• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف واقعات م...

کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعد بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورت حال ہے۔ رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گر گئے ہیں، اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئیں۔ آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہا تیز ہوگیا، حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے، سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے، ڈار کے آنے کا مطلب آئی ایم ایف ناراض، ڈالر 300 کراس، الیکشن ایک سال آگے، الیکشن کی تاخیر معیشت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم ان کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو، لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے باکمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن، سعودی عرب، دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے، 15 مہینے بھائی وزیراعظم رہا اور سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کے ہاتھ میں رہا لیکن پاکستان آنے کی جرت نہیں ہوئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کے چہرے پر اڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کو عوام کا ردعمل بخوبی معلوم ہے جو قدم اٹھائیں گے الٹا ان کے گلے پڑے گا، الیکشن میں تاخیر کرنے کے حربے استعمال کریں گے تو اپنا ہی مزید نقصان کریں گے، جب لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل آئیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کے ان کیلئے دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک سارے میڈیا پر قبضہ کر لیں صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دیں، آٹا، چینی کا بھا اور بجلی کے بل کا بم ان کی سیاست کا قبرستان بنا دے گا، کس کارکردگی پر سرکاری افسروں میں نئی گاڑیاں بانٹی جا رہی ہیں، ڈیفالٹ تو پاکستان نے نہیں عوام نے ہونا تھا اور عوام ڈیفالٹ ہو چکی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکمران بڑے شوق سے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ٹی وی پر چھانی ڈال کر بیٹھے رہے نہ ان کے چہرے کو پسند کیا جا رہا ہے نہ ان کی کوئی بات سن رہا ہے بلکہ یہ الیکٹرونک میڈیا کی ریٹنگ خراب کر رہے ہیں، آخری 2 ہفتے پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں یہ عوام کو ریلیف کے بجائے مزید تکلیف دے کر جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسحاق ڈار ہر طرح کی ذمہ داری نبھانے کے اہل ہ...

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ہر طرح کی ذمہ داری نبھانے کے اہل ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے لیڈرآف دی ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، کوئی بھی ذمیداری دی جائے وہ نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، نئی مردم شماری پر اعتراضات ہو گئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں 4 سے 6 ماہ چاہئیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 سے 6 ماہ درکار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ(ن)لیگ کا مؤقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرالیے جائیں، بہت سی جماعتیں ہمارے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بیس ریٹ اس لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ فیول ایڈجسمنٹ کے کوارٹرلی چارجز کم چارج ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین قومی نوادرات پر مشتمل یادگاری سکے جاری ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے 25 جولائی کو چین کے 5 قیمتی نوادرات سے مزین یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کر نے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق 5 سکوں کا سیٹ چین میں قانونی حیثیت کا حامل ہو گا جس میں 2 سونے اور 3 چاندی کے سکے شامل ہوں گے۔

ایک سونے کے سکے کی مالیت 200 یوآن (تقریباً 28 امریکی ڈالر) ہے جس کے عقبی حصے پر ایک جیڈ ڈریگن کنندہ ہے جبکہ سونے کے دوسرے سکے کی مالیت 50 یوآن ہے جوجیڈ ایکس ہیڈ کی تصویر سے مزین ہے۔

چاندی کے سکوں کی مالیت 5 یوآن ہے جن میں بالترتیب عقاب کی شکل کا مٹی کا برتن، مٹی کا سفید برتن اور ایک پلیٹ پر اژدھے کا نشان کنندہ ہے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نقصان دہ اجنبی انواع کا داخلہ روکنے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک تین سالہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے جس کے دوران سرحدی بندرگاہوں پر نقصان دہ اجنبی انواع کا داخلہ روکا جائے گا۔

یہ منصوبہ ملک کے ماحولیات اور حیاتیاتی آبادی کے تحفظ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق حالیہ برسوں میں بین الاقوامی تجارت کی تیز رفتارترقی اور اہلکاروں کے سرحد پار متعدد دوروں سے ملک میں نقصان دہ انواع کے حملہ آور ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایسے 1 ہزار 405 زندہ جانوروں اور پودوں کی اقسام کا داخلہ روکا گیا جن کی ملک میں داخلے پر پابندی ہے۔

اس کے علاوہ غیرملکی پالتو جانوروں کی درآمد کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث متعدد جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کردیا گیا۔

منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ آلات کے استعمال کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملک میں داخل ہونے والی اجنبی انواع کے بارے قبل ازوقت انتباہ مل سکے اور خطرے کے تجزیہ اور قرنطینہ معائنے کا طریقہ کار تیز کیا جائے۔

انتظامیہ دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ بھی کام کرے گی تاکہ غیر ملکی انواع کی آمد کو مئوثر طریقے سے روکا جاسکے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، عملہ بردار قمری مشن کے لیے مرکزی راکٹ ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے مستقبل کے  عملہ بردار قمری مشن کے لئے مرکزی راکٹ انجن کی آزمائش مکمل کر لی ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق راکٹ انجن 130 ٹن مائع آکسیجن کیروسین کلاس سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ موجودہ ہائی تھرسٹ انجن کا اپ گریڈڈ ورژن ہے جسے لانگ مارچ۔5 جیسی نئی نسل کے کیریئر راکٹ میں استعمال کیا جارہا ہے۔

راکٹ انجن عملہ بردار قمری مشن میں لانگ مارچ -10 کیریئر راکٹس میں استعمال کیا جائے گا۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن سے وابستہ ایک محقق ژو شیان چھی نے بتایا کہ آزمائش نے متعلقہ ٹیسٹ کی ضروریات کو پورا کردیا ہے۔ اب متعدد اونچائی کے سیمولیشن ٹیسٹ کئے جائیں گے جس میں متعلقہ کارکردگی اور پیرامیٹرز کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ یہ آزمائش رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگی۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے...

عمان (شِنہوا) اردن کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق اس اقدام کو نفرت اور اسلامو فوبیا کی ایک شکل قرار دیا گیا ہے جس نے مذاہب کے خلاف تشدد کو بھڑکایاہے۔

وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اپنی تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کرنا جاری رکھیں گے جو مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور نفرت کو ہوا دینے کا سبب بنے اور پرامن بقائے باہمی کے لئے خطرہ ہو۔

بیان  میں زور دیا گیا ہے کہ انتہا پسندی، مذہبی منافرت اور مذہبی علامتوں و تقدس کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے والے قوانین کے ذریعے ایسے اقدامات کو روکا جائے جبکہ امن، ہم آہنگی، رواداری اور دوسروں کی قبولیت کو فروغ دیا جائے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی پر سویڈش ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مندری طوفان موکا، چین نے امدادی سامان میانما...

ینگون (شِنہوا) چین نے سمندری طوفان موکا کے متاثرین میں تقریباً 190 ٹن امدادی سامان تقسیم کر نے کے لئے میانمار پہنچادیا ہے۔

چینی حکومت کی میانمار کو عطیہ کردہ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب ینگون بندرگاہ پر منعقد ہوئی۔

ینگون خطے کے وزیراعلیٰ یو سو تھین، میانمار میں چین کے سفیر چھن ہائی اور میانمار میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر اویانگ ڈاؤبنگ نے تقریب میں شرکت کی۔

عطیہ کردہ سامان میں خوراک، کلورین ڈائی آکسائیڈ گولیاں، جراثیم کش گولیاں، پانی کے پمپ، جنریٹر، پورٹیبل شمشی سولر لیمپ اور خیمے شامل ہیں۔

چینی حکومت نے سمندری طوفان موکا کے میانمار سے ٹکرانے کے بعد میانمار کو 90 لاکھ یوآن (12 لاکھ 50 ہزار  امریکی ڈالر) کی انسانی اور 10 لاکھ یوآن کی نقد امداد دی ہے۔

آفت کے فوری بعد ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ہوائی جہاز سے میانمار پہنچادی گئی تھی۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مندری طوفان موکا، چین نے امدادی سامان میانما...

ینگون (شِنہوا) چین نے سمندری طوفان موکا کے متاثرین میں تقریباً 190 ٹن امدادی سامان تقسیم کر نے کے لئے میانمار پہنچادیا ہے۔

چینی حکومت کی میانمار کو عطیہ کردہ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب ینگون بندرگاہ پر منعقد ہوئی۔

ینگون خطے کے وزیراعلیٰ یو سو تھین، میانمار میں چین کے سفیر چھن ہائی اور میانمار میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر اویانگ ڈاؤبنگ نے تقریب میں شرکت کی۔

عطیہ کردہ سامان میں خوراک، کلورین ڈائی آکسائیڈ گولیاں، جراثیم کش گولیاں، پانی کے پمپ، جنریٹر، پورٹیبل شمشی سولر لیمپ اور خیمے شامل ہیں۔

چینی حکومت نے سمندری طوفان موکا کے میانمار سے ٹکرانے کے بعد میانمار کو 90 لاکھ یوآن (12 لاکھ 50 ہزار  امریکی ڈالر) کی انسانی اور 10 لاکھ یوآن کی نقد امداد دی ہے۔

آفت کے فوری بعد ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ہوائی جہاز سے میانمار پہنچادی گئی تھی۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور بھارت میں مون سون بارش کے مناظر

اسلام آباد (شِںہوا) پاکستان اور بھارت میں مون سون بارش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی ایشیا کے دو ممالک میں موسلادھار بارش سے مکانات تباہ ہوگئے، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، فصلیں بہہ گئیں اور لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے۔

 

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص سیلابی پانی سے گزررہاہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص بارش میں گھوڑا گاڑی چلا ر ہا ہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص بارش کے پانی سے گزررہاہے۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد لوگ ایک گدھا گاڑی کو سیلابی پانی میں دھکیل کرلے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد لوگ موٹرسائیکل پر سیلابی پانی سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد سیلابی پانی میں پھنسا ایک ٹرک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد دو افراد اپنی موٹرسائیکل کو سیلابی پانی میں دھکیل کرلے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور بھارت میں مون سون بارش کے مناظر

اسلام آباد (شِںہوا) پاکستان اور بھارت میں مون سون بارش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی ایشیا کے دو ممالک میں موسلادھار بارش سے مکانات تباہ ہوگئے، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، فصلیں بہہ گئیں اور لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے۔

 

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص سیلابی پانی سے گزررہاہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص بارش میں گھوڑا گاڑی چلا ر ہا ہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمالی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک شخص بارش کے پانی سے گزررہاہے۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد لوگ ایک گدھا گاڑی کو سیلابی پانی میں دھکیل کرلے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد لوگ موٹرسائیکل پر سیلابی پانی سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد سیلابی پانی میں پھنسا ایک ٹرک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

لاہور میں مون سون کی شدید بارش کے بعد دو افراد اپنی موٹرسائیکل کو سیلابی پانی میں دھکیل کرلے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے۔ تانگ شان۔ مائن پٹ۔ جھیل

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان میں نان ہو جھیل کا ایک خوبصورت منظر۔(شِنہوا)

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ تبت۔ نی ینگ چی ۔ ماحولیاتی سیاحت

چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر نی ینگ چی کی کاؤنٹی گونگبو گیامڈا کے دیہات  میں ایک خاتون سیاح کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ عجائب گھر ۔ رات کا میلہ

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے من ہانگ عجائب گھر میں منعقدہ رات کے میلے میں بچے منگولیا کی روایت سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے منگولیا کے پکوان کا ذائقہ چکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پالیسی بینک نے سمارٹ پارکنگ کے لیے مالی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) نے اسمارٹ پارکنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

قرض دہندہ نے جون تک  اس طرح کے منصوبوں کی حمایت کے لئے 50 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب امریکی ڈالرز) قرض جاری کیے تھے۔

قرضوں کا استعمال 18 لاکھ سے زائد پارکنگ مقامات کی تزئین و آرائش، 2 لاکھ 20 ہزار نئے پارکنگ کے مقامات اور 1 لاکھ 40 ہزار چارجنگ مراکز کی تعمیر کے لئے کیا گیا ہے۔

1994 میں قائم ہونے والا سی ڈی بی بڑے قومی منصوبوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کی خاطر تیار  کیا گیا ہے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور کینیا کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ...

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روٹو نے مرکزی  کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ سے ملا قات میں  چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔

روٹو نے  اس بات کا ذکر کیا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کینیا اور چین کے تعلقات بہتر طریقے سے فروغ پا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانا ملک کے تمام شعبوں میں اتفاق رائے بن گیا ہے۔

روٹو نے کینیا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مبنی بڑھتے ہوئے تعلقات میں چین کی کوششوں کی تعریف کی۔ 

انہوں نے کہا کہ کینیا ،چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیا بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے تحت ریلوے، ہائی وے ، آبی تحفظ ، ہوا بازی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ افریقہ میں رابطے اور علاقائی انضمام کو فروغ دیتے ہوئے ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ 

کینیا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کی حمایت کرتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

وانگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے روٹو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وانگ نے کہا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور کینیا نے ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا برتاؤ کیا ہے، ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور مشترکہ طور پر بحالی کے لئے کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اچھے دوست بن گئے ہیں جو سیاسی باہمی اعتماد کا اشتراک کرتے ہیں اور ہمہ جہت تعاون میں مصروف اچھے شراکت دار ہیں۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زرعی پیداوار کی غیر ملکی تجارت میں 6.4...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران زرعی مصنوعات کی غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال  کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک کی زرعی پیداوار کی درآمدات و برآمدات مجموعی طور پر 171.76 ارب امریکی ڈالر ز رہیں۔

چین کی زرعی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 47.71 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

اس طرح کی مصنوعات کی درآمدات 124.05 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران چین کی زرعی پیداوار کا تجارتی خسارہ 76.34 ارب ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ ڈو یونیورسٹی ویلج کی رونقیں عر وج پر پہ...

چھنگ ڈو (شِںہوا) چھنگ ڈو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز و یلج کے دروازے کھلاڑیوں اور ٹیم عہدیداروں کے لئے باضابطہ طور پر کھول دیئے گئے ہیں۔

چھنگ ڈو یونیورسٹی کیمپس میں واقع یہ ویلج ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے افتتاح کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ویلج ہے۔

اس ویلج میں تقریباً 11 ہزار افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ کھانے پینے، ورزش ، تجارت، تفریح اور ثقافتی تبادلوں میں اعلی درجے کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ بس اور مترجم کی جدید ترین مصنوعی ذہانت سے آراستہ خدمات شامل ہیں۔

کھیلوں کے دوران مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کے لئے متعدد تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے جس میں مجموعی طور پر 18 کھیل شامل ہیں۔

 

 

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں واقع ایف آئی ایس یو گیمز و یلج میں برازیل کی ٹیم پہنچ گئی۔ (شِںہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں واقع ایف آئی ایس یو گیمز و یلج پہنچے پر برازیل کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو کے لئے انداز ۔ (شِںہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں واقع ایف آئی ایس یو گیمز و یلج کی افتتاحی تقریب میں چینی ٹیم کا گروپ فوٹو کے لئے انداز۔ (شِںہوا)

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں واقع ایف آئی ایس یو گیمز و یلج کی افتتاحی تقریب سے ایف آئی ایس یو کے سیکرٹری جنرل اور سی ای او ایرک سینٹرونڈ خطاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ عجائب گھر ۔ رات کا میلہ

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے من ہانگ عجائب گھر میں منعقدہ رات کے میلے میں بچوں کا نسلی ملبوسات میں تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ جن ہوا۔ گریجویٹس ۔ ملازمت می...

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جن ہوا میں کالج گریجویٹس کے لئے منعقدہ ملازمت میلے کے دوران ملازمت کے متلاشی نوجوان اسامیوں بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنشی میں 67 کروڑ 80 لاکھ ٹن خام کوئلے ک...

تائی یوان(شِنہوا) چین میں کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران خام کوئلے کی پیداوار 68 کروڑ ٹن کے لگ بھگ  رہی ہے۔

صوبائی شماریات بیورو کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے کے دوران ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقے شنشی میں کوئلے کی پیداوار چین کی مجموعی  پیداوار کا تقریباً29.5 فیصد ہے۔

بجلی کے استعمال کا سیزن اپنے عروج کے قریب آ تے ہی صوبہ شنشی اپنے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے جہاں سے ہر روز تقریباً 20 لاکھ ٹن کوئلہ ملک بھر کے  مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔

صوبے نے 2023 کے لئے تقریباً 1.37 ارب ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 4 سٹیلائٹ خلا میں روانہ کر دئیے

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے اتوار کے روز  لانگ  مارچ۔2 ڈی کیریئر راکٹ کی مدد سے 4 سیٹلائٹس روانہ کئے ہیں جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔

راکٹ نے شمالی صوبے شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز صبح 10 بجکر 50 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔

ان میں سے 3 سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ آبزرویشن ڈیٹا کے حصول اور کمرشل ریموٹ سینسنگ سروسز کی فراہمی میں استعمال ہوں گے جبکہ چوتھا سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 479 واں پرواز مشن تھا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی ششماہی کے دوران سنکیانگ کی بیرونی...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران غیرملکی تجارت کا حجم تقریباً 149.62 ارب یوآن (تقریباً 20.9 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 65.2 فیصد زائد اور ایک دہائی کی بلند ترین سطح ہے۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق سنکیانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ قریبی اقتصادی اور تجارتی تبادلے، اعلی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد میں مثبت رفتار اور زرعی درآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت مجموعی طور پر 138.3 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 68.2 فیصد زائد ہے۔ وسط ایشیا کے 5 ممالک کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم 119.66 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس سے 75.1 فیصد اضافہ ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں اور شمسی سیل کی برآمدات میں جنوری سے جون کے دوران بالترتیب 363.3 فیصد اور 54.9 گنا اضافہ ہوا جو خطے کی اعلی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی بڑھتی مسابقت کو ظاہر کرتا ہے۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔افریقہ کی جانب سے فوجی تعاون کو فروغ دی...

ادیس ابابا(شِنہوا) چین اور براعظم افریقہ نے افریقی یونین (اے یو) کے تحت افریقہ اور اس سے باہر امن واستحکام کے حصول بارے ان کی مشترکہ امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے ہی نتیجہ خیز فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کے دوران کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف افریقی ممالک کے فوجی نمائندگان، ایتھوپیا کے اعلیٰ حکومتی حکام، سفارتی کور کے ارکان اور ایتھوپیا میں چینی سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اے یو میں چینی مشن کے دفاعی مشیر گو باؤجیان نے تقریب کے دوران کہا کہ سلامتی اور استحکام کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ایک تعمیری شراکت دار اور افریقہ میں امن و سلامتی کے مقصد میں فعال شراکت دار کی حیثیت سے چین نے افریقی یونین کو فوجی امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے، افریقی  اسٹینڈ بائی فورس کی استعداد کار میں اضافے میں مدد کی ہے اور مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی پر کام کیا ہے۔

گو نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایل اے ایک عالمی معیار کی فوج کے طور پر ترقی کر رہی ہے  جو چینی قومی تجدید شباب کے حصول اور عالمی امن میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے ایک مضبوط ضمانت کے طور پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے۔ قومی دفاعی پالیسی کی رہنمائی میں پی ایل اے ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتی ہے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔

گو نے کہا کہ چین بین الاقوامی امن کے لئے اپنے عزم کے طور پر اقوام متحدہ کے امن بجٹ میں دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے امن دستے  کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

افریقی اسٹینڈ بائی فورس (اے ایس ایف) کے چیف آف اسٹاف انتونیو لاماس زیویئر نے بھی گو کے بیان کی تائید کرتے ہوئے براعظم افریقہ میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے چین اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون اور نتیجہ خیز شراکت داری کو سراہا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔افریقہ کی جانب سے فوجی تعاون کو فروغ دی...

ادیس ابابا(شِنہوا) چین اور براعظم افریقہ نے افریقی یونین (اے یو) کے تحت افریقہ اور اس سے باہر امن واستحکام کے حصول بارے ان کی مشترکہ امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے ہی نتیجہ خیز فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کے دوران کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف افریقی ممالک کے فوجی نمائندگان، ایتھوپیا کے اعلیٰ حکومتی حکام، سفارتی کور کے ارکان اور ایتھوپیا میں چینی سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اے یو میں چینی مشن کے دفاعی مشیر گو باؤجیان نے تقریب کے دوران کہا کہ سلامتی اور استحکام کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ایک تعمیری شراکت دار اور افریقہ میں امن و سلامتی کے مقصد میں فعال شراکت دار کی حیثیت سے چین نے افریقی یونین کو فوجی امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے، افریقی  اسٹینڈ بائی فورس کی استعداد کار میں اضافے میں مدد کی ہے اور مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی پر کام کیا ہے۔

گو نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایل اے ایک عالمی معیار کی فوج کے طور پر ترقی کر رہی ہے  جو چینی قومی تجدید شباب کے حصول اور عالمی امن میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے ایک مضبوط ضمانت کے طور پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے۔ قومی دفاعی پالیسی کی رہنمائی میں پی ایل اے ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتی ہے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔

گو نے کہا کہ چین بین الاقوامی امن کے لئے اپنے عزم کے طور پر اقوام متحدہ کے امن بجٹ میں دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے امن دستے  کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

افریقی اسٹینڈ بائی فورس (اے ایس ایف) کے چیف آف اسٹاف انتونیو لاماس زیویئر نے بھی گو کے بیان کی تائید کرتے ہوئے براعظم افریقہ میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے چین اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون اور نتیجہ خیز شراکت داری کو سراہا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں کے خ...

ووہان(شِنہوا)چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) کے شعبہ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر تان ہائی اور سی ایف اے کے اسٹریٹجک پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چھی جون کو پارٹی قواعد و ضوابط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس میں تعینات ڈسپلن انسپکشن اور نگرانی کی ٹیم دونوں عہدیداروں کے خلاف تفتیش کر رہی ہے جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن اور ہوبے  کے صوبائی نگرانی کمیشن نے بھیجا تھا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں کے خ...

ووہان(شِنہوا)چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) کے شعبہ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر تان ہائی اور سی ایف اے کے اسٹریٹجک پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چھی جون کو پارٹی قواعد و ضوابط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس میں تعینات ڈسپلن انسپکشن اور نگرانی کی ٹیم دونوں عہدیداروں کے خلاف تفتیش کر رہی ہے جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن اور ہوبے  کے صوبائی نگرانی کمیشن نے بھیجا تھا۔

 
۲۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-کفرقدوم-جھڑپیں

نابلس کے قریب مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف مظاہرے کے بعد جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی اپنے ہتھیارسےفلسطینی مظاہرین کو نشانے پرلے رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیم ایفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندر کا شاندار آغا...

ڈربن قلندرز نے زیم افرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں اپنی مہم کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے کیپ ٹاون اسیمپ آرمی کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈربن قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھچا کھچ بھرے اسٹیدیم میں شائقین کو بھرپور طریقے سے محظوظ کیا۔ میچ کے آغاز سے ہی حضرت اللہ زازئی اور ٹم سیفرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں جانب سے بانڈری کا مقابلہ کیا۔تاہم ساتویں اوور میں افغانستان کے مجیب الرحمان نے اسیمپ آرمی کو پہلا جھٹکا دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سیفرٹ کی وکٹ 49 رنز پر حاصل کی۔ اس کے فورا بعد زازئی (38) کو ٹام کرن نے آٹ کیا اور قلندرز کی ٹیم اننگز کے آخری اوورز میں تھوڑی سست روی کا شکار ہوگئی۔آندرے فلیچر اور آصف علی نے آخری اوور میں 28 رنز کی شراکت قائم کرکے قلندرز کے اسکور کو مقررہ 10 اوورز 126 رنز تک پہنچادیا۔ قلندرز کے 3 کھلاڑی آٹ ہوئے تھے۔ جواب میں اسمپ آرمی کی ابتدائی وکٹ جلد کرگئی اس کے بعد رحمان اللہ گرباز اور بھانوکا راجا پاکسے نے 30 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت اسمپ آرمی نے پانچویں اوور میں 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ تاہم گرباز کے 19 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد اسمپ آرمی کو بریک لگ گئے۔ اس کے بعد سین ولیمز (0)، راجا پاکسے (14) اور ٹام کرن (0) ایک کے بعد ایک آٹ ہوئے جس سے قلندرز نے میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا اور اس نے یہ میچ 8 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ اسمپ آرمی مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیم ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی سکندر رضا کی چھ...

دنیا میں ہرجگہ پاکستانی کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کی بدولت دھوم مچارہے ہیں۔ زیم ایفرو ٹی 10 میں بھی پاکستانی نژاد سکندر رضا نے کی شاندار بیٹنگ اور بالنگ سے بولاویو براویز کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔ انہوں نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ بالنگ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بولاوایو بریوز نے اچھا آغاز کیا اور بین میکڈرموٹ (18) نے بولنگ کی۔ تاہم میکڈرموٹ اور کوبی ہرفٹ (5) اوپننگ اسٹینڈ کو برقرار نہ رکھ سکے اور پہلے تین اوورز کے اندر ہی آٹ ہو گئے جس میں کپتان سکندر رضا آئے اور دھواں دار بیٹنگ سے ٹیم کا اسکور مقررہ 10 اوورز میں 128 رنز تک پہنچادیا۔ جواب میں ہرارے ہریکینز کی ٹیم کا آغاز سست رہا اور تجربہ کار بھارتی بلے باز رابن اتھپا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آدھے مرحلے میں ہریکینز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ اسکور صرف 32 تھا ۔ چھٹے اوور میں محمد نبی 22 رنز بناکر آٹ ہوئے اس اسکور 33 تھا۔ لیوک جونگوے نے اننگز کیاختتام کے قریب چند بڑے ہٹس لگائیں تاہم وہ آخری اوور میں 20 رنز پر آٹ ہو گئے۔ ہریکینز مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 بناسکی یوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان-ایتھنز-جنگل میں آتشزدگی

یونان کے شہر ایتھنزکے مغربی مضافاتی علاقے آگیا سوٹیرا میں مسلسل چوتھے روزجنگل میں بھڑکنے والی آگ سےدرختوں کے جلنے کا منظر۔(شِنہوا)

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-این ایچ ایس-کنسلٹنٹس-احتجاج

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے کنسلٹنٹس سینئر ڈاکٹروں کی تنخواہ پر تنازعہ کےتناظر میں لندن میں احتجاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیم-برسلز-قومی دن - تقریبات

بیلجیئم کے شہربرسلز میں ملک کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر فوجی اور شہریوں کی پریڈ کے دوران فوجی اہلکار مارچ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیسٹ کپتانی مزید نہیں کرنا چاہتا ، دیموتھ کر...

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کتپان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیموتھ کرونا رتنے نے کرکٹ بورڈ کو درخواست میں کہا ہے کہ میں مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا تھا۔ کرونا رتنے نے درخواست میں کہا ہے کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں ۔ بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہو سکا سپورٹ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے اس لیے نئے کپتان کے بارے میں سوچنیکا ابھی بڑا وقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-موسم گرما کی تعطیلات

چین کےمشرقی صوبےشان ڈونگ کے لِن یی شہر کے ضلع لان شان میں بچے مصوری سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصور،بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طالب عل...

قصور کے نواحی گاوں صاحبنی والا میں بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ حسنین گھر سے بارش میں نہانے کے لئے نکلا تو تالاب نما گڑھے میں گر کر ڈوب گیا، بھٹہ خشت کے مالک نے مٹی کی کھدائی کرکے گڑھے کھود رکھے تھے جس میں بارش کا پانی جمع ہوا گیا تھا۔ واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ، حالات کشیدہ ہونے پر تھانہ کھڈیاں خاص کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ 13 سالہ بچے کے ورثا نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوریا کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئی ٹی سینٹر بن...

کوریا کے قونصل جنرل یی سنگ ہونے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ایک آئی ٹی سینٹر قائم کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوریا کے قونصل جنرل یی سنگ ہونے کہا ہے کہ کوریا کی حکومت کراچی ایئر پورٹ کے قریب ایک آئی ٹی سینٹر قائم کر رہی ہے، جس کی تکمیل سے نوجوان آئی ٹی اسٹارٹ اپس اس آئی ٹی سینٹر سے منسلک ہوکر کوریا کے ساتھ کام کرنے کے مواقع سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی اسی نوعیت کے آئی ٹی سینٹر کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، کوریا کی حکومت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں مدد کرنے کی خواہش مند ہے، پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت اور تعلیم دینے کے لیے مضبوط پالیسیاں بنانے اور تعلیم و تربیت پر مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ کورین قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کی معیشتوں کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے کوریا اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم بہت کم نظر آتا ہے، کوریا کی حکومت پاکستانی ورکرز کو کوریا میں کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے، اس لیے ہم نے پاکستانی ورکرز کے لیے زیادہ سے زیادہ کوٹے کو 4000 ورکرز تک بڑھا دیا ہے، کراچی واقعی پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے لیکن لگتا ہے کہ یہ شہر کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لاہور کے زیر اثر ہے۔ قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر طارق یوسف نے کہا کہ بے پناہ تجارتی اور اقتصادی صلاحیت کے باوجود جنوبی کوریا کو پاکستان کی برآمدات مالی سال 2021-22 میں 206ملین ڈالر کے مقابلے صرف مالی سال2022-23 میں 197ملین ڈالر رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خلیج تعاون کونسل کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے...

ریاض(شِنہوا)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے سٹاک ہوم میں احتجاج کے دوران ایک عراقی پناہ گزین کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو روندنے کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس طرح کی شرمناک اور ناقابل قبول کارروائیاں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتی ہیں اور سویڈش حکام کو ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیئں اور شدت پسندوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسی کارروائیاں رواداری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے منافی ہیں۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جے یو آئی نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی...

امیر جمعیت علما اسلام(ف)مولانا فضل الرحمان نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دے دی۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے، یہ قرآن کریم سے امت مسلمہ کے تعلق کی فطری علامت ہے، امت مسلمہ تورات، انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے، مغربی دنیا تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت، تنگ نظری اور تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو مغرب اظہار رائے کی آزادی کا نام دے رہا ہے، ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کر کے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے، اتوار کے روز پورے ملک میں سوئیڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بذات خود شریک ہوں گا۔ سربراہ جے یو آئی (ف)کا کہنا تھا کہ پوری قوم سڑکوں پر آ کر سوئیڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے، مغربی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت پر جان تو دے سکتا ہے مگر قرآن پاک کی توہین کی کسی کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتا، مغرب کے اس رویئے کیخلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلایا جائے، او آئی سی تنظیم سے کہا جائے کہ تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے اپنی سفرا واپس بلائیں تاکہ مغربی دنیا کے سامنے امت مسلمہ کا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر اخلاقی فوٹوشوٹ کا مقدمہ خارج، مدعی کیخلا...

ہائی کورٹ نے قائداعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے مدعی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ 2 برس قبل غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے مجسٹریٹ کو مقدمے کے مدعی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 7 روز کے اندر متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس 182 کا قلندرا جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ مجسٹریٹ 30 روز میں کارروائی مکمل کرکے تعمیلی ریورٹ جمع کروائے ۔ درخواست گزار کی جانب سے ہادی چھٹہ اور دیگر وکلا نے کیس کی پیروی کی ۔ واضح رہے کہ نوجوان جوڑے کے فوٹو شوٹ کے بعد 3 اگست2021 کو تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ فوٹو شوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ، جس کے بعد ملزم ذوالفقار سہیل مان کی جانب سے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ اخراج کا حکم دے دیا اور مدعی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری میں رواں سال...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سروس آؤٹ سورسنگ کی صنعت میں اس سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل توسیع دیکھی گئی۔

چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فرموں نے اس عرصے کے دوران تقریباً 11 کھرب یوآن (تقریباً 153ارب 90 کروڑڈالر) مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے جس سے گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصدکا اضافہ ظاہر ہوتاہے۔

اس مدت کے دوران معاہدے کی لاگت 740 ارب  یوآن رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت  14.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.1 فیصد بڑھ کر 630 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال کی نسبت 2023 کے پہلے چھ ماہ میں معاہدے کی لاگت کے اعتبار سےآف شور سروس آؤٹ سورسنگ میں امریکہ کے ساتھ 16.4 فیصد،یورپی یونین کے ساتھ 14.8 فیصد اورعلاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کےرکن ممالک کے ساتھ 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی ماہرین کا سوڈان...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےانسانی ہمدردی کےماہرین نےسوڈان میں تین ماہ کے دوران امدادی کارکنوں اورصحت کے نظام پر 50 سے زیادہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکےرابطہ دفتر(او سی ایچ اے ) نےکہا کہ ہمیں ان اطلاعات پرتشویش ہےکہ میڈیکنزسینزفرنٹیئرز(ایم ایس ایف )کی ٹیم پرگزشتہ روز(جمعرات)خرطوم میں مسلح افراد نے حملہ کیا۔

او سی ایچ اے کے مطابق ایم ایس ایف نےاطلاع دی کہ خرطوم میں 16افراد پرمشتمل ٹیم پرمسلح افراد کے ایک گروپ نے حملہ کیا جنہوں نے ان پرجسمانی تشدد کیا۔حملہ آوروں نے ایم ایس ایف ڈرائیوروں میں سے ایک کوحراست میں لے لیا اور اسے رہا کرنے سے پہلےجان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ انہوں نے گاڑی بھی چوری کی۔

ایم ایس ایف نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم تنظیم کے گودام سے طبی سامان ترکیہ کے ہسپتال منتقل کر رہی تھی جبکہ دو ہسپتالوں میں سے ایک اب بھی پورےجنوبی خرطوم میں کام کررہا ہے۔

او سی ایچ اے نےکہا کہ ہم اس بات پرزوردیتے ہیں کہ صحت کی دیکھ بھال کرنےوالےکارکنوں اورسہولیات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں جنہیں  اب بند ہونا چاہیے۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا76وا...

پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا76واں یوم پیدائش24جولائی پیر کو منایا جائے گا۔ ظہیر عباس24جولائی1947ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز اکتوبر 1969ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوا تھا۔اس ٹیسٹ میچ میں تو وہ کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے مگر جب 1971ء میں انہیں انگلستان میں اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تو انہوں نے ایجبسٹن (برمنگھم) کے مقام پر کھیلے گئے ٹیسٹ میں 274 رنز اسکور کر ڈالے۔اسی دلکش اننگز کی وجہ سے برطانوی اخبار ''ڈیلی ایکسپریس'' کے اسپورٹس مبصر کرافٹر وائٹ نے انہیں ایشین بریڈمین کا خطاب دیا جو ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے 124 اننگز میں مجموعی طور پر 5062 رنز اسکور کئے انہوں نے کل 12 سنچریاں اسکور کیں جن میں چار ڈبل سنچریاں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 73 واںیوم شہادت...

نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 73 واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائے گا،وہ پہلا نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے آفیسر تھے۔یوم شہادت کے سلسلے میں فیصل آباد سمت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاراجہ محمد سرور شہید10نومبر1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔راجہ سرور شہید نی15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948ء میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرورنے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور 27جولائی 1948ء کوسینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سیاحتی صنعت کی نمائش ستمبرمیں تیانجن...

تیانجن(شِنہوا)چین کی سیاحتی صنعت کی 13ویں نمائش شمالی تیانجن میونسپلٹی میں یکم سے 3 ستمبر تک منعقد ہوگی۔

چینی وزارت ثقافت وسیاحت اور تیانجن کی میونسپل حکومت کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی یہ ایکسپو اب تک کی سب سے بڑی نمائش ہو گی جو 1 لاکھ20 ہزارمربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہوگی۔

اس نمائش میں نمائشوں، خصوصی فورمزاورکاروباری مذاکرات سمیت وسیع پیمانے پر سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جبکہ اب تک ایکسپو  میں 2 ہزارسے زیادہ ثقافتی اور سیاحتی اداروں نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس میں ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے ایک اہلکارچھن گوئی ژین نے کہا کہ اس سال کے ایکسپو میں قدرتی مقامات پر آر وی کیمپنگ کے سازوسامان ، ہوٹلوں کے سامان اور خصوصی آلات کی نمائش پر توجہ دی جائے گی۔

چھن نے مزید کہا کہ ایکسپو کا مقصد ڈیجیٹل خدمات اور ذہین سیاحتی آلات کی جدید ترین ایپلی کیشنز کی نمائش کے ذریعے سمارٹ سیاحت کی ترقی میں جامع کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجیز کو پیش کرنا ہے۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ ا...

عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں، جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مونس الہی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکانٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے مونس الہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکانٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کمیونٹی پر مبنی روایتی چینی ادویات ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ سال کے آخر تک 40 ہزارسے زائد روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کلینکس ہیں جو شہری کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹرز یا دیہی ٹاؤن شپ کی سطح کے مراکز صحت پر مبنی ہیں۔

روایتی چائنیز میڈیسن کی نیشنل ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ٹی سی ایم  خدمات اب تقریباً تمام کمیونٹی اور ٹاؤن شپ کی سطح کے صحت کے اداروں میں دستیاب ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے آخر تک شہری کمیونٹی ہیلتھ مراکز کے ساتھ ساتھ دیہی ٹاؤن شپ اور گاؤں کی سطح کے مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی ٹی سی ایم خدمات ان اداروں کی کل خدمات کا پانچواں حصہ بنتی ہیں۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا 2 ہفتوں کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کم و بیش 2 ہفتوں کا حکومت کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے، 342 کی اسمبلی میں 12 آدمیوں نے 100 سے زیادہ بل پاس کر کے گنیز بک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلی کے اجلاس کیلئے 86 ممبروں کا ہونا ضروری ہے لیکن جس اسمبلی کی کوئی عزت توقیر نہ ہو وہاں اکیلا سپیکر ہی کافی ہے، اسمبلی کے آخری اجلاس میں جس تیزی سے 100 بل پاس کئے ہیں یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مسں انفارمیشن کو چالاکی سے بل میں ڈالا گیا، آزادی صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، یہ آزادی صحافت کی گلا گھونٹ پالیسی ہے، جاتے جاتے آزادی صحافت کا جنازہ دھوم سے اٹھایا گیا ہے جس تیزی کے ساتھ میڈیا کو دبانے کی کوشش کی ہے یہ ان کے اندر کا خوف ہے جو باہر آرہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب چینی اور آٹا دونوں 170 روپے کلو ہوگا تو ان کے بیلٹ بکس سے ووٹ کے بجائے کچھ اور نکلے گا، ان کو بخوبی علم ہے کہ 15 مہینوں میں غریب کے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ الیکشن کے روز سود سمیت یہ ادھار اتار دیں گے اس لیے الیکشن کرواتے ہیں تو مارے جاتے ہیں الیکشن سے بھاگتے ہیں پھر بھی مارے جاتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حالات بدلنے جا رہے ہیں، حکمرانی گلے پڑنے والی ہے ان کو لینے کے دینے پڑیں گے، بس تھوڑا سا انتظار اور ہے یہ جو قدم اٹھاتے ہیں الٹا ان کے گلے پڑتا ہے ان کے ستارے گردش میں ہیں، یہ ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانیہ بنائیں گے اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے اور ایک دوسرے کا سیاسی پوسٹمارٹم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے خلائی سائنسی منصوبوں کے لیے اپنے خلائ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی سٹیشن میں خلائی سائنس کے منصوبوں کے لیے سائنسدانوں اور انجینئروں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

چین کی مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق خلائی سائنس اور انسانی تحقیق، مائیکرو گریوٹی میں فزکس، خلائی فلکیات اور ارتھ سائنس کے ساتھ ساتھ نئی خلائی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کا احاطہ کرنے والے منصوبوں تک رسائی ممکن ہو گی۔

سی ایم ایس اے کے مطابق چین کا خلائی سٹیشن ایک قومی خلائی تجربہ گاہ بھی ہے جواپنے ماڈیولز کے اندر سائنسی تجرباتی خانوں، ٹیکنالوجی کے تجرباتی خانوں اورمعاون نظام سے لیس ہے۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ سے راہ فرار کی کوشش کی جا رہی ہے،ع...

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ایک اہم کیس ہے جس میں دن بدن سنگینی کا اندازہ ہو رہا ہے، توشہ خانہ کی چوری سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ایک، کبھی دوسرا بہانہ کرتے ہیں، کبھی جج پر عدم اعتماد، کبھی میری حاضری پر اختلاف، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کا فیصلہ ہو، توشہ خانہ کے تحائف نہ صرف لئے گئے بلکہ بیچے بھی گئے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے اور رقم بھی جمع نہیں کروائی، توشہ خانہ کیس دن دیہاڑے چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈاکہ ہے، کیس گزشتہ گیارہ ماہ سے چل رہا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پیش ہوئے، توشہ خانہ کے تحائف قوم کا پیسہ تھا، اربوں روپے کے تحائف تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے تحفہ لینا ڈیکلیئر بھی نہیں کیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے کہا امریکا نے ہماری حکومت گرائی، بعد میں مدد مانگتے رہے، سائفر کیس میں اعظم خان کا بیان بہت اہم ہے، اعظم خان نے اعترافی بیان میں کہا کہ سائفر میں مرضی کے منٹس لکھوائے گئے، سائفر کا جھوٹا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں