• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد دی...

دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ قصورکی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے 5 دیہات خالی کرالئے ہیں،دیہاتوں سے نقل مکانی کا عمل جاری ہے۔ کھیتوں اور گزرگاہوں میں پانی آجانے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، قصور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہونے سے سیلاب زدگان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ٹبہ سلطان پور میں دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن کے مقام پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، یہاں پانی کی آمد 27662 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 25626کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔ ٹبہ سلطان پورمیں سیلابی ریلے سے دریائی پٹی سے ملحقہ علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے بستی کوٹ بھٹہ کا حفاظتی بند دوبارہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے، دریائے ستلج میں پانی کے اضافے پرضلعی انتظامیہ وہاڑی بھی متحرک ہو گئی ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو ملازمہ پر تشدد، اسلام آباد پولیس نے س...

اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں بچی کے والد کی درخواست پر سول جج اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ ہمک میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار ماہانہ تنخواہ پر 6 ماہ سے سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمہ تھی، بچی سے ملاقات کیلئے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے۔ متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ 14 سالہ بیٹی کو 6 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کے لیے بھیجا تھا، بیٹی کو سول جج اسلام آباد کی اہلیہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بیٹی کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ دوسری جانب اے ایس پی سٹی عثمان کے مطابق ملازمہ کو کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرہ لڑکی کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔ تاہم اس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے اسے سرگودھا سے لاہور ریفر کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو...

امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں، امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو (بی ایس جی آئی ) کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الاستماع للقران الكريم - تحميل القران الكريم...

الاستماع للقران الكريم - تحميل القران الكريم بصوت كل شيوخ الحرم 

نقدم لكم القران الكريم بقراءات متعدده من شيوخ الحرم والقراء سوف يتم طرحها عليكم ونسال الله التوفيق لنا ولكم ان شاء الله ولكل من ساهم بنشهرها وفي ميزان حسناتكم ان شاء الله تعالى

القران الكريم بصوت الشيخ خالد القحطاني

القران الكريم بصوت الشيخ صلاح بو خاطر

القران الكريم بصوت الشيخ ياسر الدوسري

القران الكريم بصوت الشيخ ابراهيم الاخضر

القران الكريم بصوت الشيخ محمد البراك

 

القران الكريم بصوت الشيخ هاني الرفاعي

القران الكريم بصوت الشيخ احمد الحواشي

 

القران الكريم بصوت الشيخ مشاري راشد العفاسي

 

القران الكريم كاملا بصوت الشيخ احمد العجمي

القران الكريم كاملا بصوت الشيخ ماهر المعيقلي

القران الكريم بصوت الشيخ محمد صديق المنشاوي

القران الكريم بصوت الشيخ عبد الباسط عبد الصمد

القران الكريم بصوت الشيخ عبدالرحمن السديس

 

القران الكريم بصوت الشيخ فارس عباد

 

القران الكريم بصوت الشيخ سعود شريم

هذا العمل لوجه الله تعالى عن روح  الوالده رحمها الله واسكنها الله فسيح جناته اللهم امين وعن كل من ينشرها لوجه الله تعالى

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

 

 

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-این پی سی-اجلاس

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی کونسل آف چیئرپرسنز کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی انڈونیشیا میں بحری جہاز ڈوبنے سے 15 افر...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے جنوب مشرقی صوبے سولاویسی کے پانیوں میں پیر کو علی الصبح ایک بحری جہازڈوبنےکے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

 نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ بحری جہاز میں کل 48 افراد سوار تھے۔

یوسف لطیف کے مطابق مزید لاپتہ افراد کی  کوئی اطلاع نہ ملنے پرتلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں پیر کو ختم ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات  تقریباً 12 بجے سینٹرل بٹن ریجنسی میں خلیجِ ماواسانگکا میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور زندہ بچ جانے والوں کا طبی علاج جاری ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں معذورکاریگرو...

چھنگ ڈو (شِنہوا)چین میں 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمرورلڈ یونیورسٹی گیمز قریب آتے ہی لائسنس یافتہ تجارتی سامان کی ایک متنوع اقسام دکانوں میں دستیاب ہیں جس سے علاقہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست  تک منعقد ہونے والی ورلڈ یونیورسٹی گیمزکے تناظر میں  400 سے زیادہ پرچون سٹورز پر 1 ہزار سے زائد لائسنس یافتہ مصنوعات  متعارف اور فروخت کی جارہی ہیں۔ان میں چھنگ ڈو کے ضلع وین جیانگ میں ایک ثقافتی اور تخلیقی ورکشاپ کے ذریعے تخلیق کردہ کاغذ پر کوئلنگ کے منفرد فن پارے خاصے مقبول ہوئے ہیں۔

خوشنما کاغذی پٹیوں کی مدد سے احتیاط کے ساتھ رول کئے گئے اورچپکائے گئے یہ فن پارے دلکش ڈیزائنز پر مبنی ہیں جن میں خوبصورت پھولوں اور کیڑوں کی تصویریں، ہوا سے جھنکار پیداکرنے والی لڑیاں اورسمر یونیورسیڈ کا مشہور پانڈا میسکوٹ شامل ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے ضلع وین جیانگ میں ایک ثقافتی اورتخلیقی ورکشاپ میں کاغذپرکوئلنگ کےفن پارے رکھے گئےہیں۔(شِنہوا)

تاہم بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان شاندار فن پاروں کے معمار تمام مقامی ہنرمند دستکارمعذورہیں۔

ورکشاپ میں دستکاروں کے سربراہ وانگ لِن جیانگ نے کہا کہ ہمیں ہر روز نئے آرڈرز موصول ہوتے ہیں اورکاغذ پرکوئلنگ کے ہمارے فن کی تصویریں حال ہی میں آن لائن اور مختلف آف لائن ریٹیل سٹورز میں بہت مشہور ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے دستکار چھنگ ڈو یونیورسیڈ کے نشان کی تصویروں کے آرڈر پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-یوکرین-ڈرون حملہ

روس کے دارالحکومت ماسکومیں یوکرینی ڈرون حملے سے متاثرہ ایک عمارت کا منظر۔(شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-حئی لونگ جیانگ-چھی چھی ہار-جم-منہدم

 چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے چھی چھی ہارمیں مڈل سکول کے منہدم ہونے والے جمنازیم کی جگہ پرامدادی کارکن کام کر رہے ہیں جہاں چھت گرنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-حئی لونگ جیانگ-چھی چھیار-جم-منہدم

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے چھی چھی ہار میں مڈل سکول کے منہدم ہونے والے جمنازیم کے مقام کا منظرجہاں چھت گرنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔(شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-حیدرآباد-مون سون-بارش

حیدرآباد میں مون سون کی شدید بارش کے بعد سیلاب زدہ سڑک پرگاڑیاں چل رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین تاریخی قومی علامات کے حامل یادگاری سکے ج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا مرکزی بینک 25 جولائی کو یادگاری سکے جاری کرے گا جن پر  پانچ قومی تاریخی نمونے کندہ ہوں گے۔ پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق، پانچ سکوں میں دو سونے اور تین چاندی کے سکے شامل ہیں جن کا ملک میں قانونی طور پر لین دین کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

200 یوآن (تقریباً 28 ڈالر) کی مالیت والے سونے کے سکے کی الٹی سائیڈ پرجیڈ ڈریگن کندہ ہے جبکہ 50 یوآن مالیت کےسونے کے دوسرے سکے پرجیڈ کلہاڑی کے سر کی تصویر بنائی گئی ہے۔

پانچ یوآن مالیت کے حامل چاندی کے ہر ایک سکے پرعقاب  کی تصویرمیں مٹی کا برتن ، مشروب کی سفید مٹی کی صراحی اورالٹی طرف بالترتیب ڈریگن   کے نشان کے ساتھ ایک پلیٹ کندہ ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کمبوڈین پیپلز پارٹی کو قومی انتخابات...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمبوڈیا کو ساتویں عام انتخابات کے انعقاد اور  کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پیرکو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کمبوڈیا کے ساتویں قومی انتخابات میں سی پی پی کی کامیابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک اچھے پڑوسی اور اچھے دوست کے طور پر، ہم کمبوڈیا میں ساتویں عام انتخابات کے بخوبی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمبوڈیا کی نئی قومی اسمبلی اور حکومت کی تشکیل میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین  پرامید ہے کہ کمبوڈیا کی قومی ترقی سے اس کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

ماؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات مضبوط رفتار سےآگے بڑھے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور باہمی تعاون پرمبنی اور دونوں ممالک علاقائی تعاون اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے لیے تعاون کررہے ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کمبوڈین پیپلز پارٹی کو قومی انتخابات...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمبوڈیا کو ساتویں عام انتخابات کے انعقاد اور  کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پیرکو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کمبوڈیا کے ساتویں قومی انتخابات میں سی پی پی کی کامیابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک اچھے پڑوسی اور اچھے دوست کے طور پر، ہم کمبوڈیا میں ساتویں عام انتخابات کے بخوبی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمبوڈیا کی نئی قومی اسمبلی اور حکومت کی تشکیل میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین  پرامید ہے کہ کمبوڈیا کی قومی ترقی سے اس کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

ماؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات مضبوط رفتار سےآگے بڑھے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور باہمی تعاون پرمبنی اور دونوں ممالک علاقائی تعاون اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے لیے تعاون کررہے ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت 30 جولائی کو سنگاپور کےسیٹلائٹس لے جان...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ سنگاپور کے ڈی ایس -ایس اے آر سیٹلائٹ  سمیت چھ دیگر سیٹلائٹس خلاء میں لے جانے  کے لیے  30 جولائی کو پولرسیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی-سی 56)لانچ کرے گا۔

اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق 30 جولائی کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پرسری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکزکے پہلے لانچ پیڈ سےخلاء میں بھیجا جائےگا۔

اسرو کے مطابق بھارتی خلائی ادارے کی سرکاری کمپنی نیوسپیس انڈیا لمیٹڈ نے سنگاپور کے ڈی ایس -ایس اے آر سیٹلائٹ کوخلاء میں بھیجنے کے لیے پی ایس ایل وی-سی 56 خریدا ہے۔

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کو سنگاپور کی حکومت کےمختلف اداروں کی سیٹلائٹ تصاویر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسرو کا کہنا ہے کہ ایس ٹی انجینئرنگ سیٹلائٹ کوملٹی ماڈل اور اعلیٰ معیارکی تصاویر کے حصول اور اپنے تجارتی صارفین کو جغرافیائی خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کرے گا۔  

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف نے لاپرواہی سے گاڑی...

ویلنگٹن(شِنہوا)  نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف کیری ایلن نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزام پر استعفیٰ دے دیا،وہ  اپنی دماغی صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک ہفتہ پہلے چھٹی کے بعد دفتر واپس آئی تھیں۔

 پولیس کے مطابق،مقامی وقت کے مطابق اتوارکی  رات 9 بجے کے کچھ دیربعد ایلن ویلنگٹن میں ایک کار حادثے میں ملوث  پائی گئیں۔ جس پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے ویلنگٹن کے سنٹرل پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا  انھیں پیر کی رات تقریباً 1 بجے رہا کیا گیا۔    ایلن پر گاڑی کولاپرواہی سے چلانے اور پولیس افسر کے ساتھ جانے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس نے قانونی حد سے زیادہ سانس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کیاتاہم اسے اس سطح پرخلاف دست اندازی  کا جرم سمجھا جاتا ہے۔

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں تمباکوکے ریاستی ادارے کی انتظامیہ کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے حکم پرلیاؤننگ صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے تمباکوکے ریاستی ادارے کی انتظامیہ کےسابق نائب سربراہ ہی ژی ہوا کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ایس پی پی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سابق عہدیدارپررشوت خوری کا شبہ ہے۔

استغاثہ کےحوالے کیے جانےسےپہلےملزم کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی۔

کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر اعظم دل کے آپریشن کے بعد ہسپتا...

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکودل کے ہنگامی آپریشن کے بعدعدالتی تبدیلی کے متنازعہ منصوبے کی ایک اہم قانون سازی پرپارلیمانی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل پیرکی صبح ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کو تل ابیب کے باہرشیباہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ 73 سالہ رہنما کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے سینے میں پیس میکر لگایا گیا۔

انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت کےعدالتی تبدیلی کے متنازعہ منصوبے کی پہلی بڑی قانون سازی پر حتمی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ڈسچارج کیا گیا۔

اس سے قبل اتوار کے روزہزاروں افراد نے عدالتی ردو بدل کی متنازعہ قانون سازی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ایچ کے ایس اے آر میں ساتویں ضلع کونس...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ  کے ایس اے آر) حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ساتویں ضلع کونسل کے عام انتخابات رواں سال 10 دسمبر کو ہوں گے۔ ترجمان نے پیرکوبتایا کہ ضلعی کمیٹیوں کے حلقوں اور ضلع کونسل کے جغرافیائی حلقوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ساتویں مدت کی ضلعی کونسلیں ایچ  کے ایس اے آرکے بنیادی قانون کے تحت  مشاورتی اور خدمات کے امور انجام دینے، ایچ  کے ایس اے آر کے ضلعی گورننس کے امورمیں مناسب تعاون اور عوام کی توقعات پر مؤثر طریقے سے پورا اترنے کے لیے سختی سے عمل کریں گی۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ 2023 کے ضلع کونسل کے عام انتخابات،بشمول ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے حلقے اور ضلع کونسل کے جغرافیائی حلقے کے انتخابات  کے لیے نامزدگی کی مدت 17 سے 30 اکتوبر تک ہوگی۔ 

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں توانائی کی پیداوارمیں مستحکم اضافہ ب...

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کوئلے، خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں مسلسل اضافہ جاری رہا ہے۔  قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں کان کنوں نے جون میں 39کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال سے 2.5 فیصد زیادہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار2ارب 30کروڑ ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے جون کی مدت کے دوران، چین نے  مجموعی طور پر22کروڑٹن کوئلہ درآمد کیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 93 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی خام تیل کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد بڑھ کر10کروڑ50لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ اس کی خام تیل کی درآمدات 11.7 فیصد اضافے سے28کروڑ20لاکھ 80ہزارٹن ہو گئیں۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، قدرتی گیس کی پیداوار سال کی پہلی ششماہی میں 5.4 فیصد اضافے سے 115ارب50کروڑ کیوبک میٹر جبکہ درآمدات 5.8 فیصد بڑھ کر 5کروڑ66لاکھ 30ہزار مکعب میٹر ہو گئیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپوں میں 3 لاکھ بچوں...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں نقل مکانی کی مشکلات ، تعلیمی مراکزکے جلائے جانے اور طوفان موچاکا مقابلے کرنے والے  بچوں سے کیمپوں کے کلاس رومز بھرچکے ہیں جوسکول کے اپنےپہلے دن پرجوش نظر آئے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے ایک بیان میں کہاکہ نوعمروں اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کے وسیع مواقع کی بدولت تعلیمی سال 24-2023 کے لیے ریکارڈ 3 لاکھ بچوں کا اندراج کیا گیا ہے  جبکہ عالمی برادری سے پناہ گزین بچوں کی تعلیم کے لیےفوری طور پر3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی اپیل ہے۔

بیان کے مطابق نئے تعلیمی سال میں پہلی بار ہر عمر کے روہنگیا پناہ گزین بچے میانمار کے نصاب کے تحت تعلیم حاصل کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں اس کے آغاز کے بعد سے رسمی نصاب کو بتدریج وسعت دی گئی ہے جس میں گریڈ3 سے 5 اور گریڈ 10 کی کلاسیں پہلی بار کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپوں میں شروع ہوئیں جس سے بڑے اور چھوٹے بچوں کے لیے سیکھنے کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بنگلہ دیش میں یونیسیف کے نمائندے شیلڈن یٹ نے کہاکہ روہنگیا پناہ گزین بچے سیکھنا چاہتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے لیے اپنی امیدوں اور خوابوں کو حقیقیت میں بدلنا چاہتے ہیں۔

 شیلڈن یٹ نے کہا کہ ان بچوں کی محفوظ اور باوقار میانمار واپسی کے لیے سب سے اہم اور واحد جزو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں رہتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

انہوں  نے شراکت داروں اورعطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ یونیسیف کے ساتھ کھڑے ہوں جو ہرروہنگیا پناہ گزین بچے کو تعلیم فراہم کرنے کے اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری سے جنوبی کوریا کوگ...

شنگھائی (شِنہوا) ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری سے جنوبی کوریا کواس کے ماڈل وائی(رئیر وہیل ڈرائیو) کاروں کی برآمد شروع ہوگئی ہے۔ چین میں تیارکردہ ٹیسلا گاڑیاں پہلی بار جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں پہنچی ہیں۔

اس سے پہلے، جنوبی کوریا کو برآمد کی جانے والی ٹیسلا گاڑیاں امریکہ میں اس کی فریمونٹ فیکٹری میں تیار کی جاتی تھیں۔ شنگھائی پلانٹ سے اس سال کی پہلی ششماہی میں 4لاکھ 76ہزار500گاڑیوں کی ترسیل کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا،جو گزشتہ سال اس کی مجموعی ترسیل کے حجم کے تقریباً دو تہائی کے برابر ہے۔ فی الحال، پلانٹ سے40 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ایک گاڑی تیار ہوکر باہر آجاتی ہے اور 95 فیصد سے زیادہ آٹو پارٹس کو مقامی طور پر سپلائی کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، شنگھائی فیکٹری سے اس سال کے شروع میں پہلی بارتھائی لینڈ کو گاڑیاں برآمد کی تھیں۔ کمپنی کے مطابق   فیکٹری میں بنائی گئی ماڈل 3 اور ماڈل وائی کی کاریں  اس سال کے آغاز سے تھائی لینڈ کو فراہم کی گئیں۔ 

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 12 ستمبر سے شروع ہ...

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 12 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ گز شتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں 14 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے جن میں اتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ سال، جمناسٹک، نیٹ بال، روپ سکیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھروبال، تائیکوانڈو اور والی بال شامل ہیں۔ گیمز کی اختتامی تقریب 23 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشز کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا، سیریز میں انگلینڈ کے...

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا۔ مانچسٹر کے موسم نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کے کم بیک کی کوششوں پر پانی پھیر دیا، بارش کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ پر آخری روز ایک گیند کا کھیل بھی نہ ہوسکا اور انگلینڈ کی ٹیم ایک ممکنہ فتح سے محروم ہو گئی۔ سیریز میں 1-2 کے خسارے کا شکار انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں حاصل کرنا تھیں جبکہ آسٹریلین ٹیم انگلینڈ کے سکور سے 61 رنز پیچھے تھی اور اس کے بعد انگلش ٹیم کی ایک اننگ بھی باقی تھی مگر موسم نے ایسا نہ ہونے دیا۔ میچ کے آخری روز بارش نے ایک گیند کے کھیل کا بھی موقع نہ دیا، ایک موقع پر یوں لگا کہ میچ کا آغاز ہوجائے گا لیکن پھر سے بارش شروع ہو گئی اور بالآخر شام تک انتظار کے بعد امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد اب انگلینڈ کا ایشز سیریز جیتنا نا ممکن ہوگیا ہے، ایشز سیریز کا پانچواں اورآخری ٹیسٹ 27 جولائی سے شروع ہو گا، سیریز میں آسٹریلیا کو1-2 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز اگر ڈرا بھی ہوئی تو ایشز آسٹریلیا میں ہی رہے گی کیوں کہ قوانین کے مطابق ڈرا ہونے کی صورت میں پچھلی سیریز جیتنے والی ٹیم ایشز اپنے پاس برقرار رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ 22-2021 میں ہونے والی ایشز آسٹریلیا نے 0-4 سے اپنے نام کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب تو عادت سی ہے ایسے جینے میں بھارتی ٹیم کی...

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے دلچسپ ٹویٹ کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عرفان پٹھان نے لکھا کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر افسردہ نہیں ہوں کیونکہ اب تو عادت سی ہے ایسے جینے میں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے پورے میچ کے دوران سونے کو ترجیح دی کیونکہ میں میچ کا نتیجہ جانتا تھا۔ بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان ٹیم کو دل سے مبارکباد دی اور کہا کہ میرا اتوار بہت زبردست گزرا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امپائر کے فیصلے پر ناراضی، بھارتی کپتان پر 7...

امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر بھارتی کپتان پر 75 فیصد میچ فیس جرمانہ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں کامیابی سے محرومی پر بھارتی کپتان نے ناقص امپائرنگ پر غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر انھوں نے آن فیلڈ امپائرز کو ٹیم کے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن میں شریک ہونے کا بھی کہا تھا، تیسرا میچ ٹائی ہوجانے پر ٹرافی دونوں ملکوں نے شیئر کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمنپریت کور پر امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیے جانے پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ کپتان نگارسلطانہ نے بھارتی ہم منصب کے رویے سے متعلق سوال پر کہا کہ انھیں زیادہ بہتر رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کرکٹ ڈسپلن اور قدر کرنے کا ہی نام ہے، کھیل میں امپائرز کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے چاہے وہ ہمیں پسند ہی کیوں نہ آئے، انھوں نے ہماری پلیئرز سے متعلق ناراضی کا اظہار نہیں کیا ہے، لہذا اس معاملے پر ہمارا زیادہ کچھ کہنا نامناسب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمرون میں عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاک، متعد...

کیمرون میں عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے اقتصادی مرکز اور سب سے بڑے شہر دولا میں ایک چار منزلہ عمارت گر گئی اور ایک چھوٹی عمارت بھی اس کے ملبے کی زد میں آ گئی۔ عمارت کے ملبے تک دب کر تین سالہ بچی سمیت 16 افراد جان سے چلے گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ملبے کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ دولا شہر میں گزشتہ ماہ ہی 500 کے قریب عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست میں خرگوشوں کی بھرمار، عوام ذہن...

امریکا میں ایک چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں کی تعداد بڑھنے سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ جہاں درجنوں خرگوش ایک سے دوسرے مقام پردوڑتے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔ یہ پالتولائن ہیڈ خرگوش ہیں جوکسی نے پالے ہوں گے اوربعد میں ماحول میں چھوڑ دیا ہوگا۔ اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے 100 ہوچکی ہیجبکہ وِلٹن مینرزکے علاقے میں گھروں کی تعداد صرف 80 ہے۔ اب اس چھوٹی سی بستی میں ہرجگہ خرگوشوں کے غول دکھائی دیتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت ان سے بیزار نظر آتے ہیں۔ ایک گروہ کا اصرارہیکہ اگر ان کا بندوبست نہ کیا گیا تو وہ انہیں گولیوں سے ٹھکانے لگا دیں گے۔اس کی وجہ یہ ہیکہ گھروں کے پائیں باغ میں یہ پھدکتے رہتے ہیں اورباربارحملہ آور ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 1...

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے پر کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے۔ 6 کو ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوٹیمیں لاپتہ مسافروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ 17 ہزار جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی جزیرے میں سمندری حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ سال مئی میں ایک فیری جس میں 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگگارا صوبے کے قریب گہرے پانیوں میں ڈوب گئی تھی اور دو دن تک پھنسی رہی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،سینئر پولیس افسر نے بیوی اور بھتیجے کو...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے پولیس بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ بھارت میں سینئر پولیس افسر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں 57 سالہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے پہلے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود اپنی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تقریبا رات ساڑھے تین بجے پیش آیا، اسسٹنٹ پولیس کمشنر بینر ایریا میں واقع بنگلے میں رہائش پذیر تھے اور انہیں حال ہی میں امرواتی میں اے سی پی تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں پولیس نے خودکشی کی وہاں سے کوئی نوٹ نہیں ملا ،جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ خودکشی کی وجہ کیا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد...

افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوگئے، سینکڑوں گھر اور مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے باعث 30 افراد جان سے چلے گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، 26 افراد صرف ضلع جلریز میں ہلاک ہوئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں 4 افراد لقمہ اجل بنے، سیلابی ریلے میں سیکڑوں مکانات بھی بہہ گئے، مشرقی صوبے وردک میں 30 سے زائد افراد طوفانی بارش اور سیلاب میں لاپتہ ہوگئے۔ طالبان حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممتا بینر جی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا...

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کر دیا۔ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچایا، پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، پلاننگ سے 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا، مودی ایک بار پھرپلوامہ ڈرامہ رچا کرانتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی کے انکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی، مودی نواز گودی میڈیا نے ممتا بینر جی کو غدار قراردے دیا، ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔ رواں سال 14 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی انکشاف کیا کہ مودی اور امت شاہ نے انہیں پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا حکم دیا تھا۔ ستیاپال کا کہنا تھا کہ مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتا تھا، پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا۔جواب میں اگلے ہی روز پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو قیدی بنا لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کااجلاس،دوسر...

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکا اجلاس پیرکو منعقد ہوا، جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور دوسری ششماہی کے اقتصادی امورکے انتظامات کیے گئے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں میکرو اکنامک ریگولیشن کو درستگی اوربھرپور طریقے سے انجام دینے، کاؤنٹر سائیکلیکل ریگولیشن کو بہتربنانے اور مزید پالیسی آپشنز کی دستیابی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک کی معیشت کو نئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے، جو بنیادی طور پر ناکافی گھریلو طلب، کچھ کاروباری اداروں کے امورمیں مشکلات، اہم شعبوں میں خدشات اور چھپے ہوئے خطرات کے ساتھ ساتھ ایک سنگین اور پیچیدہ بیرونی ماحول سے پیدا ہوئے ہیں۔ اجلاس میں ایک فعال مالیاتی اور ایک مستعد مالی پالیسی پر قائم رہنے ، ٹیکس اور فیسوں میں کمی پرعملدرآمد میں وسعت، بہتری  اور اس کو یقینی بنانےاور مقدار اور ساخت کے لحاظ سے مالیاتی ٹولزکے  بھرپورکردارکی ضرورت پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  سائنسی اور تکنیکی اختراعات، حقیقی معیشت اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

کیپٹل مارکیٹ کو متحرک کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کی کوششوں کاوعدہ کرتے ہوئے آر ایم بی ایکسچینج ریٹ کو عمومی طور پر مناسب اور متوازن سطح پر مستحکم رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے تمغوں کے رب...

چھنگ ڈو (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران شو بروکیڈ کا  2 ہزار برس پرانا فن نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فخر کا با عث بنے گا۔

ان کھیلوں کے تمغوں کو چین کے ایک غیرمادی ثقافتی ورثہ " شوبروکیڈ" کی دستکاری اور مواد سے تیار کردہ ربن سے جوڑا گیا ہے ۔ تمغے 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقدہ کھیلوں کے دوران دیئے جائیں گے۔

سیچھوان صوبائی عجائب گھر کے ایسوسی ایٹ محقق لائی فی نے بتایا کہ شو بروکیڈ ملبوسات میں نمایاں مقام کا حامل ہے جو کہ ابتدائی بروکیڈ میں سے ایک ہے۔ چین میں 4 بروکیڈ زیادہ مشہور ہیں جن شو بروکیڈ ، سونگ بروکیڈ ، یون بروکیڈ ، اور ژوآنگ بروکیڈ شامل ہیں۔

شو بروکیڈ سے تیار کردہ ربن کی چوڑائی 2.5 سینٹی میٹر اور لمبائی 105 سینٹی میٹر ہے ، اس میں "سورج اورامورٹل برڈ " سمیت متعدد نمونے شامل کئے گئے ہیں جو روشنی ، امید اور خوابوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔

اس میں خوش بختی کے بادل اور چھنگ ڈو شہر کے پھول ہیبسکس بھی شامل کئے گئے ہیں جس سے  ڈیزائن کی ثقافتی خصوصیات میں اضافہ ہوا ہے۔

شو بروکیڈ کی منفرد خوبصورتی اس کی سادہ ، دھاری دار اور چمکدار ریشمی کپڑے کی بنائی ہے ۔ یہ ربن کو ایک واضح اور اچھی  شکل فراہم ہے۔  قدرتی روشنی میں ربن مختلف رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خوش بخت بادل کا نمونہ بھی زندگی کی ایک کیفیت کا اظہار ہے جو روشنی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے تبدیل ہوتا ہے۔

ربن کی ڈیزائنر اور چھنگ ڈو یونیورسٹی کی پروفیسر ما لیوا نے اس کی تیاری کے عمل کو رولر کوسٹر سے تعبیر کیا ہے جس کے لئے کئی بار ترامیم اور نظرثانی کی گئی ۔ اس حتمی چناؤ کے لئے 40 نمونے تیار کئے گئے تھے۔

ما نے بتایا کہ کہا کہ ربن کی تیاری کے لئے قدیم شو بروکیڈ بنانے میں مختلف چیلنجز درپیش تھے۔ ربن کے بنانے میں ہاتھ سے تیار کردہ 5 دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ۔ استبول ۔ ایف آئی ایس یو۔ یونیورسٹی ک...

ترکیہ ، استنبول کی ہیلک یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے 24 سالہ ایتھلیٹ عبداللہ تغلق استنبول میں آمدہ چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لئے تربیت حاصل کررہا ہے۔(شِنہوا) 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ۔ استبول ۔ ایف آئی ایس یو۔ یونیورسٹی ک...

ترکیہ ، استنبول کی ہیلک یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے 24 سالہ ایتھلیٹ عبداللہ تغلق استنبول میں آمدہ چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لئے تربیت حاصل کررہا ہے۔(شِنہوا) 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونانی کھلاڑی چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں میں ش...

ایتھنز (شِنہوا) یونانی ایتھلیٹس چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے آغاز کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔

یونان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے 34 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے۔ یونان کے ایتھلیٹس آرٹسٹک جمناسٹک، تیراکی، واٹر پولو، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں حصہ لیں گے۔

دستے کی تشکیل کے بعد کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے چین کے مغربی شہر چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے کھیلوں بارے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

نفسیات کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ 24 سالہ ایونا ساچا چین کا سفر کرنے اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔ ساچا کے لیے چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز وبائی مرض کے بعد زندگی معمول پر آنے کی علامت ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ " وہ اچھی کارکردگی، ٹائمنگ اور ریس دیکھنے کی خواہش مند ہیں"

ایتھنز کی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ا پلائیڈ میتھمیٹکس کی طالبہ اور تیرانداز لیڈیا نانو چھنگ ڈو کے آمدہ  دورے کو ایک خوشگوار تجربہ قرار دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر اپنی پوری کوشش کریں گی۔ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ یونیورسٹیزکے کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے دوران دنیا بھر کے کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملے گا جبکہ یہ تجربہ بطور کھلاڑی ہمارے سفر کے لئے بہت قیمتی ہوگا۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونانی کھلاڑی چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں میں ش...

ایتھنز (شِنہوا) یونانی ایتھلیٹس چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے آغاز کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔

یونان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے 34 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے۔ یونان کے ایتھلیٹس آرٹسٹک جمناسٹک، تیراکی، واٹر پولو، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں حصہ لیں گے۔

دستے کی تشکیل کے بعد کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے چین کے مغربی شہر چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے کھیلوں بارے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

نفسیات کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ 24 سالہ ایونا ساچا چین کا سفر کرنے اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔ ساچا کے لیے چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز وبائی مرض کے بعد زندگی معمول پر آنے کی علامت ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ " وہ اچھی کارکردگی، ٹائمنگ اور ریس دیکھنے کی خواہش مند ہیں"

ایتھنز کی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ا پلائیڈ میتھمیٹکس کی طالبہ اور تیرانداز لیڈیا نانو چھنگ ڈو کے آمدہ  دورے کو ایک خوشگوار تجربہ قرار دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر اپنی پوری کوشش کریں گی۔ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ یونیورسٹیزکے کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے دوران دنیا بھر کے کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملے گا جبکہ یہ تجربہ بطور کھلاڑی ہمارے سفر کے لئے بہت قیمتی ہوگا۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا...

جرمنی کی پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن سیویم ڈاگڈیلن نے حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا کو بتایا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے اچھے اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا احمقانہ عمل ہو گا۔ جرمن بنڈس ٹاگ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈاء لنک (بائیں پارٹی) پارلیمانی گروپ کی چیئر پرسن ڈاگڈیلن نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعاون کے بغیر جرمنی اور یورپ کو گلوبلائزڈ دنیا میں خود کو الگ تھلگ کرنے اور صنعتی زوال کا خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے چین کو جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اس ایشیائی ملک سے خاص طور پر خام مال اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات جیسی درآمدات پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن معیشت کا انحصار چینی مارکیٹ پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین میں تقریبا5 ہزار جرمن کمپنیاں کام کرتی ہیں اور جرمنی میں لاکھوں ملازمتیں اس طرح کے تعاون پر منحصر ہیں۔ ڈاگڈیلن نے رواں برس موسم گرما میں چین کا دورہ مکمل کیا۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی حکام، کاروباری افراد اور اسکالرز کے ساتھ تبادلوں کے بعد وہ ان کی دور اندیشی، سوچ اور عام بھلائی پر مبنی اقدامات سے متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بات چیت سے یہ بھی واضح تھا کہ چین، جرمنی اور یورپ کے ساتھ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور اسے محاذ آرائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاگڈیلن نے کہا کہ جرمنی میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے 'ڈی رسکنگ' کی اصطلاح مختلف طریقے سے استعمال کی جا رہی ہے لیکن زیادہ تر معاملات میں یہ غیر ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ، چین کے تعاون اور باہمی ترقی کے ع...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) عالمی تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سینٹر فار ایسٹ ایشیا فاؤنڈیشن (سی ای اے ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نسیم محمود نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کی جانب سے 2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی نے گزشتہ 10 سالوں میں نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یہ عالمی سطح پر رابطے، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی قابل ذکر کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماہر کے مطابق اس منصوبے نے ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام کو بہتر بنایا ہے جس سے شرکت کرنے والے ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملا ہے۔

نسیم نے کہاکہ چینی کاروباری اداروں نے خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی، علم اور سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں میں متعارف کروا تے ہوئے بنگلہ دیش میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ میگزین کے چیف ایڈیٹر نسیم نے کہا کہ سڑکوں، پلوں اور پاور پلانٹس سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چین کی موجودگی، معاشی ترقی میں تیزی اور بنگلہ دیشی شہر یوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چینی انٹرپرائزز کی سماجی ذمہ داری کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کمپنیز کی جانب سے تعمیر کردہ 12 شاہراہوں، 21 پلوں اور سات ریلوے لائنز کے علاوہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں 27 چینی منصوبے بنگلہ دیش کے انرجی مکس کے تنوع  کو یقینی بناتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً5 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں جس سے مقامی افراد کے روزگار میں بہترین اضافہ ہوا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ، چین کے تعاون اور باہمی ترقی کے ع...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) عالمی تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سینٹر فار ایسٹ ایشیا فاؤنڈیشن (سی ای اے ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نسیم محمود نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کی جانب سے 2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی نے گزشتہ 10 سالوں میں نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یہ عالمی سطح پر رابطے، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی قابل ذکر کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماہر کے مطابق اس منصوبے نے ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام کو بہتر بنایا ہے جس سے شرکت کرنے والے ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملا ہے۔

نسیم نے کہاکہ چینی کاروباری اداروں نے خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی، علم اور سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں میں متعارف کروا تے ہوئے بنگلہ دیش میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ میگزین کے چیف ایڈیٹر نسیم نے کہا کہ سڑکوں، پلوں اور پاور پلانٹس سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چین کی موجودگی، معاشی ترقی میں تیزی اور بنگلہ دیشی شہر یوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چینی انٹرپرائزز کی سماجی ذمہ داری کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کمپنیز کی جانب سے تعمیر کردہ 12 شاہراہوں، 21 پلوں اور سات ریلوے لائنز کے علاوہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں 27 چینی منصوبے بنگلہ دیش کے انرجی مکس کے تنوع  کو یقینی بناتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً5 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں جس سے مقامی افراد کے روزگار میں بہترین اضافہ ہوا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ، چین کے تعاون اور باہمی ترقی کے ع...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) عالمی تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سینٹر فار ایسٹ ایشیا فاؤنڈیشن (سی ای اے ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نسیم محمود نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کی جانب سے 2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی نے گزشتہ 10 سالوں میں نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یہ عالمی سطح پر رابطے، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی قابل ذکر کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماہر کے مطابق اس منصوبے نے ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام کو بہتر بنایا ہے جس سے شرکت کرنے والے ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملا ہے۔

نسیم نے کہاکہ چینی کاروباری اداروں نے خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی، علم اور سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں میں متعارف کروا تے ہوئے بنگلہ دیش میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ میگزین کے چیف ایڈیٹر نسیم نے کہا کہ سڑکوں، پلوں اور پاور پلانٹس سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چین کی موجودگی، معاشی ترقی میں تیزی اور بنگلہ دیشی شہر یوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چینی انٹرپرائزز کی سماجی ذمہ داری کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کمپنیز کی جانب سے تعمیر کردہ 12 شاہراہوں، 21 پلوں اور سات ریلوے لائنز کے علاوہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں 27 چینی منصوبے بنگلہ دیش کے انرجی مکس کے تنوع  کو یقینی بناتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً5 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں جس سے مقامی افراد کے روزگار میں بہترین اضافہ ہوا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے...

چین میں نجی معیشت کی جا نب سے بحالی کی سمت بڑھنے کے ساتھ ملک کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے نجی سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے تفصیلی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی پیر کے روز جاری کردہ دستاویز میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ دستاویز میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری میں نجی سرمایہ کاری کا حصہ مناسب سطح پر برقراررکھنے کی کوششوں کا عہد بھی کیا گیا ہے۔ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا کہ وہ نجی سرمایہ کاری کو ان منتخب صنعتی شعبوں میں منتقل کرنے کی بطور خاص سفارش کرے گا جن کی مارکیٹ صلاحیت زبردست ہے۔ ان میں ٹرانسپورٹ، پانی کی بچت، صاف توانائی، نیا بنیادی ڈھانچہ، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سہولیات سے آراستہ زراعت جیسے شعبے ہیں شامل ہیں جس کی صنعتی پالیسیاں قومی حکمت عملی کے تحت ہیں۔ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق تجویز کردہ سرمایہ کاری منصوبوں کی ایک فہرست مرتب کی جائے گی اور نجی سرمایہ کاروں کو ان منصوبوں سے متعارف کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا۔ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے نجی سرمایہ کاری منصوبوں میں مالی اعانت بہتر بنانے اور زمین کی فراہمی جیسے دیگر وسائل میں تعاون کو یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔اس میں نجی سرمایہ کاری منصوبوں کو رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی مصنوعات جاری کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئر لینڈ، چینی ثقافت کے فروغ کے لئے تقریب کا...

آئرلینڈ میں چینی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلن میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب 'چائنیز کلچر ان اے وین ' میں سینکڑوں مقامی شہر یوں نے شرکت کی۔ آئرلینڈ میں چینی کمیونٹی کی جانب سے چینی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد سب سے پہلے صبح کے وقت سینٹ اینز پارک میں کیا گیا تھا جس کے بعد تقریب کا مقام دوپہر میں ہربرٹ پارک منتقل کر دیا گیا۔ تقریب کا ہر سیشن تقریباایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لوگوں کو نہ صرف روایتی چینی موسیقی اور رقص دیکھنے کا موقع ملا بلکہ چینی ثقافت کے حوالے سے سوال وجواب میں حصہ لے کر پانڈا کھلونوں اور لذیذ چینی کھا نوں جیسے چھوٹے تحفے بھی جیتنے کا موقع ملا۔ لوگوں کو روایتی چینی ملبوسات زیب تن کرنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت تھی۔ تقریب کے علاوہ ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جو بنیادی طور پر چین کی عظیم دیوار، ممنوعہ شہر اور مغربی جھیل جیسے حیرت انگیز مناظر کی عکاسی کرتی ہے ۔ ڈبلن سے تعلق رکھنے والی ایلزبتھ موہن نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں بہت لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے خصو صی طور پر آئرلینڈ کی علامت سمجھے جانے والے موسیقی کے ساز آئرش ہارپ پر خوبصورت چینی موسیقی سے لطف اٹھا یا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ یہ مختلف ثقافتوں اور پس منظر کے حامل لوگوں کو جوڑتی ہے۔ تقریب کے ایک منتطم جیمز ژا نے کہا کہ ہم نے مسلسل تیسرے سال اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے مقامی رہائشیوں میں چینی ثقافت کی بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پیداواری ذرائع کے نرخ میں اضافہ

چین میں شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ اتر اہم اشیا کے نرخ میں جولائی کے اوئل کی نسبت جولائی کے وسط میں اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں 9 کیٹگریز میں تقسیم 50 اہم اشیا میں سے 30 کی قیمت میں اضافہ اور 17 میں کمی ہوئی جبکہ 3 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔ جولائی کے اوائل کی نسبت جولائی کے وسط میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کے نرخ 3.4 فیصد کم ہوگئے۔ یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریبا 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈش وزیر خارجہ کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر...

سویڈن کے وزیر خارجہ نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کے قومی خبر رساں ادارے کے مطا بق ٹوبیاس بلسٹروم نے اپنے لبنانی ہم منصب عبد اللہ بو حبیب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلامی عقائد و علامتوں کی توہین پر سویڈن کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔ بو حبیب نے اس موقف کا خیر مقدم کیا اور سویڈن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑھتی ہوئی نفرت اور اسلاموفوبیا کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اضافی عملی اقدامات کرے۔ سویڈن کے دارالحکومت میں جمعرات کے روز مظاہرے کے دوران ایک عراقی پناہ گزین نے گزشتہ ماہ قرآن پاک کا ایک نسخہ نذر آتش کرنے کے بعد مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برونڈی کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون...

برونڈی میں کھیلوں کی انچارج وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ برونڈی کئی دہائیوں سے کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ اچھے تعاون کا حامل ہے۔ برونڈی کی وزارت برائے مشرقی افریقی کمیونٹی امور، نوجوان، کھیل اور ثقافت میں یوتھ، اسپورٹس اور کلچر کے ڈائریکٹر جنرل سیموئل نیوبہوے نے کہاہے کہ ہمارے تعاون کو خصوصی طور پر چین کی طرف سے پیش کردہ کھیلوں کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔اس کے ذریعے چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے مختلف کھیلوں کے شعبوں میں ماہرین بھیج رہا ہے۔ انہوں نے چینی ووشو اور ٹیبل ٹینس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متعدد کھیلوں کی فیڈریشنز کو چین کی حمایت سے فائدہ ہوا ہے۔ نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی کی ووشو فیڈریشن کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے اپنے ماہرین برونڈی بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برونڈی میں گریٹ لیکس خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کھیلوں کی فیڈریشنز کم ہیں۔ ان کے مطابق برونڈی میں تقریبا30 اسپورٹس فیڈریشنز ہیں جبکہ گریٹ لیکس خطے کے دیگر ممالک میں کھیلوں کی فیڈریشنز زیادہ ہیں۔ نیوبہوے نے مزید کہا کہ ہم (برونڈی) کھیلوں کے نئے شعبوں اور فیڈریشنز کی تشکیل کے لئے تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں جو برونڈی میں پہلے موجود نہیں تھے اور ہمیں معاونت کی ضرورت ہے۔ نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی، چین کے جنوب مغر بی صو بہ سیچھوان کے چھنگ ڈو میں منعقد ہو نے والی آمدہ ورلڈ یو نیورسٹی گیمز میں شر کت کے لئے 6 کھلا ڑیوں کو بھیجے گا ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ وہ امید کر تے ہیں یہ کھلا ڑی متعدد میڈ لز جیتیں گے اور گیمز کے دوران برونڈی کا جھنڈا لہرائے گا۔برونڈی کے کھلا ڑی کھیلوں کے دوران ہو نے والے مقا بلوں میں دوسرے کھلا ڑیو ں کے تجر بات سے سیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کے خوبصورت ن...

چھیان آن شہر میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن میں موسم گرما کے دوران درخت پھلتے پھولتے ہیں۔ پہاڑ کی چوٹی پر واقع یہ قدیم دیوار چین صاف موسم میں مزید خوبصورت نظارے پیش کرنے لگتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اسکول جمنا زیم کی چھت گرنے سے 11 افراد...

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر چھی چھی ہار کے ایک مڈل اسکول کے جمنازیم کی چھت منہدم ہونے سے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو ہیڈکوارٹر نے پیر کے روز بتایا کہ تمام 15 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ پیر کی صبح پھنسے ہو ئے آخری شخص کو نکا لا گیا جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ باقی 4 افراد کو کوئی جان لیوا زخم نہیں آئے ہیں۔ پرا ونشل فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا ۔ چھت گرنے کی اطلاع دوپہر 2 بجکر 56 منٹ پر ملی۔ میو نسپل سرچ اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ حادثہ ضلع لونگ شا کے علاقے چھی چھی ہار میں مڈل اسکول نمبر 34 میں پیش آیا ۔ حادثے کے وقت 1 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط اس جمنازیم میں 19 افراد موجود تھے۔اس میں سے 4 بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ 15 افراد پھنس گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جمنازیم سے متصل تدریسی عمارت کی تعمیر کے دوران تعمیراتی کارکنوں نے غیر قانونی طور پر جمنازیم کی چھت پر تیارشدہ بلاک رکھے ۔یہ بلا کس بارش کے سبب بھیگ گئے اور ان کا وزن بڑھ گیا جس کے سبب چھت منہدم ہوگئی۔ اس بارے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی ت...

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ 27 سے 28 جولائی تک چھنگ ڈو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں موسم گرما کے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر شی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے اور چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے اور اور دورہ چین پر موجود غیر ملکی رہنماں میں جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد اولد شیخ غزوانی، جمہوریہ برونڈی کے صدر ایورسٹ ندیشیمیا، کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر عرفان علی، جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی اور جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں