• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں...

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگر مزید 5 فٹ پانی آگیا تو اس سال بھی حب ڈیم مکمل بھر جائے گا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کیبعد حب ڈیم میں گزشتہ روز سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 22 جولائی تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ رات حب ڈیم میں 4 فٹ سے زائد پانی پہنچا۔ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اگر مزید 5 فٹ تک پانی اگیا تو حب ڈیم اس سال بھی مکمل طور پر بھر جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس میں نیا موڑ، جج کا پی ٹی آئی و...

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ آ گیا۔ جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، جج کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔ خود سے منسوب فیس بک پوسٹیں کمرہ عدالت میں دکھانے پر جج ہمایوں دلاور نے ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کے لیے لکھ دیا۔ جج ہمایوں دلاور نے دوران سماعت کہا کہ سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کے کاغذات لہرائے گئے، کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرشرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے انہیں حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ ضمانتی مچلکوں کا حکم آج کریں تو ہم جمع کرائیں گے، کیس پر آج بھی دلائل دینے کو تیار ہوں، ہمارا جواب الجواب 26 کو سن لیں تو قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔ کیس میں بشری بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جج نے وکیل شیر افضل سے کہا کہ عدالت نے آپ ہی کو سننا ہے، جج نے استفسار کیا کہ بشری بی بی نے کن وجوہات پر استثنی کی درخواست دی ہے؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ بشری بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کیلئے گئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہو رہی ہیں۔ بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل...

چیرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کیلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔ ان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے نعرے بازی کی۔ پیشی کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینکی۔ اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ، آذربائیجان پٹرولیم صنعت میں تعاون...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہیہ ایک بڑی پیشرفت ہے،معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائیگا ،دونوں برادر ممالک نے کلید ی کردار ادا کیا ، صدر آذربائیجان اور ہماری ٹیم نے معاہدے پر بے پناہ محنت کی ۔ وزارت خزانہ سے اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا بھی اہم کردار ہے ، ای سی سی نے اس کی منظوری دی اور آج ہمارا معاہد ہ ہوگیا ، ہر ماہ ہمیں ایک کارگو آفرکیا جائیگا مارکیٹ کی قیمت کے مطابق اس سے خریدا جائیگا ورنہ معذرت کریںگے ، آئی ایم ایف کے شرط کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ، لائف لائن کے زمرے میں آنے والے صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ، بجلی کی قیمت میں 5روپے 75پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، 200یونٹ استعمال کرنے والے 63فیصد کیلئے اضافہ نہیں کیا ، 31فیصد گھریلو صارفین کو بھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے ۔ پیر کے روز لاہور میں پاکستان، آذربائیجان پٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان پٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آج ایک اہم دن ہے،معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو کہ مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے

پچھلے دورہ آذربائیجان میں صدر آذربائیجان سے مفید گفتگو رہی ، معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائیگا ، ہر ماہ آذر بائیجان سے ایک کارگوخریدا جائیگا پاکستان اس قیمت پر خریدنے کافیصلہ کرے گا ، اگر خریدا تو ٹھیک نہ خرید سکے تو ہم پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا ، اور نہ ہر جانہ ہوگا ،یہ ایک اچھی شرط ہے ہر ماہ ہمیں ایک کارگو آفرکیا جائیگا مارکیٹ کی قیمت کے مطابق اس سے خریدا جائیگا ورنہ معذرت کریںگے ۔ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے ا س پیشرفت میں دونوں برادر ممالک نے کلید ی کردار ادا کیا ، صدر آذربائیجان اور ہماری ٹیم نے معاہدے پر بے پناہ محنت کی ۔ وزارت خزانہ سے اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا بھی اہم کردار ہے ، ای سی سی نے اس کی منظوری دی اور آج ہمارا معاہد ہ ہوگیا ، وزیراعظم نے کہا کہ کل پرسوں ایک بحث شروع ہوئی کہ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، آئی ایم ایف کے شرط کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ، لائف لائن کے زمرے میں آنے والے صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ، 200یونٹ استعمال کرنے والے 63فیصد کیلئے اضافہ نہیں کیا میں نے سختی سے کہا کہ بجلی کی قیمت کے اضافے کا بوجھ غریب آدمی پر نہ پڑے ، 31فیصد گھریلو صارفین کو بھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے ، 300یونٹ استعمال کرنے پر اس اضافے کا عمل درآمد ہوگا ، بجلی کی قیمت میں 5روپے 75پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باکو میں جا کر دیکھیں تو خوشی کی لہر دوڑے گی وہاں اتنے زبردست پھول اور باغیچے قائم کئے گئے ہیں اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے آج آذربائیجان کے تجربہ کار پاکستان پہنچ رہے ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ باکو کی طرح پاکستان میں بھی دیگر شہروں کو خوبصور ت بنائیں یہ ایک زبردست عوامی خدمت ہوگی، پورے ملک کے شہروں میں پھول اور باغیچے بنائیں گے تاکہ زندگی میں رونق آئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت میں سیاحوں کی گاڑی دریائے سندھ میں جاگر...

گلگت بلتستان کے علاقے سسی حراموش میں سیاحوں کی گاڑی دریائے سندھ میں جاگری۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے، جائے وقوع سے ایک لاش نکال لی جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ سیاحوں کی کار سکردو سے پنجاب کی جارہی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں شنگوس کے مقام پرگاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی تھی۔ ریسکیوحکام کے مطابق افسوسناک حادثہ جگلوٹ سکردو روڈ پر پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور، یوریا کھاد کی بوریوں سے لدی مال گا...

بہاولپور کے نواحی علاقے کلانچ والا کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں مال گاڑی کی 6 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی سندھ سے پنجاب کی جانب آرہی تھی۔ مال گاڑی پر یوریا کھاد کی بوریاں لوڈ تھیں، مال گاڑی گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین ڈرائیور نے ٹریک سے گاڑی کو نیچے اتارا۔ مال گاڑی کو بریک فیل ہونے کے باعث بڑے حادثے سے بچا کی خاطر غیر آباد علاقے میں ٹریک سے اتارا گیا، حادثے کے مقام پر کراچی سے آنے والی ریلوے ٹرینوں کو اپ ٹریک پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ریلوے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے، الٹ جانے والی مال گاڑی کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں نمایاں کامیابی پ...

لوہے اور سٹیل کی سرمایہ کاری اور آپریشنز میں مصروف چینی سٹیل کمپنی سنچری سٹیل کو پاکستان میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں ایک قابل ذکر سٹیل مل قائم کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کے وزیر اعلیٰ نے چین کی حکومت، اس میں شامل کمپنیوں اور پبلک سیکٹر کے اداروں کا اس منصوبے کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں کے پی کے کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے نوشہرہ کے قریب رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے فیز I کا افتتاح کیا۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی غیر معمولی کاوشوں اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ چینی سٹیل کمپنی، رشکئی اسپیشل اکنامک زون میں 20 ایکڑ اراضی پر واقع ہے، یہ زون چین پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کا منصوبہ ہے جو تین مرحلوں میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی اسٹیل، بنیادی طور پر ریبار کی پیداوار شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں تار بنانا شامل ہے، جس میں لوہے کی تار، کیلیں، پیچ، ویلڈیڈ میش اور گول سلاخیں شامل ہیں۔ تیسرا مرحلہ پروفائل سٹیل تیار کرے گا، جس میں Hـbeams، Lـbeams، اور چینل سٹیل شامل ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد ہم پاکستان کو سالانہ 1,500,000 ٹن اسٹیل کی پیداوار فراہم کریں گے، کم از کم 1,000 مقامی ملازمتیں پیدا کریں گے، اور عظیم معاشی اور سماجی فوائد پیدا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ تعلیم کا غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادا...

پنجاب حکومت نے غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نیغیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تین سوپندرہ غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کردی گئی۔ لاہورمیں سب سے زیادہ باون غیررجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اکثریت ٹیکنکیل اورووکیشنل اداریکمپیوٹر،ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں، لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں،بہاولنگرمیں27، بہاولپورمیں15غیر رجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سولہ 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیررجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال میں 15غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کررہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب اسکلز ڈویلمپنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی،لیبارٹریزلائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات اسکینڈ...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، سیکریٹری معدنیات،ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی، کمیٹی واقعہ میں ملوث افرادکاتعین کرے گی، رپورٹ وزیراعلی ٰکوپیش کرے گی۔ یاد رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے ملازمین کے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وائس چانسلر کی جانب سے تمام ملازمین اور افسران کے بلڈ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے 3 روز قبل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک اور عہدیدار کو منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پہلے خزانچی، پھر سیکیورٹی افسر اور اب اسلامیہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج سے بھی آئس برآمد کرلی گئی۔ تمام واقعات کے جواب میں جامعہ کی لیگل ٹیم بھی حرکت میں آگئی، لاہور ہائی کورٹ سے معاملے کی جوڈیشل انکوائری اور جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے ساتھ آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے چین اور روس کیلئے نئے سفیروں کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر نئے سفیروں کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں۔ خلیل ہاشمی کی جگہ جنیوا میں ڈاکٹر بلاول کو مستقل مندوب تعینات کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر خالد جمالی ہوں گے، خالد جمالی اس وقت جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ اب خالد جمالی کی جگہ جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا...

برلن(شِنہوا)  جرمنی کی پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن سیویم ڈاگڈیلن نے حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا کو بتایا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے اچھے اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا احمقانہ عمل ہو گا۔

جرمن بنڈس ٹاگ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائ لنک (بائیں  پارٹی) پارلیمانی گروپ کی چیئر پرسن ڈاگڈیلن نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعاون کے بغیر جرمنی اور یورپ کو گلوبلائزڈ دنیا میں خود کو الگ تھلگ کرنے اور صنعتی زوال کا خطرہ لاحق ہو گا۔

انہوں نے چین کو جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اس ایشیائی ملک سے خاص طور پر خام مال اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات جیسی درآمدات پر منحصر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمن معیشت کا انحصار چینی مارکیٹ پر ہے۔  

انہوں نے واضح کیا کہ چین میں تقریباً5 ہزار جرمن کمپنیاں کام کرتی ہیں اور جرمنی میں لاکھوں ملازمتیں اس طرح کے تعاون پر منحصر ہیں۔

ڈاگڈیلن نے رواں برس موسم گرما میں چین کا دورہ مکمل کیا۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی حکام، کاروباری افراد اور اسکالرز کے ساتھ تبادلوں کے بعد وہ ان کی دور اندیشی، سوچ اور عام بھلائی پر مبنی اقدامات سے متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بات چیت سے یہ بھی واضح تھا کہ چین، جرمنی اور یورپ کے ساتھ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور اسے محاذ آرائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈاگڈیلن نے کہا کہ جرمنی میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے 'ڈی رسکنگ' کی اصطلاح مختلف طریقے سے استعمال کی جا رہی ہے لیکن زیادہ تر معاملات میں یہ غیر ضروری ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا...

برلن(شِنہوا)  جرمنی کی پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن سیویم ڈاگڈیلن نے حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا کو بتایا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے اچھے اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا احمقانہ عمل ہو گا۔

جرمن بنڈس ٹاگ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائ لنک (بائیں  پارٹی) پارلیمانی گروپ کی چیئر پرسن ڈاگڈیلن نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعاون کے بغیر جرمنی اور یورپ کو گلوبلائزڈ دنیا میں خود کو الگ تھلگ کرنے اور صنعتی زوال کا خطرہ لاحق ہو گا۔

انہوں نے چین کو جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اس ایشیائی ملک سے خاص طور پر خام مال اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات جیسی درآمدات پر منحصر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمن معیشت کا انحصار چینی مارکیٹ پر ہے۔  

انہوں نے واضح کیا کہ چین میں تقریباً5 ہزار جرمن کمپنیاں کام کرتی ہیں اور جرمنی میں لاکھوں ملازمتیں اس طرح کے تعاون پر منحصر ہیں۔

ڈاگڈیلن نے رواں برس موسم گرما میں چین کا دورہ مکمل کیا۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی حکام، کاروباری افراد اور اسکالرز کے ساتھ تبادلوں کے بعد وہ ان کی دور اندیشی، سوچ اور عام بھلائی پر مبنی اقدامات سے متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بات چیت سے یہ بھی واضح تھا کہ چین، جرمنی اور یورپ کے ساتھ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور اسے محاذ آرائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈاگڈیلن نے کہا کہ جرمنی میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے 'ڈی رسکنگ' کی اصطلاح مختلف طریقے سے استعمال کی جا رہی ہے لیکن زیادہ تر معاملات میں یہ غیر ضروری ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل آباد کو 10 ارب رو...

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے وژن پر چلتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل آباد کو آج 10 ارب روپے کے دو اہم منصوبوں کا تحفہ دیا اور یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اگر عوام نے موقع دیا تو نوازشریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے،'' انشائاللہ۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے منصوبوں سے اب فیصل آباد کے پاس ایک نہیں دو راستے موٹر وے تک مل گئے ہیں جبکہ لاہور تک کا سفر اب ایک گھنٹے میں ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستان کے مانچیسٹر (فیصل آباد)میں صنعت، کاروبار اور زراعت میں اضافہ ہوگا، قومی معیشت میں فیصل آباد کا حصہ وسائل دینے کے لحاظ سے مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم تھری سے منسلک ستیانہ روڈ اورِ نگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے پر اہلیان فیصل آباد قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔15 ماہ میں معاشی بحالی، استحکام اور تعمیر وترقی کی ''شہبازسپیڈ'' ایک روشن مثال ہے، اگلے پانچ سال بھی یہی رفتار اور یہی سمت چاہیے تاکہ غربت، مہنگائی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ اِک واری فیر شیر، اِنشاء اللہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28 جولائی (جمعہ) کو منایا جائے گا تاکہ جگر کو متاثر کرنے والی بیماری ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا ایک طریقہ بیماری کے خلاف ویکسین لینا ہے۔اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس جیسی تنظیمیں افراد اور کمیونٹی گروپس کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہیں۔ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے بارے میں معلومات عام طور پر سوشل میڈیا، اخبارات، پوسٹرز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی ویب سائٹ کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں۔ہیپاٹائٹس کا سیدھا مطلب جگر کی سوزش ہے جو مختلف چیزوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔دائمی (طویل مدتی) ہیپاٹائٹس کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک وائرل انفیکشن ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس کے مطابق، اس وقت تقریباً 500 ملین لوگ دائمی ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہیں اور ہر 3 میں سے 1 شخص ایک یا دونوں وائرس سے متاثر ہوا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس نے پہلی بار 2008 میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کا آغاز کیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی و فلاحی اداروں کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو بیماری سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی68 ویں سالگ...

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی68ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی،آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سی1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میںپیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

100 اور،1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قر...

100 اور1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی۔100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میںایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہوں گے۔1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام10لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت کی1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی کی گاڑی کو بیک گیئر لگا کر تباہی کی دلد...

وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ2018 میں میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگراورمعاشی قوت بننے جارہا تھامگراچانک ایک منظم منصوبہ بندی وسازش کے تحت ملک پرفتنہ مسلط کردیا گیاجس نے نہ صرف تمام تر ترقی کا سفر روک دیا بلکہ ترقی کی گاڑی کو بیک گیئر لگا کر تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا تاہم اب پچھلا دور گزر چکا اور اگلے ماہ حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے جس کے بعد نگران سیٹ اپ کی موجودگی میں نئے انتخابات ہوں گے اور اگر عوام نے پھر مسلم لیگ(ن) کو مینڈیٹ دیا اور بحرانوں سے نمٹنے کے بادشاہ میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شیر پر مہر لگائی اور انہیں مینڈیٹ دیکر اسمبلیوں میں پہنچایا تو نہ صرف مسلم لیگ(ن) مرکز اور صوبے میں حکومت بناکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی بلکہ پاکستان کو ایک بار پھرنواز شریف کی زیر قیادت ترقیوں کی بلندی پر پہنچاتے ہوئے عوامی خدمت کا ریکارڈ توڑ دیاجائے گا۔وہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 70منصوراں فیصل آباد میں سوئی گیس کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پربڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر میاں اجمل آصف سابق ایم پی اے، پی ایم ایل (ن) کے عہدیداران،علاقہ کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ امریکہ کے صدر کے 5 ٹیلیفونوں کے باوجود کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو میاں نواز شریف نے انڈیا کے5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو عزت دی اور تخلیق پاکستان کے بعد پاکستان کو استحکام نصیب ہوااور اسکے بعد کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے کیونکہ ایٹمی قوت کو تباہ کرنا اپنے آپ کو تباہ کرنے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ1999میں دنیا کے اخبار کہہ رہے تھے کہ پاکستان ایشین ٹائیگراور معاشی قوت بننے جارہا ہے مگر اسکے بعد 12 اکتوبر آگیااورجعلی پراپیگنڈہ شروع ہوگیا کہ کرپشن ہے،ا نکے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے اور اسکے بعد اگلے 8،10 سال میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ آئی لہٰذااگر12 اکتوبر کا واقعہ نہ ہوتااوراگر مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی تو ملک اسی طرح سے آگے بڑھتا اور ترقی کرتاہوااگلے چار پانچ سال میں پاکستان کہیں کا کہیں پہنچ چکا ہوتالیکن بد قسمتی کہ اس وقت بھی پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکا گیا اور ترقی سے تنزلی کی طرف دھکیلا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ1999 میں کسی نے سنا تھا کہ دہشت گردی کیا ہوتی ہے، خود کش دھماکوں سے لوگ واقف تک نہ تھے

لیکن اسکے بعد پاکستان میں لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی بھی آئی پھر13ـ2012 میں دہشت گردی کی حالت یہ ہو گئی تھی کہ ایک ایک دھماکے میں سوسوڈیڑھ ڈیڑھ سو لوگ شہید ہو جاتے،مسجدیں اور امام بارگاہیں بھی محفوظ نہ رہیں اور 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی لیکن پھر2013 میں نواز شریف نے آکر لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ2013 میں ملک مشکل اور بحران میں تھا،لوگ پاکستان نہیں آتے تھے کہ دھماکہ نہ ہو جائے اور دبئی بیٹھ کر کہتے تھے کہ ادھر آکر معاہدے کر لیں کیونکہ ادھرانہیں خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ 2،2 گھنٹے تقریر کرتا ہے کبھی کہتا ہے کہ میں نے یہ کام کیا، وہ کام کیامگرکیا کچھ نہیں بلکہ صرف بھاشن دیتا ہے۔میاں شہباز شریف نے 5 سال مدت کے کام 3 سال میں مکمل کئے،ہماری شرح نمو 6 سے اوپر چلی گئی تھی مگر پھر سازش کی گئی اورہماری حکومت ختم کرکے میاں نواز کوباہر بھیج کر ایک فتنہ مسلط کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف حقیقی معنوں میں محسن پاکستان ہیں کیونکہ جب بھی پاکستان پرکوئی مشکل وقت آیا نواز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے اسلئے جس طرح قوم نے2013 اور اس سے پہلے نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا تھا با لکل اسی طرح اگلے عام انتخابات میں بھی ایک بار نواز شریف کی دلیرانہ قیادت پر اسی اعتماد کی ضرورت ہے تاکہ وہ قوم کے مینڈیٹ سے ایک بار پھر برسراقتدار آکر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں جہاں 2018 میں چھوڑا تھا اور ایک مرتبہ پھر ملک کے کونے کونے میں میٹرو بسز، اورنج لائنز، موٹرویز، ایکسپریس ویز، میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں،سستی بجلی کے منصوبوں اور عوامی فلاح و خوشحالی کے پروگرامز کا آغاز کرتے ہوئے ملک کو تعمیر و ترقی کی شاہراہوں پر گامزن اور معیشت کی تباہی کے اس بھیانک دور کا ازالہ کیا جا ئے جس سے فتنے نے ملک کو دوچار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا اس وقت پاکستان کی حکومت رشیا اور ایران سے گیس کے معاہدے پر بات کر رہی تھی اور یہ معاہدہ با لکل تکمیل کے قریب تھا اور اگر نواز شریف کو کچھ وقت اور مل جاتا اور گیس کا یہ معاہدہ ہوجاتا تو آج پاکستان میں نہ تو گیس کی قلت ہوتی بلکہ سستی گیس ملنے سے انڈسٹری کا پہیہ برق رفتاری سے چلتا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے اور غربت و بیروزگاری ختم ہونے سمیت ہماری برآمدات کے فروغ سے قیمتی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمنوں کو یہ ترقی پسند نہ آئی اور پھر ایک ایسی سازش کی گئی جس کا خمیازہ اب پوری قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنے نے جو بلند بانگ دعوے کرتا تھا کہ اس کے پاس معاشی ماہرین کی ایسی ٹیم موجود ہے جو چھ ماہ میں ملک میں دودھ و شہد کی نہریں بہادے گی، ایک کروڑ لوگوں کونوکریاں ملیں گی،پچاس لاکھ گھر تعمیر ہوں گے لیکن اس کے برعکس انہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے توشہ خانہ جیسی شرمناک مثالیں قائم کیں اور قوم کو آئی ایم ایف کے آگے ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب مشکل حالات سے نکل آیا ہے اور اگر عوام نے نواز شریف کو دوبارہ مینڈیٹ دیا اور مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آئی تو قوم دیکھے گی کہ ترقی کیا اور کیسے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے دیکھا کہ جب ایک دو ماہ کیلئے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت آئی تو کتنی تیز رفتاری سے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع ہوا لیکن فتنے نے با لآخر اسمبلی توڑ کر ایک بار پھر تعمیر وترقی کا سفر روک دیا لیکن عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم انشااللہ اگلے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ سے پھر مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا ئے گا حتیٰ کہ جب برسراقتدار آکر وہ سال دو سال بعد حلقہ میں آکر اپنے ووٹرز اور دوستوں، بھائیوں و بزرگوں سے پوچھیں گے کہ کوئی کام تو نہیں تو وہ کہیں گے کہ نہیں سب کام ہوگئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی مرکز اور صوبے میں حکومت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں تاکہ گزشتہ چار سالوں میں ملک کو جن مشکلات اور بحرانوں کا شکار کیا گیا ان سے قوم کو نکال کر ایک بار پھر عوامی خوشحالی کے سفر کا آغاز کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ برسراقتدار آئے گی تو سی پیک کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا،نئی صنعتی بستیاں آباد ہوں گی، کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا، مہنگائی، غربت و بیروزگاری سے نجات ملے گی اور فتنے کی طرف سے تباہ کی گئی معیشت کو ایک بار پھر اڑان بھرنے کا موقع ملے گا اور مسلم لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں جو شرح نمو تھی وہ اس سے بھی بڑھے گی اور کوئی غریب و بیروزگار نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فتنے نے چار سال میں ملک میں کوئی ڈھنگ کاکام نہیں کیا نہ ملکی تعمیر وترقی کی جانب کوئی توجہ دی، نہ پچاس لاکھ گھر بنائے، نہ ایک کروڑ نوکریاں دیں بس نوجوان نسل کو تباہ کرکے ان کا مستقبل تاریک کرکے رکھ دیااور صرف افراتفری پھیلائی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر عوام نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا اور انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنایا تو مسلم لیگ (ن) پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ نے نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) پر اعتبار کیاتو اس نے آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی اور اپنے تمام وعدے پورے کئے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جا ئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان زرعی ملک ہے مگر گندم اور کپاس کی درآ...

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان کی جامع ،سماجی ، معاشی اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کر دی گئی تھی مگر بعد میں آنے والی حکومت نے دانستہ معاشی تباہی کو فروغ دیا جس کی وجہ سے نہ صرف افراط زر اور مہنگائی بڑھی بلکہ ہمیں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی کڑوی گولی بھی نگلنا پڑی۔ وہ آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام تاجروں اور صنعتکاروں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ، وفاقی سیکرٹری حضرات اور اعلیٰ بیوروکریسی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ملک کی معاشی ترقی میں فیصل آباد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں کی بزنس کمیونٹی نے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کے شعبہ میں قابل قدر کام کیا ہے اور یہ دین اور دنیا دونوں کمانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں برآمدات کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور اس شعبہ میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ڈال رہا ہے۔ بجلی اور گیس کے نرخوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خارجی عوامل نے ہمارے اختیارات کو بھی محدود کر دیا ہے اور ہمیں سختی سے منع کر دیا گیا کہ ہم سبسڈی نہ دیں۔ گیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اِس لئے اس مسئلہ کو بین ا لصوبائی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی خود مختاری ناگزیر ہے اور برآمدات بڑھا کے ہی ہم عزت و وقار سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے درآمدات اور برآمدات کے بڑھتے ہوئے فرق پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اِس کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر گندم اور کپاس کی درآمد ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت '' Do or Die'' کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 12 اگست سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے اِس کے بعد نگران حکومت آئے گی جس کی زیر نگرانی عام انتخابات ہوں گے اور اس کے نتیجہ میں مینڈیٹ کے ساتھ جو حکومت بنے گی وہ آئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔

ایل سی نہ کھلنے کی شکایت کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ زرمبادلہ کی قلت کی وجہ سے درآمدات کو کنٹرول کرنا پڑا۔ شمسی توانائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں اِس منصوبے پر کام شروع ہو گیا تھا جبکہ پہلا سولر پارک بہاولپور میں لگایا گیا مگر بعد میں آنے والی حکومت نے قومی مفاد کے اِن منصوبوں پرکام روک دیا ۔ اگر ہم اس راستے پر چلتے تو آج لوگوں کی بڑی تعداد شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا رہی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری اور پن بجلی بارے پالیسی واضع کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اِن منصوبوں میں کسی نے کرپشن کی تھی تو اِس کی رو ک تھام کیلئے شفاف نظام تشکیل دیا جا سکتا تھا مگر اِس کی آڑ میں ملک کی مجموعی ترقی کو نقصان پہنچانا وطن عزیز پر ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دور میں دس ہزار میگا واٹ بجلی باہر سے لیکر آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مختلف ملکوں کی حکومتیں یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں مگر اِس کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں شمسی توانائی اور دیگر متبادل ذرائع کیلئے ونڈ ملز بھی لگائی جا سکتی ہے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔سیف سٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے اِس کی منظوری دے دی تھی مگر اس کو کیوں مکمل نہیں کیا گیا یہ سوال آپ لوگوں کو گزشتہ حکومت سے کرنا چاہیے تھا۔ فیڈمک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صنعتیں لگانے کیلئے حکومت کو کمرشل قیمت کی بجائے طویل المدتی لیز پر زمین دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں پہیہ الٹتا چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی کھلوانے کی بھی ہر ممکن کوششیں کیں لیکن سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے بعض پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے درختوں سے نہیں لگتے ۔ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ہمیں سانس لینے کی مہلت مل گئی ہے تاہم ہمیں اِس موقع سے فائدہ اٹھا کے معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خود دار قوم کی حیثیت سے ہم قرضوں پر زندہ نہیں رہ سکتے اِس لئے ہمیں اس مرحلہ پر قومی معیشت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کے وطن عزیز کے معاشی استحکام کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جیسے ہی مالیاتی گنجائش نکلی آئی ایم ایف کی پابندیوں کے اندر رہتے ہوئے بزنس کمیونٹی کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام 1991ء میں لیا تھا مگر ہم ہر تین سال بعد آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو اور ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈال دیا جا ئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی زوم پر میٹنگ میں شرکت کی اور کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں بزنس کمیونٹی نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر خرم طارق کی خدا داد صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم نے بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر خرم طارق کا رد عمل بھی انتہائی مثبت تھا مگر بعد میں خارجی عوامل کی وجہ سے بجٹ میں ناگزیر تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بارے میں پہلے وضاحت کر دی گئی ہے تاہم ری فنڈ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سے الگ میٹنگ کریں گے۔ پٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر انہوں نے گیس کی قیمت کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ۔ ففٹی ففٹی کا فارمولا منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت صنعتکار نومبر تک کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ اِس دوران انھیں 50فیصد مقامی گیس اور پچاس فیصد ایل این جی مکس کر کے دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سستی گیس کیلئے آذربائیجان سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ کل سے ہر ماہ سپاٹ ریٹ پر ایل این جی کے کارگو آنا شروع ہو جائیں گے جس سے گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قطر سے 200ایم ایم ایف سی گیس کے معاہدے 13ڈالر پر کئے تھے۔ جبکہ اس وقت سپاٹ ریٹ 7/8ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت خود قطر سے ایل این جی سپاٹ ریٹ پر نہیں خرید سکتی اِس لئے صنعتکاروں کو اپنی ضرورت کیلئے قطر سے سپاٹ ریٹ پر ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جسے حکومت اس درآمدی گیس کو ان کے دروازے تک پہنچائے گی۔ تاہم اس گیس کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا واحد نان گریژن او ر آگینک سٹی ہے جس نے تیزی سے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ملک کی سیاسی او رمعاشی صورتحال انتہائی مخدوش تھی تاہم موجودہ حکومت نے انتہائی جانفشانی سے کام کیا اور اب ہمیں سانس لینے کی گنجائش مل گئی ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس سہولت کاکس طرح اور بروقت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ سب کچھ اچھا نہیں لیکن بہت سی اچھی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کے عین وسط میں واقع ہے ۔ یہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی اور ریونیو جنریشن کے حوالے سے دوسرا بڑا شہر ہے یہاں ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی گئی جس کا مجموعی رقبہ 10ہزار ایکڑ ہے۔ مگر بدقسمتی سے 15سالوں میں اِس کا صرف 19فیصد ترقیاتی کام مکمل کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ۔ سیف سٹی کا منصوبہ زیر التواء ہے۔ اسی طرح فیصل آباد سے چھوٹے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں۔ مگر یہ شہر اس سہولت سے بھی محروم ہے۔ انہوں نے ایم فور کو بھی دو لین سے تین لین کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تیسری لین کی بنیادیں پہلے ہی مکمل ہیں جبکہ اس سے صرف اپر ٹاپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہاں ٹھوس بنیادی ڈھانچہ مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے مقامی انتظامیہ سے ملکر شہر کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں جبکہ ہم اس شہر کو اب ٹیکسٹائل سٹی کے ساتھ ساتھ سائبر آباد بنانا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ آپ نے بھی یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چیمبر اور حکومت کے درمیان آہنی پر دہ حائل تھا تاہم جب یہ ہٹا تو پھر ہم نے انتہائی قابل عمل پری اور پوسٹ بجٹ سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا جس نے ہماری خدمات کے اعتراف میں پہلی بار فیصل آباد چیمبر کو بزنس بارے Anomaly committee کا سربراہ بنایا۔ انہوں نے فیصل آباد کی سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اب فیصل آباد چیمبر اس شہر کو ''شہر اخواہ'' بنانا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں ہماراسلوگن ہے کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں ہوگا اس مقصد کیلئے ہم نے انتظامیہ سے ملکر لیبر ویلفیئر سکولوں میں بہترین سہولتیں مہیا کی ہیں جس کی وجہ سے اُن کا نتیجہ نجی سکولوں سے بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کو ملک کی سب سے بڑی فلڈ ریلیف کمپین چلانے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک جلد مشکلات سے نکل آئے گا اور اس سلسلہ میں ہم ملکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں ڈ اکٹر خرم طارق نے وزیر اعظم کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد، نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی، میاں محمد ادریس ، ڈویژنل کمشنر محترمہ سلوت سعید سمیت دیگر سرکردہ کاروباری شخصیات اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ فیشن شو

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے علاقے ارمچی میں چھٹے چائنہ سنکیانگ بین الاقوامی رقص میلے کے دوران منعقدہ ایک فیشن شو میں ماڈلز نئے ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ فیشن شو

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے علاقے ارمچی میں چھٹے چائنہ سنکیانگ بین الاقوامی رقص میلے کے دوران منعقدہ ایک فیشن شو میں ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ڈو ۔ عالمی جامعات کھیل ۔ ماحول

چین ، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں ایک رضاکار چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے لئے خاص طور پر تیار کردہ شیئرڈ بائیک چلارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ڈو ۔ عالمی جامعات کھیل ۔ ماحول

چین ، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں سیاحوں کا چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے ما سکوٹ رونگ باؤ کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مطیع اللہ خان نے نگراں وزیر خیبرپختونخوا کا...

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگراں صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں نگراں صوبائی وزراء اور سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگراں صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ مطیع اللہ خان کو عدنان جلیل کی جگہ پی ڈی ایم میں شامل جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے نامزد کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان خٹک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں، انہوں نے پرویز خٹک کیخلاف نوشہرہ سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے گیٹ نہیں کھولے، کرتار پور راہداری پ...

بھارت نے گیٹ نہیں کھولے ، کرتار پور راہداری مسلسل پانچویں روز بھی بند رہی۔ کرتار پور انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے انتظامات مکمل کر لیے گئے، گاڑیاں اور عملہ یاتریوں کا منتظر ہے۔ بھارت نے گزشتہ روز یاتریوں کی لسٹیں بھیج دیں، مگر پیر کو بھی یاتری نہیں آئے۔ کرتار پور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیلابی صورتِحال کو جواز بنا کر راہداری بند کر رکھی ہے۔ حالانکہ راہداری پر نہ کہیں پانی ہے اور نہ ہی دریائے راوی میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ کرتارپور کے گردوارہ دربار صاحب کے ہیڈ گرنتھی بھائی گوبند سنگھ نے بتایا کہ 19 جولائی کو دریائے راوی میں طغیانی آئی تھی جس کی وجہ سے کرتارپور زیرو لائن کے قریب بھی تھوڑا پانی پہنچا تھا۔ اب پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، اس وقت زیرو لائن اور اس کے قریب پانی موجود نہیں ، تمام راستہ کلیئر ہے ، اس لئے بھارتی حکام کو راہداری کھول دینی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استحکام پاکستان پارٹی نے تعلیم اور نوجوانوں...

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی سیکریٹریٹ میں یوتھ اورتعلیمی اداروں کے وفود سے ملاقات میں منشور کا اعلان کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشورمیں صحت مند نوجوان اور صحت مند قوم کے نکات سامنے لے آئی۔ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی سیکریٹریٹ میں یوتھ اور تعلیمی اداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پینیکاصاف پانی اورصحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا،ہراسکول میں واٹرفلٹریشن پلانٹ اوربچوں کاماہانہ میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا یوتھ انوسٹمنٹ اولین ترجیح اورہنرمند تعلیم کوفروغ دیں گے، حکومت طلبہ کوہرشعبے میں اعلی تعلیم کیلئے خصوصی اسکالرشپ دیگی۔ صدرآئی پی پی نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی طالبات کیلئے تعلیمی مراعات متعارف کرائیگی،اقتدارمیں آکرنوجوانوں کومربوط اندازمیں قومی دھارے میں شامل کریں گے،پاکستان کاصحت مندنوجوان ہی ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہوسکتاہے، نوجوان نسل ذمے دارانہ کردار ادا کرے گی تو ملک تیزی سے سنور جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں...

پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پاور ڈویژن نے نیپرا کو بریفنگ دی۔ نیپرا حکام نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا حکومت کا کام ہے، یہ سیاسی اور انتظامی فیصلہ ہے جو حکومت نے کرنا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ وہ کون سا قانون ہے جو حکومت کو سبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہیحکومت کو یہ اختیار کون سا قانون دیتا ہے؟ ممبر نیپرا کے سوال پر پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ حکومت بجلی صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے۔ پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد صارفین خط غربت سے نیچے رہ رہے ہیں، ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہے، حکومت 90 فیصد صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دنیا میں کیا ریٹس چل رہے ہیں اور پاکستان میں کیا صورتحال ہے، اس پر نمائندہ اپٹما نے کہا کہ ٹیرف میں صرف ایک فیصد اضافے سے بھی برآمدات پر منفی اثرات پڑتا ہے، کمرشل اور بل بورڈز کوکمرشل ٹیرف دیا جارہا ہے، اگر وہ متبادل پر جائیں تو ان کو 300 روپے فی یونٹ پڑتاہے، بجلی کمپنیاں اپنے نقصانات زیادہ ہونے یا ریکوریز کم ہونے پرلوڈشیڈنگ شروع کردیتی ہیں، حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے 22 ہزار میٹرز جل گئے، کیسے جل گئے؟ ممبر نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کا اکنامک کیس بنا کر بتائے، گھریلو صارفین کو سبسڈی دے رہے ہیں تو انڈسٹری کو بٹھا رہے ہیں۔ بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے...

بیجنگ (شِنہوا)  چین میں نجی معشیت کی جا نب سے بحالی کی سمت بڑھنے کے ساتھ ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے  نجی سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے تفصیلی اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی پیر کے روز  جاری کردہ دستاویز میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

دستاویز میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری میں نجی سرمایہ کاری کا حصہ مناسب سطح پر برقراررکھنے کی کوششوں کا عہد بھی کیا گیا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا کہ وہ نجی سرمایہ کاری کو ان منتخب صنعتی شعبوں میں منتقل کرنے کی بطور خاص سفارش کرے گا جن کی مارکیٹ صلاحیت زبردست ہے۔

ان میں ٹرانسپورٹ، پانی کی بچت، صاف توانائی، نیا بنیادی ڈھانچہ، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سہولیات سے آراستہ زراعت جیسے شعبے ہیں شامل ہیں جس کی صنعتی پالیسیاں قومی حکمت عملی کے تحت ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق تجویز کردہ سرمایہ کاری منصوبوں کی ایک فہرست مرتب کی جائے گی اور نجی سرمایہ کاروں کو ان منصوبوں سے متعارف کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے نجی سرمایہ کاری منصوبوں میں مالی اعانت بہتر بنانے اور زمین کی فراہمی جیسے دیگر وسائل میں تعاون کو یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔اس میں نجی سرمایہ کاری منصوبوں کو رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی مصنوعات جاری کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکال...

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے تحریم ا لٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحریم الٰہی دوہری شہریت رکھتی ہیں جبکہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، ایف آئی اے نے جنوری 2023 میں طلبی کے نوٹسز دے دیئے اور دوران انکوائری درخواست گزار کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں قانون کے مطابق عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور درخواست گزار کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئر لینڈ، چینی ثقافت کے فروغ کے لئے تقریب کا...

ڈبلن(شِنہوا) آئرلینڈ میں چینی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلن میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب 'چائنیز کلچر ان اے وین ' میں سینکڑوں مقامی

 شہر یوں نے شرکت کی۔

آئرلینڈ میں چینی کمیونٹی کی جانب سے چینی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد سب سے پہلے صبح کے وقت سینٹ اینز پارک میں کیا گیا تھا جس کے بعد تقریب کا مقام دوپہر میں ہربرٹ پارک منتقل کر دیا گیا۔

تقریب  کا ہر سیشن تقریباًایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لوگوں کو نہ صرف روایتی چینی موسیقی اور رقص دیکھنے کا موقع ملا بلکہ چینی ثقافت کے حوالے سے سوال وجواب میں حصہ لے کر پانڈا کھلونوں اور لذیذ چینی کھا نوں جیسے چھوٹے تحفے بھی جیتنے کا موقع ملا۔

لوگوں کو روایتی چینی ملبوسات زیب تن کرنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت تھی۔

تقریب کے علاوہ ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جو بنیادی طور پر چین کی عظیم دیوار، ممنوعہ شہر اور مغربی جھیل جیسے حیرت انگیز مناظر کی عکاسی کرتی ہے ۔

ڈبلن سے تعلق رکھنے والی ایلزبتھ موہن نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں بہت لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے خصو صی طور پر آئرلینڈ کی علامت سمجھے جانے والے موسیقی کے ساز آئرش ہارپ پر خوبصورت چینی موسیقی سے لطف اٹھا یا۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ یہ مختلف ثقافتوں اور پس منظر  کے حامل لوگوں کو جوڑتی ہے۔

تقریب کے ایک منتطم جیمز ژاؤ نے کہا کہ ہم نے مسلسل تیسرے سال  اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے مقامی رہائشیوں میں چینی ثقافت کی بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ مل سکتا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئر لینڈ، چینی ثقافت کے فروغ کے لئے تقریب کا...

ڈبلن(شِنہوا) آئرلینڈ میں چینی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلن میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب 'چائنیز کلچر ان اے وین ' میں سینکڑوں مقامی

 شہر یوں نے شرکت کی۔

آئرلینڈ میں چینی کمیونٹی کی جانب سے چینی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد سب سے پہلے صبح کے وقت سینٹ اینز پارک میں کیا گیا تھا جس کے بعد تقریب کا مقام دوپہر میں ہربرٹ پارک منتقل کر دیا گیا۔

تقریب  کا ہر سیشن تقریباًایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لوگوں کو نہ صرف روایتی چینی موسیقی اور رقص دیکھنے کا موقع ملا بلکہ چینی ثقافت کے حوالے سے سوال وجواب میں حصہ لے کر پانڈا کھلونوں اور لذیذ چینی کھا نوں جیسے چھوٹے تحفے بھی جیتنے کا موقع ملا۔

لوگوں کو روایتی چینی ملبوسات زیب تن کرنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت تھی۔

تقریب کے علاوہ ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جو بنیادی طور پر چین کی عظیم دیوار، ممنوعہ شہر اور مغربی جھیل جیسے حیرت انگیز مناظر کی عکاسی کرتی ہے ۔

ڈبلن سے تعلق رکھنے والی ایلزبتھ موہن نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں بہت لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے خصو صی طور پر آئرلینڈ کی علامت سمجھے جانے والے موسیقی کے ساز آئرش ہارپ پر خوبصورت چینی موسیقی سے لطف اٹھا یا۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ یہ مختلف ثقافتوں اور پس منظر  کے حامل لوگوں کو جوڑتی ہے۔

تقریب کے ایک منتطم جیمز ژاؤ نے کہا کہ ہم نے مسلسل تیسرے سال  اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے مقامی رہائشیوں میں چینی ثقافت کی بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ مل سکتا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پیداواری ذرائع کے نرخ میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ اتر اہم اشیاء کے نرخ میں جولائی کے اوئل کی نسبت جولائی کے وسط میں اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں  9 کیٹگریز میں تقسیم  50 اہم اشیاء میں سے 30 کی قیمت میں اضافہ اور 17 میں کمی ہوئی جبکہ 3 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان اشیاء میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔

جولائی کے اوائل کی نسبت جولائی کے وسط میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کے نرخ 3.4 فیصد کم ہوگئے۔

یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی اپنا نام تج...

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی اپنی طرف سے نام تجویز کرے گی۔ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی لیڈر شپ اور کور کمیٹی نے نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، (ن)لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کے لیے جو بھی نام آئیں گے اس پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا، نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پربات چیت ہورہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آجائے گی، دو چار روز میں پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کر لے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم نے اعتراضات کیے ہیں، الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، ہماری خواہش ہے کہ اکتوبر میں الیکشن ہوں، الیکشن میں 4 سے 6 ماہ کی تاخیر ملک کے لیے متحمل نہیں، ہماری خواہش ہے کہ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے فری اینڈ فیئر سمجھے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، آصف زرداری اس وقت دبئی سے باہر ہیں، ان کی نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈش وزیر خارجہ کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر...

بیروت (شِنہوا) سویڈن کے وزیر خارجہ نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کے قومی خبر رساں ادارے کے مطا بق ٹوبیاس بلسٹروم نے اپنے لبنانی ہم منصب عبد اللہ بو حبیب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران  قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلامی عقائد و علامتوں کی توہین پر سویڈن کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔

بو حبیب نے اس موقف کا خیر مقدم کیا اور سویڈن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑھتی ہوئی نفرت اور اسلاموفوبیا کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اضافی عملی  اقدامات کرے۔

سویڈن کے دارالحکومت میں جمعرات کے روز مظاہرے کے دوران ایک عراقی پناہ گزین نے گزشتہ ماہ قرآن پاک  کا ایک نسخہ نذر آتش کرنے کے بعد  مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برونڈی کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون...

برونڈی(شِنہوا)  برونڈی میں  کھیلوں کی انچارج وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ برونڈی کئی دہائیوں سے کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ اچھے تعاون کا حامل ہے۔

برونڈی کی وزارت برائے مشرقی افریقی کمیونٹی امور، نوجوان، کھیل اور ثقافت میں یوتھ، اسپورٹس اور کلچر کے ڈائریکٹر جنرل سیموئل نیوبہوے نے کہاہے کہ ہمارے تعاون کو خصوصی طور پر چین کی طرف سے پیش کردہ کھیلوں کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔اس کے ذریعے چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے مختلف کھیلوں کے شعبوں میں ماہرین بھیج رہا ہے۔

انہوں نے چینی ووشو اور ٹیبل ٹینس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متعدد کھیلوں کی فیڈریشنز کو چین کی حمایت سے فائدہ ہوا ہے۔

نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی کی ووشو فیڈریشن کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے اپنے ماہرین برونڈی بھیج رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برونڈی میں گریٹ لیکس خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کھیلوں کی فیڈریشنز کم ہیں۔

ان کے مطابق برونڈی میں تقریباً30 اسپورٹس فیڈریشنز ہیں جبکہ گریٹ لیکس خطے  کے دیگر ممالک میں کھیلوں کی فیڈریشنز زیادہ ہیں۔

نیوبہوے نے مزید کہا کہ ہم (برونڈی) کھیلوں کے نئے شعبوں اور فیڈریشنز کی تشکیل کے لئے تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں جو برونڈی میں پہلے موجود نہیں تھے اور ہمیں معاونت کی ضرورت ہے۔

نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی، چین کے جنوب مغر بی صو بہ سیچھوان کے  چھنگ ڈو میں منعقد ہو نے والی آمدہ ورلڈ یو نیورسٹی  گیمز  میں شر کت کے لئے 6 کھلا ڑیوں کو بھیجے گا ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ  وہ امید کر تے ہیں یہ کھلا ڑی  متعدد میڈ لز  جیتیں گے اور گیمز کے دوران برونڈی کا جھنڈا لہرائے گا۔برونڈی کے کھلا ڑی کھیلوں کے دوران ہو نے والے مقا بلوں میں  دوسرے کھلا ڑیو ں کے تجر بات سے سیکھیں گے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ری...

انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے 5 مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاوس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاوس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کے خوبصورت ن...

چھیان آن (شِنہوا) چھیان آن شہر میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن میں موسم گرما کے دوران درخت پھلتے پھولتے ہیں۔

پہاڑ کی چوٹی پر واقع یہ قدیم دیوار چین صاف موسم میں مزید خوبصورت نظارے پیش کرنے لگتی ہے۔

 

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک دل کو چھو لینے والا منظر۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین  کے بائی یانگ یو سیکشن کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔(شِنہوا)

چین، شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھیان آن میں دیوار چین کے بائی یانگ یو سیکشن کا ایک خوبصورت نظارہ ۔(شِنہوا)

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سین...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اوردفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اسکول جمنا زیم کی چھت گرنے سے 11 افراد...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر چھی چھی ہار کے ایک مڈل اسکول کے جمنازیم کی چھت منہدم ہونے سے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو ہیڈکوارٹر نے پیر کے روز  بتایا کہ تمام 15 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ پیر کی صبح  پھنسے ہو ئے آخری شخص کو نکا لا گیا  جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

باقی 4 افراد کو کوئی جان لیوا زخم نہیں آئے ہیں۔

پرا ونشل فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا ۔ چھت گرنے کی اطلاع دوپہر 2 بجکر 56 منٹ پر ملی۔

میو نسپل سرچ اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ حادثہ ضلع لونگ شا کے علاقے چھی چھی ہار میں مڈل اسکول نمبر 34 میں پیش آیا ۔ حادثے کے وقت 1 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط اس جمنازیم میں 19 افراد موجود تھے۔اس میں سے 4 بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ 15 افراد پھنس گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جمنازیم سے متصل تدریسی عمارت کی تعمیر کے دوران تعمیراتی کارکنوں نے غیر قانونی طور پر جمنازیم کی چھت پر تیارشدہ بلاک رکھے ۔یہ  بلا کس بارش کے سبب بھیگ گئے اور ان کا وزن بڑھ گیا جس کے سبب چھت منہدم ہوگئی۔

اس بارے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ ، علی نواز اعوان کے بھا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز اعوان کی بازیابی کیلئے یکم اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ میں بیٹھ کر انصاف نہیں دے پاتے، وہ جس کسی کے پاس بھی ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اوپر اللہ بھی ہے. عدالت عالیہ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق ایم این اے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ چیف کمشنر نور الامین مینگل اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کی رپورٹ ہے کہ عمر نواز ان کے ماتحت اداروں کے پاس نہیں ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اسلام آباد پولیس کی تفتیش کیا کہتی ہے؟ آپ بتائیں کہ کیا پراگریس ہے؟ اسلام آباد سے بندے کو اٹھایا گیا، فیملی کے ساتھ جا رہا تھا جسے اٹھا لیا گیا، کچھ خدا کا بھی خوف ہے یا نہیں؟ سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ایک رپورٹ زیر التوا ہے آئی بی کو جیو فینسنگ کے لیے خط لکھا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ آجکل خود ساختہ لاپتہ ہونے کا ایک ٹرینڈ بھی چل رہا ہے. جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اوپر اللہ کی ذات بھی دیکھ رہی ہے چار بچیوں کے سامنے والد کو اٹھایا گیا ہے ، کیا وہ کوئی پولیٹکل ایکٹوسٹ ہے ، پہلے بھی پوچھ چکے ہیں کیا وہ کس جلسے جلوس کسی حملے میں ملوث ہے۔ ظاہر کاظم نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ بھی خود لاپتہ تھے پھر خود ہی واپس آگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ تو کسی معاملے میں ملوث تھے ناں وہاں گئے اور واپس آگئے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیابی ہوگی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وہ کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کریں،اس کے خلاف تو کوئی سیاسی مقدمہ بھی نہیں، آئی ایٹ میں فیملی کے سامنے ایک بندے کو اٹھایا گیا، ہم تو پولیس کو ہی کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے تفتیش کرنی ہے، اگر آئی جی کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دے دیں تو تب بھی پولیس کو ہی کہنا ہے۔ آئی کی اسلام آباد نے دو ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ جس کسی کے پاس بھی ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اوپر اللہ بھی ہے، اسلام آباد کے ٹاپ باسز عدالت میں ہیں، ہم نے انہی کو کہنا ہے، بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ باس نہیں، سول سرونٹس ہیں، اگر کوئی اپنا کام نہیں کر رہا تو اس پر ایکشن ہوتا ہے، ان کو دو ہفتے نہیں، کل یا پرسوں تک کا ٹائم دیا جائے۔ عدالت نے یکم اگست تک بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون  ینگ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ 27 سے 28 جولائی تک چھنگ ڈو  میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں موسم گرما کے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر شی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے اور چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

افتتاحی تقریب  میں شرکت کرنے والے اور اور دورہ چین پر موجود غیر ملکی رہنماؤں میں جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد اولد شیخ غزوانی، جمہوریہ برونڈی کے صدر ایورسٹ ندیشیمیا، کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر عرفان علی، جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی اور جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا شامل ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون  ینگ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ 27 سے 28 جولائی تک چھنگ ڈو  میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں موسم گرما کے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر شی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے اور چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

افتتاحی تقریب  میں شرکت کرنے والے اور اور دورہ چین پر موجود غیر ملکی رہنماؤں میں جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد اولد شیخ غزوانی، جمہوریہ برونڈی کے صدر ایورسٹ ندیشیمیا، کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر عرفان علی، جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی اور جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا شامل ہیں۔

 
۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا...

پنجاب میں 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں پیر سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی، 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں اور مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے جیسی شدت نہیں ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے، پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، راوی، جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھر میں عمارت گرگئی، خاتون اور بچہ جاں بحق

سکھر میں دو منزلہ عمارت گر گئی، واقعے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے سے تین خواتین اور ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ سکھر کے گوٹھ میانداد کھوسو میں دو منزلہ عمارت گرگئی، واقعے میں خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے تین خواتین اور ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، مزید افراد کی تلاش جاری ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، عمارت گرنے کا واقعہ باعث کے بعد پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کے ساتھ مل کر گرین ہائیڈروجن تیا...

پاکستان چین کے ساتھ مل کر گرین ہائیڈروجن تیار کرے گا ،سبز ہائیڈروجن کا تصور پاکستان میں ابھی بھی نیا ہے، ہمارے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں جو کہ اب ہائیڈروجن کا دنیا کا سب سے بڑا صارف اور پروڈیوسر ہے، چین پاکستان کے لیے گرین ہائیڈروجن میں تعاون کرنے کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار جامعہ سندھ جامشورو کے این سی ای میں اینالیٹیکل کیمسٹری کی پروفیسر نجمہ میمن نے کہا۔ انہوں نے کہا ہائیڈروجن ایک صاف ایندھن ہے جو کاربن کا اخراج اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث نہیں بنتا ۔ گرین ہائیڈروجن کا فائدہ یہ ہے کہ ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے توانائی کے ذرائع بھی شمسی اور ہوا کی طرح سبز ہوتے ہیں۔ پوری دنیا سبز توانائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس پر کافی تحقیق ہو رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نجمہ میمن نے نشاندہی کی کہ توانائی میں تبدیلی اور اس کی نقل و حمل کے مسائل کی وجہ سے ہائیڈروجن مکمل طور پر استعمال نہیں ہوتی۔ ''ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے، اگر آپ اسے توانائی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک فیول سیل بنانا ہوگا۔ اکیڈمیا فیول سیل ٹیکنالوجی میں بہت مدد کر سکتا ہے کیونکہ مواد کو بنانا اور جانچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک کنسورشیم بنایا جا سکتا ہے تاکہ توانائی سے متعلقہ مراکز اور مواد سے متعلق محقق اکیڈمیا کے ساتھ مل کر کام کریں، تو ایک بہت اچھی پیداوار ہو سکتی ہے۔ لائن انفراسٹرکچر بچھایا جانا ہے، اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو گرین ہائیڈروجن سے متعلق ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

گوادر پرو کے مطابق گلوبل گرین انرجی کونسل (GGEIC) کے چیئرمین چو گونگ شان نے کہا چین دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈروجن پیدا کرنے والا اور ہائیڈروجن استعمال کرنے والا ملک ہے۔ گرین ہائیڈروجن کی تیاری کے لیے ہمارے فیول سیل اور الیکٹرولائزر کے آلات عالمی سطح پر ہیں۔ متعلقہ مواد اور آلات کے گھریلو متبادل کے ساتھ، گرین ہائیڈروجن کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق اس کی ایک حالیہ مثال چین کے سنکیانگ کے کوکا شہر میں سبز ہائیڈروجن پلانٹ کی ہو سکتی ہے، جسے سینوپیک گروپ نے تعمیر کیا ہے۔ پلانٹ نے گزشتہ ماہ کام شروع کیا تھا، جو ہر سال 20,000 میٹرک ٹن ہائیڈروجن پیدا کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے تمام بڑے آلات اور مواد، بشمول فوٹو وولٹک ماڈیولز، الیکٹرولائٹک سیل، ہائیڈروجن اسٹوریج ٹینک اور ہائیڈروجن ٹرانسپورٹ پائپ لائنز، مقامی طور پر تیار کیے گئے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق نجمہ میمن نے کہاابھی جھمبیر کی طرف، سندھ حکومت نے چین کے ساتھ ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں وہ ہائیڈروجن تیار کر رہے ہیں، لیکن یہ ابھی اس پختہ سطح پر نہیں پہنچا ہے کہ ہم اسے پورے پاکستان میں بطور ایندھن استعمال کر سکیں۔ لیکن پاکستان نے پہل کی ہے، یہ ایک اچھی بات ہے اور مستقبل میں وہ گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز میں اچھی چیزیں کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک ن...

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، ساتھ ہی سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد نگراں وزیر ٹرانسپورٹ بننے والے شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ شاہد خان خٹک نے نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست سے دوچار کروں گا، نوشہرہ کے عوام میرے ساتھ ہیں ان کی خواہش پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک اپنے علاقے کی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں، وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وکیل قتل کیس،سپریم کورٹ کا 9 اگست تک چیئرمین...

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں سپریم کورٹ نے 9 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام مقدمے سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت کی طلبی پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ تھیں۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ ریلیف لینے کیلئے درخواستگزار کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنا ہوگا۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف دیتے ہوئے انہیں 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہراہ بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 م...

بلتستان ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، سکردو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہِ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ سے ماں اور 2 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں کا باپ بھی شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکردو میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور دیامر میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کار...

سندھ حکومت نے کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صحرائے تھر میں گرینائٹ کے قیمتی پتھروں پر مشتمل کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ 28 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، یہ پہاڑ جین مذہب کے قدیم مندروں کے علاوہ آبشاروں اور خوبصورت موروں کا مسکن بھی سمجھے جاتے ہیں تاہم سندھ حکومت نے ان کی نیلامی کے لئے اشتہارات مشتہر کر دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص ارباب لطف اللہ نے نیلامی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ان پہاڑوں کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس، پولیس نے سپریم کو...

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں