ، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے مقامات کی کھدائی اور تحقیق میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ ثقافتی آثار کی حفاظت اور بحالی بارے معلومات حاصل کیں۔

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ گوانگ یوآن شہر میں ایک قدیم سڑک کے ایک حصے کا دورہ کررہے ہیں جسے "شوڈاؤ" بھی کہا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

چین،سنکیانگ کے جی ڈی پی میں پہلی ششماہی کے...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے کی  مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 854.2 ارب یوآن (تقریباً 119.8 ارب امریکی ڈالر) سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد زائد ہے۔

علاقائی شماریات بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤ جن چھیانگ نے بتایا کہ اس عرصے میں خطے کی پہلے درجے کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو57.15 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت  5.6 فیصد زائد ہے۔

 دوسرے درجے کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو 344.38 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہے۔

خطے کی تیسرے درجے کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو 4.3 فیصد بڑھ کر 452.67 ارب یوآن سے زیادہ ہوگئی۔

زراعت، جنگلات، مویشیوں کی افزائش اور ماہی گیری کے شعبوں میں مجموعی پیداواری مالیت ابتدائی 6 ماہ کے دوران 123.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے، چینی سفارت خانہ میں پی ایل اے کی 96...

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے میں چینی سفارت خانہ نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی  96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقر یب کا انعقاد کیا۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ، چینی سفارت خانہ کے دفاعی اتاشی ژو یونگ لونگ، زمبابوے کے قائم مقام وزیر دفاع ڈینیئل گاروے، سفارتکاروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

استقبالیہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ژو نے کہا کہ گزشتہ 96 سالوں کے دوران چین کی قومی آزادی اور آزادی کی جدوجہد کے دوران پی ایل اے کے قیام اور ترقی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں فوج کی مضبوط ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایل اے کی زمبابوے کے ساتھ ایک طویل تاریخ اور دوستا نہ تعلق ہے جو 1960  کی دہائی میں زمبابوے کی آزادی کی لڑائی سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی قیمتی یادیں ہماری مشترکہ وراثت ہیں جو آج کل ہمارے تعلقات کو تشکیل دے رہی ہیں۔

اپنے خطاب میں دفاعی اتاشی ژو نے کہا کہ پی ایل اے نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے مطالبے پر وفاداری سے جواب دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی اور زمبابوے کی دفاعی افواج کے درمیان روایتی دوستی کو 1960 کی دہائی میں دونوں ممالک کے با نیوں نےفروغ دیا تھا ۔

 گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے ہمیشہ اس کی قدر کی گئی ہے اور مسلسل فروغ دیا گیا ہے۔

ترک صدر کی سینئر چینی سفارتکار سے ملاقات

انقرہ(شِنہوا) ترک صدر رجب طیب ا یردوان نے چین کے سینئر سفارتکار وانگ یی سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ا یردوان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ سے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کو  نیک تمنا ئیں  پیش کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور چین دونوں عالمی اثر و رسوخ کے حامل ممالک ہیں اور ان کے تعاون کی اہمیت دوطرفہ سرحدوں سے باہر ہے۔

ا یردوان نے ترکیہ کی ون چائنہ پالیسی   پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک چین کی ترقی کو خطرے کے طور پر نہیں دیکھتا ہے۔

ا یردوان نے کہا کہ ترکیہ بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی جیسے میکانزم کے ذریعے چین کے ساتھ اعلٰی سطح کے  تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ترکیہ کے مڈل کوریڈور منصوبے اور چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، تجارت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے اور ترکیہ۔چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

ا یردوان نے کہا کہ ترکیہ  سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرتا اور یوکرین کے بحران سمیت بین الاقوامی اور علاقائی امور پر چین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن وانگ نے ا یردوان کو چینی صدر کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ترک صدر کو بتایا کہ چین انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہے اور آزادی کو برقرار رکھنے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونےمیں ترکیہ کی حمایت کرتا ہے۔

عراق کا مذہبی منافرت کے خلاف اقوام متحدہ کی...

بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لئے بین المذاہب اور بین  الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عقائد اور مذاہب کی توہین اور بے حرمتی معاشروں میں تقسیم کا باعث بن سکتی ہے جو بعد میں نفرت کے  اظہار، لوگوں کے درمیان غصے اور جھگڑے کو بھڑکانے اور خیالات میں اختلافات کو نفرت اور تشدد میں تبدیل کرنے پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔

بیان میں ہر قسم کی نفرت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تمام ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس رجحان سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی یہ قرارداد سویڈن اور ڈنمارک میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی   کے بعد سامنے آئی ہے جس کے بعد بغداد میں شدید احتجاج ہوا تھا اور عراقی حکومت نے سویڈش سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو ان کے ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن نے فون کیا جس کے دوران حسین نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کو جلانے کی مذمت کی۔

حسین نے اس بات پر زور دیا کہ اظہار رائے کی آزادی سے دیگر آزادیوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے اور اس طرح کے اقدامات انسانی وقاراور حقوق سے متصادم ہیں۔

راسموسن نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ڈنمارک کی حکومت اس طرح کے مسلم مخالف اقدامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

۲۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا اعلیٰ سطح کی حکمرانی کے ساتھ مسل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے یکم اگست کے آرمی ڈے کی مناسبت سے تمام تر فوجی گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا ساتواں گروپ مطالعاتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر لحاظ سے فوجی گورننس کو مضبوط بنانا سی پی سی کے فلسفے اور فوجی امور کو چلانے کے طریقوں میں گہری تبدیلی کی نمائندگی اور قومی دفاع اور فوج کو جدید بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے تزویراتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے جو چین کے طرز حکمرانی اور صلاحیت کو جدید بنانے کا ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں اور نئے دور کے لیے فوج کو مضبوط بنانے کی سوچ پر مکمل عمل درآمد اور نئے دور کے لیے فوجی حکمت عملی پر عمل کرنا چاہیے۔ ہمیں مسلح افواج پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اس حقیقت پر کاربند رہنا چاہیے کہ تمام فوجی کوششوں کے لیے حربی صلاحیتوں کا موثر ہونا ہی واحد اور بنیادی معیار ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ فوجی نظام کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بناتے ہوئے، ہمیں ملٹری گورننس کے لیے ایک جدید نظام بنانا چاہیے اور اس طرز حکمرانی کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی گورننس کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کے  لیے مسلح افواج کو سہولت فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے، تاکہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کو اپنے قیام کی صد سالہ تقریب کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔ اکیڈمی آف ملٹری سائنسز کے تحت ملٹری لاء انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ژاؤ دونگ بن نے اس مسئلہ پر لیکچر دیا اور اس سلسلے میں امور کی انجام دہی کے لیے تجاویز پیش کیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے ژاؤ کے لیکچر کے بعد تبادلہ خیال کیا۔ 

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سیچھوان-چھنگ ڈو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-مشعل...

چین کے صوبہ سچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 31ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی مشعل ریلے کے دوران  سمارنچ فاؤنڈیشن کے مشعل بردار مشعل کے ساتھ دوڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-ایردوان-فلسطین-عباس-پریس کانفرنس

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں جس میں انہوں نے فلسطینی نصب العین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔(شِنہوا)

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سیچھوان-چھنگ ڈو-ورلڈ یونیورسٹی گیمز-مشعل...

چین کے صوبہ سچھوان کے شہرچھنگ ڈومیں 31ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی مشعل ریلے کے دوران چین سے مشعل بردارژینگ روئی (دائیں ) اور بنگلہ دیش سے زاہد العالم تصویر کھنچوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی-میلان-گرج چمک -اولے-تباہ کاریاں

 اٹلی کے شہر میلان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے پڑنے کے بعد ایک سڑک پر گرا ہوا درخت دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-بنڈونگ-کچرا صفائی-دریاوں کاقومی دن

انڈونیشیا میں دریاوں کے قومی دن کے موقع پر مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ میں دریائے سیکیروہ میں لوگ کچرا صاف کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر جمعرات سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 275 یوآن (تقریباً 38.57 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 260 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ چین میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت،خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں رات کے وقت ساحل پر پھنسی 51 وہی...

سڈنی(شِنہوا)مغربی آسٹریلیا میں حیاتیاتی تنوع، تحفظ اور پرکشش مقامات (ڈی بی سی اے)کے محکمے نے تصدیق کی کہ ریاست کے جنوب مغرب میں چھائنزساحل پر رات کے وقت پھنسی ہوئی 51  وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

محکمہ نے بدھ کو کہا کہ پارکس اور وائلڈ لائف سروس کے اہلکار رجسٹرڈ رضاکاروں اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں تاکہ باقی 46 وہیل مچھلیوں کو دن کے دوران گہرے پانی میں واپس بھیجنے کی کوشش کی جا سکے۔

محکمے نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر ساحل سمندر سے دور رہیں۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فل...

رام اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کے روز 23 سالہ محمد نادا کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر کے مغرب میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جیپوں اور فوجی گاڑیوں کی مدد سے العین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی تلاش کے لیے گھروں پر چھاپہ مارا۔

پناہ گزین کیمپ میں درجنوں فلسطینی نوجوانوں اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر پتھراؤ کیا۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ سے نکلنے سے قبل دو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پرامن ترقی کے لیے پرعزم ہے:چینی سفیر

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے پرامن ترقی کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین مضبوط اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن ترقی کے لیے پرعزم ہے اور وہ  ایک ایسی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔ ژانگ نے مزید کہا کہ ہنگاموں اور تبدیلیوں پرمبنی عالمی منظرنامے کا سامنا کرتے ہوئے، چین تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور عالمی سلامتی کے اقدام کو نافذ کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

سفیرنے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ مسائل کے بھڑک اٹھنے کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے ہمیشہ انصاف اور عدل کو برقرار رکھا  اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے سیاسی تصفیہ کو فروغ دے کر امن کا ساتھ دیا ہے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں شدید سیلاب سے 9 افراد جاں بحق،...

چاریکار، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم نو افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان سید حکمت اللہ شمیم کے مطابق سیلاب نے منگل کی سہ پہر سیگارڈ اور شمورتی اضلاع کے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 200 رہائشی مکانات، 1 ہزار ایکڑ زرعی اراضی، 36 کلومیٹر سڑک، پانی کی کچھ نہریں تباہ اور متعدد جانوربہہ گئے۔

افغانستان کے موسمیاتی حکام نے آنے والے دنوں میں ملک کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام میں ایچ ایف ایم ڈی کے خلاف ویکسین کا...

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام میں انسانوں کی  ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری (ایچ ایف ایم ڈی) کے خلاف ویکسین کا تیسرا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد سرکاری منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔

ویتنام نیوزڈیلی  نے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے کلینیکل ریسرچ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرنگیون ترونگ توآن کے حوالے سے بتایا کہ جن بچوں کو ویکسین لگائی گئی ان میں ایچ ایف ایم ڈی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین غیر ماؤس ایڈاپٹڈ اینٹرو وائرس 71 (ای وی71) کی ایک قسم کی وجہ سے ہونے والی بیماری کے خلاف 96.8 فیصد موثر ہے، یہ  وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے جس سے موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کا بھارت سے چاول کی برآمد پر عائ...

نئی دہلی(شِنہوا)  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت سے چاول کی ایک مخصوص قسم کی برآمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا عالمی افراط زرپر اثر پڑے گا۔ بھارتی حکومت نے ملکی سپلائی  کو فروغ دینےاور خوردہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے 20 جولائی کو غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے اجرا کے بعد آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیئر اولیور گورنچاس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس طرح کی پابندیاں باقی دنیا میں خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بڑھا سکتی اور انتقامی اقدامات کا باعث بن سکتی ہیں، جو عالمی سطح پر نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔  آئی ایم ایف نے رواں سال بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جو علاقائی اوسط 5.3 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آر کانگو میں چینی امن دستے کو اقوام متحدہ...

بوکاوو،کانگو (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن(ایم او این یوایس سی او) کے 26ویں چینی امن دستے کو یو این پیس میڈل سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب مشرقی صوبے جنوبی کیوو کے دارالحکومت بوکاو کے مضافات میں چینی دستے کی انجینئرنگ کمپنی کے کیمپ میں منعقد ہوئی۔ایم او این یوایس سی او  کے جنوبی سیکٹر کے قائم مقام کمانڈر محمد وقار نجیب نے کہا کہ چینی امن فوجیوں نے اپنے سے پہلے آںے والوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی روایت کو مکمل طور پربرقراررکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب سے چینی امن دستوں کا پہلا گروپ اپریل 2003 میں کانگو میں تعینات کیا گیا ، انہوں نے مقامی امن اور ترقی کے لیے ضروری لاتعداد مشنز کو مکمل کرکے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔کمانڈر نے میڈیکل کمپنی کے زیر انتظام لیول-II اسپتال کو چلانے کے ساتھ ساتھ  خاص طور پر صوبے کے سیلاب زدہ کالھے علاقے میں دریائے لوزیرا پر ایک عارضی پل کا حوالہ دیا، جسے حال ہی میں انجینئرنگ کمپنی نے مکمل کیا ہے۔

ترکیہ میں داعش کے 9 مشتبہ افرادگرفتار

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے داعش کے 9 مشتبہ غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لےلیا ہے۔

سرکاری ٹی آر ٹی کے نشریاتی ادارے نے بدھ کو گمنام سیکورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترک پولیس کی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس ٹیموں کے آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے  10 غیر ملکی مجرموں میں  داعش کے مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کو ان سے شہادتیں لینے کے بعد انہیں ملک بدری کے لیے ترک ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن کے حوالے کیا جائے گا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ان میں سے کچھ مشتبہ افراد متنازعہ علاقوں  میں رہ چکے ہیں جو گزشتہ سالوں میں داعش گروپ کی صفوں میں سرگرم تھے۔

۲۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں