• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، 5 سیاستدان ہلا...

بوگوٹا(شِنہوا) کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ وسطی میٹا ڈیپارٹمنٹ میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں کولمبیا کی ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی کے پانچ ارکان پائلٹ سمیت ہلاک ہو گئے۔

ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پارٹی نے ہلاک شدگان کی شناخت سابق سینیٹر او سفیر نوہورا توار اور ان کے شوہر گیلرمو پیریز کے طور پر کی ہے جو میٹا میں پارٹی کے کوآرڈینیٹر تھے جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے افراد میں میٹا کے نائب نمائندہ ڈیماس بریرو، محکمہ کے گورنرکے امیدوارفیلیپ کارینو، ولاویسینسیو کونسل کے رکن آسکر روڈریگز اور پائلٹ ہیلیوڈورو الویریزشامل ہیں۔

اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  چھوٹا طیارہ سیسنا ٹی 210 این جسے ہوائی شٹل کے طور پر استعمال یا جا تا ہے، نے میٹا کے دارالحکومت ولاویسینسیوکے ہوائی اڈے سے بدھ کو صبح 7 بج کر 40 منٹ (پاکستانی وقت شام 5 بج کر40 منٹ) پر اڑان بھری اوراس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ صبح7 بج کر 58 منٹ (پاکستانی وقت شام 5 بج کر 58 منٹ) پرمنقطع ہو گیا۔ 

اتھارٹی نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو حادثے کی ممکنہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھا کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کے صوبہ...

لانژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی 2023 کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد بڑھ کر16 ارب 2 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب 24 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

لانژو کسٹمز کے مطابق جنوری سے جون تک گانسو کی غیر ملکی تجارت 27 ارب 48 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 18.6 فیصد بڑھ کر 6 ارب 85 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات20 ارب 63 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے ساتھ گانسو کی تجارت  ملک کے کل تجارتی حجم کا 58.3 فیصد رہا جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.7 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ صحرائی ریلوے

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی روچھیانگ میں سیاحتی میلہ  کے دوران فنکار سیاحوں کے لئےفن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان۔ نمروز۔ چین۔ امداد

افغانستان کے صوبہ نمروز میں لوگ چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی امداد وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان۔ نمروز۔ چین۔ امداد

افغانستان کے صوبہ نمروز میں لوگ چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی امداد وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہوبے۔ ووہان ۔ شہری نظارہ

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں بارش کے بعد شہر کا خوبصورت نظارہ ۔ (شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ پان جن ۔ سرخ ساحل سیاحت

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں سیاح ہونگ ہائی تان سرخ ساحل کے خوبصورت مقام پر تفریح کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ پان جن ۔ سرخ ساحل سیاحت

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں سیاح ہونگ ہائی تان سرخ ساحل کے خوبصورت مقام پر تفریح کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر ملکی مندوبین کی جا نب سے سنکیانگ م...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے خطے میں مستحکم روزگار اور ترقیاتی ماحول کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہاں مختلف نسلی گروہوں کے کارکنوں کے حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سنکیانگ میں مزدوروں کے تعلقات ، حقوق اور مفادات پر بین الاقوامی سیمینار پیر سے بدھ تک علاقائی دارالحکومت ارمچی میں منعقد ہوا جس کا اہتمام ریجنل فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے کیا تھا۔

مقامی اور بین الاقوامی لیبر یونینز کے نمائندوں کے علاوہ اندرون و بیرون ملک سے اسکالرز اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے متعدد کاروباری اداروں کا دورہ بھی کیا۔

کنفیڈریشن آف منگولیا ٹریڈ یونینز کے صدر سو ایرڈینیبیٹ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک کی ترقی میں انسانی وسائل اولین ترجیح رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنکیانگ میں کاروباری ادارے ملازمین کو کام کے لئے اچھا ماحول اور معاوضہ فراہم کرتے ہیں جو ان کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے اور اس سے اچھی کامیابیاں ملتی ہیں۔ 

کولمبیا کے کاروباری نمائندے جوان سباسٹین روئز فلورس نے کہا کہ سنکیانگ کی تیز رفتار ترقی نے انہیں حیرت زدہ کردیا ہے۔ ان کا یہ خطے کا پہلا دورہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے کاروباری ادارے بہت جدید ہیں۔ یہاں تمام نسلی گروہوں کے کارکن دوستانہ اور تعاون کرنے والے اور ملکر ترقی کی جدوجہد کرتے ہیں۔

ازبکستان کے ماہر اقتصادیات بہزاد تاگائیف نے کہا کہ مقامی حکومت اور کاروباری اداروں کے پاس ایک طویل مدتی وژن ہے اور یہ سماجی تحفظ کا ایک عظیم نظام ہے جو کام کے بہترین حالات فراہم کرتا ہے۔ ہم یہاں چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے آئے ہیں۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی  جاں بحق اور کم سےکم 35 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کو رات گئے 19 سالہ بدر المصری اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سینے میں گولی لگنے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

35 دیگر زخمی فلسطینیوں میں سے پانچ براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک  ہے جبکہ 30 آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نمائندے کا مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زوردیاہے۔

پائیدار ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے عمومی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ژانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے، مل کر کام کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیے۔ ہمیں 2030 کے ایجنڈے کو حقیقت میں بدلنے، مشترکہ ترقی اور تمام انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل حاصل کرنے کے لیے ایس ڈی جیزسمٹ ، سمٹ آف دی فیوچر اور اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ جیسے آنے والےسنگ میل کا اچھا استعمال کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اب ہم نے ایجنڈا 2030 کی جانب آدھا سفرطے کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے، پائیدار ترقی میں مجموعی پیش رفت توقع سے کم رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی سیاسی فورم اور ستمبر میں ہونے والا ایس ڈی جی سربراہی اجلاس میں نہ صرف جائزہ  لینا چاہیے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس میں عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوناچاہیے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نمائندے کا مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زوردیاہے۔

پائیدار ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے عمومی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ژانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے، مل کر کام کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیے۔ ہمیں 2030 کے ایجنڈے کو حقیقت میں بدلنے، مشترکہ ترقی اور تمام انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل حاصل کرنے کے لیے ایس ڈی جیزسمٹ ، سمٹ آف دی فیوچر اور اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ جیسے آنے والےسنگ میل کا اچھا استعمال کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اب ہم نے ایجنڈا 2030 کی جانب آدھا سفرطے کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے، پائیدار ترقی میں مجموعی پیش رفت توقع سے کم رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی سیاسی فورم اور ستمبر میں ہونے والا ایس ڈی جی سربراہی اجلاس میں نہ صرف جائزہ  لینا چاہیے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس میں عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوناچاہیے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

- الاضخم في تاريخها .. كشف عن خطة الرئاسة ل...

الاضخم في تاريخها .. كشف عن خطة الرئاسة لموسم العمرة .. الرئيس العام : خدمة الضيف واثراءتجربته .. وتمكين المراة والشباب .. من السلام الى التمام
 كشف معالي الرئيس العام الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس عن خطة الرئاسة لموسم العمرة والتي تعد الاضخم والاكبر في تاريخها كونها تعتمد على منطلقات هامة تتركز في محورية خدمة الضيف واثراء تجربته وتمكين المرأة والشباب تحت شعار من السلام الى التمام . - وقال معالي الرئيس العام خلال اطلاقه خطة الرئاسة لموسم العمر" ان الخطة تهدف لاستثمار التقانة الحديثة، وتعظيم آليات الذكاء الاصطناعي، ورقمنة الخدمات، وإطلاق عدد من التطبيقات الإلكترونية التي تساعد القاصدين على أداء مناسكهم بيسر وسهولةتحقيق خدمة متميزة لقاصدي الحرمين الشريفين.وتابع قائلا " ترتكز الخطة على منطلقات رئيسية ترتبط بأهداف الرئاسة الإستراتيجية المنطلقة من رؤية ٢٠٣٠، التي تعنى بتمكين القاصدين وتهيئة البيئة الإيمانية الخاشعة لهم في الحرمين الشريفين وتحقيق الريادة في جودة الخدمات، واستدامتها على مدار الساعة ومراعاة التنوع الثقافي والمعرفي لقاصدي بيت الله الحرام الذي جعله الله مباركاً وهدى للعالمين
- واضاف ان الخطة ارتكزت على التكامل والترابط والتناغم مع مختلف الجهات ذات العلاقة في تناغم وتعاضد وتكاتف بنَّاء ومثمر، فضلًا عن تطبيق أعلى معايير الوقاية البيئية في خدماتها المقدمة في الحرمين الشريفين؛ حرصاً على سلامة الحجاج والقاصدي.. كما هيأت الخطة هيأت كامل الطاقة التشغيلية لمصليات التوسعة السعودية الثالثة والساحات الخارجية فضلا عن اعطاء أولوية لرقمنة جميع خدماتها، وإدخال التقنيات الحديثة والتطبيقات الذكية والأنظمة الملاحية والروبوتات الآلية لتمكين القاصدين وتسهيل أداء مناسكهم، وإثراء تجربتهم،

 

 

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخاب میں تاخیر کے ساتھ نئی آئینی بحران...

عام انتخاب میں تاخیر کے ساتھ نئی آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کہاہے کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں چاہے 60دن میں ہوں یا 90دن میں ہوں اگر حکومت نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی تو نئی حلقہ بندیوں میں 4ماہ لگیں گے ۔جمعرات کو سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی ای سی پی بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات سے قبل آپ لوگوں سے ملاقات ہوتی رہے گی کوشش ہے کہ میڈیا سے رابطے میں رہیں انتخابی اصلاحات کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 60 سے زائد سفارشات دی تھیں میری معلومات کے مطابق ہماری تقریبا ساری سفارشات مان لی گئی ہیں جب تک باضابطہ ہماری سفارشات منظور نہیں ہوجاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔الیکشن کے حوالے سے سوالات پر جواب دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہےاگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں تو 60دن یا پہلے تحلیل ہوتی ہے تو پھر 90 روز میں الیکشن ہوں گے ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو ہمیں حلقہ بندیوں کے لئے 4 ماہ لگیں گے۔سپیشل سیکر ٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہاکہ اگر اسمبلیاں بارہ اگست کو تحلیل ہوتی ہیں تو عام انتخابات 11 اکتوبر تک کرا دیں گے۔ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن مسعود شیروانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے اندر پولیٹیکل فنانس ونگ کی خاص ذمے داری ہےقانون کے مطابق ہر سیاست دان اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو بتانے کا پابند ہےہر الیکشن میں امیدوار اپنی مہم پر کئے گئے خرچہ بتانے کا بھی پابند ہوتا ہےپولیٹیکل فنانس ونگ کسی بھی سیاسی جماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان الاٹ کرتا ہےالیکشن کمیشن کے پاس 168 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں تمام ڈیٹا ہماری ویب سائٹ پر موجود ہےپارلیمنٹیرینز کے سالانہ گوشوارہ کا ریکارڈز ہمارے موجود ہوتا ہے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیرہڑتال ک...

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی ڈی اے )نے مطالبات کے حق میں ہفتے کو ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ڈی اے عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے فی لیٹر مارجن یا منافع 5 فیصد کرنے کا کہہ چکے ہیں، اس وقت حکومت ہمیں 6 روپے اور2.4 فیصد فی لیٹر مارجن دے رہی ہے۔ پی ڈی اے کا موقف ہے کہ کم مارجن کے باعث کم سیل والے پیٹرول پمپس نقصان میں اور بند ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داسو تا ہنزہ قراقرم ہائی وے، جگلوٹ تا سکردو...

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ہدایت کی ہے کہ داسو تا ہنزہ قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ تا سکردو ہائی وے پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کے عمل کو جلدازجلد حتمی شکل دی جائے وہ اسلام آباد میں گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں سیکرٹری امور کشمیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، آئی جی موٹر ویز، آئی جی گلگت بلتستان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مواصلات کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں سفر کو محفوظ بنانے کے لئے اہم شاہراہوں پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے جس کو سفر سمیت ہر لحاظ سے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور موڑ وے پولیس کے حکام نے بتایا کہ مشیرامور کشمیر کی ہدایات کے مطابق انہوں نے گلگت بلتستان کی اہم شاہراہوں خصوصا داسو تا ہنزہ، جگلوٹ تا سکردو اور بابوسر تا چلاس شاہراں کا مشترکہ سروے مکمل کر لیا ہے اور اس سروے میں تقریبا 140 ایسے مقامات کی نشاندھی کی گئی ہے جو ٹریفک کے حوالے سے خطرناک ہو سکتے ہیں، اس موقع پر مشیر امور کشمیر نے این ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان حساس مقامات پر حفاظتی دیواروں کو مزید مضبوط اور واضح سائن بورڈز آویزاں کرنے کے اقدامات کیے جائیں، انہوں نے اس ضمن میں این ایچ اے حکام کو فوری طور پر گلگت بلتستان حکومت سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مشترکہ لائحہ عمل سے اس پر جلد پیش رفت کو ممکن بنایا جا سکے، اجلاس میں گلگت بلتستان میں موٹر وے پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے سٹاف کی دستیابی، انفراسٹرکچر اور مالیاتی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نفری اور انفراسٹرکچر کی دستیابی کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت موٹر وے پولیس سے بھرپور تعاون کرے گی۔ مشیر امور کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ گلگت بلتستان میں سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو بھی ہر صورتحال میں یقینی بنایا جائے گا تاکہ مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصان کی فوری روک تھام کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی توسیع

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنسنس میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں لائسنس دینے سے متعلق سماعت مکمل کی جائے گی۔ ترجمان نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس آج ختم ہورہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نیپرا 6 ماہ میں کے الیکٹرک لائسنس دینے سے متعلق سماعت مکمل کریگا، 6 ماہ سے پہلے سماعت مکمل ہونے کی صورت میں فیصلے تک لائسنس رینیو کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک لائسنس رینیو سے متعلق شراکت داروں سے تجاویز بھی مانگ رکھی ہیں۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپریل میں لائسنس رینیو کرنے کی درخواست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسین ملک جدوجہد کی علامت ، میرے والد کو کچھ...

حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطا نہ نے کہاکہ میرے والد یاسین ملک جدوجہد کی ایک علامت ہیں، اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کے مودی ذمہ دار ہوں گے، کشمیر کو ہر صورت میں آزادی دلوائیں گے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے میرے والد سے ملنے دیا جائے۔ مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے کہا کہ بھارت کے جبر اور غاصبانہ قبضے کے خلاف میرے والد مزاحمت کی علامت ہیں، میرے والد ان تمام کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو بھارت کے ناجائز قبضے اور کشمیر میں دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں، میں آج اپنے والد کی نمائندگی کے لیے مظفرآباد آئی ہوں جو کشمیر کی آزادی کی پرامن جدوجہد کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب حالات یہ صورت اختیار کر گئے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میرے والد کو جیل میں قید کردیا ہے جہاں انہیں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، میرے والد نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی خاطر اپنی صحت، فیملی اور دولت کو بھی قربان کردیا۔ رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے والد ایک بڑی فوج کے خلاف جدوجہد کی علامت بن کر ڈٹ کر کھڑے ہیں، میں صرف 2 سال کی تھی جب میں اپنے والد سے ملی تھی، آج میں 11 برس کی ہوچکی ہوں اور اپنے والد کو بہت یاد کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے والد کشمیر کی جدوجہد کی راہ میں امید کی کرن ہیں، انہیں سنائی گئی عمر قید کی سزا ان کے عزم کو توڑنے کی کوشش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ پورا کشمیر میرے والد کے ساتھ کھڑا ہے، میں اللہ سے اپنے والد کی لمبی عمر کے لیے دعاگو ہوں، میں پرامید ہوں کے میرے والد جھوٹے کیسز سے بری ہوجائیں گے اور جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔ رضیہ سلطانہ نے کہا میں اپنے والد سے ملنا چاہتی ہوں اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتی ہوں، یہی وقت ہے کہ تمام کشمیری میرے والد کے لیے آواز اٹھائیں جیسے میرے والد نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی جدوجہد کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر میرے والد کو کسی صورت کوئی نقصان پہنچا تو میں اس کا قصوروار آپ کو ٹھہراوں گی، انہیں عمر قید کی سزا سنانا جمہوری اقدام کیسے سمجھا جاسکتا ہے، یہ بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کشمیر کی بیٹی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے والد سے میری ملاقات ممکن بنائیں اور ان کی عمر قید کی سزا ختم کروائیں۔ رضیہ سلطانہ نے کہا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر عمل پیرا ہو کر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کو مسترد کرتی ہوں، میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں اور 9 لاکھ فوج کی تعیناتی پر گہری تشویش کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔ خطاب کے اختتام پر حریت پسند رہنما یسین ملک کی بیٹی نے اجلاس کے شرکا سے کشمیر کی بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگوائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا۔ فیصلے میں سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی۔ عدالت نے سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز کالعدم قرار دے دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے باب الحوا کراسنگ کھولنے بارے...

چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کو باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شام کے شمال مغرب میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین شام کے ذمہ دارانہ، تعمیری اور خودمختار فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ دمشق نے سلامتی کونسل کی جانب سے باب الحوا کے ذریعے شام کو سرحد پار انسانی امدادی ترسیل کے طریقہ کار کو دوبارہ اختیار دینے میں ناکامی کے بعد گزشتہ ہفتے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ سرحد پار انسانی امداد کی ترسیل کا طریقہ کار سلامتی کونسل نے شام کے شمال مغرب میں لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔ شامی حکومت نے حال ہی میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی اداروں کو اگلے 6 ماہ کے دوران باب الحوا کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دینے کا اقدام کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی اجازت اقوام متحدہ کے لیے باب الحوا کے ذریعے قانونی طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے آپریشنل مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ شام کی خودمختاری اور ملکیت کا مکمل احترام کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سرحد پار سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے اہ...

چین نے کمپنیز اور مالیاتی اداروں کے سرحد پار فنڈنگ کے ذرائع کو وسعت دینے کے لیے اپنے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ بارے ایک اہم پیمانے میں اضافہ کیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق میکرو پروڈینشل ایڈجسٹمنٹ پیرامیٹر ایک ملٹی پلائر ہے۔ یہ کسی ادارے کو دستیاب سرحد پار سرمایہ کاری کی بالائی حد کا فیصلہ کرتا ہے۔اس پر نظر ثانی کرتے ہو ئے اسے 1.25 سے 1.5 کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ با لائی رجحان کی جانب نظر ثانی کا مقصد سرحد پار سرمایہ کاری کے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانا اور کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو اپنے اثاثوں کی ذمہ داری کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،شین ژو-16 عملہ خلائی جہاز سے باہر سرگرمی...

چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔ 16 کا عملہ آئندہ چند روز میں خلائی گاڑی سے باہر اپنی پہلی سرگرمیاں (ای وی اے)انجام د ے گا۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شین ژو -16 کا عملہ تین شعبوں کے ماہر خلابازوں پر مشتمل ہے جن میں کمانڈر، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ شامل ہیں۔ یہ 30 مئی کو خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد 51 دن سے مدار میں ہیں۔ عملے نے لائف ایکولوجی اور مائیکرو گریویٹی انوائرنمنٹ فزکس جیسے شعبوں میں خلائی سائنس تجربات کئے ہیں اور مینگ تیان لیب ماڈیول کے علاوہ خلائی اسٹیشن کے الیکٹرک پروپلشن سسٹم کے گیس سیلنڈرز پر آلہ نصب کیا ہے جو خلائی تابکاری حیاتیات کے تجربات انجام دے گا۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی کے مطابق خلابازوں کا مدار میں طویل مدتی صحت مند قیام یقینی بنانے میں ریڈی ایشن بائیولوجی اثرات کا تجربہ بہت اہم ہے۔ یہ چاند پر اترنے کے چینی عملے کے منصوبے کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب خلائی اسٹیشن کی مدار میں طویل مدت تک دیکھ بھال کرنے والے برقی پروپیلنٹ کی بحالی مکمل کرنے اور اس کی فعالیت کو زیادہ باکفایت اور مئوثر بنانے کے لئے "گیس ایکسچینج" طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔ یہ برقی پروپلشن سسٹم میں گیس سیلنڈرز کی تنصیب کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے بتایا کہ شین ژو۔ 16 کا عملہ اچھی حالت میں ہے اور خلائی اسٹیشن کا نظام مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، سنکیانگ کے ثقافتی طائفے کی جانب س...

چین کے سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آرٹ اور پرفارمنس سینٹر تمان اسماعیل مرزوکی میں فن کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔ تقریب کا اہتمام انڈونیشیا میں نئے اسلامی سال کی آغاز کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا مقام ثقافتی طائفہ 10 اگست 2023 تک انڈونیشیا کے 8 شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جن میں ڈیپوک، بیکاسی، بانڈونگ، سیریبون، سمرانگ، سولو، یوگیاکارتا، سورابایا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یونیورسٹی کھیلوں کے میزبان صوبے میں ہائ...

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں یونیورسٹی کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے قبل بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں یہ گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کھلاڑیوں اور عملے کی نقل وحمل کے لئے 80 بسوں پر مشتمل ایک بیٹرا استعمال کیا جائے گا۔ یہ کھیل صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے۔

چین کے مغربی شہر چھنگ ڈو کو 2017 میں ہائیڈروجن ایندھن کی گاڑیوں کے تجارتی استعمال کے لئے آزمائشی شہر کے طور پر چنا گیا تھا۔ چھنگ ڈو میں یہ گاڑیاں مجموعی طور پر 2 کروڑ کلومیٹر کا محفوظ سفر کرچکی ہیں۔

چھنگ ڈو کا بیڑا ہائیڈروجن ایندھن سیلز سے لیس ہے جسے چھنگ ڈو میں بجلی پیدا کرنے والے آلات تیار کرنے والی کمپنی ڈونگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے۔

ہائیڈروجن سے چلنے والی بس ایک مرتبہ چارج کرنے سے 450 کلومیٹر کا سفرطے کرسکتی ہے  جس میں فی 100 کلومیٹر ہائیڈروجن ایندھن کی اوسط کھپت صرف 4 کلوگرام ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے دوران شریک میزبان شہر ژانگ جیاکو میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی 710 گاڑیوں کا استعمال کیا گیا تھا جو اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں ہائیڈروجن ایندھن سیل گاڑیوں کے سب سے زیادہ استعمال کا مظاہرہ بھی تھا۔

سیچھوان کو توقع ہے وہ یونیورسٹی کھیلوں کے بعد ڈیانگ شہر میں عالمی صاف توانائی سازوسامان کانفرنس 2023 کا انعقاد کرے گا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یونیورسٹی کھیلوں کے میزبان صوبے میں ہائ...

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں یونیورسٹی کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے قبل بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں یہ گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کھلاڑیوں اور عملے کی نقل وحمل کے لئے 80 بسوں پر مشتمل ایک بیٹرا استعمال کیا جائے گا۔ یہ کھیل صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے۔

چین کے مغربی شہر چھنگ ڈو کو 2017 میں ہائیڈروجن ایندھن کی گاڑیوں کے تجارتی استعمال کے لئے آزمائشی شہر کے طور پر چنا گیا تھا۔ چھنگ ڈو میں یہ گاڑیاں مجموعی طور پر 2 کروڑ کلومیٹر کا محفوظ سفر کرچکی ہیں۔

چھنگ ڈو کا بیڑا ہائیڈروجن ایندھن سیلز سے لیس ہے جسے چھنگ ڈو میں بجلی پیدا کرنے والے آلات تیار کرنے والی کمپنی ڈونگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے۔

ہائیڈروجن سے چلنے والی بس ایک مرتبہ چارج کرنے سے 450 کلومیٹر کا سفرطے کرسکتی ہے  جس میں فی 100 کلومیٹر ہائیڈروجن ایندھن کی اوسط کھپت صرف 4 کلوگرام ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے دوران شریک میزبان شہر ژانگ جیاکو میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی 710 گاڑیوں کا استعمال کیا گیا تھا جو اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں ہائیڈروجن ایندھن سیل گاڑیوں کے سب سے زیادہ استعمال کا مظاہرہ بھی تھا۔

سیچھوان کو توقع ہے وہ یونیورسٹی کھیلوں کے بعد ڈیانگ شہر میں عالمی صاف توانائی سازوسامان کانفرنس 2023 کا انعقاد کرے گا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے لائی چنگ تی کے امریکہ کے ٹران...

مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی آزادی کے حصول کے لئے لائی چنگ تی کے نام نہادٹرانزٹ دورہ امریکہ کے بہانے امریکی حمایت حاصل کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے اگست میں لائی کے مجوزہ دورہ امریکہ کے جواب میں کہی۔ چھن نے کہا کہ ہم تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امریکی ملی بھگت اور حمایت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان کی آزادی ،علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف مین لینڈ کی سخت مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے واضح کیا کہ تائیوان کے ہم وطن پہلے سے کہیں زیادہ واضح طور پر دیکھیں گے کہ یہ علیحدگی پسند آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے خلاف مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن ، چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو روڈ...

لندن(شِنہوا)  پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کا روڈ شو لندن میں منعقد ہوا جس میں برطانوی اور چینی کاروباری ایسو سی ایشنز، کاروباری اداروں اور میڈیا تنظیموں کے تقریباً140 نمائندوں نے شرکت کی۔

بیجنگ میں 28 نومبر سے 2 دسمبر 2023 کے درمیان منعقد ہونے والی سی آئی ایس سی ای دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہوگی جو سپلائی چین سے متعلق ہے۔

برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے وزیر باؤ لنگ نے روڈ شو کے شرکا کو بتایا کہ یہ اقتصادی ترقی کے لئے صنعتی اور سپلائی چین کے مستحکم اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام کو فروغ دینے بارے عالمی کوششوں کے لئے ایک نیا عوامی پلیٹ فارم تخلیق کرتی ہے۔

باؤ نے برطانیہ کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے، چین کے ترقیاتی فوائد کو بانٹنے اور وہاں کاروبار کے لئے مواقع کر بڑ ھانے بارے سی آئی ایس سی ای کا بھرپور استعمال کریں۔

چائنہ۔برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین شیرڈ کوپر کولز نے کہا کہ وہ ایکسپو کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں اور وہ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کے لیے برطانیہ کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔

کوپر کولز نے کہا کہ ہم جہالت اور گلوبلائزیشن کے خاتمے کی قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دنیا ہمارے تمام لوگوں کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی طور پر منسلک رہے۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے نائب چیئرمین یو جیان لونگ نے کہا کہ 1 لاکھ  مربع میٹر سے زیادہ کے نمائشی علاقے کے ساتھ بیجنگ میں سی آئی ایس سی ای میں پانچ سپلائی چینز پیش کی جائیں گی۔

ان میں  اسمارٹ گاڑیاں ، سبز زراعت ، صاف توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  اور صحت مند زندگی  اور ایک سپلائی چین سروس نمائش کا علاقہ بھی ہوگا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن ، چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو روڈ...

لندن(شِنہوا)  پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کا روڈ شو لندن میں منعقد ہوا جس میں برطانوی اور چینی کاروباری ایسو سی ایشنز، کاروباری اداروں اور میڈیا تنظیموں کے تقریباً140 نمائندوں نے شرکت کی۔

بیجنگ میں 28 نومبر سے 2 دسمبر 2023 کے درمیان منعقد ہونے والی سی آئی ایس سی ای دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہوگی جو سپلائی چین سے متعلق ہے۔

برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے وزیر باؤ لنگ نے روڈ شو کے شرکا کو بتایا کہ یہ اقتصادی ترقی کے لئے صنعتی اور سپلائی چین کے مستحکم اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام کو فروغ دینے بارے عالمی کوششوں کے لئے ایک نیا عوامی پلیٹ فارم تخلیق کرتی ہے۔

باؤ نے برطانیہ کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے، چین کے ترقیاتی فوائد کو بانٹنے اور وہاں کاروبار کے لئے مواقع کر بڑ ھانے بارے سی آئی ایس سی ای کا بھرپور استعمال کریں۔

چائنہ۔برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین شیرڈ کوپر کولز نے کہا کہ وہ ایکسپو کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں اور وہ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کے لیے برطانیہ کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔

کوپر کولز نے کہا کہ ہم جہالت اور گلوبلائزیشن کے خاتمے کی قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دنیا ہمارے تمام لوگوں کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی طور پر منسلک رہے۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے نائب چیئرمین یو جیان لونگ نے کہا کہ 1 لاکھ  مربع میٹر سے زیادہ کے نمائشی علاقے کے ساتھ بیجنگ میں سی آئی ایس سی ای میں پانچ سپلائی چینز پیش کی جائیں گی۔

ان میں  اسمارٹ گاڑیاں ، سبز زراعت ، صاف توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  اور صحت مند زندگی  اور ایک سپلائی چین سروس نمائش کا علاقہ بھی ہوگا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

كشف عن الهوية الجديدة للرئاسة ..واعلن عن الا...

كشف عن الهوية الجديدة للرئاسة ..واعلن عن الاستراتيجية للحرمين .... الرئيس العام : تعظيم نقاط القوة .. وانسنة الخدمات .. خدمة مليار من المستفيدين والمعتمرين والحجاج والقاصدين
- اعلن معالي الرئيس العام الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس عن الخطة الاستراتيجية الجديدة لرئاسة الحرمين ؛ والتي تستهدف خدمة مليار من المستفيدين المصلّين والزوار و المعتمرين والحجاحللحرمين الشريفين خلال عام 1445 فضلا عن تعظيم نقاط القوة وتحويل التحديات لفرص ايجابية والانتقال نحو منظومة الحرم الذكي الشامل . كما كشف الرئيس العام عن الهوية الجديدة لرئاسة الحرمين في احتفالية تم تنظيمها في الرئاسة اليوم التي تعتمد على هوية حديثة متطورة تواكب النقلة النوعية الضخمة التي تشهدها رئاسة الحرمين وفق الرؤية المباركة 2030 ، بحضور قيادات الرئاسة وجمعا من الاعلاميين..
- وقال الرئيس العام الخطة الاستراتيجية تعد الاضخم والأكبر في تاريخ الرئاسة؛ لكونها تعتمد على ستة مرتكزات وهي انسنة الخدمات وتمكين الشباب واثراء تجربة القاصدين وتمكين المراة وتعظيم معايير الحوكمة وتعضيد منظومة تقنية متكاملة ومطورة من الخدمات الذكية المتنوعة والانتقال نحو منظومة الحرم الذكي الشامل والعناية بالمبادرات وفق المؤشرات المعيارية العالمية والحوكمة وقياس الأثر.
- وتابع الرئيس العام قائلا " ان الاستراتيحية الجديدة تعزز مكانة الرواق السعودي وفق معايير هندسية عالية الجودة والدقة، وتوافر جميع الخدمات التقنية والخدمية وأنظمة الصوت والإنارة، التي تسهم في تهيئة البيئة الإيمانية الخاشعة لضيوف الرحمن
- واردف قائلا " ان الاستراتيحية الجديدة تكرس قيم الوسطية والاعتدال والتعايش وايصال رسالة الحرمين للعالم .. وقال ان الاستراتيجية الجديدة رُدِفت بقرارات تطويرية شاملة لكل المجالات ومنظومة الخدمات، وزيادة فرص تمكين الشباب والفتيات على أعلى معايير الجودة العالمية.
- واضاف ان الاستراتيجية الجديدة تتماشى مع متطلبات المرحلة والزيادة الهائلة المتوقعة للقاصدين والزوار والحجاج
- واضاف ان الاستراتيجية هي اعادة تموضع للتناغم مع النقلة النوعية التي تشهدها الرئاسة العامة لتعزيز لمنظومة الخدمات والأعمال داخل الرئاسة التي تتطلب التطوير وتمكين الكفاءات من العناصر النسائية وأصحاب الخبرات؛ من أجل تحقيق تطلعات القيادة وتوفير أفضل الخدمات من أجل ضمان راحة ضيوف الرحمن مشيرا الو الاستراتيجية اعطت اولوية لتعزيز مكانة المرأة في خدمة القاصدات، وتعضيد دورها القيادي وتمكينها وإعطائها الممكنات اللازمة للنجاح والتميز

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کھوائی ژو۔1 اے راکٹ سے 4 نئے سیٹلائٹ ل...

جیوچھوان (شِںہوا) چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 4 نئے سیٹلائٹ کھوائی ژو -1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیئے گئے۔ راکٹ نے جمعرات کے روز صبح 11 بجکر 20 منٹ (بیجنگ وقت)  پر اڑان بھری۔

تیان مو۔1 موسمیاتی گروپ سے تعلق رکھنے والے یہ 4 سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے۔

یہ سیٹلا ئٹس موسمیاتی اعدادوشمار کی تجارتی خدمات فراہم کرنے میں استعمال کئے جائیں گے۔

یہ کھوائی ژو -1 اے تجارتی کیریئر راکٹ کا 21 واں پرواز مشن تھا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی ششماہی کے دوران بیرون ملک سرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران بھی جاری رہا۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملک کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ برس کی نسبت 22.7 فیصد اضافے سے 431.61 ارب یوآن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں امریکی ڈالر کے اعتبار سے بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 62.29 ارب امریکی ڈالرتھا جو ایک سال قبل کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں پہلی ششماہی کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کار 11.57 ارب امریکی ڈالررہی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.4 فیصد زائد ہے اور مجموعہ کا 18.6 فیصد حصہ  ہے۔

وزارت نے بتایا کہ بیرون ملک معاہدہ شدہ منصوبوں کی کاروباری مالیت گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافے سے 490.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ نئے دستخط شدہ معاہدوں کی مالیت 655.98 ارب یوآن رہی جو ایک برس قبل سے 2.3 فیصد کم ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نئے غیرملکی کاروباری اداروں کی تعداد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بیرونی سرمایہ کاری سے قائم نئے غیرملکی کاروباری اداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

نائب وزیرتجارت گو تنگ تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں تقریباً 24 ہزار نئی غیر ملکی کمپنیاں قائم ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 35.7 فیصد زائد ہے۔

گو نے کہا کہ ملک میں اس عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری بنیادی طور پر مستحکم رہی۔

چین میں پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 2.7 فیصد کم ہوکر 703.65 ارب یوآن (تقریباً 98.46 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

ترقی یافتہ ممالک سے سرمایہ کاری بڑھتی رہی ہے۔ فرانس، برطانیہ، جاپان اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 173.3 فیصد ، 135.3 فیصد ، 53 فیصد اور 14.2 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت کے ایک عہدیدار ژو بنگ نے بتایا کہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں معمولی کمی غیرملکی کمپنیوں کے چین میں ترقی بارے امکانات بارے امیدوں کو متاثر نہیں کرے گی اور اس سے سرمایہ کاری میں توسیع کا مجموعی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔

ژو نے کہا کہ چین کا دورہ کرنے اور یہاں سرمایہ کاری و تعاون کے مواقع تلاش کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔

ژو نے کہاکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چینی مارکیٹ ایک "آپشن" نہیں بلکہ "لازم" ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باڑہ تحصیل کمپانڈ میں خود کش دھماکے، 2 پولیس...

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار کے تحصیل کمپانڈ میں دو خودکش دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ دو خودکش بمباروں نے مرکزی اور عقبی دروازوں سے داخلے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے سرکاری کمپانڈ دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں تھانہ اور سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ سما ٹی وی کے مطابق خیبر باڑہ بازار کے قریب تحصیل کمپانڈ میں دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 7 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کو سی ایم ایچ، تین کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی نے پیشگی اطلاع دی ہوئی تھی، تھریٹ الرٹ 13 جولائی کو موصول ہوا تھا، باڑہ تحصیل کمپانڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، خودکش دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے، دوسرے نے عقب سے داخلے کی کوشش کی، ڈی این اے کیلئے حملہ آوروں کے اعضا کے نمونے حاصل کرلئے، دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے میں ناکام رہے۔ ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ نفری تبدیل ہوتے وقت پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں پر 17 گولیاں فائر کی گئیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کے تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترامیم کو حتم...

پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی نے مجوزہ ترامیم کوحتمی شکل دیدی۔ مجوزہ ترامیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں گی جبکہ اورسیزپاکستانیوں کیلیے ووٹنگ کی سہولت کا مینڈیٹ الیکشن کمیشن کو تفویض کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ مجوزہ متن کے مطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پرکی جائیں، حلقہ بندیوں کیخلاف شکایت 30روزمیں کی جاسکے گی، حلقہ بندیوں کا عمل انتخابی شیڈول کے اعلان کے 4ماہ قبل مکمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پرجاری کرے گا، پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا، پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پرامیدوار کو فیس واپس کی جائے گی، امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹیشن کے قیام پراعتراض کرسکے گا۔ حتمی نتائج کے3روزمیں سیاسی جماعتیں حتمی ترجیحی فہرست فراہم کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ، عثمان بزدار پھر...

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔ نیب نے عثمان بزدار کو 31 جولائی دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، سابق وزیراعلی نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔ گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے، نیب نے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات ، تقرر و تبادلوں ، من پسند ٹھیکوں اور پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی بلوں میں ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیص...

وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دوران بریفنگ وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔ دوسری جانب نیپرا نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کو 21 ارب 10 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،2 ٹرالرز کے درمیان رکشہ کچلا گیا، 2 سا...

قائدآباد کے علاقے میں میں 2 ٹرالرز کے درمیان میں آکر رکشا کچلا گیا، جس کے نیتجے میں رکشے میں سوار 2 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ ڈرائیور اور جاں بحق بچے کی فیملی کے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لانڈھی داود چورنگی پل پر 22 ویلر ٹرالر کے بریک فیل ہوگئے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ریورس میں واپس پل سے اترتے ہوئے ٹرالر نے رکشے کو روند ڈالا۔ عقب میں 10 ویلر ٹرک کھڑا تھا، اور دونوں ٹرالرز کے درمیان رکشا کچلا گیا۔ متوفی بچے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت تاجدار علی ولد علی ارشد کے نام سے کی گئی ۔حادثے میں رکشا ڈرائیور اور جاں بحق ہونے والے بچے کے والد، والدہ اور بہن کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کے مطابق متوفی بچہ قائدآباد کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔حادثے کا ذمے دار ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محرم الحرام،سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سوار...

محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طورخم؛ جعلی ویزوں پر 15 افغانوں کی پاکستان م...

طورخم سرحد پر جعلی ویزوں کے ذریعے 15 افغانوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق جعلی ویزوں پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کو طورخم امیگریشن پوائنٹ پر روکا گیا۔ 15 افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ کسی کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈر...

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت کل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جبکہ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر 1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تعاون ن...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں رانا ثنا اللہ نے لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفارتی سائفر کے معاملے پر 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں نکوائری مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، البتہ کون شریک جرم ہے ایف آئی اے کی سفارش میں تعین ہو گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سفارشات کرے گی کس کس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن...

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دہشگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبے کے ب...

دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبہ گرنے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا۔ دریائے سندھ کا پانی رکنے سے ملحقہ آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی لیبچر پل کو چھونے لگا جب کہ پانی کی سطح بڑھنے کی صورت میں پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیامر میں گلیشیئر پگھلنے سے رائیکوٹ مٹھاٹھ نالے میں طغیانی آگئی ہے اور نالے کا پانی رائیکوٹ پاور ہاؤس کے واٹر چینل میں داخل ہوگیا ہے۔ نالے کا پانی رائیکوٹ پاور ہاؤس کے واٹر چینل میں داخل ہونے سے گونرفارم،گوہرآباد اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ نالے کے پانی سے ایک مکان اور قریبی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر، باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا، ا...

خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ نمائندہ جیونیوز کے مطابق باڑہ مارکیٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکا باڑہ تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاش کے دوران ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کمپاونڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، ا...

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن)میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، آج بھی آئین و قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ قوم مذہب کا استعمال کر کے ریاست سے کھیلنے والوں کو یاد رکھے گی، کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون غریب کے لئے ہے، طاقتور کے لئے نہیں، لہذا غریب اور امیر کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کوئی سازش تھی اور نہ اس کے لئے کوئی فنڈنگ باہر ہوئی، البتہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو دہشتگرد ہی کہیں گے، آئین اور ریاست کے خلاف بولنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا، ریاست اور اداروں کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کے واقعات ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، کسی کو بھی ریاست کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پارٹی قائد کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملک کو بھنور سے نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، وہی قوم کو جوڑ سکتے ہیں اور معیشت سنبھال سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان معاہدہ طے...

حکومت بلوچستان اور آن لائن سرچ انجن کمپنی گوگل کے درمیان صوبے کے نوجوانوں کو گوگل اسکالرشپ اور انٹرن شپ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی مہارت کی فراہمی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کوعصرجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن روزگارکے حصول کے قابل بنانا ہے جبکہ معاہدے کے تحت گوگل صوبائی محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت بھی فراہم کرے گا۔ حکومت بلوچستان اورگوگل کے درمیان طے پائے گئے معاہدے پرسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی طیب لہڑی اورسیکرٹری اطلاعات محمدحمزہ شفقات نے صوبائی حکومت اور گوگل ٹیم لیڈرعمر فاروق نے گوگل کی جانب سے دستخط کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پورٹ پر پر ڈی سیلٹنگ کا تقریباً 40 فیص...

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کے بعد گوادر بندرگاہ پر ڈی سیلٹنگ کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ گوادر پورٹ پر نیوی گیشنل چینل کی اصل گہرائی کو بحال کرنے کے لیے ڈیسلٹنگ کا عمل جاری ہے، جس سے بڑے جہاز آسانی سے چل سکیں گے۔ یہ تمام قسم کے جہازوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے ان کی ڈاکنگ کو آسان بنائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ ( سی ایچ ای سی ) ڈریجنگ آپریشن کو مؤثر طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم گوادر پورٹ پر 4.7 بلین روپے کی لاگت سے 14.5 میٹر کی قدرتی اور اصل آپریشنل گہرائی کو دوبارہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آپریشن کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے ایک نیوی گیشنل چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ کے عنوان کے تحت، سی ایچ ای سی اور جی پی اے کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق، منصوبے کے 12 ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے ڈائریکٹر میرین آپریشن، کیپٹن گل محمد نے وضاحت کی کہ ڈریجنگ کے عمل کی لاگت کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے، جن میں ڈالر کا اتار چڑھاؤ، ایندھن کی لاگت اور لیبر چارجز شامل ہیں۔

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ 7 سالوں میں کوئی ڈیزلٹنگ سرگرمی نہیں ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود اگرچہ کم فریکوئنسی پر بندرگاہ میگا جہازوں کو برتھ اور پروسیس کر رہی ہے ۔ جی پی اے کے ایک اور اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا ابتدائی طور پر، ہم نے گوادر پورٹ پر ڈریجنگ کے عمل کا صرف ایک حصہ دو یا تین مرحلوں میں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اس لیے 2022-23کے بجٹ میں جزوی ڈریجنگ کے لیے تقریباً 1 بلین روپے مختص کیے گئے تھے۔ ہم نے تمام ڈریجنگ کو ایک ساتھ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس لیے اس منصوبے کی لاگت اب 4.7 بلین روپے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ایچ ای سی نے فارورڈ سوئنگ واٹرس اور گوادر پورٹ ٹرمینل کے اپروچ چینل پر مینٹیننس ڈریجنگ کنسٹرکشن کا ٹھیکہ گزشتہ سال جی پی اے کے ذریعے شروع کیے گئے باضابطہ بولی کے عمل کے بعد حاصل کیا۔ اس سے انٹری چینل میں جہازوں کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا، جو گوادر پورٹ کی مستقبل کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ گوادر پرو کے مطابقسی ایچ ای سی چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی ) کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی خدمات فراہم کرتا ہے جیسے میرین انجینئرنگ، ڈریجنگ اور بحالی، سڑک اور پل کی تعمیر، ریلوے، ہوائی اڈے، اور پلانٹ کی تعمیر۔ سی ایچ ای سی دنیا کی دوسری سب سے بڑی ڈریجنگ کمپنی ہے، جو ایشیا، افریقہ اور یورپ میں پراجیکٹس چلا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخو...

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں اسد عمر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ وکیل سردار مصروف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعظم خان کے بیان میں قانونی طور پر کچھ خاص ن...

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان میں قانونی طور پر تو کچھ نظر نہیں آیا۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی پارٹیاں لانچ ہو رہی ہیں تاہم سیاسی پارٹیاں بند کمروں میں نہیں بنتیں، پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے، اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے مع...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی )کے خلاف لگائے گئے الزامات پر دوبارہ زبانی معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، جب بیان دیا میں اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ زبانی معافی مانگ چکا ہوں،معذرت قبول کریں اور کیس ختم کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی تھی، معافی مانگنا چاہتے ہیں تو تحریری طور پر لکھ کر دیں۔ معافی تحریری ہوتی ہے،معافی نامہ جمع کرائیں،غور کرلیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کیخلاف توہین کیس یکم اگست تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں